ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید کے مطابق 22.8 کلومیٹر طویل نیو حب کینال جدید معیار کے مطابق تعمیر کی گئی ہے، منصوبے سے کراچی کو یومیہ 10 کروڑ گیلن پانی سپلائی ہوگا، نیو حب کینال 9 ماہ کی ریکارڈ مدت میں مکمل کی گئی ہے، جس پر 12 ارب 78 کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے عوام کے لیے خوشی کی خبر ہے۔ 22 سال بعد نیو حب کینال کی تعمیر مکمل ہوگئی۔ ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید کے مطابق 2 دہائیوں بعد کراچی میں پانی کا بڑا منصوبہ پایہ تکمیل کو پہنچا ہے، جس کا افتتاح چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو بدھ کے روز کریں گے، 22.

8 کلومیٹر طویل نیو حب کینال جدید معیار کے مطابق تعمیر کی گئی ہے، منصوبے سے کراچی کو یومیہ 10 کروڑ گیلن پانی سپلائی ہوگا، نیو حب کینال 9 ماہ کی ریکارڈ مدت میں مکمل کی گئی ہے، جس پر 12 ارب 78 کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے۔ ترجمان کے مطابق حب کینال ون کی ازسرنو بحالی کا کام بھی جاری ہے، حب کینال ون کا 5 کلومیٹر ٹکڑا ازسرنو بحال کردیا گیا ہے، جس کی مکمل بحالی پر ساڑھے 12 ارب روپے خرچ ہوں گے۔

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: نیو حب کینال کی گئی ہے کے مطابق

پڑھیں:

چیری نے پاکستان میں اپنی گاڑیوں کے تمام ماڈلز کی قیمتیں بڑھا دیں

ٹویوٹا، ہونڈا اور سوزوکی کے بعد چیری(Cherry) نے بھی ہائبرڈ گاڑیوں پر سیلز ٹیکس میں حالیہ اضافے کے بعد پاکستان میں اپنے تمام ماڈلز کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔

تاہم کمپنی نے فوری طور پر مکمل اضافہ صارفین پر منتقل نہیں کیا اور محدود مدت کی پروموشنل آفر کے تحت جزوی طور پر بڑھی ہوئی قیمتیں متعارف کرائی ہیں۔

چیری ٹِگو 7 پی ایچ ای وی کی سابقہ قیمت 94 لاکھ 99 ہزار روپے تھی، جسے بڑھا کر پروموشنل قیمت 99 لاکھ 99 ہزار روپے کردی گئی ہے، جبکہ آفر ختم ہونے کے بعد اس کی اصل قیمت 1 کروڑ 9 لاکھ 49 ہزار روپے ہوگی۔

چیری ٹِگو 8 پی ایچ ای وی کی قیمت 1 کروڑ 12 لاکھ 99 ہزار روپے سے بڑھا کر پروموشنل قیمت 1 کروڑ 14 لاکھ 99 ہزار روپے کردی گئی ہے، جبکہ آفر کے بعد گاڑی کی اصل قیمت 1 کروڑ 29 لاکھ 99 ہزار روپے ہوگی۔

مزیدپڑھیں:اداکار شان بیگ اور روما مائیکل رشتۂ ازدواج میں منسلک، مداحوں کو خوشخبری سنا دی

اسی طرح ٹِگو 9 پی ایچ ای وی کی سابقہ قیمت 1 کروڑ 36 لاکھ 94 ہزار روپے تھی، جس کی پروموشنل قیمت 1 کروڑ 42 لاکھ 99 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ آفر ختم ہونے کے بعد گاڑی کی اصل قیمت 1 کروڑ 57 لاکھ 49 ہزار روپے ہوگی۔

کمپنی کے مطابق پروموشنل قیمتیں محدود مدت کے لیے ہیں اور 31 جولائی تک دستیاب ہوں گی، جبکہ اسٹاک ختم ہونے تک موجودہ صارفین بھی اس آفر سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

چیری کی جانب سے نئی قیمتوں کو محدود مدت کی ڈسکاؤنٹ آفر کے طور پر پیش کیا گیا ہے، تاہم رعایت کے باوجود تینوں گاڑیاں اپنی سابقہ قیمتوں کے مقابلے میں مہنگی ہوگئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت کا چینی شہریوں کیلئے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • چیری نے پاکستان میں اپنی گاڑیوں کے تمام ماڈلز کی قیمتیں بڑھا دیں
  • حکومت کاچینی شہریوں کیلئے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
  • حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف