خیبرپختونخوا میں طوفانی بارشوں، کلاوڈ برسٹ کے پیش نظر پنجاب میں بھی الرٹ جاری
اشاعت کی تاریخ: 15th, August 2025 GMT
خیبرپختونخوا میں طوفانی بارشوں، کلاوڈ برسٹ کے پیش نظر پنجاب میں بھی الرٹ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 15 August, 2025 سب نیوز
لاہور(سب نیوز)خیبرپختونخوا اور ملک کے بالائی علاقوں میں شدید طوفانی بارشوں اور کلاوڈ برسٹنگ کے پیش نظر پنجاب میں بھی الرٹ جاری کر دیا گیا۔
پی ڈی ایم اے پنجاب نے موسمی صورتحال کے پیش نظر صوبے بھر کے کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز کو ہائی الرٹ رہنے کے احکامات جاری کر دیئے، تمام اضلاع کو صورتحال کے پیش نظر الرٹ رہنے کی ہدایات کی گئی ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کے مطابق مون سون بارشوں کا نیا سپیل قدرے زیادہ مضبوط ہے، طوفانی بارشوں کی پیشگوئی ہے، دریاں، ندی نالوں اور نشیبی علاقوں کی 24 گھنٹے مانیٹرنگ کو یقینی بنایا جائے۔
عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ پی ڈی ایم اے پنجاب صوبائی ایمرجنسی کنٹرول روم اور ضلعی ایمرجنسی آپریشن سینٹرز سے 24 گھنٹے رابطے میں ہے، موسمی رپورٹس کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں شدید بارشوں کی پیشگوئی ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ بالائی پنجاب کے اضلاع میں طوفانی بارشوں اور کلاڈ برسٹنگ کے خدشات ہیں، انتظامیہ ہائی الرٹ رہے، صوبے بھر کے ڈپٹی کمشنرز لائف بوٹس، لائف رنگز اور ریسکیو سامان سٹینڈ بائی رکھیں، ریسکیو، سول ڈیفنس، محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ محکمے بھی الرٹ رہیں۔
عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہسپتالوں میں عملے کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، پی ڈی ایم اے پنجاب سے اضلاع کو ہر طرح کی امداد فراہم کی جائے گی۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ریسکیو ٹیموں کو پیشگی حساس مقامات پر تعینات کیا جائے، موسلادھار بارش کی صورت میں شہریوں کو پیشگی آگاہ کریں۔عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ ریسکیو آپریشن کے لیے پٹرول و ڈیزل کا سٹاک وافر مقدار میں ہونا چاہئے، ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ہسپتالوں میں عملہ کی موجودگی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے ، قرآة العین فاطمہ ڈپٹی سیکرٹری کامرس ڈویژن تعینات وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے ، قرآة العین فاطمہ ڈپٹی سیکرٹری کامرس ڈویژن تعینات زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران ایک کروڑ ڈالر سے زائد کا اضافہ بارشوں اور سیلابی ریلوں نے تباہی مچادی ، اموات کی تعداد 250سے تجاوز، ریسکیو ہیلی کاپٹر گر کر تباہ وزیراعظم کی این ڈی ایم اے کو خیبرپختونخوا میں ریسکیو ریلیف آپریشن کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت پاکستانی نژاد برطانوی طالبہ نے 6عالمی تعلیمی ریکارڈز اپنے نام کر لئے ایوانِ بالا میں 1500ویں جشنِ عید میلادالنبی ۖ سرکاری سطح پر منانے کی قرارداد متفقہ طور پر منظورCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: طوفانی بارشوں کے پیش نظر بھی الرٹ
پڑھیں:
الیکشن کمیشن نے طلال چوہدری کو نوٹس جاری کر دیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن نے ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیرِ مملکت برائے امور داخلہ سینیٹر طلال چوہدری کو نوٹس جاری کر دیا۔ترجمان الیکشن کمیشن پنجاب کے مطابق طلال چوہدری کے پی پی 116 کے دورے اور میڈیا ٹاک پر نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر فیصل آباد نے وفاقی وزیر کو ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کیا ہے۔الیکشن کمیشن پنجاب کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ نوٹس کے ذریعے طلال چوہدری سے 2 روز میں جواب طلب کیا گیا ہے۔
مزید :