کراچی: سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن اور پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کے درمیان سیاسی بیانات کی نئی لفظی جنگ شروع ہوگئی ہے،  دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے پر سخت الزامات لگاتے ہوئے براہِ راست مباحثے کا چیلنج بھی دے دیا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو کوئی بولے کہ ہم آپ کی انگلی توڑ دیں گے تو کیا ہم ڈر جائیں گے؟ ہم  ڈرنے والے نہیں، کوڑے اور پھانسیاں جھیلنے والے گیدڑ بھپکیوں سے نہیں ڈرتے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ دنوں سے پنجاب حکومت کی جانب سے پیپلز پارٹی کے خلاف مہم چلائی جا رہی ہے، جس کا مقصد سمجھ سے باہر ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کا اسکرپٹ رائٹر انہیں غلط راہ پر لے جا رہا ہے،  اسکرپٹ لکھنے والے نے کہا ہے کہ اب پنجاب کارڈ کھیلو، کارکردگی پر تنقید کریں لیکن نفرت نہ پھیلائیں۔

شرجیل میمن نے واضح کیا کہ پیپلز پارٹی وفاقی حکومت کا حصہ نہیں، قومی مفاد کے ایشوز پر حکومت کی حمایت کرتی ہے،  پنجاب حکومت کا اصل نشانہ وفاقی حکومت ہے، ہماری آڑ میں وزیراعظم کو نشانہ بنایا جا رہا ہے مگر ہم وفاق کے خلاف کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

وزیر اطلاعات سندھ نے مزید کہا کہ  میرا پانی میری مرضی  جیسی باتیں آئین کو ماننے والا نہیں کہہ سکتا،  اگر میں بھی کہوں کہ میری بجلی، میری گیس، میرا کوئلہ تو یہ وفاق کی وحدت کے خلاف ہوگا،  ہم آئین کے مطابق بات کرتے ہیں اور کام کرتے ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے 100 سے زائد کامیاب منصوبے مکمل کیے ہیں، جن میں ای وی بس منصوبہ نمایاں ہے۔

دوسری جانب وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے شرجیل میمن کے بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ شرجیل میمن کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ خود آئیے گا ضرور، کسی پراکسی کے پیچھے مت چھپیے گا،  پنجاب کے سیلاب متاثرین پر گندی سیاست کا آپ کا بیانیہ ناکام ہوگیا۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پیپلز پارٹی پنجاب کی ترقی سے حسد کر رہی ہے اور کارکردگی کے سوال پر صوبائیت کارڈ کھیلنے لگتی ہے،جب آپ سے کام کی بات پوچھی جاتی ہے تو آپ وفاق اور پنجاب کے خلاف سازش کا شور مچاتے ہیں۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: کہ پیپلز پارٹی وزیر اطلاعات شرجیل میمن کے خلاف

پڑھیں:

کالعدم انتہا پسند جماعت کے خلاف 32 مقدمات درج کیے گئے، عظمیٰ بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ کالعدم انتہا پسند جماعت کے خلاف کارروائیوں کے دوران 90 فنانسرز اور سوشل میڈیا پر دھمکیاں دینے والوں کے خلاف 32 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ 

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولیس نے کالعدم انتہاپسند جماعت سے ہتھیار اور بلٹ پروف جیکٹس برآمد کیے اور 92 سے زائد بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیے۔

انہوں نے کہا کہ کالعدم جماعت کے خلاف درج مقدمات میں 830 لوگ لاہور میں گرفتار ہوچکے ہیں، انتہا پسند جماعت نے مذہب کی آڑ میں انتشار پھیلایا ہے، مذہب کا نام استعمال کرنا ان کا طرہ امتیاز رہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کی 84 فیصد مساجد رجسٹر ہو چکی ہیں، لوگوں کی جان و مال کی حفاظت حکومت کی ذمے داری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کے چچا سید مجاہد حسین بخاری انتقال کر گئے
  • شتگرد پنجاب سے بھاگ کر دوسرے صوبوں میں پناہ لے لیں: عظمیٰ بخاری
  • کراچی میں آئندہ ہفتے سے ڈبل ڈیکر، نئی ای وی بسیں چلانے کا فیصلہ
  • ٹیکنالوجی کے بےتاج بادشاہ: ایلون مسک اور جیف بیزوس آمنے سامنے، آپس میں نوک جھونک
  • کالعدم انتہا پسند جماعت کے خلاف 32 مقدمات درج کیے گئے، عظمیٰ بخاری
  • صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن پریس کانفرنس کررہے ہیں‘صوبائی وزیربلدیات ناصر شاہ بھی موجودہیں
  • شرجیل میمن کی باتوں کاحقیقت سے کوئی تعلق نہیں‘ انجینئر عثمان
  • سندھ کی تقسیم مشکل ہی نہیں ناممکن ہے،سندھ حکومت
  • سندھ کوئی کیک نہیں جو بانٹ دیا جائے، پیپلز پارٹی کا مصطفیٰ کمال کے بیان پر ردعمل
  • سندھ کی تقسیم مشکل ہی نہیں ناممکن ہے، شرجیل میمن