چین اور شمالی کوریا دونوں کمیونسٹ پارٹی کی قیادت کے حامل سوشلسٹ ممالک ہیں، چینی صدر
اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT
چین اور شمالی کوریا دونوں کمیونسٹ پارٹی کی قیادت کے حامل سوشلسٹ ممالک ہیں، چینی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 10 October, 2025 سب نیوز
بیجنگ : چین کے صدر شی جن پھنگ نے ورکرز پارٹی آف کوریا کے جنرل سکریٹری کم جونگ اُن کو ایک خط بھیجا، جس میں ورکرز پارٹی آف کوریا کے 80ویں یوم تاسیس کے موقع پر مبارکباد پیش کی گئی۔جمعہ کے روز شی جن پھنگ نے کہا کہ ورکرز پارٹی آف کوریا کے 80ویں یوم تاسیس کے موقع پر ، میں سی پی سی کی سنٹرل کمیٹی اور اپنی جانب سے جنرل سکریٹری اور ورکرز پارٹی آف کوریا کی سنٹرل کمیٹی، ورکرز پارٹی آف کوریا کے تمام ارکان اور کوریائی عوام کو گرمجوش مبارکباد اور نیک تمنائیں پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ 80 سالوں میں، ورکرز پارٹی آف کوریا نے کوریائی عوام کو متحد کرتے ہوئے انتہائی جدوجہد اور مشکلات پر قابو پاتے ہوئے شمالی کوریا میں سوشلزم کے امور کو قابل ذکر کامیابیوں تک پہنچایا ہے۔
حالیہ برسوں میں، جنرل سکریٹری کی قیادت میں شمالی کوریا کی پارٹی اور عوام نے پارٹی کی تعمیر کو مضبوط بنانے، معیشت کو ترقی دینے اور عوامی معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے سرگرمیاں جاری رکھی ہیں۔ شی جن پھنگ نے زور دیا کہ چین اور شمالی کوریا دونوں کمیونسٹ پارٹی کی قیادت کے حامل سوشلسٹ ممالک ہیں۔ حالیہ برسوں میں، انہوں نے جنرل سکریٹری کم جونگ اُن کے ساتھ متعدد ملاقاتیں کیں، جن میں فریقین نے دونوں پارٹیوں اور ممالک کے تعلقات کی ترقی کی رہنمائی کی ہے اور چین۔شمالی کوریا دوستی کے نئے باب کا آغاز کیا ہے۔ حال ہی میں، جنرل سکریٹری کم جونگ اُن نے چینی عوام کی جاپانی جاحیت کے خلاف جنگ مزاحمت اور فاشزم مخالف عالمی جنگ کی فتح کی 80ویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کے لیے چین کا دورہ کیا۔اس دوران دونوں رہنماوں کے درمیان گہری بات چیت نے چین اور شمالی کوریا کے درمیان دوستانہ تعاون کے تعلقات کی مزید ترقی کے لیے سمت طے کی ہے۔ چاہے بین الاقوامی صورتحال جو بھی ہو، چین۔شمالی کوریا تعلقات کو برقرار رکھنا، مضبوط بنانا اور فروغ دینا سی پی سی اور حکومت کا ناقابل تبدل پالیسی اصول ہے۔
چین شمالی کوریا کے ساتھ مل کر حکمت عملی کے لحاظ سے مواصلات کو مضبوط بنانے، عملی تعاون کو گہرا کرنے، ہم آہنگی اور تعاون کو مضبوط کرنے، دو طرفہ تعلقات کو مسلسل آگے بڑھانے، دونوں ممالک کے سوشلسٹ تعمیری امور کے لیے خدمات انجام دینے، اور خطے نیز دنیا کے امن و استحکام اور ترقی و خوشحالی میں مثبت شراکت کا خواہاں ہے۔ شی جن پھنگ نے ورکرز پارٹی آف کوریا کی مسلسل نمایاں کامیابیوں اور چین۔شمالی کوریا دوستی کی ہمیشہ پائیداری کے لیے نیک تمنائیں ظاہر کیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراستعفی دے چکا، عمران خان بھی کہیں گے تو فیصلہ واپس نہیں لوں گا: علی امین گنڈاپور اگلی خبراسرائیلی کابینہ نے ٹرمپ پلان کے تحت جنگ بندی کے معاہدے کی منظوری دے دی بھارت کا کابل میں سفارتخانہ دوبارہ کھولنے کا اعلان امریکا کا غزہ میں جنگ بندی کی نگرانی کے لیے 200 اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ فلپائن میں 7.6 شدت کا زلزلہ ، سونامی کی وارننگ جاری اسرائیلی کابینہ نے ٹرمپ پلان کے تحت جنگ بندی کے معاہدے کی منظوری دے دی حماس کے رہنما اسامہ حمدان امن معاہدے کی تفصیلات سامنے لے آئے ترکیہ کا غزہ جنگ بندی کی نگران ٹاسک فورس میں شمولیت کا اعلان
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: چین اور شمالی کوریا پارٹی کی کی قیادت
پڑھیں:
سندھ پنجاب کشیدگی؛ وزیراعظم نے پارٹی کے سینیئر رہنماؤں کو طلب کرلیا
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)صوبہ سندھ اور پنجاب کے درمیان سیاسی کشیدگی ختم کرنے کے لیے وزیراعظم شہباز شریف نے پارٹی کے سینیئر رہنماؤں کو طلب کر لیا۔
وزیراعظم اور پارٹی کے سینیئر رہنماؤں کے درمیان پنجاب اور سندھ کی سیاسی کشدگی پر بات چیت ہوگی۔
اس کے ساتھ، وزیراعظم کو قومی اسمبلی اجلاس کے دوران ہونے والے پیپلز پارٹی کے واک آوٹ سے متعلق بھی آگاہ کیا جائے گا۔
مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما پیپلز پارٹی کے تحفظات سے آگاہ کریں گے۔
گزشتہ روز، صدر مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی جس میں دونوں صوبوں کے درمیان جاری تناؤ پر گفتگو کی گئی۔
صدر مملکت نے وفاقی وزیر داخلہ کو موجودہ صورتحال میں اپنا کردار ادا کرنے کی ہدایت کی۔
واضح رہے کہ پنجاب اور سندھ میں سیلاب متاثرین کی امداد کے حوالے سے اختلافات شروع ہوئے، جس پر دونوں صوبائی حکومتوں کی جانب سے ایک دوسرے پر تنقید کی جا رہی ہے۔
سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت کا مطالبہ ہے کہ سیلاب متاثرین کی مدد بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے کی جائے تاہم پنجاب میں مسلم لیگ ن کی حکومت نے بی آئی ایس پی کے ذریعے امداد سے انکار کیا ہے۔
معاملے پر تاحال دونوں صوبائی حکومتوں کے وزراء کی جانب سے مسلسل پریس کانفرنس کی جا رہی ہیں۔