حکومت نے 20 اکتوبر کو تعطیل کا اعلان کردیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT
سندھ حکومت نے 20 اکتوبر بروز پیر کو صوبے بھر میں تعطیل کا اعلان کردیا، اس زور تمام سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔
پرو پاکستانی کے مطابق سندھ حکومت نے ہندو برادری کے مذہبی تہوار دیوالی کے موقع پر صوبے بھر میں 20 اکتوبر 2025 کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
محکمہ سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ یہ تعطیل تمام سرکاری دفاتر، خود مختار و نیم خود مختار اداروں، کارپوریشنز اور بلدیاتی کونسلوں پر لاگو ہوگی جو سندھ حکومت کے انتظامی کنٹرول میں آتے ہیں۔
چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ کے دستخط سے جاری نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ تعطیل صرف ہندو برادری کے لیے ہوگی تاکہ صوبائی محکموں اور ذیلی اداروں میں کام کرنے والے ہندو ملازمین اپنے مذہبی تہوار کو روایتی جوش و خروش سے منا سکیں۔
نوٹیفکیشن کی نقول عمل درآمد کے لیے صوبے کے اعلیٰ سرکاری افسران بشمول اکاؤنٹنٹ جنرل سندھ، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکریٹریز، کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ارسال کر دی گئی ہیں۔
یہ اقدام سندھ حکومت کی اس دیرینہ پالیسی کا تسلسل ہے جس کے تحت صوبے میں اقلیتی برادریوں کے مذہبی و ثقافتی مواقع پر ان کے لیے خصوصی سہولتیں فراہم کی جاتی ہیں تاکہ مختلف مذاہب اور ثقافتوں کے درمیان ہم آہنگی اور رواداری کو فروغ دیا جا سکے۔
خیال رہے دیوالی ہندو برادری کا اہم ترین تہوار ہے جو روشنیوں کا جشن کہلاتا ہے، اس موقع پر گھروں، مندروں اور گلیوں کو چراغاں کیا جاتا ہے۔ پاکستان سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں ہندو برادری کی جانب سے دیوالی جوش و جذبے سے منائی جاتی ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سندھ حکومت
پڑھیں:
’راجناتھ مردہ باد‘، بھارتی وزیر دفاع کے بیان کیخلاف دادو کے ہندو استاذہ و طلبہ میدان میں آگئے
بھارتی وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ کے اشتعال انگیز بیان کے خلاف 27 نومبر کو طلبہ اور اساتذہ کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا۔ گورنمنٹ پرم آنند لال ہائی اسکول کے طلبہ اور اساتذہ نے پرنسپل کشور لال اور پیسو مل کی قیادت میں اسکول سے مین ڈی ایچ کیو اسپتال تک احتجاجی ریلی نکالی۔
یہ بھی پڑھیں:’سرحدیں بدل سکتی ہیں، سندھ کل بھارت کا حصہ بھی بن سکتا ہے‘، راجناتھ سنگھ کا متنازع بیان
ریلی میں شرکا نے بھارتی بیان کو ’غیر ذمہ دارانہ اور نفرت انگیز‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ سندھ نہ کبھی بھارت کا حصہ رہا ہے اور نہ ہی کبھی ہوگا۔ مقررین نے زور دیا کہ سندھ پاکستان کا دل ہے اور اس کے خلاف کوئی بھی متنازعہ بیان ناقابلِ قبول ہے۔
شرکا نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور نعرے لگا رہے تھے’سندھ زندہ باد‘، ’پاکستان پائندہ باد‘ اور ’’راج ناتھ سنگھ مردہ باد‘۔
یہ بھی پڑھیں:سندھ پر بھارتی وزیر دفاع کے بیان پر وزیراعلیٰ سندھ کا سخت ردعمل
ریلی کے اختتام پر شرکا نے مطالبہ کیا کہ بھارت اپنی اشتعال انگیز پالیسیوں اور بیانات کا سلسلہ بند کرے، کیونکہ ایسے اقدامات خطے میں نفرت اور کشیدگی کو بڑھانے کا باعث بنتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بھارتی وزیر دفاع پاکستان دادو راج ناتھ سندھ گورنمنٹ پرم آنند لال ہائی اسکول