ملک میں مہنگائی کا رجحان مسلسل جاری، 21 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT
ملک میں مہنگائی کا رجحان مسلسل جاری، 21 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ WhatsAppFacebookTwitter 0 10 October, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )ملک میں دوسرے ہفتے بھی مہنگائی میں اضافے کی رفتار کی شرح میں اضافے کا رجحان جاری ہے اور حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں اضافے کی رفتارمیں 0.17 فیصداضافہ ہواہے جبکہ سالانہ بنیاد پر بھی مہنگائی کی شرح بڑھ کر 3.
وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے انڈے، چکن، پیاز، گھی اور آٹے سمیت 21 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ آلو، ٹماٹر، ایل پی جی اور دال چنا سمیت 6 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی اور24 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہی ہیں۔
وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق حالیہ ایک ہفتے میں چکن 8.92 فیصد، انڈے 2.25 فیصد، آٹا کی قیمتوں میں 5.74 فیصد، پیاز 7.47 فیصد، لہسن 0.86 فیصد، ویجی ٹیببل گھی 0.86 فیصد،گڑ 1.70فیصد، واشنگ سوپ کی قیمتوں میں0.23 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اسی طرح حالیہ ایک ہفتے میں جن اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی آئی ان میں ٹماٹر 11.34 فیصد، آلو 0.93 فیصد،کیلے1.29 فیصد، دال چنا0.35 فیصد اور ایل پی جی کی قیمت میں 0.59 فیصد کمی ہوئی ہے۔
اعدادوشمار میں بتایا گیا کہ حالیہ ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اعشاریے کے لحاظ سے سالانہ بنیاد پر 17 ہزار 732روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی میں اضافے کی رفتار0.14 فیصد کے ساتھ 4.14 فیصد، 17 ہزار 733روپے سے 22 ہزار 888روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے 0.17 فیصد اضافے کے ساتھ4.31 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
وفاقی ادارہ شماریات نے بتایا کہ 22 ہزار 889 روپے سے 29 ہزار 517 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی میں اضافے کی رفتار0.18 فیصد کے ساتھ5.10فیصد، 29 ہزار 518روپے سے 44ہزار 175 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی میں اضافے کی رفتار0.20 فیصد اضافے کے ساتھ 5.15 فیصد رہی۔ اسی طرح 44 ہزار 176روپے ماہانہ سے زائد آمدنی رکھنے والے طبقے کے لییمہنگائی میں اضافے کی رفتار0.16 فیصداضافے کے ساتھ 3.59 فیصد رہی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرڈی آئی خان پولیس ٹریننگ سینٹر کے قریب دھماکہ، فائرنگ کی آوازیں، ہلاکتوں کا خدشہ ڈی آئی خان پولیس ٹریننگ سینٹر کے قریب دھماکہ، فائرنگ کی آوازیں، ہلاکتوں کا خدشہ بھارت نے دہلی کے دورے میں افغان وزیر خارجہ کو ایمبولینسز کا تحفہ دے دیا وینزویلا کی جمہوری رہنما ماریا کورینا نے نوبیل امن انعام ٹرمپ کے نام کردیا بھارت کا ایشیا کپ ٹرافی تنازع آئی سی سی میں اٹھانے کا اعلان، ٹرافی کو ہاتھ لگایا جائے اور نہ ادھر ادھر کی جائے کابل کی خودمختار علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کی گئی، افغانستان کا پاکستان پر الزام سینئر سفارت کار طاہر حسین اندرابی کو نیا ترجمان دفتر خارجہ مقرر کرنے کا فیصلہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
اوگرا کی گیس کی قیمتوں میں اضافے کی خبر کے بعد وضاحت
اوگرا کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ حالیہ تعین کے مطابق گیس کی قیمتوں میں کسی بھی اضافے کی منظوری نہیں دی گئی۔ ترجمان نے کہا کہ گیس قیمتوں کے حوالے سے غلط تاثر پیش کیا جا رہا ہے اور قیمتوں میں ردوبدل کی کوئی ضرورت سامنے نہیں آئی۔ ان کے مطابق مالی سال 2025-26 کے لیے اوگرا کی جانب سے مقرر کی گئی ریونیو ضروریات، ایس این جی پی ایل اور ایس ایس جی سی ایل کے موجودہ نیٹ ورک سے حاصل ہونے والی آمدن سے پوری ہو رہی ہیں، اس لیے قیمتیں تبدیل نہیں کی گئیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اوگرا نے موجودہ مالی سال کے لیے گیس کی اوسط قیمتوں میں 7.14 فیصد تک اضافہ منظور کر لیا ہے۔ رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ سوئی ناردرن کے لیے قیمت 1852 روپے 80 پیسے اور سوئی سدرن کے لیے 1777 روپے 2 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔ اس سے پہلے اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں 8 فیصد تک کمی کا دعویٰ بھی کیا تھا، تاہم اب اوگرا حکام کا کہنا ہے کہ نہ کوئی کمی ہوئی ہے اور نہ اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔