دہشت گردوں کا ڈی آئی خان پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملہ، سیکیورٹی فورسز سے مقابلہ جاری
اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT
ڈیرہ اسماعیل خان:
دہشت گردوں نے ڈی آئی خان پولیس ٹریننگ پر حملہ کردیا اور اندر داخل ہوگئے، سیکیورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئیں اور سینٹر کو گھیر لیا جس کے بعد دوطرفہ مقابلہ جاری ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملے کے وقت زوردار دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں جن سے گھروں کی دیواریں لرز اٹھیں، آوازیں دور دور تک سنی گئیں، پولیس جائے وقوع کی جانب روانہ ہوگئی۔
متعلقہ ایس ایچ او کے مطابق دہشت گردوں نے ڈیرہ اسماعیل خان سے دس کلومیٹر دور اور تھانہ صدر سے دو کلومیٹر کے فاصلے پر پولیس ٹریننگ اسکول پر حملہ کیا، تین راکٹ لانچر پولیس ٹریننگ اسکول پر داغے گئے۔
پولیس ترجمان کے مطابق ڈی پی او ڈیرہ، ایس پی سی ٹی ڈی اور تمام سرکلر کے ایس ڈی پی اوز موقع پر پہنچ گئے، دہشت گردوں پولیس ٹریننگ سینٹر میں مرکزی دروازے سے داخل ہو گئے سینٹر میں موجود ہیں، پولیس اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان مقابلہ جاری ہے، سیکیورٹی فورسز بھی موقع پر پہنچ گئی ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے ٹریننگ سینٹر کے گرد مختلف اطراف سے گھیرا ڈال لیا ہے بعدازاں پولیس کے دستے ٹریننگ اسکول میں داخل ہوگئے۔
ڈی پی او سجاد احمد صاحب زادہ کے مطابق ڈیرہ اسٹیشن کمانڈر ابوبکر اور پولیس حکام نے پولیس ٹریننگ سینٹر کو چاروں طرف سے گھیرلیا ہے، پولیس اندر داخل ہوچکی ہے جن میں پولیس کمانڈوز، البرق فورسز اور بکتر بند گاڑیاں شامل ہیں، دہشت گردوں کی تعداد کا تعین ابھی نہیں ہوا۔
اطلاعات کے مطابق چہکان ایف سی قلعہ سے ایس ایس جی کے دستوں کو فوری طور پر پولیس ٹریننگ سینٹر طلب کرلیا گیا ہے اور مقابلہ جاری ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پولیس ٹریننگ سینٹر سیکیورٹی فورسز مقابلہ جاری کے مطابق
پڑھیں:
سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
بابر شہزاد ترک :اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے دفتری نظم و ضبط سے متعلق نیا سرکلر جاری کرتے ہوئے تمام افسران اور اہلکاروں کو مقررہ دفتری اوقات کی سختی سے پابندی کرنے کی ہدایت کر دی ۔
سرکلر کے مطابق صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک کے اوقاتِ کار پر عمل درآمد لازم ہوگا۔
سرکلرکے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےبائیومیٹرک حاضری یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے جبکہ افسران و اہلکاروں کو لاؤنج سوٹ یا شلوار قمیض کے ساتھ ویسٹ کوٹ پہننے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سرکلرکے مطابق دفتری راہداریوں میں شور اور بلند آواز میں گفتگو سے گریز کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے احکامات پر عملدرآمد کیلئے باضابطہ سرکلر جاری کر دیاہے۔