سعودی شہزادہ منصور بن محمد نے کہا ہے کہ ہم پنجاب میں سرمایہ کاری کے لیے پُرعزم ہیں۔ سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات ایک نئے دور میں داخل ہو چکے ہیں۔

پاک سعودی جوائنٹ بزنس کونسل کے وفد کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پنجاب کی زمین زرخیز ہے اور اس صوبے کے ساتھ شراکت داری ہمارے لیے نہایت اہمیت رکھتی ہے۔ ہم پنجاب میں دستیاب سرمایہ کاری کے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان آئی ٹی اور کھیلوں میں تعاون کے معاہدے

شہزادہ منصور بن محمد نے مزید کہاکہ سعودی عرب پاکستان کے ساتھ آئی ٹی، صحت اور ہاؤسنگ کے شعبوں میں شراکت داری کا خواہاں ہے۔ پنجاب میں 10 لاکھ گھروں کی تعمیر کا منصوبہ زیر غور ہے، جب کہ دونوں ممالک کے درمیان سیاحت کے شعبے میں بھی تعاون بڑھانے کی خواہش رکھتے ہیں۔

وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے سعودی پاک جوائنٹ بزنس کونسل کے وفد کی اہم ملاقات۔۔۔
باہمی سرمایہ کاری اور تجارتی تعاون کے فروغ پر تفصیلی گفتگو، سعودی وفد نے پنجاب کے سرمایہ کاری ماحول پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔۔۔ pic.

twitter.com/vgCjy8usiD

— Government of Punjab (@GovtofPunjabPK) October 11, 2025

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہاکہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ ہم سب کے لیے جان سے زیادہ مقدس ہیں، ان مقدس مقامات کی پاسبانی کی میزبانی پاکستان کے لیے ایک بڑے اعزاز کی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپنے ایامِ جلاوطنی کے دوران میں نے کئی سال جدہ میں گزارے ہیں، اس لیے میں اعتماد سے کہہ سکتی ہوں کہ جدہ میرے لیے لاہور کی طرح ہی مانوس شہر ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات پوری مسلم دنیا کے لیے ایک مثال ہیں۔ سعودی عرب مسلم امہ میں ایک نمایاں اور محترم مقام رکھتا ہے، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان حالیہ دفاعی معاہدے کو عوام کی جانب سے بے حد سراہا گیا ہے۔

مریم نواز نے مزید کہاکہ پنجاب حکومت ترقی کو جدید خطوط پر استوار کر رہی ہے اور خادم الحرمین شریفین کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کو نئی جہت دینے کے لیے پُرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت سرمایہ کاروں کو بہترین سہولیات فراہم کر رہی ہے اور سعودی قیادت کے پاکستان پر اعتماد کرنے پر ہم ان کے شکر گزار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مکہ اور مدینہ کی حرمت ہر پاکستانی کے دل میں رچی بسی ہے، ان مقدس شہروں کی خدمت اور حفاظت کی ذمہ داری ہمارے لیے باعثِ فخر ہے۔ پاکستان ہمیشہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور آئندہ بھی اس برادر ملک کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔

یہ بھی پڑھیں: کور کمانڈرز کانفرنس میں پاکستان سعودی عرب اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے کاخیر مقدم

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ پنجاب پاکستان کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے اور اس کی ترقی میں سعودی سرمایہ کاروں کا کردار کلیدی ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی سرمایہ کاروں کو ’ون ونڈو‘ کے نظام کے تحت سہولتیں فراہم کی جائیں گی، جب کہ صوبے میں زراعت، لائیو اسٹاک، صنعت کاری اور انفرا اسٹرکچر کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews پاکستان سعودی عرب تعلقات سرمایہ کاری مریم نواز وزیراعلٰی پنجاب وی نیوز

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستان سعودی عرب تعلقات سرمایہ کاری مریم نواز وی نیوز سرمایہ کاری کے انہوں نے کہا پاکستان کے مریم نواز نے کہاکہ کے ساتھ ہے اور کے لیے

پڑھیں:

 وزیراعظم محمد شہباز شریف سے آذربائیجان کے وزیر اقتصادیات کی ملاقات;دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون کاجائزہ

سٹی 42:  وزیراعظم محمد شہباز شریف سے آذربائیجان کے وزیر اقتصادیات کی ملاقات ہوئی ۔

 وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور  جمہوریہ آذربائیجان کے وزیر اقتصادیات میکائیل جباروف، کے درمیان آج وزیراعظم ہاؤس ، اسلام آباد میں ملاقات ہوئی ۔جمہوریہ آذربائیجان کے وزیر اقتصادیات  وفد کے ہمراہ پاکستان کے سرکاری دورے پر ہیں۔ ملاقات میں دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون کا وسیع جائزہ لیا گیا۔ دوطرفہ تجارت میں مسلسل ترقی کو سراہتے ہوئے، دونوں فریقوں نے اقتصادی  تبادلوں میں پیشرفت کے لئے  کوششیں تیز کرنے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔ انہوں نے دفاعی پیداوار، پٹرولیم اور معدنیات، تعمیرات،  لائیواسٹاک، سیاحت اور آئی ٹی سمیت دیگر شعبوں میں مزید تعاون کے مواقع تلاش کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ 

  راکھ کا بادل پاکستان آ گیا، پروازوں کو خطرہ لاحق، سرکاری الرٹ آگیا

وزیر اعظم نے پاکستان کی طرف سے پاکستان آذربائیجان مشترکہ سرمایہ کاری کمپنی کے قیام کی تجویز کا اعادہ کیا جس میں دونوں ممالک کی طرف سے مساوی شراکت داری ہو۔ انہوں نے وائٹ آئل پائپ لائن پراجیکٹ میں آذربائیجان کی دلچسپی کو بھی سراہا اور آذر بائیجان کی کمپنی SOCAR کو پاکستان میں تیل اور گیس کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کی ترغیب دی ۔

دونوں فریقوں نے علاقائی روابط کو بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔ وزیر اعظم نے افغانستان اور وسطی ایشیا کے لیے مختصر ترین راستے کے طور پر پاکستان کے اسٹریٹجک محل وقوع پر روشنی ڈالی اور ٹرانس کیسپیئن انٹرنیشنل ٹریڈ کوریڈور جیسے اقدامات میں آذربائیجان کے اہم کردار کو سراہا۔ 
وزیراعظم نے آزر بائیجان کے صدر  الہام علیوف کو پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔ پاکستان وزیراعظم نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں آذربائیجان کے ساتھ اپنی شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔ 

گلگت بلتستان اسمبلی تحلیل

آذربائیجان کے وزیر اقتصادیات نے دورہ پاکستان کے دوران ان کی مہمان نوازی پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان جاری مثبت پیشرفت تجارت، معیشت، صنعت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کے روڈ میپ 2025-2028 کو حتمی شکل دینے کا باعث بنے گی۔

ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس خان لغاری ، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران بھی موجود تھے۔

پاکستانی ٹینس سٹار اعصام الحق نے بین الاقوامی ٹینس کو الوداع کہہ دیا

__

متعلقہ مضامین

  • یو اے ای کے سفیر کا پاکستانیوں کیلیے ویزا پراسیسنگ میں بڑی آسانیوں کا اعلان
  • وزیراعظم نے بحرین کی کاروباری برادری کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی
  • وزیراعظم کی بحرین کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت، سہولیات دینے کا اعلان
  • وزیراعظم کی بحرینی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت — ہر ممکن سہولت کی یقین دہانی
  • چینی سرمایہ کار گروپ پنجاب میں انڈسٹریل پارک بنائے گا، معاہدہ ہوگیا
  • چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی سعودی وزیر کھیل شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل سے ملاقات
  •  وزیراعظم محمد شہباز شریف سے آذربائیجان کے وزیر اقتصادیات کی ملاقات;دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون کاجائزہ
  • محسن نقوی کی سعودی ہم منصب شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف سے اہم ملاقات
  • پاکستان سے تعلقات نئے سٹرٹیجک دور میں داخل ہو رہے ہیں: ایران
  • سعودی عرب میں غیر ملکیوں کو جائیداد خریدنے کی اجازت