ایس آئی ایف سی کے تعاون سے  توانائی کے شعبے میں انقلاب متوقع ہے جس میں جامع حکمت عملی کے مثبت اثرات سامنے آرہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایس آئی ایف سی کی  معاونت سے توانائی کے شعبے میں اصلاحات سے خودانحصاری کی راہ ہموار ہورہی ہے جبکہ گردشی قرضے پر قابو پانے کیلئے جامع حکمت عملی پر عمل درآمد  اور پالیسی سطح پر اہم اقدامات کیے گئے ہیں۔

سکھر میں پاور پراجیکٹ اور جنوبی  سندھ میں توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے کام جاری ہے۔ سعودی عرب اور چین کی مدد سے توانائی کے اہم منصوبوں ہائیڈرو اور سولر پروڈکشن کا آغاز بھی کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب شنگھائی الیکٹرک کی تھر کول بلاک میں سرمایہ کاری اور براؤن فیلڈ ریفائنریوں کی اپگریڈیشن شروع کردی گئی ہے اور ماڑی پٹرولیم، اٹک، وزیرستان اور دادو میں گیس کی نئے ذخائر دریافت اور توانائی میں خودکفالت کی پیش رفت سامنے آئی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: توانائی کے

پڑھیں:

پی ٹی آئی ارکان کے استعفے، پنجاب میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کئی ماہ سے غیر فعال

تحریک انصاف کے ارکان کی جانب سے اسمبلی کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کی حکمتِ عملی اب عوامی معاملات کے لیے رکاوٹ بنتی جارہی ہے، جس کے باعث پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کئی ماہ سے اجلاس نے میں ناکام ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پی اے سی ون کے اجلاس اُس وقت تعطل کا شکار ہوئے جب سابق اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر نااہل قرار دیے گئے۔ ان کی نااہلی کے بعد طویل عرصے تک نئے اپوزیشن لیڈر کا تقرر نہ ہوسکا۔
بعدازاں معین ریاض قریشی کو نیا اپوزیشن لیڈر مقرر کیا گیا، لیکن وہ بھی پی اے سی ون کا ایک بھی اجلاس بلائے بغیر چیئرمین شپ سے مستعفی ہوگئے۔ ان کا استعفیٰ تاحال اسپیکر پنجاب اسمبلی کی منظوری کا منتظر ہے۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے اپوزیشن کو استعفوں پر نظرثانی کا وقت دیا ہوا ہے، تاہم اپوزیشن نے ابھی تک اسپیکر کو اپنے حتمی مؤقف سے آگاہ نہیں کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سیاسی حکمتِ عملی کے باعث کئی ماہ سے احتساب کا عمل رکا ہوا ہے جبکہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ ہمیشہ کی طرح پنجاب میں اپوزیشن کے پاس ہی رہی۔

متعلقہ مضامین

  • وفاقی حکومت کی نیٹ میٹرنگ قوانین میں ترمیم کی تیاری
  • حکومت کی نیٹ میٹرنگ قوانین میں ترمیم کی تیاری
  • آئی پی پیز کیساتھ ماضی میں ہونیوالے معاہدے شفاف نہیں تھے، وزیرتوانائی
  • ایس آئی ایف سی کی مدد سے بلیو اکانومی سے فائدہ اٹھانے کی حکمتِ عملی تیار
  • ایس آئی ایف سی کی بلیو اکانومی سے مستفید ہونے کی حکمت عملی تیار 
  • ضمنی الیکشن میں ناکامی کے بعد پی ٹی آئی قیادت میں تشویش، حکمتِ عملی پر نظرِ ثانی کا فیصلہ
  • نریندر مودی کی سیاسی حکمت عملی
  • پی ٹی آئی ارکان کے استعفے، پنجاب میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کئی ماہ سے غیر فعال
  • چین اور روس کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون کی بنیادیں مضبوط ہیں، چینی صدر
  • 2600ارب گردشی قرضے کا بوجھ غریب طبقے پر ڈالا گیا