پنجاب میں منشیات فروشوں کیخلاف گھیرا تنگ، ضمانت کے قانون میں بڑی تبدیلیوں کا بل پیش
اشاعت کی تاریخ: 11th, October 2025 GMT
لاہور:
پنجاب حکومت نے منشیات کے قوانین میں اہم ترامیم کر کے منشیات کے مقدمات میں سخت سزائیں تجویز کر دیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ قانون پنجاب نے پنجاب کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹینسز (ترمیمی) آرڈیننس 2025 پنجاب اسمبلی میں پیش کردیا، پہلے سے موجود قانون کی سیکشن 38، 39، 40، 41 اور 44 میں اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
آرڈیننس کے تحت منشیات کے مقدمات میں ضمانت سے متعلق دفعات میں بڑی تبدیلیاں کی گئی ہیں، آرڈیننس کی شقوں کے مطابق عمر قید کی سزا والے منشیات فروشوں کو ضمانت نہیں ملے گی، عدالت کو دیگر جرائم میں ضمانت دینے سے قبل بھاری زرِ ضمانت اور کیس کی نوعیت دیکھنا لازمی ہوگا، خصوصی عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل لاہور ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ میں سنی جائے گی۔
آرڈیننس میں کہا گیا ہے کہ ہائی کورٹ کے بینچ کی نامزدگی چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کریں گے، نئی ترمیم کے مطابق قانون کی بعض سابق دفعات منسوخ کر دی گئیں، آرڈیننس میں واضح کیا گیا کہ یہ قانون CNSA (وفاقی قانون) کے ساتھ متوازی طور پر نافذ العمل ہوگا۔
آرڈیننس کے مطابق ترمیمی آرڈیننس کا مقصد منشیات کے مقدمات میں قانونی خلا اور تاخیر کو ختم کرنا ہے، ترمیمی قانون سے منشیات کے خلاف کارروائی مؤثر بنے گی۔
محکمہ قانون پنجاب کے مطابق سیکشن 39 میں خصوصی عدالت کی اصطلاح شامل کر کے ضمانت سے متعلق شقوں کو مزید سخت کیا گیا، سیکشن 40 میں اپیل کے نظام کو ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ کے ماتحت کر دیا گیا، سیکشن 41 کی ذیلی شق (2) کو منسوخ کر دیا گیا، سیکشن 44 میں “may” کے بجائے “shall” کا لفظ شامل کر کے عمل درآمد لازمی قرار دے دیا گیا۔
محکمہ قانون پنجاب کے مطابق ترمیم سے صوبے میں منشیات کے کیسز کی سماعت تیز تر ہوگی، صوبائی اسمبلی کے اجلاس نہ ہونے پر پہلے گورنر پنجاب نے آرٹیکل 128 کے تحت آرڈیننس کی منظوری دی تھی، ترمیمی آرڈیننس 20 ستمبر 2025ء سے فوری طور پر نافذ العمل قرار پایا تھا۔
محکمہ قانون اور پارلیمانی امور پنجاب نے آرڈیننس کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر رکھا ہے، پنجاب کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹینسز (ترمیمی) آرڈیننس 2025 پنجاب اسمبلی سے منظوری لی جائے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: منشیات کے ہائی کورٹ کے مطابق
پڑھیں:
خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد صوے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا۔
نوٹیفکیشن میں بتایا کہ صوبے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا، نئے قانون کے تحت ہرویلج اور نیبرہڈ کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 40 ہزار ہوگی۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آبادی میں 10 فیصد تک کمی بیشی کی اجازت ہوگی۔
ترمیمی ایکٹ کے مطابق خصوصی حالات میں الیکشن کمیشن صوبائی حکومت سے مشاورت کے بعد اس شرط سے استثنیٰ دے سکے گا۔