وزیراعظم شہباز اور نواز شریف کی ملاقات، پاک افغان سرحد پر جاری کشیدگی پر گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 12th, October 2025 GMT
وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف اور صدر مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کی جاتی امراء میں ملاقات ہوئی جس میں پاک افغان سرحد پر جاری کشیدگی سے متعلق تفصیلی گفتگو ہوئی۔ وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف جاتی امراء پہنچے تھے جہاں دونوں رہنماؤں کے درمیان ملکی سیاسی صورت حال پر بھی تفصیلی مشاورت ہوئی۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے نواز شریف کو حالیہ حکومتی اقدامات پر بریفنگ دی اور نواز شریف نے قومی معاملات پر رہنمائی فراہم کی۔ دونوں رہنماؤں نے ملکی استحکام اور عوامی ریلیف کے عزم کا اظہار کیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
وزیراعظم سے فلسطینی صدر کی ملاقات، سیاسی و سفارتی مدد پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا
وزیراعظم نے اہل غزہ کو ہمت و بہادری سے صعوبتیں برداشت کرنے پر خراج تحسین پیش کیا، فائل فوٹووزیرِ اعظم شہباز شریف کی شرم الشیخ میں فلسطین کے صدر محمود عباس سے ملاقات ہوئی، بحرین کے فرمانروا شاہ حمد بن عیسی الخلیفہ بھی ملاقات و گفتگو میں شریک تھے۔
صدر محمود عباس نے فلسطینیوں کی سیاسی و سفارتی مدد پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا، دونوں رہنماؤں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین اور پاکستان کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعقات مثالی ہیں۔
وزیراعظم نے اہل غزہ کو ہمت و بہادری سے صعوبتیں برداشت کرنے پر خراج تحسین پیش کیا، دونوں رہنماؤں نے غزہ میں جنگ بندی پر اطمینان کا اظہار کیا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف مصر کے شہر شرم الشیخ پہنچے، شرم الشیخ ایئر پورٹ پر مصر کے وزیر ڈاکٹر اشرف صبحیی نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔
شرم الشیخ ایئر پورٹ پر مصر کے وزیر ڈاکٹر اشرف صبحیی نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وزیر اطلاعات عطا اللّٰہ تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ وفد میں شامل ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف غزہ امن معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شرکت کریں گے۔
ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ غزہ امن منصوبہ مشرقِ وسطیٰ میں پائیدار امن کی جانب اہم قدم ہے، تاریخی’غزہ امن منصوبے‘ کی دستخطی تقریب میں آج صبح شرم الشیخ پہنچا ہوں، ہم شریک میزبانوں صدر السیسی اور صدر ٹرمپ کے شکر گزار ہیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ لمحہ صدر ٹرمپ کی غیر معمولی قیادت اور اُن کے عزمِ صمیم کے بغیر ممکن نہیں تھا، امن کے حصول کے لیے ٹرمپ کی یکسو جدوجہد نے خونریزی اور تباہی کا خاتمہ ممکن بنایا۔