ڈونلڈ ٹرمپ امن کے علمبردار ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف
اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT
فوٹو: اسکرین گریب
وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوبی ایشیاء میں امن قائم کرکے لاکھوں لوگوں کی جانیں بچائیں، صدر ٹرمپ امن کے علم بردار ہیں۔
مصر کے شہر شرم الشیخ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اہم دن ہے انتھک محنت کے بعد غزہ میں امن کیلئے کامیاب ہوئے، آج غزہ کے لیے اہم اور تاریخی دن ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان نے صدر ٹرمپ کو امن نوبیل انعام کے لیے نامزد کیا، امریکی صدر ٹرمپ سب سے زیادہ امن نوبیل انعام کے مستحق ہیں، امریکی صدر نے صرف امن ہی نہیں لاکھوں لوگوں کی زندگیاں بچائیں۔
اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف کی شرم الشیخ میں قطر کے امیرشیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات ہوئی، دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور قطر کے مضبوط اور تاریخی تعلقات کا اعادہ کیا، ملاقات میں مختلف شعبوں میں پاکستان قطر تعاون کو مزید بڑھانے کےعزم کا اظہار کیا گیا۔
وزیر اعظم نے امیر قطر کی ثابت قدم قیادت، سفارت کاری اور دیگر برادر ممالک کے ساتھ تعاون پر تعریف کی اور غزہ کے بحران کے منصفانہ اور دیرپا حل تلاش کرنے کیلئے قطر کی مسلسل کوششوں کو بھی سراہا۔
دوسری جانب امریکا، مصر، قطر اور ترکیے نے غزہ امن معاہدے پر دستخط کردیے، امن معاہدے پر دستخط کی تقریب مصر کے شہر شرم الشیخ میں ہوئی۔
تقریب سے خطاب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ آج پوری دنیا کے لیے بہت بڑا دن ہے، معاہدے سے مشرق وسطیٰ میں امن قائم ہوگا، دوست ملکوں کے تعاون سے امن معاہدہ ممکن ہوا۔
غزہ امن معاہدے پر دستخط کی تقریب میں وزیراعظم شہبازشریف بھی شریک تھے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اعظم شہباز شریف امریکی صدر
پڑھیں:
ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم شہباز شریف سے گرمجوشی سے مصافحہ کیا
وزیر اعظم شہباز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مصر کے شہر شرم الشیخ میں ملاقات ہوئی ہے، صدر ٹرمپ نے شہباز شریف کے ساتھ گرمجوشی سے مصافحہ کیا۔
دونوں رہنما غزہ امن کانفرنس کے لیے مصر میں ہیں، اس موقع پر دونوں رہنماؤں میں خوشگوار جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔
امریکی صدر نے شہباز شریف کے علاوہ ان تمام دیگر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں، جو غزہ امن کانفرنس میں شرکت کے لیے پہنچے تھے۔
اس سے پہلے شرم الشیخ کے کانگریس سینٹر پہنچنے پر مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کا استقبال کیا۔
وزیراعظم نے غزہ امن کانفرنس سے پہلے فلسطینی صدر محمود عباس، آذربائیجان کے صدر الہام علیوف، آرمینیا کے وزیراعظم نکول پاشنیان، اردن کے شاہ عبداللّٰہ دوم، بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس، انڈونیشیا کے صدر، جرمن چانسلر، اسپین کے وزیراعظم ،اٹلی کی وزیراعظم، سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آلسعود سے ملاقاتیں کیں۔
وزیراعظم نے فلسطینی عوام سے یکجہتی اور ان کی سفارتی و اخلاقی مدد جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔