اسحاق ڈار کی امریکی اور ترک وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں، غزہ امن معاہدے پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT
ڈپٹی وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے مصر میں منعقدہ غزہ امن سربراہی اجلاس کے موقع پر امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو اور ترکیہ کے وزیرِ خارجہ حکان فدان سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقاتوں کے دوران دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ کھل کر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اسحاق ڈار نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے کی جانے والی کوششوں میں امریکا اور ترکیہ کے تعمیری کردار کو سراہا اور خطے میں دیرپا امن و استحکام کے مشترکہ ہدف کے حصول کے لیے ان کی معاونت کو اہم قرار دیا۔
انہوں نے زور دیا کہ عالمی برادری کو غزہ اور فلسطین کے عوام کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد اور عملی تعاون جاری رکھنا چاہیے۔
وزیرِ خارجہ نے اس موقع پر پاکستان کے اس اصولی مؤقف کا اعادہ کیا کہ فلسطینی مسئلے کا منصفانہ اور پائیدار حل ہی مشرقِ وسطیٰ میں حقیقی امن کی ضمانت بن سکتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسحاق ڈار امریکی وزیر خارجہ ترک وزیر خارجہ غزہ امن منصوبہ ملاقاتیں وزیر خارجہ وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسحاق ڈار امریکی وزیر خارجہ ملاقاتیں وی نیوز اسحاق ڈار کے لیے
پڑھیں:
وزیراعظم سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں ملک کی مجموعی داخلی سلامتی، امن و امان کی صورتحال، انسداد دہشتگردی کے اقدامات اور سیکیورٹی کے دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
ملاقات میں ملک کی مجموعی داخلی سلامتی، امن و امان کی صورتحال، انسداد دہشت گردی کے اقدامات، اور سیکیورٹی کے دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہء خیال کیا گیا
وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیراعظم کو ملک میں امن و امان کی مجموعی… pic.twitter.com/vf8yRRSomZ
— PTV News (@PTVNewsOfficial) October 12, 2025
وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیراعظم کو ملک میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر داخلہ اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مربوط اور مؤثر اقدامات جاری رکھے جائیں۔
اس موقع پر وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ، قانون کی بالادستی اور دہشتگردی کا مکمل خاتمہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews شہباز شریف محسن نقوی ملاقات وزیر داخلہ وزیراعظم پاکستان وی نیوز