’مجھے استعمال کر کے چھوڑ دیا گیا‘، ثروت گیلانی کا ہمایوں سعید کی ٹیم پر الزام
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
پاکستانی ٹی وی اور فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثروت گیلانی نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں فلم ’جوانی پھر نہیں آنی‘ کی ٹیم، خاص طور پر ہمایوں سعید اور ان کی پروڈکشن ٹیم کے رویے پر کھل کر بات کرتے ہوئے اسے تنقید کا نشانہ بنایا۔
ثروت گیلانی متعدد مشہور ڈراموں میں اپنی شاندار اداکاری سے ناظرین کو متاثر کر چکی ہیں، انہوں نے فلم ’جوانی پھر نہیں آنی‘ اور اس کے سیکوئل میں بھی یادگار کردار ادا کیا۔
ایک یوٹیوب شو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کل میں جوانی پھر نہیں آنی 3 سے بھاگ رہی ہوں، ندیم بیگ بہت پیارے انسان ہیں اور میں ہمایوں سعید اور احمد علی بٹ سمیت اُس ٹیم کو پسند کرتی ہوں، لیکن میں دوبارہ گُل کا کردار نہیں کرنا چاہتی، اگر آپ 6 سال بعد دوبارہ کسی ٹیم کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں تو تعلقات بہتر رکھنے چاہئیں، مگر ان لوگوں نے ایسا نہیں کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ فلم ’جوانی پھر نہیں آنی 2‘ کی پروموشنز کے دوران ٹیم نے میرے ساتھ انتہائی غیرپیشہ ورانہ اور نامناسب رویہ اختیار کیا، وہ لوگ لندن جا رہے تھے، میں نے خود اپنی بکنگ کر لی تھی، مگر انہوں نے جواب دیا نہ تصدیق کی اور بالکل نظرانداز کر دیا، مجھے لگا کہ انہوں نے میرا استعمال کیا اور کام ختم ہوتے ہی ایک طرف کر دیا۔‘
ثروت گیلانی کا کہنا تھا کہ ’میں تیسرے حصے میں کام کرنے سے صاف انکار کر چکی ہوں کیونکہ ٹیم نے پہلے بھی میرے کردار کو کاٹ دیا تھا، پہلی فلم کے دوسرے اسپیل سے بھی میرا حصہ کاٹ دیا گیا تھا اور یہی کام دوسری فلم میں بھی ہوا، اگر آپ ایک اداکار کو اس کا حق نہیں دیتے تو یہ سراسر ناانصافی ہے، میں اپنی عزتِ نفس پر سمجھوتہ نہیں کر سکتی، ایک بار کوئی مجھے بے وقوف بنا سکتا ہے، ہر بار نہیں۔‘
انہوں نے کہا کہ اگرچہ میں ندیم بیگ اور ہمایوں سعید دونوں سے محبت اور احترام رکھتی ہوں، مگر اب اپنے وقار اور خودداری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گی۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: جوانی پھر نہیں آنی ثروت گیلانی ہمایوں سعید انہوں نے
پڑھیں:
ڈیپ فیک تصاویر وائرل ہونے کے بعد کن شرمناک حالات سے گزرنا پڑا؛ اداکارہ نے بتادیا
اداکارہ گریجا اُوک نے اپنی وائرل ڈیپ فیک تصاویر کے بعد موصول ہونے والے مردوں کے پیغامات پر کہا کہ میں بھی انسان ہوں اور مجھے بھی لوگوں کے رویوں سے دکھ اور تکلیف ہوتی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ان خیالات کا اظہار اداکارہ گریجا اُوک نے اپنے ایک انٹرویو میں کیا جنھوں نے فلم تارے زمین پر سے شہرت کی بلندیوں کو چھوا اور انڈسٹری میں اپنی جگہ بنائی۔
انٹرویو میں انھوں نے بتایا کہ اچانک ملنے والی شہرت نے جہاں تعریفیں اور ستائش دلوائیں وہیں کئی نامناسب پیغامات اور رویّے بھی سامنے آئے۔
اداکارہ گریجا نے بتایا کہ میں نے بہت کم عمری میں ہی کام شروع کردیا تھا اور اب تو انڈسٹری میں تقریباً 20 سے 25 سال ہو گئے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ وقت کے ساتھ ساتھ انسان قدرے سخت دل ہو جاتا ہے لیکن اگر میں یہ کہوں کہ مجھے لوگوں کے رویوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا تو یہ جھوٹ ہوگا۔
اداکارہ نے بالخصوص ان مردوں کے رویے پر حیرت کا اظہار کیا جو بغیر ہچکچاہٹ کے نامناسب پیغامات بھیجتے ہیں اور اسے اپنا حق سمجھتے ہیں جیسے ہم ہر وقت، ہر کسی کے لیے دستیاب ہیں۔
انھوں نے کہا کہ کبھی کبھی مرد جس حق جتانے والے انداز میں پیغامات بھیجتے ہیں وہ حیران کن ہوتا ہے۔ جیسے ہم ان کی پراپرٹی ہوں۔ سمجھ نہیں آتا کہ کیا کہا جائے۔
گریجا اوک نے بتایا کہ ڈیپ فیک وائرل تصاویر کے بعد سے ایسے پیغامات کی بھرمار ہوگئی تھی جس نے مجھے یہ سوچنے پر مجبور کردیا کہ آخر میں کون ہوں؟ اور یہ لوگ مجھے کیا سمجھ رہے ہیں؟
خیال رہے کہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی مدد سے متعدد بھارتی اداکاراؤں کی نہایت نامناسب اور نازیبا ڈیپ فیک تصاویر وائرل کی گئیں جس نے ان شخصیات کو شدید ذہنی کوفت میں مبتلا کردیا تھا۔