تھرپارکر: لمپی اسکن بیماری پھیلنے سے درجنوں مویشی ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
سندھ کے ضلع تھرپارکر میں لمپی اسکن بیماری پھیلنے سے درجنوں مویشی ہلاک ہوگئے۔
اس کے علاوہ سیکڑوں موشی لمپی اسکن بیماری میں بھی مبتلا ہیں، ضلع میں 230 میں سے 180 ویٹرنری مراکز کی بندش کی وجہ سے متاثرہ مویشیوں کا علاج مشکل ہوگیا ہے۔
علاوہ ازیں مویشیوں کی ویکسین کی عدم دستیابی کی بھی شکایات سامنے آئی ہیں جس سے مویشی مالکان پریشان ہیں۔
واضح رہے کہ ضلع تھرپارکر کی 80 فیصد معیشت کا انحصار مویشیوں پر ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
میکسیکو میں شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ سے 30 افراد ہلاک
MEXICO CITY:میکسیکو میں شدید بارش سے 30 افراد ہلاک اور کئی لاپتا ہوگئے ہیں اور بارش کے نتیجے میں لینڈ سلائیڈنگ ہوئی اور متعدد علاقوں میں بجلی منقطع ہوگئی۔
غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق میکسیکو میں بارش سے ندی نالے اور دریاؤں میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوا اور لینڈ سلائیڈنگ سے جانی اور مالی نقصانات ہوئے ہیں۔
مقامی حکام نے بتایا کہ ریاست ہیڈالگو میں 16 افراد ہلاک ہوئے جہاں ایک ہزار گھر اور سیکڑوں اسکول متاثر ہوئے ہیں۔
پوئیبلا ریاست کے گورنر الجینڈرو ارمینتا نے کہا کہ لینڈ سلائیڈ کی وجہ سے 9 افراد ہلاک اور 5 لاپتا ہوگئے ہیں اور حکام نے بتایا کہ ریاست ویراکروز میں دو افراد ہلاک ہوئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر میکسیکو کے صدر کلائیڈیا شینبوم نے بتایا کہ ہم شہریوں کی مدد، سڑکیں کھولنے اور الیکٹریکل سروسز بحال کرنے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا میں تصاویر اور ویڈیوز بھی جاری کردیں جس میں امدادی کارکنوں کو شہریوں کی مدد کرتے ہوئے دیکھایا گیا ہے۔
میکسیکو کی وزارت دفاع نے بتایا کہ 5 ہزار 400 سے زائد اہلکاروں کو بھیج دیا گیا ہے جو امدادی کاموں کی نگرانی، شہریوں کی مدد اور متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لیے کام کریں گے۔