Islam Times:
2025-12-10@07:54:44 GMT

محسن نقوی سے میچے ڈشچک کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو

اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT

محسن نقوی سے میچے ڈشچک کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو

پولینڈ کے نائب وزیر داخلہ کی وفاقی وزیر داخلہ سے ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ‎غیر قانونی امیگریشن، بارڈر سکیورٹی اور میوچل لیگل اسسٹنٹس سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔ اس موقع پر دونوں ملکوں کے رہنماؤں نے باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کیلئے حکومتی سطح پر روابط بڑھانے کا فیصلہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے پولینڈ کے نائب وزیر داخلہ میچے ڈشچک (Maciej Duszczyk) کی ملاقات ہوئی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزارت داخلہ آمد پر پولینڈ کے نائب وزیر داخلہ میچے ڈشچک کا خیر مقدم کیا، وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری اور پولینڈ میں پاکستان کے سفیر محمد سمیع بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ‎غیر قانونی امیگریشن، بارڈر سکیورٹی اور میوچل لیگل اسسٹنٹس سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔ اس موقع پر دونوں ملکوں کے رہنماؤں نے باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کیلئے حکومتی سطح پر روابط بڑھانے کا فیصلہ کیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ غیر قانونی امیگریشن پاکستان کیلئے بھی انتہائی حساس مسئلہ ہے، غیر قانونی امیگریشن میں ملوث مافیا کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے۔ محسن نقوی‎ کا کہنا تھا کہ‎ سمندری بارڈر کو محفوظ بنانے کیلے کوسٹ گارڈز کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں، اس موقع پر ‎پولینڈ کے نائب وزیر داخلہ نے وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری کو پولینڈ کے دورہ کی دعوت دی۔

پولش نائب وزیر داخلہ ‎نے کہا کہ انسانی سمگلنگ کو روکنے کیلئے ہمیں ایک قدم آگے رہنا ہو گا، پولش نائب وزیر داخلہ ‎نے انسانی سمگلنگ کے تدارک کے سلسلسے میں حکومت پاکستان کے اقدامات کو سراہا۔ ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ میجر جنرل نور ولی خان اور چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا بھی اس موقع پر موجود تھے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پولینڈ کے نائب وزیر داخلہ وزیر داخلہ محسن نقوی غیر قانونی امیگریشن

پڑھیں:

چیف آف ڈیفنس فورسز، انڈونیشیا کے صدر سے ملاقات، دفاعی تعلقات گفتگو

راولپنڈی (نیوزڈیسک) پاکستان انڈونیشیا کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

آرمی چیف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی انڈونیشیا کے صدر پرابووو سبیانتو سے ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی اور دوطرفہ دفاعی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے پاک انڈونیشیا مسلح افواج کے درمیان مضبوط دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں دوطرفہ دلچسپی کے امور، خطے کی سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

انڈونیشیا کے صدر نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا اور کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان انڈونیشیا کے ساتھ دیرینہ دفاعی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور تربیت، انسداد دہشت گردی اور کیپیسٹی بلڈنگ کے شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔

متعلقہ مضامین

  • محسن نقوی کی  انگلینڈ کے وزرا کے ساتھ مجرموں کی حوالگی پر اہم بات چیت
  • محسن نقوی کی برطانوی وزیر سے مجرموں کی حوالگی پر گفتگو
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے انڈونیشیا کے صدر کی ملاقات؛ دوطرفہ تعلقات کو مزید بڑھانے پر اتفاق
  • چیف آف ڈیفنس فورسز، انڈونیشیا کے صدر سے ملاقات، دفاعی تعلقات گفتگو
  • محسن نقوی کی برطانوی حکام سے چند پاکستانیوں کی حوالگی پر بات چیت
  • پاکستان چین تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے کا موقع شایان شان طریقے سے منایا جائے: اسحاق ڈار
  • وزیر داخلہ کی برطانوی حکام سے ملاقات‘ چند پاکستانیوں کی حوالگی پرگفتگو
  • وزیر داخلہ محسن نقوی کی برطانوی حکام سے ملاقات، کچھ پاکستانی شہریوں کی حوالگی پر تبادلہ خیال
  • وزیر داخلہ محسن نقوی کی لندن میں برطانوی حکام سے ملاقات، چند پاکستانیوں کی حوالگی سے متعلق گفتگو
  • خواجہ آصف سے تاجکستان کے سفیر کی ملاقات، دوطرفہ دفاع اور اقتصادی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال