ایک وزیرِاعظم ایسا بھی آیا تھا جس نے بھارتی حملے کے جواب میں کہا میں کیا کروں؟ احسن اقبال
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
ویب ڈیسک : وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ایک وزیرِ اعظم ایسا بھی آیا تھا جس نے بھارتی حملے کے جواب میں کہا تھا کہ میں کیا کروں؟
لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس نے 40 سال صرف چندہ اکٹھا کیا ہو اس کو ملک کی باگ ڈور دے دی گئی تھی،وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ دنیا نے دیکھا کہ پاکستان نے دشمن کے دانت کھٹے کردیے،پاکستان جب بھی مسلم لیگ ن کے حوالے ہوا،طاقت ور ہوا۔
اداکار شریاس تالپڑے اور الوک ناتھ کے خلاف کروڑوں روپے کے فراڈ میں ملوث ہونے کا الزام، مقدمہ درج
ان کا کہنا ہے کہ بھارت کے 5 دھماکوں کے جواب میں پاکستان نے 6 ایٹمی دھماکے کیے،مئی کے بھارتی حملے کے جواب میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔ بہادر مسلح افواج کے باعث پاکستان کا جھنڈا آج دنیا بھر میں سربلند ہوا ہے،مسلم لیگ ن نے ملک سے دہشت گردی اور لوڈشیڈنگ ختم کی، ملک کے ہر بڑے منصوبے پر آپ کو مسلم لیگ ن کی مہر نظر آئے گی۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
مسلم دنیا میں تعاون اور مشترکہ ترقی وقت کی اہم ضرورت: یوسف رضا
اسلام آباد (خبر نگار) چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کوالالمپور میں تیسرے گلوبل مسلم بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے مسلم دنیا کے درمیان اقتصادی تعاون، اختراع اور مشترکہ ترقی کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔ چیئرمین سینٹ نے کہا کہ مسلم ممالک کو محض بیانات تک محدود رہنے کے بجائے عملی اور مربوط معاشی حکمتِ عملی اپنانی چاہیے تاکہ تجارت، سرمایہ کاری اور صنعتی ترقی کے نئے راستے کھولے جا سکیں۔ انہوں نے زور دیا کہ مشترکہ منصوبوں ٹیکنالوجی کے تبادلے اور کاروباری تعاون کے ذریعے مسلم ممالک اپنی اجتماعی معاشی صلاحیت کو بھرپور انداز میں بروئے کار لا سکتے ہیں۔ اس موقع پر فورم میں انڈونیشیا سے پروفیسر دین شام الدین، برطانیہ سے سر اقبال سکرینی، اسلامی چیمبر آف کامرس، انڈسٹری اینڈ ٹیکنالوجی کے ڈاکٹر وائل، مائیکل ڈاتو اقبال اور سرواک کے ڈپٹی پریمیئر داتو امات حاجی اوانگ سمیت عالمی سطح کی اہم شخصیات نے شرکت کی۔ سید یوسف رضا گیلانی نے اسلامی مالیاتی نظام (Islamic Finance)، فِن ٹیک (FinTech) اور پائیدار سرمایہ کاری(Sustainable Investment) کو مسلم دنیا میں معاشی استحکام اور ترقی کا اہم ذریعہ قرار دیا۔