وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کی دوستی بے مثال ہے اور وقت کے ساتھ یہ تعلق مضبوط سے مضبوط تر ہوتا جا رہا ہے۔

چائنہ چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام “پاکستان میں فلڈ ڈیزاسٹر 2025 کے لیے عطیات” کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ چین پاکستان کا دوسرا گھر ہے اور پاکستان بھی چین کا دوسرا گھر ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے جس کے لیے چین کی قیادت کے شکر گزار ہیں۔

وزیر اطلاعات نے عوامی رابطوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ان رابطوں کی بدولت ہمارے ہاں چین کی ثقافت پروان چڑھ رہی ہے۔

موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کا کاربن کے اخراج میں حصہ ایک فیصد سے بھی کم ہے اور ملک کا شمار موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے دس ممالک میں ہوتا ہے۔

عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ جب کبھی پاکستان کو کسی بھی قدرتی آفت یا صورتحال کا سامنا کرنا پڑا، چین نے ہمیشہ تعاون کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وقت نے ثابت کیا ہے کہ پاکستان اور چین آئرن برادرز ہیں اور یہ تعلق ہر چیلنج کے باوجود مضبوطی سے قائم ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: نے کہا کہ

پڑھیں:

پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے: عطا تارڑ

فائل فوٹو

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ کاربن اخراج میں پاکستان کا حصہ ایک فیصد سے بھی کم ہے لیکن پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے۔

پاکستان میں فلڈ ڈیزاسٹر 2025 کے لیے عطیات کی تقریب سے خطاب میں عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی بے مثال ہے، چین پاکستان کا دوسرا گھر اور پاکستان کا بھی چین دوسرا گھر ہے۔

عطا تارڑ نے بانی پی ٹی آئی کو پاکستان کی سالمیت کیلئے خطرہ قرار دیدیا

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے بانی پی ٹی آئی کو پاکستانی سالمیت کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وقت گزرنے کے  ساتھ پاکستان اور چین کی دوستی مضبوط سے مضبوط تر ہو رہی ہے۔ چین ہر مشکل میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوا۔

وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے مزید کہا کہ عوامی رابطوں کی بدولت ہمارے ہاں چین کی ثقافت پروان چڑھ رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • چین اور پاکستان کا دوستانہ تعلق ہمارا اثاثہ ہے: وفاقی وزیر عطاء تارڑ
  • پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے: عطا تارڑ
  • ہم نے اپنے لیڈر کو پاکستان سے بڑا نہیں مانا، اس سے لا تعلق ہو گئے: ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
  • وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا عوامی اجتماع سے خطاب
  •  قطر نے پاکستان کے ساتھ نئی تجارتی شراکت داری قائم کی ہے، وزیر خزانہ
  • عمران خان سے ملاقاتوں پر پابندی، اب جیل کے باہر مجمع لگانے کی اجازت نہیں دی جائےگی، وزیر اطلاعات
  • بانی پی ٹی آئی کی بہن کی بھارتی میڈیا سے بات چیت تابوت میں آخری کیل ثابت ہوئی: وزیر دفاع
  • عمران خان کی بہن کا بھارتی میڈیا کو انٹرویو تابوت میں آخری کیل ثابت ہوا، وزیر دفاع خواجہ آصف
  • وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے عمران خان کو ملکی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دے دیا