2025-10-05@04:56:33 GMT
تلاش کی گنتی: 17249
«آپ کی کیا»:
(نئی خبر)
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور+مانسہرہ(نمائندگان جسارت) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے سینیٹر مشتاق احمد خان اور گلوبل صمود فلوٹیلا کے دیگر گرفتار پاکستانی امدادی کارکنوں کی رہائی اور بازیابی کے لیے کوششیں تیز کرنے پر زور دیاہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اظہار خیال کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے قوم کو آگاہ کیا کہ وزیراعظم نے انہیں بتایا ہے کہ اس اہم نوعیت کے مسئلہ پر انہوں نے وزیر خارجہ اسحق ڈار کی ذمہ داری لگا دی ہے۔ امیر جماعت اسلامی نے واضح کیا ہے کہ یہ صرف جماعت اسلامی کا معاملہ نہیں بلکہ پورے پاکستان کے حوالے سے اس کی اہمیت ہے۔ گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بدین (رپورٹر )جماعت اسلامی بدین کی جانب سے صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی جارحیت اور غزہ کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی اور ٹرمپ امن منصوبہ و سینیٹر مشتاق احمد کی گرفتاری کے خلاف بدین پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ مظاہرین کی اسرائیلی جارحیت اور نسل کشی کے خلاف شدید نعرے بازی، مشتاق احمد خان کی گرفتاری کی مذمت کی جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان کی کال پر غزہ اور فلسطین پر وحشیانہ اسرائیلی جارحیت اور نسل کشی کے خلاف بدین پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ مظاہرے میں شریک افراد نے اسرائیل اور امریکا کے خلاف سخت نعرے بازی کی اور مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ مظاہرے سے جماعت اسلامی ضلع...

کراچی: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کے لیے ضلع سائٹ غربی میں احتجاج کیا جارہا ہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے سینیٹر مشتاق احمد خان اور گلوبل صمود فلوٹیلا کے دیگر گرفتار پاکستانی امدادی کارکنوں کی رہائی اور بازیابی کے لیے کوششیں تیز کرنے پر زور دیاہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اظہار خیال کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے قوم کو آگاہ کیا کہ وزیراعظم نے انہیں بتایا ہے کہ اس اہم نوعیت کے مسئلہ پر انہوں نے وزیر خارجہ اسحق ڈار کی ذمہ داری لگا دی ہے۔ امیر جماعت اسلامی نے واضح کیا ہے کہ یہ صرف جماعت اسلامی کا معاملہ نہیں بلکہ پورے پاکستان کے حوالے سے اس کی اہمیت ہے۔ گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (آن لائن) نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار کا کہنا ہے کہ ہم سابق سینیٹر مشتاق احمد سمیت تمام پاکستانیوں کی رہائی کے لیے ایک بااثر یورپی ملک سے رابطے میں ہیں۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے نائب وزیراعظم نے کہا کہ ہماری اطلاع کے مطابق مشتاق احمد کو اسرائیلی فورسز نے گرفتار کیا ہے، ہماری پوری کوشش ہے جتنے بھی پاکستانی ہیں ان کو بحفاظت واپس لائیں‘ ہمارے اسرائیل سے سفارتی روابط نہیں ہیں، اس لیے ہم تیسرے ملک کے ذریعے ان کی رہائی کی کوششیں کر رہے ہیں۔غزہ میں امن معاہدے سے متعلق انہوں نے بتایا کہ جب ہمیں 20 نکاتی ایجنڈا دیا گیا تو اسلامی ممالک کی طرف سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان میں امریکی ویزے کے خواہشمند شہریوں کو ویزے اور دیگر قونصلر معلومات پہلے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر)کے ذریعے فراہم کی جاتی تھیں تاہم اب یہ سہولت محدود کر دی گئی ہے۔اسلام آباد میں موجود امریکی سفارت خانے کے مطابق بعض سکیورٹی خدشات اور بجٹ کی منظوری میں تاخیر کے باعث ان کا سوشل میڈیا اکائونٹ باقاعدگی سے اپ ڈیٹ نہیں کیا جائے گا۔سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ایکس پر امریکی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بجٹ کی منظوری میں تاخیر کی وجہ سے یہ ایکس پر موجود اکائونٹ مکمل آپریشنز کی بحالی تک باقاعدگی سے اپ ڈیٹ نہیں کیا جائے گا تاہم ہنگامی سکیورٹی اور حفاظتی...
سندھ حکومت نے صوبے میں ترقیاتی منصوبوں پر وفاق کا اختیار ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت نے وفاقی ادارئہ پاکستان انفرا اسٹرکچر ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (PICDL) کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ وفاق کا کوئی کام صوبے میں نہ کرے۔ محکمہ بلدیات کے سیکریٹری نے کمپنی حکام کے نام ایک خط میں تحریرکیا ہے کہ کمپنی صرف ان منصوبوں تک محدود رہے جو سابقہ پاک ورکس ڈپارٹمنٹ (PWD) سے منتقل ہوئے تھے۔ وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کی صدارت میں گزشتہ دنوں ہونے والے اجلاس میں اس بات پر اتفاق پایا گیا کہ اس کمپنی کی سرگرمیاں صوبائی خود مختاری میں مداخلت ہیں۔ صوبائی سیکریٹری بلدیات کے خط میں اس بات پر تشویش کا اظہار کیا گیا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(بزنس رپورٹر)ٹیکسٹائل انڈسٹری کی نمایاں کمپنی آرٹسٹک ڈینم ملز لمیٹڈ نے تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے اثرات کو کم کرنے کے لیے قابل تجدید توانائی کے حل کی طرف رْخ کرلیا۔کمپنی نے اپنی سالانہ رپورٹ میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بتایا کہ اس نے 2.32 میگاواٹ شمسی توانائی کے نظام کو کامیابی سے فعال کردیا ہے جبکہ اضافی 2.57 میگاواٹ پروجیکٹ کی تنصیب جاری ہے جس کی تکمیل مالی سال 2025-26 کی پہلی سہ ماہی میں متوقع ہے۔یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ٹیکسٹائل صنعت میں بھاری توانائی کی قیمتوں نے منافع کے مارجنز کو محدود کر رکھا ہے۔کمپنی نے کہا کہ بھاری توانائی کی قیمتوں، ٹیرف دباؤ، لیکویڈٹی مسائل اور روایتی مارکیٹوں میں...
حماس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پیش کردہ 20 نکاتی غزہ امن منصوبے پر اپنا جواب ثالثوں کے پاس جمع کرادیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹرمپ کے 20 نکاتی غزہ امن منصوبے حماس نے یہ مختصر ردعمل اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حماس کا باضابطہ اور تفصیلی جواب چند گھنٹوں میں متوقع ہے۔ جواب کے لیے صدر ٹرمپ نے حماس کو اتوار 6 بجے تک کا وقت دیا تھا۔ حماس نے بیان میں کہا کہ ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے پر اپنی آمادگی کی توثیق کرتے ہیں لیکن فوری طور پر ثالثی ممالک کے ذریعے اس معاہدے پر مزید مذاکرات کے خواہ ہیں۔ حماس نے کہا ہے کہ اگر اسرائیل غزہ پر اپنی جنگ ختم کرے اور اسرائیلی فوج کا مکمل انخلا یقینی...
بالی ووڈ اداکارہ ریا چکرورتی کو بالآخر پانچ سال بعد ان کا پاسپورٹ واپس مل گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بمبئی ہائیکورٹ نے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (NCB) کو اداکارہ کا پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی ان کی ضمانت کی شرائط میں نرمی کی جائے۔ یاد رہے کہ ریا چکرورتی کا پاسپورٹ 2020 میں ضبط کیا گیا تھا، جب وہ ایک ڈرگ کیس میں نامزد ہوئیں، جو اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت کی تحقیقات کے دوران سامنے آیا تھا۔ ابھرتے ہوئے اداکار سشانت سنگھ جون 2020 میں ممبئی میں اپنے فلیٹ میں مردہ پائے گئے تھے۔ ان کی موت نے پورے بھارت میں ہلچل مچادی تھی اور ریا اس کیس میں سب سے زیادہ تنقید اور دباؤ کا شکار رہیں۔ یاد...

جماعت اسلامی جیکب آباد کے تحت مشتاق احمد خان اور ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیخلاف احتجاج کیا جارہا ہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">گوادر (نمائندہ جسارت) غزہ کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لییاحتجاجی مظاہرہ، ملا فاضل چوک میں جماعت اسلامی اور جمعیت علما اسلام کے زیرِ اہتمام احتجاجی مظاہرہ منعقد ہوا جس سے مفتی اختر ،حافظ عبدالکریم ،مولانا محمد انور منصور ، مولانا لیاقت بلوچ ، مولانا قاسم اور سعید احمد نے خطاب کیا ۔اس موقع پر بڑی تعداد میں کارکنوں اور عوام نے شرکت کی مظاہرین نے فلسطین کے نہتے مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے اسرائیلی مظالم کی سخت مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے فوری اور مؤثر کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے حکومتِ پاکستان اور عالمِ اسلام کے حکمرانوں سے مطالبہ کیا کہ وہ عملی اقدامات کرتے ہوئے فلسطینی عوام کی مدد کریں اور اسرائیلی جارحیت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز

پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور نے معرف مصنف عبدالخالق بٹ کی کتاب ’’لفظ تماشا‘‘ کو عافیہ موومنٹ کے ترجمان محمد ایوب کے ذریعے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کو پیش کیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
اسلام آباد: وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) اور ٹیلی کام شزا فاطمہ خواجہ اور سعودی ٹیلی کمپنی کے حکام کے درمیان فائبر نیٹ ورک، کلاؤڈ، سائبر سیکیورٹی اور فن ٹیک پر تعاون اور شراکت داری کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزارت آئی ٹی اور ٹیلی کام سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر برائے آئی ٹی اور ٹیلی کام شزا فاطمہ خواجہ نے سعودی ٹیلی کام کمپنی کے حکام سے ملاقات کی اور پاکستان میں فائبر نیٹ ورک، کلاؤڈ، سائبر سیکیورٹی اور فن ٹیک پر تعاون پر بات چیت کی۔ بیان میں کہا گیا کہ ملاقات میں کاروباری مواقع اور سرمایہ کاری کے امکانات پر توجہ مرکوز کی گئی اور پاکستان کی کنیکٹ پاکستان 2030...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) گلشن معمار کے علاقے معمار موڑ پر کار سوار کی فائرنگ سے 11 سالہ پاپڑ فروش بچہ جاں بحق ہوگیا۔ مقتول کی شناخت عباس کے نام سے ہوئی، جو روزانہ اپنے والد عبدالغنی کی مدد کیلیے پاپڑ فروخت کرتا تھا۔پولیس کے مطابق واقعہ یکم اکتوبر کی شام پیش آیا، جب عباس سفید کار کے قریب پاپڑ فروخت کر رہا تھا کہ کار سوار شہری عارف شاہ نے گاڑی کے اندر سے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں عباس شدید زخمی ہوگیا۔ اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ واقعے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم عارف شاہ کو گرفتار کرلیا...
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی سے برطانیہ کے ہاؤ س آف لارڈز کے رکن لارڈ شفق محمد آف ٹنسلے، یورپین پارلیمنٹ کے سابق رکن بیرسٹر تنویر حسین اور چوہدری محبوب حسین نے جمعہ کو ایوان صدر میں ملاقات کی۔ ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق ملاقات کے دوران برطانیہ میں پاکستانی کمیونٹی سے متعلق امور، آزاد جموں و کشمیر کی صورتحال اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جاری امدادی اور بحالی کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ لارڈ شفق محمد نے قائم مقام صدر کو اس بات سے آگاہ کیا کہ انہوں نے ہاؤ س آف لارڈز میں بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کا معاملہ اٹھایا ہے۔ قائم...
—فائل فوٹوز پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی این ایس سی) کے ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کا اعلان کر دیا گیا۔اس بات کا اعلان کراچی سے جاری اعلامیے میں کیا گیا ہے۔اعلامیے کے مطابق پی این ایس سی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی جانب سے افسران کو 4 بونس دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کو خبردار کیا ہے کہ وہ غزہ جنگ بندی معاہدہ قبول کرے بصورتِ دیگر اسے سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق ٹرمپ نے کہا کہ حماس کے پاس اتوار کی شام 6 بجے تک معاہدے پر دستخط کرنے کا وقت ہے اور یہ اس کے لیے آخری موقع ہے۔امریکی صدر نے مزید کہاکہ معاہدے پر کئی ممالک دستخط کرچکے ہیں، اگر حماس اس پر دستخط نہیں کرتی تو نہ صرف تنظیم کے لیے بلکہ اس کے جنگجوؤں کے لیے بھی حالات مزید خراب ہوسکتے ہیں، معاہدے پر دستخط کرنے سے حماس کے جنگجوؤں کی جان بچ سکتی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے عام فلسطینی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: پاکستان کی معیشت کے لیے ایک اہم سنگ میل عبور ہوگیا، پورٹ قاسم کو بین الاقوامی ادارے کی تازہ رپورٹ میں دنیا کی نویں سب سے زیادہ ترقی کرنے والی کنٹینر بندرگاہ قرار دیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کےمطابق کنٹینر پورٹ پرفارمنس انڈیکس (CPPI) 2024 میں 400 سے زائد عالمی بندرگاہوں کا تجزیہ کیا گیا، جس میں پورٹ قاسم نے محض چار برسوں میں 35.2 پوائنٹس کی شاندار بہتری کے ساتھ دنیا بھر میں نمایاں مقام حاصل کیا، یہ کامیابی پاکستان کی بڑھتی ہوئی تجارتی صلاحیت اور بندرگاہی شعبے میں عملی اصلاحات کا نتیجہ ہے۔وفاقی وزیر برائے میری ٹائم افیئرز جنید انور چوہدری نے اس پیش رفت کو قومی فخر کا لمحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت...
عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد محفوظ فیصلہ سنایا۔ سماعت جسٹس اعجاز خان نے کی۔ درخواست گزار کے وکیل شبیر حسین گگیانی نے مؤقف اختیار کیا کہ ایس ایچ او بہرہ مند شاہ نے موقع سے شواہد اکٹھے کیے اور ایف آئی آر بھی درج کی۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائیکورٹ نے وکیل قتل کیس میں ملزم ایس ایچ او بہرہ مند شاہ کی عبوری ضمانت کی درخواست خارج کرتے ہوئے گرفتاری کا حکم دے دیا۔ عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد محفوظ فیصلہ سنایا۔ سماعت جسٹس اعجاز خان نے کی۔ درخواست گزار کے وکیل شبیر حسین گگیانی نے مؤقف اختیار کیا کہ ایس ایچ او بہرہ مند شاہ نے موقع سے شواہد اکٹھے کیے اور...
وزیراعظم سے ٹیلیفونک گفتگو میں امیر جماعت اسلامی کی جانب سےامریک صدر کے 20 نکاتی غزہ پروگرام پر قوم کی جانب سے سخت تحفظات کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ پاکستان کو صرف آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے مطالبہ پر قائم رہنا چاہئے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا، حافظ نعیم نے وزیراعظم سے سینیٹر مشتاق احمد خان کی رہائی اور بازیابی کے لیے کوششوں کو تیز کرنے پر زور دیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے امیر جماعت اسلامی کو کہا کہ اس سلسلے میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ذمے داری لگا دی گئی ہے۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ یہ جماعت اسلامی کا معاملہ نہیں...
برطانوی پولیس نے کہا ہے کہ مانچسٹر میں سینیگاگ حملے کے دوران پولیس کی کارروائی میں غلطی سے ایک متاثرہ شخص ہلاک جبکہ ایک زخمی بھی پولیس کی فائرنگ سے ہوا۔ یہ واقعہ یوم کپور کے موقع پر پیش آیا جب ایک برطانوی نژاد شامی شہری نے گاڑی راہگیروں پر چڑھا دی اور پھر چاقو سے حملہ کیا، حملہ آور پولیس کی فائرنگ میں مارا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: مانچسٹر: یہودی عبادت گاہ کے باہر حملہ، 2 افراد ہلاک، 2 ملزمان گرفتار برطانوی پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں سے ایک کو گولی لگی جو ممکنہ طور پر پولیس کی کارروائی کے دوران لگی۔ پولیس نے بتایا کہ دونوں متاثرین دروازے کے قریب موجود تھے اور حملہ آور کو اندر...
جنگ میں شکست پر بوکھلاہٹ کاشکار بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کھوکھلی دھمکیاں دی ہیں۔ یہ زہرفشانی بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے گجرات میں فوجی اڈّے کے دورے پر اہلکاروں سے خطاب میں کی۔ راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ اگر پاکستان نے سرکریک سیکٹر میں کوئی کارروائی کی تو اس کی تاریخ اور جغرافیہ دونوں بدل دیں گے۔ راج ناتھ سنگھ نے یہ جھوٹا دعویٰ بھی کیا کہ پاکستان سرکریک کے علاقے میں اپنی عسکری موجودگی اور انفرا اسٹرکچر میں اضافہ کر رہا ہے۔ بھارتی وزیر دفاع نے روایتی ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک بار پھر پاکستان پر الزام عائد کیا ہے لیکن کوئی ثبوت پیش نہیں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور:۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے سینیٹر مشتاق احمد خان اور گلوبل صمود فلوٹیلا کے دیگر گرفتار پاکستانی امدادی کارکنوں کی رہائی اور بازیابی کے لیے کوششیں تیز کرنے پر زور دیاہے ۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اظہار خیال کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے قوم کو آگاہ کیا کہ وزیراعظم نے انہیں بتایا ہے کہ اس اہم نوعیت کے مسئلہ پر انہوں نے وزیر خارجہ اسحق ڈار کی ذمے داری لگا دی ہے۔ امیر جماعت اسلامی نے واضح کیا ہے کہ یہ صرف جماعت اسلامی کا معاملہ نہیں بلکہ پورے پاکستان کے حوالے سے اس کی اہمیت ہے۔ گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملہ...
بوکھلاہٹ کے شکار مودی سرکار کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کھوکھلی دھمکیاں دی ہیں۔ یہ زہرفشانی بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے گجرات میں فوجی اڈّے کے دورے پر اہلکاروں سے خطاب میں کی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی وزیر دفاع نے کہا کہ اگر پاکستان نے سرکریک سیکٹر میں کوئی کارروائی کی تو اس کی تاریخ اور جغرافیہ دونوں بدل دیں گے۔ راج ناتھ سنگھ نے یہ جھوٹا دعویٰ بھی کیا کہ پاکستان سرکریک کے علاقے میں اپنی عسکری موجودگی اور انفرا اسٹرکچر میں اضافہ کر رہا ہے۔ بھارتی وزیر دفاع نے روایتی ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک بار پھر پاکستان پر الزام عائد کیا ہے لیکن کوئی ثبوت پیش...
اسلام آباد: سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے سپر ٹیکس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ سپر ٹیکس کا مطلب ہی اضافی ٹیکس ہے، اس کو اور کیا واضح کرنے کی ضرورت ہے۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ مختلف ٹیکس پیئر کمپنیوں کے وکیل فروغ نسیم نے وقفے کے بعد دلائل دیے۔ سماعت کے آغاز پر جسٹس جمال مندوخیل نے استفسار کیا کہ انکم ٹیکس کی شق 99 ڈی میں ترمیم پر باقی ہائی کورٹس سے فیصلہ ہوچکا ہے؟ مختلف ٹیکس پیئر کمپنیوں کے وکیل فروغ نسیم نے بتایا کہ سندھ ہائی کورٹ نے ترمیم خارج کر دی ہے جبکہ اسلام آباد اور...
امریکا کی مصنوعی ذہانت کی کمپنی انتھروپک نے اپنی قیادت میں بڑی تبدیلی کا اعلان کرتے ہوئے راہول پٹیل کو نیا چیف ٹیکنالوجی آفیسر (سی ٹی او) تعینات کر دیا ہے، وہ کمپنی کے شریک بانی سیم میک کینڈلش کی جگہ یہ عہدہ سنبھال رہے ہیں، جو اب چیف آرکیٹیکٹ کی حیثیت سے پری ٹریننگ اور بڑے پیمانے پر ماڈل ٹریننگ پر توجہ دیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: انتھراپک کا اپنے جدید ماڈل کلاڈ سونیٹ 4.5 جاری، دیگر اے آئی ماڈلز کو چیلنج کمپنی کے ٹیکنیکل اسٹرکچر میں بھی ردوبدل کیا گیا ہے جس کے تحت پروڈکٹ انجینئرنگ کو انفراسٹرکچر اور انفرنس ٹیموں کے ساتھ شامل کیا جارہا ہے۔ نئے سی ٹی او کی حیثیت سے راہول پٹیل انفراسٹرکچر، انفرنس اور...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 03 اکتوبر 2025ء) ٹرمپ نے اپنے ٹروتھ سوشل پلیٹ فارم پر لکھا کہ حماس کے پاس واشنگٹن کے مقامی وقت کے مطابق اتوار کی شام چھ بجے تک کا وقت ہے۔ عالمی وقت کے مطابق یہ رات کے دس بجے کا وقت ہو گا۔ انہوں نے خبردار کیا، ''اگر یہ لاسٹ چانس معاہدہ طے نہ پایا، تو حماس کے خلاف مکمل قیامت ٹوٹ پڑے گی، جو کسی نے پہلے کبھی نہیں دیکھی ہوگی۔‘‘ اس 20 نکاتی مجوزہ منصوبے میں، جس پر ٹرمپ اور اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے اتفاق کیا ہے، فوری جنگ بندی، حماس کے پاس باقی ماندہ یرغمالیوں کا اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی قیدیوں کے بدلے تبادلہ، غزہ...
قابل غور بات ہے کہ ایک طرف مغربی ممالک ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات جاری رکھنے کا دم بھرتے ہیں لیکن دوسری جانب ایران کی سفارتی تجاویز کو مسترد کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ فرانس کے وزیر خارجہ "جان نوئل بارو" نے ایک انٹرویو میں ایران کے ساتھ مذاکرات کی خواہش کا اظہار کیا۔ اس بارے میں انہوں نے کہا کہ فرانس مذاکرات کے ذریعے حل تک پہنچنے کے لئے اپنی پوری کوشش کرے گا۔ واضح رہے کہ فرانسوی وزیر خارجہ کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا جب برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے رواں برس اگست کے آخر میں سلامتی کونسل کو خط لکھ کر دعویٰ کیا کہ ایران، جوہری معاہدے JCPOA کی شرائط پر پورا نہیں اتر رہا...
کراچی: پاکستان وہیل چیئر کرکٹ ٹیم نے افغانستان کے خلاف سیریز کے آخری ٹی20 میچ میں گوہر آفریدی اور اسامہ طارق کی شان دار نصف سنچریوں کی بدولت با آسانی 9 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-3 سے جیت لی۔ کراچی کے یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 155 رنز بنائے، جابر صافی نے 38 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی، زر عالم 23 اور رحیم اللہ 14 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ پاکستان کی جانب سے محمد فیاض نے بہترین بولنگ کرتے ہوئے دو وکٹیں حاصل کیں، ایوب اور احمد یار نے ایک،ایک کھلاڑی کو...
حماس کے پاس معاہدہ قبول کرنے کیلئے اتوار کی شام 6 بجے تک کا وقت ہے، ٹرمپ کا الٹی میٹم WhatsAppFacebookTwitter 0 3 October, 2025 سب نیوز واشنگٹن(آئی پی ایس )امریکی صدر ٹرمپ نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کو غزہ جنگ بندی معاہدہ قبول کرنے کے لیے ڈیڈ لائن دے دی۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ حماس کے پاس معاہدے پر دستخط کرنے کے لیے اتوار کی شام 6 بجے تک کا وقت ہے۔ ٹرمپ نے کہاکہ حماس کے پاس معاہدہ کرنے کا یہ آخری موقع ہے، معاہدے پر دیگر ممالک دستخط کرچکے ہیں۔ امریکی صدر نے حماس کو دھمکی دی کہ حماس معاہدہ نہیں کرسکی تو اس کو سخت نتائج بھگتنے پڑیں گے، معاہدہ کرنے سے حماس کے...
اپنے ایک ٹویٹ صیہونی اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ ایرانی، ہر روز اپنی دفاعی اور عسکری صلاحیتوں کو مضبوط کر رہے ہیں۔ جوہری مقامات پر سرگرمیاں بھی دوبارہ شروع کر دی گئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سابق اسرائیلی وزیر جنگ اور ISRAEL MY HOME پارٹی کے سربراہ "اویگدور لیبرمین" نے دعویٰ کیا کہ ایران چھٹیوں کے دوران اسرائیل پر حملہ کر سکتا ہے۔ ISRAEL MY HOME پارٹی کے سربراہ نے ان خیالات کا اظہار سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک ٹویٹ میں کیا۔ اس موقع پر انہوں نے لکھا کہ اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ ایران کا معاملہ ختم ہو چکا ہے، تو وہ غلطی پر ہے اور دوسروں کو گمراہ کر رہا ہے۔ ایرانی اب بھی...
اپنے بیان میں سربراہ پاکستان سنی تحریک نے کہا کہ ٹرمپ کا من پسند معاہدہ فلسطین کی آزادی کم اور اسرائیل کو تسلیم کرانے پر زور دے رہا ہے، اسرائیل ناجائز ریاست ہے جس کو کسی طور بھی تسلیم نہیں کیا جاسکتا۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ اسرائیل اور اس کے اتحادی یاد رکھیں دنیا غزہ کے مظلوم عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، صمود فلوٹیلا کے امدادی کارکنوں کی عدم رہائی کھلی بربریت اور انسانیت سوز ظلم و جبر ہے، وزیراعظم شہباز شریف صمود فلوٹیلا کے امدادی کارکنوں سابق سینیٹر مشتاق احمد، گریٹا تھنبرگ سمیت تمام افراد کی رہائی کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالے، اسرائیل دنیا کو وہ واحد ظالم و...
بھارتی آرمی چیف جنرل اوپندر دویدی نے دھمکی دی ہے کہ پاکستا ن دنیا کے نقشے پر اپنی جگہ برقرار رکھنا چاہتا ہے تو اُسے دہشت گردی کی حمایت بند کرنا ہو گی۔ راجستھان کے ضلع شری گنگا نگر کے علاقے انوپ گڑھ میں فوجی جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے جنرل دویدی نے کہا کہ آپریشن سندور کے دوران جس تحمل کا مظاہرہ انڈیا نے کیا تھا، وہ کسی آئندہ تنازع میں نہیں دہرایا جائے گا۔ اس بار بھارت پوری طرح تیار ہے۔ اور اس بار وہ تحمل نہیں دکھائے گا جو اس نے آپریشن سندور 1.0 کے دوران دکھایا تھا۔ اس بار ہم ایک قدم آگے بڑھیں گے اور ایسا قدم اٹھائیں گے کہ پاکستان کو یہ سوچنے پر...
سردار پٹیل نے مہاتما گاندھی کے قتل کے بعد ایک خط لکھا تھا، جس میں کہا تھا کہ آر ایس ایس کیطرف سے پھیلایا گیا زہریلا نظریہ مہاتما گاندھی کے قتل کا ذمہ دار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کی تاریخ اب اترپردیش راجرشی ٹنڈن اوپن یونیورسٹی (UPRTOU) میں پڑھائی جائے گی۔ وائس چانسلر پروفیسر ستیہ کام نے "گاندھی جینتی" کے موقع پر انڈین نالج ٹریڈیشن کے تحت انڈرگریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ کورسز میں آر ایس ایس کی تاریخ کو شامل کرنے کا اعلان کیا۔ کانگریس نے اس فیصلے کی سخت مخالفت کی ہے۔ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ پرمود تیواری کا کہنا ہے کہ طلباء کو آر ایس ایس کی تاریخ پڑھانے سے ملک کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد : جنگ میں شکست خوردہ بھارت نے ایک بار پھر گیدڑ بھبکی کی مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کو دھمکی دی ہے،بھارت کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے گزشتہ روز دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر پاکستان نے سر کریک کے علاقے میں کسی بھی طرح کی جارحیت کا مظاہرہ کیا تو اس کے خلاف ایسی “جوابی کارروائی” کی جائے گی کہ وہ خطے کی “تاریخ اور جغرافیہ” کو بھی بدل سکتی ہے۔بھارتی وزیر دفاع نے یہ باتیں گجرات کے سرحدی شہر بھج کے قریب ایک فوجی اڈے پر سینئر فوجیوں سے خطاب کے دوران کہیں۔انہوں نے فوجیوں کے ساتھ دسہرہ منایا اور اس موقع پر ‘شستر پوجا’ (ہتھیاروں کی پوجا) بھی کی۔بھارتی وزیر دفاع راج...
سارہ مللی کو چرچ آف انگلینڈ اور عالمی اینگلیکن برادری کی سربراہی کے لیے نئے آرچ بشپ آف کینٹربری مقرر کیا گیا، وہ اس منصب پر فائز ہونے والی پہلی خاتون ہیں۔ یہ نامزدگی کنگ چارلس نے منظور کی ہے اور اس کا اعلان وزیراعظم کی جانب سے کیا گیا ہے۔ مللی اب لندن کی بپش ہیں، عہدہ سنبھالنے سے پہلے وہ انگلش نیشنل ہیلتھ سروس (NHS) کی چیف نرسنگ آفیسر رہ چکی ہیں۔ ان کی تعیناتی اُس وقت ہوئی ہے جب چرچ کو اندرونی اختلافات، جنسی زیادتی کے معاملات اور دیگر اسکینڈلز کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ مللی نے اپنی پہلی تقریر میں چرچ کی حفاظتی ناکامیوں کو تسلیم کیا اور متاثرین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ مزید...
پی ڈی پی کی صدر نے کہا کہ کشمیریوں نے ہندوستان کیساتھ رہنے کو ترجیح دی تھی، پاکستان کیخلاف جاکر ہندوستان کیساتھ الحاق کیا اور آج اس کشمیر کو ایک جیل خانے میں تبدیل کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلٰی اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے صدر محبوبہ مفتی نے مرحوم آزادی پسند رہنما سید علی شاہ گیلانی کے رہائشی مکان کو قرق کرنے پر حکومت کی سخت نقطہ چینی کی۔ انہوں نے کہا کہ سید علی شاہ گیلانی کے انتقال کے بعد قرق کئے گئے مکان میں مرحوم کی اسی سالہ بیوہ رہائش پذیر ہے، کم سے کم سرکار کو اس کا لحاظ کرنا چاہئے تھا۔ محبوبہ مفتی نے مزید کہا کہ...
—فائل فوٹو ججز ٹرانسفر کیس میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے 2 ججوں کا اختلافی فیصلہ جاری کر دیا گیا۔اقلیتی اختلافی فیصلہ جسٹس نعیم افغان نے تحریر کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 3 ججوں کی مستقل منتقلی کا عمل غیر ضروری عجلت میں مکمل کیا گیا، مستقل تبادلے کا عمل حقائق اور قانون میں بھی بد نیتی پر مبنی ہے۔اختلافی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ججوں کا تبادلہ صدرِ مملکت کی جانب سے عوامی مفاد میں نہیں کیا گیا، 3 ججوں کے مستقل تبادلے میں صدرِ مملکت نے آزاد ذہن اور معروضی رائے کا اطلاق نہیں کیا۔ سپریم کورٹ نے ججز ٹرانسفر اور سینیارٹی کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیاتفصیلی فیصلے میں کہا گیا کہ صدرِ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> اکثر لوگ سیڑھیاں چڑھتے وقت اچانک دل کی دھڑکن تیز ہونے یا سانس پھولنے کا تجربہ کرتے ہیں، یہ عارضی کیفیت عام طور پر تشویش کی بات نہیں ہوتی، تاہم کچھ صورتوں میں یہ علامات کسی اندرونی بیماری کی نشاندہی بھی کر سکتی ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ سیڑھیاں چڑھنا سپاٹ زمین پر چلنے کے مقابلے میں زیادہ توانائی کا متقاضی عمل ہے۔ اس دوران ٹانگوں اور رانوں کے پٹھے اضافی آکسیجن مانگتے ہیں، جس کے باعث دل خون کو زیادہ تیزی سے پمپ کرتا ہے تاکہ جسمانی ضرورت پوری ہو سکے۔ یہی وجہ ہے کہ دل کی دھڑکن اچانک تیز ہو جاتی ہے۔ عموماً یہ کیفیت ایک سے دو منٹ میں خود بخود معمول پر آجاتی ہے۔تحقیقات...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ میں پنجاب کے معاملات کی ذمہ دار ہوں اور اس کے حق کے لیے ہر سطح پر فائٹ کروں گی۔ وہ گورنر ہاؤس لاہور میں نیشنل سکیورٹی اینڈ وار کورس کے شرکا اور فیکلٹی ممبران سے ملاقات کے موقع پر اظہار خیال کر رہی تھیں۔ وزیراعلیٰ نے وفد کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ پنجاب میں میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے سیاسی تعیناتیاں ختم کر دی گئی ہیں، تمام تقرریاں سو فیصد میرٹ پر ہورہی ہیں اور کرپشن کے معاملے میں زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی گئی ہے۔ مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا ’میگنیفیسنٹ پنجاب‘ میگا ٹورسٹ منصوبہ کیا ہے؟ انہوں نے کہا کہ عوام کا پیسہ صرف...

اسرائیلی حراست میں مشتاق احمد سمیت تمام پاکستانیوں کی رہائی کیلیے ثالثی ملک سے رابطہ جاری ہے، اسحاق ڈار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: نائب وزیر اعظم اور وفاقی وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت سابق سینیٹر مشتاق احمد سمیت تمام گرفتار پاکستانیوں کی رہائی کے لیے ایک بااثر یورپی ملک کے ساتھ رابطے میں ہے۔وفاقی وزیر خارجہ نے کہاکہ اطلاعات کے مطابق سابق سینیٹر کو اسرائیلی فورسز نے گرفتار کیا ہے اور حکومت پاکستان کی پوری کوشش ہے کہ تمام پاکستانیوں کو بحفاظت وطن واپس لایا جائے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ چونکہ پاکستان اور اسرائیل کے درمیان کوئی سفارتی تعلقات موجود نہیں ہیں، اس لیے ان رہائی کی کوششیں تیسرے ملک کے ذریعے کی جا رہی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ غزہ کے امن معاہدے سے متعلق 20 نکاتی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بیجنگ: چین کے صوبے اینہوئی سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان نے آئی فون خریدنے کے لیے 17 برس کی عمر میں اپنا گردہ بیچ دیا تھا، لیکن اب وہ اپنی اس ایک لمحے کی خواہش کی بھاری قیمت تاحیات معذوری کی صورت میں چکا رہا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق وانگ شینگکون نے 2011 میں آئی فون 4 خریدنے کی خواہش ظاہر کی، مگر غربت آڑے آگئی۔ اُس وقت آئی فون کو دولت اور اسٹیٹس کی علامت سمجھا جاتا تھا۔ خواب پورا کرنے کے جنون میں وانگ نے آن لائن پوسٹس پڑھ کر ایک غیرقانونی سرجری کے ذریعے اپنا گردہ بیچنے کا فیصلہ کیا۔ اس ’’سودے‘‘ کے بدلے اسے 20 ہزار یوآن ملے جن سے اُس نے آئی...
امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ نے اپنی ہی ایک اے آئی سے تیار کردہ ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی ہے۔ یہ ویڈیو سب سے پہلے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ @TrueMELANIAmeme پر پوسٹ کی گئی تھی جسے بعد میں میلانیا ٹرمپ نے خود بھی ری شیئر کیا۔ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی اے آئی پر مبنی کانٹینٹ شیئر کرچکے ہیں، جس سے یہ عندیہ ملتا ہے کہ ٹرمپ فیملی اپنی ڈیجیٹل حکمتِ عملی کے ایک نئے دور میں داخل ہو رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پچھلی بار لوگوں نے مجھے قبول نہیں کیا، اس بار میرے پاس منصوبہ ہے، میلانیا ٹرمپ مختصر کلپ جس کا عنوان Into The Future ہے،...
اسد قیصر نے اسرائیل اور غزہ سے متعلق پالیسی پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سوال اٹھایا ہے کہ ایسے حساس اور اہم قومی فیصلوں پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں کیوں نہیں لیا گیا۔ پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اسد قیصر نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے غزہ امن معاہدے سے متعلق بیان پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایسے حساس قومی معاملے پر ”آئیں بائیں شائیں“ کرنے سے قوم کو گمراہ کیا جا رہا ہے۔ سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ غزہ اور فلسطین جیسے نازک مسئلے پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں کیوں نہیں لیا گیا؟ سینیٹر مشتاق فلسطینیوں کے لیے امداد لے جا رہے تھے،...
کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس طارق محمود جہانگیری کی جامعہ کراچی کی جانب سے ڈگری منسوخی کے فیصلے کو معطل کر دیا۔ کیس کی سماعت 2 رکنی بینچ نے جسٹس محمد اقبال کلہوڑو کی سربراہی میں کی، جہاں ایڈووکیٹ جنرل سندھ، جامعہ کراچی کے رجسٹرار پروفیسر عمران صدیقی اور دیگر حکام عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران رجسٹرار جامعہ کراچی نے مؤقف اختیار کیا کہ انہیں محض دو روز قبل نوٹس ملا ہے، اس لیے جواب جمع کرانے کے لیے مہلت دی جائے۔ اس پر جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے استفسار کیا کہ جواب کے لیے کتنا وقت درکار ہوگا۔ دوسری جانب جسٹس جہانگیری کے وکیل بیرسٹر صلاح الدین نے کہا کہ فریقین کو...
اسلام آباد: نیشنل پریس کلب پر پولیس کے دھاوے کے خلاف صحافیوں کا شدید ردعمل سامنے آیا اور انہوں نے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران احتجاجی بائیکاٹ کرتے ہوئے پریس گیلری سے واک آؤٹ کیا۔ اجلاس کی صدارت اسپیکر سردار ایاز صادق نے کی، جہاں صحافی سیاہ پٹیاں باندھ کر کارروائی کا بائیکاٹ کرتے ہوئے باہر نکل گئے۔ اسپیکر نے صحافیوں سے مذاکرات کے لیے تین رکنی حکومتی وفد بھیجا لیکن صحافیوں نے اپنے مطالبات پر ڈٹے رہنے کا اعلان کیا۔ اس دوران پاکستان پیپلز پارٹی نے بھی ایوان سے واک آؤٹ کیا۔ سید نوید قمر کا کہنا تھا کہ صحافیوں کے ساتھ وعدے کیے گئے مگر عملی طور پر کوئی بہتری نظر نہیں آئی۔ ایوان میں سابق اسپیکر...
رہنماوں کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ نے غزہ کے حوالے سے جو20 نکاتی معاہدہ پیش کیا ہے، وہ کسی بھی صورت قابل قبول نہیں۔ یہ منصوبہ سراسر دھوکہ اور اسرائیل کو تحفظ دینے کے سوا کچھ نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ میں جاری نسل کشی، صمود فلوٹیلا کے پُرامن قافلے پر اسرائیلی حملہ اور سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کی گرفتاری کیخلاف لاہور میں ملتان روڈ پر احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کا اہتمام جماعت اسلامی لاہور کی جانب سے کیا گیا۔ احتجاجی ریلی میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد، سیکرٹری جماعت اسلامی ضلع لاہور غربی طلحہ ادریس ، ڈپٹی سیکرٹری لاہور عبدالعزیز عابد،امیر زون 168محمد شفیق ملک ، صدر جے آئی یوتھ لاہور غربی احمد فرحان...
ایک بیان میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے گلوبل صمود فلوٹیلا سے گرفتار تمام افراد کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا ہے اور کہا ہے کہ اسرائیل نے ڈاکٹروں اور رضاکاروں کو حراست میں لے کر انسانیت پر کھلا حملہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گلوبل صمود فلوٹیلا کو اسرائیل کی جانب سے روکے جانے پر ردعمل کا اظہار کردیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ غزہ جانے والا کھانا اور دوا کوئی خطرہ نہیں، اسرائیل نے ڈاکٹروں اور رضاکاروں کو حراست میں لے کر انسانیت پر کھلا حملہ کیا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ اسرائیل نے پاکستانی سینیٹر مشتاق احمد خان کو گرفتار کرکے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی۔...
اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان کو سزا سنانے والے جج ہمایوں دلاور کے خلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈے کے معاملے میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ میں درج مقدمہ کے اخراج کی درخواست مسترد کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق عدالت نے محکمہ اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا کے ڈائریکٹر صدیق انجم کی درخواست مسترد کی ہے اور جسٹس انعام امین منہاس کی عدالت نے تین صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار صدیق انجم پر الزام ہے کہ اس نے دیگر شریک ملزمان کے ساتھ مل کر سوشل میڈیا پر ایک مہم شروع کی، مہم احمد صدیق دلاور اور ان کے اہل خانہ کو بلیک میل کرنے اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پرنسٹن: دنیا بھر میں روزانہ کروڑوں افراد جنریٹیو آڑٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) چیٹ بوٹس استعمال کرتے ہیں، مگر ان کے فراہم کردہ جوابات میں اکثر غلط بیانی یا گمراہ کن معلومات شامل ہوتی ہیں۔ اس رجحان کی وجہ پرنسٹن یونیورسٹی کی ایک نئی تحقیق میں سامنے آئی ہے، جس نے واضح کیا ہے کہ یہ خامی دراصل ان ماڈلز کی تربیت کے طریقہ کار کا نتیجہ ہے۔تحقیق کے مطابق اے آئی چیٹ بوٹس کو اس انداز میں ٹرین کیا جاتا ہے کہ وہ صارف کو ہمیشہ مطمئن رکھنے کی کوشش کریں، یہی وجہ ہے کہ وہ اکثر وہی جواب فراہم کرتے ہیں جو بظاہر صارف کو خوش کر دے، خواہ اس میں حقائق کو نظر انداز کیوں...
ریلی میں طلبا و طالبات کی بڑی تعداد ہاتھوں میں پلے کارڈزاوربینرز اٹھائے شریک ہوئی۔ مظاہرین نے ’’فلسطین کی آزادی تک جنگ جاری رہے گی‘‘ اور ’’القدس ہماری جان‘‘ کے فلک شگاف نعرے لگائے۔ طلبا و طالبات نے ریلی کے دوران فلسطین کے مظلوم عوام کیساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ منصورہ ہائی سکول و کالج کے طلبا و طالبات کی جانب سے فلسطین کے حق میں ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں طلبا و طالبات کی بڑی تعداد ہاتھوں میں پلے کارڈزاوربینرز اٹھائے شریک ہوئی۔ مظاہرین نے ’’فلسطین کی آزادی تک جنگ جاری رہے گی‘‘ اور ’’القدس ہماری جان‘‘ کے فلک شگاف نعرے لگائے۔ طلبا و طالبات نے ریلی کے دوران فلسطین کے مظلوم عوام کیساتھ مکمل یکجہتی...
اس موقع پر علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم سانحہ چھلگری کے پہلے دن سے لیکر آج تک وارثان شہداء کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ شہداء کی دسویں برسی کے موقع پر مزار شہداء چھلگری میں "عظمت شہداء کانفرنس" اور مجلسِ عزاء منعقد کی جائیگی۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری نشر و اشاعت علامہ مقصود علی ڈومکی، صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی اور علامہ سہیل اکبر شیرازی نے ضلع کچھی بولان کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ایم ڈبلیو ایم کے کارکنان اور عوام سے ملاقات کی اور بہشت زہرا چھلگری میں شہدائے مسجد چھلگری 8 محرم بمطابق 22 اکتوبر 2015ء کے مزارات پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی...
گلوبل صمود فلوٹیلا کے خلاف اسرائیلی کارروائی اور وہاں گرفتار کیے گئے بین الاقوامی کارکنان کے معاملے پر پشاور میں 2 الگ الگ مگر ہم ذہن احتجاجی مظاہرے ہوئے۔ یہ بھی پڑھیں:گلوبل صمود فلوٹیلا: بلاول بھٹو زرداری کا گرفتار افراد کی فوری رہائی کا مطالبہ جماعتِ اسلامی نے امریکی قونصل خانے کے سامنے اور پاکستان مرکزِ مسلم لیگ نے فوارہ چوک سے پریس کلب تک ریلی نکالی، جن میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی اور اسرائیل کے خلاف زوردار نعرے لگائے۔ جماعتِ اسلامی کا احتجاج اور مشتاق احمد کی حمایت جماعتِ اسلامی کے جلوس میں جنرل سیکرٹری پی وی سطحی صابر حسین اعوان نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی افواج نے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے...
— فائل فوٹو پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گلوبل صمود فلوٹیلا کو اسرائیل کی جانب سے روکے جانے پر ردعمل کا اظہار کردیا۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ غزہ جانے والا کھانا اور دوا کوئی خطرہ نہیں، اسرائیل نے ڈاکٹروں اور رضاکاروں کو حراست میں لے کر انسانیت پر کھلا حملہ کیا ہے۔ اسرائیلی فوج کا صمود فلوٹیلا پر حملہ، سابق سینیٹر مشتاق احمد سمیت کئی افراد زیرِ حراستغزہ کی طرف امداد لے کر جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی فوج نے حملہ کر دیا اور پاکستان کے سابق سینیٹر مشتاق احمد سمیت متعدد افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ اسرائیل نے پاکستانی سینیٹر مشتاق احمد خان...
سعودی پیراگلائیڈنگ فیڈریشن نے اعلان کیا ہے کہ وزیرِ کھیل شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی بن فیصل کی منظوری کے بعد مملکت میں پیراگلائیڈنگ کی سرگرمیوں کا دوبارہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدہ فوج کے بغیر ناممکن تھا، طلال چوہدری یہ فیصلہ تمام ضابطہ جاتی تقاضوں کی تکمیل اور متعلقہ اداروں کے ساتھ بھرپور ہم آہنگی کے بعد کیا گیا تاکہ زیادہ سے زیادہ محفوظ، منظم اور پیشہ ورانہ ماحول کو یقینی بنایا جا سکے۔ فیڈریشن کے مطابق یہ اقدام سعودی عرب کو خطے اور دنیا میں فضائی کھیلوں کا مرکز بنانے کی وسیع تر حکمت عملی کا حصہ ہے جو وژن 2030 کے اہداف کے تحت کھیلوں کے شعبے کی تنوع اور...
ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی سمیت دیگر رہنماوں کا کہنا تھا کہ اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے، اسے کسی طور بھی قبول نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی ہمیں مسئلہ فلسطین کا دو ریاستی حل قبول ہے، اسرائیل ایک ناجائز اور قابض ریاست ہے، اس مسئلہ کا حل واحد فلسطینی ریاست کا قیام ہے، جس میں اسرائیل نامی ناسور کی کوئی گنجائش نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور کے معروف چوبرجی چوک میں لیک روڈ پر پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیراہتمام اسرائیلی جارحیت کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں سیکرٹری جنرل لاہور ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ مظاہرین کی جانب سے غزہ کے حق اور اسرائیل کیخلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔ مظاہرین نے گلوبل...
مجوزہ غزہ امن معاہدے کی حمایت، وزیراعظم نے پاکستانیوں کے سر شرم سے جھکا دیئے،اسد قیصر WhatsAppFacebookTwitter 0 3 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ مجوزہ غزہ امن معاہدے کی حمایت کرکے وزیراعظم نے پاکستانیوں کے سر شرم سے جھکا دیئے۔ مطالبہ ہے وزیراعظم اپنی قوم سے معافی مانگیں۔ فلسطینیوں کی مرضی کے بغیر کوئی فیصلہ قبول نہیں۔قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ معاہدے کے لیے فلسطین کی رائے کو اہمیت نہیں دی گئی، کیا 8 اسلامی ممالک کے ایک بھی سربراہ نے ٹویٹ کیا؟ وزیراعظم نے ٹویٹ کر کے پاکستانیوں کے جذبات کو مجروح کیا۔اسد قیصر کا کہنا...
سپریم کورٹ میں ججز کے تبادلے اور سنیارٹی سے متعلق کیس میں جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شکیل احمد نے اختلافی نوٹ جاری کر دیا ہے۔ جسٹس نعیم اختر افغان کا تحریر کردہ اختلافی نوٹ 40 صفحات پر مشتمل ہے، جس میں ججز کی مستقل منتقلی کو آئین کے آرٹیکل 200 کے خلاف قرار دیا گیا ہے۔ اختلافی نوٹ میں کہا گیا ہے کہ آئین کے تحت ٹرانسفر صرف عارضی ہو سکتا ہے، مستقل نہیں۔ صدر پاکستان نے ججز کے ٹرانسفر کا نوٹیفکیشن بغیر شفاف معیار اور بامعنی مشاورت کے جاری کیا، جو غیر آئینی، بدنیتی پر مبنی اور غیر ضروری جلدی میں کیا گیا عمل تھا۔ جسٹس نعیم اختر افغان کے مطابق صدر کا یہ نوٹیفکیشن بے اثر...
انجینیئر محمد علی مرزا کیخلاف اسلامی نظریاتی کونسل کی قرارداد اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردی گئی۔ عدالت نے اٹارنی جنرل آف پاکستان سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 5 نومبر تک جواب طلب کر لیا۔ کیس کی سماعت جسٹس محسن اختر کیانی نے کی، جہاں درخواست گزار ڈاکٹر اسلم خاکی ذاتی حیثیت میں پیش ہوئے۔ یہ بھی پڑھیں: معروف اسکالر انجینیئر محمد علی مرزا تھری ایم پی او کے تحت گرفتار، اکیڈمی سیل عدالتی استفسار پر درخواست گزار نے بتایا کہ انہوں نے اسلامی نظریاتی کونسل کی قرارداد کو چیلنج کیا ہے جس میں انجینیئر محمد علی مرزا کے خلاف توہینِ مذہب کے الزامات لگائے گئے تھے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ ملزم کو خود...

حکومت کا کرپٹو کرنسی کے انتظام اور تحفظ کیلئے بڑا قدم ,وفاقی کابینہ نے ’ سٹریٹیجک ڈیجٹیل والٹ کمپنی‘ بنانے کی منظوری دیدی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی کابینہ نے ’ سٹریٹیجک دیجیٹل والٹ کمپنی‘ بنانے کی منظوری دیدی ہے جو کہ سرکار کی ملکیت ہو گی جس کا مقصد حکومت کے ورچوئل اثاثوں کے انتظام اور تحفظ کو یقینی بنانا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اسٹریٹجک ڈیجیٹل والٹ کمپنی کو کمپنیز ایکٹ 2017 کی شق 42 کے تحت نان پرافٹ ادارے کے طور پر قائم کیا جا رہا ہے اور یہ سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (SECP) کے ساتھ رجسٹر ہوگی۔ یہ اقدام پاکستان کرپٹو کونسل کی سفارش پر کیا گیا ہے، جس نے پبلک سیکٹر کے ڈیجیٹل اثاثوں کے تحفظ کے لیے کرپٹو کرنسی والٹ کے قیام کی تجویز دی تھی۔ جس کو دیکھو منہ اٹھاکر پنجاب...
وفاقی حکومت نے گدھوں کی کھالوں کی برآمد پر عائد پابندی اٹھالی،گدھوں کی کھالوں کی مشروط طور پر برآمد کی اجازت دے دی گئی، صرف گوادرفری زون میں منظور شدہ اوررجسٹرڈ مذبح خانوں سے حاصل کی گئی گدھوں کی کھالیں برآمد کرنے کی اجازت ہو گی۔ رپورٹ کے مطابق وزارت تجارت نے گدھوں کی کھالوں کی برآمد کی اجازت دینے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے ، گدھوں کی کھالوں کی برآمد پر 2015 پر عائد پابندی کا فیصلہ واپس لیا گیا ہے۔ای سی سی نے 3 ستمبر 2015 کو گدھوں کی کھالوں کی برآمد پر پابندی عائد کی تھی، حکام کے مطابق چین کے ساتھ گدھے کے گوشت اور کھالوں دونوں کے لئے برآمدی پروٹوکولز موجود ہیں، ان پروٹوکولز کے...
اسلام ٹائمز: احتجاجی مظاہرے سے اسد اللہ بھٹو، ڈاکٹر معراج الہدیٰ، میجر (ر) قمر عباس، ارشد نقوی، علامہ عقیل انجم قادری، علامہ قاضی احمد نورانی، پیر ازہر ہمدانی، محمد حسین محنتی، علامہ صادق جعفری، علامہ مبشر حسن، فیصل بلوچ، یونس بونیری، ارم بٹ، حمزہ نقوی، پاسٹر ایمانوئیل، حسیب جمالی، جمشید حسین اور ڈاکٹر صابر ابو مریم و دیگر نے خطاب کیا۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید ظفر جعفری فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام کراچی پریس کلب کے سامنے صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے اور جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں سینکڑوں مرد و خواتین نے شرکت کی۔مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے، جن پر صمود فلوٹیلا کی حمایت میں نعرے درج تھے۔ احتجاجی مظاہرے سے مختلف سیاسی و...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 03 اکتوبر 2025ء) بھارت کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے جمعرات کے روز پڑوسی ملک پاکستان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر اس نے سر کریک کے علاقے میں کسی بھی طرح کی جارحیت کا مظاہرہ کیا تو اس کے خلاف ایسی "جوابی کارروائی" کی جائے گی کہ وہ خطے کی "تاریخ اور جغرافیہ" کو بھی بدل سکتی ہے۔ بھارتی وزیر دفاع نے یہ باتیں گجرات کے سرحدی شہر بھج کے قریب ایک فوجی اڈے پر سینیئر فوجیوں سے خطاب کے دوران کہیں۔ انہوں نے فوجیوں کے ساتھ دسہرہ منایا اور اس موقع پر 'شستر پوجا' (ہتھیاروں کی پوجا) بھی کی۔ راج ناتھ سنگھ نے مزید کیا کہا؟ بھارتی وزیر دفاع...
دورِ نایاب :لاہور میں شاہدرہ سے رائیونڈ اسٹیشن تک 40 کلومیٹر طویل ریلوے ٹریک کے ساتھ گرین کوریڈور منصوبے کی منظوری دی گئی ہے، جس پر 1 ارب 77 کروڑ روپے سے زائد لاگت آئے گی۔ ترجمان ذرائع کے مطابق پی ایچ اے کے تحت یہ منصوبہ مکمل کیا جائے گا، جس کے تحت 664 کنال اراضی پر گرین کوریڈور تعمیر کیا جائے گا،3کنال سے8کنال تک ریلوےٹریک کیساتھ ساتھ30سائٹس کی نشاندہی کرلی گئی ہے،اس منصوبے میں ریلوے ٹریک کے ساتھ پارکس، جِنگ ٹریک، اوپن جم، واک ویز، سٹنگ ایریاز، چلڈرن پلے ایریاز، باونڈری فینسز، اور بیڈمنٹن کورٹس شامل ہوں گے۔ منصوبے کو 4 مختلف فیز میں مکمل کیا جائے گا، اور اس کی تکمیل دو سال میں متوقع ہے۔ ...
سی ڈی اے نے جموں و کشمیر ہاؤسنگ سوسائٹی کو فائنل شوکاز نوٹس جاری کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے جموں و کشمیر کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی (J&KCHS) کو فائنل شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔سی ڈی اے پلاننگ ونگ ڈائریکٹوریٹ آف ہاؤسنگ سوسائٹیز کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ’’خیابانِ کشمیر-1‘‘ ہاؤسنگ اسکیم (سیکٹرز G-15/F-15، زون 2، اسلام آباد) میں عوامی سہولتی پلاٹس کو غیرقانونی طور پر رہائشی اور کمرشل مقاصد کے لیے استعمال کیا گیا ہے۔ یہ اسکیم جموں و کشمیر کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے زیرِ سرپرستی شروع کی گئی تھی۔نوٹس کے مطابق اسکیم کا لی آؤٹ پلان (LOP) سی ڈی...

پاکستان سعودی عرب دفاعی معاہدہ کے بعد کئی ملکوں نے شمولیت کااظہار کیا،وہ وقت جلد آئے گا جب پاکستان 57اسلامی ممالک کی قیادت کرے،اسحاق ڈار
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہاہے کہ سعودی عرب کےساتھ جو دفاعی معاہدہ ہوا ہے ،وہ بہت اہم ہے،یہ ایک منفرد معاہدہ ہے،اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کئی وزرائے خارجہ نے اس معاملے پر مجھ سے ملاقات کی ہے،کئی ملکوں نے پاکستان اور سعودی عرب کے معاہدے میں شامل ہونے کاکہا ہے،وہ وقت جلد آئے گا جب پاکستان 57اسلامی ممالک کی قیادت کرے گا۔ قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہاکہ دہائیوں سے ہمارا سعودیہ سے جوتعلق ہے وہ ڈھکا چھپا نہیں ۔جب بیت اللہ میں دہشتگردی گھسے تھے تب میں حرم میں موجود تھا، اس وقت بھی پاکستان نے بڑا اہم کردار ادا کیا تھا، ہر...
اسلام آباد: نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہم سابق سینیٹر مشتاق احمد سمیت تمام پاکستانیوں کی رہائی کے لیے ایک بااثر یورپی مل سے رابطے میں ہیں۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے نائب وزیراعظم نے کہا کہ ہماری اطلاع کے مطابق سابق سینیٹر مشتاق احمد کو اسرائیلی فورسز نے گرفتار کیا ہے، ہماری پوری کوشش ہے جتنے بھی پاکستانی ہیں ان کو بحفاظت واپس لائیں۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ہمارے اسرائیل سے سفارتی روابط نہیں ہیں، اس لیے ہم تیسرے ملک کے ذریعے ان کی رہائی کی کوششیں کر رہے ہیں۔ غزہ میں امن معاہدے سے متعلق انہوں نے بتایا کہ جب ہمیں 20 نکاتی ایجنڈا...
اسلام آباد: نیشنل پریس کلب میں پولیس دھاوے کے خلاف صحافیوں کی جانب سے قومی اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ کرتے ہوئے واک آؤٹ کردیا گیا۔ قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں شروع ہوا، جس میں صحافیوں نے کارروائی کا بائیکاٹ کرتے ہوئے واک آؤٹ کیا۔ صحافیوں نے پریس گیلری سے واک آؤٹ کرتے ہوئے سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج کیا۔ اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی نے تین رکنی حکومتی وفد صحافیوں سے مذاکرات کے لیے بھیجا۔ سید نوید قمر نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے واک آؤٹ کیا، احتجاج کیا ، ہمیں کچھ یقین دہانیاں کرائی گئیں مگر گراؤنڈ پر ابھی تک وہی صورتحال ہے۔ ہم...
ایمریٹس ایئرلائن نے یکم اکتوبر 2025 سے اپنے تمام جہازوں میں پاور بینک کے استعمال پر پابندی لگا دی ہے۔ مسافروں کو صرف ایک پاور بینک ساتھ لے جانے کی اجازت ہوگی، جس کی طاقت 100 واٹ آور (Wh) سے کم ہو، لیکن پرواز کے دوران اس کا استعمال نہیں کیا جا سکے گا۔ کیوں لگائی گئی پابندی؟ ایئرلائن کے مطابق لیتھیم آئن بیٹریز (پاور بینک) آگ لگنے اور دھماکے کا خطرہ پیدا کرتی ہیں۔ دنیا بھر میں پچھلے برسوں کے دوران کئی واقعات پیش آئے ہیں، جن میں پاور بینک سے جہاز کے اندر آگ بھڑک گئی۔ اسی خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے ایمریٹس نے یہ فیصلہ کیا۔ نئی پابندی کی شرائط ایمریٹس نے واضح کیا...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیان کے خلاف مسلم لیگ ن کی اتحادی جماعت پیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی کے اجلاس سے واک آؤٹ کر دیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت اجلاس میں پیپلز پارٹی نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیان کے خلاف واک آؤٹ کیا۔ اس حوالے سے پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر کا کہنا تھا ہم نے یہاں احتجاج کیا تھا اس کے بعد حکومتی ٹیم آئی تھی جس سے مذاکرات ہوئے، آن گراؤنڈ حالات جوں کے توں ہیں اور کوئی تبدیلی نہیں آئی، ہم اس وقت اس ایوان کا حصہ نہیں بن سکتے جب تک حالات تبدیل...
دبئی میں کھیلے گئے ایشیا کپ 2025ء کے سنسنی خیز فائنل میچ کے بعد بھارتی اسپنر کلدیپ یادو نے پاکستان کی فائٹنگ اسپرٹ کو سراہا ہے۔ ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ ہم نے جیت کے بعد بہت انجوائے کیا، اچھا لگتا ہے جب آپ کسی اچھی ٹیم کو ہراتے ہیں، پاکستان نے بھی شاندار کھیل پیش کیا۔ #AsiaCup | “Nothing beyond one’s contribution in team’s success”: Indian Cricketer Kuldeep Yadav@vimalsports pic.twitter.com/ufyu768jc5 — NDTV (@ndtv) September 29, 2025 انہوں نے کہا کہ جب ہم 20 رنز پر تین وکٹیں گنوا بیٹھے تھے تو میچ ان کے حق میں جاسکتا تھا لیکن ہماری ٹیم نے بہترین کم بیک کیا اور سب نے برابر کا کردار ادا کیا۔...
وزیر مملکت خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی نے متحدہ عرب امارات کے وزیر توانائی و انفرا اسٹرکچر سہیل محمد المزروعی سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان انفرا اسٹرکچر کی ترقی اور ریل نظام کو جدید بنانے کے لیے دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ابوظہبی میں ’گلوبل ریل اینڈ انفرا اسٹرکچر کانفرنس اینڈ ایگزیبیشن‘ کے انعقاد کے موقع پر وزیر مملکت بلال اظہر کیانی کی یو اے ای حکومت کی دیگر شخصیات سے بھی اہم ملاقاتیں ہوئیں۔ بلال اظہر کیانی نے بین الاقوامی نمائش کے دوران متحدہ عرب امارات کی حکومت کی جانب سے پرتپاک استقبال پر وزیرِ توانائی و انفرا اسٹرکچر سہیل محمد المزروعی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں...
اسلام آباد: پولیس کی جانب سے پریس کلب کے باہر وکلا کی گرفتاری کے معاملے پر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نے ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔ آج اسلام آباد کچہری میں وکلا کی جانب سے جزوی ہڑتال کی جا رہی ہے ، جب کہ بعض وکلا عدالتوں میں پیش بھی ہو رہے ہیں۔ بار ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پُرامن احتجاج ہر شہری کا بنیادی اور قانونی حق ہے۔ اس معاملے پر آج جنرل باڈی اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ گزشتہ رات پریس کلب کے باہر سے اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے سیکریٹری سمیت 10 سے 15 وکلا کو گرفتار کیا...
کور کمانڈر پشاور نے جامعہ پشاور کا دورہ کیا جہاں طلبہ و اساتذہ کے ساتھ انٹریکٹو سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ صوبے کی سکیورٹی صورتحال پر کور کمانڈر نے جامع اور مؤثر خطاب دیا اور جامعہ پشاور کے تحقیقی و تعلیمی کردار کو سراہا۔ طلبہ و اساتذہ نے کور کمانڈر کو جامعہ کے تعلیمی منصوبوں اور تحقیقی سرگرمیوں سے آگاہ کیا جبکہ کور کمانڈر نے ملکی امن و امان اور سیکیورٹی چیلنجز پر طلبا کے سوالات کے جوابات بھی دیے۔ طلبا نے کور کمانڈر پشاور کے ساتھ انٹریکٹو سیشن کو خوش آئند قرار دیا۔ طلباء نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیشن میں ہماری پاک فوج سے متعلق غلط فہمیاں دور ہوئیں اور مِس انفارمیشن کا خاتمہ ہوا۔ طلبا کا کہنا تھا...
معروف امریکی جریدے نے لکھا ہے کہ اسرائیلی رژیم کیلئے امریکہ کی اندھی حمایت مغربی ایشیا میں واشنگٹن کے اثر و رسوخ کو غیر معمولی حد تک کم کر دیگی اسلام ٹائمز۔ معروف امریکی جریدے فارن افیئرز نے گیلپ ڈالے اور صنم وکیل کے قلم سے تحریر شدہ؛ "مشرق وسطی جو اسرائیل نے بنایا ہے؛ کیوں واشنگٹن اسرائیلی جارحیت کی قیمت چکانے پر پچھتائے گا" کے عنوان سے چھپنے والے اپنے مقالے میں خطے بھر میں امریکی موقف و اثر و رسوخ پر تل ابیب کی پالیسیوں کے برے نتائج کا جائزہ لیا ہے۔ فارن افیئرز نے امریکی سیاستدانوں کو خبردار کیا کہ اسرائیلی اقدامات نے مشرق وسطی کو غیر متوقع طور پر بدل کر رکھ دیا ہے؛ غزہ میں اسرائیلی...
معروف امریکی جریدے نے لکھا ہے کہ اسرائیلی رژیم کیلئے امریکہ کی اندھی حمایت مغربی ایشیا میں واشنگٹن کے اثر و رسوخ کو غیر معمولی حد تک کم کر دیگی اسلام ٹائمز۔ معروف امریکی جریدے فارن افیئرز نے گیلپ ڈالے اور صنم وکیل کے قلم سے تحریر شدہ؛ "مشرق وسطی جو اسرائیل نے بنایا ہے؛ کیوں واشنگٹن اسرائیلی جارحیت کی قیمت چکانے پر پچھتائے گا" کے عنوان سے چھپنے والے اپنے مقالے میں خطے بھر میں امریکی موقف و اثر و رسوخ پر تل ابیب کی پالیسیوں کے برے نتائج کا جائزہ لیا ہے۔ فارن افیئرز نے امریکی سیاستدانوں کو خبردار کیا کہ اسرائیلی اقدامات نے مشرق وسطی کو غیر متوقع طور پر بدل کر رکھ دیا ہے؛ غزہ میں اسرائیلی...
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (ISPR) کے مطابق 1 اکتوبر کو بلوچستان کے شیرانی ڈسٹرکٹ میں سکیورٹی فورسز نے ایک انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن (IBO) کیا، جس کے دوران بھارتی سرپرستی یافتہ دہشتگرد گروپ فتنہ الخوارج کے مبینہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:لکی مروت: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں بھارتی حمایت یافتہ 17 خوارج ہلاک آپریشن کے دوران فورسز نے دہشتگردوں کی پوزیشن کو موثر انداز میں نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد سات دہشتگرد ہلاک کر دیے گئے۔ دہشتگردوں کے قبضے سے ہتھیار، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا، جن کا تعلق علاقے میں متعدد دہشتگردانہ کارروائیوں سے تھا۔ ISPR کے مطابق علاقے میں مزید کسی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان نے ایشیا کپ میں ناکامی کے بعد میڈیا اور شائقین کی طرف سے ایشیا کی دوسری بہترین ٹیم کے لقب پر طنز اور مذاق پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ یہ ٹیگ افغان ٹیم نے کبھی اپنے لیے نہیں اپنایا، بلکہ پچھلے کچھ عرصے میں بڑی ٹیموں کے خلاف شاندار فتوحات کے بعد عوامی تاثر کے طور پر سامنے آیا۔نجی ٹی وی کے مطابق راشد خان نے کہا کہ ایشیا کپ میں ٹیم کی کارکردگی تسلی بخش نہیں رہی۔ بنگلا دیش کے خلاف سنسنی خیز مقابلے کے باوجود شکست اور سری لنکا کے ہاتھوں بڑی ناکامی نے سپر فور مرحلے تک پہنچنے کے امکانات ختم کر دیے،...
حکومتِ پاکستان نے نئی پالیسی کے تحت کمرشل بنیادوں پر پانچ سال تک پرانی یا استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد کی اجازت دے دی ہے۔ ابتدائی طور پر صرف وہ گاڑیاں درآمد کی جا سکیں گی جو 30 جون 2026 تک 5 سال سے زیادہ پرانی نہ ہوں۔ اس تاریخ کے بعد گاڑیوں کی عمر کی حد ختم کر دی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیں:2024: وہ مشہور گاڑیاں جن کی جگہ الیکٹرک کاریں لیں گی؟ اس پالیسی کے مطابق گاڑیوں کی کمرشل درآمد پر موجودہ کسٹمز ڈیوٹی کے ساتھ 40 فیصد اضافی ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کی گئی ہے، جو ہر سال 10 فیصد پوائنٹس کم ہوگی اور مالی سال 2029-30 تک مکمل طور پر ختم کر دی جائے گی۔ زرمبادلہ...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے سپر ٹیکس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ سپر ٹیکس کا مطلب ہی اضافی ٹیکس ہے، اس کو اور کیا واضح کرنے کی ضرورت ہے۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ مختلف ٹیکس پیئر کمپنیوں کے وکیل فروغ نسیم نے دلائل دیئے۔ سماعت کے آغاز پر جسٹس جمال مندوخیل نے استفسار کیا کہ انکم ٹیکس کی شق 99 ڈی میں ترمیم پر باقی ہائی کورٹس سے فیصلہ ہوچکا ہے؟ مختلف ٹیکس پیئر کمپنیوں کے وکیل فروغ نسیم نے بتایا کہ سندھ ہائی کورٹ نے ترمیم خارج کر دی ہے جبکہ اسلام آباد اور لاہور ہائیکورٹ میں زیر التوا...
اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ٹرائل کورٹس کے ججوں سے منسوب بیان پر ایمان مزاری ایڈووکیٹ کے خلاف توہین عدالت کاروائی کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا، جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ یہ کسی کی ذاتی رائے ہو سکتی ہے، اس عدالت میں کوئی تقسیم نہیں ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے ٹرائل کورٹس کے ججوں سے منسوب بیان پر ایمان مزاری ایڈووکیٹ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی درخواست پر سماعت کی، اس دوران درخواست گزار حافظ احتشام ذاتی حیثیت میں پیش ہوئے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ پہلے دیکھیں گے درخواست قابل سماعت ہے یا نہیں، ججوں کو...
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) (یو اے ای) اور پاکستان کا حکومتی شعبوں میں تعاون کے ایکشن پلان پر تیز رفتار برقرار رکھنے پر اتفاق کیا یہ اتفاق رائے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے کابینہ امور کے نائب وزیر برائے کمپیٹی ٹیونس اور ایکسپیرینس ایکسچینج عبداللہ ناصر لوتاہ اور وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلویز اور وزیراعظم کے ڈیلیوری یونٹ (پی ایم ڈی یو) کے سربراہ بلال اظہر کیانی کے درمیان ملاقات میں کیا گیا۔ عبداللہ ناصر لوتاہ سے وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے دبئی میں خصوصی ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ عبداللہ ناصر لوتاہ نے "گلوبل ریل کانفرنس اور نمائش" میں شرکت کے لیے آمد پر وزیر مملکت بلال...
اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر شبلی فراز کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر انتخابی شیڈول جاری کر دیا ہے، پولنگ 30 اکتوبر کو منعقد ہوگی جبکہ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا عمل 8 اکتوبر سے شروع ہوگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ سب سے پہلے 7 اکتوبر کو پبلک نوٹس جاری کیا جائے گا، اس کے بعد 8 اور 9 اکتوبر کو امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے، 10 اکتوبر کو امیدواروں کی ابتدائی فہرست شائع ہوگی جبکہ امیدواروں کے کاغذات کی اسکروٹنی کا عمل 13 اکتوبر تک مکمل کیا جائے گا۔ انتخابی شیڈول کے مطابق اسکروٹنی...
ڈبلن: آئرلینڈ کے صدر مائیکل ہیگنز نے اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں غزہ جانے والی عالمی صمود فلوٹیلا پر حملے اور غزہ سٹی میں اہم شاہراہوں کی بندش کو پوری دنیا کے لیے خطرے کی گھنٹی قرار دے دیا ہے۔ عالمی میڈیا رپورٹس آئرلینڈ کے صدر نے کہا کہ جب عالمی برادری فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کو خطے میں امن کا بنیادی حل مانتی ہے تو پھر یہ عہد کہاں کھو گیا ہے کہ امداد لے کر جانے والی کشتی کو بھی اپنے انسانی مقصد میں کامیاب نہیں ہونے دیا جا رہا۔ مائیکل ہیگنز نے کہا کہ کارکنان کی سلامتی اور ان ممالک کے شہریوں کے تحفظ کا معاملہ اب پوری دنیا کا مسئلہ ہے، شمالی غزہ سے نکلنے کے...
اسلام آباد: فیڈرل کانسٹیبلری کا ہیڈکوارٹر پشاور سے اسلام آباد منتقل کرنے کی تیاریاں جاری ہیں۔ سی ڈی اے نے ایوان صدر کے عقب میں ہیڈکوارٹر بنانے کیلئے جگہ کی نشاندہی کردی۔ عمارت کی تعمیر بھی اسی سال مکمل ہونے کا امکان ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق ایف سی کا ہیڈکوارٹر ایوان صدر کے عقب میں بری امام کے قریب بنایا جائے گا،وفاقی وزیر داخلہ کی ہدایت پر سی ڈی اے نے اراضی کی نشاندہی کردی،فیڈرل کانسٹیبلری کا ہیڈکوارٹر پشاور سے اسلام آباد منتقل کیا جائے گا۔ اسپیشل کیس کے طور پر عمارت اسی مالی سال میں مکمل کی جائے گی۔ آئی جی فیڈرل کانسٹیبلری کا دفتر بھی ہیڈ کوارٹر کے اندر ہی بنایا جائے گا۔ سرحدی علاقوں میں امن...
لاہور:۔ سیلاب متاثرین کے لیے قائم الخدمت فاﺅنڈیشن کی خیمہ بستی میں خوشیوں کے رنگ بکھر گئے۔ چوہنگ میں قائم خیمہ بستی میں ایک سادہ مگر پروقار شادی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں دلہا علی رضا اور دلہن طیبہ ریاض رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔ طیبہ ریاض خیمہ اسکول کی معلمہ ہیں۔ صدرالخدمت فاﺅنڈیشن پاکستان پروفیسر ڈاکٹرحفیظ الرحمن کی جانب سے دونوں خاندانوں کومبارکباد اور نیک خواہشات کااظہار، دلہن کو شادی باکس، نئے کپڑے، جوتے اور دیگر ضروری سامان فراہم کیا،اس موقع پر مہمانوں کے لیے ضیافت کا بھی اہتمام کیا گیاتھا ۔ شادی کے تقریب میں الخدمت فاﺅنڈیشن کے ذمہ داران شعیب ہاشمی، صبا ثاقب، سمیعہ سلمان، عبداللہ محسن سمیت دیگر ذمہ داران اور رضاکار، شاگردوں، اساتذہ، والدین،...
صدرمملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ کے محصورین کے لیے امداد لے جانے والے گلوبل صمور فلوٹیلا پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے، اس سے انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے بیان میں فلوٹیلا میں شریک پاکستانی شہریوں کی بہادری اور انسان دوستی کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ امدادی مشن پر حملہ انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ صدرآصف زرداری نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ غزہ کے شہریوں کو امداد کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے فلوٹیلا پر موجود پاکستانی شرکا کی سلامتی اور فوری واپسی کے...
کراچی: کیماڑی کے کے پی ٹی گراؤنڈ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص کی ہلاکت کے بعد جیکسن پولیس کو قتل کی ایک اور واردات کی اطلاع ملی، جس میں ایک خاتون کی لاش گھر سے برآمد ہوئی۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کو سر میں گولی مار کر قتل کیا گیا۔ خاتون کی شناخت 25 سالہ مریم کے نام سے کی گئی ہے، جس کی لاش کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں پولیس کا کہنا ہے کہ مرد اور خاتون کی فائرنگ سے ہلاکت ایک ہی سلسلے کی کڑی معلوم ہوتی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مقتول اور مقتولہ ایک دوسرے کو جانتے تھے، اور شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عدالت عظمیٰ کے آئینی بینچ نے سپر ٹیکس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ سپر ٹیکس کا مطلب ہی اضافی ٹیکس ہے، اس کو اور کیا واضح کرنے کی ضرورت ہے۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5رکنی آئینی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ مختلف ٹیکس پیئر کمپنیوں کے وکیل فروغ نسیم نے وقفے کے بعد دلائل دیے۔ سماعت کے آغاز پر جسٹس جمال مندوخیل نے استفسار کیا کہ انکم ٹیکس کی شق 99 ڈی میں ترمیم پر باقی ہائی کورٹس سے فیصلہ ہوچکا ہے؟ مختلف ٹیکس پیئر کمپنیوں کے وکیل فروغ نسیم نے بتایا کہ سندھ ہائی کورٹ نے ترمیم خارج کر دی ہے جبکہ اسلام آباد اور لاہور ہائیکورٹ...