2025-11-19@09:32:12 GMT
تلاش کی گنتی: 20745

«آپ کی کیا»:

(نئی خبر)
    شوال اور درہ آدم خیل کے علاقوں میں خفیہ معلوت پرآپریشن کے دوران یہ دہشت گرد مارے گئے،آئی ایس پی آر ملکی حفاظت کی خاطر سیکیورٹی فورسز سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی ہیں، پوری قوم سلام پیش کرتی ہے،وزیراعظم خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے 2 مختلف کارروائیوں کے دوران 20 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 8 اور 9 نومبر کو خیبر پختونخوا میں دو الگ الگ آپریشنز کیے گئے، اس دوران بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے 20 دہشت گرد مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں دہشت گردوں کی کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی...
    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ افغانستان کو شواہد دیے ہیں کہ کیسے لوگ وہاں ٹریننگ کر رہے ہیں اور اس کے بعد حملے ہوتے ہیں، افغانستان کے شر پسند عناصر کو نہ روکنے پر کوئی چارہ نہیں کہ ان کا بندوبست کریں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ آج 12 بجکر 39 منٹ پر خود کش حملہ ہوا ، 12 لوگ شہید 27 زخمی ہیں، وزیر اعظم نے زخمیوں کے فوری علاج ہدایت کی۔ خود کش حملہ اور کچہری کے اندر جانے کا پلان کر رہا تھا، موقع نہ ملنے پر پولیس کی گاڑی پر حملہ کیا، پہلی ترجیح میں خودکش حملہ آور کی شناخت کریں گے۔  انہوں نے کہا کہ کل وانا میں بھی گاڑی سوار...
    ممبئی: بالی وڈ کے سینئر اور معروف اداکار پریم چوپڑا کو طبیعت ناساز ہونے پر ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 92 سالہ پریم چوپڑا کو وائرل انفیکشن اور دل کی بیماری کے ساتھ ساتھ بڑھتی عمر کے باعث پیدا ہونے والی پیچیدگیوں کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پریم چوپڑا گزشتہ دو روز سے اسپتال میں زیر علاج ہیں، تاہم ڈاکٹروں نے واضح کیا ہے کہ ان کی حالت قابو میں ہے اور انہیں آئی سی یو میں منتقل نہیں کیا گیا۔ ڈاکٹرز کی ٹیم مسلسل ان کی طبی نگرانی کر رہی ہے جبکہ اسپتال انتظامیہ کو امید ہے کہ اداکار کو جلد ہی ڈسچارج کردیا جائے گا۔...
     طاہر جمیل:افغان مہاجرین کو ڈی پورٹ کرنے کا عمل جاری ہے. حالیہ پاک افغان کشیدگی کے بعد شہر سے تاحال 639 افراد کو ملک بدر کیا جا چکا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ تمام افراد غیر قانونی طور پر صوبائی دارالحکومت میں رہائش پذیر تھے۔ڈی پورٹ سے قبل ان افراد کو ضلعی انتظامیہ کے قائم کردہ ہولڈنگ کیمپس میں رکھا گیا، جہاں نادرا ٹیموں نے ان کا بائیو میٹرک ڈیٹا مکمل کیا,بائیو میٹرک کے ذریعے افغان شہریوں کی غیر قانونی رہائش کی تصدیق کی گئی۔ پی جی ٹرینی ڈاکٹروں کی سنی گئی فی الحال مزید 60 مشکوک شہریت کے حامل افراد کیمپوں میں موجود ہیں، جنہیں بائیو میٹرک تصدیق کے بعد ڈی پورٹ یا ریلیز کرنے کا فیصلہ...
    اسپیکر سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف کی تعیناتی کا معاملہ اس وقت عدالت میں زیرِ سماعت ہے، اس لیے اسمبلی عدالتی فیصلے سے قبل کوئی پیش رفت نہیں کرے گی۔ قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اسپیکر سردار ایاز صادق نے رولنگ دیتے ہوئے کہا کہ سابق اسپیکر اسد قیصر اور رکن اسمبلی عامر ڈوگر سے اس معاملے پر ملاقات بھی ہوئی ہے۔ اسپیکر کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان نے قائدِ حزبِ اختلاف کی تعیناتی سے متعلق کیس پشاور ہائیکورٹ کو واپس بھیج دیا ہے، جہاں سماعت جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی اور جے یو آئی کا محمود اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی بنانے پر اتفاق ایاز صادق  نے...
    فائل فوٹو وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 80 کی دہائی میں اسلامائزیشن کا بخار دین کیلئے نہیں امریکا کیلئے تھا۔قومی اسمبلی اجلاس میں بات کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ اس ملک میں افغان جہاد لڑنے کے لیے تعلیمی نصاب تبدیل کیا گیا، آپ کا نصاب یونیورسٹی آف نبراسکا سے بن کر آیا۔خواجہ آصف نے کہا کہ ایک بندہ گوادر، چترال ،حیدرآباد اور لاہور میں پڑھ رہا ہے، ان میں کچھ مشترک نہیں، اس نصاب کی وجہ سے مذہبی شدت پسندی آئی، اسلام آباد میں دو تین ہزار مدرسے تھے اب ہزاروں ہیں، مدرسے قبضے کی زمینوں پر بن رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ کو فوجی ڈکٹیٹرز نے استعمال کیا، سب سے پہلے ایوب...
    قومی اسمبلی کے اجلاس میں سابق گورنر پنجاب اور رہنما پی ٹی آئی سردار لطیف کھوسہ نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کچہری میں اس وقت لاشیں خون میں لت پت پڑی ہیں، کل اس ایوان میں کالے کوٹ والوں کے بارے میں پرتشدد گفتگو کی گئی۔ مزید پڑھیں: بلوچستان کی کون سی قوم پرست سیاسی جماعتیں 27ویں آئینی ترمیم کی مخالف ہیں؟ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا کل کی اس اشتعال انگیزی کی وجہ سے آج کچہری میں خودکش حملہ ہوا؟ سردار لطیف کھوسہ نے ایوان میں کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح بھی کالے کوٹ والے تھے، وزیرِ موصوف نے کل اشتعال انگیز تقریر کی، کیا ان پر مقدمہ ہوگا؟ مزید پڑھیں: بیرسٹر گوہر علی خان...
    سینیٹ آف پاکستان نے 27ویں آئینی ترمیم کا بل منظور کر لیا ہے، جس کے بعد ملک بھر میں سیاسی اور آئینی بحث شدت اختیار کر گئی ہے۔ اس ترمیم کے ذریعے عدلیہ کے اختیارات، پارلیمانی ڈھانچے اور ریاستی اختیارات کی نئی ترتیب کے متعلق تبدیلیاں تجویز کی گئی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: آئینی ترمیم: بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کا مستقبل کیا ہوگا؟ ان ترامیم کو حزبِ اختلاف اور خصوصاً بلوچستان کی قوم پرست جماعتوں نے آئین کے بنیادی اصولوں کے خلاف اور وفاقی ڈھانچے کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔ بلوچستان میں پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی، بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) اور نیشنل پارٹی جیسی سرگرم قوم پرست جماعتوں نے مشترکہ طور پر ترمیم کی شدید مخالفت کی ہے۔ ان...
     اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعظم  شہباز شریف نے کہا ہے کہ  دنیا بھر میں جاری تنازعات نے امن کی اہمیت کو اُجاگر کیا، ہ پاکستان نے کئی بار امن دشمن کارروائیوں کا سامنا کیا۔افغانستان کو سمجھنا ہوگا کہ کالعدم ٹی ٹی پی کی حمایت سے امن حاصل نہیں ہوگا۔ اسلام آباد میں بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم  نے کہا کہ پاکستان نے بھی کئی بار امن دشمن کارروائیوں کا سامنا کیا۔ ہماری مسلح افواج نے بہترین پیشہ وارانہ کارکردگی سے دشمن کے عزائم ناکام بنائے۔ امن، سلامتی و ترقی کے موضوع پر پارلیمانی رہنماؤں کو ایک پلیٹ فارم پر لانا پاکستان کے لیے باعث فخر ہے۔امن و استحکام...
    لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس فاروق حیدر نے جوا ایپ کی تشہیر کے معاملے میں گرفتار یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کی ضمانت کا کیس سننے سے معذرت کر لی۔جسٹس فاروق حیدر نے عدالت کیس کسی دوسرے بنچ کے پاس لگانے کے لیے فائل چیف جسٹس کو ارسال کردی۔دوران سماعت این سی سی آئی اے کے اہلکار نے عدالت کے سامنے تفصیلی ریکارڈ پیش کیا جبکہ درخواست میں این سی سی آئی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ملزم ڈکی بھائی کی جانب سے ایڈووکیٹ عمران چدھڑ عدالت میں پیش ہوئے، سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی نے جوئے کی ایپ کے پروموشن کے مقدمے میں ضمانت دائر کر رکھی ہے۔اس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ درخواست...
    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے افغان حکومت کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور دیگر دہشت گرد گروہوں کے خلاف مؤثر کارروائی کرے تو پاکستان تعاون کیلئے تیار ہے۔بین الاپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا امن و استحکام ہی پائیدار ترقی کی بنیاد ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ ترقی اسی معاشرے میں ممکن ہے جہاں امن اور سلامتی ہو۔ان کا کہنا تھا پاکستان نے بھی کئی بار امن دشمن کارروائیوں کا سامنا کیا، ہم نے ہمیشہ استحکام اور دفاع وطن میں عزم کا مظاہرہ کیا، ہماری مسلح افواج نے بہترین پیشہ وارانہ کارکردگی سے دشمن کے عزائم ناکام بنائے۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اس سال مئی میں...
    لاہور ہائیکورٹ میں جوا ایپ کی تشہیر کے معاملے میں یوٹیوبر سعد الرحمٰن عرف ڈکی بھائی کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی جس میں جسٹس فاروق حیدر نے کیس سننے سے معذرت کرلی۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس فاروق حیدر نے عدالت کیس کسی دوسرے بینچ کے پاس لگانے کے لیے فائل چیف جسٹس کو ارسال کردی۔ این سی سی آئی اے کے اہلکار نے عدالت کے سامنے تفصیلی ریکارڈ پیش کیا جبکہ درخواست میں این سی سی آئی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ ملزم ڈکی بھائی کی جانب سے ایڈووکیٹ عمران چدھڑ عدالت میں پیش ہوئے۔ سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی نے جوئے کی ایپ کے پروموشن کے مقدمے میں ضمانت دائر کر رکھی ہے۔ اس...
    ہانگ کانگ کے معروف اداکار اور ایکشن اسٹار جیکی چن کے انتقال کی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں، اور کچھ پوسٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ ان کی موت کی تصدیق ان کی بیوی اور بیٹی نے کی ہے۔ ان جھوٹی خبروں کے ساتھ جیکی چن کی اسپتال میں موجود تصویر بھی شیئر کی گئی، جس سے افواہیں مزید پھیل گئیں۔ ایک پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ جیکی چن کی موت پرانے آن-سیٹ زخموں کی پیچیدگیوں کی وجہ سے ہوئی۔ یہ بھی پڑھیں: سنگھم اگین میں اجے دیوگن اور جیکی شروف کا فائٹ سین وائرل، ’یہ فلم کم اور ویڈیو گیم زیادہ لگ رہی ہے‘ کچھ صارفین نے حیرت کا اظہار کیا اور دیگر کو خبردار کیا کہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکا اور شام کے درمیان برسوں سے جمی برف پگھلنے لگی ہے۔شامی صدر احمد الشرع نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی، جو نہ صرف دونوں ممالک کے تعلقات بلکہ پورے مشرقِ وسطیٰ کے لیے ایک نئی سمت کا اشارہ قرار دی جا رہی ہے۔عرب میڈیا کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی امن، اور بین الاقوامی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر ٹرمپ نے گفتگو کے دوران احمد الشرع کی عملیت پسندی اور اصلاحاتی وژن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مجھے شامی صدر پسند آئے اور ہم ہر ممکن کوشش کریں گے کہ شام کامیاب ہو کیونکہ یہ مشرقِ وسطیٰ کا اہم حصہ ہے۔ملاقات کے چند گھنٹے بعد ہی...
    معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر ڈاکٹر نبیہا نے ہنی مون کی جگہ عمرے پر جانے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر اور ڈاکٹر نبیہا علی خان نے اپنے کم عمر دوست حارث کھوکھر سے تین روز قبل نکاح کیا ہے۔ نکاح کی یہ تقریب معروف مبلغ مولانا طارق جمیل کے گھر پر ہوئی جبکہ انہوں نے ہی نکاح پڑھایا۔ ڈاکٹر نبیہا اور اُن کے شوہر حارث کھوکھر نکاح کے بعد میڈیا پر آگئے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے حارث کھوکھر نے کہا کہ انہیں پہاڑی علاقے، وادیاں پسند ہیں اور ہنی مون کیلیے ’میں نے نبیہا کو ویڈیوز بھی بھیجیں جبکہ ہمارا باکو جانے کا ارادہ تھا۔‘...
    چین نے کلین نیوکلیئر انرجی کے حصول کی دوڑ میں امریکا کو پیچھے چھوڑ دیا۔ تقریباً 15 سال کی سخت محنت کے بعد چین نے بالآخر سالٹ ری ایکٹر کے ذریعے تھوریم کو یورینیم میں تبدیل کرکے تقریباً لامحدود جوہری توانائی تک رسائی حاصل کرنے کا راستہ نکال لیا ہے۔ دو میگا واٹ مائع ایندھن سے چلنے والے تھوریم پر مبنی سالٹ ری ایکٹر کو چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کے شنگھائی انسٹی ٹیوٹ آف اپلائیڈ فزکس نے صحرائے گوبی میں تیار کیا ہے جو کہ ایک تاریخی کارنامہ ہے۔ اس حوالے سے اکیڈمی نے ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کو بتایا کہ یہ تجربہ سالٹ ری ایکٹر سسٹم میں تھوریم کے وسائل کے استعمال کی تکنیکی فزیبلٹی کو ثابت کرنے...
    نئی دہلی: بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس نے دہلی کار دھماکے کی تحقیقات کے طریقہ کار پر مودی حکومت سے سخت سوالات اٹھا دیے ہیں۔ کانگریس کے رکن اسمبلی ایچ ڈی راگناتھ نے کہا کہ سی این جی سلنڈر دھماکے کے مقام پر وزیر داخلہ کا فوری دورہ غیر معمولی تھا، جس نے معاملے کو مزید مشکوک بنا دیا ہے۔ راگناتھ کے مطابق امونیم نائٹریٹ کی باقیات کی تحقیقات درست طریقے سے نہیں کی گئیں کیونکہ واقعے کی جگہ کو سیل نہیں کیا گیا، جس سے شواہد متاثر ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ جب دہلی میں سی سی ٹی وی نگرانی کا مضبوط نظام موجود ہے تو کار کے بارے میں معلومات کئی گھنٹے بعد کیوں جاری کی...
    بھارت کے معروف اداکار دھرمیندر کے انتقال سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں پر ان کی اہلیہ اور بیٹی نے سخت ردعمل دیا ہے۔ اداکار کی اہلیہ ہیما مالنی نے ایک ٹوئٹ میں ان خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے شدید غصے کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب کچھ ناقابلِ معافی ہے، ذمہ دار میڈیا ادارے کسی ایسے شخص کے بارے میں جھوٹی خبریں کیسے پھیلا سکتے ہیں جو علاج کے مرحلے سے گزر رہا ہے اور بہتر ہو رہا ہے۔ What is happening is unforgivable! How can responsible channels spread false news about a person who is responding to treatment and is recovering? This is being extremely disrespectful and irresponsible. Please give...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارتی ریاست گجرات میں ایک ایسا غیر معمولی طبی واقعہ پیش آیا جس نے ماہرینِ چشم سمیت پورے ملک میں حیرت پھیلا دی۔امریلی ضلع کے شہر ساورکنڈلا کے ایک مقامی اسپتال میں 66 سالہ خاتون گیتابین نے آنکھوں میں مسلسل خارش، درد اور جلن کی شکایت کے باعث ڈاکٹر مرگانک پٹیل سے رجوع کیا، تاہم معائنے کے دوران جو منظر سامنے آیا، اس نے خود ماہرِ چشم کو بھی ششدر کر دیا۔ڈاکٹر پٹیل کے مطابق مریضہ کی پلکوں میں مجموعی طور پر 250 زندہ جوئیں اور ان کے 85 انڈے پائے گئے۔ یہ عمل نہایت صبر آزما اور نازک تھا، جسے مکمل کرنے میں تقریباً دو گھنٹے لگے۔جوئیں  میکفرسن نامی ایک مخصوص آلے کی مدد سے نہایت احتیاط...
    آرمی مارکس مین شپ یونٹ، جہلم میں 45 ویں پاکستان آرمی رائفل ایسوسی ایشن (پیرا) کے مرکزی اجلاس کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی۔ اس تقریب میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ 45 واں پیرا سنٹرل میٹ 1 اکتوبر 2025 سے 10 نومبر 2025 تک منعقد ہوا۔ پاکستان آرمی، ایئر فورس، نیوی، سول آرمڈ فورسز، پنجاب، سندھ، کے پی کے، بلوچستان اور فیڈرل رائفل ایسوسی ایشن کے 2000 سے زائد شرکاء نے پورے جوش اور جذبے کے ساتھ اپنی شوٹنگ کی مہارت کا مظاہرہ کیا۔ پاک آرمی نے تمام چار انٹر سروسز میچز جیت کر تیسری انٹر سروسز کمبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی ۔ پنجاب رجمنٹ نے یونٹ فائرنگ کی مہارت کا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کے ’’کیش لیس معیشت‘‘ کے منصوبے پر عمل درآمد کی رفتار سست پڑ گئی ہے اور اب تک ملک بھر میں صرف سات لاکھ سے بھی کم ریٹیلرز ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام سے منسلک ہو سکے ہیں۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے اعلیٰ سطح اجلاس میں وزیراعظم کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ حکومت نے جون 2026 تک کم از کم 20 لاکھ تاجروں کو اس نظام میں شامل کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے، تاہم تاجروں کی جانب سے مزاحمت کے باعث یہ مقصد حاصل کرنا مشکل دکھائی دے رہا ہے۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ اسلام آباد میں اس وقت صرف 39 ہزار تاجر ڈیجیٹل ادائیگی...
    سپریم کورٹ آف پاکستان کے سابق لا کلرکس کے ایک گروپ نے چیف جسٹس جسٹس یحییٰ آفریدی کو ایک کھلا خط لکھ کر مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے. سابق لا کلرکس نے مذکورہ ترمیم کو عدلیہ کی آزادی کے لیے ’اب تک کے سب سے سنگین خطرے‘ سے تعبیر کرتے ہوئے فوری ادارہ جاتی ردِعمل دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سابق لا کلرکس کا کھلا خط، ججز سے اختلافات مٹا کر عدلیہ کی آزادی کے لیے متحد ہونے کی اپیل خط پر، جو گزشتہ روز یعنی 10 نومبر کو چیف جسٹس کو ارسال کیا گیا، 38 سابق لا کلرکس کے دستخط ہیں۔ ان میں معروف وکلا مرزا معیز بیگ، عمر گیلانی، حریم...
    بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر پبلک ٹرانسپورٹ پر تین روزہ پابندی عائد کردی گئی ہے۔ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں جاری امن و امان کی مخدوش صورتحال اور ممکنہ دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر انتظامیہ نے ہر قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ پر فوری طور پر تین روزہ پابندی عائد کر دی ہے۔ اس فیصلے کے تحت 12 نومبر سے 14 نومبر 2025 تک بسوں، ویگنوں، کوچز اور دیگر عوامی ٹرانسپورٹ وسائل کی نقل و حرکت معطل رہے گی۔ صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ اقدام عوام کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے، خاص...
    اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے معروف سینیٹر اور سابق مشیرِ وزیراعظم، عرفان صدیقی کی وفات پر مختلف حکومتی رہنماؤں نے اظہار افسوس کیا اور ان کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ صدر آصف علی زرداری کا تعزیتی پیغام صدر مملکت آصف علی زرداری نے سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی پاکستان میں جمہوریت کے لیے بے پناہ خدمات ہیں اور وہ ایک عظیم شخصیت کے حامل تھے۔ صدر زرداری نے عرفان صدیقی کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی اور ان کے خاندان کے ساتھ مکمل ہمدردی کا اظہار کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کا بیان وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عرفان صدیقی...
    صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پولینڈ کے 107ویں یومِ آزادی کے موقع پر پولینڈ کی حکومت اور عوام کو مبارک باد پیش کی ہے۔ صدرِ مملکت نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان اور پولینڈ کے درمیان 1962ء سے باہمی احترام اور تعاون پر مبنی دوستانہ تعلقات قائم ہیں، جو وقت کے ساتھ ساتھ تجارت، دفاع، تعلیم اور ثقافت سمیت مختلف شعبوں تک پھیل چکے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان اور  پولینڈ  کے تعلقات میں نیا سنگِ میل، باہمی تعاون، تجارت اور امن پر اتفاق صدر زرداری نے جولائی 2025 میں وارسا میں ہونے والی سیاسی مشاورت کے 9ویں دور کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک توانائی، زراعت، سائنس و ٹیکنالوجی اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون کے...
    قومی سلامتی کمیٹی (NSC) نے 2019 کے بالاکوٹ حملہ کے دوران اُس وقت کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے اختیار کیے گئے ردِ عمل کے منصوبے کو مسترد نہیں کیا بلکہ اسے منظور کیا اور پاکستان ایئرفورس نے اسی منصوبے کے مطابق کارروائی کی یہ بات سوموار کو اجلاس کے 2 شرکا نے میڈیا کو بتائی۔ شرکاء کے مطابق، 26 فروری 2019 کی رات پیش آنے والے واقعے کے بعد جنرل باجوہ نے جی ایچ کیو میں اپنی کور ٹیم سے مشاورت کے بعد ایک محدود مگر مؤثر ردِ عمل کی تجویز قومی سلامتی کمیٹی میں رکھی، جسے اجلاس نے منظور کیا۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر حیات نے سخت مؤقف اختیار کیا اور مکمل...
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی تقریر کی متنازع ایڈیٹنگ پر برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو ایک ارب ڈالر ہرجانے کی دھمکی دے دی ہے۔ ٹرمپ کی قانونی ٹیم کے مطابق، صدر نے بی بی سی کے خلاف قانونی کارروائی کی ہدایت دیتے ہوئے ادارے کو جمعے تک دستاویزی فلم ہٹانے اور تحریری معافی کا وقت دیا ہے۔ ٹرمپ کے وکیل نے بی بی سی کو خبردار کیا ہے کہ اگر ادارے نے جھوٹے، ہتک آمیز اور اشتعال انگیز بیانات واپس نہ لیے تو اسے ایک ارب ڈالر کے ہرجانے کے مقدمے کا سامنا کرنا پڑے گا۔ یہ معاملہ اُس وقت سامنے آیا جب بی بی سی کی جانب سے نشر کی گئی ایک دستاویزی فلم میں 6...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے +نوائے وقت رپورٹ، آئی این پی) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیش لیس معیشت کے ذریعے گورننس کی بہتری اور کرپشن میں خاطر خواہ کمی آئے گی، کیش لیس معیشت کے وضع کردہ اہداف کا معینہ مدت میں حصول یقینی بنایا جائے۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت کیش لیس معیشت کے اقدامات پر جائزہ اجلاس ہوا، شرکاء کو وزیر اعظم کے کیش لیس معیشت کے ویژن کے تحت حکومتی اقدامات پر پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ معیشت کو کیش لیس کرنے کیلئے جاری اقدامات کا ملکی معیشت کی پائیدار ترقی میں کلیدی کردار ہوگا، مکمل طور پر کیش...
    سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے نے مینوفیکچررز اور خریداروں کو مشکل میں ڈال دیا ہے، شادی کا سیزن شروع ہونے کے باوجود سونے کے زیورات بنانے والوں کا کاروبار ٹھنڈا ہے لیکن ساتھ ہی بڑے بڑے برانڈز نے اپنی نظریں چاندی پر گاڑھ لی ہیں اور چاندی کے بسکٹس بنانا شروع ہوگئے ہیں۔ اس حوالے سے جانتے ہیں کہ سونے اور چاندی کا مستقبل کیا ہے؟ چئیرمین آل پاکستان جیولرز مینوفیکچرر ایسوسی ایشن محمد ارشد نے وی نیوز کو بتایا کہ سونے کی قیمت کا اندازہ لگانا آسان کام نہیں، اس کا انحصار عالمی مارکیٹ پر ہوتا ہے۔ مزید پڑھیں: فرانس میں گھر کے مالک کو باغیچے میں دبایا گیا 8 لاکھ ڈالر مالیت کا سونا مل گیا ان کا...
    لاہور (نیوز رپورٹر) گورنر پنجاب نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی مشاورت سے "پنجاب سپیشل کورٹس (اوورسیز پاکستانی پراپرٹی) ایکٹ 2025" کے تحت صوبے بھر میں خصوصی عدالتوں کے قیام کی منظوری دے دی ہے اور پنجاب کے تمام  اضلاع میں ججز تعینات کر دیے ہیں۔ یہ عدالتیں اوورسیز پاکستانیوں کی جائیدادوں سے متعلق تنازعات، غیرقانونی قبضوں اور پراپرٹی کے حقوق کے تحفظ کے لیے قائم کی جا رہی ہیں۔ اس اقدام کا مقصد بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ان کے قانونی مسائل کے حل کے لیے تیز رفتار، شفاف اور مؤثر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ ایس اینڈ جی اے ڈی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب کے تمام اضلاع میں ڈسٹرکٹ اور...
    SCOTLAND: اسکاٹ لینڈ اور امریکہ کے سرجنز نے دنیا کی پہلی ریموٹ اسٹروک سرجری کامیابی سے مکمل کر لی ہے، جس میں 4000  میل دور بیٹھے ڈاکٹر نے مریض کا روبوٹک ٹیکنالوجی کے ذریعے آپریشن کیا۔ یہ کامیاب آپریشن برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز رپورٹ کیا گیا۔ یونیورسٹی آف ڈنڈی کی پروفیسر آئیرس گرنوالڈ نے ریموٹ تھرومبیکٹومی (خون کے لوتھڑے کو ہٹانے) کا عمل کیا جو اسٹروک کے بعد کی ایک پیچیدہ سرجری ہے۔  پروفیسر گرنوالڈ نے یہ آپریشن نائن ویلز اسپتال ڈنڈی سے کیا، جبکہ انسانی جسم یونیورسٹی کے دوسرے حصے میں رکھا گیا تھا۔ کچھ گھنٹوں بعد فلوریڈا میں مقیم نیوروسرجن ریکارڈو ہیئیل نے جیکسن ویل سے دنیا کی پہلی ٹرانس ایٹلانٹک روبوٹک...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251111-08-8 کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے تحت اجتماع عام کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہو گئی ہیں ، میڈیا ڈپارٹمنٹ کے زیر اہتمام ادارہ نورِ حق میں ایونٹ کوریج ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں میڈیا ٹیم کو تاریخی ’’اجتماعِ عام‘‘ 2025 (21،22،23 نومبر، مینار پاکستان لاہور) کی کوریج کے حوالے سے تربیت فراہم کی گئی۔ ڈپٹی سیکرٹریز میڈیا ڈپارٹمنٹ عالیہ خالد، سعدیہ طاہر اور اسریٰ غوری نے ورکشاپ کراتے ہوئے شرکا کو کوریج کے جدید تقاضوں، تکنیکی اصولوں، تصاویرووڈیوز اور انٹرویوز کے درست طریقہ کار سے آگاہ کیا۔ ورکشاپ میں عملی مشق کے ذریعے وڈیو و فوٹو رپورٹنگ، سوشل میڈیا اپڈیٹس اور سوشل ایپس پر اپ لوڈنگ کی تیاری کی تربیت دی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے کہا ہے کہ ملک کے واحد فولاد ساز ادارے پاکستان اسٹیل کی نجکاری ملکی معیشت کے لیے نقصان دہ ہے،اسٹیل مل میں پہلے بے تحاشا سیاسی بھرتیوں کے سبب اسے تباہی کے کنارے پر دھکیل دیا گیا اور آج نجکاری کا کھیل کھیلا جا رہا ہے۔ مزدور اور کسان اپنی بے لوث جد و جہد کے ذریعے ملکی معیشت کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں مگر ان کو اس کا صلہ نہیں ملتا اور مزدور زبوں حالی کاشکار رہتے ہیں،صنعتی اداروں میں ایسے افراد کی ہمیشہ ضرورت رہی ہے جو اسلامی تحریک اور اس کے نظریات کے فروغ کو آگے بڑھائیں اوراپنا کردار ادا کریں، پاشاگل کی...
    پاکستان میں سیاست ،جمہوریت ،آئین اور قانون کی حکمرانی کے تصورات کو اقتدار میںموجود طبقات اپنی سیاسی طاقت کے طور پر بطور ہتھیار استعمال کرتے ہیں ۔یہ روایت نئی نہیں بلکہ ماضی کی سیاسی،قانونی اور آئینی تاریخ اسی بنیادی نقطہ کے گرد گھومتی ہے۔یہ ہی وجہ ہے کہ ہماری ریاست کا تصور کمزور جمہوریت اور کمزور آئینی حکمرانی کے گرد گھومتا ہے۔ اس وقت بھی پاکستان سیاسی ،جمہوری اور آئینی یا قانونی جدوجہد کے عمل سے گزر رہا ہے کیونکہ اس عمل نے ہمیں ایک کمزور سطح کی ریاست کے طور پرکھڑا کردیا ہے ۔ حکومت کا آئین میں ترمیم کرنا اس کا سیاسی و قانونی حق ہے ۔لیکن جائزہ اس نقطہ پر لیا جاتا ہے کہ حکومت پارلیمنٹ کی...
    اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا نے انکشاف کیا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری میں تحریک انصاف نے درپردہ حکومت کی مدد کی۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ اللہ کے فضل سے ستائیسویں آئینی ترمیم دو تہائی اکثریت سے منظور ہوچکی ہے اور اس میں اپوزیشن کا ایک بھی ووٹ شامل نہیں تھا، پی ٹی آئی نے اس ترمیم کے لیے پسِ پردہ تعاون فراہم کیا۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ یہ (پی ٹی آئی) والے قوم کو دھوکہ دیتے ہیں کہ وہ اپوزیشن میں ہیں، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ ترمیم کی منظوری میں ان کا کردار موجود ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئین کے آرٹیکل 243...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کویٹو(انٹرنیشنل ڈیسک) جنوب امریکی ملک ایکواڈور میں واقع مچالا جیل میں ہنگامہ آرائی کے نتیجے میں 31 افراد ہلاک ہو گئے۔ جیل میں صبح کے وقت قیدیوں کے درمیان تصادم ہوا جس میں اسلحہ کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔ حکام کے مطابق ہنگاموں کے بعد ابتدائی طور پر 4اور بعد میں 27 مزید لاشیں جیل کے مختلف حصوں سے برآمد ہوئیں جن کی موت دم گھٹنے سے ہوئی۔جیل انتظامیہ اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر صورتحال پر قابو پا لیا جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیتاکہ ہلاکتوں کی اصل وجوہات اور تشدد کے محرکات کا تعین کیا جا سکے۔ایکواڈور: جیل میں خونیں تصادم کے بعد سیکورٹی اہل کار تعینات ہیں انٹرنیشنل ڈیسک سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) منگھوپیر کی مرکزی سڑک گزشتہ 25 سال سے خستہ حالی کا شکار ہے، جس کے باعث علاقے کے مکینوں کو شدید مشکلات، ٹریفک جام، گاڑیوں کے نقصانات اور دھول مٹی سے پھیلنے والی بیماریوں کا سامنا ہے۔اس سڑک کو کے ایم سی کی 106 مرمت طلب سڑکوں کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا، تاہم تاحال کوئی عملی پیش رفت نہیں ہوسکی۔ چند سال قبل ایک ٹریک جزوی طور پر تعمیر کیا گیا تھا، مگر وہ بھی دوبارہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوچکا ہے۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ روزانہ گھنٹوں ٹریفک جام رہتی ہے، اسکول، دفاتر اور اسپتال جانے والے شہری اذیت میں مبتلا ہیں، جبکہ مسلسل دھول سے بچے اور بزرگ سانس اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251111-02-3 کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسپیشل سیکورٹی یونٹ (SSU) کے کمانڈوز کی جانب سے آرمی پبلک اسکول اینڈ کالج سی او ڈی کراچی میں ایک روزہ ہوسٹائل انوائرمنٹ اویئرنیس ٹریننگ اور سیلف ڈیفنس سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ اس سیشن کا مقصد طلبہ کو ناگہانی اور دشمنانہ حالات میں خود کو محفوظ رکھنے اور مؤثر ردعمل دینے کی عملی تربیت فراہم کرنا تھا۔ تربیتی سیشن کے دوران ایس ایس یو کمانڈوز نے دہشت گردی کی فرضی کارروائی کا عملی مظاہرہ کیا جس میں طلبہ کو ہنگامی حالات سے نمٹنے کی حکمتِ عملی اور ریسکیو و ایویکیوشن طریقہ کار سکھایا گیا۔ اس موقع پر مارشل آرٹس کے ذریعے سیلف ڈیفنس کی تکنیکس بھی سکھائی گئیں جن میں طلبہ نے بھرپور...
    وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ 27ویں ترمیم میں عدلیہ کی آزادی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا گیا۔ اس ترمیم کے ثمرات ضرور عوام تک پہنچیں گے بلکہ آئینی عدالت بننے سے سپریم کورٹ التوا کا شکار مقدمات جلد نمٹا سکے گی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مجھے سمجھ نہیں آتا 27ویں ترمیم آئین کے بنیادی ڈھانچے سے متصادم کیسے ہے۔ وزیراعظم پر قدغن ہے کہ آئینی عدالت کے ججز سپریم کورٹ سے ہی لیں گے۔ مزید پڑھیں: 27ویں کے بعد 28ویں آئینی ترمیم بھی آ رہی ہے: رانا ثنااللہ نے تصدیق کردی انہوں نے کہاکہ بنادی ڈھانچے کی بات بعد میں پتا نہیں کہاں سے بنا لی گئی، آئین بنانے والوں نے...
    بالی ووڈ انڈسٹری پر راج کرنے والے لیجنڈری اداکار دھرمیندر کی موت کی خبریں زیر گردش ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار کو 11 روز قبل ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال منتقل کیا گیا  تھا جہاں ڈاکٹرز نے اُن کی حالت کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے وینٹی لیٹر پر منتقل کیا۔ 89 سالہ دھرمیندر کی اسپتال منتقلی کے 11 روز بعد موت کی خبریں آج سامنے آئیں جس کے بعد مداحوں میں بے چینی پھیل گئی تاہم فیملی ذرائع نے تردید کرتے ہوئے بتایا کہ وہ وینٹی لیٹر پر ہیں اور حالت ٹھیک نہیں ہے۔ فیملی ذرائع کا کہنا ہے کہ دھرمیندر کو 31 اکتوبر کو اسپتال منتقل کیا گیا اور پھر اگلے روز حالت بہتر نہ ہونے پر...
    قومی اسمبلی میں سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کو قومی شہید قرار دینے کی قرارداد پیش کر دی گئی۔ یہ قرارداد پاکستان پیپلز پارٹی کے ارکان کی جانب سے پیش کی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: امتحانی پرچے میں ذوالفقار علی بھٹو کی تعلیمی پالیسی سے متعلق سوال، معاملہ اسمبلی پہنچ گیا قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو نے جمہوریت، قومی یکجہتی اور عوامی حقوق کے لیے عظیم قربانیاں دیں۔ 4 اپریل 1979 کو انھیں ایک متنازع عدالتی عمل کے تحت پھانسی دی گئی۔ قرارداد میں مزید کہا گیا کہ سپریم کورٹ نے حال ہی میں اپنے فیصلے میں تسلیم کیا کہ ذوالفقار علی بھٹو کو منصفانہ ٹرائل نہیں ملا، لہٰذا انھیں سرکاری سطح پر قومی شہید...
    آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ کیا اسلام ٹائمز۔ سیکیورٹی فورسز نے 8 اور 9 نومبر کو خیبرپختونخوا میں دو الگ الگ کارروائیاں کیں جن میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 20 دہشت گرد مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ کیا، جس کے نتیجے میں آٹھ بھارتی اسپانسرڈ خوارج...
    سینیٹ نے 27ویں آئینی ترمیم 64 اراکین کی حمایت سے منظور کرلی ہے۔ سینیٹ اجلاس تقریباً آدھے گھنٹے کی تاخیر سے صبح ساڑھے 11 بجے شروع ہوا، جس کے ایجنڈے میں آئینی ترمیم شامل تھی۔ حکومت کے پاس آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے درکار 64 ووٹوں کی تعداد پوری کرنے کے لیے صبح سے ہی جوڑ توڑ جاری رہا۔ مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی کی علالت اور چیئرمین سینیٹ کے ووٹ نہ دینے کے باعث تمام نگاہیں اس بات پر مرکوز تھیں کہ کون سے دو اپوزیشن اراکین اپنی جماعتی پالیسی سے انحراف کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں: سینیٹ نے دو تہائی اکثریت سے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری دے دی دوپہر ایک بجے سینیٹر فیصل واوڈا نے...
    فنانشل ٹائمز کی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ٹرمپ نے ملاقات کے دوران یوکرین کے وفد کی طرف جنگی دستاویزات پھینکیں اور جنگ کے خاتمے کے لئے پیوٹن کی زیادہ سے زیادہ شرائط کو قبول کرنے پر اصرار کیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے گارڈین کو دیے گئے ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا ہے کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ سے خوفزدہ نہیں ہیں اور ان کے تعلقات نارمل اور تعمیری ہیں۔ انہوں نے وائٹ ہاؤس کے اپنے آخری دورے کے دوران کشیدگی کی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہم امریکہ کے دوست ہیں، تو ہمیں کیوں ڈرنا چاہیے؟۔ کیف میں برطانوی اخبار دی گارڈین کو دیے گئے ایک انٹرویو میں یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے...
    وانا (ڈیلی پاکستان آن لائن)  جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں فتنۂ خوارج کی جانب سے کیڈٹ کالج وانا پر دہشت گرد حملے کی کوشش سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کالج کے مرکزی دروازے پر ایک خودکش دھماکہ کیا گیا، تاہم فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کو کالج کے اندر داخل ہونے سے پہلے ہی ہلاک کر دیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن تاحال جاری ہے جبکہ چار سے پانچ دہشت گرد مارے جا چکے ہیں۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ ایسی آئینی ترمیم کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، جسے ایک متنازع اسمبلی نے منظور کیا ہو،اسد قیصر سیکیورٹی ذرائع...
    اسلام آباد:(نیوز ڈیسک)سینیٹ نے صدر مملکت کو 27ویں آئینی ترمیم کے ذریعے تاحیات استثنیٰ دینے کی ترمیم کثرت رائے سے منظور کرلی۔پیپلز پارٹی کے مطالبے پر اس شق کو 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے میں شامل کیا گیا تھا۔ایوان بالا (سینیٹ) کا اجلاس چیئرمین یوسف رضا گیلانی کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں 27ویں آئینی ترمیم کے شقیں مرحلہ وار پیش کی گئیں اور انہیں کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے صدر مملکت کے تاحیات استثنیٰ سے متعلق آرٹیکل 248 میں ترمیم پیش کی جسے کثرت رائے سے مںظور کرلیا گیا۔ ترمیم کے مطابق صدر مملکت کو تاحیات استثنیٰ حاصل ہوگا، عہدے سے سبک دوشی کے باوجود صدر مملکت کے خلاف کسی...
    ترجمان نے بتایا کہ اس سلسلے میں 11 نومبر بروز منگل اوگرا اور سوئی گیس کے اعلی حکام کے سامنے عوامی سماعت میں کراچی کے عوام کا مقدمہ بھرپور طریقے سے پیش کیا جائے گا، جہاں ایم کیو ایم کے وکیل طارق منصور ایڈوکیٹ شہر کے 31 لاکھ سے زائد گیس صارفین کے حق میں دلائل دیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ترجمان نے بہادرآباد مرکز سے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں گھریلو اور کمرشل صارفین کے لیے سوئی گیس کی قیمتوں میں مجوزہ اضافہ ناقابلِ قبول اور عوام پر شدید معاشی بوجھ ہے۔ مالی سال 2025-2026ء کے لیے گیس نرخوں میں 1962.65 روپے فی MMBTU اضافہ موجودہ مہنگائی اور...
    ایوان بالا (سینیٹ) نے دو تہائی اکثریت سے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری دے دی ہے۔ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں 27ویں آئینی ترمیم کی شق وار منظوری دینے کے بعد آئینی ترمیم کا بل منظور کیا گیا۔ 27ویں آئینی ترمیم کے حق میں 64 ارکان نے ووٹ کاسٹ کیا، جن میں پی ٹی آئی کے سیف اللہ ابڑو اور جے یو آئی کے احمد خان بھی شامل تھے۔ 27ویں ترمیم کی ایوان بالا سے منظوری کے بعد اب قومی اسمبلی میں آئینی ترمیم کی شق وار منظوری دی جائے گی، جس کے بعد مکمل آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے قومی اسمبلی کے ایوان کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا جائے گا۔...
    سیکیورٹی فورسز نے 8 اور 9 نومبر کو خیبرپختونخوا میں دو الگ الگ کارروائیاں کیں جن میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 20 دہشت گرد مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ کیا، جس کے نتیجے میں آٹھ بھارتی اسپانسرڈ خوارج مارے گئے۔ سیکیورٹی فورسز نے درہ آدم خیل میں دوسرا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی اسپانسرڈ مزید 12 خوارج مارے گئے۔ سیکیورٹی فورسز کا علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی ممکنہ ہندوستانی اسپانسرڈ خارجی کو ختم کرنے کے...
    بنگلور(ویب ڈیسک)بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلورو کے ایئرپورٹ پر نماز کی ادائیگی پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) آگ بگولہ ہوگئی۔کیمپے گوڈا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ٹرمینل 2 پر چند مسلمانوں کے باجماعت نماز ادا کر نے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس کے بعد بی جے پی نے ریاستی حکومت سے احتجاج شروع کردیا۔ ویڈیو میں دیکھا گیا کہ سیکیورٹی اہلکار بھی نماز کے دوران موجود ہیں۔ اس حوالے سے بی جے پی کرناٹک کے ترجمان وجے پرساد نے وزیر اعلیٰ سدارامیا اور وزیر پریانک کھرگے سے سوال کیا کہ کیا نمازیوں نے عوامی مقام پر نماز ادا کرنے کے لیے حکومت سے پیشگی اجازت لی تھی؟ بی جے پی رہنما نے کہا کہ بنگلورو انٹرنیشنل...
    خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 20 دہشتگرد ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 10 November, 2025 سب نیوز خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے 2 مختلف کارروائیوں کے دوران فتن الخوارج کے 20 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق 8 اور 9 نومبر کو خیبر پختونخوا میں دو الگ الگ آپریشنز کیے گئے، اس دوران بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے فتن الخوارج کے 20 دہشت گرد مارے گئے۔ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں دہشت گردوں کی کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق شوال میں کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے فتن الخوارج کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی: خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے 2 مختلف کارروائیوں کے دوران فتنۃ الخوارج کے 20 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 8 اور 9 نومبر کو خیبر پختونخوا میں دو الگ الگ آپریشنز کیے گئے، اس دوران بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے فتنۃ الخوارج کے 20 دہشت گرد مارے گئے۔ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں دہشت گردوں کی کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق شوال میں کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے فتنۃ الخوارج کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں...
    کنونشن میں ریجنل صدر جنوبی پنجاب علی مصدق، سابق ڈویژنل صدر بہاولپور اختر عباس گھلوو دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ کنونشن میں شب شہداء اور شہید مقاومت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، آخر میں ضلعی صدر آئی ایس او بہاولپور کا اعلان کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ضلع بہاولپور کی جانب سے سالانہ شہید مقاومت کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ریجنل صدر جنوبی پنجاب علی مصدق، سابق ڈویژنل صدر بہاولپور اختر عباس گھلو و دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ کنونشن میں شب شہداء اور شہید مقاومت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، آخر میں ضلعی صدر آئی ایس او بہاولپور کا اعلان کیا گیا۔ کوثر عباس نئے ضلعی صدر آئی ایس او بہاولپور برائے سال 2025-26...
     کنونشن کی پہلی نشست میں شب شہدا کا انعقاد کیا گیا، جس میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی صدر امین شیرازی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اس موقع پر اسکائوٹ سلامی پیش کی گئی اور شہداء کی یاد کو تازہ کرنے لیے ماحول سازی کی گئی، علما، سابقین اور طلبا کی کثیر تعداد نے نشست میں شرکت کی اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ضلع مظفرگڑھ کا شہید مقاومت کنونشن علی پور میں منعقد ہوا، شہید مقاومت کنونشن کی پہلی نشست میں شب شہدا کا انعقاد کیا گیا، جس میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی صدرامین شیرازی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اس موقع پر اسکائوٹ سلامی پیش کی گئی اور...
    اسلام آباد: ( نیوزڈیسک) سینیٹر فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ 27ویں ترمیم منظور ہوگئی ہے اب 28 ویں ترمیم کی تیاری کریں۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ 27ویں ترمیم منظور ہوگئی ہے، اس ترمیم سے جمہوریت مضبوط ہوگی اور ملکی دفاع مزید مضبوط ہوگا۔ صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ مولانا فضل الرحمٰن کو اس ترمیم پر راضی کرلیں گے؟ جس پر فیصل واوڈا نے کہا کہ مولانا ہمارے بڑے ہیں، ان سے سیاست سیکھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے زبردست کام کیا ہے میں ان کی قدر کرتا ہوں، وزیراعظم نے جمہوری روایت کے تحت ایک انتہائی اچھا...
    سینیٹ میں 27 ویں آئینی ترمیم کی شق وار منظوری کا عمل جاری ہے، اپوزیشن نے ووٹنگ کا حصہ نے بننے کا فیصلہ کیا ہے۔ مختلف اپوزیشن رہنماؤں نے اس ترمیم کو ملک کے لیے نقصان دہ قرار دیا ہے، صدر مملکت کو مقدمات سے استثنیٰ کے حوالے سے شق پر جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما عبدالغفور حیدری نے اپنے پیغام میں کہا کہ آئین قوم،عوام اور ملک کے لیے ہوتا ہے، آئین اس لیے نہیں ہوتا کہ کسی فرد کو استثنیٰ یا کسی کی مدت ملازمت بڑھانے کے لیے ترمیم لائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ وہ نہیں سمجھتے کہ اس ترمیم سے ملک کو فائدہ ہوگا، چند اشخاص کو تحفظ دینے کے لیے سارا کچھ کیا...
    اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت کے بلدیاتی الیکشن جلد کروانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے فریقین کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔ دوران سماعت، جسٹس محسن اختر کیانی کا اسسٹنٹ اٹارنی جنرل اور الیکشن کمیشن کے ڈی جی لا سے مکالمہ ہوا۔جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس ددیے کہ لوکل گورنمنٹ الیکشن نہ ہونے سے نظام کا بیڑا غرق ہوگیا ہے، نہ کوئی پراپرٹی ٹیکس لگ سکتا ہے اور نہ کوئی کام سیدھا ہو رہا ہے، بلدیاتی الیکشن سے متعلق مسلسل عدالتوں کے فیصلوں کی خلاف ورزی ہو رہی ہے۔جسٹس محسن کیانی نے ریمارکس دیے کہ حیرت تو اس بات پر ہوتی ہے جنہوں نے خود ایک دن میں...
    سندھ ہائی کورٹ  نے لاپتہ افراد کی بازیابی کیس میں حکومت و قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ عدالت  میں لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی، سماعت قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس ظفر احمد راجپوت نے کی۔درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سعد عالم فیروز آباد تھانے کی حدود میں بال کٹوانے گیا تھا اور واپس گھر نہیں پہنچا، شہری کے سسر نے گمشدگی کی درخواست پولیس میں جمع کرائی تھی لیکن تاحال کوئی سراغ نہیں ملا۔اس موقع پر عدالت نے استفسار کیا کہ کیا شہری سسرال سے ناراض ہو کر تو کہیں چلا نہیں گیا؟ وکیل نے مقف اختیار کیا کہ وہ...
    اسلام آباد(نیوزڈیسک) مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری کے لیے سینیٹ کا اجلاس جاری ہے۔چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سینیٹ اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔قائمہ کمیٹی قانون و انصاف نے رپورٹ سینیٹ پیش کر دی جس میں 27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ بھی شامل ہے۔ رپورٹ فاروق ایچ نائیک نے پیش کی۔ اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ مسودہ میں کچھ ترامیم کی گئی ہیں، سپریم کورٹ کے پاس از خود نوٹس کا اختیار تھا، ازخود نوٹس کے لیے تجویز کیا ہے کہ آئینی عدالت تب اس پر کام کرے گی جب کوئی اس کے لیے درخواست دے۔ انہوں نے کہا کہ جج کی ہائی کورٹ سے دوسری ہائی...
    امریکی سینیٹ نے شٹ ڈا ئون ختم کرنے کی جانب اہم پیش رفت کرلی WhatsAppFacebookTwitter 0 10 November, 2025 سب نیوز نیویارک (آئی پی ایس )امریکی سینیٹ نے ایک اہم اقدام کی جانب پیش رفت کی ہے جس کا مقصد وفاقی حکومت کے شٹ ڈان کو ختم کرنا اور اس وقت جاری 40 روزہ بندش کو ختم کرنا ہے، جس کی وجہ سے وفاقی کارکنان کام سے باہر ہیں، خوراک کی امداد میں تاخیر ہوئی اور ہوائی سفر میں مشکلات پیدا ہوئیں۔برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایک پروسیجرل ووٹ میں سینیٹرز نے ایوان نمائندگان سے منظور شدہ بل کو آگے بڑھایا، جس میں ترمیم کی جائے گی تاکہ حکومت کو 30 جنوری تک فنڈ کیا جا...
    لاہور ہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ پیڈل کورٹس نیا فیشن ہے، پارکس میں پیڈل کورٹس بنانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ لاہور ہائیکورٹ میں اسموگ تدارک سے متعلق درخواستوں پر سماعت کے دوران ممبر جوڈیشل کمیشن نے بتایا کہ رات 11 بجے کے بعد بہت زیادہ ہیوی ٹریفک شہر میں چلتی ہے، اس کی مانیٹرنگ کا کوئی مناسب نظام موجود نہیں ہے۔ ممبر جوڈیشل کمیشن کا کہنا تھا لاہور میں 46 مقامات پر ٹریفک پولیس کا عملہ تعینات ہے، آج سے انہوں نے آپریشن شروع کر دینا ہے، جس پر عدالت نے ہدایت کی کہ جوڈیشل کمیشن ممبران ان پوائنٹس کو وزٹ کریں، یہ کام فروری سے شروع کیا ہوتا تو صورتحال بہت بہتر ہوتی۔ عدالت نے کہا کہ...
    کراچی: سنگا کپ 2025 میں تاریخی کامیابی کے بعد لیاری فٹبال اکیڈمی کی ٹیم واپس وطن پہنچ گئی۔ ایشیا کے سب سے بڑے یوتھ فٹبال ٹورنامنٹ میں سلور میڈل اپنے نام کرنے والے لیاری کے نوعمر فٹبالرز اور آفیشلز کا کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پرتپاک استقبال کیا گیا، مداحوں نے ان کو ہار پہنائے اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں، فضا پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔ رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق نے ایئرپورٹ پر کھلاڑیوں کا استقبال کیا، انہوں نے کھلاڑیوں کی بین الاقوامی سطح پر شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ کھلاڑی نہ صرف لیاری بلکہ پورے پاکستان کا فخر ہیں جنہوں نے انتہائی محدود وسائل اور مالی مشکلات کے باوجود ملک کا نام...
    کیش لیس معیشت سے گورننس میں بہتری اور کرپشن میں کمی آئے گی، وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 10 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیش لیس معیشت کے ذریعے گورننس کی بہتری اور کرپشن میں خاطر خواہ کمی آئے گی، کیش لیس معیشت کے وضح کردہ اہداف کا معینہ مدت میں حصول یقینی بنایا جائے۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت کیش لیس معیشت کے اقدامات پر جائزہ اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا، شرکا کو وزیرِ اعظم کے کیش لیس معیشت کے ویژن کے تحت حکومتی اقدامات پر پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ معیشت کو کیش لیس کرنے...
    مقبوضہ بیت المقدس: فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیل کے اس فوجی کی لاش واپس کر دی ہے جو 2014 کی جنگ کے دوران مارا گیا تھا۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق 23 سالہ لیفٹیننٹ حدار گولڈن کی موت اس وقت ہوئی جب اسرائیلی فورسز نے غزہ پر شدید حملے کیے تھے اور اس کی لاش حماس کے قبضے میں چلی گئی تھی۔ اب برسوں بعد اسی فوجی کی لاش جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیلی حکام کے حوالے کر دی گئی ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق فوج نے لاش کی شناخت کی تصدیق کر دی ہے اور بتایا ہے کہ گولڈن کو مقبوضہ علاقوں میں فوجی اعزاز کے ساتھ دفن کیا جائے گا۔ دوسری جانب اسرائیلی قیادت...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے متعلق ڈاکیومنٹری میں ایڈیٹنگ کے تنازع کے بعد برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے ڈائریکٹر جنرل ٹم ڈیوی اور سی ای او ڈیبورا ٹرنز نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔ بی بی سی پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ ادارہ اپنی رپورٹنگ میں سیاسی غیرجانبداری برقرار رکھنے میں ناکام رہا۔ متنازعہ ڈاکیومنٹری میں 6 جنوری 2021 کے واقعات سے قبل ٹرمپ کی تقریر کے حصوں کو اس انداز میں جوڑا گیا کہ یوں محسوس ہوا جیسے وہ اپنے حامیوں کو کیپٹل ہل کی جانب مارچ کرنے اور ’’شدید مزاحمت‘‘ کی تلقین کر رہے ہوں۔ یہ ایڈیٹ شدہ پروگرام گزشتہ سال امریکی انتخابات سے صرف ایک ہفتہ قبل نشر کیا گیا تھا۔ برطانوی...
    ٹرمپ انتظامیہ جلد ہی ذیابیطس یا موٹاپے کے شکار تارکین وطن کو ویزا دینے سے انکار کرنے کی پالیسی متعارف کرا سکتی ہے۔ یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب حکومت نے حال ہی میں H-1B ویزا کی فیس میں غیر معمولی اضافہ کرتے ہوئے اسے 100,000 ڈالر تک بڑھا دیا تھا۔ اگرچہ اس حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا، تاہم KFF ہیلتھ نیوز کے مطابق، اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری ایک داخلی میمو میں ویزا مسترد کیے جانے کی ممکنہ وجوہات بیان کی گئی ہیں۔ میمو میں ویزا افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ درخواست دہندگان کے صحت کے مسائل — جیسے قلبی، سانس، اعصابی، میٹابولک اور ذہنی امراض — کو جانچ کے عمل...
    لاہور: پنجاب میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کو برقرار رکھنے کی غرض سے انتظامیہ نے دفعہ 144 کے تحت عائد پابندیوں کی مدت میں ایک ہفتے کی توسیع کر دی ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پابندیوں کی مدت میں اب 15 نومبر تک اضافہ کر دیا گیا ہے، تاکہ صوبے بھر میں کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعے یا انتشار کو پیشگی روکا جا سکے۔ حکمنامے کے تحت پنجاب میں ہر طرح کے احتجاجی مظاہروں، سیاسی اجتماعات، ریلیوں، دھرنوں اور جلوسوں پر عائد ممانعت سختی کے ساتھ برقرار رہے گی۔ یہ پابندی ان تمام سرگرمیوں کا احاطہ کرتی ہے جو بڑے عوامی اجتماعات کا سبب بن سکتی ہیں اور جس سے...
    سندھ حکومت نے صوبے میں پانی کے منصفانہ استعمال، بہتر انتظام اور ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے نیا سندھ واٹر لا متعارف کرانے کی تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں صوبائی وزیر آبپاشی جام خان شورو اور سیکرٹری آبپاشی ظریف اقبال کھیڑو سے ورلڈ بینک کے وفد نے ملاقات کی، جس میں پراجیکٹ ڈائریکٹر نذیر میمن سمیت دیگر اعلیٰ افسران بھی شریک ہوئے۔ ملاقات میں سواٹ (SWAT) منصوبے اور نئے سندھ واٹر قانون کی تیاری سے متعلق پیش رفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ حکام کے مطابق محکمہ آبپاشی اور سندھ ایریگیشن اینڈ ڈرینیج اتھارٹی (سیڈا) کے افسران پر مشتمل ایک خصوصی کمیٹی قائم کی گئی ہے، جو آئندہ ماہ تک قانون کے مسودے...
    سینیٹ اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے سینیٹر عبدالقادر نے کہا کہ انصاف کی فراہمی کے لحاظ سے پاکستان کی عدالتیں دنیا میں 129ویں نمبر پر ہیں، جبکہ عوام کو بروقت انصاف نہیں مل رہا۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمانی نظام کی عزت اور احترام لازمی ہے، دنیا نے ترقی اسی وقت کی جب جمہوریت کو مضبوط کیا گیا۔ سپریم کورٹ میں اب بھی 50 ہزار سے زائد کیسز زیرِ التوا ہیں، جس سے عدالتی کارکردگی متاثر ہو رہی ہے۔ مزید پڑھیں: 27 ویں آئینی ترمیم کی جُزوی حمایت سے لیکر یکسر مخالفت تک کون سی سیاسی جماعت کیا سوچ رہی ہے؟ ان کا کہنا تھا کہ عوام کو انصاف حاصل کرنے کے لیے سفارش اور لابنگ کی ضرورت پیش آتی...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)نیویارک میں شوکت خانم کینسر ہسپتال کیلئے فنڈ ریزنگ کی تقریب میں ایک پاکستانی بزنس مین نے ایک کروڑ روپے پاکستانی عطیہ کرنے کا اعلان کیا  تو میزبانی کرنے والے شعیب اختر اور اداکارہ ریما ششدر رہ گئیں، چند لمحے رکنے کے بعد تصدیق کی کیا آپ واقعی دے رہے ہیں تو انہوں نے کہا جی بالکل میں دے رہاہوں ۔ تفصیلات کے مطابق نیویارک میں شوکت خانم کینسر ہسپتال کےلئے کی جانیوالی ایک فنڈ ریزنگ میں جب ایک پاکستانی امریکن بزنس مین مقصود ملک نے شوکت خانم ہسپتال کے لئے ایک کروڑ روپے فنڈ دینے کا اعلان کیا تو پروگرام کے میزبان کرکٹر شعیب اختر اور فلمسٹار ریما دونوں حیران ہو گئے ، انہیں فوری...
    فائل فوٹو اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جلد بلدیاتی الیکشن کرانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔جسٹس محسن اختر کیانی نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا۔جسٹس محسن اختر کیانی نے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل اور الیکشن کمیشن کے ڈی جی لاء سے مکالمے میں کہا کہ لوکل گورنمنٹ الیکشن نہ ہونے سے نظام کا بیڑا غرق ہوگیا ہے، نہ کوئی پراپرٹی ٹیکس لگ سکتا ہے نہ کوئی کام سیدھا ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن سے متعلق عدالتی فیصلوں کی مسلسل خلاف ورزی ہو رہی ہے، حیرت اس بات پر ہے کہ جنہوں نے خود ایک دن میں الیکشن کرانے کا فیصلہ دیا، ڈویژن بینچ میں بیٹھ کر معطل کردیا، 2021...
    ستائیسویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلیے سینیٹ کا اجلاس جاری، حکومت کا نمبرز پورے ہونے کا دعویٰ WhatsAppFacebookTwitter 0 10 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری میں کوئی ڈیڈ لاک نہیں ہے، سینیٹ میں ہمارا نمبر پورا ہے، جونہی ووٹر پورے پہنچیں گے ووٹنگ شروع کردی جائے گی۔ایوان بالا (سینیٹ) کا اجلاس سینیٹر منظور احمد کی صدارت میں جاری ہے جس میں مختلف رہنما اظہار خیال کر رہے ہیں۔ قبل ازیں سینیٹ اجلاس کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس میں گھنٹیاں بجائی گئیں جس کے بعد ناشتے میں آئے ہوئے اراکین پارلیمنٹ ناشتہ کرکے ایوان کی جانب چلے گئے۔ پیپلز پارٹی کے سینیٹر شہادت اعوان نے...
    سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ستائیسویں ترمیم پاس ہو گئی، اٹھائیسویں ترمیم کی تیاری کریں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ ستائیسویں ترمیم پاس ہوگئی ہے، وزیر اعظم نے زبردست کام کیا ہے، میں ان کی قدر کرتا ہوں، وزیراعظم نے جمہوری روایت کے تحت ایک انتہائی اچھا اقدام کیا ہے۔ صحافی نے سوال کیا کہ خیبر پختونخوا کے نام کی تبدیلی کے حوالے سے پیش کی جانے والی ترمیم  کے بارے میں کیا کہیں گے؟ فیصل واوڈا نے جواب دیا کہ ایمل ولی میرا دوست ہے، جیسا کہیں گے کر دے گا۔ صحافی نے سوال کیا کہ مولانا صاحب کو راضی کر لیں گے؟ فیصل واوڈا نے جواب دیا کہ مولانا ہمارے بڑے ہیں ہم ان سے سیاست...
    یروشلم: غزہ میں سیزفائر اور انتظامی فیصلوں کے معاملے پر امریکا اور اسرائیل کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں۔ اسرائیلی اخبار ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق ایک اعلیٰ اسرائیلی عہدیدار نے انکشاف کیا ہے کہ امریکا نے غزہ کے لیے قائم کیے گئے سول ملٹری کوآرڈینیشن سینٹر (CMCC) میں اسرائیل کو ثانوی حیثیت دے دی ہے اور اب تمام اہم فیصلے واشنگٹن خود کر رہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق یہ مرکز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 20 نکاتی امن منصوبے کے تحت قائم کیا گیا ہے، جس کے ذریعے اقوام متحدہ کی منظوری سے انٹرنیشنل اسٹیبلائزیشن فورس (ISF) غزہ کا انتظام سنبھالے گی جبکہ اسرائیلی افواج وہاں سے انخلا کریں گی۔ امریکی منصوبے کے مطابق آئی ایس ایف...
    امریکا نے غزہ امن منصوبے کی فیصلہ سازی سے اسرائیل کو نکال دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 November, 2025 سب نیوز امریکا اور اسرائیل کے درمیان غزہ میں سیز فائر اور انتظامی فیصلوں پر اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں۔ اسرائیلی اخبار ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق ایک اعلیٰ اسرائیلی عہدیدار نے انکشاف کیا ہے کہ امریکا نے غزہ کے لیے قائم کیے گئے سول ملٹری کوآرڈینیشن سینٹر میں اسرائیل کو ثانوی حیثیت دے دی ہے اور تمام اہم فیصلے خود کرنے لگا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ مرکز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 20 نکاتی امن منصوبے کے تحت قائم کیا گیا ہے۔ اس منصوبے کے مطابق اقوام متحدہ کی منظوری سے ایک بین الاقوامی فورس (انٹرنیشنل اسٹیبلائزیشن فورس)...
    22 سالہ پاکستانی کرکٹر حسن نواز کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ کرکٹ اسٹار نے بیٹے کا نام محمد ابراہیم رکھا۔ حسن نواز کی شادی اس سال لیہ میں ہوئی تھی جس میں ان کے رشتے داروں اور دوستوں نے شرکت کی تھی۔ حسن نواز کا شمار ٹی20 کے بہترین کھلاڑیوں میں ہوتا ہے۔ تاہم حالیہ دنوں جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی 20 و ون ڈے سیریز میں مسلسل ناقص کارکردگی کے بعد سلیکشن کمیٹی نے حسن نواز کو ڈراپ کرکے فخر زمان کو ٹیم میں شامل کیا ۔اج یہ بھی پڑھیے: ٹی 20 رینکنگ: محمد حارث، حسن نواز اور صاحبزادہ فرحان چھاگئے دوسری طرف پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سری لنکا کے خلاف آئندہ 3 میچوں...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم پاس ہو گئی ہے،28ویں کی تیاری کریں ۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق فیصل واوڈا کاکہناتھا کہ وزیراعظم نے زبردست کام کیا، میں ان کی قدر کرتا ہوں،وزیراعظم نے جمہوری روایت کے تحت بہترین اقدام کیا۔ ایک  سوال ’’خیبرپختونخوا کے نام کی تبدیلی کے حوالے سے کیا کہیں گے؟کے جواب میں فیصل واوڈا نے کہاکہ ایمل ولی میرا دوست ہے، جیسا کہیں گے کر دیں گے۔ ایک اور سوال ’’مولانا صاحب کو راضی کرلیں گے؟‘‘کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مولانا ہمارے بڑے ہیں ہم ان سے سیکھتے ہیں۔ مالی، فوج کی حمایت کا الزام، 90 ہزار فالوورز والی ٹک ٹاکر...
    وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری میں کوئی ڈیڈ لاک نہیں ہے، سینیٹ میں ہمارا نمبر پورا ہے، جونہی ووٹر پورے پہنچیں گے ووٹنگ شروع کردی جائے گی۔ ایوان بالا (سینیٹ) کا اجلاس سینیٹر منظور احمد کی صدارت میں جاری ہے جس میں مختلف رہنما اظہار خیال کر رہے ہیں۔ قبل ازیں سینیٹ اجلاس کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس میں گھنٹیاں بجائی گئیں جس کے بعد ناشتے میں آئے ہوئے اراکین پارلیمنٹ ناشتہ کرکے ایوان کی جانب چلے گئے۔ پیپلز پارٹی کے سینیٹر شہادت اعوان نے کہا کہ  آئینی عدالت وقت کی ضرورت ہے، ملٹری کمانڈ کے معاملے پر طویل مشاورت کی گئی۔ ڈپٹی وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے پارلیمنٹ ہاوس میں میڈیا سے گفتگو  کی، اس دوران صحافی...
    —فائل فوٹو 27ویں آئینی ترمیم آج سینیٹ میں پیش کیے جانے کا امکان ہے جس کی کچھ شقوں میں ترامیم کی جا سکتی ہے۔پارلیمنٹ کی مشترکہ کمیٹی برائے قانون و انصاف میں منظوری کے بعد 27ویں آئینی ترامیم آج سینیٹ میں پیش کی جائیں گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ تبدیلی ہوسکتی ہے کہ وہ ججز جن کا تبادلہ ہو گیا لیکن وہ جانے سے گریزاں ہیں، انہیں فوری طور پر ریٹائر تصور نہیں کیا جائے گا، تبادلے پر معترض ججز کا کیس سپریم جوڈیشل کونسل کو بھیجا جائے گا۔ذرائع نے بتایا کہ ریٹائرڈ صدر کی سیاسی زندگی میں واپسی پر صدارتی استثنیٰ برقرار رکھنے یا نہ رکھنے پر بھی رات گئے غور کیا گیا، چیف الیکشن کمشنر تعیناتی...
    کویٹو: جنوبی امریکی ملک ایکواڈور میں واقع مچالا جیل میں ہنگامہ آرائی کے نتیجے میں 31 افراد ہلاک ہو گئے۔ بین الاقوامی خبر ایجنسیوں کے مطابق جیل میں صبح کے وقت قیدیوں کے درمیان تصادم ہوا جس میں اسلحے کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق چار افراد فائرنگ سے ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ حکام کے مطابق ہنگاموں کے بعد 27 مزید لاشیں جیل کے مختلف حصوں سے برآمد ہوئیں جن کی موت دم گھٹنے سے ہوئی۔ جیل انتظامیہ اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر صورتحال پر قابو پا لیا جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں تاکہ ہلاکتوں کی اصل وجوہات اور تشدد کے محرکات کا تعین کیا جا سکے۔ واضح رہے کہ...
    اسلام آباد: سینیٹ کا اجلاس آج صبح 11:30 بجے شروع ہو گیا، جس میں قانون و انصاف کی قائمہ کمیٹی کی جانب سے 27ویں آئینی ترمیم پر رپورٹ پیش کی جا رہی ہے۔ اجلاس کے دوران وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ ترمیم کا بل ایوان میں پیش کریں گے۔ ذرائع کے مطابق سینیٹرز کے اعزاز میں وزیراعظم کی جانب سے پرتکلف ناشتہ بھی پیش کیا گیا، جس میں چنے، نان، حلوہ، آملیٹ، آلو کی بھجیا، لسی، کولڈ ڈرنکس اور منرل واٹر شامل تھے۔ اجلاس میں 27ویں آئینی ترمیم کے علاوہ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل ایکٹ، میٹرو بس منصوبے، پاکستان سائیکالوجیکل کونسل، براڈکاسٹنگ کارپوریشن ایکٹ اور سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن ایکٹ میں ترامیم کے بل بھی پیش کیے جائیں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکا اور اسرائیل کے درمیان غزہ میں سیز فائر اور انتظامی معاملات پر اختلافات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق، ایک اسرائیلی عہدیدار نے انکشاف کیا ہے کہ امریکا نے غزہ کے لیے قائم سول ملٹری کوآرڈینیشن سینٹر (CMCC) میں اسرائیل کو ثانوی حیثیت دے دی ہے، جبکہ تمام اہم فیصلے خود کر رہا ہے۔رپورٹس کے مطابق یہ مرکز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 20 نکاتی امن منصوبے کے تحت قائم کیا گیا ہے، جس کا مقصد اقوام متحدہ کی منظوری سے ایک بین الاقوامی استحکام فورس (ISF) کے ذریعے غزہ کا کنٹرول سنبھالنا اور وہاں سے اسرائیلی افواج کا انخلا یقینی بنانا ہے۔امریکی منصوبے کے مطابق ISF میں تقریباً 20 ہزار فوجی شامل ہوں...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ڈاکو مینٹری میں ایڈیٹنگ تنازع پر برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے ڈائریکٹر جنرل Tim Davie اور سی اِی او Deborah Turness نے استعفیٰ دیدیا۔ بی بی سی پر الزامات ہیں کہ وہ اپنی رپورٹنگ میں سیاسی غیر جانبداری برقرار رکھنے میں ناکام رہا۔ دستاویزی فلم میں 6 جنوری، 2021 کو ٹرمپ کی تقریر کے مختلف حصوں کو اس انداز میں جوڑا گیا کہ یوں لگا جیسے وہ اپنے حامیوں سے کہہ رہے ہوں کہ وہ ان کے ساتھ کیپٹل ہل کی جانب مارچ کریں اور ’شدید مزاحمت‘ کریں۔ ایڈیٹ شدہ پرو گرام گذشتہ سال امریکی انتخابات سے ایک ہفتہ قبل نشر کیا گیا تھا۔ دی ٹیلی گراف اخبار میں شایع بی...
    لندن: بحیرہ شمال میں تیل کے کنوؤں پر کام کرنے والے آف شور مزدوروں کو خبردار کیا گیا ہے کہ اگر انہوں نے وزن کم نہ کیا تو وہ آف شور پلیٹ فارم پر جانے کے اہل نہیں رہیں گے، جس سے ان کی نوکریاں خطرے میں پڑ سکتی ہیں۔ برطانوی کمپنی آف شور انرجیز نے اعلان کیا ہے کہ نومبر 2026 سے سمندر میں موجود تیل کے پلیٹ فارمز پر جانے والے ہر مزدور کا زیادہ سے زیادہ وزن 124.7 کلوگرام (کپڑوں سمیت) ہونا ضروری ہوگا تاکہ ہنگامی صورتحال میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے انہیں محفوظ طور پر ریسکیو کیا جا سکے۔ برطانوی کوسٹ گارڈ کے مطابق ریسکیو ہیلی کاپٹر پر نصب ونچ 249 کلوگرام تک وزن اٹھا سکتی ہے، جس میں...
    شاہین عتیق: وفاقی عدالتوں کے ملازمین کا سپیشل جوڈیشنل الاؤنسز ختم کرنے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ، ملازمین نے احتجاجی مظاہرہ لاہور کی بنکنگ کورٹ کے احاطہ میں کیا۔ ملازمین نے 24 گھنٹوں میں سپیشل جوڈیشنل الاؤنسز بحال کرنیکا مطالبہ کیا، وفاقی عدالتوں کے ملازمین کے احتجاج میں وکلاء کے نمائندے بھی شریک ہیں، ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے صدر ،کسٹم بار کے صدر ودیگر بار کے نمائندے بھی شریک ہیں۔   مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کی منظوری کے بعد مجوزہ آئینی ترمیم کا مسودہ آج سینیٹ میں پیش ہوگا