2025-05-05@14:52:21 GMT
تلاش کی گنتی: 2923

«اکاؤنٹنٹ جنرل»:

(نئی خبر)
    بھارتی حکومت نے پاکستان سے تعلق رکھنے والے مین اسٹریم و سوشل میڈیا چینلز کے بعد اب اپنے ملک میں آئی ایس پی آر کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی بلاک کردیے۔ یہ بھی پڑھیں: پہلگام فالس فلیگ آپریشن پردہ چاک ہونے پر بھارت حواس باختہ ہوگیا دنیا کے سامنے پاکستان کا مؤقف مؤثر انداز میں پیش کرنے پر بوکھلاہٹ میں بھارت نے آئی ایس پی آر کے یو ٹیوب چینل اور ایکس اکاؤنٹس کی رسائی میں روڑے اٹکادیے ہیں تاکہ ہندوستان کے عوام حقیقت سے آشنا نہ ہوسکیں۔ واضح رہے کہ پاکستانی میڈیا کے بیانیے کی جنگ جیتنے کا اعتراف بھارتی میڈیا بھی کرچکا ہے۔ ڈی جی آئی آئی ایس پی آر نے 29 اور 30 اپریل کو اپنی پریس کانفرنسز...
    پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے بھارتی میڈیا کی جانب سے ان سے منسوب کی گئی جعلی سوشل میڈیا پوسٹ کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے اسے جھوٹا، من گھڑت اور گمراہ کن قرار دے دیا ہے۔ چند روز قبل ایک انسٹاگرام پوسٹ، جس میں پہلگام حملے پر پاکستان مخالف بیانیہ اختیار کیا گیا تھا، ہانیہ عامر کے نام سے وائرل ہوئی۔ اس جھوٹی پوسٹ میں حساس الزامات عائد کیے گئے جن میں پاک فوج، پاکستانی عوام اور مذہبی تنظیموں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیلنے والی اس جعلی پوسٹ نے نہ صرف پاکستانی عوام کو تشویش میں مبتلا کیا بلکہ بھارتی مداحوں میں بھی غلط فہمی پیدا کی۔ تاہم اداکارہ ہانیہ عامر نے اس سازش...
    ملیالم فلم انڈسٹری کے اداکار وشنو پرساد جگر کے علاج کے دوران زندگی کی بازی ہار گئے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ملیالم فلم اور ٹی وی انڈسٹری سے وابستہ معروف اداکار وشنو پرساد کوچی، کیرالہ میں ایک نجی اسپتال میں انتقال کر گئے۔ وہ کافی عرصے سے جگر کے مرض میں مبتلا تھے گزشتہ روز علاج کے دوران ان کی حالت بگڑ گئی تھی ان کا جگر ٹرانسپلانٹ ہونا تھا، لیکن علاج سے قبل ہی انہوں نے دم توڑ دیا۔ اداکار کشور ساتیا نے انسٹاگرام پر وشنو پرساد کی موت کی تصدیق کی اور کہا کہ وہ کافی عرصے سے بیماری سے لڑ رہے تھے۔ انہوں نے اداکار کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔ فنکاروں کی جانب سے...
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2025ء)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت نے معاشی اصلاحات سے افراط زر اور کرنٹ اکانٹ خسارے پر قابو پالیا ہے۔اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری(او آئی سی سی آئی)کے عہدیداروں اور ممبران کے ساتھ زوم میٹنگ میں وزیر خزانہ نے حکومت کی جانب سے معاشی استحکام اور اصلاحات کے عزم کا اعادہ کیا۔اس موقع پر میٹنگ کے شرکا نے پائیدار ترقی پر زور، معاشی اصلاحات اور معاشی ترقی میں نجی شعبے کے رہنما کردار پر اتفاق کیا۔ملاقات کے دوران وزیر خزانہ نے حکومت کے معاشی اصلاحاتی ایجنڈے اور پائیدار، مستحکم و جامع ترقی کے لیے جاری عزم پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے معیشت کو مثر، شفاف...
    جنگ کی گیدڑ بھبھکیاں دینے والے بھارت کی فضائیہ کا اناڑی پن دنیا کے سامنے آگیا، بھارتی فضائیہ کی اترپردیش میں زیر تعمیر گنگا ایکسپریس وے پر جنگی طیارہ لینڈ کرانے کی کوشش بری طرح ناکام ہوگئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق بھارتی فضائیہ کی پاکستان ایئرفورس کے نقش قدم پرچلنے کی کوشش بری طرح ناکام ہوگئی، بھارتی فضائیہ نے جنگ کی صورت میں متبادل رن وے کے طور پر طیارہ ایکسپریس وے پراترنے کی مشق کی لیکن اناڑی پائلٹ ناکام رہا۔ اترپردیش میں بھارتی فضائیہ کا اناڑی پائلٹ ایکسپریس وے پر سخوئی طیارہ لینڈ کرانے کی کوشش میں ناکام ہوگیا اور سڑک کو چھونے سے قبل ہی طیارے کو دوبارہ فضا میں بلند کردیا۔ Post Views: 1
    اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ  حکومت نے  معاشی اصلاحات سے افراط زر اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے پر قابو پالیا ہے۔ اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری  (او آئی سی سی آئی) کے عہدیداروں اور ممبران کے ساتھ زوم میٹنگ میں وزیر خزانہ نے حکومت کی جانب سے معاشی استحکام اور اصلاحات کے عزم کا اعادہ کیا۔اس موقع پر میٹنگ کے شرکا نے پائیدار ترقی پر زور، معاشی اصلاحات اور معاشی ترقی میں نجی شعبے کے رہنما کردار پر اتفاق کیا۔ ملاقات کے دوران وزیر خزانہ نے حکومت کے معاشی اصلاحاتی ایجنڈے اور پائیدار، مستحکم و جامع ترقی کے لیے جاری عزم پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے معیشت کو مؤثر، شفاف اور...
    بھارت نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز لاہور قلندرز کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس تک بند کردی۔ پی ایس ایل کی سابق چیمپئین فرنچائز نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی حکومت نے لاہور قلندرز کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس تک رسائی بند کردی ہے۔ ترجمان لاہور قلندرز کے مطابق فرنچائز کے فیس بُک اور انسٹاگرام پیجز بھارت میں ناظرین کیلئے بند کردیے گئے ہیں، جس کی تاحال کوئی وجہ سامنے نہیں آئی۔ مزید پڑھیں: پہلگام واقعہ؛ بھارتی چینل نے پی ایس ایل کی لائیو اسٹریمنگ معطل کردی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں شریک تمام فرنچائزز کے سوشل میڈیا چینلز دنیا بھر میں مقبول ہیں جبکہ محض لاہور قلندرز کے مجموعی ویورشپ 264 ملین سے زائد ہے۔...
    را کے سابق سربراہ امرجیت سنگھ دولت نے بھی پہلگام حملے میں ناقص سیکیورٹی اور انٹیلی جنس ناکامی کا اعتراف کرلیا۔ برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے سابق سربراہ امر جیت سنگھ دولت نے پہلگام حملے کو سیکیورٹی فیلئیر قرار دے دیا۔ را کے سابق سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ پہلگام کا واقعہ ناقص سیکیورٹی کے باعث پیش آیا۔ حملے کو نہ روک پانا مکمل ناکامی تھی۔ پاک بھارت جنگ سے متعلق سوال پر امرجیت سنگھ نے کہا کہ اب جنگ کا مطلب نیوکلیئر جنگ ہے جو آخری اور بدترین آپشن ہے لیکن میرے خیال میں جنگ کا کوئی امکان نہیں۔ پاکستان پر حملے کا بے بنیاد الزام عائد کرنے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر انھوں نے...
    عالمی شہرت یافتہ امریکی اداکار ٹام کروز اور اسپینش اداکارہ آنا دے آرمس کی شادی کی افواہیں ایک بار پھر زور پکڑنے لگی ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس بار افواہیں اس لیے پھیل رہی ہیں کیوں کہ جوڑا ہیلی  کاپٹر میں ایک ساتھ لندن پہنچ گیا۔ ہیلی کاپٹر ٹام کروز خود اُڑا رہے تھے۔ جیسے ہی ہیلی کاپٹر زمین پر اترا۔ اس میں سے اداکارہ انا اپنے پالتو کتے کے ہمراہ باہر آتی ہوئی نظر آئیں۔ دنوں کی لندن آمد کی ایک خاص وجہ یہ بھی ہے کہ کل ہسپانوی اداکارہ آنا دے آرمس کی 37ویں سالگرہ ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی 62 سالہ ٹام کروز اور 37 سالہ اسپینش اداکارہ کو ایک ساتھ...
    منشیات برآمدگی کیس؛ اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر کی درخواست ضمانت منظور WhatsAppFacebookTwitter 0 2 May, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس) سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے منشیات کیس کے معروف اداکار ساجد حسن کے بیٹے ملزم ساحر حسن کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔ رپورٹ کے مطابق ہائیکورٹ کے آئینی بینچ کے روبرو منشیات کیس میں معروف اداکار ساجد حسن کے بیٹے ملزم ساحر حسن کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ وکیل صفائی نے موقف دیا کہ ملزم کو دو ماہ سے زائد ہوگئے جیل میں ہیں۔ عدالت نے ملزم ساحر کی 10 لاکھ روپے کے مچلکے کے عوض ضمانت منظور کرلی۔ لارجر بینچ نے ملزم ساحر حسن کی درخواست ضمانت آئینی بینچ کا دائرہ سماعت...
    کسٹمز انفورسمنٹ نے فراڈ کے ذریعے کروڑوں روپے کی گدھوں کی ممنوعہ کھالوں کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستانی گدھے چائنا بھیجے جائیں گے، مگر کیوں اور کیسے؟ ترجمان کسٹمز انفورسمنٹ کے مطابق ساؤتھ ایشیا  ٹرمنل پر ایکسپورٹ گرین چینل پر چمڑے  کی کھالوں کی آڑ می فراڈ سے گدھے کی ممنوعہ  کھالوں کا کلیئر کرایا گیا، میسرز واؤ ٹریڈنگ نامی کمپنی نے فراڈ سے گدھے کی کھالوں سے بھرا کنٹینر ریلیز کروا لیا۔ کسٹمز انفورسمنٹ کا کہنا ہے کہ ممنوعہ گدھے کی کھالوں کا کنٹینر فراڈ سے چین  بھیجا جارہا تھا، خفیہ اطلاع پر کنٹینر کو اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن  نے روک کر چیک کیا، کنٹینر میں چمڑے کی مصنوعات کی آڑ میں ممنوعہ 14...
    کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 مئی 2025)سندھ ہائیکورٹ نے منشیات برآمد گی کیس میں اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن کی ضمانت منظورکرلی، عدالت کا ملزم کو 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم، سندھ ہائیکورٹ آئینی بینچ میں منشیات برآمدگی کیس میں گرفتار ملزم ساحر کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔سماعت کے دوران قائم مقام پراسیکیوٹر جنرل منتظر مہدی سمیت دیگر متعلقہ حکام عدالت میں پیش ہوئے۔ملزم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ساحر کو گرفتار ہوئے 2 ماہ سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے اور وہ تاحال جیل میں قید ہے۔وکیل کا کہنا تھا کہ ملزم عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہے اور ملزم سے 5 سو 57 گرام ویڈ گانجا برآمد ہوا تھا،...
    جنوبی بھارتی اداکار اور اداکارہ رشمیکا مندنا کے منبینہ بوائے فرینڈ وجے دیورکونڈا کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار وجے دیورکونڈا حال ہی میں اپنی فلم کنگڈم کے حوالے سے خبروں میں رہے، تاہم اب وہ ایک قانونی تنازع میں بھی الجھ گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق وکیل کشور لال چوہان نے حیدرآباد کے ایس آر نگر تھانے میں وجے کے خلاف شکایت درج کروائی ہے۔ یہ شکایت فلم ریٹرو کے پری ریلیز ایونٹ میں دیے گئے اداکار کے بیان پر کی گئی ہے جس میں انہوں نے ملک کی موجودہ سماجی و سیاسی صورتحال کا موازنہ 500 سال پرانے آدیواسی تنازعات سے کیا تھا۔ ان کے بیان میں آدیواسیوں سے معذرت کی بات کی گئی تھی،...
    بھارت کی خفیہ ایجنسی ’ریسرچ اینڈ اینالیسس ونگ‘ (را) کے سابق سربراہ امرجیت سنگھ دولت نے پہلگام حملے کو بھارتی سیکیورٹی اداروں کی ناکامی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعے کے بعد بھارت اور پاکستان کے درمیان باقاعدہ جنگ کا کوئی امکان نہیں ہے، بلکہ توقع ہے کہ معاملات بات چیت کے ذریعے حل ہو جائیں گے۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں سابق ’را‘ چیف نے واضح کیا کہ اگر بھارت کوئی سرجیکل اسٹرائیک یا بالاکوٹ جیسا اقدام کرنا چاہتا ہے تو ضرور کرے، محدود فوجی کارروائی قابل قبول ہو سکتی ہے، تاہم ان کا کہنا تھا کہ جنگ کی بات کرنا دراصل جوہری ہتھیاروں کی جنگ کی بات ہے، اور...
    فائل فوٹو فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کراچی پورٹ پر کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں گدھوں کی کھالیں  برآمد کرلی گئیں۔ترجمان کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے اسمگلنگ کے خلاف کارروائی جاری ہے۔ انفورسمنٹ کلکٹریٹ کراچی نے ساؤتھ ایشیا پاکستان پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے گدھوں کی کھال بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ کراچی: 2 کروڑ روپے کی ملکی و غیر ملکی کرنسی کی کینیڈا اسمگلنگ ناکام، مسافر گرفتارکراچی ایئرپورٹ پر اے ایس ایف کے عملے نے کارروائی کرتے ہوئے ملکی و غیر ملکی کرنسی کی کینیڈا اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ گرین چینل سے کلئیر شدہ کنٹینرمیں چمڑے کی مصنوعات کے 285 پیکجز کو ظاہر کیا...
    پاکستان شوبز کی خوبرو اداکار ہانیہ عامر نے بھارتی میڈیا کے جھوٹ کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ معروف پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے حالیہ واقعات کے تناظر میں بھارتی میڈیا کی جانب سے اُن سے منسوب کیے گئے جھوٹے بیانات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے ایک عوامی بیان جاری کیا ہے۔ اپنے بیان میں اداکارہ نے واضح الفاظ میں کہا کہ اُن سے منسوب کیے جانے والے کسی بھی جملے یا رائے کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، اور وہ ایسی کوئی بات نہیں کرتیں جو نفرت یا غلط فہمی کو جنم دے۔ ہانیہ عامر نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں ان مشکل حالات میں ایک دوسرے کے لیے ہمدردی، نرمی اور سمجھ بوجھ کا مظاہرہ کرنے...
    بھارتی اداکارہ چھایا قدم کے خلاف جنگلی جانوروں کا گوشت کھانے پر تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ چھایا قدم کی جانب سے جنگلی اور معدومی کے خطرے سے دوچار جانوروں کا گوشت کھانے کے اعتراف کے بعد محکمہ جنگلات نے ان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ اداکارہ نے ایک حالیہ انٹرویو میں اعتراف کیا تھا کہ انہوں نے مانیٹر لیزارڈ (گو) اور سیہہ (خارپشت) کا گوشت کھایا ہے، جو کہ قانونی طور پر محفوظ جانوروں کی فہرست میں شامل ہیں۔ اداکارہ کے اس انکشاف کے بعد ممبئی میں جانوروں اور درختوں کی بہبود کے لیے کام کرنے والی تنظیم “پلانٹ اینڈ اینیمل ویلفیئر سوسائٹی” نے ان کے خلاف باقاعدہ...
    بھارتی ہندو شخص نے کشمیری خواتین کو اکسانے کی بھرپور کوشش کی، تاہم وہ اپنے اس مقصد میں کامیاب نہیں ہو سکا۔ گفتگو کی ویڈیو سامنے آگئی۔ مقبوضہ کشمیر کے باشندے ہمیشہ سے خود اور وادی کو بھارت کا حصہ ماننے سے انکاری رہے ہیں، تاہم بھارتی حکومتیں اپنے تمام ادوار میں لاکھوں فوجیوں اور پولیس کے ذریعے مقبوضہ کشمیر کے باشندوں خصوصاً مسلمانوں پر مظالم کے پہاڑ توڑتے رہے ہیں۔ بھارت کی ہندوتوا پالیسی اور پاکستان مخالف ایجنڈے کے تحت حال ہی میں ہونے والے پہلگام فالس فلیگ کے بعد سے بھارت کی جانب سے خطے کی صورت حال کو مزید کشیدہ کرنے کے لیے کئی متنازع اقدامات کیے گئے ہیں۔ اسی صورت حال کے دوران بھارت اور مقبوضہ...
    پاکستان شوبز کی خوبرو اداکار ہانیہ عامر بھارتی میڈیا کے جھوٹ کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ معروف پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے حالیہ واقعات کے تناظر میں بھارتی میڈیا کی جانب سے اُن سے منسوب کیے گئے جھوٹے بیانات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے ایک عوامی بیان جاری کیا ہے۔ اپنے بیان میں اداکارہ نے واضح الفاظ میں کہا کہ اُن سے منسوب کیے جانے والے کسی بھی جملے یا رائے کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، اور وہ ایسی کوئی بات نہیں کرتیں جو نفرت یا غلط فہمی کو جنم دے۔ ہانیہ عامر نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں ان مشکل حالات میں ایک دوسرے کے لیے ہمدردی، نرمی اور سمجھ بوجھ کا مظاہرہ کرنے کی...
    کراچی: پاکستان کسٹمز نے گدھوں کی کھالوں کی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنادیا۔ لیدر پراڈکٹس کی آڑ میں 14ہزار کلوگرام گدھوں کی کھال چین بھیجی جارہی تھی، گدھوں کی کھالوں کا برآمدی کنسائمنٹ SAPT ٹرمنل میں گرین چینل سے کلئیر ہوچکا تھا۔ کنٹینر نمبر SEGU-3154225 کو بحری جہاز پر لوڈ کرنے کی اجازت بھی مل گئی تھی، کسٹمز انفورسمنٹ نے لوڈ ہونے سے قبل کنسائمنٹ کی تفصیلی جانچ پڑتال کی تو ممنوعہ کھالیں برآمد ہوئیں۔ پاکستان کی برآمدی پالیسی کے تحت گدھوں کی کھال برآمد کرنے پر پابندی عائد ہے، ممنوعہ گدھوں کی کھالوں کی مالیت 8کروڑ روپے ہے۔ حکام نے برآمدکنندہ میسرز واؤ ٹریڈنگ کے خلاف مقدمہ درج کرکے کھالیں ضبط کرلیں، ضبط شدہ کھالوں کو کسٹمز گودام...
    پاک بھارت کشیدگی کے دوران سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پابندی کی بچکانہ حرکت پر پاکستانی فنکاروں نے بھارت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ حالیہ دنوں میں بھارت کی جانب سے پاکستانی فنکاروں اور میڈیا پر ایک بار پھر پابندی عائد کرنے کا معاملہ خبروں کی زینت بنا ہوا ہے، یہ پابندی اس وقت لگائی گئی جب پہلگام کے علاقے میں بھارتی سیاحوں کے قتل کا الزام پاکستان پر لگایا گیا حالانکہ بعد میں بھارتی فوج کے ایک جنرل نے اعتراف کیا کہ یہ واقعہ بھارت کا ایک “فالس فلیگ آپریشن” تھا، جس کا مقصد پاکستان کو بدنام کرنا تھا۔ پابندی کے فوری بعد بھارت میں پاکستانی فنکاروں کی فلموں، ڈراموں اور دیگر میڈیا ریلیزز کو روک دیا گیا، جس میں...
    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف خوبرو اداکارہ مریم نفیس اپنے ننھے سے بیٹے عیسیٰ کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میدان میں لے آئیں۔ سوشل میڈیا پر اداکارہ مریم نفیس کی بیٹے عیسیٰ اور شوہر ارمان احمد کے ہمراہ متعدد تصویریں وائرل ہیں۔ یہ پہلا موقع ہے کہ جب اداکارہ اپنے بیٹے کو عوام مقام پر مداحوں کے سامنے لائیں۔   View this post on Instagram   A post shared by Red Hot Sheru ???? (@redhotsheru) ان تصویروں میں اداکارہ کو شوہے کے ساتھ سیاہ رنگ کے لباس میں ٹوئننگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ مریم نفیس نے اس دوران سیاہ کپڑے کی مدد سے اپنا ننھا سا بیٹا منفرد انداز میں اپنی کمر کے ساتھ...
    مظفرآباد(اوصاف نیوز)ایل او سی پر پاک بھارت کشیدگی ، وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے بھارتی جارحیت کی صورت میں ایمرجنسی رسپانس فنڈ کے قیام کا اعلان کر دیا۔ابتدائی طور پر ایک ارب روپے فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ لائن آف کنٹرول پر واقع انتخابی حلقوں کے رہائشیوں کیلئے اجناس صحت اور تعلیم کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ۔وزیراعظم آزاد کشمیر نے قانون ساز اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو متحرک و فعال کیا جائے گا بھارت کی کسی بھی ممکنہ جارحیت سے نمٹنے کیلئے ادارے افواج پاکستان کے ساتھ ہوں گے۔لائن آف کنٹرول سے متصل تھانے فعال رہیں گے ۔ وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق...
    بالی ووڈ کے معروف اداکار نواز الدین صدیقی نے حال ہی میں فلم انڈسٹری میں جاری امتیازی رویے پر کھل کر بات کی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نواز الدین صدیقی کا کہنا تھا کہ بالی ووڈ میں فنکاروں کو مختلف درجات میں تقسیم کیا جاتا ہے جیسے ہیرو، اسٹار اور سپر اسٹار، جب کہ باصلاحیت اداکاروں کو عموماً صرف چھوٹے کرداروں تک محدود رکھا جاتا ہے۔ نواز الدین صدیقی نے فلم انڈسٹری میں جاری امتیازی سلوک پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ آج عرفان خان (مرحوم)، منوج باجپائی، نصیر الدین شاہ اور اوم پوری جیسے باکمال اداکاروں کی تعریف تو کی جاتی ہے، مگر ان پر کبھی اعتماد نہیں کیا گیا۔ A post common by Nawazuddin...
    معروف پاکستانی سینئر اداکار غلام محی الدین نے پاک بھارت کشیدگی پر اپنا مؤقف جاری کرتے ہوئے پاک فوج کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ فلم پروڈیوسر ایسوسی ایشن نے پاک بھارت کشیدگی اور مودی سرکار کے ملک مخالف اقدامات پر پاکستان و پاک فوج کے حق میں ریلی نکالنے کا اعلان کردیا۔ ایسوسی ایشن کے مطابق ریلی میں پاکستان فلم انڈسٹری کے تمام پروڈیوسرز ڈائریکٹرز اور اداکار شریک ہوں گے۔ اداکار غلام محی الدین نے پاکستان کے ساتھ اپنی والہانہ محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو بارڈر پر جا کر بھی پاک ارمی کے ساتھ لڑوں گا- 
    بھارت کے معروف کہانی کار اور نغمہ نگار جاوید اختر نے گزشتہ روز پاکستانی فنکاروں پر بھارت میں پابندی کے حق میں بیان دیا تھا۔ جس پر اداکارہ مشی خان نے جاوید اختر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی سوچ جان کر افسوس ہوا۔ انھوں نے جاوید اختر کو یاد دلایا کہ جب آپ پاکستان آئے تھے تو کتنی عزت دی گئی، بڑے بڑے فنکار آپ کے قدموں میں بیٹھ گئے تھے۔ اداکارہ مشی خان نے کہا کہ آج آپ کی اصلیت سامنے آگئی، آپ سخت دل اور چھوٹی سوچ کے مالک ہیں۔ مشی خان نے کہا کہ پاکستانی فنکاروں کو بھارت میں کام کرنے میں کوئی دلچسپی بھی نہیں ہے، کوئی پابندی لگاتا ہے تو لگائے۔ ہمیں فرق نہیں پڑتا۔ اداکارہ منشا پاشا نے بھی جواب اختر کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایمانداری...
    بوکھلاہٹ کی شکار بھارتی حکومت نے پاکستانی نیوز اور ڈراما ٹی وی چینلز کے یوٹیوب چینلز بلاک کرنے کے بعد اب متعدد شوبز شخصیات کے انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی بلاک کردیے۔ ’ٹائمز آف انڈیا‘ کے مطابق بھارتی حکومت نے متعدد اداکاروں، گلوکاروں اور فنکاروں کے انسٹاگرام اکاؤنٹس کو ملک بھر میں بلاک کردیا۔پاکستانی شوبز شخصیات کے انسٹاگرام اکاؤنٹس تک جیسے ہی کوئی صارف رسائی کرنے کی کوشش کرتا ہے تو اسے انسٹاگرام کی جانب سے ایک پیغام پڑھنے کو ملتا ہے، جس میں بتایا جا رہا ہے کہ مذکورہ اکاؤنٹ بھارت میں دستیاب نہیں۔ پاکستانی شوبز شخصیات کے اداکاروں کے انسٹاگرام پر میسیج دیا جا رہا ہے کہ مذکورہ اکاؤنٹس کو بھارتی حکومت کی قانونی درخواست پر بلاک کیا گیا۔ بھارت...
    اسلام آباد : امریکہ کے سابق صدر بارک اوباما کی سابق پالیسی مشیر لاری اے واٹکنز نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم پہلگام واقعہ کے ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عالمی پالیسی ماہر نے بھارتی حکومت کے کردار پر سنگین سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ پہلگام واقعہ کے بعد بھارت جنگی پالیسیوں پر عمل پیرا ہے، بھارتی وزیراعظم نے پہلگام واقعہ کے ثبوت فراہم کرنے کی بات کی لیکن پیش کرنے میں ناکام رہے، وہ پہلگام واقعہ پر سیاست کر رہے ہیں۔ انٹرویو میں لاری واٹکنز کا کہنا تھا کہ امریکہ، روس اور دیگر ممالک پہلگام واقعہ کی تحقیقات کے نتائج کا انتظار کر رہے ہیں، پاکستان کے خلاف ثبوت...
     بالی ووڈ کے معروف اداکار امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ہر اداکار کی ہے لیکن ماضی میں ایک معروف اداکارہ نے ان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کر دیا تھا جس پر امیتابھ بچن نے گلاب کی پتیاں نچھاور کر کے اداکارہ کو اپنے ساتھ کام کرنے پر آمادہ کیا۔ وہ اداکارہ جیا بچن یا ریکھا نہیں کر رہے بلکہ معروف اداکارہ سری دیوی تھیں، جن کے ساتھ امیتابھ بچن کام کرنا چاہتے تھے۔ امیتابھ بچن اور سری دیوی نے 1992 میں ریلیز ہونے والی فلم ’خدا گواہ‘ میں ایک ساتھ کام کیا۔ جب فلم کے ہدایتکار نے امیتابھ بچن کو مرکزی کردار کی پیشکش کی اور بتایا کہ وہ سری دیوی کو ان کے ساتھ...
    سنجے دت اور مونی رائے کی فلم ’دی بھوتنی‘ سنیما گھروں میں ریلیز کردی گئی ہے۔ سنجے دت، مونی رائے، پلک تیواری اور سنی سنگھ کی نئی ہارر کامیڈی فلم ’دی بھوتنی‘ یکم مئی 2025 کو سنیما گھروں کی زینت بنی تاہم مزاح اور خوف کا یہ امتزاج فلمی شائقین کو متاثر کرنے میں ناکام رہا۔ فلم کی کہانی شانتا نو (سنی سنگھ) کے گرد گھومتی ہے، جو محبت میں ناکامی کے بعد ایک جادوئی درخت کے نیچے خودکشی کی کوشش کرتا ہے، جس کے بعد اس کی زندگی ایک پراسرار رخ اختیار کرتی ہے۔ کالج میں ایک اور طالبعلم کی خودکشی کے بعد کالج انتظامیہ ایک ماہرعامل شخصیت، بابا (سنجے دت) کو بلاتی ہے، جو خود اس ادارے کے سابق طالبعلم...
    —فائل فوٹو پولیس حکام کے روکنے کے باوجود پی ٹی آئی رہنما بانی سے ملاقات کے لیے پیدل جیل روانہ ہوگئے۔ پولیس اہلکاروں نے جیل کے باہر بانی پی ٹی آئی سے ملنے آئے پی ٹی آئی رہنماؤں کو روکنے کی کوشش کی۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن، فہرست جیل حکام کو بھیج دی گئیراولپنڈی کے اڈیالہ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے 6 پارٹی رہنمائوں کے ناموں پر مشتمل فہرست جیل حکام کو ارسال کر دی گئی۔ پولیس اہلکاروں نے کہا ہے آج چھٹی کا دن ہے آپ کی ملاقات نہیں ہو سکتی۔جس پر پی ٹی آئی رہنما اور ایم این اے شاہد خٹک نے اہلکاروں کو کہا کہ آپ جیل...
    پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم مئی ۔2025 )وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے 36 ارب کے مبینہ کرپشن اسکینڈل کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے ضلع کوہستان میں ترقیاتی منصوبوں کی رقم نجی بینک اکاﺅنٹس میں منتقل کیے جانے کا انکشاف حال ہی میں سامنے آیا ہے . رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا میں 36 ارب کے مبینہ کرپشن اسکینڈل کا انکشاف ہونے کے بعد وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے تحقیقات کی ہدایت جاری کردی ہے نیب ذرائع کے مطابق ضلع کوہستان میں ترقیاتی منصوبوں کی رقم نجی بینک اکاﺅنٹس میں منتقل کی گئی جبکہ ٹرک ڈرائیور کے بینک اکاﺅنٹ میں بھی 3 ارب روپے کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے جس پر اکاﺅنٹ منجمد کردیا گیا ہے.(جاری...
    پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر آج کل بھارت میں بھی اپنے ڈراموں ’میرے ہمسفر‘ اور ’کبھی میں کبھی تم‘ کی وجہ سے چرچے میں ہیں۔ مگر ان کی شہرت کا یہ سفر ایک ناخوشگوار موڑ پر پہنچ گیا ہے جب ایک بھارتی سی گریڈ اداکار فیضان انصاری نے ہانیہ کے خلاف انتہائی گھٹیا اور گستاخانہ ریمارکس کرکے سوشل میڈیا پر طوفان کھڑا کردیا۔ فیضان انصاری نے نہ صرف ہانیہ عامر کو نامناسب القابات سے نوازا بلکہ ان کے بارے میں انتہائی غیر مہذب الزامات بھی عائد کیے۔ یہ سب کچھ اس وقت سامنے آیا جب بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کے ماحول میں ہانیہ عامر ایک بار پھر دونوں ممالک کی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔...
    تمل فلموں کے سپر اسٹار اجیت کمار نئی دہلی سے پدما بھوشن ایوارڈ لے کر چینئی ایئرپورٹ پر پہنچے تھے جہاں ایک ناخوشگوار پیش آیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایئرپورٹ پر اپنے پسندیدہ اداکار کا والہانہ استقبال کرنے کے لیے مداحوں کا سیلاب امڈ آیا تھا۔ اداکار کو اپنے درمیان پاکر جذبات میں بہتے ہوئے مداحوں کا ہجوم بے قابو ہوگیا جس کے نتیجے میں اجیت کمار گر گئے۔ اداکار اجیت کمار کے پیر میں معمولی چوٹ آئی اور انھیں چلنے میں تکلیف کے باعث اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں ان کی فزیوتھراپی کی جارہی ہے۔ اہل خانہ نے بتایا کہ اجیت کمار اب کافی بہتر محسوس کر رہے ہیں اور ممکنہ طور پر آج شام تک ڈسچارج ہو جائیں گے۔ بھارت کا تیسرا سب سے بڑا...
    پہلگام واقعے میں اپنی فوجی ناکامی کو چُھپانے اور پاکستان پر الزام تراشی کے بعد بیانات سے بچنے کیلئے بھارت نے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کا انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی ملک میں پابندی عائد کردی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی وزارت داخلہ کی سفارش پر مجموعی طور پر 16 پاکستانی یوٹیوب چینلز پر پابندی عائد کی گئی تھی، جس میں 3 سابق پاکستانی کرکٹرز کے یوٹیوب چینلز بھی شامل ہیں۔ تاہم اب بھارت نے پاکستان دشمنی میں پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے اولپمپئین ارشد ندیم کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کو بھی ملک میں بلاک کردیا ہے۔ مزید پڑھیں: ارشد ندیم کو انڈیا آنے کی دعوت دینے پر بھارتی انتہا پسند نیرج چوپڑا کے پیچھے پڑ گئے قبل ازیں بھارت نے...
    بھارتی اداکارہ شہناز گل نے مہنگی ترین لگژری گاڑی مرسڈیز بینز GLS خرید لی۔ اداکارہ اور ٹی وی اسٹار شہناز گل نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مداحوں کے ساتھ اپنی کامیابی کی کہانی شیئر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ انہوں نےمرسڈیز-بینز GLS خریدی ہے۔ ایک تصویر میں شہناز خوشی سے ہاتھ جوڑے کھڑی ہیں، جبکہ دوسری میں وہ اپنی نئی گاڑی کے ساتھ فخر سے پوز دے رہی ہیں۔ اداکارہ نے اپنی نئی گاڑی کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’خوابوں سے گاڑی تک، میری محنت کے اب چار پہیے ہیں۔ واہگرو تیرا شکر ہے‘۔ مداح اداکارہ کو ان کی نئی گاڑی کیلئے مبارکباد دے رہے ہیں۔      ...
    مودی سرکار کا پہلگام فالس فلیگ کا ڈراما بے نقاب ہونے پر  بھارت بوکھلا گیا اور اب اس نے الزامات کی سیاست شروع کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق پہلگام واقعے سے متعلق حقائق منظر عام پر آنے اور گمراہ کن پروپیگنڈا بےنقاب ہونے کے بعد بھارت حواس باختہ ہوگیا اور پاکستان کی جانب سےالزامات کے بجائےحقائق بیان کرنےپربھارت شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا۔ پاکستان نے بھارتی ریاستی سرپرستی میں دہشتگردی کے شواہد پوری دُنیا کے سامنے آشکار  کردیے، جس کے بعد جنگی جنون مین مبتلا بھارت حقائق کے بجائےالزامات درالزامات کی سیاست کر رہا ہے۔ ترجمان پاک فوج (ڈی جی آئی ایس پی آر) نے پریس کانفرنس میں پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے حقائق بیان کیے، جس کے بعد بھارت حقائق...
    پاکستان کی معروف اور مقبول اداکارہ بہنیں ایمن خان اور منال خان کے بھائی معاذ خان کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں جنہیں صارفین کی جانب سے خوب سراہا گیا۔ مداحوں نے ایمن اور منال کی تصاویر کو پسند کرتے ہوئے جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا لیکن چند صارفین ایسے بھی تھے جنہیں اداکاروں کے بھائی کے ولیمے پر پہنے ہوئے جوڑے ایک آنکھ نہ بھائے کیونکہ وہ تقریباً دلہن کے جوڑے جیسے لگ رہے تھے۔ ایک صارف نے ان کی ولیمے کی تقریب کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ایمن اور منال خان کو تنقید کا نشانہ بنایا اور لکھا کہ خدارا کسی کے خاص دن کو خراب نہ کریں۔ دلہن نے...
    لاہور کے فیروز پور روڈ پر موٹر سائیکلوں کے لیے بنائی گئی 10 کلومیٹر گرین بائیک لائن کی کامیابی پر سوالات اٹھنے لگے۔ کروڑوں روپے سے بنائی گئی اس گرین بائیک لائن کو کتنے فیصد لوگ استعمال کر رہے ہیں، جانیے اس رپورٹ میں؛ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں روڈ سڑک فیروز پورہ گرین بائیک لائن لاہور منصوبہ مواصلات
    کراچی: بھارت میں متعدد پاکستانی فنکاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بلاک کردیے گئے ہیں۔ بوکھلاہٹ کا شکار بھارتی حکومت نے پاکستانی یوٹیوبرز، نیوز چینلز کے یوٹیوب اکاؤنٹس بند کرنے کے بعد اب پاکستانی اداکاروں کو نشانے پر رکھ لیا ہے۔ بھارت کی جانب سے مواد کی نگرانی سے متعلق قانونی درخواست کے تحت، انسٹاگرام نے کئی معروف پاکستانی اداکاروں اور انفلوئنسرز کے اکاؤنٹس تک بھارتی صارفین کی رسائی محدود کردی ہے۔   جن اداکاروں کے اکاؤنٹس بھارت میں بلاک ہوئے ان میں اداکارہ ماہرہ خان اداکارہ ہانیہ عامر اداکارہ سجل علی گلوکار و اداکار علی ظفر  سمیت دیگر شامل ہیں۔ بھارتی صارفین جب ان اکاؤنٹس تک رسائی کی کوشش کررہے ہیں تو اُن کے پاس...
    اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی ار) رواں مالی سال 2024-25 کے پہلے دس ماہ اور گذشتہ ماہ (اپریل 2025) کے ٹیکس وصولیوں کے اہداف حاصل کرنے میں ناکام ہو گیا ہے۔ رواں مالی سال 2024-25 کے پہلے دس ماہ میں ایف بی آر کا ریونیو شارٹ فال بڑھ کر 830 ارب روپے ہو گیا ہے جبکہ گذشتہ ماہ (اپریل 2025) کے دوران ایف بی آر کو 118 ارب روپے کے ریونیو شارٹ فال ہوا ہے۔ مزید پڑھیں: ٹیکس وصولیوں کا ہدف پورا کرنے کیلیے ایف بی آر نے ہفتے کی چھٹی ختم کردی ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر انتظامیہ کی طرف سے ملازمین کو الاونسز ،مراعات اور ریوارڈز کی غیر منصفانہ...
    یوٹیوب چینلز کے بعد بھارتی حکومت نے پاکستان سے تعلق رکھنے والے اداکاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی بلاک کرنا شروع کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں ہانیہ عامر، ماہرہ خان، علی ظفر،اقرا عزیز، بلال عباس خان اور صنم سعید کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بلاک کردیے گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: بھارت نے 16 پاکستانی یوٹیوب چینلز پر پابندی لگادی، مگر کیوں؟ اس سے قبل پہلگام واقعے کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی کے دوران گزشتہ روز بھارتی حکومت نے 16 پاکستانی یوٹیوب چینلز پر پابندی عائد کر دی تھی۔ بھارتی وزارت داخلہ کی سفارش پر پاکستان کے نیوز چینلز ڈان نیوز، سما ٹی وی، اے آر وائی نیوز اور جیو نیوز کے یوٹیوب چینلز بھی پابندی کی...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر  ایلون مسک نے دعویٰ کیا کہ ان کی سربراہی میں  وفاقی حکومت کے حجم میں کمی لانے کے ادارے ‘ڈپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشینسی'(ڈوج) نے اب تک 160 بلین ڈالر کی بچت کی ہے ، اس کے ساتھ ہی  ارب پتی سرمایہ دار اور ٹرمپ کے قریبی ساتھی ایلون مسک نے  کابینہ  سے علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کیا۔ ایلون مسک نے وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ سے کہاکہ آپ کی زبردست کابینہ کے ساتھ کام کرنا اعزاز کی بات رہی، پہلے 100 دنوں میں بے شمار کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں، یہ کسی بھی انتظامیہ سے زیادہ کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: ڈونلڈ ٹرمپ کا ایلون مسک کو 23 لاکھ وفاقی ملازمین...
    جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی۔ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ بھارت اپنی ناکام سیکیورٹی کا ملبہ پاکستان پر ڈال رہا ہے۔اسلام آباد میں برطانوی ہائی کمشنر جین میرٹ کی مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ آمد ہوئی، ملاقات کے دوران بین الاقوامی اور خطے کی صورتحال پر گفتگو کی۔جے یو آئی ترجمان کے مطابق ملاقات میں مولانا اسجد محمود، مفتی ابرار اور طارق موجود تھے، اس دوران حالیہ پاک بھارت کشیدگی اور خطے کے امن پر بات چیت ہوئی۔اس دوران مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بھارت کا رویہ غیر ذمہ دارانہ ہے، نئی دہلی اپنی ناکام سیکیورٹی کا ملبہ اسلام آباد پر ڈال رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ نریندر مودی اپنی سیاست بچانے...
    پشاور: خیبرپختونخوا کے ضلع اپر کوہستان کے سرکاری بینک اکاؤنٹس سے 36 ارب روپے سے زائد کی مبینہ خردبرد کے انکشاف کے بعد خیبرپختونخوا اسمبلی میں ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ہنگامی اجلاس اسپیکر اور چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بابر سلیم سواتی کی زیر صدارت ہوا جس میں اکاؤنٹنٹ جنرل خیبرپختونخوا، وزیراعلیٰ کے مشیر سہیل آفریدی، اراکین اسمبلی سجاد اللہ خان، میاں شرافت، شفیع اللہ جان اور آصف خان محسود کے ساتھ ساتھ صوبائی اسمبلی سیکٹریٹ کے سینیئر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ان میڈیا رپورٹس کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جن کے مطابق ضلع اپر کوہستان میں ضلعی اکاؤنٹس آفیسر، محکمہ مواصلات و تعمیرات، نیشنل بینک کے اہلکاروں اور دیگر کی مبینہ...
    خالصتان تحریک کے مرکزی رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے ایک دھماکہ خیز بیان میں کہا ہے کہ اگر بھارت نے پاکستان پر حملے کی حماقت کی، تو یہ مودی اور بھارت کی آخری جنگ ثابت ہوگی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بھارتی پنجاب پاکستان کے ساتھ ریڑھ کی ہڈی بن کر کھڑا ہے اور اس جنگ کے نتیجے میں بھارتی تسلط سے آزادی حاصل کر کے ایک نیا ملک، خالصتان، قائم ہوگا۔ گرپتونت پنوں نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان کو خالصتان ریفرنڈم کی باقاعدہ تحریک پیش کرنی چاہیے تاکہ دنیا سکھوں کی آزادی کی خواہش کو تسلیم کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر جنگ ہوئی تو بھارتی پنجاب میں پاکستان آرمی کے لیے لنگر لگائیں...
    ماضی کی مقبول ترین ہیروئن ممتاز نے ایک انٹرویو میں اپنے ساتھی اداکاروں کے بارے میں دلچسپ انکشافات کیے اور کئی رازوں سے پردہ اُٹھایا ہے۔ بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار دلیپ کمار اور خوبصورت حسینہ مادھو بالا کے درمیان محبت کے چرچے برسوں سے زبان زد عام رہے ہیں۔ ماضی میں مدھوبالا کی بہن نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ اگر بی آر چوپڑا کے خلاف دائر کردہ مقدمہ نہ ہوتا تو شاید دلیپ کمار اور مادھوبالا کی شادی ہو جاتی۔ تاہم اداکارہ ممتاز نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ مدھو بالا نے اس حوالے سے انھیں خود ایسی بات بتائی تھی جو کم ہی لوگوں کو معلوم ہے۔ سینئر اداکارہ ممتاز نے کہا کہ دلیپ کمار...
    مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں 22 اپریل کو نامعلوم افراد کے حملہ کے نتیجے میں 27 افراد کی ہلاکت کے بعد بھارتی میڈیا کی جانب سے حملے کے فوراً ہی پاکستان کے خلاف منفی پروپیگنڈا مہم شروع کی گئی اور ہندوستانی میڈیا اور بالخصوص ’را‘ سے جڑے سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے پاکستان کے خلاف زہر اگلنا شروع کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت کی لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ، پاک فوج کا منہ توڑ جواب، دشمن کی چیک پوسٹس تباہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ پاک بھارت کشیدگی بڑھنے لگی اور گزشتہ شب وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللّٰہ تارڑ نے مستند انٹیلیجنس اطلاعات بتادیں کہ بھارت آئندہ 24 سے 36 گھنٹوں میں پاکستان کے خلاف فوجی کارروائی کا...
    اداکارہ نازش جہانگیر کیس کی تفتیش میں پیش رفت سامنے آئی جب کہ سندھ اور پنجاب پولیس کا نامزد ملزم اسود ہارون کی گرفتاری کے لیے ڈیفنس لاہور میں چھاپہ مارا گیا۔  رپورٹ کے مطابق پولیس ذرائع  نے کہا کہ اسود ہارون پولیس کارروائی کی پیشگی اطلاع پاکر فرار ہوگیا۔ اسود ہارون کے گھر ریڈ کی موبائل ویڈیو بھی سامنے آگئی، ملزم کے گھر پر سندھ پولیس کے اہلکار دستک دیتے رہے۔ پولیس ذرائع  نے کہا کہ اہلکاروں کو دستک پر کوئی جواب نہیں ملا، اداکارہ نازش جہانگیر کی مدعیت میں مقدمہ تھانہ درخشاں میں درج ہے۔ اداکار اسود ہارون نے اداکارہ نازش جہانگیر پر پیسوں سے متعلق فراڈ کا الزام عائد کیا تھا، اس پر نازش جہانگیر نے اسود ہارون...
    بالی ووڈ کے مزاحیہ اداکار جونی لیور کی اپنے ہمشکل کے ساتھ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ وائرل ویڈیو میں جونی لیور سے مشابہت رکھنے والے مداح کو ان کے سامنے ہی ان کی نقل اتارتے دیکھا جا سکتا ہے۔ جونی لیور کے سامنے ہو بہو ان کے جیسی اداکاری کرنے پر وہ بھی حیران رہ گئے۔ سوشل میڈیا صارفین بھی ویڈیو پر مختلف تبصرے کرتے نظر آئے، ایک صارف نے کہا کہ دونوں کے درمیان 19,20 کا ہی فرق لگ رہا ہے۔ 19-20 ka hi Farak Hai BC ???? pic.twitter.com/Wv2TFMNLcw — POSITIVE FAN (@imashishsrrk) April 29, 2025 جولی نامی صارف کا کہنا تھا کہ یہ دونوں تو ہو بہو ایک جیسے لگ رہے ہیں۔ Same...
    — فائل فوٹو کراچی کی بینکنگ عدالت میں جعلی بینک اکاؤنٹس اور منی لانڈنگ کے کیس کی سماعت ہوئی۔ اس دوران اومنی گروپ کے انور مجید اور حسین لوائی سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ آج شریک ملزم انور مجید نے مقدمے میں بریت کی درخواست دائر کردی۔ انور مجید کی درخواست کےجواب کیلئے ایف آئی اے نے مہلت لے لیمنی لانڈرنگ اسکینڈل میں گرفتار اومنی گروپ کے مالک... درخواست گزار نے کہا کہ فریال تالپور سمیت 20 ملزمان کے نام مقدمے سے خارج ہوچکے ہیں، میرے خلاف کوئی ثبوت نہیں، مقدمے سے بری کیا جائے۔بینکنگ کورٹ نے ملزمان کے وکلاء کو مقدمے کی نقول فراہم کرنے کی ہدایت کی اور مقدمے کی سماعت 13 مئی تک ملتوی کردی۔
    نیب نے خیبر پختونخوا کے دورافتادہ اور پسماندہ ضلع کوہستان میں سرکاری فنڈز میں خردبرد کی شکایات پر انکوائری شروع کر دی ہے، جس میں نیب کو 40 ارب روپے کی خردبرد کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔ نیب ذرائع نے انکوائری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اسلام آباد سے اجازت ملنے کے بعد پشاور سے ایک ٹیم کوہستان سے سرکاری دستاویزات اور شواہد اکٹھے کرنے کے بعد واپس آچکی ہے، ابتدائی شواہد سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یہ خردبرد کا بڑا اسکینڈل ہے۔ سرکاری بینک سے جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے خردبرد نیب خیبر پختونخوا نے مالی اسکینڈل پر تاحال کوئی مؤقف نہیں دیا ہے اور رابطہ کرنے پر بھی بات کرنے سے بھی گریز کیا، تاہم نام...
    — فائل فوٹو جنوبی وزیرستان لوئر کے علاقے اعظم ورسک میں آئی ای ڈی دھماکے کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔دھماکے کی آواز دور دراز علاقوں میں بھی سنی گئی جس سے خوف و ہراس پھیل گیا۔پولیس نے واقعے کی جگہ پہنچ کر تفتیش شروع کردی ہے۔
    وی نیوز ایکسکلوسیو میں اداکار و موسیقار جمال شاہ نے کہا ہے کہ آرٹ زندگی ہے، اور آرٹ نے انسانوں کی زندگیاں آسان اور خوبصورت بنائی ہیں۔  جمال شاہ نے کہا کہ انہوں نے  آج کل ’آرٹ فار غزہ‘ کے نام سے ایک تحریک شروع کی ہے، جس کا مقصد فلسطین کے مظلوم و معصوم انسانوں کے ساتھ اظہارِ یک جہتی و ہمدری ہے۔ جمال شاہ نے کہا کہ ہم اسلام آباد میں پورے پاکستان سے فنکاروں کو جمع کر رہے ہیں، جس میں آرٹ نمائش، میوزک، تھیٹر اور مختلف پروگرامات کیے جائیں گے۔ اور پورے پروگرام کا مقصد فلسطینیوں کی آواز بننا اور ان کے ساتھ تعاون کرنا ہے۔ جمال شاہ نے کہا کہ ہمارا تعاون فلسطینیوں کے ساتھ...
    فوٹو: اسکرین گریب پاکستان کے معروف صحافی اور تجزیہ نگار نجم سیٹھی نے بھارتی حکومت کی جانب سے پہلگام حملے کے پاکستان پر لگائے گئے الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے اسے بھارتی انٹیلی جنس کی ناکامی قرار دیا ہے۔بھارتی صحافی کرن ٹھاپر کو انٹرویو میں نجم سیٹھی نے کہا کہ بھارتی انتہاپسند حکومت اپنے سیاسی مفادات کے لیے ایک فالس فلیگ آپریشن کروایا اور اس کا الزام پاکستان پر لگادیا۔نجم سیٹھی نے بھارتی صحافی کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار کی جانب سے جھوٹا فلیگ آپریشن کوئی نئی بات نہیں ہے، بھارت اپنے مسائل حل کرنے کے بجائے پاکستان پر دہشتگردی کے الزامات لگاکر اپنے عوام سے حمایت حاصل کرنا چاہتی ہے۔انہوں...
     اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کی صلاحیتوں سے  بخوبی واقف ہے، مہم جوئی کی کوشش کی تو بڑا نقصان اٹھانا پڑے گا۔ "جیو نیوز "کے پروگرام "کیپٹل ٹاک" میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کی صلاحیتوں سے بھارت بخوبی واقف ہے، اگر مہم جوئی کی کوشش کی تو اُس کو بڑا نقصان اٹھانا پڑے گا۔ بھارت اپنے عزائم میں مکمل ناکام رہے گا۔ بھارت پانی کو کشمیر سے توجہ ہٹانے کےلیے ہتھیار کے طور پر استعمال کررہا ہے لیکن وہ اپنے عزائم میں مکمل ناکام رہے گا۔پاکستان کی صلاحیتوں سے بھارت بخوبی واقف ہے۔ پاکستان کے دشمن ہماری صلاحیت، وسائل اور ترقی...
    وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ بھارت اپنے عزائم میں مکمل ناکام رہے گا۔جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کی صلاحیتوں سے بھارت بخوبی واقف ہے، اگر مہم جوئی کی کوشش کی تو اُس کو بڑا نقصان اٹھانا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ بھارت پانی کو کشمیر سے توجہ ہٹانے کےلیے ہتھیار کے طور پر استعمال کررہا ہے لیکن وہ اپنے عزائم میں مکمل ناکام رہے گا۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پاکستان کی صلاحیتوں سے بھارت بخوبی واقف ہے اگر اُس نے کسی مہم جوئی کی کوشش کی تو اُس کو بڑا نقصان اٹھانا پڑے گا۔احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کے دشمن...
    بالی ووڈ کے دو مایہ ناز آنجہانی اداکار، ونود کھنہ اور فیروز خان نہ صرف اپنی اداکاری اور مشہور فلموں کے لیے یاد رکھے جاتے ہیں بلکہ ان کی ذاتی زندگی میں موجود چند حیران کن مشابہتیں بھی لوگوں کو آج تک حیران کرتی ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق دونوں اداکار نہ صرف گہرے دوست تھے بلکہ کئی ہٹ فلموں میں ایک ساتھ کام بھی کر چکے تھے، جن میں ’قربانی‘، ’شَنکر شَمبھو‘ اور ’دیوان‘ شامل ہیں۔ ان دونوں سینئر اداکاروں کی زندگی کا ایک دلچسپ اتفاق یہ ہے کہ دونوں نے اپنی ازدواجی زندگی کا اختتام ایک ہی سال، 1985 میں کیا۔ ونود کھنہ نے اپنی اہلیہ گیتانجلی سے علیحدگی اختیار کی، جبکہ فیروز خان نے اسی سال...
    بھارتی ٹی وی اداکارہ نوینا بولے نے معروف ہدایتکار ساجد خان پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کردیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مشہور ڈرامہ سیریل ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ میں ڈاکٹر مونی کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ نوینا بولے نے فلمساز ساجد خان پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ نوینا نے انکشاف کیا ہے کہ ساجد خان نے ایک ملاقات کے دوران ان سے نامناسب مطالبہ کیا کہ وہ اپنے کپڑے اتاریں اور صرف ٹو پیس میں بیٹھیں، تاکہ وہ ان کی ’کمفرٹ لیول‘ کا اندازہ لگا سکیں۔ ایک انٹرویو کے دوران نوینا نے بتایا کہ یہ واقعہ 2004 سے 2006 کے درمیان پیش آیا، جب وہ ’گلاڈریگس‘ مقابلے میں شریک ہوئی تھیں۔ ان کا کہنا تھا...
    حکومتی کونسل کے سامنے ایک رپورٹ پیش کرتے ہوئے میجر جنرل محمد العاطفی کا کہنا تھا کہ خدا کے فضل و کرم، انقلابی قیادت اور سپریم پولیٹیکل کونسل کے بے پناہ تعاون کی بدولت، یمن نے ڈیفنس سسٹم و جدید ٹیکنالوجی کے میدان میں نمایاں ترقی کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ یمنی وزیر دفاع میجر جنرل "محمد العاطفی" نے حکومتی کونسل کے سامنے ایک رپورٹ پیش کی جس میں امریکی و صیہونی دشمن کے خلاف جنگ اور یمنی مسلح افواج کی فتوحات سے متعلق پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس رپورٹ میں یمنی مسلح افواج کے ہاتھوں بحیرہ احمر میں F-18 امریکی لڑاکا طیارے کا گر کر تباہ ہونا بھی ذکر کیا گیا۔ اس موقع پر میجر جنرل محمد...
    ANDHRA PRADESH: بھارت کی ریاست آندھرا پردیش میں بالی وڈ کے ایک مداح نے مشہور ادارکاہ اور ساؤتھ انڈین فلموں میں مہنگی ترین ادارکاؤں میں شمار ہونے والی سمانتھا کی 38 ویں سالگرہ پر ان کے ان کے نام کا مندر تعمیر کرلیا۔ انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق ادارکارہ سمانتھا کے مداح نے ان کے اعزاز میں مندر تعمیر کرلیا ہے اور 28 اپریل کو اداکارہ کی 38 ویں سالگرہ کے موقع پرانہوں نے غریب بچوں کے لیے کھانے کا انتظام بھی کیا تھا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ تینالی سندیپ نامی مداح نے مندر کا نام بڑے فخر سے ‘دی ٹیمپل آف سمانتھا’ رکھ دیا ہے اور مندر میں ادارکارہ کے دو مجسمے بھی نصب کیے...
     علیزہ شاہ نے اپنے کیریئر کا آغاز فلم” سپر سٹار” سے کیا اور ڈرامہ عہد وفا کے ذریعے مقبولیت حاصل کی پاکستان شوبز کی اداکارہ علیزہ شاہ نے سوشل میڈیا سے کنارہ کشی کرنے کا اعلان کر دیا۔ تنازعات کے باعث سرخیوں میں رہنے والی اداکارہ اور ماڈل علیزہ شاہ نے سوشل میڈیا سے دوری اختیار کرلی، علیزہ شاہ جنہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز فلم”سپر سٹار” سے کیا اور ڈرامہ عہد وفا کے ذریعے مقبولیت حاصل کی، حالیہ برسوں سوشل میڈیا ٹرولنگ کا نشانہ بنتی رہی ہیں جس کی وجوہات میں ان کا لباس، اسٹائل اور میوزک ویڈیوز شامل ہیں۔ حال ہی میں علیزہ شاہ نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک پیغام میں بتایا کہ وہ خود پر ہونے...
    بانی پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان کے انسٹاگرام پر فارلوورز کی تعداد ایک کروڑ ہوگئی ہے، وہ اس پلیٹ فارم پر سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے سیاستدان ہیں۔ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید عمران خان کے فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 1 کروڑ تک پہنچ گئی، اور اس ہندسے پر پہنچنے والے وہ پہلے پاکستانی سیاستدان ہیں۔ عمران خان کے اگر انسٹا اکائونٹ پر ایک نظر دوڑائی جائے تو وہ صرف ایک اکائونٹ کو فالوو کر رہے ہیں جو ان کی جماعت پی ٹی آئی کا آفیشل اکائونٹ ہے۔دوسری جانب عمران خان کے اکائونٹ سے تاحال 15 ہزار691 پوسٹس شیئر کی جا چکی ہیں۔ فالوورز کی اس دوڑ میں دیکھا جائے...
    پاکستان نے وفاقی وزارتوں پر بھارت کے سائبر حملے ناکام بنا دیئے WhatsAppFacebookTwitter 0 29 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان نے بھارت کی جانب سے وفاقی وزارتوں پر سائبر حملے ناکام بنا دیئے۔وفاقی وزیرآئی ٹی شزا فاطمہ نے کہا کہ بھارت کے سائبر حملوں سے کوئی بہت بڑا مسئلہ نہیں ہوا، پاکستان نے کامیابی سے حملے ناکام بنائے۔انہوں نے کہا کہ سائبرحملوں کا کوئی اثر ٹیلی کام سیکٹر پر نہیں آیا، وفاقی وزارتوں کی ویب سائٹس کی ہوسٹنگ این ٹی سی پر ہے ، این ٹی سی کے پاس سائبرسکیورٹی کا بہترین سسٹم ہے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیمیں تشکیل دی جا چکی ہیں ، سائبرحملوں سے متعلق این ٹی آئی ایس...
    بالی ووڈ کی خوبصورت اداکارہ پریٹی زنٹا نے سوشل میڈیا پر ایک مداح کو بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت سے متعلق سوال پر کرارا جواب دیدیا۔ معروف اداکارہ پریٹی زنٹا نے سوشل میڈیا پر سوال جواب کے آن لائن سیشن کے دوران ایک مداح نے ان سے بی جے پی میں شمولیت سے متعلق سوال کیا۔ تاہم اداکارہ کو یہ سوال ایک آنکھ نہ بھایا اور برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سوال کرنے والے مداح کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ پریٹی زنٹا نے کہا کہ معلوم نہیں کیوں لوگ دوسروں کی شناخت اور انتخاب پر اپنا فیصلہ مسلط کرنا چاہتے ہیں۔ تاہم اگلے ہی روز اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں اداکارہ نے اُس مداح سے معذرت بھی کر لی۔ پریٹی زنٹا نے لکھا کہ...
    سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے حکومت پاکستان کی جانب سے ہزاروں عازمین حج کے لیے حج فنڈز کو غلط بینک اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مملکت کا الیکٹرونک حج نظام ’شفافیت کے اعلیٰ ترین معیار‘ کے ساتھ فعال ہے۔ اس ماہ مقامی خبر رساں اداروں نے رپورٹس شائع کی تھیں کہ پاکستانی عازمین حج کو سفر میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے کیونکہ ان کے اخراجات کے لیے لاکھوں سعودی ریال غلطی سے سعودی عرب کی وزارت حج کے بجائے پیٹرولیم برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک سے منسلک اکاؤنٹ میں بھیج دیے گئے تھے۔ یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کا غیر قانونی طور حجاج، سہولت کاروں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 29 اپریل 2025ء) میانمار میں حکام منگل 29 اپریل کو آنگ سان سوچی کے ایک جھیل کے کنارے واقع بنگلے کو نیلام کرنے میں چوتھی بار بھی ناکام رہے۔ اب بھی جیل میں بند نوبل امن انعام یافتہ سوچی کی اس رہائش گاہ کو خریدنے کے لیے کوئی بھی بولی لگانے کو تیار نہ ہوا۔ میانمار: بدعنوانی کیس میں آنگ سان سوچی کو پانچ برس قید کی سزا یہ شاندار دو منزلہ گھر ینگون کے مہنگے اور معروف یونیورسٹی ایوینیو روڈ پر واقع ہے لیکن اس کا مین گیٹ زنگ آلودہ ہو چکا ہے۔ اس بنگلے کی نیلامی کے لیے عدالت کے مقرر کردہ افسر نے بتایا کہ نیلامی میں اس کی ابتدائی...
    اسلام آباد: پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ایک ہی بچے کے لیے دو ماؤں کو ادائیگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ جنید اکبر خان کی زیر صدارت پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں ایک بچے کے لیے دو ماؤں کو ادائیگیوں کا آڈٹ اعتراض کا جائزہ لیا گیا۔ آڈٹ بریف میں بتایا گیا کہ ایک ہی بچے کے لیے دو ماؤں کو ادائیگی کے 2 ہزار 312 کیسز رپورٹ ہوئے، اس مد میں بینظیر انکم کے تحت 1 کروڑ 40 لاکھ روپے کی ادائیگی کی گئی۔ آڈیٹر جنرل پاکستان نے بتایا کہ یہ رقوم بچوں کو تعلیمی وظائف کے تحت کیش میں دی گئیں۔  آڈٹ بریف کے مطابق ایک...
    فالس فلیگ آپریشن کی ناکامی: بھارتی فوج کے ناردرن کمانڈ کے سربراہ کی چھٹی WhatsAppFacebookTwitter 0 29 April, 2025 سب نیوز نئی دہلی : بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں پہلگام کے مقام پر مبینہ فالس فلیگ آپریشن کی ناکامی کا ملبہ بھارتی فوج کی ناردرن کمانڈ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ایم وی ایس کمار پر ڈال دیا گیا۔ مودی سرکار نے فوری کارروائی کرتے ہوئے جنرل کمار کو ان کے عہدے سے فارغ کر دیا ہے۔بھارتی وزارت دفاع کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل کمار کی جگہ لیفٹیننٹ جنرل پراتک شرما یکم مئی 2025 کو بھارتی فوج کی ناردرن کمانڈ کی کمان سنبھالیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جنرل کمار نے پہلگام آپریشن کی ناکامی کے بعد پاکستان کے...
    پاکستان شوبز کی اداکارہ علیزہ شاہ نے سوشل میڈیا سے کنارہ کشی کرنے کا اعلان کر دیا۔ تنازعات کے باعث سُرخیوں میں رہنے والی اداکارہ اور ماڈل علیزہ شاہ نے سوشل میڈیا سے دوری اختیار کرلی ہے۔ علیزہ شاہ، جنہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز فلم ’سپر اسٹار‘ سے کیا اور ڈرامہ ’عہدِ وفا‘ کے ذریعے مقبولیت حاصل کی، حالیہ برسوں سوشل میڈیا ٹرولنگ کا نشانہ بنتی رہی ہیں جس کی وجوہات میں ان کا لباس، اسٹائل اور میوزک ویڈیوز شامل ہیں۔ حال ہی میں علیزہ شاہ نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک پیغام میں بتایا کہ وہ خود پر ہونے والی تنقید سے دہنی طور پر متاثر ہو رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بظاہر وہ مضبوط دکھائی دیتی ہیں،...
    کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ صبا فیصل نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں دو ماہ پہلے بھارت سے ایک بڑے کمرشل کی آفر موصول ہوئی تھی تاہم انہوں نے یہ پیشکش ٹھکرا دی۔  نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے صبا فیصل نے کہا کہ انہیں بھارت سے ایک اشتہار کے لیے آڈیشن دینے کی دعوت دی گئی تھی لیکن انہوں نے صاف انکار کردیا۔ صبا فیصل نے کہا کہ مجھے کہا گیا تھا کہ آپ کو آڈیشن دینا ہوگا جو وقت کی کمی کی وجہ سے میرے لیے ممکن نہیں تھا لہذا میں نے انکار کردیا، میرے کوارڈی نیٹر نے مجھ سے کہا کہ آپ نے اتنی بڑی آفر کو کیوں منع کیا ہے لیکن اُس...
    ---فائل فوٹو  بانیٔ پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان کے انسٹاگرام پر فارلوورز کی تعداد ایک کروڑ ہوگئی ہے، وہ اس پلیٹ فارم پر سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے سیاستدان ہیں۔ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید عمران خان کے فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 1 کروڑ تک پہنچ گئی، اور اس ہندسے پر پہنچنے والے وہ پہلے پاکستانی سیاستدان ہیں۔عمران خان کے اگر انسٹا اکاؤنٹ پر ایک نظر دوڑائی جائے تو وہ صرف ایک اکاؤنٹ کو فالوو کر رہے ہیں جو کہ ان کی جماعت پی ٹی آئی کا آفیشل اکاؤنٹ ہے۔ اسکرین شاٹ دوسری جانب عمران خان کے اکاؤنٹ سے تاحال 15 ہزار691 پوسٹس شیئر کی جا چکی ہیں۔فالوورز کی اس دوڑ میں...
    پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی کواڈ کاپٹر کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کو ناکام بناتے ہوئے اسے مار گرایا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ بھمبر کے علاقے مناور سیکٹر میں دشمن نے کواڈ  کاپٹر کے ذریعے جاسوسی کرنے کی کوشش کی۔ سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ پاک فوج نے بروقت کارروائی کر کے دشمن کی اس مذموم کوشش کو ناکام بنا دیا۔ سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ یہ واقعہ پاک فوج کی مستعدی، پیشہ ورانہ مہارت اور دفاعی تیاری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ پاک فوج دشمن کی کسی بھی جارحیت کا فوری اور مؤثر جواب دینے کے لیے ہر دم تیار ہے، پوری قوم افواجِ پاکستان  کے ساتھ ملکر دشمن...
    ویب ڈیسک: پاک فوج نے   بھارت کی جاسوسی کی کوشش ناکام بنا دی ،لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی کواڈ کاپٹر کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کو ناکام بناتے ہوئے مار گرایا۔  سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھمبر کے علاقے مناور سیکٹر میں دشمن نے کواڈ کاپٹر کے ذریعے جاسوسی کرنے کی کوشش کی، پاک فوج نے بروقت کارروائی کر کے دشمن کی اس مذموم کوشش کو ناکام بنا دیا۔  ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ پاک فوج کی مستعدی، پیشہ ورانہ مہارت اور دفاعی تیاری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ محسن نقوی سےفضل الرحمان کی ملاقات، این ایس سی فیصلوں سےبھی آگاہ کیا  سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج دشمن کی کسی بھی...
    وزیر آئی ٹی کا کہنا ہے کہ قومی اور صوبائی سطح پر کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیمز تشکیل دی جاچکی ہیں جبکہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں سائبر سیکورٹی کے حوالے سے شہریوں کو آگاہی دے رہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت آبی دہشت گردی کے بعد سائبر دہشت گردی پر اتر آیا، پاکستان نے بھارت کی جانب سے وفاقی وزارتوں کی ویب سائٹس پر سائبر حملے ناکام بنادیے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے مختلف وفاقی وزارتوں کی ویب سائٹس پر کیے گئے سائبر حملے پاکستان نے ناکام بنا دیے ہیں۔ شزہ فاطمہ نے بتایا کہ بھارت کے سائبر حملوں سے کوئی بہت بڑا مسئلہ نہیں ہوا، ٹیلی کام سیکٹر پر سائبر...
    راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اپریل 2025)سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے جاسوسی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر بھارتی کواڈ کاپٹر کو مار گرایا ہے ،پاک فوج نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کو ناکام بناتے ہوئے مار گرایا،سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایل او سی پر بھمبرکے علاقے مناور سیکٹر میں دشمن نے کواڈ کاپٹر کے ذریعے جاسوسی کوشش کی تھی،سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ پاک فوج کی مستعدی۔(جاری ہے) پیشہ ورانہ مہارت اور دفاعی تیاری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔پاک فوج نے بروقت کارروائی کر کے دشمن کی اس مذموم کوشش کو ناکام بنادیا۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج دشمن کی کسی بھی جارحیت کا فوری اور موثر جواب...
    جاسوسی کی کوشش ناکام، پاک فوج نے ایل او سی پر بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا WhatsAppFacebookTwitter 0 29 April, 2025 سب نیوز راولپنڈی:پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی کواڈ کاپٹر کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کو ناکام بناتے ہوئے مار گرایا۔تفصیلات کے مطابق سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھمبر کے علاقے مناور سیکٹر میں دشمن نے کواڈ کاپٹر کے ذریعے جاسوسی کرنے کی کوشش کی تھی، پاک فوج نے بروقت کارروائی کر کے دشمن کی اس مذموم کوشش کو ناکام بنادیا۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ پاک فوج کی مستعدی۔پیشہ ورانہ مہارت اور دفاعی تیاری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ذرائع کے مطابق پاک فوج دشمن کی کسی...
    پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی جاسوسی کی ایک اور کوشش کو ناکام بناتے ہوئے مناور سیکٹر میں بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دشمن نے بھمبر کے علاقے مناور سیکٹر میں فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کواڈ کاپٹر کے ذریعے جاسوسی کی کوشش کی، تاہم پاک فوج کی مستعد اور بروقت کارروائی سے یہ مذموم کوشش ناکام بنا دی گئی۔ مزید پڑھیں: پہلگام فالس فلیگ آپریشن: مقبوضہ کشمیر نے مودی کی پالیسیوں کو ٹھکرا دیا یہ کارروائی افواجِ پاکستان کی پیشہ ورانہ مہارت، دفاعی تیاری اور چوکس نگرانی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ دشمن کو واضح پیغام دیا گیا ہے کہ ہر قسم کی جارحیت کا فوری اور مؤثر...
    مشہور ویب سیریز ’فیملی مین 3‘ سے مشہور ہونے والے بالی ووڈ کے اُبھرتے ہوئے اداکار روہت بسفور کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق روہت کی لاش آسام کے گربھانگا کے جنگلات میں ایک آبشار کے قریب ملی ہے جہاں وہ اپنے چند دوستوں کے ساتھ سیر کیلئے گئے تھے۔ روہت نے حال ہی میں مقبول ویب سیریز فیملی مین 3 میں اپنی شاندار اداکاری سے توجہ حاصل کی تھی۔ روہت کچھ عرصہ قبل گوہاٹی سے ممبئی منتقل ہوئے تھے تاکہ اداکاری کے میدان میں اپنی شناخت قائم کر سکیں۔ حادثے کے بعد جب انہیں نزدیکی اسپتال لے جایا گیا تو ڈاکٹرز نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ ان کی اچانک موت نے ان کے مداحوں اور فلمی...
    وفاقی مشیرِ قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک—فائل فوٹو وفاقی مشیرِ قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا ہے کہ بھارت نے پہلگام واقعے کا الزام پاکستان پر لگانے کی ناکام کوشش کی ہے۔’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعے کی کوئی انکوائری نہیں کی گئی اور چند منٹ میں پاکستان پر الزام لگا دیا گیا، بھارت کے اندر سے بھی اب آوازیں آنی شروع ہوگئی ہیں۔بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا ہے کہ افواجِ پاکستان مکمل طرح تیار ہیں، بھارت نے مہم جوئی کی تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ بھارت پہلگام واقعے پر سوال اٹھانے پر متعدد مسلمان گرفتارکراچیپہلگام واقعے پر تنقید کرنے پر بھارتی... انہوں نے کہا...
    پاکستان کی مایہ ناز سینئر اداکارہ صبا فیصل کا کہنا ہے کہ انہیں دو ماہ قبل بھارت سے کمرشل کی آفر ہوئی تھی لیکن انہوں نے انکار کر دیا۔ صبا فیصل نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے بتایا کہ ’تقریباً دو ماہ پہلے مجھے بھارت سے ایک کمرشل کی آفر آئی تھی۔ انہوں نے مجھے اور کچھ دیگر افراد کو شارٹ لسٹ کیا تھا۔ میں نے شروع میں تو ہامی بھر لی، لیکن بعد میں انہوں نے بہت سی شرائط رکھنا شروع کر دیں، جن میں آڈیشن کی تاریخ طے کرنا بھی شامل تھا۔ میں نے فوراً ہی اس کمرشل سے انکار کر دیا کیونکہ میرا شیڈول بہت مصروف تھا‘۔...
    ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کا ایک اجلاس کنونیر غلام محمد صفی کی قیادت میں اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ نے حالیہ پہلگام واقعہ کے تناظر میں اقوام متحدہ میں بھارت کے جھوٹے بیانیے کو ناکام بنانے پر حکومت پاکستان اور عوامی جمہوریہ چین کی کامیاب سفارتکاری کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کا ایک اجلاس کنونیر غلام محمد صفی کی قیادت میں اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں حریت کانفرنس کی جملہ قیادت نے شرکت کی۔ اجلاس میں اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا کہ پاکستان اور چین نے مشترکہ طور پر اقوام...
      سویلینز کے فوجی ٹرائل مقدمہ کی سماعت میں جسٹس جمال خان مندوخیل کے سخت ریمارکس آئینی بینچ کی سماعت کے دوران 7رکنی بینچ کے رکن اٹارنی جنرل کے دلائل کے دوران برہم سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی بینچ نے کی۔دوران سماعت اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان دلائل دیتے ہوئے کہا کہ میں نے 3 نکات پر دلائل دینے ہیں، 9 مئی کے واقعات پر وزرات دفاع کے وکیل خواجہ حارث بھی دلائل دے چکے ہیں، میں بھی اس معاملے پر کچھ تفصیل عدالت کے سامنے رکھوں گا، میرے دلائل کا دوسرا حصہ مرکزی کیس...
    بالی ووڈ کے معروف اداکار عمران ہاشمی کی فلم ’’گراؤنڈ زیرو‘‘ کو ریلیز ہونے کے آج تیسرے روز بھی فلم بینوں نے مسترد کر کے رکھ دیا۔ اداکار عمران ہاشمی کی پاکستان مخالف پروپیگنڈے پر مشتمل فلم ‘گراؤنڈ زیرو’ ویک اینڈ پر بھی باکس آفس پر ناکام ثابت ہوئی۔ اگرچہ فلم کو ناقدین کی جانب سے تعریفی جائزے ملے تھے اور پھر پہلگام واقعے میں بھی مودی نے پاکستان پر الزام دھر کر فلم کو اُڑان کا موقع فراہم کیا۔ اس کے باوجود یہ فلم شائقین کو سنیما گھروں تک کھینچنے میں بری طرح ناکام رہی۔ تین دنوں میں فلم نے مجموعی طور پر صرف 5.20 کروڑ روپے کا بزنس کیا۔ دوسری جانب اکشے کمار کی فلم ‘کیسری 2’ نے ویک اینڈ پر 65.45 کروڑ روپے...
    مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں پیش آنے والے واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی بڑھنے کے باعث اداکارہ ہانیہ عامر کو بڑا نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق انسٹاگرام پر 1 کروڑ 83 لاکھ فالوورز رکھنے والی پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر دلجیت دوسانجھ کے ساتھ فلم سردار جی تھری میں نظر آتیں۔ تاہم اب بھارت کی مقامی انڈسٹری نے خبر دی ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے باعث ہانیہ عامر کی جگہ کسی اور اداکارہ کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ A post common by Hania Aamir 哈尼亚·阿米尔 (@haniaheheofficial) اس فلم میں ہانیہ عامر کے ساتھ دلجیت دوسانجھ اور نیرو باوجوہ کو بھی ہونا تھا۔ فلم کی شوٹنگ حال...
    اسلام آباد:وزیراطلاعات عطاء اللہ تارڑنے کہاہے کہ بھارت کو بہت مایوسی ہوئی ،وہ اپناکیس بنانے میں ناکام رہاہے، پاکستانی چینلزپابندی کامطلب یہ ہے کہ پاکستانی بیانیہ چل رہاہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عطاء تارڑنے کہاکہ بھارتی صحافی یہ کہہ رہے ہیں کہ مغرب اور خطے میں ہمارا بیانیہ نہیں چل رہا،بھارت کا بیانیہ بھی ناکام ہوگیا اورخارجہ پالیسی بھی ناکام رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ لگتاہے کہ یہ ساراکھیل ہماراپانی روکنے کے لئے کھیلاگیا،بھارت کوئی بھی ایکشن کرے گاتواس کادوگناجواب دیاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ بھارت اس وقت دہشت گردی کا پروموٹربناہواہے،ہم بہترین کی امیدرکھتے ہیں مگربدترین کیلئے بھی تیارہیں۔ Post Views: 2
    سٹی 42 : بھارت کی درخواست پر وزیردفاع خواجہ آصف کا انسٹاگرام اکاؤنٹ بلاک کردیا گیا ۔  وزیردفاع خواجہ آصف نے ایکس پر اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ بلاک ہونے کی اطلاع دی ۔  خواجہ آصف نے بتایا کہ میرا انسٹاگرام اکاؤنٹ انڈیا کی درخواست پر بلاک کردیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ہمارے بیانیے کے سچ کی فتح ہے ۔  دو روز کے لئے جنگ بندی کا اعلان ک
    پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات کشیدہ ہیں، اور بھارتی میڈیا پر پاکستان کے خلاف منفی پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔ بھارت میں 16 پاکستانی یوٹیوب چینلز پر پابندی لگائے جانے کے بعد اب بھارت کی درخواست پر ہی وزیر دفاع خواجہ آصف کا انسٹا گرام اکاؤنٹ بلاک کردیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں بھارت نے 16 پاکستانی یوٹیوب چینلز پر پابندی لگادی، مگر کیوں؟ وزیر دفاع خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر ایک بیان میں کہاکہ میرا انسٹا گرام اکاؤنٹ انڈیا کی درخواست پر بلاک کردیا گیا ہے، یہ ہمارے بیانیے کی فتح ہے۔ واضح رہے کہ بھارتی حکومت نے اپنے ملک میں 16 پاکستانی یوٹیوب چینلز پر پابندی عائد کی ہے۔...