2025-11-27@16:49:39 GMT
تلاش کی گنتی: 146
«بھارتی وفد کی»:
(نئی خبر)
لاہور‘ اسلام آباد (اے پی پی + نمائندہ خصوصی+اپنے سٹاف رپورٹر سے+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ایران کے صدر مسعود پیزشکیان سے ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی، وزیراعظم نے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور جنوبی ایشیا میں کشیدگی کو کم کرنے کے لیے ایران کی مخلصانہ اور برادرانہ سفارتی کوششوں پر صدر پیزشکیان کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم نے بالخصوص ایرانی صدر کے گزشتہ ماہ وزیراعظم سے ٹیلی فونک رابطے اور بحران کے دوران وزیر خارجہ عباس عراقچی کو خطے میں بھیجنے پر شکریہ ادا کیا۔ پاکستان کے خلاف ہندوستان کے بلا اشتعال حملوں کی شدید مذمت...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے بھارتی جارحیت کو عالمی برادری کے سامنے اجاگر کرنے کیلیے بلاول بھٹو کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری حالیہ پاک بھارت تنازع کے پیش نظر وفد کے ہمراہ یورپ کا دورہ کریں گے اور بھارتی جارحیت سے عالمی برادری کو آگاہ کریں گے۔ قبل ازیں وزیراعظم نے بلاول بھٹو کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی، جس میں لیگی رہنما خرم دستگیر، سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر اور جلیل عباس جیلانی شامل ہیں۔ اعلی سطح کا وفد بھارتی اشتعال انگیزیوں اور سندھ طاس معاہدے سے متعلق پاکستان کا موقف اجاگر...
بھارت نے پاکستان کیخلاف بین الاقوامی دوروں کے لیے 7 وفد تشکیل دیے ہیں۔ ان وفود کی قیادت بھارتی پارلیمان کے ارکان ششی تھرور، روی شنکر، سپریا سول، سنجے کمار، بائیجایند پانڈا، شری کنت ایکناتھ شندھ اور کنی موزی کریں گے جن کا تعلق مختلف بھارتی پارلیمانی جماعتوں سے ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ہمارے میڈیا نے بھارتی میڈیا کو شاندار جواب دیا جو اسے یاد رہے گا، جنرل عاصم منیر یہ وفود امریکا، برطانیہ، جاپان اور جنوبی افریقہ اور مشرقی وسطیٰ سمیت مختلف ممالک کا دورہ کرکے پاکستان کے خلاف اپنا مقدمہ پیش کریں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہر وفد میں 5 سے 8 اراکین پارلیمنٹ شامل ہوں گے۔ ان وفود کا دورہ 23 مئی سے شروع ہوگا اور...
پاک بھارت کشیدگی نے سابق آسٹریلوی کرکٹر و کمنٹیٹر میتھیو ہیڈن کی بیٹی گریس انتہائی خوفزدہ کردیا۔ انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں بطور ٹی وی پریزینٹر خدمات انجام دینے والی گریس ہیڈن سابق آسٹریلوی کرکٹر و کمنٹیٹر میتھیو ہیڈن کی صاحبزادی ہیں اور آفیشل براڈکاسٹر کے ساتھ کام کررہی تھیں۔ اس دوران انکے والد ہیڈن لیگ میں نیشنل نیٹ ورک کے ساتھ کمنٹری میں مصروف تھے۔ گریس ہیڈن نے انسٹاگرام پر گاڑی میں سفر کے دوران بنائی گئی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنی خیریت سے آگاہ کیا اور بتایا کہ وہ ممبئی میں موجود ہیں جبکہ ان کے والد بھی دھرم شالا سے ممبئی پہنچ چکے۔ گریس نے کہا کہ گزشتہ شب بہت ہی خوفناک تھی،...
سرینگر(اوصاف نیوز)بھارتی جارحیت کیخلاف پاک فوج کی راجوڑی میں جوابی کارروائی کے دوران ایڈیشنل ڈی سی راج کمار تھاپا مارا گیا۔ سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ مرنے والا افسر کشمیری مسلمانوں میں خوف کی علامت تھا۔ پاکستان کا بھارت کو منہ توڑ جواب، راجوڑی میں افواج پاکستان کی جوابی کارروائی میں ایڈیشنل ڈی سی راج کمار مارا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت کی پشت پناہی میں ایڈیشنل ڈی سی راج کمار تھاپا دہشتگردوں کا سہولت کار تھا، اس کا حکومتی اعلی عہدے کی آڑ میں دہشتگردوں کے ساتھ ملاپ تھا۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ راج کمار کشمیری مسلمانوں کیلئے دہشت کی علامت تھا، راج کمار تھاپا زیادہ تر اعلیٰ فوجی بریفنگز میں شامل...
بالی ووڈ کی اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے حالیہ دنوں بھارتی میڈیا کی جانب سے جھوٹی خبریں پھیلانے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اپنی ہی میڈیا کو سچائی کا آئینہ دکھایا ہے۔ بھارتی میڈیا کو اب پاکستان مخالف پروپیگنڈہ کرنے اور جھوٹی خبریں پھیلانے پر ان کی اپنی ہی اہم شخصیات کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ حال ہی میں اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے بھی اپنے میڈیا اداروں پر تنقید کی ہے۔ اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے کہا کہ اس وقت سب سے زیادہ نقصان دہ عمل غیر مصدقہ اور گمراہ کن معلومات پھیلانا ہے، جو عوام میں خوف اور بے یقینی پیدا کر رہا ہے۔ انہوں نے بھارتی عوام کو مشورہ دیا کہ وہ...
پاکستان کے حملے کے خوف نے بھارتیوں کا ذہنی توازن بگاڑ دیا جس کے باعث اُن کی نفسیات متاثر ہونے لگی۔ واضح رہے یہ سب صورتحال بھارت کی جانب سے پاکستان پر پہلگام حملے کے الزام کے بعد پیدا ہوئی۔ بھارت نے بنا سوچے سمجھے پاکستان پر پہلگام میں سیاحوں کے قتل کا جھوٹا الزام عائد کیا، پھر سندھ طاس معاہدہ معطل کیا جس کے جواب میں پاکستان نے اپنی فضائی حدود بھارت کے لیے مکمل طور پر بند کی۔ بعد ازاں بھارت نے پاکستان پر بزدلانہ فضائی حملے کیے جس کا پاکستان اب تک منہ توڑ جواب دے رہا ہے۔ تاہم وہیں جنگ کی اس صورتحال نے بھارتیوں پر لرزہ طاری کر دیا ہے جس سے ان کی...
اہم ائیرپورٹس کو 10 مئی تک بند کرنے کا اعلان ، 200سے زائد پروازیں منسوخ فلائٹ آپریشنز معطل ہونے سے ایئرلائنز کو کروڑوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے، ذرائع پاکستان کی جانب سے ممکنہ جوابی کارروائی کے پیش نظر بھارت میں ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی ہے ۔بھارتی حکام نے 27اہم ائیرپورٹس کو 10 مئی تک بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے جبکہ 200سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔یہ صورتحال اُس وقت پیدا ہوئی جب بھارتی فوج نے گزشتہ رات آزاد کشمیر کے علاقوں کوٹلی، مظفرآباد، باغ، مریدکے اور احمد پور شرقیہ پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 26 پاکستانی شہید اور 46 زخمی ہوئے ، جبکہ 2 مساجد...
اسلام آباد: آذربائیجان نے بھارتی جارحیت کے تناظر میں پاکستان کی مکمل حمایت کا فیصلہ کرتے ہوئے بھرپور ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے۔ آذربائیجان کی حکومت نے وزیر اعظم پاکستان کے نام خط لکھ کر پاک بھارت کشیدگی پر اظہار تشویش کیا۔ پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے پاکستانی حکومت کے لیے خصوصی پیغام دیا کہ آذربائیجان کی حکومت پاکستان میں بھارتی فوج کی کارروائیوں کی مذمت کرتی ہے۔ اعلامیہ میں کہا کہ آذربائیجان کی حکومت کا پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی اور بھرپور حمایت کرتے ہیں۔ آذربائیجان نے متاثرین کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ آذربائیجان نے دونوں ممالک سے تنازع کو سفارتی...
PARIS: فرانس کے معروف اخبارلی مونڈے نے بھارت کےجھوٹ اور پروپیگنڈے کو بے نقاب کر دیا اور بھارتی فضائیہ کی نااہلی کا پول کھولتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں فوجی آپریشن نے بھارتی فضائیہ کی کمزوریوں کو ظاہر کر دیا ہے۔ فرانسیسی اخبار نے رپورٹ میں کہا کہ بھارت کے لڑاکا طیاروں بالخصوص رافیل کا تباہ ہونا بھارتی فضائیہ کے لیے شدید شرمندگی اور دھچکا ہے، بھارت نے کم از کم تین لڑاکا طیاروں کے نقصان کوتسلیم کرلیا ہے۔ اخبار نے لکھا کہ پاک فضائیہ کے ہاتھوں تباہ ہونے والے بھارتی لڑاکا طیارں میں رافیل بھی شامل ہے اور بھارت کے سکیورٹی ذرائع نے فرانس کی خبر رساں ایجنسی کو طیاروں کی تباہی کے حوالے سے تصدیق...
بھارتی حکام نے 27 اہم ائیرپورٹس کو 10 مئی تک بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے جبکہ 200 سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ یہ صورتحال اُس وقت پیدا ہوئی جب بھارتی فوج نے گزشتہ رات آزاد کشمیر کے علاقوں کوٹلی، مظفرآباد، باغ، مریدکے اور احمد پور شرقیہ پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 26 پاکستانی شہید اور 46 زخمی ہوئے، جبکہ 2 مساجد بھی شہید ہوئیں۔ پاک فوج نے بھارتی حملوں کا بھرپور جواب دیتے ہوئے دشمن کے 3 رافیل طیارے، ایک سُخوئی، ایک مگ 29 اور ایک ڈرون تباہ کر دیا۔ اس کے علاوہ بھارتی بریگیڈ ہیڈ کوارٹر کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ اس جوابی کارروائی کے خدشے...
نئی دہلی / اسلام آباد: پاکستان کی جانب سے ممکنہ جوابی کارروائی کے پیش نظر بھارت میں ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ بھارتی حکام نے 25 اہم ائیرپورٹس کو 9 مئی تک بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے جبکہ 200 سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ یہ صورتحال اُس وقت پیدا ہوئی جب بھارتی فوج نے گزشتہ رات آزاد کشمیر کے علاقوں کوٹلی، مظفرآباد، باغ، مریدکے اور احمد پور شرقیہ پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 26 پاکستانی شہید اور 46 زخمی ہوئے، جبکہ 2 مساجد بھی شہید ہوئیں۔ پاک فوج نے بھارتی حملوں کا بھرپور جواب دیتے ہوئے دشمن کے 3 رافیل طیارے، ایک سُخوئی، ایک مگ 29 اور...
پاکستان کے ہاتھوں اپنے جہاز گروانے کے بعد بھارت کی معیشت بھی نوز ڈائیو پر آگئی ہے۔ بدھ کی صبح بھارتی روپیہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں گراوٹ کا شکار ہو گیا۔ خبر رساں ایجنسی ”روئٹرز“ کے مطابق ممبئی کے ایک بڑے بینک کے کرنسی ٹریڈر نے کہا کہ مارکیٹ میں ”احتیاط اور خوف“ کی فضا ہے اور اگر صورتحال مزید بگڑتی ہے تو بھارتی معیشت پر دباؤ میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ ’صورتحال کے پیش نظر سب کی نظریں خبروں پر مرکوز ہیں۔‘ اس حوالے سے بھارتی ریزرو بینک (RBI) کے ممکنہ اقدامات کی بھی توقع کی جا رہی ہے تاکہ کسی بڑی مالیاتی بدنظمی سے بچا جا سکے۔ تاہم ماہرین خبردار کر رہے ہیں کہ...
بھارتی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد شامی کو ایک کروڑ تاوان نہ دینے کی صورت میں جان سے مار دینے کی دھمکی موصول ہوئی ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ریاست اتر پردیش کے ضلع امروہہ میں محمد شامی کے بھائی حسیب کی جانب سے اس معاملے کی پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کروائی گئی ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق راجپوت سندر نامی شخص نے بذریعہ ای میل محمد شامی سے ایک کروڑ تاوان طلب کیا ہے۔ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ دھمکی دینے والے شخص نے تاوان نہ دینے کی صورت محمد شامی کو جان سے ماردینے کی دھمکی دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق محمد شامی کو دھمکی موصول ہونے کے...
نیو یارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی اخبار نیویارک ٹائمزنے آرمی چیف جنرل عاصم منیرکی قائدانہ صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کے بعد جنرل عاصم منیرنے فرنٹ سے لیڈ کر کے مثال قائم کردی۔ نیویارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ جنگی مشقوں میں جنرل عاصم منیرنےٹینک پرچڑھ کرجوانوں سےخطاب کیا۔نیویارک ٹائمز نے لکھا کہ آرمی چیف نے کہا کسی بھی بھارتی مہم جوئی کا منہ توڑجواب دیاجائےگا، جنرل عاصم منیربھارتی جارحیت کیخلاف سخت مؤقف رکھتےہیں۔امریکی جریدے نے مزید لکھا کہ آرمی چیف عاصم منیر کا ردعمل کسی بھی سیاسی اندازے سے زیادہ لگتا ہے۔ بھارتی آبی جارحیت کے خلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع مزید :
جنوبی بھارتی اداکار پراکاش راج فواد خان کی فلم ’ابیر گلال‘ کی ریلیز کے حق میں بول پڑے۔ سلمان خان کی فلم Wanted میں ولن کے کردار کیلئے مشہور ہندی اور تیلگو فلم انڈسٹری کے اداکار اور بھارتی سیاستدان پراکاش راج نے پاکستان کے سپر اسٹار فواد خان کی آنے والی بالی ووڈ فلم ابیر گلال کی حمایت میں آواز بلند کی ہے۔ بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے پراکاش راج نے واضح کیا کہ کسی فلم پر صرف اس بنیاد پر پابندی عائد کرنا درست نہیں کہ اس میں پاکستانی اداکار ہے۔ فلم پر پابندی اس وقت تک نہیں لگنی چاہیے جب تک کہ اس میں بچوں کے ساتھ زیادتی، فحاشی یا کوئی نقصان دہ مواد شامل نہ ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ اختلاف...
پاکستانی میڈیا بیانیے کی جنگ جیت گیا، خوفزدہ بھارت نے آئی ایس پی آرکا یوٹیوب چینل بلاک کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 2 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پہلگام فالس فلیگ آپریشن سے متعلق حقائق سامنے لانے اور بھارتی پروپیگنڈے کو بے نقاب کرنے پر گھبراہٹ کی شکار مودی سرکار نے آئی ایس پی آر کا یو ٹیوب چینل بلاک کردیا۔جھوٹ کے پاوں نہیں ہوتے اور سچ کو چھپایا نہیں جا سکتا۔ ایسا ہی کچھ پہلگام واقعے پر ہوا جب بھارت نے حملے کے چند گھنٹوں بعد ہی پاکستان پر الزام عائد کرنا شروع کردیئے تھے۔مودی سرکار کے اس جھوٹے پروپیگنڈے پر پاکستانی میڈیا نے دنیا کے سامنے ناقابل تردید ثبوت کے ساتھ حقائق پیش کیے جس سے بھارت...
پہلگام فالس فلیگ آپریشن سے متعلق حقائق سامنے لانے اور بھارتی پروپیگنڈے کو بے نقاب کرنے پر گھبراہٹ کی شکار مودی سرکار نے آئی ایس پی آر کا یو ٹیوب چینل بلاک کردیا۔ جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے اور سچ کو چھپایا نہیں جا سکتا۔ ایسا ہی کچھ پہلگام واقعے پر ہوا جب بھارت نے حملے کے چند گھنٹوں بعد ہی پاکستان پر الزام عائد کرنا شروع کردیئے تھے۔ مودی سرکار کے اس جھوٹے پروپیگنڈے پر پاکستانی میڈیا نے دنیا کے سامنے ناقابل تردید ثبوت کے ساتھ حقائق پیش کیے جس سے بھارت کا زہریلہ پروپیگنڈا زائل ہوگیا۔ پاکستانی میڈیا کے مضبوط دلائل سے بھارتی عوام کی آنکھیں بھی کھل گئیں اور دفاعی ماپرین سمیت عام شہریوں نے مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لینا شروع...
مودی کا جنگی جنون کم نہ ہوا، بھارتی جریدے نے پاکستان کے خلاف ناپاک سازشوں سے متعلق خوفناک انکشافات کر دیے۔ بھارت کی پہلگام حملے کو جواز بنا کر خطے میں جنگی ماحول پیدا کرنے کی سازش کی جا رہی اور اسے سلسلے میں مودی نے افواج کو کسی بھی وقت، کسی بھی ہدف کو نشانہ بنانے کی مکمل آزادی دے دی۔ ٹائمز ناؤ کے مطابق بھارتی کابینہ کی سیکیورٹی کمیٹی کے مسلسل اجلاس میں پاکستان کے خلاف فوری اور اسٹریٹیجک اقدامات پر مشاورت کی جا رہی ہے۔ بھارت نے سندھ طاس معاہدے کو معطل کر کے پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی کھلی دھمکی دی جبکہ پاکستان کے شہریوں کو ملک بدر کرنے اور سفارتی تعلقات محدود کرنے کا بھارتی فیصلہ،...
بھارت کے پاس نہ پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت ہے اور نہ ہی دریاؤں کا رخ موڑنے کی، معروف بھارتی صحافی کا انکشاف
ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما اور سینئر سیاست دار ششی تھرور نے اعتراف کیا ہےکہ بھارت کے پاس نہ پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت ہے اور نہ ہی دریاؤں کا رخ موڑنے کی۔ بھارتی سیاست دان ششی تھرور کا کہنا ہےکہ سندھ طاس معاہدہ منسوخ نہیں بلکہ معطل کیا گیا ہے، اس فیصلے سے معاملات زیادہ تبدیل نہیں ہوں گے، ہم کل یہ نہیں کہہ سکتے کہ پاکستان کو پانی نہیں ملےگا۔ششی تھرور کا کہنا تھا کہ یہ پانی کہاں جائے گا؟ ہم بھارت کو تو نہیں ڈبو سکتے ، یہ معطلی بظاہر علامتی ہے۔ششی تھرور نے کہا کہ پہلگام میں انٹیلی جنس ناکامی ہوئی ہے ، لیکن سوال یہ ہےکہ پہلے اس معاملے...
سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کی فضائیہ نے نہ صرف دشمن کی ہر حرکت پر کڑی نظر رکھی بلکہ فوری حکمت عملی کے تحت اپنی فضائی برتری کا مظاہرہ بھی کیا۔ سکیورٹی ذرائع نے واضح پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی افواج ہر قسم کی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار اور چوکس ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ جموں و کشمیر کی فضائی حدود میں پٹرولنگ کرتے بھارتی رافیل طیارے پاک فضائیہ کی بروقت کارروائی اور تیز رفتاری کے خوف سے ہی فرار ہو گئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق 29 اور 30 اپریل کی درمیانی شب ایک حساس اور کشیدہ لمحہ اس وقت پیدا ہوا جب بھارتی فضائیہ کے 4 رافیل...
پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد جارحانہ دعوے کرنے والا بھارت، پاکستان کا پانی بند کرنے کے خواب سے جاگ گیا اور گھبراہٹ میں دریائے جہلم میں پانی چھوڑ دیا، اچانک پانی چھوڑنے سے دریائے جہلم میں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ سے نکل کر اوڑی سے ہٹیاں بالا چکوٹھی داخل ہونے والے دریائے جہلم میں بھارت نے پانی کا بڑا ریلا چھوڑ دیا ہے جب کہ مظفرآباد انتظامیہ نے آبی ایمرجنسی نافذ کردی۔ رپورٹ کے مطابق بغیر اطلاع کے دریائے جہلم کی سطح آب بلند ہونے کے باعث اس کے کنارے بسنے والے لوگوں میں افراتفری کا عالم تھا۔ صورتحال کے بعد دریا کے کنارے بستیوں میں مساجد میں...
بھارتی میڈیا کے مطابق منوج کمار ممبئی کے کوکیلا بین دھیرو بائی امبانی اسپتال میں داخل تھے جہاں دل سے متعلق پیچیدگیوں کی وجہ سے آج صبح ساڑھے 3 بجے ان کا انتقال ہوا۔ اسپتال کے مطابق اداکار کی موت کی ثانوی وجہ جگر کی خرابی ہے۔ منوج کمار کے بیٹے کنال گوسوامی نے میڈیا کو بتایا کہ ان کے والد طویل عرصے سے علیل تھے، ان کی آخری رسومات کل صبح ادا کی جائیں گی۔ بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر منوج کمار کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ مزید پڑھیں: سلمان خان کی ایکشن فلم سکندر باکس آفس پر تہلکہ مچانے میں ناکام اُنہوں نے منوج کمار کے ساتھ تصاویر شیئر...
نئی دہلی( ویب ڈیسک) بھارت میں ایک انوکھے واقعے میں شوہر نے خود اپنی بیوی اور اس کے آشنا کو مندر لے جا کر دونوں کی شادی کرادی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شوہر نے اپنی ہی اہلیہ کی اُس کے آشنا کے ساتھ نہ صرف شادی کرادی بلکہ گواہ بھی بنا کہ کہیں وہ دونوں اُسے جان سے نہ ماردیں۔ یہ واقعہ بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع سنت کبیر نگر کے گاؤں کٹار جوٹ میں پیش آیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ببلو نامی شخص نے 2017ء میں گورکھ پور سے تعلق رکھنے والی رادھیکا سے شادی کی تھی اور ان کے 2 بچے بھی ہیں۔ محنت مزدوری کے لیے دوسری ریاست میں رہائش پذیر ببلو کو پتا چلا کہ...
نئی دہلی (نیوز ڈیسک)بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر گوالیار میں ایک پراسرار خاتون نے علاقے میں خوف ہراس پھیلا دیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون نے رات کے وقت ایک کے بعد ایک گھر کی گھنٹیاں بجائیں اور پھر ہوا میں غائب ہوگئی۔ ویڈیو میں یہ بھی دیکھا گیا کہ جیسے ہی وہ عورت گلی میں داخل ہوتی ہے کتا اور گائے اسے دیکھ کر بھاگنے لگتے ہیں، عورت نارنجی رنگ کا لباس پہنی ہوتی ہے، جس کا چہرہ اسکارف سے ڈھنپا ہوتا ہے، اور اس کے پاؤں بھی کپڑوں کے چیتھڑوں سے ڈھکے ہوئے تھے۔ چونکہ خاتون کا چہرہ ڈھکا ہوا ہے اور کوئی نہیں جانتا کہ...
ارشد اقبال کا بھارتی فوجیوں کی تلاشی اور محاصرے کی کارروائیوں اور چھاپوں کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کارروائیوں کا مقصد آزادی پسند کشمیریوں کو دہشت زدہ اور خاموش کرانا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے بھارتی فوجیوں کی طرف سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران لوگوں کو ہراساں کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے ترجمان ایڈووکیٹ ارشد اقبال نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارتی فورسز کی طرف سے جاری تلاشی کی کارروائیوں، رات کے چھاپوں اور سیاسی کارکنوں کی جبری گرفتاریوں نے مقبوضہ علاقے میں خوف و دہشت کا ماحول قائم کر دیا...
بھارتی ریاست کیرالہ میں معروف ولاگر 32 سالہ جنید خان ٹریفک حادثے میں جان کی بازی ہار گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جنید خان سوشل میڈیا پر اپنے ولاگ اپ لوڈ کرتے ہیں۔ ان کی سلو موشن اور روبوٹک اسٹائل ڈانس کی ویڈیوز کو پسند کیا جاتا ہے۔ جنید خان اپنی موٹر سائیکل پر جا رہے تھے کہ حادثے کا شکار ہوگئے۔ انھیں شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔ تاہم خون زیادہ بہہ جانے کے باعث دوران علاج دم توڑ دیا۔ ان کی موت سر پر گہری چوٹ لگنے کے باعث ہوئی۔ حیران کن طور پر جائے وقوعہ پر حادثے کے کوئی شواہد نہیں تھے۔ جنید خان ایک بس والے کو سڑک کنارے زخمی حالت میں ملے تھے۔ جنید خان جنسی زیادتی کیس...
بھارت(نیوز ڈیسک)سینیئر بھارتی اداکار اور فلمساز ایان مکھرجی کے والد، دیب مکھرجی، 83 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دیب مکھرجی طویل علالت کے بعد جمعہ کی صبح ممبئی میں واقع اپنے گھر میں اس دنیا سے رخصت ہوئے۔ خاندان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا: “ہمیں یہ اطلاع دیتے ہوئے بے حد افسوس ہو رہا ہے کہ دیب مکھرجی ہمیں چھوڑ کر چلے گئے ہیں”۔ ان کی آخری رسومات ممبئی کے علاقے جوہو میں ادا کی گئیں۔ دیب مکھرجی نے 1960 اور 1970 کی دہائی میں کئی فلموں میں معاون کردار ادا کیے، جن میں “تو ہی میری زندگی”، “دو آنکھیں”، “باتوں باتوں میں”، “جو جیتا وہی سکندر” اور “کنگ انکل”...
ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارتی ٹی وی انڈسٹری کی مشہور اداکارہ ادیتی شرما اور ان کے شوہر کے درمیان خفیہ شادی کے 4 ماہ بعد طلاق کی خبریں سامنے آرہی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ادیتی شرما اور ابھینیت کوشیک نے کئی سال تک لِیو اِن ریلیشن شپ (شادی کے بغیر ایک ہی گھر میں رہنا) کے بعد گزشتہ سال نومبر میں شادی کی تھی اور اب ان کے درمیان قانونی طور پر علیحدہ ہونے کی کارروائی جاری ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ادیتی شرما نے شادی کو خفیہ رکھنے پر اصرار کیا تھا تاہم بعد میں ان دونوں نے شادی کی تصاویر بھی شیئر کی تھیں۔ تاہم اب طلاق کے فیصلے کی تصدیق خود ادیتی کے شوہر ابھینیت نے بھارتی میڈیا کو...
بھارتی ٹیلی ویژن اداکارہ ادیتی شرما کی خفیہ شادی 4 ماہ بعد ہی طلاق پر ختم ہوگئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ادیتی شرما نے اپنے دیرینہ دوست ابھینیت کوشیک کے ساتھ سالوں تک رشتے میں رہنے کے بعد خفیہ شادی کی درخواست کی تاہم یہ شادی صرف 4 ماہ ہی چل سکی اور طلاق کی وجہ سے اس کا راز فاش ہوگیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اب اس جوڑے نے علیحدگی کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔ ابھینیت کوشیک کے قانونی مشیر راکیش شیٹی کے مطابق اداکارہ نے اپنے کیرئیر کیلئے شادی کو خفیہ رکھنے کی ڈیمانڈ کی تھی تاہم بعد میں ان دونوں نے شادی کی تصاویر بھی شیئر کی تھیں۔ View this post on Instagram ...
جنوبی بھارتی فلم انڈسٹری کی اداکارہ رانیا راؤ کی 3 مارچ کو بنگلورو کے بین الاقوامی ائیرپورٹ پر گرفتاری نے انڈسٹری میں ہلچل مچا دی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق رانیا راؤ 12.86 کروڑ بھارتی روپے کی مالیت کا 14.2 کلو گرام سونا اسمگل کرتے ہوئے پکڑی گئی تھی۔ ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (DRI) کے حکام کو اداکارہ کی دبئی سے آمد کے بارے میں لیڈ مل چکی تھی اور انہوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے رانیا کو ائیر پورٹ پر ہی روک لیا۔ اداکارہ کا جسمانی معائنہ کرنے پر انہیں ٹیپ اور پٹیوں کا استعمال کرتے ہوئے اس کی رانوں پر بندھی 14 سونے کی اینٹیں ملیں، یہ طریقہ وہ مبینہ طور پر کسٹم چیک سے...
معروف بھارتی اداکار تھلاپتی وجے کی دعوت افطار، نماز مغرب میں بھی شریک ہوئے WhatsAppFacebookTwitter 0 7 March, 2025 سب نیوز تامل ناڈو(سب نیوز )بھارت کے معروف اداکار تھلاپتی وجے نے ماہ رمضان میں افطار پارٹی کی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں تھلاپتی وجے نے اپنی سیاسی جماعت بنائی ہے اور اس کا نام تامیلاگا ویٹری کازگام ہے۔اداکار نے چنئی میں پارٹی کی جانب سے افطار کا اہتمام کیا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ دعوت افطار میں تھلاپتی وجے خود بھی موجود رہے اور اس دوران انہوں نے روایتی لباس اور سر پر ٹوپی پہن رکھی تھی۔ تقریب میں قرآن پاک کی تلاوت بھی کی گئی اور دعائیں...
حریت وفد نے ملاقات کے دوران ملائیشیا کے نمائندوں کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال سے آگاہ کیا جن میں دوران حراست قتل، آبادی کے تناسب میں تبدیلی اور قابض بھارتی فورسز کی طرف سے منظم خلاف ورزیاں شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے ایک وفد نے ملائیشیا میں اسلامی تنظیموں کی مشاورتی کونسل (MAPIM) کے صدر محمد اعظمی عبدالحمید اور دیگر رہنمائوں کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی موجودہ صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا۔ ذرائع کے مطابق حریت رہنما الطاف حسین وانی کی زیر قیادت وفد میں ایڈوکیٹ پرویز احمد، شمیم شال، سید فیض نقشبندی اور شیخ عبدالمتین شامل تھے۔ حریت وفد...
نئی دہلی(نیوز ڈیسک) بھارت کی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کے اداکار سورج پنچولی اپنی پہلی بایوپک ’کیسری ویر: لیجنڈ آف سومناتھ‘ کی شوٹنگ کے دوران خطرناک حادثہ میں شدید جھلس گئے۔ رپورٹ کے مطابق اداکار سورج پنچولی اپنی پہلی بایوپک ’کیسری ویر: لیجنڈ آف سومناتھ‘ میں جنگجو ویر ہمیرجی گوہل کا کردار ادا کر رہے ہیں، لیکن فلم کے سیٹ پر ایک خطرناک حادثہ پیش آیا جس میں وہ شدید جھلس گئے۔ یہ واقعہ فلم سٹی، ممبئی میں شوٹنگ کے دوران پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق، فلم کے ایک اہم ایکشن سین کے دوران، سورج پنچولی کو آتش بازی کے دھماکے کے اوپر سے چھلانگ لگانی تھی، لیکن ٹائمنگ کی غلطی کے باعث دھماکہ وقت سے پہلے ہوگیا، اور ان...
بالی ووڈ اداکار شریاس تلپڑے اور آلوک ناتھ کے خلاف دھوکا دہی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 22 جنوری کو ہریانہ کے مرتھل پولیس اسٹیشن میں اداکار شریاس تلپڑے اور آلوک ناتھ دھوکا دہی اور اعتماد کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج کیا گیا۔ یہ دونوں اداکار ان 13 افراد میں شامل ہیں جن پر اعتماد کی خلاف ورزی، دھوکا دہی، اور جائیداد کی غیر قانونی منتقلی جیسے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ ایڈیشنل کمشنر آف پولیس (اے سی پی) مورتھل، اجیت سنگھ کے مطابق، شکایت بنیادی طور پر ایک سوسائٹی کے خلاف ہے جس پر لوگوں کو سرمایہ کاری کا جھانسہ دے کر دھوکہ دینے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ تحقیقات کے...
ممبئی(ویب ڈیسک ) بھارت کے مشہور کامیڈین و اداکار راجپال یادیو کے والد انتقال کرگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار راجپال یادیو کو گزشتہ دنوں ای میل کے ذریعے جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی تھی ۔اس حوالے سے پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ یہ دھمکی بیرون ملک سے دی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بیٹے کو جان سے مارنے کی دھمکی ملنے کے بعد راجپال یادیو کے والد بیمار ہوگئے تھے اور وہ نئی دہلی کے اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ آج دم توڑ گئے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ والد کے انتقال کے وقت اداکار اپنی آنے والی فلم کی شوٹنگ کے لیے تھائی لینڈ میں موجود تھے۔ کامیڈین...
لاہور: ٹرمپ انتظامیہ کی غیر قانونی تارکین کی بے دخلی کے فیصلے سے امریکا میں مقیم لاکھوں بھارتیوں کو سخت پریشان کر دیا۔ ادھر مودی حکومت اس حوالے سے ٹرمپ کے فیصلے پر اثر انداز نہیں ہو سکی، ان کی گرفتاری کیلئے سرکاری ایجنٹوں کو چرچ، سکول، ہسپتال سمیت ہر جگہ چھاپے مارنے کی اجازت مل گئی۔ تمام غیر قانونی تارکین کی بے دخلی کے خواہاں ٹرمپ کو سفید فام امریکیوں نے ووٹ اسی لئے دیا، ٹرمپ کے بقول غیرقانونی تارکین کی تعداد دو سے ڈھائی کروڑ ہے۔ تاہم ماہرین کا اندازہ ایک سے ڈیرھ کروڑ ہے، ان میں 40 لاکھ کا تعلق میکسیکو ، 7.5 لاکھ کا ایل سلواڈور اور 7.25 لاکھ کا بھارت سے ہے۔ غیر...
بھارتی کرکٹ ٹیم کے نوجوان نوجوان کھلاڑی ابھیشیک شرما نے خراب سروس پر بھارتی ایئر انڈی گو کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ ابھیشیک شرما نے ایئرلائن پر بے جا دوسرے کاؤنٹرز پر بھیجنے کا الزام عائد کیا اور بتایا کہ اس وجہ سے ان کی فلائٹ چھوٹ گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایئر لائن کی خراب سروس نے ان کی چھٹی برباد کردی۔ اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر انہوں نے لکھا کہ دہلی ایئر پورٹ پر انڈی گو کے ساتھ بدترین تجربہ رہا۔ اسٹاف کا رویہ بالخصوص کاؤنٹر منیجر سشمیتا متل کا قطعی طور پر نا قابلِ قبول تھا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ وقت پر آئے، درست کاؤنٹر پر گئے لیکن انہوں نے ان کو دوسرے کاؤنٹر پر بھیج...
معروف بھارتی اداکار ساحل خان کی اہلیہ میلنا الیگژنڈر نے اسلام قبول کرلیا۔ دبئی میں مقیم بھارتی اداکار و ماڈل ساحل خان نے سوشل میڈیا پر اہلیہ کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ان کی اہلیہ اب مسلمان ہوچکی ہیں۔ ساحل خان نے اہلیہ کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے خدا کا شکر ادا کیا ساتھ ہی خدا سے معافی مانگتے ہوئے دعا کی کہ وہ ان کی تمام عبادتیں اور دعائیں قبول کرے۔ View this post on Instagram A post shared by Sahil Khan (@sahilkhan) اداکار کے مداحوں کی جانب سے اسلام قبول کرنے پر ان کی اہلیہ کو مبارکباد...
معروف بھارتی گٹارسٹ اور بیسیسٹ چندر مولی بسواس اپنے گھر میں مردہ پائے گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 48 سالہ چندر مولی کی لاش اتوار کی شام کولکتہ کے علاقے ویلنٹن میں واقع ان کے گرائے کے گھر سے برآمد ہوئی۔ بینڈ ’گولوک‘ کے مرکزی گلوکار مہول چکرورتی جب چندر مولی کے گھر پہنچے اتو ان کی لاش دیکھی اور پولیس کو اطلاع دی۔ مہول نے بتایا کہ چندر مولی صبح سے فون نہیں اٹھا رہے تھے، جس پر وہ فکر مند ہو گئے۔ ایک قریبی دوست کے ہمراہ ان کے گھر پہنچنے پر انہیں مردہ پایا ۔ مہول نے اس واقعے کو بنگال کی میوزک انڈسٹری کے لیے بڑا نقصان قرار دیا۔ پولیس کے مطابق، ابتدائی تحقیقات سے...