مودی کا جنگی جنون کم نہ ہوا، بھارتی جریدے نے پاکستان کے خلاف ناپاک سازشوں سے متعلق خوفناک انکشافات کر دیے۔

بھارت کی پہلگام حملے کو جواز بنا کر خطے میں جنگی ماحول پیدا کرنے کی سازش کی جا رہی اور اسے سلسلے میں مودی نے افواج کو کسی بھی وقت، کسی بھی ہدف کو نشانہ بنانے کی مکمل آزادی دے دی۔

ٹائمز ناؤ کے مطابق بھارتی کابینہ کی سیکیورٹی کمیٹی کے مسلسل اجلاس میں پاکستان کے خلاف فوری اور اسٹریٹیجک اقدامات پر مشاورت کی جا رہی ہے۔

بھارت نے سندھ طاس معاہدے کو معطل کر کے پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی کھلی دھمکی دی جبکہ پاکستان کے شہریوں کو ملک بدر کرنے اور سفارتی تعلقات محدود کرنے کا بھارتی فیصلہ، نفرت انگیز پالیسیوں کا تسلسل ہے۔

بھارت کی جانب سے دوبارہ سرجیکل اسٹرائیک یا بالاکوٹ جیسے حملے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ بھارتی فوج، فضائیہ اور بحریہ کو مکمل تیار باشی کا حکم، ایک اور مسلح تصادم کا خدشہ بڑھ گیا۔

بھارت دہشتگردی کے جھوٹے بیانیے کو بنیاد بنا کر پاکستان پر الزام تراشی اور عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

سیٹلائٹ تصاویر کے ذریعے دریا خشک ہونے کی بھارتی پروپیگنڈا مہم بھی جاری ہے۔ بھارت پانی کی قلت کو سیاسی ہتھیار بنا رہا ہے۔

بھارتی وزراء کا جنگی بیانیہ، خود ساختہ خطرہ بنا کر عوامی توجہ اصل مسائل سے ہٹائی جا رہی ہے۔ مودی حکومت کی جارحانہ سوچ نے پورے خطے کو خطرے میں ڈال دیا، امن کی ہر کوشش سبوتاژ کرنے کا منصوبہ بھی تیار کر لیا گیا۔

بھارتی میڈیا پر پاکستان کو مٹی میں ملا دینے کی کھلم کھلا دھمکی دی جا رہی ہے اور کہا جا رہا ہے کہ بھارت جنگ کے لیے تیار ہے۔

بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستان کے خلاف آپریشن بدلہ شروع ہو جانے کا بھی دعویٰ کیا جا رہا ہے۔

بھارت کی جنگی تیاریوں پر پاکستان حکومت اور افواج نے کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کی تیاری مکمل کر لی۔ بھارت کی پاکستان دشمن پالیسیوں پر عالمی طاقتیں خاموش، کیا دنیا نئی جنگ کی طرف بڑھ رہی ہے۔

مودی کا جنگی جنون، پاکستان کیخلاف اقدامات سے متعلق بھارتی جریدے کے خوفناک انکشافات

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پاکستان کے جا رہی ہے بھارت کی کا جنگی رہا ہے

پڑھیں:

بھارت فرانس کورافیل طیاروں کے تباہ ہونے کی تفصیلات فراہم کرنے سے گریزاں

پیرس:بھارت مزیدہزیمت سے بچنے کےلئے پاکستان کی طرف سے مارگرائے جانے والے رافیل طیاروں کی تفصیلات فرانسیسی کمپنی ڈاسو ایوی ایشن کو فراہم کرنےسے مسلسل گریزاں ہے۔ فرانسیسی جریدے ’’چیلنجز‘‘کوانٹرویومیں ڈاسو ایوی ایشن کے چیئرمین اور سی ای او ایرک ٹراپیئر نے بھارت کے آپریشن سندورکے دوران تین بھارتی رافیل طیارے مار گرائے جانے کے پاکستان دعوے متعلق سوال پرکہاکہ ڈاسو ایوی ایشن کو بھارتی فضائیہ کی جانب سے تاحال کسی قسم باضابطہ طورپر اطلاع موصول ہوئی نہ تفصیلات فراہم کی گئیں۔ واضح رہے کہ بھارتی فضائیہ کی جانب سے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب پاک فضائیہ کی جوابی کارروائی میں بھارتی طیارے گرنے کا بالواسطہ اعتراف کرنے بعد رافیل طیارے بنانے والی فرانسیسی کمپنی کے شیئرز مزید گرگئے تھے ۔

 

Post Views: 6

متعلقہ مضامین

  • بھارت فرانس کورافیل طیاروں کے تباہ ہونے کی تفصیلات فراہم کرنے سے گریزاں
  • مذہبی جنونی رہبر دنیا کے امن کیلئے سنگین خطرہ بن گئے
  • (ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ)بھارت کی پاکستان کے خلاف سازشیں ناکام
  • پاکستان کیخلاف بھارت اور اسرائیل کی گھناؤنی سازش بے نقاب؛ بڑے انکشافات
  • پاکستان کےخلاف فوجی جارحیت، بھارت کو 103 بلین سے زائد ڈالرکا نقصان
  • بڑھتے حادثات: مودی کی 11 سالہ کارکردگی کاپول کھول گیا
  • پاکستان کیخلاف بھارت  اور اسرائیل کی گھناؤنی سازش بے نقاب؛ بڑے انکشافات
  • بھارت نے اسرائیل کو ایران پر حملوں میں مدد دی
  • مودی کی ناکام پالیسیوں نے بھارتی معیشت کو ڈبو دیا؛ آٹو انڈسٹری  بحران کا شکار
  • بھارت میں بڑھتے حادثات نے مودی کے 11 سالہ دورِ اقتدار کا پول کھول دیا