2025-09-19@04:37:30 GMT
تلاش کی گنتی: 123
«جنوبی ایشیا ایکسپو»:
(نئی خبر)
لاہور(نیوز ڈیسک)پی آئی اے کی پرواز پی کے 306 کا لاپتا پہیہ کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ریموٹ پارکنگ بے کے قریب، اصفہانی ہینگر کے قریب سے مل گیا ہے۔ ایئرپورٹ کے ویل شاپ ٹیکنیشنز نے گراؤنڈڈ بوئنگ 777 طیارے کے لینڈنگ گیئر کے قریب پڑے 320 طیارے کے ٹائر کی نشاندہی کی۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے تصدیق کی ہے کہ پہیے کی طیارے سے علیحدگی کے واقعہ سے متعلق کسی جانی یا مالی نقصان کے شواہد نہیں ملے، تاہم متعلقہ حکام اس واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ کراچی سے لاہور جانیوالی قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے 306مقررہ وقت پر بحفاظت لاہور پہنچی، لینڈنگ کے بعد کے معائنے کے دوران معلوم ہوا کہ مین لینڈنگ گیئر کے...
قومی ایئرلائن کی پرواز نے گزشتہ روز لاہور میں ایک پہیے پر لینڈنگ کی، لینڈنگ کے وقت اگلے پہیوں میں سے ایک ٹائر غائب تھا، تاہم اب اس کا لاپتہ ویل مل گیا ہے۔پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (پی اے اے) کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی کراچی لاہور پرواز پی کے 306 کا لاپتہ ویل مل گیا۔ قومی ایئرلائن پرواز کی لاہور میں ایک پہیے پر لینڈنگلاہور ایئرپورٹ پر معائنے کےدوران ایک ٹائر غائب ہونے کا پتا چلا، انتظامیہ اور سیفٹی انویسٹی گیشن بورڈ نے تحقیقات شروع کردی۔ لاپتہ ویل جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ریموٹ پارکنگ بے کے پاس سے ملا، ویل شاپ ٹیکنیشنز نے گراؤنڈڈ 777 جہاز کے لینڈنگ گیئر کے قریب سے ویل ملنے کی اطلاع...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) قرضہ پروگرام کے تحت ریویو کے لیے موجود آئی ایم ایف ٹیم نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران پاور سیکٹر ریونیو، حکومتی اخراجات میں کمی کے حوالے سے سامنے آنے والے اعداد و شمار کی روشنی میں اپنے اخذ کردہ تجزیہ اور تجاویز سے حکومتی ٹیم کو آگاہ کرنا شروع کر دیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پاور سیکٹر کے حوالے سے ابھی کافی امور طے ہونا باقی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے یہ کہا ہے کہ کیپٹو پاور پروڈیوسرز ایک آرڈیننس کے ذریعے جو لیوی لگائی گئی تھی اس کی وصولی شروع کی جائے۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کی ٹیموں کے درمیان باضابطہ ایسی بات چیت آج سے...
امریکا میں رن وے پر دو طیاروں کے درمیان ہونے والے خوفناک تصادم کو پائلٹ کی حاضر دماغی نے بچالیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شکاگو ایئرپورٹ کے رن وے پر ساؤتھ ویسٹ ایئرلائنز کے پائلٹ نے طیارے کے زمین پر چھونے سے آخری لمحے قبل دوبارہ اُڑان بھری۔ پائلٹ کے اس اقدام سے مسافروں میں خوف کی لہر دوڑ گئی تھی لیکن جب انھوں نے دیکھا کہ ایک طیارہ رن پر موجود ہے تو معاملے کی نزاکت کا اندازہ ہوا۔ یہ واقعہ شکاگو کے مڈ وے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پیش آیا جب ایک نجی طیارہ ایئر کنٹرولر کی 9 بار کی گئی تنبیہ کو نظر انداز کرکے سے رن وے پر داخل ہو گیا تھا۔ عین اسی وقت...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 23 فروری 2025ء) لاگت کے حوالے سے پاکستان کا یہ سب سے مہنگا ہوائی اڈہ شورش شدہ صوبہ بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں واقع ہے۔ اس علاقے کے لوگوں کی معاشی صورتحال بھی کچھ زیادہ اچھی نہیں۔ چین گزشتہ ایک دہائی سے گوادر اور بلوچستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کر چکا ہے، جو چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کا حصہ ہے۔ گوادر کے لیے سمندر نعمت سے عذاب کیسے بنا؟ ’بلوچستان میں صورت حال صرف ایک دن میں تو خراب نہیں ہوئی‘ پاکستانی حکام نے اس منصوبے کو تبدیلی کا نشان قرار دیا ہے، لیکن گوادر شہر میں تبدیلی کے بہت کم آثار نظر آتے ہیں۔ شہر میں بجلی...
امریکی ریاست ایریزونا کے مرانا ریجنل ایئرپورٹ پر دو مسافر بردار طیارے آپس میں ٹکراگئے جس کے نتیجے میں ایک طیارہ گر کر زمین بوس ہوگیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک انجن والے دو چھوٹے طیارے سیسنا 172 ایس اور لانکیر ایم کے 360، رن وے سے اُڑان بھرتے ہی فضا میں ٹکرا گئے تھے۔ تصادم کے بعد ایک طیارے میں آگ بھڑک اُٹھی اور وہ زمین پر گر کر تباہ ہوگیا جب کہ دوسرا طیارہ بحفاظت لینڈنگ کرنے میں کامیاب رہا۔ زمین بوس ہونے والے طیارے میں 2 پائلٹس حادثے میں ہلاک ہوگئے جب کہ بحفاظت اترنے والے دوسرے طیارے کے پائلٹس محفوظ رہے۔ حادثے کے بعد رن وے کو پروازوں کے لیے بند کردیا گیا تاہم ایوی ایشن حکام نے تحقیقات کے بعد...
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کی پارلیمان میں ایک ایسا بل پیش کیا گیا جو صدر مملکت کو مذہب کی بنیاد پر سفری پابندیاں عاید کرنے سے روک سکتا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نیشنل اوریجن بیسڈ اینٹی ڈسکرمنیشن فار نان امیگرینٹس نامی بل کانگریس میں اپوزیشن جماعت کی رکن جوڈی چو اور سینیٹر کرس کونز نے جمع کرایا ہے۔ اس بل کے منظور ہونے کی صورت میں صدرِ مملکت کو مذہب کی بنیاد پر سفری پابندیاں لگانے سے روکنے کے لیے امیگریشن اینڈ نیشنلٹی ایکٹ کو مزید مضبوط بنایا جا سکے گا۔ یہ بل اس بات کو بھی یقینی بنائے گا کہ امریکا میں داخلے پر پابندی کانگریس کے مشورے سے اور صرف مخصوص...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 18 فروری 2025ء) امریکی فضائی کمپنی ڈیلٹا ایئرلائن کا ایک طیارہ پیر کے روز کینیڈا کے شہر ٹورانٹو کے پیئرسن ہوائی اڈے پر لینڈنگ کے دوران برفانی طوفان کے سبب رن وے پر الٹ گیا جس کے نتیجے میں اس میں سوار 80 میں سے 18 افراد زخمی ہو گئے۔ امریکی لڑاکا طیارہ ’فرینڈلی فائر‘ کا نشانہ بن گیا جنوبی کوریا: مسافر طیارے کے حادثے میں 179 افراد ہلاک، سات روزہ قومی سوگ کا اعلان امریکی شہر منیاپولس سے آنے والی اس پرواز کو پیش آنے والے اس حادثے میں تین افراد شدید زخمی ہیں جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔ طیارے کے ساتھ ہوا کیا؟ امریکی فضائی کمپنی ڈیلٹا کے مطابق...
وفاقی حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)کی جانب سے عائد کی گئی سرکاری ملازمین کے اثاثے مانیٹر کرنے کے لیے قانون سازی کی شرط بھی پوری کر دی ہے، وفاقی کابینہ نے مسودہ قانون کی منظوری بھی دے دی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی کابینہ نے سرکاری ملازمین کے اثاثے ظاہر کرنے کے قانون کے مسودے کی منظوری دی ہے جس کا مقصد سرکاری ملازمین کے اثاثوں کو مانیٹرنگ کرنا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مجوزہ نئے قانون کے تحت حکومت سرکاری ملازمین کے مالی طرز عمل کو مانیٹر اور ریگولیٹ کر سکے گی، وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد یہ مسودہ قانون منظوری کے لیے پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق وفاقی کابینہ نے سول...
امریکہ(نیوز ڈیسک) امریکی بحریہ کا طیارہ لینڈنگ کی کوشش کے دوران شیلٹر آئی لینڈ کے قریب سان ڈیاگو بے میں گر کر تباہ ہو گیا۔یو ایس نیوی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ EA-18G Growler ایف 18 سپر ہارنٹ کی ایک قسم ہے۔ یہ طیارہ الیکٹرانک اٹیک اسکواڈرن (VAQ) 135 کا حصہ تھا۔ جو ریاست واشنگٹن کے نیول ائیر اسٹیشن Whidbey Island پر تعینات تھا۔ واقعہ صبح 10:15 بجے کے قریب 1561 شیلٹر آئی لینڈ کونا کوئی سان ڈیاگو ریزاٹ کے قریب پیش آیا۔حکام کا کہنا ہے کہ طیارے میں سوار دونوں پائلٹس کو بچا لیا گیا ہے اور انہیں ہل کرسٹ کے یو سی سان ڈیاگو میڈیکل سینٹر منتقل کر دیا...
واشنگٹن (اے پی پی) امریکی ایجنسی برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) کے انسپکٹر جنرل پال مارٹن کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیا گیا۔ العربیہ کے مطابق ایجنسی کو ختم کرنے کی ٹرمپ انتظامیہ کی کوششوں پر ان کے دفتر نے ایک تنقیدی رپورٹ شائع کی جس کےایک دن بعد ان کی برطرفی عمل میں آئی۔حساس معاملات پر بات کرنے کی بنا پر یو ایس ایڈ کے اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ مارٹن کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ پال مارٹن دسمبر 2023سے ایجنسی کے انسپکٹر جنرل کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ اس عہدے کے لیے امریکی سینیٹ کی تصدیق کی ضرورت ہوتی ہے۔ صدارتی...
ویب ڈیسک—امریکہ کی ریاست ایریزونا کے ایک ہوائی ڈے پر دو چھوٹے پرائیویٹ طیاروں میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ پیر کو اسکاٹسڈیل ایئر پورٹ پر لینڈنگ کے دوران ایک طیارہ رن وے سے اتر گیا اور پارکنگ میں کھڑے ایک اور طیارے سے ٹکرا گیا۔ رپورٹس کے مطابق لینڈنگ کرنے والا طیارہ راک بینڈ ’ماٹلی کروو‘ کے رکن وینس نیل کا تھا۔ وینس نیل کے ترجمان وورک رابنس کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ وینس نیل جہاز میں سوار نہیں تھے۔ حادثے کے شکار ہونے والے طیارے کے حوالے سے انہوں نے مزید بتایا کہ اس جہاز میں دو پائلٹ اور دو...
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 فروری2025ء)بھارتی ایئرلائن کے ایک طیارے میں ونڈو سیٹ سے کھڑکی ہی غائب ہے جس سے متعلق مسافر کی شکایت پر مبنی پوسٹ وائرل ہوگئی۔(جاری ہے) فلائٹ کی بکنگ کرتے وقت زیادہ تر مسافروں کی پہلی ترجیح ونڈو سیٹ ہوتی ہے، لیکن اگر کوئی ونڈو سیٹ لے اور پھر بھی وہاں دیوار نکلے تو یہ دلچسپ واقعہ بھارتی ایئرلائن کی ایک فلائٹ میں اس وقت پیش آیا جب اضافی رقم دے کر ونڈو سیٹ لینے والا مسافر ایسی سیٹ پر بیٹھا جہاں ونڈو ہی موجود نہیں تھی۔ مذکورہ واقعہ ایک اسپورٹس چینل کے ملازم پردیپ متو کے ساتھ پیش آیا جس نے اس صورتحال کو مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم...
مٹیاری(نمائندہ جسارت)ضلع انتظامیہ مٹیاری کی جانب سے پہلے ایگرو لائیو اسٹاک اینڈ ہینڈی کرافٹس ایکسپو 2025 کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ دو روزہ ایکسپو کا باقاعدہ افتتاح کل 8 فروری کو کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر مٹیاری محمد یوسف شیخ نے ایکسپو کے مقام نیشنل ہائی وے مٹیاری کے قریب انصاری ریزیڈنسی میں پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ یہ ضلع کی تاریخ کا پہلا بڑا ایونٹ ہے، جس میں زراعت، لائیو اسٹاک، دستکاری، کھانے پینے کی اشیاء ، پھولوں کی نمائش، کھانا پکانے اور ثقافتی کھیلوں کے 200 سے زائد اسٹالز لگائے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مٹیاری، ہالا، سعیدآباد، بھٹ شاہ، اڈیرو لال سمیت ضلع کے دیہی اور شہری علاقوں کے لوگ انتہائی ہنرمند...

آل پاکستان فروٹ اور ویجیٹیبل ایکسپورٹرز ،امپورٹرز ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ وحید احمداور سابق چیئرمین مارکیٹ کمیٹی سبزی منڈی آصف احمدکی بھتیجی کی شادی کے موقع پرصوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن، سابق نگراں وزیر اعظم محمدمیاں سومرو،آئی جی سندھ پول
آل پاکستان فروٹ اور ویجیٹیبل ایکسپورٹرز ،امپورٹرز ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ وحید احمداور سابق چیئرمین مارکیٹ کمیٹی سبزی منڈی آصف احمدکی بھتیجی کی شادی کے موقع پرصوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن، سابق نگراں وزیر اعظم محمدمیاں سومرو،آئی جی سندھ پولیسی غلام نبی میمن،ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو،خالدتواب،حنیف گوہر،مرزا اختیار بیگ اوردیگر مہمانوں کا گروپ فوٹو
امریکا میں ایک اور طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا۔ ہیوسٹن سے نیویارک جانے والی یونائیٹڈ ایئرلائنز کی پرواز کو اس کے انجن میں آگ لگنے کے بعد ہنگامی طور پر خالی کروا لیا گیا۔ طیارے میں 100 سے زائد مسافر سوار تھے، تاہم تمام افراد محفوظ رہے۔ فلائٹ 1382 اتوار کی صبح 8:30 بجے کے بعد جارج بش انٹرکانٹی نینٹل ایئرپورٹ سے لاگارڈیا ایئرپورٹ روانہ ہونے والی تھی کہ عملے کو ایک انجن میں خرابی کا اشارہ ملا، جس پر پائلٹ نے فوری طور پر پرواز منسوخ کر دی۔ فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق، انجن میں خرابی کی اطلاع ملنے پر ٹیک آف کو محفوظ طریقے سے روک دیا گیا، اور مسافروں کو رن وے پر...
سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) میں ایک ماہ میں سب سے زیادہ 3442 کمپنیوں نے رجسٹریشن کروائی ہے جو گزشتہ سال کی ماہانہ اوسط کے مقابلے میں 39 فیصد زیادہ اضافے کو ظاہر کرتا ہے، یہ ایک ریکارڈ رجسٹریشن ہے۔ یہ ریکارڈ کامیابی ایس ای سی پی کے پاکستان میں کاروبار دوست ماحول کو فروغ دینے اور کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ ایس ای سی پی کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق جنوری 2025 کے دوران ایس ای سی پی نے مختلف شعبوں میں مختلف کمپنیاں رجسٹر کیں، جن میں صنعتی شعبے پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) اور ای کامرس...
واشنگٹن: امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رونالڈ ریگن ایئرپورٹ پر طیارے حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تحقیقات کا عمل جاری ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں ایک پریس بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ ڈی سی ایریا کے رونلڈ ریگن ایئرپورٹ کے قریب ایک مسافر طیارہ اور آرمی ہیلی کاپٹر کے درمیان ہونے والے تصادم میں کوئی زندہ نہیں بچا۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم ایک قوم کے طور پر ہر اُس قیمتی جان کے لیے غمگین ہیں جو اچانک ہم سے چھین لی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ حادثے کی وجوہات ابھی تک واضح نہیں ہو سکیں، اور اس وقت یو ایس ملٹری اور نیشنل ٹرانسپورٹیشن...
معروف فلم ساز ایس ایس راجامولی نے اپنی نئی فلم SSMB29 کی تیاری شروع کر دی ہے، جس میں پہلی بار سپر اسٹار مہیش بابو اور بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا جوناس ایک ساتھ نظر آئیں گے۔ فلم کے آغاز کے ساتھ ہی، راجامولی نے اپنے سوشل میڈیا پر ایک دلچسپ ویڈیو پوسٹ کی، جس نے مداحوں کے درمیان زبردست تجسس پیدا کر دیا ہے۔ ایس ایس راجامولی نے ایک مزاحیہ ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ اشارہ دیتے ہیں کہ انہوں نے مہیش بابو کو "قید" کر لیا ہے۔ ویڈیو میں مہیش بابو کو ایک شیر کے طور پر دکھایا گیا ہے، جو فلم "دی لائن کنگ" میں ان کے موفاسا کے ڈبنگ کردار سے متاثر ہے۔ راجامولی نے...
کراچی: پی آئی اے نے ایک اورتاریخ رقم کردی،گوادر کے نوتعمیرشدہ بین الاقوامی ہوائی اڈے سے مسقط کے لیے پروازآپریٹ کردی گئی۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ائیرلائن نےنیوگوادرانٹرنیشنل ائیرپورٹ سے بین الاقوامی پروازوں کا اغازکردیا، نئےگوادرانٹرنیشنل ایئرپورٹ سےپہلی بین الاقوامی پروازمسقط روانہ کردی ترجمان کےمطابق قومی ایئر لائن نے اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سےبین الاقوامی افتتاحی پرواز پی کے 197 نے مسقط کے لئے اڑان بھری، پرواز 39 مسافروں کو لےکر روانہ ہوئی۔ گوادرائیرپورٹ پرپی آئی اے کے مقامی حکام نے مسافروں کورخصت کیا،پی آئی اےابتدائی طور پرمسقط کے لیے ہفتہ وار ایک پرواز آپریٹ کرے گی۔ پی آئی اے قومی امنگوں اورعوامی ضروریات کےتحت پورے ملک میں فضائی آپریشن...
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں قمر قائم خانی نے تحقیقاتی اداروں کی چشم پوشی کا فائدہ اٹھانا شروع کر دیا ہے۔ ڈی جی عبدالرشید سولنگی کی ناک کا بال بن جانے والے قمر قائم خانی نے ہر قسم کے احتساب کے خوف سے بالاتر ہوکر غیر قانونی دھندوں سے خطیر رقمیں بٹورنے کے لیے بیٹر مافیا کو سرگرم کر دیا ہے۔ گٹھ جوڑ کے بعد بغیر نقشوں اور منظوری کے ناجائز تعمیرات کی آزادی دی جا رہی ہے ۔ اس سلسلے میں وسطی کے علاقے لیاقت آباد میں بھتہ خوری کے مقدمہ میں نامزدبیٹر اسامہ نے غیر قانونی تعمیرات کی حفاظت اور سسٹم کے معاملات طے کرنے کی آزادی حاصل کر لی ہے ۔باوثوق ذرائع سے ملنے والی معلومات کے...