اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 18 فروری 2025ء) امریکی فضائی کمپنی ڈیلٹا ایئرلائن کا ایک طیارہ پیر کے روز کینیڈا کے شہر ٹورانٹو کے پیئرسن ہوائی اڈے پر لینڈنگ کے دوران برفانی طوفان کے سبب رن وے پر الٹ گیا جس کے نتیجے میں اس میں سوار 80 میں سے 18 افراد زخمی ہو گئے۔

امریکی لڑاکا طیارہ ’فرینڈلی فائر‘ کا نشانہ بن گیا

جنوبی کوریا: مسافر طیارے کے حادثے میں 179 افراد ہلاک، سات روزہ قومی سوگ کا اعلان

امریکی شہر منیاپولس سے آنے والی اس پرواز کو پیش آنے والے اس حادثے میں تین افراد شدید زخمی ہیں جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔

طیارے کے ساتھ ہوا کیا؟

امریکی فضائی کمپنی ڈیلٹا کے مطابق اینڈیور ایئر کا 16 سال پرانا سی آر جے 900 طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا جس میں 76 مسافر اور عملے کے چار ارکان سوار تھے۔

(جاری ہے)

ڈیلٹا کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق، ''ابتدائی اطلاعات سے پتہ چلتا ہے کہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے اور زخمی ہونے والے 18 مسافروں کو علاقے کے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

ہماری بنیادی توجہ متاثرہ افراد کی دیکھ بھال کرنا ہے۔‘‘

ٹورانٹو کی میئر اولیویا چو کے مطابق، ''مجھے یہ جان کر اطمینان ہوا کہ ٹورانٹو پیئرسن میں آج ہونے والے طیارے کے حادثے کے بعد تمام مسافر اور عملہ محفوظ ہے۔‘‘

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں، ہوائی اڈے کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ جہاز میں سوار افراد کی زندگیاں محفوظ رہیں۔

کیا موسم ذمہ دار ہے؟

اس سے قبل پیر کے روز پیئرسن ہوائی اڈے نے کہا تھا کہ وہ تیز ہواؤں اور بہت کم درجہ حرارت سے نبرد آزما ہے کیونکہ ہوائی اڈے پر ہفتے کے آخر میں برفانی طوفان کے نتیجے میں 22 سینٹی میٹر سے زیادہ برف پڑنے کے بعد ایئر لائنز اپنی مؤخر ہونے والی پروازوں کو چلانے کی کوشش میں تھیں۔

ہوائی اڈے کے فائر چیف ٹوڈ ایٹکن کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات کی تحقیقات جاری ہیں۔

ان کا کہنا تھا، ''ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ رن وے خشک تھا اور مقابل ہوائیں نہیں چل رہی تھیں۔‘‘

کینیڈا کے ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ (ٹی ایس بی) نے کہا ہے کہ وہ تفتیش کاروں کی ایک ٹیم بھیج رہا ہے، اور یو ایس نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ نے بھی کہا ہے کہ تفتیش کاروں کی ایک ٹیم کینیڈین ٹی ایس بی کی مدد کرے گی۔

اس واقعے کے بعد ٹورانٹو ہوائی اڈے کو دو گھنٹے سے زیادہ وقت تک بند رکھا گیا، جس کے بعد اسے آنے اور جانے والی پروازوں کے لیے کھول دیا گیا۔

ٹورانٹو حادثے سے قبل شمالی امریکہ میں حالیہ ہفتوں میں متعدد ہوائی حادثات ہو چکے ہیں۔ واشنگٹن میں امریکی فوج کا ہیلی کاپٹر سی آر جے 700 مسافر طیارے سے ٹکرا گیاجس کے نتیجے میں 67 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ فلاڈیلفیا میں ایک میڈیکل ٹرانسپورٹ طیارہ گر کر تباہ ہوا جس کے نتیجے میں کم از کم سات افراد ہلاک۔ اسی طرح الاسکا میں مسافر طیارے کے حادثے میں 10 افراد ہلاک ہوگئے۔

ا ب ا/ا ا (اے پی، ڈی پی اے، روئٹرز)

.

ذریعہ

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کے نتیجے میں افراد ہلاک ہوائی اڈے طیارے کے کے بعد

پڑھیں:

ایران کے جزیرہ قشم میں ایک جنگی طیارہ گرنے کی اطلاعات

سوشل میڈیا ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک نامعلوم طیارہ زمین پر گر رہا ہے جس میں آگ لگی ہوئی ہے۔ بعض ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی ایئر ڈیفنس نے دشمن کا طیارہ مار گرایا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کے جزیرہ قشم میں ایک جنگی طیارہ گرنے کی ابتدائی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں، سوشل میڈیا ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک نامعلوم طیارہ زمین پر گر رہا ہے جس میں آگ لگی ہوئی ہے۔ بعض ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی ایئر ڈیفنس نے دشمن کا طیارہ مار گرایا ہے تاہم ابھی تک باقاعدہ تصدیق نہیں ہوئی۔ دوسری طرف ایران نے صوبہ کرمان میں امریکی ٹاماہاک کروز میزائل کو بھی مار گرایا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مشکوک سفری دستاویزات کی بنیاد پر مسافر آف لوڈ
  • ایران پر امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کی تعداد 55 ہو گئی، 645 زخمی
  • ایران کے جزیرہ قشم میں ایک جنگی طیارہ گرنے کی اطلاعات
  • خیبرپختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 28 افراد جاں بحق، 29 زخمی
  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی