2025-08-03@00:15:07 GMT
تلاش کی گنتی: 131

«ریکارڈ توڑ»:

(نئی خبر)
    کراچی (کامرس رپورٹر) رواں مالی سال کے پہلے7 ماہ میں چینی کی برآمد سے متعلق اعداد و شمار جاری کیے گئے جس میں 2 ہزارفیصد سے زائد اضافہ ہوا۔تفصیلات کے مطابق پچھلے 7 ماہ میں چینی کی برآمد میں 2 ہزار 188 فیصد سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، ادارہ شماریات نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ رواں مالی سال کے 7 ماہ میں 7 لاکھ 57 ہزار میٹرک ٹن سے زائد چینی برآمد کی گئی۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال اس مدت میں 33 ہزار 101 میٹرک ٹن چینی برآمد کی گئی تھی، رواں سال جولائی تا جنوری 113 ارب 18 کروڑ مالیت سے زائد کی چینی برآمد ہوئی۔ادارہ شماریات نے بتایا کہ گزشتہ سال اس مدت میں...
    قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان کے پاس نیوزی لینڈ کیخلاف چیمپئینز ٹرافی کے پہلے میچ میں ریکارڈ توڑنے کا موقع ہے۔ چیمپئینز ٹرافی کا پہلا میچ کل نیشنل اسٹیڈیم کراچی پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کل کھیلا جائے گا، جس میں اوپنر فخر زمان کے پاس سابق کپتان و آل راؤنڈر شاہد آفریدی کا ریکارڈ اپنے نام کرنے کا بہترین موقع ہوگا۔ قومی ٹیم کے اوپنر نیوزی لیںڈ کیخلاف 19 اننگز میں 1053 رنز بنائے ہیں اور پانچویں نمبر پر موجود ہیں جبکہ شاہد آفریدی نے 35 اننگز میں 1078 رنز بنائے ہیں اور تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ مزید پڑھیں: بیویوں، گرل فرینڈز کو ٹورز پر ساتھ لے جائیں، مگر کس شرط پر؟ اگر اوپننگ میچ میں فخر...
    1940 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے برازیلی جوڑے نے طویل مدت تک شادی شدہ رہنے کا گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔ مینول اینجلِم (105 برس) اور ماریہ ڈی سوزا ڈینو (101 برس) کو یہ ٹائٹل گینیز ورلڈ ریکارڈز اور ایک ویب سائٹ لونجوی کوئسٹ کی جانب سے ان کی شادی کو 84 برس اور 77 دن ہوجانے کی تصدیق کے بعد دیا گیا۔ یہ جوڑا ایک دوسرے سے 1936 میں ملا اور 1940 میں دونوں نے شادی کر لی۔ ان کے گھر 13 بچوں کی پیدائش ہوئی۔ اس وقت ان کے 55 پوتے پوتیاں/نواسے نواسیاں، 54 پڑ پوتے پڑ پوتیاں/پڑ نواسے پڑ نواسیاں اور 12 لکڑ پوتے لکڑ پوتیاں/ لکڑنواسے لکڑ نواسیاں ہیں۔
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 فروری2025ء) حکومت نے پٹرولیم لیوی کی وصولی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے، 6 ماہ میں عوام کی جیبوں سے 549 ارب روپے نکال لیے جانے کا انکشاف، مالی سال کے اختتام پر پٹرولیم لیوی کا حجم 1100 ارب روپے سے تجاوز کر جانے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق ملکی تاریخ میں پہلی بار کسی بھی مالی سال کی پہلی ششماہی میں سب سے زیادہ لیوی کی وصولی کا انکشاف ہوا ہے۔ جولائی تا دسمبر 2024 کے دوران پیٹرولیم لیوی کی مد میں وصولی 549 ارب 41کروڑ روپے سے زائد رہی جس سے رواں مالی سال ملکی تاریخ کی سب سے زیادہ لیوی کی وصولی کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔ وصولی کا ہدف 1281ارب روپے...
    چین کی مقبول اینیمیٹڈ فلم ‘Ne Zha 2’ نے ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن کر باکس آفس کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ فلم نے لونر نیو ایئر کی ایک ہفتے کی تعطیلات میں 8 بلین یوان (1.1 بلین ڈالر ) کما لیے، جو کہ چین کی کسی بھی فلم کے لیے ایک نیا سنگ میل ہے۔یہ فلم 2021 میں ریلیز ہونے والی جنگی فلم ‘The Battle of Lake Changjin’ سے بھی آگے نکل گئی، جس نے تقریباً 900 ملین ڈالر کمائے تھے۔ماہرین کے مطابق، یہ فلم چین کی اینیمیشن انڈسٹری کے لیے ایک نیا سنگ میل ہے اور ہالی وڈ کے مقابلے میں مقامی صنعت کی مضبوطی کو ظاہر کرتی ہے۔ ‘Ne Zha...
    پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں 20سالہ ون ڈے ریکارڈ توڑدیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سہ فریقی سیریز: پاکستان جنوبی افریقہ کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا، رضوان اور سلمان کی شاندارسینچریاں بدھ کے روز کراچی میں نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو جیت کے لیے 352 رنز کا بڑا ہدف دیا،ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے مضبوط آغاز کیا اور 21 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 138 رنز بنالیے، پاکستان نے گزشتہ 20 سالوں میں پہلی بار پہلے 10 اوورز میں  90 سے زیادہ رنز بنائے، جنوبی افریقہ کے خلاف پاور پلے کے دوران پاکستان 2 وکٹوں کے نقصان کے ساتھ 91 رنز بنانے میں کامیاب رہا،...
    سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 3 ہزار روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 59 ہزار 773 روپے کی بلند ترین سطح پر آگئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے بھاؤ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت یک دم 42 ڈالر کے اضافے کے بعد  2903 ڈالر کی بلند سطح پر پہنچ گئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 4 ہزار روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 429 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا...
    واشنگٹن: امریکا میں رواں موسمِ سرما کا فلو وائرس اپنے عروج پر پہنچ چکا ہے، اور حالیہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ اس نے گزشتہ 15 سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق فلو وائرس کی شدت کا اندازہ فلو سے متاثرہ مریضوں کے اسپتالوں اور کلینک کے دوروں کی تعداد سے لگایا جاتا ہے،گزشتہ ہفتے مریضوں کی تعداد 2009-2010 کے بعد کسی بھی موسمِ سرما کے فلو کے موسم سے واضح طور پر زیادہ تھی۔ اگرچہ دیگر وائرل انفیکشنز، جیسے کورونا وائرس اور ریسپائریٹری سنسیٹیئل وائرس (RSV)، فلو کی علامات سے مشابہت رکھ سکتے ہیں، لیکن کورونا وائرس کی شرحِ پھیلاؤ کم ہو رہی ہے، اور RSV کی سرگرمی بھی کم ہو...
    نیویارک(نیوزڈیسک) کرونا کے بعد امریکہ میں فلو وائرس نے ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ۔ فلو وائرس کی شدت کا پتہ فلو سے متاثرہ مریضوں کا وہ تناسب جو ہسپتالوں اور کلینک کے چکر لگا رہے ہیں ۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، پچھلے ہفتے مریضوں کی تعداد 2009-2010 کے بعد کسی بھی موسم سرما کے فلو کے موسم سے واضح طور پر زیادہ تھی۔ بلاشبہ دیگر وائرل انفیکشنز کو غلطی سے فلو سمجھا جاسکتا ہے جیسے کورونا وائرس اور آر ایس وی لیکن کورونا وائرس عامی سطح پر کم ہو رہا ہے جبکہ سانس کی بیماری آر ایس وی ختم ہوتی جارہی ہے ، فلو کے پھیلاؤ نے کچھ امریکی ریاستوں میں اسکولوں کو بند کرنے...
    امریکا میں رواں موسمِ سرما کا فلو وائرس اپنے عروج پر آگیا ہے اور حالیہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ اس نے 15 سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ فلو وائرس کی شدت کا پتہ فلو سے متاثرہ مریضوں کا وہ تناسب ہے جو اسپتالوں اور کلینک کے چکر لگا رہا ہے۔ بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کے مراکز کی طرف سے پوسٹ کردہ اعداد و شمار کے مطابق، پچھلے ہفتے مریضوں کی تعداد 2009-2010 کے بعد کسی بھی موسم سرما کے فلو کے موسم سے واضح طور پر زیادہ تھی۔ بلاشبہ دیگر وائرل انفیکشنز کو غلطی سے فلو سمجھا جاسکتا ہے جیسے کورونا وائرس اور آر ایس وی لیکن کورونا وائرس عامی سطح پر کم...
    CUTTACK, INDIA: بھارت کی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بیٹر روہت شرما نے انگلینڈ کے خلاف سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں شان دار سنچری بنا کر چمپیئنز ٹرافی سے قبل دیگر ٹیموں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجائی اور ویسٹ انڈیز کے سابق جارح مزاج بلے باز کرس گیل کا ریکارڈ بھی توڑ دیا تاہم پاکستان کے سابق کپتان بدستور اس فہرست میں پہلے نمبر موجود ہیں۔ روہت شرما نے بھارتی ریاست اوڈیسا کے شہر کوٹیک میں انگلینڈ کے خلاف سیریز کے دوسرے میچ میں 305 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 90 گیندوں پر 119 رنز بنائے اور طویل عرصے سے فارم حاصل کرنے کی جدوجہد میں کامیابی حاصل کی۔ بھارتی کپتان نے...
    چیمپئینز ٹرافی اسکواڈ میں واپسی کرنیوالے قومی ٹیم کے جارح مزاج اوپنر فخر زمان کو نیوزی لینڈ کیخلاف میچ میں لیجنڈری سعید انور کا ریکارڈ توڑنے کا موقع مل گیا۔ پاکستانی ٹیم آج سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف قذافی اسٹیڈیم میں مدمقابل آئے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان میچ مقامی وقت کے مطابق 2 بجے شروع ہوگا۔ اس میچ میں قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان کے پاس لیجنڈری اوپنر سعید انور کا نیوزی لینڈ کے خلاف سب سے زیادہ ون ڈے سینچریاں ریکارڈ توڑنے کا موقع ہے۔ فخر زمان کی واپسی اوپنر صائم ایوب کے انجرڈ ہونے کے بعد ہوئی ہے، وہ گزشتہ کچھ ماہ سے انجری کے باعث اسکواڈ سے باہر...
    بھارت اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی کے پاس اپنے ہم وطن اور لیجنڈری کرکٹر سچن ٹنڈولکر کا 19 سال پرانا ریکارڈ توڑنے کا تاریخی موقع آگیا۔ انگلینڈ کے خلاف 3 میچز کی ون ڈے سیریز میں ویرات کوہلی بھارت میں بھگوان کا درجہ رکھنے والے سچن ٹنڈولکر کا 14 ہزار رنز کے ریکارڈ توڑنے کے قریب ہیں، جو انہوں نے 19 سال قبل بنایا تھا۔ فروری 2006 میں، لیجنڈری سچن ٹنڈولکر نے پشاور میں پاکستان کے خلاف میچ کے دوران اپنی 350 ویں ون ڈے اننگز میں 14 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کیا تھا تاہم اس میچ میں بھارت کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔ مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ بابراعظم کو سچن ٹنڈولکر بننے کا موقع مل گیا، مگر...
      بیجنگ: چین میں اس سال کے آغاز سے اب تک فلموں کی مجموعی باکس آفس آمدنی 9.82 بلین یوآن تک پہنچ چکی ہے، جو شمالی امریکہ کے باکس آفس کی آمدنی سے زیادہ اور دنیا میں پہلے نمبر پر آگئی ہے۔
    چین کے نئے قمری سال کے دوران باکس آفس نے ریکارڈ توڑ دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 February, 2025 سب نیوز بیجنگ:اس سال کے آغاز سے اب تک چین میں فلموں کی مجموعی باکس آفس آمدنی 9.82 بلین یوآن تک پہنچ چکی ہے، جو شمالی امریکہ کے باکس آفس کی آؐمدنی سے زیادہ اور دنیا میں پہلے نمبر پر آگئی ہے۔
    گالے: آسٹریلوی اوپنر عثمان خواجہ اور کپتان اسٹیو اسمتھ کی جوڑی نے ٹیسٹ میں نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے 46 سالہ ریکارڈ توڑ ڈالا۔ سری لنکا کے خلاف جاری ٹیسٹ میچ کے دوران عثمان خواجہ اور کپتان اسٹیو اسمتھ نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 266 رنز بنائے جو ایشیا کے میدانوں میں سب سے بڑا اسکور ہے۔ تیسری وکٹ کی شراکت میں عثمان خواجہ کے 121 رنز اور اسٹیو اسمتھ کے 141 رنز شامل تھے۔ مزید پڑھیں؛ عثمان خواجہ کی پہلی مرتبہ ٹیسٹ میں ڈبل سنچری، اہم ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا اس سے قبل، آسٹریلیا کی جانب سے ایلن بارڈر اور کم ہیوز نے سن 1979 میں چنئی میں بھارت کے خلاف تیسری وکٹ کی شراکت...
    آسٹریلیا کے بیٹر اسٹیو اسمتھ نے بھارت کے ویرات کوہلی کا ایک بڑا ریکارڈ توڑ کر لسٹ میں پہلی جگہ حاصل کر لی۔ اسٹیو اسمتھ نے گال میں گزشتہ روز سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں اپنے کیریئر کے 10 ہزار رنز مکمل کیے، ساتھ ہی انہوں نے سنچری بھی اسکور کی جو کہ ان کے ٹیسٹ کیریئر کی 35 ویں سنچری تھی۔ انہوں نے ٹیسٹ کی 205 اننگز میں 10 ہزار رنز مکمل کیے اور وہ 10ہزار ٹیسٹ رنز بنانے والے دنیا کے 15 ویں کھلاڑی ہیں۔ بات یہیں ختم نہیں ہوئی اسٹیو اسمتھ نے سری لنکا کے خلاف جو سنچری بنائی وہ ان کے کیریئر کی 17 ویں سنچری تھی جو انہوں نے اپنے ملک سے...
    ڈیپ سیک کی ریکارڈ توڑ کامیابی کے پیچھے چھپی خاتون کی ذہانت کو ایک ’معجزہ‘ قرار دیا جا رہا ہے، یہ خاتون مصنوعی ذہانت کے میدان میں ایک نمایاں محقق ہیں۔ ’ٓلوفولی‘ نامی اس ذہانت سے بھرپور خاتون محقق کی پیدائش 1995 میں چین کے صوبہ سیچوان کے دیہی علاقے یبن میں ہوئی۔ انہوں نے بیجنگ نارمل یونیورسٹی سے کمپیوٹر سائنس میں بیچلرز کی ڈگری حاصل کی، جہاں ابتدائی مشکلات کے باوجود انہوں نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ بعد ازاں، انہوں نے پیکنگ یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف کمپیوٹیشنل لسانیات میں داخلہ لیا اور 2019 میں ACL کانفرنس میں آٹھ تحقیقی مقالے شائع کیے۔ اپنی تعلیمی کامیابیوں کے بعد، ’لو‘ نے علی بابا کی ”ڈامو“ اکیڈمی میں بطور...
    کراچی: بھارتی بیٹر تلک ورما نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں آؤٹ ہوئے بغیر زیادہ رنز بنانے کا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا، ورما اب تک بھارت کی جانب سے آخری چار ٹی 20 میچز میں 318 رنز بنا چکے ہیں۔ انگلینڈ سے جاری ہوم سیریز کے دوسرے میچ میں انہوں نے گزشتہ روز 72 رنز ناٹ آؤٹ بنائے تھے، 22 سالہ لیفٹ ہینڈر اب تک فل ممبران کی جانب سے بغیر آؤٹ ہوئے 300 سے زائد رنز بنانے والے دنیا کے پہلے بیٹر بنے ہیں۔ جنوبی افریقا سے میچز میں انہوں نے 107، 120 اور انگلینڈ سے حالیہ سیریز میں اب تک وہ 19 اور 72 رنز ناٹ آؤٹ بنا چکے ہیں۔ ان سے قبل، نیوزی لینڈ کے مارک...
    بھارتی ٹیم کے فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ کے پاس قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کے ٹی20 ریکارڈ کو توڑنے کے دہانے پر پہنچ گئے۔ ارشدیپ سنگھ اگر آج انگلینڈ کیخلاف سیریز کے دوسرے ٹی20 میچ میں 3 وکٹیں لیتے ہیں تو وہ ٹی20 فارمیٹ سب سے کم میچز میں 100 وکٹیں لینے والے بالر بن جائیں گے۔ فی الحال انہوں نے 61 ٹی20 میچز میں 97 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں، اگر وہ 3 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے تو حارث رؤف کو پیچھے چھوڑ دیں گے۔ مزید پڑھیں: ڈیلیوری بوائے نے اداکارہ کے گھر سے انگلینڈ اور بھارت میچ کے ٹکٹ چوری کرلیے پاکستانی فاسٹ بولر نے محض 71 ٹی20 میچز میں اپنی 100 ویں وکٹ حاصل کیں...
     سابق وفاقی وزیر اورعوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی ٹک ٹاک پر ویڈیو نے ریکارڈ قائم کر دئیے ۔ شیخ رشید احمد نے ٹک ٹاک پر اشعار کہتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جسے ایک کروڑ 74لاکھ لوگوں نے دیکھا ۔ اس سے قبل بھی شیخ رشید کی دو ویڈیوز کوبالترتیب 7.4اور8.8ملین ویوز مل چکے ہیں۔
    پاکستان نے ملتان میں کھیلے گئے ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ ویسٹ انڈیز کے خلاف 128 رنز کی بڑی فتح حاصل کی۔ لیکن ویسٹ انڈین بولرز گوداکیش موتی، جومیل واریکن اور جیڈن سیلز نے پاکستان کے خلاف بلے سے ٹیسٹ کرکٹ کی 148 سالہ تاریخ کا ریکارڈ پہلی اننگ میں توڑ دیا۔ پہلی اننگ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے 66 پر 8 کھلاڑی آؤٹ کر دیے جس کے بعد ویسٹ انڈیز کے ٹیل اینڈرز مجموعی اسکور 137 رنز تک لے گئے۔ نویں نمبر پر آنے والے موتی نے 19، 10 ویں نمبر پر آنے والے واریکن نے اننگ کا ٹاپ اسکور 31 اور 11 ویں کھلاڑی سیلز نے 22 رنس اسکور کیے۔ بیٹنگ لائن میں ٹاپ 8 بلے...
    ترک خاتون نے اپنی رانوں کی مدد سے صرف 60 سیکنڈز میں پانچ تربوز توڑ کر عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ گنیز ورلڈ ریکارڈز نے حال ہی میں ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں گوزدے دوگان نامی ترک خاتون کو اپنی رانوں سے پانچ تربوز توڑتے ہوئے دکھایا گیا۔ ویڈیو میں گوزدے دوگان کو دو قطاروں میں رکھے گئے تربوزوں کے درمیان بیٹھا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔ وہ ایک کے بعد ایک تربوز اٹھاتی ہیں، انہیں توڑتی ہیں اور پھر صفائی سے اگلے تربوز کی طرف بڑھتی ہیں۔ اس شاندار کامیابی کے بعد گوزدے دوگان کو “آفیشلی ایمیزنگ” کا اعزاز دیا گیا۔  یہ پہلا موقع ہے جب کسی خاتون نے 60 سیکنڈز میں رانوں کی مدد سے...
    ملتان: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 127 رنز سے شکست دے کر 20 سال قدیم ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا۔ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے بولرز نے ویسٹ انڈیز کو 251 رنز کے ہدف کے تعاقب میں دوسری اننگز میں 123 رنز پر آل آؤٹ کر دیا۔ پاکستانی بولرز نے اس میچ میں دونوں اننگز میں صرف 371 گیندیں پھینکیں، جو کہ پاکستانی بولنگ کی کسی بھی ٹیسٹ میچ میں سب سے مختصر میچ وننگ کارکردگی ہے۔ اس سے قبل 2005 میں بنگلادیش کے خلاف پاکستان نے ملتان میں 494 گیندوں میں فتح حاصل کی تھی۔ اس میچ میں ایک اور 34 سال پرانا ریکارڈ بھی ٹوٹا، جب پاکستان نے اپنے ہوم گراؤنڈ...
    ترکیہ کی ایک خاتون نے 60 سیکنڈ یعنی صرف ایک منٹ میں اپنی رانوں کی طاقت کا استعمال کرتے ہوئے 5 تربوز توڑنے کا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔ گینیز ورلڈ ریکارڈز نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ترکیہ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون گوزڈے ڈوگن کو اپنی طاقت اور رانوں کے ذریعے تربوز توڑنے کے مشکل ترین چیلنج کو پورا کرتے ہوئے اور بعد ازاں عالمی ریکارڈ کا ایوارڈ حاصل کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ گوزڈے ڈوگن تربوز کی 2 قطاروں کے درمیان بیٹھی ہوئی ہیں، وہ انہیں ایک ایک کرکے اٹھا کر اپنی رانوں میں دبا کر کچلتی ہیں، اس دوران انہیں مزید تربوز کچلنے کے لیے آگے...
    لاہور(نیوزڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں معروف کھلاڑی عمران خان کا ریکارڈ توڑ نے کے قریب پہنچ گئے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم کے پاس عمران خان کا ریکارڈ توڑنے کا سنہری موقع ہے، سابق کپتان عمران خان ویسٹ انڈیز کے خلاف ایک ہزار 977 رنز کے ساتھ پاکستان کے پانچویں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں۔بابر اعظم نے بین الاقوامی کرکٹ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ایک ہزار 676 رنز بنا رکھے ہیں، بابر اعظم کو عمران خان کو پیچھے چھوڑنے کے لئے 302 رنز کی ضرورت ہے۔قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر بابراعظم ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں سابق کپتان عمران خان...
    قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر بابراعظم ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں سابق کپتان عمران خان کا ریکارڈ اپنے نام کرسکتے ہیں۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہوم سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ جمعہ سے شروع ہوگا، اس میچ میں قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم کے پاس لیجنڈری عمران خان کا ریکارڈ توڑنے کا موقع ہے۔ عمران خان بین الاقوامی کرکٹ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان کے پانچویں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں، انکے کالی آندھی کیخلاف 1 ہزار 977 رنز ہیں جبکہ بابراعظم نے ویسٹ انڈیز کیخلاف 1 ہزار 676 رنز بناکر رکھے ہیں، انہیں لیجنڈ کرکٹر کو پیچھے چھوڑنے کیلئے محض 301 رنز درکار ہیں۔ مزید پڑھیں: بابراعظم نے اپنے پُرانے ساتھی...
     امریکا میں متوقع پابندی کے خطرے کے پیش نظر چینی حکام نے سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کے امریکا میں آپریشنز ایلون مسک کو فروخت کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے ٹک ٹاک پر پابندی لگانے کے قانون کی منظوری کے بعد ٹک ٹاک کی ملکیتی کمپنی بائیٹ ڈانس مختلف آپشنز پرغور کررہی ہے، جن میں سے ایک اس ایپ کو امریکی سرمایہ دار ایلون مسک کو فروخت کرنا بھی شامل ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پابندی رکوانے میں ٹک ٹاک کو ناکامی کا سامنا واضح رہے کہ امریکا کو ٹک ٹاک کی ملکیتی کمپنی بایئٹ ڈانس کے شیئرز چینی حکومت کے پاس ہونے پر اعتراض ہے، جس سے امریکا کو...
    ویب ڈیسک:  وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ملک معاشی استحکام کی طرف گامزن ہے، سٹاک مارکیٹ کے ریکارڈ توڑنے کی خبریں آرہی ہیں۔  پاکپتن میں لائیو سٹاک کارڈ کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف دور کے بعد ایک بار پھر معیشت کے لیے اچھی خبریں آنے لگی ہیں، ملک معاشی استحکام کی طرف گامزن ہے، لائیو سٹاک سکیم حاصل کرنے والوں میں 2 خواتین بھی شامل ہیں۔ مسائل کے حل کیلئے کاروباری برادری کے ساتھ رابطہ رکھنا ضروری ہے:گورنر سٹیٹ بینک مریم نواز نے کہا کہ شہباز شریف کے وزیراعظم بنتے وقت پاکستان کے ڈیفالٹ اور ملک کے دیوالیہ ہونے کی خبریں آتی...