2025-09-24@10:49:03 GMT
تلاش کی گنتی: 11803

«غیر رسمی ملاقات»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بانی پاکستان تحریک انصاف پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہی شخص ہیں جو سقوطِ ڈھاکہ جیسے دن سول نافرمانی کی کال دیتے ہیں اور 14 اگست کو ملک بند کرنے کی دھمکیاں دیتے ہیں۔ ایک طرف دھمکیاں دیتے ہیں کہ کسی کو چھوڑوں گا نہیں اور دوسری جانب منتوں ترلوں کے پروگرام بھی جاری رکھتے ہیں۔ عظمیٰ بخاری نےنیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کا اصل چہرہ سب کے سامنے آچکا ہے، یہ جماعت دراصل “فساد پارٹی” ہے جو ملک میں صرف انتشار اور عدم استحکام کو فروغ دیتی رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے اقتدار میں رہتے ہوئے کوئی تعمیری...
    حکومت بلوچستان نے لیویز ایکٹ 2010 کے تمام نوٹیفکیشنز واپس لے لیے ہیں۔ محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق لیویز فورس کے تمام امور اب نئے قانون ’لیویز ترمیمی ایکٹ 2025‘کے تحت چلائے جائیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: بوستان: لیویز فورس کی کامیاب کارروائی، خوردنی سامان برآمد صوبائی حکومت نے لیویز فورس کے نظام میں اصلاحات کے تحت لیویز ایکٹ 2010 کے تمام پرانے نوٹیفکیشنز واپس لے لیے ہیں۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ نیا قانون محکمہ داخلہ کے ڈھانچے اور ادارہ جاتی کارکردگی کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوگا اور عوامی سہولیات کی فراہمی میں بھی اضافہ کرے گا۔ یہ بھی پڑھیں: مستونگ: تحصیل کردگاپ حملے میں غفلت، 18 لیویز اہلکار برطرف محکمہ داخلہ...
    نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 ستمبر ۔2025 )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ غزہ کی صورتحال پر منتخب اسلامی ممالک کے سربراہان سے آج ملاقات کر یں گے اس اجلاس میں پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف بھی شر یک ہونگے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر سائیڈ لائن پر ہونے والا یہ اجلاس قطر اور امریکہ کی میزبانی میں ہو رہا ہے . اس اجلاس میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارت، قطر، مصر، ،ترکی، اردون، انڈونیشیا اور پاکستان کو مدعو کیا گیا ہے امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق وائٹ ہاﺅس نے ملاقات کے لیے جو دعوت نامہ بھجوایا ہے اس کے تحت یہ ملاقات مقامی وقت کے مطابق دوپہر اڑھائی بجے ہو گی.(جاری ہے) وائٹ...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر سعودی عرب، قطر، یو اے ای، مصر، اردن، ترکیہ، انڈونیشیا اور پاکستان کے رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں:فلسطینی ریاست کا قیام ایک حق ہے، انعام نہیں، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کا جنرل اسمبلی میں خطاب ٹرمپ اس اجلاس میں اسرائیل کی غزہ جنگ کے خاتمے، اسرائیلی فوج کے ممکنہ انخلا، امن قائم رکھنے کے لیے علاقائی ممالک کے فوجی کردار، اور غزہ کی تعمیر نو و فنڈنگ کے حوالے سے اپنا منصوبہ پیش کریں گے۔ ذرائع کے مطابق اس منصوبے میں فلسطینی اتھارٹی کو محدود کردار دینے کی بات کی گئی ہے، لیکن حماس کے لیے کوئی جگہ نہیں رکھی گئی۔...
    نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 ستمبر ۔2025 ) سعودی عرب اور فرانس نے مشترکہ بیان میں دنیا کے تمام ممالک پر زور دیا کہ وہ اعلان نیویارک کو عملی اور ناقابل واپسی اقدامات کے ذریعے جلد نافذ کریں بیان میں اقوام متحدہ کے رکن ممالک کی جانب سے کیے گئے اقدامات اور عہد کا خیرمقدم کیا گیا ہے.(جاری ہے) بیان میں کہا گیا کہ فلسطینیوں اور اسرائیلیوں دونوں کے لیے محفوظ مستقبل کی ضمانت ضروری ہے اس مقصد کے لیے ایک عارضی بین الاقوامی مشن کی تعیناتی کی حمایت کی گئی جو فلسطینی اتھارٹی کی درخواست اور سلامتی کونسل کے مینڈیٹ کے تحت عمل میں لائی جائے گی اعلان نیویارک جسے جنرل اسمبلی نے 142 ووٹوں سے غیر معمولی...
    پاکستان کو غربت میں کمی، کمزور طبقات کے تحفظ کیلئے اصلاحات کی ضرورت ہے، ورلڈ بینک WhatsAppFacebookTwitter 0 23 September, 2025 سب نیوز عالمی بینک نے آج جاری کی گئی اپنی نئی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان میں قومی غربت کی شرح جو 02-2001 میں 64.3 فیصد سے مسلسل کم ہو کر 19-2018 میں 21.9 فیصد تک آگئی تھی، 2020 سے دوبارہ بڑھنا شروع ہوگئی ہے۔رپورٹ کے مطابق غربت میں اضافے کی بڑی وجوہات مختلف جھٹکے ہیں، جن میں کوویڈ-19، مہنگائی، سیلاب اور میکرو اکنامک دباؤ شامل ہیں ،لیکن اس کی ایک وجہ وہ کھپت پر مبنی ترقیاتی ماڈل بھی ہے، جس نے ابتدائی کامیابیاں تو دیں لیکن اب اپنی حد کو پہنچ چکا ہے۔ ری کلیمنگ مومنٹم...
    چیئرمین پاک چائنا انسٹیٹیوٹ مشاہد حسین سید نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان کو خطے میں ابھرتی ہوئی نئی صف بندیوں کے تناظر میں غیر معمولی احتیاط برتنی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ گریٹر اسرائیل اور اکھنڈ بھارت کا گٹھ جوڑ نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے امن و سلامتی کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے۔ اسرائیل اور بھارت، دونوں اپنے انفرادی عزائم میں کامیاب نہ ہو سکے، اسی لیے اب وہ باہمی تعاون کے ذریعے اپنے مقاصد حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کی ممکنہ سرگرمیوں سے اسلام آباد کو بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے...
    اسحاق ڈار کی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں، علاقائی صورتحال، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 23 September, 2025 سب نیوز نیویارک: (آئی پی ایس) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے نیویارک میں جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کی ہیں جن میں علاقائی صورتحال اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر گلف کوآپریشن کونسل کے سیکریٹری جنرل جاسم محمد البُدایوی سے ملاقات کی۔ نائب وزیراعظم نے پاکستان کے جی سی سی کے ساتھ تعلقات کی اہمیت اجاگر کی اور رکن ممالک کے ساتھ متعدد شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے...
    نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر گلف کوآپریشن کونسل (GCC) کے سیکریٹری جنرل جاسم محمد البُدایوی سے ملاقات کی۔ یہ بھی پڑھیں:نیویارک: اسحاق ڈار کا او آئی سی اجلاس سے خطاب، سیرتِ نبویؐ امن و رواداری کی بنیاد قرار ملاقات کے دوران نائب وزیراعظم نے پاکستان کے جی سی سی کے ساتھ تعلقات کی اہمیت اجاگر کی اور رکن ممالک کے ساتھ متعدد شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ دونوں فریقین مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے اور ادارہ جاتی روابط کو وسعت دینے کے لیے مشترکہ اقدامات کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں:وزیر خارجہ اسحاق...
    اسلام آباد ہائیکورٹ میں آج بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور بشریٰ بی بی کی تنہائی میں ملاقات کروانے کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ جسٹس ارباب محمد طاہر نے شہری شاہد یعقوب کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر سماعت کی۔ یہ بھی پڑھیں:عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس کا ٹرائل حتمی مرحلے میں داخل درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ رولز کے مطابق ایک سال میں کم از کم 3 بار اسپیشل میٹنگ ضروری ہے، تاہم درخواست کے مطابق مناسب انتظامات کے تحت یہ ملاقات کروائی جائے۔ جسٹس ارباب محمد طاہر نے درخواست گزار سے دریافت کیا کہ وہ بانی پی ٹی آئی کے فالوور ہیں یا...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کی تنہائی میں ملاقات کروانے کی درخواست پرسماعت ہوئی ، عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے اگلے ہفتے تک جواب طلب کر لیا،،جسٹس ارباب محمد طاہر نے شہری شاہدیعقوب کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست گزار کی جانب سے وکیل عاطف محمودعدالت میں پیش ہوئے،جسٹس ارباب محمد طاہر نے استفسار کیا کہ جی آپ کیاچاہ رہے ہیں؟درخواست گزارنے جواب دیا کہ ایک سال میں 3باراسپیشل میٹنگ ضروری ہے، جسٹس ارباب محمد طاہر نے سوال کیا کہ درخواست گزارکون ہے؟ کیا درخواست گزار پی ٹی آئی کے ممبر ہیں؟ عدالت نے فریقین کو اگلے ہفتے کیلئے نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی Post Views:...
    کراچی: حکومتِ سندھ نے خواتین کے لیے  پنک اسکوٹیز پروگرام کے تحت مفت الیکٹرک اسکوٹیز فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اہم اجلاس میں پروگرام کی تفصیلات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی ایم ڈی کنول بھٹو سمیت دیگر افسران شریک ہوئے۔ شرجیل انعام میمن نے بتایا کہ صوبائی حکومت رواں ہفتے خواتین اور طالبات کے لیے انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے سہولت فراہم کررہی ہے جس سے ان کی روزمرہ آمدورفت آسان ہو جائے گی۔ یہ اسکیم نہ صرف وقت اور اخراجات کی بچت کرے گی بلکہ خواتین کو ایک محفوظ اور باوقار سفر کی سہولت بھی فراہم کرے گی۔...
    واشنگٹن (نیوزڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی عرب اور مسلم رہنماؤں سے آج ملاقات شیڈول ہوگئی۔ امریکی میڈیانے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ غزہ میں جنگ بندی کے بعد گورننس اور امن سے متعلق تجاویز پیش کریں گے، امریکا چاہتا ہے کہ عرب اور مسلم ممالک غزہ میں فوج بھیجنے پر آمادہ ہوں تاکہ اسرائیل انخلا کرسکے، عرب اور مسلم ممالک کو فلسطین میں اقتدار کی منتقلی اور فنڈنگ کیلئے بھی آمادہ کیا جائے گا۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ملاقات میں ایک ایسے غزہ کی بات کی جائے گی جس میں حماس کی مداخلت نہیں ہو گی، ادھر ٹرمپ سے ملاقات سے پہلے قطر، سعودی عرب، مصر، انڈونیشیا اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ...
    اسلام آباد: ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی تنہائی میں ملاقات کروانے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس ارباب محمد طاہر نے شہری شاہد یعقوب کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کیے اور آئندہ ہفتے تک جواب طلب کر لیا۔ سماعت کے دوران درخواست گزار کی جانب سے وکیل عاطف محمود عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل نے مؤقف اپنایا کہ قواعد کے مطابق ایک سال میں کم از کم 3 بار اسپیشل میٹنگ ضروری ہے۔ اس پر عدالت نے استفسار کیا کہ درخواست گزار کون ہے جس پر بتایا گیا کہ وہ بانی پی ٹی آئی کے فالوور ہیں۔ عدالت نے یہ بھی پوچھا کہ...
    ملاقات میں گلگت بلتستان کی موجودہ سیاسی صورتحال و دیگر اہم امور پر تفصیلی گفت و شنید ہوئی، اس موقع پر مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جناب محمد علی قائد و دیگر پاکستان پیپلز پارٹی سے سینیئر رہنماء بھی موجود تھے۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی سکردو سے اسلام آباد سفر کے دوران سابق وفاقی وزیر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنماء قمر زمان قائرہ کی سکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اہم ملاقات ہوئی، موجودہ گلگت بلتستان کی سیاسی صورتحال و دیگر اہم امور پر تفصیلی گفت و شنید ہوئی، اس موقع پر مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جناب محمد علی قائد...
    عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس نے کہا ہے کہ ملک میں آئندہ عام انتخابات فروری کے پہلے نصف میں منعقد ہوں گے اور یہ انتخابات آزادانہ، منصفانہ اور پرامن ہوں گے۔ چیف ایڈوائزر نے یہ بات پیر کو نیویارک میں امریکی خصوصی ایلچی برائے جنوبی و وسطیٰ ایشیا اور بھارت کے نامزد سفیر سرجیو گور سے ملاقات کے دوران کہی۔ US Special Envoy on South Asia Calls on Chief Adviser New York, September 22: Chief Adviser Professor Muhammad Yunus on Monday said the Interim Government is making comprehensive preparations to ensure a free, fair, and peaceful general election in the first half of February.… pic.twitter.com/pwhlxpJDPv — Chief Adviser of the Government of Bangladesh (@ChiefAdviserGoB) September 23, 2025...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے۔ وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولائن کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کل دن میں پاکستانی وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے۔ پریس سیکریٹری نے بتایا کہ صدر ٹرمپ قطر، سعودی عرب، انڈونیشیا، ترکی، مصر اور اردن کی قیادت سے بھی ملیں گے۔ یہ بھی پڑھیے: وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچ گئے وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچ گئے ہیں۔ وزیراعظم جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں مسئلہ کشمیر اور فلسطین کے حوالے سے...
    نیویارک اسلام آباد(صغیر چوہدری )اقوام متحدہ اجلاس سے قبل بڑی سفارتی سرگرمی،ٹرمپ کی میزبانی میں طاقتور اسلامی ممالک کے سربراہان کی اہم ملاقات، فلسطین اور اسرائیلی حملے پر غور،اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے قبل ایک بڑی اور غیر معمولی سفارتی میٹنگ ہونے جارہی ہے جس کی میزبانی سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کریں گے۔ اس ملاقات میں دنیا کے طاقتور اسلامی ممالک کے سربراہان شرکت کریں گے جن میں سعودی عرب، ترکیہ، قطر، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، مصر اور پاکستان شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق اسلامی ممالک کے رہنماؤں نے ٹرمپ سے کہا تھا کہ وہ اپنے تحفظات براہِ راست اُن کے سامنے رکھنا چاہتے ہیں تاکہ معاملات کسی نتیجے تک پہنچ سکیں۔ یہ ملاقات ایک گروپ...
    گزشتہ روز دنیا بھر میں ایک انوکھا اور دلکش فلکیاتی مظہر دیکھنے کو ملا جب دن اور رات کا دورانیہ تقریباً برابر ہو گیا۔ ماہرین فلکیات کے مطابق سورج خطِ استوا کے عین اوپر تھا، اور اس لمحے کو اعتدالِ خریف (Autumnal Equinox) کہا جاتا ہے۔ یہ واقعہ ہر سال صرف دو مرتبہ پیش آتا ہے، اور کل کے ساتھ شمالی نصف کرے میں خزاں کی باضابطہ آمد ہو گئی ہے۔ اب رفتہ رفتہ دن چھوٹے اور راتیں لمبی ہونے لگیں گی، یہاں تک کہ دسمبر میں سب سے لمبی رات اپنے جوبن پر ہوگی۔ یوں کہا جا سکتا ہے کہ خزاں کے رنگ بکھرنے اور سردیوں کی ہلکی آہٹیں اب فضا میں گھلنے لگی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:یورپی...
    اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے پانچ ججز کی آئینی درخواستیں اعتراضات لگا کر واپس کر دیں ہیں۔ ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے درخواستوں پر اعتراضات عائد کر دئیے ہیں۔ عائد اعتراضات کے مطابق درخواست گزار نے واضح نہیں کیا کہ درخواستوں میں کونسا مفاد عامہ کا سوال ہے، ایسے کونسے بنیادی حقوق متاثر ہوئے کہ آرٹیکل 184/3 کا دائرہ کار استعمال ہو۔ درخواست گزاروں نے ذاتی رنجش پر آرٹیکل 184/3 کے غیر معمولی دائرہ کار کے تحت درخواستیں دائر کیں۔ سپریم کورٹ کا ذوالفقار مہدی بنام پی آئی اے کیس ذاتی رنجش کی بنیاد پر آرٹیکل 184/3 کی درخواست دائر کرنے کی اجازت نہیں دیتا، آرٹیکل 184/3 کی درخواست کے اجزاء...
    ویب ڈیسک: سندھ حکومت نے کل 24 ستمبر 2025 بروز بدھ صوبے کے 14 اضلاع میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ ان اضلاع میں ہونے والے بلدیاتی ضمنی انتخابات کے پیش نظر کیا گیا ہے ۔ محکمہ سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینیشن کی جانب سے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس کے تحت ان اضلاع میں تمام سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے، نیم سرکاری ادارے اور دیگر متعلقہ دفاتر بند رہیں گے۔ گرین ٹاؤن ؛ سسرالیوں کا خاتون پر تشدد ؛بھوئیں اور سرکے بال مونڈ دیے عام تعطیل کا اطلاق جن اضلاع پر ہو گا ان میں گھوٹکی، سکھر، خیرپور، میرپورخاص، عمرکوٹ، مٹیاری، حیدرآباد، جامشورو، دادو، بدین، ٹھٹھہ، کراچی ویسٹ،...
    ویب ڈیسک : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  آج عرب اور  مسلم رہنماؤں سے  ملاقات کریں گے، ملاقات میں ڈونلڈ ٹرمپ عرب اور  مسلم ممالک کے رہنماؤں کو  غزہ میں جنگ کے بعد کی گورننس اور  امن سے متعلق تجویز  پیش کریں گے۔   امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا چاہتا ہے کہ عرب اور  مسلم ممالک غزہ میں فوج بھیجنے پر  آمادہ ہوں تاکہ اسرائیل انخلا کرسکے۔ امریکا یہ بھی چاہتا ہے کہ عرب اور  مسلم ممالک فلسطین میں اقتدار کی منتقلی کے عمل اور  بحالی کے کاموں کےلیے رقوم بھی دیں۔ گرین ٹاؤن ؛ سسرالیوں کا خاتون پر تشدد ؛بھوئیں اور سرکے بال مونڈ دیے  رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ کے ساتھ آج ہونے والی ملاقات میں پاکستان،...
    پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند سے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر ملاقات کی۔ دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور کینیڈا کے تعلقات میں مثبت پیش رفت کو سراہا اور اقتصادی و تجارتی روابط مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان خواتین کے شانہ بشانہ ترقی کے عزم پر قائم ہے، وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا اقوام متحدہ اجلاس سے خطاب اس سے قبل اسحاق ڈار نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے تحت منعقدہ ’عورتوں کی چوتھی عالمی کانفرنس‘ کی 30ویں سالگرہ کے اعلیٰ سطح اجلاس سے خطاب کیا۔ انہوں نے تاریخی بیجنگ اعلامیے...
    اسلام آباد: پاکستانی حکام نے اس بات کا تعین کیا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان ( ٹی ٹی پی ) کے حالیہ حملوں میں ملوث 70 فیصد عسکریت پسند افغان شہری تھے۔ یہ تعداد گزشتہ سالوں میں ریکارڈ کیے گئے 5سے 10فیصد کی شرح سے بہت زیادہ ہے۔ ذرائع نے ایکسپریس ٹریبیون کو بتایا کہ یہ چونکا دینے والا انکشاف افغانستان کے بارے میں پاکستان کے خصوصی نمائندہ سفیر محمد صادق نے دوشنبہ میں منعقدہ افغانستان کے بارے میں شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے حالیہ بند کمرے کے اجلاس میں کیا۔  اس انکشاف کے بعد ایرانی نمائندے نے بھی اپنا نقطہ نظر بتایا اور ظاہر کیا کہ ان کا ملک بھی اسی طرح کے مسئلے کا سامنا...
    کراچی: شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق اورخاتون سمیت3افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق زمان ٹاؤن تھانے کےعلاقےکورنگی ڈھائی نمبرکوسٹ گارڈ چورنگی کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکرسے موٹرسائیکل سوارشخص جاں بحق جبکہ خاتون شدید زخمی ہوگئی جنہیں فوری طورپرچھیپاایمبولنس کےذریعےجناح اسپتال منتقل کیا گیا، حادثے میں جاں بحق شخص کی شناخت 45 سالہ سعید اللہ اور زخمی خاتون کی شناخت 40 سالہ رحیمہ کے نام سے کی گئی۔  ایس ایچ او زمان ٹاؤن نفیس الرحمان کے مطابق حادثے میں جاں بحق شخص اور زخمی خاتون میاں بیوی ہیں اور کوسٹ گارڈ چورنگی کے رہائشی ہیں حادثہ سندھ سالٹ ویسٹ مینجمنٹ کی گاڑی کی  ٹکر کے باعث پیش آیا ، حادثے میں...
    اسلام ٹائمز: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے طالبان سے بگرام ایئر بیس کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرنے کی خواہش کا اعادہ کرکے بین الاقوامی اور علاقائی طاقتوں کو اپنی طرف متوجہ کر دیا۔ ٹرمپ، جو اس سے قبل پاناما کینال سے لیکر گرین لینڈ تک مختلف خطوں اور مقامات کو امریکی قبضے میں لینے کی خواہش ظاہر کرچکے ہیں، بگرم پر بھی نظریں جمائے ہوئے ہیں۔ طالبان کا ردعمل کیا ہوسکتا ہے، اسکی تفصیلات اس ویڈیو کلپ میں ملاحظہ فرمائیں۔ متعلقہ فائیلیںنقطہ نظر: ڈاکٹر راشد عباس نقوی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے طالبان سے بگرام ایئر بیس کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرنے کی خواہش کا اعادہ کرکے بین الاقوامی اور علاقائی طاقتوں کو اپنی طرف متوجہ کر دیا۔ ٹرمپ، جو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کی حالیہ ملاقات نے بین الاقوامی تعلقات میں ایک نئے باب کا اضافہ کیا ہے۔ یہ دورہ نہ صرف دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی کی علامت ہے بلکہ موجودہ عالمی بحرانوں کے تناظر میں بڑی طاقتوں کے درمیان ہم آہنگی کی اشد ضرورت کو بھی واضح کرتا ہے۔ دفاعی و ترویراتی شراکت داری کے معاہدوں کو دیکھتے ہوئے یہ بات سامنے آتی ہے کہ امریکا اور برطانیہ اپنی باہمی تجارت و صنعت کو نئی جہتوں سے آراستہ کر رہے ہیں۔ ٹیکنالوجی پروسپرٹی ڈیل (TPD) میں شامل کوانٹم کمپیوٹنگ، مصنوعی ذہانت اور ایٹمی توانائی جیسے حساس شعبے اس بات کا اظہار ہیں کہ مستقبل کی معیشت اور سلامتی انہی عناصر پر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دمشق (انٹرنیشنل ڈیسک) شام میں بشار الاسد حکومت کے خاتمے کے بعد پہلی بار پارلیمانی انتخابات کرانے کا اعلان کردیا گیا ۔ شام کی ہائر کمیٹی برائے انتخابات نے بتایا کہ عوامی اسمبلی کے لیے ووٹنگ 5 اکتوبر کو تمام انتخابی اضلاع میں ہوگی۔ کمیٹی کے مطابق پارلیمان کی 210نشستوں میں سے ایک تہائی نشستوں پر ارکان کو عبوری صدر احمد الشرع نامزد کریں گے۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے کہا گیا ہے کہ سال کے شروع میں جاری کردہ اعلامیے پر عمل کرتے ہوئے 5 اکتوبر کو عبوری پارلیمان کے انتخاب کا عمل مکمل کیا جائے گا۔ یاد رہے شام کی عوامی اسمبلی کو 8 دسمبر کو بر سر اقتدار آنے والی نئی حکومت نے تحلیل کر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) ترک وزیرِ تجارت نے کہا کہ انہوں نے بعض امریکی مصنوعات پر محصول کم کر دیا ہے۔ وزیرِ تجارت عمر بولات نے کہا کہ کچھ امریکی مصنوعات کی درآمدات پر اضافی محصولات ختم کردیے ہیں۔ انہوں نے امریکی اشیا کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ امریکی گاڑیوں، پھل، چاول، تمباکو اور الکوحل پر اضافی محصولات ختم کیے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ امریکی ایندھن اور کیمیائی مصنوعات پر بھی اضافی محصولات ختم کیے ہیں۔ انٹرنیشنل ڈیسک
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں 3 کروڑ کی آبادی کے لیے ملیریا اور ڈینگی اسپرے کرنے والے صرف 18 ملازمین ہیں اور وہ بھی 8 ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں جب کہ ویکٹربون ڈیزیز کے ماتحت چلنے والے ڈینگی پروگرام میں 100 سے زائد اسامیاں خالی پڑی ہیں۔ کراچی میں 3 کروڑ کی آبادی کے لیے ملیریا اور ڈینگی اسپرے کرنے والے 18 ملازمین 8 ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں اور 8 سال سے ان ملازمین کو مستقل بھی نہیں کیا گیا ہے۔ 3 سال قبل ویکٹر بون ڈیزیز کا ہیڈ آفس کراچی سے حیدرآباد منتقل کردیا گیا تھا جس کی وجہ سے کراچی میں اسپرے مہم عملاً غیر فعال ہے، ڈینگی اسپرے کرنے والے 18...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سنجھورو(نمائندہ جسارت)تھر ایجوکیشن الائنس اور ملالا فنڈ کے تعاون سے قائم کوالیشن فار گرلز ایجوکیشن فنانسنگ (سی جی ای ایف) گروپ کی ایم پی اے جام شبیر علی خان سے ملاقات۔ تفصیلات کے مطابق تھر ایجوکیشن الائنس اور ملالافنڈ کے تعاون سے قائم کوالیشن فارگرلز ایجوکیشن فنانسنگ گروپ کے وفد ایڈووکیٹ عظیم رونجھو، محمدعثمان رونجھو،حبیب لغاری،محمد صالح اور دیگرشامل تھے ۔ وفد نے ایم پی اے جام شبیر علی خان سے ملاقات کی اور ضلع میں تعلیمی مسائل اور تعلیمی فنڈنگ پر تفصیلی گفتگو کی اور ضلع میں تعلیمی صورتحال اور خاص طور پر لڑکیوں کی تعیلم کی سہولیات میں کمی اور بنیادی مسائل سے آگاہی دی اور ایم پی اے جام شبیرعلی خان سے اس سلسلے میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبہ سندھ کے 14 اضلاع کی 28 نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات 24 ستمبر 2025ء بروز بدھ منعقد ہوں گے، اس سلسلے میں تمام تر ضروری اقدامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ اس ضمنی انتخابات میں دو ممبر ڈسٹرکٹ کونسل، 6 چیئرمین‘7 وائس چیئرمین اور 13جنرل/وارڈ ممبر کی نشستیں شامل ہیں۔ انتخابی عمل کی نگرانی کے لیے 14 ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران 21 ریٹرننگ افسران، 21 اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران، 14 ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران اور21 مانیٹرنگ افسران تعینات کیے گئے ہیں۔ کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد دو لاکھ 43 ہزار187ہے، جن میں ایک لاکھ 33 ہزار38مرد اور ایک لاکھ 10 ہزار 154 خواتین شامل ہیں، انتخابی عمل کے لیے 1512 اہلکار ذمے داریاں نبھائیں گے جن میں پریذائیڈنگ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی( اسٹاف رپورٹر ) شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات وواقعات میں بچے سمیت 8افراد جاںبحق ہوگئے دیگر واقعات میںخاتون سمیت 5افراد زخمی ہوئے ۔ تفصیلات کے مطابق عزیز بھٹی تھانے کی حدود ڈالمیا شانتی نگر میں فائرنگ کے واقعے میں 40 سالہ اسماعیل جان کی بازی ہار گیا۔ مقتول گھر کے قریب دکان کے باہر موجود تھا جب موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اسے فائرنگ کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے۔مقتول کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔ایس ایچ او عزیز بھٹی تھانہ کے مطابق ابتدائی تفتیش میں واردات ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتی ہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرکے تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا ہے۔ حکام...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی عدالت میںٹاؤن چیئرمین فرحان غنی کے خلاف سرکاری ملازمین پر تشدد کا کیس عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہان کو طلب کرتے ہوئے مقدمے کی مزید سماعت 30 ستمبر تک ملتوی کردی۔چنیسر ٹائون کے چیئرمین فرحان غنی کے خلاف ،ٹاؤن چیئرمین فرحان غنی کے خلاف سرکاری ملازمین پر تشدد کیس کی سماعت ہوئی جہاں فرحان غنی سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے عدالت کاکہنا تھا کہ کتنے گواہان کے بیانات ریکارڈ کئے گئے؟ اور کب کئے گئے؟ تفتیشی افسر کاکہنا تھا کہ دو گواہان کے 161 کے بیانات ریکارڈ کئے گئے، گواہان کے بیانات 24 اگست کو ریکارڈ کئے گئے،عدالت کا کہناتھا کہ گواہان کے بیانات کے مطابق سرکاری کام بند کروایا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے کراچی محمود الرحمن سے پیر کے روز ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر سوشل فریسٹری ذیشان علی بھمبھرو نے ملاقات کی، جس میں ڈویژنل ایگزیکٹو انجینئر ون ملک محمد مزمل بھی شریک تھے۔ ملاقات کے دوران وزیر ریلوے کی خصوصی ہدایات اور وزیرِاعظم پاکستان کے آئندہ دورہ کراچی کے پیش نظر کراچی سٹی اسٹیشن سے لانڈھی تک ریلوے کوریڈور کے ساتھ لینیئر فاریسٹری کے منصوبے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ فیصلہ کیا گیا کہ پہلے مرحلے میں دس ہزار پودے لگانے کی شجرکاری مہم شروع کی جائے گی اور وزیرِاعظم کے دورے سے قبل اس منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کیا جائے گا۔ اسٹاف رپورٹر
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عدالت عظمیٰ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز کی آئینی درخواستیں اعتراضات لگا کر واپس کر دیں۔ ذرائع کے مطابق عدالت عظمیٰ رجسٹرار آفس نے درخواستوں پر اعتراضات عاید کر دیے۔ عاید اعتراضات کے مطابق درخواست گزار نے واضح نہیں کیا کہ درخواستوں میں کون سا مفاد عامہ کا سوال ہے، ایسے کون سے بنیادی حقوق متاثر ہوئے کہ آرٹیکل 184/3 کا دائرہ کار استعمال ہو۔ درخواست گزاروں نے ذاتی رنجش پر آرٹیکل 184/3 کے غیر معمولی دائرہ کار کے تحت درخواستیں دائر کیں۔ رجسٹرار نے اعتراض کیا کہ عدالت عظمیٰ کا ذوالفقار مہدی بنام پی آئی اے کیس ذاتی رنجش کی بنیاد پر آرٹیکل 184/3 کی درخواست دائر کرنے کی اجازت نہیں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
    پشاور : وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے وادی تیراہ کے واقعے میں جان بحق افراد کے لیے ایک ایک کروڑ روپے معاوضوں کا اعلان کردیا وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے ضلع خیبر کی وادی تیراہ کے حوالے سے وفد نے ملاقات کی، ملاقات میں ایم این اے اقبال آفریدی، چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، کمشنر پشاورسمیت دیگر احکام موجود تھے۔ ملاقات میں وادی تیراہ میں پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے کے تناظر میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور واقعے میں شہید ہونے والوں کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ دوران ملاقات وزیر اعلی نے واقعے کے شہداء کے لواحقین کے لیے ایک ایک کروڑ روپے معاوضوں...
    پشاور: واقعہ تیرہ کے حوالے سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور سے پیر کے روز (تیراہ) ضلع خیبر کے وفد نے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی ہے، وزیر اعلیٰ نے واقعے کے شہداء کے لواحقین کے لئے ایک ایک کروڑ روپے مالی امداد کا اعلان کیا۔  ایم این اے اقبال آفریدی،  چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ،  ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ محمد عابد مجید کمشنر پشاور اور دیگر متعلقہ حکام بھی ملاقات میں موجود تھے۔ ملاقات میں تیراہ میں پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے کے تناظر میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور اس ناخوشگوار واقعے پر افسوس کا اظہار کیا گیا۔ واقعے میں شہید ہونے والوں کے درجات کی بلندی کے...
    وزیراعلیٰ پنجاب کو بریفنگ دی گئی کہ سیلاب متاثرین کے لئے 20 فلڈ ریلیف کیمپ قائم ہیں، سیلاب متاثرین کے لئے ہیلتھ کاؤنٹر قائم کیا گیا، کلینک آن ویل، موبائل ہیلتھ یونٹ مصروف کار ہیں، 40 ہزار سے زائد سیلاب متاثرین کا علاج کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی بہاولنگر میں ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ فلڈ ریلیف کیمپ آمد ہوئی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے فلڈ ریلیف کیمپ میں پیدا ہونے والے بچوں کے والدین سے ملاقات کی، مبارکباد اور بہت سی دعائیں دیں، فلڈریلیف کیمپ میں پیدا ہونے والے بچے کا نام نواز شریف اور بچی کا نام مریم رکھا گیا۔ مریم نوازشریف نے فلڈریلیف کیمپ میں صنعت زار مرکزکا دورہ کیا، وزیر اعلیٰ...
    ترجمان وائٹ ہاؤس نے امریکی صدر اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان ملاقات شیڈول ہونے کی تصدیق کردی۔ ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیویٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی حکومت کی جانب سے بائیں بازو کے گروپوں کے خلاف مزید اقدامات متوقع ہیں۔ ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہا کہ ٹرمپ جلد قطر، سعودی عرب، انڈونیشیا، ترکیے، پاکستان، اور اردن کے رہنماؤں سے ملاقات کریں گے جبکہ اُن کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات طے ہے۔ وائٹ ہاؤس ترجمان نے بتایا کہ ٹرمپ یوکرین، ارجنٹینا اور یورپی یونین کے رہنماؤں سے بھی ملیں گے جبکہ صدر ٹرمپ اقوام متحدہ میں اہم تقریر کریں گے۔ وائٹ ہاؤس ترجمان کے مطابق صدر ٹرمپ اس ہفتے ٹک ٹاک معاہدے پر دستخط کریں گے۔ولین لیویٹ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">انقرہ: ترکیہ حکومت کی جانب سے بعض امریکی مصنوعات پر محصولات کم کر دیے گئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ترک وزیر تجارت کا کہنا ہے کہ حکومت نے بعض امریکی مصنوعات پر محصولات کو کم کر دیا ہے۔ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق وزیر تجارت عمر بولات نے ایک بیان میں کہا کہ کچھ امریکی مصنوعات کی درآمدات پر اضافی محصولات کو ختم کردیے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق انہوں نے امریکی اشیا کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ جن امریکی مصنوعات پر محصولات ختم کیے ہیں، ان میں امریکی گاڑیوں، پھل، چاول، تمباکو اور الکوحل سمیت دیگر جامع اشیا بھی شامل ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکی ایندھن اور کیمیائی مصنوعات...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دمشق: شام کی الیکٹورل کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں آئندہ ماہ پارلیمانی انتخابات منعقد ہوں گے، یہ انتخابات گزشتہ سال بشارالاسد حکومت کے خاتمے کے بعد ہونے والے پہلے عام انتخابات ہوں گے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق الیکشن کمیشن کے مطابق ووٹنگ کا عمل 5 اکتوبر کو ملک کی تمام انتخابی حلقوں میں بیک وقت ہوگا، انتخابات شفافیت اور شمولیت کے اصولوں کے مطابق کرائے جائیں گے تاکہ شام کے عوام کو اپنی سیاسی رائے آزادانہ طور پر دینے کا موقع مل سکے۔صدارتی فرمان کے مطابق پارلیمان یعنی پیپلز اسمبلی (People’s Assembly) کی 210 نشستوں میں سے 140 ارکان کا انتخاب عوامی ووٹ کے ذریعے کیا جائے گا جبکہ 70 ارکان صدر احمد الشرع براہِ...
    اپنی آسٹرین ہم منصب سے ایک ملاقات میں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ تمام ممالک کی ذمے داری ہے کہ وہ ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکہ و صیہونی حملے کی مذمت کریں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" اس وقت اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس میں شرکت کے لئے نیویارک میں موجود ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے آج آسٹریا کی وزیر خارجہ "بیٹ مینل رائسینگر" سے ملاقات اور بات چیت کی۔ اس ملاقات میں ایران اور آسٹریا کے درمیان دو طرفہ تعلقات نیز علاقائی و بین الاقوامی واقعات پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ ملاقات میں انہوں نے جوہری معاملے کے حوالے سے ایران کے ذمہ دارانہ رویے كی...
    امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ منگل کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر 8 مسلم ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ اہم ملاقات کریں گے، جس میں غزہ کی صورتحال مرکزی نکتہ ہوگا۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق اس کثیرالجہتی اجلاس میں ترکیہ، قطر، سعودی عرب، انڈونیشیا، پاکستان، مصر، متحدہ عرب امارات اور اردن کے رہنما شریک ہوں گے۔ اگرچہ ملاقات کے ایجنڈے کی تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں، تاہم امکان ہے کہ غزہ تنازع اور علاقائی امن کی کوششوں پر بات چیت ہو گی۔ مزید پڑھیں: غزہ جانے والے امدادی بیڑے کو ناکہ بندی توڑنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، اسرائیل ٹرمپ اس سے قبل منگل کی صبح اقوام متحدہ سے خطاب بھی کریں گے، جس میں وہ ’دنیا...
    اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر کا کہنا تھاکہ آج مجھے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، امید ہے کل ملاقات ہو جائے گی، ملاقات ضروری ہے عدالتی احکامات بھی ہیں، اس سے حالات بہتر ہوسکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا ایجنڈا ریاست مخالف نہیں، عمران خان نے بھی کہا ہے ملک بھی ہمارا ہے، فوج بھی ہماری ہے۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر کا کہنا تھاکہ آج مجھے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، امید ہے کل ملاقات ہو جائے گی، ملاقات ضروری ہے عدالتی احکامات بھی ہیں، اس سے حالات بہتر ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا...
    سندھ حکومت نے 24 ستمبر کو ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخابات کے موقعے پر متعلقہ اضلاع میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سندھ بلدیاتی انتخابات ری پولنگ نتائج، 59نشستوں میں سے 39 پر پیپلز پارٹی کامیاب یہ فیصلہ صوبے میں 14 اضلاع میں ہونے والے بلدیاتی ضمنی انتخابات کے پیش نظر کیا گیا ہے جہاں 28 نشستوں پر پولنگ ہوگی۔ سندھ حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ان ضمنی انتخابات میں جن نشستوں پر پولنگ ہو گی ان میں 2ضلع کونسل نشستیں،6  چیئرمین،7 وائس چیئرمین اور13  جنرل وارڈ ممبران کی سیٹیں شامل ہیں۔ الیکشن کمیشن سندھ کے ترجمان کے مطابق167  پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں جن میں سے 127 کو انتہائی حساس اور 34...
    شہباز شریف کی امریکی صدر سے ملاقات کل ہوگی اسلام آباد: پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کی امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات کل ہوگی۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق واضح رہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے80 ویں اجلاس میں شرکت کے لیے نیو یارک میں موجود ہیں۔ دفتر خارجہ کے مطابق شہباز شریف کی اہم ترین ملاقات کل بروز منگل ہونے کو ہے، جس میں وہ برادر اسلامی ممالک، جن میں سعودی عرب، قطر، ترکی، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا اور مصر کے رہنماﺅں کے ساتھ موجودہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔ رپورٹ کے مطابق امریکی صدر نے مذکورہ مسلم ممالک کے رہنماﺅ ں کو ایک مشترکہ...
    مشیر اطلاعات کے پی کا کہنا تھا کہ پوری قوم جانتی ہے کہ اس معاہدے میں شہباز شریف کا کتنا کردار ہے، ہتھ کسے دا، تے ڈھول کسے دا۔ حرمین شریفین کی حفاظت تمام مسلمانوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ پاک سعودی معاہدے کے حوالے سے پی ٹی آئی اور عمران خان پر تنقید مریم نواز کی نالائق ذہن کی عکاسی ہے۔ یہ معاہدہ دو پارٹیوں کا نہیں بلکہ دو ریاستوں کے درمیان ہوا ہے۔ مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پوری قوم جانتی ہے کہ اس معاہدے میں شہباز شریف کا کتنا کردار ہے۔ ہتھ کسے دا، تے ڈھول کسے دا۔ ان کا...
    کانگریس کے رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ مودی حکومت کو جواب دینا چاہیئے کہ ہم 20 ماہ تک خاموش کیوں رہے، جب پورا ملک فلسطین کی حمایت کررہا تھا، تو ہندوستان اتنے عرصے سے کیوں دور رہا۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل تقریباً 22 ماہ سے فلسطین میں نسل کشی میں مصروف ہے۔ کانگریس کمیٹی کی ممبر پارلیمنٹ پرینکا گاندھی واڈرا نے سوشل میڈیا ایکس پر اس معاملے پر مودی حکومت کی خاموشی پر تنقید کرتے ہوئے پوسٹ کیا۔ پرینکا گاندھی نے فلسطین کے تئیں ہندوستان کی خارجہ پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے اسے شرمناک اور اخلاقی جرأت کا فقدان قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت دنیا کے پہلے ممالک میں شامل تھا جس نے نومبر 1988ء میں فلسطین کو ایک...
    چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہاہے کہ   پاکستان اور چین کے درمیان لازوال اور برادرانہ تعلقات قابلِ فخر ہیں ۔ چیئرمین سینیٹ  نے چین کے قیام کی 76 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت  کی ۔اس موقع پرخطاب کرتےہوئے انہوں نے نے چین کی قیادت، حکومت اور عوام کو دلی مبارکباددی۔انہوںنے کہاکہ پاک چین دوستی وقت کی ہر کسوٹی پر پورا اترنے والی مثالی شراکت داری ہے ۔ چین کی ترقی اور کروڑوں افراد کو غربت سے نکالنے پر زبردست خراجِ تحسین کرتا ہوں ۔ چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ صدر شی جن پنگ کا وژن پاکستان کی علاقائی تعاون پالیسی سے ہم آہنگ ہے ، پاک چین تعلقات محض سفارتکاری نہیں...
    سندھ حکومت کا 24 ستمبر کو تعطیل کا اعلان، نوٹی فکیشن جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 22 September, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس )سندھ حکومت نے صوبے کے 14 اضلاع میں بلدیاتی ضمنی انتخابات کے موقع پر تعطیل کا اعلان کردیا۔ سندھ حکومت نے متعلقہ حلقوں میں اسکولوں کی تعطیل کا نوٹی فکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق بلدیاتی ضمنی انتخابات والے حلقوں میں 24 ستمبر کوتعطیل ہوگی۔دوسری جانب سندھ کے 14 اضلاع کی 28 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے پیش نظر محکمہ تعلیم سندھ نے ضلعی تعلیمی افسران اور ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ اسکولز کو خط لکھ دیا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ بلدیاتی ضمنی انتخابات والے اضلاع میں اسکولوں میں پولنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے۔ محکمہ تعلیم...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2025ء)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پاکستان کی پارلیمان اور عوام کی جانب سے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، شاہی خاندان، مجلس شوریٰ اور سعودی عرب کی برادر عوام کو سعودی عرب کے 95 ویں قومی دن کے پرمسرت موقع پر دلی مبارکباد پیش کی ہے جو 23 ستمبر 2025ء کو منایا جارہا ہے۔ پیر کو اپنے تہنیتی پیغام انہوں نے کہا کہ اس سال کا موضوع سعودی مملکت کی یکجہتی اور شاندار ورثے کا جشن اتحاد، استقامت اور ثقافتی عظمت کے احساس سے گہری مطابقت رکھتا ہے۔سپیکر قومی اسمبلی نے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دیرینہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2025ء)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان آسٹریلیا کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، پارلیمانی دوستی گروپس کو مزید فعال بنایا جائے ، پارلیمانی وفود کے باقاعدہ تبادلوں سے دونوں ممالک کے درمیان باہمی ہم آہنگی اور خیرسگالی کو فروغ ملے گا۔ پیر کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز سے ملاقات کے دوران کیا جنہوں نے پیر کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے اور مختلف شعبوں میں نئے مواقع تلاش کرنے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا ایجنڈا ریاست مخالف نہیں، عمران خان نے بھی کہا ہے ملک بھی ہمارا ہے، فوج بھی ہماری ہے۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر کا کہنا تھاکہ آج مجھے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، امید ہے کل ملاقات ہو جائے گی، ملاقات ضروری ہے عدالتی احکامات بھی ہیں، اس سے حالات بہتر ہوسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف ملک میں قدرتی آفات آئی ہے، دوسری جانب ہیجانی کیفیت ہے، اگر ملاقات نہیں کرنے دی جاتی ہے تو اس سے دوریاں بڑھیں گی۔بیرسٹر گوہر کا کہنا تھاکہ پارٹی بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایات پر چلتی...
    سندھ حکومت نے صوبے کے 14 اضلاع میں بلدیاتی ضمنی انتخابات کے موقع پر تعطیل کا اعلان کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ حکومت نے متعلقہ حلقوں میں اسکولوں کی تعطیل کا نوٹی فکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق بلدیاتی ضمنی انتخابات والے حلقوں میں 24 ستمبر کوتعطیل ہوگی۔ دوسری جانب سندھ کے 14 اضلاع کی 28 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے پیش نظر محکمہ تعلیم سندھ نے ضلعی تعلیمی افسران اور ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ اسکولز کو خط لکھ دیا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ بلدیاتی ضمنی انتخابات والے اضلاع میں اسکولوں میں پولنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے۔ محکمہ تعلیم سندھ کی ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ اسکولز اور ضلعی تعلیمی افسران کو تعاون کے احکامات بھی جاری کیے۔ نوٹی فکیشن کے...
    انتخابات کیلئے تمام تر ضروری اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں، ضمنی انتخابات 2 ڈسٹرکٹ کونسل کی نشستوں پر ہونگے۔ اسلام ٹائمز۔ صوبہ سندھ میں ضمنی بلدیاتی الیکشن کے موقع پر صوبائی حکومت نے تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کے مطابق متعلقہ اضلاع کے حلقوں میں بدھ 24 ستمبر کو تعطیل ہوگی۔ ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سندھ کے 14 اضلاع کی 28 نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات 24 ستمبر کو ہوں گے، انتخابات کیلئے تمام تر ضروری اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں، ضمنی انتخابات 2 ڈسٹرکٹ کونسل کی نشستوں پر ہونگے۔ 6 چیئرمین، 7 وائس چیئرمین، 13 جنرل وارڈ ممبر کی نشستوں پر ضمنی الیکشن ہونگے، 14 ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران، 21 مانیٹرنگ افسران فرائض انجام دینگے۔ ...
    ملازمین نے بتایا کہ کراچی میں گذشتہ کئی سالوں سے جراثیم کش ادویات کا اسپرے نہیں کیا جا رہا، لیکن سیاسی اثر رکھنے والے افسران اپنے گھروں میں باقاعدگی سے اسپرے کراتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں 3 کروڑ کی آبادی کیلئے ملیریا اور ڈینگی اسپرے کرنے والے صرف 18 ملازمین ہیں اور وہ بھی 8 ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں، جبکہ ویکٹربون ڈیزیز کے ماتحت چلنے والے ڈینگی پروگرام میں 100 سے زائد اسامیاں خالی پڑی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں 3 کروڑ کی آبادی کیلئے ملیریا اور ڈینگی اسپرے کرنے والے 18 ملازمین 8 ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں اور 8 سال سے ان ملازمین کو مستقل بھی نہیں کیا گیا۔ 3 سال قبل ویکٹر بون...
    پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ طارق کے مطابق لاشوں پر تشدد کے نشانات نہیں ملے، گولیوں کے نشانات تھے۔ اسلام ٹائمز۔ گزشتہ روز کراچی سُپر ہائی وے کے علاقے میمن گوٹھ سے ملنے والی 3 خواجہ سراؤں کی لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا گیا۔ پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ طارق کے مطابق لاشوں پر تشدد کے نشانات نہیں ملے، گولیوں کے نشانات تھے۔ ڈاکٹر سمعیہ طارق کا کہنا ہے کہ تینوں کی موت خون زیادہ بہہ جانے کے سبب ہوئی، تینوں لاشوں سے مختلف نمونے لے لیے گئے ہیں۔ اس سے قبل سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ تین خواجہ سراؤں کے قتل پر تحقیقات جاری ہیں، واقعہ انفرادی نوعیت کا معلوم ہوتا ہے، اِسے دہشتگردی نہیں کہہ...
    اسلام آباد میں ڈینگی وائرس پھیلنے لگا اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 12 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد میں ڈینگی کے نئے کیسز سامنے آرہے ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 12 نئے مریض سامنے آئے جو مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ دیہی علاقوں سے 11 اور شہری علاقوں سے 1 مریض رپورٹ ہوا جبکہ راول سے 5 کیسز، ترلائی سے 2، دیگر علاقوں سے 1،1 کیس سامنے آیا۔ ڈینگی سرویلنس ٹیموں نے 151 مقامات کا معائنہ کیا، 11 مقامات کو ڈینگی ہاٹ اسپاٹ قرار دے دیا گیا جبکہ   متاثرہ مقامات پر فوری حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے اسلام آباد میں 31 ہزار سے زائد انسدادِ ڈینگی سرگرمیاں کی گئیں جبکہ 17 مریضوں کے...
    چین کے 76ویں قومی دن کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے پارلیمانی سیکریٹری برائے اقلیتی امور نے کہا کہ سی پیک اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو خطے کے روشن مستقبل، معاشی ترقی اور پائیدار امن کے ضامن ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ رکن سندھ اسمبلی اور پارلیمانی سیکریٹری برائے اقلیتی امور روما مشتاق مٹو کا کہنا ہے کہ پاکستان اور چین کا رشتہ محض روایتی سفارتکاری تک محدود نہیں بلکہ یہ ایک ایسی لازوال دوستی ہے جو ہر دور کے امتحان میں سرخرو رہی ہے۔ ایم پی اے روما مشتاق مٹو نے چین کی قیادت، عوام اور حکومت کو ان کے 76ویں قومی دن کی پُرجوش مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کا رشتہ محض روایتی سفارتکاری تک محدود نہیں بلکہ یہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز کی جانب سے دائر آئینی درخواستوں پر اعتراضات عائد کرتے ہوئے انہیں واپس کر دیا۔ذرائع کے مطابق رجسٹرار آفس نے قرار دیا کہ درخواست گزاروں نے واضح نہیں کیا کہ درخواستوں میں کون سا مفادِ عامہ کا سوال اٹھایا گیا ہے اور نہ ہی یہ بتایا گیا کہ ایسے کون سے بنیادی حقوق متاثر ہوئے ہیں جن کے تحت آئین کے آرٹیکل 184(3) کا دائرہ کار استعمال کیا جا سکتا ہے؟اعتراض میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزاروں نے ذاتی رنجش کی بنیاد پر آئینی درخواستیں دائر کیں جبکہ سپریم کورٹ کے ذوالفقار مہدی بنام پی آئی اے کیس کے مطابق ذاتی رنجش کی بنیاد...
    ایک خطرناک اور طاقتور سمندری طوفان ’راگاسا‘ نے فلپائن کے ساحلی علاقوں کو شدید متاثر کیا ہے، جہاں 295 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں نے تباہی مچا دی۔ تیز ہواؤں نے گھروں کی چھتیں اُڑا دیں، درخت جڑوں سے اُکھڑ گئے، اور کئی علاقوں میں بنیادی ڈھانچہ بری طرح متاثر ہوا۔ حکام کا کہنا ہے کہ اب تک 10 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے، جبکہ ممکنہ خطرات کے پیشِ نظر ملک بھر میں اسکولز اور سرکاری دفاتر بند کر دیے گئے ہیں۔ طوفان اب اپنی رفتار اور سمت بدلتے ہوئے چین کی طرف بڑھ رہا ہے، جہاں پہلے ہی ہنگامی اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں۔ صوبہ...
    کراچی میں 3 کروڑ کی آبادی کے لیے ملیریا اور ڈینگی اسپرے کرنے والے صرف 18 ملازمین ہیں اور وہ بھی 8 ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں جب کہ ویکٹربون ڈیزیز کے ماتحت چلنے والے ڈینگی پروگرام میں 100 سے زائد اسامیاں خالی پڑی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق کراچی میں 3 کروڑ کی آبادی کے لیے ملیریا اور ڈینگی اسپرے کرنے والے 18 ملازمین 8 ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں اور 8 سال سے ان ملازمین کو مستقل بھی نہیں کیا گیا۔ 3 سال قبل ویکٹر بون ڈیزیز کا ہیڈ آفس کراچی سے حیدرآباد منتقل کردیا گیا جس کی وجہ سے کراچی میں اسپرے مہم عملاً غیر فعال ہے، ڈینگی اسپرے کرنے والے 18 ملازمین کو کراچی کے 7 اضلاع میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: آج سے چودہ سو سال قبل نبی کریم ﷺ نے عورت کو جو مقام اور حقوق عطا کیے، وہ نہ اس سے پہلے کسی تہذیب میں ملے اور نہ ہی بعد کی کوئی تہذیب عورت کو وہ حیثیت دے سکی۔ مغرب آج تک مساواتِ مرد و زن کے لیے کوشاں ہے جبکہ اسلام نے عورت کو اتنی عزت دی ہے کہ کوئی تہذیب اس کے قریب بھی نہیں پہنچ سکی۔نبی آخر الزمان ﷺ جہاں محسنِ انسانیت ہیں، اس سے بڑھ کر وہ محسنِ نسوانیت ہیں۔ یہ بات سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیرا طارق نے سیرت النبی ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ خواتین کی حقیقی نجات اور عزت...
    وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال سے ورلڈ بینک کے اعلیٰ سطح وفد نے ملاقات کی، جس میں پاکستان کے نظامِ صحت کو مضبوط بنانے کے لیے جاری اقدامات اور درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر صحت نے نیشنل ہیلتھ سپورٹ پروگرام کے مؤثر نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے ورلڈ بینک پروگرام کی مدت میں ایک سال توسیع کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے ورلڈ بینک کی درخواست پر انٹر منسٹریل ہیلتھ اینڈ پاپولیشن کونسل کو فوری طور پر دوبارہ فعال کرنے اور اسی ہفتے بین الصوبائی وزارتی اجلاس طلب کرنے کی ہدایت کی، تاکہ پالیسی سطح پر مربوط مشاورت کو یقینی بنایا جا سکے۔ مزید پڑھیں: سوشل میڈیا پر پروپیگنڈے کا جواب، مصطفیٰ کمال نے اپنی بیٹی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ارب پتی کاروباری شخصیت ایلون مسک کے درمیان کئی ماہ بعد ملاقات ہوئی ہے۔ دونوں کے درمیان یہ ملاقات ایریزونا کے اسٹیٹ فارم اسٹیڈیم میں اس وقت ہوئی جب قدامت پسند رہنما چارلی کرک کی یاد میں تعزیتی اجلاس منعقد کیا گیا۔اس موقع پر ٹرمپ اور مسک نہ صرف خوشگوار موڈ میں نظر آئے بلکہ ایک دوسرے سے ہاتھ بھی ملایا، جس نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی۔یاد رہے کہ ایلون مسک اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان تعلقات ہمیشہ ہموار نہیں رہے۔ ٹرمپ کی ابتدائی حکومت کے دوران مسک ان کی کارکردگی کی وزارت کا حصہ تھے، تاہم پالیسیوں پر اختلافات کے بعد دونوں کے درمیان تلخی پیدا ہوگئی اور مسک...
    امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے سپریم کورٹ میں اٹارنی جنرل منصور عثمان سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات 45 منٹ تک جاری رہی۔ مزید پڑھیں: امریکی ناظم الامور کی فیصل کریم کنڈی سے ملاقات، مختلف پروجیکٹس پر بات چیت ذرائع کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں اٹارنی جنرل منصور عثمان امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر سپریم کورٹ ملاقات
    اسلام ٹائمز: شیخ نعیم قاسم نے جمعہ کے روز ایک تقریر میں کہا کہ عرب خلیجی ملک قطر پر صیہونی دشمن کے حملے کے بعد کا مرحلہ اب پہلے کے مقابلے مختلف ہے، اس حملے کے بعد مزاحمت، حکومتیں، قومیں اور ہر وہ جغرافیائی اور سیاسی رکاوٹ جو "گریٹر اسرائیل" نامی منصوبے کی راہ میں حائل ہے، اب صیہونی حکومت کے ہدف بن چکا ہے اور اب اسرائیلی اھداف میں فلسطین، لبنان، اردن، مصر، شام، عراق، سعودی عرب، یمن اور ایران سب شامل ہیں۔ اسرائیلی حکومت مرحلہ بہ مرحلہ پر قدم بڑھا رہی ہے۔ عرب میڈیا کی رپورٹ: لندن سے اپ ڈیٹ ہونے والے الیکٹرانک عربی زبان اخبار رائے الیووم نے پیر کے روز خالد الجیوسی کی ایک تجزیاتی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2025ء)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پارٹی بانی پی ٹی آئی کی ہدایات پر چلتی ہے سوشل میڈیا پر نہیں، اگر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرنے دی جاتی ہے تو اس سے دوریاں بڑھیں گی۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج مجھے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، اٴْمید ہے منگل کو ملاقات ہو جائے گی، ملاقات ضروری ہے عدالتی احکامات بھی ہیں، اس سے حالات بہتر ہو سکتے ہیں۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمارا ریاست مخالف ایجنڈا نہیں، پی ٹی آئی ملکی سیاست میں ہے، ہم آئین کی بالادستی...
    —فائل فوٹو چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پارٹی بانی پی ٹی آئی کی ہدایات پر چلتی ہے سوشل میڈیا پر نہیں، اگر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرنے دی جاتی ہے تو اس سے دوریاں بڑھیں گی۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج مجھے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، اُمید ہے کل ملاقات ہو جائے گی، ملاقات ضروری ہے عدالتی احکامات بھی ہیں، اس سے حالات بہتر ہو سکتے ہیں۔بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہمارا ریاست مخالف ایجنڈا نہیں، پی ٹی آئی ملکی سیاست میں ہے، ہم آئین کی بالادستی اور جمہوریت کی بات کر رہے ہیں،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دمشق میں ایک نئی تاریخ رقم ہونے جا رہی ہے، جہاں برسوں تک جاری رہنے والی خانہ جنگی اور بشار الاسد حکومت کے خاتمے کے بعد شام میں پہلی مرتبہ باضابطہ پارلیمانی انتخابات کرانے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔خبر رساں اداروں کے مطابق ہائر کمیٹی برائے انتخابات کے مطابق عوامی اسمبلی کے انتخابات 5 اکتوبر کو ملک کے تمام اضلاع میں ایک ہی دن ہوں گے۔ یہ پیش رفت شام کے عوام کے لیے ایک غیر معمولی موڑ ہے، کیونکہ کئی دہائیوں بعد انہیں اپنے نمائندے براہِ راست منتخب کرنے کا موقع مل رہا ہے۔انتخابی کمیٹی نے وضاحت کی ہے کہ پارلیمان کی 21 نشستوں میں سے تقریباً ایک تہائی نشستوں پر عبوری صدر احمد الشرع براہِ...
    دمشق میں نئی تاریخ رقم: خانہ جنگی کے بعد شام کے پہلے پارلیمانی انتخابات کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 22 September, 2025 سب نیوز دمشق(آئی پی ایس ) بشار الاسد حکومت کے خاتمے کے بعد شام میں پہلی مرتبہ پارلیمانی انتخابات کرانے کا اعلان کردیا گیا ہے۔شام کی ہائر کمیٹی برائے انتخابات نے بتایا کہ عوامی اسمبلی کے لیے ووٹنگ 5 اکتوبر کو تمام انتخابی اضلاع میں ہوگی۔ کمیٹی کے مطابق پارلیمان کی 21 نشستوں میں سے ایک تہائی نشستوں پر ارکان کو عبوری صدر احمد الشرع نامزد کریں گے۔خیال رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں طویل خانہ جنگی کے بعد باغی جنگجوں نے دمشق سمیت مختلف شہروں پر قبضہ کر کے بشار الاسد کی حکومت کا تختہ الٹ...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22 ستمبر ۔2025 )وزیراعظم شہبازشریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس میں شرکت کے لئے نیویارک میں موجود ہیں دفتر خارجہ کے مطابق وزیر اعظم شہبازشریف کی اہم ترین ملاقات منگل کے روزہو گی جس میں وہ سعودی عرب، قطر، ترکی، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا اور مصر کے راہنماﺅ ں کے ہمراہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے. ٹرمپ نے ان مسلم ممالک کے راہنماﺅں کو ایک مشترکہ ملاقات کی دعوت دی ہے، جس میں علاقائی اور بین الاقوامی امن و سلامتی کے مسائل پر بات چیت ہوگی وزیر اعظم کی کویتی وزیراعظم شیخ صباح و صدرورلڈ بینک اجے بانگا سے ملاقات بھی آج ہوگی.(جاری ہے) یہ ملاقاتیں مالیاتی...
    رکن سندھ اسمبلی اور پارلیمانی سیکریٹری برائے اقلیتی امور، روما مشتاق مٹو کا کہنا ہے کہ پاکستان اور چین کا رشتہ محض روایتی سفارتکاری تک محدود نہیں بلکہ یہ ایک ایسی لازوال دوستی ہے جو ہر دور کے امتحان میں سرخرو رہی ہے۔ ایم پی اے روما مشتاق مٹو نے چین کی قیادت، عوام اور حکومت کو ان کے 76ویں قومی دن کی پُرجوش مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کا رشتہ محض روایتی سفارتکاری تک محدود نہیں بلکہ یہ ایک ایسی لازوال دوستی ہے جو ہر دور کے امتحان میں سرخرو رہی ہے۔ روما مشتاق مٹو نے کہا کہ چین کی شاندار ترقی اور جدید پیش رفت دنیا کے لیے امید اور رہنمائی کا...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22 ستمبر ۔2025 )سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے پانچوں ججوں جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس بابر ستار، جسٹس طارق محمود جہانگیری، جسٹس ثمن رفعت امتیاز اور جسٹس اعجاز اسحاق خان کی درخواستیں پر اعتراضات عائد کر کے واپس کردیں نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ رجسٹرار سپریم کورٹ آفس نے پانچوں ججز کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے اعتراض عائد کیا ہے کہ درخواست گزار نے واضح نہیں کیا کہ درخواستوں میں کونسا مفاد عامہ کا سوال ہے، درخواست گزار نے یہ بھی نہیں بتایا کہ کون سے بنیادی حقوق متاثر ہوئے کہ آرٹیکل 184/3 کا دائرہ کار استعمال ہو.(جاری ہے) ذرائع کے مطابق رجسٹرار سپریم کورٹ...
    اسلام آباد: امریکی ناظم الامور نے وزیر ریلوے سے ملاقات کی ہے، جس میں سرمایہ کاری اور تعاون پر اتفاق کیا گیا۔ پاکستان میں امریکی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر نے وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی سے وزارتِ ریلوے میں اہم ملاقات کی، جس میں پاکستان ریلوے کے ذریعے علاقائی روابط کے فروغ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور باہمی شراکت داری، سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ پاکستان ریلوے کے شعبے میں شراکت داری نہ صرف نئی سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع پیدا کرے گی بلکہ دوطرفہ تعلقات کو بھی مزید مستحکم بنائے گی۔ امریکی ناظم الامور نے پاکستان ریلوے کی اسٹریٹجک اہمیت کو تسلیم کرتے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2025ء) وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی سے امریکی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر نے ملاقات کی جس میں شراکت داری، سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں نیٹلی اے بیکر کو پاکستان ریلوے کے ذریعے علاقائی روابط کے فروغ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا کہ شراکت داری نئی سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع پیدا کرے گی۔امریکی ناظم الامور نے پاکستان ریلوے کی سٹریٹجک اہمیت پر اتفاق کیا۔امریکی ناظم الامور نے پاکستان ریلوے کے ساتھ تعاون میں دلچسپی ظاہر کی۔ وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا کہ ریلوے شعبے میں شراکت...
    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سے ترکی اور بنگلادیشی سفارتکاروں نے ملاقات کی، جس میں سرمایہ کاری اور باہمی تجارت پر اتفاق کیا گیا۔ ترکی کے نئے قونصل جنرل ارگل کدک کی سندھ آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان دیرینہ اور مضبوط تعلقات قائم ہیں، جنہیں مزید فروغ دیا جائے گا۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ سندھ حکومت ترکی کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی۔ ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان تجارتی تعلقات کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے اور اس سلسلے میں دونوں ممالک عملی اقدامات کر رہے ہیں۔ مراد علی شاہ نے ترکی کے سرمایہ کاروں کو...
    سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے پانچوں ججز کی درخواستیں پر اعتراضات عائد کر کے واپس کردیں۔ ذرائع کے مطابق رجسٹرار سپریم کورٹ آفس نے پانچوں ججز کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے اعتراض عائد کیا ہے کہ درخواست گزار نے واضح نہیں کیا کہ درخواستوں میں کونسا مفاد عامہ کا سوال ہے، درخواست گزار نے یہ بھی نہیں بتایا کہ کون سے بنیادی حقوق متاثر ہوئے کہ آرٹیکل 184/3 کا دائرہ کار استعمال ہو۔ ذرائع کے مطابق رجسٹرار سپریم کورٹ نے اعتراض عائد کیا ہے کہ درخواست گزاروں نے ذاتی رنجش پر آرٹیکل 184/3 کے غیر معمولی دائرہ کار کے تحت درخواستیں دائر کیں جبکہ سپریم کورٹ کا ذوالفقار مہدی بنام پی آئی اے کیس...
    جیکب آباد میں علمی نشست کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ تاریخ اسلام کی متنازعہ شخصیات اور ظالم و جابر حکمرانوں، جیسے ہارون الرشید کو سرچشمہ ہدایت اور عادل حکمران کے طور پر پیش کرنا تاریخ کو مسخ کرنے کے مترادف ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء اور نصاب تعلیم کونسل کے کنوینر علامہ مقصود ڈومکی نے کہا ہے کہ نصاب تعلیم کروڑوں طلباء و طالبات کے مستقبل کا تعین کرتا ہے۔ یہ وہ سانچہ ہے جس میں ڈھل کر نئی نسل تیار ہوتی ہے۔ نصاب تعلیم میں متنازعہ مواد کی اصلاح وقت کی ضرورت ہے۔ یہ بات انہوں نے جامعۃ المصطفیٰ خاتم النبیین جیکب آباد میں نصاب تعلیم پر علمی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 22 ستمبر 2025ء) امریکی صدر کی جانب سے بھارت پر روسی تیل کی خریداری کے باعث اضافی 25 فیصد محصولات عائد کرنے کے فیصلے کے بعد، جس کے نتیجے میں ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے بھارت پر مجموعی محصولات کی شرح 50 فیصد تک پہنچ گئی ہے، یہ جے شنکر اور روبیو کی پہلی بالمشافہ ملاقات ہو گی۔ یہ اعلیٰ سطحی ملاقات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ہو رہی ہے۔ دہلی میں باخبر ذرائع کا کہنا تھا کہ اس ملاقات کا مقصد بھارت اور امریکہ کے تعلقات میں حالیہ بہتری کو آگے بڑھانا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ یہ ملاقات دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو بہتر...
    18 اکتوبر 2022 کی دوپہر اسلام آباد میں تنویر انجم کے دفتر کا ماحول غیر معمولی تھا۔ گھڑی نے 11 بجائے، مگر 10 بجے سے پہلے ہی دفتر پہنچنے والا تنویر انجم ڈیوٹی پر نہ پہنچا۔ دفتر کے مالک سلمان پرویز بار بار موبائل ملاتے رہے، مگر کوئی جواب نہ آیا۔ آخر کار فون کی دوسری طرف سے ایک نسوانی آواز گونجی، یہ تنویر کی بیوی مسکان تھی۔ یہ بھی پڑھیں: ایرانی خاتون نے 23 برسوں میں 11 شوہر قتل کردیے، وجہ کیا تھی؟ ’سلمان صاحب! آپ لوگ مان نہیں رہے تھے، تنویر نے دوسری شادی کر رکھی تھی۔ آج میں نے اسے ختم کردیا۔ اس کی لاش گھر میں پڑی ہے، اور اب میں گاؤں جا رہی ہوں۔‘ فون کٹ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 22 ستمبر 2025ء) اسلام آباد میں دفتر خارجہ کے ترجمان نے اتوار کے روز بتایا کہ پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف بھی چھ اسلامی ممالک کے رہنماؤں کے ہمراہ منگل کے روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔ شہباز شریف 22 سے 26 ستمبر تک نیویارک میں ہیں، جہاں وہ اقوام متحدہ کے سالانہ اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔ دفتر خارجہ کے مطابق وزیر اعظم کے ہمراہ نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، سینیئر وزراء اور اعلیٰ حکام بھی ہوں گے۔ اطلاعات ہیں کہ امریکی صدر ٹرمپ نے پاکستان، سعودی عرب، ترکی، قطر، متحدہ عرب...
    اسلام آباد: سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے پانچ ججز کی آئینی درخواستیں اعتراضات لگا کر واپس کر دیں۔ ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے درخواستوں پر اعتراضات عائد کر دیے۔ عائد اعتراضات کے مطابق درخواست گزار نے واضح نہیں کیا کہ درخواستوں میں کونسا مفاد عامہ کا سوال ہے، ایسے کونسے بنیادی حقوق متاثر ہوئے کہ آرٹیکل 184/3 کا دائرہ کار استعمال ہو۔ درخواست گزاروں نے ذاتی رنجش پر آرٹیکل 184/3 کے غیر معمولی دائرہ کار کے تحت درخواستیں دائر کیں۔ رجسٹرار نے اعتراض کیا کہ سپریم کورٹ کا ذوالفقار مہدی بنام پی آئی اے کیس ذاتی رنجش کی بنیاد پر آرٹیکل 184/3 کی درخواست دائر کرنے کی اجازت نہیں دیتا، آرٹیکل 184/3 کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی میں ڈینگی کے کیسز میں تیز رفتار اضافہ ہورہا ہے، جس نے شہریوں کو ایک بار پھر تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔تازہ اعداد و شمار کے مطابق راولپنڈی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 20 مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی، جس کے بعد شہر میں اس سال رپورٹ ہونے والے کیسز کی مجموعی تعداد 436 تک جا پہنچی ہے۔ خوش آئند امر یہ ہے کہ اب تک کسی ہلاکت کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم 42 مریض تاحال مختلف اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں۔انسدادِ ڈینگی مہم کے تحت ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کی سرگرمیاں تیز کردی گئی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ شہر میں سرویلنس ٹیموں کی تعداد بڑھا کر 1499 کردی گئی ہے،...
    وزیراعظم شہباز شریف آج نیویارک میں آئی ایم ایف کی صدرکرسٹالینا جیورجیوا اور چینی ہم منصب لی چیانگ سے ملاقات کریں گے۔دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک میں موجود ہیں۔ان کی نیویارک میں مصروفیات کا شیڈول بھی جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق شہباز شریف کی اہم ترین ملاقات کل بروز منگل ہو گی جس میں وہ سعودی عرب، قطر، ترکی، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا اور مصر کے رہنماؤں کے ہمراہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔ٹرمپ نے ان مسلم ممالک کے رہنماؤں کو ایک مشترکہ ملاقات کی دعوت دی ہے، جس میں علاقائی اور بین الاقوامی امن و سلامتی کے مسائل پر بات...
    ایک حالیہ تحقیق کے مطابق ڈائٹ مشروبات اور شوگر فری گم میں پائی جانے والی کم یا زیرو کیلوری مٹھاس کے زیادہ استعمال سے یادداشت اور ذہنی صلاحیتوں میں تیزی سے کمی ہو سکتی ہے، جس سے طویل مدت میں اس کے اثرات پر سوالات پیدا ہونا شروع ہو گئے ہیں۔یہ تحقیق برازیل کی سائو پالو یونیورسٹی (Sao Paulo University)کے سائنسدانوں نے کی، جس میں آٹھ سال کے دوران 12 ہزار سے زائد بالغ افراد پر تحقیق کی گئی، یہ ایک وسیع تحقیقی منصوبہ ''برازیلی لمبی مدت بالغ صحت کا مطالعہ ''کے تحت ہوا، اور اسے علمی جریدے Neurology میں شائع کیا گیا۔ محققین نے تمام شرکاء، جو کم از کم 35 سال کے تھے، ان سے ان کی غذائی...
    ویب ڈیسک : بابا گورو نانک کی 486 ویں برسی کی تقریبات کا آج آخری روز ہے، اختتامی دعائیہ تقریب میں پاکستان کی سلامتی اور بقا کے لیے دعائیں کی گئیں۔ گزشتہ شام نگر کیرتن کا مرکزی جلوس دربار ٹرمینل سے زیرو لائن تک نکالا گیا، پاکستان سمیت دنیا بھر سے آئے یاتریوں نے تین روز دربار کے مہمان خانوں میں قیام کیا۔ یاتریوں نے دربار انتظامیہ اور حکومت پاکستان کے بہترین انتظامات کی تعریف کی۔ نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن کے وسطی ایشیا سے تجارتی روابط مزید مستحکم اس موقع پر یاتریوں نے بھارتی حکومت کی جانب سے برسی کی تقریبات میں شرکت کی اجازت نہ دینے پر افسوس کا اظہار کیا۔ یاد رہے کہ مشرقی پنجاب کے وزیراعلیٰ...
    لندن: برطانیہ کے نائب وزیراعظم ڈیوڈ لیمی نے کہا ہے کہ فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ فوری طور پر آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کا باعث نہیں بنے گا بلکہ یہ اقدام امن مذاکرات کو آگے بڑھانے کی ایک کوشش ہے۔ ڈیوڈ لیمی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کو ریاست کے طور پر تسلیم کرنا ایک اہم سفارتی پیش رفت ہے، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ اگلے دن ہی فلسطینی ریاست وجود میں آ جائے گی۔ ان کے مطابق یہ قدم ایک طویل المدتی امن معاہدے کی جانب پیش رفت ہے۔ یاد رہے کہ برطانیہ نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ وہ فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا...
    چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا ہے کہ فاعی معاہدے سے پاک سعودیہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، ڈاکٹر راغب نعیمی قازقستان میں منعقدہ آٹھویں سالانہ ورلڈ لیڈر کانگریس میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حالیہ دفاعی معاہدے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حرمین شریفین کی حفاظت پاکستان کیلئے باعث اعزاز ہے، دفاعی معاہدے سے پاک سعودیہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان گہرے مذہبی، ثقافتی، اسٹریٹجک اور دفاعی روابط ہمیشہ مثالی رہے ہیں، یہ معاہدہ نہ صرف دونوں ممالک کے دفاعی شعبے میں تعاون کو مضبوط کرے گا، بلکہ امت مسلمہ کے دشمنوں کیلئے واضح پیغام...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور معروف ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک کی کئی ماہ بعد پہلی بار عوامی سطح پر ملاقات ہوئی۔  یہ ملاقات قدامت پسند سیاسی کارکن اور ٹرننگ پوائنٹ یو ایس اے تنظیم کے بانی چارلی کرک کی یاد میں منعقدہ تقریب میں ہوئی۔ ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایلون مسک امریکی صدر کے پاس آئے اور ان کے ساتھ خالی نشست پر بیٹھ گئے۔ دونوں نے ہاتھ ملایا اور پھر پرجوش انداز میں گفتگو کرنے لگے۔ یہ ان کی جون 2025 میں ہونے والی علیحدگی کے بعد پہلی عوامی ملاقات تھی۔ یہ بھی پڑھیں: ایلون مسک نے ڈونلڈ ٹرمپ سے تنازع کے بعد فون نمبر...
    اہم میچز سے قبل کھلاڑیوں کاحوصلہ بڑھایا ہے، پلیئرز اور مینجمنٹ سے ملاقات بہت اچھی رہی پر امید اور دعا گو ہوں کہ آئندہ میچز میں ٹیم بہت اچھا کھیلے گی’چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی اچانک دبئی پہنچ گئے اور قومی ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی ہے اور ان کا حوصلہ بڑھایا۔دبئی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان سپر فور مرحلے کے میچ سے قبل محسن نقوی نے پاکستانی ٹیم کے پلیئرز سے ملاقات کی۔چیئرمین پی سی بی نے اس بارے میں کہا کہ صرف کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے گیا تھا، پلیئرز اور مینجمنٹ سے ملاقات بہت ہی اچھی رہی۔انہوں نے کہا کہ اہم میچز سے قبل کھلاڑیوں کاحوصلہ بڑھایا...