2025-06-23@20:11:42 GMT
تلاش کی گنتی: 38861

«محمد حسیب کو»:

(نئی خبر)
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف کے ارکان کو نفسیاتی، لوٹا، ذہنی مریض، جھوٹا ور غدار قرار دے دیا۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے راجا پرویز اشرف نے کہا کہ بجٹ تقریر میں تو آپ سب کچھ بول سکتے ہیں لیکن اعتراض اس وقت ضرور ہوتا ہے جب ایجنڈے سے ہٹ کر ذاتی آرٹیکل کرنا شروع دیں۔انہوں نے کہا کہ بلاول زرداری نے آج تقریر کی، بڑی جامع، خوبصورت اور مدلل تقریر کی۔ انہوں نے پاکستان کا مقدمہ ساری دنیا میں جا کر لڑا، بلاول زرداری کی کامیابیاں آپ کو اپنی ناکامیاں نظر آتی ہیں۔پی پی رکن راجا پرویز اشرف نے یاد دلاتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2025ء) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف احمد خان بھچر نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے،54 صفحات پر بجٹ کے نام پر جھوٹ کا پلندا چھاپا گیا ۔(جاری ہے) میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت کی 10 کھرب روپے کی کرپشن سامنے آئی ہے،محکمہ صحت میں ڈینگی ڈیپارٹمنٹ میں 1.5 ارب کی کرپشن ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے اندر احتجاج کرنا ہمارا بنیادی حق ہے،سب دعا کریں،انصاف کا بول بالا ہوگا اور بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہوگی۔
    لندن(سپورٹس ڈیسک)سابق انگلش کپتان اور معروف کرکٹ مبصر مائیکل وان نے پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو بابر اعظم سے بہتر ٹی20 فارمیٹ کا کھلاڑی قرار دے دیا۔ اپنے بیان میں مائیکل وان نے کہاکہ بابر اعظم بلاشبہ ایک بہترین بیٹر ہیں، لیکن وہ ٹی20 فارمیٹ کی تیز رفتار ضروریات کے مطابق فٹ نہیں بیٹھتے۔ انہوں نے مزید کہاکہ اگر بابر کو انگلینڈ، آسٹریلیا یا ویسٹ انڈیز جیسی ٹیموں میں شامل کرنے کا سوال ہو، تو وہاں ان کے لیے ٹی20 میں جگہ بنانا مشکل ہوگا۔ اس کے برعکس مائیکل وان نے شاہین شاہ آفریدی کی بھرپور تعریف کرتے ہوئے انہیں میچ ونر اور شاندار بولر قرار دیا، جنہوں نے کئی بار پاکستان کو ٹی20 میچز میں فتح دلائی...
    لاہور(شوبز ڈیسک)عائزہ خان اور دانش تیمور پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے دو نامور ستارے ہیں جو ہر نئے پراجیکٹ کے ساتھ وہ مزید کامیابی کے منازل طے کرتے جارہے ہیں۔ دونوں اداکاروں نے اپنی غیر معمولی صلاحیتوں اور اسکرین پر موجودگی سے سامعین کو مسحور کیا ہے۔ حال ہی میں عائزہ خان نے ایک انٹرویو میں مستقبل کی پلاننگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ٹی وی اسکرین سے غائب ہو کر سوئٹرز لینڈ جانا چاہتی ہیں۔ اداکارہ سے حال ہی میں سوال کیا گیا تھا کہ اگر انھیں سب کچھ چھوڑ کر اپنی کسی من چاہی جگہ بھاگنے کا موقع دیا جائے تو وہ کون سی جگہ ہوگی اور کیوں؟ جس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی بجٹ کی حمایت کردی، قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کے وفاقی بجٹ کی حمایت کرتا ہوں، پاکستان کو جنگ کی تیاری کرنا ہے اس لیے دفاعی بجٹ میں 20 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم، وزیر خزانہ، وزیر خارجہ کا شکریہ کہ اس دفعہ انہوں نے بجٹ پر پیپلز پارٹی کو انگیج کیا، ہم چاہتے تھے کہ تنخواہ اور پنشن میں مزید اضافہ کیا جائے، یہ اچھا اقدام ہے کہ حکومت نے تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کیا۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت کیش لیس اکانومی سے متعلق اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے ڈیجیٹل لین دین کو آسان بنانے کی ہدایت کردی۔ اجلاس میں وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک، وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ، وزیر ماحولیاتی تبدیلی مصدق ملک، گورنر اسٹیٹ بینک اور چیئرمین ایف بی آر شریک تھے۔ اجلاس میں وزیراعظم نے ڈیجیٹل پبلک انفرا اسٹرکچر کمیٹی اور گورنمنٹ پیمنٹس کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت بھی کی۔ خصوصی سب کمیٹیاں ادائیگیوں، ڈیجیٹل نظام سے متعلق آگاہی اور سفارشات پیش کریں گی۔ وزیراعظم نے ادائیگیوں کے ڈیجیٹل نظام راست کو وفاق سمیت تمام صوبوں میں قائم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ معیشت میں شفافیت لانے کے...
    دوحہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جون2025ء ) امریکہ نے قطر میں اپنے شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں قیام کا مشورہ دے دیا، امریکی ایڈوائزری پر اپنے ردعمل میں خلیجی ملک نے سکیورٹی مستحکم ہونے کی یقین دہانی کرادی۔ العربیہ نیوز کے مطابق قطر میں امریکی سفارت خانے نے پیر کے روز خلیجی ملک میں مقیم اپنے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اگلی اطلاع تک محفوظ مقام پر پناہ لیں، اس ضمن میں قطر میں شہریوں کو بھیجی جانے والی ای میل میں اور امریکی سفارت خانے نے کہا کہ "بہت زیادہ احتیاط کے ساتھ ہم امریکی شہریوں کو اگلی اطلاع تک پناہ گاہ میں رہنے کی سفارش کرتے ہیں۔ اس معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے...
    اجلاس میں اسرائیل اور امریکہ کی طرف سے ایران پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ اسرائیل اور اس کے حلیف گریٹر اسرائیل بنانے کے منصوبہ پر عمل کر رہے ہیں۔ ایران ہمارا اسلامی برادر ملک ہے اور ہمارا پڑوسی ہے، اسرائیلی جارحیت کا جواب دینا ایران کا عالمی قوانین کے مطابق حق ہے۔ کسی بھی ملک کو اس کے دفاع اور سلامتی کو مضبوط بنانے کا حق عالمی قوانین دیتے ہیں لہذا ایران کو بھی یہ حق حاصل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان علماء کونسل نے محرم الحرام میں امن و امان کے قیام ، بین المسالک و بین المذاہب ہم آہنگی و رواداری کیلئے انتہا پسندی، دہشتگردی اور شدت پسندی کے خاتمے کیلئے تمام مکاتب فکر...
    حکومت سولر پینلز ازخود مہنگے کرنے والے افراد کو خبردار کردیا اور کہا ایسے افراد کیخلاف کارروائی ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے سولر پینل پر جی ایس ٹی کی شرح پر کمی کی ہے، سولر پینل کے کاروبار سے وابستہ افراد کا قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ تشویشناک ہے۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ سولر پینلز ازخود مہنگے کرنے والے افراد کو کارروائی سے خبردار کرتا ہوں، حکومت سولر پینلز ازخود مہنگے کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کرے گی۔
    حکومت نے نئے مجوزہ فنانس بل میں 36 ارب روپے کے نئے اضافی ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے معاشی ٹیم کے ساتھ بحث کے بعد منظوری بھی دے دی، الیکٹرک وہیکل پالیسی میں ہائبرڈ گاڑیوں پر لیوی ٹیکس نہ لگانے کی سفارش کی گئی ہے، کمیٹی کو بتایا گیا سفارش پر عمل آئی ایم ایف شرائط کے باعث مشکل ہے، پھر بھی غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں ایران اسرائیل جنگ کے باعث ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر پر بھی بات ہوئی، قائمقام کمیٹی چیئرمین اور وزیر مملکت خزانہ سے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی تلخ کلامی بھی ہوگئی۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ میں نئے مجوزہ فنانس بل پر...
    لاہور:پنجاب حکومت نے صاف پانی کی فراہمی کےلئے اہم فیصلہ کرتے ہوئے صوبہ بھر کے تین ہزار سکولوں ا ور مدارس میں واٹر فلٹریشن پلانٹ لگانے کا اعلان کردیا۔ صاف پانی کی فراہمی کیلئے پنجاب حکومت نے صوبہ بھر کے 3 ہزار اسکول اور مدارس میں واٹر فلٹریشن پلانٹس لگانے کا اعلان کردیا۔ محکمہ ہاؤسنگ پنجاب کے مطابق فلٹریشن پلانٹس اسکولوں اور مدارس کی انتظامیہ خود لگوائیں گی۔ فلٹریشن پلانٹس کیلئے فنڈز پنجاب حکومت ادا کرے گی، تین مدارس اور 3 اسکولز میں پراجیکٹ شروع کرنے کیلئے چیک دےدیئے گئے ۔  نور الامین مینگل کا کہنا ہے کہ صاف پانی اتھارٹی تکنیکی معاونت اورنگرانی کرے گی، تمام فلٹریشن پلانٹس پر سولر پینلز لگائے جائیں گے، اس پراجیکٹ ماڈل میں چوکیدار...
      موٹر وے پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے موٹر وے پر میاں سے بچھڑنے والی بیوی کو ملا دیا۔ موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق گوجرانوالہ سے کراچی جانے والی فیملی نماز کے لیے جڑانوالہ سروس ایریا پر رکی تھی، بیوی ابھی نماز پڑھ رہی تھی کہ شوہر نے اپنا سفر دوبارہ شروع کر دیا۔ موٹروے پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شوہر کو 20 کلومیٹر آگے جانے کے بعد احساس ہوا کہ اس کی بیوی ساتھ نہیں ہے۔  موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق موٹروے پولیس نے ہیلپ لائن پر پیغام ملنے کے بعد میاں بیوی کو آپس میں ملوا دیا۔ Post Views: 4
    تہران(نیوز ڈیسک)ایران کے آبنائے ہرمز بند کرنے کے فیصلہ پرامریکا نے چین سے مدد مانگ لی۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ آبنائے ہرمز بند ہو نے کے فیصلہ پر امریکہ نے چین سے مدد مانگ لی ۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ایک انٹرویو میں کہا آبنائے ہرمز کو بند کرنا معاشی خود کشی کے مترادف ہوگا۔ چین ایران کو آبنائے ہرمز بند کرنے سے روکنے میں مدد کرے۔ مارکو روبیو نے کہا آبنائے ہرمز کی بندش سے چین، بھارت اور جاپان کو سخت نقصان ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ کے پاس اس طرح کے اقدام کا مقابلہ کرنے کے لیے آپشنز موجود ہیں لیکن دوسرے ممالک کو بھی اس معاملے پر توجہ دینی چاہیے کیونکہ ان...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے فی یونٹ 4 روپے 69 پیسے کا بڑا ریلیف مؤخر کردیا، کے ای نے اپریل کے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کمی مانگی تھی۔ تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک کی اپریل کے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست پر سماعت ہوئی، کے الیکٹرک نے ایک ماہ کیلئے 4 روپے 69 پیسے کی کمی مانگی ہے۔ سماعت کے آغاز میں پاور ڈویژن نے درخواست پر سماعت کو مؤخر کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ کے الیکٹرک بارے میں ایک نظرثانی درخواست دائر کی ہوئی، ایف سی اے کی درخواست میں ریلیف سے یونیفارم ٹیرف نہیں رہے گا، اس وقت تک وفاقی حکومت ایف سی اے کی...
    اسسٹنٹ پرائیویٹ سیکرٹری اسلام آباد کالج فار گرلز ایف سکس ٹو محمد حسیب کو گریڈ17میں ترقی مل گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 23 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی وزارت تعلیم نے اسسٹنٹ پرائیویٹ سیکرٹری محمد حسیب کو گریڈ17میں ترقی دے دی گئی۔ وفاقی وزارت تعلیم وپیشہ ورانہ تربیت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 5جون کو ہونیو الی ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کے اجلاس کی سفارش پر وزارت تعلیم نے اسسٹنٹ پرائیویٹ سیکرٹری اسلام آباد کالج فار گرلز ایف سکس ٹو محمد حسیب کو ترقی دیتے ہوئے ایڈمنسٹریٹو آفیسر گریڈ 17تعینات کردیا۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمیزانیہ اور زائچہ...
    لیڈز: انگلینڈ کیخلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں بھارت کی اپنی دوسری اننگز میں بیٹنگ جاری ہے۔  میچ کے چوتھے روز بھارت نے اپنی دوسری اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز بنالیے ہیں، بھارت کو انگلینڈ پر 150 رنز کی برتری حاصل ہے۔ لیڈز میں کھیلے جارہے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ پہل اننگز میں بھارتی ٹیم 471 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔  بھارت کی طرف سے پہلی اننگز میں تین کھلاڑیوں نے سنچریاں اسکور کیں۔ شبمن گل 147، رشبھ پنت 134 اور یشسوی جیسوال 101 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔  انگلینڈ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 465 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔ اولی پوپ...
    — فائل فوٹو  اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کو معلوم نہیں کہ اس کو حکومتی بنچز پر بیٹھنا ہے یا اپوزیشن میں۔عمر ایوب نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ  بجٹ کا ڈیتھ سرٹیفیکٹ ہوگیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نے 8 جولائی 2024ء کو سندھ کی عوام کا گلا کاٹا اور چولستان کینال کی اجازت دی۔اُنہوں نے کہا کہ حکومت کا امپورٹ بل بڑھے گا تو روپے کی قدر کم ہوگی، اثر سود کی ادائیگی پر ہوگا، آپ کا خسارہ مزید بڑھے گا۔اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ پہلے اسرائیل نے ایران پر حملہ کیا اور اب امریکا نے ایران پر حملہ کیا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ دنیا میں تیل...
    قومی اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما راجا پرویز اشرف نے بھرپور اور جارحانہ انداز میں خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ارکان پر شدید تنقید کی اور انہیں ذہنی مریضوں کا ٹولہ قرار دیا۔ اور ان کے اس بیان پر ایوان میں ہنگامہ برپا ہوگیا۔ یہ بھی پڑھیں تحریک عدم اعتماد کی خبروں پر اسپیکر قومی اسمبلی کا پی ٹی آئی کو چیلنج راجا پرویز اشرف نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ بجٹ تقریر میں ہر رکن کو بولنے کا حق ہے، لیکن جب کوئی ایجنڈے سے ہٹ کر ذاتی نوعیت کی بات کرے تو اعتراض ہوتا ہے۔ انہوں نے پی ٹی آئی ارکان کی ہنگامہ آرائی پر...
    اسلام آباد: سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران شور شرابہ کرنے پر پی ٹی آئی ارکان کو ذہنی مریضوں کا ٹولہ قرار دے دیا۔ قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے راجا پرویز اشرف نے کہا کہ بجٹ تقریر میں تو آپ سب کچھ بول سکتے ہیں لیکن اعتراض اس وقت ضرور ہوتا ہے جب ایجنڈے سے ہٹ کر ذاتی آرٹیکل کرنا شروع دیں۔ سابق وزیر نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے آج تقریر کی۔ انہوں نے بڑی جامع، خوبصورت اور مدلل تقریر کی۔ انہوں نے پاکستان کا مقدمہ ساری دنیا میں جا کر لڑا، بلاول بھٹو کی کامیابیاں آپ کو اپنی ناکامیاں نظر آتی ہیں۔ رکن پی پی نے...
    اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کو تھانہ آئی 9 کے مقدمہ سے بری کر دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ اظہر ندیم نے 2 مقدمات کی سماعت کی۔ اسد قیصر اپنی وکیل عائشہ خالد کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے تھانہ آئی 9 کے مقدمہ سے اسد قیصر کو بری کرتے ہوئے تھانہ مارگلہ کے مقدمے پر سماعت 20 ستمبر تک ملتوی کر دی۔ اسد قیصر کے خلاف آزادی مارچ کے 2 مقدمات تھانہ مارگلہ اور آئی 9 میں درج ہیں۔ دوسری جانب، ڈسٹرکٹ بار نے امریکا کی جانب سے ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے منگل کو مکمل ہڑتال کا اعلان کر دیا۔ اعلامیے میں...
    سپریم کورٹ نے اسکولوں میں لائف اسکلز ایجوکیشن کے حصول سے متعلق درخواست پر سماعت کرتے ہوئے وفاقی و صوبائی سیکریٹری ایجوکیشن کو طلب کر لیا۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بنچ نے مختلف مقدمات پر سماعت کی، اسکولوں میں لائف اسکلز ایجوکیشن کے حصول سے متعلق کیس میں جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا تمام سیکریٹری یہاں ہوں گے تو ایک مشترکہ لائحہ عمل بن سکے گا۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا اسلام آباد کے سکولوں میں تو بچوں کو لائف ایجوکیشن کی تربیت دی جا رہی ہے۔ جسٹس محمد علی مظہر نے کہا تمام صوبوں کو وفاقی کے ساتھ مل کر اس پر حکمت عملی اپنانی ہو گی، ۔سلمان اکر م راجہ...
    لندن: سابق انگلش کرکٹر مائیکل وان نے شاہین شاہ آفریدی کو بابر اعظم سے بہتر ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کا کھلاڑی قرار دے دیا۔ اپنے ایک بیان میں مائیکل وان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم بلاشبہ ایک اچھے بیٹر ہیں لیکن وہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی ٹیموں میں فٹ نہیں بیٹھتے۔ ان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کو اگر انگلینڈ، آسٹریلیا یا ویسٹ انڈیز جیسی ٹیموں میں دیکھا جائے تو وہاں ان کی ٹی ٹوئنٹی میں جگہ مشکل ہے۔ مائیکل وان نے شاہین شاہ آفریدی کی تعریف کرتے ہوئے انہیں شاندار بولر قرار دیا اور کہا کہ وہ اس فارمیٹ میں پاکستان کے لیے میچ ونر ہیں۔ انہوں نے عماد وسیم، فخر زمان اور محمد عامر کو بھی پاکستان کے ٹی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کو غیرقانونی، بے بنیاد اور بلاجواز قرار دیتے ہوئے امریکہ کے اس اقدام کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔امریکی فضائی حملوں کے بعد ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی ہنگامی دورے پر ماسکو پہنچے، جہاں اُنہوں نے صدر پیوٹن سے تفصیلی ملاقات کی اور ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کا خصوصی پیغام اُن تک پہنچایا۔ اس خط میں روس سے مؤثر کردار ادا کرنے اور ڈو مور کا مطالبہ کیا گیا ہے تاکہ خطے میں مزید تباہی کو روکا جا سکے۔روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایران پر حالیہ امریکی و اسرائیلی حملوں کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ...
    صحافت کو معاشرے کا آئینہ دار اور جمہوریت کا محافظ سمجھا جاتا ہے، لیکن پاکستان کے چھوٹے شہروں میں صحافیوں کی اکثریت بغیر معاوضے کے کام کرنے پر مجبور ہے۔ یہاں  برسوں سے صحافت پیشہ نہیں بلکہ ایک ’بیگار‘ بن چکی ہے، جہاں پیشہ ور نوجوان کی بڑی تعداد مالی مجبوریوں کے باعث اس شعبے کو خیرباد کہہ رہی ہے۔ 32 سالہ محمد نوید احمد نے 4 سال تک میانوالی میں الیکٹرانک میڈیا کے لیے رپورٹنگ کی، لیکن معاوضہ نہیں ملنے پر انہوں نے ادویات کا کاروبار شروع کر دیا۔ نوید نے اس حوالے سے بتاتے ہیں کہ ’مجھے صحافت میں کافی دلچسپی تھی، جس کے سبب پڑھائی مکمل کرنے کے بعد میں مختلف ٹی وی چینلز  کے ساتھ بطور...
    ---فائل فوٹو  وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کے بوجھ سے آگاہ ہیں، 6 لاکھ سے 12 لاکھ آمدن پر ٹیکس ایک فیصد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔قومی اسلبمی کے اجلاس کے دوران ایوان میں بجٹ پر تقریر کے دوران محمد اورنگزیب نے کہا کہ ٹیکس قوانین میں بہتری لا رہے ہیں، صنعتی پالیسی کا اعلان جلد کیا جائے گا، حکومت نے متوازن بجٹ پیش کیا ہے، حکومت نے مالی اخراجات کو کم کیا ہے، وزیراعظم کی قیادت میں اتحادی حکومت میں شامل تمام جماعتوں کے قائدین کا شکر گزار ہوں، دو ہفتوں میں محنت کے ساتھ بجٹ تجاویز پیش کی گئیں۔وزیرخزانہ نے کہا کہ گریجوایٹی پر ٹیکس عائد نہیں ہوگا، 75 سال...
    پاکستان، چین اور روس نے مشرقِ وسطیٰ میں ایران سے متعلق بگڑتی ہوئی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مشترکہ قرارداد پیش کر دی ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے سوموار کو اس پیشرفت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ قرارداد میں ایران پر حملے کی صورتحال کے تناظر میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق، قرارداد میں شہریوں کے تحفظ، بین الاقوامی قوانین کے احترام اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی پاسداری پر بھی زور دیا گیا ہے۔ چین نے اس قرارداد کے ذریعے ایران میں کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی کوششیں تیز کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ ترجمان وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ تینوں...
    وزیرِاعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں کراچی الیکٹرک کے سروس ایریا کے علاوہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں میٹر ریڈرز کا کردار بتدریج ختم کرنے کی منظوری دیتے ہوئے ’اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ‘ نامی ایک نئی موبائل ایپ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مجوزہ میٹر ریڈنگ ایپ جلد لانچ کی جائے گی، اس اقدام کا مقصد میٹر ریڈنگ کے موجودہ نظام کی جگہ ایک شفاف اور خودکار نظام متعارف کرانا ہے۔ فی الوقت میٹر ریڈرز صارفین کے بجلی کے میٹرز کی تصویر لے کر متعلقہ ڈسکوز کے ذریعے پاور انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی یعنی پی آئی ٹی سی کو بھجواتے ہیں، جس کی بنیاد پر بجلی کے بل تیار کیے جاتے ہیں۔ تاہم، اس...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جون ۔2025 )وفاقی وزیر خزانہ اورنگزیب رمدے نے کہا ہے کہ حکومت نے آئندہ مالی سال کےلئے ایک متوازی، متوازن اور عوام دوست بجٹ تیار کیا ہے جس کا مقصد معیشت کو مستحکم کرنا، ٹیکس نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنا اور عوامی مسائل کا حل فراہم کرنا ہے،ٹیکس قوانین میں بہتری لا رہے ہیں، صنعتی پالیسی کا اعلان جلد کیا جائے گا، ایف بی آر کو ٹیکس فراڈ پر گرفتاری کے اختیارات محدود کر دئیے گئے ہیں 5کروڑ تک کے کیسز میں عدالتی وارنٹ کے بغیر گرفتاری نہیں ہوسکے گی، گرفتاری ایک افسر کی بجائے ایف بی آر کی تین رکنی کمیٹی کرے گی 75سال سے زائد عمرکے پنشنرزکو کسی بھی ٹیکس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">گرمی کے ستائے اہل شہر قائد کیلیے محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ بھر میں مون سون بارشوں کی نوید سنا دی ہے۔ترجمان محکمہ موسمیات انجم نذیر کے مطابق مون سون کا نیا سسٹم 25 جون کو ملک کے بالائی علاقوں پر اثر انداز ہونے کا امکان رکھتا ہے، جو 26 جون سے جنوبی علاقوں بالخصوص سندھ میں داخل ہوگا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس سسٹم کے زیر اثر کراچی میں ہلکی سے معتدل بارش جبکہ بعض مقامات پر تیز بارش بھی ہو سکتی ہے۔ماہرین موسمیات کے مطابق کراچی میں بارشوں کا آغاز جمعے سے ہونے کا امکان ہے، جبکہ ہفتہ اور اتوار کو بارش کی شدت میں اضافہ متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے شہریوں کو...
    قدرت کے عجائبات میں سے ایک ایران کے ہورموز جزیرے پر واقع ’ہیئری کیو‘ یا ’بالوں والی غار‘ جہاں پتھروں سے انوکھے بال نکلتے ہیں ایک مشہور سیاح اور وڈیو بلاگر نے حال ہی میں اس پراسرار غار کی سیر کی، اور یہ تجربہ سوشل میڈیا پر دنیا کے ساتھ شیئر کیا۔ اس مہم جوئی میں وہ ایک مقامی ماہر کی رہنمائی میں غار کے اندر داخل ہوئیں۔ یہ غار نہایت تنگ، اندھیری اور خطرناک راستوں پر مشتمل ہے، جسے عبور کرنا آسان کام نہیں۔ صرف ٹارچ لائٹ کے سہارے وہ پانی میں چلتی، جھکتی اور رینگتی ہوئی غار کی گہرائیوں تک پہنچیں۔ غار کے اندر موجود ایک مقام پر دیواروں سے لٹکتے ہوئے سیاہ اور بھورے رنگ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2025ء) وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت نے مشکل حالات میں متوازن بجٹ پیش کیا ہے، تمام شراکت داروں کی تجاویز اور سفارشات بجٹ کا حصہ ہیں، 12 لاکھ تک کی آمدنی پر ٹیکس کی شرح ایک فیصد رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ٹیکس کی تعمیل اور بنیاد میں وسعت پر توجہ دی جا رہی ہے، سولر پینلز پر ٹیکس کی شرح 10 فیصد ہو گی، روئی اور دھاگے کی درآمد پر سیلز ٹیکس اور ڈیوٹی کی چھوٹ ختم کر دی جائے گی، 75 سال سے زائد عمر والے پنشنرز کسی بھی قسم کے ٹیکس سے مستثنیٰ ہیں۔ پیر کو قومی...
    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پہلے عراق کے بارے کہا گیا کہ اس کے پاس ویپن آف ماس ڈسٹرکشن ہیں، اب ایران کے بارے میں یہ کہا  گیا، پہلے وہ لبنان آئے، پھر یمن آئے اور اب ایران آگئے، اگر ہم اب نہ بولے تو جب وہ ہم پر آئیں گے تو کوئی بولنے والا نہیں ہوگا۔ قومی اسمبلی میں بجٹ بحث پر اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ایران کی نیوکلیئر سائٹس پر حملوں کی سخت مذمت کرتے ہیں، اسرائیل نے جھوٹ کی بنیاد پر ایران پر حملہ کیا، ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کی خودمختاری کی خلاف ورزی کی گئی، ایران کی ملٹری...
    عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی نے کہا ہے کہ امریکی فضائی حملوں کے بعد ایران کی فردو جوہری سائٹ پر "بڑے بڑے گڑھے" دیکھے گئے ہیں، جبکہ اصفہان نیوکلیئر کمپلیکس میں وہ سرنگیں تباہ ہو چکی ہیں جو یورینیم افزودہ مواد کے ذخیرہ کے لیے استعمال ہوتی تھیں۔ گروسی کے مطابق نطنز میں بھی فیول افزودگی پلانٹ کو دوبارہ نشانہ بنایا گیا ہے۔ امریکی حملے کو ایران کی حساس جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی منظم کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔ تاہم ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ حملے سے قبل تینوں مقامات کو خالی کرا لیا گیا تھا اور ان میں کوئی ایسا مواد موجود نہیں تھا جو تابکاری کا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ادائیگیوں کے ڈیجیٹل نظام راست کو وفاق سمیت تمام صوبوں میں قائم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہےکہ معیشت میں شفافیت لانے کے لیے ڈیجیٹل لین دین کا نظام قائم کرنا انتہائی اہم ہے،پوری دنیا میں ترقی یافتہ ممالک اور کامیاب معیشتوں میں کیش لیس نظام کو ترجیح دی جا رہی ہے۔ پی ایم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق پیر کو وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت کیش لیس اکانومی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ڈیجیٹل پیمنٹس انوویشن اینڈ ایڈاپشن کمیٹی، ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر کمیٹی اور گورنمنٹ پیمنٹس کمیٹی تشکیل دینے...
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جون ۔2025 )سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان سیاسی لوگوں کو آگے لے کر آئیں، پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت بیرون ملک میں بیٹھی ہے ہم اور کارکن عدالتوں میں کیسز کا سامنا کر رہے ہیں، موجودہ قیادت تحریک انصاف کو نہیں چلا پا رہی. انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جس طرح ہم نے نو مئی کے بعد سختیاں برداشت کی ہیں موجودہ قیادت نہیں کر سکتی اگر موجودہ قیادت ہوتی تو وہ جوتی چھوڑ کر بھاگ جاتے،عمران خان سے گزارش کرتا ہوں کہ سیاسی لوگوں کو آگے لے کر آئیں .(جاری ہے) فواد چوہدری...
    لاہور: کاہنہ، چوکی صوئے آصل پولیس نے خاتون ویٹر پر تشدد کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون صوئے آصل اسٹاپ پر واقع عبداللہ شادی ہال میں ویٹر کا کام کر رہی تھی کہ ملزم نے خاتون سے ہال میں تلخ کلامی کی جس پر خاتون ویٹر نے منع کیا۔ متاثرہ خاتون ہال مینجر کے دفتر ملزم سے متعلق شکایت کرنے آئی لیکن دفتر میں پہلے سے موجود ملزم نے خاتون کو بالوں سے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا۔ ملزم خاتون کو بالوں سے پکڑ کر کھینچتا رہا اور چہرے پر تھپڑ مارتا رہا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ ملزم اللہ وسایا کے خلاف مقدمہ درج...
    نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جون ۔2025 )پاکستان نے امریکا کی جانب سے ایرانی جوہری تنصیبات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی حملوں سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھے گی، سلامتی کونسل کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرے، ایران کے حق دفاع کی بھرپور حمایت کرتے ہیں . ان خیالات کااظہار اقوا م متحدہ میں پاکستان کے مندوب عاصم افتخار نے ایران کی صورتحال پر اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب میں کیا روس، چین اور پاکستان کی جانب سے سلامتی کونسل میں قرارداد پیش کی گئی جس میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ اور عالمی قوانین کی پاسداری، شہریوں کے تحفظ اور مذاکرات سے حل پر زور دیا گیا.(جاری ہے) ...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جون ۔2025 )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملوں کے بعد اسرائیل کے ایران میں ”رجیم چینج“ آپریشن میں بھی واشنگٹن کی شمولیت کا عندیہ دیا ہے ٹروتھ سوشل پر امریکی صدر نے پیغام میں کہا ہے کہ اگرچہ ”حکومت کی تبدیلی“ کی اصطلاح استعمال کرنا سیاسی طور پر درست نہیں لیکن اگر ایران کی موجودہ حکومت ایران کو دوبارہ عظیم نہیں بنا سکتی تو حکومت کیوں تبدیل نہ ہو؟ ایران کو دوبارہ عظیم بناﺅ“امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق یہ بیان امریکی صدر کی تہران میں اسرائیلی ”رجیم چینج“پالیسی کی کھل کر حمایت کرتا ہے.(جاری ہے) قبل ازیں ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے مذاکرات بحال کرنے اور جنگ میں شدت...
    کراچی:سندھ کے سینیئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ پورے سندھ میں پہلے دو انسپکٹرز تھے جو گاڑیوں کی فٹنس دیکھتے تھے لیکن اب سندھ حکومت نے مشنری کی خریداری کا فیصلہ کیا ہے۔ سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گاڑیوں کی فٹنس لازمی ہے اور محکمہ ٹرانسپورٹ اس پر کام کر رہا ہے۔ پہلے فٹنس سرٹیفیکیٹ ہاتھ سے جاری ہوتے تھے، کسی نے گاڑی دیکھی نہ دیکھی سرٹیفیکیٹ مل جاتا تھا لیکن اب کیو آر کوڈ کے ساتھ سرٹیفیکیٹ جاری ہوتا ہے۔ شرجیل میمن نے بتایا کہ محکمہ اطلاعات نے ایک ایپ بنائی ہے جس پر ایک لاکھ سے زائد افراد رجسٹرڈ ہو چکے، پرائیویٹ اور سرکاری ادارے اپنی نوکریاں...
    تل ابیب/تہران(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جون ۔2025 )اسرائیلی فوج نے کہاہے کہ اس نے مغربی ایران کے علاقے کرمانشاہ میں فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے اور گزشتہ رات20 اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے میزائل سٹوریج اور لانچ سائٹس کے ساتھ ساتھ ایرانی ریڈار اور سیٹلائیٹ سسٹم کو بھی نشانہ بنایا اسرائیل نے ایران کی بیلسٹک میزائل صلاحیت کو کم کرنے کے لیے اپنی کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے.(جاری ہے) عرب نشریاتی ادارے کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی رات اسرائیلی فضائیہ ایرا ن میں اہداف پر حملے کرتی رہی جبکہ ایران نے اسرائیل پر ایک میزائل داغا ہے اسرائیلی حکام کے مطابق اس میزائل کو امریکی فضائی دفاعی نظام کی مدد سے مار گرایا گیا...
    ویب ڈیسک:قومی اسمبلی میں  چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو اور  وزیر خزانہ  محمد اورنگزیب کی تقریر کے دوران اپوزیشن نے  ہنگامہ کھڑا کر دیا ، تقر یر کے دوران حکومتی وزیر حنیف عباسی اور  عطا اللہ تارڑ سے  پی ٹی آئی ارکان کی ہاتھا پائی کی کوشش ، شدید  تلخ کلا می ہوئی ۔   تفصیلات کے مطابق  قومی اسمبلی میں  چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو اور  وزیر خزانہ  محمد اورنگزیب کی تقریر کے دوران اپوزیشن نے  ہنگامہ کھڑا کر دیا ، تقر یر کے دوران حکومتی وزیر حنیف عباسی اور  عطا اللہ تارڑ سے  پی ٹی آئی ارکان کی ہاتھا پائی کی کوشش ، شدید  تلخ کلا می ہوئی  ۔ وزیر اعظم کا قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس طلب...
    چین، بنگلہ دیش، پاکستان کے نائب وزرائے خارجہ اجلاس کا مقصد کسی تیسرے فریق کو نشانہ بنانا نہیں، چینی وزارت خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 June, 2025 سب نیوز بیجنگ :چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے کہا ہےکہ چین، بنگلہ دیش اور پاکستان کے نائب وزرائے خارجہ اور خارجہ سیکرٹریوں کا سہ فریقی اجلاس صوبہ یون نان کے شہر کھون منگ میں منعقد ہوا۔پیر کے روز تر جمان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ اجلاس میں چار پہلوؤں پر بات چیت کی گئی۔ پہلا، تینوں فریقوں نے اچھے ہمسایہ اور دوستی، مساوات اور باہمی اعتماد، کھلے پن اور جامعیت، مشترکہ ترقی اور مفادات کے اصولوں پر مبنی تعاون کرنے پر اتفاق کیا، جس میں اقتصادی ترقی...
    حکومت اور اپوزیشن کے درمیان 8 وزارتوں میں کٹوتی پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 23 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد:قومی اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان بجٹ کی کٹوتی تحاریک پر اتفاق رائے ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ پر بحث کے دوران ایوان میں آٹھ مختلف وزارتوں کے اخراجات میں کمی کی تحاریک پیش کی جائیں گی۔ کٹوتی کی جن وزارتوں پر تحاریک پیش ہوں گی ان میں کابینہ ڈویژن، وزارت تجارت، وزارت دفاع، اور وزارت توانائی شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ وزارت خزانہ، وزارت انسانی حقوق، وزارت داخلہ اور نیشنل فوڈ سیکیورٹی کی وزارت بھی کٹوتی کی زد میں آئے گی۔ قومی اسمبلی کل سے ان کٹوتی کی تحاریک پر...
    ایرانی فوج کے خاتم الانبیا یونٹ کے ترجمان نے خبردار کیا ہے کہ امریکا کو ایران کی 3 بڑی جوہری تنصیبات پر بمباری کے بعد سنگین نتائج کے حامل طاقت ور حملوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ایرانی خبر رساں اداروں کے مطابق خاتم الانبیا یونٹ کے ترجمان کرنل ابراہیم ذوالفقاری نے امریکا پر الزام عائد کیا کہ اس نے یہ مجرمانہ اقدام اسرائیل کی طرف سے انجام دیا، جو ایران کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ یہ جارحانہ اقدام ایک دم توڑتی صہیونی حکومت کو زندہ کرنے کے مقصد سے کیا گیا ہے۔ #BREAKING Spokesperson for the Khatam al-Anbiya base: Powerful operations with heavy consequences await the US. pic.twitter.com/th83NlSOf8 — Tehran Times (@TehranTimes79)...
    آسٹریلیا(نیوز ڈیسک)سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل جانسن نے اپنےساتھی کھلاڑیوں پر کڑی تنقید کی ہے۔ مچل جانسن نے اپنے کالم میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کےفائنل میں شکست پر ساتھی کھلاڑیوں کے بولنگ اٹیک پرتنقید کی۔ مچل جانسن نے اپنے کالم میں لکھا کہ’ حالیہ برسوں میں جوش ہیزل ووڈ کی فٹنس پر تحفظات ہیں، نیشنل ڈیوٹی کیلئے آنے میں تاخیر اور آئی پی ایل کو ترجیح دینے پرتحفظات ہیں۔ سابق آسٹریلیوی کرکٹر کے مطابق بگ 4 بولنگ اٹیک کمنز، اسٹارک، ہیزل ووڈ اورلیون کو ہمیشہ اہم نہیں سمجھا جاسکتا، یہ کھلاڑی اگر ایشز کے منتظر ہیں کہ وہ ان کے کیرئیر کا اختتام ہوگالہٰذا یہ مناسب نہیں۔ آسٹریلوی بولر اپنے دفاع میں خود سامنے آگئے مچل جانسن کے تنقیدی...
    قومی اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن اور حکومتی ارکان میں ہاتھا پائی WhatsAppFacebookTwitter 0 23 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد:قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اس وقت گرما گرمی ہوگئی جب چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی تقریر کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے اراکین نے احتجاج کیا۔پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی اقبال آفریدی نے بلاول بھٹو پر سخت تنقید کی جس پر پیپلزپارٹی کے اراکین شدید غصے میں آگئے اور اسپیکر کے ڈائس تک پہنچ گئے۔ نمائندہ خصوصی سماء سے گفتگو میں حنیف عباسی کا کہنا ہے وزیرخزانہ کو مائیک دینے پر پی ٹی آئی کے دو سے تین لوگوں نے حملہ کیا اور مارنے کیلئے دوڑے تو انہوں نے حملے کو روکا اور ہاتھا پائی ہوگئی۔...
    ( ویب نیوز )خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے قیام کے دوسرے سال میں توانائی کے شعبے میں اصلاحات کے باعث خودانحصاری کا سفر تیز تر ہوگیا ہے۔   بجلی چوری کے خلاف ٹاسک فورس نے 86 ارب روپے کی ریکوری کی ۔ گردشی قرضے پر قابو پانے کیلئے جامع حکمت عملی پر عمل درآمد شروع ہوگیا جبکہ گھریلو اور صنعتی صارفین کو ریلیف دینے کیلئے ٹیرف میں توازن لانے کی  سکیم بھی تیار کرلی گئی۔ وزیر اعظم کا قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس طلب  سکھر میں 150 میگاواٹ پاور پراجیکٹ کی تعمیر سے جنوبی سندھ میں توانائی کی ضروریات کی تکمیل میں بہتری آئی۔ گلگت بلتستان میں ایک میگاواٹ کا سولر منصوبہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 23 جون 2025ء) پاکستانی حکام نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ان رپورٹوں کو ''مکمل طور پر غلط اور بے بنیاد‘‘ قرار دیا ہے، جن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان نے امریکہ کو ایرانی جوہری تنصیبات پر فوجی حملوں کے لیے اپنی فضائی حدود یا سمندری علاقے کو استعمال کرنے کی اجازت دی تھی۔ شہباز شریف کی ایرانی صدر سے گفتگو، امریکی حملوں کی مذمت پاکستانی حکومت کی جانب سے یہ تردید ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کے بعد بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں سامنے آئی ہے۔ حکام نے میڈیا اورعوام دونوں پر زور دیا کہ وہ کوئی بھی خبر عام کرنے سے قبل قابل اعتماد اور سرکاری...
    لاہور: باغبانپورہ کے علاقے میں 16 سالہ لڑکی سمیت دو افراد کو تیز دھار آلے کے وار سے قتل کر دیا گیا۔ پولیس خاتون نے شوہر اور اپنی بھتیجی کو قتل کیا، مقتولین کی شناخت 16 سالہ شازیہ اور 50 سالہ شوکت کے نام سے ہوئی۔ دونوں کو مقتول شوکت کی بیوی زینب نے ساتھی کے ہمراہ قتل کیا۔ زینب کو شوہر اور بھتیجی کے مابین ناجائز تعلقات کا شبہ تھا جس پر قتل کیا گیا۔ پولیس اور فرانزک ٹیمیں موقع پر پہچ گئیں، لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا گیا۔ ڈولفن ٹیم 15 کی کال پر موقع پر پہنچ گئی اور ملزمہ کی جانب سے دیگر اہل خانہ پر حملہ و خودکشی کی کوشش ناکام...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2025ء) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت، سفارتی اور بیانیہ کی جنگ میں اسے شکست دی ہے، پاکستان اور بھارت کو پائیدار مذاکرات کی طرف آنا ہو گا، اس کے بغیر دہشت گردی اور علاقائی عدم استحکام کے خطرات مزید وسیع ہوں گے، دنیا نے پاکستان کے کشمیر، بھارتی جارحیت اور دہشت گردی کیخلاف جنگ کے بیانیہ کو پذیرائی بخشی ہے، پیپلز پارٹی اور حکومت کے درمیان بجٹ پر ہونے والے مذاکرات کے بعد ہم خوشی خوشی اس کے حق میں ووٹ دیں گے، وزیراعظم اور ان کی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے جس نے ہمارے تحفظات دور کئے اور...
    ٹیکس قوانین میں بہتری لا رہے، صنعتی پالیسی کا اعلان جلد کیا جائے گا: وزیر خزانہ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ٹیکس قوانین میں بہتری لا رہے ہیں، صنعتی پالیسی کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ قومی اسمبلی اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے مالی سال 26-2025 کے بجٹ پر بحث کو سمیٹتے ہوئے اہم اقتصادی پالیسیوں اور ٹیکس اصلاحات پر اظہار خیال کیا۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی تقریر کے دوران اپوزیشن نے شور شرابا کیا، ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں، اپوزیشن ارکان نے سپیکر کے سامنے احتجاج کیا، جبکہ رکن اسمبلی اقبال آفریدی نے حکومتی ارکان سے ہاتھا پائی کی۔ اس موقع...
    بیان کے مطابق اس ساری صورتحال میں حکومتِ پاکستان کا کردار نہایت مایوس کن اور مجرمانہ حد تک خاموش ہے، اور سب سے شرمناک اقدام یہ ہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے عالمی دہشتگرد، اسلام دشمن اور جنگی مجرم ڈونلڈ ٹرمپ کو “نوبل امن انعام” دینے کی سفارش کی جا رہی ہے اسلام ٹائمز۔ مرکزی انجمن امامیہ گلگت بلتستان کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکہ کی جانب سے کیے گئے بزدلانہ اور وحشیانہ حملے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی جاتی ہے، یہ حملہ نہ صرف ایران کی خودمختاری پر حملہ ہے بلکہ بین الاقوامی قوانین، اقوامِ متحدہ کے چارٹر اور عالمی ضوابط کی صریح...
    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جنوبی پنجاب کی غریب دیہی خواتین کو معاشی خودمختاری دلانے کے لیے ایک انقلابی منصوبے کا آغاز کرتے ہوئے طلاق یافتہ اور بیوہ خواتین کو مفت گائے اور بھینسیں دینے کا اعلان کیا ہے۔ پنجاب حکومت کے محکمہ لائیو اسٹاک کے مطابق، یہ منصوبہ جنوبی پنجاب کے 12 اضلاع تک محدود ہے، جن میں ڈیرہ غازی خان، مظفرگڑھ، راجن پور، لیہ، کوٹ ادو، ملتان، خانیوال، لودھراں، وہاڑی، رحیم یار خان اور بہاولپور شامل ہیں۔ صرف بیوہ یا طلاق یافتہ خواتین اس اسکیم کی اہل ہوں گی۔ تعلیم کی کوئی شرط نہیں رکھی گئی۔55 سال کی عمر تک کی خواتین اپلائی کر سکتی ہیں۔ خواتین کا تعلق دیہی علاقوں سے ہونا لازم ہے۔ مزید پڑھیں: مریم...
    مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ نے کہا کہ امریکہ کے اس حملے سے نیتن یاہو کی مدد ہوئی ہے جو فلسطینیوں کو ذبح کر رہے ہیں، غزہ میں نسل کشی ہو رہی ہے اور امریکہ کو اسکی کوئی فکر نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے خبردار کیا کہ مغربی ایشیا میں ایک مکمل جنگ بھارت کے ساتھ ساتھ پورے خطے میں رہنے والے 16 ملین سے زیادہ ہندوستانیوں کے اقتصادی مفادات کو بھی بری طرح متاثر کرسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پاکستانیوں سے پوچھنا چاہیئے کہ کیا وہ چاہتے ہیں کہ ٹرمپ کو امن کا نوبل انعام ملے۔ اسد الدین اویسی نے بتایا کہ ہمیں یہ بھی یاد رکھنا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2025ء) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو وفاقی وزرا اور حکومتی اتحادیوں نے قومی اسمبلی میں اپنا نکتہ نظر پیش کرنے اور کامیاب دورہ کے بعد پہلی بار قومی اسمبلی آمد پر ان کو مبارکباد دی۔(جاری ہے) پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں بلاول بھٹو کی تقریر کے بعد وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب، رانا تنویر حسین، اعظم نذیر تارڑ، انجینئر امیر مقام، خالد مگسی سمیت مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی و اتحادی جماعتوں کے اراکین نے بلاول بھٹو کی نشست پر جا کر انہیں بیرون ملک پاکستان کا بیانیہ موثر انداز میں پیش کرنے اور کامیاب سفارتکاری و ایوان میں بہترین انداز میں...
    اسلام آباد: سپریم کورٹ نے آرمڈ فورسز کے سول سروس میں بغیر امتحان شامل ہونے پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کر لیا۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی۔ عدالت نے سول سروس رولز 1956 کے سیکشن 3 پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کر دیا۔ درخواست گزار وکیل علی عظیم آفریدی کا کہنا تھا کہ سول شخص کو سی ایس ایس کے لیے پہلے تحریری اور پھر انٹرویو پاس کرنا ہوتا ہے جبکہ آرمڈ فورسز کو سی ایس ایس کلیئر کرنے کے لیے صرف انٹرویو دینا پڑتا ہے۔ جسٹس علی باقر نجفی نے استفسار کیا کہ آرمڈ فورسز کے افسران کے سول سروس میں آنے سے آپ کے کون...
    سپریم کورٹ آف پاکستان نے آرمڈ فورسز کے افسران کے بغیر تحریری امتحان دیے سول سروس میں شامل ہونے کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سول سروس رولز 1956 کے سیکشن 3 پر وضاحت طلب کرلی ہے۔ عدالت نے سماعت 3 ہفتوں کے لیے ملتوی کردی۔ درخواست گزار کے وکیل علی عظیم آفریدی نے مؤقف اختیار کیا کہ سویلین امیدواروں کو سی ایس ایس (Central Superior Services) میں شامل ہونے کے لیے فیڈرل پبلک سروس کمیشن (FPSC) کا تحریری امتحان اور انٹرویو دونوں مرحلے کامیابی سے مکمل کرنا ہوتے ہیں، جبکہ آرمڈ فورسز کے افسران کو صرف انٹرویو دینا پڑتا ہے، جو میرٹ کے اصول کے خلاف ہے۔ مزید پڑھیں: حکومت نے عوام کا بڑا مطالبہ...
     قیصر کھوکھر:محکمہ بلدیات نےمحرم الحرام کیلئےبلدیاتی اداروں کوہدایات جاری کردیں. محرم کےجلوس کےراستےسےتمام تجاوزات فوری ہٹانےکاحکم دے دیا,جلوس کےراستےمیں صفائی ستھرائی کےاعلیٰ انتظامات کرنےکی ہدایت کر دی،جلوس کےراستےکی سٹریٹ لائٹ فعال رکھیں،وال چاکنگ ختم کرنیکی ہدایت کردی۔  محکمہ بلدیات  کے مطابق محرم کے جلوس کے راستے میں سڑکوں کی مرمت مکمل کریں،نویں اور دسویں محرم کو سبیل لگائیں۔  وزیر اعظم کا قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس طلب
    قومی اسمبلی اجلاس میں اس وقت شدید ہنگامہ آرائی دیکھنے میں آئی جب وزیر خزانہ محمد اورنگزیب مالی سال 2025-26 کے بجٹ پر بحث سمیٹ رہے تھے۔ پی ٹی آئی ارکان کی جانب سے مسلسل نعرے بازی، شور شرابے اور وزیر خزانہ کی جانب بڑھنے کی کوششوں پر ایوان میں کشیدگی پیدا ہوگئی، جس کے پیش نظر حکومتی ارکان نے وزیر خزانہ کے گرد حفاظتی حصار بنا لیا۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اپنی تقریر میں کہا کہ حکومت نے مالی سال 2025-26 کے لیے متوازی، پائیدار اور ترقی پسند بجٹ پیش کیا ہے، جس میں ملکی معیشت کو مستحکم کرنے اور عام آدمی کو ریلیف دینے کے اقدامات شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے بجٹ میں حکومتی...
    —فائل فوٹو کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ پر نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں نجی کمپنی کا سیکورٹی گارڈ جاں بحق ہو گیا۔ فائرنگ، سیکیورٹی گارڈ اور ایک شخص زخمیکراچی ملیر کینٹ کے علاقے بھٹائی آباد گلی نمبر ایک...  پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو ضروری کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا، جہاں مقتول کی شناخت حضور بخش کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس واقعے کی چھان بین کر رہی ہے تاہم وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔
    مریم نواز— فائل فوٹو  وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ بیوہ خواتین کو اپنی چھت اپنا گھر پروگرام میں خصوصی ترجیح دی جا رہی ہے۔مریم نواز نے خواتین کے عالمی دن پر خصوصی پیغام میں کہا کہ دین اسلام نے بیوہ خواتین کو عزت اور حقوق کی ترغیب دی ہے۔ مریم نواز کا غریب دیہی خواتین کو مفت مویشی دینے کا اعلان وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جنوبی پنجاب کی غریب دیہی خواتین کو مفت مویشی دینے کا اعلان کیا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ بیوہ خواتین سماج کی اجتماعی ذمہ داری ہیں۔مریم نواز نے مزید کہا کہ کشمیر، غزہ اور اب ایران میں جنگوں کے دوران بیوہ ہونے والی خواتین عالمی ضمیر پر چبھتا سوال...
    نائب امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ—فائل فوٹو نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبیل انعام دینے کی سفارش واپس لیں۔ایک بیان میں نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ امریکا یہود و ہنود کا دوست ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکی معیشت جنگوں سے لوٹ مار اور اسلحے کی فروخت پر چلتی ہے۔ پاکستان کا صدر ٹرمپ کو نوبیل پرائز کیلئے نامزد کرنے کی سفارش کا فیصلہحکومت پاکستان نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی مداخلت سے پاکستان بھارت جنگ ٹل گئی لیاقت بلوچ نے کہا کہ حکومت پاکستان بھارت جنگ بندی پر تو شکر گزار ہو لیکن عدم توازن کا شکار نہ ہو۔ان کا...
    فائل فوٹو سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی موجودہ لیڈر شپ کو بانی پی ٹی آئی کی کوئی پروا نہیں ہے۔ لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے  فواد چوہدری نے کہا کہ آج 9 مئی کے 35 مقدموں میں سے ایک مقدمے کی سماعت لاہور میں تھی۔انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے بعد جو ہمارے ساتھ ہوا موجودہ لیڈر شپ کے ساتھ ہوتا تو وہ بھاگ جاتے، موجودہ لیڈر شپ سے پارٹی نہیں چل رہی، بانی پی ٹی آئی کو اس پر فیصلہ کرنا ہو گا۔ فواد چودھری پارٹی میں تقسیم ڈالنے والا ٹاؤٹ، شعیب شاہینپاکستان تحریک انصاف کے رہنما شعیب شاہین نے کہا ہے... ...
    اسرائیل کے ایران پر فضائی حملوں کے نتیجے میں اب تک کم از کم 950 افراد شہید اور 3,450 زخمی ہو چکے ہیں، یہ اعداد و شمار واشنگٹن میں قائم انسانی حقوق کی تنظیم ’ہیومن رائٹس ایکٹیوسٹس‘ نے پیر کے روز جاری کیے۔ انسانی حقوق سے وابستہ امریکی تنظیم کے مطابق جان بحق ایرانیوں میں 380 عام شہری اور 253 سیکیورٹی اہلکار شامل ہیں، یہ اعداد و شمار پورے ایران سے متعلق ہیں۔ تنظیم نے مزید بتایا کہ یہ معلومات مقامی رپورٹس کو ایران کے اندر موجود اپنے ذرائع سے جانچنے کے بعد مرتب کی گئی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ایران پر حملے سے چند گھنٹے قبل امریکی صدر ٹرمپ نے اسرائیل کو کیا پیغام دیا تھا؟ واضح رہے کہ ایرانی...
    تہران (اصاف نیوز)ایرانی سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای کے مشیر علی شمخانی کا ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کے بعد سوشل میڈیا پر اہم بیان جاری۔ اپنے بیان میں علی شمخانی کا کہنا تھا کہ اگر یہ مان بھی لیا جائے کہ جوہری تنصیبات مکمل طور تباہ ہو گئیں ہیں تب بھی کھیل ابھی ختم نہیں ہوا۔ علی شمخانی نے مزید کہا کہ افزودہ مواد اب بھی محفوظ ہے، مقامی ٹیکنالوجی اور صلاحیتیں بھی موجود ہیں اور سیاسی ارادہ بھی۔ ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر نے کہا کہ اپنے جائز حق دفاع کے ساتھ سیاسی اور آپریشنل اقدام اب اس فریق ہاتھ میں ہوگا جو ہوشیاری سے کھیلتا ہے اور اندھے اقدامات سے بچتا ہے۔ علی شمخانی کا...
    گلگت: شندور پولو فیسٹیول 2025 اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔ دنیا کے بلند ترین پولو میدان شندور میں ہزاروں تماشائیوں کی موجودگی میں دونوں ٹیموں کے درمیان پولو فیسٹیول 2025 کا فائنل میچ کھیلا گیا۔ فائنل میچ میں چترال کی ٹیم نے  گلگت کی ٹیم کو 7 کے مقابلے میں 9 گول سے شکست دی۔ رواں سال گلگت کی اے ٹیم نے گزشتہ سالوں کے مقابلے میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ فائنل میچ میں چترال کی ٹیم نے دفاع کرتے ہوئے گلگت کی ٹیم کا مقابلہ کیا اور کئی گول بچائے۔ خیبرپختونخوا حکومت، گلگت بلتستان حکومت، پاک فوج اور فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا نارتھ کے تعاون سے شندور پولو فیسٹیول 20 تا 22 جون منعقد ہوا۔...
    قومی کانفرنس دینی جرائد و میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے امیر تنظیم اسلامی پاکستان شجاع الدین شیخ نے کہا کہ اسلامک میڈیا کونسل کی تشکیل بہت اچھی تجویز ہے، مشترکہ ملی مقاصد کے حصول کیلئے مشترکات کو دینی جرائد میں بھی لایا جائے۔انہوں نے کہا متفقہ قرآن کے ترجمہ کو تمام مسالک نے قبول کر لیا ہے، اس وقت کروڑوں بچوں کے تعلیمی نصاب کا حصہ ہے، اب ملی یکجہتی کونسل بھی اس کو باقاعدہ قبول کرے۔ اسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل کے زیراہتمام تنظیم اسلامی، جماعت اسلامی، البصیرہ کی میزبانی میں منعقدہ ''دینی جرائد اور میڈیا'' کانفرنس منعقد ہوئی جس کی صدارت امیر تنظیم اسلامی پاکستان شجاع الدین شیخ نے کی جبکہ نائب امیر جماعت اسلامی و سیکرٹری ملی...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2025ء)سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ موجودہ قیادت تحریک انصاف کو نہیں چلا پا رہی، بانی پی ٹی آئی عمران خان سیاسی لوگوں کو آگے لے کر آئیں۔انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت بیرون ملک میں بیٹھی ہے، ہم اور کارکن عدالتوں میں کیسز کا سامنا کر رہے ہیں، موجودہ قیادت تحریک انصاف کو نہیں چلا پا رہی۔انہوں نے کہا کہ جس طرح ہم نے نو مئی کے بعد سختیاں برداشت کی ہیں موجودہ قیادت نہیں کر سکتی، اگر موجودہ قیادت ہوتی تو وہ جوتی چھوڑ کر بھاگ جاتے،...
    ایران(نیوز ڈیسک)ایران نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد سے تعلق رکھنے والے سائبر ٹیم کے سربراہ محمد امین شایستہ کو سزائے موت دے دی۔ نیم سرکاری خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق محمدامین شایستہ کو 2023 کے آخر میں گرفتار کیا گیا تھا اور ان پر اسرائیل کے لیے سائبر جاسوسی کا الزام تھا۔ ایرانی عدلیہ کے مطابق شایستہ نے موساد کے لیے حساس معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی تھی، جس کے جرم میں مکمل فوجداری کارروائی اور سپریم کورٹ سے توثیق کے بعد سزائے موت پر عمل درآمد کیا گیا۔ 13 جون کو اسرائیلی حملوں کے بعد ایران نے کم از کم تین افراد کو موساد کے لیے جاسوسی کے الزام میں پھانسی دی ہے۔ گزشتہ روز بھی...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2025ء)سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سیاسی لوگوں کو آگے لے کر آئیں۔انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت بیرون ملک میں بیٹھی ہے، ہم اور کارکن عدالتوں میں کیسز کا سامنا کر رہے ہیں، موجودہ قیادت تحریک انصاف کو نہیں چلا پا رہی۔انہوں نے کہا کہ جس طرح ہم نے نو مئی کے بعد سختیاں برداشت کی ہیں موجودہ قیادت نہیں کر سکتی، اگر موجودہ قیادت ہوتی تو وہ جوتی چھوڑ کر بھاگ جاتے، بانی پی ٹی آئی سے گزارش کرتا ہوں کہ سیاسی...
    نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2025ء)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں پاکستانی مستقل مندوب، عاصم افتخار نے پاکستان کے اصولی موقف کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان یواین چارٹر کے مطابق عالمی امن اور سلامتی کے فروغ کے لیے اپنی ذمہ داریوں کو نبھاتا رہے گا۔عاصم افتخار نے سلامتی کونسل کے ارکان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ اجلاس میں کونسل کے ارکان نے کشیدگی کے بڑھنے کی صورت میں خطرات سے خبردار کیا تھا، تاہم امن کی کوششوں اور سفارتکاری کو نظرانداز کیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ عالمی سطح پر امن کے قیام کے لیے سفارتی کوششوں کو فروغ دینے کی حمایت کی ہے۔عاصم...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2025ء)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جنگ کریں تو 6 کے 6 دریا اپنی عوام کو دلوائیں گے، اللہ نے پاکستان کو بھارت پر ملٹری کامیابی، بیانیے کی کامیابی اور سفارتی کامیابی دی۔قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمارے خطے میں نیتن یاہو کی سستی کاپی ہے، ہماری کمیٹی نے پاکستان کا موقف اور بیانیہ پیش کیا، جہاں ہم گئے پیچھے سستی کاپی والے بھی پہنچے۔انہوں نے کہا کہ ہم جنگ جیت چکے تھے، ہمارے خطے میں امن نہ ہونا پاکستان اور بھارت کے عوام کے حق میں نہیں۔چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران: ایران نے اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد سے وابستگی کے الزام میں ایک اور مجرم کو پھانسی دے دی۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ایران نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے لیے جاسوسی کے الزام میں محمد امین شایستہ نامی شخص کو پھانسی دے دی، محمد امین شایستہ کو سائبر جاسوسی کے سنگین الزامات پر 2023 میں گرفتار کیا گیا تھا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق محمد امین شایستہ موساد کی مبینہ سائبر ٹیم کا مرکزی کردار تھا، جسے ایران میں گرفتار کیے جانے کے بعد عدالت نے سزائے موت سنائی، عدالت نے مقدمے کی مکمل سماعت اور شواہد کی بنیاد پر اس فیصلے کی توثیق کی تھی۔ ایرانی حکام کے مطابق اسرائیلی جارحیت کے آغاز، یعنی 13 جون کے...
    پہلے وہ لبنان پھر یمن اور اب ایران آگئے، اگر ہم نہ بولے تو وہ ہم پر آئیں گے تو کوئی بولنے والا نہیں ہوگا: بلاول WhatsAppFacebookTwitter 0 23 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ایران کی خودمختاری کو کسی صورت چیلنج نہیں کرنا چاہیے۔قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے ایران پر حملے کی مذمت کرتے ہیں، اسرائیل نے جھوٹ کی بنیاد پر ایران پر حملہ کیا، الزام لگایا گیا کہ ایران ایٹمی ہتھیار بنانے کے قریب ہے، ایران پر کئی سال سے جھوٹے الزامات لگائے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا...
    اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری قومی اسمبلی میں اظہار خیال کررہے ہیں۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ایران کی نیوکلیئر سائٹس پر حملوں کی سخت مذمت کرتے ہیں، اسرائیل نے جھوٹ کی بنیاد پر ایران پر حملہ کیا، ہم اس کی مذمت کرتے ہیں، ایران کی خودمختاری کی خلاف ورزی کی گئی، ایران کی ملٹری قیادت کو جنگ کے میدان میں نہیں بلکہ ان کے گھر میں ٹارگٹ کیا گیا ، ایرانی سائنسدانوں کو ٹارگٹ کیا، سب سے بڑی خلاف ورزی ایران کی نیوکلیئر تنصیبات پر حملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کل امریکا نے ایران کی ایٹمی سائٹ پر حملہ کیا، ایران میں ایٹمی تنصیبات پر...
    نیو یارک ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جون2025ء ) بھارت کے شہر احمد آباد میں طیارہ حادثے کے بعد ایئر انڈیا کے چیف ایگزیکٹیو کیمبل ولسن کو اپنے ویڈیو پیغام پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کے مطابق ایک ویڈیو پیغام میں سرمئی رنگ کے سوٹ میں ملبوس کیمبل ولسن حادثے کا شکار ائیرانڈیا کے طیارے کے بارے میں بات کر رہے تھے تاہم ان کے ریمارکس کو فوری طور پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور اس بارے سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ ان کے بیان میں ہمدردی کا فقدان پایا گیا، یہی نہیں بلکہ اس کے فوری بعد ایک اور تنقید سامنے آئی کہ مسٹر ولسن کی زیادہ تر...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 23 جون 2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کو علی الصبح ایران کی تین جوہری تنصیبات پر اچانک حملوں کے بعد اپنے ایک تازہ بیان میں ایران میں حکومت کی تبدیلی کا اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر موجودہ ایرانی قیادت ایران کودوبارہ عظیم نہیں بنا سکتی تو 'رجیم چینج‘ کیوں نہیں کی ہو سکتی؟ ایران-اسرائیل تنازعہ: مذاکرات بحال ہونا چاہییں، یورپی یونین صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا، ''اگرچہ 'حکومت کی تبدیلی‘ کی اصطلاح استعمال کرنا سیاسی طور پر درست نہیں، تاہم اگر ایران کی موجودہ حکومت ایران کو دوبارہ عظیم نہیں بنا سکتی تو حکومت کیوں تبدیل نہیں کی جا سکتی؟ ایران کو...
    ویب ڈیسک :پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اسرائیل نے جھوٹ کی بنیاد پر ایران پر حملہ کیا گیا۔  قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ایران کی نیوکلیئر سائٹس پر حملوں کی سخت مذمت کرتے ہیں، اسرائیل نے جھوٹ کی بنیاد پر ایران پر حملہ کیا، ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔  ایران کی خودمختاری کی خلاف ورزی کی گئی، ایران کی ملٹری قیادت کو جنگ کے میدان میں نہیں بلکہ ان کے گھر میں ٹارگٹ کیا گیا ، ایرانی سائنسدانوں کو ٹارگٹ کیا، سب سے بڑی خلاف ورزی ایران کی نیوکلیئر تنصیبات پر حملہ ہے۔ وزیر اعظم کا قومی سلامتی کمیٹی کا اہم...
    —فائل فوٹو سندھ ہائی کورٹ نے گورنر سندھ کے دفتر کو تالا لگانے کے خلاف دائر درخواست نمٹا دی۔گورنر سندھ کے دفتر کو تالا لگانے کے خلاف دائر درخواست پر پرنسپل سیکریٹری گورنر ہاؤس نے عمل درآمد رپورٹ عدالت میں پیش کر دی۔رپورٹ کے مطابق عدالتی حکم پر اویس قادر شاہ کو گورنر ہاؤس میں تمام سہولتوں کے ساتھ رسائی دے دی ہے۔ گورنر ہاؤس میں دفاتر پر تالے، کامران ٹیسوری کا مؤقف سامنے آگیاگورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ گورنر ہاؤس ہمیشہ عوام کے لیے کھلا ہے، اویس قادر شاہ بطور اسپیکر اور ذاتی حیثیت میں قابلِ احترام ہیں۔ عدالت نےدرخواست گزار کے وکیل سے سوال کیا کہ کیا عدالتی حکم پر عملدرآمد ہو گیا ہے؟وکیل نے بتایا...
    سٹی42: وزارتِ پاور ڈویژن نے لیسکو سمیت تمام بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں پر عام میٹرز کی خریداری پر پابندی عائد کرتے ہوئے فوری طور پر خریداری کا عمل معطل کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ ترجمان کے مطابق تمام کمپنیوں کو اے ایم آئی (اسمارٹ) میٹرز کی خریداری کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔بجلی چوری کی روک تھام کیلئے اسمارٹ میٹرز کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔میٹرز کی خریداری نہ ہونے پر بورڈ آف ڈائریکٹرز سے وضاحت طلب کر لی گئی ہے۔چیئرمین بورڈ سے بھی جواب مانگا گیا ہے کہ اب تک میٹرز کی خریداری کیوں نہیں کی گئی۔وزارت کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ جولائی 2024 سے تمام کمپنیوں کو جدید اے ایم آئی...
    پاکستانی یوٹیوبر معاذ صفدر نے اپنے ایک حالیہ وی لاگ میں اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ ان کے والد نے انھیں اور بھائیوں کو اپنے گھر سے الگ کردیا ہے۔ اپنے وی لاگ میں معاذ صفدر نے اپنے بہن بھائیوں اور والدین سے بھرے گھر کے تین حصوں میں بٹ جانے کا انکشاف کرتے ہوئے خود سمیت بقیہ دو بھائیوں کے گھر الگ ہونے کا بھی اعتراف کیا ہے۔ معاذ نے بتایا کہ ’’والد کا فیصلہ ہے کہ میں اور میرا بڑا بھائی جن کی شادی ہوچکی ہے اور بچے بھی ہیں، اس لیے اب وہ اپنے اپنے الگ گھروں میں شفٹ ہوجائیں، جبکہ تیسرا اور چھوٹا بھائی اپنی اہلیہ، دونوں بہنوں اور والدین کے ساتھ ایک ہی...
    کولمبیا میں 57 فوجیوں کو شہریوں نے اغوا کر لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 23 June, 2025 سب نیوز کولمبیا کی فوج نے اعلان کیا کہ ملک کے جنوب مغربی پہاڑی علاقے میں شہریوں نے 57 فوجیوں کو اغوا کر لیا ہے، جو ایف اے آر سی کے علیحدہ گروپوں کے دباؤ میں آئے تھے۔فوجی حکام کے مطابق یہ واقعہ کاوکا کے علاقے کے ایل پلیٹیڈو کے قریب پیش آیا، جو کہ ملک میں کوکین کی پیداوار کے حوالے سے ایک اہم ترین علاقہ ہے اور جہاں اب بھی شدید کشیدگیاں جاری ہیں۔ یہ اغوا اس بات کی علامت ہے کہ کولمبیا کے جاری تنازعہ میں کشیدگی مزید بڑھتی جا رہی ہے، خاص طور پر ان علاقوں میں جہاں منشیات کی...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23جون 2025)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ہماری شاندار فوجی کامیابی نے بم کو ایران کے ہاتھ سے چھین لیا، ٹرمپ نے ایران میں نظام حکومت کی تبدیلی کا مطالبہ کر دیا، ایرانی حکومت ملک کو دوبارہ عظیم بنانے میں ناکام ہے تو پھر نظام کی تبدیلی کیوں نہ ہو؟،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئیٹر)پر اپنے بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ رجیم چینج کی اصطلاح کا استعمال سیاسی طور پر درست نہیں سمجھا جاتا۔امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کی جوہری تنصیبات پر کئے گئے امریکی حملے کے بارے میں کہا کہ ہم نے ایک شاندار فوجی کامیابی حاصل کی اس کامیابی میں بم کو ایران کے ہاتھ سے چھین لیا اگر انہیں...
    خیبر پختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے بجٹ 2025-26 عمران خان سے مشورہ کیے بغیر پاس نہ کرنے کے اپنے فیصلے سے یو ٹرن لے لیا ہے اور صوبائی حکومت کے خاتمے سے بچنے کے لیے بجٹ پاس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، جس میں وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور، کابینہ کے اراکین اور مرکزی رہنما عمر ایوب، شبلی فراز، وقاص شیخ اور دیگر شریک ہوئے۔ اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ بجٹ کی منظوری کا عمل مشروط طور پر شروع ہوگا۔ ’وفاق حکومت صوبائی حکومت کو ختم کرنا چاہتی ہے‘ پی ٹی آئی کا پارلیمانی اجلاس جمعے کے روز بجٹ پاس کرنے کے عمل کو...
    آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ کی ٹیم میلبرن اسٹارز کے جنرل منیجر میکس ایبٹ نے کہا ہےکہ حارث رؤف میلبرن اسٹارز کے فین فیورٹ کھلاڑی ہیں اس لیے جانے نہیں دیا گیا۔ میلبرن میں گفتگو کرتے ہو ئے میلبرن اسٹار کے جنرل منیجر میکس ایبٹ نے کہا کہ حارث رؤف سے دیگر بولرز کو سیکھنے کا موقع بھی ملتا ہے، کھلاڑی انہیں بہت پسند کرتے ہیں، اس لیے ہم نے حارث کو جانے نہیں دیا اور انہیں کہیں جانے بھی نہیں دیں گے۔ میکس ایبٹ نے کہا کہ ڈرافٹ میں بھی ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی پک اسی لیے واپس کروائی کیونکہ حارث رؤف اس وقت کیرئیر کی بیسٹ فارم میں ہیں، وہ میلبرن اسٹارز کے فین فیورٹ کھلاڑی ہیں ،...
    گزشتہ ہفتے سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت منعقدہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ ہائبرڈ گاڑیوں پر کسی قسم کا نیا ٹیکس نافذ نہیں کیا جا رہا، ساتھ ہی انہوں نے عندیہ دیا کہ آئندہ سال الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔ اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات پر کاربن لیوی کے نفاذ کی تجویز کو بھی کثرتِ رائے سے مسترد کر دیا گیا۔ پاکستان میں گزشتہ کئی برسوں کے دوران گاڑیوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کی وجہ سے صارفین کی توجہ ہائبرڈ گاڑیوں کی جانب بڑھ رہی ہے، ماہرین ہائبرڈ ٹیکنالوجی کو مستقبل...
    پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ نے کہا ہے کہ ہم ہارے نہیں ، ہم نے دل جیتے ہیں، ہاکی کو دوبارہ زندگی دی ہے۔ نیشنز کپ ہاکی فائنل میں نیوزی لینڈ سے شکست کے بعد جاری بیان میں عماد بٹ نے کہا کہ 11 سال بعد فائنل کھیلنا صرف ایک سنگ میل عبور کرنا نہیں تھا، ہم نے پیغام دیا کہ پاکستان ہاکی دوبارہ جاگ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہارے نہیں، ہم نے دل جیتے ہیں، ہاکی کو دوبارہ زندگی دی ہے، سلور میڈل شکست نہیں، یہ امید، اعتماد اور جذبے کی علامت ہے۔ عماد بٹ نے مزید کہا کہ ہمارے ہاتھ سے ٹرافی ضرور نکلی لیکن اس کو پانے کے جذبے کی آگ...
    اسلامی تعاون تنظیم(OIC) کے وزرائے خارجہ کونسل نے اپنے اعلامیہ میں بدلتی ہوئی عالمی صورت حال اور عالمی اداروں کی کمزوری کے پیش نظر او آئی سی کو موثر بنانے کے لیے داخلی اصلاحات کی فوری ضرورت پر زور دیا ہے۔ اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کے وزرائے خارجہ کونسل کے 51ویں اجلاس کا انعقاد 21 تا 22 جون 2025 کو ترکیہ کے شہر استنبول میں ہوا، جس میں رکن ممالک کے وزرائے خارجہ اور اعلیٰ سطحی وفود نے شرکت کی۔ اجلاس کے اختتام پر ایک متفقہ اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں OIC کے منشور، اصولوں، اور تنظیم کی تمام قراردادوں سے وابستگی کا اعادہ کرتے ہوئے امتِ مسلمہ کے اتحاد اور یکجہتی کے عزم کو دہرایا گیا۔ یہ بھی...
    ویب ڈیسک :جامشورو کے قریب باراتیوں کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں دولہا جاں بحق جبکہ افراد 10 زخمی  ہوگئے۔   ریسکیو حکام کے مطابق موٹر وے پر لونی کوٹ کے قریب ٹرالر اور کوسٹر میں تصادم کے نتیجے میں 10 باراتی زخمی ہوگئے،لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔  پولیس کے مطابق  بارات حب سے نوشہروفیروز جارہی تھی،حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ وزیر اعظم کا قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس طلب
    ابھرتی ہوئی نوجوان اداکارہ و ماڈل عینا آصف نے کہا ہے کہ انہیں اپنے ساتھی اداکار ثمر جعفری کے ساتھ اسکرین پر جوڑی بنائے جانے پر کوئی پریشانی نہیں، کیونکہ وہ ان کے قریبی  دوست ہیں۔ اداکارہ نے یہ گفتگو حال ہی میں صحافی حسن چوہدری کے شو میں شرکت کے دوران کی، جہاں انہوں نے فنی سفر، دوستی اور اپنی حالیہ کامیابیوں پر کھل کر بات کی۔ ڈراما سیریل ’پرورش‘ میں اپنی اداکاری پر گفتگو کرتے ہوئے عینا نے کہا کہ اس ڈرامے میں انہیں جو پذیرائی مل رہی ہے، اس کا اصل کریڈٹ ہدایتکار میثم نقوی کو جاتا ہے۔  انہوں نے مزید کہا کہ ڈراما ’مائے ری‘ کے دوران ہی میثم نقوی نے انہیں یہ سکھایا کہ...