2025-05-26@01:30:53 GMT
تلاش کی گنتی: 27739

«نیا نغمہ»:

(نئی خبر)
    ڈھاکہ/نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بنگلہ دیش نے بھارت کے ساتھ 2 کروڑ 10 لاکھ ڈالر (تقریباً 21 ملین ڈالر) کا ایک اہم دفاعی معاہدہ منسوخ کر دیا ہے۔ یہ معاہدہ بھارتی سرکاری دفاعی کمپنی “گارڈن ریچ شپ بلڈرز اینڈ انجینئرز لمیٹڈ” (GRSE) کو ایک جدید سمندری ٹگ بوٹ بنانے کے لیے جولائی 2024 میں دیا گیا تھا۔ بھارتی اخبار دی ہندو کے مطابق، بنگلہ دیش کا یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بھارت نے حال ہی میں بنگلہ دیش کو ٹریڈ ٹرانس شپمنٹ کی سہولت واپس لے لی ہے، جس کے تحت بنگلہ دیش اپنے سامان کو تیسرے ممالک بھیج سکتا تھا۔ بھارتی لڑکی سے محبت پر پاکستانی لڑکے کو خواجہ آصف کی وارننگ ماہرین کے مطابق یہ...
    گلگت بلتستان کی بلند و بالا چٹانوں، دلکش وادیوں اور جادوئی فضاؤں نے ایک بار پھر اپنے پاس آنے والوں کو ہمیشہ کیلئے اپنے پاس ہی روک لیا۔ پنجاب کے شہر گجرات سے شمالی علاقہ جات کی سیاحت کے لیے آنے والے چار دوست، جو خوشیوں سے بھرے گھر سے نکلے تھے، اب سرد لاشوں کی صورت واپس لوٹ رہے ہیں۔ وہ جو ہنستے کھیلتے گلگت کی وادیوں میں داخل ہوئے تھے، وہ جو زندگی کی رنگینیوں سے لبریز تھے، وہ اب زندگی کی سب سے تاریک کہانی بن چکے ہیں۔ سلیمان نصراللہ، واصف شہزاد، عمر احسان اور عثمان کا تعلق گجرات سے تھا۔ یہ نوجوان 12 مئی کو سفید رنگ کی ہونڈا سیوک نمبر 805-ANE پر اپنے شہر سے...
    ویب ڈیسک : ایک اور پاکستانی کوہ پیماء سعد منور نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ایوریسٹ کو سر کرلیا۔   رپورٹس کے مطابق پاکستانی کوہ پیماء سعد منور نے گزشتہ روز 8 ہزار 848 میٹر بلند ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کیا۔  سعد منور نے ڈاوا گیالجی شیرپا کی نگرانی میں ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کیا ہے۔  سعد منور اس سے قبل ماؤنٹ اکونکاگوا کو بھی سر کرنے کا اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔ پی ایس ایل 10 کا فائنل : لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آج مدمقابل ہوں گے
    لندن ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مئی 2025ء ) لندن میں گھر کو آگ لگنے سے پاکستانی نژاد خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لندن میں گھر کو آگ لگنے سے برٹش پاکستانی خاندان کے چار افراد جاں بحق ہوئے، پولیس نے ان چاروں افراد کے قتل کے شبے میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔ بتایا گیا ہے کہ آتشزدگی کا یہ واقعہ برینٹ میں پیش آیا جہاں 43 برس کی خاتون اور ان کی 15 سالہ بیٹی، 8 سالہ بیٹا اور 4 سالہ بیٹا جاں بحق ہوگئے، خاندان کی ایک 70 سالہ خاتون اور ایک نوجوان لڑکی کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا، آگ سے اسٹون برج میں واقع خاتون کا...
    حکومتِ بنگلہ دیش نے گارڈن ریچ شپ بلڈرز اینڈ انجینئرز لمیٹڈ (جی آر ایس ای)، جو کہ بھارتی وزارتِ دفاع کے ماتحت ایک عوامی شعبے کا ادارہ ہے اور جدید سمندری ٹگ تیار کرتا ہے، کو دیا گیا 2.1 کروڑ ڈالر کا معاہدہ منسوخ کر دیا۔ نجی اخبار میں شائع خبر کے مطابق بھارتی اخبار ’دی ہندو‘ نے رپورٹ کیا ہے کہ یہ منسوخی اُس حالیہ بھارتی فیصلے کے فوراً بعد سامنے آئی ہے جس کے تحت بھارت نے بنگلہ دیش کو اپنی اشیا تیسرے ممالک کو برآمد کرنے کے لیے فراہم کردہ ٹرانس شپمنٹ کی سہولت واپس لے لی ہے، یہ ایک ایسا اقدام جسے ماہرین دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں تناؤ کی علامت کے طور پر دیکھ...
    زونگ نے پاکستان میں کلاؤڈ ایکو سسٹم کو فروغ دینے کے لیے مقامی طور پر ہوسٹ کیے جانے والے کلاؤڈ پلیٹ فارم کا آغاز کر دیا، جو جدید مصنوعی ذہانت کی صلاحیتوں سے لیس ہے۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ پلیٹ فارم انٹرپرائز سطح کی کارکردگی اور سیکیورٹی فراہم کرتا ہے، اور کم تاخیر کی خصوصیات کے ساتھ ایک مضبوط حل ہے، جو انٹرپرائز کلاؤڈ ضروریات کو مؤثر طریقے سے پورا کرتا ہے۔ کمپنی نے بتایا کہ ’Z SAIS‘ ایک مقامی کلاؤڈ پلیٹ فارم ہے، جس میں 7 سے زائد شعبوں میں 40 سے زیادہ سلوشنز موجود ہیں۔ View this post on Instagram A post shared by Zong 4G (@zong.official) یہ پلیٹ فارم اسلام آباد...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) لاہور ڈاکٹر اطہر وحید نے ای چالان کی مد میں طویل عرصے سے جرمانے ادا نہ کرنے والی گاڑیوں کے خلاف بھرپور کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ شہر بھر میں ای چالان ڈیفالٹرز کی ٹاپ 1000 گاڑیوں کو ہدف بنایا گیا ہے، جن کے خلاف ٹریفک پولیس کی 12 اسپیشل ریکوری ٹیمیں متحرک کر دی گئی ہیں۔ سی ٹی او لاہور کے مطابق ان ٹیموں نے اب تک ٹاپ 300 ڈیفالٹر گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا ہے اور ان کے مالکان سے جرمانوں کی وصولی کی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ٹیمیں مخصوص ڈیفالٹرز کی شناخت کر کے ان کے گھروں اور دفاتر...
    اسلام آباد(نیو ز ڈیسک)وزیرِ دفاع و رہنما مسلم لیگ (ن) خواجہ آصف نے بھارتی لڑکی سے محبت میں مبتلا پاکستانی نوجوان کو وارننگ دے دی۔ ڈیجیٹل پلیٹ فارم ‘دی کرنٹ’ کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں خواجہ آصف سے ایک پاکستانی شہری کی جانب سے سوال کیا گیا کہ ‘میں نے ایک بھارتی لڑکی سے آن لائن بات چیت شروع کی اور ہم دونوں ایک دوسرے سے محبت کرنے لگے ہیں، کیا پاک-بھارت کشیدگی کے باوجود مجھے اس رشتے کو قائم رکھنا چاہیے؟ سوال کا جواب دینے سے پہلے خواجہ آصف نے واضح کیا کہ ‘پاکستان اور بھارت کی دشمنی میری شخصیت کا حصہ ہے۔ خواجہ آصف نے پاکستانی شہری کے انوکھے سوال کا جواب دیتے ہوئے مسکرا کر...
    اسلام آباد(طارق محمود سمیر )فیلڈمارشل سید عاصم منیرکی جانب سےآرمی ہائوس میں ایک بڑا عشائیہ دیا گیا جس میں صدر مملکت آصف علی زرداری،وزیراعظم شہباز شریف ، سپیکرقومی اسمبلی، چیئرمین سینٹ ،وزرائے اعلیٰ ، گورنرزکے علاوہ چند مخصوص سیاسی رہنمائوںکو بھی مدعو کیا گیا تھا تاہم عشائیے میںتحریک انصاف کا کوئی رہنما نظر نہیں آیا اس کی دو وجوہات ہو سکتی ہیں یا ان کی جانب سے دعوت کو مستردکرنا یا انہیں دعوت نہ دینا ہوسکتا ہے ،فیلڈ مارشل نے وزیراعظم شہباز شریف کو ایک خصوصی تصویر بھی پیش کی جو دس مئی کو پاکستان کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرنے والے الفتح میزائل فائر ہونے کی تصویر ہے ۔ فیلڈ مارشل نے صدر اور وزیراعظم کو جدید گن...
    ---فائل فوٹو کراچی میں آج سے گرمی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے، تیز دھوپ کے ساتھ سمندری ہوائیں بند رہنےکا امکان ہے۔ کراچی: اگلے 24 گھنٹوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکانشہرِ قائد میں آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے، سمندر کے قریبی علاقوں میں درجہ حرارت 45 ڈگری تک محسوس ہوسکتا ہے۔موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم انتہائی گرم اور مرطوب رہ سکتا ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ مغربی سمت سے 17 کلو میٹر فی گھنٹا رفتار سے ہوا چل رہی ہے، اس...
    پاکستان کی معروف اداکارہ و میزبان ندا یاسر نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے مختلف اوقات میں 2 بار مطالعہ پاکستان کے امتحان میں نقل کی اور پکڑی بھی گئیں۔ حال ہی میں میزبان نے نجی ٹی وی پر نشر ہونے والے اپنے پروگرام میں اس حوالے سے دلچسپ قصہ ناظرین کے ساتھ شیئر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اسکول کے زمانے میں مطالعہ پاکستان کا سبق یاد کرنا مشکل لگتا تھا کیونکہ اس کے جوابات بہت طویل ہوا کرتے تھے۔ فیل ہونے کے خوف سے میں نے چیٹنگ نوٹ بنالیا اور ٹیسٹ کے دوران اپنی کاپی میں رکھ کر اس سے نقل کی لیکن ٹیسٹ ختم ہونے سے پہلے ٹیچر میرے سر پر آکر کھڑی ہوگئیں اور...
    خان یونس (غزہ): غزہ کے شہر خان یونس میں ایک دل دہلا دینے والے اسرائیلی فضائی حملے میں ایک ہی خاندان کے 9 بچے شہید ہو گئے۔  غزہ کی شہری دفاعی ایجنسی کے ترجمان محمود باسل نے بتایا کہ یہ بچے ڈاکٹر حمدی النجار اور ان کی اہلیہ ڈاکٹر علاء النجار کے تھے۔ دونوں ڈاکٹر غزہ میں خدمات انجام دے رہے تھے۔ ترجمان کے مطابق حملے کے وقت والد حمدی النجار نے اپنی اہلیہ کو ناصر اسپتال ڈیوٹی پر چھوڑا تھا اور گھر واپس پہنچتے ہی میزائل حملہ ہوا۔ ان کے ایک اور بیٹے 10 سالہ آدم اور والد شدید زخمی حالت میں ہیں۔ واقعے کی ویڈیو میں شدید جلے ہوئے بچوں کی لاشیں دکھائی گئی ہیں جنہیں ملبے سے...
    کراچی (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کے دوست ممالک نے ہمارے حق و سچ پر مبنی بیانیہ پر ساتھ دیا، میڈیا ہائوسز اور سوشل میڈیا صارفین نے بیانیے کی جنگ میں کلیدی کردار ادا کیا۔ عطاء اللہ تارڑ نے ہفتے کو کراچی میں مسلم لیگ (ن) کی کارکن ثمینہ قاسم کی نمازِ جنازہ میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی جارحیت پر پاکستان کی مسلح افواج نے بہادری، دلیری اور حکمت عملی کا ایسا مظاہرہ کیا جس سے دشمن پسپا ہوا۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے پی سی بی کے سابق چیف سلیکٹر و سابق ٹیسٹ کرکٹر اقبال قاسم کی اہلیہ اور مسلم...
    پشاور(نیوز ڈیسک) پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان مذاکرات شروع کرنے کی کوششیں ایک بار پھر تیز ہو گئیں۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ فی الحال کسی سے مذاکرات نہیں ہو رہے عمران خان کی رہائی کے لیے کاوشیں جاری ہیں۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان مذاکرات شروع کرنےکی کاوشیں جاری ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور بیرسٹر سیف مذاکرات کے لیے سرگرم ہیں۔ پارٹی ذرائع نے یہ بھہ بتایا کہ پاک بھارت کشیدگی کے باعث پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان مذاکراتی عمل رک گیا تھا۔ Post Views: 4
    حریت رہنماا کا کہنا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان موجودہ تعطل نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ یہ ایک آتش فشاں ہے اور اگر اسے نظرانداز کیا گیا تو خطے میں جوہری جنگ ہو سکتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا پر اس وقت تک جنگ کے بادل منڈلاتے رہیں گے جب تک اقوام متحدہ کے ایجنڈے میں سب سے پرانا تنازعہ کشمیر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی روشنی میں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل نہیں ہوتا۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے وائس چیئرمین غلام احمد گلزار نے...
    کراچی: شہر قائد میں آج بھی موسم شدید گرم اور مرطوب جبکہ مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مغربی اور جنوب مغربی سمت سے ہوائیں چل سکتی ہیں، ہواؤں کی رفتار 15 سے 45 کلومیٹر فی گھنٹہ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب زائد رہنے سے گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جا رہی ہے۔ شہر میں آج کم سے کم درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ متوقع ہے۔ گزشتہ روز، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔          
    مکہ مکرمہ میں حج سیزن 1446 ہجری کے لیےعازمین کو مستقل بنیادوں پر پینے کے پانی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے’سقیا الحجاج‘ منصوبے کا افتتاح کردیا گیا۔ ادارہ ’سقیا الما‘ کے ریجنل ڈائریکٹر عائض بن عبداللہ نے کہا ہے کہ اس سال منصوبے کے مطابق ایام حج میں ضیوف الرحمان کو ڈیرھ کروڑ (1.5ملین) ٹھنڈے پانی کی بوتلیں تقسیم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ادارہ سقیا کی جانب سے مکہ مکرمہ کے داخلی راستوں کو حدود حرم’میقات‘ اور ایئرپورٹ پر ایام حج کے دوران پانی کی بوتلوں کی مستقل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے جبکہ پانی کی بوتلوں کی ترسیل کے لیے بھی نیٹ ورک مکمل ہے۔ آپ...
    یہ معاہدہ بھارتی سرکاری دفاعی کمپنی "گارڈن ریچ شپ بلڈرز اینڈ انجینئرز لمیٹڈ" (GRSE) کو ایک جدید سمندری ٹگ بوٹ بنانے کے لیے جولائی 2024ء میں کیا گیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ بنگلہ دیش نے بھارت کے ساتھ 2 کروڑ 10 لاکھ ڈالر (تقریباً 21 ملین ڈالر) کا ایک اہم دفاعی معاہدہ منسوخ کر دیا ہے۔ یہ معاہدہ بھارتی سرکاری دفاعی کمپنی "گارڈن ریچ شپ بلڈرز اینڈ انجینئرز لمیٹڈ" (GRSE) کو ایک جدید سمندری ٹگ بوٹ بنانے کے لیے جولائی 2024ء میں کیا گیا تھا۔ بھارتی اخبار دی ہندو کے مطابق بنگلہ دیش کا یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بھارت نے حال ہی میں بنگلہ دیش کو ٹریڈ ٹرانس شپمنٹ کی سہولت واپس لے لی ہے، جس کے تحت...
    سٹی42: ٹریفک پولیس نے ای چالان نادہندہ ٹاپ 1000 گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کا آغاز کر دیا۔ ای چالان کی عدم ادائیگی پر اب سرکاری گاڑیاں بھی کارروائی کی زد میں آئیں گی۔ سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید کے مطابق  12 خصوصی ریکوری ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو شہر بھر میں سیف سٹی ڈیٹا کے ذریعے ای چالان ڈیفالٹر گاڑیوں کو ٹریس کر رہی ہیں اور موقع پر جرمانے وصول کیے جا رہے ہیں۔ اوکاڑہ ؛ ٹریفک حادثہ میں باپ سمیت 3 بچے جاں بحق ہوگئے اب تک کی کارروائی میں تقریباً 300 سے زائد ڈیفالٹر گاڑیاں پکڑی جا چکی ہیں۔ حیران کن طور پر ایک ایسی موٹر سائیکل بھی پکڑی گئی جس پر...
    (فیلڈ مارشل کا سیاسی قیادت کے اعزا ز میں عشائیہ) صدر وزیراعظم و دیگر کی شرکت،فیلڈ مارشل نے معرکہ حق میں سیاسی قیادت کی دور اندیشی کو سراہا، عاصم منیرنے بھارتی پروپیگنڈہ مہم کیخلاف نوجوانوں، میڈیا کے پرعزم کردار کو خراج تحسین پیش کیا شرکاء نے افواج پاکستان کی جرات و قربانی کو سراہا،جنرل عاصم منیر نے آپریشن بنیان مرصوص کے دوران پاک فوج اور پاکستانی عوام کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے عشائیہ دیا، آئی ایس پی آر فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھارتی جھوٹے پراپیگنڈے کا بھرپور جواب دینے میں پاکستانی نوجوانوں اور میڈیا کے کردار کو "فولادی دیوار” قرار دیا اور ان کی غیر معمولی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات...
    بھارت نے پھر گمراہ کن معلومات، انحراف اور انکار کا سہارا لیا ہے، گول مول باتیں حقائق کو نہیں چھپا سکتیں،پاکستانی مندوب بھارت دنیا بھر میں دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کی سرپرستی کرتا ہے، اقوام متحدہ کیسلامتی کونسل میں مباحثے میں اظہار خیال اقوام متحدہ میں پاکستان کی مندو ب صائمہ سلیم نے بھارت کو دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ وہ ریاستی دہشت گردی بند کرے اور بامعنی مذاکرات کا آغاز کرے،پانی زندگی ہے، جنگ کا ہتھیار نہیں صائمہ سلیم نے یہ بات سلامتی کونسل کے کھلے مباحثے کے دوران بھارتی کے بیان پر ردعمل میں کہی.صائمہ سلیم نے کہا کہ بھارت نے ایک بار پھر گمراہ کن معلومات، انحراف اور انکار کا سہارا لیا ہے بھارت کی...
    جاں بحق چاروں دوستوںواصف،سلمان،عمراورعثمان کا تعلق گجرات سے تھا،گلگت پولیس چاروں دوست بارہ مئی کو گجرات سے نکلے تھے اور سولہ مئی سے ان سے رابطہ نہیں ہوا،والدین گلگت بلتستان میں لاپتہ ہونے والے 4 سیاحوں کی گاڑی اور لاشیں مل گئیں، چاروں دوستوں کا تعلق گجرات سے تھا۔تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان میں لاپتہ ہونے والے چار سیاحوں کی گاڑی اور لاشیں مل گئی، گلگت پولیس نے اس حوالے سے تصدیق کردی۔ریسکیوحکام نے کہا کہ سیاحوں کی گاڑی ستک نالہ کے قریب سے ملی، چاروں دوستوں کا تعلق گجرات سے تھا۔سیاحوں کی گاڑی گلکت سیاسکردو جاتے ہوئے کھائی میں گرگئی تھی، جاں بحق ہونے والوں میں واصف،سلمان،عمراورعثمان شامل ہیں۔والدین کے مطابق سیاحت کے شوقین چاروں دوست بارہ مئی کو...
    بوکھلاہٹ کا شکاربھارتی وزیر خارجہ واضح جواب دینے کے بجائے گول مول باتیں کرتے نظر آئے جے شنکر کٹے ہوئے الفاظ، غیر مربوط جملے اور ہچکچاتے بیانات میں الجھ گئے،انٹرویو کی ویڈیووائرل بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کو پاک بھارت کشیدگی اور پہلگام واقعے پر غیر ملکی صحافی کے سوالات نے گھما کر رکھ دیا۔بھارتی وزیر خارجہ کو ایک حالیہ انٹرویو کے دوران اْس وقت سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑا جب ایک غیر ملکی صحافی نے پہلگام واقعے اور پاکستان سے کشیدگی میں امریکا کے کردار پر وضاحت مانگی۔ صحافی کے براہِ راست سوالات نے جے شنکر کو ایسے گھیرے میں لیا کہ وہ واضح جواب دینے کے بجائے گول مول باتیں کرتے نظر آئے۔انٹرویو میں سب سے...
    لاہور(خبرنگار)لاہور کی سیشن عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف کے بانی پی ٹی آئی کے خلاف دس ارب روپے ہرجانے کے دعوے پر کارروائی دو جون تک ملتوی کر دی۔لاہور کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج یلماز غنی نے شہباز شریف کے بانی پی ٹی آئی پر 10 ارب روپے ہرجانے کے دعوے پر سماعت کی۔ شہباز شریف جرح کیلئے ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش ہوئے، سماعت سے پہلے وزیراعظم نے تمام افراد کو جنگ جیتنے کی مبارکباد دی، اس پر فاضل جج نے کہا کہ آپ کو بھی مبارک ہو، بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ یہ بہت خوشی کی بات ہے، یہ ساری قوم کی فتح ہے۔بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے جرح...
    راولپنڈی (خبر نگار خصوصی +نوائے وقت رپورٹ) آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کی جانب سے صدر مملکت اور وزیراعظم سمیت سیاسی قیادت کو عشائیہ دیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق عشائیے میں صدر مملکت آصف زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم  اسحاق ڈار، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، وفاقی وزرا، سپیکر قومی اسمبلی‘ چیئرمین سینٹ‘ بڑی سیاسی جماعتوں کی سینئر قیادت صوبائی گورنرز، وزرائے اعلیٰ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، سروسز چیفس اور دیگر عسکری حکام نے شرکت کی۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے معرکہ حق کے دوران سیاسی قیادت کی دوراندیشی اور سٹریٹیجک بصیرت پر اظہار تشکر کیا اور  آپریشن ’’بْنیَان مَرصْوص‘‘ کی کامیابی میں تینوں افواج کے درمیان شاندار ہم آہنگی کو...
    لاہور (نیٹ نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئے ہیں جہاں وہ 3 روز قیام کریں گے۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے صدر زرداری  کا لاہور ائرپورٹ پر استقبال کیا۔ صدر زرداری 3 روز لاہور میں قیام کریں گے ۔ پہلے روز گورنر ہاؤس لاہور میں قیام کریں گے اور لاہور میں شیڈول پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کے فائنل میچ میں شرکت کا امکان ہے۔ صدر  زرداری لاہور میں قیام کے دوران پیپلزپارٹی (پی پی پی) پنجاب کے رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔
    لاہور(نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز نوجوان نسل کی پسندیدہ لیڈر کے طور پر ابھر کر سامنے آئی ہیں۔ حالیہ دنوں میں الیکٹرک بائیکس، سکالرشپس اور لیپ ٹاپ کی تقسیم کی تقریبات میں نوجوانوں کا جوش و خروش اس حقیقت کا عملی مظہر ہے۔ "مریم نواز نے صرف وعدے نہیں کیے بلکہ عملی اقدامات کے ذریعے نوجوانوں کے دل جیتے ہیں۔" ملک کا نوجوان طبقہ اب جلاؤ گھیراؤ اور تشدد کی سیاست سے تنگ آ چکا ہے اور مثبت سمت میں تبدیلی کا خواہاں ہے۔ ان عناصر پر سخت تنقید کی جو نوجوانوں کی ذہن سازی کرکے انہیں اپنے مذموم سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرتے رہے ہیں۔ "ایسے لوگ دراصل یوتھ...
    اسلام آباد(آئی این پی)مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کا دروازہ کھلتا ہے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں، پاک فوج کا اعلانیہ موقف ہے کہ ہمارا کام سیاستدانوں سے سیاسی مذاکرات کرنا نہیں، بانی پی ٹی آئی جس انجام سے دو چار ہیں اس کا راستہ انہوں نے خود چنا۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگو  کرتے ہوئے انہوں نے   اسٹیبلشمنٹ کے دروازے پر دستک دے دے کر پی ٹی آئی کے ہاتھ زخمی ہوگئے ہیں، اسٹیبلشمنٹ پی ٹی آئی  سے بات چیت نہیں کررہی تو ہم کیا کریں۔ان کا کہنا ہے کہ پاک فوج کا اعلانیہ موقف ہے کہ ہمارا کام سیاستدانوں سے سیاسی مذاکرات کرنا...
    لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستانی کوہ پیما نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ایورسٹ کو سر کر لیا۔پاکستانی کوہ پیما سعد منور نے گزشتہ صبح 8 ہزار 848 میٹر بلند مائونٹ ایورسٹ کو سر کیا ہے۔سعد منور اس سے قبل مائونٹ اکونکاگوا کو بھی سر کر چکے ہیں۔پاکستانی کوہ پیما سعد منور نے ڈاوا گیالجی شیرپا کی نگرانی میں مائونٹ ایورسٹ کو سر کیا ہے۔
    وفد سے ملاقات میں بیرسٹر سلطان کا کہنا تھا کہ بھارت ایک بزدل دشمن ہے جس نے رات کی تاریکی میں پاکستان پر حملہ کیا اور معصوم لوگوں کو رات کی تاریکی میں شہید کیا۔ اسلام ٹائمز۔ صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت نے جنگی جارحیت کرتے ہوئے پاکستان کی سرحدوں کی خلاف ورزی کی اور حملہ آور ہوا۔ ہماری پاک افواج نے بھارت کی اس جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا اور اُس کے جنگی جنون کو خاک میں ملایا۔ ہم پاک افواج کی اس کامیابی پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے یہاں ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں...
    کراچی: ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کی چمچماتی ٹرافی کیلیے 6 ٹیموں کی جنگ 2 تک سمٹ آئی، اتوار کو لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان فیصلہ کن معرکہ ہوگا. تفصیلات کے مطابق  ایچ بی ایل پی ایس ایل 10  کا فائنل آج کی شب لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، قلندرز نے سب سے آخر میں پلے آف میں جگہ بنائی مگر پہلے کراچی کنگز اور بعد میں کوالیفائر 2 میں ٹورنامنٹ کی مضبوط سمجھی جانے والی دفاعی چیمپئن ٹیم اسلام آباد کو مات دے کر فائنل میں جگہ بنائی.  بھارتی جارحیت پر لیگ کی معطلی کے بعد قلندرز کو اہم غیرملکی کھلاڑیوں کی عدم دستیابی کا سامنا کرنا پڑا، سیم...
    کراچی: شہر قائد میں بکرے کی چوری کا ایک غیرمعمولی اور تشویش ناک واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں چوری کا الزام کسی عام شہری پر نہیں بلکہ قانون کے محافظوں پر لگایا گیا ہے۔ عزیز آباد تھانے کے سات پولیس اہلکاروں پر ایک بکرا چرانے کا الزام عائد ہوا ہے، جس کے بعد تمام اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ واقعہ غیرقانونی مویشی منڈی کے خلاف کارروائی کے دوران پیش آیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آنے کے بعد انکشاف ہوا کہ ایک اہلکار کو بکرا علیحدہ کرتے اور پھر دوسرے اہلکار کے حوالے کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جو اُسے لے کر روانہ ہو جاتا ہے۔...
    رحیم یار خان: پنجاب پولیس کو رحیم یار خان کے کچہ علاقے میں ایک بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے جہاں 25 لاکھ روپے ہیڈ منی والا خطرناک ڈاکو شاہنواز کو گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق یہ گرفتاری ڈی پی او عرفان علی سموں کی قیادت میں کیے گئے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران عمل میں آئی۔ پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم متعدد سنگین جرائم بشمول پولیس پر حملوں، قتل، اقدام قتل، اور اغوا برائے تاوان کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے۔ حکومتِ پنجاب نے مذکورہ ڈاکو کے سر کی قیمت 25 لاکھ روپے مقرر کر رکھی تھی۔ مزید پڑھیں: رحیم یار خان میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ، بین الاضلاعی خطرناک...
    امریکا میں پاکستانی سفیر رضوان  سعید شیخ نے کہا ہے کہ بھارتی قیادت کے بیانات ہندوتوا کی دہشت گردانہ سوچ کی عکاسی کرتے ہیں۔ مختلف ذرائع ابلاغ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے رضوان سعید شیخ کا کہنا تھا کہ   بھارت اور پاکستان کے مابین جنگ بندی   میں امریکا نے نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ صدر ٹرمپ کی جانب سے بذات خود  جنگ بندی کا اعلان اس حوالے سے امریکی کردار کو واضح کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی میں کمی لانے کے حوالے سے امریکی قیادت  کا کردار قابلِ تحسین ہے۔ صدر ٹرمپ امن کے داعی ہیں۔ مسئلہ کشمیر کے حل میں پیش رفت کے حوالے سے امریکی  صدر  کی کوششوں  کی قدر کرتے...
    معروف صہیونی اخبار کا لکھنا ہے کہ طیارہ بردار امریکی بحری جہاز "یو ایس ایس ٹرومین" پر اپنے ''پن پوائنٹ'' حملوں کے ذریعے یمنی مزاحمت نے امریکیوں کو ''جنگ بندی کی دعوت دینے'' پر مجبور کرتے ہوئے کچھ ایسا کارنامہ کر دکھایا ہے کہ جسے صہیونی رژیم نے ''واشنگٹن کیجانب سے تل ابیب کو تنہا چھوڑ دینے" سے تعبیر کیا ہے اسلام ٹائمز۔ ''یمن کی جانب سے میزائل داغے جانے کے اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ یمن میں امریکہ کے طوفانی فوجی آپریشن کے صرف 53 دنوں کے دوران، 6 مئی تک ہی، انصار اللہ یمن نے مقبوضہ فلسطین میں واقع اہم صہیونی اہداف پر 29 میزائل داغے ہیں''، معروف اسرائیلی اخبار یدیعوت احرونوت (Yedioth Ahronoth) نے مندرجہ بالا تمہید کے...
    دنیا میں سب سے زیادہ پیچیدہ اور جذباتی ہمسائیگی جنوبی ایشیا کے دو جوہری ممالک پاکستان اور بھارت کی ہے۔ دونوں ممالک کا مشترکہ ماضی، ثقافتی و مذہبی روابط اور جغرافیائی نزدیکی انھیں ایک دوسرے کا ناگزیر ہمسایہ تو بناتی ہے مگر بداعتمادی، سیاسی اختلافات اور تاریخ کے زخم ان تعلقات کو کبھی مکمل اعتماد کی سطح پر نہیں آنے دیتے۔ 1947 کی تقسیم ہند نے جنوبی ایشیا کو دو علیحدہ ریاستوں میں تقسیم تو کر دیا لیکن کئی ایسے مسائل نے جنم لیا جو آج بھی سلگ رہے ہیں۔ سب سے نمایاں مسئلہ کشمیر کا ہے جو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے باوجود آج تک حل نہ ہو سکا۔ اسی تنازع نے دونوں ممالک کو چار مرتبہ جنگ کی...
    صوبہ سندھ میں بڑی تیزی سے تبدیلیاں آئی ہیں۔ ماضی میں جو بھی تحریکیں سندھ میں چلیں اور خاص کر ایم آر ڈی 1983 کی تحریک کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ ان تحاریک کی قیادت سندھ کے وڈیروں نے کی تھی۔ اس بات میں کہیں کچھ صداقت بھی پائی جاتی ، ذوالفقارعلی بھٹوکی پھانسی کی وجہ سے سندھ کے عوام میں شدید غم و غصہ تھا اور وڈیرے اس بات پر مجبور تھے کہ وہ عوام سے کٹ کر رہ نہیں سکتے تھے۔ ایم آر ڈی کی تحریک دو ہفتے بھی نہ چل پائی تھی کہ سندھ کے وڈیرے جو جیلوں تک پہنچے، انھوں نے معافی نامے لکھ کر اپنی جانیں چھڑوائیں اور رہا ہوگئے۔ بعد میں یہ...
    اسلام ٹائمز: کرم کے مسئلہ پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے کردار پر روشنی ڈالی جائے تو اس حوالے سے انکی خدمات ناقابل فراموش رہی ہیں۔ انہوں نے بحیثیت سینیٹر ایوان بالا میں ضلع کرم کا مقدمہ بہترین انداز میں پیش کیا، انہوں نے اس مسئلہ کو فرقہ وارانہ مسئلہ بنانے کی تمام تر کوششوں کا قلع قمع کیا۔ وہ انتہائی مخدوش حالات کے دوران سفیر امن بن کر ایک پارلیمانی وفد لیکر کرم پہنچے، انہوں نے بلاتفریق اہل تشیع کے ساتھ ساتھ مظلوم اہلسنت کے درد کو نہ صرف سنا بلکہ اسے محسوس کرتے ہوئے اپنے ہر قسمی تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ خصوصی رپورٹ ضلع کرم کی سرزمین طویل...
    بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے ماشکے میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر اخبار کے مقامی نمائندے لطیف بلوچ کو قتل کر دیا۔بلوچستان یونین آف جرنلسٹس نے بلوچستان حکومت سے لطیف بلوچ کے قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ صحافی جان محمد مہر کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا شاہ زیب چاچڑ نے بتایا کہ پولیس مقابلے میں مارے گئے ملزم شیرو مہر کے 3 ساتھی زخمی بھی ہوئے۔ پولیس کے مطابق ضلع آواران کے علاقے ماشکے میں روزنامہ ’انتخاب‘ کے نمائندے لطیف بلوچ کو مسلح افراد نے رات گئے اُس وقت فائرنگ کا نشانہ بنایا جب وہ سو رہے تھے، فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہو گئے۔بلوچستان یونین...
    رحیم یار خان: پنجاب پولیس نے ضلع رحیم یار خان میں کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف کارروائی میں بڑی کامیابی حاصل کی اور 25 لاکھ روپے سر کی قیمت والا خطرناک ڈاکو شاہنواز کوش کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ رحیم یار خان پولیس نے ڈی پی او عرفان علی سموں کی قیادت میں ٹارگٹڈ آپریشن کیا اور خطرناک ڈاکو کو گرفتار کرلیا، گرفتار ڈاکو پولیس پر حملوں، قتل، اقدام قتل، اغوا برائے تاوان جیسے سنگین جرائم میں ریکارڈ یافتہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے خطرناک ڈاکو کے سر کی 25 لاکھ روپے مقرر کر رکھی تھی۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ رحیم یار خان پولیس نے آپریشن کے دوران ڈاکوؤں کی...
    لاہور: لاہور کے علاقے ڈیفنس اے سے خاتون اور تین بچوں کو اغوا کرنے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کر کے خاتون اور بچوں کو باحفاظت بازیاب کروالیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈیفنس اے، میں خاتون کو اغواء کے معاملے پر پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ضلع وہاڑی کی تحصیل لڈن سے ملزم کو گرفتار کر کے خاتون اور تین بچوں کو بازیاب کروالیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت ایوب کے نام سے ہوئی جو خاتون کا شوہر اور بچوں کا باپ ہے اور اُس نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ دن دہاڑے کاتون کو اغوا کیا تھا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے واقعہ کا نوٹس لے کر اسپیشل ٹیم تشکیل دی تھی، جس نے جدید ٹیکنالوجی...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حالیہ دنوں عرب ممالک بشمول سعودی عرب، قطر اور متحدہ عرب امارات کے دورے کیے۔ اس دورے کی کامیابی یا ناکامی سے متعلق بات کرنے سے قبل ٹرمپ کے اس دورہ کے چیدہ چیدہ مقاصد کو سمجھنا ہوگا۔ 1۔ ٹرمپ کا حالیہ عرب ممالک کے دورے کا پہلا مقصد امریکا کی ڈوبتی ہوئی معیشت کو سہارا دینا تھا تاکہ امریکا میں بڑھتی ہوئے بے روزگاری کی شرح کو بھی کم کیا جاسکے اور امریکی شہریوں کے غم و غصہ کوکم کیا جائے۔ اس عنوان سے دیکھا جائے تو ٹرمپ نے تین عرب ممالک کے ساتھ لگ بھگ ساڑھے تین کھرب ڈالر کے معاہدے کیے جو یہ عرب ممالک امریکا میں سرمایہ کاری کریں گے۔ 2۔...
    گزشت روز وقفے وقفے سے تعطل کے شکار ’’ایکس‘‘ کی سروس آج بھی بری طرح متاثر رہی ہے اور صارفین کو گھنٹوں رسائی میں دشواری کا سامنا رہا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق دنیا کے تقریباً تمام ہی ممالک میں موبائل ایپ اور ڈیسک ٹاپ پر ایلون مسک کی ایکس (سابق ٹوئٹر) کے استعمال میں انتہائی مشکل کا سامنا ہے۔ اس صورت حال سے صارفین شدید پریشانی اور کوفت میں مبتلا ہیں۔ دنیا بھر سے ہزاروں صارفین نے شکایات درج کرائی ہیں۔ صارفین کو ویب سائٹ پر لاگ ان ہونے میں بھی مشکلات کا سامنا ہے جب کہ ڈیسک ٹاپ پر مکمل فیڈ غائب ہے اور صرف “ری ٹرائی” کا آپشن دکھائی دے رہا ہے۔ تاحال ’’ایکس‘‘ انتظامیہ کی جانب سے اس خرابی کی کوئی وجہ نہیں...
    —فائل فوٹو مری میں خاتون ڈاکٹر سے مبینہ زیادتی کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ کولکتہ: خاتون ڈاکٹر کا ریپ اور قتل، سنجے رائے کو مجرم قرار دے دیا گیا جج انیرباس داس نے ریمارکس دیے کہ مجرم کو 20 جنوری پیر کو عمر قید یا موت کی سزا سنائی جائے گی۔ مری پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ متاثرہ خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ ملزم نوکری دلوانے کا جھانسہ دے کر اسے ہوٹل لایا اور وہاں زیادتی کا نشانہ بنایا۔ مری پولیس کے مطابق گرفتار ملزم خود کو سرکاری افسر ظاہر کرتا تھا۔
    فوٹو: کشمیر میڈیا سروس مقبوضہ کشمیر میں آپریشن بنیان مرصوص سے بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کے پوسٹرز سامنے آگئے۔وادی کے کئی مقامات پر لگائے گئے ان پوسٹرز پر پاکستانی پرچم آویزاں ہے جبکہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی تصاویر بھی ان پوسٹرز پر موجود ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں رافیل سمیت دیگر بھارتی جنگی طیاروں کو مار گرانے والے جے 10 سی لڑاکا طیارے کی تصاویر بھی آویزاں کی گئی ہیں۔ بھارت میں میسو پاک مٹھائی سے پاک نکال کر میسو شری کردیا گیا دکاندار کا کہنا تھا کہ اس نے تمام مٹھائیوں کے ناموں سے لفظ 'پاک' ہٹا کر اس کی جگہ 'شری' رکھ دیا ہے، 'موتی پاک' کو 'موتی شری'، 'گوند...
    MURREE: گورنمنٹ ٹی بی اسپتال کی خاتون ڈاکٹر کو مری کے نجی ہوٹل میں زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گورنمنٹ ٹی بی اسپتال میں تعینات خاتون ڈاکٹر سے مری کے نجی ہوٹل میں زیادتی کی گئی تاہم پولیس نے تھانہ مری میں مقدمہ درج کیا اور ملزم اسد خان کو گرفتار کر لیا ہے۔ مری پولیس کی جانب سے درج مقدمے کے مطابق زیادتی کرنے والا ملزم اسد خان نے خود کو وزیر اعلیٰ پنجاب کا مشیر ظاہر کیا، ملزم پہلے اسپتال گیا جہاں سیکیورٹی گارڈز سے گالم گلوچ کی اور خاتون ڈاکٹر کو اپنی بیوی ظاہر کر کے زبردستی اسپتال سے لے گیا۔ ایف...
    یوکرین اور روس کے درمیان مزید 307 قیدیوں کا تبادلہ کیا گیا ہے، یہ تبادلہ روس کی جانب سے یوکرین کے دارالحکومت کیف پر بڑے حملے کے چند گھنٹے بعد ہوا ہے، جس میں کم از کم 15 افراد زخمی ہوئے۔ روسی وزارت دفاع نے روسی قیدیوں کی رہائی کی تصدیق کی جبکہ یوکرین کے صدر زیلنسکی نے بھی یوکرینی فوجیوں کے وطن واپس پہنچنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ ہفتے مزید قیدیوں کے تبادلے کا امکان ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ترکیہ انٹیلیجینس کی زیر نگرانی روسی اور امریکی قیدیوں کا تاریخی تبادلہ روس اور یوکرین کے درمیان گزشتہ روز 390 قیدیوں کا تبادلہ کیا گیا تھا۔ دوسری جانب یوکرین کے حکام کا کہنا ہے کہ جمعے...
    لاہور: صدر مملکت آصف علی زرداری اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئے ہیں جہاں وہ 3 روز قیام کریں گے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے صدر آصف زرداری  کا لاہور ائرپورٹ پر استقبال کیا۔ صدرمملکت آصف علی زرداری 3 روز لاہور میں قیام کریں گے اور آج پہلے روز گورنر ہاؤس لاہور میں قیام کریں گے اور لاہور میں شیڈول پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کے فائنل میچ میں شرکت کا امکان ہے۔ صدر آصف علی زرداری لاہور میں قیام کے دوران پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) پنجاب کے رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔
    بلوچستان کے علاقے آوران میں مسلح افراد نے گھر میں داخل ہوکر مقامی صحافی کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق صحافی لطیف بلوچ کو مسلح افراد نے گھر میں گھس کر اُس وقت نشانہ بنایا جب وہ سو رہے تھے۔ مسلح افراد اندھا دھند فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے واقعے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کیا اور قانونی کارروائی کے بعد اسے لواحقین کے حوالے کردیا۔ پولیس نے وقوعہ سے شواہد بھی اکھٹے کیے اور واقعے کی تفتیش شروع کردی۔ دوسری جانب مستونگ کے مقام پر کوئٹہ ،کراچی قومی شاہراہ کو مظاہرین نے احتجاجا ً بلاک کردیا جس کی وجہ سے اہم شاہرہ پر سیکڑوں گاڑیاں...
    لاہور کے علاقے ڈیفنس میں سابقہ بیوی اور بچوں کو اغوا کرنے والے ملزم کو وہاڑی کے علاقے لڈن سے گرفتار کرکے مغویوں کو بازیاب کروالیا گیا، ڈیفنس میں خاتون کے اغوا کی سی سی ٹی فوٹیج سامنے آئی تھی۔ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) انویسٹی گیشن ذیشان رضا کے مطابق ملزم ایوب نے ساتھیوں کی مدد سے اپنی سابقہ بیوی اور بچوں کو ڈیفنس سے اغوا کیا تھا، ملزم کو لڈن سے گرفتار کرکے مغوی خاتون اور بچوں کو بازیاب کروالیا گیا۔ کراچی: ڈیفنس کی رہائشی عمارت کی 25ویں منزل سے لڑکی گر کر جاں بحق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لڑکی کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اس سے...
    راولپنڈی میں پانی کی قلت بحران میں تبدیل ہوگئی جس کے باعث شہریوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوا اور انہوں نے پیر کو پانی نہ ملنے پر سڑک مکمل بلاک کرنے کا اعلان کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کینٹ کے علاقوں احمد آباد، قائد اعظم کالونی میں پانی کی عدم فراہمی پر شہریوں کا احتجاج شہری سڑکوں پر نکل آئے سڑک بلاک کئے رکھی پانی نہ ملنے پر پیر کو روز مکمل بلاک کرنے کا اعلان کردیا۔ پانی کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاج کرنے والے شہریوں نے پانی کے خالی برتن اٹھا رکھے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں پانی نہیں مل رہا اور انکا دیرینہ مسئلہ کوئی حل نہیں کررہا اس لیے پیر کے روز روڈ مکمل...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی فوج کو طاقتور بنانے کا کریڈٹ خود کو دے دیا۔ ’ ویسٹ پوائنٹ کیڈٹس ‘ کے کانووکیشن میں خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہماری فوج دنیا کی سب سے بڑی اور طاقتور فوج ہے، فوج کو دوبارہ منظم کریں گےاور جدید ہتھیاروں سے لیس کریں گے، امریکا کا سہنری دور واپس لائیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ نے 175 ارب ڈالرز کے ‘گولڈن ڈوم’ دفاعی منصوبے کا اعلان کردیا، یہ منصوبہ مختلف کیوں ہے؟ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ان کا قطر، سعودی عرب اور یواے ای کا دورہ شاندار رہا، انہوں نے کہا کہ تینوں ملکوں  کے رہنما بہترین ہیں،ان سے اچھی ملاقات رہی۔ امریکی صدر نے ویسٹ پوائنٹ...
    پشاور:وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کوہستان اسکینڈل کے معاملے پر ن لیگ کے رکن صوبائی اسمبلی ایک ارب روپے حرجانے کا نوٹس جاری کیا ہے ، لیگل نوٹس میں بتایا گیا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کی جانب سے وزیراعلیٰ کو کوہستان سکینڈل کا مرکزی کردار کہا ہے اس بیان سے علی امین کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے۔ کوہستان اسکینڈل کے معاملے پر وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا اور اپوزیشن لیڈر آمنے سامنے آگئے، علی امین گنڈا پور نے ن لیگ کے رکن صوبائی اسمبلی عباد اللہ کو ایک ارب روپے حرجانے کا نوٹس جاری کر دیا۔ اپوزیشن لیڈر ن لیگ کے رکن صوبائی اسمبلی عباد للہ خان نے بیان دیا ہے کہ کوہستان اسکینڈل میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا مرکزی...
    بنگلادیش کے عبوری سربراہ محمد یونس نے ملک میں سیاسی ہلچل اور فوجی دباؤ کے پیش نظر مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق محمد یونس کی جانب سے مستعفی ہونے کا اعلان بنگلادیش نیشلسٹ پارٹی کی حکومت مخالف احتجاج ریلی کے بعد سامنے آیا ہے۔ بنگلادیش نیشلسٹ پارٹی نے عبوری حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک میں عام انتخابات کے لیے تاریخ کا جلد از جلد اعلان کیا جائے۔ تاہم عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس کا مؤقف تھا کہ جب تک الیکشن سسٹم کی خامیوں کو دور اور ووٹرز لسٹ کو درست نہ کرلیا جائے، شفاف انتخاب کا انعقاد ممکن نہیں۔ عبوری سربراہ محمد یونس نے الیکشن کا شیڈول دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا...
    کوہستان اسکینڈل: وزیراعلی کے پی نے ایم پی اے ن لیگ کو 1 ارب کا نوٹس جاری کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 24 May, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز )وزیراعلی خیبر پختونخوا نے کوہستان اسکینڈل کے معاملے پر ن لیگ کے رکن صوبائی اسمبلی ایک ارب روپے حرجانے کا نوٹس جاری کیا ہے ، لیگل نوٹس میں بتایا گیا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کی جانب سے وزیراعلی کو کوہستان سکینڈل کا مرکزی کردار کہا ہے اس بیان سے علی امین کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے۔ کوہستان اسکینڈل کے معاملے پر وزیراعلی خیبر پختون خوا اور اپوزیشن لیڈر آمنے سامنے آگئے، علی امین گنڈا پور نے ن لیگ کے رکن صوبائی اسمبلی عباد اللہ کو ایک ارب روپے حرجانے...
    اسلام آباد: پبلک ٹرانسپورٹ کا کرایہ 100 روپے مقرر، شہری پریشان WhatsAppFacebookTwitter 0 24 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شہریوں کے لیے میٹرو بس کا سفر مہنگا ہو گیا۔ 26 مئی 2025 سے نئی کرایہ پالیسی نافذ کی جا رہی ہے جس کے تحت اورنج لائن، گرین لائن، بلیو لائن اور الیکٹرک فیڈر روٹس پر یکساں طور پر فی سفر کرایہ 100 روپے مقررکر دیا گیا ہے۔ پہلے مختلف روٹس پر کرایہ 50 سے 90 روپے کے درمیان تھا تاہم حکام کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی آپریشنل لاگت، ایندھن کی قیمتوں میں اضافے اور سروس کے معیار کو برقرار رکھنے کے لیے کرایوں میں نظرثانی ناگزیر تھی۔شہریوں نے اس فیصلے...
    —فیس بک ویڈیو گریب فیصل آباد کے چک جھمرہ میں گزشتہ روز نوجوان کے قتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی۔ یہ بھی پڑھیے سوشل میڈیا پر تنقید کرنے پر 2 نوجوان قتل، 3 افراد زخمی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسلح ملزمان نے ڈیرے میں داخل ہو کر نوجوان کو فائرنگ کر کے قتل کیا۔پولیس کے ترجمان کے مطابق نوجوان کے قتل کا مقدمہ 6 نامزد اور 3 نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کر لیا گیا ہے۔ترجمان فیصل آباد پولیس نے بتایا ہے کہ مقتول کو مقدمے بازی کی رنجش پر قتل کیا گیا ہے۔
    انڈین فوجیوں نے سرحد پار کرنے والے پاکستانی شخص کو گولی مار کر شہید کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 24 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )انڈین فوجیوں نے سرحدی علاقے میں ایک پاکستانی شخص کو گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے۔ انڈیا کی بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کا کہنا ہے کہ مشکوک شخص نے روکنے کے باوجود بین الاقوامی سرحد پار کر لی تھی۔فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ روایتی حریفوں انڈیا اور پاکستان کے درمیان حال ہی میں چار روزہ جھڑپوں کے نتیجے میں ہونے والی جنگ بندی کے دو ہفتے بعد ہوا ہے۔ بی ایس ایف کے حکام کا کہنا ہے کہ ان کے فوجیوں...
    ستگھرہ کے نواحی گاؤں 24 ٹو آر کے رہائشی محمد ندیم، اس کے 2 بیٹوں اور ایک بیٹی کو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سسکیوں اور آہوں کے ساتھ مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ افسوسناک ٹریفک حادثہ کا شکار چاروں افراد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ ستگھرہ کے نواحی گاؤں 24 ٹو آر کے رہائشی محمد ندیم، اس کے 2 بیٹوں اور ایک بیٹی کو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سسکیوں اور آہوں کے ساتھ مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں ضلع بھر سے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جس میں سیاسی سماجی شخصیات کے علاوہ صافتی کمیونٹی کے ممبران کی کثیر تعداد بھی شریک...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ایچ ای سی کے سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے اپنی برطرفی کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔ ڈاکٹر ضیاء القیوم نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے نوکری سے برخاست کیے جانے کے فیصلے کو عدالت میں چیلنج کیا ہے۔ درخواست پیر کے روز سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہے، جس پر جسٹس راجہ انعام امین منھاس سماعت کریں گے۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ انہیں ایچ ای سی میں ان کے عہدے پر بحال کیا جائے۔ ڈاکٹر ضیاء القیوم نے معروف قانون دان عمران شفیق ایڈووکیٹ کے ذریعے درخواست دائر کی ہے۔ یاد رہے کہ ایچ ای سی نے حال ہی میں ڈاکٹر ضیاء...
    صوبائی دارالحکومت میں تیز آندھی اور طوفان اور بارش کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر ہو گیا۔ موسم کی خرابی کے باعث پی آئی اے کی اسلام آباد لینڈ کرنے والی پرواز 6385 کا رخ بھی واپس موڑ دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی دارالحکومت میں تیز آندھی اور طوفان اور بارش کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر ہو گیا۔ فلائی جناح کی کراچی سے لاہور آنے والی پرواز کا رخ دوبارہ واپس کراچی موڑ دیا گیا، کراچی سے لاہور آنے والی پرواز 842 لاہور کی فضائی حدود سے چکر لگانے کے بعد رن وے کلیئر نہ ہونے کے باعث طوفان کی شدت  کے باعث کنٹرول ٹاور میں فلائی جناح کی پرواز کا رخ واپس کراچی کی طرف موڑنے کی ہدایت دے دی...
    ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ آسمانی بجلی سے بچاؤ کے لیے محفوظ مقامات پر رہیں اور بارش کے دوران غیر ضروری باہر نکلنے سے گریز کریں۔ شہری کسی بھی ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کے ہیلپ لائن نمبر 1129 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے مختلف اضلاع میں آندھی اور بارش کے بعد پی ڈی ایم اے نے ڈپٹی کمشنرز اور ریسکیو اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔پی ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے اور شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ احتیاط کریں اور بجلی کے کھمبوں، لٹکتے تاروں...
    عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ریکارڈ کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے سال 2020ء کو پی ٹی آئی کی حکومت میں شریف فیملی پر منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا گیا تھا جس کے بعد ایف آئی اے عدالت نے ملزمان کو مقدمے سے بری کر دیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نے شریف فیملی کیخلاف ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں شہزاد اکبر کی درخواست عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کر دی۔ ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف، حمزہ شہباز اور سلمان شہباز سمیت دیگر کے خلاف درخواست خارج کی گئی، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نے شہزاد اکبر...
    لاہور میں آل پاکستان وکلا کنونشن کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان سمیت تمام سیاسی کارکنوں کو فوری رہا کیا جائے۔ لاہور ہائیکورٹ بار اور لاہور بار کے آل پاکستان وکلا کنونشن کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور سیاسی کارکنوں کو فوری رہا کیا جائے، تمام مسائل کا حل گفت و شنید کے ذریعے نکالا جائے اور طاقت سے گریز کیا جائے۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ تمام سیاسی کارکنوں کو ماورائے آئین و قانون مسنگ کیا گیا انہیں فوری طور پر منظر عام پر لایا جائے۔ مزید کہا گیا ’پاکستان الیکٹرانک کرائم ایکٹ (پیکا) میں حالیہ ترمیم کی شدید مذمت...
    سٹی42:  طوفان کے دوران ایک مسافر طیارہ شدید طوفانی ہواؤں کی زد میں آ گیا، مسافر بلند آواز سے کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے۔ خوفناک حادثہ ٹل گیا۔ مشہور سیاستدان بھی اس طیارے میں سوار تھے۔ آج شام لاہور میں شدید نوعیت کا ڈسٹ سٹارم آیا تو  کئی طیارے فضا میں تھے۔ بعض مسافر طیاروں کا رخ بروقت دوسرے محفوظ ائیرپورٹس کی طرف موڑ دیا گیا تاہم  کراچی سے لاہور آنے والا ایک مسافر طیارہ اس ڈسٹ سٹارم میں پھنس گیا۔ اوکاڑہ ؛ ٹریفک حادثہ میں باپ سمیت 3 بچے جاں بحق ہوگئے یہ فلائٹ اس  ڈسٹ سٹارم کے وقت  لاہور کی فضا میں ہی تھی۔  فلائٹ  شدید طوفان کے باعث خوفناک حادثے سے بال بال بچ...
    کراچی: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے جاری ترقیاتی اسکیموں کی شفافیت اور عوامی رسائی یقینی بنانے کے لیے انہیں ڈیجیٹل نقشے پر لانے کی ہدایات جاری کردیں۔ کراچی میئر آفس میں ہونے والے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا جہاں ڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل سروسز طارق مغل نے اجلاس کو بریفنگ دی۔ طارق مغل نے بتایا کہ اب تک 219 ترقیاتی اسکیمیں مکمل کی جا چکی ہیں، مزید اسکیمیں 30 جون سے پہلے مکمل کی جائیں گی، تقریباً 2.5 ارب روپے مالیت کے منصوبے زیرتکمیل ہیں اور ان کے لیے ٹینڈرز بھی جاری کیے جا چکے ہیں۔ میئر کراچی نے ہدایت کی کہ تمام جاری منصوبوں کو گوگل میپ پر اپڈیٹ کیا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 24 مئی 2025ء) بنگلہ دیش تقریباﹰ 170 ملین کی آبادی والا ایک ایسا جنوبی ایشیائی ملک ہے، جہاں وزیر اعظم شیخ حسینہ کی حکومت کے خلاف گزشتہ برس ملکی طلبہ کی قیادت میں ہونے والے ملک گیر عوامی مظاہروں کے نتیجے میں شیخ حسینہ کو اقتدار چھوڑنا پڑا تھا۔ یوں ان کا 15 سالہ سخت گیر دور اقتدار ختم ہو گیا تھا اور ملک میں ایک نگران عبوری حکومت اقتدار میں آ گئی تھی۔ پچھلے سال سے بنگلہ دیش میں یہ عبوری حکومت نوبل انعام یافتہ رہنما محمد یونس کی قیادت میں کام کر رہی ہے، جو تکنیکی طور پر عبوری انتظامیہ کے مشیر اعلیٰ ہیں لیکن عملاﹰ حکومتی سربراہ کی ذمے داریاں...
    آئی ایس پی آر کے مطابق عشائیہ تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے سیاسی قیادت کی جانب سے معرکہ حق کے دوران بہترین سٹریٹجک پر اظہار تشکر کیا اور مسلح افواج کی آپریشن بنیان مرصوص میں آپریشنل کامیابی کو یقینی بنانے سمیت بغیر کسی رکاوٹ کے پیشہ ورانہ خدمات اور تعاون کو سراہا۔ اسلام ٹائمز۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی جانب سے عشائیہ میں "معرکہ حق" اور آپریشن بنیان مرصوص کے دوران سیاسی قیادت کی استقامت اور مسلح افواج کے ثابت قدم رہنے کے ساتھ عوام کے عزم کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق عشائیہ میں صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم محمد شہباز شریف،...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ بھارت کے وزیرِ خارجہ سے اب تک کوئی بات نہیں ہو رہی۔ بھارت نے جھوٹا بیانیہ بنانے کی کوشش کی ہے۔سابق ٹیسٹ کرکٹر اقبال قاسم کی اہلیہ کی عبداللّٰہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں تدفین کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطاء تارڑ نے کہا کہ پاکستان کے بیانیے کے حوالے سے ثمینہ قاسم متحرک تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ سوشل میڈیا نے پاک بھارت جنگ میں کلیدی کردار ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف دوست ممالک کے دورے پر جا رہے ہیں، پوری جنگ میں ترکیہ نے مثالی ساتھ دیا، شہباز شریف ایران اور آذربائیجان جائیں گے۔ دوست ممالک...
    کراچی: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت پر پاکستان کی مسلح افواج نے بہادری، دلیری اور حکمت عملی کا ایسا مظاہرہ کیا جس سے دشمن پسپا ہوا، میڈیا اور سوشل میڈیا صارفین نے بیانیہ کی جنگ کلیدی کردار ادا کیا، اب بھارت کے پاس بات کرنے کے لیے کچھ نہیں رہا۔ کراچی میں  مسلم لیگ (ن) کی کارکن ثمینہ قاسم کی نماز جنازہ میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے مسلح افواج کے سربراہان اور جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہماری فضائیہ اور بحریہ الرٹ تھیں، بھارت کو جرات نہیں ہوئی کہ وہ ہمارے ساحلوں کا رخ کرے۔...
    لاہور: وفاقی حکومت نے مصنوعی ذہانت کو نصاب کا حصہ بنانے پر کام شروع کردیا ہے۔ اس بات کی تصدیق چیئرمین وزیر اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کی اور بتایا کہ وفاقی حکومت اے آئی نصاب پر کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر کوئی کہتا تھا ٹیکنالوجی میں انڈیا بہت آگے ہے مگر پاک بھارت جنگ میں دنیا نے ہمارے نوجوانوں کا ٹیلنٹ دیکھا۔ رانا مشہود نے کہا کہ خاص طور پر پاک فضائیہ اور بہادر افواج نے بھارت کو کرارا جواب دیا، اگر ٹیکنالوجی میں آگے نہ ہوتے تو بھارت پاکستان کے خلاف غزہ ماڈل لیکر آیا تھا مگر ایئر وار فیئر میں انڈیا کے جہاز بلائینڈ ہو گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے وہی جہاز گرائے جنہوں...
    لاہور کے علاقے ڈیفنس میں 15 سالہ بیٹی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والے سوتیلے باپ کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم اختر گھر کے اندر اکیلے ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی 15 سالہ بیٹی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کررہا تھا اس دوران لڑکی والدہ گھر آگئیں۔ لڑکی کی والدہ نے متاثرہ بچی کی شکایت سننے کے بعد پولیس مددگار 15 پر کال کی جس پر ڈیفنس سی پولیس نے ایس پی کینٹ کی ہدایت پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی کینٹ کیپٹن (ر) قاضی علی رضا نے بتایا کہ ملزم نے بچی کو ورغلا کر زیادتی کی کوشش کی تھی، متاثرہ کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے اُسے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ بھارت کے وزیرِ خارجہ سے اب تک کوئی بات نہیں ہو رہی۔ بھارت نے جھوٹا بیانیہ بنانے کی کوشش کی ہے۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر اقبال قاسم کی اہلیہ کی عبداللّٰہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں تدفین کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطاء تارڑ نے کہا کہ پاکستان کے بیانیے کے حوالے سے ثمینہ قاسم متحرک تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ سوشل میڈیا نے پاک بھارت جنگ میں کلیدی کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف دوست ممالک کے دورے پر جا رہے ہیں، پوری جنگ میں ترکیہ نے مثالی ساتھ دیا، شہباز شریف ایران اور آذربائیجان جائیں گے۔ دوست ممالک...
    وفاقی حکومت نے اے آئی کو نصاب کا حصہ بنانے پر کام شروع کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 24 May, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )وفاقی حکومت نے مصنوعی ذہانت کو نصاب کا حصہ بنانے پر کام شروع کردیا ہے۔ اس بات کی تصدیق چیئرمین وزیر اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کی اور بتایا کہ وفاقی حکومت اے آئی نصاب پر کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر کوئی کہتا تھا ٹیکنالوجی میں انڈیا بہت آگے ہے مگر پاک بھارت جنگ میں دنیا نے ہمارے نوجوانوں کا ٹیلنٹ دیکھا۔رانا مشہود نے کہا کہ خاص طور پر پاک فضائیہ اور بہادر افواج نے بھارت کو کرارا جواب دیا، اگر ٹیکنالوجی میں آگے نہ ہوتے تو...
    لاڑکانہ میں کانفرنس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سندھ نے کہا کہ کے پی اور بلوچستان میں ویسے ہی حالات سنگین ہیں، پانی ساحل و وسائل کی لوٹ مار کرکے سندھ کو بھی بغاوت پر مجبور نہ کیا جائے، پاکستان صرف ایک نہیں بلکہ چاروں صوبوں کا نام ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ نے وفاقی حکومت کی جانب سے نئے مالی سال کے آغاز پر بجلی گیس پٹرول کی قیمتیں بڑھانے کے پلان کو عوام پر ڈرون گرانے کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت جہازی سائیز کابینہ مختصر اور اپنے شاہانہ اخراجات کم کرنے کی بجائے سارا بوجھ عوام پر ڈالنا بے حسی کی انتہا ہے، سب سے زیادہ ریونیو...
    واشنگٹن  (ڈیلی پاکستان آن لائن)   امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ 25 کروڑ کی آبادی کا پانی روکنا اعلان جنگ تصور کیا جائے گا۔  نجی ٹی وی دنیانیوز کے مطابق    امریکہ میں   میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ معطل کرنے کی کوئی شق یا گنجائش نہیں، عالمی برادری پانی کو بطور ہتھیار استعمال کی حمایت نہیں کرے گی۔پاکستان کے سفیر نے کہا ہے کہ پاک بھارت جنگ بندی میں  امریکہ نے نمایاں کردار ادا کیا، پاک بھارت کشیدگی میں کمی سے متعلق امریکی قیادت کا کردار قابلِ تحسین ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امن کے داعی...
    عمران خان اور سیاسی کارکنوں کو فوری رہا کیا جائے، آل پاکستان وکلا کنونشن اعلامیہ WhatsAppFacebookTwitter 0 24 May, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز )لاہور میں آل پاکستان وکلا کنونشن کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان سمیت تمام سیاسی کارکنوں کو فوری رہا کیا جائے۔ لاہور ہائیکورٹ بار اور لاہور بار کے آل پاکستان وکلا کنونشن کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور سیاسی کارکنوں کو فوری رہا کیا جائے، تمام مسائل کا حل گفت و شنید کے ذریعے نکالا جائے اور طاقت سے گریز کیا جائے۔اعلامیہ میں کہا گیا کہ تمام سیاسی کارکنوں کو ماورائے آئین و قانون مسنگ کیا...
    لاہور(نیوز ڈیسک) انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس حملے کے مقدمے پر تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں پر فرد جرم عائد کر دی۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے مقدمے پر کوٹ لکھپت جیل میں سماعت کی اور ملزموں پر فرد جرم عائد کر دی۔ تمام ملزموں نے صحت جرم سے انکار کر دیا، عدالت نے صحت جرم پر انکار پر مقدمے کا ٹرائل شروع کرنے کیلئے سرکاری گواہوں کو طلب کر لیا اور پراسیکیوشن کو ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر سرکاری گواہوں کو پیش کیا جائے۔ عدالت نے جناح ہاؤس حملے کے مقدمے میں 254 ملزمان پر فرد جرم عائد کی ہے جس میں سینیٹر اعجاز چوہدری، سابق گورنر...
    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ شہباز شریف دوست ممالک کے دورے پر جا رہے ہیں، پوری جنگ میں ترکیہ نے مثالی ساتھ دیا، شہباز شریف ایران اور آذربائیجان جائیں گے، دوست ممالک نے حق کے بیانیے کا ساتھ دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیرِ اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بھارت کے وزیرِ خارجہ سے اب تک کوئی بات نہیں ہو رہی، بھارت نے جھوٹا بیانیہ بنانے کی کوشش کی ہے۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر اقبال قاسم کی اہلیہ کی عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں تدفین کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان کے بیانیے کے حوالے سے ثمینہ قاسم متحرک تھیں۔ انہوں نے کہا...
    لاہور میں طوفان اور موسم کی خرابی کے باعث 2 پروازوں کی روانگی میں تاخیر ہوگئی ہے، جبکہ لاہور پہنچی 2 پروازوں کو کراچی بھیج دیا گیا ہے، شدید طوفان کے باعث نجی ایئرلائنز کی پرواز حادثے سے بال بال بچی۔ یہ بھی پڑھیں: خراب موسم کے باعث لاہور اور اسلام آباد میں فلائٹ شیڈول بری طرح متاثر نجی ایئرلائنز کی پرواز ایف ایل 942 نے لاہور ایئرپورٹ پر رن وے ٹچ کیا تو طوفان کی زد میں آگئی۔ آندھی کے باعث طیارے کو شدید ہچکولے لگے جس سے مسافروں کی چیخیں نکل گئیں، مسافر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے، پرواز کئی منٹ تک طوفان کی زد میں رہی،  انتہائی نامناسب موسم پر طیارے کو واپس کراچی بھیج دیا گیا۔...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 28 مئی سے یکم جون تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلی جانے والی 3 ٹی20 میچوں کی سیریز کے ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان کردیا۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹی20 میچ 28 مئی کو کھیلا جائےگا، جبکہ دوسرا میچ 30 مئی اور تیسرا یکم جون کو ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں پاکستان بنگلہ دیش دوسرا ٹیسٹ میچ، پی سی بی کا طلبا کے لیے اسٹیڈیم میں مفت داخلے کا اعلان پی سی بی کے مطابق شائقین کرکٹ صرف نامزد کردہ ٹی سی ایس سینٹرز سے ٹکٹ حاصل کر سکیں گے۔ پہلے مرحلے میں ٹکٹ 25 مئی سے ڈیوس روڈ اور گلبرگ لاہور میں واقع ٹی سی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آئی ایم ایف نے وزیراعظم کی جانب سے ریلیف اقدامات پر اعتراضات اٹھادیے اور بجٹ میں سستی بجلی دینے کے لیے اضافی سبسڈی نہ دی جائے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بجٹ مذاکرات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، ذرائع نے بتایا کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بجٹ مذاکرات پر اتفاق نہ ہوسکا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف نے وزیراعظم کی جانب سے ریلیف اقدامات پر اعتراضات اٹھادیے اور وزیراعظم کے عوام کیلئے بجلی کی اضافی سبسڈی دینے کی تجویز پر راضی نہ ہوا۔ آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا کہ آئندہ بجٹ میں عوام کو سستی بجلی دینے کیلئے اضافی پاور سبسڈی نہ دی جائے۔ اس...
     لاہو ر(ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی سے لاہور پہنچنے والی پرواز شدید طوفان کے باعث خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئی۔  نجی ٹی وی جیو نیوزکے مطابق کراچی سے لاہور جانے والی نجی ائیرلائن کی پرواز کئی منٹ تک آندھی کی زد میں رہی اور طیارے کو طوفان کے باعث شدید جھٹکے لگے، مسافروں کی چیخیں نکل گئیں۔نجی ائیر لائن کی پرواز ایف ایل 842 کے مسافر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔پائلٹ نے بڑی مہارت سے طیارے کو واپس اڑایا، ائیر ٹریفک کنٹرول نے طیارے کو کراچی واپس بھیج دیااسلام آباد سے لاہور پہنچی پرواز پی کے 6385 بھی کراچی منتقل کر دی گئی جبکہ شدید طوفان کے باعث کراچی کی 2 پروازیں پی کے 305، پی اے...
    اسلام آباد: معرکہ حق میں شکست کی ہزیمت چھپانے کے لیے بھارت نے نیا پروپیگنڈا شروع کر دیا، بھارتی میڈیا کا پاکستان کو چین کی ذیلی ریاست ظاہر کرنے کا پروپیگنڈا بے نقاب ہو گیا۔ بھارت ابلاغی محاذ پر پاکستان کو چین کی زیر تابع ریاست کے طور پر پیش کرنے لگا، بھارتی صحافی برکھا دت کے مطابق بھارتی فوج کو دو محاذ پر جنگ کا سامنا ہے، پاکستان کو چینی مفادات کے تسلسل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ کیشور مہبوبانی نے برکھا دت کے استفسار کے جواب میں کہا کہ “ہم پاکستان اور چین کے تعلقات کو صرف بھارتی نقطہ نظر سے دیکھ رہے ہیں”، ہم صرف کشمیر اور سی پیک کو دیکھ رہے ہیں۔ انہوں...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ نوجوان اور میڈیا بھارتی ڈس انفارمیشن مہم کے خلاف آہنی دیوار ثابت ہوئے۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سیاسی قیادت اور مسلح افواج کے اعلیٰ حکام کے اعزاز میں عشائیہ دیا جس میں صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، چیئرمین سینیٹ، اسحاق ڈار، ایاز صادق، وفاقی وزرا، وزرائے اعلیٰ اور گورنرز نے بھی شرکت کی۔ عشائیے میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، فضائیہ اور بحریہ کے سربراہان نے بھی شرکت کی، شرکا نے مسلح افواج کی قربانیوں اور جرأت کو سراہا۔ آرمی چیف عاصم منیر نے معرکہ حق کے دوران سیاسی قیادت کے عزم کو خراج تحسین پیش کیا اور آپریشن بنیان مرصوص میں مسلح افواج کی...
    اسلام آباد: پاکستان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے اشتعال انگیز بیان کے بعد دوبارہ دو ٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی قسم کی جارحیت کا پہلے کی طرح منہ توڑ جواب ملے گا۔ انتہا پسند سیاسی جماعت بی جے پی کے کٹھ پتلی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی حالیہ تقریر کو خطرناک قرار دیتے ہوئے پاکستان نے خبردار کیا ہے کہ اگر نئی دہلی نے کوئی بھی اشتعال انگیزی کی تو اسلام آباد اس کا منہ توڑ جواب دے گا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارتی قیادت کے حالیہ بیانات محض اشتعال انگیزی نہیں بلکہ علاقائی سلامتی کے لیے سنجیدہ...
    ویب ڈیسک : پاکستانی کوہ پیماء سعد منور نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ایورسٹ کو سر کر لیا۔  پاکستانی کوہ پیماء سعد منور نے آج صبح 8 ہزار 848 میٹر بلند ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کیا ہے۔ کوہ پیما سعد منور نے ڈاوا گیالجی شیرپا کی نگرانی میں ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کیا ہے۔ سعد منور اس سے قبل ماؤنٹ اکونکاگوا کو بھی سر کر چکے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کی صفِ اوّل کی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی کنچن جونگا کو سر کیا تھا۔ اوکاڑہ ؛ ٹریفک حادثہ میں باپ سمیت 3 بچے جاں بحق ہوگئے
    اسلام آباد: وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ بھارت کے وزیرِ خارجہ سے اب تک کوئی بات نہیں ہو رہی۔ بھارت نے جھوٹا بیانیہ بنانے کی کوشش کی ہے۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر اقبال قاسم کی اہلیہ کی عبداللّٰہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں تدفین کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطاء تارڑ نے کہا کہ پاکستان کے بیانیے کے حوالے سے ثمینہ قاسم متحرک تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ سوشل میڈیا نے پاک بھارت جنگ میں کلیدی کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف دوست ممالک کے دورے پر جا رہے ہیں، پوری جنگ میں ترکیہ نے مثالی ساتھ دیا، شہباز شریف ایران اور آذربائیجان جائیں گے۔ دوست...
    سٹی 42 : الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام قربانی فی سبیل اللہ مہم کے آغاز کے موقع پر ایک اہم پریس کانفرنس الخدمت ہیڈ آفس لاہور میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر ڈاکٹر حفیظ الرحمن کاکہنا تھا  کہ ہر سال کی طرح رواں برس بھی الخدمت ملک بھر کے غربا، مساکین، یتامی، جیلوں میں قید افراد، بیواؤں اورخواجہ سراکمیونٹی سمیت  دیگر مستحق خاندانوں کے لیے قربانی فی سبیل اللہ کا اہتمام کر رہی ہے۔ اس سال بھی پاکستان کے علاوہ غزہ مہاجرین کے لیے مصر، اردن القدس اور ویسٹ بینک میں الخدمت چھوٹے اور بڑے جانوروں کی قربانی کے ذریعے غزہ مہاجرین تک قربانی کا گوشت محفوظ طریقے سے پہنچائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس سال عیدالاضحی کے...
    بھارت کے وزیرِ خارجہ سے اب تک کوئی بات نہیں ہو رہی، وزیرِ اطلاعات عطا تارڑ WhatsAppFacebookTwitter 0 24 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی وزیرِ اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بھارت کے وزیرِ خارجہ سے اب تک کوئی بات نہیں ہو رہی۔ بھارت نے جھوٹا بیانیہ بنانے کی کوشش کی ہے۔سابق ٹیسٹ کرکٹر اقبال قاسم کی اہلیہ کی عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں تدفین کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان کے بیانیے کے حوالے سے ثمینہ قاسم متحرک تھیں۔ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ سوشل میڈیا نے پاک بھارت جنگ میں کلیدی کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہباز...
    راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کی جانب سے صدرمملکت اور وزیراعظم سمیت سیاسی قیادت کو عشائیہ دیا گیا۔ نجی ٹی وی جیو نیوزنے بتایاکہ آئی ایس پی آر کے مطابق عشائیے میں صدر مملکت آصف زرداری،  وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم  اسحاق ڈار، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، وفاقی وزرا، صوبائی گورنرز، وزرائے اعلیٰ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، سروسز چیفس اور دیگر عسکری حکام نے شرکت کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے معرکہ حق کے دوران سیاسی قیادت کی دوراندیشی اور اسٹریٹیجک بصیرت پر اظہار تشکر کیا اور  آپریشن ’’بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص‘‘ کی کامیابی میں تینوں افواج کے درمیان ہم آہنگی کو سراہا۔آرمی چیف نے بھارتی پروپیگنڈا...
    پاکستان نے اسنوکر ٹورنامنٹ میں بھارت کو دھول چٹاکر تاریخی فتح  اپنے نام کرلی۔ یہ بھی پڑھیں: تیسری سارک اسنوکر چیمپیئن شپ: پاکستان کے محمد آصف نے ٹائٹل اپنے نام کرلیا پاکستان کے کیوئسٹ بابر مسیح نے کیو اسکول ایشئین اوشیانا ٹورنامنٹ میں بھارت کے سابق عالمی چیمپیئن پنکج ایڈوانی کو شکست سے دوچار کیا۔ پاکستانی کیوئسٹ بابر مسیح نے پنکج ایڈوانی کو 4-1 فریم اسکور سے ہرایا، پاکستان کے بابر مسیح کا تعلق  راولپنڈی سے ہے۔  بھارتی کھلاڑی پنکج ایڈوانی 3 بار انٹرنیشنل بلیئرڈ اینڈ اسنوکر فیڈریشن (آئی بی ایس ایف) کے عالمی چیمپیئن رہ چکے ہیں، جسے بابر مسیح نے دھول چٹائی۔ یہ بھی پڑھیں: محمد آصف تیسری مرتبہ عالمی اسنوکر چیمپیئن بن گئے، بھارتی کھلاڑی کا ریکارڈ برابر یاد رہے کہ...
    پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں ایکس کی سروس ڈاؤن ہوگئی ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews ایکس سروس پاکستان ٹوئٹر سوشل میڈیا صارفین وی نیوز
    سماجوادی پارٹی کے ریاستی صدر نے کہا کہ بی جے پی کانگریس پر انگلی اٹھاتی ہے، لیکن خود یہ نہیں بتاتی ہے کہ چین نے کتنی ہندوستانی زمین پر قبضہ کر لیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سماجوادی پارٹی کے مہاراشٹر یونٹ کے صدر اور رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی نے مہاراشٹر کے وزیراعلٰی دیویندر فڑنویس سے ملاقات کی اور لاؤڈ اسپیکر سے متعلق ہو رہی سیاست پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نفرت کی سیاست کررہی ہے اور صرف ایک مذہب کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ بی جے پی کے لیڈر کریٹ سومیا پر تنقید کرتے ہوئے ابو عاصم اعظمی نے کہا کہ کریٹ سومیا جیسے لیڈر اس موضوع پر منتخب الفاظ بول رہے...