2025-09-18@19:57:32 GMT
تلاش کی گنتی: 110
«ٹی ٹوئنٹی میچ»:
(نئی خبر)
بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر ارش دیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں بھارت کے لیے ایک شاندار سنگ میل عبور کر لیا ہے۔ کولکتہ میں انگلینڈ کے خلاف پانچ میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں ارش دیپ سنگھ نے دو وکٹیں حاصل کرکے بھارت کی طرف سے اس فارمیٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا اعزاز اپنے نام کیا۔ 2022 میں بھارت کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ڈیبیو کرنے والے فاسٹ بولر نے 61 انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی میچز میں 97 وکٹیں لے کر یہ اہم سنگ میل عبور کیا۔ اس سے قبل بھارت کے لیے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے...
ملائیشیا(نیوز ڈیسک)آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں آئرلینڈ نے پاکستان کو 13 رنز سے ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔ملائیشیا میں جاری ویمنز انڈر19 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ بی کے آخری میچ میں آئرلینڈ کی اوپنر ایلس والش نے پاکستان کے خلاف اچھا آغاز کیا ، 31 رنز بنائے ، لیکن دوسری جانب سے وکٹیں گریں ،بارش کی وجہ سے میچ روکنا بھی پڑا اور ایک اننگز 9 اوورز تک محدود کر دی گئی۔ آئر لینڈ نے5 وکٹ پر69 رنز بنائے ، پاکستان کی جانب سے میمونہ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ ڈک ورتھ لیوئس میتھیڈ کے تحت پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے 9 اوورز میں 73 رنز کا ہدف ملا۔جواب میں پاکستان...
شہدادپور (نمائندہ جسارت) پہلا پاکستان زندہ آباد کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ شہدادپور کے عبدالسلام تھہیم کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقد ہوا جس میں پیرا ڈائز کرکٹ کلب اورا سٹوڈنٹ کرکٹ کلب کی ٹیموں نے حصہ لیا، فائنل میچ پیراا ڈائز کرکٹ کلب شہدادپور (156 کا ٹارگٹ دیا تھا) کی ٹیم نے 35 رنز کے ساتھ جیتا جبکہ اسٹوڈنٹ کرکٹ کلب ٹنڈو آدم کی ٹیم نے 10 وکٹوں کے نقصان کے ساتھ صرف 135رنز 20 اوور میں بنا سکی، اس موقع پر جیتنے والی ٹیم کو مہمان خصوصی صحافتی و سماجی شخصیت سید ارشاد ظفر بخاری،پاکستان کرکٹ بورڈ کے ضلعی چیئرمین اسرار خاصخیلی، معروف صحافی عمران خان آرائیں اور عمران قمر ملک، منور ابڑو، نذیر عباسی، استاد خورشید عالم قریشی نے...
ملائیشیا میں انڈر 19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران ایک دلچسپ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب میچ کے دوران میدان میں سانپ آ گیا۔ ملائیشیا میں انڈر 19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران انگلینڈ اور آئرلینڈ کے درمیان میچ جاری تھا کہ اچانک سانپ میدان میں آ گیا۔ اس غیر متوقع واقعے کی وجہ سے میچ کو کچھ دیر کے لیے روکنا پڑا۔ انگلینڈ کی بیٹر جمائیمہ اسپینسر نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلے کی مدد سے سانپ کو پچ سے ہٹا دیا۔ اس دوران گراؤنڈ اسٹاف بھی موقع پر پہنچا اور سانپ کو میدان سے باہر نکال دیا۔ اس واقعے کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان میچ بارش کی وجہ سے منسوخ کر...
کوالالمپور : آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے حوالے سے پاکستان ویمنز انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا آج آسٹریلیا کے خلاف وارم اپ میچ ہوگا۔ یہ میچ سلنگور ٹرف کلب گراؤنڈ میں مقامی وقت کے مطابق سہ پہر اڑھائی بجے شروع ہوگا۔ پاکستان کی ویمنز کرکٹ ٹیم کل جوہور روانہ ہوگی اور ان کا پہلا میچ 18 جنوری کو امریکہ کے خلاف ہوگا۔ پاکستان نے پہلے وارم اپ میچ میں نائجیریا کو 11 رنز سے شکست دی تھی۔ آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 18 جنوری سے ملائشیا میں شروع ہو رہا ہے۔
کوالالمپور (نیوز ڈیسک) پاکستانی ویمنزٹیم نے وارم اپ میچ میں نائیجریا کو11رنز سے شکست دے دی۔انڈر19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے پہلے کھیلے گئے وارم اپ میچ میں پاکستان انڈر19ویمنز ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 105رنز بنائے، پاکستان ویمنز ٹیم کی جانب سے فاطمہ خان 28اور راویل فرخان 23رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ ہدف کے تعاقب میں نائیجریا کی ٹیم 94رنزبنا سکی، پاکستان کی جانب سے قرۃالعین نے 2 وکٹیں حاصل کیں، پاکستان ویمنز ٹیم ایونٹ میں اپنا پہلا گروپ میچ 18 جنوری کو امریکا کے خلاف کھیلے گی۔ چیمپئینز ٹرافی؛ پاک بھارت ٹاکرا، کس کا پلڑا بھاری ہوگا؟
دبئی کیپیٹلز نے آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 میں ایم آئی ایمریٹس کو ایک رن سے ہرادیا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 January, 2025 سب نیوز دبئی (سپورٹس۔ ڈیسک) دبئی کیپیٹلز نے گلبدین نائب اور اولی اسٹون کے شاندار اسپیلز کی مدد سے آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 کے پہلے میچ میں ایم آئی ایمریٹس کو ایک رن سے شکست دیدی ۔ دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نکولس پورن کی 40 گیندوں پر 61 رنز کی شاندار نصف سنچری ناکام رہی۔ یہ جیت ورلڈ آئی ایل ٹی 20 کی تاریخ میں سب سے کم فرق کا ریکارڈ ہے۔ ایم آئی ایمریٹس کو 15 گیندوں پر 16 رنز درکار تھے تاہم کیپیٹلز کے بولنگ اسکواڈ نے...
لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان میں شیڈول چمپئنز ٹرافی کیلیے غیر ملکی ٹیموں کی پاکستان آمد فروری کے پہلے ہفتے میں شروع ہوگی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چمپئنز ٹرافی اور سہ ملکی سیریز کیلیے نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں فروری کے پہلے ہفتے میں پاکستان پہنچیں گی، دونوں ٹیمیں میزبان ملک کیساتھ کراچی اور لاہور میں مقابلہ کریں گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ میں شریک 8 ٹیموں کے پریکٹس میچز 12 سے 18 فروری تک کھیلے جائیں گے، بعدازاں ٹورنامنٹ کا باقاعدہ آغاز ہوگا۔تمام پریکٹس میچز لاہور، کراچی اور راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیمز میں کھیلے جائیں گے۔اسی طرح دیگر ممالک میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں 10فروری کے بعد لاہور پڑھا ڈالیں گی۔
آئی سی سی انڈر 19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے پاکستان ٹیم آج رات ایمریٹس کی پرواز سے کراچی سے ملائشیا روانہ ہو گی ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی انڈر 19 ٹیم کل ملائشیا پہنچے گی ، ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں پاکستان ٹیم کی قیادت وکٹ کیپر بیٹر کومل خان کریں گی ، ورلڈ کپ ٹورنامنٹ 18 جنوری سے 2 فروری تک ملائشیا میں کھیلا جائے گا ۔ قومی سکواڈ میں کومل خان، ضوفشاں ایاز، علیسہ مختیار ، اریشہ انصاری ، فاطمہ خان، ہانیہ احمر ، ماہم انیس، ماہ نور زیب ، میمونہ خالد ، مناہل، قرۃ العین ، راویل فرحان، شہر بانو ، طیبہ امداد اور واصفہ حسین شامل ہیں ،جبکہ گروپ بی میں پاکستان کے ساتھ...