2025-07-05@16:12:45 GMT
تلاش کی گنتی: 24422
«کریم الحسینی»:
(نئی خبر)
—فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں اندرونی اختلافات پھر نمایاں ہو گئے۔پی ٹی آئی کور کمیٹی کی رکن مشال یوسفزئی نے علیمہ خان کے بیٹے شیر شاہ پر طنزیہ سوالات اٹھا دیے۔ مشال یوسفزئی نے شیر شاہ کی 9 اور 10 مئی کی ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ انہیں اتنی بڑا ریلیف کیسے مل گیا؟ یہ بھی پڑھیے پی ٹی آئی رہنما مذاکرات کیلئے تیار، رکاوٹ صرف عمران خان تحریک انصاف میں اختلافات شدید، جنید اکبر اور گنڈاپور آمنے سامنے مشال یوسفزئی نے کہا کہ پارٹی کے اہم رہنما روپوش ہیں، کارکن جیلوں میں ہیں اور حسان نیازی کو اسی ویڈیو پر 10 سال قید کی سزا ہو چکی ہے لیکن کچھ افراد کو چھوٹ کیوں دی گئی؟واضح...
حکومت نے بیشتر شہروں میں چینی کی 190 روپے کلو میں فروخت کا اعتراف جبکہ قلت پوری کرنے کیلیے 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ یہ اعتراف وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا، ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت 196 روپے کلو ہو چکی ہے۔ وزارت منصوبہ بندی نے ایک بیان میں کہاکہ اجلاس میں مہنگائی کے رجحانات اور پرائس میکانزم کا جائزکے دوران بتایا گیا کہ بیشتر شہروں میں چینی کی قیمت 190 کلو ہوچکی ہیں، جو 765000 چینی کی برآمد سے قبل 140 روپے کلو تھی، برآمد سے قیمتوں میں40 فیصد اضافہ ہوا۔ رواں سال...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) نے سیکیورٹی خدشات کے باعث اپنے معائنہ کاروں کو ایران سے واپس بلا لیا ہے۔ایجنسی کے مطابق، معائنہ کاروں کی آخری ٹیم آج بحفاظت ایران سے ویانا میں واقع ہیڈ کوارٹر پہنچ گئی ہے۔آئی اے ای اے کے سربراہ رافیل گروسی نے ایران میں جوہری تنصیبات کی نگرانی اور تصدیقی سرگرمیوں کی جلد از جلد بحالی کے لیے بات چیت کی اہمیت پر زور دیا ہے۔واضح رہے کہ دو روز قبل ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ایک قانون نافذ کیا تھا، جس کے تحت آئی اے ای اے کے ساتھ ایران کا تعاون ختم کر دیا گیا۔اس سے قبل ایرانی پارلیمنٹ نے اسرائیل کے ساتھ حالیہ جنگ اور اس کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ روزمرہ خوراک میں ہلدی شامل کرنے سے آنتوں کے کینسر (باؤل کینسر) سے بچاؤ ممکن ہو سکتا ہے۔یونیورسٹی آف لیسٹر میں کی گئی تحقیق کے مطابق، ہلدی میں موجود زرد رنگت دینے والا قدرتی مرکب کرکیومن (Curcumin) آنتوں میں کینسر کے ابتدائی خلیوں کی افزائش کو روکنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ماہرین نے بتایا کہ کرکیومن نقصان دہ خلیوں کو ٹیومر میں تبدیل ہونے سے پہلے ہی غیر مؤثر کر دیتا ہے، اس طرح کینسر بننے کا عمل روکا جا سکتا ہے۔تحقیق میں یہ بھی معلوم ہوا کہ کرکیومن ایک اہم پروٹین کو غیر فعال کر دیتا ہے جو کینسر کے خلیوں کے پھیلاؤ میں کردار ادا کرتا ہے۔لیبارٹری تجربات کے دوران، سائنس...
ابراہیم رند: لیاری کے علاقے بغدادی میں 5 منزلہ عمارت گرنے کے نتیجے میں6 خواتین اور ایک بچے سمیت 15 افراد جاں بحق ہوگئے ۔ لیاری کے علاقے بغدادی میں گزشتہ صبح 5 منزلہ عمارت گرنے کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے عمارت مکمل طور پر زمین بوس ہوگئی اور قریبی عمارتیں بھی متاثر ہوئیں۔ آپریشن انچارج ریسکیو 1122 سندھ کا کہنا ہے کہ امدادی ٹیمیں اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد ملبہ ہٹانے میں مصروف ہے، ہیوی مشینری کا بھی استعمال کیا جا رہا ہے، ریسکیو کا 70 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔ شمالی علاقہ جات میں سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو کارروائی مکمل کرنے میں...
لاہور (ویب ڈیسک) ملک بھر میں نو محرم الحرام کے مرکزی جلوسوں کے لیے سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔ کراچی میں نو محرم الحرام کے مرکزی جلوس کی گزرگاہ پر دکانیں اور مارکیٹیں سیل، ایم اے جناح روڈ کے اطراف کنٹینر رکھ کر سڑکیں بند کر دی گئیں۔لاہور میں نویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس پانڈو اسٹریٹ اسلام پورہ سے برآمد ہوگا اس موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔ آج نیوز کے مطابق کراچی میں 9 محرم الحرام کا مرکزی جلوس آج نشتر پارک سے برآمد ہوکر حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہوگا۔ جلوس کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے سیکیورٹی کے غیرمعمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔ اسلام آباد اور راولپنڈی میں...
اسلام آباد(اوصاف نیوز)جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں رات بھر موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری رہا جس کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا .. محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے بعد واسا راولپنڈی نے ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے رین ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔ ایم ڈی واسا محمد سلیم اشرف کے مطابق واسا کا عملہ ہیوی مشینری کے ساتھ نشیبی علاقوں میں تعینات کر دیا ۔ ہ کمیٹی چوک انڈر پاس اور مری روڈ پر بارش شروع ہوتے ہی مشینری فوری پہنچا دی گئی تھی تاکہ نکاسی آب کے عمل کو یقینی بنایا جا سکے۔ سیدپور کے مقام پر سب سے زیادہ 80 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی.. ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ہائی پرفارمنس ڈائریکٹر عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم اس وقت کسی بھی فارمیٹ میں تسلی بخش کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر رہی۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عاقب جاوید نے بتایا کہ اسکلز ڈویلپمنٹ کیمپ کا آج آخری دن ہے۔ اس کیمپ میں کھلاڑیوں کا کوچز سے ابتدائی تعارف کرایا گیا، جب کہ تیسرے مرحلے میں زیادہ تر وہ کھلاڑی شامل ہیں جو شاہینز کے ساتھ انگلینڈ روانہ ہوں گے۔ ان کے مطابق کیمپ کا مقصد آف سیزن میں کھلاڑیوں کو ایکشن میں رکھنا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ سلسلہ یہاں ختم نہیں ہوگا بلکہ اس کے مزید دو مراحل ہوں گے۔ شاہینز کی آسٹریلیا روانگی کی...
کراچی(نیوز ڈیسک) لیاری کے علاقے بغدادی میں 5 منزلہ عمارت گرنے کے نتیجے میں3 خواتین اور ایک بچے سمیت 14 افراد جاں بحق ہوگئے ۔ نجی چینل کے مطابق لیاری کے علاقے بغدادی میں جمعہ کی صبح 5 منزلہ عمارت گرنے کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے عمارت مکمل طور پر زمین بوس ہوگئی۔ حادثے میں اب تک 3 خواتین اور بچے سمیت 14 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہیں، ملبے تلے تقریباً 25 سے 30 افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہےکہ عمارت گرنے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں، عمارت کے ملبے تلے مزید افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے جن کو نکالنے کیلئے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)کل بروز اتوار06 جولائی سےملک کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار/ شدیدموسلادھار بارش کے باعث مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان،ایبٹ آباد، بونیر، چترال، دیر، سوات، شانگلہ، نوشہرہ، صوابی، مردان، اسلام آباد/راولپنڈی، ڈی جی خان، شمال مشرقی پنجاب ،کشمیر اور بلوچستان کے مقامی / بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ۔ عوام الناس کو احتیاط کی ہدایت۔ شدید بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، نوشہرہ اور پشاور کے نشیبی علا قے زیر آب آنے کا اندیشہ۔جمعه کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور حبس رہنے کا امکان ۔تا ہم جنوب مشرقی /زیریں سندھ ، شمال مشرقی / جنوبی بلوچستان، بالائی خیبر پختونخواہ، شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں چند مقامات...
اسلام آباد(اوصاف نیوز)انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) نے سکیورٹی خدشات پر اپنے معائنہ کاروں کو ایران سے نکال لیا، آئی اے ای اے کا کہنا ہے کہ معائنہ کاروں کی آخری ٹیم آج ایران سے بحفاظت ویانا میں ایجنسی کے ہیڈ کوارٹر پہنچ گئی ہے۔ ایجنسی کے سربراہ رافیل گروسی نے ایران میں جوہری تنصیبات کی نگرانی اور تصدیقی سرگرمیوں کو جلد از جلد دوبارہ شروع کرنے کے طریقہ کار پر بات چیت کی اہمیت کا اعادہ کیا ہے۔ خیال رہے کہ 2 روز قبل ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے آئی اے ای اے کے ساتھ تعاون ختم کرنے کا قانون نافذ کیا تھا۔ اس سے قبل ایرانی پارلیمنٹ نے اسرائیل ایران جنگ کے بعد...
سٹی42: 9 محرم الحرام کے موقع پر لاہور سمیت پنجاب بھر میں سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے مطابق صوبے بھر میں ایک لاکھ سے زائد پولیس افسران و اہلکار عزاداری جلوسوں اور مجالس کی سیکیورٹی پر مامور ہیں۔ ملک بھر میں 9 ویں محرم الحرام کے جلوس آج عقیدت و احترام سے نکالے جائیں گے۔آج صوبے بھر میں 1689 جلوس اور 3895 مجالس کا انعقاد کیا گیا ہے۔ لاہور میں 79 جلوس اور 378 مجالس برآمد و منعقد ہو رہی ہیں،جس میں 10 ہزار سے زائد اہلکار سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات ہیں۔ 30 ہزار کمیونٹی رضا کار پولیس کی معاونت کر رہے ہیں، سیف سٹیز اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ...

جنگ کے دوران چین پاکستان کو بھارتی عسکری تنصیبات کی لائیو معلومات فراہم کررہا تھا: بھارتی فوج کا الزام
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارتی فوج نے پاک بھارت جنگ میں اپنی ناکامیوں کا اعتراف کرتے ہوئے دفاعی نظام کو فوری طور پر اپ گریڈ کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے، جب کہ ڈپٹی آرمی چیف نے جنگ میں ہونے والی غلطیوں سے سیکھنے کا مشورہ دیا ہے۔نئی دہلی میں ایک دفاعی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل راہول سنگھ نے الزام عائد کیا کہ بھارت کو جنگ کے دوران نہ صرف پاکستان بلکہ چین اور ترکی سے بھی چیلنجز کا سامنا تھا۔ ان کے مطابق، چین پاکستان کو بھارتی عسکری تنصیبات سے متعلق براہ راست معلومات فراہم کر رہا تھا۔لیفٹیننٹ جنرل راہول سنگھ نے کہا کہ جب ڈی جی ایم او سطح پر مذاکرات ہو رہے تھے، پاکستان نے...
لیاری کے علاقے بغدادی میں جمعہ کی صبح ایک خستہ حال 5 منزلہ رہائشی عمارت زمیں بوس ہوگئی، افسوسناک واقعے میں اب تک 13 افراد جاں بحق اور 9 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں، جبکہ کئی افراد تاحال ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ ریسکیو ادارے ایدھی اور ریسکیو 1122 کے مطابق حادثہ بغدادی کے علاقے 8 چوک میں 24 گھنٹہ کلینک کے قریب پیش آیا۔ سول اسپتال کراچی اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو انسٹیٹیوٹ آف ٹراما کے مطابق 9 لاشیں اسپتال لائی گئیں، جبکہ 4 افراد دورانِ علاج دم توڑ گئے۔ پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ سید نے جاں بحق افراد کی تعداد کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مرنے والوں میں 2 خواتین اور متعدد مرد شامل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(آن لائن) پاکستان انٹرنیشنل ائر لائنز کے حق میں 13 سال قبل مقدمے کا فیصلہ،پی آئی اے کو فیصلے کے نتیجے میں مالی معاوضے کی مد میں 3 ارب 9 کروڑ 10لاکھ روپے موصول۔ وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بیان میں کہا کہ پی آئی اے سے متعلق ایک بہترین خبر سامنے آئی ہے تیرہ سال پہلے مقدمے کا فیصلہ پی آئی اے انویسٹمنٹ لمیٹڈ کے حق میں آیا۔ وزیر دفاع نے کہا کہ فیصلے کے نتیجے میں پی آئی اے انویسٹمنٹ کے اکاو¿نٹ میں 3 ارب 9 کروڑ دس لاکھ موصول ہو چکے ہیں فیصلے اور اس پر پر عملدرآمد میں کل 28 سال کا وقت لگا۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا سلسلہ برقرار ہے اور جمعہ کو کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی مثبت رجحان دیکھا گیا۔ ہنڈریڈ انڈیکس ایک ہزار 262 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ31 ہزار 949 پوائنٹس پر بند ہوا۔ انڈیکس 6 دن میں مجموعی طور پر 9 ہزار 902 پوائنٹس بڑھا ہے۔ انڈیکس نے اپنی نئی بلند ترین سطح ایک لاکھ 32 ہزار 129 بنائی جبکہ کاروباری دن میں 100 انڈیکس ایک ہزار 413 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ حصص بازار میں 73 کروڑ شیئرز کے سودے 34 ارب روپے میں طے ہوئے۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 143 ارب روپے بڑھ کر 15 ہزار 910 ارب روپے ہوگئی جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 6 روز میں ایک ہزار 114...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور میںسیکورٹی اقدامات کے تحت 10 محرم الحرام تک موبائل فون سروس بند کردی گئی۔ پولیس ترجمان کے مطابق موبائل فون سروس 8 محرم الحرام جمعہ نماز کے بعد سے یوم عاشور کی شب 10 بجے تک بند رہے گی۔ ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ یہ اقدام حساس علاقوں میں نگرانی بہتر بنانے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلیے کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق سیکورٹی ادارے ڈرون کیمروں، سی سی ٹی وی اور دیگر ٹیکنالوجی سے جلوسوں کی نگرانی بھی کریں گے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے معروف کالم نگار، شاعر اور ریڈیو پاکستان، کراچی اسٹیشن کے سابق ڈائریکٹر شکیل فاروقی کراچی میں انتقال کرگئے۔ ان کی عمر 86 برس تھی۔ انہیں کیماڑی ٹاؤن کے قبرستان ’باغ اسماعیل چاولہ ‘میں سپردخاک کردیا گیا۔ شکیل فاروقی بھارت کے صوبے اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے قصبے بگرہ میں 22 فروری1939ء کو پیدا ہوئے۔ انہوں نے سیاسیات، معاشیات اور صحافت میں ایم اے کیا۔ وہ بیک وقت تین زبانوں یعنی اردو، انگریزی اور ہندی میں شاعری کرتے تھے۔ ان کی انگریزی نظموں کا مجموعہ ’’شیڈوز‘‘ شائع ہوچکا ہے۔ ان کا حمدیہ اور نعتیہ کلام ’’عقیدت کے پھول‘‘ کے عنوان سے حال ہی میں سامنے آیا ہے۔ شکیل فاروقی طویل عرصے تک ریڈیو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) کل جماعتی حریت کانفرنس جموں کشمیر کے جنرل سیکرٹری پرویز احمد شاہ نے کہا ہے کہ عالمی برادری جموں کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کیا جائے۔ شہید کشمیری رہنماء برہان وانی کی یاد اور افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لیے 8 جولائی کو آرٹس کونسل سے کراچی پریس کلب تک بنیان مرصوص ریلی نکالی جائے گی۔ جس میں تمام قومی اور دیگر جماعتیں شریک ہوں گی۔ اس ریلی کا واضح پیغام ہے کہ کشمیر ہمارا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس میں کیا۔ اس موقع پر کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما سید...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میرپور ماتھیلو میں مال بردار ٹرین کا انجن اور 4 بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں۔ریلوے حکام کے مطابق مال بردار ٹرین پنجاب سے کراچی جارہی تھی، حادثے کے بعد اپ اور ڈاؤن ٹریک بند کردیا گیا ہے۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے مقام سے ٹریک اکھڑ گیا، بوگیاں انجن سے الگ ہوگئی ہیں، مسافر ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنوں پر روک دیا گیا ہے۔ریلوے حکام کے مطابق روہڑی سے ریلیف ٹرین طلب کرلی گئی جب کہ امدادی کام بھی شروع کردیا گیا ہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی( اسٹاف رپورٹر)مرکزی رہنما جماعت اسلامی راشد نسیم آج 11 بجے دن مسجد قریشاں لانڈھی کراچی اور ساڑھے 12 بجے پی آئی اے کالونی گلشن اقبال میں تقریبات سے خطاب کریں گے جبکہ کل10 محرم کو 11 بجے دن مسجد قبا فیڈرل بی ایریا کراچی اور بعدنماز ظہر مسجد اقصیٰ گلشن اقبال میں محرم الحرام کی مناسبت سے تقریبات سے خطاب کریں گے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے لیاری بغدادی میں گرنے والی5 منزلہ عمارت کے مقام کا دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا ، اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے عمارت گرنے اور9افراد کے جاں بحق ہونے پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور سندھ حکومت اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی نا اہلی اور بد انتظامی کی مذمت کی اور کہا کہ حکومت کی ذمے داری ہے کہ متاثرین کو سہولت فراہم کرے ،متاثرہ خاندانوں کو 6ماہ کا کرایہ اور متبادل جگہ دی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ المیہ یہ ہے کہ شہر میں40اور 60گز کی جگہ پر کئی کئی منزلہ عمارتیں بن جاتی ہیں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کراچی کے علاقے لیاری میں عمارت گرنے اورملبے کے نیچے دب کر جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔منصورہ سے جاری بیان میں انھوں نے مرحومین کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ سندھ کے حکمران اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حادثے کے ذمے دار ہیں، پیپلزپارٹی کی حکومت نے ملک کے سب سے بڑے شہر کو تباہ و برباد کر دیا ہے اور عوام کو مرنے کے لیے چھوڑ دیا۔ انھوں نے کہا کہ کراچی میں مختلف مافیاز حکومت کی سرپرستی میں کام کر رہے ہیں،قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہوتی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد میں درجہ حرارت میں غیرمعمولی اضافے کے بعد محکمہ موسمیات نے گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا میں گلیشیئر پگھلنے سے سیلاب کے خطرے کی وارننگ جاری کردی۔ ماہر موسمیات زینت یاسمین کے مطابق آئندہ ہفتے درجہ حرارت میں مزید اضافے اور موسمی تبدیلیوں کے باعث گلیشیئر جھیلوں کے پھٹنے (GLOF) کا خطرہ بڑھ گیا ہے، جو متاثرہ وادیوں میں فلیش فلڈ اور گلیشیائی سیلاب کا باعث بن سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلنددرجہ حرارت اور موسمی نظام گلیشیئر جھیلوں پر دباؤ بڑھا رہے ہیں جس کے باعث گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔اس سلسلے میں پی ایم ڈی نے متعلقہ اداروں کو الرٹ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) رواں مالی سال 26-2025ء کے شروع ہوتے ہی ملک میں مہنگائی نے بھی سر اٹھانا شروع کردیا۔ حالیہ ایک ہفتے کے دوران ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں اضافے کی رفتار میں 0.73 فیصد اضافہ ہوگیا اور سالانہ بنیاد پر بھی مہنگائی میں اضافے کی شرح 1.52 فیصد سے بڑھ کر 2.06فیصد ہوگئی ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 18اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 6 اشیا سستی اور 27 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ میں ادارہ شماریات نے بتایا کہ حالیہ ایک ہفتے کے دوران زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 40 روپے، پیاز 5 روپے 56 پیسے، ٹماٹر کی فی...
روس نے حال ہی میں افغانستان میں قائم طالبان حکومت کو باضابطہ طور پر تسلیم کر لیا ہے جس کو خطے کے لیے ایک بڑی پیشرفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ جمعے کو یہی سوال جب پاکستان دفتر خارجہ ترجمان شفقت علی خان کے سامنے رکھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ہم نے روس کی جانب سے کابل میں حکومت کو تسلیم کیے جانے کی خبر دیکھی ہے، روس اس خطے کا اہم ملک ہے اور یہ 2 خودمختار ممالک کا باہمی معاملہ ہے۔ یہ بھی پڑھیں: روس نے افغان طالبان کی حکومت باضابطہ طور پر تسلیم کرلی سفارتی ماہرین اسے ایک بہت بڑی اور خوش آئند پیشرفت قرار دے رہے ہیں جو خطے کا اقتصادی مستقبل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) لیاری کے علاقے بغدادی میں جمعہ کو منہدم ہونے والی عمارت کے ملبے سے جاں بحق افراد اور زخمیوں کو نکالنے میں الخدمت کے رضاکاروں نے بھرپور حصہ لیا ، واقعے کی اطلاع ملتے ہی الخدمت کی ڈزاسٹرمینجمنٹ ٹیم کے متعدد رضاکاروں نے موقع پر پہنچ کر دیگر ریسکیو ٹیموں کے ساتھ ملکر امدادی سرگرمیاں شروع کیں جو رات گئے تک جاری رہیں۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) محرم الحرام کے دوران سیکورٹی خدشات کے پیش نظر کراچی میں بی آر ٹی اور پیپلز بس سروس کی سرگرمیاں جزوی طور پر معطل کردی گئیں۔ ترجمان پیپلز بس سروس نے بتایا ہے کہ 8، 9 اور 10 محرم الحرام کو بی آر ٹی (گرین لائن) سروس مکمل طور پر معطل رہے گی۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ 9 اور 10 محرم کو بس سروس کے 10 میں سے 7 روٹس بند رہیں گے۔ بی آر ٹی حکام کا کہنا ہے کہ بس سروس کی معطلی کا فیصلہ محرم الحرام کے جلوسوں کے روٹس اور عوام کے تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
القرآن
وائٹ ہاؤس میں فوجی خاندانوں کے ساتھ تفریح کے بعد گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکی عوام نے ہمیں تاریخی مینڈیٹ دیا، پچھلے دور میں ملٹری کو مضبوط کیا، اب مزید جدید کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی فضائیہ نے چند روز قبل کامیاب آپریشن کیا، امریکی اسٹاک مارکیٹ آج بلند ترین سطح پر ہے۔ امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں فوجی خاندانوں کے ساتھ تفریح کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے امریکا کی طاقت کو بحال کیا۔ اب ہمارے بارڈرز پہلے سے زیادہ محفوظ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکی عوام نے ہمیں تاریخی مینڈیٹ دیا، پچھلے دور میں ملٹری کو مضبوط کیا، اب...

دیرینہ شراکت داری بہت اہم:وزیراعظم ٹرمپ کو یوم آزادی پر مبارکباد ‘امید ہے عالمی تنازعات حل ہونگے: وزیر داخلہ
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+ اپنے سٹاف رپورٹر سے )وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان کے عوام اور حکومت کی طرف سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ، امریکی انتظامیہ اور عوام کو یوم آزادی کی مبارکباد پیش کی ہے۔جمعہ کو سوشل میڈیا ایکس پر اپنی پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام اور حکومت کی طرف سے میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ، امریکی انتظامیہ اور امریکہ کے عوام کو ان کے یوم آزادی پردلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ اپنی دیرینہ شراکت داری کو بہت اہمیت دیتا ہے اور آنے والے سالوں میں ہمارے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے امریکہ کے یوم آزادی پرامریکی...
لاہور (خصوصی نامہ نگار+ نوائے وقت رپورٹ ) ملک بھر میں یوم عاشورکل اتوارکو عقیدت و احترام سے منایا جائے گا، تمام چھوٹے بڑے شہروں میں شبیہ ذوالجناح اور تعزیے کے جلوس برآمد ہوںگے، لاہور میںشبیہ ذوالجناح کا مرکزی جلوس آج رات نثار حویلی سے برآمد ہوگا، جو کل یوم عاشور کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔ ِ لاہور سے نویں محرم کا مرکزی جلوس آج ہفتہ کو پانڈو سٹریٹ اسلامپورہ سے برآمد ہوگاجو روایتی راستوں اسلام پورہ بازار، سیکرٹریٹ اور پرانی انارکلی سے ہوتا ہوا خیمہ سادات پر اختتام پذیر ہوگا، ِ لاہور سے 9 محرم الحرام کے دیگر جلوس بھی برآمد ہونگے۔ قبل ازیں لاہور سمیت ملک بھر میں 8 محرم الحرام کے موقع پر عزاداری...
لاہور(خصوصی نامہ نگار ) جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے مرکزی جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی صدر مولانا محمد اجمل قادری نے جامعہ مدینہ جدید لاہور میں ملاقات کی، اس موقع پر دونوں رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ایک عالم دین کی موت جہان کی موت ہے مرحوم انتہائی نیک دل انسان تھے،ان کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلا کئی سالوں تک پر نہیں ہو سکے گا،دونوں رہنماؤں نے جے یو آئی پنجاب کے امیر مولانا محمود میاں کے انتقال پران کے لواحقین سے تعزیت کی اور مرحوم کے لئے درجات کی بلندی اور مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر کی دعا کی۔مولانا فضل الرحمن اور مولانا محمد اجمل قادری نے ملاقات کے دوران...
فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کا کہنا ہے کہ فلسطین میں جنگ بندی تجویز پر مشاورت جاری ہے، حتمی مشاورت کے بعد ثالثوں کو اپنا فیصلہ پیش کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطینی عہدیدار کا کہنا ہے کہ حماس نے غزہ جنگ بندی تجویز پر اپنا جواب ثالثوں کے حوالے کر دیا ہے۔ برطانوی خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے فلسطینی عہدیدار نے کہا کہ حماس کا جنگ بندی تجویز پر مثبت ردعمل ہے، امید ہے اس سے معاہدے پر پہنچنے میں آسانی ہوگی۔ دوسری جانب فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کا کہنا ہے کہ فلسطین میں جنگ بندی تجویز پر مشاورت جاری ہے، حتمی مشاورت کے بعد ثالثوں کو اپنا فیصلہ پیش کریں گے۔ یاد رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے غزہ میں امن قائم کرنے...
اسلام آباد: رواں مالی سال 26-2025 کے شروع ہوتے ہی ملک میں مہنگائی نے بھی سر اٹھانا شروع کردیا ہے حالیہ ایک ہفتے کے دوران ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں اضافے کی رفتار میں 0.73 فیصد اضافہ ہوگیا اور سالانہ بنیاد پر بھی مہنگائی میں اضافے کی شرح 1.52 فیصد سے بڑھ کر 2.06فیصد ہوگئی ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 18اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 6اشیا سستی اور 27 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ میں ادارہ شماریات نے بتایا کہ حالیہ ایک ہفتے کے دوران زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 40 روپے، پیاز 5 روپے 56 پیسے، ٹماٹر کی...
معیشت کا اہم ترین شعبہ تجارت خارجہ جو واضح کرتا ہے کہ قوم کی محنت ، صنعت کی رفتار اور صلاحیتوں کے بل بوتے پر کیا ایکسپورٹ کیا اور اپنی ضرورتوں کے لیے، صنعتوں کے لیے کبھی مشینری کی صورت کبھی موبائل فون کی صورت میں کیا امپورٹ کیا ہے۔ سال بھر ہم کوشش کرتے رہے، لیکن تصویر الجھی ہوئی برآمد ہوئی اور درآمدات کا پلہ بھاری رہا۔ کیونکہ ہم چاول بیچتے رہے اور موبائل خریدتے رہے۔ پہلے کپاس بیچتے رہے تھے اب گزشتہ مالی سال کے دوران اربوں ڈالر کی کپاس خریدتے رہے۔ ادھر ٹیکسٹائل کی سست روی، چینی کی کم پیداوار یا بلاوجہ برآمدات اور اب رواں مالی سال میں 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کر کے تجارتی...
اﷲ کے رسول ﷺ نے فرمایا: ’’سب سے افضل جہاد سُلطان جابر کے سامنے کلمۂ حق بلند کرنا ہے۔‘‘ عالم نسواں کو فخر ہے کہ سلطان جابر کے سامنے کلمۂ حق کہنے کے اس افضل ترین جہاد کی روایت نبی ﷺ کی بیٹیوں سے قائم ہوئی۔ جناب زینبؓ نے شہادت امام حسینؓ کے بعد بازار کوفہ، دربار کوفہ اور دربار یزید میں ابن زیاد اور یزید جیسے جابروں کے سامنے جس طرح کلمۂ حق بلند کیا ہے وہ انسان کی جرأت کردار کا معجزہ ہے۔ بازار کوفہ میں جناب زینبؓ کے خطبے کے بعد دوسری منزل وہ تھی جب اسرائے آل محمدؐ کوفہ کے گورنر ابن زیاد کے دربار میں لائے گئے۔ شہادت امام حسینؓ کے بعد ابن زیاد اپنی...
رب کائنات کا حکم ہے کہ نماز میں زینت اختیار کرو۔ حضرت امام عالی مقام حسینؓ اپنے تمام خوب صورت رشتوں کے ہم راہ خود کو مزّین کیے، اپنے جد ِ امجد ابراھیمؑ کی طرح قربانی کے لیے میدانِ کربلا میں حاضر تھے۔ زینت کا یہ انداز فرشتوں کو بھی حیران کرگیا۔ جنّت کے شہزادے کی سج دھج ایسی ہی متوقع تھی۔ صراط ِ مستقیم کے راہی اسی شان کے ہوتے ہیں۔ اقامۃ الصلوٰۃ یعنی نماز کا قائم کرنا یہ ہے کہ آپ اﷲ کی حاکمیت کو اپنی زندگی کے نظریاتی اور عملی گوشوں میں نافذ کریں۔ جب آپ معاشرے، معاش اور خاندان سے کٹتے ہوئے ہر اذان پر اﷲ کے سامنے کھڑے ہوجاتے ہیں، تو گویا آپ اعلان کر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر)سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے اپیلیٹ بینچ نے بروقت انصاف اور ریگولیٹری احتساب کو یقینی بنانے کے لیے مالی سال 2024-25 کے دوران 124 اپیلیں نمٹا دی ہیں۔نمٹائی گئی اپیلوں میں سے 22 کیسز انشورنس آرڈیننس 2000 سے متعلق تھے، جبکہ 15 اپیلیں سکیورٹیز ایکٹ 2015 کے بارے میں تھیں۔ اس کے علاوہ 34 اپیلیں کمپنیز آرڈیننس 1984 اور کمپنیز ایکٹ 2017 کی شقوں سے متعلق تھیں، جبکہ 5 اپیلیں نان بینکنگ فنانس کمپنیزریگولیشنز 2008 کی خلاف ورزیوں پر نمٹائی گئیں۔باقی 48 اپیلیں ایس ای سی پی کی اینٹی منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت روکنے سے متعلق ریگولیشنز 2018 اور 2020 کی خلاف ورزیوں پر تھیں۔ کل 124 اپیلوں میں سے اپیلیٹ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (کامرس رپورٹر ) پاکستان بزنس فورم نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے صدر عاطف اکرام شیخ کو وفاقی حکومت کی جانب سے ان کے عہدے میں ایک سال کی مزید توسیع ملنے پر مبارکباد دی ہے۔ پاکستان بزنس فورم کے ترجمان نے کہا کہ عاطف اکرام شیخ کی قیادت میں ایف پی سی سی آئی نے کاروباری برادری کے مسائل کو اجاگر کرنے، صنعتی ترقی کے لیے مؤثر اقدامات تجویز کرنے اور حکومتی پالیسی سازی میں تعمیری کردار ادا کرنے میں اہم پیش رفت کی ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ عاطف اکرام شیخ کی قائدانہ صلاحیتیں، وڑن اور کاروباری حلقوں کے ساتھ مضبوط روابط نے ایف پی سی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(اسپورٹس ڈیسک )وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی گرلز نیٹ بال ٹیم کو ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ کی پلیٹ ڈویژن کپ کا فائنل جیتنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔اس حوالے سے اپنے تہینیتی پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ شاباش پاکستان نے ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ جیت لی، یہ پاکستان کے لیے فخر کا لمحہ اور ویمن اسپورٹس میں اہم سنگِ میل ہے۔وزیراعظم نے کہا ہے کہ پورے ٹورنامنٹ میں ناقابلِ شکست رہنے پر ٹیم کو خصوصی داد دیتا ہوں۔یاد رہے کہ پاکستان نے مالدیپ کو شکست دے کر ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ میں پلیٹ گروپ ٹائٹل جیتا ہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">روم (انٹرنیشنل ڈیسک) اٹلی کے دارالحکومت روم کے مشرقی علاقے میں فیول اسٹیشن میں زوردار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 36 افراد زخمی ہو گئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق روم کے شمال مشرق میں ہونے والا دھماکا پورے اطالوی دارالحکومت میں سنا گیا، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں 9 پولیس افسران اور ایک فائر فائٹر شامل ہے۔ انہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔زخمیوں میں 4 شدید زخمی ہیں جبکہ 2 کی حالت تشویشناک ہے۔ بعض افراد دھماکے کے باعث ٹوٹی ہوئی کھڑکیوں کے شیشے لگنے سے زخمی ہوئے تھے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بغداد (انٹرنیشنل ڈیسک) عراق میں الصدر تحریک کے سربراہ مقتدیٰ الصدر نے مطالبہ کیا ہے کہ تمام ہتھیار عراقی ریاست کے حوالے کیے جائیں اور ملیشیاؤں کو تحلیل کیا جائے۔ اس کے ساتھ انہوں نے ایک بار پھر آنے والے پارلیمانی انتخابات کے بائیکاٹ پر زور دیا ۔ مقتدیٰ الصدر نے جمعہ کے روزایکس پلیٹ فارم پر پوسٹ کی گئی ایک تحریر میں کہا کہ ملک کی فوج اور پولیس کو مضبوط کرنا چاہیے، اور عراق کو خود مختار اور غیر تابع ریاست ہونا چاہیے۔ انہوں نے دوبارہ اس بات پر زور دیا کہ وہ آئندہ پارلیمانی انتخابات کا بائیکاٹ کریں گے۔اس سے قبل بھی مقتدیٰ الصدر اعلان کر چکے ہیں کہ وہ اس وقت تک پارلیمانی انتخابات...

آٹھویں محرم الحرام کے مرکزی جلوس کی سیکورٹی جلوس کی گزرگاہوں کے اطراف کی سٹرکوں کو کنٹینرز لگا کر بند کیا ہوا ہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی ضلع سائٹ غربی کے امیر ڈاکٹر نورالحق، سیکرٹری ضلع راشد خان ، صدر پبلک ایڈ کمیٹی عبدالقیوم ، سیکرٹری کامران خان نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ سندھ حکومت نت نئے قوانین سے شہریوں کو پریشان کرنا بند کرے، حکومتی سرپرستی میں ٹریفک پولیس عوام کا جینا حرام کردیا ہے ،پکے کے یہ ڈاکوکچے کے ڈاکوئوں سے بھی بدتر ہیں جو ظالمانہ قانون کی آڑلے کر شہریوں کے جیبوں پر ڈاکے ڈال رہے ہیں ،نمبر پلیٹس کی تبدیلی کے نام پر اربوں روپے شہریوں سے لوٹے جارہے ہیں جس کا کوئی پوچھنے والا نہیں ،کراچی کے مختلف تھانوں کے باہر نوجوانوں کی قطاریں لگ گئی ہیں ، یہ سلسلہ فوری طور...
حماس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غزہ جنگ بندی کی تجویز پر اپنا جواب بات چیت کے متعدد دور کے بعد آج ثالثوں کے پاس جمع کرادیا۔ عالمی خبر رساں ادارے رائٹزر کے مطابق ایک حماس رہنما نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ہم نے قطر اور مصر کو جنگ بندی کی تجویز پر اپنا جواب دے دیا ہے۔ اسی حوالے سے بات کرتے ہوئے غزہ جنگ بندی مذاکرات سے قریبی طور پر وابستہ فلسطینی اہلکار نے بتایا کہ حماس کا جواب مثبت ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ میرے خیال میں حماس کے اس مثبت جواب کے نتیجے میں جنگ بندی کے حتمی معاہدے تک پہنچنے میں مدد ملے گی۔ تاہم ابھی تک حماس، امریکا، اسرائیل اور دیگر ثالثوں کی جانب...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جنیوا: اقوام متحدہ میں فلسطینی علاقوں سے متعلق خصوصی نمائندہ فرانچیسکا البانیزے نے اسرائیل پر ’نسل کشی کی مہم‘ چلانے کا الزام عائد کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل پر اسلحہ کی فراہمی پر پابندی عائد کرے، تجارتی و مالی تعلقات منقطع کرے اور اسرائیل کی پشت پناہی کرنے والی کمپنیوں کے خلاف قانونی کارروائی کرے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے خطاب کرتے ہوئے فرانچیسکا البانیزے نے کہا کہ فلسطینی مقبوضہ علاقوں میں صورتحال قیامت خیز ہوچکی ہے اور اسرائیل جدید تاریخ کے بدترین نسل کشی کے مظالم کا ذمہ دار ہے۔فرانچیسکا البانیزے نے اپنے تازہ ترین رپورٹ میں ان 60 سے زائد کمپنیوں کی نشاندہی کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ہمارے تجزیہ کار دوست کہتے ہیں کہ بے شک پاکستانی حکمران انتہائی سفاک، بے حس اور ظالم ہیں، وہ پاکستانی قوم کو زندہ رہنے کی ذرا سی سہولت دینے کو تیار نہیں ہیں اور خود عوام کے ادا کردہ ٹیکسوں کے بل پر اپنی تنخواہوں میں کئی سو گنا اضافہ اور بے تحاشا مراعات حاصل کررہے ہیں لیکن یہ سب کچھ عالمی اسٹیبلشمنٹ کے ’’گریٹر گیم‘‘ کا حصہ ہے۔ وہ نہیں چاہتی کہ پاکستانی عوام دو وقت کی روٹی کے شیطانی چکر سے باہر آئیں اور اپنے ملک کے خلاف عالمی سازش کو روکنے کے لیے احتجاج کا حصہ بنیں۔ اس کام میں آئی ایم ایف بھی پاکستانی حکمرانی کی سہولت کاری کررہا ہے۔ اسے ارکان پارلیمنٹ، وزیروں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وہ شخص جو ایمان لایا تھا، بولا ’’اے میری قوم کے لوگو، میری بات مانو، میں تمہیں صحیح راستہ بتاتا ہوں۔ اے قوم، یہ دنیا کی زندگی تو چند روزہ ہے، ہمیشہ کے قیام کی جگہ آخرت ہی ہے۔ جو برائی کرے گا اْس کو اتنا ہی بدلہ ملے گا جتنی اْس نے برائی کی ہو گی اور جو نیک عمل کرے گا، خواہ وہ مرد ہو یا عورت، بشرطیکہ ہو وہ مومن، ایسے سب لوگ جنت میں داخل ہوں گے جہاں اْن کو بے حساب رزق دیا جائے گا۔ اے قوم، آخر یہ کیا ماجرا ہے کہ میں تو تم لوگوں کو نجات کی طرف بلاتا ہوں اور تم لوگ مجھے آگ کی طرف دعوت دیتے ہو!۔...
اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ برائے مقبوضہ فلسطینی علاقے فرانسسکا البانیزے نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ تمام تجارتی و مالی تعلقات منقطع کردے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ بیان انھوں نے جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے خطاب کرتے ہوئے دیا۔ انھوں نے کونسل میں ایک رپورٹ ’’قبضے کی معیشت سے نسل کشی کی معیشت تک‘‘ بھی پیش کی جس میں اُں 60 سے زائد کمپنیوں کے نام شامل ہیں جو فلسطینیوں کے خلاف جبر اسرائیل کی مدد کر رہی ہیں۔ فرانسسکا البانیزے نے کہا کہ مقبوضہ فلسطینی علاقے میں صورت حال قیامت خیز ہے۔ اسرائیل جدید تاریخ کے سفاک ترین نسل کشی میں سے ایک کا ذمہ دار ہے۔ رپورٹ میں کہا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ: اقوام متحدہ کے ایک ذیلی ادارے نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ میں خوراک کی تقسیم کے مراکز پر اسرائیلی فوج اور امریکی کنٹریکٹرز کی فائرنگ کے نتیجے میں 27 مئی سے اب تک 613 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں بڑی تعداد خواتین، بچوں اور بزرگوں کی ہے۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹ میں بتایا گیا کہ شہید ہونے والے تمام فلسطینی خوراک کے حصول کے لیے قطار میں کھڑے تھے اور اپنی باری کا انتظار کر رہے تھے کہ ان پر بلااشتعال فائرنگ کر دی گئی۔رپورٹ میں انکشاف کیا کہ ان امدادی مراکز پر تعینات امریکی کنٹریکٹرز جو اسرائیل اور امریکا کی حمایت یافتہ امدادی اسکیموں کی سیکیورٹی پر مامور...
ایک نئی تحقیق کے مطابق تیار کی گئی جدید جین تھراپی کا ایک انجیکشن لوگوں میں کم ہوتی سماعت کو ہفتوں میں بحال کر سکتا ہے۔ سوئیڈن کی کیرولِنسکا انسٹیٹیوٹ سے تعلق رکھنے والے محققین نے بتایا کہ اس جدید تھراپی نے بچوں اور بڑوں میں پیدائشی طور پر قوتِ سماعت سے محرومی یا ناقص سماعت کو بہتر کیا۔ مطبی (کلینیکل) ٹرائل میں سات سالہ بچے کی سماعت تقریباً مکمل بحال ہوگئی۔ جرنل نیچر میڈیسن میں شائع ہونے والی تحقیق میں پیش کیے گئے کلینیکل ٹرائل میں بتایا گیا کہ او ٹی او ایف جین کی صحت مند نقل کو کان کے اندر ونی حصے میں انجیکٹ کرنے سے تمام 10 افراد کی سماعت میں بہتری آئی۔ چھوٹے پیمانے پر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">شام کے صدر احمد الشرع نے دمشق کے صدراتی محل میں ایک تقریب کے دوران ملک کا نیا قومی نشان متعارف کرا دیا، اس موقع پر بڑے شہروں کے چوراہوں پر جشن کا سماں تھا۔یہ اعلان ملک میں بعث پارٹی کی حکمرانی کے کئی دہائیوں بعد ایک نئی سیاسی مرحلے میں منتقلی کے دوران کیا گیا، صدر احمد الشرع نے اس نشان کو ”متحدہ، ناقابل تقسیم شام“ کی علامت قرار دیا۔احمد الشرع نے کہا، ”آج ہم جو شناخت متعارف کروا رہے ہیں، وہ شام کے نئے تاریخی مرحلے کی عکاسی کرتی ہے۔ یہ نشان سنہری عقاب سے متاثر ہے، جو طاقت، عزم، تیز رفتاری، درستگی اور جدت کا مظہر ہے،“سنہری عقاب نے پہلے کے نشان ہاک کی جگہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برسلز: یورپی یونین نے غزہ میں سرگرم ’’غزہ ہیومینیٹیرین فاؤنڈیشن (جی ایچ ایف)‘‘ کے امدادی مراکز کے گرد پیش آنے والے واقعات کو ’’ناقابل برداشت‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس صورتحال کو ہرگز برداشت نہیں کیا جا سکتا اور فوری طور پر تشدد کا خاتمہ ہونا چاہیے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق یورپی کمیشن کے ترجمان اناؤر الانونی نے برسلز میں ایک پریس بریفنگ کے دوران صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ “غزہ ہیومینیٹیرین فاؤنڈیشن کے امدادی مراکز کے گرد جو کچھ ہو رہا ہے، وہ ناقابل برداشت ہے، یہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا اور ہم پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ تشدد کا فوری خاتمہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ یورپی...
پاکستان شوبز کے اداکار ثاقب سمیر نے اپنی زندگی کے سب سے خوفناک تجربے کا انکشاف کردیا۔ ایک حالیہ ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اداکار ثاقب سمیر نے بتایا کہ وہ ایک ایسی لڑکی کی مدد کر چکے ہیں جس پر جنات تھے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ ان کی زندگی کا سب سے خوفناک لمحہ تھا جس کو وہ کبھی نہیں بھول سکتے۔ اداکار نے بتایا کہ وہ ایک گھر میں کرائے پر رہتے تھے جہاں ساتھ ہی کے ایک گھر میں دو لڑکیاں رہتی تھیں جن سے ان کی چھت پر ملاقات ہوئی وہ ساتھ وقت گزارنے لگے اور ان کی دوستی ہوگئی۔ ثاقب کے مطابق ایک دن چھت پر باتوں کے دوران ان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز (آباد) کے چیئرمین محمد حسن بخشی نے کراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں 8 منزلہ مخدوش عمارت کے منہدم ہونے سے 5 سے زائد افراد کی ہلاکت اور درجنوں کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔آباد کے چیئرمین نے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ زخمیوں کو فوری اور مکمل طبی امداد فراہم کی جائے اور ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیو ٹیموں کو بھرپور وسائل فراہم کیے جائیں۔محمد حسن بخشی نے کہا کہ یہ افسوسناک سانحہ شہر میں موجود درجنوں دیگر مخدوش عمارتوں کی سنگین صورتحال کی طرف ایک بار پھر توجہ دلاتا ہے، اگر...
—فائل فوٹو لاڑکانہ کے علاقے ڈوکری میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بہن کے قتل کے الزام میں بھائی کو گرفتار کر لیا۔ یہ بھی پڑھیے بہن کے قتل کا ملزم گرفتار پولیس نے ملزم کے قبضے سے آلۂ قتل برآمد کر لیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے 2 روز قبل گھریلو تنازع پر اپنی بہن کو قتل کر دیا تھا۔ملزم سے قتل کی واردات سے متعلق تفتیش کی جا رہی ہے۔
بھارت میں ایک خاتون نے انسٹاگرام پر کم وقت صرف کرنے کا کہنے پر شوہر کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرادی۔ بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر نوائڈا سے تعلق رکنے والی خاتون نِشا اپنے خاوند وجندرا کے خلاف انوکھی شکایت لے کر تھانے پہنچ گئیں۔ 30 سالہ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ان کے شوہر کا کہنا ہے کہ خاتون کو سوشل میڈیا پر کم جبکہ گھر کے کاموں میں زیادہ وقت صرف کرنا چاہیئے۔ خاتون کا کہنا تھا کہ اب تک اپنے خاوند کے ساتھ ان کی زندگی پُر سکون گزر رہی تھی لیکن خاوند کے ان مطالبات نے ان کی سوشل میڈیا پر موجودگی کو شدید متاثر کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ روزانہ کم از...
جلوس سے قبل مرکزی نشتر پارک میں منعقدہ مجلس سے علامہ شہنشاہ حسین نقوی خطاب کریں گے، جلوس کے شرکاء نماز ظہرین ایم اے جناح روڈ پر امام بارگاہ علی رضاؑ کے سامنے مولانا شیخ محمد صادق جعفری کی اقتدا میں ادا کریں گے۔ نماز ظہرین کا اہتمام امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ 9 محرم الحرام کو نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے رفقاء کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے جلوس و مجالس کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ کراچی میں نویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے ایک بجے برآمد ہوگا۔ جلوس سے قبل مرکزی نشتر پارک میں منعقدہ مجلس سے علامہ شہنشاہ حسین...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">روس افغانستان میں طالبان کی حکومت تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا، روس نے افغانستان کے نئے سفیر کی اسناد کو قبول کر لیا۔افغان وزارت خارجہ نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ کیا کہ ملک کے وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی اور روسی فیڈریشن کے سفیر دیمتری ژیرنوف نے کابل میں ملاقات کی، روسی سفیر نے اس ملاقات میں روس کی حکومت کا وہ باضابطہ فیصلہ سرکاری طور پر پہنچایا، جس کے تحت روسی فیڈریشن نے افغانستان کی امارتِ اسلامیہ کو تسلیم کر لیا ہے۔افغان وزارت خارجہ کے مطابق روسی سفیر نے اس فیصلے کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے اسے افغانستان اور روس کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے ایک تاریخی قدم قرار...
کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی کے علاقے لیاری میں گزشتہ پانچ برسوں کے دوران عمارتیں منہدم ہونے کے کم از کم 4 بڑے واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں، جن میں مجموعی طور پر 55 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ درجنوں زخمی ہوئے۔ رپورٹس کے مطابق سال 2020 میں عمارتیں گرنے کے سب سے زیادہ واقعات پیش آئے۔ مارچ 2020 میں بارشوں کے باعث ایک منزلہ عمارت گر گئی جس میں دو افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہوئے۔ اسی سال جون میں دو الگ الگ حادثات میں پانچ منزلہ عمارتیں زمین بوس ہوئیں۔ ایک حادثہ لیاری کے علاقے میں پیش آیا جس میں 22 افراد جاں بحق ہوئے، جب کہ خداداد مارکیٹ کے قریب ایک اور عمارت گرنے سے 25 افراد...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسٹاک ہوم: دنیا بھر میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کا استعمال تیزی سے بڑھ رہا ہے مگر اب سائنسدانوں نے اے آئی کی مدد سے ایک ایسا انقلابی پینٹ تیار کرلیا ہے جو شدید گرمی میں بھی عمارات کو ٹھنڈا رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور یوں ایئر کنڈیشنر (اے سی) کے استعمال اور اس کے بھاری بلوں سے نجات دلانے میں معاون ہوسکتا ہے۔عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق امریکا، چین، سنگاپور اور سویڈن کی جامعات سے تعلق رکھنے والے سائنسدانوں کی مشترکہ تحقیق نیچر جرنل میں شائع ہوئی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ اس نئے پینٹ کی خاص بات یہ ہے کہ یہ سورج کی حرارت کو واپس منعکس کر دیتا ہے، جس کے نتیجے...

لاء اینڈ آرڈر کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور بڑھتے ہوئے جرائم کیوجہ سے دہلی جرائم کا مرکز بن گیا، دیویندر یادو
کانگریس کے ریاستی صدر نے کہا کہ امت شاہ، ریاستی وزیراعلیٰ ریکھا گپتا اور پولیس کمشنر سمیت اعلیٰ افسران نے دہلی کی سیکورٹی کو چاق و چوبند بنانے کیلئے 2 بار میٹنگ کی لیکن لوٹ، ڈکیتی، قتل اور خواتین کیساتھ ہو رہے جرائم میں اب تک کوئی کمی نہیں آئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی میں لاء اینڈ آرڈر کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور جرائم کے واقعات میں روز بروز ہو رہے اضافے پر کانگریس کمیٹی کے ریاستی صدر دیویندر یادو نے حکومت کو ہدف تنقید بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی میں روزانہ بڑھتے جرائم کے معاملوں سے بے پرواہ وزیراعلیٰ ریکھا گپتا اپنی 100 دنوں کی ناکامی کو بھلا چکی ہیں۔ لاء اینڈ آرڈر کو بہتر بنانے کے...
امام مہدی علیہ السلام کے سچے سپاہی کی تشیع جنازہ میں اہل قم، طلاب، زائرین، عوام، خواتین، بچے بوڑھے اور جوان ہی شریک نہیں تھے، بلکہ لبنان، فلسطین اور یمن سے بھی مقاومت کی نمائندہ شخصیات نے بھی شرکت کی۔ شہید کے تابوت کو کندھا دینے والے عالمی رہنماوں کی موجودگی سے پوری زندگی گمنامی میں خدمات دینے والے عظیم مجاہد کی شخصیت نمایاں ہوئی۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو قم القمدس، سپاہ قدس کے کماندر حاج رمضان کی تشیع جنازہ قم القمدس، سپاہ قدس کے کماندر حاج رمضان کی تشیع جنازہ قم القمدس، سپاہ قدس کے کماندر حاج رمضان کی تشیع جنازہ قم القمدس، سپاہ قدس کے کماندر حاج رمضان کی تشیع جنازہ...
امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر کا کہنا ہے کہ لیاری میں عمارت گرنے کا واقعہ انتہائی افسوس ناک اور قابل مذمت ہے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منعم ظفر نے کہا کہ حکمرانوں کی ذمہ داری ہے کہ عوام کو سہولتیں فراہم کریں، گزشتہ 5 سال میں ایک لاکھ عمارتیں بنائی گئیں جن کی کوئی منظوری ہی نہیں دی گئی، المیہ یہ ہے کہ 60 گز کی جگہ پر 5 منزلہ عمارتیں بن جاتی ہیں۔ کراچی میں عمارتیں گرنے کے واقعات، انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشانجن علاقوں میں دو منزلہ عمارت سے زیادہ کی اجازت نہیں وہاں چار پانچ منزلہ بلڈںگز کیسے کھڑی کردی جاتی ہیں؟ خیال رہے کہ کراچی میں لیاری کے علاقے بغدادی میں پانچ منزلہ...
اسلام آباد میں ہفتہ وار نیوز بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ کہ بھارت کے پاس پاکستان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں، بھارتی وزیر خارجہ کا پاکستان کی نیوکلیئر بلیک میلنگ کا کہنا ہماری صلاحیت اور ان کے عدم تحفظ کی عکاسی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ پر عالمی ثالثی عدالت کا ضمنی فیصلہ پاکستانی موقف کی توثیق ہے۔ہفتہ وار نیوز بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا کہ عالمی ثالثی عدالت نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی غیر قانونی معطلی کے بعد فیصلہ جاری کیا، پاکستان ثالثی عدالت کی ضمنی فیصلے کا خیر مقدم کرتا ہے۔ ...
امام مہدی علیہ السلام کے سچے سپاہی کی تشیع جنازہ میں اہل قم، طلاب، زائرین، عوام، خواتین، بچے بوڑھے اور جوان ہی شریک نہیں تھے، بلکہ لبنان، فلسطین اور یمن سے بھی مقاومت کی نمائندہ شخصیات نے بھی شرکت کی۔ شہید کے تابوت کو کندھا دینے والے عالمی رہنماوں کی موجودگی سے پوری زندگی گمنامی میں خدمات دینے والے عظیم مجاہد کی شخصیت نمایاں ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ ظہور امام مہدی علیہ السلام کی زمینہ سازی اور پوری دنیا میں شیطانی طاقتوں کے ظالمانہ پنجوں سے مسلمانوں کو نجات دینے اور بالخصوص قبلہ اول بیت المقدس کی آزادی کو یقنی بنانے کے لئے امام خمینی کے حکم پر سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی سپاہ قدس کے عظیم جرنیل مجاہدِ اسلام شہید...
ایران کی جانب سے اقوام متحدہ کے جوہری نگرانی کے ادارے (آئی اے ای اے) کے ساتھ تعاون معطل کرنے کے فیصلے کے بعد ادارے کے معائنہ کاروں کی ٹیم ایران سے روانہ ہو گئی ہے۔ آئی اے ای اے نے جمعہ کو ایک بیان میں نے کہا کہ اس کے ملازمین تہران سے واپس آسٹریا میں اپنے ہیڈ کوارٹرز واپس جا رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: ’کوئی ثبوت نہیں کہ ایران جوہری ہتھیار بنا رہا ہے‘، بین الاقوامی ایٹمی توانائی کی ایجنسی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی نے اس بات پر زور دیا کہ ایران کے ساتھ بات چیت کرنا انتہائی اہم ہے تاکہ ایران کی جوہری سرگرمیوں کی نگرانی اور تصدیق کا کام جلد دوبارہ شروع کیا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">فلکیاتی تحقیق کے میدان میں ایک غیر معمولی دریافت نے سائنس دانوں کو نئی حیرت میں ڈال دیا ہے۔جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ کے ذریعے ماہرین نے ایک ایسی کہکشاں دریافت کی ہے جو تقریباً 13 ارب سال سے اپنی ابتدائی حالت میں ’منجمد‘ہے۔ اسے فلکیاتی اصطلاح میں ایک ’relaxed fossil galaxy‘ کہا جا رہا ہے ،یعنی ایسی کہکشاں جس میں وقت کے ساتھ کوئی بڑی تبدیلی یا ارتقائی سرگرمی نہیں ہوئی۔اس کہکشاں کا نام JADES-GS-z7-LA رکھا گیا ہے اور یہ اس دور سے تعلق رکھتی ہے جب کائنات کی عمر محض 70 کروڑ سال تھی، یعنی اس کا تعلق کائنات کے بالکل ابتدائی دور سے ہے۔ جیمز ویب ٹیلی اسکوپ جیسی طاقتور مشینری کی بدولت سائنس دانوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے لیاری کے علاقے بغدادی میں گرنے والی پانچ منزلہ عمارت کے مقام کا دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے افسوسناک واقعے میں 8 قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔منعم ظفر خان نے واقعے کو سندھ حکومت اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (SBCA) کی مجرمانہ نااہلی اور بدانتظامی قرار دیتے ہوئے کہا کہ شہر میں غیر قانونی تعمیرات بے لگام ہو چکی ہیں اور اس کا خمیازہ عوام کو جان و مال کی قربانی دے کر بھگتنا پڑ رہا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ متاثرہ خاندانوں کو فوری طور پر 6 ماہ کا...
سٹی 42: انٹرنیشنل ہاکی پلیر اکمل سکندر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے اکمل سکندر کئی سال تک قومی ہاکی ٹیم میں کھیلتے رہے ہیں ، اکمل سکندر کی نماز جنازہ ان کے آبائی شہر گکھڑ منڈی میں ادا کر دی گئی، نماز جنازہ پڑھنے سے قبل جب جنازہ اٹھایا گیا تو قومی پلیئر کی میت پر ہاکیوں سے سایہ کیا گیا شمالی علاقہ جات میں سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان کی یوتھ گرلز نیٹ بال ٹیم نے جنوبی کوریا میں ہونے والی ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ کے پلیٹ ڈویژن کپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔فائنل میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مالدیپ کو 35 کے مقابلے میں 60 گولز سے شکست دی۔فائنل میچ میں پاکستان نے کسی بھی کوارٹر میں حریف ٹیم کو برتری حاصل نہ کرنے دی اور مکمل طور پر میچ پر حاوی رہی۔ پاکستان کی ٹیم پلیٹ ڈویژن میں ناقابلِ شکست رہی اور مسلسل ساتوں میچز میں کامیابی حاصل کی۔سیمی فائنل میں پاکستان نے جاپان کو 64-39 سے زیر کرکے فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔ ایونٹ کے دوران پاکستان نے سعودی عرب، چینی تائپے،...
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جولائی2025ء)نیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین، پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولزفورم وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر، ایف پی سی سی ائی پالیسی ایڈوائزری بورڈ کے چیئرمین اورسابق صوبائی وزیرمیاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ تیل و گیس کی قیمتوں میں حالیہ اضافے سے عوام اورکاروباری برادری کی پریشانی میں اضافہ ہورہا ہے۔ بجٹ میں ٹیکسوں میں اضافہ کے بعد تیل وگیس کی قیمتوں میں اضافہ پاکستانی معیشت اورعوام دونوں کیلئے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔ ایران اوراسرائیل کے مابین حالیہ جنگ کے بعدعالمی سطح پرخام تیل کی قیمتوں میں نسبتا استحکام نظرآرہا ہے مگرپاکستان میں تیل وگیس کے نرخوں میں نمایاں اضافہ کئی سوالات کوجنم دیتا ہے۔ میاں زاہد حسین نے کاروباری برادری سے...
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2025ء)ترجمان ریسکیو 1122 حسان الحسیب کا کہنا ہے کہ موبائل فون سگنل بند ہونے سے عمارت گرنے کے واقعے کی اطلاع تاخیر سے ملی۔تفصیلات کے مطابق ترجمان ریسکیو 1122 حسان الحسیب کا کہنا ہے لیاری میں عمارت گرنیکے واقعے کی اطلاع جیمز کی وجہ سے دیر سے ملی کیونکہ سیکیورٹی وجوہات کی وجہ سے علاقے میں موبائل فون سگنل بند تھے۔(جاری ہے) ترجمان 1122 کے مطابق عمارت گرنے کے واقعے کے 15منٹ کیاندر ریسکیو ٹیمیں پہنچیں، 100سے زائد ریسکیو اہلکار امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں اور اب تک ملبے سے پانچ لاشیں اور آٹھ زخمی نکالے گئے ہیں۔حسان الحسیب نے کہا کہ بھاری مشینری کیلییانتظامیہ اور پی ڈی ایم اے سے...

وزیراعلی سندھ نے لیاری میں رہائشی عمارت گرنے کا نوٹس لے لیا،خستہ حال عمارتوں کی فوری تفصیلات مانگ لیں
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2025ء)وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا لیاری میں رہائشی عمارت گرنے کا نوٹس لیتے ہوئے خستہ حال عمارتوں کی فوری تفصیلات مانگ لی ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے لیاری میں عمارت گرنے کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔(جاری ہے) مراد علی شاہ نے کہا کہ یہ انتہائی افسوسناک واقعہ ہے متعلقہ حکام فوری رپورٹ پیش کریں اور ریسکیو ٹیمیں ملبے سے متاثرین کوفوری نکالنے کیلئے اقدامات کریں ساتھ ہی زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جائے۔وزیراعلی سندھ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ لیاری میں عمارت گرنے کے بعد ریسکیو آپریشن جاری ہے اور ملبے سے اب تک 6زخمی افراد کو نکالا گیا ہے۔وزیراعلی سندھ نے...
اپنے بیان میں گورنر مندوخیل نے اس بات پر زور دیا کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس افسران کو محرم کے دوران عوام کے تحفظ اور سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے متحرک اور چوکس رہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے تمام ضلعی انتظامیہ کو محرم الحرام کے دوران سخت حفاظتی انتظامات پر عملدرآمد کی ہدایت کی ہے۔ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں عبادت گاہوں، امام بارگاہوں اور جلوسوں کے ارد گرد سیکورٹی بڑھانے کے انتظامات کریں اور متعلقہ ادارے ایک دوسرے کے ساتھ مربوط روابط بڑھائیں۔ ضلعی انتظامیہ اور پولیس افسران کسی بھی ممکنہ مسائل کو فوری طور پر حل کرنے کے لیے ہمہ وقت چوکس رہیں اور خود حفاظتی انتظامات کی کڑی نگرانی کریں تاکہ عاشورہ اور جلوسوں کیلئے...
کراچی میں جلوس کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ حساس مقامات پر پولیس، رینجرز اور رضا کاروں کی نفری تعینات کی گئی ہے، جلوس کے روٹ پر نگرانی کے لیے سی سی ٹی وی کیمرے بھی فعال کر دیئے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت ملک بھر میں 8 محرم الحرام کے موقع پر عزاداری کے سلسلے میں جلوسوں کا سلسلہ جاری ہے۔ جلوس کی گزرگاہوں پر دکانیں اور مارکیٹیں سیل کردی گئی ہیں، جلوس میں شریک عزادار ماتم، زنجیر زنی اور سینہ کوبی کریں گے۔ لاہور میں 8 محرم الحرام کا مرکزی جلوس امام بارگاہ دربارِ حسین اندرون موچی گیٹ سے برآمد ہو گیا جو مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا شام کو امام بارگاہ...
اپنے ایک بیان میں دفتر قائد ملت جعفریہ قم کے مدیر کا کہنا تھا کہ ہم واضح کرتے ہیں کہ ایسی دھمکیوں سے ایرانی قوم یا امت مسلمہ کے عزم و ارادے کو متزلزل نہیں کیا جا سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ دفتر قائد ملت جعفریہ قم کے مدیر، علامہ بشارت حسین زاہدی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای مدظلہ العالی کو دی جانے والی دھمکیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ علامہ بشارت حسین زاہدی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ "اسلامی جمہوریہ ایران کے عظیم رہبر کو اس قسم کی دھمکیاں دینا عالمی امن و استحکام کے لیے خطرہ ہیں۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی صرف...
فائل فوٹو محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ موسمی نظام کے باعث برف پوش علاقوں میں گلیشیائی جھیل پھٹ سکتی ہیں، جھیلیں پھٹنے سے پیدا ہونے والے سیلاب کے خطرات کا امکان ہے۔خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے برف پوش علاقوں میں گلیشیائی جھیل پھٹنے سے سیلاب کا خطرہ ہے، ان علاقوں میں مسلسل بلند درجہ حرارت برف اور گلیشیئرز کے پگھلنے کی رفتار تیز کر سکتا ہے۔ دریاؤں میں پانی کے بہاؤ اور سیلاب سے متعلق الرٹ جاری این ڈی ایم اے نے 7 جولائی سے ملک بھر میں دریاوں میں پانی کے بہاؤ اور سیلاب سے متعلق الرٹ جاری کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے اور اچانک طغیانی جیسے واقعات پیش...
شمالی پاکستان میں درجہ حرارت میں نمایاں اضافے اور آنے والے موسمی نظام کی وجہ سے گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے برفانی علاقوں میں گلیشیل لیک آؤٹ برسٹ فلڈ کا خطرہ بہت زیادہ بڑھنے کا امکان ہے۔ یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقے بھی موسمیاتی تبدیلی کے نرغے میں مسلسل بلند درجہ حرارت برف اور گلیشیئر کے پگھلنے اور اس کے نتیجے میں موسم سے متعلقہ حادثات کو تیز کر سکتا ہے جو ممکنہ طور پر گلیشیئرز کے پھٹ پڑنے اور سیلاب کے واقعات کو کچھ وادیوں اور ملحقہ علاقوں میں متحرک کر سکتا ہے۔ کار دریائے نیلم میں جاگری، 6 افراد جاں بحق، ایک بچہ لاپتامزید پڑھیے: موسمیات کے ماہرین کی جانب سے تمام متعلقہ افراد کو الرٹ...
سابق پاکستانی آل راؤنڈر محمد حفیظ کو ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (WCL) 2025 کے دوسرے ایڈیشن کے لیے پاکستان چیمپئنز کا نیا کپتان مقرر کردیا گیا۔ پاکستان چیمپئنز نے سوشل میڈیا پر باضابطہ اعلان کرتے ہوئے سابق کپتان یونس خان کی جگہ حفیظ کو قیادت سونپنے کی تصدیق کی۔ ورلڈ چیمپئنز ٹی 20 لیگ کا پہلا ایڈیشن گزشتہ سال کامیابی سے منعقد ہوا تھا اور اب دوسرا ایڈیشن رواں ماہ برمنگھم میں شروع ہوگا۔ اس لیگ میں پاکستان، بھارت، آسٹریلیا، جنوبی افریقا، انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے ریٹائرڈ اسٹار کرکٹرز ایکشن میں نظر آئیں گے۔ پچھلے ایڈیشن میں پاکستان چیمپئنز نے شاندار کارکردگی دکھائی تھی تاہم فائنل میں بھارت سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: ملک میں مالی سال 2025-26 کا آغاز عوام کے لیے کسی خوشخبری کے بجائے مہنگائی کی نئی لہر لے کر آیا ہے، جس نے پہلے ہی ہفتے میں صارفین کے ہوش اُڑا دیے ہیں۔تازہ ترین ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بتدریج اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جس کے باعث عام شہریوں کے لیے روزمرہ ضروریات کو پورا کرنا مزید مشکل تر ہوتا جا رہا ہے۔وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق2025-26 کے ابتدائی ہفتے میں مہنگائی کی رفتار میں 0.73 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جو سالانہ بنیادوں پر بڑھ کر 2.06 فیصد تک جا پہنچی ہے۔ یہ شرح گزشتہ ہفتے کی 1.52...
سٹی 42 : محرم الحرام میں امن وامان کی صورتحال کی نگرانی کے لیے وزیر داخلہ کی ہدایت پر اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔ وفاقی وزارت داخلہ میں مرکزی کنٹرول قائم کردیا گیا، کنٹرول روم تھریٹ الرٹ فوری طور پر اسٹک ہولڈرز کو بھیجے گا، ساتھ ہی کنٹرول روم خصوصی رپورٹس اور حادثات کی رپورٹس متعلقہ اداروں کو بھی بھجوائےگا۔ اسکے علاوہ کنٹرول روم صوبائی ہوم ڈپارٹمنٹس کے ساتھ رابطے میں رہے گا۔ کنٹرول روم الیکٹرک میڈیا رپورٹس کےذریعے بھی صورتحال کو مانیٹر کرے گا۔ کم سن بچی سوئمنگ پول میں ڈوب کر جاں بحق وزارت داخلہ کے مختلف افسران کو آج8 ویں محرم سے ڈیوٹیز پر مامور کردیا گیا ، افسران 10 ویں محرم تک مختلف اوقات...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہےآل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج 24 قیراط کے حامل ایک تولہ سونا 1500 روپے سستا ہوا ہے، سونے کی فی تولہ قیمت 355500 روپے ہو گئی ہے۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1286 روپے کی کمی سے 304786 روپے ہو گئی ہے۔دوسری جانب بین اقوامی مارکیٹ سونے کی قیمت 15 ڈالر سے کم ہو کر 3335 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔یاد رہے کہ گذشتہ روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔
کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04جولائی 2025)کراچی کے علاقے لیاری میں 5 منزلہ عمارت زمیں بوس ہوگئی،، ملبے تلے کئی افراد دب گئے، اب تک جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 7 ہو گئی، 12 زخمیوں کو ملبے کے نیچے سے نکالا گیا، ملبے سے 40 روز کی بچی کو بھی زندہ نکال لیا گیا، عمارت کے ملبے تلے مزید 25 سے 30 افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے،سندھ حکومت نے تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کر دی اور متعلقہ ایس بی سی اے افسران کو معطل کردیا۔ ملبے تلے دبلے افراد کو نکالنے کی کوششیں جاری ہیں تاہم موبائل سگنل بند ہونے سے ریسکیو سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں میں 50 سال کی فاطمہ،...
پی آئی اے کو 13 سال پرانے مقدمے میں بڑی کامیابی ،3ارب کا فائدہ WhatsAppFacebookTwitter 0 4 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کو 13 سال پرانے مقدمے میں بڑی قانونی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ مقدمے کے فیصلے کے تحت پی آئی اے کو مالی معاوضے کی مد میں 3 ارب 9 کروڑ 10 لاکھ روپے موصول ہو چکے ہیں۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے اس پیشرفت کی تصدیق کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ پی آئی اے کے لیے ایک اچھی خبر ہے۔ ان کے مطابق یہ رقم پی آئی اے انویسٹمنٹ لمیٹڈ کے حق میں مقدمے کے فیصلے کے بعد موصول ہوئی ہے۔خواجہ آصف نے مزید بتایا کہ...
پاکستان 22 جولائی کو کثیر الجہتی تعاون سے متعلق اجلاس کی میزبانی کرے گا، دفترخارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 4 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان 22 جولائی کو کثیر الجہتی تعاون سے متعلق اعلی سطحی اجلاس کی میزبانی کرے گا، 23 جولائی کو فلسطین کے مسئلے پر سلامتی کونسل کا اجلاس بلایا جائے گا۔ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ ہمیشہ سے دوستانہ تعلقات کا خواہشمند رہا ہے لیکن ہم بار بار بھارت کی تیز رفتار جنگی تیاریوں کی جانب اشارہ کر چکے ہیں، پاکستان کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے...
سٹی 42 : وزارت داخلہ کی جانب سے عاشورہ کے موقع پر حساس علاقوں میں موبائل سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے صوبوں کی درخواست پر موبائل سروس بند کرنے کے حوالے سے پی ٹی اے کو ہدایات جاری کردیں۔ صوبہ پنجاب کی درخواست پر 23 اضلاع میں عاشورہ کے موقع پر موبائیل و انٹرنیٹ سروس بند رہیں گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شیخوپورہ ،گجرانوالہ،نارووال ،گجرات ،منڈی بہاوالدین اور وزیر آباد میں متعین کردہ مختلف اوقات میں موبائیل و انٹرنیٹ سروس بند رہیں گی، جبکہ چکوال، راولپنڈی، سرگودھا، خوشاب، میانوالی، بھکر اور فیصل آباد میں بھی سروس بند رہے گی۔ اسکے علاوہ جھنگ ، ملتان، لودھرا، اوکاڑا، پاک پتن، ڈی جی...
ممبئی میں لاؤڈ اسپیکرز کے استعمال پر پابندی کے بعد وہاں کی مساجد مشکل کا شکار ہیں تاہم اس کا انہوں نے ایک توڑ نکال لیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: مودی سرکار کا ’اذان‘ پر نیا وار، مساجد کے لاؤڈ اسپیکر پر پابندی بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی میں لاؤڈ اسپیکرز کے استعمال پر پولیس نے مساجد کو روکا تھا جس کے بعد مساجد کے منتظمین جدید ٹیکنالوجی سے مدد لینی شروع کردی ہے۔ ممبئی بھر کی نصف درجن مساجد نے اذان آن لائن نامی ایپلی کیشن کا استعمال کرنا شروع کردیا جو کہ نمازیوں کو ریئل ٹائم اذان سنانے کی سہولت فراہم کرتی ہے۔ مذکورہ ایپلی کیشن انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مسلمان ماہرین نے تیار کی ہے جن کا تعلق ریاست...
رہائشی عمارت گرنے کے واقعے پر چیئرمیین آباد نے کہا کہ مخدوش عمارتوں کی فہرست ہونے کے باوجود انہیں خالی نہ کرانا تشویشناک ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز پاکستان (آباد) کے چیئرمین حسن بخشی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت خستہ حال عمارتوں کو خالی کروائے۔ کراچی کے علاقے بغدادی میں رہائشی عمارت گرنے کے واقعے پر حسن بخشی نے کہا کہ مخدوش عمارتوں کی فہرست ہونے کے باوجود انہیں خالی نہ کرانا تشویشناک ہے۔ حسن بخشی نے مزید کہا کہ ریسکیو ٹیموں کو جدید مشینری اور وسائل فراہم کیے جائیں۔
اپنے بیان میں سینئر رہنما پیپلز پارٹی اور سابق چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر سے اسپیکر کی ملاقات غیر مناسب عمل ہے، اسپیکر کا دفتر غیر جانبدار ہوتا ہے اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما اور سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ محض تقریر میں خلل ڈالنے پر 26 اپوزیشن ارکان کی نااہلی کیلئے ریفرنس بھیجنا افسوسناک ہے۔ سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے اپنے بیان میں کہا کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی کا 26 اپوزیشن ارکان کی نااہلی کیلئے ریفرنس بھیجنا افسوسناک ہے اور یہ مطالبہ قابل قبول نہیں۔ رضا ربانی نے کہا کہ ایوان میں احتجاج پارلیمانی روایت کا حصہ ہے، ماضی میں صدر اور وزیرِخزانہ کی تقاریر بھی...
بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں روس کی جانب سے طالبان حکومت کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ چین روس اور افغان عبوری حکومت کے درمیان تعلقات میں نئی پیش رفت کا خیرمقدم کرتا ہے۔ چین تمام افغان عوام کے لیے دوستانہ خارجہ پالیسی جاری رکھے گا اور چین اور افغانستان کے درمیان مختلف شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کی حمایت کرے گا۔ ترجمان نے کہا کہ چین افغان عبوری حکومت کے ساتھ روابط اور تبادلوں کو مضبوط بنانے، اور افغانستان کی تعمیر نو اور ترقی کے حصول میں مشترکہ مدد کے لیے بین الاقوامی برادری کی حمایت کرتا ہے، اور بین الاقوامی برادری کے خدشات کا...
پاکستان نے دفتر خارجہ پر زور دیا ہے کہ پاکستان بھارت پر زور دیتا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کو معمول کے طور پر بحال کیا جائے، عالمی ثالثی عدالت نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی غیر قانونی معطلی کے بعد فیصلہ جاری کیا تھا، عدالت کے فیصلے سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت اس حوالے سے یکطرفہ کارروائی کا اختیارنہیں رکھتا۔ یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی: عالمی دورے پر جانے والے وفد کو دفتر خارجہ میں بریفنگ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ سندھ طاس معاہدے کے ضمن میں پاکستان ثالثی عدالت کے ضمنی فیصلے کا خیر مقدم کرتا ہے، عدالت نے بھارت کی جانب سے سندھ...
کوئٹہ میں منعقدہ اجلاس میں سڑکوں کے معیار اور دیکھ بھال کیلئے مصنوعی ذہانت پر مبنی جدید نظام پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ حتمی فیصلہ مشاورت کے بعد ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان کی جانب سے سڑکوں کے معیار اور دیکھ بال کے لئے مصنوعی زہانت کا استعمال کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ مواصلات و تعمیرات کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں سڑکوں کے معیار اور دیکھ بھال کے لئے مصنوعی ذہانت پر مبنی جدید نظام پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ کے دوران وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ اے آئی بیسڈ سسٹم کے ذریعے بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں سڑکوں کی حالت کی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کو 13 سال پرانے مقدمے میں بڑی قانونی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ مقدمے کے فیصلے کے تحت پی آئی اے کو مالی معاوضے کی مد میں 3 ارب 9 کروڑ 10 لاکھ روپے موصول ہو چکے ہیں۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے اس پیشرفت کی تصدیق کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ پی آئی اے کے لیے ایک اچھی خبر ہے۔ ان کے مطابق یہ رقم پی آئی اے انویسٹمنٹ لمیٹڈ کے حق میں مقدمے کے فیصلے کے بعد موصول ہوئی ہے۔ خواجہ آصف نے مزید بتایا کہ فیصلے اور اس پر عملدرآمد کے مراحل میں 28 سال کا طویل وقت لگا، تاہم اب یہ رقم...