2025-08-14@12:46:46 GMT
تلاش کی گنتی: 1696
«کہ پاکستانی قوم»:
(نئی خبر)
لاہور میں پریس کانفرنس میں امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ اگر حکومت نے اچھا کام کیا تو ٹھیک و گرنہ ہم سے زیادہ حکومتیں گرانے کا کسی کو تجربہ نہیں، اگر کسی کو اعتراض فوج ، بیوروکریسی یا حکومت سے ہے، تو اس کیخلاف بات کرنی چاہئے۔ حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھاکہ موجودہ سسٹم ناجائز اور فارم سینتالیس والا ہے، ہمیں جس سیٹ پر نااہل قرار دیا گیا اب احتجاجا ضمنی انتخابات کا بائیکاٹ کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی نے 21 سے 23 نومبر تک ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع مینار پاکستان پر کرنے کا اعلان کردیا۔ منصورہ میں قائدین کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کا کہنا...
وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق اس ایوان کا کردار قابلِ ستائش ہے، تاریخ میں یہ لکھا جائے گا کہ تمام سیاسی جماعتوں نے یکجا ہو کر بہت اچھا پیغام دیا۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ یہاں سے دشمن کو واضح پیغام گیا کہ پاکستان کی پارلیمنٹ اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہے، اپوزیشن اور حکومتی ارکان نے پاکستان کا بیانیہ مؤثر انداز میں پیش کیا۔عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے عالمی میڈیا پر پاکستان کی نمائندگی میں اہم کردار ادا کیا، یہ میرا فرض ہے کہ ان کی کوششوں کو تسلیم کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ مِس انفارمیشںن سے متعلق وزارتِ اطلاعات...
ویب ڈیسک: وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ معرکہ حق کے بعد بھارت کیلئے فضائی حدود کی بندش سے پاکستان کو 4 ارب 10 کروڑ روپے کا خسارہ ہوا۔ فضائی حدود کی بندش سے ہونے والے نقصان کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کرتے ہوئے اُنہوں نے بتایا کہ پاکستان کی فضائی حدود 24 اپریل سے 30 جون تک بند رہی، بھارتی طیاروں کیلئے فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت واپس لے لی ہے۔ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشترعلاقوں میں موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا سروس تیسرے روز بھی معطل انہوں نے بتایا کہ فضائی حدود کی بندش سے یومیہ 100 سے 150 بھارتی طیارے متاثر ہوئے، فضائی ٹریفک میں تقریباً 20 فیصد کی کمی ہوئی ، 2019...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے معرکہ حق کے بعد بھارت کے لیے پاکستانی فضائی حدود کے استعمال پر پابندی سے ہونے والے نقصان کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردیں۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستانی فضائی حدود میں بھارتی طیاروں کی پرواز پر پابندی میں 24 جون تک توسیع وزیر دفاع خواجہ آصف نے تحریری طور پر قومی اسمبلی کو بتایا کہ معرکہ حق کے بعد بھارت کے لیے پاکستانی فضائی حدود بند ہونے سے یومیہ 100 سے150 بھارتی طیارے متاثر ہوئے۔ انہوں نے کہاکہ تمام بھارتی طیاروں کی پاکستانی فضائی حدود کے استعمال پر پابندی لگائی گئی، بھارتی ایئرلائنز کے لیے فضائی حدود کی بندش سے پی اے اے کو 401 ارب روپے کا نقصان ہوا۔ انہوں نے کہاکہ 2019 میں...
گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی پہلی خاتون ویٹرنری ڈاکٹر فریحہ طلحہ نے اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کی ایک متاثر کن کہانی بیان کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ویٹرنری کا شعبہ والدین اور طلبا کےلیے عام طور پر دوسرا انتخاب ہوتا ہے، لیکن وہ اپنے شوق کی وجہ سے اس میدان میں آئیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے بھائی اور والدہ سمیت گھر کے تمام افراد ویٹرنری کے شعبے کے خلاف تھے، لیکن ان کے والد نے خود جاکر ایگریکلچر یونیورسٹی فیصل آباد میں ان کا داخلہ کروایا۔ ڈاکٹر فریحہ کا ابتدائی خیال تھا کہ وہ پالتو جانوروں خصوصاً بلیوں اور کتوں پر تحقیق کریں گی، لیکن کلاسز میں انہیں احساس ہوا کہ...
پی ایم ڈی سی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ایم ڈی کیٹ 2025ء کا امتحان 5 اکتوبر کو صبح 10 بجے ہو گا۔ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کا کہنا ہے کہ پنجاب کے امیدواروں کا ٹیسٹ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور لے گی جبکہ سندھ کے امیدواروں کا ایم ڈی کیٹ آئی بی اے یونیورسٹی سکھر لے گی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے ایم ڈی کیٹ 2025ء کے امتحانات کے انعقاد کا اعلان کر دیا۔ پی ایم ڈی سی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ایم ڈی کیٹ 2025ء کا امتحان 5 اکتوبر کو صبح 10 بجے ہو گا۔ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کا کہنا ہے کہ پنجاب...
14 اگست کا یہ مقدس دن ہمیں اپنے آباؤ اجداد کی لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، جنہوں نے ایک آزاد وطن کے حصول کے لیے بے پناہ مصائب برداشت کیے۔ یہ دن نہ صرف ماضی کی یاد تازہ کرتا ہے بلکہ وطنِ عزیز کی ترقی و استحکام کے لیے عزمِ نو کا پیغام بھی دیتا ہے۔ سینئر صحافی مجیب الرحمان شامی اپنے تجربات بیان کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’’تقسیمِ ہند کے وقت بہت تنگ دلی کا مظاہرہ کیا گیا۔ پاکستان کے حصے کے پیسے جو برطانیہ نے چھوڑے تھے، ان کو روک لیا گیا۔ گاندھی نے مرن برت کی دھمکی دی۔‘‘ ان کا مزید کہنا ہے کہ ’’سمجھا جاتا تھا کہ پاکستان معاشی طور پر مشکلات کا...
فائل فوٹو بھارت میں پاکستان کے سابق سفیر عبدالباسط نے کہا ہے کہ بھارتی ریاست بہار کے الیکشن سے پتہ چلے گا کہ بھارت کے عوام کیا سوچتے ہیں۔جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے عبدالباسط کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ خود کہہ چکے ہیں کہ مقبوضہ کشمیر مسئلے کے حل میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کو مجبور کیا جائے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کی طرف آئے۔
فائل فوٹو پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے ایم ڈی کیٹ 2025 کے انعقاد کا اعلان کردیا۔پی ایم ڈی سی کے مطابق ایم ڈی کیٹ 2025 کا امتحان 5 اکتوبر کو صبح 10 بجے ہوگا، پنجاب کے امیدواروں کا ٹیسٹ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور لے گی۔سندھ کے امیدواروں کا ایم ڈی کیٹ سکھر آئی بی اے یونیورسٹی لے گی جبکہ خیبرپختونخوا میں خیبر میڈیکل یونیورسٹی امیدواروں کا امتحان لے گی اور بلوچستان کے امیدواروں کا ٹیسٹ یونیورسٹی کوئٹہ لے گی۔وفاق اور آزاد کشمیر کے امیدواروں کا ٹیسٹ شہید ذوالفقار بھٹو میڈیکل یونیورسٹی اسلام آباد لے گی جبکہ گلگت بلتستان اور ریاض کے امیدواروں کا ٹیسٹ بھی شہید ذوالفقار بھٹو میڈیکل یونیورسٹی اسلام آباد لے گی۔ایم ڈی کیٹ 2025 کے...
کراچی،اسلام آباد (سٹاف رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ+ خبر نگار خصوصی) پاکستان اور ترکیہ کی بحری افواج کی سپیشل فورسز کے مابین پہلی دو طرفہ مشق کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی، یہ مشق دونوں دوست ممالک کی بحری افواج کے مابین بحری تعاون اور باہمی ہم آہنگی کو فروغ دینے کی جانب ایک اہم سنگ میل ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مشق میں مختلف تربیتی سرگرمیاں شامل تھیں، جن میں مختلف ہتھیاروں کی فائرنگ، سمندر اور خشکی میں مختلف آپریشنز کے مظاہرے اور شہری علاقوں میں فوجی کارروائیاں شامل تھیں۔ مشق کے دوران لائیو فائرنگ مظاہرے بھی کیے گئے، جن کا مقصد ساحلی علاقوں میں مشترکہ آپریشنز کی تیاری اور حکمتِ عملی کو مزید مؤثر بنانا تھا۔ ترجمان نے...
پاکستان اور ترکیہ کی بحری افواج کی اسپیشل فورسز کے مابین پہلی دو طرفہ مشق کامیابی کے ساتھ مکمل ہو گئی۔ یہ مشق دونوں برادر ممالک کے مابین بحری تعاون اور آپریشنل ہم آہنگی کو مضبوط بنانے کی سمت ایک اہم پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مشق کے دوران کئی تربیتی سرگرمیاں انجام دی گئیں، جن میں مختلف اقسام کے ہتھیاروں کی فائرنگ، خشکی اور سمندر میں مشترکہ آپریشنز اور شہری علاقوں میں فوجی کارروائیوں کے عملی مظاہرے شامل تھے۔ ان مشقوں میں لائیو فائرنگ کے ساتھ جنگی حالات پر مبنی آپریشنز بھی شامل تھے، جن کا مقصد ساحلی علاقوں میں مشترکہ کاررروائیوں کی تیاری اور حکمت عملی کو مزید مؤثر بنانا تھا۔...
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی (اے پی این ایس) اور پاکستان ایڈورٹائزنگ ایسوسی ایشن (پی اے اے) کی جانب سے تشکیل دی گئی مشترکہ کمیٹی کا پہلا اجلاس آج اے پی این ایس ہاؤس، کراچی میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت سینیٹر سرمد علی، صدر اے پی این ایس، اور احمد حسین کپاڈیا، چیئرمین پی اے اے، نے مشترکہ طور پر کی، جبکہ دونوں تنظیموں کے سینئر ایگزیکٹو اراکین نے اجلاس میں شرکت کی۔یہ مشترکہ کمیٹی ایڈورٹائزنگ اور پرنٹ میڈیا کے شعبوں کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کی ایک اہم کاوش ہے۔ اجلاس میں دونوں صنعوں کے درمیان مضبوط روابط قائم کرنے، پالیسی کے معاملات میں ہم آہنگی پیدا کرنے اور موجودہ میڈیا کے منظرنامے...
پاکستان اور ترکیہ کی بحری افواج کی اسپیشل فورسز کے درمیان پہلی دو طرفہ جنگی مشق کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئی۔ یہ مشق دونوں برادر ممالک کے مابین دفاعی تعاون اور بحری ہم آہنگی کو فروغ دینے کی سمت ایک اہم قدم ثابت ہوئی ہے۔ تربیتی سرگرمیوں اور مشترکہ آپریشنز کی مشق ترجمان پاک بحریہ کے مطابق، مشق میں مختلف **تربیتی سرگرمیاں شامل تھیں جن میںمختلف اقسام کے ہتھیاروں کی فائرنگ،سمندر اور خشکی میں آپریشنز،شہری علاقوں میں فرضی فوجی کارروائیوں کا عملی مظاہرہ شامل تھا۔ ان سرگرمیوں کا مقصد دونوں افواج کی عملی مہارتوں کو بہتر بنانا اور مشترکہ حکمتِ عملی کو مؤثر بنانا تھا۔ لائیو فائرنگ اور جنگی صورتحال پر مبنی مظاہرے مشق کے دوران لائیو...
صدرمملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور عمان کے درمیان برادرانہ تعلقات مشترکہ مذہب، ثقافت اور اقدار پر مبنی ہیں،باہمی اقتصادی و تجارتی تعلقات کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے، ایوان صدرکے پریس ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہار صدرمملکت آصف علی زرداری نے عمان کے سفیر فہد سلیمان خلف الخاروصی سے گفتگوکرتے ہوئے کیا جنہوں نے صدرمملکت سے ایوان صدر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کے اعادہ کے ساتھ ساتھ تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی کے شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیا ل کیا گیا۔ اس موقع پر صدرمملکت نے کہا کہ...
اسلام آباد: یومِ آزادی معرکہ حق کے موقع پر آئی ایس پی آر کا نیا ملی نغمہ ’’جان سے پیارا پاکستان‘‘ ریلیز کر دیا گیا۔ نغمے میں وطن سے محبت اور قومی اتحاد کا جذبہ خوبصورت انداز میں اجاگر کیا گیا ہے۔ پاک فوج کے عزم، حوصلے اور تیاری کو نغمے کے بولوں میں بھرپور طریقے سے سمویا گیا ہے۔ ملی نغمے میں دشمن کو دوٹوک پیغام دیا گیا ہے کہ ’’اٹھے قدم جو غیر کے، ہم دھول چٹا دیں گے‘‘۔ نغمہ قومی یکجہتی، امن اور تمام مذاہب کے افراد کے اتحاد کا خوبصورت پیغام دیتا ہے۔ ’’اس قوم میں شانہ ہیں کھڑے ہندو اور سکھ عیسائی بھی‘‘ پاکستان کی اصل پہچان مذہبی ہم آہنگی اور اتحاد ہے۔...
یومِ آزادی اور معرکہ حق کی روح کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے نیا ملی نغمہ ’جان سے پیارا پاکستان‘ جاری کر دیا ہے، جو قومی اتحاد، حب الوطنی اور قربانی کے جذبے کا مؤثر اور پرجوش اظہار ہے۔ اس نغمے میں نہ صرف پاکستان سے بے پناہ محبت کو شاعرانہ انداز میں سمویا گیا ہے، بلکہ ہر پاکستانی چاہے وہ سپاہی ہو یا کسان، مزدور ہو یا لوہار، کو وطن کی ترقی و سلامتی کا ستون قرار دیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: معرکہ حق میں بھارت نے پاکستانی قوم کو یکجا کیا نغمے کے بول ’اٹھے قدم جو غیر کے، ہم دھول چٹا دیں گے‘ دشمن کو دوٹوک...
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کے صدر بننے کی افواہوں پر پاک فوج کا ردعمل آ گیا ہے۔ پاک فوج کے ترجمان لیفٹینٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے دی اکانومسٹ کو انٹرویو میں کہا ہے کہ معرکہ حق کے بعد فیلڈ مارشل عاصم منیر کے صدر بننے کی خبریں بے بنیاد ہیں، معرکہ حق کے بعد کیے جانے والے سیاسی تجزیئے مسترد کرتے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا کہنا تھا کہ بھارت نے حملہ کیا تو اس بار اس کے مشرق سے آغاز کریں گے، شروعات بھارت کے اندر گہرائی سے حملہ کرنے سے ہو گی۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ وہ بھی...

این ایل سی اور ڈی پی ورلڈ کا دبئی میں پاکستان مارٹ کا مشترکہ منصوبہ برآمدات میں اضافے کا باعث بنے گا، عاطف اکرام شیخ
اسلام آباد: ڈی پی ورلڈ کے ہیڈ آف ٹریڈرز مارکیٹ عبداللہ یعقوب، وائس چیئرمین فخر عالم اور این ایل سی کے ڈائریکٹر پلانز برگیڈیئر محمد یوسف نے ایف پی سی سی آئی کے کیپٹل آفس کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دبئی میں قائم کیے جانے والے مشترکہ منصوبے “پاکستان مارٹ” سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبداللہ یعقوب السید احمد الہاشمی نے کہا کہ پاکستان مارٹ ایک اہم مشترکہ منصوبہ ہے جس پر ہم نہایت پُرجوش ہیں۔ دبئی جیسے عالمی معاشی مرکز میں پاکستان مارٹ جیسے ادارے کا کردار انتہائی اہم ہو گا۔ انہوں نے کہا...
اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ معرکہ حق میں فتح سے کشمیریوں کے حوصلے بلند ہوئے۔ وفاقی دارالحکومت میں یوم استحصال کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ 5 اگست تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔ بھارت نے آج کے دن کشمیر پر غیر قانونی قبضے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سے کشمیریوں کا رشتہ لازوال ہے۔ جنت نظیر وادی میں بھارت مظالم ڈھا رہا ہے پھر بھی شہید کشمیریوں کے جسد خاکی سبز ہلالی پرچم میں لپیٹے جاتے ہیں۔ عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اور...
14 اگست کا دن ایک آزاد اور خودمختار ریاست کے اُس عظیم خواب کی تعبیر کا دن ہے، جو کئی نسلوں نے دیکھا تھا اور جس کےلیے بے شمار قربانیاں دی گئیں۔ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ پاکستان، ہمارے آبا و اجداد کی اس سرزمین پر قائم ہوا جس کی بنیادیں ایمان، اتحاد اور تنظیم کے جذبے سے رکھی گئیں۔ پاکستان دراصل اُن بے مثال قربانیوں کی میراث ہے جو ہمارے بزرگوں نے آزادی کے لیے دیں۔ اسی عظیم جدوجہد کی گواہی ڈاکٹر سیدہ عارفہ زہرا کی زبانی بھی سننے کو ملتی ہے، جنہوں نے آزادی کے ابتدائی دنوں کی یادیں تازہ کرتے ہوئے کہا: ’’میں چار سال کی تھی جب ہم پاکستان آئے۔ پاکستان لوگوں کے...
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنی بنائی ہوئی تباہی کی سرنگ میں داخل ہو چکے جس سے نکلنے کی کوئی راہ نہیں، ہم مذاکرات کے لئے تیار ہیں لیکن عمران خان صرف ان سے بات کرنا چاہتے ہیں جو پی ٹی آئی سے بات نہیں کرنا چاہتے۔ اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی تحریک ایک دن کے احتجاج میں بدل چکی ہے، تمام کارڈز ناکام ہوچکے، پی ٹی آئی کے پاس اب صرف ناکامی کارڈ بچا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنی بنائی ہوئی تباہی کی سرنگ میں داخل ہو...
یومِ آزادی کے موقع پر معرکۂ حق کی اس تاریخی جدوجہد کو یاد کرتے ہوئے کرنل جی بی شاہ (ریٹائرڈ) نے پاکستان کی بنیادوں میں چھپی قربانیوں اور جذبوں کی داستان کو اجاگر کیا ہے۔ کرنل جی بی شاہ کے مطابق 14 اگست صرف ایک تاریخ نہیں، بلکہ وہ دن ہے جب ایک آزاد اور خودمختار ریاست کا خواب حقیقت کا روپ دھار گیا۔ کرنل جی بی شاہ کا کہنا تھا کہ یومِ آزادی صرف جشن کا دن نہیں بلکہ عزمِ نو کی تجدید کا موقع بھی ہے۔ یہ دن ہمیں ہمارے ان بزرگوں کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے وطن عزیز کے لیے بے مثال قربانیاں دیں اور تحریکِ آزادی میں ہر طرح کی مشکلات کا سامنا کیا۔...
’جیو نیوز‘ گریب وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے شدید متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے، عالمی سطح پر کاربن گیسز کے اخراج میں ہمارا حصہ انتہائی کم ہے۔گلگت بلتستان میں بارشوں اور سیلابی صورتِ حال سے متعلق اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں حالیہ بارشوں سے بہت نقصانات ہوئے، بارشوں کی وجہ سے جانی و مالی نقصانات پر افسوس ہے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں سیلاب اور کلاؤڈ برسٹ سے نقصانات کا جائزہ لینے آیا ہوں، وفاقی ادارے گلگت بلتستان حکومت کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا شمار ماحولیاتی تبدیلیوں سے شدید متاثر ہونے والے 10 ممالک میں...
لاہور میں پریس کانفرنس میں صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ایران نے پاکستان کیساتھ دس بلین ڈالر تک تجارت کا اعادہ کیا ہے، اس تجارتی حجم کو مزید بڑھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان گہرے ثقافتی و مذہبی روابط ہیں، جنہیں کمزور نہیں کیا جا سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب سیدہ عظمی بخاری نے محکمہ تعلقات عامہ پنجاب میں پریس کانفرنس میں کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے پنجاب کے عوام کیلئے ہمیشہ خوشخبری سنائی ہے اور ترقی یافتہ اور خوشحال مضبوط پنجاب نظر آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی صدر پہلے لاہور آئے تو ایک طبقہ نے ہر موقع کو متنازعہ بنانا ہوتا ہے، انہیں اس...
یومِ آزادی معرکۂ حق: پاکستان کا قیام کئی نسلوں کے خوابوں کی تعبیر WhatsAppFacebookTwitter 0 4 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)14اگست کو پاکستان ایک آزاد اور خودمختار ریاست کے طور پر دنیا کے نقشے پر ابھرا، جو کئی نسلوں کے خوابوں، قربانیوں اور جدوجہد کی تعبیر ہے۔ یہ دن نہ صرف ایک قومی جشن ہے بلکہ ایمان، اتحاد اور تنظیم کے عزم نو کی تجدید کا موقع بھی ہے۔پاکستان سرزمینِ آبا و اجداد کی وہ میراث ہے جسے حاصل کرنے کے لیے لاکھوں لوگوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ اس عظیم جدوجہد کی گواہی دیتے ہوئے ممتاز ماہرِ تعلیم اور قومی دانشور ڈاکٹر سیدہ عارفہ زہرا نے اپنی یادیں تازہ کرتے ہوئے کہا کہ “میں...
ایک انٹرویو میں وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے مجھے وزیر اعلیٰ بنایا، ان کی حکومت ہے، ان کا مینڈیٹ ہے، بانی کا اعتماد ہے تو میں یہاں بیٹھا ہوں، سازشوں کا حصہ بننے والے بانی کے نہیں مخالفین کے ایجنڈے پر ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ہمیشہ کہا ہے کہ پاکستان سے باہر نہیں جاؤں گا۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مفروضے بنائے جاتے ہیں اور شوشے چھوڑے جاتے ہیں جن کا مقصد تحریک کو نقصان پہنچانا ہے، بانی پی ٹی آئی نے کبھی نہ خواہش ظاہر کی اور نہ سوچا کہ ملک چھوڑ کر جائیں گے۔...
چیئرمین مہاجر اتحاد تحریک نے کہا کہ ایم آئی ٹی مہاجروں کی واحد جماعت ہے جو علیحدگی پسندوں کے سامنے سب سے بڑی رکاوٹ ہے جو ہمیشہ علیحدگی پسند قوتوں کیخلاف کھڑی رہی ہے، ہمیشہ سندھودیش اور علیحدگی پسند سندھیوں کو جس طرح ایم آئی ٹی نے للکارا وہ کسی سے پوشیدہ نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مہاجر اتحاد تحریک کے سربراہ ڈاکٹر سلیم حیدر نے سندھ بھر کے مہاجروں سے اپیل کی ہے کہ وہ پاکستان کے جشن آزادی اور معرکہ حق میں بھرپور کامیابی کو شاندار انداز میں منائیں، مہاجر جوکہ بانیان پاکستان کی اولاد ہیں جنہوں نے پاکستان بنانے اور پاکستان کو بچانے کیلئے لاکھوں جانوں کے نذرانے پیش کئے آج بھی پاکستان کی سلامتی اور استحکام کیلئے...
14 اگست کا دن پاکستان کی تاریخ میں ایک ایسا ناقابلِ فراموش لمحہ ہے، جب ایک آزاد اور خودمختار ریاست کا خواب تعبیر بن کر ابھرا۔ یہ دن نہ صرف جشن کا موقع ہے بلکہ تجدیدِ عہد کا دن بھی ہے، جو ہمیں ہمارے آباؤ اجداد کی بے مثال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ یومِ آزادی معرکۂ حق کے موقع پر معروف تاریخ دان پروفیسر محمد ریاض نے تحریکِ پاکستان کی کچھ اہم تاریخی جھلکیاں بیان کیں۔ اُن کے مطابق 1947 میں پاکستان کی دستور ساز اسمبلی کا پہلا اجلاس کراچی میں منعقد ہوا۔ اس اہم اجلاس میں 11 اگست کو قائداعظم محمد علی جناح کو دستور ساز اسمبلی کا پہلا صدر منتخب کیا گیا۔ پروفیسر محمد ریاض کے...
اسلام آ باد: ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ پاکستان ہمارا دوسرا گھر ہے اسرائیل کے خلاف جنگ میں پاکستان کی جانب سے ایران کی حمایت پر شکر گزار ہیں، عصر حاضر میں مسلم امہ کا اتحاد ناگزیر ہے۔ یہ بات انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ وزیراعظم ہاؤس میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبہ جات میں 13 معاہدے اور ایم او یوز پر دستخط کیے گئے۔ ایرانی صدر نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے تعلقات مشترکہ ثقافت اور مذہب پر مبنی ہیں، پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم جز ہیں، پاکستان ہمارا دوسرا گھر ہے اسرائیلی حملوں...
اسلام آباد : ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پاکستان ہمارا دوسرا گھر ہے، اسرائیلی جارحیت کے خلاف حمایت پر دل سے شکر گزار ہیں۔وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ مشترکہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ایرانی صدر نے کہا کہ مہمان نوازی پر وزیر اعظم شہباز شریف اور پاکستانی قوم کا شکر گزار ہوں، پاکستان کے علمائے کرام اور سیاسی قیادت سے مفید گفتگو ہوئی۔ مسعود پزشکیان نے کہا کہ عصر حاضر میں امت مسلمہ کے اتحاد کی سخت ضرورت ہے.پاکستان اور ایران کے تعلقات مشترکہ ثقافت اور مذہب پر مبنی ہیں، علامہ اقبال کی شاعری ہمارے لیے بھی مشعل راہ ہے.شاعر مشرق کی شاعری کی اساس امت مسلمہ کا اتحاد ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ...
ایران کی سپریم کونسل برائے فری ٹریڈ، صنعتی اور خصوصی اقتصادی زونز کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے پاکستانی تاجروں اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداران سے ملاقات میں دو طرفہ معاشی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا اور پاکستانی سرمایہ کاروں کو ایران کے فری زونز میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ یہ بھی پڑھیں:ایران اور پاکستان کا 10 ارب ڈالر سالانہ تجارتی ہدف، کئی ایم او یوز پر دستخط، شہباز شریف و مسعود پزشکیان کی مشترکہ پریس کانفرنس یہ ملاقات اتوار کو ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے پاکستان کے سرکاری دورے کے دوسرے روز اسلام آباد میں ہوئی، جس میں وفد کی قیادت کونسل کے سیکریٹری رضا مسرور نے کی۔ ملاقات میں دونوں جانب...
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 اگست 2025ء ) ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پاکستان اورایران کے تعلقات مشترکہ ثقافت اور مذہب پرمبنی ہیں، پاکستان ہمارا دوسرا گھر ہے، اسرائیلی جارحیت کے خلاف پاکستان کی حمایت پر دل سے شکر گزار ہیں، عصر حاضر میں امت مسلمہ کے اتحاد کی سخت ضرورت ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے پاکستانی قوم، وزیر اعظم اور تمام متعلقہ اداروں کی پرتپاک مہمان نوازی پر دلی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے علما کرام اور سیاسی قیادت کے ساتھ گفتگو نہایت مفید اور تعمیری رہی، جس سے دونوں ممالک کے درمیان ہم آہنگی اور باہمی اعتماد کو...

ایران اور پاکستان کا 10 ارب ڈالر سالانہ تجارتی ہدف، کئی ایم او یوز پر دستخط — شہباز شریف و مسعود پزشکیان کی مشترکہ پریس کانفرنس
وزیراعظم شہباز شریف اور ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو وسعت دینے اور باہمی اعتماد کے فروغ پر زور دیا۔ اس موقع پر پاکستان اور ایران نے دو طرفہ تجارت کو 10 ارب ڈالر سالانہ تک لے جانے کا ہدف مقرر کرنے کا اعلان کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کے اسرائیل پر حالیہ حملے کے بعد پیدا شدہ صورتحال پر پاکستان کے مؤقف کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ “پاکستان ایران کے اصولی مؤقف کے ساتھ کھڑا ہے اور پاکستانی عوام نے ایران پر اسرائیلی جارحیت کی بھرپور مذمت کی ہے۔” پریس کانفرنس کے دوران دونوں رہنماؤں نے باہمی تعاون کے مختلف شعبوں میں کئی مفاہمتی...
اسپین کے شہر بارسلونا میں جشنِ آزادی معرکۂ حق کے عنوان سے ایک پُرجوش ریلی اور کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں اوورسیز پاکستانی کمیونٹی نے بھرپور شرکت کرتے ہوئے پاکستان سے اپنی والہانہ محبت اور وفاداری کا اظہار کیا۔ ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن یورپ اور POAF یورپ کے اشتراک سے منعقدہ اس پروگرام میں یورپ بھر سے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ ریلی اور کانفرنس میں نئی نسل کی شرکت نے اس بات کو اجاگر کیا کہ پاکستان صرف ایک زمین کا ٹکڑا نہیں بلکہ دلوں کی دھڑکن ہے۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا اور نعتیہ کلام پیش کیا گیا۔ کانفرنس میں شریک شرکا نے پاکستان زندہ باد اور افواجِ پاکستان زندہ...
ایرانی صدر مسعود پزشکیان پاکستان کیساتھ معاشی اور تجارتی روابط بڑھانے کیلئے خطاب کریں گے۔ پاکستان اور ایران کے درمیان تجارت، دفاعی اور اقتصادی تعلقات بڑھانے کے امکان کا جائزہ لیا جائے گا۔ وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان ایرانی صدر اور وفد کا خیرمقدم کریں گے۔ ٹریڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی ایران کیساتھ تجارت بڑھانے کیلئے تجاویز پیش کرے گی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور ایران کے مشترکہ بزنس فورم کا اہم اجلاس آج ہوگا، جس میں وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر شرکت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان پاکستان کیساتھ معاشی اور تجارتی روابط بڑھانے کیلئے خطاب کریں گے۔ پاکستان اور ایران کے درمیان تجارت، دفاعی اور اقتصادی تعلقات بڑھانے کے امکان کا جائزہ لیا جائے گا۔...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاک ایران مشترکہ اقتصادی کمیشن اجلاس جلد منعقد کرنے پراتفاق کیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق پاکستان اور ایران کے تاجروں کے درمیان بی ٹو بی اجلاسوں کا نیا سلسلہ شروع ہو گیا، پاک ایران مشترکہ اقتصادی کمیشن اجلاس جلد منعقد کرنے پراتفاق ہوا ہے۔ وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا کہ علاقائی تجارت وقت کی ضرورت اور ہمسایہ ممالک کیساتھ روابط اہم ہیں،تجارت صرف کاروبار نہیں بلکہ عوام روابط کی علامت بھی ہے۔ ایرانی وزیر تجارت محمد اتابک نے کہا کہ تاجروں کے درمیان اعتماد خوش آئند ہے، برادرانہ تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے تجارتی تعاون ناگزیر ہے، پاکستان اورایران کے تاجر ایک دوسرے پر مکمل اعتماد کرتے ہیں۔...
راولپنڈی (این این آئی)یومِ آزادی کے موقع پر آئی ایس پی آر کا ’’دل سے پاکستان‘‘ کے عنوان سے نیا نغمہ جاری کردیا گیا ہے۔’’دل سے پاکستان‘‘ نغمہ ’’معرکہ حق‘‘ میں عظیم فتح کی یادگار کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔ جس میں وطن کے جاں نثار شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے قربانیوں کو سنہری الفاظ میں سراہا گیا ہے۔نغمے میں بھارت کے خلاف ’’معرکہ حق‘‘ میں کامیابی کا جشن جوش و جذبے سے بھرپور انداز میں پیش کیا گیا ہے اور وطن کی بقا، خودمختاری اور سلامتی کے لیے ہر قربانی دینے کا عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔
ویب ڈیسک :وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے ایرانی وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل محمد رضا آشتیانی نے ملاقات کی، دو طرفہ دفاعی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزارت دفاع کے ترجمان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اورخطے میں امن و استحکام کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔ خواجہ آصف نے مشترکہ سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے دفاعی سفارتکاری کی اہمیت پر زور دیا اور ایران کے ساتھ قریبی روابط کے فروغ کو پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم جزو قرار دیا۔ محدود مدت تک عجائب گھروں میں داخلہ مفت؛ حکومت نے بڑا اعلان کردیا ایرانی وزیردفاع نے پرتپاک استقبال پرحکومت پاکستان کا شکریہ ادا...
سٹی 42: پاکستان اور ایران کے وزرائے دفاع کی ملاقات ہوئی ، خطے میں امن و استحکام کے لیے تعاون پر اتفاق کیا گیا دہشتگردی کے خلاف مشترکہ کوششوں پر بات چیت ہوئی ، دفاعی تعاون بڑھانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا ، وزیر دفاع خواجہ آصف نے مشترکہ سیکیورٹی چیلنجز کے حل کے لیے ڈیفنس ڈپلومیسی کی اہمیت اجاگر کی ایرانی وزیر دفاع نے باہمی احترام و اعتماد پر مبنی تعلقات کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا گیا ، دونوں وزرائے دفاع نے پاک ایران تعلقات کے روشن مستقبل پر اظہارِ اطمینان کیا ، خطے کے امن، خوشحالی اور سیکیورٹی کیلئے مل کر چلنے کا عزم کیا ، اسلام آباد میں ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی۔...
اسلام آباد:کھیلوں کے میدان میں پاکستان نے ایک اور محاذ پر بھارت کو شکست دے دی۔ پاکستان کو بھارت کیخلاف اسپورٹس ڈپلومیسی میں بڑی جیت ملی ہے، پاکستان بھارت کو شکست دیکر ایشین باکسنگ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا رکن منتخب ہوگیا۔ پاکستان کے خالد محمود نے بھارت کے اجے سنگھ کو 9 کے مقابلے میں 18 ووٹ سے ہرایا، انتخاب تھاٸی لینڈ میں ایشین باکسنگ کے کانگریس اجلاس میں ہوا۔ خالد محمود پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل ہیں، ایشیائی سطح پر پاکستان کی اسپورٹس قیادت پر اعتماد میں اضافہ ہوا ہے، ایشین باکسنگ بورڈ میں پاکستان کی شمولیت خطے میں تعاون کو فروغ دے گی۔ صدر پاکستان باکسنگ فیڈریشن لیفٹیننٹ کرنل (ر) ناصر ٹنگ کا کہنا...
ایرانی صدر کا کہنا تھا پاکستان اور چین کے ون بیلٹ ون روڈ منصوبے میں فعال شرکت کے خواہاں ہیں، ون بیلٹ ون روڈ منصوبے سے ایران کو یورپ سے جوڑنے کا موقع مل سکتا ہے۔ ایران کے صدر کا کہنا تھا پاک ایران اسلامی اتحاد کو نقصان پہنچانے کی کوششیں ناکام ہوں گی۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کے صدر مسعود پزشکیان 2 روزہ دورہ پر پاکستان پہنچ گئے، ان کا طیارہ لاہور ایئرپورٹ پر اترا جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا، مزار اقبالؒ پر حاضری کے بعد وہ اسلام آباد پہنچ گئے۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ 2 روزہ سرکاری دورے پر لاہور پہنچے جہاں صدر مسلم لیگ نون نواز شریف اور وزیر اعلیٰ...
بچے مجھ سے ملنے پاکستان آئینگے، سیاست یا احتجاجی تحریک کا حصہ نہیں بنیں گے، عمران خان WhatsAppFacebookTwitter 0 2 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) بانی پی ٹی آئی کی اپنے بچوں سے بات کروادی گئی، بانی پی ٹی آئی نے تصدیق کردی۔ ان کا کہنا ہے کہ میرے بچے مجھ سے ملنے پاکستان آئیں گے، سیاست یا احتجاجی تحریک کا حصہ نہیں بنیں گے۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اپنے بچوں قاسم اور سلیمان سے بات کرادی گئی، انہوں نے بچوں سے رابطے کی تصدیق کردی۔بانی پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ بچوں سے ڈیڑھ گھنٹے تک ٹیلی فونک گفتگو ہوئی، اب میرے اخبارات بھی بحال کردیئے گئے ہیں۔عمران خان کا مزید کہنا...
اسلام آباد: کھیلوں کے میدان میں پاکستان نے ایک اور محاذ پر بھارت کو شکست دے دی۔ پاکستان کو بھارت کیخلاف اسپورٹس ڈپلومیسی میں بڑی جیت ملی ہے، پاکستان بھارت کو شکست دیکر ایشین باکسنگ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا رکن منتخب ہوگیا۔ پاکستان کے خالد محمود نے بھارت کے اجے سنگھ کو 9 کے مقابلے میں 18 ووٹ سے ہرایا، انتخاب تھاٸی لینڈ میں ایشین باکسنگ کے کانگریس اجلاس میں ہوا۔ خالد محمود پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل ہیں، ایشیائی سطح پر پاکستان کی اسپورٹس قیادت پر اعتماد میں اضافہ ہوا ہے، ایشین باکسنگ بورڈ میں پاکستان کی شمولیت خطے میں تعاون کو فروغ دے گی۔ صدر پاکستان باکسنگ فیڈریشن لیفٹیننٹ کرنل (ر) ناصر ٹنگ کا کہنا ہے کہ...
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے حال ہی میں خیبر پختونخوا سے سینیٹ کا الیکشن جیتنے والی مشال یوسفزئی کی نامزدگی کو میرٹ کے برخلاف قرار دیدیا۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشال یوسفزئی سے متعلق سوال پر علیمہ خان کا کہنا تھا میں ایسے لوگوں سے متعلق بات کرکے اپنا وقت ضائع نہیں کرنا چاہتی۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا انصاف ہونا چاہیے تھا، سینیٹرز کا انتخاب میرٹ پر ہونا چاہیے تھا، میرٹ کی بات ہو تو مشال کے علاوہ اور بہت لوگ کوالیفائی کرتے ہیں۔ سرکاری افسران اور ڈیلرز کی ملی بھگت؟ شوگرملزکا تعلق صرف ایکس مل قیمت تک...
کراچی (سپورٹس رپورٹر) فاطمہ نسیم نے دونوں ہاتھوں میں انڈا پکڑ کر ایک منٹ میں 302فل ایکسٹینشن مکے کامیابی کے ساتھ ٹارگٹ پر ہٹ کیے۔ گنیز ورلڈریکارڈ نے تصدیقی ای میل جاری کردی۔ ورلڈ ریکارڈ ویب سائٹ پر بھی اپڈیٹ کردیا گیا۔فاطمہ نسیم کو گنیز ورلڈ ریکارڈ نے ہاتھ میں انڈا پکڑ کر کم سے کم 250مکے مارنے کا ٹارگٹ دیا واضح رہے فاطمہ نسیم نے اپنا پہلا ریکارڈ صرف سات سال کی عمر میں بھارت کو شکست دے کر بنایا تھا فاطمہ 4مرتبہ بھارت کی منجھی ہوء مختلف انسٹرٹکٹرز کو شکست دے چکی ہیںفاطمہ نسیم نے خواہش کا اظہار کیا ہے وہ وزیراعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کرنا چاہتی ہیں انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام...
وہاڑی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ 9 مئی پر کوئی دو رائے نہیں یہ ملک دشمنی تھی، پاکستان کے اداروں اور تنصیبات پر حملہ کرنے والا سیاسی کارکن ہو یا لیڈر سزا ملنی چاہیے۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات میں بلاشبہ پی ٹی آئی کی قیادت کے کچھ لوگ ملوث تھے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی شوق سے نہیں مجبوری میں حکومت کے ساتھ ہے۔ پنجاب کے ضلع وہاڑی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار سلیم حیدر کا کہنا تھا کہ آپریشن بنیان المرصوص میں جس طرح پاکستان نے فتح حاصل کی، پاکستانی پاسپورٹ کی اہمیت بڑھ گئی، حالیہ...
وفاقی دارالحکومت میں اے پی سی سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کا کہنا تھا کہ قائداعظم ایک آئینی ماہر تھے، 1940ء کی قرارداد ایک سوچا سمجھا فیصلہ تھا، قراردادِ لاہور میں آزاد ریاستوں کی بات کی گئی تھی، ہمارے اکابرین 23 مارچ کو یومِ جمہوریت کے طور پر مناتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ تحریک تحفظ آئین پاکستان محمود اچکزئی نے کہا ہے کہ ہماری کسی سے کوئی لڑائی نہیں ہے، ملک کو آئین و قانون کے مطابق چلایا جائے۔ وفاقی دارالحکومت میں اے پی سی سے خطاب کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ یہ کانفرنس ایک کروڑ سے زائد لوگوں نے دیکھی، یہ عوامی شعور اور پاکستان کے مسائل پر گفتگو کی بڑی...
جنگ کے دوران پتہ چلا کہ ڈیجیٹل میڈیا بہترین ہتھیار ہے، بلاول بھٹو زرداری WhatsAppFacebookTwitter 0 1 August, 2025 سب نیوز کراچی(سب نیوز)چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جنگ کے دوران پتہ چلا کہ ڈیجیٹل میڈیا بہترین ہتھیار ہے۔شہر قائد میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے)کے 75 سال مکمل ہونے پر فیڈرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین کے اعزاز میں وزیراعلی ہاوس سندھ میں دیے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جنگ کے دوران عالمی سطح پر پاکستان اور بھارتی میڈیا آمنے سامنے تھے۔انہوں نے کہا کہ پی ایف یو جے نے آزادی صحافت کے لیے تحریک چلائی، بینظیربھٹو شہید تحریک میں صحافیوں کے ساتھ کھڑی...
لکی موٹرز نے پاکستان میں پیوژو 2008 کا فیس لفٹ متعارف کروادیا۔ نئی پیوژو 2008 میں فل ایل ای ڈی ہیڈلیمپس دیے گئے ہیں جبکہ فرنٹ گرِل کو نئے انداز میں ڈیزائن کیا گیا ہے، ساتھ ہی پیوژو کی خاص تھری کلا ایل ای ڈی ڈے ٹائم رنگ لائٹ لائٹ بھی شامل ہے۔ گاڑی کے کیبن کو 10 انچ ایچ ڈی ٹچ اسکرین انفوٹینمنٹ سسٹم اور پریمیئم روف لائنر کے ساتھ مزید لگژری انداز دیا گیا ۔ پیوژو 2008 کا فیس لفٹ دو مختلف ماڈلز میں دستیاب ہے۔ 2008 ایکٹیو و کی قیمت 69 لاکھ 99 ہزار روپے جبکہ 2008 آلور کی قیمت 77 لاکھ 99 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔ Post Views: 8
مفتاح اسماعیل—فائل فوٹو عوام پاکستان پارٹی کے سیکریٹری جنرل مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ جو 244 ارب روپے آپ نے چوری کیے وہ توعوام کو واپس کریں۔ تینوں بڑی پارٹیوں کو دیکھ لیا لیکن بہتری اور ترقی نہیں دیکھی۔راولپنڈی میں عوام پاکستان پارٹی کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت سے تعلیم، معیشت، صحت، روزگار کی جنگ جیتنا بھی ضروری ہے۔مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ جہالت، بے روزگاری اور معیشت کےلیے جہاد کرنا ہو گا تبھی پاکستان آگے بڑھے گا، کیا 78 سال میں ہم نے عوام کو بھوک، غربت، بے روزگاری سے آزادی دی؟ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ 6 سال میں ملک کی تینوں بڑی جماعتوں نے ملک پر حکومت کی، ہم...

اپوزیشن والے ذہنی بیماری کا شکار ہو چکے ہیں، عطاتارڑ نے کل جماعتی کانفرنس کوچوں چوں کا مربہ قراردے دیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ اپوزیشن والے ذہنی بیماری کا شکار ہو چکے ہیں۔ وفاقی دارالحکومت میں کل جماعتی کانفرنس پرردعمل دیتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی 38فیصد سےسنگل ڈیجٹ پرآگئی ہے، زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ اور مہنگائی میں مسلسل کمی ہو رہی ہے۔تحریک انصاف والے شرطیں لگاتے تھے کہ ملک کب ڈیفالٹ کرے گا، سٹاک ایکسچینج کے انڈیکس میں ہر روز ریکارڈ اضافہ ہو رہا ہے، حکومتی اقدامات سےمعیشت درست سمت میں گامزن ہے، بجٹ میں تنخواہ دارطبقے کے لیے ٹیکس کم کیا گیا۔ منی لانڈرنگ کا الزام، ارب پتی مکیش امبانی کے بھائی انیل امبانی کےبھارت چھوڑنے پر پابندی...

پاکستان اورچین کے درمیان سٹریٹجک تعلقات باہمی اعتماد، غیرمتزلزل حمایت اور مشترکہ عزم کی مثال ہیں،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2025ء) آرمی چیف فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہےکہ پاکستان اورچین کے درمیان سٹریٹجک تعلقات باہمی اعتماد، غیرمتزلزل حمایت اور مشترکہ عزم کی مثال ہیں،ان کی پائیدار شراکت علاقائی استحکام کو فروغ دینے اور مشترکہ سٹریٹجک مفادات کے تحفظ میں کلیدی کردار ادا کرتی رہے گی۔جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)سے جاری بیان کے مطابق چین کی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کے قیام کی 98ویں سالگرہ جی ایچ کیو میں منائی گئی۔پاکستان میں عوامی جمہوریہ چین کے سفیر جیانگ زائی ڈونگ اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں ڈیفنس اتاشی میجر جنرل وانگ ژونگ ، چینی سفارتخانے کے حکام...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اگست 2025)امریکاہنے آج سے دنیا بھر پر تجارتی ٹیرف کے اطلاق کا آغاز کر دیا، پاکستان کو بھارت کے مقابلے میں نمایاں رعایت مل گئی ہے، امریکہ نے پاکستانی برآمدات پر19فیصد ٹیرف عائد کردیا جبکہ بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کیا گیا ہے۔وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زیر قیادت انتظامیہ نے نئی عالمی تجارتی پالیسی کے تحت مختلف ممالک پر مختلف سطح کا جوابی ٹیرف عائد کر دیا ہے۔وائٹ ہاؤس کے مطابق جن ممالک سے امریکا کو تجارتی فائدہ ہے ان پر 10 فیصد ٹیرف لاگو ہوگا تاہم جن ممالک کے ساتھ تجارتی خسارہ ہیاُن پر اب 15 فیصد ٹیرف لگے گا اور ایسے ممالک کی...
فائل فوٹو پاکستان کی امریکا میں سابق سفیر ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ڈپلومیٹک کارڈ بہتر انداز میں کھیلا۔جیو نیوز کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ سے بات کرتے ہوئے ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان کے امریکا کے ساتھ تعلقات درست سمت میں ہیں اور پالیسی بھی درست ہے، مجموعی طور پر پاکستان نے بہت بہتر اقدامات کیے ہیں۔ملیحہ لودھی نے کہا کہ امریکا چاہتا ہے کہ بھارت امریکا سے اسلحہ خریدے، ٹرمپ کی نظر میں بھارت کی وہ اہمیت نہیں جو امریکا کے سابقہ صدور کی نظر میں تھی۔ پاکستانی عوام کو امریکی صدر کے ٹویٹ سے معلوم ہوا کہ تیل نکالنے کا معاہدہ طے پاگیا ہے: رضا ربانیرضا ربانی کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نئے مغربی ایما پر...
قومی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹی 20 میں 14 رنز سے شکست دیکر سیریز کا فاتحانہ آغاز کر لیا۔پاکستان کے 179 رنز کے ہدف کے جواب میں ویسٹ ایڈیز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بناے۔قبل ازیں امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر لاڈرہل میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈین کپتان شائے ہوپ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی، پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے، صائم ایوب 57 اور فخر زمان 28 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔حسن نواز نے 24 رنز کی انگز کھیلی جبکہ فہیم اشرف 16 اور صاحبزادہ فرحان 14 رنز بنا سکے، کپتان سلمان علی آغا...
امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر لاؤڈرہل میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 14 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔ میچ کا آغاز ویسٹ انڈین کپتان شائے ہوپ کی ٹاس جیتنے کے ساتھ ہوا، جنہوں نے پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستانی بلے بازوں نے اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھایا اور 6 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز کا زبردست مجموعہ ترتیب دیا۔ صائم ایوب نے جارحانہ انداز میں 57 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی، جبکہ فخر زمان نے 28، حسن نواز نے 24 اور فہیم اشرف نے 16 رنز کے ساتھ اسکور کو مضبوط بنیاد فراہم...
شزا فاطمہ—فائل فوٹو وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے قومی مصنوعی ذہانت پالیسی کی منظوری دے دی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ صرف ٹیکنالوجی نہیں بلکہ ایک ڈیجیٹل انقلاب ہے، یہ پالیسی پاکستان کو ترقی، خوش حالی اور خود مختاری کی راہ پر گامزن کرے گی۔شزا فاطمہ نے کہا ہے کہ افواجِ پاکستان، ایس آئی ایف سی اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں، یہ صرف ایک پالیسی نہیں بلکہ پاکستان کے ڈیجیٹل مستقبل کی بنیاد ہے۔ ہمیں شوق نہیں کہ انٹرنیٹ بند ہو، نہ میرے پاس کوئی بٹن ہے: شزا فاطمہوزیرِ مملکت برائے آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ کا کہنا ہے کہ ہمیں شوق نہیں...

سینیٹ کی تجارت اور خزانہ کمیٹیوں کا کوئٹہ میں مشترکہ اجلاس،پاک ایران تجارت میں درپیش رکاوٹوں پر تبادلہ خیال
سینیٹ کی تجارت اور خزانہ کمیٹیوں کا کوئٹہ میں مشترکہ اجلاس،پاک ایران تجارت میں درپیش رکاوٹوں پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 31 July, 2025 سب نیوز کوئٹہ (سب نیوز)چیئرپرسن قائمہ کمیٹی کامرس سینیٹر انوشہ رحمان اورچیئرمین قائمہ کمیٹی فنانس سلیم مانڈوی والا کی قیادت میں کوئٹہ چیمبر میں اہم اجلاس، کمیٹی کے اجلاس میں سینیٹرز، منسٹری آف انڈسٹری اور فنانس کے افسران اور چیمبر آف کامرس انڈسٹری اور بلوچستان کی بزنس کمیونٹی کے ممبران کی شرکت،اجلاس میں پاک ایران تجارت کو درپیش رکاوٹوں پر اعلی سطحی تبادلہ خیال کیا گیا پاکستانی مصنوعات کو نان ٹیرف رکاوٹوں سے نکالنے پر زور، زمینی راستے سے درآمدات پرکاسٹ ویلیو کا جائزہ لیا جائے، بلوچستان میں روڈمیپ انفراسٹرکچر کی بہتری کی...
اسلام آباد میں آئی آر ایس کے زیر اہتمام جنوبی ایشیا میں قیام امن سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پاکستان ہر طرح کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، پہلگام واقعہ کا ہم پر بے بنیاد الزام عائد کیا گیا، ہم نے دنیا سے کہا کہ پہلگام واقعہ پر غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں، ہم نے سفارتی سطح پر دنیا کے سامنے اپنا بیانیہ پیش کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کو بیرونی پشت پناہی حاصل ہے، بھارت خطے میں دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے۔ اسلام آباد میں آئی آر ایس کے...
فائل فوٹو سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ آج شفافیت اور گُڈ گورننس کے لیے افسوسناک دن ہے، پاکستانی عوام کو امریکی صدر کے ٹویٹ سے معلوم ہوا کہ تیل نکالنے کا معاہدہ طے پاگیا ہے۔اپنے ایک بیان میں رضا ربانی نے کہا کہ وفاقی حکومت کو سمجھنا چاہیے کہ اس طرح کے سودے/منصوبے آئین کے آرٹیکل 172 کے تحت چلتے ہیں۔ آئین کے لحاظ سے تمام زمینوں، معدنیات اور دیگر قیمتی وسائل کی 50 فیصد ملکیت صوبوں کے پاس ہے۔رضا ربانی کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نئے مغربی ایما پر کیے گئے اقدامات پر پارلیمنٹ کو فوری اعتماد میں لے، حکومت کو مشترکہ مفادات کی کونسل کا اجلاس بلانا چاہیے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ حکومت کو ایسے اور...
لاہور: ساوتھ ایشیئن فٹبال فیڈریشن نے ساف انڈر 17 چیمپیئن شپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 22 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ پاکستان فٹبال ٹیم اپنا پہلا میچ 16 ستمبر کو بھٹان کے خلاف کھیلے گی جبکہ 19 ستمبر کو پاکستان انڈر 17 فٹبال ٹیم مالدیپ کا سامنا کرے گی۔ چیمپیئن شپ کے سیمی فائنل مقابلے 25 ستمبر کو شیڈول کیے گئے ہیں جبکہ ساف انڈر 17 چیمپیئن شپ کا فائنل 27 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ ایونٹ کے تمام میچز سری لنکا میں کھیلیں جائیں گے۔ ٹورنامنٹ میں پاکستان، نیپال، سری لنکا، بھارت، مالدیپ، بنگلا دیش اور میزبان سری لنکا شامل ہیں۔
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔31 جولائی ۔2025 )وزارتِ خزانہ نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے مابین تجارتی معاہدہ کامیابی سے طے پا گیا ہے وزارت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اس معاہدے کا مقصد دو طرفہ تجارت کا فروغ ، منڈیوں تک رسائی کو بڑھانا، سرمایہ کاری کو راغب کرنا اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا ہے. وزارتِ خزانہ کا کہنا ہے کہ یہ پیش رفت وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی امریکی سیکرٹری کامرس ہاورڈ لوٹنک اور امریکی تجارتی نمائندے جیمیسن گریر سے ملاقات کے دوران ہوئی اس معاہدے کا اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے” ٹروتھ سوشل “پر اپنی پوسٹ کے ذریعے کیا.(جاری ہے) وزارتِ خزانہ کے...
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستانی ڈرامے دنیا بھر میں پسند کیے جاتے ہیں لیکن پھر بھی عالمی ڈیجیٹل پلیٹ فارمز ایمازون اور نیٹ فلکس سے غائب ہیں۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستانی ڈراموں اور فلموں میں یہ صلاحیت موجود ہے کہ وہ نیٹ فلکس اور ایمازون جیسے بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر جگہ بنا سکیں۔ پاکستانی شوبز انڈسٹری کے ممتاز پروڈیوسرز اور ڈائریکٹرز کے ساتھ ایک میٹنگ میں انہوں نے فلمی ہدایتکاروں اور پروڈیوسرز پر زور دیا کہ وہ کہانیوں میں منفی رجحانات کی حوصلہ شکنی کریں اور جدید طرزِ کہانی کو فروغ دیں۔ View this post on Instagram A post shared by DIVA Magazine...
پاکستان کے حوالے سے مثبت خبر یہ ہے امریکا نے پاکستان کے ساتھ معاہدہ کر لیا ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹروتھ سوشل پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ واشنگٹن کا اسلام آباد کے ساتھ ایک معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت دونوں ممالک مل کر پاکستان کے تیل کے وسیع ذخائر کو قابل بازیافت ذخائر میں تبدیل کرنے کے لیے مل کر کام کریں گے۔ اس ڈیل کے بعد نہ صرف پاکستان مقامی بلکہ بین الاقوامی سطح پر خبروں کا مرکز بن گیا ہے لیکن سوال یہ ہے کہ کیا پاکستان میں واقعی تیل کے اتنے ذخائر موجود ہیں کہ بقول امریکی صدر، مستقبل میں بھارت پاکستان سے تیل خریدے گا؟...
واشنگٹن:پاکستان اور امریکا کے درمیان دو طرفہ تعلقات میں بڑی پیش رفت، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی معاہدہ مکمل ہو چکا ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ٹریڈ ڈیل حتمی شکل اختیار کر چکی ہے اور اب دونوں ممالک توانائی کے شعبے، خصوصاً تیل کی تنصیبات کی ترقی کے لیے باہمی اشتراک سے کام کریں گے۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم اس وقت ایک آئل کمپنی کے انتخاب کے مرحلے میں ہیں جو اس پارٹنرشپ کی قیادت کرے گی۔ انہوں نے مستقبل کی جھلک دکھاتے ہوئے کہا کہ ممکن ہے ایک دن پاکستان، بھارت کو تیل فروخت کرتا نظر...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے اللہ نے افواج پاکستان کو عزت دی ۔ پوری دنیا بھارت سے جنگ جیتنے پر آج تک دنگ ہے اور پاکستان کی تعریف کررہی ہے۔پاکستان کو عالمی سطح پر پذیرائی ملی اور مودی کے حصے میں سفارتی تنہائی آئی۔ پاکستان کو دشمن کےخلاف جنگ جیتنےکی وجہ سےعزت ملی۔ فیلڈ مارشل نےفرنٹ سےلیڈ کیا، ایئرفورس نےکمال کر دکھایا، بھارت کوجس طرح شکست ہوئی آج تک تذکرہ ہورہا ہے۔ وفاقی کایبنہ کے اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا پوری قوم نےمتحد ہوکردشمن کےخلاف مقابلہ کیا، بھارت کےخلاف کمال مہارت کےمظاہرے پردنیا دنگ رہ گئی ہے، مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت سےبھارت کےخلاف تاریخی فتح ملی۔ بھارتی اداکارہ...
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2025ء)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو معرکہ حق میں تاریخی کامیابی حاصل ہوئی ہے، اسی لیے اس سال جشنِ آزادی کا تھیم معرکہ حق ہوگا اور تقریبات بھرپور انداز میں منائی جائیں گی،وفاقی حکومت اور صوبے مل کر14 دن سلیربیٹ کریں گے، جشن آزادی پر گاڑی، دکان یا عمارت کی بہتر سجاوٹ پر انعام دیا جائے گا۔کراچی میں سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن اور ناصر حسین شاہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افواجِ پاکستان نے دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، اس بار 14 اگست صرف ایک دن تک محدود نہیں رہے گی، بلکہ یکم سے 14 اگست...
پاکستان کی ریلوے تاریخ میں ایک نئی مثال قائم کرتے ہوئے لاہور کی ندا صالح ملک کی پہلی خاتون ٹرین ڈرائیور بن گئیں۔بچپن سے ٹرین چلانے کا خواب دیکھنے والی ندا نے اپنی محنت، حوصلے اور جذبے سے وہ خواب حقیقت میں بدل دیا۔ندا صالح نے مردوں کے غلبے والے شعبے میں قدم رکھ کر نہ صرف صنفی امتیاز کی دیوار گرائی .بلکہ نئی نسل کے لیے ایک قابل تقلید مثال بھی قائم کی۔ ان کا کہنا ہے کہ “ٹرین ڈرائیور بننے پر شروع میں گھر سے مخالفت ہوئی. مگر پھر سب نے میرا ساتھ دیا۔”ندا صالح اس وقت لاہور کی اورنج لائن ٹرین چلا رہی ہیں، جو روزانہ صبح 6 بجے سے رات 10 بجے تک لاکھوں شہریوں کو...
—فائل فوٹو وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ پھپھو کی خواہش پوری نہ ہوسکی، بھتیجے پاکستان نہیں آرہے۔لاہور سے جاری بیان میں عظمیٰ بخاری نےکہا کہ سابق بھاوج نے اپنے بچوں کو پاکستان جانے سے روک دیا، مہاتما کے اپنے بچے ہی احتجاج میں شرکت نہیں کریں گے تو انقلاب کیسے آئے گا؟ انہوں نے کہا کہ 5 اگست کا احتجاج آغاز سے قبل ہی فلاپ ہوگیا، علیمہ باجی نے بھی 5 اگست کے نام نہاد احتجاج کی ناکامی کی پیشگی اطلاع دے دی۔ بانی پی ٹی آئی کے بچے پاکستان آئیں گے کسی کو اس میں شک نہیں ہونا چاہیے: شیخ وقاصشیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے بچوں نے جب فیصلہ کیا...
معرکہ حق میں شکست کھانے والا بھارت فتنتہ الخوارج و ہند سے ہائبرڈ جنگ کا سہارا لے رہا، فیلڈ مارشل WhatsAppFacebookTwitter 0 30 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد:چیف آف آرمی اسٹاف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ بھارت معرکۂ حق میں شکست کھا چکا ہے اور اب فتنہ الخوارج اور فتنہ الہند جیسے پروکسیز کے ذریعے ہائبرڈ وار کا سہارا لے رہا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے 16ویں اجلاس کے شرکاء سے ملاقات اور خطاب کیا۔ فیلڈ مارشل نے کہا کہ ‘‘بلوچستان کی ترقی، قومی یکجہتی کی ضمانت ہے۔‘‘اس ورکشاپ میں اراکین پارلیمنٹ، سول سوسائٹی کے نمائندے، سرکاری افسران، دانشور، صحافی اور نوجوانوں سمیت...
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ’فتنہ الخوارج‘ اور ’فتنہ الہندوستان‘ بھارت کی ناکام پراکسیز ہیں، معرکۂ حق میں شکست کھانے والا بھارت پراکسی وار میں شدت لا رہا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل نے منگل کو 16 ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے ملاقات اور گفتگو کی۔اس موقع پر انہوں نے پارلیمنٹیرینز، سول سوسائٹی کے نمائندگان، بیوروکریٹس، ماہرین تعلیم، صحافیوں اور نوجوانوں پر مشتمل ایک متنوع گروہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آرمی دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے اور بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے جو کہ قومی یکجہتی اور اتحاد کے لیے ناگزیر ہے۔فیلڈ...
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 جولائی 2025ء) راہول گاندھی نے نریندر مودی کے پاکستان کیخلاف جھوٹے بیانیے کی دھجیاں اڑا دیں، مودی کو کہا آپ نے 35 منٹ میں ہی پاکستان کے سامنے سرینڈر کر دیا، بتا دیا کہ آپ کے پاس لڑنے کی طاقت نہیں ہے، سرکار نے پائلٹس کے ہاتھ پاؤں باندھ دیے، آپ میں 50 فیصد بھی دم ہے تو کہیں کہ ٹرمپ نے انڈیا پاکستان میں سیز فائر نہیں کرایا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے ہاتھوں شکست کے بعد بھارتی پارلیمنٹ میں بھی مودی کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، بھارتی اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے کہا کہ نریندر مودی میں ہمت ہے تو ٹرمپ کو جھوٹا کہہ کر دکھائے، مودی...
پاک فضائیہ کی جانب سے دھول چٹانے پر بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے خفگی مٹانے کے لیے لوک سبھا میں ایسا مضحکہ خیز دعویٰ کردیا جس سے انھیں پوری دنیا میں ہزیمت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ بھارت کے سابق وزیر داخلہ چدم برم نے کہا تھا کہ مودی حکومت کے پاس ایسے کوئی شواہد موجود نہیں جن سے یہ ثابت ہو کہ پہلگام میں حملہ آور پاکستان سے آئے تھے۔ تاہم موجودہ وزیر داخلہ امیت شاہ کو یہ کڑوا سچ ہضم نہیں ہوا اور لوک سبھا میں ہونے والی کڑی تنقید پر اپنی خفت مٹانے کے لیے ایک بار پھر بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر الزامات کی بوچھاڑ کردی۔ امیت شاہ نے کہا کہ پہلگام واقعے میں ملوث حملہ...
بھارت کی پارلیمان (لوک سبھا) میں خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے ایک بار پھر پاکستان پر بے بنیاد الزامات کی روایت برقرار رکھی، اور ”آپریشن مہادیو“ کے نام پر تین افراد کی ہلاکت کو اپنی حکومت کی کامیابی قرار دیا۔ امیت شاہ نے دعویٰ کیا کہ یہ تینوں افراد اپریل 22 کو پہلگام حملے میں ملوث تھے، جس میں 26 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ تاہم، بھارتی حکومت نے حسبِ معمول کوئی آزاد یا غیر جانب دار شواہد پیش نہیں کیے۔ بلکہ جن چیزوں کو شواہد بناکر پیش کیا وہ انتہائی ناقابل اعتبار تھیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق امیت شاہ نے کہا کہ مارے گئے افراد میں ”سلیمان، افغانی اور جبران“ شامل تھے۔ حیران کن طور پر،...
پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ دریائے سندھ کی روانی متاثر کیے بغیر چھوٹے ڈیمز بنائے جائیں ، بڑے ڈیم مہنگے پڑتے ہیں جس کیلئے نہ بجٹ ہے اور نہ فنانسنگ۔ شیری رحمان نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے متعلق پاکستان نے اپنا مقدمہ بھرپور طریقے سے لڑنا ہے، موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق تجاویز کو صرف کاغذی کارروائی کا حصہ نہ بنایا جائے۔شیری رحمان نے کہا کہ انوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی کی اجازت کے بغیر تعمیرات کیلئے این او سی دیئے گئے، دریائے سندھ کی روانی متاثر کیے بغیر چھوٹے ڈیمز بنائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کو سمجھ نہیں آرہی ہے کہ اپنی شکست عوام کو کیسے سمجھائے، مودی حکومت کو پاکستان کے...

فسطائیت کے خلاف فتح سے بنی نوع انسان کے مشترکہ مستقبل کی تشکیل تک’’ کے موضوع پر اسلام آباد میں سیمینار کا کامیاب انعقاد
فسطائیت کے خلاف فتح سے بنی نوع انسان کے مشترکہ مستقبل کی تشکیل تک’’ کے موضوع پر اسلام آباد میں سیمینار کا کامیاب انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 29 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد:چائنا میڈیا گروپ اور ایشین انسٹیٹیوٹ آف ایکو سولائزیشن، ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ کے زیرِ اہتمام اسلام آباد میں ایک اعلیٰ سطحی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کا عنوان تھا: “امن کی جانب سفر: فسطائیت کے خلاف فتح سے بنی نوع انسان کے مشترکہ مستقبل کی تشکیل تک”۔یہ سیمینار نہ صرف دوسری جنگ عظیم میں فسطائیت کے خلاف چین کی قربانیوں کو اجاگر کرنے کا ذریعہ تھا بلکہ اس کا مقصد عالمی امن، بین الاقوامی شراکت داری، اور “ہم نصیب معاشرے” کے نظریے کو تقویت دینا بھی...
ویب ڈیسک :دو چینی کمپنیوں نے پاکستان سےگدھےکےگوشت کی برآمد کی درخواست کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں چینی کمپنیوں نے سلاٹر ہاؤس اور برآمد کے لائسنس کے لیے اپلائی کردیا ہے۔ حکام وزارت فوڈ سکیورٹی کا کہنا ہےکہ چینی کمپنی کی لائسنس درخواست پر مکمل چھان بین جاری ہے، ریگولیشنز مکمل ہونےکے بعد گدھےکا گوشت اور ہڈیاں چین برآمد ہوسکیں گی۔ بیرسٹر گوہر نے الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کے حوالے سے متعصب قرار دے دیا حکام کا کہنا ہےکہ چین کو گدھےکاگوشت اور ہڈیاں بلوچستان سےگوادر کے ذریعے برآمد کی جائیں گی،گدھےکےگوشت اور ہڈیوں سے پاکستان کو کثیر زرمبادلہ حاصل ہوگا،حکام وزارت فوڈ سکیورٹی کا کہنا ہےکہ چینی کمپنی پر واضح کیا گیا ہےکہ...
اسلام آباد(نیٹ نیوز) دو چینی کمپنیوں نے پاکستان سے گدھے کے گوشت کی برآمد کی درخواست کردی ۔ذرائع کے مطابق دونوں چینی کمپنیوں نے سلاٹر ہاؤس اور برآمد کے لائسنس کے لیے اپلائی کردیا ہے۔حکام وزارت فوڈ سکیورٹی کا کہنا ہے چینی کمپنی کی لائسنس درخواست پر مکمل چھان بین جاری ہے، ریگولیشنز مکمل ہونے کے بعد گدھے کا گوشت اور ہڈیاں چین برآمد ہوسکیں گی۔حکام کا کہنا ہے چین کو گدھے کاگوشت اور ہڈیاں بلوچستان سے گوادر کے ذریعے برآمد کی جائیں گی،گدھے کے گوشت اور ہڈیوں سے پاکستان کو کثیر زرمبادلہ حاصل ہوگا۔حکام وزارت فوڈ سکیورٹی کا کہنا ہے چینی کمپنی پر واضح کیا گیا ہے گوادر کے علاوہ کہیں گوشت تیار نہیں ہوگا، خدشہ ہے گدھے کا...
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی کا کہنا تھا کہ عالمی مالیاتی ادارے پاکستانی معیشت کی بہتری کا اعتراف کررہے ہیں، حکومت کی بہترین پالیسیوں کی بدولت مہنگائی کی شرح میں نمایاں کمی آئی، ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ اب بھارت کو معاشی میدان میں بھی شکست دیں گے۔ کراچی پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا، معرکہ حق کی صورت میں بھارت کےخلاف تاریخی کامیابی ملی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو معاشی میدان میں بھی شکست دیں گے، یوم آزادی بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منایا...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)دو چینی کمپنیوں نے پاکستان سےگدھےکےگوشت کی برآمد کی درخواست کردی ہے۔ دونوں چینی کمپنیوں نے سلاٹر ہاؤس اور برآمد کے لائسنس کے لیے اپلائی کردیا ہے۔حکام وزارت فوڈ سکیورٹی کا کہنا ہےکہ چینی کمپنی کی لائسنس درخواست پر مکمل چھان بین جاری ہے، ریگولیشنز مکمل ہونےکے بعد گدھےکا گوشت اور ہڈیاں چین برآمد ہوسکیں گی۔ حکام کا کہنا ہےکہ چین کو گدھےکاگوشت اور ہڈیاں بلوچستان سےگوادر کے ذریعے برآمد کی جائیں گی،گدھےکےگوشت اور ہڈیوں سے پاکستان کو کثیر زرمبادلہ حاصل ہوگا۔حکام وزارت فوڈ سکیورٹی کا کہنا ہےکہ چینی کمپنی پر واضح کیا گیا ہےکہ گوادر کے علاوہ کہیں گوشت تیار نہیں ہوگا، خدشہ ہےگدھےکا گوشت مقامی مارکیٹ میں سپلائی نہ ہوجائے۔حکام کے مطابق اسلام آباد...
کانگریس لیڈر نے کہا کہ مودی حکومت یہ بتانے کو تیار نہیں ہے کہ "این آئی اے" نے ان تمام ہفتوں میں کیا کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بی جے پی کی زیر قیادت مرکزی حکومت پہلگام میں 22 اپریل کو ہونے والے دہشت گردانہ حملے پر ہندوستان کے فوجی ردعمل کے بارے میں اہم تفصیلات بتانے سے گریزاں ہے۔ ایک نیوز آؤٹ لیٹ کے ساتھ انٹرویو میں پی چدمبرم نے سوال اٹھایا کہ آیا حکومت نے ایک اور پہلگام کو روکنے کے لئے کوئی فالو اپ قدم اٹھایا ہے۔ پی چدمبرم نے سوال کئے، دہشت گرد حملہ آور کہاں ہیں، آپ نے انہیں کیوں نہیں پکڑا، آپ نے ان کی شناخت تک کیوں نہیں کی، اچانک ایک خبر سامنے آئی...
— فائل فوٹو پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما، سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ بھارتی سابق وزیرِ داخلہ پی چدم برم نے مودی حکومت کو آئینہ دکھا دیا۔شیری رحمان نے سابق بھارتی وزیرِ داخلہ چدمبرم کے پہلگام واقعے سے متعلق بیان پر ردعمل کا اظہار کر دیا۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پہلگام حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں، چدم برم کا بیان بھارت کے پاکستان پر لگائے گئے الزامات کو جھوٹا ثابت کرتا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت حملہ آوروں کی شناخت چھپا رہی ہے کیونکہ وہ بھارتی شہری تھے۔ ہم یہ کیوں کہہ رہے ہیں کہ جنگ بندی میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کوئی کردار نہیں: سابق بھارتی وزیر...
دہلی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28 جولائی ۔2025 )بھارت کی سب سے بڑی حزبِ اختلاف جماعت کانگریس کے رہنما اور سابق وزیرداخلہ پی چدمبرم نے کہا ہے کہ حکومت نے اب تک اس بات کے کوئی ثبوت پیش نہیں کیے کہ پہلگام پر حملہ کرنے والے دہشت گرد کہاں سے آئے تھے بھارتی جریدے سے انٹرویو کے دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ ان کے خیال میں انڈین حکومت کیا چھپانے کی کوشش کر رہی ہے؟جس پر چدمبرم کا کہنا تھا کہ یہ ان کا قیاس ہے لیکن ان کے خیال میں حکومت جس بات کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے اور جس کی جانب انڈین چیف آف ڈینفنس نے بھی اشارہ کیا تھا وہ یہ ہے کہ انڈیا...
مون سون بارشوں کا پانچواں اسپیل آج پاکستان میں داخل ہوگا، جس کے باعث بالائی علاقوں، وسطی و جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق نئے سلسلے کے تحت زیادہ تر بارشیں ملک کے بالائی علاقوں اور پنجاب میں ہونے کا امکان ہے۔ لاہور میں مون سون کے کمزور سسٹم کی وجہ سے درجہ حرارت بڑھنے لگا ہے جبکہ حبس کی وجہ سے شدید گرمی محسوس کی جا رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں موسلادھار بارش کے بجائے ہلکی بارش کا امکان ہے۔ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کے...
آئی ایس او پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ دہشت گردی کے واقعات کے پیش نظر کیا گیا ہے، دراصل حکومت کا یہ فیصلہ شر پسند عناصر کے سامنے شکست تسلیم کرنے کے مترادف ہے۔ حیدر عباس کا مزید کہنا تھا کہ اربعین حسینی (ع) کے سالانہ اجتماع کو روکنے کیلئے عالمی استکبار کی یہ سازشیں مسلمانان پاکستان کو کسی صورت قبول نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل حیدر عباس کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکومت کی جانب سے اربعین حسینی (ع) کے موقع پر زمینی راستوں سے جانیوالے لاکھوں محبین و زائرین ابا عبداللہ الحسین (ع) پر پابندی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کی...
پاکستان کی میزبانی میں ریجنل چیفس آف ڈیفنس اسٹاف کانفرنس کا مقصد سلامتی سے متعلق تعاون کو مزید مستحکم بنانا، تربیتی پروگراموں کو فروغ دینا اور انسداد دہشت گردی سمیت دیگر دفاعی شعبوں میں بہترین عملی تجربات کا تبادلہ کرنا ہے۔ کانفرنس میں امریکا، قازقستان، کرغیزستان، تاجکستان اور ازبکستان کے اعلیٰ عسکری رہنماؤں نے شرکت کی اور یہ تاریخی کثیر الملکی اجلاس علاقائی سلامتی، فوجی سفارت کاری اور تزویراتی مکالمے کو فروغ دینے کی جانب ایک اہم قدم ثابت ہوا۔ دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے بتایا ہے کہ اسحق ڈار مارکو بیو ملاقات میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے دوطرفہ تعاون بڑھانے پر بات ہوئی، داعش خراسان کے خلاف حکمت عملی پر تبادلہ خیال...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیرریلوے حنیف عباسی کاکہناہےکہ فتنہ الہندوستان بلوں کے اندرہوں یا بلوں سےباہر، ان کا وہیں قلع قمع کریں گے جبکہ ریلوے کی بیوروکریسی کو کہتا ہوں کام کریں چھٹی نہیں ملے گی، وفاقی حکومت پنشن اورتنخواہوں کا بوجھ اٹھا لے تو ریلوے کو منافع بخش بنا دوں گا،بزنس ٹرین کا 29 جولائی کو وزیر اعظم افتتاح کریں گے۔ لاہورپریس کلب میں میٹ دی پریس سےخطاب کرتے ہوئے وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کہنا تھاکہ فیلڈ مارشل اور وزیراعظم کی وجہ سے پاکستانی سر اٹھا کر دنیا میں گھوم رہے ہیں، ترکیہ ہو یاروس اوورسیز پاکستانیوں کو عزت کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔ان کاکہنا تھاکہ بہترین خارجہ پالیسی سے دنیا نے پاکستان کی طاقت کو...