2025-05-29@23:01:11 GMT
تلاش کی گنتی: 39781

«کے سلطان»:

(نئی خبر)
    نیروبی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 29 مئی ۔2025 )کینیا کی سپریم کورٹ نے عمر قید کی سزا پانے والے 6 پاکستانی شہریوں کی رہائی کے احکامات جاری کر دیے ہیں رپورٹ کے مطابق 6 پاکستانی شہری ’’امین دریا“ نامی بحری جہاز میں سفید سیمنٹ لے کر ایران سے زنجبار، تنزانیہ جا رہے تھے، جب کینیا کی قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں نے 2 جولائی 2014 کو کھلے سمندر میں انہیں روک لیا، شبہ تھا کہ وہ جہاز میں منشیات لے جا رہے ہیں.(جاری ہے) رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چند دن بعد جب یہ جہاز کینیا کی قانون نافذ کرنے والی اتھارٹیز کی تحویل میں تھا، اسے سمندر میں دھماکے سے اڑا دیا گیا تاکہ کسی بھی ثبوت...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2025ء) لاہور کی سیشن عدالت نے شوہر کے قتل کے مقدمے میں گرفتار خاتون اور اس کے مبینہ آشنا کو بری کر دیا۔ ایڈیشنل سیشن جج اعجاز احمد بوسال نے ملزمہ زنیرہ اور علی رضا کی بریت کا فیصلہ سنایا۔پراسکیوشن کے مطابق نومبر 2023ء میں تھانہ جنوبی چھائونی میں مقتول شاہ رخ کے قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس میں الزام عائد کیا گیا کہ شاہ رخ کو اس کی اہلیہ زنیرہ نے اپنے آشنا علی رضا کے ساتھ مل کر قتل کیا۔(جاری ہے) ملزمان کی جانب سے ایڈووکیٹ فیصل اقبال باجوہ نے عدالت میں پیش ہو کر گواہوں پر جرح کی۔ عدالت کے فیصلے کے مطابق پراسکیوشن...
    لاہور: مقامی مارکیٹوں میں آج جمعرات، 29 مئی 2025 کو گوشت اور انڈوں کی قیمتوں میں معمولی رد و بدل دیکھا گیا ہے۔ شہریوں کو بنیادی ضروریات کی قیمتوں میں اضافے کی شکایات ہیں، خاص طور پر گوشت اور انڈے جیسے روزمرہ استعمال کی اشیاء کے نرخوں میں اضافہ ان کے بجٹ پر بوجھ ڈال رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق: نام قسم وزن / تعداد ریٹ بکرا / مٹن گوشت فی کلو 2,400 روپے گائے / بیف گوشت فی کلو 1,000 روپے مرغی برائلر زندہ فی کلو 398 روپے مرغی برائلر گوشت فی کلو 490 روپے انڈے فارمی فی درجن 304 روپے گوشت فروشوں کا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 29 مئی 2025ء) فرانس کے صدر ایمانوئیل ماکروں ان دنوں جنوب ایشیائی ممالک کے دورے پر ہیں۔ ماکروں منگل کی شب ویتنام سے جکارتہ پہنچے، جو ان کے جنوب مشرقی ایشیا کے دورے کی دوسری منزل ہے۔ انڈونیشیا کے بعد وہ جمعرات کو سنگاپور کے دورے پر روانہ ہو چکے ہیں۔ اس طرح ان کے مشرقی ایشیا کے تین ممالک کا دورہ ویتنام سے شروع ہو کر سنگاپور پر اختتام پذیر ہوگا۔ ’’لیجن آف آنر کا گرینڈ کراس‘‘ جمعرات کو فرانسیسی صدر نے جکارتا میں قائم بدھ مت کے دنیا کے سب سے بڑے 'ٹیمپل‘ کا دورہ کیا۔ ماکروں نے دنیا کی سب سے بڑی مسلم آبادی پر مشتمل ملک انڈونیشیا کے...
    فرانسیسی کمپنی ڈسالٹ اور بھارتی حکومت کے درمیان رافیل کی کارکردگی پر شدید اختلافات پیدا ہو گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 29 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، پاک-بھارت حالیہ کشیدگی کے دوران بھارت کے مہنگے فرانسیسی ساختہ رافیل طیاروں کی کارکردگی شدید تنقید کی زد میں آ چکی ہے، اور ان کی کارکردگی پر بھارت اور فرانس کے درمیان شدید اختلافات سامنے آ رہے ہیں۔ فرانس کی معروف دفاعی کمپنی ڈسالٹ ایوی ایشن اور بھارتی حکومت کے درمیان رافیل طیاروں کی کارکردگی کو لے کر کشیدگی بڑھتی جا رہی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق، فرانسیسی ماہرین کی ایک ٹیم نے بھارت میں موجود رافیل بیڑے کا معائنہ کرنے کی درخواست دی تاکہ ان طیاروں...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 29 مئی ۔2025 )امریکہ میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے امریکی تھنک ٹینکس کے اراکین سے گفتگو میں کہا ہے کہ پاک بھارت تعلقات کی پیچیدگیوں، خطے میں پائیدار امن کے حوالے سے مسئلہ کشمیر کے مضمرات، حالیہ کشیدگی میں کمی لانے کے حوالے سے امریکی قیادت کا کردار بہت اہم ہے، بھارتی قیادت کے حالیہ اشتعال انگیز بیانات اور غیرذمہ درانہ ہیں بھارتی پارلیمنٹ میں ”اکھنڈ بھارت“ کا نقشہ بھارت کے توسیع پسندانہ عزائم کو ظاہر کرتا ہے.(جاری ہے) رضوان سعید شیخ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے حوالے سے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ بھارت ہے انہوں نے کہاکہ اقوام...
    اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں 5 جون کو سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہیں۔ قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف سماعت کریں گے،  گزشتہ ہفتے پی ٹی آئی لیڈرشپ نے کیس مقرر کرنے کی استدعا کی تھی۔
    اسلام آباد: لا اینڈ جسٹس کمیشن نے غیر سرکاری اراکین کو بھی اجلاسوں میں شامل کرلیا، چیف جسٹس نے کہا ہے کہ اب وکلا برادری کے غیر سرکاری نمائندوں کو کمیشن میں بھی شامل کیا گیا ہے، عوامی رائے اور اسٹیک ہولڈرز کی شمولیت کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت لاء اینڈ جسٹس کمیشن کا اجلاس منعقد ہوا، چیف جسٹس نے بطور چیئرمین قانون و انصاف کمیشن اجلاس کی صدارت کی۔ چیف جسٹس نے شرکاء کو کمیشن کی تشکیل میں ایک اہم تبدیلی سے آگاہ کیا۔ اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شرکا نے قانون سازی میں کلیدی کردار کو تسلیم کرتے ہوئے اجلاس میں غیر سرکاری اراکین کو...
    اسلام آباد (رضواں عباسی سے ) حکومت پاکستان کی سفارتی کوششوں کے نتیجے میں کینیا کی سپریم کورٹ نے دس سال سے قید چھ پاکستانی شہریوں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، ان افراد کو 2 جولائی 2014ء کو نیروبی میں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ رہائی کا یہ فیصلہ پاکستان کے لیے ایک بڑی بین الاقوامی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق، یہ کیس سیاسی نوعیت کا تھا جو مختلف مقامی و بین الاقوامی سیاسی جماعتوں کے تناؤ کا نتیجہ تھا۔ دورانِ مقدمہ زبان کی رکاوٹ، مترجم کی عدم دستیابی، اور وکلاء کی عدم سنجیدگی کے باعث قیدیوں کو ایک دہائی تک جیل میں رہنا پڑا۔ کینیا میں تعینات...
    ایم کیو ایم اراکین سندھ اسمبلی نے وزیراعظم میاں شہباز شریف سے مطالبہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ وہ کراچی کی عوام کو اس مافیا کے چنگل سے آزاد کرانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں اور معاہدے کی خلاف ورزیوں پر کے الیکٹرک کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے تاکہ شہری سکون کا سانس لے سکیں۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکینِ سندھ اسمبلی نے شہر میں ہونے والی بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بہادرآباد مرکز سے جاری کردہ بیان میں کہا کہ پورا شہر اس وقت بجلی مافیا کے ہاتھوں یرغمال بنا چکا ہے جہاں دن رات موسم اور تہوار کی تمیز کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ترسیلی...
    دوشنبے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2025ء)وزیرِ اعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے پہنچ گئے جہاں ایئر پورٹ پر تاجک وزیرِ اعظم کوخر رسول زودہ، تاجک نائب وزیرِ خارجہ نے ان کا پٴْرتپاک استقبال کیا۔وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ اور معاونِ خصوصی سید طارق فاطمی بھی وزیرِ اعظم شہباز شریف کے ہمراہ تھے۔(جاری ہے) دو روزہ دورہ تاجکستان میں وزیرِ اعظم شہباز رشریف تاجک صدر امام علی رحمٰن سے دو طرفہ ملاقات کریں گے جس کے دوران وہ مختلف شعبوں میں تعاون کے حوالے سے گفتگو کریں گے۔وزیرِاعظم شہباز شریف بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کے دوران تاجکستان کی حمایت پر تاجک صدر کا شکریہ ادا کریں گے۔دوشنبے میں...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 29 مئی ۔2025 )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ چین کے طلبہ کے ویزے جارحانہ انداز میں منسوخ کرے گی برطانوی نشریاتی اداراے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ یہ اقدام صرف چینی کمیونسٹ پارٹی سے تعلق رکھنے والے یا اہم اور حساس شعبوں میں تعلیم حاصل کرنے والے چینی طلبا پر لاگو ہوگا.(جاری ہے) چین اور امریکا کے تعلقات حالیہ مہینوں میں شدید کشیدگی کا شکار ہوئے ہیں خاص طور پر جب ٹرمپ کی جانب سے درآمدات پر محصولات لگانے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تجارتی جنگ چھڑ گئی گزشتہ سال تقریباً 2 لاکھ80 ہزار چینی طلبہ امریکا میں تعلیم حاصل کر...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 29 مئی ۔2025 )سپریم کورٹ آئینی بینچ میں زیر سماعت مخصوص نشستوں کے فیصلے پر نظر ثانی درخواستوں پر سماعت کے دوران جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کیا جج آئینی اسکوپ سے باہر جا کرفیصلہ دے سکتے ہیں؟ عوامی امنگوں اور جمہوریت کے لیے ہی سہی، مگر کیا جج آئین ری رائٹ کرسکتے ہیں؟ فیصل صدیقی نے جواب دیا کوئی آئین ری رائٹ نہیں کیا گیا، جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس دیئے ری رائٹ کیا گیا، تین دن کی مدت کو بڑھاکر پندرہ دن کیا گیا.(جاری ہے) سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 11 رکنی آئینی بینچ نے مخصوص نشستوں کے فیصلے پر نظر ثانی درخواستوں کی...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 29 مئی ۔2025 ) امریکی حکومت کے ڈیپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشینسی ایلون مسک کے سربراہ نے ”ڈوج“کی قیادت سے الگ ہو نے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی بعد بھی محکمہ چلتا رہے گا دوسری مرتبہ امریکہ کے صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیسلا اور سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس کمپنی کے مالک ایلون مسک کو خصوصی سرکاری ملازم کا درجہ دے کر انھیں کفایت شعاری مہم یعنی ڈیپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشینسی (ڈوج) کی قیادت سونپی تھی.(جاری ہے) خصوصی سرکاری ملازم کے طور پر وہ ہر سال 130 دن کام کر سکتے ہیں ٹرمپ کے عہدہ سنبھالنے کے وقت سے اگر حساب لگایا جائے تو مسک کے...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 29 مئی ۔2025 )امریکی عدالت برائے بین الاقوامی تجارت کے تین ججوں پر مشتمل بینچ نے فیصلہ دیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دو اپریل کو”’لبریشن ڈے“ پر ٹیرف عائد کرتے ہوئے اپنے اختیار سے تجاوز کیا عدالت نے ان ٹیرف کو بھی کالعدم قرار دے دیا جو ٹرمپ نے میکسیکن، کینیڈین اور چینی درآمدات پر منشیات اور فینٹانائل کی سمگلنگ کے خلاف اقدام کے طور پر ان ممالک پر نافذ کیے تھے.(جاری ہے) خصوصی عدالت کے ججوں نے کہا کہ یہ ٹیرف ختم کیے جا رہے ہیں اور حکومت کو مستقل طور پر ان پر عمل درآمدسے روکا جاتا ہے عدالت نے مدعیان کو عارضی حکم امتناع کے بجائے سمری ججمنٹ دے...
    پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی صرف رول اف لاء اور جمہوریت اور آئین کی بالادستی چاہتے ہیں، 2 سال پہلے عمران خان سے کہا گیا کہ آپ 3 سال تک چپ رہیں اور چوری شدہ مینڈیٹ کی حکومت کو چلنے دیں۔ رپورٹ کے مطابق آج بانی پی ٹی آئی سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقات کا دن تھا، کسی بھی رہنما کو ملاقات کی اجازت نہیں ملی، اعظم سواتی، نورالحق قادری، عون عباس بپی، فلک ناز چترالی، سمیع اللہ خان اور قاضی انور اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئے۔ راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بانی پی...
    ایرانی نیوز ایجنسی سے اپنی ایک گفتگو میں سید عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ میں نے تہران-ریاض تعلقات کے بارے میں ایک ٹویٹ بھی کیا تاکہ یہ واضح ہو سکے کہ ایران اور سعودی عرب کے تعلقات کے معاملے میں ہم پوری طرح سنجیدہ ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کے معاملے میں کچھ مسائل پیش آئے جن پر سنجیدگی سے توجہ دی جا رہی ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ایران کے سرکاری خبررساں ادارے سے اس وقت کیا جب وہ گزشتہ روز سے ڈاکٹر "مسعود پزشکیان" کے ساتھ عمان کے دورے پر ہیں۔ اس موقع پر سید عباس عراقچی نے کہا کہ...
    بھارتی ریاستی دہشت گردی کے مزید شواہد منظر عام پر آگئے، دہشتگرد ڈاکٹر عبدالروف کے افغانستان میں موجودگی کے شواہد پیش WhatsAppFacebookTwitter 0 29 May, 2025 سب نیوز مظفر آباد (سب نیوز)بھارتی ریاستی دہشت گردی کے مزید شواہد منظر عام پر آگئے۔آئی جی پولیس آزاد کشمیر نے کہا کہ 17اپریل 2025 کو آزاد کشمیر پولیس نے دہشت گرد ڈاکٹر عبدالروف کے افغانستان میں موجودگی کے شواہد پیش کیے تھے، دہشت گرد ڈاکٹر عبدالروف کشمیری نوجوانوں کی جہاد کے نام پر ذہن سازی کرکے دہشت گردی پھیلا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد ڈاکٹر عبد الروف کو اس مقصد کے لیے غازی شہزادکی معاونت حاصل ہے، دہشت گرد ڈاکٹر عبدا لروف اور غازی شہزاد مل کر شریعت اور...
    وزیرِ اعظم شہباز شریف کا دوشنبے ایئر پورٹ پر تاجک وزیرِ اعظم کوخر رسول زودہ استقبال کر رہے ہیں—تصاویر بشکریہ وزیرِ اعظم شہباز شریف آفیشل فیس بک اکاؤنٹ وزیرِ اعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے پہنچ گئے جہاں ایئر پورٹ پر تاجک وزیرِ اعظم کوخر رسول زودہ، تاجک نائب وزیرِ خارجہ نے ان کا پُرتپاک استقبال کیا۔وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ اور معاونِ خصوصی سید طارق فاطمی بھی وزیرِ اعظم شہباز شریف کے ہمراہ ہیں۔دو روزہ دورۂ تاجکستان میں وزیرِ اعظم شہباز رشریف تاجک صدر امام علی رحمٰن سے دو طرفہ ملاقات کریں گے جس کے دوران وہ مختلف شعبوں میں تعاون کے حوالے سے گفتگو کریں گے۔ وزیرِاعظم شہباز شریف بھارت اور پاکستان...
    بھارتی ریاستی دہشت گردی کے مزید شواہد منظر عام پر آگئے۔آئی جی پولیس آزاد کشمیر نے کہا کہ 17 اپریل 2025 کو آزاد کشمیر پولیس نے دہشت گرد ڈاکٹر عبدالرؤف کے افغانستان میں موجودگی کے شواہد پیش کیے تھے، دہشت گرد ڈاکٹر عبدالرؤف کشمیری نوجوانوں کی جہاد کے نام پر ذہن سازی کرکے دہشت گردی پھیلا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد ڈاکٹر عبد الرؤف کو اس مقصد کے لیے غازی شہزاد (ٹی ٹی آرجے کے) کی معاونت حاصل ہے، دہشت گرد ڈاکٹر عبدا لرؤف اور غازی شہزاد مل کر شریعت اور جہاد کے نام پر دہشت گردی پھیلا رہے ہیں۔آئی جی پولیس آزاد کشمیر نے کہا کہ دہشت گرد ڈاکٹر عبد الرؤف اور غازی شہزاد کے...
    امریکی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ 3 اہم عرب ممالک کے رہنماؤں نے انتہاء پسند امریکی صدر کیساتھ ملاقات میں ایران پر حملے کی "شدید مخالفت" کرتے ہوئے خطے میں موجود امریکی اتحادیوں کو لاحق ہونیوالے اس اقدام کے "سنگین نتائج" پر خبردار کیا ہے اسلام ٹائمز۔ امریکی تجزیاتی ای مجلے ایکسیس (Axios) نے 3 باخبر ذرائع سے نقل کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ سعودی عرب، قطر و متحدہ عرب امارات کے سربراہان نے انتہاء پسند امریکی صدر کی جانب سے ان ممالک کے حالیہ دورے کے دوران ایرانی جوہری تنصیبات کے خلاف حملے کی "شدید مخالفت" کرتے ہوئے امریکی صدر کو "ایک نئے جوہری معاہدے" تک پہنچنے کے لئے کام جاری رکھنے کی نصیحت کی ہے۔ اس...
    گورنر ہاؤس پشاور میں امریکی نژاد پاکستانی انجنیئر ذیشان شاہد، کینیڈا کے ہائی کمیشن میں ٹریڈ کمشنر ذوہیب احمد خان اور معروف سماجی شخصیت احتشام سمیت ایک وفد نے فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں معدنیات کے شعبے میں بے پناہ مواقع موجود ہیں، تیل اور گیس سمیت دیگر قدرتی وسائل سے بھرپور ہیں اور اس سے فائدہ اٹھا کر ملک کی معیشت کو مضبوط کیا جا سکتا ہے۔ گورنر ہاؤس پشاور میں امریکی نژاد پاکستانی انجنیئر ذیشان شاہد، کینیڈا کے ہائی کمیشن میں ٹریڈ کمشنر ذوہیب احمد خان اور معروف سماجی شخصیت احتشام سمیت ایک وفد نے فیصل کریم کنڈی سے ملاقات...
    پشاور میں یوم تکبیر کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 10 مئی کے بعد پاکستان دنیا کے نقشے پر مضبوط ملک کر ابھرا ہے، پاک فوج نے ثابت کیا کہ وہ دنیا کی بہترین فوج ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے سیفران اور مسلم لیگ نون کے رہنماء امیر مقام نے کہا ہے کہ بھارت کا جنگی جنون خاک میں مل گیا ہے، 11 مئی کے بعد پاکستان دنیا کے نقشے پر مضبوط ملک بن کر ابھرا ہے، آج ہم فخر کا دن ہے کہ پاکستان ایٹمی پاور بنا۔ پشاور میں یوم تکبیر کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر مقام کا کہنا تھا کہ 10 مئی کے بعد پاکستان دنیا کے...
    سٹی 42 : پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم اینڈ ڈی سی) نے پنجاب میں پہلی بار لائسنسنگ سسٹم کا آغاز کر دیا ۔ ترجمان پی ایم اینڈ ڈی سی کے مطابق لاہور میں میڈیکل و ڈینٹل رجسٹریشن کیلئے ریجنل آفس فعال کر دیا گیا، پی ایم اینڈ ڈی سی کا آن لائن رجسٹریشن سسٹم بھی فعال ہوچکا ہے۔جس کے بعد پنجاب کے ڈاکٹرز کو اب اسلام آباد جانے کی ضرورت نہیں ہے، پی ایم اینڈ ڈی سی لاہور آفس میں تمام رجسٹریشن سروسز دستیاب ہیں ۔  یوم تکبیر ،چیئرمین ہلال احمر ڈاکٹر سعید الہٰی کی قیادت میں ریلی  پی ایم اینڈ ڈی سی کے صدر ڈاکٹر رضوان تاج کا کہنا ہے کہ یہ لائسنسنگ سسٹم کا...
    محکمہ داخلہ سندھ نے قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے قواعد و ضوابط جاری کردیے۔ اعلامیے کے مطابق قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے لیے کمشنر، ڈپٹی کمشنر کا اجازت نامہ ضروری ہے، کھالیں جمع کرنے کی اجازت دیتے وقت نیکٹا کی جاری ایس اوپیز کا خیال رکھا جائے۔ کمشنر، ڈپٹی کمشنرز یہ یقینی بنائیں صرف رجسٹرڈ جماعتیں یا ادارے ہی کھالیں جمع کریں، کھالیں جمع کرنے کے لیے کیمپ یا بینر لگانے پر پابندی ہوگی، گاڑیوں پر پارٹی پرچم، یا لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے اعلان کرکے بھی کھالیں جمع کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ کھالیں جمع کرتے وقت کمشنر و ڈپٹی کمشنر کا اجازت نامہ ساتھ رکھنا ضروری ہوگا، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے...
    پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما سینیٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ عمران خان نے کہا ہے اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کے لیے ان کے دروازے کھلے ہیں، وہ پاکستان کی خاطر کچھ لو اور کچھ دو کے لیے تیار ہیں، اپنے لیے کوئی رعایت نہیں مانگ رہے۔اڈیالہ سے جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد روانگی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر علی ظفر نے کہاکہ عمران خان نے کہا ہے کہ وہ پاکستان میں اتحاد کی خاطر کسی بھی وقت مذاکرات کے لیے تیار ہیں، وہ صرف انصاف چاہتے ہیں اور اپنے کیسز کی جلد سے جلد سنوائی چاہتے ہیں۔سینیٹر علی ظفر کے مطابق بانی پی ٹی...
    پی ٹی آئی نے عمران خان کی کال پر تحریک کی منصوبہ بندی شروع کردی،ہری پور کے پہاڑوں میں ٹینٹ ویلج لگانے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 29 May, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے سابق وزیراعظم عمران خان کی کال پر تحریک کی منصوبہ بندی شروع کردی اور صوابی کی بجائے ہری پور کے پہاڑوں میں ٹینٹ ویلج لگانے کا فیصلہ کرلیا جبکہ ٹینٹ ویلج میں پختونخوا کے ہر ضلعے کا اپنا زون ہو گا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی کال پر تحریک کے اعلان کے بعد پی ٹی آئی نے تحریک کو عملی شکل دینے کی تیاری شروع کردی۔ پارٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ موسم کی شدت اور...
    اسٹریٹجک بٹ کوائن ریزرو کا اعلان وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے بلاک چین و کرپٹو اور پاکستان کرپٹو کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بلال بن ثاقب نے عالمی سطح کے ایونٹ بٹ کوائن ویگاس 2025 کے دوران کیا۔ اسلام ٹائمز۔ ڈیجیٹل معیشت کی دنیا میں ایک تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے پاکستان نے پہلے سرکاری حمایت یافتہ بٹ کوائن ریزرو کے قیام کا اعلان کر دیا۔ اس اسٹریٹجک بٹ کوائن ریزرو کا اعلان وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے بلاک چین و کرپٹو اور پاکستان کرپٹو کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بلال بن ثاقب نے عالمی سطح کے ایونٹ بٹ کوائن ویگاس 2025 کے دوران کیا۔ بلال بن ثاقب نے اس موقع پر کہا کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا خصوصی طور پر شکریہ...
    ملک کے وسطی اورجنوبی علاقوں میں معمول سے 20فیصد زائد بارش ہوگی، محکمہ موسمیات WhatsAppFacebookTwitter 0 29 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ڈی جی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں معمول سے 20 فیصد زائد بارش ہے۔ڈی جی محکمہ موسمیات مہرصاحبزاد خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں مون سون جولائی اگست میں ہوتا ہے،مون سون کے بارے میں ایک ماہ پہلے بتا رہے ہیں،پاکستان میں فلڈ سیزن 15 اکتوبر تک ہوتا ہے۔ڈی جی محکمہ موسمیات نے کہا اس بارمون سون میں شمال مشرقی پنجاب اورکشمیرمیں بھی زائد بارش ہوگی،شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں زائد بارش کے باعث سیلاب آسکتا ہے،کے پی اورگلگت بلتستان کے شمالی...
    ماڈل کرن اشفاق حسین ڈار نے دوسرے بچے کی پیدائش کے بعد حیرت انگیز طور پر وزن کم کرلیا۔ کرن اشفاق حسین ڈار کا دوسرے بچے کی پیدائش کے دوران قدرتی طور پر وزن بڑھ گیا تھا اور اب وہ اپنا وزن دوبارہ کم کر چکی ہیں۔ انہوں نے بیٹی کی پیدائش کے بعد بڑھنے والا 15 کلو وزن کم کیا ہے تاہم یہ وزن کس طرح کم ہوا انہوں نے ایک انسٹاگرام ویڈیو کے ذریعے مداحوں  کو بتایا ہے۔ کرن نے بتایا کہ انہوں نے کس طرح سخت محنت کی اور ورزش سے وزن کم کیا اور اب وہ اپنی پرانی فٹنس پر واپس آگئیں ہیں۔ انہوں نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ورزش، محنت اور مستقل مزاجی کے باعث وہ وزن...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )تجزیہ نگار عدیل وڑائچ کے مطابق پاک بھارت جنگ کے بعد پاکستان کی سیاست میں بہت سے سوالات ایسے ہیں لوگ جن کے جواب جاننا چاہتے ہیں، کیا پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ نرمی برت کر ملک میں سیاسی بات چیت کا ماحول پیدا کیا جائے گا؟ کیا اب نو مئی کے بجائے 10مئی کا بیانیہ چلے گا؟نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے جڑے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹس کے حوالے سے پالیسی میں تبدیلی دیکھنے میں آئے گی؟ پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ بیک ڈور رابطوں کے حوالے سے بھی ایک مرتبہ پھر قیاس آرائیاں جنم لینے لگی ہیں، کچھ صحافتی حلقوں کی جانب سے یہاں تک تاثر دینے کی کوشش...
    اقتصادی امور ڈویژن کے حکام کا کہنا ہے کہ عالمی بینک نے پہلی بار 5 کے بجائے 10 سال کا فریم ورک تیار کیا، پہلے مرحلے میں عالمی بینک پاکستان کو 20 ارب ڈالر کا قرض فراہم کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وزارت اقتصادی امور نے عالمی بینک کے کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک پر جامع عملدرآمد کےلیے کام شروع کردیا، جس کے تحت عالمی بینک نے پاکستان کو 2026ء سے 2035ء تک 40 ارب ڈالر فراہم کرے گا۔ اقتصادی امور ڈویژن کے حکام کا کہنا ہے کہ عالمی بینک نے پہلی بار 5 کے بجائے 10 سال کا فریم ورک تیار کیا۔ دستاویز کے مطابق پہلے مرحلے میں عالمی بینک پاکستان کو 20 ارب ڈالر کا قرض فراہم کرے گا۔ یہ رقم تعلیم،...
    ججز کے تبادلوں میں ہر چیز ایگزیکٹو کے ہاتھ میں نہیں تھی، جسٹس محمد علی مظہر WhatsAppFacebookTwitter 0 29 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججز کو تبادلہ کرکے لائے جانے کے خلاف درخواستوں پر سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیئے آرٹیکل 175 اے کے تحت نئی تقرری ہو سکتی ہے۔ نئی تقرری اور تبادلے کے معنی الگ الگ ہیں ۔ تبادلے کے عمل میں تین چیف جسٹس شامل تھے ہر چیز ایگزیکٹو کے ہاتھ میں نہیں تھی۔جسٹس محمدعلی مظہر کی سربراہی میں5رکنی آئینی بینچ میں ججزٹرانسفرکیس کی سماعت کی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے پانچ ججوں کے وکیل بیرسٹر صلاح الدین نے جواب الجواب دلائل...
    ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مئی 2025ء)متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی کا امارات نیوز ایجنسی (وام) کے ہیڈکوارٹرز آمد پر ڈائریکٹر جنرل محمد الحمادی نے گرمجوشی سے استقبال کیا۔ دورے کے دوران دونوں فریقین کے درمیان تعمیری ملاقات ہوئی جس میں خبروں اور مواد کے تبادلے کے حوالے سے دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔(جاری ہے) یہ بات وام اور ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کے درمیان طے پانے والے یادداشتِ تفاہم (MoU) کے تناظر میں کی گئی۔ بات چیت میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی ثقافتی ورثے اور سیاحتی مواقع کو اجاگر کرنے پر بھی زور دیا گیا، تاکہ عوامی سطح پر تعلقات کو...
    اسلام آباد:ڈی جی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں معمول سے 20 فیصد زائد بارش ہے۔ ڈی جی محکمہ موسمیات مہرصاحبزاد خان نےپریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا پاکستان میں مون سون جولائی اگست میں ہوتا ہے،مون سون کےبارے میں ایک ماہ پہلےبتا رہے ہیں،پاکستان میں فلڈ سیزن 15 اکتوبر تک ہوتا ہے۔ ڈی جی محکمہ موسمیات نےکہا اس بارمون سون میں شمال مشرقی پنجاب اورکشمیرمیں بھی زائد بارش ہوگی، شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں زائد بارش کےباعث سیلاب آسکتا ہے،کےپی اورگلگت بلتستان کےشمالی علاقوں میں قدرے کم بارش ہوگی،ملک کےشمالی علاقوں یں گلاف ایونٹ زیادہ ہوسکتے ہیں۔ ڈی جی محکمہ موسمیات نےکہا کہ بارشیں اوردرجہ حرارت زائد ہونےسےسیلاب اورلینڈ سلائیڈنگ ہوسکتی...
    اقوام متحدہ کے امن دستوں کے عالمی دن کے موقع پر جاری کیے گئے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ آج کا دن یو این امن دستوں کی بین الاقوامی امن اور سلامتی کے لیے قربانیوں کی یاد دہانی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج کا دن ایک پُرامن، مستحکم اور خوشحال دنیا کے لیے امن دستوں کے اہم کردار کا اعتراف ہے۔ اقوام متحدہ کے امن دستوں کے عالمی دن کے موقع پر جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا کہ آج عالمی برادری کے ساتھ اقوام متحدہ کے امن دستوں کا عالمی دن منا رہے ہیں، آج کا دن یو این امن دستوں کی بین الاقوامی امن اور سلامتی کے لیے قربانیوں کی یاد...
    واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2025ء)امریکا نے چینی طلبا کے ویزے منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ امریکا چینی طلبا کے ویزے منسوخ کرے گا، چینی کمیونسٹ پارٹی سے وابستہ طلبا کے ویزے منسوخ کیے جائیں گے۔(جاری ہے) مارکو روبیو نے کہا کہ اہم شعبوں میں تعلیم حاصل کرنے والے چینی طلبا کے بھی ویزے منسوخ کریں گے۔امریکی محکمہ خارجہ کا کہناتھا کہ چینی طلبا کے لیے ویزے کے معیار میں بھی ترمیم کریں گے، آئندہ چین اور ہانگ کانگ سے آنے والی ویزا درخواستوں کی کڑی جانچ ہوگی۔
    اسلام آباد ہائی کورٹ بار میں یومِ تکبیر کی تقریب سے خطاب کے دوران احسن اقبال نے کہا کہ مئی کا مہینہ پاکستان کے لیے قابل فخر ہے، 28 مئی کو جہاں کھڑے تھے، 10 مئی کو بھی اسی جذبے کا مظاہرہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ اگر ہم 10 مئی کی کامیابی کو برقرار رکھنا ہے تو مضبوط معیشت کھڑی کرنا بھی ضروری ہے، مضبوط دفاع کے لیے مضبوط معیشت بھی ضروری ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ بار میں یومِ تکبیر کی تقریب سے خطاب کے دوران احسن اقبال نے کہا کہ مئی کا مہینہ پاکستان کے لیے قابل فخر ہے، 28 مئی کو جہاں کھڑے تھے، 10 مئی کو بھی اسی جذبے کا مظاہرہ...
    امیر مقام — فائل فوٹو وفاقی وزیر سیفران امیر مقام کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں کرپشن کے بڑے بڑے اسکینڈلز سامنے آ رہے ہیں۔ صوبائی کابینہ کے اراکین اپنے وزیراعلیٰ پر چوری کا الزام لگا رہے ہیں۔وفاقی وزیر امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران امیر مقام نے پشاور میں خواتین باکسنگ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا افتتاح کردیا۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ خواتین باکسنگ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرم میں پشاور، بنوں اور مردان ریجن شامل ہیں۔ سب کو پتا چل گیا کہ پاک فوج کتنی مضبوط ہے: امیر مقامن لیگ کے رہنما نے کہا کہ سب کو ایک ہو کر ملک کے لیے سوچنا ہوگا، ان کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت...
    ---فائل فوٹو مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید نے کہا ہے کہ جنہیں صادق اور امین کے سرٹیفکیٹ ملے انہیں پھر عدالتوں سے سزا ہوئی اور جنہیں سزا ہوئی پھر انہیں عدالتوں نے صادق اور امین کا سرٹیفکیٹ دیا۔ سینیٹر ہمایوں مہمند کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی پارلیمانی امور کا اجلاس ہوا۔پرویز رشید نے اس موقع پر کہا کہ متناسب نمائندگی کی بات ہوئی، یہ مطالبہ چھوٹے صوبوں کی جماعتوں کی جانب سے آیا تھا، ساری سیاسی جماعتیں متناسب نمائندگی کے برعکس ہی الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں، مطالبہ ان جماعتوں کی جانب سے آیا تھا جن کے پاس زیادہ امیدوار نہیں تھے۔انہوں نے کہا کہ ان جماعتوں کو لگتا تھا ان کے پاس ووٹ ہیں،...
    کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مئی 2025ء) کوالالمپور ، ملائشیا میں یوم تکبیر اور بنیان المرصوص کے حوالے سے ایک تقریب ہوئی ۔ جس میں PML (n) ملایشیا چیپٹر کے عہدیداران ، اور میڈیا نمائندگان نے شرکت کی ۔ تقریب کا آغار تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول سے ہوا ۔ ۔PML (n) ۔ ملائشیا چیپٹر کے عہدیداران نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے پر میاں محمد نواز شریف ، ڈاکٹر عبد القدیر ، ذوالفقار علی بھٹو سمیت تمام مرکزی کرداروں کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ، صدر (PML (n ملائشیا چیپٹر چوہدری نثار احمد نے کہا کہ قائد میاں محمد نواز شریف کی دلیرانہ قیادت میں پاکستان نے ایٹمی طاقت کا مظاہرہ نہ کیا ہوتا...
    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کے دروازے کھلے ہیں، پاکستان کی خاطرکچھ لو اور کچھ دو کےلئے تیار ہوں۔ پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر علی ظفر نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے واضع کیا ہے کہ اپنے لیے کوئی گیو اینڈ ٹیک نہیں ہے، بانی نے کہا میرے دروازے اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کے لیے کھلے ہیں۔ عمران خان نے کہا پاکستان کیلئے بات چیت کرنے کو تیار ہوں، پاکستان میں اتحاد کی خاطر کسی بھی وقت مذاکرات کیلئے تیار ہوں، میں صرف انصاف چاہتا ہوں، میرے...
    پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مئی 2025ء) یوم تکبیر کے حوالے سے پیرس میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا ، تقریب کے آرگنائزر مسلم لیگ ن فرانس کے چئیرمین راجہ علی اصغر ،سرپرست اعلٰی سردار ظہور اقبال اور جموں کشمیر فورم فرانس کے صدر نعیم چوہدری تھے ، تقریب میں کمیونٹی نمائیندوں نے بھرپور شرکت کی ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ یوم تکبیر کا دن ہماری قومی خودداری ،خود انحصاری اور دفاعی طاقت کی روشن علامت ہے، اٹھائیس مئی کا دن صرف ایک تاریخ نہیں بلکہ یہ قوم کے عزم ،قربانی اور غیرت کا دن ہے جب پاکستان نے چاغی کے پہاڑوں میں گرج دار دھماکے کر کے دنیا کو یہ پیغام دیا...
    مخچکالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مئی 2025ء) روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ ذخارووا نے کہا ہے کہ روس نے ہمیشہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بات چیت سے مسائل کا حل نکالنے کے طریقہ کار پر زور دیا ہے روس دونوں ممالک کے درمیان پائیدار امن کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا انھوں نے یہ بات روس میں مقیم پاکستانی صحافی اشتیاق ہمدانی کے سوال کے جواب میں کہی۔ روسی کی مسلم اکثریتی جمہوریہ داغستان کے دارالحکومت مخچکالا میں ایک بریفنگ میں اشتیاق ہمدانی کے خطے میں پائیدار امن کے حصول کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے ‎جواب میں ماریہ ذخارووا کا کہنا تھا کہ روس بھارت اور پاکستان کے درمیان مکالمے کی مسلسل...
    واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ وہ جنگ بندی کے لئے روس اور یوکرین کے رہنمائوں سے ملاقات کریں گے ۔(جاری ہے) جرمن ریڈیو کے مطابق انہوں نے صحا فیوں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ وہ جنگ بندی کے لئے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور ولادیمیر زیلنسکی سے ملاقات کے لئے تیار ہیں۔انہوں نے کہاکہ اگر اس ملاقات کی ضرورت ہوئی تو وہ فوری طور پر کریں گے ۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2025ء)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان روایتی جنگ نہیں رہ گئی، ہندوستان اگر دوبارہ حملہ کرے گا تو پھر منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ افواج پاکستان نے بھارت کو بھر پور جواب دے کر پاکستان کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ اگر 28 مئی کو نواز شریف ایٹمی دھماکہ نہ کرتے تو شاید خطے کی یہ صورتحال نہ ہوتی جو آج ہے۔انہوںنے کہاکہ جس دن ہندوستان میں حملہ ہوا پاکستان کہتا رہا نیوٹرل ملک سے تحقیقات کروالیں، یہ ایک سازش...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2025ء)پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی ترجمان شازیہ مری نے آزاد کشمیر کے علاقے حسین کوٹ میں دہشتگردوں کے خلاف جرات مندانہ کارروائی پر سیکیورٹی اداروں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ حسین کوٹ آپریشن میں چار دہشتگردوں کے انجام پر فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت قابلِ تعریف ہے۔(جاری ہے) اپنے بیان میں شازیہ مری نے کہاکہ حسین کوٹ میں فرض کی راہ میں جان دینے والے پولیس جوانوں کی شہادت پر دلی رنج و غم پہنچا۔انہوںنے کہاکہ دہشتگردی کے خلاف سینہ سپر ہو کر جان قربان کرنے والے اہلکار قوم کا فخر ہیں۔انہوںنے کہاکہ حسین کوٹ کے شہداء کے اہلِ خانہ کے ساتھ مکمل یکجہتی اور تعزیت...
    لاہور: چوہنگ کے علاقے میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ پولیس مقابلے میں تین ڈاکو ہلاک جبکہ دو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ڈی ایس پی سی سی ڈی کے مطابق، دو موٹر سائیکلوں پر سوار پانچ مشتبہ ڈاکو چوہنگ سے ملتان روڈ کی جانب جا رہے تھے، جنہیں سی سی ڈی اہلکاروں نے مشکوک جان کر رکنے کا اشارہ کیا تاہم ملزمان نے رکنے کے بجائے پولیس پر فائرنگ کر دی، جس پر پولیس نے بھی جوابی کارروائی کی۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے دوران تین ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے جبکہ دو فرار ہو گئے، ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔ ابتدائی...
    کولمبو : سری لنکا کی ایک عدالت نے بدعنوانی کے مقدمے میں دو سابق وزیروں کو 20 سے 25 سال قید کی سزا سنا دی، جو ملک کی سیاسی تاریخ کا ایک اہم فیصلہ قرار دیا جا رہا ہے۔ سابق کھیلوں کے وزیر مہیندناندا الُتھگامگے اور سابق تجارت کے وزیر انیل فرنینڈو کو عدالت نے ریاستی خزانے سے 53 ملین سری لنکن روپے (تقریباً 1.77 لاکھ امریکی ڈالر) کی خردبرد کا مجرم قرار دیا۔ دونوں نے یہ رقم 14,000 کیرم بورڈز اور 11,000 ڈرافٹس سیٹس خرید کر تقسیم کرنے میں استعمال کی، تاکہ سابق صدر مہندا راجاپاکسا کی 2015 کی انتخابی مہم کو فائدہ پہنچایا جا سکے، جو ناکام ہوئی تھی۔ عدالت نے الُتھگامگے کو 20 سال اور فرنینڈو کو...
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29 مئی 2025)صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ جمہوریت کے تسلسل کیلئے باہمی ہم آہنگی اور سیاسی مکالمے کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے، قومی یکجہتی اورجمہوری اداروں کی مضبوطی حکومت کی اولین ترجیح ہے،عوامی مسائل کے دیرپا حل کیلئے تمام طبقات کے ساتھ مشاورت اور تعاون کے ساتھ آگے بڑھنا ہو گا،صدرآصف علی زرداری سے گورنر ہاﺅس لاہورمیں وسطی پنجاب کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے سیاسی وسماجی رہنماوں پرمشتمل وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں ذکاء اشرف، ممتاز علی چانگ، مخدوم شہاب الدین اور رکن قومی اسمبلی مخدوم طاہر شامل تھے۔ملاقات کے دوران جنوبی پنجاب کو درپیش دیرینہ مسائل اور دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد نے...
    غزہ میں انسانی المیہ اپنے عروج کو پہنچ چکا ہے جبکہ اپنے تازہ ترین جرائم میں قابض و سفاک اسرائیلی فوج نے "خوراک کی تقسیم کے مراکز" میں موجود "بھوکے" فلسطینی شہریوں کو بھی نشانہ بناتے ہوئے فلسطینیوں کا قتل عام مسلسل جاری رکھا ہوا ہے! اسلام ٹائمز۔ مقامی میڈیا نے چند لمحے قبل ہی غزہ کی پٹی کے وسط میں نتساریم کوریڈور پر واقع "امداد کی تقسیم" کے مرکز کے قریب ایک "بڑے دھماکے" کی اطلاع دی ہے جس کے بعد فلسطینی میڈیا نے بتایا ہے کہ غاصب و سفاک صیہونی رژیم نے خوراک کے حصول کے لئے اس مقام پر موجود بے گھر و بھوکے فلسطینی پناہ گزینوں پر "بمباری" کی ہے۔ فلسطینی میڈیا نے اس انسانیت سوز...
    وکلاء کا مطالبہ ہے کہ صفائی کرنیوالے ملازمین پر تشدد کے ملزم وکیل کو رہا کیا جائے، ورنہ احتجاج میں شدت لائی جائیگی۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں وکلاء نے کچہری کے دروازے عوام الناس کے لئے بند کر دیئے۔ وکلاء کا مطالبہ ہے کہ ان کے گرفتار ساتھی کو فوری طور پر رہا اور مقدمات واپس لئے جائیں۔ تفصیلات کے مطابق دو روز قبل قندھاری بازار کوئٹہ میں صفائی کا کام کرنے والے ملازمین پر متعدد افراد نے تشدد کیا۔ جس کے بعد ضلعی انتظامیہ نے 10 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ جس میں ایک وکیل بھی شامل ہے۔ مذکورہ وکیل کے ساتھیوں نے کچہری میں ہڑتال کرتے ہوئے کچہری کے دروازے عوام کے لئے بند...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سہیل سلیم پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے ساتھ وابستہ ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پہلے مرحلے میں ڈاکٹر سہیل سلیم یکم جون سے اسلام آباد میں شیدول اے ایف سی سینئر ایشین کپ کوالیفائر کی تیاریوں کیلئے والےکیمپ میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔ پاکستانی ٹیم 10 جون کو میانمار کے کیخلاف کمبوڈیا میں مدمقابل آئے گی۔ مزید پڑھیں: پاکستان فٹبال فیڈریشن کو نیا صدر مل گیا دوسری جانب کوالالمپور میں اے ایف سی کے زیر اہتمام انڈر-23 ایشین کوالیفائر کے شیڈول کا بھی اعلان کردیا گیا ہے، جس میں پاکستان کو گروپ جی میں رکھا گیا ہے۔ گرین شرٹس کو میانمار، عراق، کمبوڈیا اور عمان کیخلاف...
    پاکستان سے 319 پروازوں کے ذریعے 81 ہزار 950 سرکاری عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے پاکستان سے حج پروازیں 31 مئی تک جاری رہیں گی ۔ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق مدینہ منورہ میں مقیم عازمین حج کی مکہ آمد بھی 31 مئی تک تک جاری رہے گی۔ عازمین حج کے لیے منی عرفات میں خیموں کی تیاری حتمی مراحل میں داخل ہو گئی۔امسال عازمین حج کی مشاعر میں آمد و رفت کے لیے مکتب کے ہمراہ جامع حکمت عملی طے کی گئی ہے،شدید موسم سے حفاظت کے لیے سعودی حکام نے خصوصی ہدایات جاری کر دیں ۔
    ایڈمنسٹریٹر مویشی منڈی کا کہنا ہے کہ قربانی کے جانوروں کی آمد عیدالاضحی تک جاری رہے گی اور منڈی میں تمام سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ شہریوں نے حکومت اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قیمتوں پر کنٹرول کے لیے موثر حکمت عملی اپنائے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ قربانی کی سنت ادا کر سکیں۔ اسلام ٹائمز۔ عیدالاضحی میں چند دن باقی رہ گئے ہیں، تاہم کراچی کی مویشی منڈیوں میں قربانی کے جانوروں کی قیمتیں تاحال ساتویں آسمان پر ہیں، جس کے باعث شہریوں کی بڑی تعداد پریشانی میں مبتلا ہے۔ مویشی دوست منڈی میں اب تک ڈیڑھ لاکھ سے زائد جانور پہنچ چکے ہیں اور قربانی کے جانوروں کی آمد اور خرید...
    اسلام ٹائمز: اجلاس میں سندھ بھر سے ڈویژنل و ضلعی ذمہ داران نے بھرپور شرکت کی۔ اجلاس میں سہ ماہی کارکردگی رپورٹس پیش کی گئیں، جن کی روشنی میں مختلف ڈویژنز اور اضلاع کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ متعلقہ فائیلیںخصوصی رپورٹ اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے زیرِ اہتمام دو روزہ مرکزی ورکنگ کونسل اجلاس و مینیجمنٹ ورکشاپ کا انعقاد جامع مسجد جعفریہ اسٹیل ٹاؤن کراچی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سندھ بھر سے ڈویژنل و ضلعی ذمہ داران نے بھرپور شرکت کی۔ اجلاس میں سہ ماہی کارکردگی رپورٹس پیش کی گئیں، جن کی روشنی میں مختلف ڈویژنز اور اضلاع کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ شرکاء نے کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے قیمتی تجاویز و مشورے دیئے، جنہیں آئندہ...
    امریکی میڈیا نے وائٹ ہاؤس حکام و باخبر ذرائع سے نقل کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ ایران امریکہ بالواسطہ مذاکرات کے آئندہ اجلاس میں ایک عمومی معاہدے تک پہنچنا مطلوب ہدف قرار دیا گیا ہے، ایک ایسا معاہدہ کہ جو تکنیکی تفصیلات پر مزید بات چیت کی راہ ہموار کریگا اسلام ٹائمز۔ امریکی چینل سی این این (CNN) نے ایران امریکہ بالواسطہ مذاکرات سے واقف ذرائع سے نقل کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ ان ذرائع نے مذاکرات کے بارے ڈونلڈ ٹرمپ کی امید سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ایک وسیع تر معاہدے کے قریب پہنچ ہے ہیں کہ جسے بات چیت کے اگلے دور میں حتمی شکل دی جا سکتی ہے۔ ادھر اپنے تازہ ریمارکس...
    —فائل فوٹو اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں بانی پی ٹی آئی کی نااہلی کے خلاف فیض آباد احتجاج کے کیس میں پراسیکیوشن کے 2 گواہان نے اپنا بیان قلمبند کرا دیا۔دورانِ سماعت گواہ نے کہا کہ میں موقع پر موجود تھا، پی ٹی آئی کارکنان نعرے بازی کرتے ہوئے آئے، کارکنان کو روکا تو انہوں نے کہا ہم نے الیکشن کمیشن کے باہر جانا ہے، کارکنان نے پی ٹی آئی کے جھنڈے اور ڈنڈے اٹھا رکھے تھے۔جس کے بعد عدالت نے کیس کی مزید سماعت 16 جون تک ملتوی کردی۔اگلی سماعت پر مزید گواہان کے بیانات ریکارڈ اور جرح کی جائے گی۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف تھانہ آئی 9 میں مقدمہ درج ہے،...
    ---فائل فوٹو  وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ اگر ہم 10 مئی کی کامیابی کو برقرار رکھنا ہے تو مضبوط معیشت کھڑی کرنا بھی ضروری ہے، مضبوط دفاع کے لیے مضبوط معیشت بھی ضروری ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ بار میں یومِ تکبیر کی تقریب سے خطاب کے دوران احسن اقبال نے کہا کہ مئی کا مہینہ پاکستان کے لیے قابل فخر ہے۔ 28 مئی کو جہاں کھڑے تھے، 10 مئی کو بھی اسی جذبے کا مظاہرہ کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھنے کا سہرا ذوالفقار علی بھٹو اور ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو جاتا ہے، آنے والی تمام حکومتوں نے اس پروگرام کو آگے بڑھایا، نواز شریف نے بین الاقوامی دباؤ اور لالچ کی پیشکش...
    پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ ایمن خان ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔ حال ہی میں ایمن خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں ایک برانڈ لانچ کی تقریب میں شریک دیکھا جا سکتا ہے۔ جس میں انہوں نے سیاہ لباس پہن رکھا تھا۔ اس تقریب کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو انہیں دیکھ کر مداحوں میں یہ چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں کہ ایمن خان تیسری بار ماں بننے والی ہیں۔ اور یہ خاندان جلد ہی ایک نئے رکن کا استقبال کرے گا۔   View this post on Instagram   A post shared by SHS BLOG (@shadabhussainsiddiquishsblog) کئی سوشل میڈیا صارفین انہیں اس پر...
     زاہد چودھری :صوبائی وزیر صحت و بہبود آبادی، خواجہ عمران نذیر سے گیٹس فاؤنڈیشن کے وفد نے ملاقات کی، جس میں پولیو کے خاتمے اور صحت کے شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔  وفد میں پروفیسر ڈاکٹر ثمین صدیقی اور ڈاکٹر ظاہر گل شامل تھے، جبکہ ڈپٹی پراجیکٹ ڈائریکٹر فرحان، ڈاکٹر ابتسام اور ڈاکٹر احمر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ خواجہ عمران نذیر نے وفد کو جاری پولیو مہم کے بارے میں آگاہ کیا اور بتایا کہ حکومت پنجاب پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حالیہ مہم میں لاہور اور ڈیرہ غازی خان میں ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کے بعد ہدفی اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ تمام...
    عام لوگوں کی شکا یات حل کر نے میں محتسب کے اداروں کا اہم کردار ہے۔اعجاز احمد قر یشی WhatsAppFacebookTwitter 0 29 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد:محتسب اور محتسب کی طر ح کے دیگر ادارے قانون کی حکمرانی، شکایات کے ازالے اور گڈ گورننس کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ان خیا لا ت کا اظہار وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے گز شتہ روز وفاقی محتسب سیکرٹریٹ میں امبڈ سمین شپ اور عا لمی معیار کے تقاضے کے موضوع پر ایک ویبینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی جو کہ 47 رکنی ایشین امبڈ سمین ایسوسی ایشن کے موجودہ صدر بھی ہیں، نے کہا کہ یہ بات انتہائی اطمینان بخش...
    واشنگٹن: امریکی عدالت نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے لگائے گئے وسیع تجارتی ٹیرف کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے روک دیا ہے، جس سے ان کی معاشی حکمت عملی کو بڑا دھچکا لگا ہے۔ بی بی سی کے مطابق، امریکی تجارتی عدالت کے تین ججوں نے قرار دیا کہ ٹرمپ نے ہنگامی اختیارات کا غلط استعمال کیا اور تمام ممالک پر ٹیرف لگا کر اپنے آئینی اختیارات سے تجاوز کیا۔ اس فیصلے کے بعد امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا ہے اور ایشیائی و یورپی مارکیٹس میں تیزی دیکھی گئی ہے۔ جاپان، ہانگ کانگ اور جنوبی کوریا کے انڈیکسز میں 1 سے 2 فیصد تک بہتری آئی۔ ٹرمپ کی انتظامیہ نے فوری طور پر اس فیصلے...
    کراچی: عیدالاضحیٰ کے حوالے سے محکمہ داخلہ سندھ نے خصوسی مراسلہ جاری کردیا۔ محکمہ داخلہ سندھ کے اعلان کے مطابق بغیر اجازت کھالیں جمع کرنا ممنوع قرار دیا گیا ہے۔ اسی طرح صرف رجسٹرڈ فلاحی اداروں ہی کو کھالیں جمع کرنے کی اجازت ہوگی اور ڈپٹی کمشنر کی اجازت کے بغیر کھالیں جمع کرنا جرم تصور ہوگا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق لاؤڈ اسپیکر اور بینرز کے ذریعے کھالوں کے اعلان پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ زبردستی کھالیں لینے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی جب کہ  اجازت یافتہ ادارے صرف مقررہ وقت میں کھالیں جمع کر سکیں گے۔ محکمہ داخلہ سندھ کے مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ خلاف ورزی پر کھالیں ضبط کر کے منظور...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 29 مئی 2025ء) بھارتی فوج کے سربراہ جنرل اوپیندر دویدی نے بدھ کے روز ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع چترکوٹ میں واقع ایک آشرم میں اپنے روحانی پیشوا جگد گرو رام بھدرا چاریہ سے ملاقات کی اور ان سے آشیرواد طلب کیا۔ ملاقات کے دوران فوجی سربراہ کے روحانی پیشوا رام بھدرا چاریہ نے ان سے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کو واپس حاصل کر لیں۔ واضح رہے کہ بھارتی حکام نے حالیہ دنوں میں کئی بار یہ بات دہرائی ہے کہ پاکستان سے اگر کوئی بات چیت ہو گی، تو وہ صرف دہشت گردی اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کو واپس لینے...
    وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان کا 3 روزہ سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد تاجکستان روانہ ہو گئے۔ لاچین ایئرپورٹ پر آذربائیجان کے نائب وزیر خارجہ، پاکستان کے سفیر قاسم محی الدین اور دیگر سفارتی عملے نے انہیں رخصت کیا۔ روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ 28 مئی پاکستان اور آذربائیجان دونوں کے لیے تاریخی اہمیت رکھتا ہے۔ 1998 میں اسی روز پاکستان نے ایٹمی قوت حاصل کی، جبکہ آذربائیجان نے آزادی کا جشن منایا۔ دونوں ممالک کے درمیان قریبی اور دیرینہ تعلقات ہیں۔ وزیراعظم نے آذربائیجان کو برادر اسلامی ملک قرار دیتے ہوئے کہا کہ صدر الہام علییوف کی قیادت میں ملک نے نمایاں ترقی کی ہے۔ ہم نے تجارت، سرمایہ کاری، دفاع،...
    رمضان نگہبان پیکج 2024 میں مالی بے ضابطگیوں، نااہل وصول کنندگان اور ڈیٹا کی ناکامی کے سنگین انکشافات سامنے آگئے،آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی حالیہ رپورٹ نے سرکاری افسران کی جانب سے کی گئی اربوں روپے کی مالی بےضابطگیوں کا انکشاف کردیا۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق ایک ارب 63 کروڑ کے پیکٹ لاہور ، رحیم یار خان ، فیصل آباد اور راولپنڈی میں 4 لاکھ 41 ہزار وصول کنند گان کو نہیں ملے، غیر اہل 9300 سرکاری ملازمین نے 3 کروڑ 46 لاکھ کا راشن ہڑپ کیا۔ یہ بھی پڑھیں:عوام کو قطاروں میں نہیں لگنے دیں گے،گھروں میں ان کا حق پہنچائیں گے: مریم نواز شریف لاہور سے غیر اہل سرکاری ملازمین کی تعداد 4,305، رحیم یار خان سے 961،...
    وفاقی وزیر اویس لغاری نے کہا کہ صارفین کو اپنی بلنگ کا اختیار دے رہے ہیں اور اس سلسلے میں ’’اپنا میٹر اپنی ریڈنگ‘‘ کے نام سے اسکیم کا اعلان کرنے جا رہے ہیں۔ صارفین اپنے موبائل سے میٹر کی ریڈنگ کر کے ایپ پر بھیج سکیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت نے بجلی کی اوور بلنگ کا مسئلہ حل کرنے کے لیے ’’اپنا میٹر اپنی ریڈنگ‘‘ اسکیم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی (پاور) کا اجلاس ہوا، جس میں رکن رانا محمد حیات نے سوال اٹھایا کہ کیا آئندہ مالی سال میں بجلی ٹیرف میں مزید کمی ہو گی؟، جس پر چیئرمین نیپرا نے جواب دیا کہ فی الحال بجلی کا ریٹ اتنا...
    عمران خان کے پنجاب میں قائم سیاسی کمیٹی پر تحفظات، عالیہ حمزہ سربراہ مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 29 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد:بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پنجاب میں بنائی جانے والی 4 رکنی سیاسی کمیٹی پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔ بانی پی ٹی آئی نے سیاسی کمیٹی کا نوٹیفکیشن دوبارہ جاری کرنے کی ہدایت کی، عمران خان نے سینیٹر علی ظفر کے ذریعے پارٹی لیڈر شپ کو پیغام بھجوا دیا۔بانی پی ٹی آئی نے عالیہ حمزہ کو پنجاب میں سیاسی کمیٹی کا سربراہ مقرر کر دیا۔سیاسی کمیٹی میں سلمان اکرم راجہ، عمر ایوب، احمد خان بچھر اور عثمان اکرم شامل تھے، بانی پی ٹی آئی کو پارٹی رہنماؤں نے عالیہ حمزہ کے اوپر بنائی...
    راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے واضح کیا ہے کہ کوئی کچھ لو کچھ دو نہیں ہے۔نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ میرے دروازے بات چیت کے لئے اسٹیبلشمنٹ کے لئے کھلے ہیں، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ پاکستان کےلئے بات چیت کرنے کو تیار ہوں۔سینیٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ پاکستان میں اتحاد کی خاطر کسی بھی وقت مذاکرات کے لئے تیار ہوں،...
    وزیر داخلہ ویژن ، چیئرمین سی ڈی اے کے احکامات ،ڈپٹی کمشنر سی ڈی اے کی سربراہی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن ، تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 29 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) وزیرداخلہ محسن نقوی کے ویژن کے مطابق چئیرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر سردار محمد آصف کی سربراہی میں ایچ سولہ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا ،، غیر قانونی تعمیرات کو گرا دیا گیا ، باوثوق ذرائع کے مطابق ایچ سولہ میں ایوارڈ کے اعلانات سے قبل تجاوزات قائم کرنے کی شکایات موصول ہوئی تھیں جس پر ڈپٹی کمشنر نے بھرپور آپریشن کیا باوثوق ذرائع کے مطابق تجاوزات کروانے والے...
    صنعاء : اسرائیلی فضائی حملے میں یمن کے حوثی کنٹرول شدہ ایئرپورٹ پر موجود آخری طیارہ تباہ کر دیا گیا۔ اسرائیل اور یمنی حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے۔ حملے میں یمنیہ ایئر ویز کا وہ طیارہ نشانہ بنا جو حاجیوں کو سعودی عرب لے جانے والا تھا۔ صنعاء ایئرپورٹ کے ڈائریکٹر خالد الشائف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ان کا آخری فعال طیارہ تھا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایئرپورٹ پر طیارے سے کالا دھواں بلند ہو رہا ہے۔ حوثیوں کے ٹی وی چینل "المسیرہ" کے مطابق یہ حملہ متعدد فضائی حملوں پر مشتمل تھا جس میں رن وے کو بھی نقصان پہنچا۔ یاد رہے کہ ایئرپورٹ نے 17 مئی کو محدود...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف 3 روزہ دورہ آذربائیجان مکمل کرنے کے بعد تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبہ کے لیے روانہ ہوگئے۔ لاچین کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر آذر بائیجان کے نائب وزیر خارجہ ایلنور مامیدوف ، آذر بائیجان میں تعینات پاکستانی سفیر قاسم محی الدین اور دیگر سفارتی عملے نے وزیراعظم کو رخصت کیا۔ اپنے دورہ آذر بائیجان کے دوران وزیراعظم نے آذر بائیجان کے صدر عزت مآب الہام علییوف سے دو طرفہ ملاقات کی ؛ پاکستان- ترکیہ- آذربائیجان سہ فریقی سمٹ میں شرکت کی اور آذر بائیجان کے یوم آزادی کی تقریب میں شریک ہوئے۔ وزیراعظم دوشنبہ میں گلیشئرز کی حفاظت پر ہونی والی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ تاجکستان روانگی کے موقع پر لاچین ایئرپورٹ پر میڈیا...
    تینوں جان بحق افراد کا تعلق ریگی سے ہے جن کی لاشیں خیبر ٹیچنگ اسپتال کی ایمرجنسی میں لائی گئیں جبکہ ڈاکٹروں نے تینوں افراد کی موت کی تصدیق کر دی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور کے نواحی علاقے ریگی میں مبینہ طور پر پرانی دشمنی کے باعث تین افراد کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔ پشاور پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ ہے جبکہ فائرنگ شدید نوعیت کی تھی، پولیس کی جانب سے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ تینوں جان بحق افراد کا تعلق ریگی سے ہے جن کی لاشیں خیبر ٹیچنگ اسپتال کی ایمرجنسی میں لائی گئیں جبکہ ڈاکٹروں نے تینوں افراد کی موت کی...
    —فائل فوٹو وزیراعظم شہباز شریف 3 روز کا دورۂ آذربائیجان مکمل کرنے کے بعد تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبہ کے لیے روانہ ہو گئے۔وزیرِ اعظم دوشنبہ میں گلیشئرز کی حفاظت پر بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔لاچین کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر آذربائیجان کے نائب وزیرِ خارجہ اور دیگر نے وزیرِ اعظم کو رخصت کیا۔ پاکستان نے بھارت کے 4 رافیل طیاروں سمیت 6 جہاز گرائے: وزیرِ اعظم شہباز شریفوزیراعظم نے کہا کہ بھارت نے پہلگام واقعے کا جھوٹا الزام پاکستان پر لگایا، پاکستان نے پہلگام واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا، بھارت نے رات کے اندھیرے میں پاکستان کی شہری آبادی کو نشانہ بنایا آذربائیجان کے نائب وزیر خارجہ ایلنور مامیدوف اور دیگر نے وزیرِ اعظم...
    وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹو وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج کا دن ایک پُرامن، مستحکم اور خوشحال دنیا کے لیے امن دستوں کے اہم کردار کا اعتراف ہے۔اقوام متحدہ کے امن دستوں کے عالمی دن کے موقع پر جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا کہ آج عالمی برادری کے ساتھ اقوام متحدہ کے امن دستوں کا عالمی دن منا رہے ہیں، آج کا دن یو این امن دستوں کی بین الاقوامی امن اور سلامتی کے لیے قربانیوں کی یاد دہانی ہے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے امن مشن کی تاریخ 7 دہائیوں پر محیط ہے، دو لاکھ 35 ہزار سے زائد پاکستانی امن دستوں نے 48 یو این مشنز میں امتیازی...
    ---فائل فوٹو  اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان روایتی جنگ نہیں رہ گئی، ہندوستان اگر دوبارہ حملہ کرے گا تو پھر منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ افواج پاکستان نے بھارت کو بھر پور جواب دے کر پاکستان کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر 28 مئی کو نواز شریف ایٹمی دھماکہ نہ کرتے تو شاید خطے کی یہ صورتحال نہ ہوتی جو آج ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جس دن ہندوستان میں حملہ ہوا پاکستان کہتا رہا نیوٹرل ملک سے تحقیقات کروالیں، یہ ایک سازش تھی جو ناکام رہی بلکہ الٹی پڑ...
    تحریک انصاف پنجاب کی قیادت ایک بار پھر تبدیل کردی گئی جب کہ سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے عالیہ حمزہ کو ہٹائے جانے کی خبروں کی تردید کردی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، پنجاب میں تنظیمی معاملات چلانے کے لیے چارکنی کمیٹی تشکیل دیں دی گئی۔کمیٹی میں سلمان اکرم راجا، عمر ایوب خان اور احمد خان بھچر اور میاں اکرم عثمان شامل ہیں، سابق چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے نئی بنے والی کمیٹی کے قیام سے لاعلمی کا اظہار کر دیا۔ بانی تحریک انصاف کی گرفتاری کے بعد گزشتہ 2 برسوں کے دوران چار مرتبہ پنجاب کی صوبائی اور لاہور کی قیادت کو...
    اسلام آ باد: حکومت نے بجلی کی اوور بلنگ کا مسئلہ حل کرنے کے لیے ’’اپنا میٹر اپنی ریڈنگ‘‘ اسکیم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی (پاور)  کا اجلاس ہوا، جس میں رکن رانا محمد حیات نے سوال اٹھایا کہ کیا آئندہ مالی سال میں بجلی ٹیرف میں مزید کمی ہو گی؟، جس پر چیئرمین نیپرا نے جواب دیا کہ فی الحال بجلی کا ریٹ اتنا ہی رہنے کا امکان ہے۔ رانا محمد حیات نے کہا کہ صنعتی شعبے کو 30 فیصد ریلیف دیا گیا ہے جب کہ زرعی شعبے کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا ،  جس پر سیکرٹری پاور ڈویژن نے بتایا کہ صنعتی شعبے کو ریلیف کراس سبسڈی...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف 3 روزہ دورہ آذربائیجان مکمل کرنے کے بعد تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبہ کے لیے روانہ ہوگئے۔ لاچین کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر آذر بائیجان کے نائب وزیر خارجہ ایلنور مامیدوف ، آذر بائیجان میں تعینات پاکستانی سفیر قاسم محی الدین اور دیگر سفارتی عملے نے وزیراعظم کو رخصت کیا۔ اپنے دورہ آذر بائیجان کے دوران وزیراعظم نے آذر بائیجان کے صدر عزت مآب الہام علییوف سے دو طرفہ ملاقات کی ؛ پاکستان- ترکیہ- آذربائیجان سہ فریقی سمٹ میں شرکت کی اور آذر بائیجان کے یوم آزادی کی تقریب میں شریک ہوئے۔ وزیراعظم دوشنبہ میں گلیشئرز کی حفاظت پر ہونی والی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ Post Views: 4
    وزیراعظم محمد شہباز شریف تین روزہ دورہء آذربائیجان مکمل کرنے کے بعد تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبہ کے لیے روانہ, لاچین کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر آذر بائیجان کے نائب وزیر خارجہ ایلنور مامیدوف ، آذر بائیجان میں تعینات پاکستانی سفیر قاسم محی الدین اور دیگر سفارتی عملے نے وزیراعظم کو رخصت کیا . اپنے دورہء آذر بائیجان کے دوران وزیراعظم نے آذر بائیجان کے صدر عزت مآب الہام علییوف سے دو طرفہ ملاقات کی ؛ پاکستان- ترکیہ- آذربائیجان سہ فریقی سمٹ میں شرکت کی اور آذر بائیجان کے یوم آزادی کی تقریب میں شریک ہوئے. وزیراعظم دوشنبہ میں گلیشئرز کی حفاظت پر ہونی والی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کریں گے
    نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈارنے کہا ہے کہ پاکستان یو این امن مشنز کے لئے فوجی تعاون کرنے والا سرکردہ ملک ہے۔نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کے امن دستوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ اقوام متحدہ کی امن فوج کے دستے بین الاقوامی امن اور سلامتی کو برقرار رکھنے کے لئے دنیا کے کئی حصوں میں لگن اور حوصلے کے ساتھ خدمات انجام دے رہے ہیں، پاکستان اقوام متحدہ کے امن دستوں کے عالمی دن کے موقع پر اقوام متحدہ کے امن دستوں کی لگن، حوصلے اور خدمات کو تسلیم کرنے کے لئے بین الاقوامی برادری کے ساتھ شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ دن اقوام متحدہ...
    مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی دوسری شادی کیلیے رشتہ طے ہوگیا، اس بار ان کی دلہن کون ہوں گی؟ اس حوالے سے پارٹی ذرائع سے معلومات سامنے  آگئیں۔پارٹی ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کا ایک مرتبہ پھر رشتہ طے پا گیا ہے اور اس بار ان کی دلہن سابق وزیراعظم نواز شریف  کے کزن جاوید شفیع کی پوتی ہوں گی۔مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی ہونے والی اہلیہ جاوید شفیع کے بیٹے عثمان جاوید شفیع کی صاحبزادی ہیں۔ ذرائع کے مطابق جنید صفدر کی شادی کی تقاریب رواں برس نومبر دسمبر میں ہوں گی۔ اس رشتے کی بات تقریباً ایک ماہ قبل شروع ہوئی تھی۔یاد رہے کہ  اس سے قبل 2021...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے تجارتی ٹیرف کو غیرقانونی قرار دینے کے عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل دائر کردی ۔ امریکی حکام نےعدالت میں صدرٹرمپ کی تجارتی پالیسی کا دفاع کرتے ہوئےکہا ٹرمپ نےپاک بھارت جنگ بندی کیلئے تجارت کا استعمال کیا ،تجارت اور ٹیرف پرصدر کے اختیارات محدود کئے تو تنازع دوبارہ بھڑک سکتا ہے،اختیارات محدود کئے گئے تو علاقائی سلامتی اورتجارتی معاہدوں کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔ امریکی حکام کا کہنا ہےکہ پاکستان اوربھارت کےدرمیان دوبارہ کشیدگی بڑھ سکتی ہے،پاک بھارت تصادم سے لاکھوں زندگیوں کو خطرہ ہے،بھارت امریکی صدر کی جانب سے جنگ بندی کرانے کے دعوے کی تردید کرتا رہا ہے۔ Post Views: 4
    لاہور(نیوز ڈیسک)وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے آٹے کے نئےنرخ کے مطابق روٹی کی قیمت مقرر کرنے کا حکم دیدیا۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نےپنجاب بھر میں آٹا سستا ہونےپرروٹی کے نرخ میں کمی لانے کی ہدایت کی ہے، اس کے علاوہ چکن، سبزیوں اوردالوں کےنرخ کی بھی کڑی مانیٹرنگ کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نےکہا غریب کا بچہ ہفتےمیں ایک دن سستا چکن کھالیتاتھا،چکن مہنگاہوا تو غریب ہفتےمیں ایک دن بھی نہیں کھاسکے گا،مجھے یہ ہرگز برداشت نہیں،روٹی کےنرخ تاریخ کی کم ترین سطح پرلائیں گے،آٹےکےنرخ میں کمی کافائدہ براہ راست غریب عوام کو پہنچنا چاہیے،آٹے کے نرخ میں کمی کےتناسب سےروٹی کا نیاریٹ مقرر کیا جائے گا۔ پشین: ذاتی دشمنی پر 2 گروہوں میں فائرنگ...
    مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2025ء)27 ویں انٹر نیشنل بکرا 'بچھڑا 'اونٹ میلہ میں لاہور کے 257کلوبکرے قلندر نے پہلی پوزیشن کیساتھ سات لاکھ روپے کا انعام جیت لیا، سب سے زیادہ وزنی بچھڑے کا مقابلہ بھی احسن ہاشمی آ ف لاہورکے 1430کلو وزنی باس نامی نے جیت کر 3لاکھ روپے کاپہلاا نعام اپنے نام کیا۔انٹرنیشنل بکرا بچھڑا ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام صحت مند خوبصورت اور وزنی بکروں 'بچھڑوں اونٹوں بھینسوں کے مقا بلے زر عی یونیورسٹی کے نیزہ بازی سٹیڈیم میں منعقد ہوئے بانی چیئرمین آ رگنائز نگ کمیٹی چوہدری عطامحمدگجر کی سربراہی میں 27 ویں سالانہ 2025 کے اس تین روزہ میلے میں دور دراز سے لوگوں کی بڑی تعداد نے اپنے...
    سٹی42 : پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کے قائم مقام ڈائریکٹرفنانس طاہرمحمود انتقال کرگئے۔  طاہرمحمود گزشتہ رات قلب بند ہونے کے باعث انتقال کر گئے،مرحوم طاہرمحمود کا جسدخاکی کراچی سے انکے آبائی گاؤں فیصل آباد منتقل کیا جائےگا۔ Ansa Awais Content Writer
    واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2025ء)امریکا کی وفاقی عدالت نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دیگر ممالک پر عائد کئے جانے والے تجارتی محصولات کو غیر قانونی قرار دے دیا جبکہ امریکی انتظامیہ نے اس فیصلے کے خلاف عدالت میں اپیل دائر کر دی ۔برطانوی ٹی وی کے مطابق امریکا کی عدالت برائے بین الاقوامی تجارت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ وائٹ ہاوس کی جانب سے ٹیرف لگانے کے لئے استعمال کیا جانے والا قانون صدر کو یکطرفہ طور پر دیگر ممالک پر درآمدی محصولات عائد کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔عدالت کا کہنا تھا کہ امریکی آئین کے مطابق صرف کانگریس ہی کو دوسرے ممالک کے ساتھ تجارت پر فیصلے کرنے کا اختیار...