2025-12-10@04:52:45 GMT
تلاش کی گنتی: 578

«ا ف ڈیفنس»:

(نئی خبر)
    آرمی چیف اب چیف آف ڈیفنس فورسز بھی ہونگے،عہدے کی مدت 5 سال ہوگی: قومی اسمبلی میں آرمی ایکٹ ترمیمی بل منظور WhatsAppFacebookTwitter 0 13 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )قومی اسمبلی نے 27 ویں آئینی ترمیم کے بعد آرمی ایکٹ 2025 کی منظوری دے دی۔مجوزہ آرمی ایکٹ کے تحت آرمی چیف کا بطور چیف آف ڈیفنس فورسز نیا نوٹی فکیشن جاری ہو گا۔مجوزہ آرمی ایکٹ میں کہا گیا کہ نئے نوٹی فکیشن کے بعد آرمی چیف کی مدت دوبارہ سے شروع ہوگی۔ آرمی چیف، چیف آف ڈیفنس پاک فوج کے تمام شعبوں کی ری اسٹرکچرنگ اور انضمام کریں گے۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ آرمی چیف اب چیف آف ڈیفنس فورسز بھی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات و واقعات میں 2افراد جاںبحق ہوگئے‘ دیگرمیں 5افرادزخمی ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق شرافی گوٹھ تھانے کی حدود لانڈھی فیوچر کالونی معین آباد قبرستان کے قریب سے 55سالہ سوال محمد ولد نور احمد کی لاش ملی۔ متوفی کی لاش کو قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ڈیفنس تھانے کی حدود قیوم آباد C ایریا قبرستان سے 30 سالہ محمد سلمان ولد محمد اسلم کی لاش ملی۔ متوفی کی لاش کو قانونی کارروائی کے لیے ایدھی سرد خانے منتقل کر دیا گیا۔ دوسری جانب پاک کالونی تھانے کی حدود پرانا گولیمار نزد ڈبا اسکول کے قریب بچہ فائرنگ سے زخمی ہوگیا جبکہ شارع نورجہاں تھانے کی حدود...
    سٹی 42 : سول ڈیفنس رضا کاروں کے وظیفے میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  پنجاب حکومت نے سول ڈیفنس رضا کاروں کے الاؤنس کی نئی شرح جاری کر دی، جس کے تحت کل وقتی سول ڈیفنس رضا کاروں کو اب 50 ہزار روپے ماہانہ دیا جائے گا۔ سول ڈیفنس ورکرز کو یومیہ 1 ہزار 923 روپے معاوضہ ملے گا۔ اس کے علاوہ جز وقتی انجام دینے والے رضا کاروں کو 960 روپے یومیہ دیا جائے گا۔  نئے وظیفے یکم ستمبر 2025 سے نافذ العمل ہوں گے۔  مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کی منظوری کے بعد مجوزہ آئینی ترمیم کا مسودہ آج سینیٹ میں پیش ہوگا   کابینہ اجلاس کے فیصلے کے تحت محکمہ داخلہ پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کر...
    قانون اور انصاف کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی نے پارلیمٹ میں پیش کردہ آرٹیکل 243 میں ترمیم کی منظوری دے دی، ترمیم کے ڈرافٹ پر مشاورت مکمل کرلی گئی، اضافی ترامیم پر کل تک حتمی فیصلہ لیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا کا نام تبدیل کرنے اور بلوچستان میں اسمبلی کی نشستیں بڑھانےکی تجویز پر حکومت نے وقت مانگ لیا۔ذرائع کے مطابق آئینی عدالتوں کے قیام اور زیرِ التوا مقدمات کے فیصلے کی مدت 6 ماہ سے بڑھا کر 1 سال کرنے کی ترمیم منظور کرلی گئی۔ ایم کیو ایم کی بلدیاتی نمائندوں کو فنڈ دینے سے متعلق ترمیم پر اتفاق کرلیا گیا۔ آرمی چیف ہی چیف آف ڈیفنس فورسز ہوں گے، مجوزہ آئینی ترمیموزیراعظم چیف آف ڈیفنس فورسز کی تجویز...
    27 ویں آئینی ترمیم کے مجوزہ نکات سامنے آگئے ہیں، جن کے مطابق آرمی چیف کو نیا عہدہ ’چیف آف ڈیفنس فورسز‘ تفویض کیا جائے گا جبکہ فیلڈ مارشل، مارشل آف ائیر فورس اور ایڈمرل آف فلیٹ کا رینک حاصل کرنے والا افسر تاحیات یونیفارم میں رہے گا۔ چیف آف ڈیفنس فورسز اور فوجی رینک مجوزہ ترمیم کے مطابق آرمی چیف ہی چیف آف ڈیفنس فورسز ہوں گے، اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا عہدہ ختم کر دیا جائے گا۔ فیلڈ مارشل، مارشل آف ائیر فورس اور ایڈمرل آف فلیٹ کے عہدے اور مراعات بھی تاحیات برقرار رہیں گی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ان افسران کو صدر کی طرح عدالتی استثنیٰ حاصل ہوگا اور کمانڈ مدت مکمل ہونے...
    فائل فوٹو  27ویں آئینی ترمیم میں چیف آف ڈیفنس فورسز کا نیا عہدہ متعارف کروا دیا گیا، مجوزہ ترمیم کے مطابق آرمی چیف ہی چیف آف ڈیفنس فورسز ہوں گے۔27 ویں آئینی ترمیم کے اہم نکات سامنے آگئے، جس کے مطابق آرمی چیف، نیول چیف اور ایئر چیف کا تقرر صدر وزیراعظم کی ایڈوائس پر کرے گا، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا عہدہ ختم ہو جائے گا۔وزیراعظم چیف آف ڈیفنس فورسز کی تجویز پر پاک آرمی سے کمانڈر نیشنل اسٹریٹیجک کمانڈ کا تقرر کرے گا، فیلڈ مارشل، مارشل آف ایئر فورس اور ایڈمرل آف فلیٹ کا رینک حاصل کرنے والا تاحیات یونیفارم میں رہے گا، فیلڈ مارشل، مارشل آف ایئر فورس اور ایڈمرل آف فلیٹ کا رینک اور مراعات بھی...
    ممکنہ 27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ سامنے آ گیا ہے جس کے مطابق سپریم کورٹ سے آئینی اختیارات واپس لے کر ایک نئی وفاقی آئینی عدالت کے سپرد کیے جائیں گے۔ یہ عدالت آئین کی تشریح اور آئینی تنازعات کے فیصلے کرے گی، جبکہ سپریم کورٹ صرف اپیلوں اور عمومی مقدمات کی عدالت کے طور پر کام کرے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ترمیم میں آئین کے آرٹیکلز 42، 63 اے، اور 175 تا 191 میں تبدیلیاں تجویز کی گئی ہیں۔ آئین کے آرٹیکل 184 کے خاتمے کے بعد سپریم کورٹ کا ازخود نوٹس کا اختیار بھی ختم ہو جائے گا۔ سپریم کورٹ کی جگہ نئی وفاقی آئینی عدالت مجوزہ مسودے کے تحت ’وفاقی آئینی عدالت‘ میں ایک چیف جسٹس...
    سٹی 42 : وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ 27 آئینی ترمیم میں مارشل آف ائیرفورس اور مارشل آف نیول فورس کے ٹائٹل متعارف کرانے کی تجویز ہے اور یہ ٹائٹل دینے کا اختیار وزیراعظم کا نہیں ہوگا بلکہ پارلیمنٹ کا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار  وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے سینیٹ میں اپنے خطاب کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل کے رینک اور ٹائٹل کو آئینی تحفظ حاصل ہوگا اور یہ ٹائٹل واپس لینے کا اختیار بھی پارلیمان کا ہوگا، تجویز ہے کہ آرمی چیف، چیف آف ڈیفنس فورسز ہوں گے۔  ڈالر کی قیمت میں کمی وزیر قانون نے کہا کہ فیلڈ مارشل ایک ٹائٹل ہے، رینک ہے جبکہ...
    ویب ڈیسک:ممکنہ 27 ویں آئینی ترمیم کا مسودہ سامنے آگیا جس کے مطابق آرمی چیف کے لیے چیف آف ڈیفنس فورسز کا عہدہ دینے کی تجویز ہے جبکہ سپریم کورٹ سے آئینی اختیارات واپس لیکر وفاقی آئینی عدالت کے سپرد کیے جائیں گے۔  24 نیوز  کو ملنے والے مسودے کے مطابق 27 آئینی ترمیم میں آئین کے آرٹیکل 42 اور 59 میں ترمیم کی جا رہی ہے، اس کے علاوہ آئین کے آرٹیکل 63 اے کی کلاز 5 میں لفظ سپریم کو فیڈرل کانسٹیٹیوشنل میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔ ڈالر کی قیمت میں کمی  27 ویں ترمیم کے تحت ‘وفاقی آئینی عدالت’ کے قیام کی تجویز ہے، وفاقی آئینی عدالت، آئین کی تشریح اور آئینی تنازعات کے...
    آئین پاکستان میں 27ویں آئینی ترمیم کا بل ایکسپریس نیوز کو موصول ہوگیا،  مجوزہ ڈرافٹ 48شقوں اور 25صفحات پر مشتمل ہے۔ مجوزہ ڈرافٹ کے مطابق آئینی ترمیم بل کا مقصد آئین میں مزید تبدیلیاں کرنا ہے، بل فوری طور پر نافذ العمل ہو گا، آرٹیکل 42 میں لفظ پاکستان کی جگہ فیڈرل کونسٹی ٹیوشنل کورٹ تجویز ہے۔ آرٹیکل 59 میں ممبران کی مدت کی وضاحت شامل ہیں، ہر رکن کی مدت 11 مارچ کو مکمل تصور ہو گی۔ آرٹیکل 63A میں لفظ سپریم بدل کر فیڈرل کونسٹی ٹیوشنل کرنے کی تجویز ہے۔ آرٹیکل 68 میں پارلیمانی بحث کے حوالے سے فیڈرل کونسٹی ٹیوشنل کورٹ کا ذکر شامل ہے۔ آرٹیکل 243 میں مجوزہ ترامیم کے مطابق صدر مملکت وزیراعظم کی ایڈوائس پر چیف آف آرمی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ممکنہ 27 ویں آئینی ترمیم کا مسودہ سامنے آگیا جس کے مطابق آرمی چیف کے لیے چیف آف ڈیفنس فورسز کا عہدہ دینے کی تجویز ہے جبکہ سپریم کورٹ سے آئینی اختیارات واپس لیکر وفاقی آئینی عدالت کے سپرد کیے جائیں گے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق مسودے کے مطابق 27 آئینی ترمیم میں آئین کے آرٹیکل 42 اور 59 میں ترمیم کی جا رہی ہے، اس کے علاوہ آئین کے آرٹیکل 63 اے کی کلاز 5 میں لفظ سپریم کو فیڈرل کانسٹیٹیوشنل میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔ 27 ویں ترمیم کے تحت ‘وفاقی آئینی عدالت’ کے قیام کی تجویز ہے، وفاقی آئینی عدالت، آئین کی تشریح اور آئینی تنازعات کے...
    حکومت نے آئین میں 27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ تیار کر لیا ہے۔ مسودے کے مطابق 27ویں ترمیم کے تحت ’وفاقی آئینی عدالت‘ کے قیام کی تجویز دی گئی ہے۔مسودہ کے مطابق وفاقی آئینی عدالت، آئین کی تشریح اور آئینی تنازعات کے فیصلے کرے گی، سپریم کورٹ سے آئینی اختیارات واپس لے کر وفاقی آئینی عدالت کو دیے جائیں گے۔آئین کا آرٹیکل 184 ختم کردیا جائے گا، ازخود نوٹس کا اختیار ختم ہو جائے گا، آئینی مقدمات اب سپریم کورٹ نہیں، وفاقی آئینی عدالت سنے گی۔مسودہ کے مطابق سپریم کورٹ صرف اپیلوں اور عمومی مقدمات کی عدالت رہے گی، وفاقی آئینی عدالت میں چیف جسٹس اور چاروں صوبوں سے برابر نمائندگی ہوگی۔ وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس کی مدت...
    اسلام آباد(ڈیلی  پاکستان آن لائن)ایڈیٹر انویسٹی گیشن دی نیوز انصار عباسی نے رپورٹ دی ہے کہا ہے کہ 27ویں ترمیم میں مجوزہ ترامیم چیف آف ڈیفنس فورسز کے عہدے کو متعارف کرایا جائے گا، یہ عہدہ چیف آف آرمی سٹاف کے پاس ہی ہوگا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق انصار عباسی کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ تمام ہائیکورٹ ججوں کی مشترکہ سینیارٹی فہرست کی تیاری مجوزہ ترامیم  میں شامل ہے،جوڈیشل کمیشن کو اختیار ہوگا کہ وہ ججوں کے تبادلے کر سکے۔ مزید :
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت نے مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم کے تحت آئینی عدالت قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں ابتدائی طور پر سات ججز ہوں گے، اور اس حوالے سے سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ملک کے عدالتی ڈھانچے میں اصلاحات کی جانب ایک بڑا قدم ہوگا۔ باخبر ذرائع کے مطابق، آئینی عدالت کے قیام کا سب سے پہلے خیال میثاقِ جمہوریت میں پیش کیا گیا تھا جس پر پیپلز پارٹی اور نون لیگ نے 2006ء میں دستخط کیے تھے۔ یہ تجویز ایک مرتبہ پھر وسیع تر آئینی اصلاحاتی پیکیج کے حصے کے طور پر بحال کی گئی ہے اور اس پر اتحادی جماعتوں کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔ مجوزہ پلان کے مطابق، آئینی عدالت کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (SIU) سی آئی اے پولیس نے پاک کالونی کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے سیکورٹی گارڈ کے قتل میں ملوث تین رکنی ڈکیت گروہ کو گرفتار کرلیا ہے۔ اسٹاف رپورٹر گلزار
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق اٹارنی جنرل اشتر اوصاف علی نے آئین کے آرٹیکل 243 میں ترمیم کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں ایک چیف آف ڈیفنس سٹاف کا عہدہ قائم کیا جائے، جس کے ماتحت تمام مسلح افواج کے ادارے ہوں۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے  تجویز دی کہ وفاقی عدالت (فیڈرل کورٹ) کا نظام بھی متعارف کرایا جائے، کیونکہ ضلعی عدالتوں (ڈسٹرکٹ کورٹس) میں اصلاحات پر کوئی بات نہیں ہو رہی۔ اشتر اوصاف کے مطابق، ہر صوبے میں ایک فیڈرل کورٹ قائم ہونی چاہیے تاکہ عدالتی نظام میں بہتری لائی جا سکے۔ موٹر ویز بنانے کے باعث گاڑیوں پر سفر کرنیوالے خوشحال طبقات اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251104-02-18 کراچی(اسٹاف رپورٹر) ڈیفنس فیز 6 کے راحت کمرشل میں نقب زنی کی ایک بڑی واردات پیش آئی ہے، جہاں نامعلوم ملزمان مبینہ طور پر ایک فلیٹ سے 80 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے زیورات اور غیر ملکی کرنسی لوٹ کر فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق، واردات کا مقدمہ گزری تھانے میں خاتون شہری کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق متاثرہ خاتون فلیٹ میں اکیلی مقیم تھیں اور واردات کے روز اپنے ایک عزیز کے گھر گئی ہوئی تھیں۔ جب وہ واپس آئیں تو فلیٹ کے دروازے کے تالے ٹوٹے ہوئے اور سامان بکھرا ہوا پایا۔پولیس ذرائع کے مطابق، ملزمان انتہائی منظم اور تجربہ کار معلوم ہوتے ہیں، جنہوں نے واردات کے دوران فلیٹ...
    علامتی فوٹو  کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ایک فلیٹ سے 80 لاکھ رورپے کے زیورات اور غیر ملکی کرنسی چوری ہوگئی۔ ڈیفنس راحت کمرشل میں فلیٹ میں مبینہ چوری کی واردات ہوئی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ فلیٹ سے 80 لاکھ روپے کے زیورات اور غیر ملکی کرنسی چوری کرلی گئی۔ پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ خاتون کی مدعیت میں تھانا گزری میں درج کرلیا گیا۔مدعی خاتون کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز چوری ہوئی میں اپنے عزیز کے گھر گئی تھی، واپس آئی تو فلیٹ کے تالے کھلے ہوئے تھے، میں اکیلے رہتی ہوں۔پولیس کا کہنا ہے کہ فلیٹ کے اطراف کی سی سی ٹی فوٹیج حاصل کی جا رہی ہے۔
    بنگلہ دیش نے خطے میں دفاعی سازوسامان تیار کرنے والی نئی طاقت بننے کی سمت اہم پیش رفت شروع کر دی ہے۔ حکومت نے ایک خصوصی ڈیفنس اکنامک زون کے قیام کا منصوبہ بنایا ہے، جس میں ڈرونز، سائبر سسٹمز، ہتھیار اور گولہ بارود نہ صرف ملکی ضرورت کے لیے بلکہ برآمدات کے لیے بھی تیار کیے جائیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش ایئر فورس کا چین کے اشتراک سے ڈرون پلانٹ قائم کرنے کا اعلان حکام کے مطابق، یہ اقدام خود انحصار دفاعی صنعتی ڈھانچے کی تعمیر کے وسیع منصوبے کا حصہ ہے، حکومت کا تخمینہ ہے کہ تقریباً 1.36 ارب امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ، غیر ملکی سرمایہ کاری اور مشترکہ منصوبوں کے ذریعے حاصل...
    کراچی: ڈیفنس فیز 6 میں ڈکیتی کی بڑی واردات میں ڈاکوؤں نے سرکاری افسر کے گھر سے 2 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا جبکہ ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ڈاکو سرکاری افسر کے بنگلے سے ڈیڑھ کروڑ نقدی اور 80 لاکھ مالیت کا طلائی زیورات سمیت دیگر قیمتی سامان لوٹ کر لے گئے ہیں۔ درخشاں پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور پولیس نے ڈاکوؤں کی تلاش میں نوشہرو فیروز میں چھاپے مارے ہیں۔ ایس ایچ او درخشاں شاہد تاج نے بتایا کہ پولیس نے مقدمے میں نامزد گھریلو ملازم عدنان کو گرفتار کرلیا اور دیگر 2 ساتھیوں کی گرفتاری کے...
    پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر واٹر ٹینکر کو قبضے میں لے کر تھانے منتقل کر دیا، جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے ڈیفنس فیز 2 میں تیز رفتار واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق  ڈیفنس فیز مین قائم نجی بینک کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر نے ٹکر مارنے کے بعد موٹرسائیکل سوار کو روند دیا۔ واقعے کے بعد پولیس اور ریسکیو رضاکار موقع پر پہنچے، جنہوں نے لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلئے جناح اسپتال منتقل کر دیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت نہیں ہو سکی، تاہم عمر اندازاً 30 سال کے قریب ہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر واٹر ٹینکر کو قبضے میں لے کر...
      جنرل ساحر شمشاد مرزا مالدیب کے صدر محمد معیزو، وزیر دفاع محمد غسان مامون اور ڈیفنس چیف میجر جنرل ابراہیم حلمی سے ملاقات کر رہے ہیں(تصویر سوشل میڈیا)۔  چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے مالدیپ کے سرکاری دورے مالدیپ کے صدر، وزیر دفاع اور چیف آف ڈیفنس فورس میجر جنرل ابراہیم حلمی سے ملاقاتیں کیں۔مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں میں عالمی و علاقائی سلامتی کی بدلتی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق  ملاقاتوں میں دفاعی اور سلامتی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے، عسکری سطح پر روابط مزید مستحکم بنانے کے امکانات پر غور کیا گیا۔ فریقین نے پاکستان...
    چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے جمعے کو مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیز، وزیرِ دفاع محمد غسان مامون، اور چیف آف ڈیفنس فورس میجر جنرل ابراہیم حلمی سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے درمیان عالمی اور علاقائی سلامتی کی بدلتی ہوئی صورتِ حال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ فریقین نے دفاعی اور سیکیورٹی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا اور فوجی سطح پر روابط بڑھانے کے نئے مواقع پر غور کیا۔ مالدیپ کی سول و عسکری قیادت نے پاکستانی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی قربانیوں کو...
    کراچی: پولیس نے ڈیفنس میں ایک اور کروڑ پتی گھریلو ملازم  کو گرفتار کرلیا ہے، جن کے قبضے سے سونا اور نقدی برآمد ہوئی ہے اور انہوں نے جرم کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔ ترجمان ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ساحل پولیس نے ایک خاتون کی شکایت پر گھریلو ملازم کو گرفتار کر کے بھاری مالیت کا سونا اور نقدی برآمد کرلی۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزم کی شناخت واجد علی کے نام سے ہوئی تاہم ساحل پولیس نے گھر کی مالکن کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزم گزشتہ 8 سال سے خاتون کے گھر میں ملازمت کر رہا تھا اور ملزم نے...
    چیف آف دی ایئر اسٹاف، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے رومانیہ کا سرکاری دورہ کیا۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر)  کے مطابق ایئر چیف نے رومانیہ کے اسٹیٹ سیکریٹری آف ڈیفنس ایڈورڈ باچائیڈ اور چیف آف ڈیفنس جنرل گیورگیتا ولاد سے ملاقات کی۔ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ پاک فضائیہ نے مشترکہ چیلنجز کے مقابلے میں مضبوط دوطرفہ فوجی شراکت داری کے عزم کا اعادہ ہے اور باہمی پیشہ ورانہ ترقی کے لیے تعاون اور عملی ہم آہنگی کے نئے مواقع تلاش کرنے پر بھی زور دیا۔رومانیہ کے اسٹیٹ سیکریٹری دفاع نے پاک فضائیہ کے شاندار جنگی کارناموں...
    ویب ڈیسک:ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے رومانیہ کے اسٹیٹ سیکریٹری آف ڈیفنس ایڈورڈ بچائیڈے اور چیف آف ڈیفنس جنرل گیورگیتسا ولاد سے ملاقات کی۔  آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات، مشترکہ مشقوں، تربیتی تبادلوں اور آپریشنل تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔  ائیر چیف نے کہا کہ پاکستان رومانیہ کے ساتھ اپنے سفارتی و عسکری تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور انہیں مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔ خریداروں کیلئے بڑی خوشخبری، پاکستان میں سستے سولر پینلزتیار   رومانیہ کی قیادت نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور کارکردگی کو سراہا اور طویل المدتی دفاعی شراکت داری کے فروغ کے عزم کا اظہار...
    ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے رومانیہ کے اسٹیٹ سیکریٹری آف ڈیفنس ایڈورڈ بچائیڈے اور چیف آف ڈیفنس جنرل گیورگیتسا ولاد سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات، مشترکہ مشقوں، تربیتی تبادلوں اور آپریشنل تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مزید پڑھیں: پاک فضائیہ کے شاہین وطن عزیز کی حفاظت کے لیے سیسہ پلائی دیوار ہیں، وزیراعظم سے ائیر چیف کی ملاقات ائیر چیف نے کہا کہ پاکستان رومانیہ کے ساتھ اپنے سفارتی و عسکری تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور انہیں مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔ رومانیہ کی قیادت نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور کارکردگی کو سراہا اور طویل...
    کراچی: ڈیفنس کے علاقے زمزمہ کمرشل اسٹریٹ میں حساس ادارے نے کارروائی کرکے معروف بلڈر کو حراست میں لے لیا ۔ واقعے کی منظر عام پر آنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں چھاپے میں استعمال 2 پولیس موبائلز اور اہلکاروں کو واضح دیکھا گیا ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں پولیس وردی سے مماثلت رکھنے والے کپڑے زیب تن کیے اہلکاروں سمیت سادہ لباس اہلکار دیکھے گئے ہیں۔ چھاپے میں شامل تمام اہلکار ماسک لگائے ہوئے اور جدید اسلحہ سے لیس تھے ۔ کارروائی کے دوران جاوید اقبال نامی بلڈر کو ان کے دفتر سے حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کرتے دیکھا جاسکتا ہے، تاہم علاقے کی پولیس نے چھاپے کے متعلق ...
    پاکستانی اداکار و ہدایتکار یاسر حسین نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اور ان کی اہلیہ اقرا عزیز نے اپنے بیٹے کبیر کے کھیلنے کے شوق کی وجہ سے ڈیفنس کا علاقہ چھوڑ دیا۔ یاسر حسین حال ہی میں ایک انٹرویو میں شریک ہوئے، جہاں انہوں نے میزبان زارا نور عباس سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ڈیفنس میں ان کے اردگرد ایسے لوگ رہتے تھے جن کے بچوں کے ساتھ گارڈز اور سیکیورٹی اہلکار موجود ہوتے تھے، اور بچے آزادانہ طور پر کھیل نہیں سکتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے بیٹے کبیر کو مٹی میں کھیلنے، ریت سے گھر اور پل بنانے کا بہت شوق ہے، اسی لیے وہ چاہتے تھے کہ بیٹے کو قدرتی ماحول...
    اداکار یاسر حسین نے انکشاف کیا کہ انہوں نے اپنے بیٹے کبیر کی بہتر پرورش کے لیے ڈیفنس میں موجود اپنی رہائش چھوڑ کر دوسرے علاقے میں منتقل ہونے کا فیصلہ کیا۔ یاسر حسین نے حال ہی میں زارا نور عباس کے یوٹیوب پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے بیٹے کبیر کے کھیلنے کے شوق اور بچوں کی موجودہ عادات پر تفصیل سے بات کی۔ ان کے مطابق ان کا بیٹا پرانے خیالات کا ہے اور اسے کھیلوں کا بہت شوق ہے۔ اداکار کا کہنا تھا کہ ان کے بیٹے کبیر کو کھیلنے کا بہت شوق ہے اور وہ ہر وقت کھیلنے کی طرف مائل رہتا ہے، جب کہ آج کل کے زیادہ تر بچے زیادہ...
    برسلز: یورپی کمیشن نے یورپ کے مشرقی کنارے پر مجوزہ ڈرون وال منصوبے کو وسعت دیتے ہوئے پورے براعظم کے تحفظ کے لیے نئی یورپین ڈرون ڈیفنس انیشیٹو  کے آغاز کی تجویز دے دی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یورپین ڈرون ڈیفنس انیشیٹو  کی تفصیلات یورپی کمیشن کی جانب سے جاری کیے جانے والے  ڈیفنس ریڈی نیس روڈ میپ  میں شامل ہوں گی، یہ منصوبہ یورپی یونین کے دفاعی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ پورے براعظم میں ایک مربوط اینٹی ڈرون نظام قائم کرنے کے لیے تیار کیا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ تقریباً 20 روسی ڈرونز نے نیٹو اور یورپی یونین کے رکن ملک پولینڈ کی فضائی حدود میں داخل ہو کر سکیورٹی...
    چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان و وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ سول ڈیفنس کی خدمات صوبہ بھر میں پہنچائی جا رہی ہیں۔  سول ڈیفنس رضاکار ہر مشکل گھڑی اور ہنگامی حالات میں ہم وطنوں کے کام آتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وطن سے محبت اور ہم وطنوں کی خدمت کا جذبہ لئے1 لاکھ 43 ہزار سے زائد شہریوں نے سول ڈیفنس میں بطور رضاکار رجسٹریشن کروا لی۔ اس کار خیر میں مردوں کے شانہ بشانہ خواتین بھی شامل ہیں اور اب تک 85 ہزار 910 مردوں کیساتھ 57 ہزار78 خواتین نے بطورسول ڈیفنس رضاکار رجسٹریشن کروائی ہے۔ اس حوالے سے آگاہی پھیلانے کیلئے محکمہ داخلہ نے پنجاب سول ڈیفنس ریزیلئنس کور کا یوٹیوب چینل لانچ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (آن لائن) وطن سے محبت اور ہم وطنوں کی خدمت کا جذبہ لیے 1 لاکھ 43 ہزار سے زائد شہریوں نے سول ڈیفنس میں بطور رضاکار رجسٹریشن کروا لی۔ اس کار خیر میں مردوں کے شانہ بشانہ خواتین بھی شامل ہیں اور اب تک 85,910 مردوں کیساتھ 57,078 خواتین نے بطور سول ڈیفنس رضاکار رجسٹریشن کروائی۔ اس حوالے سے آگاہی پھیلانے کیلئے محکمہ داخلہ نے پنجاب سول ڈیفنس ریزیلئنس کور کا یوٹیوب چینل لانچ کر دیا ہے۔ سول ڈیفنس کے آفیشل یوٹیوب چینل کی افتتاحی تقریب محکمہ داخلہ پنجاب میں منعقد ہوئی جس میں چیرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان و وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق اور وزیر زراعت سید عاشق حسین کرمانی نے خصوصی شرکت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈیفنس میں فلیٹ سے بزرگ خاتون کی لاش ملی ہے، پولیس نے واقعے کو خود کشی قرار دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈیفنس تھانے کے علاقے ڈیفنس فیز2ایکسٹینشن اسٹریٹ نمبر 12 فلیٹ میں بزرگ خاتون مبینہ طور پر زہریلی چیز کھانے سے ہلاک ہوگئی‘ خاتون کی لاش قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کی گئی جہاں خاتون کی شناخت61 سالہ صبا زوجہ مصطفیٰ کمال کے نام سے کی گئی، خاتون2 شادی شدہ بچوں کی ماں تھی، ایس ایچ او ڈیفنس غلام نبی آفریدی نے بتایا کہ خاتون کے پہلے شوہر کا انتقال ہو چکا ہے اور دوسرے شوہر حیات ہیں پولیس کو واقعے کی اطلاع متوفیہ خاتون کے بیٹے رضوان کی جانب سے دی گئی،...
    پنجاب بھر میں نوجوانوں میں وطن سے محبت اور خدمتِ خلق کا جذبہ روز بروز فروغ پارہا ہے، جس کا ثبوت سول ڈیفنس میں بطور رضاکار رجسٹریشن کرانے والوں کی بڑھتی ہوئی تعداد ہے، اب تک ایک لاکھ 42 ہزار سے زائد شہری سول ڈیفنس کے رضاکار بن چکے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق 85 ہزار 910 مردوں اور 57 ہزار 78 خواتین نے بطور سول ڈیفنس رضاکار رجسٹریشن کروائی ہے۔ مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین بھی بڑھ چڑھ کر اس قومی خدمت میں حصہ لے رہی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: سول ڈیفنس پنجاب میں 5 ہزار سے زائد شہری بطور رضاکار رجسٹر، فیصل آباد سب سے آگے محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے سول ڈیفنس ریزیلئنس کور کا یوٹیوب...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا دہشت گردوں کے لیے ہمدردی کا ایک نرم رویہ ہے وہ دہشت گردوں کو اپنی سیکنڈ ڈیفنس لائن سمجھتی ہے، اس پارٹی کی لیڈرشپ نے کبھی دہشت گردی کے خلاف بات نہیں کی، ان خیالات کااظہار وزیر دفاع خواجہ آصف نے پارلیمنٹ ہاﺅس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی تبدیلی کے معاملے پر انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے اندر ایک انتشار کا سلسلہ ہے، قیادت کا فقدان ہے پارٹی کے اندر مختلف انٹرسٹ گروپس کھینچا تانی کر رہے ہیں، ایک دوسرے پر الزامات بھی لگا رہے ہیں کہ فلاں اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ رابطے میں ہے میں نے کہیں پڑھا...
    سعودی سول ڈیفنس ٹیم نے ورلڈ فائر اینڈ ریسکیو اسپورٹ چیمپیئن شپ کی تیاریوں کے سلسلے میں ریاض میں اپنا تربیتی کیمپ جاری رکھا ہوا ہے۔ یہ بین الاقوامی مقابلہ 26 اکتوبر تا یکم نومبر سعودی عرب میں منعقد ہوگا۔ مزید پڑھیں: ریاض: ورلڈ فائر اینڈ ریسکیو اسپورٹ چیمپیئن شپ میں 21 ممالک کی شرکت ٹیم کے اراکین صبح و شام سخت تربیتی سیشنز میں حصہ لے رہے ہیں جن کی نگرانی ماہرانہ تکنیکی و انتظامی عملہ کر رہا ہے۔ تربیت کا مقصد جسمانی فٹنس میں بہتری، تکنیکی مہارتوں میں نکھار اور ٹیم ورک کو مضبوط بنانا ہے۔ مزید پڑھیں: ورلڈ فائر اینڈ ریسکیو اسپورٹ چیمپیئن شپ کی قرعہ اندازی تقریب 27 اکتوبر کو ریاض میں ہوگی محکمہ سول ڈیفنس کے مطابق...
    اسلام آباد ہائی کورٹ نے 20 وکلاء کو پینل آف ڈیفنس کونسل میں شامل کر لیا جبکہ چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر کی منظوری سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ ہائی کورٹ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وکلاء کو اسلام آباد ہائی کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر رولز 2025 کے تحت پینل آف ڈیفنس کونسل میں شامل کیا گیا، پینل آف ڈیفنس کونسل عدالت کی جانب سے دیے گئے مقدمات میں ملزمان کی نمائندگی کرے گی۔ وکلا پینل میں سید فہد غازی، رضا اللہ خان، حیدر علی سید، محمد بلال مغل، محمد جواد عالم، عثمان باجوہ، عاشق حسین تارڑ، چوہدری طاہر علی، افتخار چیمہ، غلام مرتضیٰ، سید ابرار گیلانی، محمد سرفراز، چودھری عمر شریف باجوہ، سید فیضان علی گردیزی،...
    کراچی: شہر قائد میں ڈیفنس پولیس نے قیوم آباد کے قریب مبینہ مقابلے کے بعد ایک زخمی سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت انس اور نعیم خان کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کی گئی ہے۔ زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ  پنجاب مریم نواز نے سول ڈیفنس ملازمین کی تنخواہیں 15ہزار  روپے بڑھانے کی منظوری دیدی،وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ 400دیہات کا سروے مکمل ہو چکا ہے،17اکتوبر سے سیلاب مثاترین میں چیکس کی تقسیم شروع کردی جائے گی۔ وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب میں تاریخ کاسب سے بڑا سیلاب آیا، پنجاب میں گھر یا سولر پروگرام بکتے نہیں،پنجاب حکومت کے کاموں پر بہت سے لوگوں کو تکلیف ہوتی ہے،جو وقت لوگوں کے ساتھ کھڑے ہونے کا تھا اس کو سیاسی مفاد کیلئے استعمال کیا گیا۔ان کاکہناتھا کہ مریم نوازکو دوسروں کے سلوک پر دکھ ہوا، پنجاب نے ہمیشہ مشکل میں بڑا بھائی ہونے کا حق ادا کیا،پنجاب...
    لاہور: ڈیفنس فیز 9 کے علاقے میں گھر کے اندر فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 29 سالہ احمد جاوید کے طور پر ہوئی ہے، جبکہ زخمی شخص سہراب کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں اس کا علاج جاری ہے۔ ایس پی کینٹ قاضی علی رضا کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ دونوں متاثرہ افراد اپنی ایک دوست سے ملنے آئے تھے کہ اسی دوران نامزد ملزمان ابو بکر، عبدالستار اور ان کے ساتھ 5 نامعلوم افراد نے گھر پر دھاوا بول دیا اور اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ فائرنگ...
    شہر قائد کے علاقے ڈیفنس خیابان بدر کمرشل ایریا میں فلیٹ سے خواجہ سرا کی گلے میں پھند لگی لاش ملی ۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق خیابان بدر کمرشل ایریا کے فلیٹ سے خواجہ سرا کی پھندے سے لٹکی لاش کی اطلاع ملنے پر امدادی کارکن اور پولیس کی نفری وقوعہ پر پہنچی۔ پولیس نے کرائم سین سے شواہد اکھٹے کرنے کے بعد خواجہ سرا کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا۔  اس حوالے سے ایس ایچ او درخشاں شاہد تاج نے بتایا کہ خواجہ سرا کی شناخت ابیہ کے نام سے کی گئی جبکہ اس کا اصل نام عبداللہ بابر ہے تاہم ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ خواجہ سرا یسریٰ نامی لڑکی کے ہمراہ...
    کراچی ڈیفنس کے علاقے بدر کمرشل میں فلیٹ سے خواجہ سرا کی لاش ملی ہے۔پولیس حکام کے مطابق مرنے والے خواجہ سرا اور ایک لڑکی نے فلیٹ کرائے پر لیا ہوا تھا۔ لڑکی کا موقف ہے کہ لاش چھت کے کنڈے میں ڈوپٹے سے لٹکی دیکھی تھی۔پولیس کے مطابق لڑکی نے محلے والوں کی مدد سے لاش نیچے اتروائی اور پولیس کو واقعے کی اطلاع دی ہے۔پولیس حکام کے مطابق جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرلیے گئے ہیں، اب تک کی تفتیش سے معاملہ خود کشی کا لگ رہا ہے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251003-08-3 اسلام آباد (اے پی پی) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے اسلام آباد میں ڈیفنس کمپلیکس کی تعمیر کے لیے حاصل کردہ اراضی کے مالکان کو نقد معاوضے کی ادائیگی کے لیے4 ارب روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دے دی۔ ای سی سی کا اجلاس وفاقی وزیرخزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ خبر ایجنسی سیف اللہ
    اسموگ کے خاتمے اور ماحول کی حفاظت کے لیے محکمہ داخلہ پنجاب نے اہم اقدام اٹھایا ہے۔ پنجاب بھر میں 60 ہزار سے زائد شہریوں نے بطور سول ڈیفنس رضاکار رجسٹریشن کروا کر آگاہی مہم اور فیلڈ آپریشنز میں حصہ لینے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ محکمہ داخلہ میں پنجاب چیریٹیز کمیشن، سول ڈیفنس اور محکمہ ماحولیات کے اشتراک سے خصوصی اجلاس منعقد ہوا، جس میں ماحول کے تحفظ کے لیے سرگرم تنظیموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اسموگ کے خلاف آگاہی مہم اور فیلڈ آپریشنز کے لیے مربوط اور منظم لائحہ عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ مزید پڑھیں: یکم اکتوبر کو پنجاب میں فضائی معیار معتدل، اسموگ سے بچاؤ کے انتظامات جاری ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے بتایا...
    لاہور: سی سی ڈی (C.C.D) نے ڈیفنس کے فیکٹری ایریا میں مبینہ مقابلے کے دوران دو زیر حراست ملزمان کو ہلاک کر دیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کو باب پاکستان ریکوری کے لیے لے جایا جا رہا تھا کہ فائرنگ کے تبادلے میں دونوں ملزمان اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت نفیس اور سلمان کے نام سے ہوئی۔ سی سی ڈی کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزمان ڈکیتی، راہزنی اور دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث تھے۔
    کراچی: ڈیفنس فیز 8 میں بیوٹی سیلون میں جنریٹر کا دھواں بھرنے سے 8 خواتین بے ہوگئیں جنھیں طبی امداد کے لیے قریبی نجی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ اس حوالے سے ایس ایچ او ساحل خالد رفیق نے بتایا کہ ڈیفنس فیز 8 ذوالفقار ایونیو کے قریب بیوٹی سیلون میں خواتین کے بے ہوش ہونے کی اطلاع پر پولیس موقع پہنچ گئی اور ابتدائی معلومات میں پتا چلا ہے کہ واقعہ جنریٹر کا دھواں بھرنے کی وجہ سے پیش آیا۔ ایس ایچ او کے مطابق بے ہوش 8 خواتین میں 5 خواتین بیوٹی سیلون کی ملازمین ہیں جبکہ دیگر 3 خواتین بیوٹی سروسز کے لیے آئی تھیں۔ انھوں نے مزید بتایا کہ بے ہوش خواتین کی حالت خطرے سے باہر ہے...
    شہر قائد میں ڈیفنس موڑ پر رہائشی عمارت میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں دو رہائشی خواتین جھلس کر جاں بحق ہوگئیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈیفنس موڑ پر قائم عمارت میں آگ لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری بلڈنگ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122، فائر بریگیڈ حکام اور پولیس کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچی۔ فائربریگیڈ حکام کے مطابق آتشزدگی میں عمارت اور ایک کار بھی جلد کر راکھ ہوگئی جبکہ آگ لگنے کی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکیں۔ عمارت سے 8 افراد کو زندہ ریسکیو کیا گیا جن میں سے 6 زخمی ہوئے جبکہ کولنگ کے دوران 2 خواتین کی لاشیں ملیں جو دم گھٹنے سے جاں بحق...
    کراچی میں مین کورنگی روڈ پر ڈی ایچ اے فیز 2 میں واقع عمارت میں آگ لگنے سے 2 خواتین جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہو گئے۔ریسکیو حکام کے مطابق عمارت کی پہلی منزل پر فیملی موجود تھی، آگ لگنے کے بعد عمارت میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کی کوششیں کی گئیں۔ کراچی، کورنگی آگ کی ابتدائی کیمیائی تجزیاتی رپورٹ آگئیپی پی ایل ذرائع کا کہنا ہے کہ پانی میں بینزین، ٹولین، ٹیٹرا کلورو ایتھین کی زائد مقدار پائی گئی ہے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ سے متاثرہ عمارت میں موجود 8 افراد کو نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ سے متاثرہ 2 خواتین دورانِ علاج اسپتال میں دم توڑ گئیں۔فائر بریگیڈ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: کراچی میں مین کورنگی روڈ پر ڈیفنسفیز 2 میں واقع عمارت میں آگ لگنے سے 2 خواتین جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہو گئے۔میڈیا ذرائع کے مطابق عمارت کی پہلی منزل پر فیملی موجود تھی، آگ لگنے کے بعد عمارت میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کی کوششیں کی گئیں۔ آگ سے متاثرہ عمارت میں موجود 8 افراد کو نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ سے متاثرہ 2 خواتین دورانِ علاج اسپتال میں دم توڑ گئیں۔ ویب ڈیسک
    ایس ایس پی ضلع جنوبی مہزور علی کی ہدایت پر ضلع ساوتھ کے مختلف علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر کومبنگ سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے، جن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کے خلاف  موثر کارروائی اور امن و امان کو یقینی بنانا ہے۔پولیس ترجمان کے مطابق حالیہ آپریشن تھانہ ڈیفنس کی حدود میں قیوم آباد سیکٹر سی میں کیا گیا، جس کی نگرانی ایس ڈی پی او ڈیفنس نے خود کی۔آپریشن میں تھانہ ڈیفنس، گزری، پریڈی، صدر، آرام باغ، کلفٹن، ساہی، درخشاں اور بوٹ بیسن کے ایس ایچ اوز نے اپنی ٹیموں کے ہمراہ بھرپور شرکت کی اور اپنے اپنے علاقوں کی مکمل نمائندگی کی۔پولیس حکام کے مطابق کومبنگ آپریشن کے دوران علاقے کے تمام داخلی و خارجی...
    بھارت کی فوج آئندہ ماہ بڑے پیمانے پر ڈرون اور کاؤنٹر ڈرون سسٹمز کی جانچ کے لیے ایک اہم فوجی مشق کرنے جا رہی ہے۔ یہ اعلان منگل کو ایک سینئر عسکری افسر نے کیا۔ یہ مشق اس پس منظر میں سامنے آ رہی ہے جب چند ماہ قبل پاکستان کے ساتھ تنازع کے دوران بڑی سطح پر ڈرونز اور بغیر پائلٹ فضائی نظام کا استعمال کیا گیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں:پاک بھارت کشیدگی: پاکستان نے اب تک بھارت کے کتنے ڈرونز گرادیے؟ بھارتی فضائیہ کے نائب سربراہ برائے انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف، ایئر مارشل راکیش سنہا کے مطابق اس مشق کا نام ’کولڈ اسٹارٹ‘  رکھا گیا ہے، جو بھارت کی اب تک کی سب سے بڑی ڈرون وار گیمز ہوگی۔...
    سی سی او پنجاب چیریٹی کمیشن کرنل شہزاد عامر نے کہا کہ قدرتی آفات یا ہنگامی حالات میں حکومت کے شانہ بشانہ سول سوسائٹی کا کردار نہایت اہم ہے، محکمہ داخلہ پنجاب سول ڈیفنس کو جدید آلات اور تربیت کی مدد سے اپگریڈ کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ کا 10 لاکھ نوجوانوں کو پنجاب سول ڈیفنس ریزیلئنس کور کا حصہ بنانے کا مشن،، پنجاب چیریٹیز کمیشن اور سول ڈیفنس کے زیراہتمام قومی امن میلہ برائے نوجوانان 2025 کا انعقاد کیا گیا۔ ڈائریکٹر سول ڈیفنس نے نوجوانوں کو پنجاب سول ڈیفنس ریزیلئنس کور میں شمولیت کی دعوت دی۔ تقریب میں طلبہ، نوجوانوں، سول سوسائٹی اور متعلقہ تنظیموں نے بھرپور شرکت کی، حالیہ سیلاب اور قبل ازیں پاک بھارت کشیدگی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
    —تصویر بشکریہ سوشل میڈیا چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے چیف آف ڈیفنس فورسز ملائیشیا نے ملاقات کی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا کی سرکاری دورے پر آئے ہوئے چیف آف ڈیفنس فورسز ملائیشیا سے ملاقات میں عالمی اور علاقائی سیکیورٹی ماحول پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔دونوں افواج کے قائدین نے اس موقع پر دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں نئے مواقع تلاش کرنے کی اہمیت پر زور دیا اور عسکری تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف ڈیفنس فورسز ملائیشیا نے پاک افواج کے پیشہ ورانہ معیار اور دہشت گردی کے خلاف کامیابیوں کو سراہا۔چیف آف ڈیفنس فورسز ملائیشیا نے...
    سٹی 42 : ملائیشیا کے چیف آف ڈیفنس فورسز کی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز میں ملاقات ہوئی، جس میں عالمی و علاقائی سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔  ملاقات میں دونوں عسکری رہنماؤں نے عسکری تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا، ساتھ ہی دفاع اور سکیورٹی شعبوں میں نئے تعاون کے مواقع پر زور دیا۔ مہمان جنرل نے پاک افواج کے پیشہ ورانہ معیار اور دہشت گردی کے خلاف قربانیوں کو سراہا۔  اسلامی نظریاتی کونسل نے انجنیئر محمد علی مرزا کو گستاخ قرار دے دیا ملائشین چیف آف ڈیفنس فورسز کو پاک افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا ۔  سورس : آئی ایس پی...
    کراچی: شہر قائد میں ڈیفنس پولیس کے ہاتھوں اتوار اور پیر کی درمیانی شب مقابلے میں زخمی ہو کر اپنے دیگر 2 ساتھیوں سمیت گرفتار ڈاکو پولیس اہلکار نکلا۔ ایس ایچ او ڈیفنس غلام نبی آفریدی نے بتایا کہ ڈیفنس پولیس نے اتوار کی شب رات ڈھائی بجے کے قریب سی آر پٹہ کرسچن قبرستان ڈیفنس میں پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈاکوؤں سہیل اور زبیر کو زخمی حالت میں تیسرے ساتھی عدنان کے ہمراہ گرفتار کیا جو کہ موٹر سائیکل چلا رہا تھا۔  دونوں زخمی ڈاکوؤں کو ٹانگ پر گولیاں لگی تھیں جبکہ زخمی ڈاکو سہیل پولیس کانسٹیبل ہے جو کہ سعید آباد پولیس ٹریننگ سینٹر میں کورس پر گیا ہوا تھا۔  گرفتار زخمی ڈکیت سہیل کے پاس...
    قیصر کھوکھر: پنجاب کے سیکرٹری داخلہ کے مطابق اب تک 10,000 سے زائد افراد سول ڈیفنس رضاکار کے طور پر رجسٹر ہو چکے ہیں تاکہ سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کی جا سکے۔ انہوں نے بتایا کہ خواتین نے بھی اس کار خیر میں بھرپور شرکت کی ہے اور بڑی تعداد میں خود کو رجسٹر کروایا ہے۔ سیکرٹری داخلہ کے مطابق متاثرہ علاقوں میں بحالی کا کام دن رات جاری ہے اور اب تک لاکھوں افراد کو ان کے مال مویشیوں سمیت محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔ محکمہ تعلیم کی انوکھی منطق، کالجز اور یونیورسٹیوں میں گداگری مخالف مہم کا آغاز یہ رضاکار ہر ہنگامی صورتحال میں سیلاب زدگان کی مدد کے لیے موجود...
    سٹی42: ڈیفنس سی تھانہ کے حدود میں واقع سروس لین پر ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جس میں کار کی ٹکر سے دو نوجوانوں سہیل اور ذیشان جاں بحق ہو گئے جس کی کلوزسرکٹ فوٹیج منظع عام پر آگئی ہے۔ پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار نوجوان بائیکر لین پر کار کو اوورٹیک کرنے کی کوشش کر رہے تھے کہ کار نے اچانک راستہ بدل لیا اور حادثہ ہو گیا۔ واقعے کی کلوز سرکٹ فوٹیج منظرِ عام پر آ گئی ہے، جس میں نہایت واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ کار ایک چوک پر واقع سروس لین کی طرف مڑتی ہے اور تیز رفتاری کے باعث تصادم ہوتا ہے۔ معروف ٹک ٹاکر صندل خٹک نے منگنی...
    اسٹریٹجک اسٹڈیز کے مرکز کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل احمد رضا پوردستان نے ڈیفنس پریس کو انٹرویو میں ائیر ڈیفنس کو اپ گریڈ کرنے کے بارے میں کہا کہ ہمارے پاس زیادہ تر دفاعی نظام مقامی ہیں، اور ان کے ڈیزائن، تعمیر، اور دیکھ بھال اختراعی سوچ رکھنے والے ایرانی نوجوان انجام دیتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی افواج کے اسٹراٹیجک اسٹڈیز سینٹر کے سربراہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صیہونی حکومت امریکہ اور مغربی ممالک کی بھرپور حمایت کے ساتھ اسلامی ایران کے ساتھ میدان جنگ میں داخل ہوئی اور 12 روزہ دفاع مقدس میں اسلامی جمہوریہ ایران نے نہ صرف صیہونی حکومت بلکہ نیٹو کی تمام فوجی صلاحیتوں کا کامیابی سے مقابلہ کیا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی...
    لاہور: ڈیفنس سی  ڈیفنس فیز 6 میں تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار دو نوجوان جاں بحق ہوگئے۔ لاہور پولیس نے بتایا کہ ٹریفک حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار 2 نوجوان جاں بحق ہو گئے، جن کی شناخت ذیشان اور سہیل کے نام سے ہوئی ہے اور دونوں نوجوان آپس میں کزن تھے۔ پولیس نے بتایا کہ جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں اور میتیں مردہ خانے منتقل کر دی گئی ہیں۔ لاہور پولیس نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج سمیت دیگر شواہد کی مدد سے کار سواروں کی تلاش جاری ہے۔
    لاہور کے علاقے ڈیفنس میں سی سی ٹی وی ٹیکنیشن نے 36 سالہ گاہک کو تلخ کلامی پر ہتھوڑے مار کر قتل کر دیا۔ ملزم نے مقتول کے اہل خانہ کو 24 گھنٹے یرغمال بنا کر رکھا۔ پولیس نے دروازہ توڑ کر لاش نکالی اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ڈیفنس کے رہائشی حسن نے کیمروں کی دیکھ بھال کے لیے سی سی ٹی وی ٹیکنیشن ادریس کو گھر بلایا تھا، جہاں تلخ کلامی کے بعد ملزم نے حسن کی اہلیہ، 5 سالہ بیٹی اور ماں کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر رسیوں سے باندھ دیا اور حسن کو سر پر ہتھوڑا اور چاقو مار کر قتل کر دیا، ملزم نے لاش ایک کمرے میں لے جا کر خود...
    لاہور ( طیبہ بخاری سے ) پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سٹریٹجک میوچوئل ڈیفنس ایگریمنٹ (SDMA) پر دستخط دراصل کیا معنی رکھتے ہیں ۔۔؟ اس حوالے سے  اہم تفصیلات  سامنے آئی ہیں ۔  سیکیورٹی ذرائع  نےمعاہدے کی’’ 8خصوصیات‘‘ کا ذکر کرتے ہوئے  بتایا ہے کہ  پہلی خصوصیت یہ ہے کہ  پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اس تاریخی اور نہایت اہم سٹریٹجک میوچوئل ڈیفنس ایگریمنٹ (SDMA) پر دستخط اس کی سٹریٹجک نوعیت کو ظاہر کرتے ہیں۔ اصل نکتہ یہ سمجھنا  ضروری ہے کہ اس میں سٹریٹجک کیا ہے، نہ کہ پروپیگنڈا کرنے والوں کی گمراہ کن باتوں میں آیا جائے۔ سٹریٹجک پہلو یہ ہے کہ یہ معاہدہ کئی اہم نکات پر محیط ہے جن میں عسکری تعلقات، معاشی تعاون،...
    ویب ڈیسک: پاک سعودیہ اسٹریٹجک میوچوئل ڈیفنس ایگریمنٹ (SDMA)ایک تاریخی معاہدہ ہے جو خطے اور دنیا میں امن و استحکام کا ضامن ہے،اس معاہدے پر دستخط دراصل کیا معنی رکھتے ہیں ،ذیل میں درج اہم نکات نے معاہدے کی اہمیت شفاف الفاظ میں اجاگر  کر دی ہے۔   1.پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اس تاریخی اور نہایت اہم اسٹریٹجک میوچوئل ڈیفنس ایگریمنٹ (SDMA) پر دستخط اس کی اسٹریٹجک نوعیت کو ظاہر کرتے ہیں،اصل نکتہ یہ سمجھنا  ضروری ہے کہ اس میں اسٹریٹجک کیا ہے، نہ کہ پروپیگنڈا کرنے والوں کی گمراہ کن باتوں میں آیا جائے، اسٹریٹجک پہلو یہ ہے کہ یہ معاہدہ کئی اہم نکات پر محیط ہے جن میں عسکری تعلقات، معاشی تعاون، جغرافیائی و علاقائی سلامتی...
    طاہر جمیل:سول ڈیفنس کےرضاکاروں کی بالآخرسنی گئی،رضاکاروں کو اگست کی تنخواہ موصول ہو گئی۔تنخواہ کیساتھ رضاکاروں کوجون کےبقایاجات اداکر دیئےگئے،رضاکاروں کو32ہزارتنخواہ اور8ہزاربقایا جات موصول  ہوگئے۔محکمہ شہری دفاع کےرضاکاروں نےتنخواہ و بقایا جات کی ادائیگی پراظہاراطمینان کیا۔ 
    علامتی تصویر۔ لاہور کے علاقے ڈیفنس میں دوست نے گھر میں گھس کر اپنے دوست کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق ملزم گھر میں داخل ہوا اور اہل خانہ کو رسیوں سے باندھ کر مقتول کے سر پر ہتھوڑے مارے اور پھر چاقو مار کر قتل کیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے لاش کپڑوں میں لپیٹی اور کمرہ اندر سے لاک کیا تھا۔ پولیس کے مطابق دروازہ توڑ کر ملزم کو گرفتار کیا اور لاش برآمد کی گئی، مزید تفتیش جاری ہے۔
    اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے یمن پر حملے کی تصدیق کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اسرائیلی فضائیہ نے یمن میں حدیدہ کی بندرگاہ پر حملہ کیا تاکہ حوثیوں کی بحری اور فضائی ناکہ بندی کے تسلسل کو یقینی بنایا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی جنگی طیاروں نے ایک بار پھر یمنی بندرگاہ حدیدہ میں 12 اہداف پر بمباری کی ہے۔ المیادین کے مطابق اسرائیلی فضائیہ کے طیاروں نے حدیدہ پر 12 حملے کئے۔ یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحییٰ سریع نے کہا ہے کہ دشمن کے فضائی حملوں کو کامیابی سے ناکام بنا رہے ہیں، ہمارے فضائی دفاع نے دشمن کے طیاروں کو الجھا دیا اور کچھ جنگی طیاروں کو جارحیت کرنے سے پہلے ہی فضائی حدود چھوڑنے پر مجبور کر...
    محکمہ داخلہ کے جاری کردہ آن لائن پورٹل پر شہریوں کی جانب سے شاندار رسپانس سامنے آیا ہے اور اب تک 5 ہزار سے زائد افراد بطور سول ڈیفنس رضاکار رجسٹریشن کروا چکے ہیں۔ سیکریٹری داخلہ پنجاب کے مطابق خدمت کے جذبے سے سرشار نوجوان بڑی تعداد میں رجسٹریشن کروا رہے ہیں، جن میں فیصل آباد پہلے، بہاولپور دوسرے اور رحیم یارخان تیسرے نمبر پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم نے ہمیشہ مشکل کی گھڑی میں خود کو ایک باوقار اور متحد قوم ثابت کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سول ڈیفینس پنجاب کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے 500 ملین روپے فنڈز جاری سیکریٹری داخلہ نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی قیادت میں سیلاب متاثرین کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈیفنس خیابان بخاری میں گزشتہ روز پولیس موبائل پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ پولیس کے مطابق نامعلوم شخص نے پیدل چلتے ہوئے گشت پر مامور پولیس موبائل کو نشانہ بنایا۔ واقعے کے بعد پولیس نے جائے وقوع سے 11 گولیوں کے خول برآمد کر لیے تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا جبکہ ملزم کی تلاش کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرنے کی کوشش جاری ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اسی روز گزری کے علاقے میں بھی پولیس موبائل پر فائرنگ کا واقعہ شفٹ کی تبدیلی کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> 250916-02-5 کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈیفنس میں پولیس کے ہاتھوں بچوں سے زیادتی میں ملوث ملزم شبیر تنولی نے دوران تفتیش محلے کے ایک بچے سے زیادتی کا اعتراف کیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ ملزم اب تک 100 سے زائد بچیوں کے چہرے شناخت کر چکا تھا، جبکہ اس کے قبضے سے بچیوں کے کپڑے اور اسکول کارڈ بھی برآمد ہوئے ہیں۔ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے موبائل فون اور یو ایس بی فرانزک ٹیسٹ کے لیے بھیج دیے گئے ہیں۔
    اسکرین گریب  کراچی میں پولیس پر حملوں میں ایک ہی گروپ ملوث ہونے کا شبہ ہے، 6 مختلف حملوں میں استعمال گولیوں کے خول میچ کرگئے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ان حملوں میں دہشت گردوں نے ایک ہی ہتھیار استعمال کیا، یہ تمام واقعات ڈھائی سے تین ماہ کے دوران پولیس پرحملوں کے دوران پیش آئے۔ کراچی: ڈیفنس میں پولیس موبائل پر فائرنگ، گولیوں کے 11 خول برآمدکراچی کے علاقے ڈیفنس میں خیابانِ بخاری پر پولیس موبائل پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، واقعے کی جگہ سے گولیوں کے 11خول برآمد ہوئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس، کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کی تحقیقات جاری ہیں، مائی...
    ڈیفنس کراچی میں پولیس موبائل پراندھا دھند فائرنگ کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی جب کہ فوٹیج میں تنہا ملزم کو پولیس موبائل پراندھا دھند فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغازکردیا۔ رپورٹ کے مطابق اتوار کی شب گزری تھانے کے علاقے ڈیفنس فیز 6 مین بخاری میں پولیس موبائل پراندھا دھند فائرنگ کے واقعےسی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اکیلا ملزم درخت کی اڑمیں پولیس موبائل کے انے کا انتظارکرتا رہا، قریب پوچھتے ہی ملزم نے پولیس موبائل پراندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ فوٹیج میں ملزم کو پولیس موبائل پرفائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے،...
    لندن میں دفاعی صنعتوں کی بین الاقوامی نمائش ڈیفنس اینڈ سیکیورٹی ایکوپمنٹ انٹرنیشنل 2025 رواں ماہ 9 سے 12 ستمبر تک جاری رہی، جس میں 90 سے زائد ممالک کی دفاعی صنعتیں شریک ہوئیں۔ اس عالمی نمائش میں پاکستان کی شرکت کو بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی۔ پاکستان کی جانب سے ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا، پاکستان آرڈیننس فیکٹریز واہ اور نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن نے اپنے آلات اور دفاعی مصنوعات کی نمائش کی۔ اس موقع پر دنیا بھر سے دفاعی وفود، فوجی افسران اور نمائش کنندگان شریک ہوئے، جنہوں نے پاکستانی پویلین میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ پاکستانی ہائی کمشنر نے مختلف اسٹالز کا دورہ کیا اور پاکستانی نمائندوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ...
    کراچی: ڈیفنس کے علاقے فیز 6 خیابان شہباز میں رہائش پذیر سابق رکن قومی اسمبلی آفتاب احمد صدیقی کے بنگلے سے نامعلوم ملزمان بھاری مالیت کی نقدی، غیر ملکی کرنسی، طلائی بسکٹ اور اسلحہ چوری کر کے فرار ہوگئے، درخشاں پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کرلیا۔ سابق رکن قومی اسمبلی آفتاب صدیقی کے پرائیویٹ گارڈ شاہنواز کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ شاہنواز نے پولیس کو بیان میں بتایا کہ 11 ستمبر کو وہ بنگلے میں سوگیا تھا اور صبح آفتاب صدیقی نے فون کر کے اندر بلایا اور بتایا کہ ان کے باتھ روم میں موجود الماری کے دروازے کا لاک ٹوٹا ہوا ہے اور اس کا سامان بکھرا ہوا ہے۔ مدعی کے مطابق...
    کراچی: شہر قائد میں بارش اور سیلابی صورتحال کے بعد ٹریفک کی روانی متاثر رہی تاہم بعض اہم شاہراہوں پر صورتحال معمول پر آ گئی ہے۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق ڈیفنس موڑ سے بروکس چورنگی تک ٹریفک کی روانی بحال ہو چکی ہے اور اس راستے پر گاڑیوں کی آمد و رفت معمول کے مطابق جاری ہے۔ دوسری جانب بارش اور سیلابی پانی کے باعث کورنگی روڈ اور کازوے روڈ کو تاحال ٹریفک کے لیے بند رکھا گیا ہے۔ ٹریفک پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پانی کی نکاسی کے بعد ہی ان راستوں کو کھولا جائے گا تاکہ شہریوں کو محفوظ سفر فراہم کیا جا سکے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق صبح آٹھ بجے سے شہر...
    کراچی: تھانہ ڈیفنس کی حدود قیوم آباد سے بچیوں سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتارکر لیا گیا۔ ایس ایس پی سائوتھ مہزور علی نے کہا کہ ڈیفنس قیوم آباد میں بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار ہوا ہے، ملزم کے خلاف ایک ہفتے کے دوران 3 مقدمات درج کیے جاچکے ہیں۔ مہزور علی نے کہا کہ گرفتار ملزم اب تک کئی چھوٹی بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنا چکا ہے، ملزم کے موبائل فون سے بھی چند ویڈیوز ملی ہیں جو فارنزک کے لیے بھیج دی گئی ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم کی ویڈیوز کے ذریعے متاثرین کی تلاش کر رہے ہیں۔ مقدمہ درج کرانے والے شکایت کنندہ نے کہا کہ میری دو...
    برطانیہ میں ڈیفنس اینڈ سیکیورٹی ایکوپمنٹ انٹرنیشنل ایکسپو 2025 میں شرکت کرنیوالے سعودی پویلین کا باضابطہ افتتاح WhatsAppFacebookTwitter 0 10 September, 2025 سب نیوز لندن (سب نیوز )ڈیفنس اینڈ سیکیورٹی ایکوپمنٹ انٹرنیشنل ایکسپو 2025میں شرکت کرنے والے سعودی پویلین کا برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں باضابطہ افتتاح کر دیا گیا ۔ جنرل اتھارٹی فار ملٹری انڈسٹریز کے زیر اہتمام یہ نمائش 9 سے 12 ستمبر تک جاری رہے گی اور اس میں متعدد سرکاری اور نجی شعبے کے ادارے شریک ہیں ، یہ تقریب فوجی اور سیکورٹی صنعت میں عالمی رہنمائو ں کوایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے اور باہمی تعلقات کو مضبوط کرنے، مہارت کے تبادلے اور فوجی ٹیکنالوجی میں جدید ترین پیش رفت کا موقع فراہم کرتی...
    لاہور: پاکستان میں ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشنز کے لیے اہم سنگ میل عبور کر لیا گیا، حکومت پنجاب نے سیلاب متاثرین کیلیے ایئر لفٹ ڈرون حاصل کر لیا۔ جدید ڈرون 200 کلوگرام تک وزنی شخص کو اٹھا کر محفوظ مقام تک منتقل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ سیکریٹری داخلہ نے سیلاب میں پھنسے افراد کو ریسکیو کرنے کے لیے جدید ایئر لفٹ ڈرون ملتان بھجوانے کی ہدایت کر دی۔ جنوبی پنجاب بھجوانے سے قبل لاہور میں سول ڈیفنس نے ڈرون کی ٹیسٹ فلائیٹس مکمل کی ہیں۔ سیکریٹری داخلہ پنجاب کے مطابق سول ڈیفنس کیلئے 10 مزید ائیر لفٹ ڈرونز کی خریداری کا فیصلہ کیا گیا، پاکستان میں یہ اپنی طرز کی پہلی ایمرجنسی ایئر لفٹ ڈرون سروس ہے۔...
    برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں دفاعی صنعتوں کی بین الاقوامی نمائش ڈیفنس اینڈ سیکیورٹی ایکوپمنٹ انٹرنیشنل (DSEI 2025) میں سعودی عرب کے پویلین کا باضابطہ افتتاح کر دیا گیا۔ ڈیفنس اینڈ سیکیورٹی ایکوپمنٹ انٹرنیشنل نمائش 9 سے 12 ستمبر تک جاری رہے گی، جس میں دنیا بھر کے فوجی اور سیکیورٹی ادارے اور کمپنیاں شریک ہیں۔ سعودی پویلین کا افتتاح جنرل اتھارٹی فار ملٹری انڈسٹریز (GAMI) کے گورنر انجینئر احمد بن عبدالعزیز الاوہلی نے کیا۔ اس موقع پر نائب وزیر نیشنل گارڈ ڈاکٹر ناصر بن عبدالعزیز الداود، چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل فیاض بن حامد الرویلی، جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن کے صدر عبدالعزیز بن عبداللہ الدعیلج، سعودی سفارت خانے کے نگران کار بندر بن سلمان السدیری اور...
    پنجاب حکومت نے قدرتی آفات کے دوران متاثرین کو ریسکیو کرنے کے لیے ائیر لفٹ ڈرون حاصل کر لیا ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے ترجمان کے مطابق اپنی طرز کی پاکستان کی پہلی ایمرجنسی ڈرون سروس ہے جو کسی بھی ہنگامی صورتحال میں انسانوں کو محفوظ مقامات تک پہنچانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: پنجاب میں بنجر زمینوں کو سرسبز بنانے کے لیے ہائیڈروسیڈنگ ٹیکنالوجی کا آغاز محکمہ داخلہ پنجاب کے ترجمان کے مطابق یہ ڈرون 200 کلوگرام تک وزنی شخص کو ائیرلفٹ کرکے محفوظ مقام تک منتقل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ سیکرٹری داخلہ نے اس ڈرون کو فوری طور پر سیلاب میں پھنسے افراد کے ریسکیو کے لیے ملتان بھجوانے کی ہدایت کی ہے۔ اس سے...
    نارووال نالہ ڈیک کے نواحی پاکستانی سرحدی علاقہ لہڑی سے 3 عدد 8 پاؤنڈ وزنی اور ایک عدد 18کلو وزنی انڈین ساختہ اینٹی ٹینک مائنز کو اپنی تحویل میں لے کر عوام الناس کی جان و مال کو لاحق خطرات سے محفوظ بنا دیا گیا۔ مزید پڑھیں: فیول اسمگلنگ کا الزام، ایران نے عملے سمیت غیر ملکی آئل ٹینکر حراست میں لے لیا ڈپٹی کمشنر و کنٹرولر سول ڈیفنس سید حسن رضا کا سول ڈیفنس بم ڈسپوزل اسکواڈ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہنا تھا کہ محکمہ شہری دفاع شہریوں کی جان و مال کے لیے دن رات کوشاں ہے۔ مزید پڑھیں:ہمیں ٹینک اور کمپیوٹر چِپس چاہییں، ٹی شرٹس یا موزے نہیں، ٹرمپ انہوں نے نالہ ڈیک کے اطراف کی آبادیوں...
    بہاولنگر: بہاولنگر ایک بڑی تباہی سے بال بال بچ گیا، جہاں سی ٹی ڈی (کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ) اور سول ڈیفنس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کا ایک بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ حساس اداروں کی بروقت کارروائی سے شہر میں ممکنہ ہولناک دھماکے کو قبل از وقت ناکارہ بنا دیا گیا۔ سی ٹی ڈی نے زیرِ حراست ملزم کی نشاندہی پر بہاولنگر کے علاقے چک حافظ والا میں کارروائی کی، جہاں سے ایک مشکوک بیگ برآمد ہوا۔ سول ڈیفنس کی بم ڈسپوزل ٹیم کو فوری طور پر طلب کیا گیا، جس نے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے بیگ میں موجود دھماکہ خیز مواد (IED) کو موقع پر ہی ناکارہ بنا دیا۔ بیگ سے برآمد کیے گئے...
    پاک بحریہ کے کموڈور محمد شاہنواز خان، کموڈور عاصم سہیل ملک اور کموڈور سہیل احمد عزمی کو ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔ تینوں افسران کو ان کی اعلیٰ خدمات کے اعتراف میں ستارہ امتیاز (ملٹری) سے بھی نوازا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ریئر ایڈمرل محمد شاہنواز خان نے 1993 میں سپلائی برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ وہ پاکستان نیوی وار کالج لاہور اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے فارغ التحصیل ہیں۔ اپنے کیریئر کے دوران وہ مختلف اہم کمانڈ اور اسٹاف تقرریوں سے وابستہ رہے، جن میں کمانڈنگ آفیسر جنرل سٹورز ڈپو، کمانڈنگ آفیسر پی این ایس رضا، ڈائریکٹر پروکیورمنٹ (نیوی)، نیوی وار کالج لاہور میں ڈائریکٹنگ سٹاف، نیول ہیڈکوارٹرز میں ڈائریکٹر...
    پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف سے چیف آف اسٹاف بحرین ڈیفنس فورس لیفٹیننٹ جنرل ذیاب بن صقر النعیمی نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں  ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سیکیورٹی صورتحال اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاک بحریہ کی کاوشوں پر روشنی ڈالتے ہوئے خاص طور پر ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرولز (RMSP) کے کردار کو اجاگر کیا، جو خطے میں محفوظ بحری گزرگاہوں کے قیام میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل ذیاب بن صقر نے خطے میں بحری سلامتی اور استحکام کے لیے پاک بحریہ کی کوششوں کو سراہا اور انہیں...
    قیوم آباد میں مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنائی گئی نوجوان لڑکی کو میڈیکل چیک اپ کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈیفنس پولیس بھی لڑکی کا بیان لینے اسپتال پہنچ گئی۔ ایس ایچ او ڈیفنس حکم داد نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی نے بیان دیا ہے ہے اس کے چچا زاد کزن وقار نے شناختی کارڈ بنوانے کے لیے نادرا آفس لیجانے کے بہانے بلوایا اور گھر میں لیجا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ تاہم، پولیس لڑکی کے بیان کی روشنی میں واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
    لاہور: پنجاب میں سیلاب کے پیش نظر دریائے چناب کے قریب واقع ایک اور شہر میں امدادی سرگرمیوں کے لیے فوج طلب کر لی گئی۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے لودھراں میں امداد سرگرمیوں کے لیے فوج طلب کی ہے۔ اس سے قبل لاہور، قصور، سیالکوٹ، فیصل آباد، نارووال، اوکاڑہ، سرگودھا اور حافظ آباد میں فوج طلب کی گئی تھی۔ پاک فوج کے دستوں کو ضلعی انتظامیہ کی مدد اور انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے طلب کیا گیا۔ حکومت پنجاب کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری ہے۔ ضلعی انتظامیہ، پی ڈی ایم اے، سول ڈیفنس، ریسکیو، پولیس 24/7 ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں۔ Pakistan Army’s Relief and Rescue Operation Continues...
    ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق لودھراں میں امدادی سرگرمیوں کے لیے پاک فوج کو طلب کر لیا گیا ہے۔ اس سے قبل لاہور، قصور، سیالکوٹ، فیصل آباد، نارووال، اوکاڑہ، سرگودھا اور حافظ آباد میں بھی فوج تعینات کی جا چکی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ پاک فوج کے دستے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر امدادی کاموں اور انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے سرگرم عمل ہیں۔ حکومت پنجاب کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری ہے جس میں ضلعی انتظامیہ، پی ڈی ایم اے، سول ڈیفنس، ریسکیو 1122 اور پولیس اہلکار 24 گھنٹے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: غذر کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن جاری رکھا...
    لاہور: قلعہ گجر سنگھ سے اغوا ہونے والی لڑکی کو فرینڈلی پیٹرولنگ یونٹ نے ڈیفنس رایا سے بازیاب کروا لیا۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق بے یار و مددگار پریشان لڑکی ڈیفنس رایا کھڑی تھی، ایف پی یو ٹیم میں مامور لیڈی پولیس آفیشل نے اپنی حفاظتی تحویل میں لے لیا۔ لڑکی نے فرینڈلی پیٹرولنگ یونٹ ٹیم کو ٹک ٹاک پر دوستی سے ڈیفنس رایا تک کی آپ بیتی بیان کی۔ لڑکی کے اغوا کا مقدمہ تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں درج ہے، فرینڈلی پیٹرولنگ یونٹ نے فوری طور پر 15 سالہ مریم کے والدین سے رابطہ کیا۔ والدین و قلعہ گجر سنگھ پولیس کے پہنچنے تک لڑکی کو تھانہ ڈیفنس سی کی حفاظتی تحویل میں دے...
    لاہور: قلعہ گجر سنگھ سے اغوا ہونے والی لڑکی کو فرینڈلی پیٹرولنگ یونٹ نے ڈیفنس رایا سے بازیاب کروا لیا۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق بے یار و مددگار پریشان لڑکی ڈیفنس رایا کھڑی تھی، ایف پی یو ٹیم میں مامور لیڈی پولیس آفیشل نے اپنی حفاظتی تحویل میں لے لیا۔ لڑکی نے فرینڈلی پیٹرولنگ یونٹ ٹیم کو ٹک ٹاک پر دوستی سے ڈیفنس رایا تک کی آپ بیتی بیان کی۔ لڑکی کے اغوا کا مقدمہ تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں درج ہے، فرینڈلی پیٹرولنگ یونٹ نے فوری طور پر 15 سالہ مریم کے والدین سے رابطہ کیا۔ والدین و قلعہ گجر سنگھ پولیس کے پہنچنے تک لڑکی کو تھانہ ڈیفنس سی کی حفاظتی تحویل میں دے دیا۔
    کراچی: شہر قائد میں ساؤتھ زون کے علاقے ڈیفنس فیز ون میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے نجی اسپتال لیجایا گیا۔ مضروب کے پاس سے ملنے والے پولیس کارڈ کی مدد سے اس کی شناخت ثاقب حسین کے نام سے کی گئی۔ اس حوالے سے ایس ایچ او ڈیفنس سب انسپکٹر حکم داد نے بتایا کہ زخمی سپاہی ڈیفنس تھانے میں تعینات ہے جسے موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ پولیس اہلکار کو 5 گولیاں لگی ہیں جس میں 2 ہاتھ ، 2 ٹانگوں اور ایک پیٹ پر پسلی کے قریب لگی تھی جبکہ پولیس کو جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے...
    اسلام آباد: سپریم کورٹ  نے ممبر ویلج ڈیفنس کمیٹی کو شہدا پیکیج کے تحت ادائیگی نہ کرنے پر توہین عدالت کی کارروائی کا کیس  خارج کردیا۔ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی ، جس میں ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا نے مؤقف اختیار کیا کہ شہدا پیکیج صرف دوران ڈیوٹی پولیس کی شہادت پر دیا جاتا ہے۔ رکن ویلیج ڈیفنس کمیٹی شہدا پیکیج کی تعریف میں نہیں آتا۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ ہم نے ممبر ویلج کمیٹی کی شہادت پر آؤٹ آف وے اس کے بھتیجے کو بھرتی کیا، 3 لاکھ روپے کی ادائیگی بھی کی۔ اگر ایسے شہدا پیکیج دیتے رہے...
    کراچی: شہر قائد میں صبح سویرے پولٹری ٹرک کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا، جس کی ویڈیو سامنے آ گئی۔ شہرکے مختلف علاقوں میں منگل کی صبح سویرے مختلف ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ شاہ فیصل کالونی برج اترتے ہوئے ٹرالر کے الٹنے سے ٹریفک کی روانی متاثرہو گئی۔ کورنگی صنعتی ایریا تھانے کےعلاقے قیوم آباد چورنگی کے قریب تیزرفتارمسافرمزدا کی ٹکرسے خاتون جاں بحق ہوگئی، جس کی لاش قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کی گئی۔ فوری طورپرخاتون کی شناخت ممکن نہیں ہوسکی۔ علاوہ ازیں ڈیفنس تھانے کے علاقے کورنگی روڈ ڈیفنس موڑگولڈ مارک کے قریب پولٹری ٹرک کی زد میں آکو موٹر سائیکل سوار...