2025-06-26@21:31:35 GMT
تلاش کی گنتی: 59076

«شناخت کی»:

(نئی خبر)
    ویب ڈیسک: وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی خوش آئند ہے جبکہ پاکستان نے بھرپور طور پر ایران کی حمایت کی۔   وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا،  اجلاس میں ملک کی مجموعی صورت حال کا جائزہ لیا گیا,اجلاس میں وفاقی کابینہ کو قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے فیصلوں پر اعتماد میں لیا گیا۔ آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس  -جمعرات 26 جون ،  2025  کابینہ اجلاس میں وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کے کشیدگی کے دوران اور بعد میں زبردست کردار پر قرارداد کی منظوری بھی دی گئی, وفاقی کابینہ نے ایران...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2025ء) وفاقی وزیر ریلویز حنیف عباسی نے کہا ہے کہ ریلوے کی 77سالہ تاریخ میں آمدن میں پہلی بار ریکارڈ اضافہ ہوا ہے ، آنے والے دنوں میں 110ارب روپے کا ٹارگٹ حاصل کریں گے،پاکستان ریلوے کےلئے سنہرے دور شروع ہوگیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو الائیڈ بنک لمیٹڈ کے ساتھ مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ اس معاہدے کے بعد ریلوے کی آمدن میں اضافہ ہوگا ، 348سٹیشنز الائیڈ بنک کے حوالے کئے جارہے ہیں ،60 دنوں میں یہ کام مکمل کرلیا جائے گا ۔ حنیف عباسی نے کہا کہ ریلوے...
    انسداد منشیات کے لیے جاری مہم ’نشہ اب نہیں‘ کے تحت آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی ہدایت پر رواں سال کے دوران منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں کی گئیں۔ اس مہم کے دوران 1011 مقدمات درج کیے گئے اور 1043 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:ون ویلنگ کرتے نوجوان کی ویڈیو وائرل، ’اسلام آباد پولیس انہیں نشان عبرت بنائے‘ ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق کے مطابق منشیات فروشوں کے خلاف جاری اس مہم میں متعدد ٹارگیٹڈ آپریشنز کیے گئے، جن کے دوران بڑی مقدار میں نشہ آور مواد برآمد کیا گیا۔ برآمد شدہ منشیات میں 399 کلوگرام ہیروئن، 178 کلوگرام سے زائد چرس، 52 کلوگرام سے زائد آئس، 6 کلوگرام...
    190 ملین پاؤنڈز کیس کی سماعت کے دوران قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس سرفراز ڈوگر نے پی ٹی آئی وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ مجھ پر دباؤ ڈالنا چاہتے ہیں۔ 190 ملین پاؤنڈز کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت قائم مقام چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف نے کی، جس میں نیب کی جانب سے اسپیشل پراسیکیوٹر جاوید ارشد ایڈووکیٹ اور رافع مقصود عدالت میں پیش ہوئے۔ اس موقع پر بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنیں، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، سینیٹر شبلی فراز، فیصل جاوید سمیت پارٹی کے دیگر...
    وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ختم ہوگیا جس میں پیٹرولیم لیوی متعین کرنے کا اختیار پیٹرولیم ڈویژن کو دینے کی منظوری دے دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا،  اجلاس میں ملک کی مجموعی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔ ذرائع نے کہا کہ اجلاس میں وفاقی کابینہ کو قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے فیصلوں پر اعتماد میں لیا گیا۔ کابینہ اجلاس میں وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کے کشیدگی کے دوران اور بعد میں زبردست کردار پر قرارداد کی منظوری بھی دی گئی۔ وفاقی کابینہ نے ایران اسرائیل کشیدگی میں کمی کے حوالے سے بھی اطمینان کا اظہار کیا۔ ذرائع نے کہا کہ وزیر خزانہ...
    ’رومانیائی زبان ‘کی پاکستان میں پہلی بار’’نمل‘‘اسلام آباد میں تدریس WhatsAppFacebookTwitter 0 26 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد: رومانیہ سفارت خانہ اسلام آباد، پاکستان اور رومانیہ کے درمیان تعلیمی اور ثقافتی تعاون میں ایک تاریخی پیش رفت کا اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس کرتا ہے: کہ پاکستان میں پہلی ’رومانیائی زبان ‘ کی کلاسز نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز (نمل)، اسلام آباد میں متعارف کرائی جا رہی ہیں۔یہ اقدام رومانیہ کی وزارت تعلیم و تحقیق کے ماتحت ایک عوامی ادارے ’’رومانیہ لینگویج انسٹیٹیوٹ‘‘(آر ایل آئی )اور پاکستان کی نمایاں اعلیٰ تعلیمی درسگاہ ’’نمل‘‘کے درمیان دستخط کیے گئے ایک معاہدے کے تحت عمل میں آیا ۔ نمل، عالمی زبانوں کی تدریس اور بین الثقافتی مکالمے کے فروغ کے لیے...
    تاریخ کے اوراق میں کبھی کبھی ایسے لمحے نمودار ہوتے ہیں جوسطحی نگاہوں سے محض ملاقاتیں دکھائی دیتے ہیں،مگر بصیرت کی نگاہ میں وہ تاریخ کے دھارے بدلنے والے لمحے بن جاتے ہیں۔ دنیا ایک نئے عبوری دورسے گزررہی ہے۔روس و یوکرین کی جنگ کے شعلے ابھی ختم نہیں ہوئے کہ مشرقِ وسطی کابگڑتامنظرنامہ،ایک نیاسوالیہ نشان لیے سامنے آ گیا ہے۔ تہذیبوں کے تصادم کاپراناتصوراب محض تھیوری نہیں بلکہ حقیقت بن چکا ہے۔ایران اوراسرائیل کے مابین بڑھتی کشیدگی نے ایک ایسادھواں اٹھادیاہے جس کی لپٹیں خلیج فارس سے ہوتی ہوئی،واشنگٹن،تل ابیب، تہران،بیجنگ، ماسکو اورنئی دہلی تک پہنچ چکی ہیں۔ایران کاحیفہ اورتل ابیب پرحملہ،اس بات کی علامت ہے کہ مشرقِ وسطی کے جنگی افق پر اب صرف عسکری حملے نہیں بلکہ...
    (گزشتہ سے پیوستہ) انہی نظریات کو سامنے رکھتے ہوئے چند عیسائی لیڈر عراقی جنگ کو بڑھانے میں پیش پیش رہے ہیں اور بار بار اسرائیل کے دورے کرتے رہے ہیں۔ وہ اس کی مدد کے لیے اسے چندے بھی دیتے رہے ہیں اور فلسطینی علاقے کو نوآبادی بنانے کے لیے واشنگٹن میں لابنگ کرتے رہے ہیں۔ یہ دائیں بازو کا مذہبی دباؤ تھا کہ امریکہ نے اسرائیلی بستیاں اور مغربی کنارے کے فلسطینی علاقے میں ہائی ویز کو قبول کر لیا۔ چند اسرائیلی لیڈروں نے یہودیوں کی آخری مصیبت کو نظرانداز کرتے ہوئے اس امداد کو قبول کر لیا۔‘‘ (ص ۱۱۲) ’’گھر میں شہری حقوق کی اس فتح کے باوجود امریکہ نے مشرقِ وسطٰی اور دوسرے خطوں کی انتہائی ظالمانہ...
    بغیر سیکورٹی کے ہیلی کاپٹر کی طرف جاتے ہوئے امریکی صدر نے اپنے 59 سیکنڈز کے لاسٹ سیکنڈ میسج میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ، ’’ایران نے سیز فائر کی خلاف ورزی کی ہے مگر اسرائیل نے بھی کی ہے۔ انہوں نے ڈیل کے بعد اس صبح وہ بم گرائے ہیں جو ہم نے پہلے نہیں دیکھے تھے۔ میں اسرائیل سے بالکل خوش نہیں ہوں، نہ ہی میں ایران سے خوش ہوں۔ دونوں ملک اتنی دیر سے سخت جنگ لڑ رہے ہیں۔‘‘ جنگ بندی کی خلاف ورزی کے بارے ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ مختصر پیغام وائٹ ہائوس کے سرسبز ہیلی پیڈ کی طرف جاتے ہوئے دیا جہاں ایک محفوظ ہیلی کاپٹر ان کا انتظار کر رہا تھا۔ یہ...
    ایران اسرائیل جنگ کے دوران 7 ہزار سے زائد پاکستانی شہری، ایران میں محصور ہوگئے تھے جن میں طلباء اور زائرین شامل تھے، پاک فوج نے پاکستانی شہریوں کی بحفاظت وطن واپسی کے لیے گوادر بارڈر پر خصوصی انتظامات کیئے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران میں محصور پاکستانیوں کی بحفاظت واپسی کے لیے پاکستان آرمی کی جانب سے جامع انتظامات کیے گئے۔ ایران اسرائیل جنگ کے دوران 7 ہزار سے زائد پاکستانی شہری، ایران میں محصور ہوگئے تھے جن میں طلباء اور زائرین شامل تھے، پاک فوج نے پاکستانی شہریوں کی بحفاظت وطن واپسی کے لیے گوادر بارڈر پر خصوصی انتظامات کیے۔ پاکستانی شہریوں کو ایران میں غیر یقینی صورت حال کا سامنا تھا، جس پر پاک فوج اور سول انتظامیہ کی...
    ’’رومانی زبان‘‘کی پاکستان میں پہلی بار’’نمل‘‘اسلام آباد میں تدریس WhatsAppFacebookTwitter 0 26 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد: رومانیہ سفارت خانہ اسلام آباد، پاکستان اور رومانیہ کے درمیان تعلیمی اور ثقافتی تعاون میں ایک تاریخی پیش رفت کا اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس کرتا ہے: کہ پاکستان میں پہلی بار رومانی زبان کی کلاسز نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز (نمل)، اسلام آباد میں متعارف کرائی جا رہی ہیں۔یہ اقدام رومانیہ کی وزارت تعلیم و تحقیق کے ماتحت ایک عوامی ادارے ’’رومانیہ لینگویج انسٹیٹیوٹ‘‘(آر ایل آئی )اور پاکستان کی نمایاں اعلیٰ تعلیمی درسگاہ ’’نمل‘‘کے درمیان دستخط کیے گئے ایک معاہدے کے تحت عمل میں آیا ۔ نمل، عالمی زبانوں کی تدریس اور بین الثقافتی مکالمے کے فروغ کے لیے وقف...
    امریکی ماہرین نے chemoPAD نامی ایک سستا اور مؤثر آلہ تیار کیا ہے۔ یہ آلہ صرف 2 ڈالر میں دوا کی کوالٹی چیک کر سکتا ہے، یہ آلہ کسی بھی اسپتال میں فوری طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے اور کئی افریقی ممالک میں یہ نظام رائج ہو چکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سائنسی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا کے 100 سے زائد ممالک کو کینسر کے علاج میں استعمال ہونے والی ایسی ادویات فراہم کی گئیں جو نہ صرف مؤثر ثابت نہ ہو سکیں بلکہ بعض صورتوں میں مضر صحت بھی پائی گئیں۔ ایک تحقیقاتی رپورٹ نے عالمی سطح پر تہلکہ مچا دیا ہے، جس کے مطابق کیمو تھراپی کی وہ اہم ادویات، جو مختلف اقسام کے کینسر کے...
    ایس یو سی کے وفد کے شرکاء نے کہا کہ ایرانی قوم کی استقامت، جرات اور بہادری نے دنیا کے سامنے عالم تشیع کو سُرخرو اور سرفراز کیا ہے، ایران کے بروقت اور سخت جواب نے امریکہ و اسرائیک کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا ہے۔  اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل ملتان کے وفد نے خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ملتان کا دورہ کیا، انچارج خانہ فرہنگ خانم زاہدہ بخاری کو ایرانی قوم کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی، شیعہ علماء کونسل کے وفد میں مولانا علی سجاد نقوی، مولانا علی باقر نقوی، مولانا مجاہد عباس گردیزی، سید علی قاسم، سید حسنین بخاری اور دیگر شریک تھے۔ وفد کے شرکاء نے کہا کہ ایرانی قوم کی استقامت، جرات اور بہادری نے...
    سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں امریکی نیشنل انٹیلی جنس کی ڈائریکٹر تُلسی گبارڈ نے کہا ہے کہ ایران اگر انہیں دوبارہ تعمیر کرنا چاہے تو تینوں جوہری تنصیبات کی ازسرِنو تعمیر کرنی ہوں گی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی نیشنل انٹیلی جنس کی ڈائریکٹر تُلسی گبارڈ کا کہنا ہے کہ نئی انٹیلیجنس رپورٹ ٹرمپ کی اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ ایران کی جوہری تنصیبات تباہ کر دی گئی ہیں۔ سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں امریکی نیشنل انٹیلی جنس کی ڈائریکٹر تُلسی گبارڈ نے کہا ہے کہ ایران اگر انہیں دوبارہ تعمیر کرنا چاہے تو تینوں جوہری تنصیبات کی ازسرِنو تعمیر کرنی ہوں گی۔ ان کا کہنا ہے کہ ایران کو نطنز، فردو اور اصفہان جوہری تنصیبات کی...
    شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے وزرائے دفاع کا اہم اجلاس چین کے دارالحکومت بیجنگ میں منعقد ہوا جس میں پاکستان کی سفارت کاری کی فتح ہوئی جب کہ بھارت کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ رپورٹ کے مطابق تنظیم کے وزرائے دفاع اجلاس کے اعلامیے میں بھارت پہلگام واقعے کو پاکستان سے جوڑنے میں ناکام رہا۔ اس کے بعد بوکھلاہٹ میں بھارتی وفد نے شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے مشترکہ اعلامیہ میں دستخط سے انکار کردیا۔ رپورٹس کے مطابق بھارتی وفد اعلامیے میں پاکستان کی مذمت کے لیے منتیں کرتا رہا، رکن ملکوں کے وفود نے بھارتی مؤقف کی حمایت سے انکار کر دیا۔ قبل ازیں بھارتی میڈیا نے بھی ملک کی سفارتی شکست کو تسلیم کیا تھا  اور کہا تھا کہ اجلاس کے...
    اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں وفاقی کابینہ نے نئے مالی سال 26-2025 کے فنانس بل کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کی، وزیر خزانہ نے فنانس بل پر کابینہ کو بریفنگ دی، جس کے بعد وفاقی کابینہ نے نئے مالی سال کے فنانس بل کی منظوری دی۔ فنانس بل منظور کرنے کی تحریک کثرت رائے سے منظور کرلی گئی جس کے بعد فنانس بل کی شق وار منظوری کا عمل شروع کردیا گیا۔ اجلاس کے دوران فنانس بل کی منظوری ملتوی کرنے اور عوامی رائے کیلئے بجھوانے سے متعلق اپوزیشن کی ترمیم کثرت رائے سے مسترد کردی گئی۔ وزیر خزانہ اورنگزیب نے مالی بل 2025...
    نیب نے سندھ پبلک سروس کمیشن (ایس پی ایس سی) کے تحت مبینہ غیر قانونی بھرتیوں، کرپشن، اختیارات کے ناجائز استعمال اور بدعنوانی کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔قومی احتساب بیورو (نیب) حکام نے موجودہ چیئرمین سندھ پبلک سروس کمیشن کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اپنا نمائندہ افسر مقرر کر کے 2 جولائی کو مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے ریکارڈ سمیت پیش کریں۔نیب کے مطابق سابق چیئرمین نور محمد جادمانی، سابق ممبران میں اعجاز خان، آفتاب انور، ہریش چندر، سائیں داد سولنگی، غلام شبیر شیخ، سابق سیکریٹریز میں احمد علی قریشی، عبدالکریم درانی و دیگر پر اختیارات کا ناجائز استعمال، غیر قانونی بھرتیوں، کرپشن اور بدعنوانی کے الزامات ہیں۔نیب کے حکام کے مطابق موجودہ چیئرمین ایس...
    ---فائل فوٹو کراچی میں پنکچر کی دکان پر سوئے ہوئے شخص کو نامعلوم افراد نے چھریوں کے وار سے قتل کردیا۔پولیس کے مطابق نارتھ کراچی سیکٹر اے 4 میں تیز دھار آلے سے ایک شخص کو قتل کیا گیا۔ ساہیوال: 2 کرایے داروں کے ہاتھوں مالک مکان چھریوں کے وار سے قتلصوبہ پنجاب کے شہر ساہیوال میں واقع تھانہ فرید ٹاؤن کے علاقے میں 2 کرایے داروں نے مالک مکان کو چھری کے وار کر کے قتل کر دیا۔ پولیس نے بتایا ہے کہ مقتول کی شناخت مستقیم کے نام سے ہوئی اور مقتول نے چند روز قبل پنکچر کا کیبن لگایا تھا، مستقیم کیبن میں سو رہا تھا، اسی دوران نامعلوم افراد نے چاقو کے وار سے...
    فائل فوٹو وفاقی کابینہ نے ترامیم کے ساتھ فنانس بل کی منظوری دے دی۔وفاقی کابینہ کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا جس میں ملک کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔وزیر خزانہ نے فنانس بل پر شرکاء کو بریفنگ دی۔
    انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں جج کے روبرو اہلیہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف 26 نومبر احتجاج کے 12 کیسز کی سماعت ہوئی، جس میں ان کی عدالتی روبکار سے حاضری لگائی گئی۔ عدالت نے آئندہ تاریخ پر پولیس سے تمام مقدمات کے چالان طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 10 جولائی تک ملتوی کردی۔ اسلام ٹائمز۔ 26 نومبر احتجاج کے سلسلے میں انسداد دہشت گردی عدالت نے بشریٰ بی بی کے خلاف تمام مقدمات کے چالان طلب کرلیے۔ جج امجد علی شاہ کے روبرو بشریٰ بی بی کے خلاف 26 نومبر احتجاج کے 12 کیسز کی سماعت ہوئی، جس میں بشریٰ بی بی کی عدالتی روبکار سے حاضری لگائی گئی۔ عدالت نے آئندہ تاریخ پر پولیس...
    اسلام آباد (محمد ابراہیم عباسی)اسلام آباد ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت پیر تک ملتوی کر دی گئی۔ عدالت نے نیب کی تیاری کے لیے مہلت کی استدعا منظور کرتے ہوئے آئندہ تاریخ کا اعلان تحریری حکم نامے میں کرنے کا عندیہ دیا۔ قائم مقام چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف نے کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران عدالت نے روسٹرم پر رش سے گریز کی ہدایت دیتے ہوئے غیر متعلقہ افراد کو بیٹھ جانے کا کہا۔ بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنیں، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، شبلی فراز، فیصل جاوید سمیت دیگر...
    اسرائیل اور ایران کے درمیان 12 روزہ جنگ بلآخر امریکا اور قطر کی ثالثی میں ختم ہوگئی۔ 12 روزہ جنگ کے دوران ایران میں فوجی افسران اور جوہری سائنسدانوں سمیت 600 سے زائد شہادتیں ہوئیں۔ دوسری جانب اسرائیل نے جو اعداد و شمار دنیا کے سامنے رکھے اس کے مطابق ایرانی حملوں کے نتیجے میں 2 درجن سے زائد اسرائیلی ہلاک ہوئے تاہم اس جنگ میں دونوں ملکوں کو روزانہ سیکڑوں ملین ڈالر کا نقصان بھی برداشت کرنا پڑا۔ اس حوالے سے العربیہ اردو کی ایک رپورٹ میں ماہرین کے اندازوں کا حوالہ دیتے ہوئے دونوں ملکوں کے نقصانات کا ایک جائزہ پیش کیا گیا ہے۔ اسرائیل کو کتنا نقصان ہوا؟ ماہرین نے اندازہ لگایا ہے کہ اسرائیل نے جنگ...
    ایک سو نوے ملین پائونڈ کیس میں سزا معطلی کی درخواست پر سماعت ملتوی، نیب کی استدعا منظور WhatsAppFacebookTwitter 0 26 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ میں 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر آج بروز جمعرات سماعت ہوئی، سماعت قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف خان نے کی۔ سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر، نیب کے اسپیشل پراسیکیوٹر جاوید ارشد اور پراسیکیوٹر رافع مقصود عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔سابق وزیراعظم کی ہمشیرہ علیمہ خان، نورین خان، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر...
     سعید احمد:  لاہور ائیرپورٹ حکام نے پرندوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے باعث پروازوں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے 1 جولائی سے 15 ستمبر تک روزانہ صبح 5 سے 8 بجے تک ائیرپورٹ بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔  مون سون سیزن میں ائیرپورٹ کے اطراف میں پرندوں کی موجودگی کا مسئلہ بڑھتا جارہا ہے جس کی وجہ سے ائیرپورٹ کو صبح کے اوقات میں بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا،لاہور ائیرپورٹ رن وے کو مخصوص اوقات میں بند کرنے کے حوالے سے اجلاس منعقد کیاگیا۔ شنگھائی تعاون تنظیم کا اعلامیہ، پاکستانی موقف کی تائید پر بھارت تلملا اٹھا، دستخط سے انکار تمام ائیرلائینز کو پروازوں کے شیڈول میں تبدیلی کی ہدایات کی گئی،ائیرلائینز انتظامیہ لاونج کی...
    اسلام آباد:سپریم کورٹ میں مخصوص نشستیں کیس کی سماعت کے دوران جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے ہیں کہ لگتا ہے پی ٹی آئی میں کوآرڈینیشن کا فقدان تھا۔ تفصیلات کے مطابق مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے کے خلاف نظرثانی اپیلوں پر سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 11 رکنی آئینی بینچ نے کی، جس میں پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجا نے دلائل دیے۔ وکیل سلمان اکرم راجا نے کہا کہ میں سندھ ہائیکورٹ بار کیس کے فیصلے کا حوالہ دینا چاہتا ہوں۔ یہ فیصلہ مثال ہے کہ عدالت آئین بحالی کے لیے مداخلت کرتی رہی ہے۔ 3 نومبر کی ایمرجنسی کے بعد کئی اقدامات کیے گئے۔ سپریم کورٹ نے اس...
    سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان نے مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں استفسار کیا ہے کہ 39 امیدواروں نے حلف نامے دیے، باقی 41 نے کیوں نہیں دیے؟ سپریم کورٹ آف پاکستان میں مخصوص نشستوں سے متعلق اہم آئینی کیس کی سماعت جاری ہے، جس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف نظرثانی کی درخواستوں پر بحث کی جا رہی ہے۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں  11 رکنی بینچ سماعت کر رہا ہے، اور یہ سماعت سپریم کورٹ آف پاکستان کے یوٹیوب چینل پر براہِ راست نشر کی جا رہی ہے۔ وکیل سلمان اکرم راجہ کے دلائل آج صبح جب کیس کی سماعت شروع ہوئی تو معروف وکیل سلمان اکرم راجہ عدالت...
    شنگھائی تعاون تنظیم کی بلوچستان میں دہشت گردی کی مذمت، پہلگام واقعے پربھارت کا موقف مسترد WhatsAppFacebookTwitter 0 26 June, 2025 سب نیوز بیجنگ:شنگھائی تعاون تنظیم میں پاکستان نے بڑی کامیابی حاصل کرلی جبکہ بھارت کو سبکی کا سامنا کرنا پڑا ہے،تنظیم کی وزرائے دفاع کے اجلاس کے مشترکہ اعلامیے میں بھارت پہلگام واقعے کو پاکستان سے جوڑنے میں ناکام ہوگیا، بھارت نے مشترکہ اعلامیے پر دستخط سے انکار کردیا۔تفصیلات کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے دفاع اجلاس کے اعلامیے میں نئی دہلی پہلگام واقعے کو پاکستان سے جوڑنے میں ناکام ہوگیا، جھنجلاہٹ کاشکار بھارتی وفد نے مشترکہ اعلامیے پردستخط سے انکار کردیا۔ میڈیا اطلاعات کے مطابق بھارتی وفد اعلامیے میں پاکستان کی مذمت کیلیے منتیں کرتا رہا...
    اسلام آباد: سپریم کورٹ میں مخصوص نشستیں کیس کی سماعت کے دوران جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے ہیں کہ  لگتا ہے پی ٹی آئی میں کوآرڈینیشن کا فقدان تھا۔ مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے کے خلاف نظرثانی اپیلوں پر سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 11 رکنی آئینی بینچ نے کی، جس میں پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجا نے دلائل دیے۔ وکیل سلمان اکرم راجا نے کہا کہ  میں سندھ ہائیکورٹ بار کیس کے فیصلے کا حوالہ دینا چاہتا ہوں۔ یہ فیصلہ مثال ہے کہ عدالت آئین بحالی کے لیے مداخلت کرتی رہی ہے۔ 3 نومبر کی ایمرجنسی کے بعد کئی اقدامات کیے گئے۔ سپریم کورٹ نے اس...
    پاکستان آرمی نے ضلع نگر، گلگت بلتستان کے سنگلاخ پہاڑی علاقوں، بالخصوص راکاپوشی کے قریب، ایک انتہائی پرخطر اور پیچیدہ ریسکیو آپریشن کامیابی سے مکمل کر کے پیشہ ورانہ مہارت اور فرض سے بڑھ کر خدمت کی اعلیٰ مثال قائم کی۔ معروف سماجی کارکن یاور عباس اور ان کے ساتھی 24 جون 2025 کو ایک المناک حادثے کا شکار ہوگئے۔ یہ حادثہ ایک ایسے دور دراز اور دشوار گزار علاقے میں پیش آیا جہاں سول ریسکیو ٹیموں کی رسائی ممکن نہ تھی۔ متاثرہ خاندان کی درخواست پر پاکستان آرمی نے فوری طور پر جائے حادثہ کی جانب ہیلی کاپٹرز روانہ کیے۔ پاک فوج کے بہادر پائلٹس نے شدید موسمی اور پرواز کی سخت شرائط کے باوجود کئی بار پرواز کی...
    اسپیکر ایاز صادق کی زیر قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے جس میں فنانس بل 2025 کی منظوری کا عمل شروع ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس  جاری ہے۔ اجلاس میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے فنانس بل منظور کرنے کی تحاریک پیش کر دی۔ فنانس بل منظور کرنے کی  تحریک  کثرت رائے سے منظور کرلی گئی جس کے بعد فنانس بل کی شق وار منظوری کا عمل شروع کردیا گیا۔ اجلاس کے دوران فنانس بل کی منظوری ملتوی کرنے اور عوامی رائے کیلئے بجھوانے سے متعلق اپوزیشن کی ترمیم کثرت رائے سے مسترد کردی گئی۔ وزیر خزانہ اورنگزیب نے مالی بل 2025 قائمہ کمیٹی کی رپورٹ کردہ صورت میں زیر غور لانے کی تحریک...
    آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے فلسطنیوں کے حق میں آواز اٹھانے پر نوکری سے نکالے گئے صحافی سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے چینل کو انٹرویو دینے سے انکار کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ ایک مرتبہ پھر فلسطینوں کے حق اور انکی نسل کشی کیخلاف ڈٹ گئے، انہوں نے غزہ کے حق میں بولنے کی وجہ سے صحافی کو نوکری سے نکالنے والے ادارے کو انٹرویو دینے سے صاف انکار کردیا۔ انہوں نے ادارے کا مائیک دیکھ کر انٹرویو سے انکار کیا اور صحافی سے معذرت بھی کی۔ مزید پڑھیں: فلسطینوں کے حق میں آواز اٹھانا جُرم بن گیا، سابق فٹبالر نوکری سے فارغ خیال رہے کہ آسٹریلوی ریڈیو نے غزہ کے حق میں بولنے کی وجہ...
    صحافیوں کو پہلی بار تل ابیب میں ایرانی حملے سے تباہ ہونے والے ایک علاقے کا دورہ کرنے کی اجازت دی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی بمباری کے بعد ایران کی جانب سے اسرائیل کے معاشی حب تل ابیب پر کیے جانے والے حملے کے نتیجے میں ہونے والا نقصان اب سامنے آرہا ہے۔ صحافیوں کو پہلی بار تل ابیب میں ایرانی حملے سے تباہ ہونے والے ایک علاقے کا دورہ کرنے کی اجازت دی گئی۔ اسی کے پیشِ نظر امریکی صحافی نِک رابرٹ سن نے یہ ویڈیو ریلیز کی جس میں اسرائیل میں ہونے والی تباہی دیکھی جاسکتی ہے۔ واضح رہے کہ اتوار 22 جون کی علی الصبح امریکا نے ایران کی فردو، نطنز اور اصفہان جوہری سائٹس کو نشانہ بنایا جس سے متعلق...
    چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2025ء) دینی مدرسہ کی مغوی معلمہ کو کچے کے علاقہ سے بازیاب کرالیاگیا،پولیس کے مطابق گاؤں111،سیون آر کی رہائشی 22سالہ فرح 39،بارہ ایل میں واقع ایک دینی مدرسہ میں پڑھاتی تھی جسے ڈیڑھ ماہ قبل بوریوالہ والا روڈ سے نامعلوم ملزموں نے اسوقت اغوا کرلیا جب وہ مدرسہ جانے کیلئے رکشا سے اتر کر پیدل جارہی تھی ، پولیس نے مغوی لڑکی کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا تھا ، تفتیشی ٹیم نے حاصل معلومات کی روشنی میں مغوی معلمہ کو کچا کے علاقہ سے برآمد کرکے ورثا کے حوالے کردیاہے، تاہم ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔\378
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2025ء) ملک میں آٹومیٹڈٹیلرز مشینز (اے ٹی ایمز) کی تعداد 19ہزار851 ہے اور ہر اے ٹی ایم کے ذریعے روزانہ اوسط 152ٹرانزیکشنز کی جاتی ہیں جبکہ ہر ٹرانزیکشن کی اوسط مالیت 17ہزار 500 روپے ہے۔(جاری ہے) سٹیٹ بنک آف پاکستان (ایس بی پی ) کے مطابق رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں جنور ی تا مارچ کے دوران اے ٹی ایمز کے ذریعے 4.8ٹریلین روپے کی 271ملین ٹرانزیکشنز کی گئیں ۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی ترجمان رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے پارٹی ارکان کو ہدایت کی کہ وہ مالیاتی بل 2025-26 کے حق میں ووٹ دیں۔ جمعرات کو پی پی پی میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔(جاری ہے) اس موقع پر ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے پارٹی ارکان کو ہدایت کی کہ وہ مالیاتی بل 2025-26 کے حق میں ووٹ دیں،وفاقی حکومت نے پیپلز پارٹی کی ٹیم سے مشاورت کی اور...
    خان یونس: اسرائیل کی ایران سے جنگ بند ہونے کے بعد غزہ میں دہشت گردی میں اضافہ ہو گیا، امداد کے منتظر 80 سے زیادہ فلسطینی شہید کر دیے۔ قطری نشریاتی ادارے کے مطابق اسرائیل کی جانب سے غزہ میں بمباری اور فائرنگ کے واقعات میں 400 سے زیادہ فلسطینی زخمی ہو گئے جبکہ مقبوضہ مغربی کنارے میں صیہونی قبضہ گیروں نے جائیدادیں ہتھیانے کے لیے 4 نہتے فلسطینیوں کو قتل کر دیا۔ اسرائیلی افواج نے ایک مرتبہ پھر امداد کے متلاشی فلسطینیوں کو نشانہ بنایا، عینی شاہدین اور بین الاقوامی تنظیموں کے مطابق امدادی مراکز اب اسرائیلی فوج کی فائرنگ کا معمول بن چکے ہیں۔ اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق اب تک 400 سے زائد فلسطینی...
    پی ٹی آئی رہنماء کی نیب نوٹس کے خلاف دائر درخواست پر سماعت جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال پر مشتمل پشاور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے کی، جس میں عدالت نے نیب کو اعظم سواتی کی گرفتاری سے روک دیا۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائی کورٹ نے نیب کو تحریک انصاف کے رہنماء اعظم سواتی کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔ پی ٹی آئی رہنماء اعظم سواتی کی نیب نوٹس کے خلاف دائر درخواست پر سماعت جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال پر مشتمل پشاور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے کی، جس میں عدالت نے نیب کو اعظم سواتی کی گرفتاری سے روک دیا۔ عدالت نے کہا کہ آپ انکوائری...
    اس موقع پر ارشاد حسین بنگش، شفیق حسین مطہری اور دیگر موجود تھے۔ ایم ڈبلیو ایم کے وفد نے زخمیوں کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔ اسلام ٹائمز۔ تحصیل چئیرمین اپر کرم مولانا مزمل حسین فصیح کی قیادت میں مجلس وحدت مسلمین کے رہنماوں نے پیواڑ واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پاراچنار میں عیادت کی اور واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت سے شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر ارشاد حسین بنگش، شفیق حسین مطہری اور دیگر موجود تھے۔ ایم ڈبلیو ایم کے وفد نے زخمیوں کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔
    وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھاکہ ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم ناکام بنانے کیلئے فول پروف سکیورٹی و دیگر انتظامات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ امن و امان برقرار رکھنے کیلئے تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام سے قریبی رابطہ رکھا جائے اور ضابطہ اخلاق کی پابندی کو یقینی بنایا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت محرم الحرام کے دوران سکیورٹی و دیگر انتظامات کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں محرم الحرام کے دوران اسلام آباد میں سکیورٹی اور دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے جلوسوں اور مجالس کے داخلی و خارجی راستوں کی سخت چیکنگ کا حکم دیدیا۔ سیف سٹی میں مرکزی کنٹرول روم قائم،...
    حکومت نے خبردار کیا ہے کہ جو سرکاری ملازم گرینڈ الائنس کی ہڑتال کی آڑ میں اپنی ڈیوٹی سے غیر حاضر پایا گیا، اسکے خلاف "کار سرکار میں مداخلت" اور حکومتی ضوابط کی خلاف ورزی کے تحت قانونی کارروائی کی جائیگی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ہدایات پر صوبائی حکومت نے تمام سرکاری محکموں کو سختی سے آگاہ کر دیا ہے کہ وہ گرینڈ الائنس کی جانب سے جاری ہڑتال کے تناظر میں اپنے ماتحت تمام ملازمین کو فوری طور پر اپنی جائے تعیناتی پر حاضر ہونے کی ہدایت کریں۔ جاری کردہ اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ کسی کو بھی تعلیمی سرگرمیاں معطل کرنے یا کسی بھی قسم کے سرکاری امور میں خلل ڈالنے کی اجازت...
    ایمازون کے بانی ارب پتی جیف بیزوس اور سابق صحافی لارین سانچیز کی ہونے والی شادی اس وقت توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ ان کی شادی کو صدی کی سب سے بڑی شادی قرار دیا جا رہا ہے۔ جیف بیزوس اور لارین سانچیز شادی کے لیے وینس، اٹلی پہنچ گئے ہیں۔ شادی میں شرکت کے لیے دنیا بھر سے وی آئی پی مہمانوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ جن میں ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا، داماد جیرڈ کشنر سمیت فلم، فیشن اور کاروبار کی دنیا کی مشہور شخصیات شامل ہوں گی۔ اس کے علاوہ لیونارڈو ڈی کیپریو اور ان کی گرل فرینڈ وٹوریا چیریٹی، ٹونی گونزالیز اور ان کا 24 سالہ بیٹا نیکو بھی شامل ہیں۔ جبکہ کم...
    بیجنگ: بھارتی وزیردفاع راج ناتھ سنگھ ایس سی او کانفرنس کے مشترکہ اعلامیے میں پہلگام واقعے کا ذکر نہ ہونے پر تلملا گئے، اعلامیہ پر دستخط سے انکار کر دیا۔ چین کے دارالحکومت بیجنگ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے دفاع کا اجلاس ہوا جس میں کانفرنس کے مشترکہ اعلامیے کو دیکھ کر بھارتی وزیر دفاع راج سنگھ ناراض ہوگئے کیونکہ اس میں پہلگام واقعہ کا ذکر نہیں، بھارت اس سے پہلے برکس کے مشترکہ اعلامیہ پر دستخط سے بھی انکار کر چکا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایس سی او مشترکہ اعلامیے میں بھارت پربلوچستان میں بالواسطہ بدامنی پھیلانے کا الزام بھی لگایا گیا ہے جو بھارت کے لیے ناقابل قبول ہے۔ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی وزیر...
    پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان صحت کے شعبے میں باہمی تعاون کے نئے دور کا آغاز ہوگیا ہے، جہاں دونوں ممالک نے صحت عامہ، ادویات سازی، اور ویکسین کی مقامی پیداوار جیسے اہم موضوعات پر ایک دوسرے سے مل کر کام کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ ترجمان وزارتِ صحت کے مطابق، پاکستان میں تعینات انڈونیشیا کے سفیر نے وزیرِ مملکت برائے صحت ڈاکٹر مختار بھرتھ سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران صحت کے شعبے میں دو طرفہ تعاون، انسانی وسائل کے تبادلے، اور طبی اداروں کے قیام جیسے موضوعات پر مفصل گفتگو ہوئی۔ ڈاکٹر مختار بھرتھ نے ملاقات کو ’’باہمی اہداف کو ٹھوس صحت اقدامات میں تبدیل کرنے کی جانب ایک اہم قدم‘‘ قرار دیا۔ ان...
    اسلام آباد: ایرانی سفیر نے اسرائیل کے خلاف جنگ میں فتح کا جشن منانے کے موقع پر پاکستان کی جانب سے بھرپور حمایت پر  زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔ ایران کے پاکستان میں سفیر رضا امیری مقدم نے اسرائیل کے خلاف جنگ میں ایران کی تاریخی اور فیصلہ کن فتح کے موقع پر پاکستانی حکومت اور عوام کو دل کی گہرائیوں سے خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ سماجی رابطوں  کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران پورے عزم کے ساتھ لڑنے کے بعد ایک منصفانہ اور طاقتور جنگ بندی دشمن پر نافذ کرنے میں باوقار کامیابی حاصل کر چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں پاکستان کی طرف...
    ’بلاول سے شادی کیلئے بڑے گھر کی ایک لڑکی کالا جادو سیکھ رہی ہے‘، معروف ماہر علم نجوم کے سنسنی خیز انکشافات WhatsAppFacebookTwitter 0 26 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد:پاکستان کی معروف ماہرِ علمِ نجوم سامعہ خان نے ایک مرتبہ پھر سیاسی و نجی زندگیوں پر اپنی چونکا دینے والی پیشگوئیاں پیش کر کے نیا ہنگامہ کھڑا کر دیا ہے۔ اس بار نشانے پر ہیں سابق وزیراعظم عمران خان اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری۔سامعہ خان کا کہنا ہے کہ عمران خان کی قسمت سے اب وزیراعظم ہاؤس کی شیروانی نکل چکی ہے۔ ان کے بقول، ستارے اب اس بات کی گواہی نہیں دیتے کہ وہ دوبارہ ملک کی باگ ڈور سنبھال سکیں گے۔سامعہ خان نے نجی...
    ویب ڈیسک:  پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کے باعث حادثات میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 14 زخمی ہوئے ہیں۔ ترجمان ریسکیو  پنجاب کے مطابق اوکاڑہ میں بنگلہ گوگیرہ کی نواحی بستی ریاض آباد میں بارش کے باعث بانسوں سے بنی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں ایک بچی جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے، جاں بحق بچی کی شناخت دعا فاطمہ کے نام سے ہوئی، زخمیوں میں 7 سالہ مہوش اور 6 سالہ ارم شامل ہے۔ مریم نواز کا لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ،نکاسی آب  کاجائزہ لیا اس کے علاوہ قصور کے نواحی گاؤں تلونڈی میں تیز بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے دو بچے شدید زخمی ہوگئے، زخمی ہونے والے بچوں...
    اس موقع پر ایران اسرائیل اور امریکہ جنگ پر تفصیل سے گفتگو ہوئی۔ وفد نے ایران اسرائیل اور امریکہ جنگ میں میں ایران کی کامیابی پر مبارکباد دی۔ اور اسرائیل کی جارحیت کی مذمت کی۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو پشاور، شیعہ علماء کونسل کے وفد کی ایرانی قونصل جنرل سے ملاقات پشاور، شیعہ علماء کونسل کے وفد کی ایرانی قونصل جنرل سے ملاقات پشاور، شیعہ علماء کونسل کے وفد کی ایرانی قونصل جنرل سے ملاقات پشاور، شیعہ علماء کونسل کے وفد کی ایرانی قونصل جنرل سے ملاقات پشاور، شیعہ علماء کونسل کے وفد کی ایرانی قونصل جنرل سے ملاقات پشاور، شیعہ علماء کونسل کے وفد کی ایرانی قونصل جنرل سے ملاقات...
    ایم ایس ایم کے مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ نے کہا کہ "ہمارے تعلیمی ادارے صرف ڈگری تقسیم کرنے والے ادارے بن کر رہ گئے ہیں، جبکہ طلبہ کی شخصی، فکری اور اخلاقی تربیت کو یکسر نظر انداز کیا جا رہا ہے۔"انہوں نے بتایا کہ ایم ایس ایم اس خلا کو پُر کرنے کیلئے ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں فکری نشستیں، تربیتی ورکشاپس، مطالعہ کی محافل، اور سیرت و اخلاقیات پر مبنی پروگرامز کا انعقاد کرتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ (ایم ایس ایم) کے مرکزی صدر شیخ فرحان عزیز نے کہا ہے کہ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ نوجوانوں کو علم، کردار، قیادت اور قومی خدمت کے جامع پیغام سے روشناس کرا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع ہوگیا۔ یہ بات جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان میں بتائی گئی۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2025ء) تھانہ بنی گالہ پولیس نے گاڑیاں بک کرکے اسلحہ کی نوک پر چھیننے کی وارداتوں میں ملوث منظم گروہ کے 3 ارکان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے چھینی گئی گاڑی کے پارٹس ، نقدی اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کر لیا۔(جاری ہے) پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت نبیل احمد ، محمد اخلاق اور علی طاہر کے ناموں سے ہوئی ہے ۔گرفتار ملزمان کےخلاف تھانہ بنی گالہ میں مقدمہ درج ہے۔ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے کہا کہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، منظم...
    چین کی قدیم ریشم سازی، جو کبھی دنیا بھر میں مشہور تھی، اب جدید سائنس اور ٹیکنالوجی کی مدد سے دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ مصنوعی ریشوں کی وجہ سے زوال کا شکار ہونے والی اس صنعت کو لیبارٹری میں تیار سنہری کوکونز نے ایک نیا رنگ دیا ہے۔ سنہری کوکونز نے دیہاتوں کو بدل دیا سفید کوکونز، جن کی کوئی قیمت نہ تھی، اب ان کی جگہ سنہری کوکونز نے لے لی ہے جو نہ صرف خوبصورت قدرتی رنگ رکھتے ہیں بلکہ جراثیم کش خصوصیات بھی رکھتے ہیں۔ ان کو رنگنے کی ضرورت بھی نہیں ہوتی۔ کیہوا کا گاؤں، ترقی کی مثال صوبہ ژیجیانگ کے زیڈونگ نامی گاؤں میں کبھی ریشم کی پیداوار بند ہو...
    وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس شروع ہوگیا جس میں قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں اور فنانس بل پر تبادلہ خیال ہوگا۔ رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو رہا ہے اوراجلاس میں ملک کی مجموعی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں کابینہ ارکان کو قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں پر اعتماد میں لیا جائے گا اور فنانس بل بھی وفاقی کابینہ میں پیش کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر خزانہ فنانس بل پر کابینہ کو بریفنگ دیں گے اور وفاقی کابینہ نئے مالی سال کے فنانس بل کی منظوری دے گی۔
    فلسطینی وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی فوج نے بدھ کے روز مغربی کنارے کے علاقے جنین کے قریب ایک 15 سالہ لڑکے کو گولی مار کر شہید کر دیا۔ یہ گزشتہ تین دنوں میں دوسرا فلسطینی کم عمر شہید ہے۔ وزارت صحت نے ایک بیان میں بتایا کہ ’ریان تامر حوشیہ‘ نامی لڑکے کو گردن میں گولی لگی، جو کہ شمال مغربی جنین کے قصبے الیامون میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ کا نشانہ بنا۔ فلسطینی ہلال احمر کے مطابق واقعے کے فوری بعد ان کی ٹیم نے 'انتہائی نازک حالت' میں ایک نوجوان کو طبی امداد دی، تاہم کچھ دیر بعد اس کی شہادت کی تصدیق کر دی گئی۔ اسرائیلی فوج نے خبر رساں ادارے اے ایف...
    ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے جارح مزاج آل راؤنڈر کیرون پولارڈ نے ٹی20 کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی۔ گزشتہ روز امریکا میں جاری میجر لیگ (ایم ایل سی) کے دوران ایم آئی نیویارک کی نمائندگی کرکے ویسٹ انڈین بیٹر کیرون پولارڈ نے 700 ٹی20 میچز کھیلنے کا منفرد ریکارڈ اپنے نام کیا۔ جارح مزاج ویسٹ انڈین بیٹر 700 ٹی20 مقابلے کھیلنے والے دنیا کے پہلے کرکٹر بن گئے ہیں۔ مزید پڑھیں: بگ بیش لیگ؛ پاکستانی کھلاڑیوں کی شمولیت کے راز سے پردہ اُٹھ گیا انہوں نے ایم آئی نیویارک کی نمائندگی کرتے ہوئے سان فرانسسکو الیون کیخلاف 37 سالہ پولارڈ نے 16 گیندوں پر 34 رنز ناٹ آؤٹ بنانے کے علاوہ 2 وکٹیں بھی اڑائیں۔ پولارڈ اپنے 700 ویں...
    ایران میں محصور پاکستانیوں کی بحفاظت واپسی کے لیے پاکستان آرمی کی جانب سے جامع انتظامات کیے گئے۔ ایران اسرائیل جنگ کے دوران 7 ہزار سے زائد پاکستانی شہری، ایران میں محصور ہوگئے تھے جن میں طلباء اور زائرین شامل تھے۔ پاک فوج نے پاکستانی شہریوں کی بحفاظت وطن واپسی کے لیے گوادر بارڈر پر خصوصی انتظامات کیے۔ پاکستانی شہریوں کو ایران میں غیر یقینی صورت حال کا سامنا تھا، جس پر پاک فوج اور سول انتظامیہ کی مشترکہ کوششوں سے محصور پاکستانیوں کو محفوظ راستے سے واپس لایا گیا۔ پاک فوج نے ضلعی انتظامیہ، پولیس، ایف آئی اے اور کسٹمز کے تعاون سے سرحدی علاقے میں سیکیورٹی، طبی امداد، رہائش اور نقل و حمل کے مکمل انتظامات کیے۔ ہر...
    ویب ڈیسک:خیبر پختونخوا کے سرکاری ملازمین نے حکومت کی جانب سے ڈسپریٹی الاؤنس دینے کی یقین دہانی پر خیبر پختونخوا اسمبلی چوک میں احتجاج ختم کردیا۔  خیبر پختونخوا کے سرکاری ملازمین نے اسمبلی چوک میں ڈسپیریٹی الائونس سمیت دیگر مطالبات کے لئے دھرنا دیا جو کہ 6 گھنٹے تک جاری رہا۔ انہوں نے ریڈ زون کو جانے والی خیبر روڈ ہر قسم کے ٹریفک کیلئے بند کردی۔  صوبائی وزیر زراعت سجاد بارکوال کی سربراہی میں حکومتی وفد نے ملازمین سے مذاکرات کئے اور انہیں یقین دلایا کہ وفاق کی جانب سے جیسے ہی ڈسپریٹی الاؤنس کا اعلامیہ جاری کرتا  ہے اس کے مطابق صوبہ بھی اعلان کردے گا۔ زلزلے کے جھٹکے،خوف وہراس پھیل گیا    حکومتی یقین دہانی...
    ویب ڈیسک:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ منشیات کی زنجیر توڑنے کیلئے قومی اور عالمی سطح پر جدوجہد ضروری ہے۔ منشیات کے استعمال اور غیر قانونی سمگلنگ کے خلاف عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ منشیات کے ناسور کے خاتمے کیلئے مربوط حکمت عملی اور اجتماعی عزم وقت کی اہم ضرورت ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا  کہ ہر سال 26 جون کو منشیات کے استعمال اور غیر قانونی سمگلنگ کے خلاف عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے جو عالمی سطح پر اس لعنت کے خاتمے کے عزم کی علامت ہے، یہ نہ صرف ایک قانونی بلکہ ایک معاشرتی ذمہ داری بھی ہے کہ ہم اپنی نسلوں کو منشیات...
    پاکستان کی نامور ماہر علمِ نجوم سامعہ خان نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کی قسمت میں اب شیروانی نہیں ہے۔ اب وہ کبھی وزیراعظم نہیں بن سکیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بشریٰ بی بی کالا جادو کرتی ہیں اور میرے بہت مستند ذرائع نے یہ خبر دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے پاس خاور مانیکا کے خاندان سے ایک لڑکی آئی وہ بھی بشریٰ بی بی اور خاور مانیکا سے متاثر ہو کر کالاجادوسیکھ رہی تھی۔ سامعہ خان نے بتایا اس لڑکی کا کہنا تھا کہ ایسا کرنے سے میری بلاول سے شادی ہو جائے گی اور میں بھی خاتون اول بن جاؤں گی۔ عمران خان کی شادی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے...
    سعودی عرب میں محرم الحرام کا چاند نظر آنے کے بعد غلاف کعبہ (کسوہ) کو تبدیل کر دیا گیا۔ نئے اسلامی سال کے آغاز کے ساتھ ہی مسجد الحرام میں میں غلاف کعبہ کو تبدیل کردیا گیا ہے،پرانےکسوہ کے سنہری حصےکو 29 ذوالحجہ کے روز نماز عصر کے بعد ہٹایا گیا جبکہ نئےکسوہ کی تبدیلی کی باضابطہ تقریب یکم محرم 1447 ہجری کے آغاز پر ہوئی۔ عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق کسوہ فیکٹری میں 11 ماہ کی مسلسل محنت سے تیار کیا گیا نیا غلاف مجموعی طور پر 1,415 کلوگرام وزنی ہے،نیا کسوہ سیاہ کڑھائی والے ریشم کے 47 ٹکڑوں پر مشتمل ہے،جس میں 24 قیراط سونےکے چڑھائے ہوئے چاندی کے دھاگوں کا استعمال کرتے ہوئے 68 قرآنی آیات کی...
    اسلام آباد: رومانیہ سفارت خانہ اسلام آباد، پاکستان اور رومانیہ کے درمیان تعلیمی اور ثقافتی تعاون میں ایک تاریخی پیش رفت کا اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس کرتا ہے: کہ پاکستان میں پہلی بار رومانوی زبان کی کلاسز نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز (نمل)، اسلام آباد میں متعارف کرائی جا رہی ہیں۔ یہ اقدام رومانیہ کی وزارت تعلیم و تحقیق کے ماتحت ایک عوامی ادارے ’’رومانیہ لینگویج انسٹیٹیوٹ‘‘(RLI) اور پاکستان کی نمایاں اعلیٰ تعلیمی درسگاہ ’’نمل‘‘(NUML)کے درمیان دستخط کیے گئے ایک معاہدے کے تحت عمل میں آیا ۔ نمل، عالمی زبانوں کی تدریس اور بین الثقافتی مکالمے کے فروغ کے لیے وقف ایک اہم ادارہ ہے۔ معاہدے پر دستخط داایانا تھیوڈورا کوئبوس، ڈائریکٹر جنرل(IRL)، اور میجر جنرل (ریٹائرڈ) شاہد محمود...
    علیمہ خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وزیراعلیٰ کے پی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو کوئی مائنس نہیں کرسکتا، مائنس کی بات ان کی بہن نے کی، انہی سے پوچھا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ گزشتہ روز اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں صحافی نے سوال کیا کہ کیا مائنس عمران خان ہوچکا ہے؟ اس پر انہوں نے کہا تھا کہ میرا خیال ہے مائنس عمران خان ہی ہوگیا ہے۔ صحافی نے ایک اور سوال کیا کہ کے پی کے ارکان اسمبلی کہتے ہیں کہ علی امین گنڈاپور بہت...
    اسلام آباد:پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری دن کا آغاز مثبت رجحان کے ساتھ ہوا۔ سرمایہ کاروں کے اعتماد اور معاشی اشاریوں میں بہتری کے باعث 100 انڈیکس میں 320 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 23 ہزار پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ معاشی ماہرین کے مطابق بجٹ کے بعد پیدا ہونے والی پالیسی وضاحت، عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں استحکام اور مقامی سرمایہ کاروں کی دلچسپی نے مارکیٹ کو سہارا دیا۔ دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 22 پیسے کمی واقع ہوئی، جس کے بعد امریکی کرنسی 283.50 روپے پر آ گئی۔ زرمبادلہ مارکیٹ کے ماہرین کے مطابق ڈالر کی قدر میں کمی روپے پر دباؤ...
    ایک سوال کے جواب میں سابق وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ آزاد کشمیر کے منتخب ایوان کے اندر جب عوامی مسائل پر بات نہیں ہو گی تو لوگوں میں احساس محرومی بڑھے گا۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ حکومت آزاد کشمیر ایک جعلی اسٹیٹ سبجیکٹ کے حامل شخص کو تحفظ دینے کی ناکام کوشش کر رہی ہے کابینہ کسی غیر ریاستی کو ریاستی شہری نہیں بنا سکتی، اس حوالے سے تمام آئینی قانونی فورمز پر اس کے خلاف چارہ جوئی کرینگے۔سید شوکت شاہ کے ساتھ روا رکھا جانے والا سلوک قابل مذمت، ایوان کی عزت و تکریم قائم رکھنا سپیکر کی ذمہ داری ہے، مہاجرین کے خلاف نہیں لیکن...
    نیویارک میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں کی گئی اس ملاقات میں سفیر عاصم افتخار احمد نے سیکرٹری جنرل کو جولائی میں سلامتی کونسل کے مجوزہ پروگرام آف ورک سے تفصیل سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت جولائی میں سنبھالے گا۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے اس سلسلے میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی۔ نیویارک میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں کی گئی اس ملاقات میں سفیر عاصم افتخار احمد نے سیکرٹری جنرل کو جولائی میں سلامتی کونسل کے مجوزہ پروگرام آف ورک سے تفصیل سے آگاہ کیا۔ سفیر عاصم افتخار نے کہا کہ کہ پاکستان، سلامتی کونسل کی اپنی...
    پاکستان عالمی امن میں اہم کردار ادا کرنے کو تیار، اگلے ماہ سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالے گا WhatsAppFacebookTwitter 0 26 June, 2025 سب نیوز نیویارک:اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کے دوران اس بات کی تصدیق کی کہ پاکستان آئندہ ماہ (جولائی) کے دوران سلامتی کونسل کی صدارت کی ذمہ داریاں سنبھالے گا۔ اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں ہونے والی اس اہم ملاقات میں پاکستان کی مجوزہ پروگرام آف ورک پر تفصیلی گفتگو کی گئی، جس کے تحت عالمی امن و سلامتی کے کئی اہم امور پر سلامتی کونسل کے اجلاس منعقد کیے جائیں گے۔ سفیر عاصم افتخار احمد نے واضح کیا کہ...
    پیپلز پارٹی کا بجٹ میں متنازع شقوں میں ترمیم کا مطالبہ، کابینہ آج نظر ثانی شدہ بجٹ کی منظوری دے گی WhatsAppFacebookTwitter 0 26 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے بدھ کے روز آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں شامل کچھ سیاسی طور پر غیر مقبول شقوں پر شدید تحفظات کا اظہار کیا اور حکومت پر زور دیا کہ قومی اسمبلی میں آج (جمعرات) متوقع منظوری سے قبل ان متنازع شقوں میں ترمیم کرے۔ تفصیلات کے سابق وزیر خزانہ اور پی پی پی کے رکن قومی اسمبلی نوید قمر (جو اس وقت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ و محصولات کے چیئرمین بھی ہیں) نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات...
    اسلام آباد:   اسلام آباد: وفاقی وزیر بحری امور جنید انور چوہدری نے گڈانی شپ بریکنگ یارڈ کو ماڈل گرین یارڈ میں تبدیل کرنے کے لیے 12 ارب روپے کی منظوری دے دی۔ اسلام آباد میں گڈانی منصوبے سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وفاقی وزیر جنید انور چوہدری کا کہنا تھا کہ شپ بریکنگ انڈسٹری نہ صرف ملکی معیشت کا اہم جزو ہے بلکہ یہ شعبہ پاکستان کی ماحولیاتی حکمت عملی میں بھی کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شپ ری سائیکلنگ کو عالمی ماحولیاتی معیار سے ہم آہنگ کرنا ناگزیر ہو چکا ہے، اس سے نہ صرف آلودگی میں کمی آئے گی بلکہ خطرناک فضلے کو محفوظ...
    اسلام آباد: بھارت کی جانب سے دفاعی اخراجات میں اضافے اور اسلحے کی خریداری سے خطے کا امن داؤ پر لگ گیا۔ ذرائع کے مطابق بھارت اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملہ کی طرح کا ماڈل اپنانا چاہتا ہے تاکہ جارحیت کا جواز پیدا کیا جاسکے، اپنے مذموم عزائم کیلئے بھارت مسلسل جدید اسلحہ اور ہتھیار خرید رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق مودی سرکار نے گزشتہ دس برس میں اسرائیل اور مغربی ممالک سے اربوں ڈالر کے جدید اورمہلک ہتھیار حاصل کیے۔ 2018 میں بھارت نے اسرائیل سےبارک-8 میزائل سسٹم حاصل کیے۔  بھارت نے فرانس سے 36 رافیل طیاروں کی خریداری کیلئے 9 ارب ڈالر کا معاہدہ کیا جبکہ روس سے S-400 دفاعی نظام کی حصول کے لیے 5.4 ارب ڈالر کا...
    لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے خطرے سے دوچار برازیلی بندروں کی کراچی سے لاہور چڑیا گھر منتقلی کے خلاف حکم امتناع جاری کرتے ہوئے ان نایاب جانوروں کو فی الحال کسی ممکنہ خطرے سے بچا لیا ہے۔ یہ بندر اس وقت کراچی میں قائم ایک فلاحی تنظیم اے سی ایف فاؤنڈیشن کی زیر نگرانی ہیں، جنہیں وزارت ماحولیاتی تبدیلی کی 6 مئی 2025 کی رپورٹ کے مطابق لاہور چڑیا گھر منتقل کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی تھی۔ تاہم اس فیصلے کے خلاف سول سوسائٹی، جانوروں کے تحفظ کی تنظیموں، ماحولیاتی ماہرین اور باشعور شہریوں نے شدید تشویش کا اظہار کیا تھا۔ درخواست گزار التمش سعید اور احمد شعیب عطا، جو کہ انوائرمنٹل اینڈ اینمل رائٹس کی...
    علامہ رمضان توقیر کا کہنا تھا کہ ایران انقلاب اسلامی کے بعد کسی استعماری قوت کے سامنے نہیں جھکا، ڈٹ کر مقابلہ کیا اور فتح نصیب ہوئی۔ ایران نے شیطان بزرگ کے منہ پر ایسا جوتا مارا کہ آج تک کسی نے اتنی جرات نہیں کی۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور شیعہ علماء کونسل کے ایک وفد نے ایران قونصلیٹ پشاور میں جنرل قونصلر علی بنفشہ خواہ سے ملاقات کی۔ وفد میں مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر، صوبائی صدر وسیم اظہر ترابی، صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا کاظم حسین، مولانا کرامت علی حیدری اور مولانا باقر حسین شامل تھے۔ اس موقع پر ایران اسرائیل اور امریکہ جنگ پر تفصیل سے گفتگو ہوئی۔ وفد نے ایران اسرائیل اور امریکہ جنگ میں میں...
    لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون 2025ء ) اسلام آباد اور صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور سمیت مختلف شہروں میں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی میں شدید بارش ہوئی، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، میانوالی، فیصل آباد، سانگلہ ہل، پاکپتن، ٹوبہ ٹیک سنگھ، حجرہ شاہ مقیم، خوشاب، جوہرآباد اور گردونواح میں بھی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، تاہم بارش کے باعث نشیبی علاقے زیرآب آگئے۔ بتایا گیا ہے کہ مری اور آزاد کشمیر میں بھی بادل برسے، مالم جبہ، کالام اور دیگر شہروں میں بارش ہوئی، ایبٹ آباد میں بارش کے باعث ندی دوڑ میں طغیانی آگئی، بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ سے مرکزی شاہراہ بند ہوگئی، متعدد سیاح پھنس گئے۔(جاری ہے) ...
    کینیا میں حکومت مخالف ملک گیر مظاہروں کے دوران کم از کم 8 افراد ہلاک اور 400 سے زائد زخمی ہوگئے۔ یہ مظاہرے پچھلے سال 60 سے زیادہ افراد کی ہلاکت والے ٹیکس بل کے خلاف احتجاج کی برسی کے موقع پر کیے گئے۔ کینیا کے سرکاری انسانی حقوق کمیشن (KNCHR) کے مطابق ہلاک شدگان میں سے تمام کو مبینہ طور پر گولی مار کر قتل کیا گیا۔ بیان میں کہا گیا کہ زخمیوں میں مظاہرین، پولیس اہلکار اور صحافی بھی شامل ہیں۔ مقامی میڈیا اور رائٹرز کے عینی شاہد کے مطابق پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال کیا۔ بعض مقامات پر مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔ کینیا...
    آئی ایس پی آر نے ’لاالٰہ الاللہ‘ کی صداؤں کے ساتھ وطن پر قربانی کے عہد کا اظہار کرتا نیا ملی نغمہ ’’پاکستان‘‘ جاری کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے قومی اتحاد، حب الوطنی اور دفاعی عزم پر مبنی خصوصی ملی نغمہ ’’پاکستان‘‘جاری کر دیا، جو پوری قوم کے جذبات اور نظریاتی وحدت کی عکاسی کرتا ہے۔ نئے ملی نغمے میں واضح پیغام دیا گیا ہے کہ وطن عزیز صرف ایک سرزمین نہیں بلکہ ایک ایسا نظریہ ہے جو اسلام اور اس کی اقدار پر قائم ہے۔ یہ ملی نغمہ نہ صرف وطن سے محبت، قربانی اور اتحاد کی گونج ہے بلکہ اس میں دشمن کو دو ٹوک پیغام بھی دیا گیا ہے کہ...
    ایران کے وزیر مواصلات نے اعلان کیا کہ ملک میں انٹرنیٹ تک رسائی اسرائیل کے ساتھ حالیہ تنازع کے دوران عارضی بندش کے بعد دوبارہ معمول پر آگئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:اسرائیلی حملے میں زخمی ہونے والے ایرانی چیف کمانڈر علی شادمانی دم توڑ گئے شہنوا نیوز کے مطابق وزیر اطلاعات و مواصلات ستار ہاشمی نے اسرائیل اور ایران کے درمیان 12 روزہ جھڑپوں کے خاتمے اور جنگ بندی کے اعلان کے ایک روز بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں یہ اعلان کیا۔ Internet access has returned to "normal" in #Iran, following restrictions during the #IsraelIranConflict. Communications Minister, Sattar Hashemi, apologized for the "imposed situation" during the 12-day war.https://t.co/qIhWQPusUJ #factchecking — IranWire (@IranWireEnglish) June 25, 2025...
    نیویارک(اوصاف نیوز)ایران کی جوہری تنصیبات کی مکمل تباہی کے حوالے سے امریکہ سے بیانات میں ایک مرتبہ پھر تضاد سامنے آ گیا ہے ۔ لیک ہونبوالی انٹیلی جنس رپورٹ کے مطابق امریکی حملوں سے ایرانی جوہری تنصیبات کو مکمل نقصان نہیں پہنچا، جوہری پروگرام چند مہینے ہی پیچھے ہوا ہے۔ امریکی میڈیا نے رپورٹ کو بنیاد بنا کر ڈونلڈ ٹرمپ کو گھیر لیا، جس پر امریکی صدر جھنجھلا گئے اور انٹیلی جنس رپورٹ کا غصہ امریکی میڈیا پر نکال دیا، نام لے لے کر برا بھلا کہا۔ امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کی رپورٹ نے اپنے ہی صدر ٹرمپ کا منہ کڑوا کردیا، پینٹاگون نے صدر ٹرمپ کے ایرانی جوہری تنصیبات مکمل تباہ کرنے کے دعووں کا مزہ پھیکا کردیا۔...
    کراچی کے فٹ پاتھ  اور پل خانہ بدوشوں، بھیک مانگنے والوں، مزدوروں اور نشے میں دھت افراد کے لیے بہت بڑا آسرا بن چکے ہیں۔ اکثر یہاں نشے کے عادی افراد بے خبر سوئے ہوئے ملتے ہیں۔ سڑک کے کنارے، فٹ پاتھ پر اور پل کے نیچے سونے والے ایسے لوگوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ ایسی ہی شہر قائد کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں بظاہر نشے کا عادی نظر آنے والا شخص چٹائی بچھائے پل کے نیچے سویا ہوا نظر آ رہا ہے۔ اتنے میں پولیس وہاں پہنچ گئی اور پولیس کو دیکھتے ہی اس شخص نے جوتا پہنے بغیر وہاں سے دوڑ لگا دی۔ پولیس...
    عابد شگری پاکستان ایسوسی ایشن آف ڈینٹل اسٹوڈنٹس کے زیرِ اہتمام گلگت بلتستان کے دور دراز علاقے شگر میں ایک روزہ فری ڈینٹل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ ایک روزہ فری ڈینٹل کیمپ میں 90 ماہر ڈاکٹروں نے حصہ لیا۔ اس دوران ہزاروں مریضوں کا معائنہ اور مفت ادویات کی فراہم کی گئیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews ادویات تقسیم پاکستان ایسوسی ایشن آف ڈینٹل فری ڈینٹل کیمپ گلگت بلتستان مریضوں کا مفت معائنہ وی نیوز
    سابقین، سینیئرز اور علمائے کرام کی مشاورت سے ضلع کوٹ ادو کے لیے چار رکنی ورکنگ کمیٹی کا اعلان کیا گیا۔ ورکنگ کمیٹی میں کاظم رضا جعفر، طاہر خورشید، مظہر اقبال اور سید مشتاق حسین شاہ شامل ہیں، اس موقع پر مولانا ملازم حسین گرمانی، مولانا صابر حسین جغلانی، ارسلان حسین گرمانی، دلشاد اکبر بخاری اور دیگر موجود تھے۔   اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی آرگنائزر مولانا قاضی نادر حسین علوی نے صوبائی ورکنگ کمیٹی کے ہمراہ ضلع کوٹ ادوکا دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ صوبائی ورکنگ کمیٹی کے اراکین مولانا ثقلین نقوی، سید ندیم عباس کاظمی اور صوبائی ترجمان ثقلین نقوی تھے۔ سابقین، سینیئرز اور علمائے کرام کی مشاورت سے ضلع کوٹ...
     فریحہ بتول:شہر میں پری مون سون بارش کے باعث فضائی نمی میں اضافہ اور تکنیکی مشکلات کے پیش نظر محکمہ ماحولیات نے گاڑیوں کی ایمیشن (دھواں خارج ہونے) کی ٹیسٹنگ کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا . ڈی جی عمران حامد شیخ کا کہنا تھا کہ بارش سےشہریوں کوآج بوتھس پرمشکل کاسامناہوگا، آج شہرمیں گاڑیوں کی ایمیشن ٹیسٹنگ روک دی گئی ہے، شاہراؤں پرممکنہ پانی جمع ہونےکی صورت میں شہریوں کومشکل کاسامناہوسکتا ہے۔ لاہور میں 262 ٹریفک حادثات ؛340 افراد زخمی  اُنہوں نے مزید کہ کہ ایمیشن ٹیسٹنگ فورس کو بارش سےبچانے کیلئےٹیسٹنگ معطل کی گئی،بارش تھمنےپرکل ایمیشن ٹیسٹنگ بحال کی جائےگی۔     
    پاکستان نے ڈیجیٹل معیشت کی دنیا میں ایک تاریخی سنگِ میل عبور کرتے ہوئے ’’اسٹریٹجک بِٹ کوائن ریزرو‘‘ کے قیام کا اعلان کیا ہے، جو نہ صرف ملک کی مالی خودمختاری کی علامت ہے بلکہ عالمی معیشت میں پاکستان کی ایک نئی پہچان کے طور پر ابھرنے کا پیش خیمہ بھی ہے۔ وزیرِاعظم کے معاونِ خصوصی اور بلاک چین ٹیکنالوجی کے ماہر بلال بن ثاقب نے عالمی سطح پر پاکستان کی ڈیجیٹل شناخت کو نئے خطوط پر استوار کیا ہے۔ ان کی قیادت میں پاکستان اب صرف صارف نہیں، بلکہ جدید ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا فعال معمار بننے جارہا ہے۔ اس وقت دنیا بھر میں 40 ملین سے زائد کرپٹو صارفین کے درمیان پاکستان کی موجودگی اب پہلے سے کہیں زیادہ...
     ریحام خان نے اداکارہ سارہ خان کے اینٹی فیمینزم مؤقف پر ردعمل دیا ہے جو سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ ریحام خان نے اداکارہ سارہ خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ سارہ شاید بھول رہی ہیں کہ وہ آج فیمینزم کی وجہ سے ہی وہ بطور اداکارہ کام کر رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آج کے دور میں اداکارائیں اس ہی وجہ سے آزادی سے کام کر سکتی ہیں کیونکہ فیمینسٹ ہی خواتین کے حقوق کیلئے آواز اُٹھاتے ہیں اور اپنی مرضی سے زندگی جینے کی آزادی کیلئے جدوجہد کرتے ہیں۔  ریحام خان نے کہا کہ اگر کوئی فیمینزم سے اتفاق رائے نہ بھی رکھتا ہو تو اسے اس کیخلاف بیان نہیں دینا چاہیئے۔ انہوں...
    بی جے پی کے کٹھ پتلی بھارتی وزیراعظم کی  آپریشن سندور میں بدترین ناکامی کے بعد مودی کی نئی چال کا انکشاف ہوا ہے۔ مودی سرکار پہلگام فالس فلیگ کے شواہد منظر عام پر لانے میں بری طرح  ناکام ہو چکی ہے، جس کی وجہ سے اسے عالمی سطح پر شرمناک رسوائی کا سامنا  ہے۔ فالس لیگ کی بنیاد پر کیے گئے آپریشن سندور میں عبرتناک شکست  کی خفت مٹانے کے لیےمودی کا نیا ہتھیار  بے نقاب ہوگیا۔ مودی کی ناکامیوں پر بھارتی عوام اور اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے کڑی تنقید کی جا رہی ہے جب کہ مودی تسلی بخش جواب دینے سے تاحال قاصر ہے اور اپنی  ناکامیوں کو چھپانے  کے ساتھ ساتھ عوام کی توجہ ہٹانے کے...
     ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے زیراہتمام جامعہ شہید مطہری ملتان میں سادہ مگر پُروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا، دوران تقریب کیک کاٹا گیا، رہبر معظم سید علی خامنہ ای کی درازی عمر، انقلاب اسلامی ایران کی سربلندی اور پاکستان کی سلامتی کیلئے خصوصی دُعا کی گئی۔  اسلام ٹائمز۔ چیئرمین مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر ملک بھر کی طرح ملتان میں بھی جشن فتح مبین و یوم تشکر منایا گیا، ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے زیراہتمام جامعہ شہید مطہری ملتان میں سادہ مگر پُروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا، دوران تقریب کیک کاٹا گیا، رہبر معظم سید علی خامنہ ای کی درازی عمر، انقلاب اسلامی ایران کی سربلندی اور پاکستان کی سلامتی...
    کینیا(نیوز ڈیسک)حکومت مخالف ملک گیر احتجاج میں 16 افراد ہلاک ہوگئے کینیا میں کرپشن کے خلاف اور حکومت مخالف ملک گیر احتجاج میں 16 افراد ہلاک اور 400 سے زائد زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق متنازع مالیاتی بل پر ملک گیر احتجاج کا ایک سال مکمل ہونے پر دارالحکومت نیروبی سمیت مختلف شہروں میں حکومت مخالف احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔ پولیس کی مظاہرین پر فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ سے16 افراد ہلاک اور 400 سے زیادہ زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں مظاہرین، صحافی اور پولیس اہلکار شامل ہیں۔ ایمنسٹی کینیا کا کہنا ہےکہ زیادہ تر افراد پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے ہیں۔ حکومت نے میڈیا کو احتجاج کی براہ راست کوریج سے روک دیا ہے، خلاف ورزی...
    اقوامِ متحدہ کی رپورٹ 2024 کے مطابق دنیا بھر میں بچوں کے خلاف جرائم میں اسرائیل سر فہرست ہے۔ عالمی ادارے میں سعودی عرب کے مستقل مندوب عبدالعزیز الواصل نے کہا ہے کہ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ بین الاقوامی انسانی قوانین اور انسانی اقدار کی صریح خلاف ورزی ہے۔ اقوامِ متحدہ میں سعودی عرب کے مستقل مندوب عبدالعزیز الواصل نے بدھ کے روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ مسلح تنازعات کے شکار علاقوں میں بچوں کے تحفظ کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کرے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایسا نہ کیا گیا تو یہ پرامن اور خوشحال معاشروں کی تشکیل کی عالمی کوششوں کو...