2025-11-10@07:03:21 GMT
تلاش کی گنتی: 28878
«کابینہ کو»:
(نئی خبر)
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (کامرس رپورٹر)کراچی میں چین کے قونصل جنرل یانگ یونڈونگ نے پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور دوطرفہ تجارت کو باہمی تعاون سے فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ قونصل جنرل نے پاکستان کیمیکلز اینڈ ڈائز مرچنٹس ایسوسی ایشن (پی سی ڈی ایم اے) کے چیئرمین سلیم ولی محمد کی سربراہی میں ایک وفد سے قونصلیٹ میں ملاقات کے دوران پاکستان اور چین کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے( ایف ٹی اے)، کراچی میں چائنا سولو نمائش اور انویسٹمنٹ کانفرنس کے انعقاد پر بھی اتفاق کیا۔وفد میں پی سی ڈی ایم اے کے وائس چیئرمین شارق فیروز، کنوینر ڈپلومیٹک افیئرز ناصرالدین فتح ککڈا، ممبر ایگزیکٹیو کمیٹی یحییٰ ارشد، سابق چیئرمین عبدالراشد کھتری، کامران...
ضلعی انتظامیہ نے ہاکی گراؤنڈ جانے والے راستے بندکردیے،موبائل اورانٹرنیٹ سروس معطل جگہ جگہ پولیس تعینات،پی ٹی آئی اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کو جلسے کی اجازت نہیں ، انتظامیہ پاکستان اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کی جانب سے ہاکی گراؤنڈ میں منعقد ہونے والے جلسے کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے شہر بھر کے تمام راستوں کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا جبکہ موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی گئی ۔ ضلعی انتظامیہ نے کہا کہ سکیورٹی خدشات کے باعث جلسے کی اجازت مسترد کر دی گئی ہے، تاہم پی ٹی آئی نے ہر صورت جلسہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق پی ٹی آئی اور تحریک تحفظ آئین پاکستان نے ہاکی گراؤنڈ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی سپریم کورٹ نے آوارہ کتوں کو پناہ گاہوں میں منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالتی فیصلے کے مطابق کتوں کو ریلوے اسٹیشنز، بس اسٹینڈز اور عوامی مقامات سے ہٹا کر مخصوص شیلٹرز میں رکھا جائے گا۔ اعداد و شمار کے مطابق بھارت میں 5 کروڑ 25 لاکھ آوارہ کتے موجود ہیں، جن میں سے 8 لاکھ مختلف پناہ گاہوں میں رکھے گئے ہیں۔ صرف بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں 10 لاکھ سے زائد آوارہ کتے پائے جاتے ہیں۔ انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر (نمائندہ جسارت ) سی ای او سیپکو اعجاز چنہ کا ناقص کارکردگی پر سخت ایکشن، دو ایس ڈی اوز معطل،چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) سکھر الیکٹرک پاور کمپنی (سیپکو) اعجاز احمد چنہ نے ناقص کارکردگی اور ریکوری میں ناکامی پر دو ایس ڈی اوز کو معطل کرتے ہوئے م پیغام دیا ہے کہ غفلت یا کمزوری برداشت نہیں کی جائے گی، صرف محنتی اور دیانتدار افسران ہی عزت کے حقدار ہوں گے۔ سی ای او سیپکو اعجاز احمد چنہ کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس سیپکو ہیڈ کوارٹر سکھر میں منعقد ہوا، جس میں کمپنی کے مختلف شعبہ جات کے ہیڈز، سرکلز کے ایس ایز، ایکسیئنز، ایس ڈی اوز اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ میںملیر کینٹ بازار کی دکانیں غیر قانونی طور پر سیل کرنے کے خلاف شہری کی درخواست،آئندہ سماعت کے لیے ڈپٹی اٹارنی جنرل اور فریقین کو نوٹس جاری کردیے گئے ۔سندھ ہائیکورٹ میں ملیر کینٹ بازار کی دکانیں غیر قانونی طور پر سیل کرنے کے خلاف شہری کی درخواست ہوئی جہاں جسٹس فیصل کمال نے دوران سماعت ہدایت کی کہ درخواست گزاروں کے خلاف فی الحال کسی قسم کی کاروائی نا کی جائے، آئندہ سماعت کے لیے ڈپٹی اٹارنی جنرل اور فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا عدالت کاکہنا تھا کہ درخواست گزار این او سی حاصل کرنے کے لیے تمام دستاویزات کو مکمل کریں۔ درخواست گزار کاکہنا تھا کہ این او...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> سوات/مردان(نمائندگان جسارت)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ تعلیم سے محروم رکھ کر حکمران طبقات نے نوجوانوں کا استحصال کیا۔ نوجوانوں کو آئینی ترامیم کی نہیں تعلیم کی ضرورت ہے۔ 26ویں ترمیم کے موقع پر مسٹر اور مولانا ایک ہوگئے، اب پھر وہی گردان شروع ہونے جارہی ہے۔ بنوقابل سے تعلیمی انقلاب آئے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات کبل میں بنو قابل پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ہزاروں طلبہ و طالبات نے الخدمت پاکستان کے تحت ہونے والے مفت آئی ٹی کورسز میں داخلے کا امتحان دیا۔ امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا شمالی عبدالواسع اور دیگر قیادت بھی اس موقع پر موجود تھی۔ قبل ازیں انہوں نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> اسلام آباد /کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک /صباح نیوز /اسٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی اور حکومت کے درمیان 27 ویں آئینی ترمیم کے مسودے پر گزشتہ روز بھی ڈیڈ لاک برقرار رہا۔ ذرائع کے مطابق کابینہ کا اجلاس 27 ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری کے لیے بلایا گیا تھا جس میں آئینی ترمیم کے مسودے پر بریفنگ دی جانی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی اتحادیوں کا 27 ویں آئینی ترمیم کے مسودے پر تاحال اتفاق رائے نہیں ہوسکا جب کہ پیپلز پارٹی نے حکومت کو اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم اور مسلم لیگ (ق) سمیت دیگر اتحادیوں نے گرین سگنل دیدیا تاہم پیپلز پارٹی اور حکومت کے درمیان 27 ویں آئینی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251108-01-4اسلام آباد (آن لائن) سپریم کورٹ بار کے صدر ہارون الرشید اور سیکرٹری ملک زاہد اسلم نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات کی، جس میں عدالتی کارکردگی میں بہتری اور وکلا کی سہولت کے امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ سپریم کورٹ بار کی جانب سے ایڈووکیٹس آن اسپیشل کاز کو کیس فائل کرنے کی اجازت دینے کی درخواست کی گئی، جسے چیف جسٹس نے منظور کرتے ہوئے متعلقہ دفتر کو عملدرآمد کے احکامات جاری کر دیے۔ بار کے اعلامیے کے مطابق، پبلک فسیلیٹیشن سینٹر میں سروسز بہتر بنانے کے لیے ڈپٹی رجسٹرار تعینات کرنے کی تجویز بھی دی گئی، جس پر چیف جسٹس نے ہدایت کی کہ ڈپٹی رجسٹرار روزانہ مخصوص اوقات میں خدمات فراہم کریں...
اپنے ایک بیان میں اسرائیلی فوج کے سربراہ نے فوج کو حکم دیا کہ جتنا جلدی ہوسکے، غزہ میں موجود تمام سرنگوں پر حملے کرکے انہیں تباہ کر دیا جائے۔ اسرائیلی فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ایال زمیر نے دعویٰ کیا کہ سرنگوں میں انکے خلاف خفیہ سرگرمیاں چل رہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل کے آرمی چیف نے فوج کو غزہ میں تمام سرنگوں کو فوری طور پر تباہ کرنے کا حکم دیدیا۔ اسرائیلی فوج کے سربراہ نے اپنے ایک بیان میں فوج کو حکم دیا کہ جتنا جلدی ہوسکے، غزہ میں موجود تمام سرنگوں پر حملے کرکے انہیں تباہ کر دیا جائے۔ اسرائیلی فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ایال زمیر نے دعویٰ کیا کہ سرنگوں میں ان کے خلاف...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251108-08-3 لاہور(نمائندہ جسارت) پنجاب حکومت اور پیپلزپارٹی کے مابین پاور شیئرنگ کے معاملات طے پاگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی صوبائی قیادت نے پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کردیے، جس کے نتیجے میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان اختلافیامور پر حل نکل آیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن نے پیپلز پارٹی کے 30 ارکان اسمبلی و ٹکٹ ہولڈرز کے انتخابی حلقوں میں ترقیاتی فنڈز جاری کرنے کی ایک بار پھر ہامی بھرلی ہے۔ پنجاب حکومت کے محکمہ قانون میں لا آفیسرز کی بھرتیوں میں بھی پیپلز پارٹی کو شیئر دینے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹیوں میں پی پی کے ایم پی ایز اور ٹکٹ ہولڈرز کو...
نئے نظام کے نفاذ کے پہلے دن تک ای چالان کی رقم سوا کروڑ روپے تک پہنچ گئی۔ اس بات کا امکان ہے کہ کراچی میں ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کا تصور ختم ہوجائے، اس بناء پرکہا جاسکتا ہے کہ ایک مہینے میں ٹریفک خلاف ورزیوں پر چالان کی رقم پچاس کروڑ روپے سے زیادہ ہوجائے گی۔ ٹریفک پولیس کے جاری کردہ اعداد وشمارکے مطابق سب سے زیادہ چالان سیٹ بیلٹ نہ باندھنے، ہیلمٹ نہ پہننے، اوور اسپیڈنگ، سگنل توڑنے، ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون پر بات چیت کرتے اورکار میں ٹنٹد گلاس لگانے کے الزامات کی بناء پر ہوئے۔ کراچی میں ایکسپریس نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق اس سال کے 8 مہینوں کے دوران 697 افراد زندگی...
علامہ سید کاشف ظہور نقوی نے کہا کہ مدارس دینیہ اسلام کے قلعہ ہیں، ہمیں اپنے مدارس کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، مدارس دینیہ میں وقت کے ساتھ ساتھ آنے والی جدت خوش آئند ہے، ہمیں وقت کے ساتھ ساتھ نظام تعلیم میں جدت اور اصلاحات کی اشد ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل جنوبی پنجاب کے صوبائی رہنما علامہ سید کاشف ظہور نقوی نے وفد کے ہمراہ جامعة العباس ملتان میں ضلعی صدر ملتان علامہ غضنفر علی حیدری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ضلعی نائب صدر صابر حسین بلوچ، تحصیل صدر بھی موجود تھے۔ علامہ کاشف ظہور نقوی نے جامعة العباس کے طلباء سے ملاقات کی اور گفتگو بھی کی۔ علامہ سید کاشف ظہور نقوی نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ترکیہ‘ آیندہ برس تیز رفتار ٹرین متعارف کرنے کا اعلان انقرہ : ترکیہ کی جانب سے ایک بڑا اعلان سامنے آیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ وہ آئندہ سال ایک تیز رفتار ٹرین لانچ کردے گا۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ترک حکومت کی جانب سے وہ اگلے سال 2026 ءمیں اپنی پہلی مقامی سطح پر تیار کردہ ہائی اسپِیڈ ٹرین لانچ کردے گا۔ رپورٹ کے مطابق حکومت نے اپنے صدارتی سالانہ پروگرام میں ہدف شامل کیا ہے کہ اگلے سال مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرک ٹرین کے علاوہ ایک ہائی اسپِیڈ ٹرین متعارف کرائی جائے گی۔ مذکورہ ٹرین کی ممکنہ زیادہ سے زیادہ رفتار 225 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی ہوگی۔ اعلیٰ حکام کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">(فائل فوٹو)لندن:۔ امریکی خبر رساں ادارے بلومبرگ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ سب سے پہلے برطانیہ نے کینیڈا کی حکومت کوخالصتان حامی سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل اور امریکہ اور برطانیہ میں دو دیگر افراد کو نشانہ بنانے کی سازشوں کے سلسلے میں خفیہ معلومات فراہم کی تھیں۔میڈیا رپورٹ میں اس معاملے سے واقف لوگوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ برطانوی انٹیلی جنس نے جولائی 2023ءکے آخر میں کینیڈا کے ساتھ ایک فائل شیئر کی تھی جس میں برطانیہ کی سگنلز انٹیلی جنس ایجنسی، گورنمنٹ کمیونیکیشن ہیڈ کوارٹرز کے درمیان ہونے والی گفتگو کی تفصیلات تھیں۔رپورٹ میں کہا گیایہ برطانیہ کی سگنلز انٹیلی جنس ایجنسی، گورنمنٹ کمیونیکیشن ہیڈ کوارٹر کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ کی قیادت میں تشکیل دی گئی بین الاقوامی استحکام فورس جلد ہی غزہ میں تعینات کی جائے گی تاکہ خطے میں امن و استحکام کے قیام کو یقینی بنایا جا سکے۔عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق واشنگٹن میں جمعرات کو وسطی ایشیائی ممالک ازبکستان، کرغیزستان، ترکمانستان اور تاجکستان کے صدور سے ملاقات کے دوران ٹرمپ نے کہا کہ “غزہ میں سب کچھ بہت بہتر جا رہا ہے، اور یہ فورس بہت جلد زمینی سطح پر اپنا کام شروع کرے گی۔”انہوں نے کہا کہ اگرچہ اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی متعدد خلاف ورزیاں ہوئی ہیں، لیکن مجموعی طور پر غزہ میں امن کی صورتحال بہتر ہے اور فائر...
چئیرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم نے اسپیکر کو کہا کہ رولز کے مطابق ریکوزیشن جمع کر چکے ہیں، لیڈر آف اپوزیشن ان افراد کا حق ہے جو اپوزیشن بینچز پر بیٹھتے ہیں، عددی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے 74 ارکان کے دستخط کے بعد ہمارا اپوزیشن لیڈر ہونا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ این ایف سی ایوارڈ میں گارنٹی دی گئی تھی کہ صوبوں کا حصہ سابقہ حصے سے کم نہیں ہوگا، عددی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے 74 ارکان کے دستخط کے بعد ہمارا اپوزیشن لیڈر ہونا چاہیے۔ یہ بات انہوں ںے پی ٹی آئی وفد کی اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے...
واشنگٹن: ریاست رہوڈ آئی لینڈ کی ایک وفاقی عدالت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کو حکم دیا ہے کہ وہ ملک بھر کے 4 کروڑ 20 لاکھ سے زائد شہریوں کو مکمل فوڈ اسٹیمپ (SNAP) ادائیگیاں یقینی بنائے۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈسٹرکٹ جج جان مک کونل نے اپنے فیصلے میں کہا کہ حکومت کی تاخیر کے باعث غریب خاندانوں کو خوراک سے محروم نہیں کیا جا سکتا، شواہد سے ظاہر ہوتا ہے کہ لوگ بھوک کا شکار ہوں گے، فوڈ پینٹریز پر دباؤ بڑھے گا اور بلاوجہ تکلیف میں اضافہ ہوگا۔ یہ ایک ایسا بحران ہے جو پیدا ہی نہیں ہونا چاہیے تھا۔ خیال رہےکہ امریکا کی تاریخ کے طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن کے دوران...
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اکتوبر کے مہینے میں 3.4 ارب ڈالر کی ترسیلاتِ زر بھیجنے پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا ہے، جو کہ گزشتہ مدت کے مقابلے میں 11.9 فیصد اضافہ ہے۔اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ ترسیلات میں مسلسل اضافہ بیرون ملک پاکستانیوں کے حکومت کی معاشی پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر ہے۔انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنی محنت سے کمائی گئی رقم کے ذریعے وطنِ عزیز کی خدمت کر رہے ہیں اور وہ پاکستان کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ اشتہار
پیپلزپارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس، 27ویں ترمیم پر ارکانِ مجالس عاملہ کو اعتماد میں لیا گیا
پیپلزپارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس، 27ویں ترمیم پر ارکانِ مجالس عاملہ کو اعتماد میں لیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 7 November, 2025 سب نیوز کراچی (سب نیوز)پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں 27ویں ترمیم کیمجوزہ ڈرافٹ پرارکان مجلس عاملہ کواعتماد میں لیا گیا۔پارٹی ذرائع کے مطابق اجلاس میں قانونی و سیاسی کمیٹی کے ارکان نے مجوزہ ترامیم کی نوعیت اوراپنی سفارشات سے آگاہ کیا، سی ای سی میں الیکشن کمیشن،آئینی عدالتوں سے متعلق ترامیم بارے کئی ارکان نے مثبت رائے دی۔ذرائع کا کہنا تھا کہ مجلس عاملہ میں آئینی عدالتوں سے متعلق ڈرافٹ کے نکات پر بھی بڑا اختلاف نہیں،اِس پربحث جاری جاری ہے۔دوسری جانب سی ای سی ارکان کی رائے ہے کہ چیف الیکشن کمشنر،ممبران...
سہیل آفریدی کا مساجد بارے بیان قومی وقار کو مجروح کرنے کی کوشش ہے، طاہر اشرفی WhatsAppFacebookTwitter 0 7 November, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)چیئرمین پاکستان علما کونسل مولانا طاہر محمود اشرفی نے وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے بیان پر شدید ردعمل دیتے ہوئے اسے قابلِ افسوس اور پاکستان کے تشخص کے خلاف قرار دیا ہے۔لاہور سے جاری اپنے ایک بیان میں مولانا طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا نے مساجد سے متعلق جو گفتگو کی وہ نہ صرف گمراہ کن ہے بلکہ پاکستان کے قومی وقار کو مجروح کرنے کی کوشش ہے، پاک فوج پر اس طرح کی الزام تراشی بھارت نے بھی نہیں کی۔ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج مساجد و مدارس کی محافظ...
ایس یو پی کے سربراہ سید زین شاہ سے ٹیلیفیونک رابطے کے دوران صوبائی امیر نے کہا کہ مجوزہ ترمیم بھی ملک و قوم کے مفاد میں کم شخصی حکمرانی کو فروغ دینے کیلئے ہے، جو کہ ملکی بنیادوں کو کمزور کرنے کے مترادف ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے سربراہ سید زین شاہ نے امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے وفاقی حکومت کی مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم سمیت سندھ کو درپیش مسائل اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ صوبائی اعلامیہ کے مطابق امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ نے کہا کہ جماعت اسلامی 27ویں ترمیم کو یکسر مسترد کرتی ہے، اس سے پہلے ہم نے...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے واضح کیا ہے کہ سابق ٹیسٹ کرکٹر اور سابق چیف سلیکٹر وہاب ریاض کو بورڈ میں کوئی نئی ذمہ داری یا عہدہ تفویض نہیں کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ’قومی ٹیم کی کامیابی کے سوا کچھ نہیں چاہتا‘، وہاب ریاض کا نیا بیان سامنے آگیا پی سی بی کے ترجمان کے مطابق وہاب ریاض اس وقت پی سی بی کے ساتھ بطور کنسلٹنٹ منسلک ہیں اور اپنی خدمات اسی حیثیت میں فراہم کر رہے ہیں۔ ترجمان نے میڈیا میں گردش کرنے والی خبروں کی بھی تردید کی جن میں یہ دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ وہاب ریاض کو کسی نئے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔ ان کے بقول یہ معلومات غلط...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">(فائل فوٹو) واشنگٹن:۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایوان نمائندگان کی سابق اسپیکر نینسی پلوسی کو شیطان خاتون قرار دے دیا۔صحافیوں سے گفتگو میں امریکی صدر نے کہا نینسی پلوسی “شیطان عورت” ہیں وہ ریٹائر ہو کر ملک کی خدمت کر رہی ہیں،ٹرمپ نے اوول آفس میں صحافیوں کے سوالات کے جواب میں کہا “میں خوش ہوں کہ وہ ریٹائر ہو رہی ہیں، میرے خیال میں انہوں نے ملک کے لیے ایک بہت بڑی خدمت کی ہے کہ وہ ریٹائر ہوں۔ لیکن میں یہ بھی سمجھتا ہوں کہ وہ ملک کے لیے شدید بوجھ تھیں”۔ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہاکہ “میرے خیال میں وہ ایک بُری عورت تھیں جنہوں نے خراب کام کیے اور ملک کو بڑے پیمانے پر نقصان...
فائل فوٹو۔ نجکاری کمیشن بورڈ نے 3 ہوائی اڈوں کو موجودہ نجکاری پروگرام میں شامل کرنے کی سفارش کردی۔وزیرِاعظم کے مشیر برائے نجکاری محمد علی کی زیرِ صدارت نجکاری کمیشن بورڈ کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا، جس میں 3 ہوائی اڈوں کو موجودہ نجکاری پروگرام میں شامل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ اعلامیہ کے مطابق اسلام آباد، لاہور اور کراچی کے تین ایئر پورٹس سے متعلق کابینہ کی نجکاری کمیٹی کو سفارش بھیجی ہے۔ اعلامیہ کے مطابق اس اقدام کے تحت ہوائی اڈوں کا انتظام طویل مدتی رعایتی بنیاد پر نجی شعبے کو دیا جائے گا۔ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں ایچ بی ایف سی ایل، قومی ایئر لائن اور تین انٹرنیشنل ایئر پورٹس کی نجکاری سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔ اعلامیہ...
اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے توانائی شعبے کے گردشی قرض کےلیے 659 اعشاریہ 6 ارب کی حکومتی گارنٹی کی منظوری دے دی۔اسلام آباد میں وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا، جس میں توانائی شعبے میں اصلاحات اور بقایاجات کے تصفیے کا فریم ورک منظور کیا گیا۔ای سی سی اجلاس میں پاور پلانٹس، بجلی گھروں، او جی ڈی سی ایل اور سوئی ناردرن کے واجبات کے تصفیے کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں توانائی شعبے کی مالی پائیداری اور لاگت میں کمی کے اقدامات پر اتفاق کیا گیا جبکہ توانائی شعبے کے گردشی قرض کےلیے 659 اعشاریہ 6 ارب کی حکومتی گارنٹی کی منظوری دی۔ گارنٹی پاور ہولڈنگ لمیٹڈ کے قرضوں اور...
ویب ڈیسک : وفاقی حکومت نے آئین میں نئی شق شامل کرنے پر غور شروع کر دیا۔ وفاقی حکومت 27ویں آئینی ترمیم کے ذریعے نیا آرٹیکل لانے کی تجویز پر غور کر رہی ہے۔ ترمیم کے تحت سرکاری ملازمین کو دہری شہریت یا ملازمت میں ایک کا انتخاب کرنا ہو گا۔ حکومت کے مطابق پبلک آفس ہولڈر دہری شہریت نہیں رکھ سکتا تو سول سرونٹ کیوں رکھے؟ مجوزہ ترمیم کےلیےحکومت نے آئین کے آرٹیکل 63 ون سی کاحوالہ دیا ہے جس کے مطابق دہری شہریت رکھنے والا شخص پارلیمنٹ کا ممبر نہیں رہ سکتا۔ ڈالر کی قیمت میں کمی حکومت آرٹیکل 63ون سی میں نئی شق شامل کرنے پر غور کر رہی ہے۔ اس ضمن میں پیپلز پارٹی...
کراچی:( نیوزڈیسک) پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں 27ویں ترمیم کےمجوزہ ڈرافٹ پرارکان مجلس عاملہ کواعتماد میں لیا گیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق اجلاس میں قانونی و سیاسی کمیٹی کےارکان نےمجوزہ ترامیم کی نوعیت اوراپنی سفارشات سےآگاہ کیا، سی ای سی میں الیکشن کمیشن،آئینی عدالتوں سے متعلق ترامیم بارے کئی ارکان نے مثبت رائے دی۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ مجلس عاملہ میں آئینی عدالتوں سے متعلق ڈرافٹ کے نکات پر بھی بڑا اختلاف نہیں،اِس پربحث جاری جاری ہے۔ دوسری جانب سی ای سی ارکان کی رائے ہے کہ چیف الیکشن کمشنر،ممبران الیکشن کمیشن کےانتخاب میں سقم دورکیاجائے، اُنہوں نے تجویز دی کہ الیکشن کمیشن سےمتعلق ایسی شق شامل ہو جس سےحکومتی عمل دخل کم رہے۔
پنجاب حکومت اورپیپلزپارٹی میں پاور شیئرنگ پربریک تھروکا امکان ہے۔پنجاب حکومت کے ذرائع کا بتانا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی پنجاب قیادت نے پیپلزپارٹی کے تحفظات دورکردیے ہیں۔ذرائع پنجاب حکومت کے مطابق (ن) لیگ نے پی پی کے 30 ایم پی ایز اور ٹکٹ ہولڈرزکےحلقوں کے لیے ترقیاتی فنڈ دینےکی یقین دہانی کرائی ہے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ محکمہ قانون پنجاب میں لا آفیسرزکی بھرتیوں میں بھی پیپلزپارٹی کوشیئر ملنےکا امکان ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹیوں میں بھی پی پی ارکان اسمبلی اورٹکٹ ہولڈرزکو لینےکا امکان ہے۔
سرکاری ملازم کو دہری شہریت یا ملازمت میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا، 27 ویں ترمیم کے ذریعے نیا آرٹیکل لانے کی تجویز
وفاقی حکومت کی جانب سے27 ویں آئینی ترمیم کے ذریعے نیا آرٹیکل لانے کی تجویز دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق ترمیم کے تحت سرکاری ملازمین کو دہری شہریت یا ملازمت میں ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔ پیپلزپارٹی کی مجلس عاملہ کے اجلاس میں مجوزہ ترمیم پر غور جاری ہے۔ ذرائع نے کہا کہ حکومت کا کہنا ہے کہ پبلک آفس ہولڈر دہری شہریت نہیں رکھ سکتا تو سول سرونٹ کیوں رکھے؟ مجوزہ ترمیم کے لیے حکومت نے آئین کے آرٹیکل 63 ون سی کا حوالہ دیا۔ذرائع نے بتایاکہ آرٹیکل 63کے مطابق دہری شہریت رکھنے والا پارلیمنٹ کا رکن نہیں رہ سکتا، نئی شق کے ذریعے دہری شہریت والے سرکاری ملازمین کا گھیرا تنگ ہوگا۔ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کی سی ای...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:۔ جمعیت علماءاسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے 27ویں ترمیم کا کوئی مسودہ سامنے نہیں آیا، 26 ویں آئینی ترمیم سے دستبردار شقوں کو 27ویں آئینی ترمیم میں شامل کرنا قبول نہیں۔جے یو آئی کی پارلیمانی پارٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے مولانا نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم پر حکومت 35شقوں سے دستبردار ہوئی۔ 26ویں آئینی ترمیم سے دستبردار شقوں کو 27ویں آئینی ترمیم میں شامل کرنا قبول نہیں۔ اگر 26ویں آئینی ترمیم سے دستبردار شقوں میں سے کوئی شق 27 ویں آئینی ترمیم میں پاس ہوئی تو اسے آئین اور پارلیمنٹ کی توہین سمجھا جائے گا۔فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ مسودہ سامنے آنے...
آئینی ترمیم کا مسودہ تیار:حکومت کا این ایف سی ایوارڈ نہ چھیڑنے کا عندیہ parliament house Islamabad WhatsAppFacebookTwitter 0 7 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )پیپلزپارٹی کے اعتراض کے بعد حکومت نے 27 ویں ترمیم میں این ایف سی ایوارڈ کو نہ چھیڑنے کا عندیہ دے دیا۔حکومتی ذرائع کے مطابق وزارت قانون نے 27 ویں آئینی ترمیم کا ابتدائی مسودہ تیار کر لیا، وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ ، وزیر مملکت قانون بیرسٹر عقیل اور سیکرٹری قانون پر مشتمل ٹیم نے مسودہ تیار کیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ آئینی ترمیم کے بیشتر نکات پر اتفاق رائے ہوچکا ہے ، ایک، دو نکات پر سیاسی جماعتوں میں مشاورت جاری ہے حکومت نے پیپلزپارٹی کو 27ویں ترمیم...
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی عدالت نے فائرنگ سے زخمی ہونے والی خاتون ٹیچر کو 1 کروڑ ڈالر کی ادائیگی کا حکم دے دیا ہے۔ عدالت نے 2023ء میں کلاس روم میں 6 سالہ طالب علم کی فائرنگ سے خاتون ٹیچر کے زخمی ہونے کے معاملے پر حکم جاری کیا ہے۔ عدالت نے قرار دیا کہ اسسٹنٹ پرنسپل کو اسٹاف نے کئی بار خبردار کیا تھا کہ بچے کے پاس اسلحہ موجود ہے لیکن کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ خاتون ٹیچر نے سابق اسسٹنٹ پرنسپل ایبونی پارکر کے خلاف 40 ملین ڈالر ہرجانے کا مقدمہ دائر کیا تھا۔ طالب علم کی والدہ کو غفلت اور اسلحہ رکھنے کے جرم میں 4 سال قید کی سزا سنائی جا چکی ہے۔
پنجاب حکومت اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان شراکت اقتدار (پاور شیئرنگ) فارمولے پر مثبت پیشرفت کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب اسمبلی: حکومت اور اپوزیشن ارکان کے درمیان شدید ہنگامہ آرائی، ’چور چور‘ کے نعرے میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں جماعتوں کے درمیان رابطے بڑھ گئے ہیں اور کئی اہم معاملات پر افہام و تفہیم کے اشارے سامنے آ رہے ہیں۔ ن لیگ نے پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کر دیے ن لیگ کی صوبائی قیادت نے پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کر دیے ہیں۔ حکومتی پارٹی نے اپنی اتحادی پیپلز پارٹی کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ان کے اراکین اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کے حلقوں میں ترقیاتی فنڈز جاری کیے جائیں گے۔ پیپلز پارٹی...
تصویر: سوشل میڈیا۔پی پی پی کراچی میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس میں حکومتی تجویز کردہ ایگزیکٹو مجسٹریٹس اختیارات کے آرٹیکل پر غور کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایگزیکٹو مجسٹریٹس اختیارات کے لیے آرٹیکل 175 اور شق 3 میں تبدیلی کی تجویز ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ایگزیکٹیو مجسٹریٹس کے اختیارات پر پیپلز پارٹی میں اتفاقِ رائے نہیں ہے، بیشتر اراکین کی رائے ہے کہ اختیارات میں تبدیلی نہیں کرنی چاہیے۔دوسری جانب 27 ویں آئینی ترمیم پر پیپلز پارٹی اور حکومت کا ڈیڈ لاک برقرار ہے۔ پیپلز پارٹی کل کے اجلاس میں مسلح افواج میں تعیناتیوں کے آرٹیکل 243 میں تبدیلی کے سوا مجوزہ 27ویں ترمیم کے تمام نکات مسترد کرچکی ہے۔ حکومت نے پیپلز...
پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کا حکومت پنجاب میڈیکل کالجز میں اعلان کردہ داخلہ پالیسی کا نوٹس لینےکامطالبہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن پنجاب کے عہدیداران کا کہنا ہے محکمہ صحت پنجاب کی طرف سے حال ہی میں صوبے بھر کے میڈیکل کالجز میں اعلان کردہ داخلہ پالیسی کے تحت اہل اور مستحق طلبا کے ساتھ ناانصافی کی جا رہی ہے۔ میڈیکل کالجز میں داخلہ 26-2025 پالیسی کے تحت 2023 اور 2024 میں ایف ایس سی پاس کرنے والے طلبا کو بھی داخلہ کا اہل قرار دیا گیا ہے ۔ پنجاب کے میڈیکل کالجز میں 3 سال کےلئے انٹری ٹیسٹ کی قبولیت نا قابل فہم اور بلاجواز ہے اور یہ فیصلہ فریش طلباء کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے، جس کی اجازت نہیں دی جاسکتی ۔ جو طلباء 2024 میرٹ پر داخلہ...
پنجاب کے ضلع مظفرگڑھ میں 10ویں جیپ ریلی اور مقامی ثقافتی میلے کی تقریبات کے موقع پر ہفتہ 8 نومبر کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کیا حکومت نے یوم اقبال پر عام تعطیل کا اعلان کردیا؟ ضلعی انتظامیہ نے یہ فیصلہ شہریوں کی سہولت اور ریلی کے شرکا و تماشائیوں کی آسانی کے پیش نظر کیا ہے۔ ریلی: سنسنی خیز مقابلے اور بین الاقوامی شرکت یہ 4 روزہ ریلی ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب اور ضلعی انتظامیہ کے اشتراک سے جمعرات کے روز شروع ہوئی۔ ریلی کے مقابلے مظفرگڑھ، کوٹ ادو اور لیہ کے ریگستانی راستوں پر منعقد کیے جا رہے ہیں جن میں پاکستان سمیت بیرونِ ملک سے بھی ماہر ڈرائیورز شریک ہیں۔ شیڈول...
پاکستان تحریکِ انصاف بلوچستان نے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ریلوے ہاکی گراؤنڈ میں آج ہونے والا جلسہ منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا۔ یہ فیصلہ پارٹی کی صوبائی کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا، جو صوبائی صدر داود شاہ کاکڑ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبائی سینئر نائب صدر سید صادق آغا، صوبائی نائب صدر نواب خان دمڑ سمیت دیگر رہنما شریک ہوئے۔ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے داود شاہ کاکڑ نے کہا کہ شہر بھر کو کنٹینرز اور ٹرکوں کے ذریعے بند کر دیا گیا ہے، جس سے کارکنان اور شہریوں کی نقل و حرکت متاثر ہوئی ہے۔ ان کے مطابق انتظامیہ حالات کو کشیدہ بنا کر 26 نومبر جیسے واقعات دہرانا چاہتی ہے۔ داود...
ترجمان پی ٹی آئی بلوچستان نے بتایا کہ صوبائی قیادت نے عوامی مشکلات، امن و امان اور کارکنان کی مشکلات کے پیش نظر کوئٹہ جلسہ منسوخ کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف بلوچستان نے عوامی مشکلات کے پیش نظر کوئٹہ میں ہونے والے جلسے کو منسوخ کر دیا۔ ترجمان پی ٹی آئی بلوچستان نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ صوبائی قیادت کی جانب سے عوامی مشکلات، امن و امان اور کارکنان کی مشکلات کے پیش نظر کوئٹہ میں آج کے جلسے کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جلسے کے حوالے سے آئندہ لائحہ عمل پریس کانفرنس میں بتائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی بلوچستان کے صوبائی صدر داؤد شاہ کاکڑ آج اس...
وزیرِاعظم شہباز شریف کا پاکستان میں گوگل کے دفاتر اور سرمایہ کاری کا خیرمقدم، ہری پور میں اسمبلی لائن خوش آئند قرار
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان میں گوگل کی جانب سے دفاتر کے قیام اور سرمایہ کاری کے منصوبوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام حکومت کی ان پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے جن کا مقصد ملک میں کاروبار میں آسانی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں گوگل کروم بُک کی پہلی اسمبلی لائن کا افتتاح، عام صارفین کو کیا فائدہ ہوگا؟ شہباز شریف نے ہری پور میں گوگل کی مصنوعات کی اسمبلی لائن کے قیام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے نہ صرف ملک میں ٹیکنالوجی کے شعبے میں ترقی ہوگی بلکہ مقامی سطح پر آئی ٹی مصنوعات کی تیاری سے عوام کو سستی...
کشمیریوں کیخلاف پروپیگنڈے کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں: حکومت WhatsAppFacebookTwitter 0 7 November, 2025 سب نیوز نوجوان بغیرتصدیق مواد سوشل میڈیاپرشیئرنہ کریں، کشمیر کے ساتھ ناروا سلوک کے حوالے سے منفی پروپیگنڈا کیا جا رہاہے،طارق فضل،طلال چوہدریاسلام آباد(آئی پی ایس ) وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر کشمیریوں کے خلاف پروپیگنڈا کیا جارہاہے جس کا حققیت سے کوئی تعلق نہیں۔وفاقی دارالحکومت میں وزیر مملکت طلال چودھری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے طارق فضل چودھری کا کہنا تھا کہ یہاں کی پولیس کیخلاف جھوٹا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے ،معرکہ حق کے بعد پاکستان کو ملنے والی عزت دشمن کوہضم نہیں ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پروپیگنڈاکرنے والے عناصر...
شمالی کوریا نے جمعہ کے روز ایک بیلسٹک میزائل فائر کیا جو جاپان کے اقتصادی زون سے باہر سمندر میں گرا۔ جنوبی کوریا کی فوج کے مطابق میزائل پیونگ یانگ کے شمالی علاقے سے داغا گیا اور تقریباً 700 کلومیٹر فضا میں رہا۔ جاپانی وزیراعظم نے کہا کہ کسی نقصان یا زخمی کی اطلاع نہیں ملی۔ North Korea launched a ballistic missile off its east coast, South Korea said. Japan reported it fell outside its economic zone with no damage. pic.twitter.com/nXtMIXK7hJ — Clash Report (@clashreport) November 7, 2025 یہ میزائل تجربہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوبی کوریا کو جوہری آبدوز بنانے کی اجازت دی ہے، جس پر ماہرین کا کہنا ہے...
انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں جمعہ کے روز ایک اسکول کے قریب ہونے والے دھماکے میں کم از کم 54 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دھماکے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں۔ جکارتہ پولیس کے سربراہ آسیپ ایڈی سوہیری نے صحافیوں کو بتایا کہ دھماکا شہر کے ایک ہائی اسکول کے قریب ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق 54 افراد متاثر ہوئے جن میں سے کچھ کو معمولی، کچھ کو درمیانے درجے کے زخم آئے جبکہ بعض افراد کو اسپتال سے فارغ بھی کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا ہے اور بم ڈسپوزل اسکواڈ موقع پر تفتیش میں مصروف ہے تاکہ دھماکے کی نوعیت اور وجوہات کا تعین...
وی نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 243 کے حوالے سے جو باتیں چل رہی ہیں کہ تمام افواج کے سپریم کمانڈر فیلڈ مارشل عاصم منیر ہوں گے، ایسا نہیں ہے۔ تمام افواج کے سپریم کمانڈر صدرِ مملکت ہی رہیں گے، اس میں کوئی ترمیم نہیں ہو رہی۔ انہوں نے کہا کہ 27ویں آئینی ترمیم لازمی ہے، بعض آئینی ترامیم ضروری ہوتی ہیں، جیسے 26ویں آئینی ترمیم لانا ناگزیر تھا۔ اس ترمیم کے ذریعے وہ ججز جو اپنی مرضی سے ’’پک اینڈ چوز‘‘ کرتے تھے، اب وہ اختیار پارلیمنٹ کے پاس آ گیا ہے کیونکہ پارلیمنٹ ہی سب کو بااختیار بناتی ہے۔ آرٹیکل 243 کے حوالے سے...
—فائل فوٹو پنجاب حکومت اور پیپلز پارٹی میں پاور شیئرنگ پر بریک تھرو کا امکان ہے۔پنجاب حکومت کے ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب کی قیادت نے پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کر دیے ہیں۔ذرائع کے مطابق ن لیگ نے پی پی کے 30 ایم پی ایز اور ٹکٹ ہولڈرز کے حلقوں کے لیے ترقیاتی فنڈ دینے کی یقین دہانی کروائی ہے۔محکمہ قانون پنجاب میں لاء افسرز کی بھرتیوں میں بھی پیپلز پارٹی کو شیئر ملنے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹیوں میں بھی پی پی ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کو لینے کا امکان ہے۔
ایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد ائرپورٹ پر بڑی کاروائی کرتے ہوئے جعل سازی کے ذریعے بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنا کر مسافر آف لوڈ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق مسافر کی روانگی ملائیشیا کی تھی۔ نبیل اختر نامی مسافر فلائٹ نمبر PK894 کے ذریعے ملائیشیا جا رہا تھا۔ ملزم کا تعلق راولپنڈی سے ہے۔ ملزم کے پاسپورٹ پر بیرون ملک آمد و روانگی کی جعلی امیگریشن اسٹمپس لگی ہوئی تھیں۔ مذکورہ اسٹمپس کے حوالے سے سسٹم میں بھی کسی قسم کا ریکارڈ موجود نہ تھا۔ ملزم کو مزید قانونی کاروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
ہانگ کانگ سکسز میں بارش نے بھارت کو پاکستان کے خلاف شکست سے بچالیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ بھارت نے مقررہ 6 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 86 رنز بنائے۔ اتھاپا 28 اور چپلی 24 رنز بناکر نمایاں رہے۔ پاکستان کی جانب سے محمد شہزاد نے 2 اور عبدالصمد نے ایک وکٹ حاصل کی۔ ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے 3 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 41 رنز بنالیے تھے کہ بارش کے باعث میچ روکنا پڑا۔ مسلسل بارش کے باعث میچ دوبارہ شروع نہ کیا جاسکا اور ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت بھارت 2 رنز سے فاتح قرار پایا۔
ایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد ائرپورٹ پر بڑی کاروائی کرتے ہوئے جعل سازی کے ذریعے بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنا کر مسافر آف لوڈ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق مسافر کی روانگی ملائیشیا کی تھی۔ نبیل اختر نامی مسافر فلائٹ نمبر PK894 کے ذریعے ملائیشیا جا رہا تھا۔ ملزم کا تعلق راولپنڈی سے ہے۔ ملزم کے پاسپورٹ پر بیرون ملک آمد و روانگی کی جعلی امیگریشن اسٹمپس لگی ہوئی تھیں۔ مذکورہ اسٹمپس کے حوالے سے سسٹم میں بھی کسی قسم کا ریکارڈ موجود نہ تھا۔ ملزم کو مزید قانونی کاروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
—فائل فوٹو مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم میں آئینی عدالت کی ممکنہ تشکیل اور جگہ کے انتخاب سے متعلق بڑی پیشرفت ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق ممکنہ 27ویں آئینی ترمیم کے بعد آئینی عدالت کی شریعت کورٹ کی بلڈنگ میں منتقلی کی تجویز ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ شریعت کورٹ کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ کا تھرڈ فلور خالی کروانے کا سلسلہ جاری ہے۔ 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے پر پیپلز پارٹی اور حکومت کے درمیان ڈیڈ لاک برقرارذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے طلب کیے جانے والے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کی بلڈنگ کے تھرڈ فلور پر فیڈرل شریعت کورٹ کی منتقلی کا امکان ہے۔ اسلام آباد ہائی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کو ان کی کمپنی ٹیسلا نے بطور چیف ایگزیکٹو کام جاری رکھنے کے لیے ایک غیر معمولی معاوضے کی پیشکش کی ہے۔رپورٹس کے مطابق ٹیسلا کے شیئر ہولڈرز نے ایلون مسک کے لیے ایک ہزار ارب یا ایک ٹریلین ڈالر کے معاوضے کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔ اگر وہ کمپنی کے مقرر کردہ اہداف حاصل کر لیتے ہیں تو وہ تاریخ کے امیر ترین شخص بن جائیں گے۔یہ منصوبہ اگرچہ کئی سرمایہ کاروں کی جانب سے مخالفت کا سامنا کر چکا تھا، لیکن شیئر ہولڈرز کی اکثریت نے مسک پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ امریکی شہر آسٹن میں ہونے والے سالانہ اجلاس میں 75 فیصد سرمایہ کاروں نے...
غزہ میں استحکام کے لیے بین الاقوامی فورس بہت جلد تعینات کی جائے گی، امریکی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 7 November, 2025 سب نیوز واشنگٹن (آئی پی ایس) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ غزہ میں استحکام کے لیے بین الاقوامی فورس بہت جلد تعینات کی جائے گی۔العربیہ اردو کے مطابق واشنگٹن میں وسطی ایشیائی ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ عشائیے کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یہ تعیناتی بہت جلد ہونے والی ہے، اور غزہ میں حالات اطمینان بخش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں زیادہ مسائل پیش نہیں آئےاور اگر فلسطین کی عسکری تنظیم کے ساتھ کوئی نئی مشکل پیدا ہوئی تو کئی ممالک نے مدد کی پیشکش کی ہے۔ساتھ ہی امریکی صدر نےفلسطین...
ہانگ کانگ سکسز 2025 کے دلچسپ مقابلے میں بھارت نے پاکستان کو ڈک ورتھ اینڈ لوئس (DLS) سسٹم کے تحت 2 رنز سے شکست دے دی۔ بارش کے باعث میچ روکنا پڑا، اس وقت پاکستان نے 3 اوورز میں 41 رنز پر ایک کھلاڑی کھویا تھا اور فتح کے لیے مزید 18 گیندوں پر 46 رنز درکار تھے۔ جب میچ روکا گیا تو ڈک ورتھ اینڈ لوئس فارمولا کے تحت بھارت کو معمولی برتری حاصل تھی، جس کی بنیاد پر مین اِن بلو کو فاتح قرار دیا گیا۔ پاکستان کی جانب سے خواجہ نفی نے 9 گیندوں پر 18 ناٹ آؤٹ رنز بنائے، جن میں دو چھکے اور ایک چوکا شامل تھا۔ معاذ صداقت نے 3 گیندوں پر 7...
فرانس کے ایک گھر کے مالک کو اپنے باغیچے میں قریباً 8 لاکھ امریکی ڈالر مالیت کا سونا ملا ہے، جب وہ وہاں تیرنے کا تالاب (سوئمنگ پول) بنانے کے لیے کھدائی کر رہا تھا۔ یہ غیر متوقع دریافت نیوویل سور ساؤن (Neuville-sur-Saône) نامی قصبے میں ہوئی، جو لیون (Lyon) کے شمال میں واقع ہے۔ کھدائی کے دوران مالک کو 5 سونے کی اینٹیں (Gold Bars) اور کئی سکے زمین کے اندر دفن ملے۔ گھر کے مالک نے فوراً مقامی حکام کو اطلاع دی۔ ماہرین: سونا قانونی اور تاریخی حیثیت سے غیر متعلق تحقیقات کے بعد ثقافتی امور کے دفتر (DRAC) نے تصدیق کی کہ یہ سونا کسی تاریخی یا آثارِ قدیمہ کی اہمیت کا حامل نہیں۔ پولیس نے...
محکمہ سوشل ویلفیئر پنجاب نے ’’اسِسٹو ڈیوائسز اینڈ وہیل چیئر‘‘ موبائل ایپلیکیشن کا باضابطہ اجرا کر دیا ہے، جس کا مقصد افراد باہم معذوری کو معاون آلات کی فراہمی میں آسان اور تیز ترین سہولت فراہم کرنا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے ڈیجیٹل ویژن کے تحت اب خصوصی افراد گھر بیٹھے ایک کلک پر وہیل چیئر سمیت دیگر معاون آلات کے لیے درخواست دے سکیں گے، اور یہ سہولیات گھر کی دہلیز پر مہیا کی جائیں گی۔ صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال سہیل شوکت بٹ کی ہدایت پر تیار کی گئی اس ایپ کے ذریعے نہ صرف عوام بلکہ فیلڈ افسران بھی درخواستوں کی رجسٹریشن، فالو اَپ اور مانیٹرنگ کر سکیں گے۔ ایپ گوگل پلے اسٹور پر دستیاب ہے...
مریم نواز اسکول اینڈ ریسورس سینٹر فار آٹزم کو ملک کا پہلا اسٹیٹ آف دی آرٹ سرکاری ادارہ بنانے کا فیصلہ
پنجاب حکومت نے مریم نواز اسکول اینڈ ریسورس سینٹر فار آٹزم کو پاکستان کا پہلا اسٹیٹ آف دی آرٹ سرکاری ادارہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاونِ خصوصی برائے اسپیشل ایجوکیشن ثانیہ عاشق کی سربراہی میں منعقدہ ریسورس سینٹر کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کتے پہلے اجلاس میں آٹسٹک بچوں کی تعلیم، تھراپی اور بحالی سے متعلق تاریخی فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں طے کیا گیا کہ مریم نواز اسکول اینڈ ریسورس سینٹر فار آٹزم کو پاکستان کا پہلا اسٹیٹ آف دی آرٹ سرکاری ادارہ بنایا جائے گا، جہاں عالمی معیار کی تعلیم اور تھراپی بالکل مفت فراہم کی جائے گی۔ So happy and grateful to share that my dream is finally becoming a reality, Alhamdulillah!This...
حکومت نے مجوزہ 27 ویں آئینی ترمیم کے تحت ایک نئی آئینی عدالت قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں ابتدائی طور پر 7 ججز ہوں گے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق یہ قدم ملک کے عدالتی ڈھانچے میں بڑی اصلاحات کا حصہ ہے اور اس حوالے سے اتحادی جماعتوں کے درمیان مذاکرات بھی جاری ہیں۔ ذرائع کے مطابق آئینی عدالت کا تصور میثاقِ جمہوریت میں بھی موجود تھا جس پر 2006 میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے دستخط کیے تھے، اور اب اسی تجویز کو دوبارہ بحال کیا جارہا ہے۔ مجوزہ منصوبے کے مطابق آئینی عدالت کے ججوں کی ریٹائرمنٹ کی عمر 68 سال ہوگی جبکہ سپریم کورٹ ججوں کی ریٹائرمنٹ کی عمر 65 سال ہے۔ توقع...
سی ڈی اے کا بڑا انتظامی اقدام ،متعدد افسران کو فوری طور پر ایچ آر ڈی میں رپورٹ کرنے کی ہدایت،نوٹیفکیشن سب نیوز پر
سی ڈی اے کا بڑا انتظامی اقدام ،متعدد افسران کو فوری طور پر ایچ آر ڈی میں رپورٹ کرنے کی ہدایت،نوٹیفکیشن سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 7 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے مختلف افسران کو فوری طور پر ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ایچ آر ڈی ) میں رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔ اس حوالے سے دفترِ ترقی انسانی وسائل کی جانب سے باضابطہ آفس آرڈر نمبر 835 جاری کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق افسران کو ان کے موجودہ عہدوں سے ہٹا کر ایچ آر ڈی کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ان میں شامل نمایاں افسران سردار خان زمری ، ڈائریکٹر واٹر ڈسٹری بیوشن / جنرل اسلام...
بعض مبصرین کی رائے ہیں کہ انٹرنیٹ اور راستے پی ٹی آئی کے ہونیوالے جلسے کو روکنے کیلئے بند کئے گئے ہیں، تاہم سرکاری طور پر حکومت نے اس صورتحال پر کوئی رائے نہیں دی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں موبائل سروسز معطل کر دیئے گئے ہیں، جبکہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں سمیت متعدد اہم شاہراہوں پر بھی کنٹینرز لگائے گئے ہیں، جگہ جگہ پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کر دی گئی ہے۔ مبینہ طور پر یہ انتظامات پاکستان تحریک انصاف کے ہونیوالے جلسے کو روکنے کے لئے کئے گئے ہیں، تاہم سرکاری طور پر حکومت نے اس صورتحال پر کوئی رائے نہیں دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آج پاکستان تحریک انصاف اور...
موصول شدہ چالان پر تاریخ بھی درج ،50 ہزار کے چالان موصول ہونے پر شہری نے سر پکڑ لیا پانچوں ای چالان 30 اکتوبر کو کیے گئے ایک ہی مقام پر اور2 دوسرے مقام پر ہوئے، حکیم اللہ شہر قائد میں ای چالان کا نظام بے قابو ہوگیا اور شہری کو ایک ہی روز میں 5 چالان مل گئے۔ حکیم اللہ کے مطابق اسے پانچوں ای چالان 30 اکتوبر کو کیے گئے جن میں سے چالان ایک ہی مقام پر اور2 دوسرے مقام پر ہوئے۔ شہری کے مطابق پہلے 3 چالان 12:03 منٹ پر ماڑی پور میں ہوئے، چوتھا اور پانچواں چالان 12 بجکر 13 منٹ پر حسن اسکوائر پر ہوا جب کہ تمام چالان سیٹ بیلٹ نہ پہنے پر...
جے یو آئی نے مقامی حکومتوں کے آئینی تحفظ کے لیے ایم کیو ایم کی حمایت سے انکار کر دیا۔ذرائع کے مطابق آرٹیکل 140اے سے متعلق آئینی ترمیم پر ایم کیو ایم کو مدد نہیں مل سکی، ایم کیوایم نےمقامی حکومتوں کو آئینی تحفظ دینےکےلیےحمایت مانگی تھی۔جے یو آئی کا مؤقف ہے کہ آرٹیکل 140اے سے متعلق آئینی ترمیم کو 27ویں ترمیم سےالگ کردیں، ایم کیوایم اگر الگ سےآئینی ترمیم لائےتو حمایت کریں گے۔جے یو آئی کے مطابق بااختیار مقامی حکومتوں اور بلدیاتی اداروں کو آئینی تحفظ کےمخالف نہیں۔دوسری طرف پیپلز پارٹی کا مؤقف ہے کہ حکومت سےجو ڈرافٹ ملا ہے اس میں آرٹیکل140اےسےمتعلق شق شامل نہیں تاہم وزیراعظم نےایم کیوایم کو آرٹیکل140سےمتعلق ترمیم کی یقین دہانی کرائی ہے۔علاوہ ازیں...
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی یعنی نیپرا صنعتی اور زرعی صارفین کے لیے انکریمنٹل کنزمپشن پیکیج کی منظوری دینے والی ہے۔ اس ضمن میں نیپرا 11 نومبر 2025 کو عوامی سماعت کرے گی، جس میں وفاقی حکومت کی جانب سے پیش کردہ تجویز پر غور کیا جائے گا۔ یہ پیکیج بجلی کی طلب میں اضافے، نظام کے بہتر استعمال اور غیر فعال پیداواری صلاحیت سے پیدا ہونے والے مالی بوجھ کو کم کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ NEPRA will conduct a public hearing on November 11 to consider the federal government’s proposed incremental consumption package for industrial and agricultural electricity consumers. The plan introduces a flat rate of Rs22.98 per unit for incremental usage to help revive...
—فائل فوٹو پیپلز پارٹی اور حکومت کے درمیان 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے پر ڈیڈ لاک برقرار ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے طلب کیے جانے والے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے، کابینہ کا اجلاس 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری کے لیے بلایا گیا تھا جس میں آئینی ترمیم کے مسودے پر بریفنگ دی جانی تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی اتحادیوں کا 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے پر تاحال اتفاق رائے نہیں ہوسکا ہے جبکہ پیپلز پارٹی نے حکومت کو اپنے تحفظات سے آگاہ کر دیا ہے۔ 27 ویں ترمیم کے مسودے کی منظوری سے متعلق ہونے والا وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتویذرائع کے مطابق اجلاس وزیر اعظم شہباز شریف کی مصروفیات کے باعث ملتوی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پنجاب میں کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے 177 مدارس اور 330 مساجد کو مرحلہ وار تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان کے حوالے کرنے پر صوبائی حکومت اور تنظیم کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے۔دستاویزات کے مطابق ناظمِ اعلیٰ تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان، صاحبزادہ عبدالمصطفیٰ ہزاروی نے ایک میمورنڈم کے ذریعے حکومتِ پنجاب کو یقین دہانی کرائی ہے کہ تنظیم صوبے میں ان مدارس کا انتظام و انصرام سنبھالتے ہوئے طے شدہ شرائط کی مکمل پاسداری کرے گی۔معاہدے کی شرائط میں کہا گیا ہے کہ تمام مدارس قومی سلامتی، ملکی استحکام اور معاشرتی امن کے پابند ہوں گے۔ مدارس کی انتظامیہ، اساتذہ اور طلبہ میں کسی مشکوک یا شرپسند شخص کے لیے کوئی جگہ نہیں ہوگی،...
معروف بھارتی فلم ساز انوراگ کشیپ نے آخرکار اس سوال پر خاموشی توڑ دی کہ بالی ووڈ کا اصل بادشاہ کون ہے؟ شاہ رخ خان، سلمان خان یا عامر خان؟ ایک انٹرویو میں گینگز آف واسے پور کے ڈائریکٹر نے اپنی رائے کا اظہار کیا۔ انوراگ کشیپ نے کہا کہ شاہ رخ خان سب سے زیادہ مقبول ہیں، پھر سلمان اور اس کے بعد عامر جبکہ عامر خان سب سے محنتی اور سمجھ دار ہیں۔ انہوں نے تینوں خانز کے منفرد انداز اور خوبیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہر ایک نے اپنی محنت اور شناخت سے بالی ووڈ میں ایک منفرد مقام بنایا ہے۔ انوراگ کشیپ کے اس بیان نے سوشل میڈیا پر فوری طور پر توجہ حاصل...
کوئٹہ: (دنیا نیوز) پی ٹی آئی اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کی جانب سے آج ہاکی گراؤنڈ میں منعقد ہونے والے جلسے کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے شہر بھر کے تمام راستوں کو ٹرک اور کنٹینرز لگا کر بند کر دیا جبکہ موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی گئی۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سکیورٹی خدشات کے باعث جلسے کی اجازت مسترد کر دی گئی ہے تاہم پی ٹی آئی نے ہر صورت جلسہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق پی ٹی آئی اور تحریک تحفظ آئین پاکستان نے آج ہاکی گراؤنڈ میں جلسے کا اعلان کیا تھا مگر سکیورٹی خدشات کی وجہ سے اجازت نامہ مسترد کر دیا گیا، کسی صورت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان نے ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ میں شاندار آغاز کرتے ہوئے پہلا میچ کویت کے خلاف 4 وکٹوں سے جیت لیا۔ٹاس جیت کر پاکستان کے کپتان عباس آفریدی نے پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔ کویت نے مقررہ 6 اوورز میں 123 رنز بنائے۔ عدنان ادریس 17، بلال طاہر 24 رنز بنا سکے جبکہ میت بھوسر نے 41 اور عثمان پٹیل نے 31 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ پاکستان کی جانب سے عباس آفریدی اور معاذ صداقت نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم نے ایک وکٹ کے نقصان پر میچ اپنے نام کیا۔ کپتان عباس آفریدی نے صرف 12 گیندوں پر 55 رنز کی لاجواب اننگز کھیلی۔ ان کی اننگز میں ایک چوکا...
قومی کرکٹ ٹیم کے آل راونڈر فہیم اشرف کا کہنا ہے کہ ناکامی کا ذمہ دار کسی ایک کو نہیں قرار دیا جا سکتا۔ میچ میں شکست کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے فہیم اشرف نے کہا کہ پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کپتان کا تھا۔ فہیم اشرف نے کہا کہ دوسری اننگز میں نمی کی وجہ سے بولنگ مشکل ہوگئی، تاہم اچھی فیلڈنگ کرنا آپ کے اپنے ہاتھ میں ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا خامیوں کے حوالے سے ٹیم مل بیٹھ کر بات کرے گی، ٹیم ہوم گراؤنڈ پر جیتتے تو زیادہ خوشی ہوتی۔ واضح رہے کہ جنوبی افریقا نے دوسرے ایک روزہ میچ میں کوئنٹن ڈی کوک کی سنچری کی بدولت پاکستان کو یک طرفہ...
پیپلز پارٹی اور حکومت کے درمیان 27 ویں آئینی ترمیم کے مسودے پر ڈیڈ لاک برقرار ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے طلب کیے جانے والے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے، کابینہ کا اجلاس 27 ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری کے لیے بلایا گیا تھا جس میں آئینی ترمیم کے مسودے پر بریفنگ دی جانی تھی۔ذرائع کا کہنا ہےکہ حکومتی اتحادیوں کا 27 ویں آئینی ترمیم کے مسودے پر تاحال اتفاق رائے نہیں ہوسکا ہے جب کہ پیپلز پارٹی نے حکومت کو اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم اور مسلم لیگ (ق) سمیت دیگر اتحادیوں نے گرین سگنل دے دیا ہے تاہم پیپلز پارٹی اور حکومت کے درمیان 27 ویں آئینی...
کنوینر غلام محمد صفی نے اپنے خطاب میں کہا کہ کشمیریوں کے قتل عام کا سلسلہ جو نومبر 1947ء میں جموں میں شروع ہوا تھا آج بھی جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ یوم شہدائے جموں کے موقع پر منعقدہ ایک ویبینار کے مقررین نے شہدائے جموں کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا اور شہداء کے مشن کو اس کے منطقی انجام تک جاری رکھنے کے کشمیریوں کے عزم کااعادہ کیا۔ ذرائع کے مطابق "یوم شہدائے جموں۔قربانیوں کو یاد اور تجدید عزم کا دن" کے عنوان سے ویبینار کا اہتمام کشمیر میڈیا سروس اور ریڈیو صدائے حریت کشمیر نے کیا تھا۔ ویبینار کے مقررین میں کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی، سینئر حریت رہنماء محمد حسین خطیب، سابق...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت میں موسم سرما ہے، تاہم سیاسی درجہ حرارت گرم ہے، جہاں پاکستان تحریک انصاف اور تحریک تحفظِ آئینِ پاکستان کے جلسے کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے شہر بھر میں ہنگامی اقدامات کیے ہیں۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے سیکورٹی خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے جلسے کی اجازت مسترد کر دی ہے اور شہر کے تمام مرکزی راستوں کو ٹرکوں اور کنٹینروں سے بند کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب اس فیصلے کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ شہر میں موبائل انٹرنیٹ سروس بھی مکمل طور پر معطل کر دی گئی ہے۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہر میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار...
قائم مقام چیئرمین سنی اتحاد کونسل، صاحبزادہ حسن رضا نے کہا ہے کہ میرے بھائی سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین اور رکنِ قومی اسمبلی صاحبزادہ حامد رضا کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صاحبزادہ حامد رضا پشاور سے فیصل آباد کی جانب سفر کر رہے تھے تاکہ خود گرفتاری پیش کریں۔ راستے میں اسلام آباد کے علاقے ڈی-12 کے قریب پولیس نے ان کی گاڑیاں روک کر انہیں حراست میں لے لیا۔ مزید پڑھیں: سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے عمران خان کو ’معشوق‘ قرار دے دیا ان کا کہنا ہے کہ صاحبزادہ حامد رضا اسلام آباد پولیس کو کسی بھی کیس میں مطلوب نہیں تھے، اور گرفتاری کی وجوہات سے...
27 ویں آئینی ترمیم، مجوزہ آئینی عدالت، 7 ججز، 68 سال ریٹائرمنٹ، ’’ کمانڈر آف ڈیفنس فورسز‘‘ کا نیا عہدہ متعارف کرانے پر غور
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت نے مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم کے تحت آئینی عدالت قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں ابتدائی طور پر سات ججز ہوں گے، اور اس حوالے سے سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ملک کے عدالتی ڈھانچے میں اصلاحات کی جانب ایک بڑا قدم ہوگا۔ باخبر ذرائع کے مطابق، آئینی عدالت کے قیام کا سب سے پہلے خیال میثاقِ جمہوریت میں پیش کیا گیا تھا جس پر پیپلز پارٹی اور نون لیگ نے 2006ء میں دستخط کیے تھے۔ یہ تجویز ایک مرتبہ پھر وسیع تر آئینی اصلاحاتی پیکیج کے حصے کے طور پر بحال کی گئی ہے اور اس پر اتحادی جماعتوں کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔ مجوزہ پلان کے مطابق، آئینی عدالت کے...
" میری دلی دعا ہے کہ کبھی جنگ نہ ہو لیکن اگر جنگ ہوئی، تو وہ تباہ کن ہوگی، اور طویل چلے گی، ہوسکتا ہے کوئی مصالحت کار بھی نہ بیچ میں پڑے" ایئرچیف مارشل (ریٹائرڈ) سہیل امان
کراچی (ویب ڈیسک) ایئرچیف مارشل (ریٹائرڈ) سہیل امان نے کہا ہے کہ آج کی دنیا اتنی شفاف ہے کہ بھارت اپنی ناکامی چھپا نہیں سکتا، میری دلی دعا ہے کہ کبھی جنگ نہ ہو، اور سفارتکاری کامیاب ہو لیکن اگر جنگ ہوئی، تو وہ تباہ کن ہوگی، اور طویل چلے گی، ہوسکتا ہے کوئی مصالحت کار بھی نہ بیچ میں پڑے۔ ایکسپریس کے مطابق کراچی میں دو روزہ فیوچ سمٹ کے آخری سیشن سے خطاب کرتے ہوئے پاک فضائیہ کے سابق سربراہ نے کہا کہ دشمن نے بھی اپنے سبق سیکھ لیے ہوں گے، اور بدلہ لینے کی کوشش کرے گا۔ لہٰذا ہمیں تیار رہنا چاہیے، تیاری میں ہی امن اور خوشحالی ہے، اب وقت ہے کہ فوج، بحریہ، اور...
برلن: جرمنی میں ایک پالی ایٹیو کیئر نرس کو 10 مریضوں کے قتل اور 27 دیگر کے قتل کی کوشش کے جرم میں عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق، استغاثہ نے عدالت کو بتایا کہ نرس نے زیادہ تر بزرگ مریضوں کو سکون آور اور درد کم کرنے والی ادویات کی زیادہ مقدار کے انجیکشن اس لیے لگائے تاکہ رات کی شفٹوں میں کام کا بوجھ کم کر سکے۔ یہ خوفناک واقعات دسمبر 2023 سے مئی 2024 کے دوران ویورسیلن (Wuerselen) کے ایک اسپتال میں پیش آئے جو مغربی جرمنی میں واقع ہے۔ تحقیقات کے مطابق، ملزم نرس 2007 میں نرسنگ کی تربیت مکمل کرنے کے بعد 2020 سے اسی اسپتال میں...
تین ماہ کیلئے بجلی کی قیمت میں 45پیسے اضافے کا امکان ہے جب کہ نیپرا میں ڈسکوز اور کے ای کی پہلی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست پر سماعت ہوئی۔ وفاقی حکومت نے سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں45 پیسے اضافے کی درخواست کر رکھی ہے، چیئرمین نیپرا وسیم مختار کی سربراہی میں اتھارٹی نے سماعت کی۔ ڈسکوز نے پہلی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 8ارب 41کروڑ روپے مانگے ہیں۔ صارفین نے کہا کہ وزیر اعظم نے تین ماہ کے لیے بجلی کی قمیت 7روپے 41پیسے کم کی ہے، ابھی گردشی قرض میں بھی اضافہ ہورہا ہے، گردشی قرض بڑھ رہا ہے ابھی زرعی اور صنعتی صارفین کے پیکیچ کا اعلان ہوا۔ صارفین کے مطابق کیا صنعتی اور زرعی پیکیج یکم...
سینیٹ اور قومی اسمبلی کے سیکریٹریٹ نے کل کے اجلاسوں کا ایجنڈا جاری کردیا جس کے مطابق حکومت کی جانب سے نیب ترمیم 2023 واپس لینے کیلیے تحریک پیش کی جائے گی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹ اور قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے کل ہونے والے اجلاسوں کا ایجنڈا جاری کردیا۔ 27ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی ایجنڈے میں بھی شامل نہیں ہے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے کل کے اجلاس کا 14نکاتی ایجنڈا جاری کردیا۔ سینیٹ سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں فیڈرل پراسکیوشن سروس ترمیمی بل 2025 کی منظوری، سی ڈی اے ترمیمی بل 2025 ، نیشنل اسکول فار پبلک پالیسی ترمیمی بل پر قانوں سازی کی جائے گی۔ ایجنڈے کے مطابق حکومت کا نیب ترمیمی بل 2023واپس لینے...
27 ویں آئینی ترمیم کی پارلیمنٹ سے منظوری کا مشن جاری ہے۔قومی اسمبلی کا ایوان 336 اراکین پر مشتمل ہے، 10 نشستیں خالی ہونے کے سبب ایوان میں اراکین کی تعداد 326 ہے، آئینی ترمیم کیلئے 224 اراکین کی حمایت درکار ہے، حکومتی اتحاد کو پیپلزپارٹی سمیت اس وقت 237 اراکین کی حمایت حاصل ہے۔ن لیگ 125 اراکین کے ساتھ حکومتی اتحاد میں شامل سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے، پیپلزپارٹی کے 74 اراکین ہیں،ایم کیو ایم کے 22، ق لیگ کے 5 اور آئی پی پی کے 4 اراکین ہیں،مسلم لیگ ضیا،بلوچستان عوامی پارٹی اور نیشنل پارٹی کے ایک ایک رکن کے علاوہ 4 آزاد اراکین کی حمایت بھی حاصل ہے۔قومی اسمبلی میں اپوزیشن اراکین کی تعداد 89 ہے،...
ہانگ کانگ سپر سکسز ٹورنامنٹ میں پاکستان نے اپنا پہلا میچ کامیابی سے جیت لیا، سنسنی خیز مقابلے میں پاکستان نے کویت کو آخری گیند پر 4 وکٹوں سے شکست دی۔کویت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 6 اوورز میں 123 رنز بنائے جبکہ اس کے صرف دو کھلاڑی آؤٹ ہوئے، جواب میں پاکستان نے ہدف آخری گیند پر حاصل کر لیا، پاکستان کے بھی صرف دو کھلاڑی ہی آؤٹ ہوئے۔قومی کپتان عباس آفریدی نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 12 گیندوں پر 55 رنز ناٹ آؤٹ سکور کیے اور ایک اوور میں چھ چھکے لگا کر میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔ پاکستان کی جانب سے بولنگ میں معاز صداقت اور عباس آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل...
ویب ڈیسک :سندھ حکومت نے پیپلزبس اور ای وی ٹیکسی سروس میں نصب کیمروں کو سیف سٹی سے جوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیرٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلزبس سروس اور ای وی ٹیکسی سروس میں نصب سسٹم کو سیف سٹی پروجیکٹ سےجوڑا جائےگا۔ انہوں نے بتایاکہ اس فیصلے کا مقصد عوامی ٹرانسپورٹ کےنظام کو محفوظ بنانا اور شہری علاقوں میں سکیورٹی کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہے جب کہ کیمروں کے انضمام کے بعد ٹریفک مینجمنٹ اور عوامی تحفظ کے اقدامات میں بہتری آئےگی۔ واٹس ایپ صارفین کیلئے خوشخبری ,اب بغیر فون نکالے ایپ استعمال کرنا ممکن سینئر وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت دسمبرمیں جدید ای وی ٹیکسی سروس کے آغاز کے...
سٹی42: ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز پنجاب کونسل آف دی آرٹس مغیث بن عزیز نے مختلف تھیٹرز کے دورے کیے اور دورانِ ڈرامہ سی سی ٹی وی کیمرے آن رکھنے کی سخت ہدایات جاری کر دیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ بجلی جانے کا بہانہ قابلِ قبول نہیں ہوگا، اگر ڈرامہ جنریٹر چلا کر جاری رکھا جا سکتا ہے تو کیمرے بھی آن رہنے چاہئیں۔ مغیث بن عزیز نے خبردار کیا کہ آئندہ خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ واٹس ایپ صارفین کیلئے خوشخبری ,اب بغیر فون نکالے ایپ استعمال کرنا ممکن
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مشیر وزیراعظم رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ آرٹیکل 243 اور آئینی عدالت بنانے پر پی پی اور مسلم لیگ ن متفق ہیں نجی ٹی وی سے گفتگو میں 27 ویں آئینی ترمیمی کے اہم نکات بتاتے انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 243 میں کوئی چھیڑ چھاڑ نہیں کرنا چاہتے آرٹیکل 243 فورسز کو آئینی کردار دینے سے متعلق ہر گز نہیں بلکہ آرمڈ فورسز کی چیف آف کمانڈ سے متعلق ہے 27 ویں ترمیم کا مسودہ آج وفاقی کابینہ میں پیش کیا جائے گا سپریم کورٹ اور آئینی عدالت کا سٹیٹس ایک ہوگا آئینی عدالت میں ممبر کی تعداد آٹھ کے قریب ہو سکتی آئینی عدالت کے چیف جج اور سپریم کورٹ کے...
لاہور(خبرنگار) لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ستائیسویں ترمیم کیلئے حکومت کے ساتھ شمولیت تو نہیں کریں گے،پچھلی بار بھی جو کمیٹی بنی اسکے بعد کبھی کوئی ڈرافٹ نہیں آیا تھا،اس وقت ہم اس کمیٹی سے استعفیٰ دے چکے ہیں،یہ حکومت رات کے اندھیرے میں ترامیم منظور کرواتی ہے ،اس پارلیمان کے پاس استحقاق نہیں کہ یہ آئین میں کوئی تبدیلی کریں،ہمارے پاس 71 سیٹس تھیں،پہلے تین سیٹیں لیں پھر آٹھ لے لیں،اس کے بعد ہماری مخصوص نشستیں بھی لے لیں،آپ تب تک آئین میں ترمیم نہیں کر سکتے جب تک آپ کے پاس اصل دو تہائی اکثریت نہ ہو،جہاں تک اٹھارویں ترمیم کی بات ہے تو اس میں...
رواں مالی سال کے ابتدائی 44 مہینوں (جولائی تا اکتوبر 2025) میں پاکستان کا تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ کر 12.58 ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے، جس کی وجہ درآمدات میں اضافہ اور برآمدات میں کمی بتائی جا رہی ہے، اسی عرصے میں ملک کی مجموعی برآمدات میں 4 فیصد سے زیادہ کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ جولائی سے اکتوبر 2025 کے دوران درآمدات میں 15.1 فیصد اضافہ ہوا، جو 23.03 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔ اس عدم توازن کی کئی بڑی وجوہات ہیں جن میں معاشی، پالیسی اور عالمی عوامل شامل ہیں، غیر مسابقتی توانائی ٹیرف (بجلی اور گیس کے زیادہ نرخ) پاکستانی مصنوعات کی لاگت بڑھاتے ہیں، جس سے وہ عالمی مارکیٹ میں مہنگی ہو جاتی...
گوہر گروپ آف کمپنیز کے چیئرمین حنیف گوہر نے پاکستان کی نئی ایئرلائن ’ایئر کراچی‘ کے جلد فلائٹ آپریشن شروع کرنے کی نوید سنائی ہے۔ ان کا وی نیوز سے بات چیت میں کہنا تھا کہ چند روز میں دبئی میں ایک اہم میٹنگ منعقد ہوگی، جس کے بعد پروازوں کی باقاعدہ تاریخوں کا اعلان کیا جائے گا۔ ان کے مطابق کوشش کی جا رہی ہے کہ ’23 مارچ‘ کو ایئر کراچی اپنی سروسز کا آغاز کر دے۔ حنیف گوہر کا کہنا تھا کہ آغاز میں کم از کم 3 جہازوں سے آپریشن شروع کیا جائے گا، تاہم اگر زیادہ جہاز دستیاب ہوئے تو یہ خوش آئند بات ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ بین الاقوامی معیار کے جدید طیارے خریدے...
خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان اور وزیراعلیٰ کے معاونِ خصوصی برائے اطلاعات شفیع اللہ جان کا کہنا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم کی کیا ضرورت ہے؟ بس ایک سادہ کاغذ لے کر اس پر لکھ دیں کہ یہ قانون ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح تو قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اراکین کو اٹھانے اور تماشا کرنے کی بھی ضرورت نہیں پڑے گی۔ پریس کانفرنس میں 26ویں ترمیم کا حوالہ پشاور میں اسپیکر صوبائی اسمبلی اور پارٹی قیادت کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران جہاں امن و امان کے لیے جرگہ بلانے کا اعلان کیا گیا، شفیع اللہ جان نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم کے دوران جو تماشا ہوا، وہ اب نہیں ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا...
لاہور(خبرنگار) چیف جسٹس ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے منشیات کے مقدمے میں ملزم بھائی خان جھارا کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت منظور کرلی ،عدالت نے تفتیشی خامیوں پر اور ناقص تفتیش پر اظہارِ ناراضگی کرتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ مزید تھانے بنانے سے بات نہیں بنے گی، پولیس کو خود ٹھیک ہونا پڑے گا، تفتیشی نظام کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے،جس نے مقدمہ درج کیا، اسے ہی تفتیشی بنادیا گیا، حالانکہ تفتیشی افسر کو الگ ہونا چاہیے تھا،عدالت نے آئی جی پنجاب سے استفسار کیا کہ کیا کبھی ایسا ہوا کہ استغاثہ جائے اور اس کا مقدمہ لینے سے انکار کر دیا جائے؟آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے موقف اپنایا کہ پولیس...
وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ خان نے کہا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ کل وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا، جس کی منظوری کے بعد اسے سینیٹ اور بعدازاں قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللہ نے بتایا کہ ترمیمی مسودہ کابینہ کی منظوری کے بعد پارلیمانی اسٹینڈنگ کمیٹیوں کو بھی ارسال کیا جائے گا، جہاں اس پر دو روز تک بحث متوقع ہے، اگر سینیٹ پیر کے روز مسودہ منظور کر لیتا ہے تو قومی اسمبلی میں منظوری کے لیے مزید تین دن درکار ہوں گے۔ وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ...