2025-05-29@04:51:50 GMT
تلاش کی گنتی: 221

«کہ سنیارٹی»:

(نئی خبر)
    وزیر دفاع اور رہنما پاکستان مسلم (ن) خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ساری دنیا کو چور کہنے والے بانی پی ٹی آئی نے چوری کی۔ وزیر دفاع اور رہنما پاکستان مسلم (ن) خواجہ آصف نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سیاست میں جھوٹ، سچ بنانے کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے، چور دروازے سے اقتدار میں آنے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات سے متعلق بہت بدنام ہوں مزید نہیں ہونا چاہتا، مذاکراتی ٹیم میں سے کوئی بتا دے اگر میں نے مذاکرات سے روکا ہو، میں تو چاہتا ہوں مذاکرات کا پھیلاؤ بڑھایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ حالات ٹھیک ہورہے ہیں تو یہ لوگ روڑے اٹکارہے ہیں، 190 ملین پاؤنڈ پاکستانی عوام...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شبلی فراز —فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شبلی فراز کا کہنا ہے کہ اگر بانی پی ٹی آئی نے این آر او مانگنا ہوتا تو 2 سال پہلے مانگتے۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ مسائل حل ہوں، ماضی میں ہوئے واقعات کی تفتیش ہونا ضروری ہے۔شبلی فراز کا کہنا ہے کہ 9 مئی واقعات سمیت دیگر واقعات کی غیر جانبدارانہ تحقیقات ہونی چاہیے، پاکستان کی تاریخ میں اتنے زیادہ سیاسی قیدی نہیں رہے۔ سیاسی جماعتوں کے سر کاٹے جا رہے ہیں: شبلی فرازپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شبلی فراز کا کہنا ہے کہ ملک کا...
    مٹیاری (نمائندہ جسارت) ضلع میں دوسرے ٹول پلازہ کے قیام پر آل پارٹیز نے ہزاروں افراد کی جانب سے ٹول پلازہ کے مقام نیشنل ہائی وے پر احتجاجی ریلی نکال کر مظاہرہ کیا، ریلی میں پی پی، نواز لیگ، جماعت اسلامی، جے یو آئی، ایس ٹی پی، جسقم دیگر و پارٹیوں کے رہنمائوں نصیر میمن، سلیم سندھی، سارنگ منگوانو، جام شوکت ابڑو، فقیر محمد لاکھو، غلام حیدر نظامانی، عبدالرشید ڈیتھو، عبدالستار کوری، بہار سہتو و دیگر کارکنان، شہریوں، سماجی رہنما شامل تھے، ممکنہ ٹول پلازہ کو نقصان پہنچانے پر پولیس ہائی الرٹ تھی، ٹول پلازہ پر ٹول ٹیکس وصول کرنے والا عملہ ریلی دیکھ کر فرار ہو گیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ جب تک غیر قانونی پلازہ ختم نہیں...
    اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور اور پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کرنے والی حکومتی کمیٹی کے رکن رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے تحریک انصاف والے سیاسی قیدیوں کی فہرست فراہم کریں پھر ہم انہیں بحث کے بعد جواب دیں گے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کسی بھی جمہوری اور سیاسی نظام میں مذاکرات بنیادی تقاضا ہوتے ہیں، مذاکرات کے ہم اسوقت بھی حامی تھے جب اپوزیشن میں تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب پی ٹی آئی تحریری مطالبات پیش کرے گی تو ہم پارٹی اور اتحادیوں کے پاس لیکر جائیں گے، پی ٹی آئی کے تحریری مطالبات پر بحث کے بعد ان کو...
    ویب ڈیسک : وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور اور پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کرنے والی حکومتی کمیٹی کے رکن رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے تحریک انصاف والے سیاسی قیدیوں کی فہرست فراہم کریں پھر ہم انہیں بحث کے بعد جواب دیں گے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کسی بھی جمہوری اور سیایسی نظام میں مذاکرات بنیادی تقاضہ ہوتے ہیں، مذاکرات کے ہم اس وقت بھی حامی تھے جب اپوزیشن میں تھے۔ شب معراج پر تین روزہ عام تعطیل کا اعلان ان کا کہنا تھا کہ جب پی ٹی آئی تحریری مطالبات پیش کرے گی تو ہم پارٹی اور اتحادیوں کے پاس لےکر جائیں گے،...
    لاہور: چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے لیے کپتانوں کی مشترکہ پریس کانفرنس 16 یا 17 فروری کو پاکستان میں منعقد ہونے کا امکان ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ذرائع کے مطابق آئی سی سی کو ایک خط کے ذریعے یاد دہانی کرائی گئی ہے کہ ایونٹ کے آغاز سے پہلے میزبان ملک میں تمام ٹیموں کے کپتان جمع ہوتے ہیں اور اپنی تیاریوں پر تبادلہ خیال کرتے ہیں۔ پریس کانفرنس کے دوران بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما سمیت تمام شریک ٹیموں کے کپتان موجود ہوں گے۔ یہ ایونٹ 19 فروری سے شروع ہوگا اور پریس کانفرنس ایونٹ کے آغاز سے 2یا 3دن قبل رکھی جائے گی، جس کا حتمی دن...
    امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے کہا ہے کہ کراچی میں 4 ہزار کا ٹینکر 12 سے 18 ہزار روپے کا دیا جا رہا ہے۔ اپنے بیان میں امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر کا کہنا تھا کہ نئے سال کے آغاز میں یہ توقع کی گئی تھی کہ حالات میں بہتری آئے گی، لیکن بدقسمتی سے یہ صرف ایک مسئلہ نہیں بلکہ شہر بھر میں متعدد مسائل نے سر اُٹھا لیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 2 ہفتے گزر گئے، کمیٹی بن گئی مگر کچھ عملی کام نہیں ہوا،کراچی میں غیر قانونی ہائیڈرنٹس ہیں، 4 ہزار کا ٹینکر 12 سے 18 ہزار روپے کا دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ گیارہویں جماعت کے نتائج...
    ایڈنبرا کی مشہور ہیریئٹ واٹ یونیورسٹی نے ایک منفرد انڈرگریجویٹ ڈگری پروگرام کا آغاز کیا ہے جس میں طلباء کو شراب بنانے کی تربیت دی جائے گی۔ چار سالہ بی ایس سی (آنرز) ڈگری پروگرام میں طلباء کو تقریباً دس ہزار پونڈ سالانہ فیس میں شراب بنانا سکھائی جائے گی۔ یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ شراب کی صنعت عالمی معیشت میں تیزی سے ترقی کر رہی ہے اور جی ڈی پی کا اہم حصہ بن رہی ہے۔ یونیورسٹی کے مطابق صرف اسکاٹ لینڈ میں اسکاچ وِسکی انڈسٹری میں 11,000 سے زائد افراد براہ راست ملازمت کر رہے ہیں جبکہ مزید 42,000 بالواسطہ طور پر وابستہ ہیں۔ یہ برطانیہ میں اپنی نوعیت کا واحد انڈرگریجویٹ پروگرام ہے جس کے تحت طلباء کو شراب...
    شہر قائد میں سردی کی شدت برقرار رہنے کے باعث آج کم سے کم درجہ حرارت 10.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ  5سے 25 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مشرقی سمت سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25 جبکہ کم سے کم 10 ڈگری سینٹی گریڈ متوقع ہے۔ آج ہلکی دُھند کے باعث حدِ نگاہ 2 کلو میٹر ریکارڈ ہوئی۔ لاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک موسم کے باعث صبح اور رات کے وقت دھند کی شدت بڑھنے لگی ہے، دھند نے ہر چیز کو دھندلا کر رکھ دیا جس کے...
    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں دو علیحدہ علیحدہ آپریشنز کے دوران 9 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ زرائع کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گیارہ جنوری کو سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی انٹیلی جنس بنیاد پر ملنے والی اطلاع کے بعد دوسالی کے علاقے میں آپریشن کیا اور دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز سے نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے شدید تبادلے میں 6 خوارج ہلاک ہوئے جبکہ دو کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز نے دوسرا آپریشن عام علاقے ایشام میں کیا جہاں فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک جبکہ دو زخمی ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں...
    پی ٹی آئی رہنماء کا کہنا تھا کہ وزیراعظم، وزیر اعلیٰ پنجاب سمیت وفاقی وزرا پورا پورا دن عمران خان اور تحریک انصاف کے خلاف پروپیگنڈا کرتے ہیں لیکن جب عمران خان ایک ٹوئٹ کرتے ہیں تو ان سب کی چیخیں نکل جاتی ہیں کیونکہ ساری حکومت عمران خان کے ایک ٹویٹ کی مار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنماء اور سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کسی کے کہنے اور کسی کے خوف سے مذاکرات نہیں کر رہی ہے یہ مزاکرات بانی چیرمین عمران خان کی ہدایت پر پاکستان کے مفاد میں کیے جارہے ہیں جب کہ وزیر دافع خواجہ اصف مایوسی پھیلا رہے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں شوکت...
    فوٹو بشکریہ فیس بُک پیج  بانیٔ پاکستان تحریکِ انصاف کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان نے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں پی ٹی آئی کارکن کی عیادت کی۔اس موقع پر علیمہ خان نے گفتگو کے دوران کہا کہ مشکل وقت میں ساتھ کھڑے رہنے والے ہی پارٹی کے اصل ہیرو ہیں، پی ٹی آئی ورکرز کی قربانیوں کو بانیٔ پی ٹی آئی سلام پیش کرتے ہیں۔علیمہ خان کا کہنا ہے کہ زخمی پی ٹی آئی کارکن سمیع وزیر کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔ عمران کا اپنا کیس انٹرنیشنل ہیومن رائٹس آرگنائزیشن میں لے جانے کا فیصلہ راولپنڈی بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کا کہنا... یاد رہے کہ اس سے قبل بانیٔ پی ٹی آئی کی بہن...
    سکھر (نمائندہ جسارت) حکومت سندھ کی ناقص و ناکام پالیسیوں کے باعث صوبہ سندھ میں بے امنی، لاقانونیت، اغوا برائے تاوان، ڈاکو راج، رہزنی ، ڈکیتیوں ، اسٹریٹ کرائمز، قبائلی جھگڑوں سمیت دیگر مسائل پر جامع حکمت عملی وضع کرنے اور مشترکہ لائحہ کیلئے جماعت اسلامی سندھ کی میزبانی میں گرینڈ آل پارٹیز کانفرنس 12 جنوری بروز اتوار دن دس بجے، آر ٹی رائل تاج ہوٹل نزد لب مہران سکھر میں منعقد ہو رہی ہے۔کانفرنس کی تمام تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں، اے پی سی میں شرکت کیلئے سندھ بھر سے ممتاز سیاسی سماجی، مذہبی شخصیات، مختلف سیاسی مذہبی جماعتوں تجارتی انجمنوں کو دعوت دی گئی ہے۔صوبائی ڈپٹی سیکرٹری مولانا حزب اللہ جکھرو نے بتایا ہے کہ اے پی سی میں...
    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماء پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ شیر افضل مروت اور سلمان اکرم راجا کی میڈیا پر لڑائی دیکھ کر افسوس ہوا، سینیئر پارٹی قیادت پارٹی کے اندر ڈسپلن قائم کرے۔ اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی کے رہنماء شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور شاید آخری ہو۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ شیر افضل مروت اور سلمان اکرم راجا کی میڈیا پر لڑائی دیکھ کر افسوس ہوا، سینیئر پارٹی قیادت پارٹی کے اندر ڈسپلن قائم کرے۔ حکومت کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات کا تیسرا دور شاید...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ کو بانی تحریک انصاف عمران خان کا اعتماد حاصل ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ سلمان اکرم راجہ کو بانی پی ٹی آئی نے ہی سیکرٹری جنرل تعینات کیا ہے، کس کو تعینات کرنا یا کس کو ہٹانا ہے یہ بانی پی ٹی آئی کو ہی طے کرنا ہے، پہلے بھی ایسی تعیناتیاں ہوتی رہی ہیں۔شیر افضل مروت کی جانب سے سلمان اکرم راجہ پر پارٹی قوانین کی خلاف ورزی کے الزام پر بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہماری پارٹی کا آئین ہی...
    پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2025ء) پی ٹی آئی کے رہنما شوکت یوسفزئی نے خبردار کیا ہے کہ حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور شاید آخری ہو۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ شیر افضل مروت اور سلمان اکرم راجا کی میڈیا پر لڑائی دیکھ کر افسوس ہوا، سینئر پارٹی قیادت پارٹی کے اندر ڈسپلن قائم کرے۔حکومت کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات کا تیسرا دور شاید آخری ہو کیونکہ حکومت سنجیدہ نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا حکومت اب بیک فٹ پر جا رہی ہے، بانی پی ٹی آئی پہلے ہی کہہ چکے کہ حکومت...
    پشاور(نیوز ڈیسک) پی ٹی آئی کے رہنما شوکت یوسفزئی نے خبردار کیا ہے کہ حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور شاید آخری ہو۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا شیر افضل مروت اور سلمان اکرم راجا کی میڈیا پر لڑائی دیکھ کر افسوس ہوا، سینیئر پارٹی قیادت پارٹی کے اندر ڈسپلن قائم کرے۔حکومت کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات کا تیسرا دور شاید آخری ہو کیونکہ حکومت سنجیدہ نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا حکومت اب بیک فٹ پر جا رہی ہے، بانی پی ٹی آئی پہلے ہی کہہ چکے کہ حکومت کے پاس اختیارات نہیں ہے، اختیار ہے...
    ایک نجی ٹی وی چین کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینیئر سیاستدان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اگر ڈیل کرکے آئیں تو پاکستان کیلئے اچھا ہوگا، بانی پی ٹی آئی اور ان کی پارٹی کو دبانے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ سینیئر سیاستدان محمد زبیر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) میں 2 گروپ ہیں، دونوں گروپس چاہتے ہیں کہ پی ٹی آئی ختم ہو جائے۔ سینیئر سیاستدان محمد زبیر نے ایک نجی ٹی وی چین کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عرفان صدیقی جیسے لوگ چاہتے ہیں کہ پی ٹی آئی کو تسلیم کر لینا چاہیئے، آج تلخیاں بہت زیادہ ہیں، ماضی سے سبق سیکھنا چاہیئے۔ محمد زبیر نے کہا کہ...
    عمران خان: فوٹو فائل اڈیالہ جیل میں ڈیڑھ سال میں پہلی مرتبہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے ملاقات کیلئے مقرر دن پر کوئی ملنے نہیں آیا، ملاقات کا دن ہونے کے باوجود کوئی رہنما، وکیل اور فیملی ممبر اڈیالہ جیل میں ملاقات کیلئے نہیں آسکا۔جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے بانی پی ٹی آئی سے کوئی ملاقات کیلئے نہ پہنچ سکا۔مذاکراتی کمیٹی کا کوئی رکن بھی اڈیالہ جیل ملاقات کیلئے نہیں پہنچا، منگل اور جمعرات بانی پی ٹی آئی سے معمول کی ملاقات کا دن مقرر ہے، جیل مینوئل کے مطابق آج ملاقاتوں کا وقت بھی ختم ہوگیا۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کا بانی سے ملاقات کیلئے جیل حکام سے رابطہپاکستان...
    شہرقائد میں ہواؤں کی سمت تبدیل، سردی کی شدت میں آج سے کمی ہونا شروع ہوگی۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 8.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 81 فیصد  ہے۔شہر قائد میں اج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 تا 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ تک رہنے کا امکان ہے، جبکہ شہر میں اس وقت شمال مشرقی سمت سے 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آئندہ ہفتے تک شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے، جبکہ آئندہ 3 روز تک سردی کی شدت کم رہے گی. تاہم12  جنوری سے سردی کی نئی لہر شہر کو...