2026-07-24@16:09:15 GMT
تلاش کی گنتی: 524
«کہ سنیارٹی»:
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 2026-27 کے ڈومیسٹک سیزن کے شیڈول اور ڈھانچے میں اہم تبدیلیوں کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے ڈومیسٹک ڈھانچے میں تبدیلیوں کے لیے آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کی تیاریوں کو ترجیح دی ہے۔ سیزن کا آغاز 11 اگست سے ملتان میں چار ٹیموں پر مشتمل ایک روزہ ’نیشنل چیمپئنز کپ‘ سے ہوگا جس میں ٹیموں کا انتخاب قومی سلیکشن کمیٹی کرے گی تاکہ ون ڈے فارمیٹ میں نئے ٹیلنٹ کا جائزہ لیا جا سکے۔ اس سیزن میں دو لسٹ اے ٹورنامنٹس منعقد کیے جائیں گے جن میں نیشنل چیمپئنز کپ کے بعد پریزیڈینٹ کپ کھیلا جائے گا۔ دوسری جانب ریجنل ٹیموں کی تعداد 18 سے...
— فائل فوٹو وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ چین کے اختتام پر پاکستان اور چین کی جانب سے مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا۔مشترکہ اعلامیے میں ’نئے دور کی بین الاقوامی برادری‘ اور ’چین پاکستان سیکیورٹی پارٹنرشپ‘ کے قیام پر اتفاق کیا گیا ہے۔مشترکہ اعلامیے کے مطابق چین اور پاکستان نے دفاع، سلامتی اور انسداد دہشتگردی تعاون میں مزید وسعت دینے کا اعلان کیا ہے اور خطے میں امن و استحکام کیلئے مشترکہ کردار پر زور دیا گیا ہے۔چین نے پاکستان کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کیلئے غیر متزلزل حمایت کا اعادہ اور عزم کا اظہار کیا ہے۔پاکستان اور چین نے سی پیک 2.0 کو تیز رفتاری سے آگے بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ گوادر کو علاقائی رابطہ مرکز...
پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر صاحبزادہ فرحان نے کہا ہے کہ ٹیم کی بیٹنگ صرف اوپنرز تک محدود نہیں ہونی چاہیے، اگر ابتدائی بلے باز رنز بنانے میں ناکام رہیں تو مڈل اور لوئر آرڈر کو ذمہ داری اٹھانا ہوگی۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سپر ایٹ مرحلے میں انگلینڈ کے خلاف بھرپور مقابلے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فی الحال پوائنٹس ٹیبل کے حساب کتاب پر بات نہیں ہوئی بلکہ پوری توجہ اگلے میچ پر مرکوز ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ٹاپ آرڈر کا کردار اننگز کو استحکام دینا اور اسے لمبا لے کر چلنا ہے، جس پر ٹیم مسلسل کام کر رہی ہے۔ فرحان کے مطابق بولنگ یونٹ اچھی...
بھارت کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادو کا کہنا ہے کہ انہیں ان لوگوں کی فکر ہے جن کو ابھیشیک کی فارم کی فکر ہے۔ پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ لوگ ابھیشیک کی فارم کے لیے اتنے فکرمند کیوں ہیں۔ وہ ان ٹیمیوں سے متعلق سوچتے ہیں جن کے خلاف ابھیشیک کھیلیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس نے ابھی تک ایک رن بھی اسکور نہیں کیا ہے۔ جب وہ اسکور کرتا ہے تو آپ دیکھتے ہیں کہ کیا ہوتا ہے۔ بھارتی کپتان نے کہا کہ ایسا ہوتا ہے، یہ ٹیم اسپورٹس ہے۔ اب ٹیم کی ضرورت ہے کہ یہ لڑکا اپنی شناخت کے ساتھ کھیلے اور وہ ایسا کرنے...
ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں نیوزی لینڈ کے خلاف اہم میچ سے قبل قومی ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹیم مینجمنٹ نے فخر زمان، شاہین آفریدی اور نسیم شاہ کو ممکنہ طور پر پلیئنگ الیون میں شامل کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ آج کولمبو میں کھیلا جائے گا، تاہم موسم کی خرابی کے باعث بارش میچ پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔ اطلاعات ہیں کہ اگر مقابلہ 20 اوورز سے کم کا ہوا تو تینوں کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا قوی امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فخر زمان کی شمولیت کی صورت میں انہیں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے سپر ایٹ مرحلے کے آغاز کو دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے منفرد انداز میں خوش آمدید کہا ہے، جس کے لیے ایک خصوصی اور دلکش ڈوڈل متعارف کرایا گیا ہے۔ یہ ڈوڈل نہ صرف کرکٹ کے شائقین کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے بلکہ عالمی سطح پر ٹورنامنٹ کے جوش و خروش کو بھی نمایاں کر رہا ہے۔ٹیکنالوجی کے عالمی ادارے گوگل کی جانب سے پیش کیا گیا یہ خصوصی ڈوڈل شوخ اور جاذبِ نظر رنگوں، نمایاں گرافکس اور تھری ڈی ڈیزائن پر مشتمل ہے، جس میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تیز رفتاری، سنسنی اور میدان کی گہماگہمی کو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈ کپ کا فیصلہ کن مرحلہ آج سے شروع ہو رہا ہے، جہاں سپر ایٹ راؤنڈ کے پہلے ہی میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں ایک دوسرے کے مدِ مقابل ہوں گی۔یہ اہم معرکہ کولمبو کے آر پریماداسا اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جہاں مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے پہلی گیند کرائی جائے گی۔ سپر ایٹ مرحلے میں یہ مقابلہ دونوں ٹیموں کے لیے ایونٹ کے اگلے مراحل کی سمت متعین کرنے میں کلیدی کردار ادا کرے گا، کیونکہ یہاں ایک کامیابی پوائنٹس ٹیبل پر مضبوط گرفت دلانے کے ساتھ ساتھ اعتماد میں بھی اضافہ کرے گی۔گروپ مرحلے میں پاکستان اور نیوزی لینڈ نے کمزور...
گوگل نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے سپر ایٹ مرحلے کے آغاز پر ایک خصوصی ڈوڈل متعارف کرایا ہے، جو شائقینِ کرکٹ کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ یہ ڈوڈل شوخ اور دلکش رنگوں، نمایاں اشکال اور تھری ڈی انداز میں تیار کیا گیا ہے جو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے جوش، رفتار اور سنسنی کی بھرپور عکاسی کرتا ہے۔ 7 فروری کو شروع ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دسویں ایڈیشن کا سپر ایٹ مرحلہ آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے شروع ہوگا۔ 20 ٹیموں پر مشتمل اس ایونٹ کو کرکٹ کی تاریخ کے سب سے سخت مقابلوں میں سے ایک قرار دیا جا رہا ہے جس...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کیساتھ کوئی ڈیل یا ڈھیل نہیں ہو رہی ہے، پی ٹی آئی نے اس طرح کی باتیں کرکے لوگوں کو آسرا دینا ہے۔ایک انٹرویو میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ڈیل سے متعلق کوئی گفتگو کسی سطح پر نہیں ہوئی ، ہوسکتا ہے سہولتوں کے حوالے سے لوگوں نے اپروچ کیا ہو۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ امریکہ کامیاب رہا، غزہ پیس بورڈ میں مسلم ممالک کی شرکت سے مثبت نتائج نکلیں گے، دعا ہے اللہ فلسطینیوں کو آزاد کرائے اور ہمارے دشمن کو نیست ونابود کرے۔انہوں نے کہا کہ جنگ کے بعد پاکستان کی پذیرائی ہوئی،عالمی سطح پر پاک فوج...
ملک بھر کے دینی علما کرام نے بلوچستان میں جاری تشدد اور بے گناہ جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و افسوس کا اظہار کیا ہے۔ علما کرام نے مشترکہ بیان میں کہا کہ اسلام میں انسانی جان کی حرمت مسلمہ ہے، عام شہریوں، مزدوروں، مسافروں یا سکیورٹی اہلکاروں کا قتل حرام اور یہ فساد فی الارض کے زمرے میں آتا ہے۔ علما نے کہا کہ دہشت گردی، مسلح بغاوت اور عوامی تنصیبات کو نقصان پہنچانے کی اسلام میں کوئی گنجائش نہیں، چاہے اس کے پیچھے کوئی بھی سیاسی یا نسلی دعویٰ کیوں نہ ہو، اسلام کسی فرد یا گروہ کو جہاد کے اعلان یا دین کے نام پر تشدد کی اجازت نہیں دیتا۔ اس طرح کے اقدامات اسلامی تعلیمات کی کھلی...
کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تعمیر ہونے والے رن وے پر بین الاقوامی پرواز نے کامیابی سے لینڈنگ کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق جناح ٹرمینل ائیرپورٹ کے مرکزی رن وے کی تعمیر نو کے بعد پہلی مرتبہ جمعرات کی دوپہرسعودی عرب سے آنے والی بین الاقوامی روٹ کی پرواز کامیابی سے لینڈ کردی گئی، طیارے کی لینڈنگ پر پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے واٹرسیلیوٹ دیا۔ 8 ارب روپے سے زائد کی خطیر رقم سے مکمل ہونے والے منصوبے کی تکمیل پر ڈیڑھ سال کا عرصہ لگا۔ تعمیراتی اعتبار سے توسیع کے بعد کراچی ائیرپورٹ پر بڑے حجم کے کارگو جہاز اور ائیربس 380 ساختہ وائیڈ باڈی طیارے بھی لینڈ کرسکیں گے۔ پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کےسی ای او/ ائیرپورٹ مینیجرعدنان خان...
راولپنڈی: (نیوزڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے ڈیل کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں۔ راولپنڈی کے بینظیر بھٹو ہسپتال کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ شادی سے پہلے دونوں اطراف سے رضا مندی ضروری ہے، اگر رضا مندی ہوگئی تو ڈیل ہو جائے گی، ہر قیدی کی طرح بانی پی ٹی آئی کا علاج ہونا ان کا حق ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ جب میں جیل میں تھا تو کئی بار ذاتی معالج کیلئے درخواست کی مگر ایک نہ سنی گئی اور نہ ہی علاج سے پہلے بچوں سے ملنے کی اجازت...
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایکشن لینے سے قبل پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے تمام انٹرویوز اور بیانات کی تفصیلات بھی منگوائیں، ویڈیوز اور بیانات کا جائزہ لینے کے بعد علی امین گنڈاپور کےخلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف نے بشریٰ بی بی اور علیمہ خان سے متعلق بیانات پر سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کی جانب سے علی امین گنڈاپور کے بشریٰ بی بی اور علیمہ خان سے متعلق بیانات کا جائزہ لیا گیا، پارٹی قیادت نے اڈیالہ ملاقاتوں کے بعد علی امین گنڈاپور کے خلاف ایکشن کا فیصلہ کیا۔ ذرائع کا...
ویب ڈیسک : وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم کے بیان پر ردعمل دیا ہے۔ اس حوالے سے عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں 5 روز سے صوبے کی مختلف سڑکیں بند ہیں، کے پی میں سڑکوں کی بندش سے کئی ایمبولینس ٹریفک میں پھنس چکی ہیں۔ عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ کے پی حکومت کی سرپرستی میں لوگوں کی جانیں ضائع ہو رہی ہیں۔ کے پی حکومت کی رٹ پشاور میں نہیں، مردان، چترال اور کرم تو دور کی بات ہیں۔ گاڑیوں کی نمبر پلیٹس ڈجٹ نمبر میں اضافہ،3کی بجائے4 ہندسے ہونگے انہوں نے کہا کہ کے پی حکومت کے لیے بانیٔ پی ٹی آئی کے نام پر...
گزشتہ روز آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ میں روایتی حریف بھارت سے شکست کے بعد قومی ٹیم کی کارکردگی پر شدید تنقید کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، جبکہ سابق کپتان محمد یوسف نے بھی کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔ مزید پڑھیں: میں اگر فیصلہ لینا چاہوں تو شاہین، بابر اور شاداب کو باہر بیٹھادوں، شاہد آفریدی شدید غصے میں آگئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں محمد یوسف کا کہنا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ شاہین آفریدی، بابراعظم اور شاداب خان کی جگہ نئے پرفارمرز کو موقع دیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹی20 اسکواڈ کو کمزور ٹیموں کے خلاف نمائشی فتوحات نہیں بلکہ بڑے مقابلوں میں حقیقی کارکردگی...
ورلڈکپ ٹی ٹوئنٹی میں بھارت سے 61 رنز سے شکست کے بعد پاکستان کی وائٹ بال ٹیم کے ہیڈکوچ مائیک ہیسن کا کہنا ہےکہ بھارت نے ہمیں آؤٹ کلاس کردیا، اس کارکردگی کے بعد ڈریسنگ روم میں سب مایوس ہیں۔میچ کے بعد پریس کانفرنس میں وائٹ بال ٹیم کے ہیڈکوچ مائیک ہیسن کا کہنا تھا کہ دوسری اننگز میں گیند پہلی اننگز کے مقابلے میں زیادہ سلپ ہوئی، ایشان کشن نے اچھی اننگز کھیلی وہ ہم سے میچ لےگئے۔مائیک ہیسن کا کہنا تھا کہ عثمان طارق کا یہی رول ہے اور انھیں صحیح وقت پر لایا گیا تھا، میچ میں ہم نے بیٹنگ اچھی نہیں کی، ایشان کشن نے ہمارے اسپنرز پر دباؤ ڈالا، پہلے بولنگ کرنےکا فیصلہ درست تھا،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ممبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ٹی 20 ورلڈ کپ کے 25 ویں گروپ میچ میں نیپال نے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 134 رنز کا ہدف دے دیا۔وانکھیڈے اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔نیپال کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز بنائے، دیپندرا سنگھ ایری نے 58 رنز کی اننگز کھیلی، لوکیش بام 13، آصف شیخ 11، گلثن جا 11 رنز بنا کر پویلین لوٹے، چار کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکے، جبکہ سومپل کامی 26 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیسن ہولڈر نے 4 جبکہ عاکل حسین، میتھیو فورڈی، شیمر جوزف...
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے پاک بھارت ٹاکرے سے قبل قومی ٹیم کے حق میں نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل ہونے والا اہم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میچ انتہائی سنسنی خیز ہوگا اور پوری قوم کی نظریں اس مقابلے پر مرکوز ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ ہمیشہ خاص اہمیت کا حامل ہوتا ہے اور اس بار بھی شائقین کرکٹ کو ایک شاندار مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے اور کھلاڑی بہترین کارکردگی دکھانے کی پوری اہلیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کا...
بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے لیے دو ڈاکٹرز پر مشتمل میڈیکل پینل تشکیل دے دیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی طرف سے تشکیل دیے گئے میڈیکل پینل میں ڈاکٹر امجد اور ڈاکٹر ندیم قریشی شامل ہیں۔ میڈیکل پینل کچھ دیر میں بانی پی ٹی آئی کا معائنہ کرے گا، میڈیکل پینل کے معائنہ کے بعد بانی پی ٹی آئی کو اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ ہوگا۔ اس سے قبل عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ کہ بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کے جاری علاج کے تسلسل میں مزید معائنہ کیا جائے گا۔ عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا ماہرینِ امراضِ چشم ایک خصوصی طبی ادارے میں...
ڈھاکہ کے ڈویژنل کمشنر کے دفتر کی جانب سے 13 پارلیمانی نشستوں کے حتمی نتائج کے اعلان کے بعد یہ واضح ہوگیا ہے کہ دارالحکومت میں اہم سیاسی جماعتوں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا۔ مجموعی طور پر سب سے زیادہ کامیابیاں بی این پی کے حصے میں آئیں، جس کے 7 امیدوار کامیاب قرار پائے، دوسری جانب جماعت اسلامی کے 5 امیدوار کامیاب ہوئے۔ یہ بھی پڑھیں: تاریخی انتخابی مرحلہ مکمل، بنگلہ دیش میں بی این پی دو تہائی اکثریت کے قریب اسی طرح نیشنل سٹیزن پارٹی کو ایک نشست پر کامیابی ملی، جہاں ڈھاکہ-11 سے ’جولائی طلبا تحریک‘ کے روح رواں اور نیشنل سٹیزن پارٹی کے امیدوار ناہید اسلام نے کامیابی حاصل کی۔ یوں ڈھاکہ کی 13 نشستوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کے متوقع مقابلے سے قبل انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے خطے میں بڑھتی کشیدگی کم کرنے کے لیے اہم سفارتی اقدام اٹھا لیا ہے۔خبر رساں اداروں کے مطابق بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام نے تصدیق کی ہے کہ 15 فروری کو ہونے والے ہائی پروفائل میچ سے پہلے ایشیا کے 5 بڑے کرکٹ بورڈز کے سربراہان کو کولمبو میں مدعو کیا گیا ہے، جہاں ایک باضابطہ اجلاس منعقد ہوگا۔اطلاعات کے مطابق اس نشست میں پاکستان، بھارت، بنگلادیش، سری لنکا اور افغانستان کے کرکٹ سربراہان شریک ہوں گے اور انہیں میچ کے دوران پویلین میں بھی ایک ساتھ بیٹھایا جائے گا۔اس اقدام کا مقصد محض رسمی ملاقات نہیں بلکہ باہمی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے 18 ویں گروپ میچ میں بھارت نے نیمیبیا کو 93 رنز سے باآسانی شکست دیدی۔بھارت کے 210 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیمیبیا کی پوری ٹیم 18.2 اوورز میں 116 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی، نیمیبیا کی جانب سے لورین اسٹین کیمپ 29 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جین فرائیلنک 22 رنز بنا کر ارشدیپ سنگھ کا نشانہ بنے۔کپتان ایرسمس کو 18 رنز پر اکشر پٹیل نے آؤٹ کیا، جین نکول نے 13 رنز بنائے جبکہ جے جے اسمتھ بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئےبھارت کی جانب سے ورون چکرورتی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، اکشر پٹیل اور ہاردک پانڈیا نے2 جبکہ ارشدیپ سنگھ،...
وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مملکت آصف علی زرداری کی ملاقات میں پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ بہتر بنانے اور مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں دونوں جماعتوں کے مرکزی رہنما بھی موجود تھے، ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی، معاشی اور سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں اہم قومی اور داخلی سلامتی کے امور اور آزاد کشمیر کے نئے صدر کے انتخاب پر مشاورت ہوئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں غزہ امن بورڈ اور پاکستان کےنکتہ نظر پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ڈھاکا: بنگلادیش میں عام انتخابات کا عمل زور و شور سے جاری ہے، جس میں ملک بھر کے 12 کروڑ 70 لاکھ سے زائد ووٹرز اپنی رائے دے رہے ہیں۔ الیکشن میں ملک کے 299 حلقوں میں صبح 7:30 بجے سے پولنگ کا آغاز ہوا جو شام 4:30 بجے تک جاری رہے گا۔ اس بار 300 نشستوں پر امیدوار مد مقابل ہیں اور حکومت بنانے کے لیے 151 نشستوں پر اکثریت حاصل کرنا لازمی ہے۔ اہم سیاسی جماعتوں میں بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی)، جماعتِ اسلامی، نیشنل سٹیزن پارٹی اور جماعتی پارٹی شامل ہیں۔ بی این پی کی جانب سے سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کے بیٹے طارق رحمان وزارتِ عظمیٰ کے امیدوار ہیں، جبکہ جماعتِ اسلامی کی قیادت میں...
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گورنر کامران ٹیسوری نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب پاکستان عالمی برآمدات میں مزید نمایاں مقام حاصل کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل اور وزیراعظم کی قیادت میں معرکہ حق جیت سکتے ہیں تو معرکۂ ترقی بھی ضرور جیتیں گے۔ تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے میڈ اِن پاکستان کانفرنس اینڈ ایوارڈز سے بحثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانی جب بیرونِ ملک اپنی مصنوعات پر میڈ اِن پاکستان دیکھتے ہیں تو فخر اور خوشی محسوس کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں عہد کرنا ہوگا کہ عالمی معیار اور اعلیٰ کوالٹی کو اپنی پہچان بنائیں گے۔ کامران خان ٹیسوری نے کہا...
کولمبو(نیوزڈیسک)آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں گروپ سی کے اہم میچ میں ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو 30 رنز سے شکست دے دی۔ ممبئی کے وانکھڈے اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے۔ شیرفین ردفورڈ نے 76 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔ روسٹن چیز نے 34 اور جیسن ہولڈر نے برق رفتار 33 رنز بنا کر اپنا حصہ ڈالا۔ ویسٹ انڈیز کی اسکاٹ لینڈ کو 35 رنز سے شکست، شیفرڈ کی ہیٹ ٹرک انگلینڈ کی جانب سے عادل راشد اور جیمی اوورٹن نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ جوفرا آرچر اور سیم کرن نے...
کولمبو: (نیوزڈیسک) ٹی20 ورلڈ کپ کے 12 ویں گروپ میچ میں پاکستان نے امریکا کو 32 رنز سے شکست دے دی۔ سری لنکا کے شہر کولمبو میں کھیلے جانیوالے میچ میں امریکی کپتان مونانک پٹیل نے ٹاس جیت کر قومی کپتان سلمان آغا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ، تاہم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز بنائے۔ گرین شرٹس کی جانب سے اننگز کا آغاز صائم ایوب اور صاحبزادہ فرحان نے کیا تاہم صائم ایوب 19 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جبکہ صاحبزادہ فرخان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 73 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ پاکستان کی جانب سے کپتان سلمان علی آغا ایک رن...
گورنر سندھ کامران ٹیسوری—اسکرین گریپ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ بھارت جانتا ہے کہ 24 کروڑ لوگوں کا ملک ایک ہو کر کھڑا ہوا تو معرکۂ معیشت میں بھی کامیابی ہو گی۔انہوں نے جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ اسلام آباد میں دہشت گردی کے واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، بھارت رسوائی کا بدلہ لینے کے لیے پاکستان میں دہشت گردی کرا رہا ہے، دہشت گرد معصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ ہم اپنے حوصلے پست نہیں ہونے دیں گے، شہداء کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، جہاں بھی ضرورت پڑے گی ذاتی حیثیت میں آپ کے ساتھ کھڑا رہوں گا۔ گورنر سندھ...
پاکستان تحریک انصاف نے 8 فروری کو ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کر رکھا تھا، جس کے لیے کئی مہینوں سے تیاری کی جا رہی تھی۔ کارکنان کی جانب سے وقتاً فوقتاً اس احتجاج کی کامیابی کے حوالے سے دعوے بھی کیے جاتے رہے۔ تاہم دن بھر کی صورتحال نے یہ ظاہر کیا کہ پی ٹی آئی کی توقعات کے مطابق احتجاج کسی بھی شکل میں نمایاں اثر نہیں ڈال سکا۔ سیاسی ماہرین کے مطابق اس احتجاج کو اب کافی حد تک ناکام قرار دیا جا رہا ہے۔ اس ناکام ہڑتال کے بعد یہ سوال بھی اٹھ رہا ہے کہ تحریک انصاف کا مستقبل کیا ہوگا اور یہ بیانیہ پارٹی کے لیے کس حد تک نقصان دہ ثابت...
عام انتخابات میں دھاندلی کیخلاف پی ٹی آئی کی جانب سے ہڑتال کے اعلان کے بعد پشاور اور حیدرآباد میں دکانیں بند،اسلام آباد میںڈی چوک جانے والے راستے پر خار دار تاریں لگا کر پولیس اہلکاروںکو تعینات کردیا گیاجبکہ بٹ خیلہ اور پشاور میںدھاندلی کیخلاف ریلیاں ن
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
پنجاب فوڈ اتھارٹی کی سہولت بازار میں کاروائیاں، 25 من مردہ مرغیاں، ساڑھے 3 من گائے و بکرے کا گوشت تلف
— فائل فوٹو پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیم نے حویلی لکھا کے سہولت بازار میں 2 مقامات پر کارروائی کی ہے۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران 25 من مردہ مرغیاں، ساڑھے 3 من گائے اور بکرے کا گوشت تلف کیا گیا۔ترجمان نے کہا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے ان کے قبضے سے لوڈر رکشہ اور موٹر سائیکل بھی ضبط کر لی گئی۔ڈی جی فوڈز کا کہنا ہے کہ مردہ مرغیاں اور مضرِ صحت گوشت اوکاڑہ اور ملحقہ جگہوں پر سپلائی کیا جانا تھا۔
بدنامِ زمانہ امریکی جنسی مجرم جیفری ایپسٹین سے متعلق فائلز میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا نام سامنے آنے کے بعد بھارت کی سیاسی فضا شدید ہلچل کا شکار ہو گئی ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق اس انکشاف کے بعد نہ صرف بھارتی اپوزیشن جماعتیں حکومت کے خلاف متحرک ہو گئی ہیں بلکہ پارلیمنٹ کے اندر بھی شدید ہنگامہ آرائی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ اپوزیشن رہنماؤں کا مؤقف ہے کہ ایپسٹین جیسے متنازع اور عالمی سطح پر بدنام کردار سے کسی بھی قسم کا تعلق انتہائی سنگین معاملہ ہے، جس پر خاموشی اختیار کرنا ممکن نہیں۔ بھارتی پارلیمنٹ میں عام آدمی پارٹی، کانگریس اور دیگر اپوزیشن جماعتوں نے اس معاملے پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے دو...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک) سیکیورٹی فورسزکی خیبرپختونخوا میں دو الگ الگ کارروائیوں میں 24 خوارج ہلاک ہوگئے۔ پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کےمطابق خوارج کی موجودگی کی اطلاعات پرسیکیورٹی فورسز نے ضلع اور کزئی میں آپریشن کیا،آپریشن کے دوران فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو موثر طریقے سے نشانہ بنایا،شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 14 خوارج کو جہنم واصل کر دیا گیا۔ آئی ایس پی آرکا کہنا ہےکہ خوارج کی موجودگی کی اطلاعات پرسیکیورٹی فورسزنےضلع اورکزئی میں آپریشن کیا،شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 14 خوارج کو جہنم واصل کر دیا گیا،ضلع خیبرمیں دوسری کارروائی میں 10 خوارج ہلاک ہوئے۔ آئی ایس پی آرکا کہنا ہےکہ آپریشن کےدوران فورسز نے خوارج کے ٹھکانوں کو موثرطریقے سے نشانہ...
لاہور: (نیوزڈیسک) تیسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 111 رنز سے شکست دیکر سیریز میں وائٹ واش کردیا۔ لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 208 رنز کا ہدف دیا۔ ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی ٹیم مقررہ اوورز بھی پورے نہ کھیل سکی اور محض 16.7 اوورز میں 96 رنز بنا کر پوری ٹیم پویلین لوٹ گئے۔ مہمان ٹیم کی بیٹنگ لائن اننگز کے آغاز میں ہی لڑکھڑا گئی، آسٹریلیا کے مارکوس سٹونیئس 23، کیمرون گرین 22 اور جوش فلپ 14 رنز بنا پائے جبکہ...
مریم نواز—فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب میں ڈیجیٹل انقلاب کا آغاز ہو چکا ہے، پنجاب ایگریکلچر، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کا قیام عوامی خدمت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔پاکستان کی پہلی ایگریکلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ادارے کے قیام پر دلی خوشی ہے۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ جدید لیب نہ ہونے سے برآمد کنندہ اور صارف دونوں نقصان اٹھا رہے ہیں، پنجاب ایگریکلچر، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی 10 سال کی کٹھن محنت کا ثمر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب ترقی و خوش حالی کی راہ پر گامزن ہے، عوامی خدمت ہمارا شعار ہے، ادارے کا قیام، ادارے میں...
ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ دہشتگردوں سے ایک خودکش جیکٹ، 3 دستی بم، 3 ایس ایم جیز، 200 گولیاں اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی، اسی دوران دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی ٹیم پر فائرنگ کر دی۔ حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں 6 خطرناک دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے جبکہ 8 دہشت گرد اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ دہشتگردوں سے ایک خودکش جیکٹ، 3 دستی بم، 3 ایس ایم جیز، 200 گولیاں...
—فائل فوٹو میانوالی میں چاپڑی ڈیم کے قریب کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے، 6 مبینہ دہشت گرد ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے۔اس حوالے سے ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ 8 دہشت گرد اندھیرے میں فرار ہو گئے، سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے چھاپا مارا تھا۔ پشین میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک، 10 اہلکار زخمی: اعتزاز گورایہان کا کہنا تھا کہ انہوں نے سرنڈر نہیں کیا تو کارروائی کی گئی، ہم نے ثالثین بھی بھیجے، ہمیں لوگوں کو مارنے کا کوئی شوق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی ٹیم پر فائرنگ کر دی،...
کولاج فوٹو: فائل وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل نے بانی پی ٹی آئی کو اسپتال لے جانے کے معاملے کو نان ایشو جبکہ مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا شفیع جان نے وزیر مملکت کے بیان کو افسوس ناک قرار دے دیا۔ جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں میزبان شاہزیب خانزادہ سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھا کہ جو بھی علاج ہوا وہ بانی پی ٹی آئی کی اجازت سے ہوا، بانی پی ٹی آئی کو اسپتال لے جانا ایک نان ایشو اور روٹین کا معاملہ ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ جیل کے اندر بانی پی ٹی آئی کی مختلف بیماریوں کا علاج ہوتا رہا ہے۔ بیرسٹر عقیل ملک کا...
بانیٔ پی ٹی آئی کی ہمشیرہ نورین نیازی—فائل فوٹو بانیٔ پی ٹی آئی کی ہمشیرہ نورین نیازی کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کی آنکھ میں کوئی مسئلہ نہیں، وہ صحت مند ہیں۔راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی سے متعلق جان بوجھ کر افواہیں اڑائی جا رہی ہیں۔ یہ بھی پڑھیے بشریٰ بی بی کی بہن کو کوئی غلط فہمی ہوئی ہو گی: نورین نیازی دوسری جانب ترجمان خیبر پختونخوا حکومت شفیع جان نے راولپنڈی میں ماربل فیکٹری ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بانیٔ پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے بڑی تشویش ہے۔ان کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں کہ کسی بھی...
ویب ڈیسک: آئی سی سی کی جانب سے بھارت میں کھیلنے سے انکار پر بنگلہ دیش کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے نکالنے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کی بھی ایونٹ میں شرکت پر تاحال سوالیہ نشان ہے۔ آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان تو ہو گیا لیکن کیا پاکستان ورلڈ کپ کھیلے گا ؟اس پر مشاورت کیلئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی آج وزیراعظم شہبازشریف سے اہم ملاقات متوقع ہے۔ اولڈ ایسوسی ایٹس آف کنیرڈ سوسائٹی کے زیرِاہتمام کنیرڈ کالج میں ایمپاور ہر فیسٹیول ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں شریک ہونے یانہ ہونے سے متعلق امور پرگفتگو ہوگی۔ ذرائع کے مطابق ٹی...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11 ویں ایڈیشن کے لیے کھلاڑیوں کی نیلامی 11 فروری کو کرانے کا اعلان کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پلیئرز کی آکشن پاکستانی روپوں میں ہوگی۔کم سے کم قیمت 60 لاکھ روپے رکھی گئی ہے جبکہ مہنگا ترین کھلاڑی 4 کروڑ 20 لاکھ میں خریدا جا سکے گا۔ Pakistan players are in the house at Gaddafi Stadium, Lahore ????️ All set for the HBL PSL Players’ Auction Workshop for the start of the #NewEra ⚡#HBLPSL pic.twitter.com/NhJ5654mNM — PakistanSuperLeague (@thePSLt20) January 25, 2026 ٹیم اسکواڈ ارکان کی تعداد 16 اور زیادہ سے زیادہ 20 مقرر کی گئی ہے جن میں غیرملکی کھلاڑی پانچ سے سات تک رکھے جاسکیں گے۔جبکہ ہر ٹیم میں تین یا...
وفاقی وزیر داخلہ کا ژاو شیرین کو چینی قونصل جنرل تعیناتی پرخراج تحسین لاہور :(نیوزڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سے چین کے قونصل جنرل ژاو شیرین نے ملاقات کی۔ اس موقع پر محسن نقوی نے ژاو شیرین کی بطور چینی قونصل جنرل خدمات ک
لاہور :(نیوزڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سے چین کے قونصل جنرل ژاو شیرین نے ملاقات کی۔ اس موقع پر محسن نقوی نے ژاو شیرین کی بطور چینی قونصل جنرل خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ چینی قونصل جنرل ژاو شیرین نے محسن نقوی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ سب آپ کی حیرت انگیز رفتار کے معترف ہیں اور پاک چین دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے آپ نے گراں قدر کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے بطور وزیر اعلیٰ پنجاب اور اب بطور وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاک چین دوستی کو مضبوط بنانے کے لیے غیر معمولی کام کیا ہے،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">فیفا کے صدر جیانی ان فینٹینو نے پاکستان کے جلد دورے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ وزیرِاعظم شہباز شریف سے پاکستان آنے کا وعدہ کرچکے ہیں اور اس وعدے کو پورا کرنا چاہتے ہیں۔ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سے ان کا تعلق مضبوط ہو رہا ہے اور وہ خود آکر فٹبال کی صورتحال دیکھنا چاہتے ہیں۔جیانی ان فینٹینو نے پاکستان فٹبال فیڈریشن میں حالیہ تبدیلیوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فیڈریشن کو نیا صدر ملا ہے جو نہایت اچھا کام کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ درست سمت میں قیادت ملنے سے فٹبال کے شعبے میں بہتری آتی ہے اور پاکستان میں بھی اس کے مثبت...
پاکستان مسلم لیگ نون کی رہنما اور پشاور کے بلور خاندان کی رکن ثمر بلور کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی پر حملے اس لیے نہیں ہوتے کیوں کہ وہ خود ان دہشتگردوں کا سیاسی ونگ ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اے این پی کو خیر باد کہنے والی بلور خاندان کی واحد خاتون سیاستدان ثمر ہارون بلور کون ہیں؟ وی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ثمر بلور نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت ریڈیو پاکستان پر حملہ کرنے والے شرپسندوں کے ہاتھ میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست میں ان کا آنا کسی خواہش یا منصوبہ بندی کا نتیجہ نہیں تھا بلکہ حالات نے انہیں اس ڈگر پر ڈال دیا۔ ثمر بلور نے کہا کہ ان کے شوہر...
فوٹو: آئی این پی سٹی تاجر اتحاد کے رہنما شرجیل گوپلانی کا کہنا ہے کہ گل پلازا مارکیٹ ایسوسی ایشن مینٹیننس کی مد میں ماہانہ سوا کروڑ روپے لیتی تھی۔تاجر رہنما کا کہنا ہے کہ فی اسکوائر فٹ مینٹیننس 245 روپے مقرر تھی، اتنی بھاری رقم کے باوجود انتظامات نہ ہونے پر مارکیٹ ایسوسی ایشن جواب دے۔ادھر تکنیکی کمیٹی نے گل پلازا کو مخدوش قرار دیتے ہوئے اسے مکمل گرانے کی سفارش کردی۔ ٹیکنیکل کمیٹی نے گل پلازا کو مخدوش قرار دیتے ہوئے مکمل گرانے کی سفارش کردیکمیٹی نے سفارش کی کہ گل پلازا کو ریسکیو آپریشن کے بعد گرا دیا جائے، گل پلازا 8124 گز اور 1102 دکانوں پر مشتمل پلازا ہے۔ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور پاکستان انجنیئرنگ کونسل...
پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر بابر اعظم کا کہنا ہے کہ میں اچھی یادوں کے ساتھ واپس جا رہا ہوں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بگ بیش لیگ کی ٹیم سڈنی سکسرز نے بابر اعظم کا بیان شیئر کیا ہے۔ جس میں انہوں نے کہا کہ سڈنی سکسرز کے فینز کا شکریہ، انہوں نے سپورٹ کیا۔ بابر اعظم کا کہنا ہے کہ میں سڈنی سکسرز کے کوچز اور کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ A message from Babar before he heads back to Pakistan to join his national teammates in camp ???? pic.twitter.com/0vO0Nuokzw — Sydney Sixers (@SixersBBL) January 22, 2026 انہوں نے کہا کہ میں یہاں بہت لطف اندوز ہوا ہوں، بدقسمتی سے مجھے...
لاہور:(نیوزڈیسک)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت آج سے شروع ہو گئی ہے، جبکہ فزیکل ٹکٹیں انیس جنوری سے دستیاب ہوں گی۔ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔ سیریز کے تمام مقابلے قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہوں گے۔ آسٹریلوی ٹیم کینگروز اٹھائیس جنوری کو لاہور پہنچے گی۔ سیریز کا پہلا میچ انتیس جنوری، دوسرا اکتیس جنوری جبکہ تیسرا اور آخری میچ یکم فروری کو کھیلا جائے گا۔ تمام میچز شام چھ بجے شروع ہوں گے۔
معرکہ حق میں کامیابی کے بعدپاکستانی لڑاکا طیاروں کی مانگ بڑھ گئی:وزیراعظم، امریکی لبرٹی فنانشل کیساتھ ایم و یو سائن، وفدفیلڈ مارشل سے بھی ملا
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان کی ڈیجیٹل مالیاتی منڈیوں میں بڑھتی ہوئی بین الاقوامی دلچسپی کو سراہتے ہوئے پاکستان کے تیزی سے عالمی ڈیجیٹل فنانس کا حصہ بننے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف سے امریکی کمپنی ”ورلڈ لبرٹی فنانشل“ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر زچری وٹکوف کی قیادت میں وفد نے بدھ کو یہاں ملاقات کی جس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، چیف آف ڈیفنس فورسز و چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیراعظم کے خصوصی معاون سید طارق فاطمی اور چیئرمین پاکستان ورچوئل...
فائل فوٹو گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے پی بھارت، اسرائیل اور ٹی ٹی پی کو خوش کرنا چاہتے ہیں۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ اداروں کے خلاف بیانات دے کر ملک دشمنوں کو خوش کر رہے ہیں۔فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ مطالبات مذاکرات سے منوائے جاتے ہیں، ریاست مخالف بیانات سے نہیں۔ وزیراعلیٰ بتائیں افغانستان ملوث نہیں تو دہشتگردی میں کون ملوث ہے؟ فیصل کریم کنڈیانہوں نے کہا کہ یہ مانتے ہیں کہ وفاق نے صوبے کو سو فیصد حصہ نہیں دیا لیکن جو دیا ہے وہ کہاں لگایا؟ ضم اضلاع میں ایک تھانا بھی بنایا گیا؟ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سرگودھا: جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ موجودہ حالات میں پی ٹی آئی سامنے آئے یا نہ آئے جے یو آئی ضرورآئے گی۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی الیکشن آئین کا تقاضا ہیں حکومت کو کسی بھی وقت کروانے ہی ہوں گے۔یہ بات انہوں نے پنجاب کے شہر سرگودھا کے قصبہ ہجن آمد پر مولانا جاوید نعمانی کی وفات پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہی۔صحافی نے مولانا سے سوال کیا کہ سی ایم کے پی کا کہنا ہے کہ انہیں پنجاب میں پروٹوکول نہیں ملا ،جس پر اُنہوں نے پنجابی میں دلچسپ جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’ کجھ شہر دے لوگ ظالم سن کجھ سانوں وی مرندا...
کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے مرکزی ترجمان میر ضیاء اللہ لانگو نے محمود خان اچکزئی کے اس بیان پر سخت ردعمل دیا ہے جس میں انہوں نے چار ماہ کے اندر بعض علاقوں کی پاکستان سے علیحدگی کا دعویٰ کیا تھا۔ کوئٹہ سے جاری بیان میں بی اے پی ترجمان نے کہا کہ محمود خان اچکزئی کی سیاست ہمیشہ لسانی نفرت، قومی انتشار اور منفی بیانیے کے گرد گھومتی رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اچکزئی نے ہمیشہ بلوچ اور پشتون قوموں کے درمیان نفرت کو ہوا دی اور ماضی میں بلوچستان کے عوام کے دلوں میں پنجابیوں کے خلاف زہر بھرنے کی کوشش کی جاتی رہی۔ میر ضیاء اللہ لانگو...
—فائل فوٹو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے دورے سے قبل سیکیورٹی تھریٹ موجود تھا، جس سے انہیں آگاہ کیا گیا تھا۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی پلان بھی ترتیب دیا گیا، طے شدہ روٹس اور مقامات کے برعکس دورے کیے گئے۔شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ ناصر شاہ نے پی ٹی آئی رہنماؤں سے رابطہ کر کے ان سے پروگرام لیا، پہلے دن ہی انہیں کہا تھا کہ ان علاقوں میں جائیں، ان علاقوں میں نہ جائیں، یہاں تھریٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ اس موقع پر پولیس پر پتھراؤ، میڈیا کی گاڑیوں کو نقصان اور صحافیوں سے بدسلوکی کے واقعات پیش آئے، سیکیورٹی صورتِ...
شہر قائد کے علاقے منگھوپیر میں واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل کو روند دیا، حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ منگھوپیر تھانے کے قریب واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل سواروں کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ ایس ایچ او منگھوپیر نے بتایا کہ فوری طور پر متوفی کی شناخت نہیں ہو سکی جبکہ اس کی عمر 55 سال کے قریب بتائی جاتی ہے جبکہ زخمی ہونے والے 45 سالہ صالح محمد کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ مزید پڑھیں کراچی؛ بے لگام ہیوی ٹریفک آدھے گھنٹے کے دوران مزید 2 جانیں نگل گئی کراچی میں ٹریفک حادثے میں موٹرسائیکل سوار جاں بحق کورنگی...
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ اس سال کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) شہر میں 46 ارب روپے خرچ کرے گی۔اپنے بیان میں مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ اولڈ سٹی ایریا کو جدید شہری سہولیات سے آراستہ کرنا اولین ترجیح ہے ، چند ہفتوں میں پانی کی فراہمی کے لیے کام شروع کردیا جائے گا۔میئر کراچی کا کہنا تھا کہ اولڈ سٹی ایریا میں مختلف ترقیاتی کاموں کا سنگِ بنیاد بھی رکھ دیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ پانی چوری پر اسپیشل کورٹ بنائیں گے ، چوری میں ملوث پرائیویٹ اور سرکاری افراد کے خلاف کارروائی ہوگی ۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنڈوجام (نمائند جسارت)سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام اور بلوچستان ایگریکلچر کالج کوئٹہ کے درمیان صوبائی سطح پر تعلیمی و تحقیقی تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کیے گئے ہیں۔ اس معاہدے کا مقصد موسمیاتی تبدیلی سے مطابقت، پائیدار زراعت، ڈرائی لینڈ اور رینج لینڈ مینجمنٹ، فارسٹری، فوڈ سیکیورٹی، اور بارش و نکاسی? آب کے مؤثر اور سائنسی استعمال جیسے اہم زرعی و ماحولیاتی چیلنجز پر مشترکہ تحقیق کو فروغ دینا ہے۔مفاہمتی یادداشت پر دستخط تفصیلات کے مطابق سندھ زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر الطاف علی سیال نے سندھ زرعی یونیورسٹی جبکہ پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق ریکی نے بلوچستان ایگریکلچر کالج کوئٹہ کی نمائندگی کرتے ہوئے ایک معاہدے پر دستخط کیے...
ملک اور ریاستی اداروں کیخلاف تقریر کی اجازت نہیں ہوگی‘، پی ٹی آئی کو باغ جناح میں جلسے کی مشروط اجازت مل گئی
کراچی کے ڈپٹی کمشنر ایسٹ نے پاکستان تحریک انصاف کو باغ جناح میں جلسے کی اجازت دے دی۔ اس حوالے سے وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا تھاکہ جلسے کے لیے این او سی شرائط کے ساتھ جاری کیا گیا اور جلسے کے دوران امن کی مکمل ذمہ داری منتظمین پر ہوگی۔ان کا کہنا تھاکہ اشتعال انگیز تقاریر، مواد اور فرقہ وارانہ گفتگو کی اجازت نہیں، ملک اور ریاستی اداروں کے خلاف تقریر کی اجازت نہیں ہوگی، ٹریفک کی روانی برقرار رکھنا منتظمین کی ذمہ داری ہے اور پروگرام مقررہ وقت سے پہلے ختم کرنا لازم ہوگا۔شرجیل میمن نے کہا کہ سکیورٹی وجوہات پر اجازت منسوخ کرنے کا اختیار ضلعی انتظامیہ کے پاس ہوگا.
فرانس، برطانیہ اور جرمنی نے ایران میں جاری حکومت مخالف مظاہروں کے دوران مظاہرین کی ہلاکتوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایرانی سیکیورٹی فورسز پر زور دیا گیا کہ وہ مظاہرین پر تشدد سے باز رہیں۔ فرانسیسی صدر، برطانوی وزیراعظم اور جرمن چانسلر کی جانب سے ایران کی صورتحال پر ایک مشترکہ بیان جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ ایرانی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے طاقت کے استعمال پر گہری تشویش پائی جاتی ہے۔ بیان میں ایرانی حکام پر زور دیا گیا کہ وہ تشدد سے باز رہیں اور انسانی حقوق کا احترام کریں۔ مشترکہ بیان میں اس امر پر بھی زور دیا گیا کہ ایرانی حکام کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی آبادی...
لاہور:(نیوزڈیسک) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے گورنر ہاؤس لاہور میں سید داود علی گیلانی کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے سرگرم سیاسی کارکنوں نے پاکستان پیپلز پارٹی میں باضابطہ شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے ساتھیوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ مختلف جماعتوں کے کارکنوں اور رہنماؤں کا پیپلز پارٹی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں امن، استحکام اور ترقی کے لیے تمام سیاسی قوتوں کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا...
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے سلمان اکرم راجا اور اسد قیصر کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ آج صرف ون پوائنٹ ایجنڈا دہشتگردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا ہمیشہ سے موقف رہا ہے کہ دہشتگردی ایک ناسور ہے اور اس پر سیاست نہیں ہونی چاہیے بلکہ اس کا خاتمہ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف نیشنل ایکشن پلان کے 14 نکات پر عملدرآمد کرایا جائے۔ بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کے لیے گرین سگنل دے دیا۔ ذرائع کے مطابق حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف نے بھی اسپیکر سردار ایاز صادق کو گرین سگنل دے دیا ہے جب کہ حکومتی وفد اسپیکر کی درخواست پر مذاکرات کے لیے تیار ہے۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے منتخب نمائندوں سے ہی مذاکرات ہوں گے۔ غیر منتخب نمائندوں سے بات چیت نہیں کریں گے۔ دوسری جانب اسپیکر آفس ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی تک مذاکرات کے لیے تحریک انصاف کے کسی رہنما نے باضابط رابطہ نہیں کیا۔ اسپیکر آفس ذرائع کے مطابق...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کے لیے گرین سگنل دے دیا۔ ذرائع کے مطابق حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف نے بھی اسپیکر سردار ایاز صادق کو گرین سگنل دے دیا ہے جب کہ حکومتی وفد اسپیکر کی درخواست پر مذاکرات کے لیے تیار ہے۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے منتخب نمائندوں سے ہی مذاکرات ہوں گے۔ غیر منتخب نمائندوں سے بات چیت نہیں کریں گے۔ دوسری جانب اسپیکر آفس ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی تک مذاکرات کے لیے تحریک انصاف کے کسی رہنما نے باضابط رابطہ نہیں کیا۔ اسپیکر آفس ذرائع کے مطابق سردار ایاز صادق نے...
نجی یونیورسٹی میں طالبعلم کے بعد طالبہ کی خودکشی کی کوشش کے معاملے پر پولیس نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ طالبہ کے لواحقین کی جانب سے تاحال کسی قسم کی قانونی کارروائی کیلئے درخواست جمع نہیں کرائی گئی، طالبہ اس وقت ہسپتال میں زیر علاج ہے، اس کی ریڑھ کی ہڈی اور پھیپھڑوں پر گہرے زخم آئے ہیں، جس کی وجہ سے طالبہ کا بیان ریکارڈ نہیں کیا جا سکا۔پولیس کے مطابق طالبہ فاطمہ کے تمام ضروری ٹیسٹ دوبارہ کئے گئے ہیں اور اہل خانہ سے بھی مختلف پہلوؤں پر معلومات حاصل کی گئی ہیں۔واقعے کی مکمل تفصیل جاننے کیلئے یونیورسٹی اور اطراف میں نصب تمام سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج...
کراچی کے علاقے رئیس گوٹھ کے قریب بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک منی ٹرک میں نصب خودکش بم (وی بی آئی ای ڈی) کو ناکارہ بنا دیا، جبکہ قریب ہی گھریلو ساختہ بارودی مواد کا ایک بڑا ذخیرہ بھی برآمد کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق منی ٹرک میں پلاسٹک کے 60 ڈرموں میں بھرے گئے دھماکہ خیز مواد اور 5 گیس سلنڈر موجود تھے، جن کا مجموعی وزن تقریباً 2 ہزار کلوگرام تھا۔ سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ یہ بارودی مواد کراچی کے مصروف تجارتی مرکز ڈولمن مال پر حملے کے لیے استعمال کیا جانا تھا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے معیاری ای او ڈی طریقۂ کار کے تحت علاقے کو مکمل طور پر گھیرے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: محکمہ انسداد دہشتگری(سی ٹی ڈی) بنوں ریجن اور لکی مروت پولیس کے مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 3 خارجی جہنم مارے گئے۔سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق آپریشن پولیس سٹیشن نورنگ کے علاقے میں کیا گیا جس میں پولیس پر حملوں، دہشتگردی اور قتل اقدام قتل کے مقدمات میں مطلوب خطرناک تین دہشتگرد کو جہنم واصل کیا گیا۔ترجمان نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے دہشتگردوں میں ٹارگٹ کلر محمد نذیر عرف مجاہد بھی مارا گیا ، محمد نذیر عرف مجاہد ٹریفک کانسٹیبل زارم خان اور حفیظ اللہ، سی ٹی ڈی اہلکار وحید نواب، سپیشل برانچ اہلکار عارف اللہ کی شہادت میں ملوث تھا۔اِسی طرح مقابلے میں ایف سی بلوچستان کے اہلکار زین اللہ، لکی مروت پولیس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی سندھ آزاد خان کو کراچی کا نیا پولیس چیف مقرر کر دیا گیا ہے، جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن چیف سیکرٹری سندھ کی جانب سے جاری کر دیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 21 کے افسر آزاد خان کو کراچی پولیس چیف تعینات کیا گیا ہے، جبکہ ذوالفقار لاڑک کو ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ کا منصب سونپا گیا ہے۔اسی نوٹیفکیشن کے تحت شرجیل کھرل کو ایڈیشنل آئی جی آپریشنز سندھ مقرر کیا گیا ہے، جبکہ اقبال دارا کو ایڈیشنل آئی جی پولیس ٹریننگ سندھ کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔مزید برآں پرویز چانڈیو کو ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ اور فیصل عبداللہ چاچڑ کو ڈی آئی جی میرپورخاص تعینات کیا گیا ہے، جبکہ...
مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پاکستان میں تھیلیسیمیا کا بڑھتا رجحان تشویشناک ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے نجی تھیلیسیمیا کیئر سینٹر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور قوم کی غفلت کے سبب تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا بچے پیدا ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ہر حال میں نکاح سے پہلے لڑکے کا ٹیسٹ کرانا چاہیئے۔ جو نکاح سے قبل ٹیسٹ نہیں کررہا تو وہ جرم کررہا ہے۔ اس کے بعد اگر وہ ایسا کررہا ہے تو بچے کا قاتل وہ خود ہوگا۔ کیا ہم پولیو گن پوائنٹ پر پلوائیں اور ٹیسٹ بھی گن پوائنٹ پر کرائیں؟ عوام خود شعور حاصل کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا المیہ یہ ہے کہ ہم پولیو...
—فائل فوٹو وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ 25 کروڑ کی آبادی ہے، ہر سال 62 لاکھ مزید بچے پیدا کر رہے ہیں، پیدائش میں وقفہ دے نہیں رہے اور اسپتالوں کو برا کہتے ہیں۔ملک کی پہلی تھیلیسیمیا موبائل وین کے افتتاح کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں اسپتال بنانے پر نہیں مریض کم کرنے پر توجہ دینی ہے، جب نوجوان نسل بیماری ہوگی تو آپ کا ملک کیسے ترقی کرے گا، ہمارے یہاں بچے کی پیدائش کے وقت 400 ماؤں کی اموات ہوتی ہے۔مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ ارادے انسان کرتا ہے پھر اللّٰہ ان سے کام لیتا ہے، تھلیسیمیا مرض کو روکا جاسکتا ہے، دو متاثرہ افراد کی شادی ہوگی...
ہم اداروں پر حملے کرتے تو نجانے کیاحشر ہوتا، پی ٹی آئی کے ساتھ کچھ ہوا نہ ایکشن پر شکایت کرنی چاہیے: بلاول
لاڑکانہ (بیورو رپورٹ +نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی انتہا پسندی کی سیاست چھوڑ دے، اپنے لیڈر کی گرفتاری اور کیسز پر قومی اداروں پر حملہ کریں گے تو ایکشن پر شکایت نہیں ہونی چاہیے۔ اداروں پر حملے پیپلز پارٹی کرتی تو نجانے ہمارا کیا حشر ہوتا، پی ٹی آئی کیساتھ تو کچھ بھی نہیں ہوا۔ میڈیا نمائندوں سے گفتگوکوتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا سیاسی جماعتوں کو جمہوریت کی بقاءکے لیے سیاسی حل نکالنا چاہیے۔ حالات کے پیش نظر تمام سیاسی جماعتوں کو ایک نقطے پر لانے کے لیے صدر آصف علی زرداری کو کردار ادا کرنا ہو گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا...
وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی مسائل ہمیشہ سیاسی طور پرحل کرتی ہے، پیپلزپارٹی نے کبھی اداروں کیخلاف بات نہیں کی۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ کوئی افغانی پاکستان آنا چاہتا ہے تو ویزا لے کر آئے۔ وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی مسائل ہمیشہ سیاسی طور پرحل کرتی ہے، پیپلزپارٹی نے کبھی اداروں کیخلاف بات نہیں کی۔ اُنہوں نے کہا کہ سیاسی مسائل پارلیمنٹ میں حل ہونے چاہئیں، ماضی میں مختلف سیاسی جماعتوں کی قیادت جیلوں میں گئی، خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال سب کے سامنے ہے۔ گورنرخیبر...
اپنے آبائی حلقے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو اِس وقت صوبے کے حالات کی طرف توجہ دینی چاہیے، وہاں کے عوام دہشت گردی کا شکار ہیں اور نشانہ بنے ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی سیاست کا محور معرکہ فساد، معرکہ انتشار ہے جب کہ ہمارا ترقی ہے۔ اپنے آبائی حلقے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو اِس وقت صوبے کے حالات کی طرف توجہ دینی چاہیے، وہاں کے عوام دہشت گردی کا شکار ہیں اور نشانہ بنے ہوئے ہیں۔ اُنہوں...
سیاسی بحران سے نکلنے کے لیے آج نہیں تو کل مفاہمت کرنا ہوگی: بلاول بھٹو WhatsAppFacebookTwitter 0 27 December, 2025 سب نیوز گڑھی خدا بخش(آئی پی ایس )چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سیاسی بحران سے نکلنے کے لیے آج نہیں تو کل مفاہمت کرنا ہو گی۔سندھ کے علاقے گڑھی خدا بخش میں سابق وزیرِاعظم بے نظیر بھٹو شہید کی 18ویں برسی کے موقع پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ محترمہ کی شہادت کواٹھارہ سال گزرچکے ہیں،، قاتلوں،دہشت گردوں کیلییسب سیبڑا جواب آپ ہو،چاروں صوبوں سیہرسال بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کوپیغام جاتا ہیکل بھی بی بی...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) رہنما مسلم لیگ ن کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے ترغر میں پی ٹی آئی دور میں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق صوبائی دارالحکومت کے لبرٹی چوک میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیپٹن (ر) محمد صفدر کا کہنا تھا کہ پاکستان بھر کا انتہائی پسماندہ ضلع ترغر ہے،مشکل حالات میں وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف وہاں گئے جو کہ فاٹا کنٹرولڈ تھا اسے سیٹل علاقے میں لے کر آئے۔ اُنہوں نے کہا کہ وفاق کے ساتھ معاہدہ کیا کہ آپ کو مراعت دی جائیں گی، ہم آپ لوگوں کے پاس آئے مگر ہمیں، دس ارب روپے کا پیکیج دیا گیا، دس ارب روپے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251215-01-8 دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) انڈر 19 ایشیا کرکٹ کپ کے پانچویں میچ میں بھارت نے پاکستان کو 90 رنز سے شکست دے دی۔241 رنز کے ہدف کے تعاقب میں قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم 42ویں اوور میں 150 رنز پرڈھیر ہوگئی، حذیفہ احسن 70 رنز کسیاتھ نمایاں رہے، کپتان فرحان یوسف نے 23 اور عثمان خان نے 16 رنز بنائے جبکہ دیگر کوئی کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکا۔قبل ازیں آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی دبئی میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، بھارتی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 41.1 اوورز میں 10 وکٹوں کے نقصان پر 240 رنز بنائے۔بھارتی بلے باز آیوش مہاترے 38، ویبھو...
ہائر ایجوکیشن کمیشن نے بلوچستان کے ہونہار طالب علموں کےلئے ایل ایل ایم و پی ایچ ڈی اسکالر شپس کا اعلان کیا ہے۔ بلوچستان کے طالب علموں کو ملکی جامعات میں ایل ایل ایم اور بیرون ملک ایل ایل ایم اور پی ایچ ڈی کی اسکالر شپس دی جائیں گی ، اس کے لئے ضروری ہے کہ امیدوار کے پاس بلوچستان کا ڈومیسائل اور لوکل سرٹیفکیٹ ہو۔ ایل ایل ایم کےلئے عمر کی بالائی حد 30 سال جبکہ پی ایچ ڈی کےلئے 35 سال مقرر کی گئی ہے۔ امیدواروں کےلئے ایل ایل بی اور ایل ایل ایم کی تکمیل اور 50 فیصد نمبر ضروری قرار دیئے گئے ہیں جبکہ اپٹیٹیوٹ ٹیسٹ میں 50 فیصد نمبر ضروری ہیں، درخواستیں جمع کرانے...
ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی اور سپیشل برانچ نے 98 فیصد کوائف کی ہڑتال مکمل کرلی ہے۔ 64 ہزار 596 میں سے 40 ہزار 839 آئمہ مساجد کے کوائف کی تصدیق ہو گئی ہے۔ سپیشل برانچ کی جانب سے بھی آئمہ مساجد کے کوائف کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ سی ٹی ڈی نے 45 ہزار 632 آئمہ مساجد کے کوائف کو درست قرار دیدیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا اعزازیہ کارڈ برائے امام مسجد کی تصدیقی عمل جاری ہے۔ 64 ہزار آئمہ مساجد کے کوائف کی تصدیق حتمی مراحل میں داخل ہو چکی ہے۔ ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی اور سپیشل برانچ نے 98 فیصد کوائف کی ہڑتال مکمل کرلی ہے۔ 64 ہزار 596 میں سے...
رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ یہ حیرت کی بات ہے کہ ہر روز مبینہ طور پر لوگوں پر ظلم کرنے والی حکمراں پارٹی وندے ماترم کی بات کررہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اترپردیش سے رکن پارلیمنٹ کپل سبل نے کہا کہ "وندے ماترم" صرف مادر وطن کی حفاظت کا فرض نہیں ہے، بلکہ مظالم کے خلاف احتجاج کرنا بھی ہے۔ وندے ماترم کی 150ویں سالگرہ کے موقع پر راجیہ سبھا میں بحث میں حصہ لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوآبادیاتی دور میں آزادی پسندوں کو دہشتگرد کہا جاتا تھا اور وندے ماترم ان کا جنگی نعرہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ حیرت کی بات ہے کہ حکمران جماعت وندے ماترم کی بات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (نمائندہ جسارت) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری کا کہنا ہے کہ ایک سیاسی جماعت سیاسی دجال کا کام کر رہی ہے، اس کی کوشش ہے عوام اور افواج کے درمیان دراڑ پیدا کرے۔ لاہور کے علاقے باغبان پورہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول زرداری نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگانا میرا یا میری پارٹی کا مطالبہ نہیں، میں کسی سیاسی پارٹی پر پابندی کے حق میں بھی نہیں ہوں، سیاسی پارٹی کو خیبر پختونخوا میں اپنا رویہ بہتر کرنا ہوگا، دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن میں خلل ڈالا تو مسائل بنیں گے، سیاسی جماعت دہشت گردوں کی سہولت کار بنی تو پھر گورنر راج لگانا مجبوری بن جائیگا ، خیبر پختونخوا میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا کی ریاست کینٹکی میں یونیورسٹی پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک طالب علم ہلاک اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے واقعہ فرینکفرٹ شہر کی سرکاری یونیورسٹی میں اس وقت ہوا جب ایک ہال میں سالانہ امتحان چل رہا تھا۔ یہ واقعہ سردیوں کی چھٹیوں سے چند روز قبل ہی پیش آیا ہے۔ یونیورسٹی کے ترجمان مائیکل ڈی کورے نے سی این این کو بتایا کہ پولیس نے مبینہ طور پر فائرنگ کرنے والے مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا اور اس کا کہنا ہے کہ وہ یونیورسٹی کا طالب علم نہیں ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بظاہر یہ واقعہ ٹارگٹڈ نہیں لگتا، تاہم مزید تحقیقات...
—فائل فوٹو اڈیالہ جیل کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بانیٔ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کو اڈیالہ جیل سے کہیں اور منتقل کرنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل سے منتقلی کی خبریں قیاس آرائی کے سوا کچھ نہیں، وہ آئی اڈیالہ جیل میں موجود ہیں، جہاں ان کا مکمل خیال رکھا جاتا ہے۔جیل ذرائع نے بتایا ہے کہ پمز اسپتال کی 5 رکنی ڈاکٹرز کی ٹیم نے حال ہی میں بانیٔ پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کیا، وہ مکمل صحت یاب ہیں، ان کی سیکیورٹی اور کھانے کا مکمل خیال رکھا جاتا ہے۔ حکومت کا بانیٔ پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل سے منتقل کرنے پر...
ویب ڈیسک : چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہےکہ ایک سیاسی جماعت سیاسی دجال کا کام کر رہی ہے، اس کی کوشش ہے عوام اور افواج کے درمیان دراڑ پیدا کرے۔ لاہور کے علاقے باغبان پورہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نےکہا کہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگانا میرا یا میری پارٹی کا مطالبہ نہیں، میں کسی سیاسی پارٹی پر پابندی کے حق میں بھی نہیں ہوں، سیاسی پارٹی کو خیبر پختونخوا میں اپنا رویہ بہتر کرنا ہوگا، دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن میں خلل ڈالا تو مسائل بنیں گے، سیاسی جماعت دہشت گردوں کی سہولت کار بنی تو پھر گورنر راج لگانا مجبوری بن جائےگا ، خیبر پختونخوا...
اسلام آباد (نیوزڈیسک) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ خوشی ہو گی کہ مریم نوازسندھ سے الیکشن لڑیں، بلکہ کوئی بھی مسلم لیگی سمیت پورا پاکستان سندھ سے الیکشن لڑے، چاہوں گا جب بھی الیکشن ہو پہلے ریفارمز ہوں، تاکہ کسی بھی وزیراعلی پر فارم 47 اور وزیراعظم پر سلیکٹڈ کا الزام نہ لگے، پیپلزپارٹی پر جو مرضی الزام لگائیں، لیکن مجھ پرآپ فارم 47 والا الزام نہیں لگا سکتے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرادی نے باغبانپورہ میں پارٹی کارکن مرحومہ زبیدہ شاہین کے گھر کا دورہ کیا جس دوران اہل خانہ سے فاتحہ خوانی کی ، بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نےپنجاب میں ایف پی سی سی آئی سےملاقات کی،حالیہ...