2025-07-01@09:14:51 GMT
تلاش کی گنتی: 48406

«باغوں کے»:

(نئی خبر)
    راولپنڈی میں اربن فلڈنگ کا خطرکے پیش نظر ریسکیو 1122 کی جانب سے شہر کے مختلف پوائنٹس پر اعلانات کیے جا رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اعلانات شہریوں کی آگاہی سے سائرن بجانے والے 10 پوائنٹس سے کئے گئے، شہریوں کو سیلابی صورتحال سے بچاؤ کیلئے اعلانات کئے گئے  اعلان  میں کہا گیا کہ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند دنوں میں شدید بارشوں کی پیشگوئی ہے، دریاؤں ، ندی نالوں کے قریب دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے، دریاؤں نہروں ندی نالوں میں نہانے ، تہرنے یا جمع ہونے پر مکمل پابندی ہے ۔  خاص طور پر بچوں کو پانی کے قریب جانے سے منع کریں، کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر 1122 پر کال کریں، یہ پیغام آپ کی...
    اسلام آباد: اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (SIFC) کی مؤثر سہولت کاری سے پاکستان نے سیاحت کے فروغ کے لیے ایک اہم سنگ میل عبور کر لیا۔  گلگت بلتستان میں کوہ پیمائی اور ٹریکنگ کی رائلٹی فیس کے تنازع کو خوش اسلوبی سے حل کر لیا گیا، جس سے خطے میں سیاحتی سرگرمیوں کی بحالی کی راہ ہموار ہوگئی۔ اس پیشرفت سے نہ صرف مقامی ہوٹل مالکان، گائیڈز، پورٹرز اور ٹرانسپورٹرز کا اعتماد بحال ہوا ہے بلکہ بین الاقوامی کوہ پیماؤں کے اعتماد میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔  رائلٹی فیس کے مسئلے کے باعث کچھ عرصے سے سیاحتی سرگرمیاں متاثر ہو رہی تھیں، تاہم مختلف اسٹیک ہولڈرز کی بروقت مشاورت اور شمولیت کے ذریعے اس چیلنج...
    لاہور/اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30 جون ۔2025 ) پنجاب بھر میں پری مون سون کا نیا سلسلہ شروع ہو رہا ہے، جس کے مطابق ماہرین نے آئندہ 5 دن کےلئے موسم کی پیشگوئی کی ہے محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ لاہور سمیت صوبے بھر میں پری مون سون بارشوں کا نیا سسٹم دوبارہ پاکستان میں داخل ہو رہا ہے، جس کے باعث اگلے 4سے 5 روز تک وقفے وقفے سے ہلکی اور تیز بارشوں کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے. لاہور شہر شدید حبس کی لپیٹ ہے اور تیز بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے گزشتہ روز ہونے والی بارش سے نہ صرف شہری زندگی متاثر ہوئی بلکہ لاہور ڈیویلپمنٹ پروگرام بھی شدید متاثر ہوا...
    ا سلام آ باد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی میں اہم بہتری آئی ہے، جس کے بعد پاکستانی شہری اب 32 ممالک میں ویزا فری یا ویزا آن ارائیول کے ذریعے سفر کر سکیں گے۔  آ ج نیوز  کے مطابق حال ہی میں، عالمی شہرت یافتہ کمپنی ہیلی اینڈ پارٹنرز نے پاکستانی پاسپورٹ کو 100 ویں نمبر پر درجہ دیا ہے۔ 2021 میں یہ پاسپورٹ 113 ویں نمبر پر تھا، لیکن اب کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق یہ 13 درجے بہتری کے ساتھ دنیا کے 100 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔یہ بہتری پاکستانی شہریوں کے لیے خوش آئند ہے کیونکہ اس کے ذریعے انہیں مختلف ممالک میں بغیر ویزا کے جانے کی سہولت حاصل ہوگی۔...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30 جون ۔2025 )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت مانے یا نہ مانے، عالمی برادری پاکستان کے موقف کو تسلیم کر رہی ،پاکستان کے اس وقت امریکا کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں لیکن ماضی کے برعکس یہ تعلقات مشترکہ فوجی مصروفیات پر مبنی نہیں، افغان شہری پاکستان میں غیر قانونی کاروبار اور زمینوں پر قبضہ کر رہے ہیں، افغان اپنے وطن واپس لوٹے تو پاکستانی شہریوں کے لیے ملازمت کے مواقع کھلیں گے.(جاری ہے) ایک انٹرویو میں وزیر دفاع نے کہاکہ جس نہر میں وہ اکثر تیراکی کرتے ہیں، وہاں کناروں کے ساتھ ڈمپر کھڑے ہیں، جو افغان باشندوں کی ملکیت ہیں جو عارضی پناہ گاہوں میں رہتے ہیں لیکن انہوں...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30 جون ۔2025 )وزارت خزانہ نے ماہانہ اقتصادی جائزہ رپورٹ میں کہا ہے کہ صارف قیمت اشاریہ (سی پی آئی) کے مطابق جون میں مہنگائی کی شرح 3 سے 4 فیصد کے درمیان رہنے کی توقع ہے گزشتہ ماہ وزارت خزانہ نے بڑی صنعتوں (ایل ایس ایم) کی ترقی کے بارے میں محتاط رویہ اپناتے ہوئے مئی اور جون کے دوران مہنگائی میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا تھا.(جاری ہے) ماہرین وزارت خزانہ کی رپورٹ پر عدم اعتماد کا اظہار کررہے ہیں ان کا کہنا ہے کہ اس کا کوئی امکان نظرنہیں آرہا کہ مہنگائی کی شرح مستحکم ہوگی کیونکہ مسلسل تین سال سے حکومت شرح نمو کے اہداف حاصل کرنے میں مسلسل ناکام...
    پنجاب حکومت نے جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا نام تبدیل کرتے ہوئے اسے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے نام سے منسوب کردیا ہے۔ اب اس طبی ادارے کو ’مریم نواز انسٹیٹیوٹ آف کارڈیو ویسکولر ڈیزیزز‘ کہا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ادارہ دراصل جناح اسپتال لاہور کے سامنے تعمیر کیے جانے والے جناح ٹراما سینٹر منصوبے کی اپ گریڈ شکل ہے، جس کا آغاز سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے دور حکومت میں 4 سال قبل کیا گیا تھا۔ بعد ازاں نگران حکومت کے دور میں اس منصوبے کو بدل کر امراض قلب کی ایک جدید علاج گاہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا، اور اس کا نام ’جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی‘ رکھا گیا تھا۔ تاہم اب پنجاب کی موجودہ...
     عابد چودھری :انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کیاسک علامہ اقبال ائیر پورٹ پر قائم کر دیا گیا۔ شہری اب اپنا انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس چند منٹوں میں حاصل کر سکتے ہیں،انٹرنیشنل لائسنس کے حصول کیلئے شہری کا ریگولر لائسنس بنا ہونا لازم ہے،پاکستان کے کسی بھی ائیرپورٹ پر یہ پہلی مرتبہ سہولت فراہم کی گئی ہے،کیاسک سے شہری لائسنس سے متعلق دیگر سروسز بھی حاصل کر سکیں گے،ٹریفک وارڈنز کی سہولت کیلئے بھی مختلف چوراہوں پر کیاسک لگائے جا رہے ہیں۔ انارکلی : مکان کی چھت گر نے سےملبےتلےدب کر5افراد زخمی  سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید  کا کہنا تھا کہ  ٹریفک پولیس لاہور جدید طرز کی جانب گامزن ہے،کیاسک 24 گھنٹے تین شفٹوں میں کام کریگا ،عملہ تعینات کر...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے دعویٰ کیا ہے کہ 8 فروری 2024 کے عام انتخابات میں پی ٹی آئی نے 180 نشستیں جیتی تھیں، اور تحریک انصاف سے انتخابی نشان چھیننا ایک المناک واقعہ تھا، پارٹی سے انتخابی نشان چھین لینا سیاسی ناانصافی تھی، اور عوام کے مینڈیٹ کی توہین ہے۔ یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے پارٹی رہنماؤں سے ملاقات میں کیا ہدایات دیں؟ شیخ وقاص اکرم نے تفصیلات بتادیں پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ مریم نواز کی بجٹ تقریر کے دوران پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی نے بھرپور احتجاج کیا، جبکہ صوبائی وزیر خزانہ...
    شرکاء سے خطاب میں سچل شیرازی نے کہا کہ آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای امت مسلمہ کے عظیم رہبر ہیں، ان کی قیادت میں ایران کی جوابی کارروائی نے سامراج کی فرقہ وارانہ عمارتوں کو پاش پاش کردیا ہے اور دنیا کو یہ بتا دیا ہے کہ امام حسینؑ کے ماننے والے شیعہ و سنی اسرائیل کا مقابلہ جاری رکھیں گے اور اسرائیل کی نابودی کیلئے اپنی تمام تر توانائیں بروئے کار لائیں گے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو کراچی میں مجلس عزا کے دوران ہزاروں عزاداران امام حسینؑ کا آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای سے اظہار عقیدت کراچی میں مجلس عزا کے دوران ہزاروں عزاداران امام حسینؑ کا آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای سے اظہار...
    غاصب اسرائیلی وزیر خارجہ نے نام نہاد "ابراہم معاہدوں" میں توسیع پر مبنی صیہونی رژیم کی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ گولان کی پہاڑیاں صیہونی رژیم کے قبضے میں باقی رہینگی! اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی وزیر خارجہ جدعون ساعر نے اپنے ایک نئے بیان میں اعلان کیا ہے کہ صیہونی رژیم، "ہمسایہ ممالک" کے ساتھ دوستانہ تعلقات استوار کرنے کے لئے "ابراہم معاہدوں" کو وسعت دینے کی خواہاں ہے۔ جدعون ساعر نے کہا کہ ہم شام و لبنان کو بھی "دوستانہ معاہدوں" شامل کرنے کے لئے ابراہم معاہدے کو توسیع دینا چاہتے ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق غاصب صیہونی وزیر خارجہ نے مقبوضہ شامی علاقے "گولان" کے بارے سخت لہجہ اپناتے ہوئے مزید کہا کہ اسرائیل، گولان...
    ا سلام آ باد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزارتِ خزانہ نے ماہانہ اقتصادی جائزہ رپورٹ میں کہا ہے کہ صارف قیمت اشاریہ (سی پی آئی) کے مطابق جون میں مہنگائی کی شرح 3 سے 4 فیصد کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔ ڈان نیوز  نے وزارت خزانہ کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ ماہ وزارت خزانہ نے بڑی صنعتوں (ایل ایس ایم) کی ترقی کے بارے میں محتاط رویہ اپناتے ہوئے مئی اور جون کے دوران مہنگائی میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔مئی 2025 میں سال بہ سال مہنگائی کی شرح دسمبر کے بعد بلند ترین سطح پر تھی، جو کئی ماہ کے وقفے کے بعد افراطِ زر کے دوبارہ بڑھنے کا اشارہ دیتی ہے۔ادارہ شماریات پاکستان کے جاری کردہ اعداد...
    سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف 3 جولائی کو آذربائیجان کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف جمعرات کے روز آذربائجان کے 2روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے۔ اپنے دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف، اقتصادی تعاون تنظیم (ECO) کے سربراہی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ اس کے علاوہ وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان کی اعلیٰ قیادت اور دیگر رکن ممالک کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کریں گے، جن میں باہمی تعاون، اقتصادی روابط، توانائی، تجارت، علاقائی استحکام اور سفارتی شراکت داری پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔ انارکلی : مکان کی چھت گر نے سےملبےتلےدب کر5افراد زخمی وزیراعظم کے اس دورے کو سفارتی و تجارتی لحاظ سے اہم قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ...
    وزیر اطلاعات و نشریاست عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی وی فیس سے متعلق حالیہ فیصلے کے  بعد پی ٹی وی کے ناظرین اور ملازمین کو یقین دلاتے ہیں کہ قومی نشریاتی ادارے کا عظیم ورثہ ہمارے لیے باعثِ فخر ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ملازمین کو یقین دلاتے ہیں کہ قومی نشریاتی ادارے کا عظیم ورثہ ہمارے لیے باعثِ فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان شاء اللہ ہمارا مستقبل بھی تابناک ہوگا، خدا کے فضل سے ہم پی ٹی وی میں نئے معیارات قائم کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اور ادارے کی بہتری کے لیے جاری اصلاحاتی منصوبے کو مزید آگے بڑھائیں گے،  ناظرین اور ملازمین...
    اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینا سپریم کورٹ کے شاندار ترین فیصلوں میں سے ایک تھا۔ ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجا نے کہا کہ مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کا فیصلہ سپریم کورٹ کے شاندار ترین 2 فیصلوں میں سے ایک تھا۔ انہوں نے کہا کہ ویسے تو بہت سے فیصلے ہیں کہ ضیا الحق، یحییٰ خان اور مشرف کے جانے کے بعد جبر کے خلاف فیصلہ دیا، لیکن سپریم کورٹ کے 2ہی فیصلے ہیں جن میں جبر کے نظام کے دوران اس کے خلاف فیصلہ دیا گیا۔ سلمان اکرم...
    طویل عرصے سے سیاسی منظرنامے سے غائب رہنے والے سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے حال ہی میں وزیراعظم شہباز شریف نے ملاقات کی ہے جس کے بعد سیاسی قیاس آرائیوں نے جنم لیا کہ شاید چوہدری نثار کو دوبارہ مسلم لیگ ن میں واپسی کی دعوت دی جائے گی۔ حالیہ ملاقات اور اس کے بعد جنم لینے والی قیاس آرائیوں کے بعد صارفین سابق وفاقی وزیر داخلہ کے پرانے ویڈیو کلپس سوشل میڈیا پر شیئر کرتے نظر آئے جس میں مسلم لیگ ن سے الگ ہونے کے بعد چوہدری نثار علی خان نے نواز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ ’میں نے 34 برس تک نواز شریف کا بوجھ اٹھایا ہے‘۔ چوہدری...
    اسرائیلی فوج کے مطابق شمالی غزہ کے علاقے کفرد جبیلیہ میں آپریشن کے دوران 20 سالہ فوجی سارجنٹ یسرائیل ناتان روزن فیلڈ دھماکے میں ہلاک ہو گیا۔ وہ رواں ماہ غزہ میں ہلاک ہونے والا 20واں اسرائیلی فوجی ہے۔ رفح میں غزہ ہیومینیٹرین فاؤنڈیشن کے امدادی مرکز کے قریب اسرائیلی فائرنگ سے کم از کم 5 افراد شہید ہوئے، جبکہ غزہ کی شہری دفاعی ایجنسی کے مطابق مجموعی طور پر 17 فلسطینی، اسرائیلی بمباری اور فائرنگ میں شہید ہوئے، جن میں 3 بچے بھی شامل ہیں۔ ادھر اسرائیل نے شمالی غزہ کے متعدد علاقوں سے فلسطینیوں کو انخلا کا حکم دیا ہے، جبکہ وزیراعظم نیتن یاہو نے جنگ اور ممکنہ یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے پر غور کے لیے اعلیٰ...
    نیو یا ر ک(ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی برادری نے ایک بار پھر پاکستان پر بھرپور اعتماد کا اظہار کر دیا، پاکستان کو ایک اور بڑا اعزاز مل گیا، پاکستان کو اقوام متحدہ کے انڈسٹریل ڈیولپمنٹ بورڈ کے 53 ویں اجلاس کا صدر منتخب کر لیا گیا، پاکستان کے مستقل مندوب کامران اختر نے آج سے نئی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں، پاکستان کو یہ اہم موقع پہلی مرتبہ میسر آیا ہے۔ڈان نیوز کے مطابق سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک اور بڑا اعزاز پاکستان کے حصے میں آیا ہے، عالمی برداری کے اعتماد کے باعث پاکستان کو اقوام متحدہ کے انڈسٹریل ڈیولپمنٹ بورڈ کے 53 ویں اجلاس کا صدر منتخب کر لیا گیا ہے۔پاکستان کے مستقل مندوب کامران...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کی چار اسٹینڈنگ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہو گئی۔جیو نیوز کے مطابق پنجاب اسمبلی میں ان کمیٹیوں کے سربراہوں کے خلاف پیش کی گئی عدم اعتماد کی قراردادوں کو اکثریتی ووٹوں سے منظور کر لیا گیا۔ذرائع کے مطابق لٹریسی کمیٹی کے چیئرمین عنصر اقبال، اسپیشل ایجوکیشن کی چیئرپرسن صائمہ کنول، کالونیز کے چیئرمین احسن علی، اور مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈیولپمنٹ کمیٹی کے چیئرمین رائے مرتضیٰ کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔ذرائع مطابق چاروں اسٹینڈنگ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے اور 4 اسٹینڈنگ کمیٹیوں کےچیئرمینوں کو عہدوں سےہٹانےکےنوٹس جاری کردیے گئے ہیں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ اب اسٹینڈنگ کمیٹیوں کےنئےچیئرمین...
    بسیم افتخار: پاکستان اسٹیل ملزکی بحالی کے امکانات روشن،وزیراعظم کے معاونِ خصوصی ہارون اختر خان سے روسی وفد کی ملاقات،اسٹیل ملز کی بحالی ،صنعتی شعبے میں سرمایہ کاری پر توجہ مرکوز رہی،ہارون اختر خان 5 جولائی کو وفد کےہمراہ روس روانہ ہوں گے۔ پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے معاونِ خصوصی ہارون اختر خان کا روس کا دورہ کریں گے، وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے صنعت و پیداوار، ہارون اختر خان سے روسی وفد نے ملاقات کی۔روس کے وفد کی قیادت ڈینس نزاروف کررہے تھے ، ملاقات میں دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔  انارکلی : مکان کی چھت گر نے سےملبےتلےدب کر5افراد زخمی...
    روس کی جاپان کے سمندر میں بحری مشقیں جاری ہیں، مشقوں میں روس نے دشمن کے فرضی بحری اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: روس کا یوکرین پر بڑا فضائی حملہ، یوکرینی ایف 16 جہاز تباہ، پائلٹ بھی ہلاک روسی وزارتِ دفاع کے حوالے سے سرکاری خبر رساں ادارے ٹی اے ایس نے بتایا کہ روس نے جاپان کے سمندر میں بحری مشقوں کے دوران کروز میزائلوں سے دشمن کے فرضی بحری اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے، مشقوں میں روس کے پیسفک فلیٹ کی جنگی کشتیاں اور ساحلی میزائل سسٹمز شامل تھے، جنہوں نے مشترکہ طور پر میزائل حملہ کرتے ہوئے دشمن جہازوں کی فرضی موجودگی کو ہدف بنایا۔ روسی وزارت دفاع کے مطابق مشقوں کے دوران...
    —فائل فوٹو وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کو دنیا کے اولین سیاحتی مراکز کی فہرست میں شامل کریں گے۔ وزیر اعظم  کی زیر صدارت پاکستان میں سیاحت کو فروغ دینے سے متعلق اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم کو شعبہ سیاحت کی استعداد کو بروئے کار لانے کے لیے تجاویز پیش کی گئیںاجلاس میں وفاقی وزراء عطا اللّٰہ تارڑ، حنیف عباسی، انجنئیر امیر مقام، وزیر اعظم کے مشیر رانا ثناء اللّٰہ، معاون خصوصی حذیفہ رحمٰن اور اعلیٰ حکام شریک تھے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف کا بلوم برگ کی رپورٹ پر اظہارِ اطمینانوزیراعظم نے کہا کہ رپورٹ میں بروقت قرض کی ادائیگی کا بھی اعتراف کیا گیا ہے، رپورٹ یقینی طور پر حکومتی معاشی صورتحال میں بہتری کا ثبوت...
    پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم— فائل فوٹو عدالت نے پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم کی برطرفی کے خلاف درخواست پر عبوری حکم جاری کرتے ہوئے انہیں عہدے پر بحال کر دیا۔ عدالت نے پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم کے خلاف جاری کیے گئے برطرفی کے احکامات غیر قانونی قرار دیتے ہوئے معطل کر دیا ہے، جس کے بعد وہ بطور ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) بحال ہو گئے ہیں۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ضیاء القیوم عہدے سے فارغوفاقی ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ضیاء القیوم کو ان کی کارکردگی غیر تسلی بخش قرار دے کر فارغ کر دیا ہے۔ سول جج فرسٹ کلاس ویسٹ نے اپنے حکم میں کہا کہ ڈاکٹر ضیاء القیوم کی...
    وزیراعظم 3 جولائی کو آذربائیجان کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 30 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیراعظم شہبازشریف 3 جولائی کو آذربائیجان کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف جمعرات کے روز (3 جولائی کو) آذربائجان کے 2روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے، جہاں وہ اقتصادی تعاون تنظیم (ECO) کے سربراہی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ وزیراعظم اس اہم دورے کے دوران نہ صرف سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے بلکہ آذربائیجان کی اعلیٰ قیادت اور دیگر رکن ممالک کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کریں گے، جن میں باہمی تعاون، اقتصادی روابط، توانائی، تجارت، علاقائی استحکام اور سفارتی شراکت داری پر تبادلہ خیال...
    ویب ڈیسک:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمارا ملک دنیا میں کسی بھی ملک سے سیاحت کے ضمن میں کم نہیں،پاکستان کودنیا کے اولین سیاحتی مراکز کی فہرست میں شامل کریں گے۔  پاکستان میں سیاحت سے متعلق اجلاس میں گفتگوکرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ پاکستان کے شعبہ سیاحت میں زر مبادلہ کمانے کی لا محدود استعداد موجود ہے، اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو قدرتی وسائل اور لازوال خوبصورتی سے نوازا ہے، پاکستان کو ایک ٹورازم برینڈ کے طور پر بیرون ملک متعارف کروایا جائے۔ انارکلی : مکان کی چھت گر نے سےملبےتلےدب کر5افراد زخمی  وزیراعظم شہبازشریف نے پاکستان ٹوراِزم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کوسیاحت کے فروغ کیلئےعملی اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ صوبوں کے تعاون سے...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے 4 اسٹینڈنگ کمیٹیوں چیئرمینوں کے خلاف عدم اعتماد کامیاب ہوگئی۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کی 4 اسٹینڈنگ کمیٹیوں کےچیئرمینوں کے خلاف عدم اعتماد پیش کی گئی جو کامیاب ہوگئی ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ چیئرمین لٹریسی عنصراقبال، چیئرپرسن اسپیشل ایجوکیشن صائمہ کنول، چئیرمین کالونیز احسن علی اور چیئرمین مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈیولپمنٹ رائےمرتضیٰ کے خلاف عدم اعتماد لاکر عہدے سے ہٹایا گیا۔ ذرائع مطابق چاروں اسٹینڈنگ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے اور 4 اسٹینڈنگ کمیٹیوں کےچیئرمینوں کو عہدوں سےہٹانےکےنوٹس جاری کردیے گئے ہیں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ اب اسٹینڈنگ کمیٹیوں کےنئےچیئرمین کےالیکشن اب دوبارہ ہوں گے ۔ فیک...
    غزہ میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں تباہ ہونے والی عمارت کے ملبے سے بچنے کی کوشش کرتا ہوا ایک فلسطینی سائیکل سوار نوجوان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ الجزیرہ کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسرائیلی فضائی حملے کے بعد ایک عمارت زمیں بوس ہو جاتی ہے۔ عین اسی لمحے ایک فلسطینی نوجوان اپنی سائیکل پر اس جگہ سے گزر رہا ہوتا ہے اور ملبے سے بچنے کی کوشش کرتا ہے، لیکن جھٹکے سے گر پڑتا ہے۔ ویڈیو کے اگلے حصے میں ہر طرف دھواں چھا جاتا ہے اور نوجوان کی حالت واضح نہیں ہو پاتی۔  رپورٹ کے مطابق یہ حملہ شمالی غزہ کے علاقے ابو اسکندر میں کیا...
    بھارت میں کرکٹ میچ کے دوران بلے باز دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہو گیا۔ انڈین میڈیا کے مطابق بھارتی پنجاب کے شہر فیروزپور میں ایک مقامی ٹورنامنٹ کے دوران بیٹسمین دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوگیا۔  سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہرجیت سنگھ ایک شاندار چھکا لگانے کے فوراً بعد دوسرے اینڈ پر موجود ساتھی کھلاڑی کے ساتھ خوشی منانے جاتا ہے لیکن اچانک پچ پر ہی گر پڑتا ہے۔ گرنے کے بعد ساتھی کھلاڑی اور مخالف ٹیم کے ارکان فوراً مدد کو پہنچے اور اسے فوری طبی امداد دینے کی کوشش کی گئی تاہم وہ ہوش میں نہ آ سکا۔ بعد ازاں اسپتال میں ڈاکٹروں نے تصدیق کی کہ اس کی...
    اسلام آباد: وزیراعظم 3 جولائی کو آذربائیجان کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف جمعرات کے روز (3 جولائی کو) آذربائجان کے 2روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے، جہاں وہ اقتصادی تعاون تنظیم (ECO) کے سربراہی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ وزیراعظم اس اہم دورے کے دوران نہ صرف سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے بلکہ آذربائیجان کی اعلیٰ قیادت اور دیگر رکن ممالک کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کریں گے، جن میں باہمی تعاون، اقتصادی روابط، توانائی، تجارت، علاقائی استحکام اور سفارتی شراکت داری پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔ وزیراعظم کے اس دورے کو سفارتی و تجارتی لحاظ سے اہم قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ...
    سوات میں سیاحوں کے حادثے کے بعد کے پی حکومت کا ڈویژنل ہیڈکوارٹر کے لئے ائیر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ زرائع کے پی حکومت  نے کہا کہ سوات، ڈی آئی خان، ایبٹ آباد کے لئے پہلے مرحلے میں ائیر ایمبولینس کا پلان تیار ہوگا۔ ہیلی کاپٹر ائیر ایمبولینس میں دشوار گزار پہاڑی علاقوں، سیلابی صورتحال میں ریسکیو کرنے کے لئے ٹرینڈ اسٹاف بھرتی ہوگا۔ ذرائع صوبائی انسپکشن ٹیم  نے کہا کہ  سوات واقعے میں ہیلی کاپٹر موجود تھا، تربیت یافتہ عملہ نہ ہونے کے باعث تاخیر ہوئی، تیز ہواؤں کی وجہ سے ہیلی کاپٹر اڑان رسک تھا۔
    کراچی  میں  قائدآباد سے صادق  آباد جانے والے  اسکریپ کے تاجر کو  اغوا کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق قائد آباد کے  رہائشی اسکریپ کے تاجر معین الدین کو  صادق آباد جاتے ہوئے اغوا  کیا گیا،  واقعہ کا مقدمہ مغوی تاجر کے بیٹے غیاث الدین کی مدعیت میں قائد آباد تھانے میں درج کردیا گیا ہے۔ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ اغواکاروں نے مغوی تاجر کی برہنہ تشدد زدہ ویڈیو بھی اہلخانہ کو بھیجی ہے۔مقدمہ کے متن میں مدعی نے پولیس کو بتایا کہ میرے والد فیکٹریوں،  سرکاری اداروں اور مارکیٹوں سے اسکریپ خریدتے ہیں، اغوا سے قبل  والد نے بتایا تھا کہ  وہ پنجاب صادق آباد میں اسکریپ خریدنے جارہے ہیں جس کیلئے  چھوٹا بھائی ذیشان والد کو 21جون...
    گورنر نے دونوں نوجوانوں کی بہادری اور انسانی امداد کے جزبہ کو سراہا، گورنر نے دونوں نوجوانوں کو اپنی جانب سے عمرہ پر بھیجنے کا اعلان کیا،  گورنر نے دونوں نوجوانوں کو انکی بہادری اور انسانی خدمت کے جزبہ پر تعارفی شیلڈ بھی پیش کی۔  اسلام ٹائمز۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سوات واقعے میں سیاحوں کی جان بچانے والے 2 نوجوانوں کو عمرے کی ادائیگی کے لیے بھجوانے اور سول ایوارڈ دینے کے لیے وزیراعظم کو سفارش کرنے کا اعلان کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے سوات واقعہ میں سیاحوں کی جان بچانے والے مقامی نوجوانوں نے ملاقات کی، گورنر خیبر پختونخوا نے محمد ہلال خان اور عصمت علی کو مصنوعی کشتی...
    پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ ایک بار پھر سوشل میڈیا پر چہ میگوئیوں کا مرکز بن گئی ہیں، لیکن اس بار ان کے بولڈ انداز کے بجائے ان کی ذاتی زندگی کے ایک نئے پہلو نے سب کی توجہ اپنی طرف مبذول کروائی ہے۔ حال ہی میں انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اسٹوریز میں علیزے کو ایک نامعلوم شخص کے ساتھ وقت گزارتے دیکھا گیا، جس نے فینز کے درمیان تجسس کی لہر دوڑا دی۔ ایک اسٹوری میں علیزے کو اپنے اس ’مسٹری مین‘ کے کندھے پر ہاتھ رکھے دکھایا گیا، جس کے ساتھ انہوں نے دو نیلے دل کے ایموجیز بھی شامل کیے تھے۔ ایک اور ویڈیو میں یہی شخص علیزے کے لیے کھانا پیش کرتا نظر آیا۔ صورتحال...
    لندن: برطانیہ میں سالانہ گلیمسٹونبری میں پرفارمنس کے دوران مشہور بینڈ بوب وائلین کے گلوکاروں نے مردہ باد اسرائیلی فوج کے نعرے لگائے جس کے نتیجے میں میلے کی انتظامیہ اور وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے پریشانی کا اظہار کردیا۔ غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر اور گلیسٹونبری کی انتظامیہ نے بوب وائلین کے دونوں گلوکاروں کی جانب سے اسرائیلی فوج مردہ باد کے نعروں پر شرمندگی کا اظہار کیا ہے۔ انگلینڈ میں منعقد ہونے والے سالانہ میلے گلیسٹونبری میں لندن کا مشہور بیند بوب وائلین اور آئرلینڈ کے تین ارکان پر مشتمل بینڈ کنیکیپ نے پرفارم کیا جہاں لوگوں کی بہت بڑی تعداد موجود تھی۔ رپورٹ کے مطابق ہفتے کو بوبی وائلین...
    اسلام ٹائمز: ایران کا IAEA سے تعاون ختم کرنا ایک ردعمل ہے ان مظالم اور غیرجانبداریت کے فقدان پر، جس نے اس کے سائنسدانوں اور تنصیبات کو نشانہ بنوایا۔ اگر مغرب واقعی خطے میں امن چاہتا ہے تو اسے ایران کو تنہا ٹارگٹ کرنے کے بجائے اسرائیل کو بھی IAEA کے دائرے میں لانا ہوگا۔ بصورت دیگر، یہ دوہرا معیار ہی مشرق وسطیٰ کو ایٹمی جنگ کی دہلیز پر لے جائے گا، جس کا نتیجہ پوری دنیا کے لیے تباہ کن ہو سکتا ہے۔ تحریر و تجزیہ: ایس این سبزواری ایران نے حالیہ دنوں میں بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) کے ساتھ تعاون معطل کرتے ہوئے اپنے جوہری تنصیبات سے کیمرے ہٹا دیے اور انسپکشن کی رسائی محدود...
    سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے حجاج کرام کے لیے مثالی انتظامات کرنے پر پاکستان حج مشن کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔ پیر کے روز سعودی وزارت حج و عمرہ کے اعلیٰ سطحی وفد نے پاکستان حج مشن مکہ مکرمہ کا دورہ کیا اور حج 2025 کی شاندار تکمیل پر پاکستانی مشن کو مبارکباد پیش کی، وفد نے پاکستانی حجاج کرام کے لیے کیے گئے مثالی انتظامات اور خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں قابل تقلید قرار دیا۔ یہ بھی پڑھیں: وزارت حج وعمرہ نے خواتین کے احرام سے متعلق ہدایات جاری کردیں سعودی وفد میں نائب وزیر برائے حج و عمرہ ڈاکٹر عبدالفتاح بن سلیمان مشاط، اسسٹنٹ نائب وزیر برائے حج آپریشن ایاد بن احمد رہبینی، اور...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت سیاحت کے فروغ سے متعلق ایک اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا، جس میں پاکستان کو عالمی سطح پر ایک مؤثر ٹورزم برانڈ کے طور پر متعارف کروانے پر زور دیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے شعبہ سیاحت میں زرِ مبادلہ کمانے کی لامحدود استعداد موجود ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بے پناہ قدرتی وسائل اور دلکش مناظر سے نوازا ہے۔ شمالی علاقوں میں برف پوش پہاڑ، گھنے جنگلات، دریا، میدان اور ریگستانی علاقے پاکستان کو دنیا کے کسی بھی ملک کے مقابلے میں سیاحتی اعتبار سے ممتاز بناتے ہیں۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ اتھارٹی (پی ٹی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 30 جون 2025ء) اتوار کے روز انڈونیشیا میں بھارتی سفارت خانے ایک وضاحتی بیان جاری کیا اور کہا کہ ایک حالیہ سیمینار میں اس کے دفاعی اتاشی نے جو کچھ بھی کہا تھا، اسے "سیاق و سباق سے ہٹا کر" اور "غلط بیانی" کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔ بھارتی اتاشی نے کہا تھا کہ پاکستان کے ساتھ مختصر لڑائی (آپریشن سیندور) کے دوران بھارتی فضائیہ نے "سیاسی مجبوریوں" کی وجہ سے اپنے جنگی طیارے کھو دیے۔ جکارتہ میں بھارتی سفارت خانے کی جانب سے یہ وضاحت اس وقت پیش کی گئی، جب بھارت کی حزب اختلاف کی جماعت کانگریس نے افسر کی جانب سے نقصان کے تسلیم کے بعد، مودی حکومت...
    پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کو بڑا جھٹکا، چار قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمین عہدوں سے برطرف WhatsAppFacebookTwitter 0 30 June, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس)پنجاب میں صوبائی حکومت نے اپوزیشن پر سیاسی دباؤ بڑھانے کی مہم تیز کر دی ہے۔ اپوزیشن کو طاقت سے محروم کرنے کے لیے ایک کے بعد ایک اقدامات سامنے آ رہے ہیں، جن میں سب سے نمایاں 13 اسٹینڈنگ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ سے ان کی برطرفی کی تیاری ہے۔ ان کمیٹیوں میں سے چار پر عدم اعتماد کامیاب ہوگئی ہے۔ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کو ایک اور بڑا دھچکا اس وقت پہنچا جب چار قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو گئی۔ اسمبلی سیکرٹریٹ نے ان چیئرمینوں کو عہدوں...
    جوہری آلودہ پانی کے سمندر میں اخراج کے خلاف چین کا موقف بدستور برقرار ہے، چینی وزارت خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 30 June, 2025 سب نیوز بیجنگ :چین کی کسٹمز کی جنرل ایڈمنسٹریشن نے جاپان کے کچھ علاقوں سے آبی مصنوعات کی درآمد مشروط طور پر دوبارہ شروع کرنے کا اعلان جاری کیا۔ پیر کے روز چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے یومیہ پریس کانفرنس کے دوران اس حوالے سے کہا کہ جوہری آلودہ پانی کے سمندر میں اخراج کے خلاف چین کا موقف تبدیل نہیں ہوا ہے۔ خاص طور پر چین کی مضبوط پوزیشن اور فعال کوششوں کی وجہ سے جاپان نے فوکوشیما کے جوہری آلودہ پانی کے سمندر میں اخراج کی بین الاقوامی نگرانی اور چین...
    راولپنڈی (اوصاف نیوز)24 اور 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق کیسز میں ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے 21 کارکن ملزمان کی ضمانتیں منظور کر لیں۔ عدالت نے نو مئی 4 اکتوبر ،24 اور 26 نومبر احتجاج کیسوں کے تمام ملزمان کی ضمانتیں منظور کرلیں۔راولپنڈی اور اٹک جیل میں ان کیسز کا اب کوئی ملزم قیدی نہیں رہا ہائی کورٹ نے ایک ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔ہائی کورٹ جج جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس امجد رفیق نے ضمانتیں منظور کیں۔ کرکٹ میچ کے دوران بھارتی بیٹر دل کا دورہ پڑنے کے باعث چل بسا، ویڈیو وائرل
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 142 ساہیوال 2 سے آزاد (پی ٹی آئی) حیثیت میں منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی چوہدری عثمان علی نے سوموار کو وزیراعظم آفس میں ملاقات کی۔ وزیراعظم نے چوہدری عثمان علی کو پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پر مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ ملاقات کے دوران چوہدری عثمان علی نے حکومتی پالیسیوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور آئندہ مالی سال کے بجٹ کی کامیاب منظوری پر وزیراعظم کو مبارکباد پیش کی۔ یکم جولائی کو تمام بینکوں میں تعطیل کا اعلان
    کربلا کانفرنس میں وادی کشمیر کے طول و عرض سے کثیر تعداد میں شیعہ و سنی جوانوں نے شرکت کرکے امام حسین (ع) کیساتھ تجدید عہد کیا۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: جاوید عباس رضوی جموں و کشمیر مطہری فکری و ثقافتی مرکز کے زیر اہتمام سرینگر کے امام بارگاہ حمام پور بمنہ میں حماسہ حسینی (ع)، معرفت حسینی (ع) اور اخلاق حسینی (ع) کے احیاء کے طور پر ایک روزہ سالانہ "کربلا کانفرنس" منعقد کی گئی۔ کانفرنس میں شریک علماء کرام نے اپنے بیانات سے جوانوں کے ایمان کو تازگی بخشی، شاعروں، نوحہ خوانوں اور ذاکرین و مرثیہ خوان حضرات نے ذکرِ محمد وآل محمد علیہم السلام کر کے جوانوں کی روحانی پیاس بجھائی۔ کانفرنس میں وادی کے طول و عرض...
    اتحاد اور جدوجہد ہی چینی عوام کے لئےعظیم تاریخی کامیابیاں تخلیق کرنے کا واحد راستہ ہے، چینی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 30 June, 2025 سب نیوز بیجنگ :یکم جولائی کو شائع ہونے والے چھیو شی میگزین کے 13 ویں شمارے میں سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، چینی صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ کا ایک اہم مضمون شائع ہو رہا ہے، جس کا عنوان ہے “اتحاد اور جدوجہد ہی چینی عوام کے لئےعظیم تاریخی کامیابیاں تخلیق کرنے کا واحد راستہ ہے”۔ یہ مضمون اکتوبر 2016 سے اپریل 2025 تک شی جن پھنگ کے اہم ریمارکس کے اقتباسات پر مبنی ہے۔ مضمون میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ صرف متحد اور...
    مغربی رہنما سرد جنگ کے دور کی “زیرو سم” سوچ میں جکڑے ہوئے ہیں، چینی میڈیا WhatsAppFacebookTwitter 0 30 June, 2025 سب نیوز بیجنگ :گزشتہ G7 سربراہی اجلاس میں یورپی کمیشن کی صدر نے “چین شاک تھیوری” کو زور و شور سے پیش کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ “جب ہم شراکت دار ممالک کے درمیان ٹیرف مسائل پر توجہ مرکوز کرتے ہیں تو ہماری توجہ اصل چیلنج سے ہٹ جاتی ہے جو ہم سب کے لیے خطرہ ہے – اور وہ ہے چین”۔ ان کا تجویز کردہ حل یہ ہے کہ G7 معیشتیں عالمی GDP کا 45 فیصد اور دانشورانہ ملکیت کی آمدنی کا 80 فیصد سے زائد حصہ رکھتی ہیں – اگر یہ ممالک متحد ہو کر چین...
    سی پی سی سینٹرل کمیٹی کی جانب سے ’’ فیصلہ سازی، غور و خوض اور کوآرڈینیشن کے ادارے کے امور سے متعلق قواعد و ضوابط‘‘ پر نظر ثانی WhatsAppFacebookTwitter 0 30 June, 2025 سب نیوز بیجنگ: سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو نے ” سینٹرل کمیٹی کے فیصلہ سازی، غور و خوض اور کوآرڈینیشن کے ادارے کے امور سے متعلق قواعد و ضوابط” پر نظر ثانی کرنے کے لئے ایک اجلاس منعقد کیا۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ نے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں نشاندہی کی گئی کہ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے تحت فیصلہ سازی، غور و خوض اور کوآرڈینیشن کے ادارے کا قیام ، سی پی...
    پشاور ہائی کورٹ—فائل فوٹو پشاور ہائی کورٹ نے بیٹی کو قتل کرنے والے باپ کی سزائے موت کے خلاف اپیل خارج کردی۔ پشاور ہائی کورٹ نے گزشتہ سماعت کا 25 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا، یہ فیصلہ جسٹس صاحبزادہ اسد اللّٰہ نے تحریر کیا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ قتل کا واقعہ 11 جولائی 2022ء کو تھانہ پڑانگ چارسدہ کی حدود میں پیش آیا تھا۔ سزائے موت کے خلاف مجرم کی اپیل مسترد کراچی سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس کے کے آغا اور جسٹس... انکوائری کے دوران بچی کی والدہ نے اپنے شوہر کو مقدمے میں نامزد کیا اور پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے ٹرائل شروع کیا تھا۔ماتحت عدالت نے مجرم کو سزائے موت...
    کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے ارکان کی کل تعداد 10 کروڑ سے تجاوز کر گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 30 June, 2025 سب نیوز بیجنگ :کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے ارکان کی کل تعداد 31دسمبر 2024 تک 100.271 ملین تک پہنچ گئی جو 2023 کے اختتام سے 1.086 ملین ، یا 1.1فیصد کا خالص اضافہ ہے۔پیر کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا (سی پی سی) کی اب 5.25 ملین نچلی سطح کی کمیٹیاں ہیں ، جو 2023 کے آخر سے 74،000 یا 1.4 فیصد کا خالص اضافہ ہے۔ خواتین پارٹی ارکان کی تعداد30.995 ملین رہی ، جو پارٹی ممبروں کی کل تعداد کا 30.9 فیصد ہے۔ اقلیتی قومیتوں سے تعلق رکھنے والے ارکان...
    لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 جون 2025ء ) لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید کی ضمانت منظور کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ریاست مخالف مواد اپ لوڈ کرنے کے مقدمے میں عدالت کی جانب سے صنم جاوید کی ضمانت منظور کی گئی ہے، عدالت نے پانچ لاکھ روپے مچلکوں کے عوض پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کی ضمانت منظور کی، اس حوالے سے لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے صنم جاوید کی ضمانت بعدازگرفتاری پر سماعت کی، صنم جاوید کی جانب سے میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید اور فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ کی توہین عدالت کی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) جولائی کا آغاز ایک نئی مہنگائی لہر کے ساتھ ہو سکتا ہے، کیونکہ حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں اضافے پر غور کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق یکم جولائی سے پیٹرول 11 روپے جبکہ ڈیزل 15 روپے فی لیٹر تک مہنگا ہونے کا امکان ہے۔ ملک بھر میں پہلے ہی مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ رکھی ہے، اور اب پیٹرول کی قیمت میں متوقع اضافہ عوام کے لیے ایک اور معاشی بوجھ بن کر سامنے آ رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم قیمتوں سے متعلق سمری وزارتِ پیٹرولیم کو بھجوانے کی تیاری کر لی ہے، جس کے بعد نئی قیمتوں کا...
    گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سوات واقعے میں سیاحوں کی جان بچانے والے 2 نوجوانوں کو عمرے کی ادائیگی کے لیے بھجوانے اور سول ایوارڈ دینے کے لیے وزیراعظم کو سفارش کرنے کا اعلان کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے سوات واقعہ میں سیاحوں کی جان بچانے والے مقامی نوجوانوں نے ملاقات کی،  گورنر خیبرپختونخوا نے محمد ہلال خان اور عصمت علی کو مصنوعی کشتی کے ذریعے سیاحوں کی جان بچانے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔  گورنر نے دونوں نوجوانوں کی بہادری اور انسانی امداد کے جزبہ کو سراہا، گورنر نے دونوں نوجوانوں کو اپنی جانب سے عمرہ پر بھیجنے کا اعلان کیا،  گورنر نے دونوں نوجوانوں کو انکی بہادری اور انسانی خدمت کے جزبہ...
    کراچی ائیر پورٹ پر  ایک ہی دن میں  تین غیرملکی طیاروں کو حادثات پیش   آنے کے بعد  تینوں طیارے تاحال گرائونڈ ہیں جبکہ   ڈی جی پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے طیاروں کو پیش آئے حادثات کی تحقیقات کا حکم د یدیا ہے ۔  غیر ملکی طیاروں کے ساتھ حادثات 28 جون کو پیش آئے اور اس حوالے سے ائیرپورٹ ذرائع کا بتانا ہے کہ تینوں طیارے تاحال کراچی ائیرپورٹ پر گرائونڈ ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی کوریئر کمپنی کے طیارے پر لوڈر ٹرک ٹکرانے سے طیارے کے بائیں ونگ کی لائٹس ٹوٹی تھیں، لوڈر ٹرک کی ٹکر سے  کوریئر کمپنی کے کارگو طیارے کو 3  جگہوں پر شدید نقصان پہنچا۔بین الاقوامی کوریئر کمپنی کے طیارے پر تاحال مرمتی...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت مانے یا نہ مانے، عالمی برادری پاکستان کے موقف کو تسلیم کر رہی ،پاکستان کے اس وقت امریکا کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں لیکن ماضی کے برعکس یہ تعلقات مشترکہ فوجی مصروفیات پر مبنی نہیں، افغان شہری پاکستان میں غیر قانونی کاروبار اور زمینوں پر قبضہ کر رہے ہیں، افغان اپنے وطن واپس لوٹے تو پاکستانی شہریوں کے لیے ملازمت کے مواقع کھلیں گے ۔ ایک انٹرویو میں وزیر دفاع نے کہا  جس نہر میں وہ اکثر تیراکی کرتے ہیں، وہاں کناروں کے ساتھ ڈمپر کھڑے ہیں، جو افغان باشندوں کی ملکیت ہیں جو عارضی پناہ گاہوں میں رہتے ہیں لیکن انہوں نے آبپاشی کی زمین پر غیر قانونی قبضہ کر رکھا...
    فیروز پور(اوصاف نیوز)بھارتی پنجاب کے شہر فیروزپور میں ایک مقامی میچ کے دوران بلے باز اچانک دل کا دورہ پڑنے سے میدان میں ہی دم توڑ گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہرجیت سنگھ نامی کھلاڑی شاندار انداز میں چھکا لگاتا ہے لیکن اس کے فوراً بعد وہ پچ کے درمیان زمین پر گر جاتا ہے۔ یہ واقعہ فیروزپور کے ڈی اے وی اسکول گراؤنڈ میں جاری ایک مقامی ٹورنامنٹ کے دوران پیش آیا۔ ویڈیو میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ چھکا مارنے کے بعد ہرجیت سنگھ دوسرے اینڈ پر کھڑے بلے باز کے ساتھ خوشی منانے کے لیے جاتا ہے مگر اچانک اس کی...
    پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں غریب اور مستحق مریضوں کے مفت علاج کے لیے برسوں سے جاری ’صحت کارڈ‘ کی سہولت 30 جون 2025 کے بعد ختم کی جا رہی ہے۔ پنجاب ہیلتھ انیشیٹو مینجمنٹ کمپنی نے تمام سرکاری اسپتالوں کے سربراہان کو اس حوالے سے باضابطہ مراسلہ جاری کر دیا ہے۔ مراسلے کے مطابق تمام سرکاری ہسپتالوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ 30 جون سے قبل صحت کارڈ کے تحت جاری تمام زیر التوا واجبات کی ادائیگیاں مکمل کریں، کیونکہ اس کے بعد صحت کارڈ کے ذریعے علاج کی سہولت دستیاب نہیں ہوگی۔ مزید پڑھیں: 8500 پر شناختی کارڈ نمبر بھیجیں اور صحت کارڈ پروگرام سے فائدہ اٹھائیں، ارشد قائم خانی مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ...
    تمام مکاتبِ فکر، مشران، نمائندگان، علمائے کرام، نوجوانان اور باشعور شہریوں نے بھرپور شرکت کی۔ جرگہ میں اتفاقِ رائے سے یہ لائحہ عمل منظور کیا گیا کہ آئندہ ایک ماہ تک ضلع کرم کے تمام مشران، عمائدین، نمائندگان اور عوام اُن تمام سرکاری جرگوں، اجلاسوں اور تقریبات کا مکمل بائیکاٹ کریں گے جو سرکاری جگہوں پر یا ریاستی نمائندوں کی موجودگی میں منعقد ہوں گی۔ اسلام ٹائمز۔  صدہ، کرم میں کرم تعمیر امن جرگہ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا، جس میں ضلع کرم کے تمام مکاتبِ فکر، مشران، نمائندگان، علمائے کرام، نوجوانان اور باشعور شہریوں نے بھرپور شرکت کی۔ جرگہ میں اتفاقِ رائے سے یہ لائحہ عمل منظور کیا گیا کہ آئندہ ایک ماہ تک ضلع کرم کے تمام...
    شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ گزشتہ سال کے تجربات سے سیکھتے ہوئے اس سال مزید بہتر اور مربوط انداز میں عزاداری کے اجتماعات کا انعقاد ممکن بنایا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی انجمن حسینیہ پاراچنار کے دفتر میں ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی جس میں سابقہ انجمن اراکین، مشران قوم، اور مرکزی عزاداری کونسل کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اس اجلاس میں موجودہ انجمن حسینیہ کے اراکین کے ساتھ مشاورت کی گئی جس کا مقصد محرم الحرام کے دوران منعقد ہونے والے جلوسوں کے انتظامات کو مؤثر اور منظم بنانا تھا۔ میٹنگ میں نظم و ضبط، وقت کی پابندی، اور جلوسوں کی روانی سمیت تمام تر انتظامات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ میٹنگ کے شرکاء نے اس بات پر...
    پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کے معاملہ پر حکومتی ارکان نے اپوزیشن ارکان کے خلاف سخت اقدام کرتے ہوئے، انہیں تحریک عدم اعتماد کے ذریعے قائمہ کمیٹیوں سے ہٹا دیا ہے۔ اپوزیشن کے 3 چیئرمینز کو پنجاب اسمبلی کی اسٹینڈنگ سے فارغ کردیا گیا۔ جن اپوزیشن ارکان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی، ان میں اپوزیشن رکن صائمہ کنول  بھی شامل ہیں۔ صائمہ کنول اسپیشل ایجوکشن کمیٹی کی چیئرپرسن تھیں۔ اسی طرح پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین محمد مرتضیٰ اقبال بھی چیئرمین شپ سے فارغ  کردیے گئے۔ پنجاب اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائڈ لٹریسی اینڈ نان فارمل بیسک ایجوکیشن کے چیئرمین محمد انصر اقبال کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگئی۔...
    کمشنر کوہاٹ معتصم باللہ، ریجنل پولیس آفیسر عباس مجید مروت، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر زاہداللہ، ضلعی و ریجنل انتظامیہ، پاک فوج اور حساس اداروں کے افسران سمیت ضلع کوہاٹ، کرم، اورکزئی، ہنگو کے سیاسی نمائندگان، تاجر برادری، اہل سنت و اہل تشیع کے جید مشران اور معززینِ شہر نے شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ کوہاٹ میں محرم الحرام کے پُرامن انعقاد کیلئے ڈویژن بھر افسران اور مشران کے گرینڈ جرگہ میں باہمی تعاون پر اتفاق ہو گیا۔ کمشنر ہاؤس کوہاٹ میں ماہ محرم الحرام کے پُرامن انعقاد اور مذہبی رواداری کے فروغ کیلئے ایک گرینڈ جرگہ کا انعقاد کیا گیا، جس میں کمشنر کوہاٹ معتصم باللہ، ریجنل پولیس آفیسر عباس مجید مروت، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر زاہداللہ، ضلعی و ریجنل انتظامیہ، پاک...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ بھارت اپنا غلط اور جھوٹ پر مبنی مؤقف ایک انتہائی اہم بین الاقوامی فورم ایس سی او میں نہیں منواسکا۔ نجی ٹی وی جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ کوئی فریق سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں کرسکتا، اب بھارت ہٹ دھرمی پر اترا ہوا ہے کیونکہ جنگ میں پاکستان سے شکست کے بعد مودی جھوٹے بیانیے سے عزت بچانا چاہ رہا ہے مگر حقیقت یہ ہےکہ مودی کی سیاسی زندگی کے دن پورے ہوچکے ہیں۔  وزیردفاع نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں ماحول میں کوئی کشیدگی نہیں تھی، فورم کے رولز کے مطابق تمام چیزیں طے ہوئیں، اس میں یہ شامل نہیں...
    24 اور 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق کیسز میں ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے 21 کارکن ملزمان کی ضمانتیں منظور کر لیں۔ عدالت نے نو مئی 4 اکتوبر ،24 اور 26 نومبر احتجاج کیسوں کے تمام ملزمان کی ضمانتیں منظور  کرلیں۔ راولپنڈی اور اٹک جیل میں ان کیسز کا اب کوئی ملزم قیدی نہیں رہا، ہائی کورٹ نے ایک ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔ ہائی کورٹ جج  جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس امجد رفیق نے ضمانتیں منظور کیں۔
    سندھ ہائیکورٹ نے نجی کمپنی سے 53 کروڑ سے زائد کا بینک فراڈ کے کیس میں اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر ملزم عاطف خان اور دیگر ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت ملتوی کردی۔ رپورٹ کے مطابق ہائیکورٹ میں نجی کمپنی سے 53 کروڑ سے زائد کا بینک فراڈ کیس میں اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر ملزم عاطف خان اور دیگر ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ جونیئر وکیل نے موقف دیا کہ مرکزی ملزم عاطف کے سینئر وکیل مصروف ہیں، سماعت ملتوی کی جائے۔ عدالت نے ملزم عاطف خان اور دیگر کی درخواست ضمانت کی سماعت 21 جولائی تک ملتوی کردی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل ٹرائل کورٹ نے عاطف خان، امتیاز اور فیصل کی درخواست ضمانت مسترد...
    کراچی کے علاقے لیاری کھارادر کے قریب قدیم اور حستہ حال رہائشی عمارت کا ایک حصہ منہدم ہوگیا اور 22 رہائشی عمارت کے اندر محصور ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق ترجمان ریسکیو 1122 نے کہاکہ سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول ریسکیو 1122 کو اطلاع موصول ہوتے ہی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم بمہ ایک ایمبولینس اور ایک ڈزاسٹر رسپانس وہیکل کے ہمراہ جائے وقوع پر پہنچی۔ بیان کے مطابق ریسکیو 1122کی جانب سے 22 افراد کو اسنارکل کے ذریعے باحفاظت نکال لیا گیا ہے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ ترجمان ریسکیو 1122 نے کہا کہ خوش قسمتی سے عمارت منہدم ہونے کے حادثے میں  کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں، تاہم اب عمارت کو مخدوش قرار دے دیا گیا ہے۔  
    حریت ترجمان کا کہنا ہے کہ نفرت انگیز جرائم اور مسلمانوں کے خلاف بڑھتے ہوئے تشدد کی مذمت نہ کرنے سے مودی حکومت کا اصل چہرہ بے نقاب ہوا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس نے بین الاقوامی سطح پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی بیان بازی اور مقبوضہ جموں و کشمیر اور بھارت میں اقلیتوں کے حوالے سے عملی اقدامات کو کھلی منافقت قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ مودی عالمی سطح پر دہشت گردی کے خلاف بات کرتے ہیں لیکن اس کے باوجود مقبوضہ جموں و کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کا ارتکاب کر رہے...
    فائل فوٹو وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں بھارت کو اپنی بات منوانے کا موقع نہیں ملا۔اسلام آباد میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مؤقف درست تھا جسے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں تسلیم کیا گیا۔ بھارت آبی دہشت گردی سے 24 کروڑ پاکستانیوں کو یرغمال بنانا چاہتا ہے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈاربھارت یک طرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں کرسکتا، پاکستان اپنی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کیلئے پُرعزم ہے وزیر دفاع نے کہا کہ کوئی فریق سندھ طاس معاہدے کو معطل نہیں کرسکتا۔جنگ میں پاکستان سے شکست کے بعد مودی جھوٹے بیانیے سے عزت بچانا...
    فائل فوٹو پولیس اور حساس اداروں کی جانب سے معاشی و دفاعی تجزیہ کار فہیم سردار کی پُراسرار موت کے کیس کی تفتیش جاری ہے۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن عثمان بٹ کی نگرانی میں اس کیس کی تحقیقات جاری ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق فہیم سردار کے قتل میں کوئی مشکوک سرگرمی واضح نہیں، سی سی ٹی وی اور سی ڈی آر ڈیٹا حاصل کرلیا گیا ہے جبکہ موقع سے ملنے والے شواہد اور نمونے پنجاب فارنزک لیب بھجوائے گئے ہیں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ تحقیقات کےلیے جیو فینسنگ پر بھی کام جاری ہے، پولیس کے مطابق ابتدائی رپورٹ میں تیز دھار آلے سے قتل کی تصدیق ہوئی ہے اور گھر سے کوئی قیمتی اشیاء غائب نہیں ہوئیں جبکہ چوری کا امکان بھی مسترد کردیا...
    نیودہلی (نیوزڈیسک)آپریشن سندور میں ذلت آمیز شکست کے بعد مودی سرکار اور بھارتی فوج آمنے سامنے آگئے۔ رپورٹ کے مطابق آپریشن سندور کی ناکامی کے بعد بھارتی فوج اورمودی سرکار کے درمیان تناؤ بڑھ گیا، حالیہ پاک بھارت جنگ میں عبرتناک شکست کے بعد بھارتی افسران نے شکست کا الزام سیاسی قیادت پر ڈال دیا۔ انڈونیشیا میں “انڈیا پاکستان ائیر بیٹل” سیمینار کے دوران بھارتی اتاشی نیوی آفیسر کیپٹن شیو کمار نےبھی بھارتی طیاروں کے نقصان کا اعتراف کر لیا۔ انہوں نے کہا کہ “پاکستان کے خلاف کارروائی میں بھارتی فضائیہ کو طیاروں کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ بھارتی خبر رساں ادارے دی وائر کی رپورٹ کے مطابق کیپٹن شیو کمار نے کہا کہ: مودی حکومت کے سخت سیاسی...
    بھارت(نیوز ڈیسک)بھارتی پنجاب کے شہر فیروزپور میں ایک مقامی میچ کے دوران بلے باز اچانک دل کا دورہ پڑنے سے میدان میں ہی دم توڑ گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہرجیت سنگھ نامی کھلاڑی شاندار انداز میں چھکا لگاتا ہے لیکن اس کے فوراً بعد وہ پچ کے درمیان زمین پر گر جاتا ہے۔ یہ واقعہ فیروزپور کے ڈی اے وی اسکول گراؤنڈ میں جاری ایک مقامی ٹورنامنٹ کے دوران پیش آیا۔ ویڈیو میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ چھکا مارنے کے بعد ہرجیت سنگھ دوسرے اینڈ پر کھڑے بلے باز کے ساتھ خوشی منانے کے لیے جاتا ہے مگر اچانک اس کی طبیعت...
    مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ سوات سانحہ ایک انتہائی المناک اور افسوسناک واقعہ ہے، تاہم یہ ایک قدرتی آفت تھی جس پر حکومت کی پوری کوشش رہی کہ زیادہ سے زیادہ انسانی جانیں بچائی جائیں، سانحے کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیرسٹر سیف نے کہا کہ سوات واقعہ افسوسناک قدرتی آفت تھی، ذمے داروں کے خلاف کارروائی کی گئی، پنجاب سے آئے ہوئے سیاح ضد میں آ کر خطرناک جگہوں پر گئے، جہاں پانی کا بہاؤ اور موسم غیر معمولی طور پر خراب تھا، عوام کو چاہیے کہ وہ ایسی جگہوں پر جانے سے گریز کریں جہاں خطرہ ہو۔ یہ بھی پڑھیں: سانحہ سوات:...
    کچھ واقعات دل کو اس قدر گہرائی سے چھو جاتے ہیں کہ ان کی بازگشت سیلابی پانیوں کے اترنے، چیخ و پکار کے تھمنے اور گرد بیٹھ جانے کے بعد بھی دل و دماغ پر نقش رہتی ہے۔ یہ صرف لمحے نہیں ہوتے، یہ ہمارے اجتماعی شعور پر گہرے نقوش چھوڑ جاتے ہیں ، اگر واقعی ہمارا شعور باقی رہ گیا ہے۔ ایسی ہی ایک المناک داستان حالیہ دنوں سوات میں پیش آئی، جہاں خوشی کے لمحے پل بھر میں سوگ میں بدل گئے اور سیر و تفریح کا خواب ایک ناقابل واپسی المیے میں ڈھل گیا۔ اس جمعہ کی دوپہر آسمان ایک ایسے سانحے کا گواہ بنا جسے کوئی دل برداشت نہیں کر سکتا۔ سوات کے نیلگوں اور پُرسکون...
    ذرائع کے مطابق یہ چھاپے انسانی حقوق کے کارکنوں اور آزادی پسندوں کے گھروں پر مارے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز نے ضلع سرینگر میں 32 مختلف مقامات پر چھاپے مارے۔ ذرائع کے مطابق یہ چھاپے انسانی حقوق کے کارکنوں اور آزادی پسندوں کے گھروں پر مارے گئے۔ بھارتی پولیس نے دعوی کیا کہ یہ چھاپے غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون ”یو اے پی اے” کے تحت درج کیسز کی تحقیقات کے سلسلے میں مارے گئے۔ پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران 200 سے زائد مقامات پر چھاپے مارے گئے ہیں۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ چھاپوں کے دوران خواتین اور...
    سر تا پا ندامت کے احساس میں ڈوبا انسان کیا ہی لکھ سکتا ہے ،دو دن قبل برادر محترم سمیع اللہ ملک نے لنک بھیج دیا تھا، اور دعوت نامہ بھی سوالوں کے سیشن میں شرکت کرنی ہے ۔میں آٹھ بجے سے ہی پروگرام سننے اور اس میں شرکت کاسامان(لیپ ٹاپ ،مائک) لئے بیٹھ گیا مگر پروگرام کے آغاز سے پہلے ہی کرسی پر بیٹھے بیٹھے سو گیا ،رات کی دوپہر آنکھ کھلی تو خجل ہوکر رہ گیا ،پھر تمام رات آنکھوں میں کٹی ،ایک ندامت ، ایک اضطراب میں۔ موضوع بہت اہم تھا ’’تہذیبی تصادم ، پاکستان کی آزمائش ‘‘ اور اب مجھے تنہا اس آزمائش کا سامنا ہے ۔تہذیبوں کے تصادم کی بحث پہلی بار امریکی ماہر تاریخ...
    لاہور: ہاکی  کے میدان میں بھی بھارت کو رسوائی کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ ایف آئی ایچ پرو لیگ میں بھارتی ویمنز ٹیم آخری پوزیشن پانے کے بعد لیگ سے باہر ہوگئی۔ بھارت کی مینز ہاکی ٹیم بھی بمشکل اگلے سیزن میں اپنی جگہ بناسکی جس نے نو ٹیموں  میں سے آٹھویں پوزیشن لی۔ ایف آئی ایچ پرو لیگ کے مینز اور ویمنز دونوں ایونٹس ہالینڈ جیتنے میں کامیاب رہا۔ بھارتی ویمنز نے سولہ میچز میں سے صرف دو میں ہی کامیابی پائی، گیارہ مرتبہ اسے شکست ہوئی، تین میچز برابری پر ختم ہوِئے۔ آئرلینڈ کی جگہ نیوزی لینڈ یا پاکستان کی ٹیم کو اگلے سیزن کے لیے شامل کیا جائے گا، ایف آئی ایچ پرو ہاکی لیگ کے...
    اداکار اور گلوکار عاصم اظہر اور اداکارہ ہانیہ عامر کی ڈیٹنگ کی افواہیں پھر سے سرگرم ہونے لگیں۔  حال ہی میں اداکارہ و ماڈل میرب علی سے منگنی ختم کرنے کا اعلان کرنے کے بعد سے گلوکار عاصم اظہر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ عاصم منگنی ختم کرنے کے بعد پھر سے اپنی سابقہ گرل فرینڈ ہانیہ عامر کو ڈیٹ کر رہے ہیں، اور اب گلوکار کی ایک حالیہ ویڈیو اور ہانیہ عامر کی انسٹاگرام اسٹوری نے صارفین کو قیاس آرائیوں پر مجبور کردیا ہے۔         View this post on Instagram                       A post shared by FUCHSIA...
    ٹرمپ نے نیویارک کے پہلے مسلمان میئر زہران ممدانی کی فنڈنگ روکنے کی دھمکی دے دی WhatsAppFacebookTwitter 0 30 June, 2025 سب نیوز واشنگٹن :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر نیویارک سٹی کے میئر کے ممکنہ امیدوار زہران ممدانی نے ان کے بقول ’درست اقدامات‘ نہ کیے، تو وہ وفاقی حکومت کی جانب سے شہر کو ملنے والی فنڈنگ روک دیں گے۔ ٹرمپ نے فاکس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ “اگر وہ (زہران ممدانی) میئر منتخب ہوتے ہیں، تو میں بطور صدر اُن سے جواب طلبی کروں گا۔ اگر انہوں نے صحیح فیصلے نہ کیے، تو نیویارک کو ایک پائی بھی نہیں ملے گی۔” ٹرمپ نے نہ صرف ممدانی کو ہدفِ تنقید...
    اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے اعتراف کیا ہے کہ ایرانی میزائل حملوں نے صہیونی ریاست کو شدید مالی، عسکری اور معاشی نقصان پہنچایا ہے، ایران کے حملوں سے اسرائیل کو 20 ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔ ایرانی خبر رساں ادارے مہرنیوز کے کے مطابق ایران اسرائیل جنگ بندی کے بعد جنگ کے منظر واضح ہونے پر اسرائیل کو درپیش چیلنجز نمایاں ہو رہے ہیں، جن کا تعلق صرف معیشت سے نہیں بلکہ سیکیورٹی، تعمیر نو اور عوامی بے دخلی جیسے اہم مسائل سے بھی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ایران کے خلاف جنگ، اسرائیل کو روزانہ کتنے ارب کا نقصان ہورہا ہے؟ اسرائیلی اخبار ’گلوبس‘ کے مطابق ہر ایرانی میزائل حملے کے بعد اوسطاً 4 ہزار افراد نے معاوضے کی درخواستیں جمع کرائیں،...
    — فائل فوٹو  پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر ہونے کے ڈیڑھ ماہ بعد بھی کرتارپور راہداری بھارت کی جانب سے بند ہے۔ دربار انتظامیہ کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر سے یاتریوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔  کرتارپور راہداری آج بھی بند شکر گڑھ گوردوارہ دربار صاحب کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کرتارپور راہداری 16 روز سے بھارت کی جانب سے بند ہے۔ انتظامیہ نے بتایا کہ پاکستان کی جانب سے کرتارپور راہداری مسلسل کھلی ہے۔ اس حوالے سے سکھ یاتریوں کا کہنا ہے کہ بھارت کرتارپور راہداری کھولے اور مذہب کو سیاست سے الگ رکھے۔
    علامتی فوٹو  محکمۂ داخلہ پنجاب کے مرکزی کنٹرول روم میں سائبر پیٹرولنگ اور کوئیک رسپانس سیل قائم کر دیا گیا۔ پنجاب کے محکمۂ داخلہ کے ترجمان کے مطابق خصوصی سیل محرم الحرام میں ڈیجیٹل مانیٹرنگ اور رپورٹنگ کا فریضہ انجام دے رہا ہے، مرکزی کنٹرول روم ’محرم ای پورٹل‘ کے ذریعے تمام اضلاع سے منسلک ہے۔ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ  کوئیک رسپانس سیل ڈیجیٹل میڈیا پر فرقہ وارانہ اور نفرت آمیز مواد کو مانیٹر اور رپورٹ کر رہا ہے، سوشل میڈیا پر فیک نیوز، اشتعال انگیزی اور مذہبی منافرت کا مواد بھی مانیٹر کیا جا رہا ہے۔پنجاب کے محکمۂ داخلہ کا کہنا ہے کہ سائبر پیٹرولنگ سیل 24/7 فعال ہے جبکہ محرم الحرام کے تمام بڑے جلوسوں اور مجالس...
    —فائل فوٹو کراچی ائیر پورٹ پر ایک ہی دن میں تین غیرملکی طیاروں کو حادثات پیش آئے۔رپورٹ کے مطابق غیرملکی طیاروں کے ساتھ حادثات 28 جون کو پیش آئے اور اس حوالے سے ائیرپورٹ ذرائع نے بتایا ہے کہ تینوں طیارے تاحال کراچی ائیرپورٹ پر گراؤنڈ ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی کوریئر کمپنی کے طیارے پر لوڈر ٹرک ٹکرانے سے طیارے کے بائیں ونگ کی لائٹس ٹوٹی تھیں، لوڈر ٹرک کی ٹکر سے کوریئر کمپنی کے کارگو طیارے کو 3 جگہوں پر شدید نقصان پہنچا۔ کراچی ایئرپورٹ، یکے بعد دیگرے 2 طیاروں سے پرندے ٹکرا گئےکراچی ایئرپورٹ پر یکے بعد دیگرے 2 طیاروں سے پرندے ٹکراگئے، اڑان کےلیے تیار پرواز روک لی گئی۔ بین الاقوامی کوریئر کمپنی کے طیارے...
    قیصر کھوکھر: وزیر اعلیٰ پنجاب نےمحکمہ خزانہ کےبجٹ تیارکرنیوالےملازمین کااعزازیہ منظور کرلیا. وزیر اعلیٰ نےزیادہ سےزیادہ اعزازیہ4 بنیادی تنخواہ اورکم از کم ایک بنیادی تنخواہ منظور کی,محکمہ خزانہ کےبجٹ ملازمین کوکارکردگی اوران پٹ کی بنیاد پر یہ اعزازیہ دیا جائے گا. یادہ کام کرنے والے ملازمین کو زیادہ شرح سے اعزازیہ ملے گا,اعزازیہ محکمہ خزانہ کے بجٹ ونگ کے ملازمین کو دیا جائے گا.  انارکلی : مکان کی چھت گر نے سےملبےتلےدب کر5افراد زخمی
    پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی  پنجاب نے مون سون بارشوں سے ہونے والے نقصانات کے اعداد و شمار کی رپورٹ جاری کردی۔پی ڈی ایم اے پنجاب نے مون سون الرٹ فیکٹ شیٹ جاری کی ہے جس میں دریائوں، بیراجز اور ڈیمز میں پانی کی سطح کی تفصیلات شامل ہیں۔پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق رواں سال مون سون بارشوں کے باعث 18 شہری جاں بحق ہوئے، زیادہ تر اموات کچے مکانات، خستہ عمارتوں اور چھتوں کے گرنے سے ہوئیں۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ سوگوار خاندانوں کی مالی معاونت کی جائے گی۔ مون سون بارشوں کا پہلا اسپیل یکم جولائی تک جاری رہے گا، پنجاب کے دریاں اور بیراجز میں پانی...
    اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے شہریوں کو بھارتی آبی جارحیت کے نتیجے میں یرغمال نہیں بننے دے گا۔ انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹیجک اسٹیڈیز (آئی ایس ایس آئی) کی 52 ویں سالگرہ کی تقریب سے  خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار  نے کہا کہ وزارت خارجہ آئی ایس ایس آئی کے کلیدی کردار کو تسلیم کرتی ہے۔ دنیا آج گہرے بحرانوں کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ متعدد جنگوں،بین الریاستی تعلقات،عالمی حکمرانی کے اداروں اور لڑائیوں کے تناظر میں صورت حال تبدیل ہوتی جا رہی ہے۔ عالمی ٹریبونلز میں پاکستان عالمی برادری کے ایک ذمہ رکن کے طور پر کردار ادا کر رہا ہے۔...
    محکمہ موسمیات مون سون کے شہر میں 3 روزہ بارش کے اعداوشمار جاری کردیے رپورٹ کے مطابق 3 روز کے دوران سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاون میں 78.7ملی میٹر ریکارڈ ہوئی ، سعدی ٹاون 58،گلشن حدید 56،نارتھ کراچی 45.6،پی اے ایف بیس فیصل(شاہراہ فیصل)45 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ محکمہ موسمیات کراچی نے کہا کہ گلشن معمار(جامعتہ الرشید)42.8،یونیورسٹی روڈ 39.4،جناح ٹرمینل پر 37ملی میٹر بارش ہوئی، اورنگی ٹاون 35.4،ڈی ایچ اے34.3،ناظم آباد 31.9،اولڈ ائیر پورٹ 29.7،کیماڑی میں 28 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ۔ کورنگی 27.7،پی اے ایف بیس مسرور(ماڑی پور)17،بحریہ ٹاون 16.5،گڈاپ ٹاون میں 8.4 ملی میٹر بارش ہوئی۔ 3 روز کے دوران سب سے کم بارش صدر میں 5 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی۔
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) دبئی میں ایک سال قبل کھو جانے والے ائیرپوڈز کی تلاش میں برطانوی سوشل میڈیا انفلوئنسر کی مدد کیلئے جہلم پولیس سرگرم ہو گئی۔  نجی ٹی وی  جیو  نیوزکے مطابق مائلز روٹلیج جنہیں ’’لارڈ مائلز‘‘ کے نام سے پہچانا جاتا ہے، دبئی کے ایک ہوٹل میں قیام کے دوران اپنے ائیرپوڈز وہیں بھول گئے تھے جس کے بعد سے اِن کی تلاش جاری تھی۔مائلز روٹلیج نے اپنے آئی فون پر ’’لاسٹ موڈ‘‘ فعال کر دیا تھا تاکہ جب بھی ائیرپوڈز استعمال ہوں ان کی لوکیشن کا پتا لگایا جا سکے، اس ٹریکنگ کے ذریعے معلوم ہوا کہ ائیرپوڈز دبئی سے پاکستان منتقل ہو چکے ہیں اور اب جہلم کے قریب ایک یونین کونسل کالا گجراں...
    ملتان کی نجی کمپنی کی جانب سے پیسے ڈبل کرنے کے اسکینڈل میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔ اربوں روپے کے آن لائن مالیاتی فراڈ کے دومرکزی ملزمان کو این سی سی آئی ٹیم نے گرفتار کرلیا۔این سی سی آئی کی ٹیم نے نجی کمپنی کے سی ای او اور ساتھی کو حراست میں لے لیا گیا۔ گرفتار ملزمان کا تعلق ضلع لیہ سے ہے، دونوں ایک سال سے مفرورتھے۔جنوبی پنجاب کے شہریوں سے تقریبا 20 ارب روپے کا آن لائن مالیاتی فراڈ کیا گیا، گرفتار ملزمان سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔
    بولی وڈ کے سینئر اداکار پریش راول نے آخرکار اپنی واپسی کی تصدیق کر دی ہے اور کہا ہے کہ “ہیرا پھیری “3 سے متعلق تمام مسائل اب حل ہو چکے ہیں۔ پریش راول نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی اور فلم کے حوالے سے ہونے والے تنازعہ پر کھل کر بات کی۔ پوڈ کاسٹ میں پریش سے جب ”ہیرا پھیری 3“ کے تنازعہ کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے جواب دیا، ”کوئی تنازعہ نہیں ہے۔ میرا ماننا ہے کہ جب لوگوں نے آپ کو اتنی محبت دی ہو تو پھر آپ کو ایکسٹرامحتاط رہنا پڑتا ہے۔ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ناظرین کے لیے بہترین کام کریں۔ ناظرین نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔انٹر بینک میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز امریکی ڈالر 10 پیسے سستا ہوا ہے۔انٹر بینک میں امریکی ڈالر 10 پیسے کی کمی کے بعد 283 روپے 62 پیسے کا ہو گیا۔ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹر بینک میں ڈالر 283 روپے 72 پیسے پر بند ہوا تھا۔
    بھارتی اسٹار کرکٹر نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے موسیقی اور فلم سیٹس پر مختصر کام کے بعد کرکٹ کی دنیا میں قدم رکھا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی لیگ اسپن بولر ورون چکرورتی نے حال ہی میں انڈیا کے کامیاب ترین بولر روی چندرن ایشون کے یوٹیوب چینل کے پروگرام (Kutti Stories With Ash) پر بطور مہمان خصوصی شرکت کی جس میں کرکٹر نے بتایا کہ انہوں نے مختلف ملازمتوں کے مواقع آزمائے، جن میں چرچ کے کوائر میں گٹار بجانا اور شارٹ فلموں کی ڈائریکشن دینا شامل تھا، اسی سفر کے دوران انہیں کرکٹ سے لگاؤ کا بھی علم ہوا۔ بھارتی فرنچائز ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے اسٹار کرکٹر ورون چکرورتی نے انکشاف کہ وہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 30 جون 2025ء) ایک سینیئر پاکستانی سکیورٹی اہلکار نے بتایا ہے کہ خیبر پختونخواہ کے شمالی وزیرستان ضلع میں ہفتے کے روز ہونے والے خودکش حملے اور افغانستان کی سرحد سے متصل صوبے میں ہونے والی جھڑپوں کے بعد غلام خان بارڈر کو بند کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حملے کے بعد شمالی وزیرستان میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے اور سرحد کو غیر متعینہ مدت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ طورخم بارڈر کی بندش سے اطراف کے تاجروں کو شدید مالی نقصانات اس خودکش حملے میں کم از کم چودہ سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوئے جب کہ متعدد سویلین اور سکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ عبوری...
    نیدرلینڈز کے شہر المیرے میں غزہ کے معصوم شہید بچوں کی یاد میں ایک منفرد اور پراثر احتجاج ریکارڈ کرایا گیا، جس میں ہزاروں بچوں کے جوتے سڑک پر رکھے گئے تاکہ عالمی ضمیر کو جھنجھوڑا جا سکے۔ یہ احتجاج اسرائیلی بمباری سے شہید ہونے والے فلسطینی بچوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے کیا گیا۔ ٹاؤن اسکوائر پر منعقدہ اس پرامن مظاہرے میں شہریوں، انسانی حقوق کے کارکنوں اور فلاحی تنظیموں نے بھرپور شرکت کی۔ احتجاج کا منظر دیکھنے والوں کے لیے انتہائی جذباتی اور دردناک تھا، جہاں زمین پر بکھرے معصوم بچوں کے جوتے عالمی خاموشی پر سوالیہ نشان بنے نظر آئے۔ یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں۔ گزشتہ برس بھی نیدرلینڈز کے شہر روٹرڈیم میں ایسے ہی...
    دیر کے نوجوان کی محبت امریکی لڑکی کو پاکستان کھینچ لائی۔ سوشل میڈیا پر دونوں کی تصاویر وائرل ہو گئیں۔ اپر دیر کے علاقے عشیرئی درہ صدیقہ بانڈہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان ساجد زیب کی محبت میں گرفتار ایک امریکی لڑکی پاکستان پہنچ گئی ۔ سوشل میڈیا پر دونوں کی تصاویر وائرل ہو گئیں، جس کے بعد دونوں کا نیا رشتہ عوام کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ خاندانی ذرائع کے مطابق امریکی لڑکی اور دیر بالا کے نوجوان کے درمیان کئی برس سے دوستی کا سلسلہ جاری تھا، جو بالآخر محبت میں تبدیل ہو گیا۔ دونوں کے درمیان رابطے سوشل میڈیا(فیس بک) کے ذریعے قائم ہوئے اور اسی دوستی نے امریکی لڑکی کو پاکستان آنے پر آمادہ کیا۔...
    پاکستان شوبز کی صف اول کی اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی عمر سے متعلق ناقدین کی تنقید پر جواب دے دیا۔  ایک حالیہ انٹرویو میں ماہرہ خان نے بتایا کہ ان کی والدہ نے انہیں بتایا کہ عمر سے متعلق ایک تبصرہ انہیں بےحد بُرا لگا اور والدہ نے انہیں اپنی عمر چھپانے کا مشورہ دیا جو کہ انہوں نے مسترد کردیا۔ ماہرہ نے کہا کہ جب میری شادی ہوئی، بچہ ہوا، طلاق ہوئی میں نے سب کچھ بتایا کبھی کوئی راز نہیں رکھا تو میں عمر کیسے چھپا سکتی ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں جو ہوں وہی رہوں گی اور اپنی عمر کبھی نہیں چھپاؤں گی۔          View this post on Instagram    ...
    لاہور میں سوشل میڈیا سے شہرت پانے والی دو ٹک ٹاکرز سوزین اور نمرہ نے دوستی ختم کرنے پر اپنی سابقہ دوست اجالا کے گھر پر فائرنگ کروا دی۔ واقعہ تھانہ ہیئر کی حدود میں پیش آیا جہاں اجالا کے بھائی خبیب عباس کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم احمد نے ٹک ٹاکرز سوزین اور نمرہ کے کہنے پر اجالا کے گھر پر فائرنگ کی۔ مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ دوستی کے خاتمے پر سوزین اور نمرہ نے پہلے اجالا کو دھمکیاں دیں، جس کے بعد گھر پر مسلح حملہ کروایا گیا۔ واقعے کے بعد پولیس نے سوزین، نمرہ اور ان کے ساتھی احمد کے خلاف مقدمہ درج کر...
    نیٹ فلکس کا مشہور شو ’اسکوئڈ گیم‘ ایک خیالی سروائیول ڈرامہ ہے، جس میں بچوں کے کھیلوں کو انتہائی خطرناک طریقے سے پیش کیا گیا ہے، اور اس میں معاشرتی مسائل پر بھی تبصرہ کیا گیا ہے۔ لیکن اس شو کا جذباتی مرکز ایک حقیقت پر مبنی ہے۔ شو کے تیسرے اور آخری سیزن کے 27 جون کو ریلیز ہونے کے بعد، ناظرین کو یہ جان کر حیرانی ہو سکتی ہے کہ اس کے مرکزی کردار ’سیونگ گی ہن‘ کی کہانی دراصل جنوبی کوریا کی محنت کش تاریخ کے ایک افسوسناک واقعے سے متاثر ہے، جو 2009 کا’سانگیونگ موٹر سٹرائیک’ ہے۔ ’سانگیونگ موٹر سٹرائیک‘ کیا تھا؟ 2009 میں، چینی آٹوموبائل کمپنی SAIC جو اس وقت جنوبی کوریا کی ’سانگیونگ...