2025-10-05@20:44:21 GMT
تلاش کی گنتی: 72476
«حاصل نہیں کر»:
(نئی خبر)
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251005-11-6 لاہور (آئی این پی) پنجاب میں مزید بارشوں اور بھارت کی جانب سے دریائوں میں پانی چھوڑے جانے کا امکان ہے۔اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ ملک میں موسم تبدیل ہو رہا ہے جو سردی کے آغاز کی علامت ہے، چند روز میں پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارشیں متوقع ہیں۔انہوں نے کہا کہ 5اکتوبر سے راولپنڈی سے لاہور تک زیادہ بارشیں ہو سکتی ہیں، جنوبی پنجاب میں بھی بارش ہونے کا امکان ہے اور بالائی علاقوں میں 70ملی میٹر تک بارشیں ہو سکتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کہ حالیہ سیلاب سے پنجاب کے 27اضلاع متاثر ہوئے ہیں، اس وقت ہیڈ...
کراچی: شہر قائد کے علاقے پرانا گولیمار میوہ شاہ قبرستان کے قریب فائرنگ کے ایک افسوسناک واقعے میں 30 سالہ نوجوان نصیب بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق مقتول کو جسم کے مختلف حصوں پر پانچ گولیاں ماری گئیں، جن میں سے سینے پر لگنے والی گولی جان لیوا ثابت ہوئی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتول نشے کا عادی تھا اور علاقے میں محنت مزدوری کرکے روزی کماتا تھا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق مقتول غیر شادی شدہ اور پرانا گولیمار کا رہائشی تھا۔ مقتول کے ماموں اور دیگر اہل خانہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ نصیب محنت مزدور لڑکا تھا، ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں، نہ ہی اس کا کسی سے جھگڑا تھا۔...

لاہور:جماعت اسلامی کے تحت’’ غزہ ملین مارچ ‘‘میں شریک بچے علامتی فلوٹیلاکشتی میں سوار فلسطینیوں سے اظہاریکجہتی کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ

امیر جماعت اسلامی ضلع کیماڑی فضل احد ودیگر اتحاد ٹاؤن میں جے آئی یوتھ کے تحت اہل غزہ سے یکجہتی کی تقریب سے خطاب کر رہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ

غزہ مارچ کے سلسلے میں نائب امیر ضلع سائٹ غربی نذر محمد برکی کی زیر قیادت ضیاکالونی میں ریلی نکالی جارہی ہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ

اسرائیل نے ٹرمپ کا مطالبہ نظر انداز کر دیا, اپنے علاقوں میں واپس جانے سے باز رہیں, اسرائیلی فوج کی فلسطینیوں کو نئی دھمکی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ /تل ابیب /رملہ /واشنگٹن /لندن /برسلز / برلن(مانیٹرنگ ڈیسک /صباح نیوز)(اسرائیل نے ٹرمپ کا مطالبہ نظر انداز کر دیا‘ اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کو نئی دھمکی دی ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں واپس جانے سے باز رہیں۔امریکی صدر کے 20 نکاتی امن منصوبے پر رضامندی کے بعد اسرائیل نے نیا یوٹرن لے لیا، فلسطینیوں کو ان کے گھر جانے سے روک دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ شہر کے حوالے سے ایک نیا اور سخت انتباہ عربی زبان میں جاری کیا ہے جس میں فلسطینیوں کو کہا گیا ہے کہ غزہ شہر واپس جانا ان کے لیے انتہائی خطرناک ثابت ہوسکتا ہے‘ اپنی جانوں کی حفاظت کے لیے واپس نہ جائیں۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی لاہور کے زیر اہتمام بھیکے وال موڑ، وحدت روڈ لاہور پر غزہ مارچ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کر کے فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیا۔ خواتین مارچ کی قیادت ڈاکٹر حمیرا طارق سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین، جماعت اسلامی پاکستان، دیگر مرکزی قائدین اور مقامی رہنماؤں نے کی۔ شرکا نے ہاتھوں میں فلسطینی جھنڈے، فلیکس اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیلی مظالم کے خلاف شدید مذمتی نعرے درج تھے۔غزہ مارچ کی شرکا سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیرا طارق نے نائب وزیراعظم اسحق ڈار کی جانب سے مسئلہ فلسطین کے 2ریاستی حل کو پاکستان کی ریاستی پالیسی قرار دیے جانے کو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی کے تحت امریکی پشت پناہی سے اسرائیلی افواج کی غزہ پر مسلسل بمباری ، مظلوم و نہتے فلسطینی مسلمانوں ، خواتین و بچوں سمیت ہزاروں فلسطینیوں کی نسل کشی ، صمود فلوٹیلا پر حملے کے خلاف اورا ہل فلسطین و حماس سے یکجہتی و اتحاد امت کے اظہار کے لییـآج 3بجے سہ پہر شارع فیصل پر عظیم الشان ’’یکجہتی غزہ مارچ‘‘ ہو گا۔شہر بھر سے لاکھوں مردو وخواتین ، مختلف طبقات و مکاتب فکر اور شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد شریک ہوں گے ۔امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن خصوصی خطاب کریں گے ۔ ’’ یکجہتی غزہ مارچ‘‘ کی تمام تیاریاں اور انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔مارچ کے سلسلے میں شہر...
کراچی: نفرت کا وائرس بھارتی ویمن کرکٹرز میں سرایت کرنے لگا۔ تفصیلات کے مطابق ویمنز ورلڈ کپ میں گرین شرٹس کو اپنے پہلے میچ میں بنگلہ دیش کے ہاتھوں 7 وکٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، دوسری جانب بھارتی سائیڈ نے اپنے ابتدائی معرکے میں سری لنکا کو 59 رنز سے زیرکیا۔ پہلے سے طے شدہ ہائبرڈ ماڈل کے تحت پاکستانی ٹیم اپنے تمام میچز سری لنکا میں ہی کھیلے گی، اس لیے بھارتی سائیڈ کو اس میچ کیلیے آئی لینڈ کا سفر کرنا پڑا،روایتی حریف ٹیموں کا سامنا آج ہوگا۔ حالیہ کشیدگی کی وجہ سے یہ ویمنز میچ بھی زیادہ اہمیت اختیار کرگیا ہے، بھارت نے اپنی تنگ نظر سوچ کی وجہ سے حال ہی میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان کی حکمران جماعت لبرل ڈیموکریٹک پارٹی نے سانائے تکائچی کو نیا رہنما منتخب کرلیا۔ حکمران جماعت لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کی قیادت ملنے کے بعد وہ ممکنہ طور پر جاپان کی تاریخ میں پہلی خاتون وزیراعظم بن سکتی ہیں۔ سانائے تکائچی کی عمر 64 سال ہے اور وہ انتخاب کی اس دوڑ سے قبل جاپان کی معاشی تحفظ کی وزیر رہ چکی ہیں۔ پارٹی سربراہ کے انتخاب میں ان کا مقابلہ جاپان کے سابق وزیراعظم جونیچیرو کوئزومی کے بیٹے شنجیرو کوئزومی سمیت 4 امیدواروں کے ساتھ تھا، جہاں سخت مقابلے کے بعد وہ پہلا مرحلہ عبور کرنے میں کامیاب ہوگئیں۔ شنجیرو کوئزومی اگر انتخابی دوڑ میں کامیاب ہوجاتے تو وہ جاپان کی تاریخ میں نوعمر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برلن (انٹرنیشنل ڈیسک) جرمن ائر لائن لفتھانزا نے اعلان کیا ہے کہ وہ 4ہزار ملازمتوں میں کمی کرنے جا رہی ہے۔ یہ فیصلہ اس کمپنی کے منافع میں نمایاں کمی کے بعد سامنے آیا ہے۔ لفتھانزا منافع میں کمی اور معاشی مشکلات کی بنا پر ملازمین کی تعداد میں کمی کرنے جا رہی ہے۔ 2024 ء میں ہڑتالوں، طیاروں کی ترسیل میں تاخیر اور بڑھتی ہوئی سفری لاگت کے باعث لفتھانزا کی آمدنی 20 فیصدکم ہوئی اور یوں وہ یورپ کی بڑی حریف ایئر لائنز کے مقابلے میں منافع میں پیچھے رہ گئی۔ یہ تازہ اعلان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب یورپ کی سب سے بڑی معیشت کا حامل ملک جرمنی طویل کساد بازاری سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پولیس مددگار 15 زمان ٹاؤن یونٹ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے موبائل فون اور پرس چھیننے والے ملزم کو چند ہی منٹوں میں گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق مددگار 15 پر زمان ٹاؤن کے علاقے سے شہری خاتون نے موبائل فون اور پرس چھیننے کی اطلاع دی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم موقع پر پہنچی اورخاتون سے ابتدائی معلومات حاصل کیں، خاتون نے دعویٰ کیا کہ وہ ملزم کے گھر سے واقف ہے اور نشاندہی کراسکتی ہے۔ پولیس نے خاتون کی نشاندہی پر ملزم کے گھر پر چھاپہ مارا، جہاں ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم کے قبضے سے چھینا گیا موبائل فون، پرس اور ایک چوری شدہ موٹرسائیکل بھی برآمد ہوئی۔ بعد ازاں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے پنجاب کے خلاف بیانات پرسخت ردعمل ظاہر کیا اور کہا، کسی صوبے کے معاملات میں مداخلت کرنا غیر آئینی ہے۔ کسی صوبے کے معاملات میں مداخلت کرنا غیر آئینی ہے۔ پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے کہا، پیپلزپارٹی کی سندھ کی قیادت مسلسل پنجاب کے معاملات میں مداخلت کرکے آئینی اختیارات سے تجاوز کررہی ہے۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 16 اکتوبر کو منعقد ہوں گے عظمی بخاری نے کہا، جو ہر بات پر “مرسُو ں مرسُوں” کرتے، وہ صوبائیت کارڈ کھیل رہے ہیں۔ آپ تو یا اپنے حواس کھو بیٹھے ہیں یا مریم نواز کی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں۔ عظمیٰ بخاری نے کہا، ...

لاہور: تحریکِ انصاف کے کسان ونگ کے رہنما اعجاز شفیق نے لاہور پریس کلب کے باہر میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (نمائندہ جسارت) قائم مقام صدرِ پاکستان سردار ایاز صادق نے کہاہے کہ پاکستان میں ترقی کا سفر اب باقاعدہ طور پر شروع ہو چکا ہے، اور حکومت عوام کو سہولیات کی فراہمی کو اپنی اولین ترجیح قرار دے رہی ہے،پاکستان کو حرمین شریفین کی حفاظت کی ذمہ داری ملنا ایک عظیم اعزاز ہے۔ پاکستان نہ تو اسرائیل کو تسلیم کرنے جا رہا ہے، اور نہ ہی جنگ کا راستہ اختیار کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ہفتہ کو لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان کو حرمین شریفین کی حفاظت کی ذمہ داری ملنا ایک عظیم اعزاز ہے، جس پر پوری قوم کو فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ حرمین شریفین کی حفاظت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (نمائندہ جسارت) لاہور ہائیکورٹ میں ملٹری عدالت سے سزاﺅں کے خلاف اپیل کا حق نہ دینے کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔ چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ 9 اکتوبر کو کیس کی سماعت کرے گا۔ عدالت نے معاملہ وفاقی کابینہ کے سامنے پیش کرنے کے لیے 10 دن کی مہلت دے رکھی ہے اور سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کے حوالے سے وفاقی سیکرٹری قانون راجہ نعیم اختر کو جواب سمیت طلب کیا ہے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل مرزا نصر عدالت میں پیش ہوں گے۔ درخواست گزار راحب محبوب کے وکیل نجیب فیصل نے مو¿قف اختیار کیا ہے کہ ملٹری عدالت نے جاسوسی کے الزام میں انہیں 12...
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں غزہ میں امن کے لیے منصوبہ پیش کیا ہے، اس منصوبے کے مندرجات پر عالمی سطح پر بحث ومباحثہ جاری ہے۔ بہت سے ملکوں نے اس منصوبے کی حمایت کی ہے جن میں عرب ملک بھی شامل ہیں۔ ان کے علاوہ یورپی ممالک نے بھی اس منصوبے کی حمایت کی ہے۔ پاکستان میں بھی اس حوالے سے بحث ومباحثہ جاری ہے۔ گزشتہ روز وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمن کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ میڈیا کے مطابق دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطی کی صورت حال اور فلسطین میں جنگ بندی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ہے۔ وزیرِ اعظم کا کہنا تھا...
’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی خود نوشت کا پہلا حصہ ہے جو حال ہی میں شایع ہوا‘ضخامت کم رکھنے کے لیے انھوں نے آپ بیتی کو دو حصوں میں تقسیم کیا ہے‘ ان کا موقف ہے کہ یہ سوشل میڈیا کا دور ہے‘ توجہ کا پھیلاؤ کم ہو گیا ہے‘ اس لیے کتاب کو ضخیم نہیں ہونا چاہیے۔ میں ان سے اتفاق نہیں کرتا کیوں کہ موٹی کتابوں اور طویل ڈرامہ سیریز کا وقت واپس آ چکا ہے‘ آپ کو اگر یقین نہ آئے تو ہیری پورٹرز سے لے کر منی ہیسٹ تک دیکھ لیں‘ آپ مان جائیں گے بہرحال اظہار صاحب کی یہ خود نوشت روایتی خود نوشت نہیں ہے‘ انھوں نے اکبر الہ آبادی کی بتائی...
سٹی42: وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارت کی ڈیفینس اسٹیبلشمنٹ کے اشتعال انگیز بیانات پر اپنے جواب میں کہا، اس دفعہ بھارت ان شاءاللہ اپنے طیاروں کے ملبے میں دفن ہوگا۔ وزیردفاع خواجہ آصف نے سوشل پلیٹ فارم ایکس پر آج شب ایک پوسٹ کی ہے جس میں خواجہ آصف نے کہا کہ بھارتی فوجی اور سیاسی قیادت کے بیانات اپنی خاک میں ملی ساکھ کو بحال کرنے کی ناکام کوشش ہیں۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 16 اکتوبر کو منعقد ہوں گے خواجہ آصف نے کہا کہ اتنی فیصلہ کن شکست کے بعد جس کا اسکور 0-6 رہا ہو اگر دوبارہ کوشش کی تو ہمارا سکور پہلے سے کہیں بہتر ہوگا۔ جس طرح بھارت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایک زمانہ تھا کہ مسلم دنیا ’’دیوقامت‘‘ لوگوں کی دنیا تھی۔ اس دنیا میں بڑے مفسرین تھے، بڑے محدثین تھے، بڑے متکلمین تھے، بڑے مفکر تھے، بڑے دانش ور تھے، بڑے شاعر تھے، بڑے ادیب تھے، بڑے سیاست دان تھے، بڑے اساتذہ تھے، بڑے ماں باپ تھے، بڑے دوست احباب تھے۔ پھر ایک زمانہ وہ آیا کہ ہم لوگوں نے ’’بونے‘‘ پیدا کرنے شروع کیے۔ مذہب کے دائرے میں بھی بونے تھے، شعر و ادب کے دائرے میں بھی بونے تھے، سیاست میں بھی بونے تھے، مگر ہمارا زمانہ ’’بالشتیوں‘‘ اور ’’حشرات الارض‘‘ کا زمانہ ہے۔ اب نہ ہمارے پاس بڑے مفسرین ہیں، نہ بڑے سیرت نگار ہیں، نہ بڑے محدثین ہیں، نہ بڑے متکلمین ہیں، نہ بڑے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بیس نکاتی غزہ امن معاہدے کا پہلا مسودہ ہو یا نیتن یاہو، وٹکوف اور جیرڈ کوشنر کا ترمیم شدہ مسودہ، صدر ٹرمپ اور نیتن یاہو غزہ امن منصوبے کے نام پر خطے کی جس نئے ڈھب سے منصوبہ بندی کرنا چاہتے ہیں اس کے بعد یہاں صرف بھیڑیوں کا راج ہوگا۔ یہ علاقہ محض ایک وجود کی ملکیت ہوگا۔ یہودی وجود کی۔ ناپاک اسرائیلی یہودی وجود کے نزدیک ہمسایہ اقوام کی زندہ رہنے کی ایک ہی ضمانت ہے۔ غلامی۔ ان کے سیاسی اظہار میں امن، امن کی گردان کے پیچھے ایک ہی معنی چھپے ہوئے ہیں۔ غلامی۔ جب مذاکرات کی میز پر اصل فریق حماس موجود نہ ہو، مسجد اقصیٰ کے کنٹرول کا ذکر نہ ہو، ہاتھ بندھے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">آزاد جموں و کشمیر میں حالیہ دنوں پیدا ہونے والی کشیدگی اور احتجاجی تحریک نہ صرف مقامی حالات کی ترجمانی کر رہی ہے بلکہ یہ پورے پاکستان اور خطے کی سیاست، معیشت اور سفارتی صورتحال کے لیے بھی سنگین سوالات پیدا کر چکی ہے۔ پانچ روز سے جاری احتجاج، انٹرنیٹ اور موبائل سروس کی معطلی، بازاروں اور ٹرانسپورٹ کی بندش، اسکولوں میں طلبہ کی غیر حاضری اور طبی سہولتوں تک رسائی میں مشکلات، یہ سب محض وقتی رکاوٹیں نہیں بلکہ ایک بڑے بحران کی علامت ہیں، جو اپنی جڑوں میں معاشی، سیاسی اور انتظامی محرومیوں سے جڑا ہے۔ آزاد کشمیر میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے تحت ہونے والے احتجاج محض جزوی مطالبات پر مبنی نہیں، بلکہ عوامی محرومیوں،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">آزاد کشمیر میں حالیہ احتجاجی لہر کا کامیاب مذاکرات پر اختتام بلاشبہ ایک خوش آئند پیش رفت ہے۔ یہ خبر وقتی طور پر عوام کے لیے سکون اور خطے کے لیے انتشار سے نجات کا باعث بنی، مگر یہ سکون کسی دیرپا اور پائیدار حل کی ضمانت نہیں۔ اصل سوال تو یہ ہے کہ وہ کون سے عوامل تھے جنہوں نے آزاد کشمیر کی فضاؤں میں اپنے ہی محسن اور محافظ، اسلامی جمہوریہ پاکستان کے خلاف نعرے بلند کرا دیے؟ یہ سوال ہر محب وطن کشمیری اور پاکستانی کے دل میں کانٹے کی طرح چبھ رہا ہے، اور اس کا جواب ہمیں ماضی کی سیاست کی تلخیوں اور اسٹیبلشمنٹ کی پالیسیوں کے سائے میں تلاش کرنا ہوگا۔ اسی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">صمود فلوٹیلا کا مقصد اسرائیلی محاصرے کا شکار نسل کشی اور قحط کا نشانہ بننے والے فلسطینی عوام کو براہ راست امداد فراہم کرنا ہے۔ نہ ان کے پاس ہتھیار ہیں، نہ ہی ان کا کوئی فرد اس کے لیے کسی قسم کا ارادہ رکھتا ہے، ان کا مقصد صرف اور صرف بھوک اور تڑپتے بچوں، عورتوں اور مردوں کو امداد فراہم کرنا ہے لیکن اسرائیلی فوج اُن کے ساتھ ایسے سلوک کررہی ہے جیسے کہ وہ خطرناک ہتھیاروں سے لیس ہوں، ابھی کل ہی اسرائیلی بحریہ نے صمود فلوٹیلا کے 2 جہازوں پر دھاوا بول دیا، تقریباً 20 جنگی جہازوں نے انہیں گھیرے میں لے لیا، مواصلاتی رابطے منقطع کردیے، انٹرنیٹ اور ریڈار سسٹم چلنا بند ہوگئے،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دنیا ایک بار پھر فلسطین کے خون آشام باب پر نظریں جمائے بیٹھی ہے۔ اسرائیل کی درندگی اور انسانیت سوز مظالم کے سامنے اگر کوئی ہمت و مزاحمت کا استعارہ بنا کھڑا ہے تو وہ حماس ہے۔ اب جب کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا پیش کردہ امن منصوبہ عالمی سطح پر گفتگو کا مرکز ہے اور حماس نے اس کے بعض بنیادی نکات پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ حماس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پیش کردہ 20 نکاتی امن منصوبے کے حوالے سے اپنی قطری ثالثوں کی کوششوں سے حماس نے اپنا جواب واشنگٹن تک پہنچایا، جسے صدر ٹرمپ نے خود اپنی ویب سائٹ پر شیئر کیا۔ حماس نے اعلان کیا ہے کہ وہ منصو بے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ح م۔ اِس کتاب کا نزول اللہ زبردست اور دانا کی طرف سے ہے۔ ہم نے زمین اور آسمانوں کو اور اْن ساری چیزوں کو جو اْن کے درمیان ہیں برحق، اور ایک مدت خاص کے تعین کے ساتھ پیدا کیا ہے مگر یہ کافر لوگ اْس حقیقت سے منہ موڑے ہوئے ہیں جس سے ان کو خبردار کیا گیا ہے۔ اے نبیؐ، اِن سے کہو، ’’کبھی تم نے آنکھیں کھول کر دیکھا بھی کہ وہ ہستیاں ہیں کیا جنہیں تم خدا کو چھوڑ کر پکارتے ہو؟ ذرا مجھے دکھاؤ تو سہی کہ زمین میں انہوں نے کیا پیدا کیا ہے، یا آسمانوں کی تخلیق و تدبیر میں ان کا کیا حصہ ہے اِس سے پہلے آئی ہوئی...
ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھارت نے کامیابی تو ضرور حاصل کی مگر ٹرافی کو اپنی نفرت اور ضد کی نذر کر دیا۔ کیا کسی ملک کی ٹیم نے خود کو دنیا کے سامنے اتنا ذلیل کیا کہ خود اس کے اپنے عوام نے اس کے رویے پر تنقید کی ہو، مگر بھارتی کرکٹ ٹیم ہندوتوا انتظامیہ کے حکم پر ایسا کرنے پر مجبور ہوگئی۔ سب سے افسوس بھارتی وزیر اعظم کے اس بیان پر ہے جس میں انھوں نے اپنی پارٹی کے نفرتی منشور کی ترجمانی کرتے ہوئے ایکس پر لکھا ’’ میدان میں آپریشن سندور، نتیجہ وہی رہا انڈیا جیت گیا‘‘ مودی کا یہ نفرتی پیغام کھیل کے شایان شان نہیں۔ کھیل میں جیت پر ضرور ٹیم کو...
پشاور: خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ہم چاہتے تمام سیاسی جماعتوں کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ملنا چاہیے۔ پشاور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اگر پنجاب میں باہر سے امداد مل رہی ہے تو ہمیں بھی دیں، ہم چاہتے ہیں کہ تمام سیاسی جماعتوں کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ملنا چاہیے۔ گورنر کے پی نے کہا کہ ایمل ولی سے سیکیورٹی واپس لینے کے خلاف ہوں، ہمارے سیاسی رہنماؤں کو سیکیورٹی خطرہ ہے، انہیں سیکیورٹی ملنی چاہیے۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ یکساں تقسیم نہیں ہوتے، رقبے کے لحاظ سے ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ملک کو آگے...
دنیا کی تاریخ میں کبھی کبھار ایسے کردار سامنے آتے ہیں جو بظاہر کمزور اور تنہا ہوتے ہیں لیکن وقت کے جبر کے سامنے ایک آہنی دیوار بن جاتے ہیں۔ ان کی آواز میں صداقت کی وہ گونج ہوتی ہے جو بڑے بڑے ایوانوں کو ہلا دیتی ہے۔ سویڈن کی کم عمر لڑکی گریٹا تھنبرگ بھی انھی میں سے ایک ہے، وہ محض ایک فرد نہیں بلکہ اس نسل کی علامت ہے جو زمین کے مستقبل کے لیے فکر مند ہے اور جو طاقتوروں کو للکارنے سے نہیں ڈرتی۔ گریٹا نے جب اقوامِ متحدہ کے اجلاس میں آنکھوں میں آنسو بھرکر یہ کہا کہYou have stolen my dreams and my childhood تو اس کی آواز میں صرف ایک فرد کا...
ایک زمانہ تھا جب ملک کے تمام ترقی پسند اور قوم پرست لوگ ایک پلیٹ فارم پر تھے یا ایک ہی پارٹی میں تھے یا پھر اتحاد بناتے تھے، بلکہ دائیں بازوکی پارٹی بھی دیارِغیر میں ہوا کرتی تھی۔ اصغر خان جب کراچی کینٹ پر ریل گاڑی سے اترتے تھے تو ان کا والہانہ استقبال کیا جاتا تھا۔ اس طرح اگر بے نظیر بھٹو یا پھر ذوالفقار علی بھٹوکی آمد ہو، ایسے استقبال کی مثالیں آج بھی دی جاتی ہیں۔ اہلِ کراچی تمام سیاسی جماعتوں میں متحرک تھے، چاہے وہ جماعتِ اسلامی ہو یا پیپلز پارٹی یا سرخے۔ جماعتِ اسلامی میں کراچی سے معراج خالد متحرک تھے، اسی طرح پیپلز پارٹی میں پروفیسر این ڈی خان ، تاج حیدر اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز

حیدرآباد: دریائے سندھ میں سیلابی ریلے کے نتیجے میں مکین سڑک کنارے عارضی خیموں میں زندگی بسر کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بدین(نمائندہ جسارت)پیپلزپارٹی بدین کے عہدیدران کا حیدرآباد ڈویژن کے نومنتخب ڈویژن صدر عاجز دھامرہ کی قیادت میں دیگر عہدیدران کے ہمراہ جلوس کی شکل میں لاڑکانہ روآنہ ، عہدیدران شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بے نظیر بھٹو کے مزار پر حاضری دیں گے ۔پاکستان پیپلز پارٹی ضلع بدین کے عہدیدران کی حیدرآباد ڈویڑن کے نومنتخب صدر سنیٹر عاجز دھامرہ اور جنرل سیکرٹری گیان چند اسرانی کی قیادت میں لاڑکانہ روانگی کے لئے بدین سے پاکستان پیپلز پارٹی ضلع بدین کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر سجاد چانڈیو ،سیکرٹری اطلاعات پیر وقار حسین جیلانی ، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات سلیم اوڈیجو اور دیگر کی قیادت میں بدین سے حیدرآباد کے لیے ایک جلوس کی شکل میں روانہ ہوئے ، لاڑکانہ گھڑی...
وہ بات جو ’’منی بائی‘‘ نے نہ جانے کس سے کہی تھی کہ تم ہر کسی سے ملو،گل و بلبل سے ملو، موج و ساحل سے ملو۔ سروسنبل سے ملو، عاقل و جاہل سے ملو، درکامل سے ملو۔ سب سے مل آؤ تو اک بار میرے دل سے ملو۔ وہی بات ہم اپنے وزیراعظم، نائب وزیراعظم اور سارے وغیرہ وغیرہ سے کہنا چاہتے ہیں کہ بے شک، چین سے ملو، جاپان سے ملو، ایران توران سے ملو، سعودی عرب سے ملو وہاں جاکر ملو یا یہاں بلا کر ملو، ہاتھ ملا کر ملو یا سینے سے لگا کر ملو، ملتے رہیے کہ ملنے سے محبت بڑھتی ہے، ملنے سے گلے شکوے دور ہوا کرتے ہیں، دل قریب آتے ہیں۔ لیکن...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی : پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے سندھو دریا پر نوازشریف کو کالاباغ ڈیم نہیں بنانے دیا تو مریم نواز کی کیا حیثیت ہے؟ مریم نواز متنازع کینالوں کی بات کرکے آئینی فورم سی سی آئی کی توہین کر رہی ہیں، سندھو دریا کے پانی پر کسی کو ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے۔ انہوں نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے ریمارکس پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے متنازع کینال منصوبے کے متعلق ریمارکس کو سی سی آئی کے فیصلے کی خلاف ورزی اور آئینی فورم کی توہین قرار دیتے ہوئے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے مریم نواز کے ریمارکس کا...
خبروں کا موسم بھی عام موسم کی طرح بدلتا رہتا ہے۔ آج کل اچھی خبروں کا موسم ہے۔ وزیراعظم اور وزیر خارجہ کا پچھلے چند مہینوں میں ان بڑی عالمی طاقتوں کے ساتھ گرم جوش اٹھنا بیٹھنا ہے جن سے ملنے کے لیے کبھی ہفتوں، مہینوں بلکہ سالوں انتظار کرنا پڑتا تھا۔ بار بار بتایا جا رہا ہے، وہ دن گئے کہ پاکستان کو معاشی مسائل اور عالمی تنہائی کا سامنا تھا،اب نیا دور ہے، سیکیورٹی معاملات میں بھی ہر چہ بادآباد ہے اور معاشی معاملات میں بھی۔ سیکیورٹی معاملات کے بارے میں بہت کچھ کہااور لکھا جا رہا ہے، تاہم ہمارا فوکس معاشی اقدامات اور مستقبل کے امکانات پر ہے۔ یادش بخیر 11/12 سال پہلے اسلام آباد میں ایک...
آج کل مسلم دنیا روزانہ یہ پڑھ کر یا سن کر نہال ہو رہی ہیں کہ فلاں مغربی ملک نے فلسطین کو ایک علیحدہ ریاست کے طور پر تسلیم کرلیا ہے۔ سوچنے کی بات یہ ہے کہ ایسا کیا ہوا ہے کہ یہ ممالک اتنی عجلت میں فلسطین کو ایک علیحدہ ریاست کے طور پر تسلیم کر رہے ہیں؟ سب سے پہلی بات تو یہ سمجھ لیجیے کہ ان کو ایسا کرنے کا حکم دیا گیا ہے اور دینے والا وہ ہے کہ جس کو امن کا نوبل انعام چاہیے۔ یہ تمام ممالک پہلے ہی اسرائیل کو ایک ریاست کے طور پر تسلیم کرچکے ہیں اور اب فلسطین کو تسلیم کرنے کے بعد دو ریاستی حل مکمل ہوا اور اس...
فیروز آباد پولیس نے ہل پارک کے قریب مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ڈاکو کی شناخت 28 سالہ علی حسن کے نام سے کی گئی جس کے قبضے سے پولیس نے اسلحہ برآمد کرلیا جبکہ مقابلے کے دوران اس کا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش میں پولیس چھاپے مار رہی ہے۔ پولیس نے زخمی ڈاکو کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا جبکہ پولیس اس کا کرمنل ریکارڈ بھی چیک کر رہی ہے۔
کراچی کے تھانہ جوہر آباد کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 15 میں قائم رہائشی عمارت کی دوسری منزل کے فلیٹ میں پانی کی بالٹی میں گر کر کمسن بچی جاں بحق ہوگئی۔ ایس ایچ او جوہر آباد راشد الرحمان نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جبکہ متوفیہ بچی کی شناخت 3 سالہ ایمن فاطمہ دختر مزمل کے نام سے کی گئی۔ ابتدائی تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ بچی کے والدین میں علیحدگی ہوچکی ہے اور متوفیہ بچی اپنے والد مزمل کے ساتھ ایک ماہ سے رہے رہی تھی جبکہ مزمل جس فلیٹ میں رہائش پذیر ہے اس میں اس کا بھائی ، بھابھی ان کے بچے اور والدہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی : پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے سندھو دریا پر نوازشریف کو کالاباغ ڈیم نہیں بنانے دیا تو مریم نواز کی کیا حیثیت ہے؟ مریم نواز متنازع کینالوں کی بات کرکے آئینی فورم سی سی آئی کی توہین کر رہی ہیں، سندھو دریا کے پانی پر کسی کو ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے۔ انہوں نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے ریمارکس پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے متنازع کینال منصوبے کے متعلق ریمارکس کو سی سی آئی کے فیصلے کی خلاف ورزی اور آئینی فورم کی توہین قرار دیتے ہوئے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے مریم نواز کے ریمارکس کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تل ابیب: اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے اشارہ دیا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائیاں مزید شدت اختیار کر سکتی ہیں۔ٹیلی ویژن خطاب میں نیتن یاہو نے تصدیق کی کہ اسرائیلی وفد مصر کے دارالحکومت قاہرہ جائے گا، جہاں جنگ بندی کے نفاذ اور اس کے لیے ٹائم لائن سے متعلق تفصیلات طے کی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ حماس کے پاس معاہدہ قبول کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں، اور اسے ہر صورت غیر مسلح کیا جائے گا — چاہے یہ سفارتی طریقے سے ہو یا فوجی طاقت کے ذریعے۔ نیتن یاہو کے مطابق، امریکا کو واضح طور پر بتا دیا گیا ہے کہ حماس کو غیر مسلح کرنا لازمی ہے اور یہ ذمہ داری...
سید مقاومت شہید سید حسن نصراللہ کی انقلابی زندگی کے اہم پہلو کیا تھے؟ اسرائیل مخالف مزاحمت و مقاومت کا کردار و اہمیت؟ دنیا میں اسرائیل مخالف تبدیلی کی لہر کیوں؟ عالمی سطح پر اسرائیل مخالف رائے عامہ کے اثرات؟ امریکا اور اسرائیل میں کون کس کی پراکسی ہے؟ امریکی صدر ٹرمپ کے غزہ پلان درحقیقت ہے کیا؟ ٹرمپ کے غزہ پلان کا حقیقی ہدف کون؟ پاکستان سمیت آٹھ مسلم ممالک نے ٹرمپ کے غزہ پلان کی حمایت کرکے کونسی غلطی کی؟ مقبوضہ فلسطین کب آزاد ہوگا؟ سمیت دیگر متعلقہ و اہم سوالات کے جوابات جاننے کیلئے جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رہنما ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی کا خصوصی ویڈیو انٹرویو ضرور سنیئے اور احباب و اقارب کیساتھ بھی شیئر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور:۔ پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پنجاب کو باہر کی امداد کی ضرورت نہیں تو ہمیں دیں، صوبائیت پر بات کرنا ٹھیک نہیں میرا پانی میری نہریں کے لیے مخصوص فورم پر بات ہونی چاہیے، ہمارے صوبے میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ہو رہے ہیں، وزیر اعلیٰ اپنی پالیسی اسمبلی آکر بتائیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پنجاب سیلاب زدگان کے لیے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا ڈیٹا استعمال کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ نہروں پر پہلے بھی بات چیت کی تھی اور اب بھی ان پر مخصوص فورم پر بات ہونی چاہیے۔فیصل کریم کنڈی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مدھیہ پردیش : بھارتی فارما کمپنی کے تیار کردہ کھانسی کا مشتبہ زہریلا شربت پینے سے 8 بچوں کی موت واقع ہو گئی گھروں میں کہرام مچ گیا ہے۔میڈیا ذرائع کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فارما کمپنیوں کی جانب سے تیار کردہ کھانسی کے شربت سے ماضی میں بھی درجنوں اموات دنیا کے کئی ممالک میں رپورٹ ہوئی ہیں اور اب پھر ان ہی کمپنیوں کے تیار کردہ کف سیرپ نے 8 کمسن بچوں کی جان لے لی ہے، جس کے باعث متاثرہ علاقوں میں کہرام مچ گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بچوں کی اچانک اموات کے دل دہلانے والے واقعات مدھیہ پردیش اور راجھستان میں رونما ہوئے ہیں۔ جس کے باعث متوفی بچوں کے والدین اور اہل علاقہ...
جوہر آباد کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 15 میں قائم رہائشی عمارت کی دوسری منزل کے فلیٹ میں پانی کی بالٹی میں گر کر کمسن بچی جاں بحق ہوگئی جس کی لاش کو عباسی شہید اسپتال لیجائی گئی۔ ایس ایچ او جوہر آباد راشد الرحمٰن نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جبکہ متوفیہ بچی کی شناخت تین سالہ ایمن فاطمہ دختر مزمل کے نام سے کی گئی جبکہ ابتدائی تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ بچی کے والدین میں علیحدگی ہوچکی ہے اور متوفیہ بچی اپنے والد مزمل کے ساتھ ایک ماہ سے رہے رہی تھی جبکہ مزمل جس فلیٹ میں رہائش پذیر ہے اس میں اس کا بھائی،...
استاد وہ شخصیت ہے جس کی بدولت جہالت کے اندھیرے چھٹتے ہیں اور علم کی کرنیں نسلوں کو راستہ دکھاتی ہیں۔ یہ دن نہ صرف اساتذہ کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا ذریعہ ہے بلکہ ہمیں یہ سوچنے پر بھی مجبورکرتا ہے کہ کیا ہم نے واقعی استاد کی عظمت کو اس مقام پر رکھا ہے جس کے وہ حقدار ہیں۔ 5 اکتوبر کو دنیا بھر میں اساتذہ کا عالمی دن منایا جاتا ہے اور یہ دن ہمیں یہ احساس دلاتا ہے کہ علم کے سفر میں استاد کا کردار محض رہنمائی تک محدود نہیں بلکہ ایک ایسا عہد ہے جو آنے والی نسلوں کی تقدیر لکھتا ہے۔ اس دن کی ابتدا 1994 میں ہوئی جب یونیسکو نے اسے باضابطہ...
قابل احترام ڈاکٹر جمیل جالبی نے اپنی شبانہ روز محنت اور لگن سے جو علم و ادب کے چراغ روشن کیے ہیں، ان کی روشنی ادب کے طالب علموں کے لیے مینارہ نور ثابت ہو رہی ہے اور ان کی تحریروں اور ادبی سرمائے سے وہ طلبہ اور ادب کے شائقین مستفید ہو رہے ہیں جو ادبی میدان کے شہ سوار ہیں۔ ڈاکٹر جمیل جالبی ایک نابغہ روزگار شخصیت تھے انھوں نے تعلیم و تعلم، تنقید نگاری، تراجم اپنی محققانہ صلاحیتوں کی بنا پر کارہائے نمایاں انجام دیے ہیں۔ ان کی زندگی علمی مدارج اور اعلیٰ عہدوں پر فرائض منصبی کی ادائیگی، ادب کی خدمات کے حوالے سے کتاب ’’ نقوش جالبی‘‘ منظر عام پر آئی ہے۔ مفکرین اور اہل...
بجلی کے نرخ بڑھنے کی وجہ سے چھتوں پر نصب ہونیوالے سولر پینلز کے رجحان میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور صارفین کی بڑی تعداد اس کی طرف منتقل ہورہی ہے۔ یہ رجحان بلوں میں کمی کے ساتھ ساتھ صارفین کو توانائی کے معاملے میں خود مختار بنا رہا ہے۔ لیکن دوسری جانب پاکستان کے روایتی بجلی کے نظام کے لیے ایک بڑا چیلنج بن کر بھی سامنے آیا ہے،کیونکہ یہ نظام صرف ایک سمت میں بجلی کی ترسیل یعنی گرڈ سے صارف تک کے لیے ہے۔ موجودہ نیٹ میٹرنگ پیکیج 5 سے 25 کلو واٹ کے سولر منصوبوں پر سرمایہ 2 سے 4 سال میں واپس ہوجاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پورے کے پورے محلے سولر انرجی...
وہ اڑتیس چالیس سال کا لمبا چوڑا صحت مند شخص تھا، چہرے پر بالشت بھر کالی داڑھی ، سیاہ بال اور سفید رنگت، صاف ستھرے کپڑے۔ ’’جی بتائیے!‘‘ ’’سر جی! مجھے چکر بھی آتے ہیں اور الٹی بھی محسوس ہوتی ہے۔‘‘ سر نے سر ہلایا اور چھوٹا سا کارڈ اس کی جانب بڑھایا اور ایک ٹوکن اسے فراہم کیا، جو اس بات کی علامت تھا کہ اسے اب ڈاکٹر سے ملنے کے لیے ٹوکن پر درج نمبر کا انتظار کرنا ہے۔ ’’حیرت کی بات ہے ناں! کہیں سے لگتا تھا کہ اس شخص کو ٹی بی ہے۔‘‘ یہ جملہ حیران کن تھا۔ اتنا وجیہ اور صحت مند نظر آنے والا وہ شخص ٹی بی یعنی تپ دق میں مبتلا تھا۔...
اللہ تعالیٰ کی یہ بھی سنت ہے کہ اگر وہ کسی ملت کو اپنے پیغام کو انسانوں تک پہنچانے کی ذمے داری سونپے، اس کے لیے انھیں تیار کرے، اسے مواقع اور سہولیات بھی فراہم کرے مگر وہ پھر بھی نہ صرف یہ کہ اس میں تساہل سے کام لیں بلکہ اپنی اس تفویض کردہ خدمت کو اپنے لیے اعزاز کے بجائے ایک سزا سمجھ بیٹھے۔ اس سے اعراض کرے اور مسلسل تفویض کردہ فرائض کی خلاف ورزی کرے تو پھر اللہ تعالیٰ اس سے ناراض ہو جاتا ہے۔ جب انسانی تاریخ میں انبیا کی آمد کا سلسلہ جاری تھا اس وقت جب اللہ کسی قوم سے ناراض ہو جاتا تو ان کی جگہ دوسری قوم کو لاکھڑا کرتا اور...
اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کو غزہ شہر واپس آنے سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ شہر اب بھی خطرناک جنگی علاقہ ہے، فلسطینی اپنی حفاظت کے لیے جنوب کی طرف جائیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل نے امریکی صدر ٹرمپ کا غزہ پر حملے روکنے کا مطالبہ بمباری میں اُڑا دیا، غزہ پر اسرائیلی حملے جاری ہیں، 24 گھنٹوں میں اسرائیلی فوجی حملوں میں مزید 66 فلسطینی شہید اور 265 زخمی ہوئے ہیں۔ گذشتہ رات بھی اسرائیل نے غزہ شہر اور دیگر علاقوں پر درجنوں فضائی حملے اور توپوں سے گولا باری کی۔ 2 سالہ جنگ میں فلسطینی شہدای کی تعداد 67 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ اس کے علاوہ اسرائیل کے جبری قحط سے بھی مزید 2 بچے دم توڑ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن ستمبر میں سیمنٹ کی ہونے والی کھپت کی تفصیلات سامنے لے آئی۔ایسوسی ایشن کے اعلامیے کے مطابق سیمنٹ کی کھپت ستمبر میں 7 فیصد اضافے سے 42.50 لاکھ ٹن رہی۔اے پی سی ایم اے نے بتایا ہے کہ ستمبر میں سیمنٹ کی مقامی کھپت 14.38 فیصد اضافے سے 34.18 لاکھ ٹن رہی، جبکہ برآمد 15.25 فیصد کم ہو کر 8.31 لاکھ ٹن رہی۔سیمنٹ کی مقامی کھپت پہلی سہ ماہی میں 15.08 فیصد اضافے سے 95.73 ہزار ٹن رہی، مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سیمنٹ کی برآمد 21 فیصد اضافے سے 25.89 لاکھ ٹن رہی۔آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں...
اپنے ایک تبصرے میں انصار الله کا کہنا تھا کہ غزہ کے لوگ گھٹن بھرے محاصرے، مسلسل حملوں اور روزانہ ہونے والی اموات کا سامنا کر رہے ہیں۔ جسے کوئی عام انسان برداشت نہیں کر سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ گزشتہ روز فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" نے غزہ میں جنگ بندی كے لئے امریکی صدر "ڈونلڈ ٹرامپ" كے پیش كردہ منصوبے كا جواب دیا۔ جس پر مختلف تجزیے اور تبصرے سامنے آ رہے ہیں۔ "انصار الله" سے مربوط یمنی نیوز ویب سائٹ نے اپنی رپورٹ میں حماس کے جواب کو دانشمندانہ قرار دیا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ حماس نے امریکی تجاویز کو من و عن قبول نہیں کیا۔ مذکورہ ویب سائٹ کے مطابق، حماس بارہا ثابت کر چکی ہے کہ...

بھارت شاید اپنے تباہ شدہ لڑاکا طیاروں کو بھول گیا'، آئی ایس پی آر کا بھارتی قیادت کے بیانات پر ردعمل
ترجمان پاک فوج نے بھارت کی اعلیٰ سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کے اشتعال انگیز بیانات پر ردعمل دے دیا۔ ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ بھارتی سکیورٹی اداروں کے جارحانہ اور اشتعال انگیز بیانات انتہائی تشویش کے ساتھ نوٹ کیے ہیں، یہ غیر ذمے درانہ بیانات جارحیت کے لیے من گھڑت بہانوں کی نئی کوشش ہے، ایسے بیانات سے جنوبی ایشیا میں امن کو سنگین خدشات لاحق ہوسکتے ہیں۔ ترجمان کے مطابق بھارت پچھلی کئی دہائیوں سے پاکستان کو منفی انداز میں پیش کر کے اور پاکستان پر الزامات لگا کر خود کو مظلوم ظاہر کرنے کا کارڈ کھیل رہا ہے حالانکہ خطے میں تشدد کو ہوا دے کر بھارت نے اصل میں خود ہی دہشت گردی کی سرپرستی کی ہے۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حماس نے آج (ہفتہ) کے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ان بیانات کو “حوصلہ افزا” قرار دیا، جن میں انہوں نے اسرائیل سے غزہ پر بمباری روکنے کی اپیل کی تھی۔عالمی خبررساں ادارے کے مطابق حماس نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ وہ قیدیوں کی رہائی اور جنگ کے خاتمے کے لیے فوراً مذاکرات شروع کرنے کو تیار ہے۔حماس کے ترجمان طاہر النونو نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی سے گفتگو میں کہا: صدر ٹرمپ کے غزہ پر اسرائیلی بمباری فوراً روکنے کے مطالبات حوصلہ افزا ہیں۔انہوں نے مزید کہا: حماس قیدیوں کے تبادلے، جنگ بندی اور اسرائیلی فوج کے غزہ سے انخلا کے لیے فوراً مذاکرات شروع کرنے کو تیار ہے۔اپنی جانب سے حماس کے...
سوئیڈش ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ نے الزام لگایا ہے کہ انہیں اسرائیلی حراست میں سخت اور غیر انسانی حالات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ برطانوی اخبار گارڈین کے مطابق گریٹا تھنبرگ نے سوئیڈش حکام کو بتایا ہے کہ وہ ایسے سیل میں قید ہیں جو کھٹملوں سے بھرا ہوا ہے اور انہیں ناکافی خوراک اور پانی دیا جارہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ’گلوبل صمود فلوٹیلا‘ میں شامل آخری کشتی پر بھی اسرائیل کا قبضہ سوئیڈش وزارتِ خارجہ کی ای میل کے مطابق گریٹا نے بتایا کہ انہیں کم پانی اور کھانا فراہم کیا گیا اور کھٹملوں کے باعث ان کی جلد پر خارش اور دانے نکل آئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہیں لمبے عرصے تک سخت سطح پر بیٹھنے...
وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ جو افراد ہر معاملے پر ’مرسوں مرسوں‘ کے نعرے لگاتے تھے، وہ اب صوبائیت کا سہارا لے رہے ہیں، جبکہ پنجاب کو اپنے ہی حصے کے پانی کے استعمال کے لیے کسی اور صوبے سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں۔ ایک بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہاکہ کسی بھی صوبے کے اندرونی معاملات میں مداخلت آئینی خلاف ورزی ہے، اور پیپلز پارٹی پنجاب کے امور میں دخل اندازی کرکے آئینی حدود سے تجاوز کر رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سیلاب اور گندم پر سیاست کرنے والوں کو جواب ملے گا، مریم اورنگزیب کا پیپلزپارٹی پر وار ان کا کہنا تھا کہ یا تو آپ اپنے حواس کھو بیٹھے ہیں یا مریم نواز...
لاہور: جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے مشتاق احمد سمیت غزہ جانے والے فلوٹیلا سے گرفتار افراد کی اسرائیل کی قید سے رہائی کے لیے کوششیں کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو ریاستی فارمولا قبول نہیں ہے۔ لاہور میں غزہ ملین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اسرائیل کو امریکا کی پشت پناہی حاصل ہے، حماس قانونی تحریک ہے، حماس پوری دنیا میں امید کی شمع روشن کر رہی ہے، حماس مزاحمت کی تحریک ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کا وجود کروڑوں انسانوں کی لاشوں پر قائم ہوا، ٹونی بلئیر عراق میں جنگی جنون میں ملوث ہیں، عراق میں جھوٹ کی بنیاد...
میٹا نے پاکستان میں انسٹاگرام کا نیا فیچرانسٹاگرام میپ متعارف کرا دیا ہے، جو صارفین کو مقامی جگہوں، دوستوں اور پسندیدہ تخلیق کاروں کی سرگرمیوں کو دریافت کرنے کا ایک نیا، انٹرایکٹو اور دلچسپ طریقہ فراہم کرتا ہے۔ یہ فیچر صارف کے ڈی ایم ان باکس کے اوپر دستیاب ہے اور صارفین کو اپنی لوکیشن شیئر کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف مقامات سے متعلقہ کہانیاں، ریلز اور پوسٹس دیکھنے کی سہولت دیتا ہے۔ انسٹاگرام میپ صارفین کو یہ جاننے میں مدد دیتا ہے کہ ان کے دوست یا وہ افراد جنہیں وہ فالو کرتے ہیں، کسی کیفے، کنسرٹ یا مقام سے کیا شیئر کر رہے ہیں۔ اس فیچر کا خاص پہلو یہ ہے کہ پرائیویسی کو خاص اہمیت دی گئی...
امریکی ریاست مشی گن کے ایک شہری کو اُس وقت خوشگوار حیرت ہوئی جب اسے معلوم ہوا کہ لاٹری کا جیک پاٹ ٹکٹ دراصل اُنہی کے پاس ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ’ساؤتھ کیرولائنا خاتون نے دو ماہ میں دوسری بڑی لاٹری جیت لی‘ 45 سالہ اوٹسگو کاؤنٹی کے رہائشی نے مشی گن لاٹری حکام کو بتایا کہ انہوں نے گیلوڈ ساؤتھ ای زی مارٹ سے کلب کینو ’دی جیک‘ کا ٹکٹ خریدا تھا۔ انعامی رقم 5 لاکھ 64 ہزار 219 ڈالر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ کبھی کبھار ہی کھیلتے ہیں لیکن ’دی جیک‘ صرف اُس وقت کھیلتے ہیں جب انعامی رقم 1 لاکھ ڈالر سے زیادہ ہوجائے۔ اس بار انہوں نے 30 ڈراز کے لیے ٹکٹ خریدا تھا۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے مشہور بالفور خاندان سے تعلق رکھنے والے ہاؤس آف لارڈز کے رکن اور سابق وزیر خارجہ آرتھر بالفور کے پڑ بھتیجے روڈرک بالفور نے ایک خصوصی انٹرویو میں کہا ہے کہ برطانیہ کا اصل مقصد اسرائیل کی صورت میں ایک یہودی ریاست کی تخلیق کرنا نہیں تھا۔ نہ ہی کوئی ایسا وعدہ کیا گیا تھا۔ بلکہ یہودیوں کے ساتھ محض اظہار ہمدردی مقصود تھا۔ انہوں نے یہ انٹرویو ‘العربیہ’ کو دیا ہے۔یاد رہے آرتھر بالفور جن سے منسوب ہے کہ انہوں نے 1917 میں بالفور ڈکلیریشن یہودیوں کی فلسطین میں ریاست قائم کرنے کے لیے بنیادی خاکے کے طور پر پیش کیا تھا۔ جس کی بنیاد پر اگلے اٹھائیس برسوں میں فلسطین...
آئی ایس پی آر کا ردِعمل: بھارتی قیادت کے بیانات تشویش ناک، جواب مؤثر اور فیصلہ کن ہوگا پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے بھارت کی اعلیٰ سکیورٹی قیادت کی حالیہ اشتعال انگیز بیانیوں پر سخت نوٹس لیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ایسے الفاظ جنوبی ایشیا میں امن کے لیے سنگین خطرات پیدا کر سکتے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ جارحانہ بیانات کو کسی بہانے کے طور پر استعمال کر کے تنازع بھڑکانے کی کوششیں قابلِ تشویش ہیں۔ آئی ایس پی آر نے اپنے پیغام میں کہا کہ گزشتہ برسوں میں بھارت نے پاکستان کے خلاف منفی بیانیہ بنایا اور خود کو مظلوم دکھانے کی کوشش کی، حالانکہ حقیقت میں بعض اوقات تشدد اور...
اس روح پرور اجتماع سے معروف عالم دین علامہ احسان علی دانش نے خطاب کیا۔ انہوں نے شہید سید حسن نصراللہ کی عظیم جدوجہد، استقامت اور اتحادِ امت کے فروغ میں ان کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے شہداء کے خون کو امت کی بقا و عزت کی ضمانت قرار دیا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین خیبرپختونخوا اور مدرسہ جامعہ شہیدِ قائد کے زیر اہتمام عشرۂ تکریمِ شہداء کی مناسبت سے ایک پُرعظمت مجلسِ عزا جامعہ مسجد شہیدِ قائد پشاور میں منعقد ہوئی۔ اس روح پرور اجتماع سے معروف عالم دین علامہ احسان علی دانش نے خطاب کیا۔ انہوں نے شہید سید حسن نصراللہ کی عظیم جدوجہد، استقامت اور اتحادِ امت کے فروغ میں ان کی خدمات کو خراجِ عقیدت...
ملکی سکیورٹی ذرائع نے خبردار کیا ہے کہ بھارت کی جانب سے مسلسل ڈھنکیاں دینا ’’گیدڑ بھپکیاں‘‘ کے سوا کچھ نہیں، اور پاکستان کی مسلح افواج اپنے دفاع کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر بھارت کی طبیعت دوبارہ درست کرنے کی کوشش کی جائے تو پاکستان ایک کارگر اور مؤثر ردعمل دے گا۔ ذرائع کے مطابق اگر کوئی مزید’’آپریشن سندور‘‘ جیسی سازش کی گئی، تو ان تمام منصوبوں کو فوری طور پر بے اثر کرنے کا عہد ہے۔ پاکستان جانتا ہے کہ بھارت کو کس طرح ہینڈل کیا جائے — پہلے سے بہتر انداز میں جوابی کارروائی کی جائے گی۔ بھارت کے وزراء جیسے راج ناتھ سنگھ پر اعتبار نہیں کیا جا سکتا، اور بھارت...
یورپ کے متعدد بڑے شہروں میں غزہ میں اسرائیل کے مظالم کے خلاف عوامی ردِعمل شدت اختیار کر گیا ہے، جہاں اٹلی، اسپین اور پرتگال سمیت مختلف ممالک کے شہری مراکز میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل کر احتجاج کر رہے ہیں، جبکہ لندن میں احتجاج کرنے پر انتظامیہ نے گرفتاریاں عمل میں لائی ہیں۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپین کے شہروں بارسلونا اور میڈرڈ میں احتجاجی مظاہرے کئی ہفتے پہلے ہی طے کیے جا چکے تھے، جبکہ روم اور لزبن میں مظاہروں کی کال اس وقت دی گئی جب اسرائیلی فورسز نے غزہ کے لیے امداد لے جانے والی ’گلوبل صمود فلوٹیلا‘ کو روک کر اس میں سوار 450 سے زیادہ کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔ یہ...
پاکستان دشمنی میں بھارتی فوج معصوم جانوروں پر بھی ظلم کرنے سے باز نہیں آئی، تھرپار کے سرحدی علاقے میں بھارتی فوجیوں نے پاکستانیوں کی بکریوں کو ہلاک اور زخمی کردیا۔بھارتی فورسز نے تھرپار کے سرحدی علاقے سنورانی میں بکریوں کو ہلاک اور زخمی کیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہیں۔ یہ واقعہ گزشتہ شام کو تحصیل ڈاہلی کےگاؤں سنورانی میں پیش آیا۔ بھارت شاید اپنے تباہ شدہ لڑاکا طیاروں کو بھول گیا ہے، ترجمان پاک فوج ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ بھارتی سیکیورٹی اداروں کے جارحانہ بیانات نوٹ کیے گئے ہیں، بھارتی غیر ذمہ دارانہ بیانات جارحیت کے لیے من گھڑت بہانوں کی نئی کوشش ہے۔ سیکیورٹی حکام کے مطابق سرحد پار کرنے کی...
اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا قریشی کی ایک مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جس میں وہ کہتی ہیں کہ وہ فیصل کواشاروں پر نچاتی ہیں۔ ویڈیو میں وہ فیصل سے مسکرانے اور ہاتھ ہلانے کو کہتی ہیں، اور وہ مزاحیہ انداز میں بات مان لیتے ہیں۔ ثنا نے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن دیا ’’میرے اشاروں پر ناچنے والا‘‘ مداحوں نے ویڈیو کو خوب پسند کیا اور جوڑی کی محبت بھری کیمسٹری کو سراہا۔ یاد رہے کہ ایک انٹرویو میں فیصل قریشی نے بتایا تھا کہ وہ خود اپنے سسر کے پاس رشتہ لے کر گئے تھے، اور صرف ایک ہفتے میں شادی طے پا گئی تھی۔ ثنا کے مطابق، والد کو فیصل کا...
ترجمان جیمز ایلڈر نے یہ بھی کہا کہ غزہ میں ماؤں اور بچوں کی صورتحال کبھی اتنی بھی خراب نہیں رہی اور ناصر ہسپتال کی راہداری ان خواتین سے بھری پڑی ہے جنہوں نے ابھی بچے کو جنم دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف نے کہا کہ غزہ میں مائیں اور بچے بدترین ممکنہ حالات میں ہیں اور ناصر ہسپتال زخمیوں اور بیماروں سے بھرا ہوا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ غزہ میں کوئی محفوظ جگہ نہیں ہے اور جنوبی غزہ کی پٹی میں محفوظ علاقوں کے وجود کے بارے میں اسرائیل کا دعویٰ مضحکہ خیز ہے۔ غزہ بھر اور خاص طور پر غزہ شہر میں شہریوں کے خلاف اسرائیلی حکومت کے وحشیانہ حملوں...
روس کے یوکرین اور اسرائیل کے غزہ پر حملے کا تقابل کرتے ہوئے ہسپانوی نائب وزیراعظم کہا کہ جب روس پر سخت پابندیاں عائد کی جا سکتی ہیں تو اسرائیل کے خلاف ایسا کیوں نہیں کیا جاسکتا؟ اسلام ٹائمز۔ اسپین کی نائب وزیراعظم یولنزا ڈیاز نے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت اور بھوکے فلسطینی بچوں کو امدادی خوراک سے محروم رکھنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ہسپانوی نائب وزیراعظم نے مزید کہا کہ اسرائیل نے عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزیاں کی ہیں۔ روس کے یوکرین اور اسرائیل کے غزہ پر حملے کا تقابل کرتے ہوئے ہسپانوی نائب وزیراعظم کہا کہ جب روس پر سخت پابندیاں عائد کی جا سکتی ہیں تو...
سرینڈر ہونے والا نوجوان المعروف ساحل کالعدم تنظیم سے وابستہ تھا، ساحل نے خٹک اتحاد کی وساطت سے پولیس اور ریاستِ پاکستان کے سامنے خود سپردگی کی۔ اسلام ٹائمز۔ کرک پولیس نے بڑی کامیابی حاصل کرلی جب کہ کالعدم تنظیم کے اہم کارندے نے ریاست کے سامنے سرینڈر کردیا۔ سرینڈر ہونے والا نوجوان المعروف ساحل کالعدم تنظیم سے وابستہ تھا، ساحل نے خٹک اتحاد کی وساطت سے پولیس اور ریاستِ پاکستان کے سامنے خود سپردگی کی۔ ڈی پی او کرک شہباز الٰہی نے کہا کہ غلطی کا اعتراف کرنے والوں کے لیے ریاست کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں، قومی دھارے میں واپس آنے والوں کو خوش آمدید کہا جائے گا۔ خٹک اتحاد کے صدر الحاج مدثر ایوب نے کہا کہ مزید...
ویزے کے بغیر دنیا کے کسی بھی ملک کا سفر کرنے کی مجاز وہ شخصیت کیتھولک چرچ اور دنیا کے سب سے چھوٹے ملک ویٹی کن سٹی کے سربراہ پوپ ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ دنیا کے کسی بھی ملک کے شہری کو دوسرے ملک کا سفر کرنے کے لیے متعلقہ ملک کا ویزا درکار ہوتا ہے اور یہ قانون تمام ممالک کے سربراہوں، بادشاہوں، سفارت کاروں اور یہاں تک کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل پر بھی لاگو ہوتا ہے، لیکن دنیا میں ایک ایسی شخصیت بھی ہے، جنہیں کسی بھی ملک کا سفر کرنے کے لیے ویزا لینے کی ضرورت پیش نہیں آتی اور نہ ہی پاسپورٹ ضروری ہے۔ ویزے کے بغیر دنیا کے کسی بھی ملک کا سفر کرنے...
ضلع کچہری لاہور کے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں ملزمہ کے وکیل کا کہنا تھا کہ این سی سی آئی اے ملزمہ کے اوپر موبائل کہاں سے ڈال رہی ہے، 9 دن کا ریمانڈ ہو چکا، ابھی تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی، ابھی ملزمہ کا جسمانی ریمانڈ نہیں دیا جا سکتا، عدالت ملزمہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے۔ اسلام ٹائمز۔ ضلع کچہری لاہور کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے ریاست مخالف ٹویٹ اور صوبائی وزیر کی نامناسب تصویر اپ لوڈ کرنے کے مقدمہ میں ملزمہ پی ٹی آئی راہنما فلک جاوید کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 4 روز کی توسیع کر دی۔ضلع کچہری لاہور کے جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے جسمانی ریمانڈ پر سماعت کی، نیشنل سائبر...
سندھ وائلڈ لائف نے انڈوں سے نکلنے والے گرین ٹرٹلز (کچھوؤں) کے مزید 120 بچے سمندر میں نئے سفر پرروانہ کردیے۔ سبز کچھوؤں کی افزائش سیزن 2025-2026 کے دوسرے مرحلے کے دوران سندھ وائلڈ لائف نے انڈوں سے نکلنے والے مذید 120 بچے سمندر میں روانہ کیے۔ انچارج میرین ٹرٹلز، محکمہ جنگلی حیات سندھ اشفاق علی میمن کا کہنا ہے کہ رواں سال کے چندروز کے دوران اب تک 224سبز کچھووں کے بچے سمندر میں چھوڑے جاچکے ہیں۔ اس سے قبل گزشتہ ہفتے 104 ننھے کچھوے سمندر میں چھوڑے گئے تھے۔ وائلڈ لائف کے مطابق اب تک مادہ گرین ٹرٹل کے 9500 انڈے گھونسلوں میں رکھے گئے ہیں، مادہ کچھوے فروری تک پاکستان کے ساحلی علاقوں پر انڈے دینے کے لئے آتے...
لاہور ہائیکورٹ میں درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ ٹرائل کورٹ نے حقائق کے برعکس سزا سنائی، پولیس نے سیاسی بنیادوں پر مقدمات درج کئے، مقدمہ کے گواہان نے درخواست گزار کو جلاؤ گھیراؤ کرتے نہیں دیکھا۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ آفس نے سابق سینیٹر اعجاز چودھری کی 10 سال سزا کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی۔ جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ 7 اکتوبر کو سماعت کرے گا، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ شیر پاؤ پل جلاؤ گھیراؤ کیس میں سزا کے خلاف درخواست پر سماعت کرے گا۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ ٹرائل کورٹ نے حقائق کے برعکس سزا سنائی،...
آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی کے مؤقف کا ذکر کرتے ہوئے امام جمعہ نے کہا کہ انہوں نے حکم دیا ہے کہ انتخابات میں شرکت ضروری ہے، یہ ذوق و شوق کا معاملہ نہیں ہے، بلکہ ایک ذمہ داری ہے جو ہر شہری کے کندھوں پر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عراقی دارالحکومت بغداد کے نماز جمعہ کے امام آیت اللہ سید یاسین الموسوی نے عراق میں افراتفری پھیلانے کی سازش کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات بہت اہم ہیں۔ انہوں نے آئندہ پارلیمانی انتخابات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے ان میں عراقی عوام کی بھرپور شرکت کو ملک اور خطے کے موجودہ حساس حالات میں ایک ناقابل تردید ضرورت قرار دیا۔ آیت اللہ سید یاسین...
پاکستان پیپلزپیپلز پارٹی (پی پی پی) نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے متنازعہ کینال منصوبے کے حوالے سے دیے گئے ریمارکس کو سی سی آئی کے فیصلے کی خلاف ورزی اور آئینی فورم کی توہین قرار دیا ہے۔ پی پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے مطالبہ کیا کہ وہ مریم نواز کے بیانات کا نوٹس لیں اور پارٹی پالیسی واضح کریں۔ یہ بھی پڑھیں: کینالز منصوبہ ختم ہونے کے باوجود سندھ میں احتجاج کیوں جاری ہے؟ نثار کھوڑو نے کہا کہ سی سی آئی ایک آئینی فورم ہے جس نے متنازعہ کینال منصوبے کو متفقہ طور پر مسترد کیا ہے اور جب تک تمام صوبے اتفاق نہیں کرتے، کوئی کینال منصوبہ...
آئی سی سی نے پاک بھارت ویمنز میچ کو تنازعات سے بچانے کی حکمت عملی تیار کر لی WhatsAppFacebookTwitter 0 4 October, 2025 سب نیوز کولمبو(آئی پی ایس )اتوار کو آئی سی سی ویمن ورلڈکپ کے میچ میں پاکستان اور بھارت کی خواتین کرکٹ ٹیمیں ایک دوسرے سے مقابلہ کریں گی۔ اس حساس موقع پر ممکنہ سیاسی تنازعات سے بچنے کے لیے آئی سی سی نے خصوصی حکمت عملی تیار کی ہے۔پاکستان ویمن ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کی پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں نے پاک بھارت کے موجودہ سیاسی حالات پر سوالات کیے، تاہم آئی سی سی کی میڈیا منیجر سیپوا کازی نے واضح ہدایات جاری کیں کہ پریس کانفرنس میں سیاسی سوالات نہیں کیے جائیں گے اور...
اجلاس سے خطاب میں جماعت اسلامی سندھ کے امیر نے کہا کہ نومبر میں لاہور میں جماعت اسلامی کا اجتماع تاریخی ثابت ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ خوشحال سندھ کے عوام کی حالت زار ناقص گورننس کی بدترین مثال ہے، پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کو بتانا چاہیے کہ 2000 ارب روپے سے زائد خرچ کرنے کے باوجود سندھ کے عوام کی حالت زار اور محرومیوں کا شکار کیوں ہیں؟ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قبا آڈیٹوریم کراچی میں منعقدہ برادر تنظیموں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکریٹری محمد یوسف، ڈپٹی جنرل سیکریٹری نواب مجاہد بلوچ، مولانا آفتاب ملک، سہیل احمد...
اسلام ٹائمز: غاصب صیہونی فوج کی جانب سے صمود فلوٹیلا میں شریک تمام افراد کو گرفتار کر لینے کے بعد یورپ سمیت پوری دنیا میں صیہونی رژیم کے خلاف وسیع احتجاجی مظاہرے شروع ہو گئے ہیں۔ اسپین کی حکومت نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ صمود فلوٹیلا میں شریک افراد کی سلامتی یقینی بنائے۔ اٹلی میں عظیم احتجاجی مظاہرہ ہوا جس میں بیس لاکھ کے قریب مظاہرین نے شرکت کی۔ اسی طرح کے مظاہرے برسلز، ایتھنز اور برلن میں بھی منعقد ہوئے ہیں۔ عالمی رائے عامہ کے دباو میں آکر برطانوی وزارت خارجہ نے جمعرات کے دن صیہونی رژیم سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر صمود فلوٹیلا میں شامل افراد کو آزاد کر دے۔ ترکی کی...