2025-11-16@02:01:17 GMT
تلاش کی گنتی: 59751
«رانا احمد شہریار خان»:
(نئی خبر)
سپریم کورٹ کے 2 ججز کے مستعفی ہونے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ ذرائع کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہرمن اللہ نےگزشتہ رات ساتھی ججز سے ان کےچیمبرز میں جاکر الوداعی ملاقاتیں کیں۔ذرائع نے کہا کہ ساتھی ججز نے جسٹس منصور اور جسٹس اطہرمن اللہ کو استعفیٰ نہ دینے کا مشورہ دیا اور ساتھی ججز آخری وقت تک دونوں کو مستعفی نہ ہونے پر قائل کرنے کی کوشش کرتے رہے۔ذرائع کے مطابق ساتھی ججز کے اصرار کے باوجود دونوں ججز اپنے فیصلے پر قائم رہے اور ساتھی ججز سے ملاقاتیں کرنے کے بعد استعفیٰ دیا پھر سپریم کورٹ سے روانہ ہوگئے۔ واضح رہے کہ 27 ویں ترمیم کے معاملے پر جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہرمن...
کراچی (نیوزڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ سینئر اداکارہ سیمی راحیل نے پاکستانی ایوارڈز کی حقیقت بیان کر دی۔ حال ہی میں انہوں نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے ایوارڈ شوز پر اپنی دو ٹوک رائے دی اور کہا کہ ایوارڈ شوز کے بارے میں کچھ نہیں کہنا چاہتی، کیونکہ کچھ کہنے کے لیے ہے ہی نہیں، ہر بندے نے اپنی ڈیڑھ انچ کی مسجد بنائی ہوئی ہے، اور اپنے اپنوں کو اعزاز سے نواز دیتا ہے، اس لیے مجھے یہ جعلی لگتے ہیں، جن میں قابلیت نہیں ہوتی انہیں بھی ایوارڈ سے نواز دیا...
سی ڈی اے کے شعبہ اکائونٹس میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے ، نوٹیفکیشن سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 14 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے ) میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے ، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اکائونٹس آفیسر خرم شہزاد کو اسٹیٹ مینجمنٹ ون کے ساتھ اسٹیٹ مینجمنٹ ٹو کا بھی اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے ، اکائونٹس آفیسر مطلوب بھٹی کو اکائونٹ آفیسر سیکرٹریٹ ون ،لینڈ اور کیپٹل اسپتال کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے ، گریڈ 17کے اسسٹنٹ آڈٹ آفیسر محمد عادل بٹ کو اکاونٹ آفیسر ڈی ایم اے اور میٹرو بس کا چارج دیا گیا ہے ۔...
ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے پہلے میچ میں پاکستان شاہینز نے عمان کو 40 رنز سے شکست دے کر پہلی فتح حاصل کرلی۔دوحہ میں جاری ایونٹ میں عمان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا جس کے جواب میں پاکستان شاہینز نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 220 رنز بنائے۔پاکستان شاہینز کی جانب سے اوپننگ بیٹر محمد نسیم صرف 6 رنز بنا سکے جب کہ معاذ صداقت 54 گیندوں میں 5 چوکوں اور 9 چھکوں کی بدولت 96 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔یاسر خان 26 رنز بنا سکے، محمد فائق نے 19 رنز بنائے، کپتان عرفان خان نے 44 جب کہ سعد مسعود 19 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔عمان کی جانب...
پشاور(نیوزڈیسک) ہائی کورٹ میں ریلیوں، جلسوں اور ملین مارچ میں سرکاری مشینری کے استعمال کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ پشاور ہائی کورٹ نے چار صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔ حکم نامے کے مطابق عدالت نے سیاسی سرگرمیوں، جلسوں اور ملین مارچ میں سرکاری وسائل کے استعمال کو روک دیا۔ عدالت کا کہنا ہے کہ درخواست گزار کے مطابق سیاسی سرگرمیوں میں سرکاری وسائل کا استعمال قومی خزانے کا ضیاع اور آرٹیکل 4، 5 اور 25 کے خلاف ہے۔ عدالت کے مطابق ریاست سرکاری اور سیاسی تقریبات میں تفریق کرے، سیاسی سرگرمیوں میں سرکاری وسائل کا استعمال اختیارات کے ناجائز استعمال کے زمرے میں آتا ہے۔ قبل ازیں دورانِ سماعت درخواست گزار نے...
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے وی پی این سروس لائسنسنگ کا آغاز کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی اے نے وی پی این سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کو لائسنس جاری کرنے کا آغاز کر دیا ہے۔ پی ٹی اے نے وی پی این سروسز کے اجرا کیلئے پانچ سے زائد مختلف کمپنیوں کو کلاس لائسنس جاری کر دیے ہیں۔ پی ٹی اے سے لائسنس یافتہ کمپنیاں اب قانونی ومجاز مقاصد کے لیے وی پی این سروس فراہم کر سکیں گی۔ صارفین بھی اب رجسٹریشن، لائسنس یافتہ کمپنیوں سے براہ راست حاصل کر سکیں گے۔ اس اقدام کا مقصد محفوظ اور قانونی وی پی این سروسز کی فراہمی کو منظم بنانا ہے۔ یہ اقدام صارفین کی سہولت، ریگولیٹری...
پشاور ہائیکورٹ نے سیاسی سرگرمیوں میں سرکاری وسائل کا استعمال روکنے کا حکم دیدیا۔ریلیوں، جلسوں اور ملین مارچ میں سرکاری مشینری کے استعمال کے خلاف درخواست پر سماعت پشاور ہائیکورٹ میں ہوئی۔درخواست گزارکے مطابق صوبائی حکومت جلسوں اور ملین مارچ میں سرکاری وسائل کا استعمال کرتی ہے، فریقین سیاسی سرگرمیوں میں سرکاری ملازمین اور مشینری کا استعمال کرتے ہیں، احتجاج میں استعمال ہونے والی صوبائی حکومت کی مشینری اب بھی وفاق کے قبضے میں ہے۔عدالت نے 4 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے سیاسی سرگرمیوں میں سرکاری وسائل کا استعمال روکنے کا حکم دیدیا۔عدالتی حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ جلسوں اور ملین مارچ میں سرکاری وسائل کا استعمال نہ کیا جائے۔پشاور ہائیکورٹ کے حکمنامے میں کہا...
اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ورچوئل پرائیویٹ نیٹورک (وی پی این) سروس لائسنسنگ کا آغاز کردیا اس حوالے سے جاری اعلامیہ کے مطابق پی ٹی اے نے وی پی این سروسز کے اجرا کیلئے 5 سے زائد کمپنیوں کو کلاس لائسنس جاری کردیے۔ پی ٹی اے سے لائسنس یافتہ کمپنیاں اب قانونی و مجاز مقاصد کےلیے وی پی این سروس فراہم کرسکیں گی۔ صارفین اب رجسٹریشن لائسنس یافتہ کمپنیوں سے براہ راست حاصل کرسکیں گے۔ اعلامیے کے مطابق اقدام کا مقصد محفوظ اور قانونی وی پی این سروسز کی فراہمی کو منظم بنانا ہے۔ اقدام صارفین کی سہولت، ریگولیٹری بہتری اور سائبر سیکیورٹی کے فروغ کےلیے کیا گیا ہے۔
بھارت میں ایئر فورس کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ایئر فورس کا تربیتی طیارہ IAF PC-7 ٹرینر چینئی میٹروپولیٹن ایریا کے شہر تامبرام میں گر کر تباہ ہوا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایئر فورس کا طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا۔ تاہم حادثے سے پہلے طیارے میں موجود پائلٹ نے خود کو ایجیکٹ کرلیا تھا جس سے وہ محفوظ رہا۔ حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے عدالت نے متعلقہ حکام کو فوری تفتیش کا حکم دے دیا ہے۔
وفاقی کابینہ نے پاکستان اور عمان کے درمیان مسافر اور کارگو فیری سروس کے آغاز کی منظوری دے دی ہے۔ وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انور چوہدری کے مطابق دونوں ممالک جلد اس سلسلے میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط کریں گے۔ اسی طرح عمان کا ایک اعلیٰ سطحی وفد انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے جلد پاکستان کا دورہ کرے گا۔ یہ بھی پڑھیں:گوادر سے خلیجی ممالک کے لیے فیری سروس چلانے کا فیصلہ بیان میں کہا گیا کہ یہ پیش رفت جولائی 2025 میں جُنید انور چوہدری اور عمان کے سفیر فہد بن سلیمان بن خلف الخروصی کے درمیان اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات کا تسلسل ہے، جس میں دونوں جانب نے اقتصادی و بحری...
مقابلوں میں پاکستان، ایران، آذربائیجان، انڈونیشیا، اٹلی، سعودی عرب، عمان، سری لنکا، تُرکیہ اور متحدہ عرب امارات کی ٹیموں نے شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ پاک بحریہ کے زیر انتظام پانچویں انٹرنیشنل ناٹیکل کمپیٹیشن کی اختتامی تقریب کا انعقاد ہوا۔ تفصیلات کے مطابق اپک بحریہ کے کمانڈر کراچی نے اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ ان مقابلوں میں پاکستان، ایران، آذربائیجان، انڈونیشیا، اٹلی، سعودی عرب، عمان، سری لنکا، تُرکیہ اور متحدہ عرب امارات کی ٹیموں نے شرکت کی۔ ایونٹ میں کشتی رانی، تیراکی، سمندر میں جان بچانے اور سی مین شپ کے مقابلے شامل تھے۔ ترکیہ کی ٹیم اس ایونٹ کی فاتح قرار پائی۔ مہمان خصوصی نے جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ ان مقابلوں کا مقصد پاکستان میں بحری کھیلوں کے فروغ کے...
تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ چھبیسویں ترمیم کے بعد جو ایجنڈا ادھورا رہ گیا تھا، حکومت اب ستائیسویں ترمیم کے ذریعے اُسے مکمل کرنا چاہتی ہے، آئین حکومتوں کو پابند کرنے کیلئے ہوتا ہے، حکومتوں کو یہ حق نہیں کہ وہ آئین کو اپنے سیاسی فائدے کیلئے بگاڑیں۔ اسلام ٹائمز۔ جامعہ عروۃالوثقیٰ لاہور میں خطاب کرتے ہوئے سربراہ تحریک بیداری امت مصطفی علامہ سید جواد نقوی نے ستائیسویں آئینی ترمیم کے مجوزہ ڈھانچے پر اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چھبیسویں ترمیم کے بعد جو ایجنڈا ادھورا رہ گیا تھا، اب ستائیسویں ترمیم کے ذریعے مکمل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترمیم کے دو بنیادی نکات سامنے لائے جا رہے ہیں، اول آئینی...
اسکرین گریب ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ پاکستان کسی دہشت گرد گروہ ٹی ٹی پی یا بی ایل اے سے مذاکرات نہیں کرے گا۔ہفتہ وار پریس بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان تمام مسائل بات چیت کے ذریعے حل کرنا چاہتا ہے، افواج پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ افغان رجیم کے دوران دہشت گردی واقعات میں اضافہ ہوا، افغان رجیم اپنی سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے سے روکے، امید ہے افغان طالبان کالعدم ٹی ٹی پی کے خلاف کارروائی کریں گے۔اردن کے شاہ عبداللّٰہ دوم کا دورہ پاکستان، ترجمان دفتر خارجہ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اردن کے شاہ...
---فائل فوٹو اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ ابھی کچھ استعفے اور آئیں گے، یہ کھینچا تانی اور تقسیم چیف جسٹس بننے کےلیے ہے۔ملک احمد خان نے تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ عدالتی فیصلوں کے ذریعے پارلیمنٹ کے اختیارات کو محدود کر کے پارلیمنٹ کو ایک کونے میں بٹھا دیا گیا تھا، پارلیمنٹ اپنے حقوق کی بات کرتے ہوئے بھی ڈرتی تھی۔ جسٹس امین الدین خان نے وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس کا حلف اٹھالیاصدر مملکت آصف علی زرداری نے جسٹس امین الدین خان سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج یہ دروازے بند ہونے چاہئیں، آئینی عدالت بہت ضروری ہے، تعیناتی کیسے ہوگی؟ ہائی کورٹ...
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرے ون ڈے میچ میں شاہین آفریدی طبیعت خرابی کے باعث میچ نہیں کھیل سکے ، سلمان علی آغا نے ٹیم کی قیادت کی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔کپتان شاہین شاہ آفریدی فلو کے باعث دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں حصہ نہیں لے سکے، جس میں پاکستان نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جمعہ کو ٹاس جیت کر پہلے باولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔سلمان علی آغا نے ٹاس جیتنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شاہین آفریدی کی جگہ فاسٹ باؤلر محمد وسیم جونیئر کو شامل کیا گیاجبکہ آل راؤنڈر فہیم اشرف کو آرام دیا...
دنیا کے اہم رہنماؤں نے جنوبی افریقہ میں ہونے والے جی20 سربراہ اجلاس میں شرکت سے معذرت کرلی ہے۔ رپورٹوں کے مطابق چین کے صدر شی جن پنگ 22 نومبر کو جوہانسبرگ میں ہونے والے اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے۔ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اشارہ دیا تھا کہ وہ ممکنہ طور پر اجلاس میں نہیں جائیں گے، ان کا کہنا تھا کہ انہیں ’’جنوبی افریقہ سے بہت سے مسائل‘‘ ہیں۔ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے بھی شرکت سے انکار کردیا ہے۔ جنوبی افریقہ انٹرنیشنل کریمنل کورٹ (آئی سی سی) کا رکن ہے، جس نے یوکرینی بچوں کے اغوا کے الزام میں پیوٹن کے وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں، جس کے باعث ان...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاور ہائیکورٹ نے سیاسی سرگرمیوں میں سرکاری وسائل کا استعمال روک دیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں ریلیوں، جلسوں اور ملین مارچ میں سرکاری مشینری کے استعمال کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ پشاور ہائیکورٹ نے سیاسی جلسوں اور ملین مارچ میں سرکاری وسائل کا استعمال نہ کرنے کا حکم دیدیا،پشاور ہائیکورٹ نے کہاکہ سیاسی سرگرمیوں میں سرکاری وسائل کا استعمال قومی خزانے کا ضیاع ہے،ریاست سرکاری اور سیاسی تقریبات میں تفریق کرے،سیاسی سرگرمیوں میں سرکاری وسائل کا استعمال اختیارات کے ناجائز اسستعمال کے زمرے میں آتا ہے،پشاور ہائیکورٹ نے چار صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کردیا۔ پختونخوا حکومت نے یکم سے قبل تنخواہوں کی ادائیگی پر پابندی لگادی ...
(حاشر ورائیچ )پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) نے فیصل راٹھور کو وزیراعظم آزاد کشمیر کے لئے نامزد کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق فیصل راٹھور پی پی کیجانب سے آزاد کشمیر میں وزیراعظم کے امیدوار ہوں گے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ہمیشہ کہتا تھا پیپلزپارٹی آپسی مشاورت کے ساتھ تمام فیصلے کرتی ہے۔ تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، آزاد کشمیر میں پاکستان پیپلزپارٹی حکومت بنائے گی۔ سونے اور چاندی کے آج کے ریٹس ۔جمعہ 14نومبر ، 2025 انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر پیپلزپارٹی کے دل کے قریب ہے، پوری کوشش کریں گے کشمیریوں کیلئے آسانیاں لیکر آئیں۔ فیصل...
ترجمان نے بتایا کہ امریکا سے آئے ڈاکٹر عقیل پاپانی نے ایک کروڑ سے زیادہ کا خرچہ خود برداشت کیا تمام آپریشن بالکل مفت کیے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے نیورو سرجری ڈیپارٹمنٹ نے نیا اعزاز حاصل کیا ہے جس میں پہلی دفعہ دماغ کی شریان کا جدید کیمروں اور مشین سے 15 کامیاب آپریشنز کیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان محمد عاصم نے بتایا کہ ایل آر ایچ کے مختلف یونٹس نے مل کر ٹیم ورک کے ذریعے اس مشن میں اہم کردار ادا کیا۔ دماغ کی شریان کے کامیاب آپریشن پاکستانی نژاد ڈاکٹر عقیل پاپانی اور ایل آر ایچ نیورو سرجری کی ٹیم نے سرانجام دیے۔ ترجمان نے بتایا کہ امریکا سے آئے ڈاکٹر عقیل پاپانی نے...
پشاور ہائیکورٹ نے آئین کے آرٹیکل 199 کے تحت دائر رٹ کی سماعت کے دوران سیاسی احتجاج، ریلیوں اور لانگ مارچ میں سرکاری وسائل کے استعمال کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ایسے استعمال سے مکمل طور پر روک دیا ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ خیبر پختونخوا حکومت اور اس کے ماتحت ادارے سیاسی سرگرمیوں کے لیے ریسکیو مشینری، فائر بریگیڈ، بھاری مشینری، سرکاری گاڑیاں اور سرکاری عملہ استعمال کر رہے ہیں، جسے روکا جانا ضروری ہے۔ سماعت کے دوران عدالت کے سامنے وہ فہرست بھی پیش کی گئی جس میں اسلام آباد میں احتجاج کے دوران پکڑی جانے والی سرکاری گاڑیوں کا اندراج تھا، جو خیبر پختونخوا حکومت کے استعمال میں تھیں۔...
پولیس نے بتایا کہ ڈی پی او لوئر دیر تیمور خان کی ہدایت پر تھانہ تیمرگرہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ٹک ٹاکر کو گرفتار کر لیا اور ٹک ٹاکر محمد نوید پر معاشرے میں فحاشی اور بے حیائی پھیلانے کا الزام ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پولیس نے لوئردیرکے علاقےکوٹو سے تعلق رکھنے والا ٹک ٹاکر کو نازیبا حرکات کرنے اور فحاشی پھیلانے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ڈی پی او لوئر دیر تیمور خان کی ہدایت پر تھانہ تیمرگرہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ٹک ٹاکر کو گرفتار کر لیا اور ٹک ٹاکر محمد نوید پر معاشرے میں فحاشی اور بے حیائی پھیلانے کا الزام ہے۔ پولیس نے کہا کہ گرفتار ٹک ٹاکر ویڈیوز میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کیوبا میں اس وقت وبائی بحران شدت اختیار کر چکا ہے، جہاں مچھروں کے ذریعے پھیلنے والی دونوں خطرناک بیماریاں ڈینگی بخار اور چکن گنیا تیزی سے بے قابو ہو رہے ہیں۔بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق ملک بھر میں پھیلنے والے ان وائرسز نے ایسی شدت اختیار کر لی ہے کہ جزیرہ نما کی تقریباً ایک تہائی آبادی براہِ راست متاثر ہو چکی ہے جب کہ ہزاروں شہری ہر روز بخار، جسم درد اور کمزوری جیسے شدید اثرات کے ساتھ اسپتالوں کا رخ کر رہے ہیں۔طبی حکام نے خبردار کیا ہے کہ اگر وبا پر فوری اور مؤثر اقدامات نہ کیے گئے تو صورتحال ایک بڑے انسانی بحران کی شکل اختیار کرسکتی ہے۔کیوبا کے چیف ایپیڈیمیالوجسٹ...
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے آزاد کشمیر میں حکومت کی تبدیلی کا فیصلہ کرتے ہوئے وزیراعظم چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی، اور سینیئر رہنما فیصل ممتاز راٹھور کو نیا قائد ایوان نامزد کردیا۔ وزیراعظم چوہدری انوارالحق کو استعفیٰ دینے کا پیغام بھجوایا گیا تھا تاہم انہوں نے مستعفی ہونے سے انکار کیا، جس کے بعد پیپلز پارٹی نے تحریک عدم اعتماد جمع کرادی ہے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے گزشتہ ماہ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی منظوری دی تھی۔ آزاد کشمیر کا ایوان 53 ارکان پر مشتمل ہے، جس میں وزیراعظم کے انتخاب کے لیے 27 ارکان کی حمایت درکار ہوتی ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے...
پیپلزپارٹی نے فیصل راٹھور کو وزیراعظم آزاد کشمیر کےلئے نامزد کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 14 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد جمع کرانے اور فیصل راٹھور کو نئے وزیراعظم کے لیے اپنا امیدوار بنانے کا اعلان کر دیا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے راجا پرویز اشرف کا کہنا تھا تحریک عدم اعتماد کے لیے ہمارے نمبرز پورے ہیں، ہم آزاد کشمیر میں حکومت بنائیں گے۔صدر پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری یاسین کا کہنا تھا تحریک عدم اعتماد کے لیے گولڈن نمبر 27 ہے لیکن ن لیگ کی حمایت سے ہمارے پاس 40 کی تعداد ہے۔چوہدری یاسین کا کہنا تھا پیپلز پارٹی آج آزاد کشمیر میں مقبول...
سٹی 42 : آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سےپی ایم ایس امتحان میں کامیاب ہونے والے بدرالدین شہریاراورسمیع الدین شہروزکی ملاقات ہوئی۔ بدر الدین اور سمیع الدین قائمقام ڈی پی او لیہ شمس الدین کے بیٹے ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انورکی جانب سے دونوں نوجوانوں کو پی ایم ایس امتحان میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی گئی۔ آئی جی پنجاب نے محنت و لگن سے بچوں کو اعلیٰ تعلیم دلوانے پر شمس الدین کو خراج تحسین پیش کیا، کہا کہ پیشہ ورانہ ورکنگ کو سمجھ کر نئے آئیڈیاز کے تحت شہریوں کی بھرپور خدمت کریں۔ سونے اور چاندی کے آج کے ریٹس ۔جمعہ 14نومبر ، 2025 ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ اختیارات، صلاحیتوں کو ملک...
مظفرآباد: پیپلز پارٹی نے فیصل راٹھور کو وزیر اعظم آزاد کشمیر کے لیے نامزد کر دیا۔ پریس کانفرنس میں پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما راجہ پرویز اشرف نے بتایا کہ ہمارے نمبرز پورے ہیں، ہم آزاد کشمیر میں حکومت بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی نے مسئلہ کشمیر کو ہمیشہ ترجیح دی ہے۔ فیصل راٹھور کا تعلق آزاد کشمیر کی ضلع حویلی سے تعلق ہے، ان کے والد کا تعلق بھی پیپلز پارٹی سے تھا۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد کچہری میں خودکش دھماکے کے بعد آج فیڈرل جوڈیشل کمپلیکس کو کھول دیا گیا ہے۔وکلاء اور سائلین کی بڑی تعداد کچہری پہنچ گئی ہے، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کچہری میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔وکلاء کے کلرکس کو آفیشل کارڈ دکھانے جبکہ سائلین کو تلاشی اور تفصیلات درج کروانے کے بعد داخلے کی اجازت دی جا رہی ہے۔خودکش دھماکے کی تحقیقات کا سلسلہ بھی جاری ہے جس کے پیشِ نظر سیکورٹی اداروں نے کچہری سے تمام تر شواہد اکٹھے کر لیے ہیں۔وسری جانب بار کی جانب سے آج اور کل ہڑتال اور عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ جاری رہے گا۔ خبر ایجنسی سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سری لنکا کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں مقررہ وقت میں کم اوورز کروائے جانے پر آئی سی سی نے پاکستان کرکٹ اسکواڈ پر بھاری جرمانہ عائد کردیا۔نجی ٹی وی کے مطابق راولپنڈی میں ہونے والے پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے سخت مقابلے کے بعد 6 رنز سے فتح تو حاصل کرلی مگر اوور ریٹ کی خلاف ورزی ٹیم کے لیے مہنگی ثابت ہوئی۔میچ ریفری علی نقوی جو آئی سی سی پینل آف میچ ریفریز کے رکن ہیں، نے تفصیلی جائزے کے بعد یہ قرار دیا کہ پاکستان ٹیم مقررہ وقت میں اپنے اوور مکمل نہیں کر سکی اور 4 اوورز کی کمی واضح طور پر سلو اوور ریٹ کی خلاف ورزی کے زمرے میں...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی نے فیصل راٹھور کو وزیراعظم آزاد کشمیر کیلئے نامزد کردیا۔ پیپلزپارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف کاکہناتھا کہ اس وقت پیپلزپارٹی سب سے بڑی پارلیمنٹری جماعت ہے،ہم اس پوزیشن میں ہیں کہ ہم حکومت بنائیں گے،جب ہمارے پاس تعداد پوری ہے تو ہمیں کسی کی ضرورت نہیں ہے۔ مزید :
ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز میں پاکستان شاہینز نے عمان کو جیت کے لیے 221 رنز کا ہدف دے دیا۔ دوحا میں کھیلے جارہے میچ میں عمان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تو پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 220 رنز بنائے۔ معاذ صداقت نے 54 گیندوں پر 9 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 96 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ سعد مسعود 19 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ کپتان عرفان خان 44، یاسر خان 26، محمد فائق 19 اور محمد نعیم 6 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ عمان کی جانب سے شفیق جان، مظاہر رضا، جے اوڈیڈرا اور وسیم علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
بھارتی فضائیہ نے لداخ کے انتہائی حساس اور چینی سرحد کے قریب واقع علاقے میں ایک نیا ایئربیس فعال کرکے خطے میں ایک نئی اسٹریٹجک پیش رفت کی ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق اس سرگرمی کے ذریعے بھارت نے نہ صرف اپنی فضائی سرگرمیوں کو مزید وسعت دی ہے بلکہ چین کے ساتھ جاری طویل کشیدگی کے پس منظر میں اپنی عسکری موجودگی بھی نمایاں طور پر بڑھا دی ہے۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل اے پی سنگھ نے بذاتِ خود سی-130 طیارے میں اس نئے ایئربیس مڈھ نیوما پر افتتاحی لینڈنگ کی، جسے بھارت انتہائی مشکل جغرافیائی حالات کے باوجود ایک بڑا عسکری سنگ میل قرار دے رہا ہے۔ یہ ایئربیس سطح...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن: سمندر کے پوشیدہ رازوں کی تلاش صدیوں سے انسان کو اپنی جانب کھینچتی رہی ہے اور اس شعبے سے وابستہ سائنسدان ہمیشہ نت نئی کھوج کی راہ میں رہتے ہیں۔اسی سلسلے میں برطانیہ کی معروف کمپنی ’ڈیپ‘ ایک دلچسپ سائنسی جستجو کو ایک بالکل نئی سمت دینے جا رہی ہے۔ کمپنی نے دنیا کی پہلی ایسی زیرِ آب انسانی بیس قائم کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے جہاں انسان طویل عرصے تک رہ کر تحقیق کر سکیں گے۔یہ بیس ’’وینگارڈ‘‘ کے نام سے متعارف کروائی گئی ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ یہ منصوبہ نہ صرف سمندری تحقیق میں انقلاب برپا کرے گا بلکہ انسان کو زیرِ آب دنیا کو سمجھنے کے نئے امکانات...
--کولاج فوٹو: فائل سپریم کورٹ کے ججز جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللّٰہ کے مستعفی ہونے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ذرائع کے مطابق دونوں ججز نے گزشتہ رات ساتھی ججز سے ان کے چیمبرز میں جا کر الوداعی ملاقاتیں کیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ججز کو استعفیٰ نہ دینے کا ساتھی ججز نے مشورہ دیا، ساتھی ججز آخری وقت تک دونوں ججز کو مستعفی نہ ہونے پر قائل کرتے رہے۔ذرائع کے مطابق دونوں ججز نے ملاقاتیں کر کے استعفیٰ دیا اور سپریم کورٹ سے روانہ ہو گئے۔واضح رہے کہ گزشتہ رات جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللّٰہ نے بطور جج سپریم کورٹ استعفیٰ دیا تھا۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وزارت خزانہ نے خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ تنخواہ دار طبقے سے سب سے زیادہ ٹیکس وصول کیا گیا، یہ درست نہیں ہے۔سینیٹ اجلاس میں پیش کیے گئے تحریری جواب کے مطابق بینکوں اور پیٹرولیم کے شعبوں سے تنخواہ دار طبقے سے زیادہ ٹیکس وصول کیا گیا ہے۔ بینکوں سے 1127 ارب اور پیٹرولیم شعبے سے 1121 ارب روپے ٹیکس جمع ہوئے، جبکہ تنخواہ دار طبقے سے 498 ارب روپے ٹیکس وصول کیا گیا۔وزارت خزانہ کے مطابق پاور سیکٹر سے 858 ارب روپے، ریٹیلرز اور ہول سیلرز سے 693 ارب روپے ٹیکس وصول ہوا۔ وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا کہ چند شعبے ہمیشہ ملک میں ٹیکس کا زیادہ بوجھ اٹھاتے آئے...
بھارت کی ریاست بہار میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے غیر حتمی نتائج کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی کے اتحاد نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کو واضح برتری حاصل ہوگئی ہے۔ ابتدائی نتائج کے مطابق 243 رکنی اسمبلی میں این ڈی اے 199 نشستوں پر آگے ہے، جبکہ حکومت بنانے کے لیے 122 نشستیں درکار ہوتی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق بی جے پی 84 نشستوں پر سب سے آگے ہے، وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی جماعت جنتا دل (یونائیٹڈ) کو 78 نشستوں پر برتری حاصل ہے جبکہ چراغ پاسوان کی لوک جن شکتی پارٹی 22 نشستوں پر آگے ہے۔ دوسری جانب اپوزیشن اتحاد مہاگٹھ بندھن صرف 50 نشستوں پر بڑھت رکھے ہوئے ہے، جبکہ کانگریس اب تک 7...
اسرائیلی فوج کی کارروائیاں جاری، مغربی کنارے میں 2 بچے شہید، غزہ میں اجتماعی قبر سے 51 لاشیں برآمد WhatsAppFacebookTwitter 0 14 November, 2025 سب نیوز اسرائیل کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ آج ایک بار پھر غزہ سٹی، بیت لاہیا اور خان یونس میں فضائی حملے کیے گئے جبکہ توپ خانے سے شدید گولہ باری کی گئی۔ مغربی کنارے میں بھی صورتحال سنگین ہو گئی جہاں قابض اسرائیلی فوج نے گولیاں مار کر 2 بچوں کو شہید کردیا۔ کارروائی کے دوران کئی شہری زخمی ہوئے اور علاقے میں گھر گھر تلاشی لی گئی۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے غزہ جنگ بندی معاہدے کو ’’انتہائی نازک‘‘ قرار...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکا کے سمندری علاقوں میں پیش آنے والے ایک حیران کن واقعے میں ایک سیل نے اپنی ہوشیاری سے کِلر وہیلز کے شکار سے جان بچائی۔فوٹوگرافر Charvet Drucker نے سیئیٹل کے قریب سمندری سفر کے دوران ایک گروپ میں موجود آٹھ کِلر وہیلز کو شکار کرتے ہوئے دیکھا۔ یہ وہیلز اپنی شکار کی مہارت کے لیے مشہور ہیں اور گریٹ وائٹ شارک سمیت دیگر سمندری جانداروں کے لیے خطرہ سمجھی جاتی ہیں۔دورانِ شکار فوٹوگرافر نے دیکھا کہ سیل وہیلز کے درمیان ہوا میں اڑتا ہوا کشتی کی جانب بڑھا۔ اس نے اپنے بچاؤ کے لیے کشتی پر چڑھنے کا فیصلہ کیا، جہاں وہیلز نے اسے گھیرنے کی کوشش کی۔ کشتی کے قریب پہنچنے پر سیل پلیٹ فارم پر...
حال ہی میں اداکارہ کاجول نے کہا تھا کہ شادیوں کی بھی میعاد یعنی ایکسپائری ڈیٹ ہونی چاہیے اور انہیں وقتاً فوقتاً تجدید کے قابل ہونا چاہیے۔ اس بیان پر بحث ابھی جاری ہی تھی کہ اجے دیوگن نے بھی شادی اور محبت کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرکے معاملے میں تھوڑا دوطرفہ بنادیا ہے۔ اپنی نئی فلم ڈی دے پیار دے 2 کی تشہیر کے سلسلے میں ’بک مائی شو‘ کے یوٹیوب چینل کو دیے گئے ایک انٹرویو میں اجے دیوگن نے محبت کے تصور میں رونما تبدیلیوں پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئی نسل نے محبت کے اصل مفہوم کو بے حد معمولی بنا دیا ہے۔ ’میری نظر میں محبت پہلے کے مقابلے میں بہت...
چین سے متعلق جاپانی وزیر اعظم کے غلط بیانات پر بیجنگ میں جاپانی سفیر کی طلبی WhatsAppFacebookTwitter 0 14 November, 2025 سب نیوز بیجنگ : چین کے نائب وزیر خارجہ سن وے ڈونگ نے چین میں جاپانی سفیر کو طلب کرکے جاپانی وزیر اعظم سانے تاکائیچی کے چین سے متعلق غلط بیانات اور اقدامات کے خلاف سخت احتجاج درج کرایا ۔جمعہ کے روز چینی میڈ یا کے مطابقسن وے ڈونگ نے کہا کہ جاپانی وزیر اعظم سانے تاکائیچی نے حال ہی میں تائیوان کے بارے میں صریح اشتعال انگیز ریمارکس دیے، جس میں آبنائے تائیوان میں فوجی مداخلت کے امکان کی طرف اشارہ کیا گیا تھا، جو کہ انتہائی سنگین ہے اور اس کا بہت منفی اثر ہے۔...
اسلام ٹائمز: مجھے یوگنڈا میں پیدا ہونیوالے ظہران ممدانی کی ذاتی زندگی، نیویارک میں آمد، اس کی فلم پروڈیوسر ہندو والدہ، مسلمان والد کے خاندانی پس منظر اور تارکین وطن کی صورتحال پر کوئی بات نہیں کرنی، سوائے اس کے کہ امریکہ کے سرمایہ دارانہ نظام کو ایک ایشیائی نوجوان باشندے نے اپنی انتخابی مہم سے جو شکست دی ہے، اس سے بھی دنیا بھر کے اکثریتی طبقہ جسے بانی انقلاب اسلامی امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ مستضعفین جہاں کہتے ہیں۔ تحریر: سید منیر حسین گیلانی شعبہ تعلیم سے تعلق رکھنے والے پروفیسر محمود ممدانی اور فلم پروڈیوسر نرما نائر کے چونتیس سالہ بیٹے ظہران ممدانی امریکہ کی تاریخ میں پہلے مسلمان میئر منتخب ہوگئے، جس پر مختلف جہتوں...
پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں سابق صوبائی وزیر تیمور جھگڑا کا کہنا تھا کہ میں ایک تقریب میں شرکت کے لئے واشنگٹن ڈی سی میں جارج ٹاؤن یونیورسٹی جا رہا تھا، باچاخان ایئرپورٹ پر امیگریشن حکام نے بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں دی۔انہوں نے کہا کہ مجھے بتایا کہ میرا نام پی این آئی ایل میں ہے، میرا پاسپورٹ غیرفعال ہے۔رہنما پی ٹی آئی تیمور جھگڑا کا کہنا تھا کہ 10 دن پہلے سیکرٹری داخلہ کو خط لکھا، کوئی جواب نہیں ملا جس کے بعد خدشات کے باعث وزارت داخلہ جا کر خط خود جمع...
سپریم کورٹ کے 2 ججز کے مستعفی ہونے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ ذرائع کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہرمن اللہ نےگزشتہ رات ساتھی ججز سے ان کےچیمبرز میں جاکر الوداعی ملاقاتیں کیں۔ذرائع نے کہا کہ ساتھی ججز نے جسٹس منصور اور جسٹس اطہرمن اللہ کو استعفیٰ نہ دینے کا مشورہ دیا اور ساتھی ججز آخری وقت تک دونوں کو مستعفی نہ ہونے پر قائل کرنے کی کوشش کرتے رہے۔ذرائع کے مطابق ساتھی ججز کے اصرار کے باوجود دونوں ججز اپنے فیصلے پر قائم رہے اور ساتھی ججز سے ملاقاتیں کرنے کے بعد استعفیٰ دیا پھر سپریم کورٹ سے روانہ ہوگئے۔ واضح رہے کہ 27 ویں ترمیم کے معاملے پر جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہرمن...
پاکستان کے جارح مزاج اسٹار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی جہاں بھی جاتے ہیں، ان کے مداح انہیں گھیر لیتے ہیں۔ حال ہی میں بوم بوم آفریدی کی ایک لندن سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں وہ اپنے مداحوں میں گھرے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مداحوں میں ایک نوجوان جوڑا بھی موجود ہے۔ مداح لڑکی اپنے شوہر اور بچے کے ہمراہ آفریدی سے مل کر بے حد خوش ہوتی ہے اور جذبات میں کہتی ہے ’آپ حقیقت میں بہت ہی ہینڈسم ہیں، بہت اسمارٹ‘۔ جس پر آفریدی نے فوراً مسکراتے ہوئے نہایت شائستگی سے جواب دیا ’بیٹا، یہ بات آپ ایک نانا کو کہہ رہی ہیں‘۔ شاہد آفریدی...
یہ گھر ڈاکٹر عمر بنی کا تھا جو دلی میں پیر کی شب لال قلعے کے قریب ہونے والے دھماکے میں جاںبحق ہو گئے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع پلوامہ میں ایک کشمیری ڈاکٹر کے مکان کو تباہ کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی فوجیوں نے پلوامہ کے کوئل گاﺅں میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب دھماکہ خیز مواد سے ڈاکٹر عمر نبی کے آبائی گھر کو تباہ کر دیا۔ یہ کارروائی رات تقریبا ڈھائی بجے کی گئی۔ ڈاکٹر عمر نبی بھارتی ریاست ہریانہ کے ضلع فرید آباد میں الفلاح یونیورسٹی میں اسسٹنٹ پروفیسر تھے۔ ڈاکٹر...
اسلام ٹائمز: دنیا تیزی سے گزر رہی ہے، وقت سمٹ رہا ہے اور قیامت کے آثار واضح ہو رہے ہیں۔ رسولِ اکرمﷺ نے فرمایا: "قیامت اس وقت تک قائم نہ ہوگی، جب تک زمانہ تیزی سے نہ گزرنے لگے۔۔۔"(صحیح مسلم، حدیث: 157) آج وقت اسی تیزی سے گزر رہا ہے، سال مہینے، مہینے ہفتوں اور ہفتے دنوں جیسے لگنے لگے ہیں۔ لہٰذا اب وقت ہے کہ ہم اپنے آپ کو اللہ کے سامنے جواب دہی کے لیے تیار کریں، قرآن و سنت کے مطابق اپنی زندگیوں کو ڈھالیں اور امتِ مسلمہ کے اتحاد کو اپنا مقصد بنائیں۔ اللہ تعالیٰ ہمیں ایمان، عمل صالح اور آخرت کی تیاری کی توفیق عطا فرمائے۔ تحریر: مفتی گلزار احمد نعیمی امیر جماعت اہل حرم...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما تیمور سلیم جھگڑا کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔ روزنامہ جنگ کے مطابق ایک بیان میں تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ میں ایک تقریب میں شرکت کے لیے واشنگٹن ڈی سی میں جارج ٹاؤن یونیورسٹی جا رہا تھا، باچاخان ایئر پورٹ پر امیگریشن حکام نے بیرون ملک جانےکی اجازت نہیں دی۔ انہوں نے کہا کہ امیگریشن حکام بتایا کہ میرا نام پی این آئی ایل میں ہے اور میرا پاسپورٹ غیرفعال ہے۔ پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ 10 دن پہلے سیکرٹری داخلہ کو خط لکھا، کوئی جواب نہیں ملا جس کے بعد خدشات کے باعث وزارت داخلہ جا کر خط خود جمع...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزارت قانون نے وفاقی آئینی عدالت کے ججز کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی آئینی عدالت کے 6ججز ہوں گے، آئینی عدالت میں جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس عامر فاروق ہوں گے،وفاقی آئینی عدالت کے جسٹس علی باقر نجفی ، جسٹس کے کے آغا جج ہوں گے۔ بلوچستان سے جسٹس روزی خان آئینی عدالت کے جج ہوں گے،پشاور ہائیکورٹ سے جسٹس ارشد حسین شاہ آئینی عدالت کے جج ہوں گے۔ مزید :
---فائل فوٹو افغان شہریوں کی واپسی کا سلسلہ قانونی طریقۂ کار کے مطابق تیزی سے جاری ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تقریباً 11 ہزار 600 افغان مہاجرین کو افغانستان واپس بھیج دیا گیا، اب تک مجموعی طور پر 16 لاکھ 96 ہزار افغان مہاجرین اپنی سرزمین پر واپس جا چکے ہیں۔ذرائع کے مطابق ہر فرد کی دستاویزات کی مکمل تصدیق کے بعد ہی سرحد عبور کرنے کی اجازت دی جا رہی ہے۔ افغان مہاجرین کی واپسی کا فیصلہ پاکستان نے اپنی قومی سلامتی کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا ہے، ایف سی اور سول انتظامیہ کی جانب سے افغان مہاجرین کے لیے رہائش اور کھانے پینے کے انتظامات بھی کیے جا رہے ہیں تاکہ...
وزیراعظم شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر برائے سیاحت سردار یاسر الیاس خان کی لندن میں ہونے والی ورلڈ ٹریول مارکیٹ (WTM) 2025 میں پاکستان پویلین میں غیر متوقع ملاقات نے سوشل میڈیا پر شدید ردعمل پیدا کردیا ہے۔ ویڈیو کلپ میں دکھایا گیا کہ اسرائیلی ٹورازم کے سینئر اہلکار مائیکل ایزہا کوف نے سردار یاسر الیاس خان سے ملاقات اور مصافحہ کیا۔ Sardar Yasir Ilyas Khan visited London, leading a delegation of 31 tourism representatives from Pakistan to participate in the World Travel Market (WTM). During the event, a group of individuals from Israel visited the Pakistan Pavilion unannounced and met the Pakistani… pic.twitter.com/iohrHgIKVN — Murtaza Ali Shah (@MurtazaViews) November 13, 2025 اس واقعے پر انسٹاگرام اور دیگر سوشل میڈیا...
علمائے کرام کا کہنا ہے کہ ختم نبوت کے عقیدے کے بغیر سارے اعمال فارغ ہیں، اپنے عقیدوں کو درست کرلو۔ نبی اکرم ؐ کے طریقے اور سنت کے بغیر کیا جانیوالا عمل غارت ہے، نبی کریم ؐکے ادب کے بغیر کوئی کامیابی نہیں مل سکتی، عقیدہ ختم نبوت کو عام کرو، گھروں میں بازاروں میں دوستوں میں محافل میں عام کرو، اسی میں کامیابی ہے، اللہ تک پہنچنے کا واحد ذریعہ آقائے کائنات ؐ ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ رائیونڈ میں عالمی اجتماع کا دوسرا مرحلہ تبلیغی اکابرین کے بیانات سے جاری ہے۔ مختلف نشستوں سے خطاب کرتے ہوئے مولانا احمد بٹلہ، مولانا محمد ابراہیم دیولہ آف انڈیا نے کہا کہ دنیا کی محبت نے دین کو بھلا دیا، مصائب اور آلام...
ن لیگ کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آدھی رات کو ایک گھنٹے میں 52 قانون پاس کرنے والے ہمیں طعنہ دے رہے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ اسمبلی توڑنے والے ہمیں آئینی ترمیم اور قانون سازی پر طعنہ دے رہے ہیں، اخلاق باختہ لوگ پاک دامنی پر لیکچر دے رہے ہیں۔ایکس پر جاری ایک اور بیان میں خواجہ آصف نے سابق جج سپریم کورٹ منصور علی شاہ کی جانب سے استعفے پر لکھے شعر کو ہدفِ تنقید بناتے ہوئے کہا کہ یہ شعر اس وقت یاد نہ آیا جب انصاف کا قتل عام ہو رہا تھا، ججوں کا ایک ٹولہ...
مشہور یوٹیوبر اور سوشل میڈیا اسٹار مسٹر بیسٹ (جمی ڈونلڈسن) نے سعودی دارالحکومت ریاض میں اپنا عارضی تفریحی پارک ’بیسٹ لینڈ‘ کھول دیا۔ 45 کروڑ سے زائد سبسکرائبرز رکھنے والے مسٹر بیسٹ نے یہ پارک اس وقت متعارف کرایا ہے جب سعودی عرب تیزی سے عالمی تفریحی مرکز کے طور پر ابھرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ ’بیسٹ لینڈ‘ 13 نومبر سے 27 دسمبر تک ریاض سیزن کا حصہ رہے گا۔ اس پارک میں مسٹر بیسٹ کی ویڈیوز کی طرز پر مختلف رکاوٹیں اور چیلنجز بنائے گئے ہیں، جن میں حصہ لینے والے مداح بڑے انعامات جیت سکتے ہیں۔ ریاض سیزن سعودی عرب کے بڑے سالانہ ایونٹس میں شمار ہوتا ہے، جس کے ذریعے ملک سیاحت بڑھانے اور معیشت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وفاقی کابینہ نے گوادر اور عمان کے درمیان فیری سروس شروع کرنے کی منظوری دے دی ہے۔اس فیصلے کا مقصد پاکستان اور عمان کے درمیان سمندری رابطوں اور باہمی تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔ وفاقی وزیر جنید انوار چوہدری نے کہا کہ منظوری کے بعد یہ سروس بہت جلد باقاعدہ طور پر شروع کی جائے گی۔وفاقی وزیر کے مطابق پاکستان اور عمان جلد ہی فیری لنک کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کریں گے۔ اس سلسلے میں عمان کا ایک وفد پاکستان کا دورہ بھی کرے گا تاکہ تمام انتظامات اور تکنیکی معاملات کو حتمی شکل دی جا سکے۔جنید انوار چوہدری نے مزید بتایا کہ نئے فیری روٹ کے آغاز سے دونوں ممالک کے درمیان تجارت...
ڈبلن (نیوز ڈیسک )ورلڈ کپ کوالیفائر میں آئرلینڈ کے ہاتھوں پرتگال کی حیران کن شکست اس وقت مزید ڈرامائی صورت اختیار کر گئی جب معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کو ریڈ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر بھیج دیا گیا۔ میچ کے دوران پرتگال 0-2 سے پیچھے تھا کہ 60ویں منٹ میں اسٹرائیکر رونالڈو نے آئرش ڈیفینڈر دارا او’شی کو باکس کے اندر کہنی رسید کی۔ ریفری نے وی اے آر کے مشورے پر ابتدائی پیلا کارڈ واپس لے کر براہِ راست ریڈ کارڈ دے دیا۔ رونالڈو نے غصے میں شائقین کی جانب طنزیہ تالیاں بجائیں اور آئرلینڈ کے کوچ ہیمیر ہالمگرِمسن سے جذباتی گفتگو بھی کی۔ پرتگالی کوچ رابرٹو مارٹینیز نے فیصلے کو سخت قرار دیتے ہوئے کہا کہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سپریم کورٹ کی جج جسٹس مسرت ہلالی نے وفاقی آئینی عدالت کی جج بننے سے معذرت کرلی ہے۔ذرائع کے مطابق جسٹس مسرت ہلالی کا نام وفاقی آئینی عدالت کے ممکنہ ججز میں شامل تھا، تاہم انہوں نے صحت کے مسائل کے باعث اس نئی ذمہ داری کو قبول کرنے سے انکار کردیا۔ حالیہ دنوں ان کی خرابی صحت کے باعث ان کا بینچ بھی ڈی لسٹ کردیا گیا تھا، جس کے بعد انہوں نے باضابطہ طور پر اپنی عدم دستیابی سے متعلق آگاہ کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی آئینی عدالت کے قیام کے بعد مختلف ناموں پر غور کیا جارہا تھا جس میں جسٹس مسرت ہلالی بھی شامل تھیں، مگر انہوں نے واضح کردیا کہ وہ صحت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن: برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریر کے ایک ایڈٹ شدہ حصے کی نشریات پر بالآخر باضابطہ معافی مانگ لی ہے۔بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق بیان میں ادارے نے تسلیم کیا کہ پینوراما پروگرام میں استعمال کیے گئے کلپ کی تدوین اس انداز میں کی گئی کہ اس سے غلط تاثر پیدا ہوا، جیسے ٹرمپ نے اپنے حامیوں کو براہ راست تشدد پر اکسانے کی کوشش کی ہو۔ بی بی سی نے واضح کیا کہ اس غلطی کا ادارتی طور پر جائزہ لیا جا چکا ہے اور یہ پروگرام دوبارہ نشر نہیں کیا جائے گا۔دوسری جانب صدر ٹرمپ کے وکلا نے اس معاملے پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سینیٹر پرویز رشید نے ایک پروگرام میں کہا کہ ججوں کا کام کسی کو ڈانٹنا، رسوا کرنا یا میڈیا کے ٹکر بنوانا نہیں بلکہ انصاف فراہم کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے صرف دو ججز نے استعفیٰ دیا ہے اور ان کا مؤقف ہے کہ آئین کو ختم کردیا گیا ہے اور عدالت تقسیم ہوچکی ہے، مگر باقی کسی جج نے اس رائے سے اتفاق نہیں کیا اور سب نے معمول کے مطابق اپنے عدالتی فرائض سرانجام دینا ضروری سمجھا۔ ان کے مطابق دو افراد کی رائے کی بنیاد پر یہ کہنا درست نہیں کہ کوئی بڑی عدالتی یا سیاسی تحریک جنم لے سکتی ہے۔پرویز رشید کا...
بولی وڈ کے ورسٹائل اداکار نواز الدین صدیقی نے انکشاف کیا کہ فلموں میں ہمیشہ مار کھانے والے کردار ادا کرنے کی وجہ سے والد نے انہیں گھر آنے سے روک دیا تھا اور کہا تھا کہ ان کی بے عزتی ہوتی ہے۔ بھارتی نشریاتی ادارے ’این ڈی ٹی وی‘ کے مطابق نواز الدین صدیقی نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں اپنے کیریئر کے ابتدائی مشکل دنوں پر کھل کر بات کی۔ اداکار نے بتایا کہ ان کے والد نے ایک وقت میں انہیں گھر آنے سے روک دیا تھا کیونکہ وہ فلموں میں مسلسل پٹتے ہوئے نظر آتے تھے۔ انہوں نے اپنی ابتدائی فلموں جیسے ’سرفروش‘ اور ’منا بھائی ایم بی بی ایس‘ کا حوالہ دیتے ہوئے...
ڈھاکہ کے ایک اسٹوڈیو میں وائس اوور آرٹسٹ ربائیا ماتین گتی ترکیہ کے مشہور ڈرامے کو بنگالی زبان میں ڈب کر رہی ہیں، جو اس بات کا مظہر ہے کہ ٹی وی ڈرامے اور ثقافتی رابطے دونوں ممالک کے تعلقات کو قریب لا رہے ہیں۔ نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق ڈھاکہ کے ایک اسٹوڈیو میں وائس اوور آرٹسٹ ربائیا ماتین گتی ترکیہ کے مشہور ڈرامے کو بنگالی زبان میں ڈب کر رہی ہیں، جو دکھاتا ہے کہ ترکیہ اور بنگلہ دیش کے تعلقات پہلے سے بہتر ہو رہے ہیں، اس دوران وہ اسکرین پر چلتے ترک ڈرامے ’کارا سیودا‘ کی نئی اقساط کے ڈائیلاگ بھی بول رہی تھیں، جو بنگلہ دیش میں بہت مقبول ہیں اور لاکھوں لوگ...
محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں ٹی ایل پی کے نام پر موجود تمام جائیدادوں اور اثاثوں کی تفصیلات جمع کر کے 15 نومبر تک محکمہ داخلہ کو رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان کی تمام جائیدادیں اور اثاثے منجمد کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں ٹی ایل پی کے نام پر موجود تمام جائیدادوں اور اثاثوں کی تفصیلات جمع کر کے 15 نومبر تک محکمہ داخلہ کو رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ فیصلہ چیئرمین سب کیبنٹ کمیٹی خواجہ سلمان رفیق کی زیرِ صدارت اجلاس میں...
ٹک ٹاکر، یوٹیوبر اور سوشل میڈیا اسٹار جیمز اسٹیفن جمی ڈونلڈسن المعروف مسٹر بیسٹ نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ایک عارضی تفریحی پارک ’بیسٹ لینڈ‘ کا افتتاح کیا، جو مداحوں کے لیے دلچسپ رکاوٹیں اور چیلنجز پیش کرتا ہے۔ نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق 45 کروڑ سے زائد سبسکرائبرز والے مسٹر بیسٹ نے حال ہی میں ریاض میں ایک عارضی تفریحی پارک کھولا، ایسے وقت میں جب سعودی عرب تیزی سے ایک بڑے تفریحی مرکز کے طور پر خود کو منوانے کی کوشش کر رہا ہے۔ پارک کا نام ’بیسٹ لینڈ‘ ہے اور یہ 13 نومبر سے 27 دسمبر تک کھلا رہے گا، جہاں مختلف رکاوٹیں اور چیلنجز ہیں جو مسٹر بیسٹ کی مشہور ویڈیوز...
ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کیلئے کھیلی جانے والی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو دو کے مقابلے میں آٹھ گول سے شکست دے دی۔ ڈھاکہ میں جاری ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں پاکستان کی جانب سے احمد ندیم اور افراز نے دو، دو گول اسکور کیے۔ تین میچوں پر مشتمل سیریز کی فاتح ٹیم ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلے گی۔ پاکستان کی جانب سے احمد ندیم اور افراز نے دو، دو جبکہ کپتان عماد بٹ، غضنفر علی ، رانا وحید اشرف اور حنان شاہد نے ایک، ایک گول اسکور کیا۔ بنگلہ دیش کی جانب سےحذیفہ اور امیر السلام نے گول بنائے، پاک بنگلا سیریز کا دوسرا میچ 14 نومبر کو جبکہ آخری میچ 16...
لاہور کے پنجاب اسٹیڈیم کے ٹارٹن ٹریک کے خستہ حالی کا شکار حصے کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔ اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم اور دیگر جیولین تھرورز کو ٹریننگ کے لیے مشکلات کا سامنا تھا۔ جیو نیوز نے چند ماہ قبل ٹارٹن ٹریک کے جیولین تھرو کے لیے مخصوص حصے کی خستہ حالی کی نشاندہی کی تھی۔ لاہور کے پنجاب اسٹیڈیم کے ٹارٹن ٹریک کا جیولین تھرو کے لیے مخصوص حصہ اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کی مسلسل ٹریننگ کی وجہ سے گھس گیا تھا۔ ٹارٹن ٹریک کے اس حصے کی خستہ حالی کی وجہ سے جیولین تھرورز کو مشکلات کا سامنا تھا، ایتھلیٹس کی ٹریننگ بھی متاثر ہو رہی تھی اور ساتھ میں انہیں انجرڈ ہونے کا...
پاکستان میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو متروک کرنے کا بھارتی ہتھکنڈا ناکام ہوگیا۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ آج ہوگا۔ ٹاس دوپہر دو بجے ہوگا جبکہ میچ کا آغاز ڈھائی بجے ہوگا۔ پاکستان نے پہلے ون ڈے میں فتح حاصل کرکے تین میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر رکھی ہے۔ خیال رہے کہ پہلے ون ڈے میچ کے بعد سیکیورٹی خدشات کے باعث سری لنکن ٹیم کے بعض کھلاڑیوں نے دورہ ادھورا چھوڑ کر وطن واپس جانے کی درخواست کی تھی۔ تاہم فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سری لنکن حکام کو یقین دہانی کے بعد دورہ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیر داخلہ و چیئرمین پی...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ریاض جانے والی قومی ایئرلائن کی پرواز 3 گھنٹے تاخیر کا شکار ہے جبکہ پاکستان جیولین تھرو کا دستہ ایئر پورٹ پہنچ چکا ہے۔ روزنامہ جنگ کے مطابق فلائٹ شیڈول کے مطابق قومی ایئر لائن کی پرواز کو 9 بج کر 25 منٹ پر ٹیک آف کرنا تھا، فلائٹ کا وقت اب دوپہر 12 بج کر 15 منٹ بتایا جا رہا ہے۔ پاکستان کے جیولین تھرو کے دستے اور اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم، یاسر سلطان اور کوچ سلمان اقبال بٹ نے اسی فلائٹ کے ذریعے ریاض جانا ہے۔ پاکستان جیولین تھرو کا دستہ اور ارشد ندیم ریاض میں جاری اسلامک سالیڈیریٹی گیمز میں حصہ لیں گے۔ سپریم کورٹ کی جسٹس مسرت ہلالی نے آئینی عدالت...
برطانیہ میں ایک شخص نے جعلی ایڈمرل بن کر جنگ عظیم کے فوجیوں کی یاد میں ہونے والی تقریب میں شرکت کی، نہ صرف سلامی دی بلکہ جنگی یادگار پر پھول بھی چڑھا دیے، جس پر رائل نیوی نے اسے سابق فوجیوں کی توہین قرار دیا ہے۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کے مطابق برطانیہ میں ایک بہروپئے نے فوجی تقریب میں ایسا دھوکا دیا کہ سب حیران رہ گئے۔ شخص نے خود کو ریئر ایڈمرل ظاہر کرتے ہوئے شمالی ویلز کے شہر لینڈڈنو میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی اور دوسری جنگِ عظیم میں خدمات انجام دینے والے فوجیوں کی یادگار پر پھول چڑھائے۔ تقریب کے دوران وہ یادگار کے سامنے باقاعدہ فوجی انداز میں سلامی دیتے ہوئے بھی...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سپریم کورٹ کی جسٹس مسرت ہلالی نے آئینی عدالت کی جج بننے سے انکار کر دیاہے ، انہوں نے خراب صحت کے باعث جج بننے سے معذرت کی ہے ۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ آئینی عدالت کے اندر ججز کی تعداد 13 ہونے جارہی ہے ، اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیف جسٹس کے کمرے کورٹ نمبر 1 میں آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان اپنی عدالت لگائیں گے جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کو کورٹ روم نمبر 2 میں منتقل کر دیا جائے گا۔ مزید :
ابوظہبی میں تیار شدہ ہیلی طیارے کی پہلی کامیاب پرواز مکمل کرلی گئی۔ ہیلی 250 کلو وزن 700 کلومیٹر تک لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ابوظہبی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ طیارہ ’ ڈیلیوری‘ کیلئے استعمال ہوگا، طیارے کا جدید ہائبرڈ انجن، بجلی اور ایندھن سے اڑان بھرنے میں مدد دے گا جب کہ طیارہ مکمل طور پر ابوظبی میں تیار کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ بغیر ڈرائیور گاڑیاں اب ابوظہبی میں چلنے کو تیار ہیں جن کی باقاعدہ تجارتی سروس کا آغاز بھی کردیا گیا ہے۔ ابوظہبی بغیر ڈرائیور گاڑیاں چلنے والا مشرق وسطیٰ کا پہلا شہر بن گیا ہے، یہاں چین کی 2مختلف کمپنیاں ’ ڈرائیور لیس ‘ گاڑیاں چلائیں گی۔
بالی وڈ سپر اسٹار کاجول کاے شادی سے متعلق دیے گئے بیان پر ان کے شوہر اجے دیوگن کا ردعمل آگیا۔ کاجول نے ایک یوٹیوب چینل پر گفتگو کے دوران محبت کے بدلتے نظریے اور نئے دور کے رشتوں پر کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ٹوئنکل کھنہ نے کاجول سے پوچھا تھا کہ کیا شادی کی کوئی ایکسپائری اور تجدید کا آپشن ہونا چاہیے؟ اس پر کاجول نے اتفاق کیا جب کہ ٹوئنکل کھنہ، وکی کوشل اور کریتی سینن نے اس بات سے اختلاف کیا۔ اس موقع پر کاجول نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میں بالکل ایسا ہی سمجھتی ہوں، آخر کیا ضمانت ہے کہ آپ صحیح وقت پر صحیح شخص سے شادی کریں گے؟ تجدید...
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہےکہ مستعفی ججز سیاسی ججز تھے، ان لوگوں کو عہدوں پر رہنا زیب نہيں دیتا۔وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے جسٹس منصور اور جسٹس اطہر من اللہ کے استعفے پر ردعمل دیتے ہوئےکہا کہ ججوں کے استعفےکے متن سے ان کا سیاسی اور ذاتی ایجنڈا واضح ہوگیا۔ ججوں کا ایجنڈا حکومت کے خلاف تھا۔اس کے علاوہ ایک اور انٹرویو میں رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ مستعفی ججز اپنے سیاسی اور ذاتی مفادات کے لیےکوششیں کرتے رہے، مستعفی ججز کے خط کےمندرجات سیاسی تقریر ہیں، مستعفی ججز استعفے میں ایک چیز بھی نہیں بتاسکےکہ کس طرح 27 ویں ترمیم آئین پر حملہ ہے، سپریم کورٹ کو کیسے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سینیٹ اجلاس میں آرمی ایکٹ ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور کرلیاگیا۔ سینیٹ اجلاس کی صدارت چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کی اور اہم قانون سازی کا عمل مکمل کیا۔ وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر دنیش کمار نے کہا کہ ہم یہاں جو سوالات کرتے ہیں ان کا جواب نہیں دیا جاتا، ہم سے تفصیلات چھپائی جاتی ہیں۔ دنیش کمار نے کہا کہ وزارت خزانہ کی ایس او ایز کے افسران کی مراعات کے حوالے سے میرا سوال تھا، جس کا صرف یہ جواب دیا گیا ہے کہ گریڈ 21 کے افسر کے برابر مراعات دی جا رہی ہیں۔ وزیر مملکت خزانہ بلال کیانی نے کہا کہ ممبران کی سوالات کا مکمل جواب دیا جاتا ہے،...
کوہاٹ میں پولیس نے بازید خیل کے قریب ایک کارروائی کے دوران تین دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ ڈی پی او کوہاٹ شہباز الٰہی کے مطابق، تھانہ صدر کے ایس ایچ او ریاض اپنے دستے کے ساتھ معمول کے گشت پر تھے کہ دہشت گردوں نے ان کی پارٹی پر اچانک فائرنگ کر دی۔ پولیس نے فوری طور پر بھرپور جوابی کارروائی کی، جس کے نتیجے میں تینوں دہشت گرد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ فائرنگ کے اس تبادلے میں کوئی پولیس اہلکار زخمی یا جاں بحق نہیں ہوا۔ ہلاک دہشت گردوں کی لاشوں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور ان کی شناخت کے ساتھ ساتھ ان کے نیٹ ورک کے بارے میں مزید تحقیقات...
مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر پرویزرشید نے کہا ہے کہ ججوں کا کام ٹکر بنوانا، کسی کو رسوا کرنا یا ڈانٹا نہیں بلکہ انصاف دینا ہے۔ پرویز رشید نےکہا کہ صرف 2 ججز نے استعفیٰ دیا اور ان کا اعتراض ہے کہ آئین کوختم کردیاگیا، سپریم کورٹ کے ٹکڑےکردیےگئے تاہم کسی دوسرےجج نےان کی اس بات کوتسلیم نہیں کیا اور اپنے کام کو جاری رکھنا مناسب سمجھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے یہ نتیجہ نکلتاہےکہ نہ آئین کونقصان پہنچا اور نہ ہی سپریم کورٹ کو ٹکڑوں میں تقسیم کیاگیاہے، صرف دو لوگوں کی کہی بات پر نہیں کہہ سکتےکہ کوئی تحریک چل جائےگی۔لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ آئین میں ترمیم کاحق پارلیمنٹ کو ہے، یہ ہمارا...
سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے کہا کہ پاک امریکا تعلقات نہ صرف دونوں ممالک بلکہ پوری دنیا کے لئے اہم اور نتیجہ خیز رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے امریکہ کے معروف تعلیمی ادارے بوسٹن یونیورسٹی کے فریڈرک ایس پردی اسکول آف گلوبل اسٹڈیز میں پاک امریکہ کثیر الجہتی تعلقات کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاک امریکہ تعلقات نہ صرف دونوں ممالک بلکہ پوری دنیا کے لئے اہم اور نتیجہ خیز رہے ہیں۔ دنیا کے دو بڑے ممالک کے درمیان اچھے تعلقات اختیاری نہیں بلکہ ناگزیر ہیں۔ بوسٹن یونیورسٹی کے سینٹر فار ایشین اسٹڈیز اور اسکول آف گلوبل اسٹڈیز کے زیر اہتمام ہونے والے اس مکالمے میں طلباء، فیکلٹی، سفارت...
آئینی عدالت کے 6 ججوں کی تقریب حلف برداری کے لیے انتظامات مکمل کر لیے گئے۔ذرائع کے مطابق آئینی عدالت کے ججز کی تقریب حلف برداری کے لیے اسلام آبادہائیکورٹ کے ججز اور ایڈمن بلاک کے درمیان اوپن ایریا میں انتظامات کیےگئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئینی عدالت کے 6 ججز اسلام آباد ہائی کورٹ میں حلف اٹھائیں گے، آئینی عدالت کے سربراہ جسٹس امین الدین دیگر ججز سے حلف لیں گے۔قبل ازیں آئینی عدالت کے سربراہ جسٹس امین الدین ایوان صدر میں حلف اٹھائیں گے، حلف برداری تقریب کے لیے ممکنہ وقت 11 بجے مقرر کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری آئینی عدالت کے سربراہ سے حلف لیں گے، وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزراء...
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کی رہائشی ایک خاتون اپنے بچوں سمیت سندھ ہائیکورٹ پہنچ گئیں، جہاں انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ نادرا گزشتہ 11 سال سے ان کا شناختی کارڈ جاری نہیں کر رہا ہے۔ ’نادرا والے میرا مذاق اڑاتے ہیں‘، متاثرہ خاتون خاتون نے عدالت کو بتایا ’میں گیارہ سال سے نادرا دفتر کے چکر لگا رہی ہوں۔ وہ لوگ میرا مذاق اڑاتے ہیں اور کارڈ نہیں بناتے۔ میرے والدین اور بہنوں کے شناختی کارڈ بنے ہوئے ہیں۔ مجھ سے چھوٹی بہن کا بھی کارڈ بن گیا ہے، مگر میرا نہیں بن رہا۔‘ نادرا کا اعتراض: بہنوں کی عمر میں صرف 10 ماہ کا فرق خاتون کے مطابق نادرا حکام انہیں یہ کہہ کر کارڈ بنانے سے...
اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ججز کا ایک ٹولہ آئین و قانون کے بجائے کسی کے سیاسی مفادات کا محافظ بنا ہوا تھا۔ سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ یہ شعر اس وقت یاد نہ آئے جب انصاف کا قتل عام ہو رہا تھا۔ انہوں نے لکھا کہ ججوں کا ایک ٹولہ مل کر آئین اور قانون کے محافظ کے بجائے کسی کے سیاسی مفادات کے محافظ بنے ہوئے تھے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ یہ ججز سیاسی پارٹی کے ورکر بنے تھے۔ یہ شعر لکھنے سے پہلے اپنا ماضی یاد کر لیتے تو شاید کوئی شرم کوئی حیا آجاتی۔ اپنے ایک دوسرے...
امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ این ایف سی اور اٹھارہویں ترمیم پر کمپرومائزنہ کرنے کی تو بات کی جاتی ہے لیکن پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت بتائے کہ اختیارات و وسائل نچلی سطح پر کیوں نہیں منتقل کیے جاتے اور پی ایف سی ایوارڈ سے کراچی کو اس کا جائز اور قانونی حصہ کیوں نہیں دیا جاتا۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ اگر ستائیسویں آئینی ترمیم عوام کیلئے آتی تو سمجھ آتا لیکن اس کا مقصد طاقتوروں کو استثنیٰ دلانا اور عدلیہ پر اثرانداز ہونا ہے۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ 27ویں آئینی ترامیم آئین اور جمہوریت پر شب خون ہے، اسے مسترد کرتے ہیں،خود کو...
ترکیہ کے محکمہ جنگلات کا طیارہ کوریشیا میں گرکر تباہ ہوگیا، حادثے میں طیارے کا پائلٹ جاں بحق ہوگیا۔ ترک میڈیا کے مطابق ترک وزیر زراعت و جنگلات ابراہیم یومکلی نے بتایا ہے کہ یورپی ملک کروشیا میں لاپتہ ہونے والے ترک شعبہ جنگلات کے طیارے کا ملبہ مل گیا ہے۔ ابراہیم موکلی نے بتایا کہ ترک ڈائریکٹوریٹ آف فارسٹری کے آگ بجھانے والے 2 طیارے ایک طے شدہ پروگرام کے مطابق مرمت اور دیکھ بھال کے لیے کروشیا کے زگریب ہوائی اڈے پر موجود تھے۔ زگریب ہوائی اڈے پر دونوں طیاروں اور ان کے عملے نے ایک رات قیام بھی کیا، جہاں سے اگلے دن ان دونوں طیاروں نے ترکی کے لیے روانہ ہونا تھا، اگلے دن شیڈول...
آئینی عدالت کے ججز کی تقریب حلف برداری کیلئے تیاریاں مکمل WhatsAppFacebookTwitter 0 14 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد:(آئی پی ایس) آئینی عدالت کے 6 ججوں کی تقریب حلف برداری کے لیے انتظامات مکمل کر لیے گئے۔ رپورٹ کے مطابق آئینی عدالت کے ججز کی تقریب حلف برداری کے لیے اسلام آبادہائیکورٹ کے ججز اور ایڈمن بلاک کے درمیان اوپن ایریا میں انتظامات کیےگئے ہیں۔ آئینی عدالت کے 6 ججز اسلام آباد ہائی کورٹ میں حلف اٹھائیں گے، آئینی عدالت کے سربراہ جسٹس امین الدین دیگر ججز سے حلف لیں گے۔ قبل ازیں آئینی عدالت کے سربراہ جسٹس امین الدین ایوان صدر میں حلف اٹھائیں گے، حلف برداری تقریب کے لیے ممکنہ وقت 11 بجے مقرر کیا...
