2025-11-27@15:39:03 GMT
تلاش کی گنتی: 4098

«رہنا ہوگا»:

(نئی خبر)
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آئینی امور میں تیزی سے لائے جانے والے اقدامات خطرناک سمت کی جانب لے جا سکتے ہیں۔جمعیتِ علما اسلام کے سربراہ  نے حکومت پر تنقید کی کہ حال ہی میں زیرِ بحث لائی جانے والی ترامیم دراصل کہیں اور سے آرہی ہیں۔ اپنے بیان میں سابق وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کے حالیہ موقف کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کل تک وہ خود بھی کہہ رہے تھے کہ 26ویں آئینی ترمیم ہضم نہیں ہو رہی تھی، مگر آج 27ویں ترمیم کی باتیں اٹھ رہی ہیں، جو سوالوں کو جنم دیتی ہیں۔مولانا فضل الرحمان نے واضح کیا کہ ان کی کسی فرد، عہدے یا بیوروکریسی سے ذاتی لڑائی...
    ویب ڈیسک:پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور آج استنبول میں ہوگا۔  وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے مذاکرات میں پیش رفت کا امکان ہوتا ہے تبھی بات کی جاتی ہے، اگر پیش رفت کا امکان نہ ہو تو پھر وقت کا ضیاع ہی ہے۔  خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان کا ایک ہی مؤقف ہے کہ افغانستان کی سرزمین سے پاکستان پر حملے بند کیے جائیں، امید ہے خطے میں قیام امن کے لیے افغان طالبان دانش مندی سے کام لیں گے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کل سرکاری دورے پر برازیل روانہ ہوں گی   اس سے قبل  پاک افغان مذاکرات کا دوسرا دور 25 اکتوبر کو استنبول میں ہوا، طویل اور...
    فائل فوٹو وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے مذاکرات میں پیش رفت کا امکان ہوتا ہے تبھی بات کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ایک ہی موقف ہے کہ افغانستان کی سرزمین سے پاکستان پر حملے بند کیے جائیں، امید ہے خطے میں قیامِ امن کے لیے افغان طالبان دانش مندی سے کام لیں گے۔وزیر دفاع نے کہا کہ ہماری سر زمین کی خلاف ورزیاں جاری رہیں تو ہم بھی وہی کریں گے جو ہمارے ساتھ ہو رہا ہے۔اس سے قبل پاک افغان مذاکرات کا دوسرا دور 25 اکتوبر کو استنبول میں ہوا تھا۔طویل اور اعصاب شکن مذاکرات کا یہ دور افغان سرزمین سے پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کے خاتمے کے ایک نکاتی پاکستانی مطالبے...
    مجوزہ ترامیم کے خلاف مؤقف تیار کیا جائے،پیپلز پارٹی اپنے اراکین سے آئینی ترامیم میں این ایف سی اور صوبائی خود مختاری سے متعلق رائے لے گی، اور این ایف سی کے متعلق ترمیم کی مخالفت کرے گی پی پی کو ان ترامیم کی چند شقوں پر اعتراض ہے،این ایف سی ایوارڈ اور تعلیم اور پاپولیشن پلاننگ پر سخت مؤقف اپنانے کا فیصلہ ، پیپلز پارٹی آئینی ماہرین نے 27 ویں ترامیم پر غور شروع کر دیا،میڈیا رپورٹس پاکستان پیپلز پارٹی نے ستائیسویں ترمیم میں 18ویں ترمیم کے رول بیک کے کسی شق پر بھی سمجھوتا نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے آئینی ماہرین کو ہدایت کی گئی ہے کہ مجوزہ ترامیم کے خلاف مؤقف تیار کیا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251106-08-6 کراچی (اسٹاف رپورٹر) حلقہ خواتین جماعت اسلامی ضلع ائرپورٹ کی ناظمہ ساجدہ تنویر نے اجتماع عام کی تیاریوں کے سلسلے میں ایک بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اجتماع عام محض ایک اجتماع نہیں بلکہ جماعت اسلامی کی دعوتی، تربیتی اور تنظیمی سرگرمیوں کا عملی مظہر ہے۔ یہ وہ پلیٹ فارم ہے جو جدوجہد کے عملی تقاضوں کو پورا کرتا ہے اور نظام کی تبدیلی کا پیش خیمہ بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ اخلاص کے ساتھ کیا گیا کوئی بھی کام رائیگاں نہیں جاتا، اللہ تعالیٰ اس کا اجر ضرور دیتا ہے۔ اس لیے کارکنان بھرپور جذبے اور اخلاص کے ساتھ تیاری کریں، لوگوں کو شرکت پر آمادہ کریں اور فنڈز کے حصول کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( اسپورٹس ڈیسک) ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے زیر انتظام میڈی کیم گروپ آف کمپنیز کے تعاون سے منعقد کردہ آرسی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا آخری مرحلہ میڈی کیم ٹرافی انڈر-19 انٹر زونل کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل زون تین وائٹس اور زون چھ وائٹس کے درمیان بروز جمعرات 6 نومبر کو کے سی سی اے اسٹیڈیم پر کھیلا جائے گا۔ اس موقع پر ظفر ریاض باری، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن اینڈ ایکسٹرنل افیئرز میڈی کیم گروپ آف کمپنیز مہمان خصوصی ہونگے جو کے میچ کے اختتام پر کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کرینگے۔ دونوں ٹیموں کا اعلان میچ شروع ہونے سے قبل مندرجہ ذیل کھلاڑیوں میں سے کیا جائے گا۔ زون تین۔ سلمان سرور (کیپٹن )، محمد زنیر علی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر) شعبہ اردو ڈھاکا یونیورسٹی اور بی آئی آئی ٹی کے زیر اہتمام’’ قومی بیداری میں اقبال اور نذرالاسلام کا کردار‘‘ کے موضوع پر چوتھی بین الاقوامی کانفرنس اور عالمی مشاعرہ کا انعقاد9 اور 10 نومبر کو ہوگا ، انجمن ترقی اردو کے مدیر منتظم، شاعر اور ادیب سید عابد رضوی اور ماہانہ قومی زبان کی مدیر اور علما یونیورسٹی کی ڈین فیکلٹی آف میڈیا اینڈ ڈیزائننگ پروفیسر ڈاکٹر یاسمین سلطانہ فاروقی کل بنگلہ دیش روانہ ہوں گے۔ اسٹاف رپورٹر گلزار
    اسلام آباد: حکومت نے قومی بچت سرٹیفیکٹ کے منافع میں ردوبدل کا اعلان کر دیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت کی جانب سے اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ کا منافع 11.60 فیصد تک بڑھا دیا گیا ہے،ریگولر انکم سرٹیفکیٹ کی شرح منافع 10.92 فیصد مقرر کر دی گئی ہے ۔ قومی بچت اسکیموں پر نئی شرح منافع  کا اطلاق 4 نومبرسے کیا گیا ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹ پر تین اور ایک سالہ منافع میں اضافہ کیا گیا ہے جبکہ تین ماہ کی مدت کا منافع 10.44 فیصد کر دیا گیا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق ایک سالہ مدت پر منافع 10.64 فیصد مقرر کیا گیا ہے، ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹ کے منافع میں واضح...
    نیویارک سٹی کے میئرکی حیثیت سے ظہران ممدانی کے پاس کیا اختیارات ہوں گے،حکومت سازی کا عمل کب مکمل ہوگا؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 November, 2025 سب نیوز نیویارک (سب نیوز )دنیا کے اہم ترین شہروں میں سے ایک نیو یارک کے میئر کا الیکشن جیتنے والے ظہران ممدانی شہر کے پہلے مسلمان میئر ہونے کے ساتھ سب سے کم عمر ترین میئر بھی بن گئے ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایلون مسک کی واضح مخالفت کے باوجود انہوں نے میئر کے الیکشن میں کامیابی حاصل کی۔ 34 سالہ ظہران ممدانی نے غیر سرکاری نتائج کے مطابق 49 اعشاریہ 6 فیصد ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے حریف سابق گورنر اینڈریو کومو کو 41 اعشاریہ 6 فیصد ووٹ ملے۔ظہران ممدانی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور:۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ماضی میں اتحادی سیاست کے کافی تجربات کیے لیکن اب ہم نے اپنا راستہ طے کرلیا ہے اور فیصلہ کیا ہے کہ صرف عوام سے ہی اتحاد کرکے اس فرسودہ نظام کو بدلنا ہے۔ مینار پاکستان پر ہونے والے اجتماع عام سے ملکی سیاست کا رخ تبدیل ہوگا ،نظام سے چھٹکارا کے لیے نئی تحریک کا آغاز ہوگا۔امیر جماعت نے سینئر صحافی اور مصنف الطاف حسن قریشی کی کتاب پیارے مولانا کی تقریب رونمائی میں بطور مہمان خصوصی خطاب کیا۔ بانی جماعت اسلامی کے انٹرویوز اور ان کی شخصیت اور افکار سے متعلق کتاب کی تقریب رونمائی ذیلدار پارک اچھرہ میں ہوئی۔ تقریب کے اہم مقررین...
    بہار کے گورنر نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ملک میں وزیراعظم سمیت ہر کوئی ریاستی حیثیت کی بحالی کی خواہش رکھتا ہے، تاہم ہمیں ایسا ہونے کیلئے معمول کی صورتحال پیدا کرنی چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ ریاست بہار کے گورنر عارف محمد خان نے کہا کہ جموں و کشمیر میں ریاست کا درجہ بحال کرنا ملک اور وزیراعظم نریندر مودی کی "متفقہ" خواہش ہے، لیکن اس بات پر زور دیا کہ حالات کو معمول پر لانا ضروری ہے، وہ ڈل جھیل کے کنارے ایس کے آئی سی سی (SKICC) میں "جموں و کشمیر میں امن، عوام اور امکانات" کے موضوع پر دو روزہ بین الاقوامی سیمینار میں شرکت کے لئے سرینگر میں ہیں۔ انہوں نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:۔ نئے این ایف سی ایوارڈ کے بارے مجوزہ تبدیلیوں کے معاملے پر آئی ایم ایف نے وفاقی حکومت کو نئے این ایف سی ایوارڈ میں تکنیکی معاونت کی پیشکش کی ہے۔ذرائع کے مطابق نئے این ایف سی فارمولے میں آبادی کا حصہ کم کرنے پر غور کیا جا رہا ہے اور تعلیم، صحت اور ٹیکس وصولی جیسے عوامل شامل کرنے کی تجویزہے۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف سے این ایف سی پر باقاعدہ مشاورت تاحال نہیں ہوئی۔ تاہم حکام کے مطابق نیا این ایف سی فارمولا طویل المدتی قومی مفاد کو مدنظر رکھ کر طے ہوگا، این ایف سی کمیشن اجلاس کے لیے 18 نومبر کی تاریخ تجویزکی گئی ہے جس میں ملک میں آبادیاتی و...
    اسلام آباد:۔ پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور کل جمعرات کو استنبول میں ہوگا، جس میں پاکستان کا ایک اعلیٰ سطح وفد شرکت کرے گا۔ حکومتی ذرائع کے مطابق وفد میں اعلیٰ عسکری حکام کے ساتھ دفتر خارجہ کے سینئر افسران بھی شامل ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق مذاکرات کے اس مرحلے میں دوحہ اور استنبول میں ہونے والے سابقہ ادوار کے نتائج پر تفصیلی غور کیا جائے گا، جبکہ پاکستان ایک بار پھر افغان سرزمین کو دہشت گردی کے لیے استعمال کیے جانے کے معاملے کو بھرپور انداز میں اٹھائے گا۔ پاکستان کی جانب سے مذاکرات کے دوران سرحدی دراندازی کی روک تھام اور دونوں ممالک کے درمیان ایک جامع سیکورٹی معاہدے کی ضرورت...
    — فائل فوٹو چیف کمشنر پاکستان بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کا انتخاب نیشنل کونسل کے ہنگامی اجلاس میں پیر کو اسلام آباد میں ہوگا۔صدر مملکت و چیف اسکاؤٹ پاکستان صدر آصف علی زرداری نے سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے صوبائی کمشنر سینیر ممبر نیشنل کونسل پاکستان بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن جسٹس ریٹائرڈ حسن فیروز کو فوری چیف کمشنر پاکستان بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کا انتخاب کرنے کا اختیار تفویض کردیا ہے۔انہوں نے چیف کمشنر کے انتخاب کے لیے جسٹس ریٹائرڈ حسن فیروز کو پاکستان بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کی نیشنل کونسل کا ہنگامی اجلاس منعقد کرنے کا حکم دے دیا۔صدر مملکت و چیف اسکاؤٹ پاکستان کے احکامات کی روشنی میں جسٹس حسن فیروز نے پاکستان بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن...
    اسلام آباد: پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور کل استنبول میں ہوگا۔مذاکرات کے تیسرے دور میں پاکستان کی جانب سے ایک اعلی سطحی وفد شرکت کرے گا، مذاکرات میں دہشت گردی اور سرحدی دراندازی کا معاملہ دوبارہ اٹھایا جائے گا۔حکومتی ذرائع کے مطابق پاکستان اور افغان طالبان انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور کل استنبول میں منعقد ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں شرکت کے لیے پاکستان کا اعلی سطحی وفد استنبول روانہ ہوگا .جس میں اعلی عسکری حکام اور دفترِ خارجہ کے افسران شامل ہوں گے۔ذرائع کے مطابق اس اجلاس میں دوحہ اور استنبول میں ہونے والے گزشتہ مذاکرات کے نتائج پر تفصیلی غور کیا جائے گا۔ پاکستان کی جانب سے ایک...
    وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ معیشت میں استحکام کے لیے نجی شعبے کا کردار اور پیداوار میں اضافہ اہم ہے۔ معاشی ترقی کے لیے نوجوان ٹیلنٹ کو مواقع فراہم کرنا ہوگا۔ دی فیوچر سمٹ کے نویں ایڈیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جیو پولیٹیکل تبدیلیاں موجودہ عالمی غیر یقینی صورت حال میں بڑا کردار ادا کر رہی ہیں۔ مزید پڑھیں: حکومت بلیو اکانومی کے وسائل کو بروئے کار لانے کے لیے پرعزم ہیں: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہاکہ میكرو اکنامک استحکام کوئی حتمی منزل نہیں بلکہ معیشت میں پراعتماد سرمایہ کاری کا ذریعہ ہے، کارپوریٹ منافع میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور پاکستان اب بین الاقوامی کارپوریٹ سرمایہ کاروں کے لیے...
    پاکستان سمیت دنیا بھر میں رواں سال 2025 کا دوسرا سپر مون آج کی رات آسمان پر اپنی خوبصورتی کے جلوے بکھیرے گا۔سپارکو کے مطابق سپر مون اس وقت وجود میں آتا ہے جب مکمل چاند کے دوران چاند اپنے مدار میں گردش کرتے ہوئے زمین کے قریب ترین فاصلے پر پہنچ جاتا ہے۔ اس منفرد واقعے میں چاند معمول کے مقابلے میں بڑا اور زیادہ روشن دکھائی دیتا ہے۔ماہر فلکیات کا کہنا ہے کہ چاند آج زمین سے صرف 221,817 میل کے فاصلے پر ہوگا، جبکہ سپر مون آج شام چھ بج کر انیس منٹ پر اپنے عروج پر ہوگا۔سپارکو کا کہنا ہے کہ چاند آج اپنے عام حجم سے تقریباً 9.7 فیصد بڑا اور 16 فیصد زیادہ روشن...
    ---فائل فوٹو  سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ن لیگ نے ہم سے رابطہ کیا ہے، 27 ویں ترمیم سے متعلق سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی میں مشاورت ہوگی، جو بھی فیصلہ ہوگا سی ای سی میں ہوگا، 27 ویں آئینی ترمیم سے متعلق تفصیل سے بات ہوچکی ہے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے کہا کہ 27ویں ترمیم سے متعلق پیپلز پارٹی جو بھی فیصلہ کرے گی پاکستان کے حق میں ہوگا، جب تک فیصلے نہ ہوں تب تک میرے خیال میں بات نہیں کرنی چاہیے، تمام ترامیم سی ای سی میں پیش ہوں گی اور اکثریتی رائے سے فیصلہ ہوگا۔شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ  ضرورت کے تحت آئین میں ترمیم کی جاتی...
    اگر آپ سمجھتے ہیں کہ چالان صرف ڈرائیور کا ہوتا ہے تو اب ہو جائیں ہوشیار کیونکہ موٹروے پولیس نے ایک نیا قانون متعارف کرا دیا ہے جس کے تحت گاڑی میں بیٹھے مسافروں کا بھی چالان ہو گا۔ موٹروے پولیس نے نیا قانون متعارف کرا دیا ہے جس کے تحت گاڑی میں بیٹھے ہر مسافر کے لیے سیٹ بیلٹ باندھنا لازمی ہو گیا ہے، ورنہ جرمانے سے بچنا ممکن نہیں۔ یعنی اب صرف ڈرائیور نہیں، آپ بھی ذمہ دار ہیں۔  موٹروے پولیس کے مطابق اس اقدام کا مقصد سڑکوں پر محفوظ سفر کو یقینی بنانا اور حادثات کے دوران جانی نقصان کو کم کرنا ہے۔ نئی ہدایت کے تحت، موٹروے پر سفر کرنے والے تمام مسافروں کو اپنی...
    ( ویب ڈیسک )پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور شیڈول کے مطابق کل بروز جمعرات استنبول میں ہوگا۔  ذرائع  نے کہا کہ افغان طالبان کے کسی سینئیر وزیر کے استنبول جانے کی صورت میں وزیردفاع خواجہ آصف استنبول جا سکتے ہیں، افغان وفد کو دیکھ کر پاکستانی وفد کی قیادت کا فیصلہ ہوجائے گا-  ذرائع نے کہا کہ قومی سلامتی مشیر وفد میں شامل ہونگے، پاکستانی وفد افغان سرزمین سے پاکستان پر دہشت گردی بند کرانے کا مطالبہ دہرائے گا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کل سرکاری دورے پر برازیل روانہ ہوں گی
    علی رامے:: پنجاب حکومت نے عوام اور کاروباری طبقے کے لیے بڑا ریلیف دیتے ہوئے ٹرانسپورٹ اور جائیداد کی لیز پر عائد ٹیکس معطل کر دیا ہے۔ کابینہ کی منظوری کے بعد محکمہ خزانہ پنجاب نے اس حوالے سے ترمیمی نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ ترمیم کے تحت صوبے میں پبلک ٹرانسپورٹ سروسز کو ٹیکس سے مکمل استثنیٰ حاصل ہوگا جبکہ نجی مسافر ٹرانسپورٹ کو بھی جزوی ٹیکس چھوٹ دی گئی ہے۔ محکمہ خزانہ کے حکام کے مطابق اب رینٹ یا لیز پر دی جانے والی جائیداد پر کوئی سیلز ٹیکس وصول نہیں کیا جائے گا۔ گھر، دکان یا پلازہ کرائے پر دینے والے مالکان کو ٹیکس کی ادائیگی سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔ سموگ سیزن میں طلباکےتحفظ کیلئے احتیاطی...
    دنیا بھر میں آج رات سال 2025 کا سب سے بڑا اور روشن چاند آسمان پر جلوہ گر ہوگا۔ نومبر کا یہ مکمل چاند، جسے نومبر سپر مون یا بیور مون  کہا جاتا ہے، آج 5 نومبر کی رات اپنے عروج پر ہوگا۔ یہ سال 2025 کے لیے 3 سپر مونز میں سے دوسرا ہے اور زمین کے سب سے قریب آنے والا مکمل چاند ہونے کے باعث یہ چاند سب سے بڑا اور زیادہ چمکدار دکھائی دے گا۔  سپر مون کیا ہوتا ہے؟ سپر مون اس وقت بنتا ہے جب چاند اپنے مدار میں زمین کے سب سے قریب (Perigee) ہوتا ہے اور اسی وقت مکمل چاند (Full Moon) بھی ہوتا ہے۔ چونکہ چاند کا مدار گول نہیں...
    پیرس (نیوز ڈیسک) یورپ روس سے جنگ کیلئے تیار نہیں، رپورٹ نے خطرے کی گھنٹی بجادی، فرانسیسی تھنک ٹینک کا یورپ کی دفاعی کمزوریوں پر انتباہ ، روس کا مقابلہ صرف سیاسی عزم سے ممکن ہوگا۔ یورپی ممالک کے پاس زمینی افواج وگولہ بارود کی شدید قلت، بیشترملکوں میں 15ہزار سے کم پیشہ ور فوجی ہیں۔فرانسیسی ادارے برائے بین الاقوامی تعلقات (IFRI) کی ایک نئی رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ یورپ روس کے ساتھ براہِ راست تصادم کی صورت میں مناسب تعداد میں فوج یا اسلحہ فوری طور پر فراہم کرنے میں مشکلات کا شکار ہوگا۔
    آج 5 نومبر کی شام آسمان پر سال کا سب سے بڑا اور روشن سپر مون نمودار ہوگا، جسے پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں واضح طور پر دیکھا جا سکے گا۔ سپارکو کے ترجمان کے مطابق یہ اس سال کے تین سپر مونز میں سے دوسرا سپر مون ہوگا جو اپنے حجم اور روشنی میں غیر معمولی اضافے کے ساتھ نظر آئے گا۔ سپر مون اس وقت وجود میں آتا ہے جب مکمل چاند کے دوران چاند اپنے مدار میں گردش کرتے ہوئے زمین کے قریب ترین فاصلے پر پہنچ جاتا ہے۔ اس منفرد واقعے میں چاند معمول کے مقابلے میں بڑا اور زیادہ روشن دکھائی دیتا ہے۔ سپارکو کے ترجمان کے مطابق آج شام چھ بج کر...
    افغانستان کے ساتھ تجارتی راستوں کی بندش پر محمود خان اچکزئی نے تنقید کی ہے۔ انہوں نے ایک بیان میں پوچھا کہ تم افغانستان کے خلاف اتنا جارحانہ انداز کیوں اپنائے ہوئے ہو۔ اس نے کیا کیا ہے؟ 3 دن پہلے تم انڈیا سے لڑ رہے تھے، پھر بھی کہتے ہو کہ ہم اس سے بات چیت کرنے کو تیار ہیں۔ تو افغانستان سے بات چیت کیوں نہیں۔ مشر محمود خان کا کہنا تھا کہ ہمسائے تبدیل نہیں کیے جا سکتے ان کے ساتھ مل جل کر امن سے ہی رہا جا سکتا ہے۔ اس سے پہلے محمود خان نے پاک افغان جھڑپوں کے وقت اس کو پھیلا کر جنگ بننے سے روکنے کا مشورہ دیا تھا۔ استنبول مذاکرات ناکام...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (نمائندہ جسارت) وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ قیصر احمد شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان کو ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی برآمدات کو بڑھانا ہوگا، ویلیو ایڈڈ برآمدات سے غربت کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔ وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ نے ان خیالات کا اظہار پالیسی ادارہ برائے پائیدار ترقی (ایس ڈی پی آئی) کے زیر اہتمام 28 ویں پائیدار ترقی کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے ملک کو معاشی استحکام کی راہ پر گامزن کیا ہے اور وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں وفاقی حکومت نے گزشتہ 20 ماہ کے دوران معیشت سمیت مختلف شعبوں میں کئی نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)نائب نگرانِ اجتماعِ عام شگفتہ ابراہیم اور عائشہ ظہیر نے اضلاع کی سطح پر ہونے والی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر ٹرانسپورٹ، تزئین و آرائش، سامانِ سفر اور دیگر انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، جس پر نگرانِ اجتماع نے اطمینان کا اظہار کیا۔شگفتہ ابراہیم نے کہا کہ اجتماعِ عام صرف ایک پروگرام نہیں بلکہ منظم اور باوقار اجتماعیت کا مظہر ہوگا۔ہر شعبہ اپنی ذمے داری کو عبادت سمجھ کر انجام دے، تاکہ آنے والی مہمان خواتین کو بہترین سہولت اور خوشگوار ماحول فراہم کیا جا سکے۔انہوں نے تمام اضلاع کو ہدایت کی کہ ٹرانسپورٹ کے انتظامات میں وقت، راستوں اور رہنمائی پوائنٹس کو حتمی شکل دی جائے جبکہ تزئین و آرائش میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی)جماعت اسلامی کے صوبائی امیر جاویدقصوری نے کہاہے کہ مینار پاکستان کے سائے تلے ہونے والاجماعت اسلامی کا کل پاکستان اجتماع عام ملک میں بڑی تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔بدل دو نظام کے سلوگن کے تحت 21،22، 23 نومبر کوہونے والے اجتماع میںخیبر سے کراچی تک کے لاکھوں مردو خواتین اور نوجوان شریک ہوںگے۔ان خیالات کااظہارانہوںنے المرکزالاسلامی چنیوٹ بازار میں ضلعی،زونل ویوسی ذمہ داران کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پرضلعی امیرپروفیسرمحبوب الزماںبٹ،جنرل سیکرٹری یاسر اقبال کھاراودیگرمقامی راہنما بھی موجودتھے۔ جاوید قصوری نے کہاکہ گزشتہ 78 سالوں سے وطن عزیز پر قابض کرپٹ حکمرانوں، اشرافیہ، جرنیلوں اور بیوروکریسی نے عام پاکستانی کو ظلم، ناانصافی، جعلی انتخابات اور طبقاتی نظام کے بوجھ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی ضلع سائٹ غربی ڈاکٹر نورا لحق کی زیر صدارت اجتماع عام کی تیاریوں کے حوالے سے گزشتہ روز دفتر جماعت اسلامی ضلع سائٹ غربی میں ناظمین علاقہ جات کا اجلاس منعقد ہوا۔ امیر ضلع ڈاکٹر نورالحق نے ضلع سائٹ غربی میں اجتماع عام کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ اجتماع عام پاکستان کا سلوگن بدلو نظام پورے ملک میں حقیقی تبدیلی کا نقطہ آغاز ہوگا۔ 21تا23نومبر مینار پاکستان لاہور ’’بدل دو نظام اجتماع عام‘‘ میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن آئندہ کا لائحہ عمل پیش کریںگے، ذمے داران و کارکنان اجتماع عام میں عوام خصوصاًنوجوانوں کی بھرپور شرکت کو یقینی بنانے کے لیے بھرپور کوشش اور ڈور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں نے کراچی پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا کہ 14 نومبر کو حیدرآباد بائی پاس پر تاریخی جلسہ کیا جائے گا، جس میں تحریک تحفظ آئین پاکستان اور پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی قائدین شرکت کریں گے۔ رہنماؤں نے کہا کہ یہ جلسہ ملک میں آئین و قانون کی بالادستی اور عوامی مینڈیٹ کے احترام کے لیے ایک تاریخی سنگ میل ثابت ہوگا۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے مرکزی وائس چیئرمین سید زین شاہ نے کہا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان 2024ء کے عام انتخابات کے بعد اس لیے بنی کہ ملک میں آئین کی بالادستی ختم ہوچکی ہے۔ 2022ء کے بعد ہائبرڈ نظام مسلط...
    پاک فوج وطن کے تحفظ اور بقاء کے لیے مسلسل قربانیاں دے رہی ہے اور وطن کے دفاع کے لیے پوری طرح پرعزم ہے، کسی بھی بیرونی جارحیت اور اندرون ملک دہشت گردی کا سخت جواب دینے کے لیے تیار ہے۔ پاک فوج نے دہشت گردوں کے خلاف جتنی طویل جنگ لڑی ہے دنیا کی کسی اور فوج نے نہیں لڑی۔ یہ جنگ آج بھی جاری و ساری ہے۔ پاکستان کے دشمنوں نے اندرونی طور پر ملک کو تقسیم کرنے کے لیے ففتھ جنریشن وار بھی شروع کر رکھی ہے۔ دشمن عناصر ہمارے بچوں کے ذہنوں کو گمراہ کرنے کی جو کوشش کر رہے ہیں کہ اس لیے ضروری ہے کہ نوجوانوں کو درست اور مصدقہ معلومات فراہم کی جائیں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">گوگل نے اپنی معروف ٹرانسلیٹ ایپ میں ایک اہم پیش رفت کرتے ہوئے جیمنائی آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ماڈل پر مبنی نیا ورژن متعارف کرانا شروع کردیا ہے، جو زبانوں کے درمیان ترجمے کو پہلے سے کہیں زیادہ درست اور فطری بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔ٹیکنالوجی ویب سائٹ 9 ٹو گوگل کی رپورٹ کے مطابق، ایپ کے تازہ ترین ورژن میں صارفین کے لیے ایک نیا آپشن شامل کیا گیا ہے جس کے ذریعے وہ اے آئی ماڈل کو “فاسٹ” یا “ایڈوانسڈ ٹرانسلیشن” کے موڈ میں استعمال کر سکتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق فاسٹ موڈ میں ترجمہ تیزی سے کیا جائے گا مگر یہ لفظی یا جزوی طور پر غلط ہوسکتا ہے، جبکہ ایڈوانسڈ موڈ میں ترجمے کی...
    وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ صوبوں اور وفاق کے درمیان وسائل کی تقسیم کا مسئلہ ہے، لیکن ہم یہ بھی نہیں کہتے کہ صوبوں کو جو دے چکے ہیں واپس لیا جائے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ صوبوں اور وفاق کے درمیان وسائل کی تقسیم کے معاملے پر کافی عرصے سے بات چیت ہورہی ہے۔ مزید پڑھیں: 27 ویں آئینی ترمیم کے ذریعے عدلیہ، این ایف سی اور فوجی کمان سے متعلق کون سی اہم ترامیم تجویز کی جائیں گی؟ انہوں نے کہاکہ صوبوں کے پاس وسائل ضرورت سے زیادہ نہیں تو کم بھی نہیں ہیں، لیکن وفاق کو شدید مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ رانا...
    پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرکزی امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ 27ویں ترمیم کے ذریعے ہائی کورٹ کے ججوں کے تبادلوں کا اختیار حکومت کو دینے کی کوشش کی جا رہی ہے، ایسی ترامیم آئین اور جمہوریت دونوں کے ساتھ کھلواڑ ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستانی فورسز کو اگر غزہ بھیجا گیا اور وہ حماس کے سامنے کھڑی ہو جائیں تو یہ کسی طور دانش مندانہ فیصلہ نہیں ہوگا، کراچی میں قاتلوں اور اسٹریٹ کرمنلز کو پکڑنے کیلئے کیمرے نصب نہیں کیے گئے، لیکن ای چالان کیلئے فوری کیمرے نصب کیے گئے۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے ادارہ نور حق کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے...
    محمد بن سلمان فاؤنڈیشن مسک نے اعلان کیا ہے کہ 9واں مِسک گلوبل فورم 19 اور 20 نومبر 2025 کو ریاض کے محمد بن سلمان نان پرافٹ سٹی میں منعقد ہوگا جس کا مرکزی عنوان نوجوانوں کی تخلیقی قوت رکھا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان سعودی تعلقات نئے دور میں داخل، اسحاق ڈار کا ریاض میں سفارت خانۂ پاکستان کا دورہ یہ فورم گزشتہ برسوں کے تسلسل میں نوجوانوں کو اختیار، قیادت اور اثر دینے کا عالمی پلیٹ فارم بن چکا ہے جو تخلیقی صلاحیتوں کو معاشرتی اثر میں بدلنے کے لیے سرگرم کردار ادا کرتا ہے۔ رواں سال فورم میں 10 ہزار سے زائد شرکا اور 200 سے زیادہ ماہرین ومقررین کی شرکت متوقع ہے جبکہ اس دوران اسی...
    شہر قائد کے علاقے سیکٹر ایل ون سے 36 روز لاپتہ ہونے والی 16 سالہ کالج علیشاہ کی طالبہ کو عدالت نے دارالامان منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق 30 ستمبر کو گھر سے کالج کیلیے نکلنے والی علیشاہ کا عدالت میں پیشی سے قبل اہل خانہ سے کوئی رابطہ نہیں ہوسکا تاہم آج والدین کا عدالت میں بیٹی کے ساتھ آمنا سامنا ہوا۔ اس کیس کی ایف آئی آر 15 اکتوبر کو درج ہوئی جس کے بعد مبینہ طور پر ملزمان نے اہل خانہ کو دھمکیاں دے کر قانونی چارہ جوئی سے دستبردار ہونے اور 20 لاکھ روپے ادائیگی کا مطالبہ کیا تھا۔ والدہ صائمہ کے مطابق کیس کا مرکزی ملزم رفیق بگٹی ہے جبکہ...
    وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ قیصر احمد شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان کو ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی برآمدات کو بڑھانا ہو گا، ویلیو ایڈڈ برآمدات سے غربت کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔ وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ نے ان خیالات کا اظہار پالیسی ادارہ برائے پائیدار ترقی (ایس ڈی پی آئی) کے زیر اہتمام 28 ویں پائیدار ترقی کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ملک کو معاشی استحکام کی راہ پر گامزن کیا ہے اور وزیر اعظم  شہباز شریف کی قیادت میں وفاقی حکومت نے گزشتہ بیس ماہ کے دوران معیشت سمیت مختلف شعبوں میں کئی نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کو پیداواری صلاحیت بڑھانے...
    ماہرینِ فلکیات کے مطابق نومبر 4 اور 5 کو سال 2025 کا سب سے روشن اور قریب ترین سپر مون آسمان پر دیکھا جا سکے گا، جسے بیور مون (Beaver Moon) کے نام سے جانا جاتا ہے۔ یہ سپر مون زمین کے سب سے قریب فاصلے پر، یعنی تقریباً 2 لاکھ 21 ہزار 817 میل کی دوری پر ہوگا، جو اکتوبر کے سپر مون کے مقابلے میں تقریباً 2 ہزار 800 میل زیادہ قریب ہے۔ بیور مون کا نام شمالی امریکا کی روایات سے منسوب ہے، ناسا کے مطابق اگرچہ سپر مون سائز میں حقیقتاً بڑا نہیں ہوتا، لیکن زمین کے قریب ہونے کی وجہ سے یہ 14 فیصد بڑا اور 30 فیصد زیادہ روشن دکھائی دیتا ہے۔ دلچسپ بات...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر اعصام الحق نے کہا ہے کہ پاکستان رواں ماہ پہلی بار اے ٹی پی چیلنجرز ایونٹ کی میزبانی کرے گا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعصام الحق نے کہا کہ یہ ایونٹ 24 نومبر سے اسلام آباد میں منعقد ہوگا جو پاکستان کے لیے ایک بڑا اعزاز ہے، اس سے دنیا میں پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ کے بعد ٹینس وہ دوسرا کھیل بن چکا ہے جس میں سب سے زیادہ غیر ملکی کھلاڑی پاکستان آرہے ہیں۔ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ دنیا میں پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر کریں۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر نے مزید کہا کہ وزیرِ داخلہ محسن...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">گوگل کروم کے آٹو فل فیچر کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے جس کے بعد صارفین پاسپورٹ، ڈرائیونگ لائسنس اور گاڑی کی لائسنس پلیٹ جیسے حساس ڈیٹا کو بھی صرف ایک کلک میں فارم میں درج کر سکیں گے۔کمپنی کے مطابق یہ فیچر بائی ڈیفالٹ بند ہوگا اور صارف کو خود اسے آن کرنا ہوگا۔کمپیوٹر اور لیپ ٹاپ استعمال کرنے والے صارفین روزمرہ کی انٹرنیٹ سرگرمیوں میں آٹو فل کے عادی ہو چکے ہیں۔ یہی فیچر فارم بھرنے کے دوران صارفین کو وقت بچانے میں مدد دیتا ہے کیونکہ انہیں نام، پتے، یوزر نیم یا پاس ورڈ بار بار ٹائپ نہیں کرنا پڑتا۔ اب گوگل کروم نے اس فیچر کو ایک قدم مزید آگے بڑھاتے ہوئے اسے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) انتظامیہ اور فرنچائز مالکان کے درمیان ایک اہم اجلاس آج نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں طلب کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، فرنچائز مالکان نے پی ایس ایل مینجمنٹ سے ملاقات کے دوران اس اجلاس کے انعقاد کا مطالبہ کیا تھا، جسے قبول کر لیا گیا ہے۔اجلاس میں پی ایس ایل 2026 اور 2027 سے متعلق مختلف خدشات اور تحفظات پر تفصیلی غور کیا جائے گا، جبکہ پی سی بی حکام ان معاملات پر اپنا مؤقف پیش کریں گے۔ اس موقع پر تمام چھ فرنچائزز، بشمول ملتان سلطانز، کو مدعو کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق فرنچائز مالکان نے کمرشل معاملات، ایونٹ ونڈو اور ای وائی ایویلیوایشن رپورٹ پر بریفنگ کا مطالبہ کیا ہے،...
    نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے پاکستان کی پہلی گوگل کروم بُک اسمبلی لائن کا افتتاح کر دیا۔ اسلام آباد میں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اسے پاکستان کے ڈیجیٹل سفر کا ایک تاریخی لمحہ قرار دیا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ کروم بُک کی مقامی سطح پر تیاری سے ڈیجیٹل ٹولز تک سستی اور وسیع رسائی ممکن ہو گی، خاص طور پر تعلیمی شعبے میں۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام نہ صرف تعلیم کے لیے بلکہ معاشی لحاظ سے بھی اہم سنگِ میل ہے کیونکہ اس سے روزگار کے مواقع، سپلائی چین کی ترقی، اور مستقبل میں ٹیکنالوجی کی برآمدات کی راہ ہموار ہو گی۔ گوگل کا پاکستان میں مقامی دفتر: ایک تاریخی فیصلہ نائب وزیراعظم...
    ثمرہ فاطمہ:سال 2025 کا دوسرا اور روشن ترین سپر مون کل آسمان پر جلوہ گر ہوگا.ماہرینِ فلکیات کے مطابق سال 2025 کا دوسرا اور روشن ترین سپر مون، جسے “سپر بیور مون” کہا جاتا ہے، 5 نومبر کی رات کو دیکھا جا سکے گا۔یہ دلکش فلکی مظہر پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر حصوں میں واضح طور پر نظر آئے گا۔رپورٹس کے مطابق 5 نومبر کو چاند زمین کے سب سے قریب ترین فاصلے — تقریباً 2 لاکھ 21 ہزار 817 میل — پر ہوگا، جو اکتوبر کے سپر مون کے مقابلے میں تقریباً 2,800 میل زیادہ قریب ہے۔ماہرین کے مطابق سپر مون عام چاند کے مقابلے میں 14 فیصد بڑا اور 30 فیصد زیادہ روشن دکھائی دے گا۔فلکیاتی کیلنڈر کے...
    لاہور: پنجاب سیاحت اور ورثہ اتھارٹی ایکٹ 2025 پنجاب اسمبلی سے منظور کر لیا گیا جس کے تحت سیاحت اور ورثہ اتھارٹی تشکیل دی جائے گی۔ بل کے متن کے مطابق اتھارٹی کا چیئرپرسن وزیراعلیٰ اور وائس چیئرپرسن منسٹر سیاحت ہوں گے جبکہ سیکرٹری سیاحت، سیکرٹری فنانس اور سیکریٹری پی اینڈ ڈی بطور ممبر فرائض انجام دیں گے۔ اتھارٹی سیاحت و ورثے کے فروغ کے لیے پالیسی اور گائڈ لائنز طے کرے گی، اتھارتی متعلقہ اداروں کے اشتراک سے سیاحت کے فروغ کے لیے کام کرے گی۔ اتھارٹی ایکو سیاحت، اور ماحول دوست سیاحتی مقامات بنائے گی۔ اتھارٹی سیاحتی مقامات کی میپنگ کرے گی اور ریکارڈ اکٹھا کرے گی جبکہ اتھارٹی کے پاس سیاحت کے لیے ضابطہ اخلاق...
    عرفان ملک:ٹریفک چالان میں اضافے کے لیے سمری آخری مراخل میں داخل، بڑی گاڑیوں کے بڑے چالانوں سمیت20 قوانین پر جرمانے بڑھانے کے لیے سمری کابینہ میں پیش کی جائے گی۔ ٹریفک پولیس کی جانب سے بڑی گاڑیوں کے بڑے چالانوں سمیت دیگر چالان کی رقم بڑھانے کے لیے سمری تیار کی گئی تھی۔ محکمہ خزانہ  نے سمری کو ابتدائی طور پر منظور کر لیا جس کے بعد کابینہ کے اجلاس میں زیر بحث لایا جائے گا۔  سونے کی قیمت میں 3500روپے کی بڑی کمی  ٹریفک پولیس کی جانب سے بڑی گاڑیوں کے چالان 20 ہزار روپے تک تجویز کیے گئے تھے جو پہلے صرف 500 سو روپے تھا۔ لینڈ کروزر سمیت اٹھارہ سو سی سی گاڑیاں بھی...
    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کا چار روزہ اجلاس آج سے دبئی میں شروع ہو رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی اجلاس میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے شیڈول سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ آئی سی سی کے ایگزیکٹیو اجلاس میں سمیر سید پاکستان کی نمائندگی کریں گے جبکہ بورڈ اجلاس میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی شرکت متوقع ہے۔ اجلاس میں کرکٹ ڈیویلپمنٹ، ایشیا کپ کے معاملات اور آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کی رپورٹ سمیت مستقبل میں شیڈول ایونٹس پر بات چیت متوقع ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق آئی سی سی اجلاس میں ایشیا کپ کی فاتح ٹیم کو ٹرافی نہ دینے کا معاملہ بھی اٹھایا جاسکتا ہے۔ چیئرمین...
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب جلد ابراہیمی معاہدے میں شامل ہوسکتا ہے۔ امریکی ٹی وی پروگرام “60 منٹس” میں گفتگو کرتے ہوئے اینکر کے سوال پر کہ "کیا سعودی عرب فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر ابراہیمی معاہدے میں شامل ہوگا؟"، صدر ٹرمپ نے کہا:“مجھے لگتا ہے کہ سعودی عرب ابراہیمی معاہدے میں شامل ہوجائے گا، ہم حل نکال لیں گے۔” ٹرمپ نے مزید کہا کہ دو ریاستی حل کا مستقبل غیر یقینی ہے کیونکہ “یہ اسرائیل اور مجھ پر منحصر ہے۔” دوسری جانب وائٹ ہاؤس حکام نے تصدیق کی ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان 18 نومبر کو واشنگٹن کا دورہ کریں گے، جہاں ان کی صدر...
    وفاقی وزیرِ خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کی ’بلیو اکانومی‘ (سمندری معیشت) ملک کی مستقبل کی اقتصادی ترقی میں گیم چینجر ثابت ہو سکتی ہے، جس کی ممکنہ صلاحیت 2047 تک 100 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ سکتی ہے۔ وہ کراچی میں پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس (PIMEC) کے افتتاحی اجلاس سے بطور مہمانِ خصوصی ورچوئل خطاب کر رہے تھے۔ یہ کانفرنس پاکستان نیوی اور وزارتِ بحری امور کے اشتراک سے ایکسپو سینٹر کراچی میں منعقد کی گئی۔ وزیر خزانہ نے اپنے خطاب میں پاکستان نیوی، وزارتِ بحری امور اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف میری ٹائم افیئرز کو عالمی معیار کی کانفرنس منعقد کرنے پر سراہا۔ مزید پڑھیں: پاکستان اور ترکیہ کا بحری...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر اشارہ دیا ہے کہ سعودی عرب جلد ابراہیمی معاہدے میں شامل ہوسکتا ہے۔امریکی ٹی وی پروگرام “60 منٹس” میں گفتگو کے دوران اینکر نے سوال کیا کہ کیا سعودی عرب فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر اس معاہدے میں شامل ہونے پر آمادہ ہوگا؟ اس پر صدر ٹرمپ نے جواب دیا کہ انہیں یقین ہے کہ سعودی عرب بالآخر ابراہیمی معاہدے کا حصہ بن جائے گا۔ ان کے بقول، “ہم کوئی نہ کوئی راستہ ضرور نکال لیں گے۔”دو ریاستی حل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ وہ اس بارے میں یقین سے کچھ نہیں کہہ سکتے کیونکہ یہ معاملہ “اسرائیل اور مجھ پر منحصر ہے۔”ادھر وائٹ...
    امریکی صدر نے اپنے انٹرویو میں بالواسطہ طور پر اینڈریو کومو کی حمایت بھی کر دی۔ ان کا کہنا تھا اگر انتخاب ایک برے ڈیموکریٹ اور ایک کمیونسٹ کے درمیان ہے تو میں ہمیشہ برے ڈیموکریٹ کو ترجیح دوں گا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ظہران ممدانی نیویارک کے میئر منتخب ہوئے تو ان کے لیے نیو یارک شہر کو  وفاقی فنڈز دینا مشکل ہو جائے گا۔ اپنے ایک ٹی وی انٹرویو میں امریکی صدر نے کہا کہ اگر نیویارک کو کوئی کمیونسٹ چلائے گا تو وہاں فنڈ بھیجنا صرف پیسوں کا ضیاع ہوگا۔ ٹرمپ نے ظہران ممدانی کا موازنہ سابق میئر بل ڈی بلاسیو سے کیا، انہوں نے کہا کہ بل ڈی بلاسیو ...
    امریکی ٹی وی پروگرام 60 منٹس میں گفتگو کے دوران دو ریاستی حل پر بات کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ انہیں یقین نہیں کہ آیا یہ دو ریاستی حل ہوگا، کیونکہ یہ اسرائیل اور مجھ پر منحصر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر سعودی عرب کے ابراہیمی معاہدے میں شامل ہونے کا امکان ظاہر کر دیا۔ امریکی ٹی وی پروگرام 60 منٹس میں اینکر نے سوال کیا کہ کیا سعودی عرب فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر ابراہیمی معاہدے میں شامل ہو جائے گا۔؟ اینکر کے سوال پر صدر ٹرمپ نے جواب دیا کہ انہیں لگتا ہے کہ سعودی عرب ابراہیمی معاہدے میں شامل ہو جائے گا، ہم حل نکال لیں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">  کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایگزیبیشن اینڈ کانفرنس 2025 کی تقریب کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوئی۔ کمانڈر کراچی، وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی نے میڈیا کو آئندہ ایونٹ کے حوالے سے بریفنگ دی۔ انہوںنے بتایا کہ پائیمک کا دوسرا ایڈیشن 3 سے 6 نومبر 25 تک کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگا۔ پائیمک پاکستان کے بلیو اکانومی روڈ میپ کو آگے بڑھانے میں اہمیت رکھتا ہے۔اس ایونٹ میں دنیا کے تقریبا ہر خطے سے نمائندگی دیکھنے کو ملے گی۔ نمائش میں 28 بین الاقوامی فرموں اور 150 مقامی تنظیموں سمیت دنیا بھر سے 178 نمائش کنندگان شرکت کریں گے۔ یورپ، ایشیا، شمالی امریکہ، جنوبی امریکہ اور مشرق بعید کے 133 بین الاقوامی وفود بشمول برطانیہ،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">  کراچی( کامرس رپورٹر)سیکریٹری ڈیپارٹمنٹ آف ایمپاورمنٹ آف پرسنز ودڈس ایبلٹیز(ڈی ای ایف ڈی)حکومت سندھ طحہٰ احمدفاروقی نے کہا ہے کہ ہمیں اسپیشل افراد کو بااختیار بنانا ہوگا کیونکہ ایسے افراد کے وی ٹی سی میں بہتر تربیت کے ذریعہ معاشرے میں ذہنیت کو تبدیل کررہے ہیں،حکومت سندھ نے اسپیشل افراد کیلئے ڈی ای ایف ڈی کا بجٹ 17ارب روپے رکھا ہے،سندھ میں 5.7ملین بچے اسپیشل ہیں،5700بچوں کو پک اینڈ ڈراپ،کھانا اورتین ہزار روپے فراہم کیا جاتا ہے جبکہ این ای ڈی کے بائیومیڈیکل ڈیپارٹمنٹ سے ہم بینائی سے محروم افراد کیلئے اسکینرزاسٹک تیار کرا رہے ہیں۔انہوں نے ان خیالات کا اظہارہفتے کو کراچی ووکیشنل ٹریننگ سینٹر(کے وی ٹی سی)میں آذربائیجان کے شہر باکو میں منعقد ہونے والے اوپن...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ بینظیر ہاری کارڈ حکومت سندھ کی جانب سے سے صوبے کے کاشتکاروں کے لیے نیا دور ثابت ہوگا، سندھ کے کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے بینظیر ہاری کارڈ ایک شفاف، منظم اور جدید نظام ہے ، بینظیر ہاری کارڈ کے ذریعے کاشتکاروں اور کسانوں کو یوریا اور ڈی اے پی کھاد فراہم کیا جا رہا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات یا فصلوں کو نقصان کی صورت میں بینظیر ہاری کارڈ کے تحت کسانوں اور کاشتکاروں کو مالی مدد دی جارہی ہے،  بینظیر ہاری کارڈ اسکیم سے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251104-02-13 کراچی (اسٹاف رپورٹر) محکمہ جنگلات و جنگلی حیات سندھ نے صوبے بھر میں شکار کے موسم 2025-26 کے آغاز کا اعلان کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق شکار 15 نومبر 2025ء سے 15 فروری 2026ء تک مخصوص پرندوں اور مقررہ دنوں میں کیا جا سکے گا تاکہ افزائشِ نسل متاثر نہ ہو۔ محکمہ کے مطابق تیتر کا شکار صرف اتوار اور آبی پرندوں کا ہفتہ و اتوار کو کیا جا سکے گا۔ فی شکاری تیتر کے 10 اور آبی پرندوں کے 15 شکار کی حد مقرر ہے۔ بٹیروں کے جال سے شکار پر مکمل پابندی برقرار رہے گی۔ شکار صرف ان افراد کے لیے جائز ہے جنہوں نے محکمہ وائلڈ لائف سے اجازت نامہ حاصل کیا ہو۔ شکاری کو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251104-08-16 اسلام آباد (صباح نیوز)الیکشن کمیشن پاکستان نے 2 قومی اور ایک پنجاب اسمبلی کی نشست پر ضمنی الیکشن 23 نومبر کو کرانے کا اعلان کردیا۔ دونوں قومی اور ایک صوبائی اسمبلی کی نشست تحریک انصاف کے ارکان کی نااہلی کی وجہ سے خالی ہوئیں تھیں۔ الیکشن کمیشن پاکستان نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 66 وزیرآباد، این اے 129 لاہور 13اور پنجاب اسمبلی کی سیٹ پی پی 87 میانوالی 3 پر الیکشن کی تاریخ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔الیکشن کمیشن نے اس سے قبل سیلاب کی وجہ سے ضمنی الیکشن کے انعقاد کو ملتو ی کردیاتھا خبر ایجنسی
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251104-08-13 کراچی (اسٹاف رپورٹر) ناظمہ جماعت اسلامی حلقہ خواتین ضلع کیماڑی آسیہ جمیل نے ضلع کیماڑی میں اجتماع عام کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کا  اجتماع عام اس ظالم نظام پر کاری ضرب ہو گا، اجتماع عام پاکستان کا سلوگن’’ بدل دو نظام‘‘ پورے ملک میں حقیقی تبدیلی کا نقطہ آغاز ہوگا ،اس وقت جب وطن عزیز ہر طرف سے سنگین حالت سے دوچار ہے یہ اجتماع عوام کے لیے مسائل کا حل اور امید کی کرن ثابت ہوگا۔ انہوں نے کارکنان کو اپنی دعوتی سرگرمیاں تیز تر کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عام خواتین اور یوتھ تک رسائی حاصل کر کے انہیں اس عظیم الشان اجتماع...
    ایک بیان میں سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ قدرتی آفات یا فصلوں کو نقصان کی صورت میں بینظیر ہاری کارڈ کے تحت کسانوں اور کاشتکاروں کو مالی مدد دی جارہی ہے، بینظیر ہاری کارڈ اسکیم سے چھوٹے کاشتکاروں کو براہِ راست فائدہ پہنچ رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ بینظیر ہاری کارڈ حکومت سندھ کی جانب سے صوبے کے کاشتکاروں کے لیے نیا دور ثابت ہوگا، سندھ کے کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے بینظیر ہاری کارڈ ایک شفاف، منظم اور جدید نظام ہے، بینظیر ہاری کارڈ کے ذریعے کاشتکاروں اور کسانوں کو یوریا اور ڈی اے پی کھاد فراہم...
    انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ پولیس غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ نئے ٹریفک قوانین و جرمانوں کا نفاذ صوبے بھر میں یکساں ہے، نئے ٹریفک قوانین کی 50 خلاف ورزیوں کا جرمانہ 5 ہزار روپے تک ہوگا۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت فیس لیس ای ٹکٹنگ سسٹم و ٹریفک قوانین پر عملدرآمد سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا۔ ای چالان کی قرارداد پر غلطی سے دستخط ہو گئے، کے ایم سی کی وضاحتکراچی میں ٹریفک جرمانوں ای چالان سے متعلق قرارداد پر کے ایم سی کا وضاحتی بیان سامنے آ گیا۔ غلام نبی میمن نے کہا کہ نئے ٹریفک قوانین و جرمانوں کا نفاذ صوبے بھر میں یکساں ہے، نئے ٹریفک قوانین کی 50 خلاف ورزیوں کا...
    نہ امریکا سے مذاکرات میں دلچسپی ہے اور نہ جوہری پابندی کو قبول کریں گے؛ ایران ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای نے اسرائیل کی مسلسل حمایت اور مشرق وسطیٰ میں فوجی اڈے برقرار رکھنے پر امریکا کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ امریکی کبھی کبھار یہ کہتے ہیں کہ وہ ایران کے ساتھ تعاون کرنا چاہتے ہیں لیکن جب تک وہ ملعون صیہونی ریاست (اسرائیل) کی حمایت جاری رکھیں گے اور مشرق وسطیٰ میں اپنے فوجی اڈے اور مداخلت ختم نہیں کریں گے اس وقت تک کسی تعاون کی گنجائش نہیں۔ آیت اللہ خامنہ ای نے امریکی پیشکش کو یکسر مسترد کرتے ہوئے...
    کراچی میں گرین لائن منصوبے کے دورے کے موقع پر صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات جام خان شورو کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہاکہ کراچی گرین لائن منصوبے کا فیز 2 ساڑھے 5 ارب روپے کا منصوبہ ہے جو 29 ارب روپے کے فیز ون منصوبے میں اضافہ کرے گا اور اس سے کراچی کے عوام کو بہت سہولت ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے ہمیشہ کراچی کو ترجیح دی ہے اور اپنی طرف سے کوئی کمی بیشی نہیں کی، لاہور، ملتان، راولپنڈی سمیت پنجاب بھر میں ماس ٹرانزٹ اور اورنج لائن کے منصوبے صوبائی حکومت نے اپنے فنڈ سے بنائے ہیں، وفاقی حکومت نے اس میں ایک روپیہ...
    کراچی: نیشنل گیمز کے حوالے سے اہم اجلاس آج کراچی میں منعقد ہوگا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اجلاس کی صدارت کریں گے، گیمز آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین صوبائی وزیر کھیل سمیت انتظامی معاملات دیکھنے والے تمام محمکوں کے سربراہان اجلاس میں شریک ہوں گے۔ اجلاس میں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی نمائندگی عارف سعید اور خٓالد محمود جبکہ فاطمہ لاکھانی پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی نمائندگی کریں گی۔  وزیر اعلیٰ سندھ نے 6 سے 13 دسمبر کو نیشنل گیمز کرانے کا اعلان کررکھا ہے، اجلاس میں نیشنل گیمز کی تیاریوں اور شیڈول پر مشاورت ہوگی اور اس حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔
    اجتماع امسال بھی دو حصوں میں ہوگا جس میں لاکھوں افراد شریک ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق تبلیغی جماعت کا سالانہ اجتماع کا پہلا مرحلہ 6 نومبر بروز جمعرات کو بعداز  نماز عصر رائیونڈ سندر روڈ پر شروع ہوگا۔ 9 نومبر کو اجتماع دعا کیساتھ اختتام پذیر ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ رائیونڈ میں عالمی تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ 6 نومبر سے شروع ہو گا، جس کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہو گئی ہیں۔ اجتماع امسال بھی دو حصوں میں ہوگا جس میں لاکھوں افراد شریک ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق تبلیغی جماعت کا سالانہ اجتماع کا پہلا مرحلہ 6 نومبر بروز جمعرات کو بعداز  نماز عصر رائیونڈ سندر روڈ پر شروع ہوگا۔ 9 نومبر کو اجتماع دعا کیساتھ اختتام...
    پاک افغان تعلقات کے حوالے سے ’’ایکسپریس فورم‘‘ میں ایک خصوصی مذاکرہ کا اہتمام کیا گیا جس میں ماہرین امور خارجہ اور سیاسی و دفاعی تجزیہ کاروں کو مدعو کیا گیا۔ فورم میں ہونے والی گفتگو نذر قارئین ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر ارم خالد (ڈین فیکلٹی آف سوشل اینڈ بیہوئرل سائنسز، جامعہ پنجاب) پاک افغان تنازعہ نیا نہیں ہے مگر اس کی جہت نئی ہے۔ اس وقت بہت کوشش کی جا رہی ہے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری آسکے تاہم سوال یہ ہے کہ اس کیلئے کتنی قربانی دی جاسکتی ہے؟ پاکستان کے معاشرتی استحکام کیلئے ضروری ہے کہ افغانستان کے ساتھ تعلقات میں بہتری آئے اور تعاون جاری رہے۔ پہلے صرف ریاست فیصلہ کرتی تھی...
    لاہور (خصوصی نامہ نگار) گورنر نے پنجاب اسمبلی کا 34واں اجلاس طلب کرلیا۔اجلاس آج 3 نومبر 2025ء، پیر دوپہر کو 2 بجے ہو گا۔ صدارت سپیکر ملک محمد احمد خاں کریں گے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251103-05-2 ٹنڈوآدم ( نمائندہ جسارت ) غازی علم الدین شہید کی خدمات کو سلام پیش کرتے ہیں عاشقان رسول کو غازی علم دین کے راستے کو اپنا نہ ہوگا امریکہ سمیت اسلام دشمن ممالک توہین رسالت قانون کو ختم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں تنظیم تحفظ ناموس خاتم الانبیاء پاکستان کی جانب سے مسجد انوار ختم نبوت ٹنڈو آدم میں راجپال گستاخ رسول کو قتل کرنے والے عظیم مجاہد غازی علم الدین شہید کی یوم شہادت 31 اکتوبر کے حوالے سے عظیم الشان محافظ ختم نبوت کانفرنس منعقد کی گئی کانفرنس میں تنظیم تحفظ ناموس خاتم الانبیاء پاکستان کے سربراہ مفتی محمد طاہر مکی مرکزی نائب امیر حافظ محمد طارق الحمادی ختم جچوت لائیرز فورم کے چیئرمین...
    پاک افغان تعلقات کے حوالے سے ’’ایکسپریس فورم‘‘ میں ایک خصوصی مذاکرہ کا اہتمام کیا گیا جس میں ماہرین امور خارجہ اور سیاسی و دفاعی تجزیہ کاروں کو مدعو کیا گیا۔ فورم میں ہونے والی گفتگو نذر قارئین ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر ارم خالد (ڈین فیکلٹی آف سوشل اینڈ بیہوئرل سائنسز، جامعہ پنجاب) پاک افغان تنازعہ نیا نہیں ہے مگر اس کی جہت نئی ہے۔ اس وقت بہت کوشش کی جا رہی ہے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری آسکے تاہم سوال یہ ہے کہ اس کیلئے کتنی قربانی دی جاسکتی ہے؟ پاکستان کے معاشرتی استحکام کیلئے ضروری ہے کہ افغانستان کے ساتھ تعلقات میں بہتری آئے اور تعاون جاری رہے۔ پہلے صرف ریاست فیصلہ کرتی تھی اور...
    پنجاب حکومت نے قبضہ مافیا، دھوکا دہی اور جعلسازوں کیخلاف سخت قوانین تیار کرلیے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب حکومت نے قبضہ مافیا،دھوکا اور جعلسازوں کیخلاف سخت سزاوں کے قوانین تیار کر لیے، جس کے آرڈیننس کی تفصیلات سامنے آگئیں ہیں۔ پنجاب پروٹیکشن آف اونرشپ آف امووایبل پراپرٹی آرڈیننس 2025  وزیر اعلیٰ کی منظوری کے بعد پنجاب اسمبلی کو ارسال کر دیا۔ جس کو آج منظوری کیلیے پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ آرڈیننس میں بتایا گیا ہے کہ غیر قانونی قبضہ، جعلسازی، دھوکہ یا زبردستی جائیداد ہتھیانے پر 5 سے 10 سال قید کی سزا مقرر کی گئی ہے جبکہ جائیداد پر غیرقانونی قبضہ دلانے یا فروخت میں معاونت پر 1 سے 3 سال قید اور 10 لاکھ روپے...
    وفاقی وزیر پلاننگ و ڈیولپمنٹ احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت کی خواہش ہے کہ ٹیکسوں میں کمی لائی جائے، لیکن اس کے لیے ہمیں مل کر ٹیکس چوری کے خلاف لڑنا ہوگا۔ ساہیوال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تنخواہ دار طبقہ ٹیکس چوری کا بوجھ اٹھاتا ہے۔ مزید پڑھیں: عوام کے لیے خوشخبری، ملک بھر کے لیے بجلی کی قیمتوں میں کمی کردی گئی انہوں نے کہاکہ بجلی، گیس اور توانائی بحران پر قابو پانا حکومت کی ترجیح ہے، حکومت ملی تو معیشت سمیت تمام شعبے تباہ حال تھے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ حکومت کی کوشش ہے کہ بجلی کے نرخوں میں بھی کمی لائے۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت ہماری مسلح افواج دہشتگردی کے...
    پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں 7 یوم کی توسیع کر دی گئی۔محکمہ داخلہ پنجاب نے 8 نومبر تک دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ صوبے میں ہر قسم کے احتجاج، جلسے جلوس، ریلیوں، دھرنوں، اجتماع اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی برقرار ہے، دفعہ 144 کے تحت 4 یا زائد افراد کے عوامی مقامات پر جمع ہونے پرمکمل پابندی ہو گی۔محکمہ داخلہ پنجاب کے ترجمان کا بتانا ہے کہ دفعہ 144 کے دوران اسلحے کی نمائش، لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر بھی مکمل پابندی ہے، اشتعال انگیز، نفرت آمیز یا فرقہ وارانہ مواد کی اشاعت و تقسیم...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جینوا (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھارتی سفارت کاروں کے بے بنیاد دعوؤں کا مؤثر جواب دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر بھارت کا حصہ نہیں ہے، نہ کبھی تھا اور نہ ہی کبھی ہوگا۔ پاکستانی مندوب سرفراز احمد گوہر نے اپنے حق جواب کے استعمال میں کہا کہ کشمیر ایک متنازع علاقہ ہے جس کا حتمی فیصلہ اقوامِ متحدہ کی نگرانی میں رائے شماری کے ذریعے وہاں کے عوام کو خود کرنا ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ اقوامِ متحدہ کے تمام سرکاری نقشوں میں مقبوضہ جموں و کشمیر کو متنازع علاقہ ظاہر کیا گیا ہے۔انہوں نے زور دیا کہ بھارت پر سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251102-01-11 اسلام آباد (جسارت نیوز)حکومت نے ٹیکس نیٹ سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا جس کے تحت نان فائلرز کو ہر اے ٹی ایم یا بینک ٹرانزیکشن پر زیادہ ادائیگی کرنا ہوگی۔وفاقی حکومت نے ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے اور محصولات میں اضافہ کے لیے بڑے پیمانے پر اقدامات کی تیاری کرلی ہے۔ اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ حکومت نان فائلرز کیلئے بینک سے نقد رقم نکلوانے پر ٹیکس 0.8 فیصد سے بڑھا کر 1.5 فیصد کرنے پر غور کر رہی ہے، جس سے تقریباً 30 ارب روپے کی اضافی آمدن متوقع ہے، اس اقدام سے لاکھوں نان فائلرز کو ہر اے ٹی ایم یا بینک ٹرانزیکشن پر زیادہ ادائیگی کرنا ہوگی۔یہ اقدامات موجودہ مالی سال کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251102-01-8 استنبول (اے پی پی) ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے اعلان کیا ہے کہ ترکیہ غزہ کیلیے امریکی امن منصوبے کی حمایت میں پیر کو استنبول میں عرب اور مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کی میزبانی کرے گا۔ العربیہ اردو کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ انقرہ کو پٹی میں جنگ بندی کے جاری رہنے کے حوالے سے خدشات لاحق ہیں۔ ہاکان فیدان نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ہم پیر کو استنبول میں ایک اجلاس منعقد کریں گے۔ یہ اجلاس ان ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ہوگا جنہوں نے ٹرمپ سے گزشتہ ستمبر میں نیویارک میں ملاقات کی تھی تاکہ پیشرفت کا جائزہ لیا جا سکے اور اس بات پر تبادلہ...
    کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سیاسی درجہ حرارت میں کمی کیلئے پی ٹی آئی کو ایک قدم پیچھے ہٹنا اور حکومت کو ایک قدم آگے بڑھانا ہوگا۔ فواد چوہدری نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ ملک میں سیاسی تناؤ کی وجہ سے پاکستان کو حاصل ہونے والی حالیہ بین الاقوامی کامیابیوں کا کوئی فائدہ نہیں مل سکا۔ سیاسی درجہ حرارت کم ہونے تک پاکستان میں معاشی ترقی اور سیاسی استحکام نہیں آسکتا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ایک ایسا ماحول بنایا جائے جس میں کم ازکم بات چیت کا راستہ کھلے، شاہ محمود قریشی، اعجاز چوہدری اور دیگر رہنماؤں سے ملاقاتوں میں یہی...
    اسلام آباد: پاکستان کیلیے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی تیسری قسط کی منظوری کے معاملے  پر آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس دسمبرمیں ہوگا۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کےدسمبر میں ہونے والے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں پاکستان کے لیے ای ایف ایف پروگرام کےتحت ایک ارب ڈالرکی تیسری قسط کی منظوری دی جائےگی۔ اجلاس میں کلائمیٹ فنانسنگ کی مدمیں 20 کروڑ ڈالر بھی  منظور کیے جائیں گے۔ یہ اضافی فنڈز کلائمیٹ ریزیلینس فنانسنگ کے تحت حاصل ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اورآئی ایم ایف کےدرمیان اسٹاف لیول معاہدہ 15 اکتوبرکوطےپایا تھا، جس کے بعد امید ہے کہ جاری قرض پروگرام کےتحت اگلی قسط...
    لیاقت بلوچ : فائل فوٹو  نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ لاہور کو جماعت اسلامی نے فتح کر لیا تو ملک میں جماعت کا راج ہوگا۔لاہور میں امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاالدین انصاری کی تقریب حلف برداری ہوئی، لیاقت بلوچ نے  ضیاالدین انصاری سے امارت کا حلف لیا۔اس موقع پر لیاقت بلوچ نے کہا کہ ہم اگر اپنے نظریے کی طاقت پر قائم رہے تو کامیابی حاصل کر سکتے ہیں، 21 سے 23 نومبر تک مینار پاکستان گراؤنڈ میں اجتماع عام ہوگا۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ ملک میں پہلے یک جماعتی نظام کی کوشش کی گئی اور بھٹو کا انتخاب کیا گیا۔نائب امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ایک پاپولر شخصیت کو میدان میں اتارا گیا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دیر لوئیر:۔ سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ عوام کو اسلامی نظامِ حیات کے قیام کی طرف متوجہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ پاکستان اس وقت اندرونی و بیرونی دباﺅ کا شکار ہے، جبکہ عالمی قوتیں پاکستان اور افغانستان کے درمیان اختلافات بڑھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ اگر دونوں ممالک کے درمیان کوئی تصادم ہوا تو یہ ایک نہ ختم ہونے والا سانحہ ثابت ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چکدرہ فشنگ ہٹ میں جماعت اسلامی خیبرپختونخوا شمالی کے زیر اہتمام مشاورتی کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سراج الحق نے پاکستان اور افغانستان دونوں ملکوں کے عوام اور قیادتوں سے صبر و تدبر کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی۔سراج...
    کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سیاسی درجہ حرارت میں کمی کیلئے پی ٹی آئی کو ایک قدم پیچھے ہٹنا اور حکومت کو ایک قدم آگے بڑھانا ہوگا۔ فواد چوہدری نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ ملک میں سیاسی تناؤ کی وجہ سے پاکستان کو حاصل ہونے والی حالیہ بین الاقوامی کامیابیوں کا کوئی فائدہ نہیں مل سکا۔ سیاسی درجہ حرارت کم ہونے تک پاکستان میں معاشی ترقی اور سیاسی استحکام نہیں آسکتا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ایک ایسا ماحول بنایا جائے جس میں کم ازکم بات چیت کا راستہ کھلے، شاہ محمود قریشی، اعجاز چوہدری اور دیگر رہنماؤں سے ملاقاتوں میں یہی نقطہ نظر...
    ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے ایک بار پھر خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج دفاع وطن کے لیے پرعزم ہے، کسی بھی بیرونی جارحیت کا جواب سخت اور شدید ہوگا۔ ایبٹ آباد میں مختلف جامعات کے اساتذہ اور طلبا سے نشست کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے خصوصی گفتگو کی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ خصوصی نشست میں اساتذہ اور طلبا کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے حالیہ پاک افغان کشیدگی، ملکی سیکیورٹی صورتحال اور معرکہ حق سمیت اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے گفتگو...
    سٹی42:  پنجاب میں وقف، ٹرسٹ اور کوآپریٹو سوسائٹیز کی نگرانی کے لیے نیا کمیشن قائم کر دیا گیا ہے۔ ئے کمیشن کو وقف املاک، فلاحی ٹرسٹس اور سوسائٹیز کے مالی معاملات کی مکمل نگرانی کا اختیار حاصل ہوگا۔ کمیشن اداروں سے مالی ریکارڈ، آڈٹ رپورٹس اور اکاؤنٹس طلب کر سکے گا۔ ذرائع کے مطابق، اگر کسی ادارے میں غیر شفاف سرگرمیوں یا بدعنوانی کی شکایت موصول ہوئی تو کمیشن انکوائری کر سکے گا، اور خلاف ورزی ثابت ہونے کی صورت میں متعلقہ ادارے کی رجسٹریشن منسوخ یا معطل بھی کی جا سکے گی۔ بھارتی نژاد دنیا کی معروف کمپنی کو اربوں کا چونا لگا کر فرار کمیشن صوبے کے تمام وقف، ٹرسٹ اور سوسائٹیز کا ڈیجیٹل ڈیٹا...
    ڈی جی این سی سی آئی اے نے ضبط تمام جائیدادوں،گاڑیوں کی تفصیلات مانگ لیں WhatsAppFacebookTwitter 0 1 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) نئے ڈی جی نیشنل سائبرکرائم انوسٹی گیشن ایجنسی خرم علی کا کرپشن روکنے کیلئے اہم اقدام سامنے آیا ہے۔نئےڈی جی این سی سی آئی اے نےضبط تمام جائیدادوں گاڑیوں اورالیکٹرانک اشیا کی تفصیلات مانگ لیں،تمام این سی سی آئی اے زونز کو تین نومبرتک تفصیلات فراہم کرنےکا حکم دیدیا گیا ہے۔ مراسلے کےمطابق تمام موجودہ زیرتفتیش اور عدالتوں میں زیرالتوا کیسز کا ڈیٹا فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی،پکڑی گئی گاڑیوں،جائیدادوں اورالیکٹرانک اشیا کی درست اور اپ ڈیٹڈ معلومات دیں،ہدایات کی عدم تعمیل یا نامکمل تفصیلات کی فراہم برداشت نہیں کی جائے گی۔...
    امریکا میں آزادی صحافت کے حوالے سے نئی بحث چھڑگئی ہے، جب وائٹ ہاؤس نے صحافیوں کے داخلے پر سخت پابندیاں عائد کردیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی پالیسی کے تحت صحافی اب وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری یا دیگر اعلیٰ حکام کے دفاتر میں بغیر اجازت داخل نہیں ہوسکیں گے۔ اس کے علاوہ ’’اپر پریس روم‘‘ میں داخلہ بھی صرف پیشگی اپائنٹمنٹ کے ذریعے ممکن ہوگا، جس کے بغیر کسی کو رسائی نہیں دی جائے گی۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ فوری طور پر نافذ العمل ہے اور اس کا مقصد حساس معلومات کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ اقدام ایسے وقت...