2025-10-05@05:56:17 GMT
تلاش کی گنتی: 312
«پاکستان ترکیے»:
(نئی خبر)
وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب—فائل فوٹو وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اپنا گھر ٹھیک کیے بغیر قرضوں کے بوجھ سے چھٹکارا پانا مشکل ہے۔ڈیووس میں مذاکرے سے بطور پینلسٹ خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ کرنٹ اکاؤنٹ اور فسکل اکاؤنٹ کا جڑواں خسارہ رہا ہے۔محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ فسکل خسارے کی سب سے بڑی وجہ 9 سے 10 فیصد غیرپائیدار ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح ہے، ڈھانچہ جاتی اصلاحات کے باعث ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح کو 13 فیصد تک لے جانے کی کوشش ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح بڑھائے بغیر قوموں کا باعزت مقام کا حصول ناممکن ہے، حکومت...

ایف پی سی سی آئی معیشت کی بحالی کے لیے تمام شعبوں میں اصلاحات پر اپنی توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے زراعت کے ساتھ تعمیرات اور ہاؤسنگ کے شعبے پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جنوری2025ء) پیٹرن انچیف فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری ایس ایم تنویر اور چیئرمین قائمہ کمیٹی کپاس صنعت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایف پی سی سی آئی معیشت کی بحالی کے لیے تمام شعبوں میں اصلاحات پر اپنی توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے زراعت کے ساتھ تعمیرات اور ہاؤسنگ کے شعبے پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ 72 صنعتی شعبے اس صنعت سے براہ راست جڑے ہوئے ہیں، وہ روزگار کے بے پناہ مواقع پیدا کرتے ہیں اور معاشی ترقی کو آگے بڑھاتے ہیں۔ پاکستان کے ہاؤسنگ سیکٹر کی مکمل صلاحیت کو بحال کرنے اور اس سے فائدہ اٹھانے کے لیے ہم حکومت...

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے بعدکتنے پاکستانی رہا کئے گئے؟تفصیلات سینیٹ میں پیش
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے بعدکتنے پاکستانی رہا کئے گئے؟تفصیلات سینیٹ میں پیش WhatsAppFacebookTwitter 0 21 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے بعد سے رہا کیے جانے والے پاکستانیوں کی تفصیلات سینیٹ میں پیش کر دی گئیں۔تفصیلات کے مطابق 2019 سے 2024 تک 7 ہزار 208 پاکستانی قیدیوں کو رہا کیا گیا،سال 2019 میں 545،سال 2020 میں 892جبکہ 2021 میں 916 پاکستانی قیدی رہا کیے گیےسال 2022 میں 1 ہزار 331, 2023 میں 1ہزار 394 پاکستانی رہا کیے گیے اورسال 2024 میں 2 ہزار 130 پاکستانی قیدی رہا کیے گیے۔
لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلے ٹیسٹ کے دوران ایک اہم سنگ میل حاصل کر کے پاکستان کے ایلیٹ وکٹ کیپرز میں سے ایک بن کر تاریخ میں اپنا نام لکھوا لیا۔ رضوان نے اب صرف 64 اننگز میں 107 آؤٹ کرلیے ہیں جس نے انہیں پاکستان کے ٹاپ وکٹ کیپنگ کھلاڑیوں میں شامل کیا۔ ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستانی وکٹ کیپر کی جانب سے سب سے زیادہ آؤٹ ہونے کا ریکارڈ وسیم باری کے پاس ہے جنہوں نے 146 اننگز میں 228 آؤٹ کیے تھے۔ کامران اکمل نے 99 اننگز میں 206 آؤٹ کیے جبکہ سرفراز احمد نے 104 اننگز میں 182 آؤٹ کیے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ہم کسی دباؤ میں نہیں آئیں گے، ہم نے مذاکرات چند اہم وجوہات کی بنا پر شروع کیے۔صوابی میں تعزیتی ریفرنس سے خطاب میں اسد قیصر نے کہا کہ ہم نے سیاسی استحکام لانے کےلیے حکومت کو مذاکرات کا موقع دیا، ہم کسی دباؤ میں نہیں آئیں گے۔ ہمارا سمجھوتہ آئین کی بالادستی کے ایجنڈے پر ہے، اسد قیصراپوزیشن جماعت پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ ہمارا سمجھوتہ صرف آئین کی بالادستی کے ایجنڈے پر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے مذاکرات چند اہم وجوہات کے بنا پر...
اسلام آباد:پاکستان اور چین کی کمپنیوں نے میڈیکل اور سرجیکل آلات کے شعبے میں تجارت بڑھانے کے لیے 25 کروڑ ڈالرز کی مفاہمت کی یادداشتوں (ایم او یوز) پر دستخط کیے ہیں۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی سوات سرجیکل، جو کہ ڈینٹل اور سرجیکل انسٹرومنٹس تیار کرتی ہے، نے چینی فارماسیوٹیکل کمپنی یوپی ایچ بائیوفارما کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ یہ مفاہمت چینی کمپنیوں کے ساتھ مزید جوائنٹ وینچرز کے قیام کی بنیاد فراہم کرے گی تاکہ پاکستان کے میڈیکل آلات کے شعبے کو عالمی سطح پر مزید ترقی دی جا سکے۔ چائنا اکنامک نیٹ (سی ای این) کی رپورٹ کے مطابق اس معاہدے کی تصدیق پاکستانی سفارتخانے نے بھی کی، جس کے مطابق...
ترکش ڈرامہ ”وینڈیٹا“ کے مرکزی کرداروں نے ڈرامہ کوجلد ہی اردو میں نشر کیے جانے کی خوشخبری سنائی ہے۔ ”وینڈیٹا“ ایک انتہائی پسند کیا جانے والا ترک ڈرامہ ہے جو حال ہی میں ترکی میں اختتام پذیر ہوا۔ اس ڈرامے نے سوشل میڈیا پر 2 بلین ویوز حاصل کیے۔ ڈرامہ کی کہانی کا موضوع ایک ایسی زبردستی کی شادی کی ہے جو آہستہ آہستہ محبت کی کہانی میں بدل جاتی ہے۔ مرکزی کردار معروف ترک اداکاروں سیڈا پینار اور بیرس باکتاش نے ادا کیے ہیں۔ اب اردو زبان سے شناسائی رکھنے والے صارفین کوایک اچھی خبر سننے کو ملی ہے۔ یوٹیوب پر ایشیائی ناظرین کی جانب سے زبردست ردعمل ملنے کے بعد ڈرامہ جلد ہی اردو میں نشر ہونے...
اسلام آباد : رواں سال حج پر جانے والے پاکستانی عازمین کے لئے اہم خبر آگئی. شیڈول پاک حج موبائل ایپ پر جاری کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان وزارت مذہبی امور کی جانب سے بیان میں کہا ہے کہ محدود نشستوں پر سرکاری حج کیلئے84ہزار620درخواستیں موصول ہوگئی ہے. تعداد مکمل ہونے پر درخواستوں کی وصولی روکنے کا اعلان کیا جائے گا.ترجمان کا کہنا تھا کہ مناسک حج کی لازمی تربیت کا شیڈول پاک حج موبائل ایپ پر جاری کردیا ہے ، کل سے حج تربیتی نشستوں کا آغاز کیا جائے گا۔ترجمان نے بتایا کہ عازمین حج کو کم ازکم 2سیشنز میں تربیت حاصل کرنالازمی ہے سمندر پار پاکستانی حج پرواز سے قبل حاجی کیمپ سے تربیت حاصل کریں...
پاکستان تحریک انصاف نے مذاکرات کے تیسرے دور میں حکومتی کمیٹی کے سامنے اپنے مطالبات تحریری شکل میں رکھ دیے۔ تحریک انصاف کے چارٹر آف ڈیمانڈز میں آئین کی بحالی، قانون کی حکمرانی، عوامی مینڈیٹ کا احترام اور آزاد و شفاف انتخابات کے حوالے سے وسیع مذاکرات شامل ہیں۔ تحریری مطالبات میں اسپیکر قومی اسمبلی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور اس کے اتحادیوں نے مشکلات اور قربانیوں کا طویل سفر طے کیا ہے۔ ہمارے قائد عمران خان اور ہزاروں حمایتیوں کو بلاجواز قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنا پڑیں۔ پاکستانی عوام کے ووٹ کو پامال کیا گیا، ان کی آوازوں اور جسموں کو ظلم کا نشانہ بنایا گیا۔ اسلام آباد کی گلیوں...
اسلام آباد: ویسٹ انڈیز اور پاکستان شاہینز کے درمیان کھیلا گیا سہ روزہ وارم اپ میچ ڈرا ہوگیا۔ اسلام آباد کلب میں جب تیسرے دن کھیل ختم ہوا تو پاکستان شاہینز نے 312 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 2 وکٹوں پر 128 رنز بنائے تھے۔ تیسرے دن کے کھیل کی خاص بات محمد ہریرہ کی شاندار بیٹنگ تھی جنہوں نے 12 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 80 رنز اسکور کیے۔ یاد رہے کہ محمد ہریرہ جنہیں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے اس میچ کی پہلی اننگز میں بھی عمدگی سے بیٹنگ کرتے ہوئے 74 رنز اسکور کیے تھے۔ محمد ہریرہ نے عمیر بن یوسف کے ساتھ پہلی وکٹ کی...
معیشت کا مفہوم صرف پیسہ یا تجارت تک محدود نہیں ہے بلکہ یہ ایک وسیع عمل ہے جس میں مختلف سماجی، ثقافتی، اور سیاسی عوامل کا اثر ہوتا ہے۔ کسی بھی قوم کی معیشت اس کے معاشرتی، سیاسی، اور عالمی تعلقات کو تشکیل دیتی ہے۔ اس میں حکومت کی پالیسیاں، عوام کی معاشی سرگرمیاں، اور دنیا بھر کے اقتصادی تعلقات شامل ہیں۔ پاکستان کی معیشت میں بھی ایک طویل تاریخ ہے جس میں بحرانوں کے باوجود ترقی کے مواقع بھی موجودرہے۔ معیشت کی اڑان کا مقصد ایک مضبوط اور پائیدار اقتصادی نظام کی تشکیل ہے،جس میں تمام عوام کے لیے مواقع ہوں اور ملک عالمی سطح پر ایک مضبوط اقتصادی طاقت بن کر ابھرے۔پاکستان کی معیشت ایک پیچیدہ اور متنوع...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کی تاریخ کے پہلے لائیواسٹاک کارڈ کا باقاعدہ اجرا کر دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازنے پاکپتن میں فارمرز کو چیف منسٹر لائیواسٹاک کارڈ تقسیم کیے۔ کسانوں نے وزیراعلی کو لائیواسٹاک کارڈ کی افادیت کے بارے میں آگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے ساہیوال ڈویژن کے ارکان اسمبلی سے بھی بات چیت کی۔اس موقع پر وزیر لائیواسٹاک عاشق حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز نے پنجاب کے کسان اور فارمرز کے خواب کو تعبیر دی۔ انھوں نے کہا کہ زراعت اور لائیواسٹاک میں ایک سال میں ریکارڈ کام کیے گئے، لائیواسٹاک کارڈ کے ذریعے کسانوں کو چار ماہ کیلئے بغیر سود قرضے دیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ لائیواسٹاک کارڈ کے ذریعے فارمرز کو فی مویشی 27...