2025-05-21@17:49:24 GMT
تلاش کی گنتی: 37680

«ا سام کے»:

(نئی خبر)
    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کا پی ٹی آئی کے رہنما مراد سعید کے خلاف ہرجانے کے کیس کا فیصلہ آج نہ سنایا جا سکا۔جج کی تبدیلی کے باعث کیس کا فیصلہ آج نہ سنایا جا سکا جبکہ عدالت کی جانب سے کل فیصلہ سنائے جانے کا امکان ہے۔ایڈیشنل سیشن جج حاکم بکھر کل فیصلہ سنائیں گے۔ مراد سعید ہرجانہ کیس، احسن اقبال کے وکیل پیش نہ ہوئےڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کے خلاف ہرجانہ کیس کی سماعت ہوئی۔ واضح رہے کہ احسن اقبال نے مراد سعید کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔علم میں رہے کہ مراد...
    — فائل فوٹو  قلعہ سیف اللّٰہ کے علاقے اسپن غر کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر سعید احمد نے بتایا کہ آگ بجھانے میں محکمہ جنگلات، لیویز، مقامی افراد اور پی ڈی ایم اے نے حصہ لیا۔ قلعہ سیف اللّٰہ: جنگلات میں لگی آگ پر مکمل قابو نہیں پایا جاسکاقلعہ سیف اللہ کے علاقے اسپن غر کے جنگلات میں لگی آگ پر مکمل قابو نہیں پایا جاسکا۔ اُنہوں نے بتایا کہ آگ سے جنگلات کے 1734 ایکٹر رقبے پر صنوبر، نباتات اور سبزے کو نقصان پہنچا۔ڈپٹی کمشنر سعید احمد بتایا کہ جنگلات میں آگ لگنے کی وجہ کا فوری طور پر تعین نہیں ہوسکا۔اُنہوں نے بتایا کہ اسپن غر کے جنگلات میں 18 مئی...
    — فائل فوٹو  پشاور کے علاقے خٹکو پل میں 6 افراد کو قتل کرنے والے ملزمان تاحال گرفتار نہیں ہوئے۔پولیس نے بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری کےلیے نوشہرہ اور ملحقہ اضلاع میں چاپے مارے جا رہے ہیں۔ پشاور میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد قتل، مقدمہ درجپولیس کا کہنا ہے کہ فریقین پڑوسی ہیں، مقتولین پر مخالف فریق کی خاتون کے قتل کا الزام تھا۔ پولیس نے مزید بتایا کہ ملزمان کی بہن کی پراسرار موت کی تحقیقات بھی جاری ہیں۔پولیس کا کہنا تھا کہ متوفیہ کی قبرکشائی سے متعلق آج پولیس حکام کا اجلاس ہوگا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز خٹکو پل کے ایک گھر میں ملزمان نے فائرنگ کر کے ایک ہی خاندان کے 6 افراد کو...
    ---فائل فوٹو  ماہرِ تعلیم جامعہ این ای ڈی کے سابق وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی نے سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ماتحت ادارے چارٹر انسپیکشن اینڈ ایوالیشن کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ سندھ ہائی ایجوکیشن کمیشن میں چیئرمین کے عہدے کے بعد یہ سب سے اہم عہدہ ہوتا ہے اور چیئرمین سندھ ایچ ای سی کی عدم موجودگی میں قائم مقام چیئرمین ایچ ای سی مقرر ہو جاتا ہے۔سندھ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اس عہدے کے لیے اشتہار دیا گیا تھا جس کے نتیجے میں ڈاکٹر سروش لودھی چیئرمین بنے تھے.بعد ازاں ان کا نام انٹیلیجنس کلیئرنس کےلیے تین معتبر اداروں کو بھیجا گیا تھا، گزشتہ روز کلیئرنس موصول ہوتے ہی ان...
    سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں سے متعلق کیس پر سماعت ہوئی، کیس کی سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 11 رکنی بینچ کررہا ہے۔ اس موقع پر سنی اتحاد کونسل کے وکیل فیصل صدیقی نے کہا کہ آج میرے دلائل دوسرے نکتے پر ہوں گے، اس کیس میں 13 رکنی سے کم بینچ نظر ثانی نہیں سن سکتا۔ جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ سپریم کورٹ کی پہلی سماعت کے حکمنامہ پر سب ججز نے دستخط کیے، واضح ہے کہ حتمی فیصلہ میں جسٹس عائشہ اور جسٹس عقیل کا فیصلہ گنا جائے گا، 13 رکنی بینچ میں سے 2 نے پہلے دن فیصلہ کردیا، اب فیصلہ دینے کے بعد 2 جج صاحبان بینچ میں بیٹھ کر...
    وزیر خارجہ اسحق ڈار نے بیجنگ میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر لیو جیان چاؤ سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران دونوں رہنمائوں نے اسٹریٹجک تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ، اس کے علاوہ سیاسی جماعتوں اور چینی کمیونسٹ پارٹی کے مابین روابط بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔اس موقع پر اسحق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان چین کے ساتھ آہنی دوستی کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے ، جبکہ چینی وزیر لیو جیان چائو نے کہا کہچین پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت جاری رکھے گا۔
    ’چین پاکستان کا آئرن برادر‘: اسحاق ڈار سے ملاقات میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر کا عزم WhatsAppFacebookTwitter 0 20 May, 2025 سب نیوز بیجنگ:بیجنگ میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے چین کی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر لو جیان چاؤ نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور چین کی سیاسی جماعتوں کے درمیان روابط مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا۔ ملاقات کے دوران اسحاق ڈار نے پاکستان کی خودمختاری اور بنیادی مفادات پر چین کی غیرمتزلزل حمایت کو سراہا اور کہا کہ چین ہمیشہ پاکستان کا قابلِ اعتماد دوست رہا ہے۔ اس موقع پر لو جیان چاؤ نے بھی دوستی کے جذبے کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ چین...
    لاہور: فیصل ٹاؤن میں پیسوں کی لالچ میں خواجہ سرا کو قتل کر دیا گیا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے پرس کانفرنس میں بتایا کہ فیصل ٹاؤن پولیس نے اندھے قتل میں ملوث ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی سے ٹریس کرکے ملتان سے گرفتار کیا۔ مقتول زمان احمد عرف پلوشا بہاولنگر کا رہائشی تھا جس نے کام کی غرض سے لاہور فیصل ٹاؤن سی بلاک میں فلیٹ کرائے پر لیا ہوا تھا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن نے بتایا کہ ملزمان طارق اور امتیاز ملتان سے لاہور آکر دیہاڑی وغیرہ کرتے تھے، ملزم طارق مقتول کا جاننے والا تھا اور اکثر اس کے پاس آتا جاتا تھا، ملزمان نے باہم ملکر پلوشا کو قتل کرنے اور رقم...
    مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر قابض اسرائیلی رژیم کی ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ نے اعلان کیا ہے کہ ایک عام و معتدل حکومت ''عام شہریوں'' کیخلاف جنگ نہیں لڑتی اور نہ ہی ''تفریح ​​کیلئے'' بچوں کا قتل عام کرتی ہے! اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر قابض اسرائیلی رژیم کی ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ یائر گولن نے غاصب صیہونیوں کو سختی کے ساتھ متنبہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل، تمام عالمی اقوام کے درمیان ایک ''دھتکاری ہوئی'' اور ''تنہائی کا شکار'' ریاست بننے کی جانب بڑھ رہا ہے!! عرب چینل الجزیرہ کے مطابق، یائر گولن نے غزہ میں غاصب صیہونی رژيم کے ہاتھوں بچوں کے وسیع قتل عام کا برملاء اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ایک عام و معتدل...
    بھارتی دفاعی تجزیہ کار اور سابق بھارتی فوجی گورو آریا جو پاک بھارت کشیدگی کے دوران کراچی پر قبضے کی باتیں کر رہے تھے اور چاہتے تھے کہ جنگ کی صورت حال نارمل نہ ہو اور بدترین شکل اختیار کرلے ان کا ایک بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ بھارت کے دفاعی نظام کے حوالے سے بات کرتے ہوئے فکر مند نظر آ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا ففتھ جنریشن فائٹر 10,12 سال بعد بننا شروع ہو گا جبکہ چائنہ کا J21 بن چکاہے اور J30 آ رہا ہے۔ امریکا کے پاس کئی سالوں سے F22 چل رہا ہے اور F35 امریکا میں تو اڑ رہا ہے اس کے ساتھ 10 اور...
    سندھ کے پروجیکٹس میں طویل عرصہ کیوں لگتا ہے؟  جانیں وقاص خان کی اس رپورٹ میں ۔۔۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ میں مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں جسٹس محمد علی مظہر نے کہاکہ پہلی سماعت کے حکمنامے پر سب ججز نے دستخط کئے،واضح ہے فائنل فیصلےمیں جسٹس عائشہ اور جسٹس عقیل کا فیصلہ گنا جائے گا، 13رکنی بنچ میں سے 2نے پہلے دن فیصلہ کردیا، فیصلہ دینے کے بعد 2جج صاحبان بنچ میں بیٹھ کر کیا کریں گے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں سے متعلق کیس پر سماعت جاری ہے،جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 11رکنی بنچ سماعت کررہا ہے،وکیل سنی اتحاد کونسل فیصل صدیقی نے کہاکہ آج میرے دلائل دوسرے نکتے پر ہوں گے،اس کیس میں 13رکنی سے کم بنچ نظرثانی نہیں...
    نور فاطمہ بشریٰ اور عاشی فیصل آباد کی مضبوط اور خود مختار بہنیں ہیں جنہوں نے نوکری کرنے کے بجائے اپنے کھانے پکانے کے شوق کو جذبے میں تبدیل کرکے کاروبار شروع کردیا۔ اب وہ معاشی طور پر خود کفیل بن کر اپنی فیملی کی بھی مدد کررہی ہیں۔ یہ پرعزم خواتین اپنے اس چھوٹے سے سیٹ اپ کو فائیو اسٹار ہوٹل میں بدلنے کی خواہش رکھتی ہیں، اور آگے بڑھنے کے جذبے سے سرشار ہیں۔ مزید جانیے اس رپورٹ میں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews آگے بڑھنے کی لگن چھوٹا کاروبار...
    فواد عباسی مظفرآباد آزاد کشمیر کا دارالحکومت ہے، بھارت نے جب پاکستان پر حملہ کیا تو سب سے پہلا میزائل مظفرآباد کی مسجد پر داغا گیا، لیکن شہر کے باسی بلاخوف و خطر زندگی گزارنے میں مصروف ہیں۔ رات گئے بھی شہری اپر اڈا لاک چوک میں چائے خانوں پر بیٹھے روزمرہ کے حالات پر بات چیت کررہے ہوتے ہیں۔ مزید جانیے اس رپورٹ میں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews بھارت کا میزائل حملہ بھارتی دھمکیاں چائے خانوں پر رش شہری مظفرآباد وی نیوز
    کویت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 مئی 2025ء) کویت میں تعینات پاکستان کے سفیر ڈاکٹر ظفر اقبال نے کویت کے امیر شیخ مشعل احمد الجابر الصباح کو اپنی سفارتی اسناد پیش کیں۔ اس موقع پر سفیر پاکستان ڈاکٹر ظفر اقبال نے کویت کو امیر کو صدر پاکستان، وزیر اعظم پاکستان اور پاکستانی عوام کی طرف سے نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا۔ کویت کے امیر نے کہا کہ کویت پاکستان کے ساتھ تعلقات کو نہایت قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ان دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کویت پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کرے گا۔ کویت خاص طور پہ غذائی پیداوار، زراعت اور تیل اور گیس کے شعبوں میں پاکستان کے ساتھ...
    لاہور(نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ مریم نواز نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں برطانیہ کے مثبت اور مدبرانہ کردار کو سراہا، اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعاون، تعلیم، سرمایہ کاری، ماحولیاتی تحفظ اور گورننس میں شراکت داری کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔ اس موقع پر سبکدوش ہونے والی سیاسی مشیر زوئی ویئر کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا، مریم نواز شریف نے سبکدوش ہونے والی برطانوی ہائی کمیشن کی سیاسی مشیر زوئی ویئر کو شاندار خراجِ تحسین پیش کیا اور ان کی سفارتی خدمات کو سراہا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے تعلیم، تجارت، سرمایہ کاری، موسمیاتی تحفظ...
    لاہور (نیوز ڈیسک) حکومت پنجاب نے بھارت کے بزدلانہ حملے میں شہید ہونے والے افراد کے اہل خانہ اور زخمیوں کیلئے امدادی فنڈز جاری کر دیئے۔ وزیراعظم پاکستان نے امدادی پیکیج کی منظوری دی تھی، حکومت پنجاب نے 14 اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کو فنڈز جاری کر دیے۔ فنڈز کو شہداء ، شدید زخمی اور معمولی زخمی کی کیٹیگری میں تقسیم کیا گیا ہے، بھارتی حملے میں شہید شہریوں کے اہل خانہ کو ایک کروڑ روپے کی امداد دی جائے گی۔ بھارتی حملے سے شدید زخمی ہونے والے شہریوں کو 20 لاکھ جبکہ معمولی زخمی افراد کو 10 لاکھ روپے امداد ملے گی۔ قصور، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، اٹک، مری، بہاولپور، بہاولنگر، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، گجرات، سیالکوٹ، خانیوال،...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) نااہلی کیس میں جمشید دستی کے وکیل  نے الیکشن کمیشن کے سامنے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ جمشید دستی نے ایف اے 2020میں کیا،ممبر سندھ نے استفسار کیا کہ جمشید دستی نے بی اے کب کیا؟وکیل جمشید دستی نے کہاکہ جمشیدد ستی نے بی اے 2017میں کیا، ممبر کے پی کے نے کہاکہ کیا آپ نے پہلے بی اے کیا پھر ایف اے کیا؟ نجی ٹی وی چینل جیونیوز کے مطابق الیکشن کمیشن میں جمشید دستی نااہلی کیس کی سماعت ہوئی،ممبرسندھ نثار درانی کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے سماعت کی،ممبر کے پی نے استفسار کیا کہ کیا جمشید دستی کی ایسی پراپرٹی ہے جس سے الیکشن کمیشن کو آگاہ نہیں کیاگیا؟وکیل درخواستگزار نے کہاکہ جی...
    نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ کی چینی کمیونسٹ پارٹی کے بین الاقوامی محکمہ کے وزیر سے ملاقات۔ نائب وزیراعظم/وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آج کمیونسٹ پارٹی آف چائنا (IDCPC) کے بین الاقوامی شعبہ کے وزیر لیو جیان چاو سے ملاقات کی۔ یہ بھی پڑھیں:جھوٹ کا پردہ چاک کرنیوالے ٹی وی چینل پر مودی سرکار کا دھاوا ملاقات میں دونوں فریقین نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے بعد کی علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور علاقائی امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کے اصولوں اور مقاصد کی پاسداری پر زور دیا۔ پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے چین کی حمایت کو سراہتے...
    الیکشن کمیشن آف پاکستان میں سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کے خلاف اثاثوں اور تعلیمی اسناد سے متعلق دائر درخواست کی سماعت مکمل ہوگئی، جس کے بعد تین رکنی کمیشن نے فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔ سماعت ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔ درخواست گزار امیر اکبر کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ جمشید دستی نے اپنے کاغذاتِ نامزدگی میں اثاثے چھپائے اور جھوٹی تعلیمی تفصیلات درج کیں۔ وکیل کے مطابق دستی نے کاغذاتِ نامزدگی میں ایف اے لکھا جبکہ وہ نہ میٹرک پاس ہیں اور نہ ایف اے۔ ممبر خیبر پختونخوا نے استفسار کیا کہ کیا جمشید دستی کی ایسی کوئی پراپرٹی ہے جو کاغذات میں ظاہر نہیں کی گئی؟ جس...
    مرتضیٰ وہاب— فائل فوٹو کراچی کے ضلع وسطی میں کھجی گراؤنڈ میں تجاوزات کے معاملے پر سندھ ہائی کورٹ نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔سندھ ہائی کورٹ میں کراچی کے ضلع وسطی میں کھجی گراؤنڈ میں تجاوزات کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ اس موقع پر عدالت نے آئندہ سماعت پر میئر کراچی کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔ سندھ ہائیکورٹ کا بنارس چورنگی پارک سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم کراچی سندھ ہائی کورٹ نے بنارس چورنگی پر پارک اصل... ٹی ایم سی ناظم آباد نے معاملے سے متعلق عملدرآمد رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی ہے جبکہ کے ایم سی نے جواب جمع کرانے کے لیے مہلت مانگ لی ہے۔ ٹی ایم سی کے وکیل...
    سپریم کورٹ میں نور مقدم کیس کی سماعت کے دوران جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیے کہ مقتولہ اور مجرم ظاہر جعفر دونوں کے درمیان ایک ساتھ رہنے کا رشتہ تھا جو یورپ میں ہوتا ہے یہاں نہیں، لڑکا اور لڑکی کا ایک ساتھ رہنے کا رشتہ ہمارے معاشرے کی بدبختی ہے، اس قسم کا رشتہ مذہب اور اخلاقیات کے بھی خلاف ہے۔ نور مقدم قتل کیس کے مجرم ظاہر جعفر کے وکیل سلمان صفدر نے دلائل دیتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ پراسیکیوشن کا سارا کیس سی سی ٹی وی فوٹیج اور ڈی وی آر پر ہے، اپیل کندہ کیخلاف شواہد کا شک و شبہ سے بالاتر ہونا ضروری ہے،عدالت میں بطور شواہد پیش فوٹیجز سے باہر نہیں جا سکتی ہے۔ سلمان...
    اسلام آباد: سینیٹ قائمہ کمیٹی میں وزارت ہاوسنگ اینڈ ورکس کا بغیر کسی تحریری معاہدے لاہور میں اپنی عمارت نیب کو دینے کا انکشاف ہوا ہے۔ ناصر بٹ کی زیرِ صدارت سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس کا اجلاس ہوا۔ وزارت ہاؤسنگ کی لاہور میں عمارت کی مارچ 2021 سے کرایہ کی عدم ادائیگی کی وجوہات کا ایجنڈا زیرِ بحث آیا۔ سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے کہا کہ یہ کیسے ممکن ہے کہ وزارت ہاوسنگ اینڈ ورکس نے تحریری طور پر معاہدہ نہیں کیا۔ وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس حکام ن بتایا کہ ہم بار بار لکھ رہے ہیں نیب کو معاہدہ تحریری طور پر کریں۔ سینیٹر سیف اللہ نیازی نے سوال اٹھایا کہ وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس...
    پاکستانی فارم لورالائی اولیوز کو بہترین زیتون کی پیداوار کرنے پر عالمی ایوارڈ سے نواز دیا گیا ہے۔  وزارت غذائی تحفظ و تحقیق کے مطابق زیتون کی پیداوار کرنے والا فارم لورالائی اولیوز کی عالمی کامیابی وزارت کے وژن کی تعبیر ہے جس کی وجہ سے نیویارک میں پاکستانی زیتون کے تیل کو سلور ایوارڈ سے نوازا گیا۔ وزیر غذائی تحفظ رانا تنویر نے کہا کہ پاکستان زرعی خود کفالت کی جانب گامزن ہے اور لورالائی کی کامیابی ہر پاکستانی کے لیے فخر کا لمحہ ہے۔ رانا تنویر کا کہنا تھا کہ بلوچستان سے پیدا ہونے والا زیتون کا تیل دنیا کے بہترین برانڈز میں شامل کیا جاتا ہے۔ پاکستان 4.5 ارب ڈالر کے خوردنی تیل کا متبادل خود پیدا کر سکتا ہے۔ مزید...
    پاکستان نے بھارتی فوجی افسر کے اس دعوے کو سختی سے مسترد کردیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ پاکستان نے 7 اور 8 مئی 2025 کی درمیانی رات کو ڈرون اور میزائل کے ذریعے گولڈن ٹیمپل کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ ترجمان دفتر خارجہ نے اس حوالے سے جاری بیان میں کہا کہ ہم واضح طور پر ان الزامات کو مسترد کرتے ہیں کہ پاکستان نے گولڈن ٹیمپل کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، جو کہ سکھ مذہب کا سب سے مقدس مقام ہے۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان نے بھارت کے 6 جہاز گرائے، جب بھی بات ہوگی مسئلہ کشمیر پر ہوگی، ترجمان دفتر خارجہ بیان میں کہا گیا کہ ہم تمام عبادت گاہوں کو انتہائی احترام...
    اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز تبادلہ اور سینیارٹی کیخلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت لاہور ہائیکورٹ بار اور لاہور بار کونسل کے وکیل حامد خان نے دلائل دیے۔ جسٹس شاہد بلال نے استفسار کیا کہ آپ کے مطابق ٹرانسفر شدہ ججز کی سنیارٹی کس نے طے کرنی تھی؟ جس پر وکیل حامد خان نے کہا کہ سنیارٹی کا تعین اس وقف کے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کرنا تھا، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے اس معاملے پر ایگزیکٹو کا ساتھ دیا۔ یہ بھی پڑھیے: ججز سینیارٹی کیس: تبادلے پر آیا جج نیا حلف لے گا اس پر آئین خاموش ہے، جسٹس...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یوکرین اور روس جنگ بندی کے لیے فوراً مذاکرات شروع کرنے پر آمادہ ہیں۔ روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے ٹیلی فونک گفتگو کے بعد انہوں نے سماجی رابطے کے اپنے پلیٹ فارم ٹروتھ پر پوسٹ کرتے ہوئے روس اور یوکرین میں مذاکرات جلد شروع ہونے کی اطلاع دی۔ یہ بھی پڑھیے: روس اور یوکرین بڑے پیمانے پر جنگی قیدیوں کے تبادلے پر متفق اس ٹیلی فونک رابطے کے بعد روسی صدر نے بھی کہا ہے کہ جنگ بندی کے لیے کوششیں عمومی طور پر درست سمت گامزن ہیں اور ماسکو یوکرین کے ساتھ مل کر امن معاہدے کے لیے کام کرنے کے لیے تیار ہے۔ اس اہم پیش رفت کے بارے میں...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے پلے آف کی تصدیق ہوگئی ہے کیونکہ ٹورنامنٹ کے آخری لیگ میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو شکست دینے کے بعد آخری چار ٹیموں نے اپنی جگہ محفوظ کرلی ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 15 پوائنٹس کے ساتھ کھڑی ہے اب اس کا مقابلہ 21 مئی کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کوالیفائر 1 میں اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہوگا۔ گلیڈی ایٹرز اور یونائیٹڈ کے پاس پوائنٹس ٹیبل کے ٹاپ 2 میں رہنے کے بعد پی ایس ایل 10 کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کے 2 امکانات ہیں، کیونکہ کوالیفائر 1 کی شکست کھانے والی ٹیم 23 مئی کو کوالیفائر 2 میں ایلیمینیٹر کے فاتح سے مقابلہ کرے گی۔...
    ماہر بین الاقوامی امور مشاہد حسین نے کہا ہے کہ بھارت کی طرف سے دوبارہ جارحیت اور جنگ کا کوئی امکان نہیں ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ مودی سرکار نے غیر محتاط قدم اٹھایا جس کا جواب پاکستان نے ٹکا کے دیا، ہم نے کچھ قرض سود سمیت چکا دیے اور انڈیا کو 1962 میں چین کے ہاتھوں بھرپور شکست کے بعد اب دوبارہ ہزیمت اٹھانی پڑی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: انڈیا پاکستان تنازع: جنگ ہوئی تو امریکا اور چین پر کیا اثرات ہونگے؟ مشاہد حسین کا کہنا تھا کہ انڈیا کے پاس اب کوئی دوسرا راستہ نہیں پہنچا اس لیے پاکستان کو بدنام کرنے اور یہاں عدم استحکام پیدا...
    شہر میں پرچون سطح پر زندہ برائلر مرغی کی قیمت 411روپے فی کلو پر مستحکم جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت شدید گرمی میں مزید7روپے اضافے سے 303روپے فی درجن کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ۔اوپن مارکیٹ میں مختلف مقامات میں برائلر گوشت کی مختلف قیمت وصول کی جارہی ہے ۔شہر کے مختلف مقامات پر برائلر گوشت 690سے 700روپے کلو فروخت کیا گیا ۔دوسری جانب شہریوں نے فارمی انڈوں کی قیمت میں بلا جواز اضافے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے اس کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
    مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2025ء)لوہے اور سٹیل کی ملکی درآمدات میں مارچ 2025 کے دوران 11.21 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد وشمار کے مطابق اس دوران درآمدات کا حجم 57.5 ارب روپے تک پہنچ گیا جبکہ مارچ 2024 میں لوہے اور سٹیل کی درآمدی مالیت 51.7 ارب روپے رہی تھی۔(جاری ہے) اس طرح مارچ 2024 کیمقابلہ میں مارچ 2025 کے دوران لوہے اور سٹیل کی قومی درآمدات میں 5.8 ارب روپے یعنی 11.21 فیصد کا اضافہ ریکارڈکیاگیا ہے۔
    چینی صدر کا صوبہ حہ نان کے شہر لویانگ کا دورہ  WhatsAppFacebookTwitter 0 20 May, 2025 سب نیوز بیجنگ :  چین کے صدر شی جن پھنگ نے صوبہ حہ نان کے شہر  لو یانگ میں لویانگ بیئرنگ گروپ کمپنی لمیٹڈ، وائٹ ہارس ٹیمپل اور لونگ من گروٹوس کا الگ الگ دورہ کیا۔ ان دوروں میں  انہوں نےجدید مینوفیکچرنگ کی ترقی کو تیز کرنے ، تاریخی و ثقافتی ورثہ کے تحفظ اور استعمال  اور ثقافت اور سیرو سیاحت کی اعلی معیاری ترقی کو آگے بڑھانےکے  حوالے سے کی جانے والی کوششوں کا جائزہ لیا ۔ 5،800 سے زائد ملازمین اور ایک قومی کلیدی لیبارٹری کی  حامل  لویانگ بیئرنگ گروپ کمپنی لمیٹڈ کا قیام  1954 میں  ہوا تھا ، جو بیرنگز...
    غربت کا خاتمہ دنیا کے تمام ممالک کا مشترکہ نصب العین ہے، چینی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 20 May, 2025 سب نیوز بیجنگ : چینی صدر شی جن پھنگ نے غربت میں کمی اور پائیدار ترقی سے متعلق شنگھائی تعاون تنظیم کے فورم 2025 کو تہنیتی پیغام  بھیجا۔منگل کے روز اپنے پیغام میں شی جن پھنگ نے  کہا کہ  غربت کا خاتمہ ایک عالمی مسئلہ اور دنیا کے تمام ممالک کا مشترکہ نصب العین ہے۔  چین نے کٹھن کوششوں کے ذریعے   پائیدار ترقی کے لئے اقوام متحدہ کے 2030  کے  ایجنڈے میں غربت میں کمی کا ہدف مقررہ وقت سے 10 سال پہلے حاصل کر لیا ہے اور  چینی خصوصیات کےحامل  تخفیف غربت پروگرام پر گامزن ہو...
    وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز  اور برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ—فائل فوٹو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب برطانیہ کے ساتھ تعاون کے فروغ کے مواقع تلاش کرنے کےلیے پُرعزم ہے۔ان خیالات کا اظہار وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ملاقات کےلیے آئی برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ سے گفتگو کے دوران کیا۔ ملاقات کے دوران دوطرفہ تعاون، تعلیم، سرمایہ کاری، ماحولیاتی تحفظ کے شعبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے برطانوی ہائی کمیشن کی سبکدوش ہونے والی سیاسی مشیر زوئی ویئر کو خراج تحسین پیش کیا۔ مریم نواز کی برطانوی ہائی کمشنر سے ملاقات، خواتین اور بچوں کی حفاظت سے متعلق بات چیتوزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ خواتین اور بچوں کی پروٹیکشن کے لیے تمام تر...
    پاکستان نے گولڈن ٹیمپل کو نشانہ بنانے کی کوشش کے بھارتی الزامات کو سختی سے مسترد کردیا۔ بھارتی فوج کے ایک سینئر افسر کے اس بیان کے حوالے سے جس میں انہوں نے الزام لگایا کہ ’پاکستان نے 7 اور 8 مئی 2025 کی درمیانی شب ڈرون اور میزائلوں کے ذریعے گولڈن ٹیمپل کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، میڈیا کے سوالات کے جواب میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہم ان الزامات کو واضح طور پر مسترد کرتے ہیں کہ پاکستان نے گولڈن ٹیمپل جو سکھ مذہب کے ماننے والوں کے لیے سب سے زیادہ قابل احترام مقام ہے، اسے نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ ترجمان نے کہا کہ درحقیقت یہ بھارت ہی تھا جس نے 6 اور 7 مئی 2025 کی...
    نئی دہلی: پاکستان کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کی گئی ہریانہ کی سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ اور یوٹیوبر جیوتی ملہوترا کا تعلق بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سے نکل آیا ہے، جس کے بعد مودی سرکار کا ایک اور مبینہ "فالس فلیگ" آپریشن بے نقاب ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق 17 مئی کو جیوتی ملہوترا کو پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسیوں سے رابطے اور حساس معلومات فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ تاہم، بعد میں سامنے آنے والی معلومات سے پتا چلا کہ وہ بی جے پی کی فعال کارکن ہیں اور متعدد بی جے پی ایونٹس میں شرکت کر چکی ہیں۔ بی ایس ایف ذرائع کے مطابق، جب وہ سرحد پر مشکوک سرگرمیوں میں...
    پاکستان کے معروف یوٹیوبر اور ڈیجیٹل کریئیٹر رجب بٹ نے اہلیہ کیساتھ بدسلوکی کے حالیہ الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی اہلیہ ایمان کے ساتھ رویے کو غلط انداز میں پیش کیا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر ان پر یہ الزام لگایا گیا تھا کہ وہ اپنی بیوی کو ویڈیوز میں نظر انداز کرتے ہیں اور ان کے ساتھ احترام کا رویہ نہیں رکھتے۔ اب رجب بٹ نے ایک ویڈیو پیغام میں ان الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی اہلیہ ایمان ایک حساس لڑکی ہیں اور وہ ان دنوں بیمار ہیں، اسی لیے وہ حالیہ ویڈیوز میں اہلیہ کو شامل نہیں کر رہے۔ رجب کا کہنا تھا کہ ایمان سوشل میڈیا سے دور رہتی ہیں اور وہ...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں نورمقدم قتل کیس میں جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہا کہ سی سی ٹی وی ویڈیو نہ بھی ہو تو نور کی لاش مجرم کے گھر  سے ملنا کافی ہے۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں نور مقدم قتل کی سماعت ہے، جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں بنچ سماعت کررہا ہے،دوران سماعت جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہاکہ کیس میں بہت سے حقائق تسلیم شدہ ہیں،تسلیم شدہ حقائق پر دلائل دینے کی ضرورت نہیں،دونوں کے درمیان ایک ساتھ رہنے کا رشتہ تھا جو یورپ میں ہوتا ہے یہاں نہیں،لڑکا اور لڑکی کا ایک ساتھ رہنے کا رشتہ ہمارے معاشرے کی بدبختی ہے،اس قسم کا رشتہ مذہب اور اخلاقیات کے بھی...
    کانگریس لیڈر نے کہا کہ ٹرمپ کا ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ثالثی کی پیشکش کرنا انتہائی خطرناک ہے اور حکومت کو اسکا فوری اور دو ٹوک جواب دینا چاہیئے تھا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست راجستھان کے سابق وزیراعلٰی اور کانگریس کے سینیئر لیڈر اشوک گہلوت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیانات پر ہندوستانی حکومت اور وزیر اعظم نریندر مودی کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا ہے کہ آخر مودی کشمیر جیسے حساس معاملے پر خاموش کیوں ہیں۔ اشوک گہلوت نے کہا کہ ٹرمپ کا ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ثالثی کی پیشکش کرنا انتہائی خطرناک ہے اور حکومت کو اس کا فوری اور دو ٹوک جواب دینا چاہیئے تھا۔ اشوک گہلوت نے کہا...
    معروف صوفی گلوکارہ تحسین سکینہ کو حال ہی میں عالمی شہرت یافتہ لیجنڈری گلوکارہ عابدہ پروین کے پاؤں چھونے پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔عابدہ پروین پاکستان کی لیجنڈ صوفی گلوکارہ ہیں جنہیں ’سروں کی ملکہ‘ بھی کہا جاتا ہے۔ انہوں نے اپنی پوری زندگی صوفی موسیقی کے لیے وقف کر دی ہے۔ان کے مشہور کلام میں ’یار کو ہم نے جا بجا دیکھا‘، ’تو جھوم‘ اور ’من کن تو مولا‘ شامل ہیں۔ دنیا بھر میں اُن کے چاہنے والوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے جو ان کی روحانیت، سادگی اور فنی عظمت کو سراہتی ہے اور اکثر انہیں روحانی استاد بھی قرار دیا جاتا ہے۔تاہم حال ہی میں، سوشل میڈیا پر ایک...
    بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث پنجاب حکومت نے سکولوں کے اوقات کار میں بھی تبدیلی کر دی ہے۔ رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ 28 مئی تک تمام سکولوں میں محدود اوقات کار پر کلاسز کا انعقاد کیا جائے گا۔ سرکاری سکول صبح ساڑھے سات بجے سے ساڑھے گیارہ بجے تک لگیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے گرمی کی شدت میں اضافے کے پیش نظر تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کے ساتھ ہی یوم تکبیر پر بھی عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔دوسری جانب بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث پنجاب حکومت نے سکولوں کے اوقات کار میں بھی تبدیلی کر دی ہے۔ رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ 28 مئی تک تمام سکولوں میں محدود...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2025ء)شہر میں پرچون سطح پر زندہ برائلر مرغی کی قیمت 411روپے فی کلو پر مستحکم جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت شدید گرمی میں مزید7روپے اضافے سے 303روپے فی درجن کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ۔(جاری ہے) اوپن مارکیٹ میں مختلف مقامات میں برائلر گوشت کی مختلف قیمت وصول کی جارہی ہے ۔شہر کے مختلف مقامات پر برائلر گوشت 690سے 700روپے کلو فروخت کیا گیا ۔دوسری جانب شہریوں نے فارمی انڈوں کی قیمت میں بلا جواز اضافے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے اس کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف الیکشن کمشنر سردار سکندر سلطان راجہ نے الیکشن کمیشن کے ملازمین پر نوازشات کردیں،الیکشن کمیشن ملازمین کو 5ماہ میں 4اعزازیوں سے نواز دیا گیا۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن ملازمین کو دیئے گئے اعزازیئے کی دستاویزات سامنے آ گئیں،دستاویز کے مطابق ملازمین کو جنوری، فروری، مارچ اور مئی میں اعزازیئے دیئے گئے،کروڑوں روپے کے اعزازیئے 4مختلف مراحل میں دیئے گئے،ملازمین کو اعزازیے  الیکشن کمیشن کے مختص بجٹ سے دیئے گئے۔ دستاویز کے مطابق گریڈ2سے 9تک کے ملازمین کو 4بنیادی تنخواہیں دی گئیں،گریڈ11سے 17کے ملازمین کو 3بنیادی تنخواہیں بطور اعزازیہ ملیں،گریڈ18سے اوپر کے ملازمین کو 2بنیادی تنخواہیں دی گئیں۔ محکمہ تعلیم پنجاب نے یوم تکبیر 28 مئی کو عام تعطیل کا...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2025ء)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی،وزیراعلی نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں برطانیہ کے مثبت اور مدبرانہ کردار کو سراہا ، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعاون، تعلیم،سرمایہ کاری، ماحولیاتی تحفظ اور گورننس میں شراکت داری کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے سبکدوش ہونے والی سیاسی مشیر زوئی ویئر کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا گیا ۔وزیر اعلی مریم نواز شریف نے سبکدوش ہونے والی برطانوی ہائی کمیشن کی سیاسی مشیر زوئی ویئر کو شاندار خراجِ تحسین کرتے ہوئے ان کی سفارتی خدمات کو سراہا۔وزیر اعلی مریم نواز...
    پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے 69 سال کی عمر پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے عمر چھپانے کے رویے پر سوال اٹھا دیا۔ بشریٰ انصاری نے اپنی 69ویں سالگرہ کے موقع پر عمر سے متعلق معاشرتی رویوں پر کھل کر بات کی ہے۔ اپنے یوٹیوب چینل پر جاری ایک ویڈیو میں انہوں نے کہا کہ انہیں اپنی عمر سے کوئی مسئلہ نہیں، بلکہ وہ اسے اللہ کی طرف سے عطا کردہ تجربات اور سیکھنے کے سفر کا حصہ سمجھتی ہیں۔ انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ ہمارے معاشرے میں عمر کو ایک ممنوع موضوع سمجھا جاتا ہے، خصوصاً جب لوگ بڑے ہو جاتے ہیں۔ ان کے مطابق، ماضی میں لوگ بہتر کردار...
    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا سالانہ جنرل اجلاس 17 سے 20 جولائی تک منعقد ہوگا۔ کرک بز کی رپورٹ کے مطابق آئی سی سی کا سالانہ اجلاس سنگاپور میں منعقد ہوگا، جس میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیئرمین جے شاہ اور ایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ محسن نقوی بھی شریک ہوں گے۔ بھارت کی جانب سے ایل او سی پر اشتعال انگیز کا رروائیوں پر پاکستان کے جواب نے مودی حکومت کو دنیا بھر رسوا کردیا ہے جبکہ آئی سی سی کے سالانہ اجلاس میں دونوں ممالک کی شرکت کو اہمیت کا حامل سمجھا جارہا ہے۔ آئی سی سی اجلاس سے قبل بھارتی میڈیا نے خبریں پھیلائیں تھی کہ بھارت ایشیاکپ 2025 سے دستبردار ہورہا ہے اور...
    پاکستان مخالف بیانات اور مذہب تبدیلی کے حوالے سے شاہد آفریدی پر الزامات کیلئے مشہور سابق اسپنر دانش کنیریا کی بھارت نوازی بھی کام نہ آئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی جارحیت کے بعد پاکستانی جواب نے انتہاپسند نریندر مودی کی حکومت کو دنیا بھر میں رسوا کردیا ہے جبکہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے سبب جے پور کے سوائی مان سنگھ اسٹیڈیم نے لیگ اسپنر دانش کنیریا کی گیلری سے تصویر بھی ہٹادی ہے۔ دانش کنیریا کی تصویر جے پور میں کیوں لگائی گئی؟ سوائی مان سنگھ اسٹیڈیم میں دانش کنیریا کی تصویر کی موجودگی پر ہندو انتہاپسندوں نے شدید احتجاج کیا تھا تاہم اسٹیڈیم حکام کا موقف تھا کہ قابل ذکر کرکٹرز کے اعزاز تصویر...
    پنجاب میں گرمی کی شدت بڑھنے کے باعث صوبے کے اسکولوں میں قبل از وقت موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا جب کہ اسکولوں کے اوقات کار میں بھی کمی کردی گئی۔ رپورٹ کے مطابق وزیر تعلیم پنجاب نے کہا کہ پنجاب میں اسکولوں کی چھٹیاں 28 مئی سے ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ اسکولوں کے اوقات کار میں کمی کردی گئی ہے، اسکولوں کے نئے اوقات کار 7.30 سے 11.30 تک ہوں گے۔  
    ہنجروال میں 19 سالہ نوجوان لڑکی کے اندھے قتل کا ڈراپ سین سوتیلا باپ بیٹی کا قاتل نکلا جب کہ پولیس نے کچھ ہی گھنٹوں میں قاتل کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی ڈاکٹر محمد عمر نے کہا کہ ملزم شہباز نے بچی کے حقیقی باپ شوکت کے ساتھ مل کر قتل کی واردات کی، ملزمان نے بچی کا قتل کر کے لاش کچرے کے ڈھیر پر پھینک دی،سی سی ٹی وی کیمروں اور جدید ٹیکنالوجی سے ملزمان کی شناخت کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ہنجروال پولیس نے شناخت کے بعد سوتیلے باپ شہباز کو فوری گرفتار کر لیا، مقتولہ کے حقیقی باپ کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دے دی گئی۔
    برطانوی فٹبال ٹیم کے سابق کپتان اور معروف نشریاتی ادارے پر شو کے میزبان گیری لینیکر کو یہودیوں کے مخالف بیان دینا مہنگا پڑگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے فلسطینوں کے حق میں آواز بلند کرنے پر سابق فٹبال ٹیم کے کپتان اور شو کے ہوسٹ گیری لینیکر کو نوکری سے نکال دیا۔ گیری لینیکر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر فلسطینیوں کے حق میں بیان دیا تھا جس پر انہیں نوکری سے نکال دیا گیا۔ 64 سالہ گیری لینیکر انگلینڈ کے سابق فٹبال کپتان اور دورِ حاضر کے ٹاپ فٹبال پریزنٹرز میں سے ایک ہیں۔ گزشتہ دنوں سابق اسٹار فٹبالر اور پریزینٹر گیری لینیکر نے سوشل میڈیا پر فلسطین حمایتی گروپ کی ایک...
    وزیر تعلیم پنجاب نے صوبے کے تعلیمی اداروں میں 28 مئی سے گرمی کی تعطیلات کا اعلان کرتے ہوئے اسکولوں کے اوقات کار میں بھی کمی کر دی۔وزیر تعلیم پنجاب نے صوبے بھر میں 28 مئی سے گرمی کی تعطیلات کا اعلان کرتے ہوئے اسکولوں کے اوقات کار میں بھی کمی کر دی ہے۔ وزیرتعلیم اسکولوں کے نئے اوقات 7:30 سے 11:30 تک ہوں گے، فیصلے کااطلاق سرکاری ونجی تعلیمی اداروں پرہوگا۔
    لاہور (نیوز ڈیسک) پنجاب کے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا۔وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہا کہ سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں 28 مئی سے ہوں گی، فیصلے کا اطلاق تمام سرکاری اور نجی سکولز پر ہوگا۔ دوسری جانب بڑھتی ہوئی گرمی کے پیش نظر محکمہ تعلیم پنجاب نے سکولوں کے اوقات کار میں بھی کمی کر دی۔ صوبائی وزیر تعلیم سکندر حیات نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے اعلان کیا، جس کے مطابق سرکاری سکول صبح ساڑھے 7 بجے سے دوپہر ساڑھے 11 بجے تک لگیں گے، 28 مئی سے قبل تمام سکولز محدود اوقات کار پر کلاسز کا انعقاد کریں گے۔ پہلے جھکے نہ اب جھکیں گے، ہماری شہادت کی...
    پنجاب کے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب نے اعلان کیا ہے کہ صوبے بھر کے سکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات 28 مئی سے شروع ہوں گی۔ شدید گرمی کی لہر کے پیش نظر سکولوں کے اوقات کار میں بھی تبدیلی کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم کے مطابق اب سکول صبح 7 بج کر 30 منٹ سے 11 بج کر 30 منٹ تک کھلے رہیں گے۔ وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ بچوں کی صحت اور حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ طلباء کو گرمی سے بچایا جا سکے۔ تعطیلات کے دوران طلباء کو اپنی تعلیم کے تسلسل کو برقرار رکھنے کی بھی...
    امریکی ایوان نمائندگان کی بجٹ کمیٹی نے اتوار کی رات صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مجوزہ بل ”ون بِگ بیوٹی فل بل ایکٹ“ کو معمولی اکثریت سے منظور کر لیا، جس کے بعد یہ قانون سازی اب ایوان میں حتمی ووٹنگ کے لیے پیش کی جائے گی۔ بل کے تحت امریکہ میں مقیم بھارتی شہریوں اور غیر مقیم بھارتیوں (NRIs) کی طرف سے اپنے وطن بھارت رقم بھیجنے پر 5 فیصد ٹیکس عائد کیا جائے گا، جس سے لاکھوں بھارتیوں کو مالی جھٹکا لگنے کا امکان ہے۔ اس قانون کے مطابق امریکہ میں مقیم وہ تمام غیر شہری، جن میں H-1B ویزا ہولڈرز، گرین کارڈ ہولڈرز اور دیگر نان امیگرنٹ ویزا رکھنے والے افراد شامل ہیں، جب بھی وہ بیرونِ ملک...
    —فائل فوٹو کراچی کے علاقے مچھر کالونی میں پرانے کپڑے اور سامان کے گودام میں آگ لگنے کے نتیجے میں 10 گوداموں کا سامان جل گیا۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق سپر ہائی وے مچھر کالونی میں پرانے کپڑے اور سامان کے گوداموں میں آگ لگی، 4 فائر ٹینڈرز کی مدد سے 5 گھنٹے بعد آگ بجھادی گئی جبکہ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ کراچی، کورنگی ڈیڑھ نمبر اسکریپ کے گودام میں آگ لگ گئیگودام میں استعمال شدہ کپڑا، پلاسٹک کی اشیاء اور دیگر سامان موجود ہے۔ ایک گودام کے مالک صدیق اللّٰہ نے بتایا کہ گراؤنڈ میں 200 کے قریب گودام ہیں، آگ کے باعث 10گوداموں کا مال جل گیا۔انہوں نے کہا کہ گودام میں پرانے کپڑے...
    اسلام آباد‘کوئٹہ (خبرنگارخصوصی‘ نمائندہ خصوصی ‘اپنے سٹاف رپورٹر سے ‘نوائے وقت رپورٹ) سکیورٹی فورسز نے بلوچستان اور خیبر پی کے میں پانچ کارروائیوں  میں بھارتی حمایت یافتہ 12خوارج کوہلاک کردیا‘2کوگرفتار کرلیا گیا اور دوجوان شہید ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق 17 اور 18 مئی کو سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس اطلاع پر خیبر  پی کے میں خوارج کے خلاف کارروائیاں کیں، پہلی کارروائی لکی مروت میں کی گئی جس کے دوران دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں بھارتی حمایت یافتہ 5 خوارج ہلاک ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بنوں میں ایک اور کارروائی کے دوران دو بھارتی حمایتی یافتہ خوارج کو ہلاک کیا گیا جبکہ شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سیکیورٹی قافلے پر فائرنگ کرنے...
    کراچی؍ اسلام آباد (سٹاف رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ+ خبر نگار خصوصی) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہماری افواج نے دشمن کو وہ سبق سکھایا جسے وہ قیامت تک یاد رکھے گا۔ ہماری بحریہ اس بار بھی دوارکا کی تاریخ دہرانے کے لیے تیار تھی مگر بحریہ کی تیاری دیکھ کر دشمن کو ہمت نہیں ہوئی۔ کراچی ڈاکیارڈ میں نیوی کے افسروں و جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پوری قوم سیسہ پلائی دیوار کی طرح  اپنی افواج کے ساتھ کھڑی تھی۔  پاک بحریہ کے بہادر افسروں اور جوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ جس طریقے سے ہماری بری فوج نے دشمن کے ٹھکانوں پر ٹھیک ٹھیک نشانے لگائے، اسی طرح ہماری فضائیہ نے دشمن کے...
     لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیرصدارت چھ گھنٹے طویل خصوصی اجلاس  میں ضلعی سالانہ ترقیاتی پروگرام کا جائزہ لیا گیا۔ تاریخ میں پہلی مرتبہ مریم نواز  نے12 اضلاع کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کی خود منظوری دی۔ باقی ماندہ اضلاع کے ترقیاتی پروگرام، انسداد تجاوزات اور بیوٹی فیکیشن سے متعلق اجلاس آج دوبارہ ہو گا۔  وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ تجاوزات کا خاتمہ اور صفائی کا معیار برقرار رکھنا بہت بڑا چیلنج ہے۔ کمشنر اور ڈی سی کو پرفارمنس کیلئے مکمل آزادی دی، کسی کو فیصلوں پر اثرانداز ہونے کی اجازت نہیں۔ ارکان اسمبلی بھی اپنے اضلاع میں بہتر ی کی تعریف کرتے ہیں۔ پرفارمنس میں ہمارا مقابلہ کسی سابقہ حکومت سے نہیں، خود سے ہے۔ مجموعی...
    فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضے اور جبری بے دخلی کے خلاف چین کا دوٹوک اور واضح موقف سامنے آ گیا ہے۔ چینی وزارت خارجہ نے ایک سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ صرف فلسطینیوں کا ہے اور یہ فلسطین کا اٹوٹ انگ ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام کو ان کی زمین سے بے دخل کرنا ناقابل قبول ہے اور چین اس جبری قبضے کو مکمل طور پر مسترد کرتا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے مطابق غزہ پر فلسطینیوں کی ہی حکومت ہونی چاہئے اور یہی اصول لڑائی کے بعد بھی لاگو ہونا چاہئے۔ چین نے کہا ہے کہ وہ فلسطینیوں کے حق خود ارادیت اور ان کے حقوق کی مکمل حمایت کرتا ہے اور دو ریاستی...
    محکمہ داخلہ پنجاب نے سوگوار خاندانوں اور متاثرین میں فنڈز کی تقسیم کیلئے ضابطہ حکم جاری کر دیا ہے۔ 34کروڑ 30 لاکھ روپے کی امدادی رقم ڈپٹی کمشنرز کے آسان اسائنمنٹ اکاؤنٹس میں ٹرانسفر کر دی گئی ہے۔ فنڈز کو تین کیٹیگریز، شہدا، شدید زخمی اور معمولی زخمیوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ بھارتی حملے میں شہید ہونیوالے شہریوں کے اہلخانہ کو 1 کروڑ روپے امداد دی جائے گی۔ شدید زخمی شہریوں کو 20 لاکھ جبکہ معمولی زخمی کو 10 لاکھ روپے امداد ملے گی۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے بزدلانہ حملے میں شہید اور زخمی ہونیوالے شہریوں کیلئے امدادی پیکج کے مطابق رقم جاری کر دی گئی۔ حکومت پنجاب نے 14 اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو امدادی فنڈز جاری کر...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ملکی سلامیت کے لیے پی ٹی اے نے بڑی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔ پی ٹی اے نے ملکی مفاد کے برعکس کام کرنے والی سائٹس کے خلاف آپریشن کیا گیا، پی ٹی اے نے ملکی سلامتی اور دفاع کے خلاف مواد پھیلانے والے ایک لاکھ 19 ہزار 496 سائٹس بلاک کر دیں۔ دوسری جانب پی ٹی اے نے 3 ہزار 248 یوٹیوب سائٹس بھی بلاک کر دیں، بند سائٹس کی تفصیلات رازداری اصولوں کے باعث ممکن نہیں۔ 
    کراچی(آئی این پی) قومی ایئر لائن( پی آئی اے )کی نجکاری کا عمل جاری ہے، اس سلسلے میں کاروباری گروپوں سے درخواستیں طلب کرلی گئیں۔ رپورٹ کے مطابق نجکاری کمیشن نے کہا ہے کہ پی آئی اے خریدنے میں دلچسپی رکھنے والے کاروباری گروپ 3 جون تک نجکاری کمیشن کو درخواست ارسال کر سکتے ہیں۔قومی ایئر لائن کی نجکاری کے لیے درخواست کے ساتھ 5 ہزار امریکی ڈالر یا 14 لاکھ روپے ناقابل واپسی ارسال کرنے ہوں گے، کمیشن نے   کہا ہے کہ حکومت پی آئی اے کے 51 فی صد سے 100 فی صد تک شیئرز فروخت کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ یاد رہے کہ 12 مئی کو قومی اسمبلی میں ان اداروں کی فہرست پیش کی گئی...
    امریکی محکمہ صحت کے ادارے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے الزائمر کی تشخیص کےلیے پہلی بار خون کے ٹیسٹ کی منظوری دے دی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف ڈی اے نے حال ہی میں الزائمر کی تشخیص کےلیے ٹیسٹ کی منظوری کا اعلان کیا، جسے ماہرین کی جانب سے اس بیماری کی تشخیص اور علاج کےلیے اہم پیش رفت قرار دیا جارہا ہے۔ الزائمر ڈیمنشیا کی سب سے عام قسم ہے جس میں انسان کا دماغ عمر بڑھنے کے ساتھ سکڑنا شروع ہوجاتا ہے۔ یہ دماغی عارضہ یادداشت کی کمی کا باعث بنتا ہے۔ اسے بھولنے کی بیماری بھی کہتے ہیں اور اس کا اب تک کوئی مکمل علاج میسر نہیں ہے۔ اس بیماری...
    پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نثار جٹ نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ کشیدگی کے ماحول میں ہم آرمی چیف کے ساتھ کھڑے ہیں اور وزیراعظم شہباز شریف کو بھی کہتے ہیں ڈٹ کر کھڑے رہیں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے نثار جٹ نے کہا کہ اسد قیصر نے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی بات پرانی میٹنگ کے حوالے سے کہی۔ انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد کی بات ہماری پارلیمانی کمیٹی کی طرف سے آئی نہ بانی پی ٹی آئی کی طرف سے آئی۔ Post Views: 4
    محکمہ موسمیات نے خبر دار کیا ہے کہ ملک کے بیشتر میدانی علاقے 4 روز شدید گرمی کی لہر کے زیر اثر رہیں گے۔ آج سے 24 مئی کے دوران سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ اس دوران وسطی/ بالائی پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں درجہ حرارت معمول سے 05 سے 07 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کی توقع ہے۔ Post Views: 4
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد کے سیکٹر آئی ٹین میں پانی کی کمی کا مسئلہ شدت اختیار کرگیا ۔صبح فجر کے وقت شہری انکوائری آفس کے باہر پانی کے حصول کے لیے پہنچ گئے صبح سویرے پانی کے ٹینکر کے حصول کے لیے خوار ہوتے شہریوں کی ویڈیو سامنے آگئی۔آئی ٹین انکوائری آفس کے باہر شہریوں کا رش لگ گیا۔ سیکٹر آئی ٹین میں چند ہی شہریوں کو پانی کا ٹینکر ملتا ہے ۔ اسلام آباد میں میگا پراجیکٹس پر کام جاری مگر پانی کا مسئلہ حکام کی عدم توجہ کا شکار۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان کا ذاتی خرچ پر ایک ہزار فلسطینیوں کو حج کرانے کا اعلان
    اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے شہری فیضان خان کے بازیابی کے بعد ذمہ داروں کے تعین سے متعلق درخواست میں اب تک کی پیش رفت پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ایف آئی اے اور اسلام اباد پولیس سے پیش رفت رپورٹ طلب کر لی۔ جسٹس بابر ستار نے کہاکہ اسلام آباد پولیس بتائے ابھی تک پولیس نے تفتیش میں کیا کیا ہے اور  ایف آئی اے بھی تفصیلی رپورٹ پیش کرے، ایمان مزاری نے کہاکہ دو درخواستں ہیں ایک بازیابی سے متعلق تھی دوسری ای سی ایل میں نام ڈالنے سے متعلق تھی،۔
    آئی ایم ایف کا وفد پاکستان پہنچ گیا جب کہ پاکستان اور عالمی مالیاتی ٹیم کے درمیان آئندہ مالی سال 2025-26 سے متعلق پالیسی سطح کے مذاکرات شروع ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع وزارت خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف وفد کے ساتھ آمدنی اور اخراجات  سمیت بجٹ تخمینہ جات پر حتمی مذاکرات ہوں گے۔ آئی ایم ایف کا وفد 22 مئی تک بجٹ کے حوالے سے مذاکرات کے لیے اسلام آباد میں قیام کرے گا، آئی ایم ایف ٹیم  سے بجٹ پر مذاکرات میں وزارت خزانہ، ایف بی آر اور پلاننگ کمیشن کے حکام شامل ہیں۔ آئی ایم ایف وفد کے ساتھ اسٹیٹ بینک حکام کے بھی مذاکرات ہوں گے۔ 2027-28 تک پاکستان کا بیرونی مالیاتی خلا 88 کھرب روپے سے تجاوز کر جائے...
    لاہور (خبر نگار) چیف جسٹس ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد تین ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق فیض الحسن کو لاہور سے ملتان، علی نواز کو ملتان سے لاہور اور نعیم احمد کو گوجرانوالہ سے بہاولپور بھیج دیا گیا۔
    پشاور(نیٹ نیوز) پشاور میں دیر کالونی میں سفاک قاتل نے پسند کی شادی کرنے والے بھانجے اور بھتیجی کو ان کے گھر کے اندر فائرنگ کرکے قتل کر دیا اور فرار ہوگیا۔ پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے مقتول کے 19سالہ بھائی طارق حکیم نے بتایا ان کے 18سالہ بھائی عدنان اور ان کی اہلیہ کی ایک سال قبل پسند کی شادی ہوئی جبکہ کرم میں مقیم افغانستان سے تعلق رکھنے والے ان کے ماموں سردار کو اس پر رنج تھا۔ درخواست گزار نے بتایا ماموں  4روزقبل ان کے گھر آیا تھا اور  بھائی اور بھابی کو فائرنگ کرکے فرار ہوگیا۔پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔
    پشاور(آئی این پی )خیبرپختونخوا حکومت نے دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ صوبائی ایکشن پلان کے تحت دہشتگردوں کی جائیدادیں منجمد کرنے اور ان کے خاندانوں کی مکمل جانچ پڑتال کے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا کی جانب سے تمام ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو باضابطہ مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ دہشتگردوں کی جائیدادیں فوری طور پر منجمد کی جائیں۔
    اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان اور ملک کی اسٹیبلشمنٹ کے درمیان ’’شدید عدم اعتماد‘‘ کی وجہ سے سابق وزیراعظم عمران خان کے ساتھ کسی ڈیل یا ریلیف کا کوئی امکان نہیں ہے۔ دی نیوز کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پس پردہ ڈیل یا مذاکرات کی باتیں اکثر و بیشتر منظر عام پر آتی رہتی ہیں لیکن زمینی حقائق یکسر مختلف ہیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ عدم اعتماد کی سطح اس قدر زیادہ ہو تو عمران خان کو کسی ڈیل کی پیشکش یا کوئی ریلیف کیسے دیا جا سکتا ہے؟ انہوں نے دوٹوک...
    لاہور (خبر نگار) پراسکیوٹر جنرل پنجاب نے سیالکوٹ میں سابق انسپکٹر کے بہیمانہ تشدد سے کاشف کے قتل کا نوٹس لے لیا۔ پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ نے کیس کو ہائی پروفائل ڈکلیئر کرتے ہوئے ایس ایچ او سمیت تفتیشی ٹیم کو طلب کر لیا۔ پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے مقدمے میں مزید الیکٹرانک کرائم ایکٹ کی دفعات شامل کرنے کی ہدایت کر دی۔
    لاہور (خصوصی نامہ نگار) عدم دلچسپی یا مصروفیت، پنجاب اسمبلی کے اجلاس سے وزراء، پارلیمانی  سیکرٹریز اور ارکان اسمبلی کی کثیر تعداد غیر حاضر رہی۔ سوالات کے جوابات اور توجہ دلائو نوٹس کا جواب دینے کیلئے کوئی وزیر ایوان میں نہ تھا۔ مختصر کارروائی کے بعد اجلاس آج دوپہر دو بجے تک ملتوی کردیا گیا۔ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کا اجلاس پچاس منٹ کی تاخیر سے پینل آف چیئرمین راحیلہ خادم حسین کی صدارت میں شروع ہوا۔  محکمہ خزانہ کے بارے میں سوالوں کے جوابات صوبائی وزیر میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن نے دئیے، رکن اسمبلی امجد علی جاوید کے سوال کے جواب میں صوبائی وزیر نے بتایا کہ محکمہ خزانہ کی ڈسٹرکٹ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں کل 60 اسامیاں خالی...
    پشاور(این این آئی)پشاور کے علاقے خٹکو پل کے ایک گھر میں ملزمان نے فائرنگ کر کے ایک ہی خاندان کے 6 افراد کو قتل کر دیا جبکہ ایک خاتون زخمی ہوگئی۔ پولیس کے مطابق مقتولین میں 3 خواتین بھی شامل ہیں، زخمی خاتون کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ فریقین پڑوسی ہیں، مقتولین پر مخالف فریق کی خاتون کے قتل کا الزام تھا۔پولیس نے کہا کہ واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آپریشن سندور بھارت کیلئے ناسور بن گیا ، تاریخی سبکی پر بھارتی حکومت اور فوج کی نیندیں اڑگئیں، آپریشن سندور رکا ہوا ہے ختم نہیں ہوا، بھارتی حکومت کے بعد بھارتی فوج بھارتی میجرجنرل کارتک سیشدری بھی گیدڑ بھبکیاں دینے لگے، بھارت کی جانب سے جاری ’آپریشن سندور‘ پر حالیہ بڑھکیں اور دھمکیاں دراصل ایک بڑی اسٹریٹجک ناکامی کا اعتراف ہیں، جسے چھپانے کیلئے بھارتی فوج اور حکومت مسلسل گیدڑ بھبکیوں کا سہارا لے رہی ہیں، مقبوضہ کشمیر میں تعینات 15 انفنٹری ڈویژن کے جی او سی، میجر جنرل کارتک سی شیشادری کا تازہ بیان اسی پریشانی کا آئینہ دار ہے،15 انفنٹری ڈویژن کے جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) میجر جنرل کارتک سی شیشادری نے پیر کو...
    وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں برطانیہ کے مثبت اور مدبرانہ کردار کو سراہاتے ہوئے ،  باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعاون، تعلیم،سرمایہ کاری، ماحولیاتی تحفظ اور گورننس میں شراکت داری کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا ۔ وزیر اعلی مریم نواز شریف کا سبکدوش ہونیوالی برطانوی ہائی کمیشن کی سیاسی مشیر زوئی ویئر کو شاندار خراجِ تحسین پیش کیا اور ان کی  سفارتی خدمات کو بھی  سراہا۔ وزیر اعلی  کی تعلیم، تجارت، سرمایہ کاری،موسمیاتی تحفظ اور گورننس کے شعبوں میں باہمی اشتراک کار مزید بڑھانے کی پیش کش کی۔ملاقات میں مریم نواز نے کہا کہ  سیاسی مشیر زوئی ویئر نے اپنے منصب پر دیانت، محنت اور شراکت داری کے جذبے کے ساتھ فرائض...
    لاس اینجلس میں پاکستانی قونصلیٹ کے زیر اہتمام پاکستانی کمیونٹی کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی سفیر کاکہنا تھا کہ علاقائی خوشحالی کا انحصار بنیادی تنازعات کو بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے حل کرنے پر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ جموں و کشمیر کے پرامن حل کے لئے پاکستان کے دیرینہ موقف کا اعادہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے لاس اینجلس میں پاکستانی قونصلیٹ کے زیر اہتمام پاکستانی کمیونٹی کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علاقائی خوشحالی کا انحصار بنیادی تنازعات کو بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے حل کرنے...
    کوئٹہ(این این آئی) وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے قلعہ عبداللہ گلستان مارکیٹ میں دھماکہ کی شدید مذمت کی ہے۔وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ شہداء کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، غم کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، معصوم شہریوں کی شہادت پر دل شدید رنجیدہ ہے، زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ بلا شبہ قومی سلامتی کی جنگ ہے، دہشتگردوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا، دہشتگردی کے خلاف جنگ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رہے گی۔وزیر اعلیٰ بلوچستان نے مزید کہا کہ گلستان دھماکے میں ملوث عناصر کو جلد انجام تک پہنچائیں...
    سٹی42: معرکہ حق/ بھارت کیساتھ تنازع، پاک چین تعلقات پر ڈی جی آئی ایس پی آر کی گفتگو ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر نے چائنا میڈیا گروپ کو خصوصی انٹرویو دیا انٹرویو میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارت کیساتھ کشیدگی، پاک چین تعلقات اور خطے کی صورتحال پر اپنا موقف پیش کیا ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے چائنا میڈیا گروپ کے ہر سوال کا مفصل اور حقائق پر مبنی جواب دیا اداکارہ سجل اور احد کی طلاق سےمتعلق آصف رضا میر نے خاموشی توڑ دی ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا تھا کہ:’’پاکستان کیلئے سب اہم چیز اس کا حل...
    راولپنڈی (نیوز ڈیسک) بلوچستان ، خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کے مختلف آپریشنز میں 12 دہشتگرد ہلاک، دو زخمی ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ضلع آواران کے علاقے گیشکور میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا۔ ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز سے دو الگ الگ جھڑپوں میں انڈین پراکسی بلوچ لبریشن فرنٹ کے 3 دہشت گرد ہلاک مارے گئے جبکہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد یونس ہلاک، 2 زخمی ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع کیچ کے شہر تربت میں سکیورٹی فورسز کی دوسری کارروائی میں بھارتی حمایت یافتہ...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات نے خبر دار کیا ہے کہ ملک کے بیشتر میدانی علاقے 4 روز شدید گرمی کی لہر کے زیر اثر رہیں گے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے 24 مئی کے دوران سندھ ،جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈزیادہ رہنے کا امکان ہے ۔ اس دوران وسطی، بالائی پنجاب،اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں درجہ حرارت معمول سے 05 سے 07 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کی توقع ہے ۔ گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت دادو اور جیکب آباد میں 48ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے علاوہ لاڑکانہ، روہڑی، سبی 46 ،پشاور43،لاہور،ملتان،فیصل آباد،مظفر آباد41،اسلام آباد39،کوئٹہ36،کراچی35اور...
    جھڑپ کے دورانبلوچ لبریشن فرنٹ کے ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز موادہوا بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کی شناخت یونس ،صبر اللہ اور امجد عرف بچھوکے نام سے ہوئی، آئی ایس پی آر سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے 2 مختلف مقامات پر کارروائیاں کرتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ کالعدم دہشت گرد تنظیم بلوچ لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) کے 3 دہشت گردوں ہلاک کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 17 اور 18 مئی کو بلوچستان میں خفیہ اطلاع پر 2 مختلف کارروائیوں کے دوران بھارت کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ نام نہاد بلوچ لبریشن فرنٹ سے تعلق رکھنے والے 3 دہشت گرد ہلاک کیے۔سیکیورٹی فورسز نے...
    پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے شہباز شریف کی حکومت کو ختم کرنے اور اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی خبریں سامنے آرہی ہیں، پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے تحریک عدم اعتماد لانے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم اور اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا کوئی ارادہ نہیں، عمران خان نے مجھے ایسی کوئی ہدایات جاری نہیں کیں، میڈیا پر اس حوالے سے چلنے والی تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔ وی نیوز نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ تحریک عدم اعتماد کے لیے کتنے ارکان کی حمایت درکار ہوتی ہے، اور اس وقت پی ٹی آئی کو کتنے ارکان کی حمایت حاصل...
    ٹی وی ڈراما کی معروف جوڑی ’’سونا چاندی‘‘ سے شہرت پانے والے اداکار حامد رانا اور شیبا حسن کو پرائیڈ آف پرفارمنس ملنے کی خوشی میں ایک تقریب پذیرائی منعقد کی گئی۔ دی بورے والینز کمیونٹی کی اس تقریب میں پرائیڈ آف پرفارمنس اداکار خالد عباس ڈار، اورنگ زیب لغاری، راشد محمود، اشرف خان اور معروف گلوکار خالد بیگ نے بھی خصوصی طورپر شرکت کی اور سونا چاندی کے فن پر روشنی ڈالی۔ سونا چاندی کے اعزاز میں رکھی گئی اس تقریب میں افواجِ پاکستان سے بھی یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔ اس موقع پر اداکار خالدعباس ڈار کا کہنا تھا کہ حامد رانا ور شیبا حسن کی لازوال پرفارمنس کی وجہ سے سونا چاندی کو پاکستان کی ڈراما تاریخ میں ہمیشہ...
    کراچی: شہر قائد میں تھانہ سرجانی کے علاقے سیکٹر 10 میں پولیس اور مسلح ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلے کے دوران ایک زخمی سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، جبکہ ایک ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ ایس ایس پی ویسٹ طارق الہیٰ مستوئی کے مطابق مقابلے کے دوران دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی ہوا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت فاتم علی ولد محمد وسیم اور کبیر ولد ماجد کے ناموں سے ہوئی ہے۔ مزید پڑھیں: کراچی: مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، تین چھینے گئے موبائل فونز اور نقدی رقم برآمد کر لی گئی...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے سپرہائی وے پر جمالی پل کے قریب واقع کچرے کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ کی چار گاڑیاں موقع پر پہنچ کر کارروائی میں مصروف ہیں۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ گودام میں موجود ویسٹیج میٹریل (کچرے) میں لگی، تاہم تاحال آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں۔ حکام نے مزید بتایا کہ گودام کے اطراف میں آبادی موجود نہیں، جس کے باعث کسی قسم کے جانی نقصان کا اندیشہ نہیں ہے۔ مزید پڑھیں: کراچی: کپڑے کے گودام میں آتشزدگی سے بھاری مالیت کی کترنیں خاکستر حکام کے مطابق مذکورہ مقام پر ماضی میں بھی کچرے میں آگ لگنے کے متعدد واقعات پیش...
    اسلام آباد: سپریم کورٹ آئینی بینچوں کی ججز کمیٹی کے رکن جسٹس جمال خان مندوخیل نے آئینی بینچوں کے رولز کی عدم موجودگی پر سوال اٹھایا ہے۔ مخصوص نشستوں کے کیس کی سماعت کے دوران جسٹس مندوخیل نے سنی اتحاد کونسل (ایس آئی سی) کے وکیل فیصل صدیقی سے کہا کہ وہ آرٹیکل 191 اے  پڑھ کر سنائیں جسے 26 ویں ترمیم  کے ذریعے آئین میں شامل کیا گیا ہے ۔  وکیل نے آئین کے آرٹیکل 191 اے (6) کو پڑھا جس میں کہا گیا ہے کہ  نامزد جج آئینی بینچوں کے طریقہ کار کو ریگولیٹ کرنے کے لیے قواعد بنا سکتے ہیں تاہم جسٹس امین الدین خان  نے کہا کہ اس شق میں 'may' استعمال کیا گیا...
    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے آج نیول ڈاکیارڈ کراچی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے آپریشن ’بنیان مرصوص‘ میں پاک بحریہ کے اہم کردار کو سراہا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق وزیراعظم کا آمد پر نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے استقبال کیا، جبکہ اس موقع پر چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر اور ایئر چیف ظہیر احمد بابر سدھو بھی موجود تھے۔ یہ بھی پڑھیں بھارت کو قیامت تک سبق یاد رہےگا، دوبارہ جارحیت کی تو منہ توڑ جواب دیں گے، وزیراعظم شہباز شریف آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دورے کے دوران وزیراعظم جنگی جہاز پی این ایس تیمور پر سوار ہوئے، جہاں انہیں کمانڈر پاکستان فلیٹ نے بریفنگ...