2025-09-18@17:19:11 GMT
تلاش کی گنتی: 31972

«آسان کاروبار اسکیم»:

(نئی خبر)
    ڈیرہ غازی خان: ندی سخی سرور میں آئے حالیہ سیلابی ریلے کے بعد ایک حیران کن دریافت سامنے آئی ہے، جہاں سے تقریباً 500 قدیم سکے برآمد ہوئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق یہ نایاب سکے مقامی افراد کو ریلے کے بعد ملے، جنہوں نے انہیں ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے انتظامیہ کے حوالے کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ سکے ممکنہ طور پر صدیوں پرانے تاریخی ادوار سے تعلق رکھتے ہیں، جنہیں محکمہ آثارِ قدیمہ کے حوالے کر دیا گیا ہے تاکہ ان کا مکمل تجزیہ اور تحقیق کی جا سکے۔ دوسری جانب، ملتان کی تحصیل شجاع آباد میں سیلاب کی صورتحال مزید سنگین ہو گئی ہے۔ دھوندو والا بند میں پڑنے والا شگاف اب 400...
    اپوزیشن کی ریکوزیشن پر پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل طلب، اپوزیشن نے خود کو نئی آزمائش میں مبتلا کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 14 September, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)اپوزیشن کی ریکوزیشن پر کل پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا گیا جب کہ اپوزیشن نے خود کو نئی آزمائش میں مبتلا کرلیا اور اپوزیشن کی ریکوزیشن پر بلائے گئے اجلاس میں کورم پورا کرنا اس کے لیے امتحان بن گیا۔ اپوزیشن کو کورم پورا کرنے کے لئے 93 اراکین درکار ہیں، اپوزیشن کے کل اراکین کی تعداد 102 ہے، اپوزیشن کے اعجاز شفیع اور شیخ امتیاز کی اجلاس میں شرکت پر پابندی عائد ہے۔اپوزیشن کا ایک رکن ملک سے باہر ہے، سیلاب زدہ علاقوں میں اپوزیشن اراکین اپنے حلقوں میں...
      : حکومت نے حالیہ سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا درست اور جامع تخمینہ لگانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور دستیاب اعداد و شمار کا استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے .نجی ٹی وی کے مطابق نقصانات کا اندازہ لگانے کے لیے مردم شماری، زرعی شماری اور اکنامک سینسز سے حاصل شدہ ڈیٹا کے ساتھ خصوصی سافٹ ویئرز استعمال کیے جائیں گے۔ اس ڈیٹا کی مدد سے مختلف شعبوں کو پہنچنے والے نقصان کا تفصیلی تجزیہ ممکن بنایا جائے گا۔ زرعی شعبے میں فصلوں اور مویشیوں (لائیو اسٹاک) کو پہنچنے والے نقصان کا جائزہ زرعی شماری کے ڈیٹا سے لیا جائے گا، جبکہ اکنامک سینسز کی مدد سے انفرااسٹرکچر، کاروباری مراکز اور دیگر املاک کو پہنچنے والے نقصان...
    کئی مہینوں کی غیر یقینی صورتحال کے بعد بالآخر پاکستان نے ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (واڈا) کی واچ لسٹ سے اپنا نام نکالنے میں کامیابی حاصل کرلی ہے، جو ملک میں کھیلوں کی کمیونٹی کے لیے ایک بڑی پیش رفت ہے۔ باخبر ذرائع کے مطابق واڈا نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان کی اینٹی ڈوپنگ آرگنائزیشن (اے ڈی او پی) کے خلاف تعمیل کا عمل بند کردیا گیا ہے کیونکہ تمام زیر التوا اصلاحی اقدامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت نے پاکستان کے ساتھ دو طرفہ کھیلوں کے تعلقات پر مکمل پابندی لگادی ستمبر میں واڈا کی جانب سے مزید تصدیق کے بعد یہ واضح ہوگیا کہ پاکستان اب کسی اضافی نگرانی کے تحت نہیں رہا، جس سے...
      نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اتوار کو دوحہ پہنچ گئے جہاں وہ عرب اور مسلم رہنماؤں کے ہنگامی سربراہی اجلاس سے قبل وزرائے خارجہ کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ اسرائیل نے منگل کو دوحہ میں حماس رہنماؤں کو نشانہ بنایا تھا، جس میں حماس کے 5 ارکان اور ایک قطری سکیورٹی افسر جاں بحق ہوئے۔ اس حملے کی عالمی سطح پر شدید مذمت کی گئی، حتیٰ کہ امریکہ کے قریبی خلیجی اتحادی بھی اسرائیل کے اقدام پر تنقید کرتے دکھائی دیے۔ یہ بھی پڑھیں: قطر میں عرب-اسلامی وزرائے خارجہ اجلاس آج، اسرائیلی جارحیت پر مشترکہ حکمتِ عملی تیار ہوگی دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار پاکستان کے وفد کی قیادت کریں گے۔ دوحہ پہنچنے پر...
    سیلاب متاثرین کو بجلی بلوں میں ریلیف کی درخواست پر آئی ایم ایف کا موقف آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 14 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سیلاب متاثرین کو بلوں میں ریلیف اور کسان پیکج کی درخواست سے متعلق آئی ایم ایف کا موقف سامنے آگیا۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق مالیاتی ادارہ بجٹ اخراجات اور ایمرجنسی اقدامات کا جائزہ لے گا۔ سیلابی اخراجات نمٹانے کی گنجائش دیکھی جائے گی ۔ مشن 25 ستمبر سے پاکستان کا دورہ کرے گا۔ نمائندہ آئی ایم ایف جولیا کوزیک کا کہنا ہے کہ دیکھ رہے ہیں کیا پاکستان کا آئندہ بجٹ سیلاب سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔ نیا قرض تب ہی ملے گا جب پرانا پروگرام کامیابی سے چلے۔دوسری جانب پاکستان میں...
    پاکستان کے تیل و گیس کے ذخائر: سرمایہ کاری، ترقی اور خودمختاری کی ضمانت ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے پاس 1,234 ملین بیرل تیل کے ذخائر موجود ہیں، تیل کی بروقت ایکسپلوریشن سے معاشی اہمیت محفوظ، بیرونی انحصار کم اور خودمختاری میں اضافہ ممکن ہے۔ ایس آئی ایف سی کی معاونت سے تیل کی بروقت ایکسپلوریشن کے لیے کوششوں میں نمایاں تیزی آئی ہے۔ وزیرمملکت برائے پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ آئندہ دہائی کے دوران30-25 ارب ڈالر سرمایہ کاری سے 10 فیصد ذخائر کا استعمال ممکن ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ تیل کا سالانہ درآمدی بل 12 ارب ڈالر ہے تاہم مقامی پیداوار میں اضافہ سے پاکستان کی توانائی خود کفالت کا نیا دور شروع ہو گا۔...
    بھارت اور پاکستان کے درمیان ایشیا کپ 2025 کے میچ پر اداکار سنیل شیٹی کا ردعمل سامنے آگیا۔ سنیل شیٹی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کھیلوں کے عالمی قوانین و ضوابط پر عمل کرنا ضروری ہے کیونکہ اس میں صرف کرکٹ ہی نہیں بلکہ دیگر کھیل اور کئی کھلاڑی بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بحیثیت بھارتی یہ ہمارا ذاتی فیصلہ ہے کہ ہم یہ میچ دیکھنا چاہتے ہیں یا نہیں، جانا چاہتے ہیں یا نہیں، یہ فیصلہ سب کو خود لینا ہے لیکن آپ کرکٹرز کو قصوروار نہیں ٹھہرا سکتے کیونکہ وہ کھلاڑی ہیں اور ان کا کام ملک کی نمائندگی کرنا ہے۔ بھارتی اداکار نے مزید کہا کہ یہ آپ پر ہے کہ آپ میں...
    مودی کا دورۂ منی پور محض سیاسی ڈھونگ قرار دیا جا رہا ہے جب کہ ریاست بدستور تشدد اور تقسیم کی لپیٹ میں ہے، منی پور کے 9 بڑے مسائل مودی کے تاخیر سے کیے گئے مختصر دورے کے بعد بھی حل نہ ہوسکے۔ رپورٹ کے مطابق جنسی تشدد اور آتشزدگی کے واضح شواہد کے باوجود مجرم آزاد ہیں اور بی جے پی ریاستی رٹ قائم کرنے میں ناکام ہے۔ بھارتی جریدے دی وائر کے مطابق منی پور میں مئی 2023 میں لوٹے گئے 6 ہزار سے زائد جدید ہتھیار آج بھی واپس نہ مل سکے، منی پور کے کُکی-زو متاثرین کو انصاف محض نعروں تک محدود، مرکزی ایجنسیاں سست اور جانبدار ثابت ہوئیں۔ دی وائر نے اعتراف کیا کہ منی پور آج عملی طور...
    وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سوشل میڈیا پر ترک نژاد خاتون کی ترکیہ واپسی پر جہاز سے آف لوڈ کرنے کی شکایت کا نوٹس لے لیا۔ ایم ڈی او پی ایف افضال بھٹی نے ترک نژاد خاتون نسلیحان سے ملاقات کر کے انکی واپسی کا مسئلہ فوری طورپر حل کرنے کی ہدایت کر دی۔ وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے سوشل میڈیا پر ترک نژاد خاتون نسلیحان کی ایئر پورٹ پر ترکیہ جاتے ہوئے آف لوڈ کرنے کی شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کے مینجنگ ڈائریکٹر محمد افضال بھٹی کو متاثرہ اوورسیز خاتون کا مسئلہ فوری طور پر حل کرنے کی ہدایت کی۔ ایم ڈی او پی ایف محمد افضال بھٹی نے لاہور میں...
    محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی WhatsAppFacebookTwitter 0 14 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی۔ محکہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب سے درمیانی شدت کی مرطوب ہوائیں بالائی علاقوں میں داخل ہورہی ہیں، آئندہ ہفتے ملک کے بالائی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا میں 16سے19 ستمبر کے درمیان مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔ 15 سے 19 ستمبر کے دوران کشمیر کے مختلف علاقوں میں بارشیں متوقع ہے۔ محکہ موسمیات کے مطابق 16 سے 19 ستمبر تک گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں بارش متوقع ہے جبکہ اسلام آباد...
    وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے سیلاب سے متاثرہ کسانوں کے نقصانات کے تخمینے کے لیے کمیٹی بنائی ہے، (انٹرنیشنل مونیٹری فنڈ) آئی ایم ایف سے بھی سیلاب متاثرین کی بحالی ہر بات کریں گے۔ محمد اورنگزیب نے آج کمالیہ میں سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے بجلی کے بل معطل کرکے متاثرین کو ریلیف فراہم کیا ہے، اس وقت سب اہم چیز سیلاب متاثرین کی بحالی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کے لیے بہترین ریسکیو اینڈ ریلف آپریشن ہوا ہے، متاثرہ علاقوں سے پانی کم ہونا شرع ہوگیا ہے، سیلاب سے سڑکیں اور پل متاثر ہوئے ہیں۔ وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے گفتگو میں کہا کہ سیاست...
    پہلگام واقعے کے بعد بھارت میں پاکستان کے خلاف ایشیا کپ میچ کے بائیکاٹ کا مطالبہ زور پکڑتا جارہا ہے۔ ایسے میں بھارتی ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ نے وضاحت کی ہے کہ ہماری ٹیم کھیلے گی اور پلیئرز کارکردگی کے ذریعے ملک کی نمائندگی کریں گے۔ کوچ کے مطابق کھیل اور سیاست کو الگ رکھنا بہتر ہے، جبکہ کھلاڑی حکومتی اور بورڈ کے فیصلوں کے تابع ہیں۔ بھارتی حکومت اور بی سی سی آئی نے پاکستان کیخلاف میچ کھیلنے کی منظوری دی ہے تاکہ عالمی اداروں کی جانب سے کوئی کارروائی نہ ہو۔ رپورٹس کے مطابق بی سی سی آئی کے اعلیٰ حکام میچ کے دوران موجود نہیں ہوں گے، صرف قائم مقام صدر راجیو شکلا شرکت کریں گے۔
    مصر کی ایک عدالت نے معروف فنکارہ وفا عامر کے خلاف جھوٹی خبریں پھیلانے پر ٹک ٹاکر مروہ یسری کو دو سال قید کی سزا سنادی۔ عرب میڈیا کے مطابق الاسکندریہ کی عدالت میں وفا عامر نے ٹک ٹاکر مروہ یسری کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ اس نے سوشل میڈیا پر غلط بیانی کرتے ہوئے ان کی شہرت کو نقصان پہنچایا۔ عدالت کے روبرو مروہ یسری نے اعتراف کیا کہ اس نے وفا عامر پر الزام لگایا تھا کہ وہ انسانی اعضا کی خرید و فروخت میں ملوث ہیں اور اسی کے نتیجے میں مشہور فٹبالر ابراہیم شیکا ہلاک ہوئے۔ تاہم حقیقت یہ ہے کہ الزمالک کلب کے یہ کھلاڑی کینسر...
    مودی کا جنگی جنون بے قابو ہے جب کہ  بھارت مزید جنگی ہتھیاروں کی خریداری میں مصروف ہے۔ رپورٹ کے مطابق آپریشن سندور کی ناکامی کے بعد سیاسی بحران میں ڈوبی مودی سرکار کے نت نئے حربے ناکام ہو رہے ہیں جب کہ معرکہ حق میں پاکستان کے ہاتھوں 6 رافیل طیاروں کی تباہی کے بعد نئے طیارے بھارت کی مجبوری ہیں۔ بھارتی اخبار دی ٹریبیون کے مطابق؛ انڈین ائیر فورس نے دفاعی معاہدے میں مزید 114رافیل لڑاکا طیاروں کی خریداری پر زور دیا ہے، بھارتی فضائیہ نے مزید 114 رافیل طیاروں کی خریداری کی تجویز وزارت دفاع کو پیش کی، بھارتی فضائیہ ایسے طیارے چاہتی ہے جو ملٹی رول آپریشنز کے قابل ہوں۔ دی ٹریبیون نے کہا کہ بھارتی وزارت دفاع ٹینڈر کی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نیوز ڈیسک: سوشل میڈیا پر حال ہی میں سامنے آنے والے ایک واقعے نے صارفین کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ دو نوجوان بیٹیوں نے اپنے والد کے انتقال کے لمحات کو ولاگ بنا کر یوٹیوب پر شیئر کر دیا، جس پر سخت غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بزرگ والد اپنی زندگی کے آخری لمحات گزار رہے ہیں، جبکہ بیٹیاں اس دوران کیمرہ آن رکھ کر نہ صرف لمحے قید کر رہی ہیں بلکہ ہنسی مذاق بھی کر رہی ہیں۔ ویڈیو میں وہ ایک دوسرے سے کہتی سنائی دیتی ہیں کہ ہمارے یوٹیوب چینل کو لائک اور سبسکرائب کریں۔ کبھی وہ والد کو عینک پہنا رہی...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بچیوں کو سرویکل کینسر سے بچاو کی قومی مہم کی تیاریاں مکمل کرلی گئی، مہم کیلئے سرکاری، نجی گرلز اسکولز اور مدارس کی لسٹ فائنل ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق ملکی تاریخ کی پہلی قومی انسداد سرویکل کینسر مہم کا آغاز کل سے ہو گا، انسداد سرویکل کینسر مہم پنجاب، سندھ، اسلام آباد، آزاد کشمیر میں چلے گی۔ ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر، وفاق، صوبوں کو ایچ پی وی ویکسین، سرنجز فراہم کر دی گئیں، انسداد سروایکل کینسر ویکسینیشن مہم 15 سے 27 ستمبر تک چلے گی۔ پنجاب 88 لاکھ ایچ پی وی ویکسین، سندھ میں 4 ملین ڈوزز بھجوائی ہیں، آزادکشمیر حکومت کو 3 لاکھ 49 ہزار ایچ پی وی ویکسین ڈوزز دی گئی...
    کراچی: آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں معروف شاعر اور افسانہ نگار سید کاشف رضا کے شعری مجموعے "گلِ دوگانہ" کی تقریبِ رونمائی منعقد ہوئی۔ سینئر صحافی غازی صلاح الدین کی زیر صدارت منعقدہ تقریب میں ادیبوں، شاعروں اور دانشوروں کی بڑی تعداد شریک ہوئی، معروف نقاد اور ادیب ناصر عباس نیئر مہمانِ خصوصی تھے۔ ناصر عباس نیئر نے کہا کہ کاشف رضا جدید ادب کا ایک اہم نام ہیں جن کی شاعری تہہ در تہہ معنی لیے ہوئے ہے اور "ممنوعہ موسموں" میں لکھنے کی جرات رکھنے والے ہی اصل ادیب کہلاتے ہیں۔ ناصر عباس نیئر نے مزید کہا کہ کاشف کی شاعری محبت کے دکھ اور خوشی دونوں کو بیان کرتی ہے، ان کی آزاد نظموں میں عورت،...
    میکسیکو کی ریاست یوکاٹن میں ٹریفک حادثے میں 15 افراد ہلاک ہوگئے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق میکسیکو کی ریاست یوکاٹن میں ہائی وے پر ٹریلر، کار اور ٹیکسی کی ٹکر کے باعث حادثہ پیش آیا۔ میکسیکن ریاست یوکاٹن کے گورنر یوکین ڈیاز مینا نے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین سے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ Post Views: 2
    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سینیئر وزیر مریم اورنگزیب نے بوٹ پر سیت پور کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا اور متاثرین سے ملاقات کی۔ دن کے وقت سیت پور کے دورے کے بعد وہ رات کو دوبارہ علی پور بھی پہنچیں۔ وزیر اعلیٰ کی خصوصی ہدایت پر سیت پور کے اندرونی علاقوں میں ٹینٹ اور دیگر امدادی سامان کی ترسیل جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب زدہ علاقوں میں بجلی بلوں کی وصولی سے روک دیا مریم اورنگزیب نے فلڈ ریلیف کیمپوں میں متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی اور کہا کہ مجھے آپ کی بہن، بیٹی اور ماں مریم نواز نے آپ کی تکلیف میں آپ کے پاس بھیجا ہے۔...
    ایران کے معروف گلوکار اور اداکار امید جہاں دل کا دورہ پڑنے کے باعث 43 برس کی عمر میں زندگی کی بازی ہار گئے۔ وہ جنوبی ایران کی لوک موسیقی کو پاپ رنگ میں ڈھالنے کے منفرد انداز کی وجہ سے شہرت رکھتے تھے، وہ ایران کے شہر بم میں منعقدہ فیسٹیول میں پرفارم کر رہے تھے کہ اچانک اسٹیج پر ہی دل کا دورہ پڑا اور وہ گر گئے، انہیں فوری طور پر ایمرجنسی ٹیم نے اسپتال منتقل کیا، جہاں ڈاکٹروں نے دو بار دل کی بحالی (Cardiac Resuscitation) کی کوشش کی اور انہیں آئی سی یو منتقل کیا، تاہم وہ انتقال کر گئے۔ امید جہاں 1982ء میں ایران کے شہر آبادان میں پیدا ہوئے، وہ...
    پنجاب کے تمام دریاؤں کا پانی سندھ میں شامل ہونے کے بعد دریا میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہونے سے گڈو بیراج پر اونچے درجے کا سیلابی ریلا پہنچ گیا۔ گڈو بیراج پر پانی کی آمد 6لاکھ 12ہزار269 کیوسک اور اخراج 5لاکھ 82ہزار942 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ نشیبی علاقوں کے لیے وارننگ جاری کر دی گئی جبکہ متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا، عوام کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کر دی گئی۔ کندھکوٹ کے کچے کے تمام علاقے زیر آب آگئے جبکہ سیلاب کے باعث ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں بھی زیر آب آگئیں۔ پاک بحریہ کی ایمرجنسی ریسپانس ٹیم کشمور، گھوٹکی، سکھر اور شکارپور میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ ایمرجنسی...
    علی پور، ہیڈ پنجند پر پانی کی سطح میں کمی، بندبوسن میں ریسکیو کارروائیاں جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 14 September, 2025 سب نیوز علی پور:(ائی پی ایس)تحصیل علی پور میں دریائے چناب پر واقع ہیڈ پنجند کے مقام پر پانی کی سطح میں بتدریج کمی آنا شروع ہو گئی ہے۔ محکمہ آبپاشی کے مطابق ہفتے کے روز پانی کی آمد و اخراج 4 لاکھ 22 ہزار 552 کیوسک ریکارڈ کی گئی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پانی کی سطح میں یہ کمی عارضی ہو سکتی ہے تاہم مسلسل نگرانی ضروری ہے تاکہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے بروقت اقدامات کیے جا سکیں۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ...
    لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب میں قدرتی آفات سے نمٹنے والے ادارے پی ڈی ایم اے نے مون سون بارشوں کے گیارھویں سپیل کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق حالیہ بارشوں اور سیلاب سے صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 104 تک جا پہنچی ہے جبکہ لاکھوں افراد متاثر ہوئے ہیں۔ دریائے راوی، چناب اور ستلج کے سیلابی ریلوں نے کئی علاقوں میں تباہی مچائی۔ انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ 16 سے 19 ستمبر کے دوران دریاؤں کے بالائی علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے جس کے باعث ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ دریاؤں کے قریب جانے اور...
    صیہونی فضائیہ کی تازہ کارروائیوں میں مزید 50 سے زائد فلسطینی شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 14 September, 2025 سب نیوز غزہ:(آئی پی ایس)محصور غزہ ایک بار پھر اسرائیلی جارحیت کی لپیٹ میں آ گیا، جہاں اسرائیلی فوج نے گزشتہ روز حملوں کی شدت میں خطرناک حد تک اضافہ کرتے ہوئے رہائشی علاقوں، پناہ گاہوں اور سرکاری عمارتوں کو نشانہ بنایا۔ تازہ فضائی کارروائیوں میں 50 سے زائد فلسطینی شہید جبکہ 7 افراد بھوک کی شدت سے جان کی بازی ہار گئے۔ شمالی غزہ میں اسرائیلی فضائیہ نے رہائشی عمارتوں پر بمباری کی، جہاں ہر 10 سے 15 منٹ بعد حملے کیے گئے، جس کے باعث متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات کی جانب منتقل ہونے کا بھی موقع نہ مل...
    ڈھاکا یونیورسٹی کے سینٹرل اسٹوڈنٹس یونین (DUCSU) کے انتخابات میں جماعتِ اسلامی کی طلبہ تنظیم نے شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ 1971 کے بعد کسی اسلام پسند طلبہ گروپ نے اس بااثر ادارے پر کنٹرول حاصل کیا ہو۔ بظاہر یہ ایک طالب علموں کا انتخاب ہے، لیکن بھارت کے لیے یہ محض ایک وقتی خبر نہیں بلکہ مستقبل کے لیے ایک تشویش ناک اشارہ ہے۔ یہ ایک سیاسی جھٹکا ہے جس کے اثرات جلد بھارت کی سرحد کے اس پار بھی محسوس کیے جا سکتے ہیں۔ ڈھاکا یونیورسٹی کی حیثیت یہ الیکشن محض کیمپس کا معاملہ نہیں بلکہ بنگلہ دیش کی سیاست کا پیمانہ تصور کیا جاتا ہے۔ جماعتِ اسلامی کی طلبہ تنظیم کی کامیابی...
    سید زین نہ صرف ایک فرض شناس پولیس آفیسر ہیں بلکہ ایک باکمال فنکار بھی ہیں، دن کے وقت وہ جرائم پر کڑی نظر رکھتے ہیں جبکہ رات کو اپنی تخلیقی صلاحیتوں سے لاہور کی خوبصورتی کو کینوس پر امر کر دیتے ہیں۔ سید زین کا فن عام پینٹنگز سے بالکل مختلف ہے۔ وہ سونے کے باریک ورق (Gold Leaf) کو استعمال کرکے تاریخی عمارتوں اور قدرتی مناظر کو نہایت خوبصورتی سے پیش کرتے ہیں۔ شالیمار باغ کی نزاکت ہو یا بادشاہی مسجد کی عظمت، ان کے فن پارے دیکھنے والوں کو لاہور کی تاریخ میں جھانکنے کا موقع بھی دیتے ہیں اور ایک نئی جدت کا احساس بھی دلاتے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ صرف گولڈ لیف...
    پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے ضلع دیر لوئر میں دہشتگردوں کے ساتھ جھڑپ میں سیکیورٹی فورسز کے 7 جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے بیان میں وزیراعلیٰ نے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے جوان قوم کا فخر ہیں۔ انہوں نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ علی امین گنڈاپور نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ امن کے...
    اسلام آباد: حکومت نے ساہیوال کول پاور پلانٹ کیلیے مختص غیر فعال برتھ کو سیمنٹ اور کلنکر برآمدات کیلیے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔  یہ برتھ چین کی آزاد بجلی پیداکرنیوالی کمپنی (IPP) کیلیے مخصوص تھی، اب حکومت پورٹ قاسم اتھارٹی (PQA) اور آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (APCMA) کے تعاون سے چینی کمپنی سے مذاکرات کرے گی تاکہ اس برتھ کو برآمدی مقاصدکیلیے فعال کیاجاسکے۔  ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کی جانب سے تشکیل دی گئی ٹاسک فورس کے حالیہ اجلاس میں PQA کو ہدایت کی گئی کہ وہ کمپنی سے مذاکرات میں سیمنٹ مینوفیکچررزکی معاونت کرے۔ یہ اقدام حکومت اور نجی شعبے کے اشتراک سے سیمنٹ کی برآمدات کوفروغ دینے اور پاکستان کو عالمی...
    موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے معمول سے زیادہ بارش ہو رہی ہے جس پر سونے پر سہاگہ بھارت آبی دہشتگردی کر رہا ہے جس کی وجہ سے پورا ملک سیلاب کی لپیٹ میں ہے۔ لاکھوں افراد بے گھر ہوگئے اور ہزار کے قریب اموات ہوئیں، اس سب کے ذمے دار حکمران ہیں، جب بارش کا پہلا قطرہ زمین کو چھوتا ہے تو کسان کی آنکھوں میں خوشی کی چمک اتر آتی ہے، لیکن وہی قطرے جب بے قابو ہو کر دریاؤں کو طغیانی میں بدل دیتے ہیں تو بستیاں اجڑ جاتی ہیں، زندگیاں لقمہ اجل بن جاتی ہیں اور خواب پانی میں بہہ جاتے ہیں۔ پاکستان کے عوام ہر سال اس کڑی آزمائش کا سامنا کرتے ہیں۔ سوال یہ ہے...
    ہر عروج کو زوال ہے۔ ایک وقت میں دنیا نے رومی سلطنت اور فارسی یا ایرانی سلطنت کا عروج دیکھا۔ حضور ﷺ کے ذریعے اللہ نے اسلام کو عروج دیا جو خلافت راشدہ سے ہوتے ہوئے بنو امیہ، بنو عباس سے ہوتا ہوا سلطنت عثمانیہ تک پہنچا۔ پہلی جنگ عظیم کے خاتمے کے ساتھ مسلمانوں کا جو زوال شروع ہوا ہے وہ ہنوز جاری ہے۔ سلطنت عثمانیہ کے بطن سے اتنے ممالک نکلے کہ دنیا کی ہئیت ہی بدل گئی۔ دوسری جنگ عظیم سے قبل امریکا طاقتور تو ہوچکا تھا مگر ابھی اس کی توجہ داخلی امورکی جانب تھی اور دنیا کی سیاست کا سرخیل برطانیہ ہی تھا۔ دوسری جنگ عظیم میں برطانیہ سپر پاورکی حیثیت سے داخل ہوا اور...
    سینیٹ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے دیت کی کم از کم رقم بڑھانے کا بل منظور کرلیا ہے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں جمعہ کو ہونے والے اجلاس میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے پاکستان پینل کوڈ (ترمیمی) بل 2025 کی منظوری دے دی، جس کے تحت دیت کی کم از کم مالیت 30 ہزار 663 گرام چاندی سے بڑھا کر 45 ہزار گرام مقرر کردی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی میں بلوچستان کی نشستیں بڑھانے کا معاملہ، سینیٹ قائمہ کمیٹی قانون و انصاف نے ذیلی کمیٹی تشکیل دے دی کمیٹی کی صدارت سینیٹر فاروق حمید نائیک نے کی، ان کا کہنا تھا کہ دیت کی رقم میں اضافہ ناگزیر تھا تاکہ انسانی جان...
    کے پی میں شہید فوجی جوانوں کی نمازجنازہ میں پی ٹی آئی کا کوئی رہنما شریک نہیں ہوا، خواجہ آصف WhatsAppFacebookTwitter 0 13 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے 12 جری جوانوں کی نماز جنازہ میں وزیراعلی خیبرپختونخوا سمیت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا کوئی رہنما شریک نہیں ہوا۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں کہا کہ آج کے پی میں افغانستان سے بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں نے ہمارے 12 جری جوان شہید کیے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے جنازوں میں سول اور فوجی قیادت نے شرکت...
    پنجاب کے سیلاب زدہ علاقے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ایک انوکھی شادی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جہاں دولہا ریسکیو کی کشتی میں اپنی دلہن کو رخصت کرا کے لے گیا۔ شدید سیلاب کے باوجود، یہ شادی نہ صرف ممکن ہوئی بلکہ غم کے ماحول میں خوشی کی ایک کرن بھی بن گئی۔ ویڈیو میں دولہا سفید لباس اور پھولوں کے ہار میں خوش نظر آتا ہے، جبکہ دلہن روایتی سرخ لباس میں کشتی میں بیٹھی ہے۔ رخصتی کے موقع پر ریسکیو اہلکاروں نے باراتیوں کو حفاظتی جیکٹس بھی پہنائیں۔ رشتے کی تاریخ طویل تھی، اور شادی رواں ماہ طے تھی۔ قدرتی آفت کے باوجود، دولہا نے ہار نہیں مانی اور کشتیوں کے ذریعے بارات لے کر...
    دیر میں خوارج کے ٹھکانے پرکارروائی، یرغمال بنائے گئے شہریوں کی جانیں بچاتے ہوئے 7 جوان شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 13 September, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز )صوبہ خیبرپختونخوا کے علاقے دیر لال قلعہ میں خوارج کے ٹھکانے پرکارروائی کے دوران یرغمال بنائے گئے شہریوں کی جانیں بچاتے ہوئے 7 جوان شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دیر کے علاقے لال قلعہ میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے ٹھکانے پر آپریشن کیا گیا۔آئی ایس پی آر نے بتایاکہ سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مثر انداز میں نشانہ بنایا اور آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے کے بعد بھارتی اسپانسرڈ 10 خوارج ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ...
    پشاور بورڈ نے  گیارہویں جماعت کے نتائج کا اعلان کر دیا، تاہم نتائج میں ایک انوکھا اور حیران کن کارنامہ سامنے آیا ہے۔ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج فیز سیون کی تمام طالبات کو فرسٹ ائیر بائیولوجی کے پریکٹیکل امتحان میں فیل قرار دے دیا گیا۔ حیران کن امر یہ ہے کہ پریکٹیکل دینے کے باوجود طالبات کو غیر حاضر لکھ دیا گیا۔ والدین اور طالبات کے مطابق تھیوری میں 70 سے زائد نمبر حاصل کرنے والی کئی طالبات کو بھی پریکٹیکل میں غیر حاضر قرار دیا گیا ہے، جس پر شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔ نتائج سامنے آنے کے بعد طلبا اور والدین نے واقعے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف کارروائی پر زور دیا ہے۔...
    لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی 2023 کو سپریم کورٹ کے جج کے اسکواڈ کی گاڑی جلانے کے کیس کا 125 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔ فیصلہ جج منظر علی گل نے تحریر کیا۔ عدالت نے صنم جاوید، محمد صدیق، طیب علی، سید فیصل اختر اور ظریف خان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے خدیجہ شاہ سمیت 14 مجرموں کی گرفتاری کا بھی حکم دے دیا جو سزا کے دن عدالت میں پیش نہ ہوئے تھے۔ یہ بھی پڑھیں: 9 مئی کو رانا ثنا اللہ کے گھر پر حملہ کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری، پی ٹی آئی کے 17 قائدین کو 2 دفعات کے تحت 10، 10 سال کی سزا فیصلے میں پی ٹی آئی...
    کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کراچی زون نے کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی نے کارروائی کے دوران حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم کوگرفتار کرلیا، ملزم کو ایم اے جناح روڈ کراچی سے گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزم حوالہ ہنڈی میں ملوث ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزم کے قبضے سے 80 لاکھ روپے سے زائد رقم برآمد ہوئی ہے، ملزم سے موبائل فونز اور حوالہ ہنڈی سے...
    لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت نے مال روڈ پر سپریم کورٹ کے جج کی گاڑی جلانے کے معاملے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماؤں سمیت دیگر ملزمان کی سنائی گئیں سزاؤں کا 125 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔ لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید، محمد صدیق، طیب علی، سید فیصل اختر اور ظریف خان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے اور فیصلے کے روز پیش نہ ہونے پر خدیجہ شاہ سمیت 14 ملزمان کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔ عدالت نے شاہ محمود قریشی کو بری کر دیا ہے اور تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ شاہ محمود کا کیس مختلف ہے، انہوں نے ثابت کیا...
    ایشیا کپ کے پانچویں میچ میں سری لنکا نے بنگلادیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ابوظبی میں شیڈول میچ میں بنگلادیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دینے والے سری لنکن کپتان چرتھ اسالانکا کا کہنا تھا کہ انہوں نے فیصلہ پچ کے تازہ ہونے کی وجہ سے کیا ہے۔
    نیپال میں سیاسی بحران شدت اختیار کر گیا ہے جہاں ملک کی پہلی خاتون چیف جسٹس سشیلا کارکی کے عبوری وزیراعظم کا حلف اٹھانے کے بعدپارلیمنٹ کو تحلیل کر دیا گیا ہے اورنئے عام انتخابات 5 مارچ 2026کو کرانے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ صدارتی دفتر سے جاری بیان کے مطابق، پارلیمنٹ کی تحلیل کا فیصلہ عبوری وزیراعظم کی سفارش پر کیا گیا۔ عبوری وزیراعظم سشیلا کارکی بدعنوانی کے خلاف سخت مؤقف اور سپریم کورٹ کی سابق چیف جسٹس کے طور پر جانی جاتی ہیں۔ منصب پر رہتے ہوئے انہوں نے کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی، تاہم بعد ازاں عوامی دباؤ پر ان کے خلاف مواخذے کی تحریک ناکام ہو گئی اور انہوں نے خود استعفیٰ دے...
    کوئی شک نہیں عمران خان کی ہدایت کو کارکن مقدس سمجھتے ہیں: 9 مئی گاڑی جلانے کے کیس کا فیصلہ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 13 September, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز )لاہور میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی 2023 کو سپریم کورٹ کے جج کے اسکواڈ کی گاڑی جلانے کے کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے 125 صفحات کا تفصیلی فیصلہ جاری کیا ہے جس میں عدالت نے صنم جاوید، محمد صدیق، طیب علی، سید فیصل اختر اور ظریف خان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ عدالت نے سزا کے روز پیش نہ ہونے پر خدیجہ شاہ سمیت 14 مجرموں کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔عدالت نے عمر...
    کراچی: ایم اے جناح روڈ پر پٹاخوں کے گودام میں دھماکے سے جاں بحق نوجوان کی والدہ نے گودام مالکان اور حکومت سندھ کے خلاف ہرجانے کے لیے سینئر سول جج جنوبی کی عدالت میں درخواست دائر کردی۔ سینیئر سول جج جنوبی کی عدالت میں ایم اے جناح روڈ پر پٹاخوں کے گودام میں دھماکے میں جاں بحق نوجوان کی والدہ نے عثمان فاروق ایڈووکیٹ کے توسط سے گودام مالکان کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا۔ عثمان فاروق ایڈووکیٹ کے توسط سے فیکٹری مالکان اور حکومت سندھ کے خلاف جان لیوا حادثات ایکٹ کے تحت دعویٰ دائر کیا گیا۔ دعوے میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ 21 اگست کو ایم اے جناح روڈ پر پٹاخوں کے غیر...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ روس پر نئی اور سخت پابندیاں عائد کرنے کے لیے تیار ہیں، تاہم یہ اقدام اسی صورت میں ممکن ہوگا جب تمام نیٹو ممالک روسی تیل کی خریداری مکمل طور پر بند کریں اور یوکرین جنگ ختم کرنے کے لیے اپنی جانب سے پابندیاں نافذ کریں۔ صدر ٹرمپ نے تجویز دی ہے کہ ٹرانس اٹلانٹک اتحاد کے رکن ممالک چین پر 50 سے 100 فیصد تک محصولات عائد کرنے پر غور کریں تاکہ روس پر دباؤ بڑھایا جا سکے۔ یہ محصولات جنگ کے خاتمے کے بعد واپس لے لیے جائیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: یوکرین کو فضائی مدد دیں گے، فوج نہیں بھیجیں گے، ٹرمپ کا اعلان اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم...
    راولپنڈی: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے غیرت کے نام پر قتل ہونے والی سدرہ بی بی کے کیس میں مفرور ملزمان مقتولہ کی والدہ، بہنوں، ساس، بھابھی اور چچا کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ راولپنڈی کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عابد رضوان عابد نے غیرت نام پر قتل ہونے والی 17 سالہ سدرہ بی بی کیس کی سماعت کی اور چالان سماعت کے لیے منظور کر لیا۔ عدالت نے اڈیالہ جیل میں قید 9 ملزمان کے عدالت طلبی کے نوٹس جاری کردیے اور تمام ملزمان کو 15 ستمبر کو پیش کرنے کے لیے سپرنٹنڈنٹ جیل کو حکم جاری کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی سدرہ قتل کیس؛ تمام 6 ملزمان کا مزید چار روزہ...
    نیویارک کے میئر کے لیے ڈیموکریٹک کے امیدوار زہران ممدانی کے بقول اگر منتخب ہوگیا تو پولیس کو حکم دیں گے کہ نیتن یاہو کو گرفتار کرلے۔ امریکی میڈیا کے مطابق ڈیموکریٹک امیدوار زہران ممدانی نے کہا کہ میں میئر بننے کے بعد عالمی قوانین پر عمل کریں گے۔ انھوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے وارانٹ گرفتاری عالمی عدالت نے جاری کر رکھے ہیں جس پر عمل درآمد کو یقینی بناؤں گا۔ میئر کے امیدوار زہران ممدانی نے کہا کہ نیویارک شہر قانون پسندوں کا شہر ہے اور عالمی اداروں کے تقدس اور ان کے فیصلوں کا احترام کریں گے۔   ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یقین ظاہر کیا ہے کہ زہران ممدانی نیویارک میئر بننے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ خیال رہے کہ نیویارک کے میئر کے...
    آج کے دور میں اسمارٹ فونز ہیک کرنا سائبر مجرموں کے لیے کوئی مشکل کام نہیں رہا، چاہے آپ اینڈرائیڈ استعمال کر رہے ہوں یا آئی فون۔ ہیکرز مختلف طریقوں جیسے مشکوک لنکس، جعلی ایپس یا عوامی وائی فائی کا استعمال کرکے آپ کے فون تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ ’’فوربز‘‘ کی رپورٹ کے مطابق اگر آپ کو درج ذیل علامات نظر آئیں تو یہ ممکنہ ہیکنگ کی نشانی ہو سکتی ہے۔ بیٹری کا غیر معمولی جلد ختم ہونا اور فون کا بار بار گرم ہونا۔ ایسی ایپس کا اچانک ظاہر ہونا جنہیں آپ نے انسٹال نہیں کیا، یا موجودہ ایپس کا خود بند یا کھلنا۔ نیٹ یا پیکج کا تیزی سے ختم ہونا، یا کال لاگ میں اجنبی...
    سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے نظرثانی بورڈ نے سزا مکمل کرنے والے غیر ملکی قیدیوں کی رہائی کا حکم جاری کر دیا، ساتھ ہی انہیں جلد از جلد ان کے آبائی ممالک واپس بھیجنے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔ عدالت میں پیش کیے گئے 33 غیر ملکی قیدیوں میں 29 مرد اور 4 خواتین شامل تھیں۔ ان پر غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرنے اور اسمگلنگ جیسے الزامات عائد کیے گئے تھے۔ قیدیوں کا تعلق بھارت، افریقہ، کینیا، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک سے ہے۔سماعت کے دوران ایڈیشنل ہوم سیکرٹری، جیل حکام، اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سمیت متعلقہ افسران بھی عدالت میں موجود تھے۔ عدالت نے واضح کیا کہ جن غیر ملکی قیدیوں نے اپنی سزا مکمل کر لی...
    پاکستان یا دہشت گرد،افغانستان انتخاب کر لے ،وزیراعظم کا فیلڈ مارشل کے ہمراہ بنوں کا دورہ،شہید جوانوں کے جنازے میں شرکت،اعلی سطح اجلاس کی صدارت WhatsAppFacebookTwitter 0 13 September, 2025 سب نیوز بنوں (آئی پی ایس )وزیر اعظم شہباز شریف نیکہا ہیکہ افغانستان کو واضح کر دیا گیا ہے کے خارجیوں یا پاکستان میں سے ایک کا انتخاب کر لیں، دہشت گردی کے واقعات میں افغان باشندے شامل ہیں جو سرحد پار سےآ کر پاکستان میں دہشت گردی کر رہے ہیں۔وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بنوں کا دورہ کیا اور دہشت گردی سے متعلق اہم اور اعلی سطحی اجلاس میں شرکت کی۔شہباز شریف نے اس موقع پر کہا کہ دہشت گردی کا بھرپور جواب...
    صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کی تزویراتی شراکت داری دونوں ملکوں کی اقوام کے گہرے دوستانہ تعلقات کی آئینہ دار ہے۔ چینگڈو میں دوسرے گولڈن پانڈا ایوارڈز انٹرنیشنل کلچر فورم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے لوگوں کو متحد کرنے اور تہذیبوں کو جوڑنے میں فن اور ثقافت کی طاقت کو اجاگر کیا، فورم میں چین کے سینئر رہنمائوں، ثقافتی نمائندوں، فنکاروں اور بین الاقوامی مندوبین نے شرکت کی۔ ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدرمملکت نے ایوارڈ جیتنے والوں کو مبارکباد دی اور ان کی تخلیقی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی فنکارانہ کوششیں سرحدوں کو عبور کرتی ہیں اور مشترکہ انسانی اقدار کے ذریعے لوگوں کو اکٹھا کرتی...
    وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا دورہ بنوں، دہشتگردی کیخلاف اہم فیصلے متوقع WhatsAppFacebookTwitter 0 13 September, 2025 سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس ) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اس وقت بنوں کا دورہ کر رہے ہیں جبکہ وزیراعظم شہباز شریف بھی بنوں پہنچ رہے ہیں،دہشت گردی کے خلاف اہم فیصلے متوقع ہیں۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کے دورہ بنوں کے دوران دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشنز کا جائزہ لیا جائے گا۔سکیورٹی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ عسکری اور سیاسی قیادت کی ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف جاری حکمت عملی سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع باجوڑ اور ضلع جنوبی وزیرستان میں فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں...
    بھارت میں مسلسل دوسری بار حکومت بنانے والے مودی اور ان کی متشدد کابینہ کی کارکردگی کی قلعی کھل گئی۔ فوجی اہلکار بھی بغاوت پر اتر آئے۔ بھارتی ریاست بہار میں کم تنخواہ کے باعث ضروریاتِ زندگی پوری نہ ہونے پر بھارتی فوجی احتجاج کے لیے میدان عمل میں اتر آئے۔ بھارتی پرچم تھامے فوجی اہلکاروں نے ریاست بہار کے مختلف شہروں میں احتجاجاً مارچ کیا اور مراعات نہ ملنے کا شکوہ کیا۔ احتجاج کرنے والے بھارتی فوجیوں نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ مطالبات پورے نہ ہوئے تو بہار سے شروع ہونے والا احتجاج پورے ملک میں پھیلا دیں گے۔ بھارتی فوج کے ریٹائرڈ اہلکاروں کی یونین دعویٰ کیا کہ ڈائل-112 کو فعال بنانے کے بعد سے اب تک 15 سابق فوجی ڈیوٹی کے دوران ہلاک ہوچکے...
    ایپل نے باضابطہ اعلان کیا ہے کہ اس کا نیا موبائل آپریٹنگ سسٹم ’آئی او ایس 26‘ عام صارفین کے لیے  15 ستمبر  کو جاری کیا جائے گا۔ یہ اپ ڈیٹ بیک وقت واچ او ایس 26، میک او ایس ٹاہو، آئی پیڈ او ایس 26 اور وژن او ایس 26 کے ساتھ دستیاب ہوگا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ریلیز کے روز غیر معمولی سرور ٹریفک کی وجہ سے بعض صارفین کو اپ ڈیٹ ڈاؤن لوڈ کرنے میں تاخیر کا سامنا ہوسکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: آئی فون 17 لانچ کرتے ہی ایپل کو بڑا مالی نقصان، وجہ کیا بنی؟ اس نئے آپریٹنگ سسٹم کی سب سے نمایاں جھلک اس کا جدید ’لیکویڈ گلاس‘ ڈیزائن ہے جو شفاف اور گلاس...
    ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے اپنے سابق منگیتر حسن زاہد کو اللہ کی رضا کے لیے معاف کرتے ہوئے ان کے خلاف درج تمام مقدمات واپس لینے کا اعلان کردیا۔ ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے حسن زاہد کو مشروط طور پر معاف کردیا. حسن زاہد نے مجھے اغواء کرنے کی غلطی کا اعتراف کیا اور معافی مانگی ۔حسن نے آئندہ ایسی غلطی نہ دہرانے کی یقین دہانی کرائی۔ حسن کی یقین دہانیوں پر میں اسے معاف کرتی ہوں : سامعیہ کا تحریری بیان#SamiyaHijab pic.twitter.com/TiVfBALIjk — Malik Ali Raza (@MalikAliiRaza) September 12, 2025 یکم ستمبر کو سامعہ حجاب نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو جاری کی تھی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ حسن زاہد نے انہیں اغوا کرنے کی کوشش...
    سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کا سزا پوری کرنیوالے غیر ملکی قیدیوں کی رہائی کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 13 September, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس )سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے نظرثانی بورڈ نے سزا پوری کرنے والے غیر ملکی قیدیوں کی رہائی کا حکم دے دیا۔سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں 29 مرد اور 4 خواتین غیرملکی قیدیوں کو پیش کیا گیا جن پر غیرقانونی سرحد پار کرنے اور اسمگلنگ کیالزامات ہیں۔قیدیوں کا تعلق بھارت، افریقا، کینیا اور بنگلادیش سمیت مختلف ممالک سیہے۔اس موقع پر عدالت میں ایڈیشنل ہوم سیکرٹری جیل اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سمیت دیگرافسران بھی پیش ہوئے۔سپریم کورٹ لاہور رجسٹری نے سزا مکمل کرنے والے غیرملکی قیدیوں کو رہائی کا حکم دیتے ہوئے انہیں اپنے ملک واپس بھجوانیکی...
    سندھ حکومت کے ترجمان مصطفیٰ بلوچ نے کہا ہے کہ دریائے سندھ میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران سات لاکھ کیوسک یا اس سے زائد پانی کا ریلا داخل ہونے کا امکان ہے، سندھ حکومت نے ممکنہ فلڈ کے پیش نظر بھرپور تیاری کر رکھی ہے اور متعلقہ ادارے مسلسل نگرانی کر رہے ہیں۔ ترجمان کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے اب تک پانچ سو اٹھائیس ریلیف کیمپس قائم کیے جا چکے ہیں جہاں متاثرہ افراد کے لیے رہائش، کھانے پینے اور طبی سہولیات کا بندوبست کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ریلیف کیمپس اور مختلف میڈیکل کیمپس میں اب تک 77 ہزار پانچ سو بارہ افراد کو طبی امداد دی گئی ہے جبکہ گیارہ لاکھ اسی ہزار سے زائد...
    مقامی اور بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمت میں آج  کمی کا رحجان رہا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 02ڈالر کی کمی سے 3ہزار 643ڈالر کی سطح پر آگئی جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 200روپے کی کمی سے 3لاکھ 86ہزار 300روپے کی سطح پر آگئی۔ فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 172روپے کی کمی سے 3لاکھ 31ہزار 189روپے کی سطح پر آگئی۔ اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 13روپے کی کمی سے 4ہزار 443روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 11روپے کی کمی سے 3ہزار 807روپے کی سطح پر آگئی۔
    سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں خفیہ اطلاعات پر مبنی کارروائیوں کے دوران 35 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، جبکہ جھڑپوں میں 12 اہلکاروں نے جامِ شہادت نوش کیا۔ باجوڑ آپریشن ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق باجوڑ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 22 دہشت گرد ہلاک ہوئے، جنہیں بھارت کے حمایت یافتہ خوارج قرار دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کا انجام عبرتناک موت ہے، وزیر داخلہ محسن نقوی جنوبی وزیرستان جھڑپ دوسری کارروائی جنوبی وزیرستان میں ہوئی جہاں سیکیورٹی فورسز نے 13 دہشتگردوں کو مار گرایا۔ تاہم، اس دوران 12 اہلکاروں نے بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت پائی۔ اسلحہ...
    وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اور  فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے دورہ بنوں کے دوران دہشت گردی کے خلاف جاری حکمت عملی سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اس وقت بنوں کا دورہ کر رہے ہیں اور وزیر اعظم پاکستان بھی بنوں پہنچ رہے ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع  نے بتایا کہ دورے کے دوران دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشنز کا جائزہ لیا جائے گا۔ سیکیورٹی ذرائع  کے مطابق عسکری اور سیاسی قیادت کی ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف جاری حکمت عملی سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔
    ٹوکیو میں ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کا آغاز ہوگیا، ایونٹ کے ابتدائی سیشن میں کینیڈا اور اسپین نے ایک ایک گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا۔ کینیڈا کے ایون ڈنفی نے 35 کلو میٹر واک میں پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ اسپین کی ماریہ پریز نے اسی ایونٹ میں خواتین کے مقابلے میں گولڈ میڈل جیتا۔ پاکستان کی نمائندگی کرنے والے جیولن تھرو اسٹار ارشد ندیم 17 ستمبر کو ایکشن میں دکھائی دیں گے اور میڈل کے حصول کے لیے میدان میں اتریں گے۔
    نیدرلینڈز نے اعلان کیا ہے کہ اگر اسرائیل یوروویژن 2026 میں شریک ہوا تو وہ اس موسیقی کے عالمی مقابلے کا بائیکاٹ کرے گا۔ یہ اعلان نیدرلینڈز کے سرکاری نشریاتی ادارے نے جمعے کے روز کیا۔ ادارے نے مؤقف اختیار کیا کہ غزہ میں جاری سنگین انسانی المیے کے پیش نظر اسرائیل کی شمولیت ناقابلِ قبول ہے۔ یہ بھی پڑھیے: واشنگٹن میں اسرائیل مخالف مظاہرے، کانگریس سے نیتن یاہو کے خطاب کا بائیکاٹ بیان میں کہا گیا کہ ہم صحافتی آزادی کی شدید پامالی اور غزہ میں بڑی تعداد میں صحافیوں کی ہلاکت پر بھی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہیں۔ آئرلینڈ کے نشریاتی ادارے آر ٹی ای نے ایک روز قبل اسی نوعیت کا بیان جاری کیا تھا اور...
    راولپنڈی (نیوزڈیسک) سکیورٹی فورسز نے 10 سے 13 ستمبر کے دوران خیبرپختونخوا میں 2 مختلف کارروائیوں میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 35 خوارج کو واصلِ جہنم کر دیا جبکہ 12 جوان بھی وطن پر قربان ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا، کارروائی کے دوران جوانوں نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد بھارتی سرپرستی میں سرگرم 22 خوارج کو جہنم واصل کر دیا۔ آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ ایک اور جھڑپ جنوبی وزیرستان...
    اسلام آ باد: وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے مصری ہم منصب نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا، جس میں دونوں رہنماؤں نے قطر پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی نے ٹیلی فونک رابطہ کیا، جس میں دونوں رہنماؤں نے دوحا پر اسرائیل کے بلا اشتعال اور غیر قانونی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور اس معاملے پر گہرے تحفظات کا اظہار کیا۔ گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے دوحا میں ہونے والے آئندہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کی تیاریوں، طریقہ کار اور تفصیلات پر بھی مشاورت کی۔...
    افریقی ملک کانگو کے صوبے ایکویٹیئر میں ایک موٹر بوٹ الٹنے کے باعث کم از کم 86 افراد ہلاک ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حادثے کی ابتدائی طور پر حادثے کی وجہ کشتی پر گنجائش سے زائد مسافروں اور سامان کا لادا جانا سامنے آیا ہے۔ علاوہ ازیں اس سفر کے لیے رات کا انتخاب کیا گیا جو درست نہ تھا اور کوئی حفاظتی انتظامات بھی بروئے کار نہیں لائے گئے تھے۔ فی الحال یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ کشتی کی منزل کیا تھا اور کیوں رات گئے سفر پر نکلے تھے۔ ادھر مقامی سول سوسائٹی تنظیم نے اس واقعے کا الزام حکومت پر عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ہلاکتوں کی تعداد کہیں زیادہ ہے۔ تاہم حکومت کی جانب سے اس...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)روٹس اسکول سسٹم نے اسکول کی سطح پر کرکٹ کے فروغ کے لیے ایک جامع منصوبے کا آغاز کر دیا ہے جس کے تحت تربیتی کیمپس اور بڑے ٹورنامنٹس منعقد کیے جائیں گے۔ اس منصوبے کا مقصد طلبہ و طالبات کو کھیلوں میں بھرپور شرکت کے مواقع فراہم کرنا اور کرکٹ کے میدان میں نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانا ہے۔ ہیڈ کوچ روٹس اسکول سسٹم ظہور بھٹی نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ ادارہ گراس روٹ لیول پر کھلاڑیوں کو سامنے لانے کے لیے عملی اقدامات کر رہا ہے۔ اس سلسلے میں تمام کلاسز کے بچوں اور بچیوں کے ٹرائلز مکمل ہو چکے ہیں جن میں کئی باصلاحیت کھلاڑی سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا اب تربیتی کیمپس...
    اگر میئر بنا تو نیتن یاہو کی نیویارک آمد پر گرفتاری کا حکم دوں گا، زہران ممدانی WhatsAppFacebookTwitter 0 13 September, 2025 سب نیوز نیویارک کے میئر کے امیدوار زہران ممدانی نے کہا ہے کہ میں اگر میئر بنا تو اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی نیویارک آمد پر گرفتاری کا حکم دوں گا۔زہران ممدانی کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو کی امریکا میں گرفتاری ظاہر کرے گی کہ نیویارک عالمی قوانین پرعمل کرتا ہے۔اس سے قبل بھی زہران ممدانی نے ایک انٹرویو میں اسرائیلی وزیراعظم کی نیویارک آمد پر گرفتاری کو یقینی قرار دیا تھا۔زہران ممدانی کی نیو یارک میں بڑھتی مقبولیت پر صدر ٹرمپ نے بھی بلآخر یہ تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ زہران ممدانی کی...
    ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر سامعہ حجاب کے اغواء اور دھمکیوں کے کیس کا ڈراپ سین ہو گیا۔ سامعہ حجاب اور ان کے سابق منگیتر حسن زاہد کے درمیان غیر مشروط صلح ہو گئی ہے، جس کے تحت دونوں فریقین نے ایک دوسرے کو فی سبیل اللّٰہ معاف کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سامعہ حجاب نے حسن زاہد کو معاف کرتے ہوئے ان کے خلاف تمام الزامات واپس لے لیے ہیں، جبکہ حسن زاہد نے بھی اپنی غلطیوں کا اعتراف کرتے ہوئے سامعہ سے معافی مانگ لی اور ان کے تمام خدشات دور کر دیے ہیں۔ یاد رہے کہ سامعہ حجاب نے الزام عائد کیا تھا کہ حسن زاہد نے انہیں ان کے گھر کے باہر سے...
    اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن اور مسلم امریکن لیڈرشپ الائنس (MALA) کے زیر اہتمام ایک اعلیٰ سطحی تقریب میں مقررین نے کہا کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے (Indus Waters Treaty) کو یکطرفہ طور پر معطل کرنے کا اعلان عالمی وعدوں کی ساکھ پر سنگین سوالات اٹھاتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:سندھ طاس معاہدے سے ’فرار‘ اختیار کرنے کی بھارتی کوشش، پاکستان کی کڑی تنقید مقررین نے بھارتی اقدام کو بین الاقوامی قوانین، بشمول انسانی حقوق اور انسانی ہمدردی کے قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔ Speakers have said that Indian move to unilaterally hold the Indus Waters Treaty in abeyance has raised serious doubts about the sanctity of international commitments@PakistanPR_UN @ForeignOfficePk #RadioPakistan #News #IWT #MALA...
    لاہور: ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما حسان نیازی کی ملٹری کورٹ کی کارروائی کے خلاف دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی ہے۔ جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ 16 ستمبر کو درخواست پر سماعت کرے گا۔ عدالت نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کر رکھا ہے۔ رجسٹرار آفس نے مؤقف اپنایا ہے کہ درخواست کے ساتھ کمانڈنگ آفیسر کے مصدقہ آرڈر کی نقل شامل نہیں کی گئی اور متعلقہ فورم سے رجوع بھی نہیں کیا گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز عدالت نے حسان نیازی کی ملٹری کسٹڈی، ملٹری کورٹ کی کارروائی اور کورٹ مارشل کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کیا...
    مودی سرکار کی ناقص پالیسیوں اور غیر سنجیدہ اقدامات نے بھارتی معیشت کو شدید بحران کی طرف دھکیل دیا ہے۔ ہٹ دھرمی اور امریکی ٹیرف کے باعث بھارت کی اہم صنعتیں مفلوج ہو کر رہ گئی ہیں۔ بین الاقوامی میڈیا الجزیرہ کے مطابق امریکا کی جانب سے 50 فیصد ٹیرف نے بھارت کی قالین صنعت کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ خاص طور پر بھدوہی کے قالین برآمد کنندگان کا کاروبار ٹھپ ہوچکا ہے اور گزشتہ ایک ماہ میں امریکا کو کوئی بھی کارگو نہیں بھیجا گیا۔ بھارت میں قالین کے کاروبار سے وابستہ افراد بدترین حالات کی وجہ سے شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔ کئی صنعت کاروں کا کہنا ہے کہ یہ ان کے 50 سالہ کیریئر کا سب...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز کراچی کنگز نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی ٹیم پنجاب کنگز کے متنازع پروموشنل بینر پر بھرپور اور تخلیقی جواب دے دیا۔ ایشیا کپ 2025 میں اتوار کو پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے ہائی وولٹیج میچ سے قبل اداکارہ پریتی زنٹا کی فرنچائز پنجاب کنگز نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی تھی جس میں بھارت کا لوگو نمایاں جبکہ پاکستان کا لوگو جان بوجھ کر خالی چھوڑا گیا۔ پنجاب کنگز کی اس حرکت نے شائقین کو برہمی میں مبتلا کردیا اور کرکٹ فینز نے اسے کھیل کی روح اور وقار کے منافی قرار دیا۔ https://www.facebook.com/photo?fbid=1203714525131517&set=a.608164394686536 جوابی وار میں کراچی کنگز نے ایک پراثر پوسٹ جاری کی...
    سندھ  اسمبلی کی رکن اور پارلیمانی سیکریٹری برائے محکمہ اقلیتی امور، رُوما مشتاق مٹو نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے کی جانے والی کوششوں اور ان کے وژن کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ رُوما مشتاق مٹو نے کہا کہ ’بلاول بھٹو زرداری کا سیلاب زدگان کے لیے عزم اور درد مندی لاکھوں متاثرہ خاندانوں کے لیے روشنی کی کرن ہے، چیئرمین بلاول بھٹو نے ہمیشہ غریب، کسان، مزدور اور پسے ہوئے طبقے کی آواز بن کر قیادت کی ہے، آج بھی ان کی اولین ترجیح سیلاب متاثرین کی بحالی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’وفاقی حکومت کی جانب سے زرعی اور ماحولیاتی ایمرجنسی کے اعلان کا کریڈٹ بلاول بھٹو زرداری کی...
    اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی جانب سے فلسطینی مسئلے پر تاریخی ‘نیو یارک اعلامیہ’ کی منظوری کے بعد اسلامی تعاون تنظیم  (او آئی سی) نے کہا ہے کہ اب تمام ممالک کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس دستاویز میں شامل اقدامات کو عملی جامہ پہنائیں۔ یہ اعلامیہ جس میں دو ریاستی حل اور اسرائیل-فلسطین تنازع کے پرامن حل پر زور دیا گیا ہے، جمعہ کو جنرل اسمبلی میں بھاری اکثریت سے منظور ہوا۔ یہ بھی پڑھیے: اقوام متحدہ اور او آئی سی میں تعاون کو مزید مضبوط بنایا جائے، پاکستان کی تجویز سعودی عرب اور فرانس کی جانب سے پیش کیے گئے اس قرارداد کے حق میں 142 ممالک نے ووٹ دیا، 10 نے مخالفت کی جبکہ 12...
    حسان نیازی کی ملٹری کورٹ کارروائی کیخلاف درخواست سماعت کےلئے مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 13 September, 2025 سب نیوز لاہور:ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما حسان نیازی کی ملٹری کورٹ کی کارروائی کے خلاف دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی ہے۔جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ 16 ستمبر کو درخواست پر سماعت کرے گا۔ عدالت نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کر رکھا ہے۔ رجسٹرار آفس نے مؤقف اپنایا ہے کہ درخواست کے ساتھ کمانڈنگ آفیسر کے مصدقہ آرڈر کی نقل شامل نہیں کی گئی اور متعلقہ فورم سے رجوع بھی نہیں کیا گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز عدالت نے حسان نیازی کی ملٹری کسٹڈی، ملٹری...
    ڈھاکا/لندن(نیوز ڈیسک) عالمی جریدے فنانشل ٹائمز نے ایک دستاویزی فلم جاری کی ہے جس میں بنگلا دیش کی سابق وزیراعظم اور مودی نواز رہنما شیخ حسینہ کے دورِ حکومت کو آمرانہ، بدعنوان اور کرپٹ قرار دیا گیا ہے۔ فلم میں مقامی اور بین الاقوامی ماہرین کی تحقیقات شامل ہیں جنہوں نے ان کے طرزِ حکمرانی پر سنگین سوالات اٹھائے۔ طلبا تحریک کی کوآرڈی نیٹر رافیہ رحنوما حریدی کے مطابق شیخ حسینہ کا دور کسی بھی طرح جمہوری نہیں تھا۔ جنوبی ایشیا کے بیورو چیف جان ریڈ نے کہا کہ نوکریوں کے کوٹے میں کرپشن اور آمرانہ رویے کے باعث طلبا کی تحریک اپنے عروج پر پہنچی۔ ان کے بقول بنگلا دیش میں کرپشن کی وسعت دنیا میں منفرد تھی، حتیٰ...
    عالمی جریدے فنانشل ٹائمز نے بنگلا دیش کی سابق وزیراعظم اور مودی نواز رہنما شیخ حسینہ کے آمرانہ دور پر مبنی ایک دستاویزی فلم جاری کی ہے، جس میں مقامی اور عالمی ماہرین کی تحقیقات کی بنیاد پر ان کی بدعنوانی، کرپشن اور آمرانہ طرزِ حکومت کا پردہ فاش کیا گیا ہے۔ فلم میں طلبا تحریک کی کوآرڈی نیٹر رافیہ رحنوما حریدی کا کہنا ہے کہ شیخ حسینہ کا دور کسی بھی طور جمہوری نہیں تھا۔ جنوبی ایشیا کے بیورو چیف آف فنانشل ٹائمز جان ریڈ کے مطابق، شیخ حسینہ کے خلاف طلبا کی احتجاجی تحریک نوکریوں کے کوٹے میں کرپشن اور ان کے آمرانہ رویے کے باعث اپنے عروج پر پہنچی۔ وہ کہتے ہیں کہ بنگلا دیش میں بدعنوانی کی وسعت...
    راولپنڈی ( نیوزڈیسک) 26 نومبر کے 7 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی گئی۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ کے رخصت پر ہونے کے باعث سماعت بغیر کارروائی ملتوی کی گئی، عمران خان کے وکیل حسنین مرتضیٰ سنبل عدالت میں پیش ہوئے جبکہ وکلاء پینل میں محمد فیصل ملک اور عرفان احمد خان نیازی بھی شامل تھے۔ اڈیالہ جیل میں میڈیکل بورڈ تشکیل دے کر بانی پی ٹی آئی عمران خان کا مکمل طبی معائنہ کرانے کی درخواست بھی زیر سماعت تھی، اسے بھی عدالت نے 18 ستمبر تک ملتوی کر دیا۔ یاد رہے کہ بانی...
    بیجنگ (نیوز ڈیسک) امریکا نے یمن کے حوثیوں کی معاونت کے الزام میں 32 اداروں اور شخصیات پر تجارتی پابندیاں عائد کر دیں جن میں 23 ادارے چین سے تعلق رکھتے ہیں۔ امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق یہ ادارے حوثیوں کی فنڈ ریزنگ، اسمگلنگ اور حملوں کی کارروائیوں میں سہولت کاری میں ملوث تھے۔ بھارت، ایران، ترکیہ اور متحدہ عرب امارات کے ادارے بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔ چین نے امریکی اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدامات بین الاقوامی قانون اور تعلقات کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی ہیں۔ ترجمان چینی وزارت خارجہ کے مطابق امریکا کے یہ یکطرفہ فیصلے خطے میں کشیدگی بڑھا سکتے ہیں۔ ادھر امریکی وزارت خزانہ نے جی سیون اور...
    مریم نواز کا رحیم یار خان کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ ،گھروں کی بحالی کی یقین دہانی WhatsAppFacebookTwitter 0 13 September, 2025 سب نیوز وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے رحیم یار خان کے سیلاب زدہ علاقوں کے دورے کے دوران متاثرین کیلئے امداد کا اعلان کیا۔ مریم نواز نے رحیم یار خان کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے لیاقت پور کے نواحی علاقے ظاہر پیر میں امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور ریلیف کیمپوں میں سیلاب متاثرین سے ملاقات کی۔ دورے میں وزیراعلیٰ پنجاب کو صحت کی سہولیات پر بریفنگ دی گئی، اس دوران وزیراعلیٰ نے متاثرہ خاندانوں سے مسائل اور ضروریات کے بارے میں دریافت کرتے ہوئے امدادی سرگرمیوں میں مصروف...
    لاہور (نیوز ڈیسک) سیشن عدالت نے معروف یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف مبینہ توہینِ مذہب سے متعلق مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ ایڈیشنل سیشن جج شفقت شہباز راجہ کے جاری کردہ فیصلے میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) کو قانون کے مطابق کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔ یہ درخواست شہری شہزادہ عدنان نے دائر کی تھی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ رجب بٹ نے اپنے بیانات میں توہینِ مذہب کا ارتکاب کیا ہے۔ درخواست گزار کے مطابق انہوں نے NCCIA کو باقاعدہ شکایت بھی دی، لیکن کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد تحریری حکم نامہ جاری کیا اور ہدایت دی...
    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قصور سیکٹر اور جلال پور پیر والا، ملتان میں قائم فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قصور سیکٹر اور جلالپور پیروالا، ملتان میں قائم فلڈ ریلیف کیمپ  کے دورے کے موقع پر  حالیہ سیلابی صورتحال اور جاری امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ دورے کا مقصد سول انتظامیہ اور فوج کے درمیان مربوط تعاون کو مزید مؤثر بنانا تھا تاکہ متاثرہ آبادی کو بروقت اور مؤثر امداد فراہم کی جا سکے۔  اس موقع پر چیف سیکرٹری پنجاب اور سول انتظامیہ کے دیگر سینئر حکام بھی موجود تھے جب کہ چیف آف آرمی اسٹاف کو زمینی صورتحال اور...
    لاہور کی سیشن عدالت نے معروف یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف مبینہ توہین مذہب سے متعلق مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج شفقت شہباز راجہ کی جانب سے جاری کردہ فیصلے میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) کو قانون کے مطابق کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔ یہ درخواست شہری شہزادہ عدنان کی جانب سے دائر کی گئی تھی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ یوٹیوبر رجب بٹ نے اپنے بیانات میں توہین مذہب کا ارتکاب کیا ہے۔ درخواست گزار کے مطابق اس نے NCCIA کو باقاعدہ شکایت جمع کرائی، تاہم ادارے کی جانب سے کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔ عدالت نے...
    کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی قیادت متاثرہ خاندانوں کے لیے امید کی کرن ہے۔ اپنے بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ بلاول بھٹو عوام کے دکھ درد کو اپنا سمجھتے ہیں اور پیپلز پارٹی ان کی قیادت میں متاثرین کی مکمل بحالی تک چین سے نہیں بیٹھے گی۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو کا مؤقف عوام دوستی اور دوراندیشی کی عکاسی کرتا ہے اور یہی ان کی قیادت کی روشن مثال ہے۔ بلاول بھٹو نے ہمیشہ مشکل وقت میں عوام کا ساتھ دیا اور آج...
    نیپال کے صدر رام چندر پوڈیل نے پارلیمنٹ تحلیل کرتے ہوئے 5 مارچ 2026 کو عام انتخابات کے انعقاد کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ ایک ہفتے تک جاری رہنے والی پرتشدد جھڑپوں کے بعد کیا گیا۔ صدر کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایوانِ نمائندگان کو تحلیل کر دیا گیا ہے اور نئے انتخابات کی تاریخ مقرر کر دی گئی ہے۔ اسی دوران صدر پوڈیل نے سابق چیف جسٹس سوشیلا کارکی کو ملک کی پہلی خاتون عبوری وزیراعظم مقرر کر دیا۔ ان کی تقرری 2 روزہ مذاکرات کے بعد عمل میں آئی جن میں صدر، آرمی چیف اشوک راج سگڈیل اور احتجاجی رہنماؤں نے شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیے: نیپال کی پہلی خاتون وزیراعظم کا...
    نیویارک (ویب ڈیسک) نیویارک شہر کے ڈیموکریٹک میئر امیدوار زہران ممدانی نے کہا ہے کہ اگر وہ میئر منتخب ہوئے تو پولیس کو حکم دیں گے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کو نیویارک آنے پر گرفتار کرلیا جائے۔ ممدانی نے کہا کہ نیتن یاہو کی امریکا میں گرفتاری اس بات کا ثبوت ہوگی کہ نیویارک عالمی قوانین کی پاسداری کرتا ہے۔ ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیش گوئی کی ہے کہ زہران ممدانی نیویارک کے میئر بننے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ ان کے مطابق ممدانی کی ممکنہ جیت عوامی بغاوت کا نتیجہ ہوگی۔ یاد رہے کہ نیویارک میئر کا الیکشن 4 نومبر کو ہوگا۔ اس انتخاب میں ڈیموکریٹک امیدوار زہران ممدانی کا مقابلہ ری پبلکن امیدوار کرٹیس...
    2006 کے ممبئی ٹرین بم دھماکا کیس میں بری ہونے والے عبد الواحد شیخ نے ’حراستی تشدد‘ اور غلط قید کی بنیاد پر 9 کروڑ روپے ہرجانے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے یہ درخواست قومی اور مہاراشٹر انسانی حقوق کمیشن کو جمع کرائی ہے اور اپنے لیے بحالی (rehabilitation) میں مدد کی بھی اپیل کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:امریکی موٹل میں بھارتی شہری کا سر قلم، قاتل گرفتار شیخ کو مہاراشٹر اے ٹی ایس نے 2006 میں گرفتار کیا تھا اور وہ تقریباً 9 سال جیل میں قید رہے۔ 2015 میں خصوصی عدالت نے انہیں تمام الزامات سے بری کر دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ جیل کی سزا نے ان کی تعلیم، کیریئر اور ذاتی زندگی کو...
    اسلام آباد (صغیر چوہدری)اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یو این ویمن نے نیشنل کمیشن آن دی اسٹیٹس آف ویمن کے تعاون سے دو روزہ مکالمے کا آغاز کر دیا۔ مکالمے کا موضوع تھا: ’’کیئر سسٹمز میں تبدیلی: پاکستان میں معاشی ترقی اور سماجی مساوات کا روڈمیپ‘‘۔ افتتاحی اجلاس میں مقررین نے کہا کہ خواتین کی بلا معاوضہ محنت کو تسلیم کرنا اور دیکھ بھال کے شعبے کو باضابطہ معیشت کا حصہ بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ این سی ایس ڈبلیو کی قائم مقام چیئرپرسن املیہ اظہر نے کہا کہ یہ صرف خدمات کی فراہمی کا معاملہ نہیں بلکہ خواتین کو وہ عزت و وقار دینا ہے جس کی وہ حقدار ہیں۔ یو این ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر محمد یحییٰ نے کہا...
    راولپنڈی: اے این ایف نے انسداد اسمگلنگ کارروائیوں میں 4 کروڑ 80 لاکھ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کرلی۔ ترجمان کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف)  کا ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ اور خرید و فروخت کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، اس دوران  5 مختلف کارروائیوں کے دوران 7 ملزمان  کو گرفتار کرکے 4کروڑ  80لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 210 کلوگرام منشیات برآمد کرلی۔ ایک کارروائی میں سبزی منڈی کراچی کے قریب ٹرک سے 60 کلو چرس اور 13 کلو آئس برآمد  کرلی گئی اور 2ملزمان کو گرفتار  کرلیا گیا۔ اسی طرح برکی روڑ لاہور کے قریب موٹر سائیکل سوار 3 ملزمان سے 2.400 کلو چرس اور 1کلو ہیروئن برآمد  کی...
    نیویارک شہر کے میئر کےلیے ڈیموکریٹک امیدوار زہران ممدانی نے تہلکہ خیز اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ انتخاب جیت گئے تو اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو نیویارک آنے پر گرفتار کرنے کا حکم دیں گے۔ زہران کے مطابق یہ اقدام دنیا کو یہ پیغام دے گا کہ نیویارک بین الاقوامی قوانین کے احترام میں سنجیدہ ہے اور جنگی جرائم پر کسی کو استثنیٰ حاصل نہیں ہونا چاہیے۔ زہران ممدانی کے اس بیان نے امریکی سیاست میں نئی بحث کو جنم دے دیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اس معاملے پر اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ ممدانی کے جیتنے کے امکانات روشن ہیں۔ ان کے بقول، اگر وہ کامیاب ہوئے تو یہ عوامی بغاوت اور...