2025-07-26@00:34:31 GMT
تلاش کی گنتی: 626

«اڈیالہ جیل»:

(نئی خبر)
    راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کی وجہ سے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت بھی آج ملتوی کردی گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت میں جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت آج جج امجد علی شاہ کے روبرو اڈیالہ جیل میں ہونی تھی، تاہم  عدالت نے سماعت 15 جنوری تک ملتوی کردی۔ یہ خبر بھی پڑھیں: جی ایچ کیو حملہ؛ ایک اور ملزم پر فرد جرم عائد، کیس کی سماعت روزانہ ہوگی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں زیر سماعت دیگر عدالتی امور اور سیکورٹی کے باعث ملتوی کی گئی، جس کے بعد اب آئندہ سماعت پر بیان ریکارڈ کروانے کے لیے استغاثہ کے 5گواہان طلب کیے...
     190 ملین پاؤنڈ کیس جس کا فیصلہ آج  پاکستان تحریک انصاف  کے بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف سنایا جانے والا تھا تیسری بار مؤخر کردیا گیا ہے، فیصلہ اب 17 جنوری کو سنایا جائے گا۔ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا اڈیالہ جیل سے روانہ ہوگئے ہیں۔ جج ناصر جاوید نے روانگی سے قبل کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی عدالت میں پیش نہیں ہوئے، میں ساڑھے 8 بجے عدالت پہنچا، بانی پی ٹی آئی کو دو مرتبہ پیغام بھی بھیجا، ملزمان کے وکلا بھی عدالت نہیں پہنچے، اب فیصلہ 17 جنوری کو سنایا جائے گا۔ عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے اڈیالہ جیل کے باہر...
    راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 جنوری 2025)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹرگوہر کا کہنا ہے کہ ہمارے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے،عدالتی عملے نے آگاہ کیا تھا کہ فیصلہ آج سنایا جائیگا،ہمیں نہیں پتہ جج اتنی جلدی عدالت کیسے پہنچ گئے،جج صاحب نے اپنی مرضی سے فیصلہ موخر کیا،راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہمیںجیل میں داخل ہونے سے پہلے بتادیا گیا کہ فیصلہ موخر کر دیا گیا ہے۔ہم فیصلے کیلئے تیار ہو کر آئے تھے۔عدالتی عملے نے بتایا تھا کہ فیصلہ آج 11بجے سنایا جائیگا۔ فیصلہ انصاف پر ہوا تو بانی پی ٹی آئی عمران خان کو آج بری ہونا تھا۔ہمیں دیوار پر لکھا صاف نظر آرہا ہے...
    چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ بیہودہ کیس ہے، اگر انصاف ہوتا تو آج رہائی ہوتی۔ آج کے دن فیصلہ آتا تو ہم بالکل تیار تھے۔ آج جج صاحب نے اپنی مرضی سے فیصلے میں تاخیر کی کوئی ڈیل نہیں ہوئی۔ بیرسٹر گوہر خان نے سلمان اکرم راجا کے ہمراہ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہم انتظار میں تھے کہ آج 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ آئے گا لیکن اڈیالہ جیل میں داخلے سے قبل ہی ہمیں بتا دیا گیا کہ تاریخ 17 جنوری دے دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں دیوار پر لکھا نظر آتا ہے کہ ہمارے ساتھ نا انصافی ہوتی رہی...
    راولپنڈی: احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کہا ہے کہ آج کیس کا فیصلہ تیار اور دستخط شدہ میرے پاس ہے۔ اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈز کیس کی سماعت ہوئی، جس میں ملزمان بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی  عدالت میں پیش نہیں ہوئے اور عدالت نے آج تیسری مرتبہ فیصلہ مؤخر کردیا ہے۔ سماعت سے قبل احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا اڈیالہ جیل پہنچے جب کہ نیب پراسیکیوٹر چوہدری نذر، نیب لیگل ٹیم کے ممبران عرفان احمد،سہیل عارف اور اویس ارشد، احتساب عدالت اسلام آباد کا عملہ  اور بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکلا سلمان اکرم راجا ایڈووکیٹ اور دیگر بھی جیل پہنچے تھے۔ اڈیالہ جیل میں...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ آج اڈیالہ جیل میں ہم سب منتظر تھے کہ 11بجے فیصلہ سنایا جائے گا، یہاں پتہ چلا کہ فیصلے کا اعلان پھر موخر کردیا گیا ہے، 190ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ نہ آنا کسی ڈیل کا نتیجہ نہیں۔ چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں فیصلے کا وقت گیارہ بجے کا دیا گیا تھااور ہم اسی حساب سے آئے ہیں،ہم تو تیار تھے کہ فیصلہ آج سنایا جائے گا، ہمارے ساتھ ناانصافی ہوتی رہی  ہے،ہمارے  ساتھ ٹرائل کورٹس کا رویہ غیرمساوی رہا ہے،ان کاکہناتھا کہ بانی پی ٹی آئی پر دباؤ ڈالنے کیلئے بشریٰ بی بی کا...
    راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 جنوری 2025)190ملین پاﺅنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اوران کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف دائر کردہ ریفرنس کا فیصلہ ایک بار پھر موخر کر دیاگیا، احتساب عدالت 190 پاونڈز ریفرنس کا فیصلہ 17 جنوری جمعہ کے روز سنائے گی،احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کی، ملزمان کے وکلاءعدالت تاخیر سے عدالت پہنچے جس پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاونڈ کا فیصلہ اڈیالہ جیل میں سنانا تھا۔ احتساب عدالت کے جج 9 بجے سے کمرہ عدالت میں موجود تھے تاہم عمران خان، بشریٰ بی بی...
    راولپنڈی (صغیر چوہدری ) عمران خان اور انکی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پاونڈ کرپشن ریفرنس کا فیصلہ 17 جنوری تک ملتوی کردیا گیا احتساب عدالت کے جج صبح 9 سے اڈیالہ جیل میں فیصلہ سنانے کے لئے موجود تھےبشری بی بی تاحال کمرہ عدالت نہئں پہنچیں۔ عمران خان کو بھی ابھی تک کمرہ عدالت میں پیش نہیں کیا جاسکا ۔ ملزمان کے وکلا بھی اڈیالہ جیل کمرہ عدالت نہیں پہنچے ۔
    بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف 190ملین پاونڈ ریفرنس کا فیصلہ آج اڈیالہ جیل میں سنایا جائے گا، احتساب عدالت کے عملے نے بانی پی ٹی آئی کے وکلاء کو باضابطہ طور پر آگاہ کردیا۔190ملین پاونڈ ریفرنس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہوگی، بانی پی ٹی آئی وکیل خالد یوسف چوہدری نے بتایا کہ احتساب عدالت اسلام آباد کے عملے نے باضابطہ طور پر آگاہ کردیا ہے آج 190 ملین پاونڈ ریفرنس کا فیصلہ اڈیالہ جیل میں سنایا جائے گا۔واضح رہے کہ احتساب عدالت نے 190 ملین پاونڈ ریفرنس کا فیصلہ دو مرتبہ موخر کیا تھا، ٹرائل کی آخری سماعت گزشتہ سال 18 دسمبر کو اڈیالہ جیل میں ہوئی تھی، فیصلہ بانی پی ٹی آئی...
    راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پاونڈ ریفرنس کا فیصلہ کل اڈیالہ جیل میں سنایا جائے گا، احتساب عدالت کے عملے نے بانی پی ٹی آئی کے وکلاء کو باضابطہ طور پر آگاہ کردیا 190 ملین پاونڈ ریفرنس کی سماعت کل اڈیالہ جیل میں ہوگی، بانی پی ٹی آئی وکیل خالد یوسف چوہدری نے بتایا کہ احتساب عدالت اسلام آباد کے عملے نے باضابطہ طور پر آگاہ کردیا ہے کل 190 ملین پاونڈ ریفرنس کا فیصلہ اڈیالہ جیل میں سنایا جائے گا۔ واضح رہے کہ احتساب عدالت نے 190 ملین پاونڈ ریفرنس کا فیصلہ دو مرتبہ موخر کیا تھا، ٹرائل کی آخری سماعت گزشتہ سال 18 دسمبر کو اڈیالہ جیل میں...
    وزیر اطلاعات پنجاب نے میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ مریم نواز آج تاریخ کے بھاری مینڈیٹ سے وزیراعلیٰ بن کر پنجاب کی خدمت کر رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ لیڈر جیل میں بیٹھا انتشار پھیلانے کی پلاننگ کرتا جبکہ چیلے باہر مگرمچھ کے آنسو بہاتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ کل تک جو کہتا تھا چھوڑوں گا نہیں آج وہ سب کے پاوں پکڑ رہا ہے۔ تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ مریم نواز اڈیالہ جیل کے قیدی اور اس کے چمچوں کے اعصاب پر سوار ہیں، مریم نواز کو آپ کے مہاتما کی خواہش پر 2018 کے...
    اسلام آ باد : سابق وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی اڈیالہ جیل میں ون آن ملاقات جاری ہے۔ زرائع کے مطابق کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا مکمل سرکاری پروٹوکول کے ساتھ اڈیالہ جیل آئے، بانی پی ٹی آئی اور علی امین گنڈاپور میں ون آن ون ملاقات ہورہی ہے۔ مذاکراتی کمیٹی کے ارکان اسد قیصر، عمر ایوب، علامہ راجہ ناصر عباس اور صاحبزادہ حامد رضا بھی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل پہنچ گئے ہیں، وکیل فیصل چوہدری بھی اڈیالہ جیل پہنچنے والوں میں شامل ہیں، کمیٹی کے دو ارکان حامد خان اور سلمان اکرم راجہ تاحال اڈیالہ جیل نہیں پہنچے۔علی امین گنڈاپور کی بانی پی ٹی آئی سے ون آن...
    ویب ڈیسک:وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری  نے کہا ہے کہ مریم نواز اڈیالہ جیل کے قیدی اور اسکے چمچوں کے اعصاب پر سوار ہیں۔   اسد قیصر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئےعظمیٰ بخاری  نے کہا کہ مریم نواز کو آپکے مہاتما کی خواہش پر 2018 کے الیکشن سے قبل نااہل کروایا پھر باپ کے سامنے گرفتار کروایا،مریم نواز آج تاریخ کے بھاری مینڈیٹ سے وزیراعلی بن کر پنجاب کی خدمت کررہی ہیں ۔ گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی   کی آصفہ بھٹو سے  ملاقات،صوبہ کے مسائل پر تبادلہ خیال  لیڈر جیل میں بیٹھا انتشار پھیلانے کی پلاننگ کرتا چیلے باہر مگر مچھ کے آنسو بہاتے ہیں ،فتنے اور فتنہ پارٹی کی مکاریاں اور عیاریاں قوم بخوبی...
    حکومت نے اسپیکر کے پیغام کے بعد اڈیالہ جیل میں مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات کا اہتمام کیا ہے، ترجمان قومی اسمبلی WhatsAppFacebookTwitter 0 12 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد: ترجمان قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ حکومت نے اسپیکر کے پیغام کے بعد اڈیالہ جیل میں مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات کا اہتمام کیا ہے۔ حکومت نے آج اتوار دن اڑھائی بجے مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات بارے اسپیکر آفس کو باضابطہ طور پر آگاہ کیا ہے۔ ترجمان قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اسپیکر قومی اسمبلی کی مذاکرات کے حوالے سے آبزرویشن جاری کی ہیں۔ جن میں کہا گیا ہے کہ فریقین میں تلخیاں اور سیاسی کشیدگی کے خاتمے میں اسپیکر سردار ایاز صادق کا کلیدی کردار ہے۔ اسپیکر سردار...
    پی ٹی آئی کے سینیئر رہنما حامد خان نے کہا ہے کہ آج دن ڈھائی بجے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملنے جائیں گے۔ انہوں نے کہا ہے  کہ عمران خان سے پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی ملاقات کرے گی، ملاقات میں اسد قیصر، علی امین گنڈاپور، عمر ایوب، سلمان اکرم راجہ اور ناصر عباس موجود ہوں گے۔ اس سے قبل اسد قیصر اور عمر ایوب نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کرانے کی درخواست دی۔ یہ بھی پڑھیے:خواجہ آصف اور مریم نواز مذاکرات ناکام کرنے کی کوشش...
    پنجاب کی وزیراطلاعات عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل فتنہ نے فائنل کال دی تو وہ مس کال ثابت ہوئی۔ شاہدرہ میں پریس کانفرنس سے خطاب میں وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا کہ سول نافرمانی کی تحریک سے پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔ سول نافرمانی کر کے آئی ایم ایف کو خطوط لکھے گئے۔ اڈیالہ جیل فتنہ نے فائنل کال دی تو وہ مس کال ثابت ہوئی۔ ترسیلات زر نہ بھیجنے کی کال کے باوجود اضافہ ہوا اور بیرون ملک سے 3 ارب 10 کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر آئی۔ عظمی بخاری نے کہا کہ ایک شخص کی سازش ہے کہ اداروں اور ملک کو نقصان پہنچانا ہے۔ ادھر تو پھونکوں تعویزوں اور...
    گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ کسی کو سمجھانے کےلیے اڈیالہ جانا پڑا تو ملک کے لیے جائیں گے۔ جو اڈیالہ جیل میں قید ہے اس کے لیے بھی کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔ گورنرز سمٹ سے خطاب میں گورنر سندھ نے کہا کہ اڈیالہ کا قیدی جو کر رہا ہے اسے معلوم ہونا چاہیے کہ اس سے ملک کا نقصان ہورہا ہے۔کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ  پاکستان اور فورسز کو بدنام کرنے میں اڈیالہ کے قیدی کا کردار ہے۔
    اڈیالہ جیل میں عمران خان کی 21 ماہ قید کے دوران کتنے روپے خرچ ہوئے؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 10 January, 2025 سب نیوز راولپنڈی (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی اڈیالہ جیل میں سیکیورٹی پر خطیر رقم خرچ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔سابق وزیراعظم عمران خان کے اڈیالہ جیل میں 21 ماہ قید کے دوران 55 کروڑروپے کے اخراجات ہوئے، بانی پی ٹی آئی کے کم وبیش 630 یوم جیل میں قید کے دوران پراسیکیوشن کی مد میں 38 کروڑ، سیکیورٹی کی مد میں 8 کروڑ جبکہ کھانے سمیت دیگر انتظامات کی مد میں ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد رقم خرچ کی جاچکی ہے۔ بانی پی ٹی آئی کی بیرک کی...
    اسلام آباد: وزیر اعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ و عوامی امور رانا ثنا نے کہا ہے کہ حکومت کو گلگت بلتستان کے لوگوں کی مشکلات کا ادراک ہے، بجلی کی لوڈشیڈنگ بڑا مسلہ ہے ، حکومت اس مشکل میں گلگت بلتستان کی عوام کے ساتھ کھڑی ہے،گلگت بلتستان کے فنڈز جلد ریلیز کیے جائیںگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلگت بلتستان میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ مسئلے کے حل کے لیے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو میں راناثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان کو اڈیالہ جیل سے کسی اور جگہ منتقل کرنے پر بات ہوسکتی ہے، سیاسی قوتوں کے درمیان مذاکرات ناگزیر ہیں، کسی بات پر سمجھوتا...
    وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کی سیکیورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں اڈیالہ جیل سے کسی اور جگہ منتقل کرنے پر بات ہوسکتی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ 26 نومبر کو عمران خان کو بنی گالہ منتقل کرنے کی کوئی پیشکش نہیں کی گئی، اگر کسی نے یہ بات کی ہے تو اپنے پاس سے کی ہوگی۔ یہ بھی پڑھیں پاکستان تحریک انصاف کے تحریری مطالبات میں کیا ہوگا؟ انہوں نے کہاکہ عمران خان کی سیکیورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے ہی مختلف کیسز میں ان کا جیل ٹرائل ہورہا ہے، ورنہ ان کو پیشی کے لیے اگر انسداد دہشتگردی اور دیگر عدالتوں میں لایا جائے...
    عمران خان: فوٹو فائل اڈیالہ جیل میں ڈیڑھ سال میں پہلی مرتبہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے ملاقات کیلئے مقرر دن پر کوئی ملنے نہیں آیا، ملاقات کا دن ہونے کے باوجود کوئی رہنما، وکیل اور فیملی ممبر اڈیالہ جیل میں ملاقات کیلئے نہیں آسکا۔جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے بانی پی ٹی آئی سے کوئی ملاقات کیلئے نہ پہنچ سکا۔مذاکراتی کمیٹی کا کوئی رکن بھی اڈیالہ جیل ملاقات کیلئے نہیں پہنچا، منگل اور جمعرات بانی پی ٹی آئی سے معمول کی ملاقات کا دن مقرر ہے، جیل مینوئل کے مطابق آج ملاقاتوں کا وقت بھی ختم ہوگیا۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کا بانی سے ملاقات کیلئے جیل حکام سے رابطہپاکستان...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے اڈیالہ جیل میں 21 ماہ قید کے دوران 55 کروڑ روپے کے اخراجات ہوئے۔نجی ٹی وی ہم نیوز انویسٹی گیشن ٹیم کو حکومتی ذرائع سے معلوم ہوا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان لگ بھگ 520 دنوں سے جیل میں ہیں اور ان کے خلاف 188 مقدمات فائل کئے گئے ہیں جن میں سے 4 انویسٹی گیشنز اور انکوائریز نیب میں ہیں۔عمران خان کے خلاف 12 انویسٹی گیشنز ایف آئی اے میں ہیں جبکہ ملک بھر کے 70 پولیس سٹیشنز میں 172 کریمنل مقدمات ہیں۔سرکاری حکام نے مزید بتایا کہ حکومت نے جیل میں عمران خان پر 55 کروڑ روپے خرچ...
    اڈیالہ جیل راولپنڈی میں تعمیراتی کام کے دوران لفٹ گرنے سے مزدور جاں بحق ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق جیل کالونی میں تعمیراتی کام کے دوران لفٹ گر گئی۔ لفٹ کرنے سے ایک مزدور جاں بحق اور2 مزدور شدید زخمی ہو گئے۔ جاں بحق مزدور غلام مصطفیٰ کا تعلق  کا تحصیل کوٹ ادو ضلع مظفر گڑھ سے ہے۔ حادثے کے بعد کام بند کردیا گیا ہے۔