2025-10-04@19:55:15 GMT
تلاش کی گنتی: 655
«گوشوارے جمع کرانے کی»:
(نئی خبر)
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے گوشوارے جمع کرانے پر 5 مزید ارکان کی رکنیت بحال کر دی ہے۔ گوشوارے جمع کروانے پر سینیٹر عبدالقدوس کی رکنیت بحال کی گئی جبکہ پنجاب اور سندھ اسمبلیوں کے ایک ایک رکن اور خیبر پختونخوا اسمبلی کے دو ارکان کی رکنیت بحال کی گئی۔ الیکشن کمیشن نے رکنیت بحال ہونے والے ارکان کے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیے۔ مزید پڑھیں؛ الیکشن کمیشن نے 139 ارکان سینیٹ و صوبائی اسمبلی کی رکنیت معطل کردی واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے گوشوارے جمع نہ کرانے پر 139 اراکین سینیٹ و صوبائی اسمبلی کی رکنیت معطل کر دی تھی۔ مالی سال 2023۔2024 کے سالانہ گوشوارے جمع نہ کروانے پر رکنیت معطل کی گئی تھی۔
کراچی کے نوجوان کی محبت میں گرفتار امریکی خاتون پاکستان پہنچ گئی لیکن عمر زیادہ ہونے کے باعث نوجوان کے گھر والوں نے صاف انکار کردیا کہ یہاں شادی نہیں ہو سکتی۔ یہ سن کر نوجوان گھر سے غائب ہوگیا اور خاتون دربدر ہوگئی۔ کراچی کے علاقے گارڈن ویسٹ سے تعلق رکھنے والے 19 سال کے لڑکے کی محبت میں گرفتار ہوکر امریکی خاتون اونیا اینڈریو رابنسن پاکستان تشریف لائی۔ یہ بھی پڑھیں سچن کی ’سچی محبت‘ کا نتیجہ نکل آیا، سیما حیدر امید سے ہوگئیں خاتون کا تعلق امریکا کی ریاست نیویارک سے ہے جس کی عمر 33 برس بتائی جارہی ہے۔ جو پہلے سے شادی شدہ اور دو بچوں کی ماں ہے۔ خاتون کراچی سے تعلق رکھنے والے نوجوان...
کنشاسا (انٹرنیشنل ڈیسک) افریقی ملک کانگو میں حکومت مخالف باغیوں نے اہم شہر گوما پر قبضہ کرلیا،جس کے بعد ہزاروں شہریوں نے شہر سے نقل مکانی شروع کردی۔ خبررساں اداروں کے مطابق سیکورٹی کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے اقوام متحدہ کی امن فوج بھی کانگو میں موجود ہے تاہم ایک ہفتے کے دوران باغیوں کے حملے میں پیس مشن کے 10اہلکار ہلاک ہوچکے ہیں۔ خراب سیکورٹی صورتحال کے تناظر میں اقوام متحدہ نے اپنا عملہ کانگو سے نکال لیاہے ،جب کہ امن فوج کو بھی ہائی الرٹ کیاگیا ہے۔ اس سے قبل کانگو کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس ہواتھا،جس میں امریکا،فرانس اور برطانیہ نے روانڈا سے باغیوں کی حمایت سے دستبردار ہونے کا مطالبہ...
پشاور: الیکشن گوشوارے جمع نہ کرانے والے خیبرپختونخوا اسمبلی کے11 اراکین کی رکنیت تاحال بحال نہ ہوسکی۔جبکہ گوشوارے جمع کرنے پر کے پی اسمبلی کے22 اراکین کی رکنیت بحال کردی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گوشوارے جمع نہ کرانے پر الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا اسمبلی کے 33 اراکین کی رکنیت معطل کردی تھی۔ جس میں سے 22 اراکین نے اپنے سالانہ گوشوارے الیکشن کمیشن میں جمع کروادیے تو اُن کی رکنیت بحال کردی گئی تاہم صوبائی وزیر سمیت 11 اراکین کی رکنیت تاحال بحال نہ ہوسکی۔ ان گیارہ معطل اراکین میں صوبائی وزیرعدنان قادری سمیت 9 ارکان پی ٹی آئی اور دو اپوزیشن کےشامل ہیں۔ جن کی رکنیت معطل ہے اُن میں زرشاد خان، طفیل انجم،...
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی سمیت 3 صوبائی اسمبلیوں کے مجموعی طور پر 8 اراکین کی رکنیت بحال کردی ہیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی اسمبلی، پنجاب، بلوچستان اور خیبرپختونخوا اسمبلی کے 8 معطل اراکین کی رکنیت گوشواروں کی تفصیلات جمع کرانے پربحال کردی ہیں۔ Restoration Notification 27-01-2025 by Asadullah on Scribd پنجاب سے خواتین کی مخصوص نشتوں پر کامیاب ہو کر قومی اسمبلی کی رکن منتخب ہونیوالی منیبہ اقبال سمیت بلوچستان اسمبلی رکن عبیداللہ اور صفیہ کی اسمبلی رکنیت بحال کی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسی طرح پنجاب اسمبلی کے معطل اراکین خالد محمود رانجھا، حافظ فرحت عباس، فرخ جاوید اور نوابزادہ وسیم خان بادوزئی سمیت خیبرپختونخوا اسمبلی کے رکن ظاہر خان کی رکنیت...
پاکستان نے کانگو کی خود مختاری اور استحکام کا مطالبہ کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 January, 2025 سب نیوز نیویارک: پاکستان نے کانگو کی خود مختاری اور استحکام کا مطالبہ کر دیا۔ کانگو میں اقوام متحدہ کے امن دستے کے فوجیوں کی ہلاکت پر اقوام متحدہ کا خصوصی اجلاس ہوا۔ پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کانگو کی خودمختاری اور استحکام کا مطالبہ کیا، پاکستانی مندوب نے کہا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق کانگو کا مسئلہ حل کیا جائے۔ منیراکرم نے مزید کہا کہ کانگو میں روانڈا کے فوجیوں کے انخلاء کا مطالبہ کرتے ہیں، کانگو کے جنوبی شمالی علاقوں پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔ خبر ایجنسی کے...
انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) تُرک صدر رجب طیب اردوان نے روانڈا اور کانگو ڈیموکریٹک ریپبلک کے درمیان تنازعات کو ْپرامن طریقوں سے حل کرنے کے لیے ثالثی کی پیش کردی۔ صدارتی کمپلیکس میں اردوان نے رواندا کے صدر پال کاگامے کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں زور دیتے ہوئے کہا کہ 2013 ء اور 2014 ء میں دو طرفہ طور پر دونوں ممالک کے سفارتخانوں کے کھلنے کے بعد ترکیہ اور روانڈا کے باہمی روابط میں نمایاں تیزی آئی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کاگامے کے ساتھ بات چیت میں تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، تعلیم، ثقافت، دفاعی صنعت اور تحقیق و ترقی کے شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا...
گوجرانوالہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)سیشن کورٹ گوجرانوالہ نے پولیس اہلکاروں کو گاڑی سے ٹکر مارنے کے کیس میں وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری اور طلبی کا حکم کالعدم قرار دیدیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق رانا ثنا اللہ کیخلاف مقدمہ اکتوبر2020میں تھانہ سٹیلائٹ ٹاؤن میں درج کیا گیا تھا، کالعدم احکامات جوڈیشل مجسٹریٹ سدرہ گل نواز نے جاری کئے تھے،رانا ثنا اللہ نے جوڈیشل مجسٹریٹ کا فیصلہ سیشن عدالت میں چیلنج کر رکھا تھا۔ عدالت نے پولیس اہلکاروں کو گاڑی سے ٹکر مارنے کے کیس میں راناثنااللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری ، طلبی کا حکم اور بےگناہی سے متعلق پولیس رپورٹ مسترد کرنے کا حکم بھی کالعدم قرار دیدیا۔ مذاکرات کی...
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22 جنوری ۔2025 ) ملک بھر میں ساڑھے چار ماہ کے دوران مجموعی طور پر بارشیں 40 فیصد ہونے کی وجہ سے خشک سالی کے خدشات میں اضافہ ہو گیا ہے اس دورانیے میں بارشوں کی 52 فیصد کمی کے ساتھ صوبہ سندھ سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ رہا ہے بارشیں کم ہونے کی وجہ سے ماہرین ملک کی زرعی پیدوار میں20فیصد تک کمی کی پشین گوئی کررہے ہیں.(جاری ہے) محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے میدانی علاقوں میں خاطر خواہ بارشیں ریکارڈ نہیں کی گئیں جس کے نتیجے میں یکم ستمبر 2024 سے15 جنوری کے درمیان معمول سے 40 فیصد کم بارشیں ریکارڈ کی گئی ہیں صوبہ سندھ میں 52، بلوچستان میں45 اور پنجاب...
اسلام آباد (آن لائن)الیکشن کمیشن نے مالی گوشواروں کی تفصیلات جمع کروانے پر سینیٹ، قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 18 اراکین کی رکنیت بحال کردی۔تفصیلات کےمطابق الیکشن کمیشن نے مالی گوشوارے جمع کرانے پر مزید 18 پارلیمنٹیرین کی رکنیت بحال کردی، حال ہی میں جن اراکین کی رکنیت بحال کی گئی ہے، ان میں ایک سینیٹر، 2 قومی اسمبلی، 12 پنجاب اسمبلی، ایک سندھ اسمبلی اور 2 خیبرپختونخوا اسمبلی کے اراکین شامل ہیں۔بلوچستان سے سینیٹر قاسم، لاہور سے ایم این اے میاں اظہر اور خواتین کی مخصوص نشست پر منتخب زینب بلوچ کی بھی رکنیت بحال کردی گئی۔الیکشن کمیشن کے مطابق اراکین کی رکنیت مالی گوشواروں کی تفصیلات جمع کرانے پر بحال کی گئی ہے۔یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے...
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2025ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے معروف سماجی کارکن مولانا بشیر فاروق، معروف بزنس مین ڈنشان ڈی آواری اور معروف فیشن ڈیزائنر دیپک پروانی نے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی ۔(جاری ہے) ملاقات میں فلاح انسانیت، روزگار کے مواقع اور فیشن ڈیزائن کے حوالہ سے گفتگوہوئی ۔
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2025ء) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اہم اجلاس منعقدہوا۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے اجلاس کے دوران گورنمنٹ ٹی بی ہسپتال سرگودھا کو مکمل فعال کرنے کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا۔صوبائی وزیر نے کہاکہ گورنمنٹ ٹی بی ہسپتال سرگودھا کو مکمل فعال بنانا چاہتے ہیں۔ گورنمنٹ ٹی بی ہسپتال سرگودھا کو انتظامی طور پر گزشتہ سال جولائی میں محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کے حوالے کر دیا گیا تھا۔سرگودھا ٹیچنگ ہسپتال کی میڈیکل ایمرجنسی کو بھی گورنمنٹ ٹی بی ہسپتال سرگودھا میں فوری طور پر منتقل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔(جاری ہے)...
ویب ڈیسک — امریکہ میں سرکاری محکموں کی اصلاحات کے لیے بنائے جانے والے نئے محکمے ’ڈپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشنسی‘ کے نامزد کردہ شریک سربراہ وویک راماسوامی اب اس محکمے کے رکن نہیں رہے۔ خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ کے مطابق حکام نے تصدیق کی ہے کہ راماسوامی ’ڈپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشنسی‘ کا مزید حصہ نہیں رہے۔ یہ تصدیق ایک ایسے موقع پر کی گئی ہے جب چند گھنٹے قبل ہی امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی صدارتی ذمے دارایاں سنبھالی تھیں۔ ’ڈپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشنسی‘ سے راماسوامی کی علیحدگی کے بعد اب اس محکمے کی قیادت صرف ایلون مسک کریں گے۔ ری پبلکن پارٹی میں 2024 کی صدارتی نامزدگی کی دوڑ میں شامل رہنے والے...
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مالی گوشواروں کی تفصیلات جمع کرانے والے مزید 18 عوامی نمائندوں کی رکنیت بحال کردی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے سینیٹ، قومی اسمبلی، پنجاب اسمبلی، سندھ اسمبلی اور خیبرپختونخوا اسمبلی کے 18 اراکین کی رکنیت بحال کی ہے جنہوں نے گوشواروں کی تفصیلات جمع کرائیں۔ بلوچستان سے سینیٹر قاسم، لاہور سے ایم این اے میاں اظہر بھی رکنیت بحال ہونے والے ارکان میں شامل ہیں۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مالی گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر 139 ارکان کی رکنیت معطل کردی تھی۔ اب تک گوشوارے جمع کرانے پر 45 ارکان کی رکنیت بحال ہوچکی ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات...
الیکشن کمیشن نے گوشوارے جمع کرانے پر 27اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی رکنیت بحال کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 20 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مزید 27اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی رکنیت بحال کر دی۔اراکین کی رکنیت مالی گوشواروں کی تفصیلات جمع کرانے پر بحال کی گئی، رکن قومی اسمبلی قاسم علی گیلانی، طارق بشیر چیمہ سمیت 6 اراکین کی رکنیت بحال ہوئی۔پنجاب اسمبلی کے 14اراکین کی رکنیت بحال کر دی، خیبر پختونخوا اسمبلی کے 5جبکہ سندھ اسمبلی کے 4اراکین کی رکنیت بحال کی گئی۔
حکام کے مطابق لوئر کرم کے متاثرہ علاقوں سے اب تک 20 خاندان گھر خالی کر چکے ہیں، کچھ متاثرہ خاندان رشتے داروں کے گھر اور کچھ ہنگو منتقل ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ لوئر کرم کے علاقوں میں شرپسندوں کے خلاف کارروائیاں دوسرے روز بھی جاری ہیں۔ ضلعی انتطامیہ کے مطابق کارروائیوں کے دوران علاقے میں کرفیو نافذ ہے، لوئر کرم کے متاثرہ علاقوں میں سکیورٹی فورسز اور پولیس کے دستے بھی موجود ہیں۔ حکام کے مطابق لوئر کرم کے متاثرہ علاقوں سے اب تک 20 خاندان گھر خالی کر چکے ہیں، کچھ متاثرہ خاندان رشتے داروں کے گھر اور کچھ ہنگو منتقل ہوئے ہیں۔ کمشنر کوہاٹ کا کہنا ہے کہ کرم میں کارروائیاں مقامی افراد کے خلاف نہیں بلکہ...
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ یہ تکلیف دہ ہونے کے ساتھ ساتھ شرم کی بات بھی ہے کہ دنیا میں جہاں کشتی ڈوبتی ہے اس میں پاکستانی سوار ہوتے ہیں۔ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دیکھنا ہوگا کہ صرف 4 ضلعوں کے لوگ ہی ڈنکی لگانے کیوں جاتے ہیں۔ سردار سلیم حیدر نے کہا کہ ڈنکی لگانے والے صرف غربت کی وجہ سے نہیں جاتے ہیں۔ ڈنکی لگانے پر 50، 60 لاکھ روپے لگانے والے اگر ان پیسوں سے ملک میں کاروبار کریں تو عزت کی روٹی کما سکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے:دفتر خارجہ نے مراکش کشتی حادثہ میں بچ جانے والے پاکستانیوں کی فہرست جاری کردی انہوں نے مزید...
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے پر کے پی اسمبلی کے 33 اراکین کی رکنیت معطل کردی گئی۔رکنیت معطل ہونے والوں میں 26 حکومتی اراکین بھی شامل ہیں، صوبائی وزراء مینا خان آفریدی اور عدنان قادری کی رکنیت بھی معطل کردی گئی۔علاوہ ازیں مشیر صحت احتشام علی اور معاون خصوصی امجد علی کی رکنیت بھی معطل ہے، اسمبلی سیکرٹریٹ نے معطل ارکان کے ایوان میں داخلے پر پابندی عاید کردی۔

ایک سو نوے ملین پائونڈ کیس میں سزا:ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کی صورت میں فیصلہ کیا جائے گا؟فیصلہ وائوڈا کی پیش گوئی
ایک سو نوے ملین پائونڈ کیس میں سزا:ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کی صورت میں فیصلہ کیا جائے گا؟فیصلہ وائوڈا کی پیش گوئی WhatsAppFacebookTwitter 0 17 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )پی ٹی آئی کے سابق رہنما اور سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ مذاکرات کرنے والے دونوں فریقین چاہتے ہیں عمران خان جیل میں رہیں، پی ٹی آئی کو ہائی کورٹ میں اپیل پر جانے پر مزید مایوسی ہوگی کیوں کہ یہی فیصلہ برقرار رہے گا۔ نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب کابینہ میں یہ منحوس آرڈر آیا تو میں نے اسی وقت کہا تھا کہ اس کا انجام جیل ہے، یہ ایک اسٹیٹ فارورڈ اوپن اینڈ شٹ...
رباط (انٹرنیشنل ڈیسک) مراکش کے شہر محمدیہ میں کچرے کے ڈھیر میں گدھوں اور خچروں کے سر برآمد ہونے سے شہریوں میں غصے کی لہر دوڑ گئی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ممکنہ طور پر گدھوں کا گوشت بازار میں فروخت کیا گیا ہے۔ بعض علاقوں میں گوشت ایک ڈالر سے بھی کم میں فی کلو دستیاب ہے۔ حکام نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ انہیں شبہہ ہے کہ بازاروں میں چھپ کر اور سڑکوں پر فاسٹ فوڈ کے ریستورانوں میں گدھوں کا گوشت فروخت کیا جارہا ہے۔ اس حوالے سے شہریوںکو متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ گوشت کی خریداری سے قبل اس کی اچھی طرح چھان بین کرلیں۔
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن کی جانب سے عوامی نمائندوں کی رکنیت 2023-24 ء کے سالانہ مالی گوشوارے جمع نہ کروانے پر رکنیت معطل کردی گئی اور ای سی پی نے اس حوالے سے چیئرمین سینیٹ اوراسپیکرز کو آگاہ کردیا ہے۔ گوشوارے جمع کروانے تک ارکان اسمبلی اور سینیٹرز کسی کارروائی میں حصہ نہیں لے سکیں گے اور اگر کسی رکن نے گوشواروں میںغلط معلومات فراہم کیں توکارروائی ہوگی۔ معطل ارکان میں اختر مینگل، قاسم گیلانی اور طارق بشیر چیمہ سمیت 16 ارکان قومی اسمبلی، سینیٹر محمد قاسم، سینیٹر عبدالقدوس اور پنجاب اسمبلی کے 68 ارکان شامل ہیں۔ کے پی اسمبلی کے 33 اور بلوچستان اسمبلی کے 4 ارکان کی رکنیت بھی معطل کی گئی ہے۔
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2025ء)الیکشن کمیشن آف پاکستان ( ای سی پی) نے گوشوارے نہ جمع کرانے والے 2 سینیٹرز سمیت 119 عوامی نمائندوں کی رکنیت معطل کر دی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق گوشوارے جمع نہ کروانے پر رکنیت سے محروم ہونے والوں میں ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور سینیٹرز شامل ہیں، مجموعی طور پر 119 نمائندوں کی متعلقہ اسمبلیوں یا سینیٹ کی رکنیت معطل کی گئی۔سینیٹ سے 2 اراکین کی رکنیت معطل کی گئی، الیکشن کمیشن نے سالانہ گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 جنوری مقرر کی تھی۔الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق گوشوارے جمع کرانے تک یہ ارکان اسمبلی اور سینیٹرز کسی کارروائی میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ذرائع نے...
الیکشن کمیشن نے قومی و صوبائی اسمبلی اور سینیٹ کے 139اراکین کی رکنیت معطل کردی۔ الیکشن کمیشن کاکہنا ہے کہ مالی گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر 139اراکین پارلیمنٹ کی رکنیت معطل کی گئی،گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر سینیٹر عبدالقدوس اور سینیٹر قسم کی رکنیت کی گئی، اسی طرح قومی اسمبلی کے 16،پنجاب اسمبلی کے 68،خیبرپختونخوااسمبلی کے 33اراکین کی رکنیت معطل کی گئی۔الیکشن کمیشن کا مزید کہنا ہے کہ سندھ اسمبلی کے 15اوربلوچستان اسمبلی کے 5اراکین کی رکنیت معطل کی گئی۔ پیٹرول مہنگا ہونےکے بعد ایک اور جھٹکا ، پریشان عوام نے سر پیٹ لیا
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے گوشوارے جمع نہ کرانے پر 119 عوامی نمائندوں کی رکنیت معطل کردی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق جن عوامی نمائندوں کی رکنیت معطل کی گئی ہے ان میں ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور سینیٹرز شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں الیکشن کمیشن نے گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ کا اعلان کردیا الیکشن کمیشن نے بتایا ہے کہ گوشوارے جمع نہ کرانے والے 2 اراکین سینیٹ کی رکنیت معطل کی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن نے گوشوارے جمع کرانے کے لیے 15 جنوری کی ڈیڈلائن دی تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جب تک ارکان اسمبلی اور سینیٹرز اپنے گوشوارے جمع نہیں کرائیں گے ان کی رکنیت معطل رہے گی، اور ایوان کی کارروائی میں حصہ نہیں لے سکیں...
الیکشن کمیشن نے مالی سال 2023-24 کے سالانہ گوشوارے جمع نہ کرانے پر 139 اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی اور سینیٹرز کی رکنیت معطل کر دی ہے۔ معطل شدہ اراکین گوشوارے جمع کرانے تک کسی اسمبلی یا سینیٹ کی کارروائی میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق، گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 جنوری مقرر کی گئی تھی، جس کے بعد کارروائی کی گئی۔ الیکشن کمیشن نے خبردار کیا کہ گوشواروں میں غلط معلومات فراہم کرنے پر بھی سخت کارروائی کی جائے گی۔ رکنیت سے محروم ہونے والوں میں قومی اسمبلی کے 16 ارکان، 2 سینیٹرز، پنجاب اسمبلی کے 68، سندھ اسمبلی کے 15، خیبرپختونخوا اسمبلی کے 33، اور بلوچستان اسمبلی کے 5 ارکان شامل ہیں۔...
— فائل فوٹو الیکشن کمیشن نے اثاثوں کے گوشوارے جمع نہ کرانے پر کئی اراکینِ اسمبلی کی رکنیت معطل کردی۔پنجاب اسمبلی کے 68، سندھ اسمبلی کے 15، خیبرپختونخوا اسمبلی کے 33 اور بلوچستان اسمبلی کے 5 ارکان کی رکنیت معطل کی گئی ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر 2 سینیٹرز قاسم اور عبدالقدوس کی رکنیت معطل کر دی گئی ہے۔علاوہ ازیں الیکشن کمیشن نے 16 ممبران قومی اسمبلی کی رکنیت بھی معطل کردی ہے۔
خیبر پختون خوا کے دارالخلافہ پشاور میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی موجودگی میں گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی اور وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق گورنر کی جانب سے این ایف سی ایوارڈ کے ملنے والے 500 ارب روپے کے ذکر پر تلخی ہوئی۔ذرائع کے مطابق وزیرِ اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا کہ گورنر جھوٹ بول رہے ہیں، جس کے بعد وزیرِاعلیٰ اجلاس چھوڑ کر باہر چلے گئے۔ بڑی بیک چینل پیشرفت، بیرسٹر گوہر اور علی امین کی تین اہم ترین شخصیات سے ملاقات، مذاکرات اہم مرحلے میں داخلاسلام آباد :…’’حکومت‘‘ اور تحریک انصاف کے درمیان... اس موقع پر سربراہ اے این پی...
سانگھڑ(نمائندہ جسارت)گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول کھڈرو کے طلبہ میں فری شوز تقسیم کرنے کی تقریب ،طلبہ کی مدد کرنے پر ہم الخدمت فاؤنڈیشن کے شکر گزار ہیں ، اسکول اور طلبہ کی بھلائی کے کاموں میں مدد کیلیے سول سوسائٹی کو آگے آنا چاہیے، ہیڈ مسٹریس نگہت ناز پٹھان ، قوم کو تعلیم دوست مخیر حضرات پر فخر ہے، رفیق منصوری۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول کھڈرو میں مستحق طلبہ میں شوز تقسیم کرنے کی تقریب ہوئی ،جس میں 60 سے زائد طلبہ کو سردی سے بچاؤ کے لیے نئے شوز فراہم کیے۔اس موقع پر طلبہ کے چہروں پر بکھری مسکراہٹ دل خوش کرنے کے لیے کافی تھی ، اس سرگرمی...
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وہ تصدیق کرتے ہیں بیرسٹر گوہر آرمی چیف کی سیاسی قیادت سے ملاقات میں موجود تھے۔اپنے بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ دن دیہاڑے ملاقات میں موجودگی پر آپ کیسے کہہ سکتے ہیں، میں نہیں تھا۔گورنر خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ انہیں نہیں معلوم کہ بعد میں بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے الگ سے ملاقات ہوئی یا نہیں۔

گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی زیرصدارت انجمن ہلال احمر خیبر پختونخوا اور انجمن ہلال احمر ضم اضلاع کا مشترکہ اجلاس
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2025ء) گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی زیرصدارت انجمن ہلال احمر خیبر پختونخوا اور انجمن ہلال احمر ضم اضلاع کا گورنر ہائوس میں مشترکہ اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔گورنر ہائوس پشاور سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں انجمن ہلال احمر کی دونوںشاخوں کی مجموعی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیاگیا۔انجمن ہلال احمر خیبرپختونخوا و ضم اضلاع کے حکام کی جانب سے گورنر کو ادارے کی کارکردگی پربریفنگ دی گئی ۔آئی سی آرسی، نارویجن ریڈکراس اورآئی ایف آر سی فنڈڈ منصوبوں سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔اجلاس کو ضم ضلع کرم میں دونوں برانچز کی جانب سے امدادی کارروائیوں کی مفصل رپورٹ بھی پیش کی گئی۔رپورٹ میں لوئر و اپر کرم کے...
فتح جنگ(آئی این پی)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے ایک بار پھر مرکز میں اپنی پارٹی کی اتحادی جماعت اور اس کی صوبائی حکومت پر سخت تنقید کی ہے۔ میڈیارپورٹ کے مطابق گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے فتح جنگ اٹک میں پیپلز پارٹی کے جلسے سے خطاب کے دوران جوش میں آ گئے۔ انہوں نے کہا کہ اگر میں چپ رہوں اور حکومتی کاموں کی تعریفیں کروں تو مجھے 2، 4 سڑکیں مل جاہیں مگر میں غریب عوام کے حق کے لیے بولتا اور لڑتا رہوں گا، آگر میں مظلوم اور غریب کے حق کے لیے لڑر نہ سکوں تو مجھے گورنر ہاس میں رہنے کا حق نہیں۔گورنر پنجاب نے کہا کہ 17 ہزار سرکاری سکولوں کو...
ماضی میں اپنی درست پیشگوئیوں کیلئے مشہور بابا وانگا کی 2025کے حوالے سے کی جانے والی تباہ کن پیشگوئیوں کی شروعات ہوتی دکھائی دے رہی ہے ۔بابا وانگا نے 2025کے لیے چند اہم پیش گوئیاں کی ہیں، جن میں یورپ میں زوال، تباہی، اور آبادی میں نمایاں کمی شامل ہیں۔ ان کے مطابق، 2025سے یورپ میں زوال اور تباہی کا عمل شروع ہوگا، جس کے باعث آبادی نصف رہ جائے گی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ کائنات میں ایک ایسا واقعہ رونما ہوگا جس کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا، اور دنیا کے خاتمے کا آغاز بھی 2025سے ہوگا۔مزید برآں، بابا وانگا نے پیش گوئی کی ہے کہ 2043تک پورے یورپ پر مسلمانوں کی حکومت قائم ہوجائے گی، جبکہ 2076تک...

چیئرمین پی اے آرسی، ڈاکٹر غلام محمد علی کا اعزاز ، گورنر خیبرپختونخوا کی جانب سے تعریفی سرٹیفیکیٹ سے نوازا گیا
چیئرمین پی اے آرسی، ڈاکٹر غلام محمد علی کا اعزاز ، گورنر خیبرپختونخوا کی جانب سے تعریفی سرٹیفیکیٹ سے نوازا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 14 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز ) ڈاکٹر غلام محمد علی، چیئرمین پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کی زراعت کے شعبہ میں نمایاں خدمات پرگورنر ہاوس پشاور، خیبر پختونخواہ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔گورنر خیبرپختونخوا، فیصل کریم کنڈی نے ڈاکٹر غلام محمد علی کو ان کے حالیہ اعزازات، ستارہ امتیاز اور جمہوریہ کوریا کے صدارتی ایوارڈ پر مبارک باد دی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ ڈاکٹر علی ابھرتے ہوئے زرعی سائنسدانوں اور محققین کے لیے مشعل راہ ہیں۔ پاکستان کی معیشت کے سنگ بنیاد کے طور پر زراعت کی...
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2025ء) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ضم اضلاع کے اقلیتی برادری کے نمائندہ وفد نے گورنر ہائوس میں ملاقات کی ہے ۔ملاقات میں سابق صوبائی وزیر ولسن وزیر کی قیادت میں وفد نےگورنر کو ضم اضلاع میں مقیم اقلیتیی برادری کو درپیش مسائل و مشکلات سے آگاہ کیا ۔وفد نے ضم اضلاع میں سالانہ ترقیاتی پروگرام سے منظور شدہ ترقیاتی منصوبوں کے آغاز میں تاخیر سے متعلق اپنی تشویش کا اظہار کیا ۔ملاقات میں ملکی سلامتی و ترقی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔(جاری ہے) وفد نے گورنر کو ضلع کرم کی موجودہ صورتحال میں وہاں مقیم اقلیتی برادری کو خوراک و ادویات فراہمی کی بھی درخواست کی۔وفد...
نان فائلرزکی موجیں ختم ہو گئیں، ایف بی آر نے ٹیکس نیٹ بڑھانےکیلئےنئی پالیسی کااعلان کر دیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر ایف بی آر کا کہنا ہے کہ نان فائلر اب پراپرٹی یا پلاٹ خرید نہیں سکیں گے،زمین خریدنے کےلئے شہریوں کو پہلے ایف بی آر میں رجسٹرڈکراناپڑےگا،اب جائیداد یا پلاٹ کی خرید ا ر ی پر مکمل ٹیکس گوشوارے جمع کروانے ہونگے۔ٹیکس گوشوارے جمع ہونے سے ٹیکس نیٹ میں اربوں روپے کا اضافہ ہوگا،اس پالیسی سے لاکھوں افراد ٹیکس نیٹ میں آئیں گے۔چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لانگریال نے بتایا کہ نان فائلرز کے لیے 15 مخصوص سرگرمیوں پر پابندی عائد کی جائے گی، جن میں ابتدائی طور پر 5 شعبوں پر توجہ دی جائے گی، یہ اقدامات وزیر اعظم کی...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کراچی کے 3 نوجوانوں کے اغواکا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ کو ہدایت کی ہے کہ وہ مغوی نوجوان کی بازیابی کرائیں۔ واضح رہے کہ میڈیا پر چلنے والی خبر میں کہا گیا ہے کہ تین نوجوانوں کو ڈاکوئوں نے زنجیروں سے باندھا ہوا ہے اور وہ اپنی بازیابی کی اپیل کررہے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کراچی سے تعلق رکھنے والے یہ نوجوان کراچی سے سکھر جا رہے تھے کہ انہیں کچے کے ڈاکوؤں نے اغواکیا۔ اغواء کار مغوی نوجوانوں کی بازیابی کے لیے 60 لاکھ روپے تاوان طلب کر رہے ہیں۔
اسلام آباد / ہنگو (نمائندہ جسارت+ آن لائن) خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم میں گزشتہ 100 روز سے بند مرکزی شاہراہ کھولنے کے لیے صوبائی حکومت نے مرکزی شاہراہ کے ساتھ قائم نجی بنکرز کو مسمار کرنا شروع کر دیا ہے اور اب تک 2 گاؤں میں کام مکمل کرلیا گیا ہے۔ دوسری جانب ہنگو انتظامیہ نے کمشنر کوہاٹ کو خط لکھا ہے کہ کرم کے لیے ٹرکوں کی نقل و حمل کی پیشگی اطلاع نہیں، ناخوشگوار واقعہ پیش آ سکتاہے، غذائی اجناس کے قافلے کے ضلع ہنگو سے گزرنے کے حوالے سے ریکارڈ فراہم کیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق کرم میں صوبائی حکومت نے مرکزی شاہراہ کے ساتھ قائم نجی بنکرز کو مسمار کرنا شروع کر دیا ہے...
مستقبل کے حوالے سے پیشگوئیاں کرنے کے لیے مشہور اینی میٹڈ کارٹون سیریز ’دی سمپسنز‘ کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ اس وائرل ویڈیو کے مطابق ’دی سمپسنز‘ سیریز میں 20 سال پہلے لاس اینجلس کے جنگلات میں آگ لگنے کی پیش گوئی کر دی گئی تھی۔یہ ویڈیو شیئر کرنے والے ٹک ٹاک صارف کے مطابق یہ سیریز کی 2007ء میں’لٹل بگ گرل‘ کے عنوان سے ریلیز ہونے والی قسط کی ویڈیو ہے۔ اس قسط میں دکھایا گیا ہے کہ ایک پرینک کے غلط ہوجانے سے آگ لگتی ہے اور اسپرنگ فیلڈ کو ایک خوفناک آگ کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس سے اس کے ٹاؤنز اور رہائشیوں کو خطرہ ہے، ویڈیو میں افراتفری کی...
گورنر فیصل کریم کنڈی نے خیبرپختونخوا کے قوانین سے متعلق ترمیمی بل پر اعتراض عائد کر دیا، گورنر نے اعتراضات لگا کر بل صوبائی حکومت کو بھیج دیا تھا۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے قوانین سے متعلق ترمیمی بل نظر ثانی کےلئے خیبرپختونخوا اسمبلی کو ارسال کر دیا، انہوں نے اعتراض عائد کیا کہ بل میں مجوزہ ترمیم لفظ وزیر کی جگہ معاون خصوصی اور مشیر شامل کرنا وضاحت طلب ہے۔گورنر نے اعتراض کیا کہ آئینی لحاظ سے مشیر اور معاونین خصوصی کابینہ کے ممبران نہیں ہیں، مشیر اور معاونین خصوصی ایگزیکٹو اختیارات استعمال نہیں کر سکتے اور اسمبلی کےسامنے جواب دہ نہیں۔ فیصل کریم کنڈی نے اعتراض عائد کیا کہ معاونین اور مشیر اسمبلی کے سامنے جواب دہ بھی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ماضی میں اپنی درست پیشگوئیوں کیلئے مشہور بابا وانگا کی 2025 کے حوالے سے کی جانے والی تباہ کن پیشگوئیوں کی شروعات ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ بابا وانگا نے 2025 کے لیے چند اہم پیش گوئیاں کی ہیں، جن میں یورپ میں زوال، تباہی، اور آبادی میں نمایاں کمی شامل ہیں۔ ان کے مطابق، 2025 سے یورپ میں زوال اور تباہی کا عمل شروع ہوگا، جس کے باعث آبادی نصف رہ جائے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کائنات میں ایک ایسا واقعہ رونما ہوگا جس کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا، اور دنیا کے خاتمے کا آغاز بھی 2025 سے ہوگا۔ مزید برآں، بابا وانگا نے پیش گوئی کی ہے کہ 2043 تک پورے یورپ...

کرم کیلئے ٹرکوں کی نقل و حمل کی پیشگی اطلاع نہیں، ناخوشگوار واقعہ پیش آ سکتا ہے: ہنگو انتظامیہ کا کمشنر کوہاٹ کو خط
—فائل فوٹو ضلعی انتظامیہ ہنگو نے کمشنر کوہاٹ کو خط لکھ کر کہا ہے کہ ٹرکوں کی نقل و حمل کی ضلعی انتظامیہ ہنگو کو پیشگی اطلاع نہیں دی جاتی۔خط میں کہا گیا کہ ضلعی انتظامیہ ہنگو کو کرم کانوائے کے حوالے سے کوئی پیشگی اطلاع نہیں دی جاتی، آگاہ نہ کرنے پر کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آسکتا ہے۔ خط میں مطالبہ کیا گیا کہ غذائی اجناس کے قافلے کے ضلع ہنگو سے گزرنے کے حوالے سے ریکارڈ فراہم کیا جائے۔ یہ بھی پڑھیے کرم، مورچوں کی مسماری شروع، اسلحہ بھی جمع کیا جائیگا، ٹیمیں تشکیل کرم میں احکامات کے باوجود بنکرز مسمار نہ کیے جاسکے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ متعلقہ ادارے قافلے کی نقل و حرکت کے بارے میں...

190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ عدالت نے ملتوی کیا، تحریک انصاف کو این آر او نہیں ملنے والا، فیصل کریم کنڈی
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ ملتوی ہونا عدالت کا فیصلہ ہے۔ تحریک انصاف کو این آر او نہیں ملنے والا، فیصلہ مذاکرات کی وجہ سے ملتوی نہیں ہوا۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ تحریک انصاف والے دہشتگردوں کے سہولت کار ہیں۔ وزیراعلیٰ اپنے ضلع میں امن قائم نہیں کرسکتا۔ یہ دہشتگردوں کو لیکر آئے۔ میں نے اے پی سی بلائی انتشار پارٹی نہیں آئی لیکن ہم جرگے کے لیے وزیراعلیٰ ہاؤس گئے۔ گورنر کا کہنا تھا کہ وزیراعلی کو چاہیے کہ کوہاٹ میں اس وقت تک بیٹھے جب تک کرم روڈ کھل جائے۔ نااہلی کی وجہ سے کرم میں 25 کلومیٹر...
کیا امریکا کی حالیہ آگ کسی بددعا کا اثر ہے؟ امریکی موسیقار کے ہاتھوں زیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون کی لاس اینجلس آتشزدگی سے متعلق پیشگوئی وائرل ہوگئی، جنسی اسمگلنگ سے بچنے والی ایلی کارٹر نے 4 برس قبل نومبر2020 میں توجہ حاصل کی تھی، اس نے حال ہی میں ویڈیوز جاری کیں جن میں اس کے ساتھ بدسلوکی کی تفصیلات تھیں۔ ایلی کا دعویٰ ہے کہ شیطانی رسم کے تحت اس کے ساتھ بدسلوکی کی گئی۔ گذشتہ برس اکتوبر 2024 میں ایلی کارٹر کی ویڈیو فیس بک پر شیئر کی گئی، جہاں اس نے ایک اور آنے والی گرفتاری کا اشارہ دیتے ہوئے مزید انکشافات کا وعدہ کیا تھا۔ ڈیڈی کی اپنی گرفتاری کے تقریباً ایک ماہ بعد...
امریکہ:دی سمپسنز کو کئی دہائیوں سے بڑے واقعات کی غیر معمولی پیشگوئیوں کے لیے جانا جاتا ہے۔ 2020 میں، مداحوں نے دعویٰ کیا کہ شو نے 1993 کے ایک ایپی سوڈ میں COVID-19 وبا کی پیشگوئی کی تھی، اور 24 سال قبل کملا ہیرس کی نائب صدر کے طور پر نامزدگی کا اشارہ بھی دیا تھا۔ اب ایک ٹک ٹاک صارف نے دعویٰ کیا ہے کہ شو نے 2007 کے ایپی سوڈ "لٹل بگ گرل” میں لاس اینجلس کی حالیہ تباہ کن جنگلاتی آگ کی پیشگوئی کی تھی۔ سیزن 18 کی 12ویں قسط میں دکھایا گیا ہے کہ اسپرنگ فیلڈ ایک خوفناک جنگلاتی آگ کی لپیٹ میں آ جاتا ہے، جو بارٹ کے ایک مذاق کے نتیجے میں شروع ہوتی...
لاہور (ویب ڈیسک)ایک سٹیج اداکارہ نے ڈی پی او کے بنگلے پر ڈی پی او کی طرف سے زیادتی کا الزام لگایا ہے اور اس سلسلے میں پنجاب پولیس کے انسپکٹر جنرل کو ایک درخواست بھی دی تاہم بعد میں ایک اور تحریری بیان دیدیا جس میں موقف اپنایا کہ الزامات غلط فہمی کا نتیجہ تھے، اب ڈی پی او کے ترجمان کی وضاحت کے بعد متعلقہ اداکارہ کے شوہر کا بھی موقف بھی آگیا۔ نجی خبررساں ادارے کے مطابق خاتون کے شوہر عارف چیمہ نے کہا کہ ڈی پی او نے میری تذلیل کی ہے، مجھے صرف شوکاز نوٹس دیا ہے، مجھے کسی نے نوکری سے نہیں نکالا ،ماہ نور میری بیوی ہے اور جو اس نے بیان دیا...
لاہور، سرگودھا (ویب ڈیسک) سٹیج اداکارہ ماہ نور نےڈی پی او سرگودہا اسد اعجاز ملہی پر مبینہ گن پوائنٹ پر زیادتی کا الزام لگاتے ہوئے آئی جی پنجاب کو درخواست دی ہے کہ ڈی پی او سرگودھا ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے میرے ساتھ ڈی پی او ہاؤس سرگودھا میں گن پوائنٹ پر زیادتی کی اور پھر درخواست واپس لینے کے لیے ایک اور تحریری بیان دیدیا ، اس سلسلے میں ڈی پی او سرگودھا نے موقف دینے سے گریز کیا۔ روزنامہ جنگ کے مطابق الزامات کے حوالے سے جب ڈی پی او سرگودھا سے رابطہ کیا گیا تو انھوں نے وٹس ایپ پر اس بیان کی کاپی بھیج دی جو ماہ نور نے دیا کہ وہ غلط فہمی پر...
تصویر: جیو نیوز اسکرین گریب آصفہ بھٹو زرداری نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات میں صوبہ کے پی کے عوامی مسائل، پولیو کے بڑھتے کیسز اور صوبائی حکومت کی عدم دلچسپی کے حوالے سے بات کی۔اسلام آباد میں ہونے والی اس ملا قات میں آصفہ بھٹو اور گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کے درمیان صوبے کے مسائل اور امن و امان کی صورتحال بالخصوص پولیو سے متعلق امور پر گفتگو ہوئی۔ملاقات میں خیبرپختونخوا میں عوامی مسائل کے حل میں صوبائی حکومت کی عدم دلچسپی پر اظہارِ افسوس کیا گیا۔ خاتون اول آصفہ بھٹو کی اراکین قومی اسمبلی سے ملاقات، تصویری جھلکیاںخاتونِ اول و ممبر قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری نے... ملاقات کے دوران پولیو کے بڑھتے کیسز...
اسلام آباد(صباح نیوز) امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے اسلام آباد میں الوداعی ملاقات کی۔ یہ ملاقات ان کی سفارتی مدت کے اختتام کے موقع پر ہوئی۔ہفتہ کو گورنر ہاﺅس کے ترجمان کی طرف سے یہاں جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات، خطے کی ترقی اور خیبرپختونخوا میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلیتبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گورنر فیصل کریم کنڈی نے امریکی سفیر کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ بلوم نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ڈونلڈ بلوم نے پاکستان اور بالخصوص خیبرپختونخوا کے عوام کی مہمان نوازی اور ثقافت کو یادگار قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ...
پاکستان کو معاشی استحکام کی ضرورت، گورنرز کردار ادا کرینگے: گورنر سندھ کی میزبانی میں کانفرنس WhatsAppFacebookTwitter 0 11 January, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس )گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ سیاست نہیں ریاست ہماری ترجیح ہے، پاکستان کو معاشی استحکام کی ضرورت ہے، معاشی استحکام میں گورنرز اپنا کردار ادا کریں گے۔گورنرز سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ عوام کو سہولتوں کی فراہمی کیلئے زیادہ سے زیادہ کردار ادا کرنا چاہتے ہیں، گورنرز صوبے میں وفاق کے نمائندے ہوتے ہیں۔گورنر سندھ نے کہا کہ آئین عوام کیلئے ہوتا ہے۔ ، آئین پاکستان عوام کے حقوق کا محافظ ہے، ہمیں عوام کی خدمت کیلئے آگے آنا چاہئے،...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2025ء) امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے اسلام آباد میں الوداعی ملاقات کی۔ یہ ملاقات ان کی سفارتی مدت کے اختتام کے موقع پر ہوئی۔ہفتہ کو گورنر ہائوس کے ترجمان کی طرف سے یہاں جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات، خطے کی ترقی اور خیبرپختونخوا میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔(جاری ہے) اس موقع پر گورنر فیصل کریم کنڈی نے امریکی سفیر کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ بلوم نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ڈونلڈ بلوم نے پاکستان اور بالخصوص خیبرپختونخوا کے عوام کی...
کراچی (اسٹاف رپورٹر)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کراچی کے علاقہ شہید ملت روڈ پر ٹینکرز سے دو نوجوانوں کی ہلاکت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی سندھ پولیس سے رپورٹ طلب کرلی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق واقع میں دو شہریوں کی ہلاکت اور ایک کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ گورنر سندھ نے جاں بحق افراد کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔ گورنر سندھ نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں لواحقین کے ساتھ ہوں، انہوں نے مزید کہا کہ معاشی حب کراچی میں ٹینکرز موت بانٹتے پھر رہے ہیں جو لمحہ فکریہ ہے۔
جامعہ پشاور : فوٹو فائل خیبر پختونخوا کی یونیورسٹیوں کے چانسلر اور بورڈز کے ارکان کی تقرری پر تتنازع کھڑا ہوگیا۔گورنر سیکریٹریٹ کی جانب سے یونیورسٹیوں کو بھیجے گئے مراسلے میں سینیٹ، سنڈیکیٹ، سلیکشن بورڈ کےلیے چانسلر کے نمائندے اور ممبرز مقرر کر دیے گئے۔ خیبر پختون خوا: مالی بے ضابطگیوں میں ملوث سابق ہیلتھ افسر گرفتارمحکمۂ اینٹی کرپشن خیبر پختون خوا نے مالی بےضابطگیوں میں ملوث سابق ہیلتھ افسر کو گرفتار کر کے ایف آئی آر درج کر لی۔ وزیر ہائر ایجوکیشن خیبر پختونخوا مینا خان نے گورنر کا اقدام غیر آئینی قراردیتے ہوئے کہا کہ گورنر کے پاس اس مراسلےکا اختیار نہیں، یونیورسٹیز بل گورنر کےدستخط کیلئے بھیجا گیا ہے، گورنر کہتے ہیں یہ منی بل...