2025-04-25@08:01:53 GMT
تلاش کی گنتی: 18
«دل کی دھڑکن»:
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیئر رہنما سعید غنی میڈیا سے گفتگو کے دوران بزرگ شہری کی جانب سے گلے میں ہار ڈالنے پر غصے میں آگئے، اور ان کو جھٹکتے ہوئے ہار توڑ دیا۔ سعید غنی نے غصے سے ہاتھ مار کر پھولوں کا ہار توڑتے ہوئے کہاکہ ابھی میں بات کررہا ہوں۔ اس موقع پر وہاں موجود دیگر لوگوں نے بزرگ شہری کو وہاں سے پیچھے کردیا، اور سعید غنی نے اپنی بات جاری رکھی۔ سعید غنی کی جانب سے بزرگ شہری کو جھڑکنے پر سوشل میڈیا صارفین پی پی رہنما پر شدید تنقید کررہے ہیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ...
نئی دہلی(سپورٹس ڈیسک) بھارت کے مایہ بیٹر اور آئی پی ایل کی ٹیم رائلز چیلنجر بنگلور کے کھلاڑی ویرات کوہلی کی جانب سے بیٹنگ کے دوران رنز مکمل کرنے کے بعد مخالف ٹیم کے وکٹ کیپر سنجو سیمسن سے دل کی دھڑکن چیک کرنے کا کہا جس سے اسٹار بیٹر کے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ ویرات کوہلی نے آئی پی ایل میں راجستھان رائلز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ففٹیز کی سنچری ونندو ہسا رنگا کو چوکا لگا کر مکمل کی، ان کی 56 رنز کی اننگز میں 24 سنگلز، 3 ڈبل، 4 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے، ویرات کوہلی 409 ٹی ٹوئنٹی میچز میں اب تک 100 ففٹیز اور 9 سنچریاں جڑ چکے ہیں۔...
انڈیا کے مایہ ناز بیٹسمین ویرات کوہلی کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس نے ان کی صحت سے متعلق مداحوں کو پریشان کرکے رکھ دیا ہے۔ آئی پی ایل کے میچ کے دوران رائل چیلنجرز بنگلورو کی جانب سے بیٹنگ کرتے ہوئے ویرات نے اچانک مخالف ٹیم کے کھلاڑی سے اپنے دل کی دھڑکن چیک کروائی۔ انہیں وائرل ہونے والے ویڈیو کلپ میں 2 رنز کے لیے دوڑنے کے بعد اچانک سانجو سیمسن کے پاس جاکر ’ہارٹ بیٹ چیک کرنا‘ کہتے سنا جاسکتا ہے جس کے بعد سیمسن دستانے اتار کر ان کی دھڑکنوں کا معائنہ کرکے ٹھیک ہونے کا کہتے ہیں۔ اس کے فوراً بعد ویرات بغیر کسی تعطل کے میچ جاری رکھتے ہیں۔ Kohli asking Sanju to...
کراچی: ماڑی پور کے علاقے میں گیٹ نمبر 4 کے قریب لُنڈا بازار کے کپڑوں کے گودام میں گزشتہ رات اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیاں جائے وقوعہ پر موجود ہیں اور آگ بجھانے میں مصروف رہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ آگ گودام کے اندر موجود کپڑوں میں لگی، جن پر مخصوص کیمیکل لگا ہوتا ہے، جس کی وجہ سے آگ تیزی سے پھیل گئی۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ حفاظتی اقدامات کے تحت علاقے میں بجلی کی فراہمی منقطع کی گئی۔ تاہم آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو...
کراچی کے علاقے گارڈن مصالحہ کالونی میں پولیس کی ایک گاڑی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ذرائع کے مطابق آگ لگنے کا واقعہ ہفتے کی رات پیش آیا جب گارڈن تھانے سے منسلک پولیس کی گاڑی علاقے میں گشت کے دوران اچانک شعلوں کی لپیٹ میں آگئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی جائے وقوعہ پر پہنچی اور فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔ چھیپا ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا اور تمام اہلکار محفوظ رہے۔ پولیس کی جانب سے گاڑی میں آگ لگنے کی وجہ معلوم کرنے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
سربراہ کینٹونمنٹ بورڈ کورنگی کریک کا کہنا ہے کہ کورنگی کریک میں چند روز قبل اچانک بھڑکنے والی آگ اب بھی شدت کے ساتھ جاری ہے۔ سربراہ کینٹونمنٹ بورڈ کورنگی کریک فیصل وٹو کے مطابق آگ کے پھیلاؤ کو روکا جا چکا ہے۔ آگ کے اطراف 500 میٹر کے علاقے کو کورڈن آف کردیا گیا ہے۔ تمام 6 کنٹونمنٹ بورڈز کے فائر ٹینڈرز موقع پر موجود ہیں۔ شہری غیرضروری طور پر آگ لگنے والی جگہ کے قریب نہ جائیں۔ سربراہ کینٹونمنٹ بورڈ کورنگی کریک کا مزید کہنا تھا کہ کورنگی میں لگنےوالی آگ کا پاکستان اٹامک انرجی کمیشن نے سروے مکمل کرلیا ہے۔ اٹامک انرجی کمیشن کی سروے رپورٹ کے بعد مزید معلوم ہو سکے گا۔ پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ...
کراچی کے علاقے کورنگی کراسنگ میں گہری کھدائی کے دوران بھڑک اٹھنے والی آگ پر21 گھنٹے بعد بھی قابو نہ پایا جاسکا ۔آگ کی شدت بدستور برقرار ہے، ماہرین کے مطابق زير زمین میتھین گیس کے باعث آگ بھڑک اٹھی ہے۔ مقامی کنسٹرکشن کمپنی ٹیوب ویل کےلیے 1100 فٹ سے زیادہ گہرائی پر بورنگ کررہی تھی، جب اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ فائر آفیسر ہمایوں کے مطابق زمین سے میتھین گیس بہت پریشر سے نکل رہی ہے ، آگ بجھانے کے لیے آٹھ فائر ٹینڈرز اور دو باؤزر استعمال کیے جا رہے ہیں۔ اس وقت گیس کا جو دباؤ ہے، اگر اُسے بجھانے کی کوشش کی گئی تو گیس علاقے میں پھیل جائے گی اور علاقہ مکینوں کو متاثر کرے گی۔...
کراچی کے علاقے کورنگی کریک کے قریب لگنے والی آگ پر 7 گھنٹے بعد بھی قابو نہیں پایا جاسکا۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق موقع پر 10 سے زائد فائر ٹینڈر موجود ہیں، فائر بریگیڈ کو پانی کی فراہمی کے لیے واٹر ٹینکر بھی موجود ہیں، آگ بجھانے کی حکمت عملی کو تبدیل کردیا گیا ہے۔ ہیوی مشینری اور ڈمپر کی مدد سے آگ کے قریب مٹی ڈالی جارہی ہے، 1200 فٹ کی کھدائی کے دوران آگ بھڑک اٹھی تھی۔ مزید پڑھیں: کراچی میں منکی پاکس: بیوی کے بعد شوہر بھی لپیٹ میں آگیا کمشنر کراچی سید علی حسن کا کہنا ہے کہ اتنی گہری بورنگ کا اجازت نامہ اگر موجود ہے تو اس کی تصدیق کرائیں گے، کس ادارے نے...
مہاراشٹر میں مغل بادشاہ اورنگزیب کے مقبرے کو مسمار کرنے کے مطالبات اور اس کے نتیجے میں ہونے والے تشدد کے واقعات نے ریاست میں سیاسی اور سماجی تناؤ کو بڑھا دیا ہے۔ ناگپور میں حالیہ جھڑپیں اور گاڑیوں کو نذر آتش کرنے کے واقعات اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ یہ معاملہ محض تاریخی یادگار سے متعلق نہیں، بلکہ اس کے پیچھے سیاسی اور مذہبی محرکات کارفرما ہیں۔ بی جے پی کے رہنما اور ستارا کے شاہی خاندان کے رکن چھترپتی ادین راجے بھوسلے نے اورنگزیب کے مقبرے کو مسمار کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اسے ’چور اور لٹیرا‘ قرار دیا اور کہا کہ اس کی مسماری کے لیے جے سی بی مشین بھیجی جائے۔ ہندو جن جاگرتی...
ممبئی(شوبز ڈیسک)بولی وڈ کے اسٹار سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم علی خان نے اپنی ڈیبیو فلم ”نادانیاں“ پر ایک پاکستانی شخص تیمور اقبال سے سخت لفظوں کا تبادلہ ہوا۔ یہ صورتحال اس وقت مزید بگڑ گئی جب تیمور نے ابراہیم کی ظاہری حالت پر تبصرہ کیا، جس کے نتیجے میں نوجوان اداکار نے شدید ردعمل دیا۔ تیمور اقبال کے تبصرے پر ناراض ہو کر ابراہیم علی خان نے جواب دیا، “تیمور، تقریباً تیمور جیسا… تم نے میرے بھائی کا نام لے لیا۔ اندازہ لگاؤ، تمہارے پاس کیا نہیں ہے؟ اس کا چہرہ۔ تم مکھیوں کی طرح بدصورت ہو، چونکہ تم اپنے الفاظ اپنے تک نہیں رکھ سکتے، تو پھر مت پریشان ہو، تمہاری باتیں تمھاری طرح بے معنی ہیں۔...
لندن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 مارچ ۔2025 )شمال مشرقی انگلینڈ کے قریب امریکی فوج کے لیے جیٹ فیول لے جانے والے ایک ٹینکر کو کنٹینر بردار بحری جہاز نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں دونوں جہازوں میں آگ بھڑک اٹھی اور متعدد دھماکے ہوئے جبکہ عملے کے ارکان دونوں جہازوں کو چھوڑنے پر مجبور ہوگئے، حادثے میں 32 افراد زخمی ہوگئے ہیں.(جاری ہے) برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ہزاروں ٹن جیٹ ایندھن لے جانے کی صلاحیت رکھنے والا ٹینکر لنگر انداز تھا کہ ایک چھوٹے کنٹینر جہاز نے اسے تیز رفتاری سے ٹکر ماری جس سے اس کا کارگو ٹینک پھٹ گیا اور ایندھن سمندر میں بہنا شروع ہوگیا میری ٹائم سیکیورٹی کے 2 ذرائع نے بتایا...
بنی گالہ کی پہاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی۔ اسلام آباد میں بارشیں نا ہونے کی وجہ سے پہاڑ بھی خشک ہونے لگے، جس کے باعث آج بنی گالہ کی پہاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی۔ شہری اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے میں مصروف ہیں، عینی شاہدین کے مطابق بنی گالہ میں ایک ماہ میں تیسری دفعہ آگ لگی ہے ۔
قومی ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بیٹر معین خان نے پاکستانی کھلاڑیوں کا بھارتی پلئیرز کیساتھ اوور فرینڈلی رشتے پر برہمی کا اظہار کردیا۔ سابق کرکٹر نے معروف اداکارہ و میزبان اُشنا شاہ کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے موجودہ پاکستانی کرکٹرز اور بھارتی پلئیرز کیساتھ میدان پر ہونیوالے دوستانہ ماحول پر سخت تشویش کا اظہار کیا۔ میزبان اُشنا شاہ نے سوال کیا کہ ماضی میں ہمارے کرکٹرز پر بارڈر کے دوسری طرف سے بھی بہت زیادہ پیار ملتا تھا لیکن اب چاہے شوبز ہو یا کرکٹ ایسا نہیں، ہمارے کھلاڑی ویرات کوہلی سمیت دیگر کیساتھ تصاویر بنوارہے ہیں کیوں؟۔ مزید پڑھیں: ورلڈکپ کوہلی سے جرسی لینے پر بابراعظم تنقید کی زد میں جس پر معین خان نے جواب...
سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے چیمپئینز ٹرافی کیلئے بھارتی اسکواڈ کے انتخاب پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق بھارتی کرکٹر نے چیمپئینز ٹرافی اسکواڈ پر تنقید کرتے ہوئے یوزویندر چہل، سنجو سیمسن اور محمد سراج کو شامل نہ کرنے پر سلیکٹرز کو آڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے واقعی سمجھ نہیں آتا ہے کہ سنجو سیمسن رنز بنانے باوجود ڈراپ کردیا جاتا ہے، مجھے معلوم ہے وہ 15 رکنی اسکواڈ کا حصہ ہوسکتا تھا اور 50 اوورز فارمیٹ میں انکی اوسط 55 سے 56 ہے لیکن وہ دیگر وکٹ کیپر بیٹرز جیسا نہیں ہے۔ مزید پڑھیں: "جرسی لوگو پر اعتراض، کیپٹنز میٹ میں عدم شرکت؛ بھارت کو جواب ضرور ملے گا" ہربھجن سنگھ نے...
لاس اینجلس(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جنوری ۔2025 )امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس کے شمالی علاقے میں بھی جنگل کی آگ بھڑکنے پر ہزاروں افراد کو نقل مکانی کا حکم دے دیا گیا ہے امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق کاسٹیک جھیل کے قریب پہاڑیوں کو خوفناک شعلوں نے نگلنا شروع کر دیا جو تیزی سے پھیل رہے ہیں اور صرف چند گھنٹوں میں 5 ہزار ایکڑ سے زیادہ رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے چکے ہیں.(جاری ہے) تیز اور خشک ہوائیں آگ کو بھڑکانے میں مدد فراہم کر رہی ہیں جس سے دھوئیں اور خطرناک انگاروں کا بڑا ڈھیر شعلوں کی طرح پھیلتا جارہا ہے لاس اینجلس سے تقریباً 56 کلومیٹر شمال میں اور سانتا کلیریٹا...
پاکستان کی بولڈ اداکاراؤں متھیرا اور وینا ملک کی جانب سے ٹی وی شو میں ذو معنی جملوں کے استعمال پر سوشل میڈیا صارفین بھڑک اٹھے۔ ٹی وی کے ایک پروگرام میں میزبان متھیرا اور اداکارہ وینا ملک کے درمیان ہونے والی ذومعنی گفتگو پر انھیں شدید تنقید کا سامنا ہے جبکہ ناراض صارفین نے پیمرا سے مذکورہ پروگرام پر پابندی کا بھی مطالبہ کردیا ہے۔ اداکارہ وینا ملک حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں نظر آئیں جس کی میزبانی متھیرا کررہی تھی۔ وینا نے اس پروگرام میں اپنی ذاتی زندگی سمیت شوبز کیریئر پر بھی کھل کر بات کی۔ تاہم اسی پروگرام کے ایک حصے میں میزبان اور مہمان کے درمیان ہونے والی ذومعنی گفتگو نے سوشل...
LOS ANGELES: امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں 7 جنوری کو لگنے والی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جا سکا۔ ساتھ ہی کیلیفورنیا میں ایک اور آگ بھڑک اٹھی ہے۔ لاس اینجلس سے ایک سو کلومیٹر دور ونچورا کاؤنٹی میں جھاڑیوں میں لگی آگ پھیل گئی۔ آگ سے چند گھنٹوں میں 5 ایکڑ کا رقبہ جل گیا۔ 75 فائرفائٹرز آگ پرقابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں جنھیں ہیلی کاپٹر کی مدد بھی حاصل ہے۔ کانٹی حکام کے مطابق تیز ہوا کے باعث آگ تیزرفتاری سے پھیل رہی ہے,ونچورا کانٹی لاس اینجلس سے 109 کلومیٹر دور ہے۔ ادھر لاس اینجلس میں سات جنوری کو بھڑک نیوالی آگ قابو میں نہ آسکی، تین مقامات پراب...