کراچی میں نجی اسکول کی وین میں آگ بھڑک اٹھی، 5 بچے جھلس گئے
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2026 GMT
شاہ فیصل کالونی پل پرنجی اسکول کی وین میں آگ لگنے سے اسکول وین میں سوار5 بچے جھلس کر زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق جھلس کر زخمی ہونے والے بچوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ اسکول وین میں آتشزدگی کے دوران اسکول وین کے بیگس، لنچ باکس اورپانی کی بوتلیں بھی جل گئیں۔
آتشزدگی کے دوران اسکول وین مکمل جل گئی جبکہ اس کا ڈرائیور موقع پر سے فرار ہو گیا، پولیس حکام کے مطابق اسکول وین میں سوار تمام بچے محفوظ ہیں۔
اسکول وین میں آگ لگتے ہی شاہ فیصل پل سے گزرنے والے شہری رک گئے جبکہ پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور شہریوں نے اسکول وین میں سوار بچوں کو وین سے باہر نکلنے میں مدد فراہم کی۔
اسکول وین میں آگ بھڑک اٹھنے سے شاہ فیصل کالونی پل پر ٹریفک کی روانی بھی متاثرہو گئی، جھلس کر زخمی ہونے والے بچوں کوفوری طورپرقریبی واقعے اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں جھلس کرزخمی ہونے والے بچوں کوفوری طبی امداد فراہم کی گئی۔
وزیر داخلہ سندھ نےایڈیشنل آئی جی کراچی کوہدایت کی ہے کہ تمام اسکول وین کا آڈٹ کیا جائے۔ اسکول وین میں بچوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے اسکول انتظامیہ کواعتماد میں لیا جائے۔ ان کا کہنا تھاکہ ہمارا مقصد بہترین اقدامات کے تحت بچوں کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اسکول وین میں وین میں ا گ
پڑھیں:
ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
ایس یو سی کے مرکزی رہنماء نے رہبر معظم آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای سے تجدیدِ عہد کا اظہار بھی کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ حق، عدل، وحدتِ امت اور مظلوموں کی حمایت کے اصولوں پر ثابت قدم رہتے ہوئے اسلامی اقدار کے فروغ کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان جامعۃ النجف کوٹلی امام حسین میں گرمیوں کی چھٹیوں سے استفادہ کرتے ملت جعفریہ کے بچوں کے لیے پرنسپل جامعتہ النجف علامہ محمد رمضان توقیر کی نگرانی بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ڈیرہ شہر اور مضافات سے کثیر تعداد میں بچوں نے شرکت کی۔اس دین شناسی شارٹ کورس میں بچوں کو قرآن وحدیث،وضو،صوم ،صلوات اور بنیادی فقہی احکام سے روشناس کرایا گیا۔ جس میں جامعتہ النجف کے دیگر مدرسین محنت و لگن کے ساتھ بچوں کی رہنمائی کرتے رہیں۔ دین شناسی شارٹ کورس کے آخر میں مدرسین نے اپنی محنت اور طلاب کرام کی کارکردگی کو جانچنے کے لیے بچوں سے امتحان لیا۔اساتذہ کی محنت اور بچوں کی محنت قابلِ تعریف تھی۔تقسیم تقریب انعامات کا اہتمام کیا گیا۔
پرنسپل جامعہ علامہ محمد رمضان توقیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اساتذہ کی محنت اور طلاب کرام کی امتحانات میں تسلی بخش نتائج کو سراہتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ اس طرح دین مبین کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور ملت کے جوانوں کی دینی تعلیم و تربیت کے لیے ہمہ وقت کوشاں رہیں گے۔ اس موقع پر رہبرِ انقلاب کی دینی و انقلابی خدمات اور ایران کی استقامت اور ثابت قدمی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اسی قرآن و سنت کی آگاہی اور خدا تعالیٰ کی وحدانیت کے پختہ عقیدہ کی وجہ سے ایران کی حکومت اور عوام شیطان بزرگ کے خلاف استقامت اور جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے دن بدن حاوی ہوتی جا رہا ہے، جو قابلِ تعریف ہے۔ لیکن کچھ ناقدین آج بھی ایران کی استقامت اور کامیابیوں سے پریشان ہیں اور شیطان بزرگ کی خوشنودی کے لیے ایران پر تنقید کر رہے ہیں کہ ایران عرب ممالک پر حملہ کر رہا ہے۔
علامہ محمد رمضان توقیر نے کہا کہ ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے۔ اس موقع پر نئے رہبر آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای سے تجدیدِ عہد کا اظہار بھی کیا گیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ حق، عدل، وحدتِ امت اور مظلوموں کی حمایت کے اصولوں پر ثابت قدم رہتے ہوئے اسلامی اقدار کے فروغ کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔ تقریب تقسیم انعامات میں مدرسین اور معززین علاقہ نے شرکت کی اور امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلاب کرام کو انعامات سے نوازا گیا اور انکی حوصلہ افزائی کی گئی۔ امتِ مسلمہ کے اتحاد، ایران کی فتح و نصرت، پاکستان کی سلامتی اور شہدائے اسلام، بالخصوص رہبر شہید کے لئے دعا کی گئی۔