کراچی میں نجی اسکول کی وین میں آگ بھڑک اٹھی، 5 بچے جھلس گئے
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2026 GMT
آتشزدگی کے دوران اسکول وین مکمل جل گئی، جبکہ اس کا ڈرائیور موقع پر سے فرار ہو گیا، پولیس حکام کے مطابق اسکول وین میں سوار تمام بچے محفوظ ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں شاہ فیصل کالونی پل پر نجی اسکول کی وین میں آگ لگنے سے اسکول وین میں سوار 5 بچے جھلس کر زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق جھلس کر زخمی ہونے والے بچوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اسکول وین میں آتشزدگی کے دوران اسکول وین کے بیگس، لنچ باکس اورپانی کی بوتلیں بھی جل گئیں۔ آتشزدگی کے دوران اسکول وین مکمل جل گئی، جبکہ اس کا ڈرائیور موقع پر سے فرار ہو گیا، پولیس حکام کے مطابق اسکول وین میں سوار تمام بچے محفوظ ہیں۔ اسکول وین میں آگ لگتے ہی شاہ فیصل پل سے گزرنے والے شہری رک گئے، جبکہ پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور شہریوں نے اسکول وین میں سوار بچوں کو وین سے باہر نکلنے میں مدد فراہم کی۔
اسکول وین میں آگ بھڑک اٹھنے سے شاہ فیصل کالونی پل پر ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوگئی، جھلس کر زخمی ہونے والے بچوں کو فوری طور پر قریبی واقعے اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں جھلس کر زخمی ہونے والے بچوں کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔ وزیر داخلہ سندھ نے ایڈیشنل آئی جی کراچی کو ہدایت کی ہے کہ تمام اسکول وین کا آڈٹ کیا جائے، اسکول وین میں بچوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے اسکول انتظامیہ کو اعتماد میں لیا جائے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اسکول وین میں سوار جھلس کر زخمی وین میں ا گ بچوں کو
پڑھیں:
سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 17 دہشتگرد ہلاک
سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئےفتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 17 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 24 مئی کو پیش آنے والے ٹرین واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے اضلاع مستونگ، نوشکی، زہری، خضدار اور کیچ میں انٹیلی جنس بنیادوں پر متعدد آپریشنز کیے۔
مزید پڑھیں: بلوچستان میں دہشتگردی کرنے والے پاکستان کے دشمن، ان کی کوئی ناراضی نہیں، رانا ثنااللہ
آئی ایس پی آر کے مطابق ان کارروائیوں کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے متعدد ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔ شدید اور سخت فائرنگ کے تبادلے کے بعد بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الہندستان سے تعلق رکھنے والے 17 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے، جس سے ان علاقوں میں سرگرم دہشتگرد نیٹ ورکس کو بڑا دھچکا پہنچا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ مارے گئے دہشتگرد علاقے میں متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں سرگرم رہے تھے۔
ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود، بڑی مقدار میں دھماکا خیز مواد اور تیار شدہ دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈیز) بھی برآمد کیے گئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ان علاقوں سے دہشتگردوں کے مکمل خاتمے کے لیے کلیئرنس اور سرچ آپریشنز بدستور جاری ہیں۔
مزید پڑھیں: علما کرام کی جانب سے بلوچستان میں دہشتگردی کی مذمت، امن اور مکالمے پر زور
بیان میں کہا گیا ہے کہ قومی ایکشن پلان کے تحت وفاقی ایپکس کمیٹی سے منظور شدہ وژن ’عزمِ استحکام‘ کے مطابق پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی انسداد دہشت گردی مہم پوری رفتار سے جاری رہے گی تاکہ ملک سے بیرونی سرپرستی اور حمایت یافتہ دہشتگردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آئی ایس پی آر بلوچستان دہشتگرد ہلاک سیکیورٹی فورسز وی نیوز